افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۱
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
سے یہ بات غلط ہو سکتی ہے۔ اگر کوئی شخص احمدیت پر یقین رکھتا ہے اگر کوئی شخص حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے دعوی میں سچا مانتا ہے تو اسے میری دشمنی کی وجہ سے خلافت یا
تنظیم سے اختلاف رکھنے کی وجہ سے یہ حق تو نہیں ہو سکتا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کی سچائی میں شبہ کرے کیونکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان رکھتا ہے
پھر میں ایسے شخص سے جو یہ خیال کرتا ہے کہ چونکہ ہم اپنا مرکز ایک نئے مقام پر بنانے لگے ہیں
اس لئے ہمیں قادیان کے واپس ملنے کی امید نہیں ہے دریافت کرتا ہوں کہ جب حکومت ریلیں
بناتی ہے، نہریں بناتی ہے یا کوئی اور بڑا کام کرتی ہے تو وہ عارضی عمارتیں بناتی ہے یا نہیں؟ ہم
نے تو کئی جگہ پر دیکھا ہے کہ جب بھی حکومت کوئی بڑا کام کرتی ہے وہ لاکھوں کی عمارتیں کھڑی کر
دیتی ہے ۔ لائیڈ بیراج کے وقت بھی لاکھوں کی عمارتیں بنائی گئی تھیں ۔ اب جب دریائے سندھ
کا بند ٹوٹا ہے میں کوئٹہ سے واپس آیا تو راستہ میں پھونس کے چھپر سینکڑوں کی تعداد میں بنے
ہوئے تھے ان میں مزدور رہتے تھے اور وہ بند کی مرمت کرتے تھے ۔ پس جب عارضی کام کے
لئے کئی عمارتیں بنائی جاتی ہیں اور اُن پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا تو اس پر کیوں اعتراض کیا جاتا
ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب خانہ کعبہ کی بنیاد رکھی تھی اُس وقت آپ نے خدا تعالیٰ
سے یہ دعا کی تھی کہ اے خدا ! میں یہ گھر اس لئے بناتا ہوں کہ اس کے ساتھ تعلق رکھنے والا ایک
شخص پیدا ہو جو تیرا نبی ہو اور وہ تیری آیات پڑھ پڑھ کر لوگوں کو سنائے ، تیری کتاب اور حکمت
سکھائے اور ان کا تزکیہ نفوس کرے۔ اس دعا کے ساتھ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو قائم
کیا اور وہاں اپنی اولا د کو بسایا ۔ اس دعا کے سو سال بعد تک وہ آدمی نہیں آیا جس کے لئے دعا
کی گئی تھی لیکن عربوں نے اپنے یقین کو نہ چھوڑا اور انہوں نے سمجھا کہ وعدۂ ابراہیمی ضرور پورا
ہو کر رہے گا۔ دوسو سال گزرنے کے بعد بھی وہ نبی نہ آیا۔ پھر بھی کسی نے یہ نہیں کہا کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی یہ پیشگوئی غلط ثابت ہوئی ۔ تین سو ، چار سو بلکہ پانچ سو سال گزرنے کے
بعد بھی کسی نے اس پیشگوئی کے پورا ہونے میں شک نہیں کیا ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا فاصلہ ساڑھے بائیس سو سال کا ہے بلکہ بعض روایات
کے مطابق پچھپیں یا چھبیس سو سال کا فاصلہ ہے ۔ گویا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیشگوئی آپ
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۲
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
کے بعد اڑھائی ہزار سال گزرنے تک بھی پوری نہ ہوئی ۔ اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ساڑھے بائیس سو سال کا عرصہ ہی سمجھ لیا جائے تب بھی
اتنے لمبے عرصہ میں کتنی چیزیں غائب ہو جاتی ہیں ۔ اتنا لمبا عرصہ گزرنے کے بعد محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات پیدا ہوئی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ دعا پوری ہوئی
کہ اے خدا ! تو اُن میں اپنا رسول مبعوث فرما جو تیری آیات پڑھ پڑھ کر انہیں سنائے ، انہیں
کتاب و حکمت سکھائے اور ان کا تزکیہ نفوس کرے ۔ اتنے سالوں تک انتظار کرنے میں خواہ
عرب مکہ میں رہے یا باہر بہر حال ان کے اندر کوئی مایوسی پیدا نہیں ہوئی ۔ پھر یہ کونسی عقل کی بات
ہے کہ ہم ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد ہی مایوس ہو جائیں اور خیال کر لیں کہ قادیان
ہمیں واپس نہیں ملے گا محض خیال کر لینا کہ چونکہ ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہے اور ہمیں قادیان
نہیں ملا اس لئے اب ہمیں اس کے واپس ملنے کی کوئی امید نہیں، قطعی طور پر غلط ہے ہمیں امید تو
یہی ہے کہ قادیان ہمیں واپس مل جائے گا مگر کیا احمدی اتنے گرے ہوئے ہیں کہ وہ کچھ مدت کا
انتظار بھی نہیں کر سکتے ۔ پس ہم نے جو نیا مرکز بنانا ہے یہ مایوسی کی وجہ سے نہیں بلکہ درمیان
اور عارضی زمانہ کے لئے بھی لوگ کام کیا کرتے ہیں اس لئے ہم نے بھی یہ کام کیا ہے ۔
دوسرا جواب یہ ہے کہ کیا پیشگوئی کرنے والا جھوٹا ہے اور کیا اس کی یہی ایک پیشگوئی ہے یا
اس کی صداقت کے اور بھی نشانات ہیں ؟ آخر ہم میں سے بعض نے یہ خیال کیوں کر لیا کہ ہمیں
قادیان واپس نہیں ملے گا یا وہ کیوں کہتے ہیں کہ ہمیں قادیان کے واپس ملنے میں شبہ ہے اس کی
دو ہی وجہیں ہیں ۔ اوّل اس لئے کہ ایک سال ہو گیا ہے مگر ہمیں قادیان واپس نہیں ملا اس کے
جواب میں میں نے یہ دلیل دی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے متعلق جو پیشگوئی کی
اس کے بعد ساڑھے بائیس سو سال تک وہ شخص نہ آیا جس کے متعلق آپ نے پیشگوئی کی تھی مگر
عربوں کو اس کے پورا ہونے میں کوئی شبہ نہ گزرا۔ پھر قادیان کے واپس ملنے میں ہمیں مشبہ کیوں
ہو۔ دوسرا جواب میں نے یہ دیا ہے کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ اکیلی پیشگوئی ہے یا
کوئی اور بھی ہے اگر آپ کی اور بھی پیشگوئیاں ہیں اور وہ پوری ہوگئی ہیں تو یہ پوری کیوں نہیں
ہوگی ۔ اگر یہ ایک پیشگوئی ہو تب تو یہ خیال پیدا ہو سکتا تھا کہ ممکن ہے ہمیں قادیان واپس نہ ملے
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۳
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
لیکن جب آپ کی سینکڑوں اور ہزاروں پیشگوئیاں پوری ہو کر لوگوں کی حیرت کا موجب ہوئیں
تو ہمیں کیسے شبہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوگی ۔ ان حیرت انگیز انکشافات کو
پورا ہوتے دیکھ کر جو آپ پر ظاہر ہوئے ہم یہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی یہ پیشگوئی پوری
نہیں ہو گی بلکہ یہ یقینی اور قطعی بات ہے کہ یہ پیشگوئی بھی ضرور پوری ہوگی اور ہم یہ شبہ نہیں
کر سکتے کہ ہمیں قادیان واپس نہیں ملے گا ۔
قادیان میں کئی لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس آتے تھے اور آپ سے کہتے
تھے کہ آپ کوئی معجزہ دکھا ئیں ۔ مجھے خوب یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا
کرتے تھے کہ جو معجزے پہلے دکھائے جا چکے ہیں اُن سے آپ نے کیا فائدہ اُٹھایا ہے؟ آخر
پہلے جو معجزے دکھائے گئے ہیں آپ ان کے متعلق غور کریں کہ وہ صحیح تھے یا نہیں ۔ اگر وہ غلط تھے
تو پھر میرا جھوٹا ہونا ثابت ہو گیا ایسی صورت میں مجھ سے اور معجزات مانگنے کی کیا ضرورت ہے۔
اور اگر پہلے جو معجزات دکھائے گئے تھے وہ سچے تھے تب بھی نئے معجزات تمہارے لئے فائدہ مند
نہیں ہو سکتے کیونکہ جب آپ نے پہلے معجزات سے فائدہ نہیں اُٹھایا تو اب نئے معجزات سے تم
کیا فائدہ اُٹھاؤ گے ۔ یہی جواب میں قادیان کے متعلق دیتا ہوں ۔ قادیان کے واپس ملنے کے
متعلق ہمیں مشبہ تب پڑ سکتا تھا جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کوئی اور پیشگوئی نہ
ہوتی ۔ اگر آپ کی اور بھی پیشگوئیاں اور نشانات ہیں جو اپنے اپنے وقت پر پورے ہوئے
جنہوں نے قطعی اور یقینی طور پر ثابت کر دیا کہ آپ سچے رسول ہیں تو آپ کی ایک پیشگوئی کے
ہے ہم
متعلق ہم کیسے شبہ میں مبتلا ہو سکتے ہیں ہم جنہوں نے آپ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا
صرف آپ کو دیکھ کر ہی جانتے ہیں کہ آپ سچے تھے جھوٹے نہیں تھے ۔ جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے نبوت کا دعویٰ فرمایا اُس وقت یا اُس وقت حضرت ابوبا ابو بکر کہیں باہر گئے ہوئے تھے ۔ آپ جب
واپس مکہ میں آئے تو رستہ میں ایک دوست کے ہاں آرام کرنے کیلئے ٹھہر گئے ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے مئی کے مہینہ میں دعوی نبوت فرمایا تھا اور چونکہ سخت گرمی کا موسم تھا آپ نے بجائے
گھر جانے کے مناسب خیال کیا کہ آپ اپنے دوست کے ہاں دو پہر کاٹ لیں ۔ آپ ابھی
اپنے دوست کے گھر بیٹھے ہی تھے کہ اُس کی ایک لونڈی آئی اور کہنے لگی ہائے تیرا دوست تو پاگل
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۴
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
ہو گیا ہے۔ آپ نے پوچھا کون؟ کہنے لگی ! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ نے پوچھا اُسے کیا
ہوا ؟ اس لونڈی نے جواب دیا۔ وہ کہتا ہے کہ مجھ سے خدا تعالیٰ کلام کرتا ہے اور مجھ پر فرشتے
اُترتے ہیں ۔ آپ نے فوراً اپنی چادر سنبھالی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کی طرف
روانہ ہوئے ۔ آپ کے دوست نے اصرار کیا کہ گرمی زیادہ ہے دو پہر کا وقت ہے ذرا آرام
کر لیں مگر آپ نے فرمایا اب میں ٹھہر نہیں سکتا ۔ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر پر
ابو بکر نے
تشریف لائے اور دستک دی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازہ کھولا ۔ حضرت اب ابوبکر
جب آپ کو دیکھا تو دیکھتے ہی کہا۔ میں آپ ۔ ہی کہا۔ میں آپ سے ایک بات پوچھتا ہوں ۔ کیا آپ پ نے یہ کہا ہے
کہ مجھ پر فرشتے اُترتے ہیں اور خدا تعالیٰ مجھ سے کلام کرتا ہے؟ چونکہ مکہ میں ایک شور پڑا ہوا تھا
اور حضرت ابو بکر آپ کے پُرانے دوست تھے آپ نے خیال کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اُسے ٹھو کر
لگ ۔ ائے ۔ آپ نے فرمایا ۔ ابوبکر بات یہ ہے کہ ۔۔۔ آپ تشریح کر کے اپنا دعویٰ بتا۔ بتانے لگے
کہ حضرت ابو بکر نے فرمایا۔ میں یہ نہیں سننا چاہتا ۔ آپ مجھے صرف یہ بتائیں کہ کیا آپ نے کہا
ہے کہ مجھ پر فرشتے اُترتے ہیں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا ابوبکر ! جلال میں
کیوں آتے ہو بات تو سنو اصل بات یہ ہے کہ۔ حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا میں آپ کو
خدا تعالیٰ کی قسم دے کر کہتا ہوں کہ آپ اور کوئی بات نہ کریں آپ مجھے صرف یہ بتائیں کہ کیا
آپ نے یہ کہا ہے یا نہیں کہ مجھ پر فرشتے اُترتے ہیں اور اللہ تعالیٰ مجھ سے باتیں کرتا ہے؟
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ہاں ! میں نے ایسا کہا ہے ۔ حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا
میں آپ پر ایمان لاتا ہوں کے اس کے بعد اُنہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپ تو دلیلیں دے
کر میرے ایمان کو خراب کرنے لگے تھے ۔ جب میں نے آپ کو پہلے ہی دیکھا ہوا تھا اور میں
جانتا تھا کہ آپ جھوٹ نہیں بولتے تو پھر کسی دلیل کی ضرورت ہی کیا تھی ۔ آپ دلیلیں دے کر
میرے ایمان کو کمزور کرنا چاہتے تھے۔ گویا میں مشاہدے کے بعد بھی کسی اور دلیل کا محتاج
ہوں ۔ غرض
آفتاب آمد دلیل آفتاب
بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی دلیل آپ ہوتی ہیں ان کو دیکھنے کے بعد کسی اور دلیل کی
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۵
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
ضرورت ہی نہیں ہوتی ۔ یہی حال ہم نے دیکھا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیکھنے کے
بعد ہمیں یہ احساس بھی نہیں ہو سکتا تھا کہ آپ جھوٹ بول سکتے ہیں ۔
ایک دوست منشی اروڑے خاں صاحب ہوتے تھے ۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
پُرانے صحابی تھے اُنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دعوی سے پہلے بھی دیکھا ہوا تھا اور
آپ سے ملتے رہتے تھے۔ ایک دفعہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھنے کیلئے قادیان تشریف
لا رہے تھے کہ لوگ آپ کو پکڑ کر مولوی ثناء اللہ صاحب کے پاس لے گئے ۔ مولوی ثناء اللہ
صاحب سے اُن لوگوں نے کہا کہ یہ (منشی صاحب ) کپورتھلہ سے آ رہے ہیں اور قادیان جا رہے
ہیں ۔ یہ مرزا صاحب کے بڑے مرید ہیں آپ انہیں سمجھا ئیں ۔ مولوی ثناء اللہ صا حب دلائل
دیتے رہے اور وہ خاموش بیٹھے سنتے رہے۔ جب مولوی صاحب اپنے دلائل دے چکے تو لوگوں
نے منشی صاحب سے کہا اب بتائیے کیا مرزا صاحب سچے ثابت ہوئے ہیں یا جھوٹے ؟ منشی
صاحب نے فرمایا مولوی صاحب آپ نے پندرہ میں منٹ تقریر کی ہے آپ خواہ دو دن بھی
تقریر کریں میں نے تو حضرت مرزا صاحب کا منہ دیکھا ہوا ہے مجھ پر اس کا کچھ اثر نہیں ہوسکتا۔
میں نے حضرت مرزا صاحب کا چہرہ دیکھا ہے اور آپ کو دیکھنے کے بعد میں یہ جانتا ہوں کہ وہ
جھوٹ نہیں بول سکتے ۔ اسی طرح ہم جو آپ کو بچپن سے دیکھتے رہے ہیں کسی طرح یہ قیاس بھی
نہیں کر سکتے کہ آپ ( نَعُوذُ بِاللهِ ) اسلام کے دشمن تھے ۔
میں ابھی چھوٹا تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام بچوں کے ساتھ بڑی مہربانی کے ساتھ پیش
آتے تھے اور بڑی محبت کرتے تھے۔ ایک دفعہ آپ کسی کتاب کا مسودہ لکھ رہے تھے اُس وقت
میری عمر گیارہ بارہ سال کی تھی آپ کی عادت تھی کہ آپ ٹہلتے بھی جاتے تھے اور لکھتے بھی جاتے
تھے ۔ اسی طرح آپ اُس وقت ٹہلتے بھی جاتے تھے اور لکھ بھی رہے تھے ۔ مسجد کے پاس ہی ایک
چھوٹا سا کمرہ ہے جسے بیت الفکر کہتے ہیں۔ اُس کی ایک کھڑ کی مسجد کی طرف کھلتی تھی۔ میں بھی
پہلے اُس کھڑکی سے گزر کر نماز پڑھانے کے لئے آیا کرتا تھا بعد میں ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے
ایک دوسری کھڑ کی بنادی گئی اور میں نے اُس سے آنا شروع کر دیا۔ اس کمر ۔
میں حضرت ( اماں جان ) رحل پر قرآن کریم رکھے تلاوت کر رہی تھیں ۔ آپ کے پاس ہمارا
ے
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۶
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
چھوٹا بھائی مبارک احمد بھی بیٹھا ہوا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبارک احمد سے بے حد
پیار تھا بلکہ آپ کا پیار عشق کی حد تک پہنچا ہوا تھا۔ اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ٹہلتے بھی
جاتے تھے اور لکھ بھی رہے تھے میں بھی پاس کھڑا تھا میں نے دیکھا کہ جیسے چیل جھپٹا مارتی ہے
آپ کو دکر اُس کمرہ میں گئے اور مبارک احمد کو ایسا تھپڑ مارا کہ اُس کے منہ پر سرخ نشان پڑ گئے ۔
میں حیران تھا کہ ہوا کیا ؟ ساتھ ہی آپ پ نے یہ الفاظ کہے تجھے شرم نہیں آتی کہ تم اللہ تعالیٰ کے
کلام کی بے حرمتی کرتے ہو! بعد میں میں نے والدہ صاحبہ سے پوچھا تو اُنہوں نے بتایا کہ
مبارک احمد کوئی چیز مانگ رہا تھا میں نے کہا کہ تلاوت کے بعد میں تمہیں وہ چیز دوں گی ۔ اِس
پر اُس نے رحل کو دھکا دیا اور کہا یہ چھوڑ دو اور مجھے وہ چیز دو ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
یہ سنتے ہی کو دکر اندر آئے اور ایسے زور کے ساتھ اُسے تھپڑ مارا کہ اس کے منہ پر نشان پڑ گئے ۔
حالانکہ مبارک احمد اُس وقت ایک چھوٹا بچہ تھا اور آپ اس سے حد درجہ پیار کرتے تھے اب کوئی
شخص خواہ کتنی دلیلیں دے خواہ دس کروڑ دلیلیں دے اور کہے کہ آپ کو قرآن کریم سے عشق نہیں
تھا تو ہم پر اس کا کیا اثر ہو سکتا ہے۔ جس نے وہ نظارہ دیکھا ہے۔ جس نے آپ کی وہ غیرت
اور وہ جوش دیکھا ہے کیا وہ ایک لمحہ کیلئے بھی مان سکتا ہے کہ آپ کے دل میں اسلام کی کوئی
غیرت نہیں تھی ، قرآن کریم کی کوئی غیرت نہیں تھی یا آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت
نہیں تھی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو محبت آپ کو تھی اس کا اندازہ مرزا سلطان احمد
صاحب کے ایک واقعہ سے بھی ہو سکتا ہے ۔ مرزا سلطان احمد صاحب حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی زندگی میں آپ پر ایمان نہیں لائے تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات
کے بعد انبیاء کی ہتک کے متعلق جب قانون پاس ہوا اُن دنوں میں اُن کی عیادت کے لئے گیا
وہ اُن دنوں بیمار تھے۔ مجھے دیکھتے ہی اُنہوں نے کہا۔ بڑا شکر ہے کہ مرزا صاحب فوت
ہو گئے ۔ مجھے اس بات پر سخت غصہ آیا کیونکہ وہ احمدی نہ ہونے کی وجہ سے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا ادب اور احترام نہیں کرتے تھے ۔ مگر تھوڑی دیر کے بعد کہنے لگے آج اگر
مرزا صاحب زندہ ہوتے تو وہ ضرور قید ہو جاتے کیونکہ ان کے سامنے اگر کوئی شخص محمد رسول اللہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۷
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہتک آمیز فقرہ کہہ دیتا تو اُنہوں نے اُس کے سب اوتاروں کو
رگڑ دینا تھا۔ یہ ایک ایسے شخص کی روایت ہے جو آپ کی زندگی میں احمدیت میں داخل نہیں ہوا
تھا۔ ان حالات کے ہوتے ہوئے ایک احمدی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان رکھتا ہے یہ
خیال بھی کیسے کر سکتا ہے کہ آپ کی یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوگی اور قادیان ہمیں واپس نہیں ملے گا۔
قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ اس دلیل کو لیتا ہے ۔ اللہ تعالٰی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق فرماتا ہے آفَائِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ کے یعنی اگر آپ
فوت ہو جائیں یا قتل کئے جائیں تو کیا تم اپنی اعقاب پر پھر جاؤ گے۔ یہ آیت جنگ اُحد کے
متعلق ہے جس میں یہ مشہور ہو گیا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اگر یہ خبر صیح بھی ہوتی کہ آپ شہید ہو گئے ہیں تو کیا تم مرتد ہو جاتے ۔ حالانکہ یہ صاف
بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کا آپ سے وعدہ تھا اور یہ وعدہ قرآن کریم میں موجود ہے کہ آپ
انسانی ہاتھوں سے قتل نہیں ہونگے ۔ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کے اللہ تعالیٰ آپ کو
انسانی ہاتھوں سے محفوظ رکھے گا اور قتل نہیں ہونے دے گا ۔ ادھر تو رات میں بھی یہ موجود
تھا کہ آخری نبی کو کوئی شخص مار نہیں سکتا اگر کسی نے دعوی نبوت کیا اور پھر وہ مارا گیا
تو وہ جھوٹا ہوگا ۔ مگر با وجود اس کے کہ تو رات میں بھی یہ بات موجود تھی کہ آخری
نبی انسانی ہاتھوں سے مارا نہیں جائے گا اور قرآن کریم میں بھی یہ لکھا تھا
وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔ آپ انسانی ہاتھوں سے مارے نہیں جائیں گے۔ پھر بھی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آفائِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى اعقابكم که اگر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو جائیں یا قتل کر دیئے جائیں تو کیا تم اپنی اعقاب پر پھر جاؤ گے؟ اس کا
مطلب کیا ہے؟ اس کا مطلب یہی ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ کا آپ سے وعدہ تھا کہ آپ قتل نہیں
ہو نگے ۔ بے شک تو رات میں بھی یہ لکھا تھا کہ آخری نبی مارا نہیں جائے گا لیکن سوال یہ ہے کہ
اگر آپ مارے جاتے تو کیا آپ جھوٹے ہوتے ؟ کیا آپ کی صداقت کے اور بھی دلائل موجود
ہیں یا نہیں؟ آپ کی صداقت کے تو اس قدر دلائل موجود ہیں کہ تم نہیں کہہ سکتے کہ چونکہ یہ وعدہ
پورا نہیں ہوا اس لئے آپ نَعُوذُ بِاللهِ جھوٹے ہیں ۔ تم یہی کہہ سکتے ہو کہ پھر ہم اس پیشگوئی کے
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۸
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
معنی غلط سمجھے ہیں ۔ اگر ۹۹ پیشگوئیاں ایک طرف ہوں اور ایک پیشگوئی ایک طرف ہو تو ایک
پیشگوئی کے صادق نہ آنے کی وجہ سے باقی ننانوے پیشگوئیاں غلط نہیں ہو جائیں گی ۔ اگر آپ
کے صدق کے ننانوے اور دلائل موجود ہیں تو ایک پیشگوئی اگر صادق نہ آئے تو ہم یہ نہیں کہیں
گے کہ آپ جھوٹے ہیں بلکہ یہ کہیں گے کہ ہم نے اس پیشگوئی کا مفہوم سمجھنے میں غلطی کھائی ہے۔
بہر حال جب کسی کی صداقت کے بہت سے نشانات اور دلائل ہوں تو کسی ایک نشان یا دلیل کے
پورا نہ ہونے سے یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا کہ اس کے باقی نشانات اور دلائل بھی غلط ہیں ۔ کثرت
کے ماتحت قلت ہوتی ہے قلت کے ماتحت کثرت نہیں ہوتی ۔
ہے اور حضرت
صلى الله
عل وسه
وو
تیسرا جواب اس کا یہ ہے کہ ہماری ہجرت کے متعلق پہلے سے پیشگوئی موجود تھی ۔ اگر یہ
پیشگوئی پہلے سے موجود نہ ہوتی تب بھی کوئی بات تھی ۔ ہم تو دیکھتے ہیں کہ یہ پیشگوئی صراحتا موجود
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے داغ ہجرت ھے جس کا صاف مطلب یہ ہے
کہ ہمیں قادیان چھوڑنی پڑے گی ۔ اسی طرح آپ پر اللہ تعالیٰ نے وہی وحی نازل فرمائی جو اس
نے رسول کریم ﷺ پر ہجرت کے متعلق نازل فرمائی تھی ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے
إنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إلى معاد لے ہم اس ہستی کی قسم کھا کر
کہتے ہیں جس نے تجھ پر قرآن کریم فرض کیا ہے کہ تو مکہ سے نکالا جائے گا اور پھر مکہ میں واپس
لایا جائے گا ۔ یہی الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہوا کے جب یہی الہام آپ کو ہوا ہے تو
پھر اس کے معنی بھی وہی ہوں گے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی کے تھے کہ وہ تمہیں
قادیان سے نکالے گا اور پھر قادیان میں اپنے فضل سے واپس لائے گا۔
یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو وفات پا گئے ہیں اور پیشگوئی
آپ کے بعد پوری ہوئی ۔ اگر اس پیشگوئی نے پورا ہونا تھا تو آپ کی زندگی میں ہی کیوں پوری
نہ ہوئی ؟ اس سوال کا جواب خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں موجود ہے۔ آپ
فرماتے ہیں میرے ہاتھ میں قیصر و کسری کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں کے لیکن واقعہ یہ ہے
کہ قیصر و کسری کے خزانوں کی کنجیاں آپ کے ہاتھ میں نہیں دی گئیں بلکہ حضرت عمرؓ کے ہاتھ
جو آپ کے خلیفہ دوم تھے ۔ گویا اُس چیز کو جو حضرت عمر کے ہاتھ میں آنے والی تھی
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۹
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں دیا جانا قرار دیا۔ در حقیقت یہ ایک عام
دستور ہے کہ کبھی وہ بات جو ماتحت کے ساتھ کی جاتی ہے اُسے بزرگ کی طرف منسوب کر دیا جاتا
ہے اور کبھی وہ بات جو بزرگ کے ساتھ کی جاتی ہے اُسے ماتحت کی طرف منسوب کر دیا جاتا ہے۔
یہاں بھی ایسا ہی ہوا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا یہ تھا کہ آپ کے ہاتھ میں قیصر و کسری
کے خزانوں کی کنجیاں دی گئیں ہیں مگر ہوا یہ کہ وہ کنجیاں حضرت عمر کے ہاتھ میں دی گئیں ۔
اسی طرح آپ کی ایک اور رویا بھی ہے۔ آپ فرماتے ہیں میں نے دیکھا کہ ایک فرشتہ
میرے پاس جنتی انگوروں کے دو خوشے لایا میں نے اس سے پوچھا یہ کس کیلئے ہیں؟ تو اس نے
جواب دیا کہ ان میں سے ایک خوشہ آپ کے لئے ہے اور دوسرا ابو جہل کے لئے ۔ آپ فرماتے
ہیں کہ میں اس کے جواب میں اتنا گھبرایا کہ میری آنکھ کھل گئی اور میں نے کہا کہ کیا خدا تعالیٰ کے
نزدیک اس کا ایک نبی اور دشمن دونوں ایک ہی مقام پر ہیں؟ خدا تعالیٰ کے نبی کیلئے بھی بہشت
کے انگوروں کا خوشہ آیا ہے اور اس کے دشمن کے لئے بھی بہشت سے انگوروں کا خوشہ آیا
ہے۔ آپ فرماتے ہیں میرے دل پر اس رؤیا کی وجہ سے ا رویا کی وجہ سے ایک بوجھ سا رہا۔ یہاں تک کہ
عکرمہ ایمان لایا تب اس رویا کی تعبیر میری سمجھ میں آئی کہ ابو جہل سے مراد عکرمہ تھا۔
اب دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جگہ ابو جہل دکھایا گیا مگر اس سے مراد اس کا بیٹا
تھا اور دوسری جگہ آپ کو یہ دکھایا گیا کہ قیصر و کسری کے خزانوں کی کنجیاں آپ کو ملیں مگر ملیں
حضرت عمرؓ کو جو آپ کے دوسرے پ کے دوسرے خلیفہ تھے ۔ اسی طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ داغ ہجرت کا
الہام تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہوا مگر یہ پیشگوئی در حقیقت آپ کے خلیفہ دوم کے ساتھ
وابستہ ہے۔ چنانچہ یہ ہجرت کا واقعہ میری زندگی میں ہوا اور میں ہی آپ کا خلیفہ دوم ہوں ۔
اس کے علاوہ خدا تعالیٰ نے خود مجھ پر اس پیشگوئی کو اس طرح بار بار کھولا ہے کہ حیرت آ
جاتی ہے میں نے اپنے رویا کئی لوگوں کو سنائے ہیں اور وہ اقرار کرتے ہیں کہ یہ واقعی حیرت انگیز
ہیں ۔ میں نے ۱۹۴۱ء میں ایک رؤیا دیکھا تھا جو ۱۳ جنوری ۱۹۴۲ء کے الفضل میں شائع شدہ
موجود ہے میں نے دیکھا کہ قادیان پر حملہ ہوا ہے اور اس حملہ میں دشمن نے ہر قسم کے ہتھیار
استعمال کئے ہیں اس کے نتیجہ میں ہمیں قادیان چھوڑنا پڑا ہے ۔ پھر میں نے دیکھا کہ میں قادیان
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
سے اس غرض کے لئے نکلا ہوں کہ میں مرکز کے لئے نئی جگہ تلاش کروں تا کہ ہم وہاں اکٹھے ہو کر
قادیان کو واپس لینے کی کوشش کریں ۔ جب میں اس جگہ پر پہنچا ہوں ( میں تفصیل کو چھوڑتا ہوں
کیونکہ وہ الفضل میں چھپی ہوئی ہے ) تو ایک شخص میرے پاس آیا اور اس نے کہا بڑی تباہی
ہے، بڑی تباہی ہے۔ جالندھر میں بھی بڑی تباہی ہوئی ہے اور لوگوں کو کہیں پناہ نہیں ملی ۔ پھر میں
نے دیکھا کہ قادیان کے سارے محلے دشمن نے لے لئے ہیں۔ میں نے ایک دوست سے
پوچھا۔ مسجد مبارک کا کیا حال ہے؟ اس نے جواب دیا کہ وہ لوگ تو اب تک مقابلہ کر رہے
ہیں ۔ میں نے کہا اگر وہ مقابلہ کر رہے ہیں تو پھر ہمیں کامیابی ہو جائے گی ۔
بھلا ۱۹۴۲ء میں کس کو خیال تھا کہ جنگ ہوگی ۔ پھر کس کو خیال تھا کہ تو ہیں چلیں گی رائفلوں
سے لڑائیاں ہونگی اور پھر قادیان اس علاقہ میں ہوگا جس پر دشمن کا قبضہ ہو گا پھر یہ تباہی جالندھر
تک ہو گی اور یہ کہ قادیان کے تمام محلے خالی ہو جائیں گے ۔ صرف حلقہ مسجد مبارک اپنی جگہ پر
جما رہے گا۔ میری یہ رؤیا اخبار میں چھپی ہوئی موجود ہے اور اخبار ساری دنیا میں پھیل جاتے ہیں
اور اُن کی ایک کاپی سرکاری دفاتر میں بھی محفوظ رہتی ہے اس لئے اس میں بناوٹ کا احتمال نہیں
ہو سکتا یہ پیشگوئی ساری کی ساری پوری ہوئی ہے حملے بھی ہوئے ، تباہی بھی آئی اور پھر یہ
غیر معمولی بات ہے کہ سارے مشرقی پنجاب میں صرف قادیان ایک ایسا مقام ہے جہاں مسجد
مبارک کے حلقہ میں اب تک اذانیں دی جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کیا جاتا ہے یہ
باتیں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر کوئی انسان اس پیشگوئی میں شبہ نہیں کر سکتا اور اسے ماننا پڑتا ہے کہ
ہمیں خدائی کلام کے ماتحت قادیان چھوڑنا پڑا ہے اور وہ بہر حال ہمیں ایک دن واپس ملے گا۔
اسی طرح PARTITION کے اعلان سے چند دن پہلے میں دعا کرتا ہوا لیٹ گیا ۔ غالباً
اُس دن آخری روزہ تھا۔ مجھ پر غنودگی طاری ہو گئی اور پھر الہام ہوا أَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ
اللهُ جَمِيعًا - یعنی تم جہاں کہیں بھی جاؤ گے خدا تعالیٰ تمہیں اکٹھا کر کے لے آئے گا ۔ اس وقت
پارٹیشن (PARTITION) کا اعلان نہیں ہوا تھا اور ضلع گورداسپور پاکستان میں تھا اس
وقت خدا تعالیٰ نے مجھے الہام میں بتایا کہ أَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللَّهُ جَمِيعًا تم جہاں
کہیں بھی جاؤ گے اللہ تعالیٰ تمہیں اکٹھا کر کے واپس لے آئے گا۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۱
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
اب دیکھو اس الہام میں ہمارے قادیان سے دوسری جگہ جانے کی بھی خبر ہے اور پھر
واپس آنے کی بھی خبر ہے ۔ PARTITION کے اعلان سے پہلے صبح کے دس بجے کے قریب
مجھے یہ الہام ہوا تھا اور رات کو یہ اعلان ہوا کہ گورداسپور انڈین یونین میں شامل کر دیا
گیا ہے۔
پس یہاں مشبہ کی کوئی وجہ ہی نہیں ۔ جب اس پیشگوئی کا وہ حصہ پورا ہو گیا جو انذار کا تھا تو
اس کا وہ حصہ کیوں پورا نہیں ہوگا جو تبشیر کا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے اور تمام صوفیاء اس پر
متفق ہیں کہ جب اس کی طرف سے سختی اور تلخی کی کوئی خبر دی جاتی ہے تو وہ دعا اور گریہ وزاری
سے ٹل جاتی ہے لیکن اس کی طرف سے بشارت کی خبر نہیں مل سکتی کیونکہ انذار کی خبر کو ٹلا دینا رحم
اور خوبی ہے اور وعدے کوٹلا دینا بے وفائی اور بد عہدی ہے اور خدا تعالیٰ رحم تو کر سکتا ہے بے وفائی
اور بد عہدی نہیں کر سکتا ۔ اس لئے وہ انذار کی خبر کو ٹلا سکتا ہے خوشی کی خبر کو نہیں ٹلا سکتا ۔ پس جب
وہ بات جو اصول کے مطابق مل سکتی تھی نہیں ملی تو جو نہیں مل سکتی اُس کے متعلق تم کس طرح یہ خیال
کر سکتے ہو کہ وہ واقع نہیں ہوگی ۔
دوسرا شبہ جو قادیان کے واپس ملنے کے متعلق لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو گیا ہے وہ یہ ہے
کہ جب قادیان ملنا ہے تو پھر ربوہ کی تعمیر کی کیا ضرورت ہے اور ایک نیا مرکز کیوں تعمیر کیا جا رہا
ہے؟ اس کی کئی وجوہ ہیں اوّل پیشگوئیوں کو پورا کرنے کیلئے بھی جد و جہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ جدو جہد
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ تھا کہ مکہ آپ کو واپس دیا جائے گا مگر کیا تھا مکہ جائے مگر
مکہ کو واپس لینے کیلئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ نے جہاد نہیں کیا لڑائیاں نہیں کیں اور
وہ تمام کی تمام تدابیر اختیار نہیں کیں جن سے فتح حاصل کی جاسکتی ہے فتح مکہ کے لئے آپ کو اور
آپ کے صحابہ کو متواتر جنگوں میں سے گزرنا پڑا۔ آپ نے اپنے آپ کو خطرے میں ڈالا
بیسیوں صحابہ کو شہید کروایا صرف اس لئے کہ مکہ واپس مل جائے ۔ اگر آپ ہاتھ پر ہاتھ دھر کر
بیٹھ جاتے تو کیا یہ پیشگوئی پوری ہو سکتی تھی پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے باوجود
نہایت اعلیٰ شان رکھنے کے جس کی گرد کو بھی ہم نہیں پہنچ سکتے اس پیشگوئی کے ہوتے ہوئے باقی
تدابیر کو ترک نہیں کیا تو ہم کون ہیں جو اس پیشگوئی کا بہانہ بنا کر اور اس کی آڑ لے کر اس
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۲
تقریر جلسه سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
جد و جہد کو چھوڑ دیں جس کو خدا تعالیٰ نے قادیان کی واپسی کے ساتھ وابستہ کیا ہے۔
( اس موقع پر حضور نے فرمایا: )
ایک دوست نے سوال کیا ہے کہ اگر آپ کو پاکستان کے متعلق کوئی رؤیا ہوا ہو تو بتائیں اور
اگر اب تک کوئی رؤیا نہیں ہوا تو جب بھی کوئی رؤیا ہو ہمیں بتا دیا جائے ۔ یہ سوال عجیب قسم کا
ہے۔ پاکستان قائم ہو چکا ہے اور جو چیز قائم ہو چکی ہو اس کے متعلق کسی رؤیا کا سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا۔ میں سمجھتا ہوں غالباً اس دوست کا یہ مطلب ہے کہ اگر پاکستان کے استحکام کے متعلق
کوئی رؤیا ہوا ہو تو وہ بتایا جائے ۔ سو یا د رکھنا چاہئے کہ پاکستان کا قیام خدائی تقدیروں میں سے
ایک تقدیر ہے اور اس میں شبہ کی کوئی بھی گنجائش نہیں کہ اب اسلام کے لئے ترقی کا زمانہ آ گیا
ہے ہم لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان رکھتے ہیں اسی لئے ایمان رکھتے ہیں کہ ہم
پورے یقین کے ساتھ سمجھتے ہیں کہ اب آپ کے ذریعہ سے اسلام کو دوبارہ مستحکم کیا جائے گا اس
لئے اب یہ سوال نہیں کہ فلاں علاقہ کے لوگ آگے بڑھیں گے یا ہم بلکہ اب اسلام یقیناً دوسری
قوموں کو رگیدتا ہوا آگے ہی آگے اپنا قدم بڑھاتا چلا جائے گا ۔ اب اسلام کے غالب ہونے
کی باری ہے کفر کے غالب ہونے کی باری ختم ہو چکی ہے ۔
( سلسلہ تقریر کو جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا :)
میں نے بتایا ہے کہ پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کی بھی ضرورت ہوتی ہے
صرف یہ کہہ دینا کہ فلاں چیز کے لئے پہلے سے پیشگوئی موجود ہے کافی نہیں ہوتا۔ پس جب
پیشگوئی کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کی بھی ضرورت ہوا کرتی ہے تو یہ لازمی بات ہے کہ اس کو
پورا کرنے کیلئے ایک مرکز بھی ہو۔ فوج لڑتی ہے تو اس کے لئے کمانڈر کی ضرورت ہوتی ہے،
سٹاف اور عملہ کی ضرورت ہوتی ہے، مرکز کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر کوئی شخص یہ کہہ دے کہ ہمیں
جب یہ یقین ہے کہ ہم ہی جیتیں گے تو پھر کسی کمانڈر کی کیا ضرورت ہے۔ سٹاف اور عملہ کی کیا
ضرورت ہے تو سب لوگ اُس کی حماقت پر ہنس پڑیں گے۔ جب لڑائی ہو گی تو اُس کا ہیڈ بھی
ہو گا سٹاف اور عملہ بھی ہوگا ۔ خواہ بڑی سے بڑی حکومت ہو یا چھوٹی سے چھوٹی ۔ سب کیلئے ان
چیزوں کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ انگریز جب قبائلیوں پر حملہ کرتے تھے تو اُن کا بھی کمانڈ ر ہوتا