افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۷
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
میں ہو اور اس کے فوائد دوسروں کو پہنچیں گے تم کو تو نہیں پہنچیں گے لیکن تم اس بات کے مدعی ہو
کہ تم نے خدا تعالیٰ کی مخلوق اور تمام بنی نوع انسان کے لئے کام کرنا ہے۔ تم نے یہ نہیں دیکھنا کہ
اس سے تم کو فائدہ پہنچتا ہے یا کسی اور کو ۔ تم نے یہ دیکھنا ہے کہ تم اپنی ذمہ داریوں کو سب سے
زیادہ ادا کرتے ہو۔ یہ وہ چیز ہے جس سے تم اپنے ایمان کو محفوظ کر سکتے ہو اور یہ وہ چیز ہے جس
کے ذریعہ اللہ تعالیٰ تمہارے مخالفوں کے سینوں سے بغض اور کینہ دور کر دے گا۔ یہ وہ چیز ہے
جس سے تم انہیں کھینچ کھینچ کر اپنی طرف لے آؤ گے اور آخری بات وہی ہوگی جو صحابہؓ کے
وقت میں ہوئی ۔ وہی لوگ جو اس وقت ہمیں گالیاں دیتے ہیں اور ہماری مخالفت کرنا اپنا
فرض سمجھتے ہیں انہوں نے ایک دن نہایت ادب سے ہمارے سامنے اپنا سر جھکانا ہے اور یقیناً
ایک دن ایسا آئے گا جب ہمارے دم دشمن انتہائی لجاجت سے ہمیں کہیں گے کہ تم ہمارے سر پر
ہاتھ رکھو اور ہمیں برکت دو ۔ یہ دن خواہ جلد آئے یا دیر سے آئے بہر حال آ کر رہے گا لیکن
اس دن کو جلد تر لانے کیلئے ہم کو بھی قربانیاں دینی پڑیں گی ۔ ہمیں اعلیٰ اخلاق دکھانے پڑیں
گے ۔ ہمیں ایثار کا بلند ترین نمونہ پیش کرنا پڑے گا اور جب تک ہم خدا تعالیٰ کی طرف سے
عائد شدہ ذمہ داریوں کو ادا نہیں کریں گے اُس دن کے آنے میں دیر ہوتی چلی جائے گی ۔
پس میں جماعت کو اچھی طرح آگاہ کر دینا چاہتا ہوں کہ اب صرف چندوں کے دینے سے
کوئی شخص پورا احمدی نہیں سمجھا جا سکتا بلکہ اب ہماری ذمہ داریاں بدل گئی ہیں ۔ جس طرح چار
سال کے بچے کا کپڑا اٹھارہ سالہ نوجوان کو کام نہیں دے گا اُسی طرح تمہاری پہلی قربانیاں اب
تمہارے کام نہیں آ سکتیں ۔ جب تک جانی قربانیوں کی ضرورت نہیں تھی اُس وقت تک تم
کامیاب سمجھے جاتے تھے لیکن اب جان کی قربانی کی بھی ضرورت ہے اور قوم اور وطن کی عزت
تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنے آپ کو جانی قربانی کیلئے ہر وقت تیار رکھیں ۔ تمہاری ذمہ داریاں
بڑھ گئی ہیں ۔ اب تمہیں چاہئے کہ تم آگے سے بڑھ کر اپنا نمونہ پیش کرو۔ تم نے پہلے چندے
دینے میں ایک بے مثال نمونہ دکھا دیا ہے یہاں تک کہ ہندوستان اور دوسرے آزاد ممالک بھی
وہ کام نہیں کر رہے جو تم کر رہے ہو۔ اب تمہیں دنیا کو یہ بھی دکھا دینا چاہئے کہ جان کی قربانی
پیش کرنے میں بھی تم سب سے بڑھ کر ہو۔ یہ نمونہ ہے جو میں تم سے دیکھنا چاہتا ہوں یہ نمونہ ہے
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۸
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
جس کی تمہارا امام تم سے امید کرتا ہے اور جب تک تم ایسا نہیں کرو گے تم میری نظروں میں عزت
حاصل نہیں کر سکتے ۔ اور اگر تم میرے معتقد ہو اور جو بات میں کہتا ہوں اس پر یقین رکھتے ہو تو
میرے نقطۂ نگاہ سے تم خدا تعالیٰ کی نظر میں بھی اچھے نہیں سمجھے جا سکتے ۔
اب میں اپنی تقریر کو ختم کرتے ہوئے دعا کرتا ہوں کہ جو دوست اس جلسہ پر آئے ہیں اور
اُنہوں نے میری باتوں کو سنا ہے انہیں خدا تعالیٰ توفیق عطا فرمائے کہ وہ واپس جا کر اپنی
جماعتوں میں میرے خیالات کو پھیلا دیں اور اپنی اپنی جماعتوں میں تحریک کریں کہ وہ بزدلی کو
دور کریں ۔ بزدلی اور سستی سے صرف دنیوی نقصان ہی نہیں پہنچتا بلکہ یہ چیز دین کو بھی کمزور کر
دیتی ہے اور میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اب کسی صورت میں بھی بُزدلی اور ستی کو برداشت
نہیں کیا جائے گا ۔ جو شخص بہادر ہوگا۔ جو شخص ضرورت کے وقت اپنی جان کی قربانی دینے کے
لئے تیار رہے گا اور جو شخص قربانیاں پیش کر کے قوم اور وطن کی محبت کو ثابت کر دے گا وہی ہم
میں رہنے کا مستحق ہوگا اور جو دوسرے لوگ ہونگے ہم آہستہ آہستہ ان کی اصلاح کی کوشش کریں
گے لیکن اگر ان کی اصلاح نہ ہو سکی تو ہم انہیں علیحدہ کر دیں گے کیونکہ ماؤف ٹکڑا سارے جسم کو
خراب کر دیتا ہے۔ پس جاؤ اور اپنے بھائیوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں اور نئی
نئی ذمہ داریوں کو جو خدا تعالیٰ کی طرف سے اُن کے ذمہ ڈالی گئی ہیں پورا کریں۔ پہلے ہم کڑھا
کرتے تھے کہ ہم انگریز کے ماتحت ہیں اس لئے ہم اپنے ملک کی ، اپنے وطن کی اور اپنی قوم کی
کوئی خدمت نہیں کر سکتے لیکن اب ہماری بیڑیاں کاٹ دی گئی ہیں ، ہماری طوق اُتار دیئے گئے
ہیں ۔ ایک شیر کو جب چھوڑ دیا جاتا ہے تو کچھ دیر کے لئے اُس پر کسل طاری ہوتا ہے اور وہ
انگڑائیاں لیتا ہے۔ اتنی دیر کے لئے اگر تم پر بھی کسل طاری رہتا ہے یا تم انگڑائیاں لیتے ہو تو تم
معافی کے قابل ہو لیکن اگر تم اس کے بعد بھی گرے رہتے ہو، اگر تم اس کے بعد بھی سوئے رہتے
ہو تو تم معافی کے قابل نہیں سمجھے جا سکتے ۔ اگر شیر پنجرے سے نکل کر بھی سویا رہتا ہے تو اس کا
مرجانا اس کے زندہ رہنے سے زیادہ بہتر ہے۔ اِس سے بہتر تو گیدڑ ہے جو جانور تو ہے لیکن کم
سے کم بے ایمان تو نہیں ۔
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ لوگوں کو بھی ، میری اولا د کو بھی اور آپ
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۹
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
لوگوں کی اولادوں کو بھی ، میرے بچوں کو بھی اور آپ لوگوں کے بچوں کو بھی ، میری بیویوں کو بھی
اور آپ لوگوں کی بیویوں کو بھی ، میرے بہن بھائیوں کو بھی اور آپ لوگوں کے بہن
بھائیوں کو بھی اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ قوت اور طاقت ہمیں عطا
فرمائے جس سے ہم اسلام کو دوبارہ زندہ کر سکیں اور وہ ہمیں ان قربانیوں کی توفیق عطا فرمائے
جو اسلام کی فتح اور اس کی دوبارہ زندگی کے لئے ضروری ہوں ۔
پاخانه: بیت الخلاء
(ماخوذ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۲۶۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
ال عمران: ۱۴۵
ه تذکرہ صفحہ ۷۷۲۔ ایڈیشن چہارم
القصص : ٨٦
تذکرہ صفحہ ۳۰۷۔ ایڈیشن چہارم
المائده: ۴۸
السيرة الحلبية جلد ۲ صفحہ ۳۳۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۱۰۶، ۱۰۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
ما الصف : ١٠
ا بخاری کتاب العيدين باب الحراب والدرق يوم العيد
بخارى كتاب المظالم باب من قتل دون ماله
بخاری کتاب الاذان باب فضل صلوة الجماعة
مسلم كتاب الجنائز باب فضل الصلواة على الجنازة و اتباعها
۱۵ موضوعات ملا علی قاری صفحه ۳۵ مطبع مجتبائی دھلی ۱۳۴۶ھ
بخارى كتاب الجنائز باب لَمْ يُظْهِرُ حُزْنَهُ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ