افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۲۱
لده
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
مضبوط کرنے والی نہیں بلکہ اس کے خارجی تعلقات کو بھی مضبوط کرنے والی ہیں اگر
مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے کٹ جائے تو مغربی پاکستان کا قیام نہایت مشکل ہو جاتا
ہے۔ بے شک مغربی پاکستان میں بھی زرعی اشیاء اور قیمتی دھاتیں پائی جاتی ہیں مگر اُس کی
آبادی اتنی تھوڑی ہے کہ وہ بڑی آبادی والے ملکوں کے مقابلہ میں جیت نہیں سکتا۔ پھر اس
زمانہ میں جب کہ جمہوریت قائم ہو چکی ہے اور لڑائی صرف بادشاہوں اور سپاہیوں کی ہی نہیں
ہوتی بلکہ ملک کے ہر فرد کولڑائی میں حصہ لینا پڑتا ہے کسی ملک کی آبادی کا کم ہونا اس کے لئے
نہایت مضر ہے۔ چنانچہ نئے تغیرات کے بعد آبادی کی زیادتی کی قیمت بجائے اس کے کہ وہ کم
ہوتی پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ پُرانے زمانے میں چھوٹے چھوٹے ملک اُٹھتے تھے اور بڑے
بڑے ممالک پر فتح حاصل کر لیتے تھے کیونکہ اُس وقت صرف بادشاہوں اور سپاہیوں کی لڑائی
ہوتی تھی ملک کے ہر فرد کولڑائی میں حصہ نہیں لینا پڑتا تھا کسی ملک کی فوج کا تعداد میں زیادہ ہونا
اور مضبوط ہونا ہی اُس کی فتح کے لئے کافی ہوتا تھا۔ یونان کی آبادی کتنی تھوڑی تھی ۔ دس بارہ
لاکھ سے زیادہ نہ تھی لیکن وہاں سے سکندر نکلا اور اس نے عرب اور مصر اور عراق اور ایران اور
افغانستان وغیرہ ممالک کو فتح کر لیا اور اس کے بعد ہندوستان کو بھی فتح کر لیا۔ غرض ایک دس
بارہ لاکھ کی آبادی والے ملک نے کروڑوں کروڑ کی آبادی والے ملکوں کو فتح کر لیا۔ اسی
طرح مغل نکلے ۔ مغلوں کی دوقو میں تھیں ۔ برلاس اور چغتائی ۔ پہلے چغتائی نکلے اور اُنہوں نے
ایک طرف جہاں یورپ کو فتح کر لیا وہاں دوسری طرف وہ چین کے انتہائی کناروں تک پہنچ گئے
اور جاپان پر بھی قابض ہو گئے حالانکہ ان کی اپنی آبادی صرف دو تین لاکھ تھی ۔ پھر بر لاس نکلے
اُن کی آبادی بھی دو تین لاکھ سے زیادہ نہ تھی مگر اُنہوں نے کروڑوں کروڑ کی آبادی رکھنے
والے ممالک کو فتح کر لیا۔ اس کی وجہ کیا تھی ؟ اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ اُس زمانہ میں صرف
بادشاہ لڑتے تھے اُن کی رعایا نہیں لڑتی تھی ۔ بادشاہ جتنی فوج رکھتا تھا اگر وہ شکست کھا جاتی تو
اس کا مطلب یہ ہوتا تھا کہ ملک شکست کھا گیا اور اگر فوج جیت جاتی تو اس کا مطلب یہ ہوتا کہ
وہ ملک فتح پا گیا ۔ مثلاً ہندوستان کے بادشاہ کے پاس پچاس ہزار کی فوج ہے اگر کوئی دوسرا قبیلہ
و
اُٹھتا ہے اور اس کی فوج پچاس ہزار ہے یا کچھ زیادہ ہے تو پُرانے زمانہ کے دستور کے مطابق وہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۶
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
ہندوستان پر غلبہ حاصل کر سکتا ہے کیونکہ ہندوستان کی فوج بھی پچاس ہزار ہے اور اس قبیلہ کی
فوج بھی پچاس ہزار ہے خواہ اس کی اپنی آبادی دو لاکھ کی ہو اور ہندوستان کی آبادی دس
کروڑ ہو لیکن اب صرف حکومت ہی نہیں لڑتی بلکہ ملک لڑتا ہے ۔ حکومت اب عوام کے ہاتھ میں
چلی گئی ہے اور چونکہ اب حکومت عوام کے ہاتھ میں چلی گئی ہے اس لئے جب کسی ملک کی
دوسرے سے لڑائی ہو جاتی ہے تو اس کا ہر فرد لڑائی کیلئے تیار ہو جاتا ہے اس لئے اب آبادی کی
بڑی قیمت ہے۔ اگر کسی ملک کی آبادی دو کروڑ ہوا اور وہاں جمہوریت قائم ہو تو جب کبھی اس کی
دوسرے ملک سے لڑائی ہو گی اُس کا ہر فرد لڑائی کے لئے تیار ہو جائے گا۔ یہ چیز پہلے زمانہ میں
نہیں ہوتی تھی ۔
اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے تم یہ حقیقت اچھی طرح ذہن نشین کر لو کہ تمہارے ایک ہمسایہ
ملک کی آبادی تمیں کروڑ ہے اور مغربی پاکستان کی آبادی صرف سوا تین کروڑ ہے گویا
مغربی پاکستان کے ایک آدمی کے مقابلہ میں ہندوستان کے پاس دس آدمی ہیں ۔ اگر جمہوریت
کی کوئی جنگ ہوئی ہم نہیں جانتے کہ جنگ ہوگی بھی یا نہیں لیکن وہ آدمی بے وقوف ہوتا ہے جو
امکانات کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ اگر جمہوریت کی جنگ ہوئی تو یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ
ہندوستان کے پاس ڈیڑھ لاکھ کی فوج ہے اور پاکستان کے پاس اسی ہزار ، اور ہو سکتا ہے کہ اسی
ہزار ڈیڑھ لاکھ پر غالب آ جائے بلکہ اس وقت ہمارے مقابلہ میں ہندوستان کی تمیں کروڑ کی
آبادی ہوگی ۔ اگر مغربی پاکستان کا ہر ایک فرد جنگ کے لئے تیار ہو جائے تو اس کی کل آبادی
سوا تین کروڑ ہے۔ اگر یہاں کے سب کے سب افراد لڑائی کے لئے پوری طرح تیار ہو جا ئیں تو
یہ سوا تین کروڑ تیس کروڑ کے مقابلہ میں ہوگا اور اگر سب نے اپنی ذمہ داری کو نہ سمجھا۔ ان کے
اندر قربانی کا احساس پیدا نہ ہوا ، ان کے اندر اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جوش پیدا نہ ہوا
بلکہ ان میں سے نصف کے اندر یہ بات پیدا ہوئی تو صرف ڈیڑھ کروڑ تیس کروڑ کے مقابلہ میں
ہوگا اور اگر صرف چوتھائی حصہ میں یہ بات پیدا ہوئی تو ہمارے پاس صرف پچھہتر لاکھ آدمی
لڑنے والا ہوگا۔ اس کیفیت کو سمجھو اور غور کرو کہ تمہیں کسی قسم کی قربانی کی ضرورت ہے اگر تم میں
سے ہر ایک شخص یہ فیصلہ کر لے کہ اُسے اپنے ملک کی خاطر اگر کوئی قربانی کرنی پڑی تو وہ اس
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۷
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
سے کوئی دریغ نہیں کرے گا اور وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے ملک کو آزاد رکھنے کیلئے ہر قسم کی
قربانی کرنے کے لئے تیار ہوگا ۔ تب بھی ہندوستان کی تمیں کروڑ آبادی کے مقابلہ میں ہمارا
صرف تین کروڑ ہوگا یہ بھی ایک غیر طبعی مقابلہ ہے مگر بہر حال اتنی بات تو ہے کہ ایک اور پونے
دس کی نسبت ہوگی ۔ دُنیوی تدبیر کے لحاظ سے یہ نقطۂ نگاہ ہماری تسلی کا موجب نہیں ہو سکتا لیکن
ایک اور امر ایسا ہے جو ہمارے لئے تسلی کا موجب ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ قرآن کریم ہمیں بتاتا
ہے کہ اگر تم سچے مومن بن جاؤ تو تم میں سے ایک مؤمن دس کا فروں پر غالب آ سکتا ہے۔ اب
اگر سوا تین کروڑ آدمی کے اندر اسلام کا حقیقی درد ہو اور وہ اپنے اندر جرات اور ایثار پیدا کر
لیں ، اگر وہ اپنے اندر قربانی کی روح پیدا کر لیں تو یہ سوا تین کروڑ پینتیس کروڑ کافروں پر
غالب آ سکتے ہیں گویا اگر ہمارے لئے کامیابی کی کوئی مادی صورت موجود نہیں تو روحانی صورت
ضرور موجود ہے۔ اگر تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ ایک دس پر غالب آیا ہو تو قرآن
کریم کی ایک آیت ضرور کہتی ہے کہ اگر تم سچے مومن بن جاؤ تو تم قلیل ہو کر کثیر پر غالب
آ سکتے ہو ۔ قرآن کریم کے یہ الفاظ ہمیں بتاتے ہیں کہ اگر ہم سچے طور پر کوشش کریں اور اسلام
کے اصول کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں تو ہم اپنے ہمسایوں پر غالب آ سکتے ہیں ۔ مگر ضرورت
اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اندر بیداری پیدا کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کریں
ہم کبھی یہ امید نہیں کر سکتے کہ ہم سارا وقت سینماؤں اور گانوں میں لگا دیں لیکن لڑائی کے وقت
فرشتے ہماری پیٹھ پر ہاتھ رکھ کر ہمیں دشمن پر غلبہ دے دیں گے۔ جیسے پُرانے زمانوں میں
فقیروں روں کا دستور تھا کہ جب کوئی فقیر آ کر پیسہ مانگتا اور دوسرا شخص انکار کر دیتا تو وہ کہتا تھا۔ اُلٹا
دوں چودہ طبق ۔ حالانکہ اگر چودہ طبق اس کے قبضہ میں ہوتے تو وہ پیسہ پیسہ کیوں مانگتا۔ اسی
طرح اگر ہم بھی یہ سمجھتے رہیں گے کہ فرشتے اُتریں گے اور وہ فنونِ جنگ کا علم ہمارے سینوں میں
بھر دیں گے تو یہ ایک نامعقول بات ہو گی اگر دنیا میں پہلے کبھی ایسا ہوا ہوتا تب بھی کوئی بات تھی
لیکن اگر ایسا کبھی نہیں ہوا تو ہمیں بھی وہی طریقہ اختیار کرنا پڑے گا جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
قوم نے اختیار کیا تھا ، ہمیں وہی طریقہ اختیار کرنا پڑے گا جو عیسی علیہ السلام کی قوم نے اختیار کیا
تھا ، ہمیں وہی طریقہ اختیار کرنا پڑے گا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں صحابہؓ نے
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۸
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
اختیار کیا تھا ہمیں اس قسم کے واقعات آنے سے پہلے ہر قسم کی تیاری کرنی پڑے گی ۔ اگر ہم پہلے
سے تیاری نہیں کرتے اور عین وقت پر خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرتے ہیں تو اس کے فرشتے ہم پر
لعنت بھیجیں گے اور کہیں گے کہ تم خدا تعالیٰ کا نام گستاخی سے لیتے ہو۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حالت تھی کہ باوجود اس کے کہ آپ سارا دن دینی
کاموں میں مصروف رہتے تھے، سارا دن آپ مقدمات کے فیصلوں میں خرچ کر دیتے تھے ۔
سارا دن آپ عبادت میں لگا دیتے تھے تو پھر بھی آپ کوئی نہ کوئی ایسا وقت نکال لیتے تھے جس
میں آپ صحابہ سے پریڈ کروایا کرتے تھے ، آپ ان سے تیراندازی کرواتے اور انہیں
فوجی ٹریننگ دیتے بلکہ بعض دفعہ آپ کو باہر جانے کی فرصت نہیں ہوتی تھی تو آپ مسجد میں ہی یہ
مشق کروا لیتے تھے ۔ حضرت عائشہ سے بخاری میں روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک دن آپ سے فرمایا ۔ عائشہ ! کیا تم نے تماشہ دیکھنا ہے اگر تم تماشہ دیکھنا چاہتی ہو تو آؤ
میں تمہیں دکھاؤں ۔ حضرت عائشہ نے فرمایا ہاں يَا رَسُولَ اللهِ! میں دیکھنا چاہتی ہوں ۔ آپ
دروازے میں کھڑے ہو گئے اور فرمایا عائشہ ! میرے پیچھے کھڑی ہو جاؤ اور میری گردن کے
پاس سے دیکھو۔ پھر آپ نے حبشی اور عرب قبائل کی مصنوعی لڑائی مجھے دکھائی ہے گویا رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں بھی یہ چیزیں سکھاتے رہتے تھے ۔ اب تو کئی ایسے ذرائع نکل آئے ہیں
جن سے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے مثلاً ہوم گارڈ ہے، نیشنل گارڈ ہے ان کے ذریعہ جو شخص چاہے
فوجی تربیت حاصل کر سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص لڑائی کے فنون سیکھے گا تو وقت پر یہ اُس کے کام
آ سکیں گے اس کے علاوہ جس کو بھی اللہ تعالیٰ توفیق دے وہ لائسنس حاصل کرے اور بندوق
چلانے کی مشق کرے۔ میں نے دیکھا ہے بعض لوگ بندوق خرید لیتے ہیں لیکن وہ چلا نہیں سکتے ۔
قادیان پر جن دنوں حملہ ہوا ہے اُن دنوں ہم نے دریافت کیا کہ کن کن لوگوں کے پاس لائسنس
میں جب ہم کسی سے پوچھتے تھے کہ کیا تمہارے پاس لائسنس ہے ؟ تو وہ جواب دیتا تھا جی ہاں
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہے جب ہم پوچھتے تھے کیا تمہارے پاس بندوق ہے؟ تو وہ جواب دیتا
تھا جی ہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہے۔ لیکن جب ہم پوچھتے کہ کیا کارتوس ہیں؟ تو وہ جواب
دیتا جی کارتوس تو نہیں ۔ جب کارتوس نہیں تو تم نے لڑ نا کس چیز سے ہے ۔ اگر کارتوس نہ ہوں تو
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۹
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
بندوق اور لٹھ میں کیا فرق ہے۔ وہ سمجھتے تھے کہ شاید بندوق آپ ہی آپ چلا کرتی ہے۔ جب
کارتوس نہیں ہونگے تو نشانہ بازی کیسے کی جاسکتی ہے اور جب تک بندوق چلائی نہ جائے مشق
کیسے ہو سکتی ہے۔ میں بچپن سے ہی بندوق چلاتا آ رہا ہوں اب کبھی کبھی ناغہ ہو جاتا ہے۔ اپنے
وقت میں میں نے پستول کے ساتھ جانور مارے ہیں لیکن کچھ دن اگر گزرجائیں تو نشانہ درست
نہیں رہتا ۔ اس دفعہ جب میں کوئٹہ گیا تو میں نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ آؤ تمہیں نشانہ
سکھا ئیں ۔ مجھے چونکہ مشق کئے دیر ہو چکی تھی اور وہ صبح شام مشق کرتی رہیں تیسرے چوتھے دن
میری بیٹی نے مجھے بڑی شکست دی میں نے سمجھا کہ میری بیٹی دل میں کہتی ہوگی کہ ابا جان یونہی
کہتے رہتے ہیں کہ ہم یوں نشانہ بازی کیا کرتے تھے اصل بات یہ ہے کہ اس کام کے لئے مشق کی
ضرورت ہے ۔ پس تم ہتھیار لو تو مشق کر ولیکن اس طرح کی مشق نہیں جیسے زمیندار مشق کیا کرتے
ہیں ۔ زمیندار ہمیشہ اپنے بنے کے شریک پر مشق کیا کرتے ہیں تم بیشک مشق کر ولیکن درخت اور
دیوار وغیرہ پر کروں۔ کسی آدمی کے سینہ پر نہ کرو اور اگر کسی آدمی کے سینہ پر ہی کرنی ہے تو پھر وقت
آنے پر دشمن کے سینہ پر کرنا پہلے نہ کرنا۔
ایک اور بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ آجکل بعض لوگوں کی طرف سے یہ سوال اُٹھایا جا رہا
ہے کہ کشمیر کی جنگ جہاد ہے یا نہیں؟ قطع نظر اس کے کہ یہ سوال کتنی اہمیت رکھتا ہے دیکھنا یہ ہے
کہ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہمیں کشمیر سے ہمدردی ہے اور یہ لڑائی جہاد ہے وہ خود اس میں حصہ
کیوں نہیں لیتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ پنجابیوں نے اس میں بہت کم حصہ لیا ہے حکومت کی طرف
سے کام کرنے والوں کے علاوہ سوائے ایک مثال کے اور کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی جماعت یا
فرقہ نے طوعی طور پر کشمیر کی مدد کی ہو ۔ بڑا کام یہی سمجھا جاتا ہے کہ جلسہ کیا۔ چند ریزولیوشن پاس
کئے اور غلام عباس زندہ باد اور سردار ابراہیم زندہ باد کے نعرے لگائے اور سمجھ لیا کہ یہ
پچپیں پاؤ نڈر تو ہیں ہیں جو دشمن کے خلاف کام کر رہی ہیں حالانکہ جب تک تم کشمیر میں جا کر اور
لڑائی میں حصہ لے کر ہندوستانیوں کو مردہ باد نہیں کر لیتے یہ لوگ زندہ باد کیسے ہو سکتے ہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ جس طریق پر جنگ جاری ہے اور جس طرح وہ لمبی ہو رہی ہے میں تفصیل میں تو
نہیں جانا چاہتا لیکن پھر بھی میں تمہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ صورت حالات نہایت ہی خطرناک
6
وو
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۰
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
ہے۔ اگر اب بھی تم نے اپنی ذمہ داریوں کو نہ سمجھا تو تم اس سے بھی زیادہ حسرت کے ساتھ اپنے
ہاتھ ملو گے جس قدر حسرت کے ساتھ تم نے مشرقی پنجاب میں اپنے ہاتھ ملے تھے۔ اس وقت
بجائے اس کے کہ کشمیر کی مدد کی جاتی یہ بحثیں شروع ہو گئی ہیں کہ آیا کشمیر کی جنگ جہاد ہے یا
نہیں ۔ گویا جہاد کے سوا وہ اور کوئی کام ہی نہیں کرتے ۔ روٹی کھانا کیا جہاد ہے مگر کیا تم کھاتے
ہو یا نہیں؟ پھر پانی پینا کیا جہاد ہے مگر دن اور رات میں تم کتنے گلاس پانی کے پی جاتے ہو۔ پھر
کسی اور دودھ پینا کیا جہاد ہے جب تمہیں کوئی شخص کسی یا دودھ دیتا ہے تو تم یہ نہیں کہتے کہ پھینکو
پرے یہ جہاد نہیں بلکہ کہتے ہولا ؤ بِسْمِ اللهِ ۔ پھر تم بچے کو پیار کرتے ہو جب تم یہ کام کرتے ہو
اور یہ کبھی سوال نہیں اُٹھاتے کہ یہ کام جہاد ہے یا نہیں تو اس لڑائی کے وقت جہاد کا سوال کرنا
کون سی عقلمندی ہے ۔ تم پانی پیتے ہو اس لئے کہ اگر تم پانی نہیں پیو گے تو پیاسے مر جاؤ گے، تم
روٹی کھاتے ہو اس لئے کہ اگر تم روٹی نہیں کھاؤ گے تو بھو کے مر جاؤ گے، تم کپڑے پہنتے ہو اس
لئے کہ اگر تم کپڑے نہیں پہنو گے تو تم ننگے ہو جاؤ گے لیکن اگر تم اس لڑائی میں شامل نہ ہوئے تو
کیا خیریت رہے گی ؟ اگر خیریت رہے گی تو بے شک تم یہ کام نہ کر ولیکن اگر خیریت نہیں رہے گی
تو جہاد کا سوال ہی کیا ہے۔ تم روزانہ سینکڑوں کام کرتے ہو مگر کیا انہیں جہاد سمجھ کر کرتے ہو۔ تم
صبح ہی اُٹھتے ہو تو اگر تمہیں حقہ کی عادت ہے تو حقہ لے کر اُسے تازہ کرتے ہو کیا یہ جہاد ہے ، پھر
اپنے جانوروں کو چارہ ڈالتے ہو کیا یہ جہاد ہے، پھر ہل چلاتے ہو کیا یہ جہاد ہے، پھر اپنے
دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر گپیں ہانکتے ہو کیا یہ جہاد ہے، پھر اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ پیار
کرتے ہو کیا یہ جہاد ہے، پھر اگر تمہارا کوئی دوست یا رشتہ دار کوئی تحفہ لاتا ہے تو تم اُسے قبول
کرتے ہو کیا یہ جہاد ہے، تم پاخانہ کرتے ہو کیا ہے جہاد ہے، تم نہاتے ہو کیا یہ جہاد ہے، تم کپڑے
دھوتے ہو کیا یہ جہاد ہے، تم تیل لگاتے ہو ، تم بھی کرتے ہو، تم مسواک کرتے ہو کیا یہ جہاد
ہے، اگر تم اپنے دن بھر کے کام گنے لگو تو وہ کروڑوں بن جاتے ہیں مگر کیا تم یہ سب کام جہاد سمجھ
کر کرتے ہو۔ جب اپنی ضرورت آتی ہے تو تم وہ کام کر لیتے ہو اور کہتے ہو کہ ہماری عقل یہ کہتی
ہے کہ یہ کام کرنا چاہئے اور تم یہ سوال نہیں کرتے کہ آیا یہ جہاد ہے یا نہیں ۔ اگر جہاد ہے تو ہم
کریں گے اور اگر جہاد نہیں تو نہیں کریں گے مگر جب خدا تعالیٰ کا سوال آتا ہے، جب اسلام کا
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۱
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
سوال آتا ہے، جب قوم اور وطن کا سوال آتا ہے تو تم پوچھتے ہو کہ آیا یہ جہاد ہے؟ گویا تم نے
سے ہر وہ
اپنی ساری عمر میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جو جہاد نہیں تھا ۔ تم نے جو کام بھی کیا ہے اُسے جہاد سمجھ کر
ہی کیا ہے ۔ جب سے سے تمہیں ہوش آئی ہے تم کافر ہی مارتے رہے ہو۔ یہ یہ کا کتنی بڑی شرم کی بات
ہے کہ جب قوم اور وطن کے لئے قربانی کرنے کا سوال آیا تو تم پوچھتے ہو کیا یہ جہاد ہے؟ اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ کشمیر کی جنگ میں وہ شرطیں نہیں پائی جاتیں جن شرائط کے پائے جانے سے یہ
جہاد کہلا سکتی ہے مثلاً جہاد کی یہ شرط ہے کہ ایک امام ہو مگر یہاں کوئی امام نہیں ۔ مگر یہ سوال تو تب
ہو سکتا تھا جب تمہارے سب کام جہاد کے مطابق ہوتے ۔ جب تم سب کام عقل کے ساتھ کرتے
ہو اور یہ سمجھ کر نہیں کرتے کہ یہ جہاد ہے تو یہاں اس سوال کی کیا ضرورت ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ۔ مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ وَ عِرْضِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ جو
شخص اپنے مال کو اور اپنی عزت کو بچاتے ہوئے مارا جاتا ہے وہ شہید ہے۔ آپ نے اس لڑائی
کو جہاد نہیں کہا لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنے مال یا اپنی عزت کی
حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ شہید ہے ۔ ہ شہید ہے ۔ تم میں سے ۔ وہ شخص جو اپنی بیوی کی عزت کی حفاظت
کرتا ہوا یا اپنے گھر کی حفاظت کرتا ہوا مارا جاتا ہے وہ یقیناً شہید ہے۔ جولوگ مشرقی پنجاب سے
اپنی بیویوں ، بیٹیوں ، بہنوں اور ماؤں کو بچا کر لے آئے ہیں میں اُن پر کوئی اعتراض نہیں کرتا
مگر جو لوگ اُنہیں وہیں چھوڑ کر آئے ہیں میں اُن سے کہتا ہوں کہ کیا آپ لوگوں کی رگِ حمیت
اب بھی نہیں پھڑ کی ؟ آخر تم میں سے کتنے ہیں جو اپنے وطن کی خاطر یا اپنی قوم کی خاطر لڑائی کیلئے
کشمیر جا رہے ہیں اگر اس میں جہاد سے کم ثواب ہے تو کیا لوگ ہر اس کام کو جس کا ثواب تھوڑا
ہو چھوڑ دیا کرتے ہیں ۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو شخص نماز جماعت کے
ساتھ پڑھتا ہے اُسے زیادہ ثواب ملتا ہے ۔ اب اگر جماعت کے ساتھ نماز نہ ملے تو کیا تم
نماز نہیں پڑھا کرتے ؟ کیا تم نماز چھوڑ دیا کرتے ہو؟ پھر فرض لیں ، کیا تم فرضوں کی وجہ سے
سنتوں کو چھوڑ دیا کرتے ہو اس لئے کہ اُن کا ثواب کم ہے یا کیا تم سنتوں کی وجہ سے نوافل کو چھوڑ
دیا کرتے ہو اس لئے کہ اُن کا ثواب کم ہوتا ہے۔ تم کہتے ہو کہ ساری چیزیں ہی اپنی اپنی جگہ پر
ضروری ہیں اور وہ اپنے اپنے رنگ میں اہم ہیں پھر یہاں کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ ہم تھوڑے
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۲
تقریر جلسه سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
ثواب کو کیا کریں جہا د ہوتا تو شامل ہوتے ۔
صحابہؓ میں تو ثواب حاصل کرنے کے لئے خواہ وہ تھوڑا ہو یا بہت اتنا خیال پایا جاتا تھا کہ
ایک دفعہ ایک جنازہ ہوا ۔ جنازہ کے بعد لوگ اپنے اپنے گھروں کو جانے لگے تو ایک صحابی نے
کہا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہوا ہے۔ آپ فرماتے تھے اگر کوئی شخص
جنازہ میں شامل ہو اور نماز جنازہ پڑھے تو اُسے اُحد کے برابر ایک قیراط کا ثواب ملتا ہے اور اگر
کوئی شخص جنازہ کو کندھا بھی دے، قبرستان تک ساتھ جائے اور میت کے دفن ہونے تک وہیں
۱۵
رہے تو اسے دو قیراط کا ثواب ہوتا ہے۔ یہ بات سن کر ایک اور صحابی نے غصہ سے کہا۔ آپ نے
ہمیں یہ بات اتنا عرصہ کیوں نہ بتائی ۔ معلوم نہیں ہم نے کتنے قیراط ثواب ضائع کر دیا ہے۔ یہ
چیز تھی جو صحابہؓ میں پائی جاتی تھی وہ چھوٹے سے چھوٹے ثواب کو بھی چھوڑ نا پسند نہیں کرتے
تھے۔ پس یہ غلط بات ہے کہ ہر ایک چیز کا انتہائی ثواب ہی ہو ۔ تبھی اُسے کیا جائے ، جب کسی چیز
کا انتہائی ثواب نہیں ہوگا ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے۔ بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں مَنْ قُتِلَ دُوْنَ مَالِهِ وَ عِرْضِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ ۔ جو شخص اپنے مال یا عزت کو بچاتے
ہوئے مارا جاتا ہے وہ شہید ہے ۔ اسی طرح فرما یا حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ لا وطن سے محبت
رکھنا بھی ایمان میں داخل ہے۔ پس جو شخص وطن کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے گا وہ گویا ایمان کی
حفاظت کرتا ہوا مارا جائے گا اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک شہید ہوگا ۔ پس وہ جہاد جو مخصوص حالات
اور زمانوں میں ہوتا ہے اس کے علاوہ جب ہم اور کئی کام کرتے ہیں ، جہاد میسر نہ آنے پر بھی ہم
روٹی کھاتے ہیں، پانی پیتے ہیں ، اپنے بیوی بچوں سے محبت کے محبت کرتے ہیں او ہیں اور ان کے علاوہ دن اور
رات میں سینکڑوں کام کرتے ہیں اور ان میں سے کسی کام کے متعلق بھی ہم یہ سوال نہیں کرتے
کہ آیا یہ جہاد ہے یا نہیں تو اب اگر وطن کی حفاظت کا سوال آنے پر ہم مختلف قسم کے بہانے
بناتے ہیں تو ہم بہانہ خور ہیں ۔ ہم یقیناً جھوٹے ہیں سچے نہیں ، ہم بے وقوف ہیں عقلمند نہیں
اور یہ محض ایک ایسا بو دا عذر ہے جس میں ذرہ بھر بھی حقیقت نہیں پائی جاتی ۔
اب ہماری جماعت کو خصوصاً یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ہمارا نظریہ اب بدل جانا چاہئے ۔ ایک
وقت تھا جب چندہ دینے سے تمہارا فرض ادا ہو جاتا تھا ، ایک وقت تھا جب نماز پڑھنے سے تمہارا
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۳
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
فرض ادا ہو جاتا تھا لیکن اب صرف نماز پڑھ لینے سے تمہارا فرض ادا نہیں ہوگا ، اب صرف زکوۃ
دینے سے تمہارا فرض ادا نہیں ہوگا ، اب صرف حج کر لینے سے تمہارا فرض ادا نہیں ہوگا اب
تمہارے سپر د ا یک چیز کی گئی ہے جس کی حفاظت کے لئے تم سے تمہاری جانوں کا مطالبہ کیا جائے
گا اور مالی قربانیوں کے علاوہ تمہیں جانی قربانیاں بھی دینی پڑیں گی اور جو شخص اس سے گریز کرتا
ہے یا جو شخص موت سے ڈرتا ہے اس کا ایمان ہرگز کامل نہیں اس کا ایمان ناقص ہے اور وہ
اللہ تعالیٰ کے قرب کی امید نہیں کر سکتا ۔ مؤمن کے لئے جان کی قربانی پیش کرنا در حقیقت چیز ہی
کوئی نہیں ہے۔ غالب کے متعلق لوگ بحثیں کرتے ہیں کہ وہ شراب پیا کرتا تھا یا نہیں ۔ مگر میرا تو
وہ رشتہ دار ہے اور میں نے اپنی نانیوں اور پھوپھیوں سے سنا ہوا ہے کہ وہ شراب پیتا تھا۔ ایسا
شخص جو شراب کا عادی تھا وہ بھی کہتا ہے۔
جان دی دی ہوئی اُسی کی تھی
خوان
حق تو
یہ ہے کہ حق ادا
نہ ہوا
یعنی اگر ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں جان دیتے ہیں تو کیا ہوا یہ جان بھی تو اُسی کی دی ہوئی تھی ۔ پس
خدا تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں اگر کوئی شخص جان بھی دے دیتا ہے تو وہ کوئی بڑی قربانی نہیں کرتا
کیونکہ وہ جان بھی اُسی کی چیز ہے اور کسی کی امانت کو واپس کر دینا بڑی قربانی نہیں ہوتا۔
احادیث میں ایک صحابیہ کا قصہ آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کے شوہر کو
کسی اسلامی خدمت کے سلسلہ میں باہر بھیجا۔ اُن کا بچہ بیمار تھا اور اُنہیں اپنے بچہ کی بیماری کا کے
قدرتی طور پر فکر تھا وہ صحابی جب واپس آئے تو ان کی غیر حاضری میں اُن کا بچہ فوت ہو چکا تھا۔ طورپر تھاوہ تو کی غیر
ماں نے اپنے مردہ بچہ پر کپڑا ڈال دیا۔ وہ نہائی دھوئی اور خوشبو لگائی اور بڑے حوصلے کے
ساتھ اس نے اپنے خاوند کا استقبال کیا ۔ وہ صحابی جب گھر آئے تو اُنہوں نے آتے ہی سوال
کیا کہ بچے کا کیا حال ہے۔ اس صحابیہ نے جواب دیا۔ بالکل آرام ہے۔ اُنہوں نے کھانا کھایا
پھر تسلی کے ساتھ آرام سے لیٹ گئے اور تعلقات زوجیت بھی پورے کئے ۔ جب وہ اپنی بیوی ۔
سے مباشرت کر چکے تو بیوی نے کہا میں آپ سے ایک بات دریافت کرنا چاہتی ہوں ۔ خاوند
نے جواب دیا کیا؟ بیوی نے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی کے پاس امانت رکھ جائے اور کچھ عرصہ کے
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۴
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
بعد وہ چیز واپس لینا چاہے تو کیا وہ چیز اُسے واپس کی جائے یا نہ کی جائے ؟ انہوں نے جواب
دیا وہ کون بے وقوف ہوگا جو کسی کی امانت کو واپس نہیں کرے گا ۔ بیوی نے کہا۔ آخرا سے افسوس
تو ہوگا کہ میں امانت واپس کر رہا ہوں ۔ اُنہوں نے جواب دیا۔ افسوس کس بات کا وہ چیز اُس
کی اپنی نہیں تھی اگر وہ اُسے واپس کر دے تو اُسے کیا افسوس ہو سکتا ہے ۔ بیوی نے کہا اچھا ! اگر
یہ بات ہے تو ہمارا بچہ جو خدا تعالیٰ کی ایک امانت تھی اُسے خدا تعالیٰ نے ہم سے واپس لے لیا
یہ حوصلہ تھا جو اُس وقت کی عورتوں میں پایا جاتا تھا ۔ پس جان کا دے دینا تو کوئی چیز
ہے۔
ہی نہیں ۔ خصوصاً مؤمن کے لئے تو یہ معمولی بات ہوتی ہے۔
ہم جہاد کے متعلق بتایا کرتے تھے کہ موجود حالات میں شرعاً جائز نہیں لیکن میں دیکھتا ہوں
کہ اس کے نتیجہ میں بعض لوگ بزدل بن گئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اُنہوں نے جہاد کو
مسئلہ کی وجہ سے نہیں چھوڑا تھا بلکہ بزدلی کی وجہ سے چھوڑا تھا۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہم نے
جہاد کو محض مسئلہ کی وجہ سے چھوڑا تھا اور جب کہ ہم محض شرعی مسئلہ کی وجہ سے جہاد کو ممنوع قرار
دیتے تھے تو اب لوگوں کو خوش ہونا چاہئے تھا کہ وہ روکیں جو اُن کے رستہ میں حائل تھیں دور ہو
گئی ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگ بجائے خوش ہونے کے رورہے ہیں یہ میں جانتا ہوں
کہ آئندہ کیا ہوگا ۔ پہلے تم چندہ نہیں دیتے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اعلان
کیا کہ تم تین ماہ میں صرف ایک دھیلہ بطور چندہ دیا کرو۔ اُس وقت لوگ دھیلہ بھی روتے
روتے دیتے تھے پھر ایسا مزہ آیا کہ تم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ دھیلہ کی بجائے
آپ پیسہ چندہ کر دیجئے پھر تم نے کہا سہ ماہی کی شرط نہیں ہونی چاہئے یہ چندہ ماہوار ہونا
چاہئے ۔ پھر یہ چندہ پیسہ سے دو پیسہ ہوا اور دو پیسہ سے تین پیسہ ہوا اور اب جماعت میں ایسے
لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو اپنی ماہوار آمد کا پچاس فیصدی چندہ دیتے ہیں ۔ پس میں جانتا ہوں
کہ ان کمزوریوں کی آہستہ آہستہ اصلاح ہو جاتی ہے اور وہ دن ضرور آئے گا جب تم یہ کہو گے
کہ جان دینے میں تو کوئی خاص مزہ نہیں آتا کوئی اس سے بھی بڑی قربانی ہونی چاہئے ۔
بہر حال اس دن کے آنے پر میرا فرض ہے کہ میں جماعت کو توجہ دلاؤں کہ وہ اپنی بزدلی کو دور
کرے اور اپنے اندر جرات ، بہادری اور حوصلہ پیدا کرے ۔ میں نہیں جانتا کہ آپ لوگوں کی کیا
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۵
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
کیفیت ہے مگر ہم جب تاریخ اسلام پڑھا کرتے تھے تو ہمارے اندر ایک جوش پیدا ہوتا تھا کہ
کاش ! ہم بھی اُس وقت ہوتے اور اس قسم کی قربانیاں کرتے پھر ہماری زندگی میں ہی خدا تعالیٰ
نے ایسا موقع دے دیا ہے جب ہم وہی قربانیاں پیش کر سکتے ہیں جو صحابہ نے اپنے وقت میں
کیں ۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگوں میں یہ جوش نہیں پایا جاتا جو لوگ راسخ الایمان ہیں ان
میں بے شک یہ نمونہ بھی پایا جاتا ہے۔
ایک دوست نے مجھے بتایا کہ ایک جگہ ہم نے کشمیر میں جانے کے لئے احمدیوں میں تحریک
کی اور بتایا کہ یہ ملکی سوال ہے وہاں ضرور جانا چاہئے اس پر ایک بیوہ نے جس کا ایک ہی بچہ تھا
سوال کیا کہ کیا یہ ہمارا دینی فرض ہے؟ اس پر اُس دوست نے کہا اس وقت حفاظت اسلام کا
سوال ہے اور وہاں جانا ضروری ہے۔ اِس پر اُس بیوہ نے اپنے اکلوتے بچے کو آواز دی اور کہا
اوفلا نے ! تو بولتا کیوں نہیں دین کے لئے تمہاری جان کی ضرورت ہے اور تو چپ بیٹھا ہے ۔اس
دوست نے بتایا کہ اس بیوہ نے اُسی وقت اپنے اکلوتے بچے کو کشمیر کے لئے بھیج دیا۔ اسی طرح
ایک اور عورت کے متعلق جس کے دو بیٹے اور دو پوتے تھے ایک دوست نے بتایا کہ جب ہم نے
اُسے تحریک کی کہ اس وقت اسلام کی خاطر جان کی قربانی کی ضرورت ہے تو وہ عورت اُس وقت
گھر سے باہر کھڑی تھی اُس نے اپنے دونوں بیٹوں اور دونوں پوتوں کو آواز دے کر کہا جب تک
تم سب کشمیر چلے نہیں جاؤ گے میں گھر میں داخل نہیں ہونگی ۔ کہنے والا کہتا ہے کہ ہم نے کہا چاروں
نہیں ہم فی الحال دو کو لے جاتے ہیں مگر اُس عورت نے بڑے اصرار سے کہا نہیں چاروں کو لے
جاؤ۔ مگر جب ہم چاروں کے لے جانے پر رضا مند نہ ہوئے تو اس نے کہا۔ اچھا دونوں کو لے
جاؤ۔ یہ چیز ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ در حقیقت جذبہ نیک ، جذبہ نیک پیدا کرتا ہے۔
پہلی عورت نے بھی اپنے بیٹے سے کہا کہ دین کو تیری جان کی ضرورت ہے اگر تو دریغ کرے گا تو
میں تجھ سے خوش نہیں ہونگی اور دوسری عورت نے بھی یہی نمونہ دکھایا۔جس وقت میں نے یہ
واقعہ سنا اُس وقت میری وہی کیفیت ہو گئی جو مالک بادشاہ کی ہوئی تھی ۔ مالک ۱۸ سال کی عمر میں
یتیم ہو گیا تھا۔ اس کے والد ( جو ایک بڑا بادشاہ تھا) کے مرنے کے بعد اس کے ایک اور بیٹے
اور ایک بھائی نے حصولِ تخت کے لئے لڑائی شروع کر دی ۔ نظام الدین طوسی جو اُس وقت
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۶
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
وزیر اعظم تھا اور مالک کا اُستاد بھی ( یہ نظام الدین طوسی وہی ہیں جن کا نظام تعلیم فرنگی محل میں
ایک عرصہ تک جاری رہا ہے ) اس نے مالک کو اپنے ساتھ لیا اور اُسے موسیٰ رضا کی قبر پر دعا
مانگنے کے لئے لے گیا ۔ موسیٰ رضا کی قبر پر ان دونوں نے دعا کی ۔ مالک بھی دعا کیلئے سجدہ میں
گرے اور وزیر بھی سجدہ میں گرا اور دعا کی کہ اے خدا! تو موسیٰ رضا کے واسطہ سے ہمیں جنگ
میں فتح عطا فرما! تاریخ میں آتا ہے جب دونوں دعا سے فارغ ہوئے تو مالک نے وزیر سے
پوچھا تم نے کیا دعا کی ہے؟ اس نے جواب دیا۔ حضور میں نے دعا کی ہے کہ اے اللہ ! تو
میرے بادشاہ کو میدانِ جنگ میں فتح عطا فرما اور اس کے دشمنوں کو رسوا کر ۔ اِس پر ۱۸ سالہ
مالک نے کہا۔ نظام الدین میں نے تو یہ دعا نہیں کی ۔ میں نے تو یہ دعا کی ہے کہ اے اللہ ! میں
نہیں جانتا کہ میں قوم کے لئے مفید ہوں یا نہیں ۔ بادشاہ ہونے کا مدعی میں بھی ہوں میرا بھائی
بھی ہے اور میرے چا بھی ہیں تجھے معلوم ہے کہ قوم کے لئے ہم میں سے کون سا وجود مفید ہے
اگر تو جانتا ہے کہ میں قوم کے لئے مفید ہوں تو کل کی جنگ میں مجھے کامیابی عطا فرما۔ اگر میرے
بھائی یا چچا قوم کے لئے مفید ہیں تو اے اللہ ! کل کی جنگ میں مجھے مرواد یکیو تا میں اُس نظام
کے راستہ میں روک نہ بنوں جس کو تو قائم کرنا چاہتا ہے ۔ گبن جیسا متعصب مؤرخ لکھتا ہے
مسلمان کا فر ہیں مگر عیسائی دنیا کی تاریخ میں جتنے بڑے بڑے بادشاہ گزرے ہیں ان میں سے
کسی ایک کی زبان سے بھی میں نے وہ کلمہ حکمت نہیں سنا جو اس کا فر ۱۸ سالہ نوجوان بادشاہ سے
سنا ہے ۔ مجھ پر یہ بھی اثر ہوا ۔ میں نے وہ خط بند کر کے خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ میرے بیٹے اور
پوتے بھی اس کام میں شامل ہیں اگر اس کام میں جان کی قربانی کی ہی ضرورت ہے تو اے خدا !
اس عورت کے بیٹے واپس بھیج دیجیو اور میرے بیٹوں کو جان کی قربانی کی توفیق عطا فرمائیو۔
پس موت کوئی چیز نہیں جس سے ڈرا جائے ۔ کون ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا موت بہر حال
آئے گی لیکن کوئی موت عزت کی ہوتی ہے اور کوئی موت بے عزتی کی ہوتی ہے اگر کوئی شخص
اپنے آپ کو موت سے بچانا چاہتا ہے تو اس سے زیادہ احمق اور کوئی نہیں ۔ پس اپنے اندر ایک
نیا تغیر پیدا کرو اور جونئی ذمہ داریاں خدا تعالیٰ نے تمہارے سپرد کی ہیں اُنہیں دوسروں سے
زیادہ محسوس کرو ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت حکومت تمہاری نہیں تم پاکستان میں اقلیت