احمدیوں کو دوسری جماعتوں سے علیحدہ رکھنے کی وجہ
انوارالعلوم (جلد 20), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۹۴
احمدیت کا پیغام
بی اے یا ایم اے نہیں ہوتا ۔ آپ کے فیضان کے یہ معنی تو نہیں ہیں کہ ہم نے کوئی بڑا کارخانہ چلا
لیا ہے کیا عیسائی اور ہے اور ہندو اور سکھ ایسے کارخا۔ کارخانے نہیں چلاتے ۔ آپ کے فیضان کے یہ معنی تو نہیں
کہ کوئی بڑی تجارتی کوٹھی ہم نے کھول لی اور دور دراز ملکوں میں ہم نے تجارتی کاروبار جاری
کر دیا ہے۔ یہ بھی سب ہندو اور عیسائی اور یہودی کر رہے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
فیضان کے یہی معنی ہیں کہ آپ کے طفیل انسان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ براہ راست تعلق قائم
ہو جائے ۔ انسان کا دل خدا تعالیٰ کو دیکھے ۔ اس کی روح کا اس سے اتحاد ہو جائے ۔ وہ اس کا
شیریں کلام سنے اور خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ نشانات اور آیات اس کے لئے ظاہر ہوں ۔ یہ وہ
چیز ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے بغیر کسی شخص کو دنیا میں نہیں مل سکتی اور یہی وہ
چیز ہے جس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع دوسری قوموں سے ممتاز ہیں ۔ پس اسی
کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسلمانوں کو توجہ دلائی اور یہی چیز اپنے نہ
ماننے والوں کے سامنے پیش کی کہ خدا تعالیٰ نے یہ کھویا ہوا موتی مجھے دیا ہے اور یہ ضائع شدہ
متاع مجھے بخشی ہے اور یہ سب کچھ مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور آپ کی اتباع
سے ملا ہے اور اس مقام پر آپ ہی کے فیضان نے مجھے پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت
سے کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کئے لیکن وہ سب جزوی حیثیت رکھتے ہیں گو
بہت اہم اور عظیم الشان ہیں لیکن اصل کام یہی تھا کہ آپ نے دین کو دنیا پر مقدم کرنے اور
مادیت پر روحانیت کو غالب کرنے کی مہم شروع کی اور یقیناً اسلام کو دوسرے ادیان پر غلبہ اسی
رستہ سے ہوگا ۔ ہم تو پوں اور بندوقوں سے اپنے ملکوں کا دفاع بھی کریں گے ۔ ہم بعض بعض
دشمنوں پر ان ذرائع سے غالب بھی آئیں گے لیکن ساری دنیا پر اسلام کو جو غلبہ حاصل ہوگا وہ
اسی روحانی طریقہ سے حاصل ہوگا جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے توجہ
دلائی ہے۔ جب مسلمان مسلمان ہو جائے گا جب وہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے لگ جائے گا جب
وہ روحانی اشیاء کو مادی اشیاء پر فوقیت دینے لگے گا تو وہ عیاشانہ زندگی جو اس وقت مغربی اقوام
کی وجہ سے ہمارے ملک میں رائج ہو رہی ہے آپ ہی آپ مٹ جائے گی اور انسان کسی کے
کہنے کی وجہ سے نہیں بلکہ خود اپنے نفس کی خواہش کے ماتحت لغویات کو چھوڑ دے گا اور سنجیدہ
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۹۵
احمدیت کا پیغام
زندگی بسر کر نے لگ جائے گا اور اس کی زبان میں تاثیر پیدا ہو جائے گی اور اس کا ہمسایہ اس
کے رنگ کو اختیار کرنے لگے گا اور عیسائی اور ہندو اور دوسرے ادیان کے لوگ بھی اسی طرح
جس طرح کہ مکہ کے لوگوں نے کہا تھا یہ کہنا شروع کر دیں گے کہ لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ (۱۳)
کاش ! وہ مسلمان ہوتے اور پھر ہوتے ہوتے یہ قول ان کا مکہ کے لوگوں کی طرح عمل میں بدل
جائے گا اور وہ مسلمان ہو جائیں گے کیونکہ کوئی شخص زیادہ دیر تک اچھی بات سے دور نہیں رہ
سکتا ۔ پہلے رغبت پیدا ہوتی ہے ، پھر لالچ آتی ہے، پھر کوشش پیدا ہوتی ہے اور آخر انسان کھچا کھچا
اس چیز کی طرف آہی جاتا ہے۔ یہی اب بھی ہوگا ۔ پہلے اسلام مسلمانوں کے دلوں میں داخل
ہوگا ۔ پھر وہ ان کے جسموں پر جاری ہو جائے گا ۔ پھر غیر مسلم لوگ خود بخود ایسے کامل مسلمانوں
کی نقل کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے اور دنیا مسلمانوں سے بھر جائے گی اور اسلام سے معمور
ہو جائے گی ۔
اے عزیز و! اس چھوٹے سے مضمون میں میں تفصیلی دلائل بیان نہیں کر سکتا اور احمدیت کے
پیغام کی تمام جزئیات کو آپ کے سامنے پیش نہیں کر سکتا ۔ میں نے اجمالی طور پر احمدیت کی غرض
اور اس کا مقصد آپ لوگوں کے سامنے رکھ دیا ہے اور میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس
مضمون پر غور کریں اور سوچیں کہ دنیا میں کبھی بھی مذہبی تحریکیں صرف دنیوی ذرائع سے غالب
نہیں ہوئیں ۔ مذہبی تحریکیں اصلاح نفس ، تبلیغ اور قربانی ہی کے ساتھ ہمیشہ غالب آتی رہی ہیں ۔
آدم علیہ السلام کے زمانہ سے لے کر اس وقت تک جو نہیں ہوا وہ اب بھی نہیں ہوگا اور جس
ذریعہ سے آج تک خدا تعالیٰ کے پیغام دنیا میں پھیلتے رہے ہیں اسی طرح اب بھی محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام دنیا میں پھیلے گا ۔ پس اپنی جانوں پر رحم کرتے ہوئے ، اپنی اولا دوں پر
رحم کرتے ہوئے اپنے خاندانوں اور اپنی قوموں پر رحم کرتے ہوئے ، اپنے ملک پر رحم کرتے
ہوئے خدا تعالیٰ کے پیغام کو سننے اور سمجھنے کی کوشش کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے دروازے
آپ کے لئے جلد سے جلد کھل جائیں اور اسلام کی ترقی پیچھے نہ پڑتی جائے ابھی بہت کام ہے
جو ہم نے کرنا ہے ۔ مگر اس کیلئے ہم آپ کی آمد کے منتظر ہیں کیونکہ خدائی ترقیات علاوہ معجزات
کے دین کی اشاعت کے ساتھ بھی تعلق رکھتی ہیں ۔ آپ آئیں اور اس بوجھ کو ہمارے ساتھ مل کر
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۹۶
احمدیت کا پیغام
اُٹھائیں جس بوجھ کا اٹھانا اسلام کی ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ بے شک قربانی اور ایثار اور
ملامت اور تعذیب ان سب چیزوں کا دیکھنا اس رستہ میں ضروری ہے ، مگر خدا تعالیٰ کی راہ میں
موت ہی حقیقی زندگی بخشتی ہے اور اس موت کو اختیار کئے بغیر کوئی شخص خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا
اور اس موت کو اختیار کئے بغیر اسلام بھی غالب نہیں ہو سکتا ۔ ہمت کریں اور موت کے اس پیالہ
کو منہ سے لگا لیں تا کہ ہماری اور آپ کی موت سے اسلام کو زندگی ملے اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا دین پھر تر و تازہ ہو جائے اور اس موت کو قبول کر کے ہم بھی اپنے محبوب کی
گود میں ابدی زندگی کا لطف اُٹھائیں ۔ اللَّهُمَّ آمِينَ
خاکسار
مرزا محمود احمد
امام جماعت احمد یہ
اکتوبر ۱۹۴۸ء
الفضل ۶ نومبر ۱۹۴۸ء)
البقرة: ۱۵۲
الفاتحه : ۴
متداول: ہاتھوں میں پھری ہوئی چیز ۔ دست به دست پہنچی ہوئی چیز
ه الاعراف: ۱۵۷ التكاثر : ١٠
الفجر: ۳۱۳۰
الرحمن: ۲۱
ا ترمذی ابواب الشهادات حدیث ۲۳۰۳
الاحزاب : ۴۱
الذريت: ۵۷
کنسرویٹو پارٹی (Conservative Party) برطانوی سیاسی پارٹی جو سترھویں صدی
کے آخر میں ٹوری پارٹی کی جگہ بر سر اقتدار آئی ۔ نام ابتداء ۱۸۳۰ء میں مشہور ہوا۔ پارٹی میں
۱۸۴۶ء میں پھوٹ پڑی۔ ۱۸۷۴ء سے ۱۸۸۰ء تک دوبار برسراقتدار آئی۔ ۱۸۸۵ء سے
۱۹۰۵ء تک ( معمولی وقفے کے سوا) پھر اس پارٹی کی حکومت رہی۔ جوزف چیمبرلین کی
اصلاحات محاصل کے بعد پارٹی انتشار کا شکار ہوئی اور ۱۹۱۴ ء تک لبرل حکومت قائم رہی ۱۹۲۴ ء
اور ۱۹۲۹ء میں لیبر پارٹی کی کامیابی کے علاوہ ۱۹۲۲ء سے ۱۹۴۰ء تک تمام عرصہ کنسرویٹو پارٹی
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۹۷
احمدیت کا پیغام
حاوی رہی ۔ دوسری عالمی جنگ میں کنسر ویٹو ونسٹن چرچل نے مخلوط وزارت بنائی ۔۵۱-۱۹۴۵ء
میں لیبر حکومت رہی اور چرچل کے زیر عنان پھر کنسرویٹو سر بر آرائے سلطنت ہوئے۔
الدخان: ۳۹
( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ صفحه ۱۲۲۱)
السجدة : ٦
ابوداؤد كتاب الملاحم باب ما يذكر في قرن المائة
۱۵ کنز العمال جلدا اصفحہ ۱ ۱۸ مطبوعہ حلب ۱۹۷۴ء
البقرة : ٣١
19 البقرة: ۱۸۴
٢٢ العنكبوت: ۷۰
كلم البقرة : ١١٣
العنكبوت : ٤٦
٢٠ التوبة: ١٠٣
الحجر : ٣
الفاتحه : ۷،۶
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۹۹
ہندوستان کے احمدیوں کے نام پیغام
ہندوستان کے احمدیوں کے نام پیغام
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني