افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۹
تقریر جلسه سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۴۸ء بمقام لاہور )
( غیر مطبوعہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
کھانسی کی موجودہ تکلیف کے بعد مجھے کسی لمبی تقریر کرنے کا موقع نہیں ملا۔ یہ پہلا موقع
ہے جو مجھے ملا ہے اور گو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے پہلے کی نسبت آرام ہے لیکن چونکہ کھانسی کی
تکلیف ابھی باقی ہے اس لئے شاید میں کوئی لمبی تقریر نہ کر سکوں میری آواز بھی اس وقت بیٹھی
ہوئی ہے علاوہ اس کے وہ بھرائی ہوئی ہے لیکن لاؤڈ سپیکر کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ میری آواز
إِنْشَاءَ اللہ دوستوں تک پہنچ جائے گی اور میں اپنے اُن مختصر خیالات کے اظہار کا موقع پاسکوں
گا جن کے اظہار کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں ۔
جیسا کہ احباب کو معلوم ہے آج کا جلسہ لاہور کی مقامی جماعت کا جلسہ ہے یہ ہمارا
جلسہ سالانہ نہیں جو مرکزی جلسہ ہوا کرتا ہے ۔ مرکزی جلسہ سالانہ کے متعلق ہمارا ارادہ تھا کہ
اس سال اپنے نئے مرکز میں کیا جائے اور وہ جلسہ ہمارے نئے مرکز کا پہلا جلسہ ہو لیکن بہت سی
مشکلات کی وجہ سے جو ہمارے مارے رستہ رستہ : میں حائل ہو گئیں ہم اس ارادہ ارادہ کو پورا نہیں کر سکے سکے۔ ۔ وہاں
اس وقت تک کوئی عمارت تعمیر نہیں ہو سکی کیونکہ ابھی تک حکومت کے پاس سے کاغذات نہیں
نکلے ۔ ابھی تک یہی بحث ہو رہی ہے کہ اس جگہ کس شان کا اور کیسے کیسے نئے دریافت شدہ
اصولوں کے مطابق شہر بسایا جائے ۔ گو حقیقت یہی ہے کہ ہم تو مشرقی پنجاب کے مہاجر ہیں اور
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۰
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
مہاجر بھی ایسے جن کی جائیدادوں کو نہ بیچنے کی اجازت ہے اور نہ یہاں لانے کی اجازت ہے جو
جائیداد یہاں لائی نہیں جا سکتی اسے فروخت کرنے کی اجازت نہیں اور جولائی جاسکتی ہے اسے
یہاں لانے کی اجازت نہیں ۔ ایسے لوگوں کے پاس روپیہ آیا کہاں سے جس سے وہ جدیدترین
طریقوں پر ایک عظیم الشان شہر بسا سکیں ۔ اس موقع پر کسی بڑے شہر کے بسانے کا خیال بھی
ہمارے دلوں میں نہیں آ سکتا ۔ مگر بہر حال ان وقتوں کی وجہ سے ہم وہاں جلسہ نہیں کر سکے کیونکہ
آجکل سردی کا موسم ہے اور اس موسم میں بغیر اس کے کہ عمارتیں بنی ہوئی ہوں اور ہر قسم کے
سامان مہیا ہوں جن سے انسان سردی سے بچ سکے کوئی اجتماع نہیں کیا جا سکتا اس لئے بڑے
غور و فکر کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جلسہ سالانہ ان دنوں کی بجائے ایسٹر ہالیڈیز
(EASTER HOLIDAYS) میں کیا جائے ۔ ان دنوں چونکہ گرمی ہوتی ہے اس لئے رہائش
کیلئے مکانوں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اگر خدا نخواستہ ان دنوں میں عمارتیں تعمیر کرنے کا کوئی
انتظام نہ بھی ہوا تو ہم جنگل میں بستر بچھا کر یا جو چیز بھی میسر آئی نیچے بچھا کر سو رہیں گے اور دن
کے وقت اپنی ہی چادریں پھیلا کر اور ان کے شامیانے بنا کر تقریریں کر لیا کریں گے اور اگر
اُس وقت تک خدا تعالیٰ نے عمارتیں تعمیر کرنے کی کوئی صورت پیدا کر دی تو اس سے بہتر جس
قدر بھی ہو سکا سامان مہیا کرنے کی کوشش کریں گے بہر حال جلسہ سالانہ ایسٹر کی تعطیلات میں
ہوگا ۔ اس جلسہ کے التوا سے جماعت احمد یہ لاہور نے فائدہ اُٹھا کر یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس موقع پر
اپنا جلسہ کر لیتے ہیں اور اُن کے ساتھ اس ارادہ کے نتیجہ میں بہت سی بیرونی جماعتوں کے افراد
بھی آ گئے اور انہیں بھی اس اجتماع میں شامل ہونے کا موقع مل گیا ۔ اس طرح میں سمجھتا ہوں
لاہور کی جماعت کو بھی ثواب مل گیا اور دوسرے لوگوں کو بھی ایک کی بجائے دو نیک تقریبوں میں
شامل ہونے کا موقع مل جائے گا ۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہمارا جلسہ سالانہ جو آئندہ ہو گا وہ ایسٹر ہالیڈیز میں ہوگا اور ہمارا
ارادہ ہے کہ وہ اُسی جگہ کیا جائے جہاں ہم نیا مرکز بنانا چاہتے ہیں اس لحاظ سے وہ ہمارے نئے
مرکز کا پہلا جلسہ ہوگا ۔ اس لئے ان دوستوں کے ذریعہ جو بیرونجات سے آئے ہوئے ہیں یا جو
جلسہ پر تو نہیں آ سکے لیکن اخبار کے ذریعہ ان تک آواز پہنچ سکتی ہے میں جماعت کے احباب کو
انوار العلوم جلد ۲۱
11
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ جمع ہونے کی کوشش کریں۔ نئے مرکز میں
ہمارا پہلا سالانہ جلسہ ہونے کی وجہ سے یہ خاص طور پر ایک دعائیہ جلسہ ہوگا تا اللہ تعالیٰ ہمارے
وہاں رہنے کو با برکت بنائے ۔ ہمارے لئے بھی اور ہم سے بھی زیادہ اسلام اور سچائی کیلئے اور
خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کیلئے ۔ پس احباب جس قدر زیادہ اس جلسہ میں شامل ہوسکیں
شامل ہوں بلکہ ابھی سے اس کیلئے تیاری شروع کر دیں لیکن احباب یہ بھی یاد رکھیں کہ اس سال
وہاں کھانے کا سامان اکٹھا نہیں ہو سکا ۔ آجکل غلہ کی قلت ہے اور اس کی خرید پر گورنمنٹ کی
طرف سے پابندیاں عائد ہیں جن کی وجہ سے ہم غلہ جمع نہیں کر سکتے دوسرے غلہ کی قیمت اتنی
بڑھ گئی ہے کہ جماعت کے لئے اس کا خرید نا مشکل ہے اور پھر ایسے زمانہ میں جب کہ جماعت
کی تمام دولت اور مال مشرقی پنجاب میں رہ گیا ہے غلہ خرید نا آسان کام نہیں ۔ ان مشکلات کو
مدنظر رکھتے ہوئے میں اپنے زمیندار بھائیوں سے در ، درخواست کرتا ہوں کہ ہر وہ شخص جو اس
سال جلسہ پر آئے یا وہ افراد جو جلسہ پر آئیں اپنے ساتھ تین تین سیر گیہوں یا آٹا فی کس
کے حساب سے لیتے آئیں ان تین سیر میں سے ایک کھانا گیہوں یا آٹالا نے والے کا ہوگا اور
ایک کھانا ایک ایسے شخص کا ہوگا جو غریب ہے یا شہری ہے اور باوجود کوشش کے اپنے ساتھ گیہوں
یا آٹا نہیں لا سکتا ۔ یعنی ڈیڑھ سیر فی کس کھانے کا اندازہ ہے ۔ اُن تین سیر گیہوں یا آٹا میں سے
ڈیڑھ سیر اُس فرد کا ہوگا اور ڈیڑھ سیر ایک اور شخص کا ہوگا جو خدا تعالیٰ کے دفتر میں اس کا مہمان
لکھا جائے گا ۔ اگر سب لوگ اس پر عمل کریں تو گندم اتنی کافی جمع ہو جائے گی جس سے جلسہ کے لوگ ان پر تو
ایام بغیر کسی ایسی تکلیف کے جو منتظمین کیلئے ہو یا مہمانوں کیلئے ہو آسانی کے ساتھ گزرسکیں گے۔
اس موقع پر میں یہ بھی ذکر کر دینا چاہتا ہوں کہ اس جلسہ پر بھی عورتیں نہیں آ سکیں ۔ اوّل تو
اس لئے کہ یہ جلسہ لاہور کی جماعت کا تھا ۔ کچھ عورتیں آئی ہیں مگر اتنی نہیں جتنی قادیان میں آیا
کرتی تھیں ۔ قادیان میں اگر جلسہ کے موقع پر تمیں ہزار آدمی آتے تھے تو پندرہ ہزار کے قریب
عورتیں ہوا کرتی تھیں اور جلسہ میں حاضری بھی ایسی ہی رہتی تھی ۔ مجھے یاد ہے آخری جلسہ
سالانہ میں ہم نے مردم شماری کرائی تو مردانہ جلسہ گاہ میں ستائیس ہزار مرد تھے اس کے مقابلہ
میں عورتوں کی تعداد تیرہ ساڑھے تیرہ ہزار تھی ۔ دوسری میٹنگ میں تمیں اکتیس ہزار مرد تھے اور
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۲
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
اس کے مقابلہ میں پندرہ سولہ ہزار کے قریب عورتیں تھیں ۔ گو پچھلے دو سال سے عورتیں جلسہ
سالانہ میں حصہ نہیں لے رہیں لیکن جب جلسہ سالانہ اس جگہ پر جہاں ہمارا عارضی مرکز بنے گا
قائم ہوگا تو عورتوں اور بچوں کو بھی اس میں آنے کی اجازت ہوگی ۔ اگر جلسہ سالانہ سے پہلے
کچھ عمارتیں تعمیر ہوگئیں تو عورتیں اور بچے ان میں گزارہ کر لیں گے اور مرد باہر میدان میں سو
رہیں گے اور اگر مکانات تعمیر نہ ہوئے تو عورتوں اور بچوں کے لئے قناتیں لگا دی جائیں گی
چونکہ گرمی کا موسم ہو گا اس لئے عورتیں پردے کے اندر گزارہ کر سکیں گی اور مرد باہر گزارہ کر لیں
گے۔ بہر حال یہ ایک نہایت ہی خوش کن اور ایمان افزاء نظارہ ہوگا ۔ خانہ کعبہ میں تو یہ نظارہ ہر
سال نظر آتا ہے مکہ میں اتنی گنجائش نہیں ہوتی کہ سب لوگ آسانی کے ساتھ بسر کر سکیں ۔ لوگ
رات کو سڑکوں پر ہی سو رہتے ہیں ۔ مکہ کا موسم چونکہ اتنا ٹھنڈا نہیں ہوتا اس لئے زیادہ تکلیف
محسوس نہیں ہوتی لوگ سڑکوں اور میدانوں میں پڑے رہتے ہیں اور جن لوگوں کو کمرے مل
جاتے ہیں وہ بھی ایک ایک کمرہ میں پچیس پچیس تھیں تھیں ہوتے ہیں اور بعض لوگ تو کمرے لے
لیتے ہیں مگر ان کی حالت یہ ہوتی ہے کہ رات کو باہر سو گئے اور صبح اُٹھ کر سامان کمرہ میں رکھا اور
تالا لگا دیا۔ اس جلسہ پر بھی یہی نظارہ نظر آئے گا ۔ در حقیقت وہ ابتدائی سادگی جوانسانی فطرت
میں پیدا کی گئی ہے وہی دنیا میں حقیقی امن پیدا کر سکتی ہے ۔ جب تک لوگ تکلفات میں پڑے
رہیں گے، جب تک لوگ ایسا طریق عمل تلاش کریں گے جو اللہ تعالیٰ نے نہیں بنایا بلکہ انسانوں
نے بنایا ہے اُس وقت تک حقیقی امن قائم نہیں ہوگا ۔ حقیقی امن اُسی وقت قائم ہوگا جب انسان
اپنی زندگی کو سادہ بنا کر ان چیزوں پر اکتفا کرے گا جو خدا تعالیٰ نے اس کیلئے بنائی ہیں یا نیچر نے
اس کے لئے پیدا کی ہیں ۔ تب ضرورت کے مطابق اسے چیزیں مل سکیں گی اور حسد اور کینہ جاتا
رہے گا۔ لڑائیاں جاتی رہیں گی فتنے اور فساد مٹ جائیں گے اور لوگ امن اور پیار کی زندگی بسر
کر سکیں گے۔
-
اسی طرح میں یہ بھی تحریک کرتا ہوں کہ لوگ اپنی اپنی جگہ جا کر دالیں بھی جمع کریں ۔ یہ
دالیں بطور چندہ کے ہونگی مگر یہ چندہ جلسہ سالانہ کے چندہ کے علاوہ ہوگا۔ یہ گویا نئے مرکز میں
ہمارے پہلے جلسہ سالانہ کے انتظام کیلئے خاص چندہ ہوگا ۔ ہر ایک شخص اپنی توفیق کے مطابق
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۳
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
جتنی دال دے سکتا ہے دے دے ۔ دال ماش ، چنا ، مو ، چنا ، مونگ اور م اور مسور ثابت ہوں او ر ا اور اگر چنے اور
ماش ثابت بھی ہوں تو کوئی حرج نہیں اگر یہ چیزیں دو تین ماہ پہلے آ جائیں تو دال تیار کرائی
جاسکتی ہے۔ تھوڑی تھوڑی چیز جمع کر کے اتنی کافی ہو جاتی ہے کہ اس سے کام چل سکتا ہے ۔
میں ایک اور تحریک بھی کرنا چاہتا ہوں اس وقت ربوہ میں چیزیں ویسی ہی سستی ہیں جیسے
گاؤں میں سستی ہوا کرتی ہیں لیکن جونہی وہاں قصبہ بنے گا لوگ چیزوں کو گراں کرنا شروع کر
دیں گے جس وقت ہمارے آدمی وہاں گئے ہیں روپے کا چار پانچ سیر دودھ ملتا تھا مگر جوں ہی
وہاں پچاس ساٹھ خیمے لگائے گئے دودھ مہنگا ہو گیا ۔ اب وہاں روپے کا تین سیر دودھ ملتا ہے۔
اگر وہاں قصبہ بن گیا تو وہی لاہور والا حساب ہو جائے گا یعنی دودھ پونے دوسیر فی روپیہ کے
حساب سے ملے گا ۔ پس ایسے علاقوں کے لوگ جہاں بھینسیں کثرت سے پالی جاتی ہیں یا وہ لوگ
جن کے پاس بھینسیں ہوں انہیں اس طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ ایسے لوگ جن کے پاس بھینسیں
ہوتی ہیں وہ بسا اوقات خدا تعالیٰ کو خوش کرنے کیلئے صدقے بھی دیتے رہتے ہیں جس میں
بھینسیں وغیرہ دے دیتے ہیں ۔ پس وہ لوگ جن کے پاس بھینسیں ہوں یا جن کے دل میں
خدا تعالیٰ یہ ڈالے کہ ایک بے آب و گیاہ جگہ میں رہنے والے لوگ خدا تعالیٰ کے فضل کو دودھ کی
شکل میں پیئیں اُن کو میں یہ تحریک کرتا ہوں کہ وہ ایسی بھینسیں جو کارآمد ہوں اور دودھ دینے والی
ہوں مرکز کو ھدیہ پیش کریں۔ میرا خیال ہے کہ وہاں جانے سے پہلے وہاں اتنی بھینسیں جمع کر
دی جائیں کہ ہمیں اردگرد کے علاقہ سے دودھ دودھ نہ خریدنا پڑے اور علاقہ میں اشیاء کی قیمتیں
بلا وجہ گراں نہ ہو جائیں ۔
میں نے ربوہ میں عمارتیں تعمیر کرنے کیلئے یہ تحریک کروائی تھی کہ کا ریگر اپنا نام پیش کریں
چنانچہ کئی سولو ہار ، بڑھتی اور دوسرے کا ریگروں کی درخواستیں آگئی ہیں ۔ ایسے لوگوں سے اگر وہ
یہاں ہوں ( اگر وہ یہاں نہیں ہیں تو اُن کو اطلاع دے دی جائے ) میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ
پا بہ رکاب رہیں ۔ مرکز کی طرف سے جس وقت انہیں اطلاع ملے فوراً وہاں پہنچ جائیں اور کام
شروع کر دیں۔ ہمارے لئے ایک ایک دن نہایت قیمتی ہے اور ایک ایک دن کی دیر ہمارے
لئے مضر ہے۔ جب اللہ تعالیٰ ہمیں وہاں تعمیر کی اجازت دلا دے فوراً ہی ہمیں سینکڑوں معمار،
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۴
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
بڑھتی اور درجنوں لوہار اور دوسرے پیشہ ور درکار ہوں گے جو وہاں عارضی طور پر رہنا چاہیں یا
مستقل طور پر رہائش اختیار کرنا چاہیں ۔ عارضی وہ جو وہاں رہائش اختیار کرنا نہیں چاہتے اور
مستقل وہ جن کا یہ ارادہ ہو کہ وہ وہیں بس جائیں ۔
ربوہ کی زمین کے متعلق بعض غلط فہمیاں بھی پیدا ہو گئی ہیں جن کے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا
ہوں ۔ ربوہ ہم نے اس زمین کا نام رکھا ہے جو نیا شہر بسانے کیلئے گورنمنٹ سے خریدی گئی ہے۔
ابھی تک ہمیں وہاں عمارت بنانے کی اجازت نہیں ملی جو زمین ذاتی ہو اُس پر ہر وقت عمارتیں
تعمیر کی جاسکتی ہیں مگر جو زمین گورنمنٹ سے خریدی گئی ہو اُس کا نقشہ جب تک حکومت پاس نہ
کرے کسی قسم کی تعمیر کی اجازت نہیں ہوتی ۔ پس بوجہ گورنمنٹ کی زمین ہونے کے جب تک نقشہ
کی منظوری نہ ملے ہم وہاں کوئی عمارت نہیں بنا سکتے ۔ یہ زمین جو خریدی گئی ہے اس کے متعلق
لوگوں میں مختلف قسم کی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں مثلاً بعض لوگوں نے زمین کی قیمت بھجوائی لیکن
اس قیمت پر انہیں زمین نہیں دی گئی ۔ اس کی پہلے بھی وضاحت کی گئی تھی اور اب بھی اُس کی
وضاحت کر دینا چاہتا ہوں ۔ مؤمن کا ذہن تیز اور اُس کی عقل صاف ہونی چاہئے کیونکہ مؤمن ا
کے سپر د جتنا کام ہوتا ہے وہ اگر کند ذہنی سے کام لے تو وہ اس کو پورے طور پر سرانجام نہیں دے
سکتا ۔ مؤمن کا ذہن اتنا تیز ہونا چاہئے کہ وہ سنتے ہی بات کو سمجھ جائے ۔
ربوہ کے متعلق جو پہلے اعلان کیا گیا تھا یہ تھا کہ ۵۰۰ کنال تک زمین کی قیمت سو روپیہ
فی کنال کے حساب سے لی جائے گی اور پندرہ اکتوبر تک لی جائے گی ۔ اس اعلان کے یہ صاف
معنی تھے کہ ۵۰۰ کنال تک زمین کی قیمت ایک سو روپیہ فی کنال ہو گی یا پندرہ اکتوبر تک زمین کی
قیمت ایک سو روپیہ فی کنال کے حساب سے لی جائے گی ۔ اب اگر پندرہ اکتوبر تک ۵۰۰ کنال
زمین پوری فروخت نہ ہوتی تب بھی یہ تاریخ گزرنے پر قیمت بدل جاتی اور اگر پندرہ اکتوبر
سے پہلے ۵۰۰ کنال زمین ختم ہوتی تب بھی قیمت بدل جاتی اس قسم کی عبارت کے ہمیشہ یہ معنی ہوا
کرتے ہیں کہ ان دونوں میں سے جو چیز بھی پہلے ختم ہو جائے گی اُس کے ساتھ ہی قیمت بھی ختم
ہو جائے گی ۔ اگر ۵۰۰ کنال پندرہ اکتوبر تک بکے تو پندرہ اکتوبر تک تو وہ زمین ایک سو روپیہ فی
کنال کے حساب سے مل جائے گی لیکن اس تاریخ کے بعد اسی نرخ پر زمین نہیں ملے گی اسی
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۵
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
طرح اگر ۵۰۰ کنال ختم ہو جائے اور مقررہ تاریخ میں خواہ پندرہ دن باقی ہوں تو چونکہ رقبہ ختم
ہو گیا اس لئے باقی دنوں میں زمین اسی قیمت پر نہیں ملے گی ۔ مگر دوستوں نے اس اعلان کو نہ
سمجھا وہ سمجھتے رہے کہ انہیں لازمی طور پر ۱۵ راکتو بر تک ایک سو روپیہ فی کنال کے حساب
سے زمین ملے گی پس جن لوگوں کو بتایا گیا کہ وہ زمین جس کے متعلق یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ
ایک سو روپیہ فی کنال کے حساب سے ملے گی وہ ختم ہو گئی ہے اور اب اس نرخ پر زمین نہیں مل
سکتی تو انہوں نے اعتراض کرنے شروع کر دیئے لیکن یہ درست نہیں یہ دونوں چیزیں بہ یک وقت
اخبار میں شائع شدہ موجود ہیں یعنی ۵۰۰ کنال ایک سو روپیہ فی کنال کے حساب سے دی
جائے گی اور پندرہ اکتوبر تک ملے گی ۔ اس زمین کو بعد میں ۸۰۰ کنال بھی کر دیا گیا مگر وہ
۸۰۰ کنال بھی ۶ یا ۷ اکتوبر تک ختم ہو گئی اور اس کے بعد جو درخواستیں موصول ہوئیں وہ رڈ کر
دی گئیں لیکن بعض لوگوں کو میں نے دیکھا ہے وہ اتنی وضاحت کے باوجود اتنے بھولے پن سے
جواب دیتے ہیں کہ اگر نظام کا سوال نہ ہوتا تو شاید اُن کے بھولے پن کی وجہ سے میں
صدرا نجمن احمد یہ کو مشورہ دیتا کہ اُن کو اسی قیمت پر زمین دے دی جائے ۔
کہتے ہیں کہ جہانگیر بادشاہ نے نور جہاں کے ہاتھ میں دو کبوتر دے کر کہا کہ انہیں پکڑے
رکھنا چھوڑ نانہیں اور خود کسی کام کیلئے چلا گیا ۔ نور جہاں ابھی بچی تھی اس کے ہاتھ سے اتفاقاً ایک
کبوتر اڑ گیا۔ جہانگیر واپس آیا تو اُس نے نور جہاں سے پوچھا کہ دوسرا کبوتر کہاں گیا ؟ اس
نے جواب دیا اُڑ گیا ہے۔ جہانگیر نے پوچھا کس طرح؟ نور جہاں نے دوسرا کبوتر اپنے ہاتھ
سے چھوڑتے ہوئے کہا کہ اس طرح کہتے ہیں جہانگیر کا نور جہاں سے عشق یہیں سے شروع ہوا
تھا۔ اس واقعہ میں کوئی حقیقت ہو یا نہ ہو بہر حال بعض لوگوں کی سادگی ایسی انتہاء تک پہنچ گئی ہے
کہ اگر نظام کا سوال نہ ہوتا تو شاید میں انہیں اسی قیمت پر زمین دے دینے کی سفارش کر دیتا۔
بعض دوستوں نے لکھا ہے کہ ہم نے تو روپیہ ۱۴ اکتوبر کو بھیج دیا تھا دفتر والوں نے انہیں یہ
جواب دیا که ۸۰۰ کنال زمین ختم ہوگئی ہے اور اب اس قیمت پر زمین نہیں مل سکتی اب زمین کا
نرخ دو سو روپیہ فی کنال ہے اگر آپ اس قیمت پر زمین لینا چاہیں تو زمین مل سکتی ہے مگر آپ
جلدی اطلاع دیں کہ آیا آپ کے لئے ایک سو روپیہ میں ۱۰ مرلہ زمین وقف کر دی جائے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۶
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
اگر آپ
یا آپ اور روپیہ بھیج دیں گے تا آپ کے نام پر پوری ایک کنال زمین ریز رو کر دی جائے ۔
بجائے اس کے کہ وہ دفتر والوں کو اطلاع دیتے کہ ان کے لئے دس مرلہ زمین ہی ریز رو کر دی
جائے یا وہ ایک سو روپیہ اور بھیج دیں گے اور ان کے نام پر ایک کنال زمین ریز رو کر دی جائے
اُنہوں نے بحث جاری رکھی اور مجھے لکھنا شروع کر دیا کہ حضور نے فرمایا تھا کہ ۱۵ راکتو بر تک
زمین ایک سو روپیہ فی کنال کے حساب سے دی جائے گی ہم نے ۱۵ اکتوبر سے پہلے روپے
ارسال کر دیئے تھے پھر ہمیں زمین سو روپیہ پر کیوں نہیں ملتی ؟ اور اس عرصہ میں وہ دوسو روپیہ
کنال والی زمین بھی ختم ہوگئی اور دفتر والوں نے انہیں لکھا کہ اب زمین کی قیمت تین سو روپیہ
فی کنال ہے اگر آپ پچاس روپیہ اور بھیج دیں تو آپ کیلئے دس مرلہ زمین ریز رو ہو سکتی ہے اور
پ مزید روپیہ نہیں بھیجنا چاہتے تو اپنا روپیہ واپس لے لیں کیونکہ دس مرلہ سے کم زمین نہیں
مل سکتی ۔ اس پر انہوں نے یہ لکھنا شروع کر دیا کہ ابھی تو آپ دوسو روپیہ پر ایک کنال زمین
دے رہے تھے اور اب آپ لکھ رہے ہیں کہ زمین تین سو روپیہ پر ملے گی ہمیں دوسو روپیہ
فی کنال کے حساب سے زمین لینی منظور ہے۔ پھر وہ ایسی بحث میں مشغول رہے اور زمین کی
قیمت ۵۰۰ سو روپیہ فی کنال ہو گئی اور انہیں لکھ دیا گیا کہ اب زمین کی قیمت پانچ سو روپیہ
فی کنال ہے اگر آپ زمین لینا چاہتے ہیں تو اور روپیہ بھیج دیں ورنہ آپ اپنی رقم واپس لے
سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے لکھا کہ ابھی تو آپ تین سو روپیہ پر ہمیں ایک کنال دے رہے تھے اور
اب آپ کہتے ہیں کہ زمین کی قیمت پانچ سو روپیہ فی کنال ہو گئی ہے۔ ہمیں تین سو روپیہ پر ایک
کنال منظور ہے۔ آپ ہمیں اسی قیمت پر زمین دے دیں ۔ غرض ان کے بھولے پن کی وجہ سے
زمین کی قیمت ایک سو روپیہ سے پانچ سو روپیہ فی کنال ہوگئی اور ابھی قیمتیں یقیناً اور بڑھیں
گی۔ حقیقت یہ ہے کہ قلیل سے قلیل حیثیت کا قصبہ بھی پچیس تیس لاکھ روپیہ کے بغیر تعمیر نہیں ہو سکتا
اور یہ ایسی عمارتیں ہونگی جو سارے قصبہ کے کام آئیں گی ۔ اب یہ صاف بات ہے کہ یہ روپیہ
کوئی ایک شخص نہیں دے گا بلکہ یہ خرچ تمام قصبہ پر پڑے گا۔
قادیان کے لوگوں کی تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے زمین کا کافی رقبہ اُن لوگوں کیلئے
مخصوص کر دیا تھا تا کہ جو نئے مرکز میں مکان کیلئے زمین لینا چاہیں وہ ایک سو روپیہ فی کنال
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۷
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
کے حساب سے لے لیں اور کچھ لوگوں کو زمین مفت بھی دی گئی ہے کیونکہ بعض لوگ اتنے غریب
تھے کہ وہ ایک سو روپیہ کنال کے حساب سے بھی زمین نہیں خرید سکتے تھے ۔ زمین کا سارا رقبہ جو
قابل عمارت ہے وہ چار ہزار کنال ہے ۔ اس میں سے دو ہزار کنال تو ایسی عمارتوں کے لئے
ہے جو جماعتی عمارتیں ہیں مثلاً مساجد ہیں، کالج ہے ، مقبرے ہیں ، عید گاہ ہے، دفاتر ہیں،
ہسپتال ہے ۔ ان پر نصف کے قریب زمین خرچ ہو جائے گی ۔ باقی دو ہزار کنال زمین رہ جاتی
ہے اب اگر اس دو ہزار کنال زمین کو سو روپیہ فی کنال کے حساب سے بیچیں تو صرف دو لاکھ
روپیہ مل سکتا ہے پچیس لاکھ روپیہ نہیں مل سکتا اور اگر یہ زمین پانچ سو روپیہ فی کنال کی اوسط پر
پکے تو دس لاکھ روپیہ مل سکتا ہے لیکن اگر صحیح طور پر بھی خرچ کیا جائے تو نیا قصبہ بنانے پر کم سے کم
۲۵ لاکھ روپیہ صرف ہونا چاہئے ۔ ہم نے کچی عمارتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے تب بھی ہمارا خرچ کا
اندازہ ۱۳ لاکھ روپیہ ہے اور یہ صاف بات ہے کہ اگر زمین ۵۰۰ سو روپیہ فی کنال کے حساب
سے پکے تب بھی اس سے ۱۳ لاکھ روپیہ نہیں آ سکتا ۔ اگر اوسط قیمت چھ سو روپیہ فی کنال ہو پھر
کہیں ۱۲ لاکھ روپیہ آسکتا ہے اور اگر ساڑھے چھ سو روپیہ فی کنال ہو تو پھر تیرہ لاکھ روپیہ آ سکتا
ہے۔ اب چونکہ قریباً ایک ہزار کنال تو ایک سو روپیہ فی کنال کے نرخ پر ہی بک گئی ہے اس لئے
اس کے یہ معنی ہیں کہ باقی زمین کی قیمت اتنی بڑھائی جائے کہ دس بارہ لاکھ روپیہ مل جائے اور
یہ روپیہ آ نہیں سکتا جب تک کہ زمین ہزار ڈیڑھ ہزار روپیہ فی کنال کے حساب سے نہ پکے
ہمارے لئے اس وقت دو ہی راستے ہیں یا تو یہ کہ یہ رقم ہم خریداروں سے لیں اور یا یہ کہ بطور
چندہ جماعت سے اکٹھی کریں ۔ اب یہ صاف بات ہے کہ باقی لوگوں کے لئے کوئی وجہ نہیں ہو
سکتی کہ وہ اس کے لئے چندہ دیں ۔ وہ لوگ کہیں گے کہ یہ چیزیں تو مقامی ضرورتوں کیلئے ہیں
جب ہم وہاں نہیں رہتے تو ہم چندہ کیوں دیں۔ بے شک ایسے مخلص لوگ بھی ہونگے جو چندہ
دیں گے مگر اخلاقی طور پر وہ اس سوال کا حق رکھتے ہیں کہ وہ کیوں چندہ دیں۔ بہرحال
اخراجات کا بیشتر حصہ انہی لوگوں پر پڑے گا جو وہاں آباد ہونگے اور یہ اسی طرح ہی ہو سکتا ہے
کہ زمین کی قیمت پانچ سو ، سات سو ، ایک ہزار بلکہ ڈیڑھ ہزار روپیہ فی کنال کر دی جائے۔
پس جن لوگوں نے وہاں مکانات بنانے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بحث چھوڑیں او
-
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۸
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
محفوظ کرالیں ۔ مجھے ابھی تک خط آ رہے ہیں کہ ہمیں دو سو روپیہ یا تین سو روپیہ پر زمین دے
دی جائے حالانکہ کچھ عرصہ کے بعد پانچ سو روپیہ فی کنال کے حساب سے بھی زمین نہیں مل سکے
گی ۔ اگر یہ لوگ بحث ہی کرتے رہے تو وہ موجودہ نرخ پر زمین خریدنے سے بھی محروم رہ جائیں
گے۔ ہم ربوہ کی آبادی کے لئے عمارتی سامان بھی اکٹھا کر رہے ہیں کیونکہ عقل یہ چاہتی ہے کہ
عمارتوں کی تعمیر پر کم سے کم خرچ ہوا اور ہم اس کام کو تنظیم کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم ایسے نقشے
تیار کروا رہے ہیں جن کے مطابق مکان سستے سے سنتا بن سکے ۔ ہم نے انجینئروں کو ہدایتیں
دی ہیں کہ مختلف ممالک میں جونئی ترکیبیں مکانات بنانے کی نکلی ہیں اُن کے مطابق اور مختلف
انجینئروں سے مشورہ کرنے کے بعد وہ طریق دریافت کریں جس سے مضبوط اور صحت افزاء
مکانات کم سے کم خرچ میں تیار ہوسکیں ۔ اس وقت تک جو ہم نے اندازہ لگایا ہے اُس کے مطابق
مکان اگر تین کمروں کا ہوا اور اُس کے ساتھ برآمدہ، پاخانہ کے باورچی خانہ اور چار دیواری ہو،
بنیادیں پکی ہوں اور عمارت کچی ہو تو اکتیس سو روپیہ میں بن سکتا ہے۔ اس سے گھٹیا درجہ کے
مکان کا اندازہ اس سے کم ہے ۔ ہمارا آخری اندازہ یہ ہے کہ ایک معمولی مکان جس میں دو تین
کمرے ہوں سات آٹھ سو روپیہ میں بن سکتا ہے۔ آجکل چیزیں بہت گراں ہیں اور انہیں
حاصل کرنا اور بھی مشکل ہے لیکن پھر بھی بعض صورتوں میں تو ہمارا اندازہ ہے کہ دو کمرے والا
مکان غالبا چار پانچ سو روپیہ میں ہی بن جائے گا ۔ یہی روپیہ جور بوہ کی قیمت کے طور پر آیا ہے
اس سے ہم نے سامان اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ہمیں جہاں جہاں سامان کا پتہ چلتا ہے ہم
اُسے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک ایروڈ رام کی عمارتیں نیلام ہو رہی تھیں اُس کا سامان
ہم نے خرید لیا ہے اس میں سینکڑوں بالے ، روشندان ، کھڑکیاں اور دروازے وغیرہ ہیں ۔ اگر
وہ سامان بازار سے خریدا جاتا تو وہ پندرہ سولہ ہزار میں بھی نہیں مل سکتا تھا ۔ اسی طرح لکڑی اور
لوہے کا سامان حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پس وہ لوگ جو چاہتے ہوں کہ ربوہ میں
مکان بنوانے کا کام فوراً شروع کرادیں تو وہ خزانہ میں روپیہ جمع کرا دیں تا جب بھی سامان خریدا
جائے ، انہیں اصل لاگت پر مہیا کر دیا جائے ۔ صرف پانچ فیصدی مرکزی اخراجات کے لئے
ان سے لیا جائے گا اور کوئی نفع نہیں لیا جائے گا ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
ربوہ میں مکانات بنوانے کے متعلق بعض ) بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ اس کی مدت بہت کم رکھی
گئی ہے۔ اخبار الفضل میں اس کے متعلق اعلان ہونے پر مختلف لوگوں کی طرف سے مختلف قسم
کے سوالات کئے گئے ہیں ۔ جن کے جوابات بھی دیئے گئے تھے لیکن میں چاہتا ہوں کہ اُن کے
متعلق پھر کچھ کہہ دوں ۔
قریب میں ہی مجھے ایک رؤیا ہوئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک ایسی بات ہے جو
بہت سے لوگوں کے دلوں میں ابھی تک قائم ہے۔ دو تین دن کی بات ہے میں نے رویا میں
دیکھا کہ کوئی دوست آئے ہیں اُس وقت میری جیب میں بہت سی قلمیں ہیں جن میں سے کچھ
کانے کی ہیں اور کچھ فاؤنٹین پن ہیں ۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اُس دوست کو
تبرک کے طور پر کچھ دوں ۔ چنانچہ میں نے چاہا کہ کانے کی خوبصورت قلمیں جو میری جیب میں
ہیں اُن میں سے کچھ اُسے بطور تبرک کے دے دوں ۔ میں نے جب انہیں جیب میں سے نکال کر
دیکھا تو وہ ٹوٹی ہوئی تھیں ۔ میں اپنے ذہن میں یہ خیال کرتا ہوں کہ اُسے صرف بطور تبرک کے
کچھ چاہئے اور جو چیز بطور تبرک دی جاتی ہے اس کے لئے صرف یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ جسم
کے ساتھ چھوٹی ہوئی ہو یا کچھ عرصہ ساتھ رہی ہو ۔ اس کا سلامت ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ چنانچہ
میں نے کہا کہ یہی بطور تبرک دے دیتا ہوں ۔ ان لوگوں میں جو میرے سامنے کھڑے ہوئے
ا ڈاکٹر عبد الحق صا صاحب ڈینٹسٹ (DENTIST) بھی ہیں وہ کہتے ہیں کہ آپ نے ربوہ میں
مکانات بنانے کے لئے جو شرط لگا دی ہے کہ دو ماہ کے اندر اندر بنائے جائیں اس پر کیسے عمل ہو
سکتا ہے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے اخبار میں چھ ماہ کے اندر مکان تعمیر کرنے کا اعلان ہوا تھا مگر ہو
سکتا ہے کہ کہیں دو ماہ بھی لکھا گیا ہو۔ مجھ سے بعض لوگوں نے بیداری میں بھی دو ماہ کی ہی مدت
کا ذکر کیا ہے بہر حال ڈاکٹر صاحب خواب میں مجھ سے یہی کہتے ہیں ۔ میں انہیں کہتا ہوں اصل
چیز تو یہ ہے کہ ہمیں مکان بنانے کی نیت کر لینی چاہئے ۔ پھر اس میں جو مشکلات پیش آئیں گی وہ
سب کیلئے ہونگی ۔ چھ ماہ کی مدت تو اس لئے رکھی گئی ہے تا جماعت کے اندر ایک بیداری پیدا ہو
جائے اور وہاں جلد آبادی ہو جائے ۔ اس خیال کی وجہ سے کہ کوئی شخص اس عرصہ میں مکان کیسے
تعمیر کرے گا ربوہ میں زمین خریدنے سے اُسے نہیں رکنا چاہئے ۔ اس رویا سے معلوم ہوتا ہے کہ
ہیں ڈا
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۰
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
بہت سے لوگوں کے دلوں میں ایسا خیال پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے مجھے یہ رویا ہوئی ہے۔ یہ
سیدھی بات ہے کہ جو مشکلات ان کے سامنے پیش آئیں گی وہ ساروں کے لئے ہونگی اگر وہ
نا قابل برداشت ہونگی تو صرف اُن کیلئے ہی نا قابل برداشت نہیں ہونگی بلکہ سب کے لئے
نا قابل برداشت ہونگی اور اگر قابل حل ہوئیں تو جیسے باقی حل کر لیں گے وہ بھی حل کر لیں ۔
بہر حال یہ سیدھی بات ہے کہ کوئی شخص کسی سے ناممکن کام نہیں کراسکتا جو مشکلات پیش آئیں گی
انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی کیونکہ یہ عقل کے خلاف ہے کہ سلسلہ جماعت کے دوستوں
کو اُس کام کے کرنے پر مجبور کرے جس کا کرنا ان کے لئے ناممکن ہو۔
اب میں اس کے متعلق ایک سوال لیتا ہوں جو بعض لوگوں کے دلوں میں وساوس پیدا کر رہا
ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ ربوہ کی زمین کے متعلق مختلف قسم کی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں اور لوگوں
میں عام طور پر یہ خیال پایا جاتا ہے کہ اگر قادیان ہمیں واپس مل جانا ہے تو پھر ایک نیا شہر آباد
کرنے کی ضرورت کیا ہے ایک نئے شہر کا آباد کر نا بتاتا ہے کہ ہمیں قادیان کے واپس ملنے کے
متعلق شبہ ہے۔ میں جانتا ہوں کہ جماعت کے اندر کچھ منافقین پائے جاتے ہیں جو آہستہ آہستہ
جماعت کے اندر وساوس پیدا کرتے رہیں گے وہ کہتے ہیں دیکھو ! اگر قادیان کے واپس مل
جانے کا ہمیں یقین ہوتا تو کسی اور شہر کے بسانے کی ضرورت ہی کیا تھی ۔ دوسری جگہ ایک نیا شہر
آباد کرنے کی کوشش کرنا وہاں سکول اور کالج وغیرہ بنانا اور دوسرے لوگوں کو وہاں آباد ہونے
کی تحریک کرنا بتا تا ہے کہ انہیں یہ یقین ہے کہ قادیان واپس نہیں ملے گا۔ اس اعتراض کے میں
چند جواب دیتا ہوں ۔
اول میرے یا کسی اور کے دل کے وسوسہ کا یہاں سوال نہیں ۔ سوال یہ ہے کہ میرے
ساتھ کسی کو عداوت ہو یا خلافت کے ساتھ کسی کو اختلاف ہو یا تنظیم سے کسی کو اختلاف ہو تو ایک
اور بات ہے مگر جو شخص احمدی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت پر ایمان
رکھتا ہے اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تو کوئی اختلاف نہیں ہو سکتا ۔ آپ فرماتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ نے ہمارا مرکز دائمی طور پر قادیان مقرر فرمایا ہے ۔ اب یہ جو آپ نے فرمایا ہے اس
میں کسی جھوٹ کا امکان نہیں ہو سکتا نہ میرے وسوسے، میری کمزوری یا نظام کی کسی غلطی کی وجہ