تیسری تقریر
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۷۳ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
تیسری تقریر
فرموده ۳ فروری ۱۹۴۹ء بمقام سیالکوٹ )
( دعوت عصرانه از جماعت احمد یہ سیالکوٹ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
مسٹر کنزے برلن سے تشریف لائے ہیں یہ ہٹلر کی فوج میں ملازم رہے ہیں اور افریقہ
کے میدانوں میں پہلے انگریزوں کے خلاف لڑتے رہے ہیں اور پھر امریکنوں اور انگریزوں
دونوں کے خلاف لڑتے رہے ہیں ۔ غالباً یہ الجیریا میں قید ہو۔ ۔ غالباً یہ الجیریا میں قید ہوئے اور ان کو امریکہ ۔ ان کو امریکہ لے جایا گیا ۔
وہاں ان کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ عیسائیت دنیا میں امن قائم کرنے میں ناکام ثابت
ہوئی ہے اس لئے دوسرے مذاہب پر غور کرنا چاہئے اور ایسا مذہب تلاش کرنا چاہئے جس سے
دل تسلی پا سکے اور دنیا میں امن قائم ہو ۔ چنانچہ انہوں نے دوسرے مذاہب کی کتب کا مطالعہ
شروع کیا اور اُن کے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ اسی دوران میں انہیں انگلستان بھجوا دیا گیا۔
انگلستان پہنچنے کے بعد اتفاقاً ان کو لندن مشن کا پتہ معلوم ہوا اور انہوں نے وہاں کے موجودہ
امام چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ سے جو اتفاقاً سیالکوٹ کے ہی رہنے والے ہیں اور
نواب محمد الدین صاحب کے بھتیجے ہیں اسلام کے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ اُنہوں نے فوراً
اسلامی لٹریچر بھیجوا دیا اور اسلام کے متعلق ضروری کوائف بہم پہنچائے ۔ ائے ۔ چوہدری صاحب نے
گورنمنٹ کے افسران سے مل کر انہیں بعض دنوں میں مسجد میں آنے کی بھی اجازت لے دی ۔
انگلستان میں دوسرے ممالک کی نسبت بہت زیادہ حوصلہ پایا جاتا ہے یہاں تک کہ امریکہ سے
بھی جو ڈیما کریسی کا سب سے زیادہ حامی ہے زیادہ حوصلہ ہے ۔ چوہدری صاحب کی تحریک پر
گورنمنٹ کے افسران نے کہا کہ اگر مسٹر کنزے کو اسلام کی تحقیق کا شوق ہے تو وہ پولیس کی نگرانی
انوار العلوم جلد ۲۱
۴ے ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
میں مسجد میں چلے جایا کریں اور پولیس کی نگرانی میں واپس آ جایا کریں ۔ چنانچہ یہ وقتاً فوقتاً مسجد
میں آتے رہے اور اسلام کے متعلق حالات معلوم کرتے رہے ۔ دو تین ملاقاتوں کے بعد ہی
انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ جہاں تک اسلام کے متعلق میں علم حاصل کر سکا ہوں اُس کے مطابق
اسلام ہی ایک سچا مذہب ہے اور اس کے ذریعہ ہی دنیا روحانی طور پر تسلی پاسکتی ہے۔ چنانچہ
انہوں نے جلد ہی اسلام قبول کر لیا اور میں نے ان کا نام عبدالشکور رکھا۔ یہ نام میں نے اس
لئے رکھا کہ میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا تھا کہ میں ایک علاقہ میں جا رہا ہوں ( میں ساری
رؤیا کو تو بیان نہیں کرتا صرف اس کا وہ حصہ بیان کر دیتا ہوں جس کا اِن کے ساتھ تعلق ہے )
وہاں میری تبلیغ کے ذریعہ کچھ لوگوں نے جو یوروپین معلوم ہوتے ہیں اسلام قبول کر لیا اور جب
کچھ لوگ اسلام میں داخل ہو گئے تو میں نے اُن میں سے ایک شخص کو چنا جس کا نام میں نے
عبدالشکور رکھا اور میں نے اُسے کہا اے عبدالشکور ! میں ابھی اور آگے جانا چاہتا ہوں میں تمہیں
اس علاقہ میں اپنا قائمقام مقرر کرتا ہوں تم ان لوگوں میں اسلام پھیلا ؤ اور اُنہیں تو حید خالص کی
طرف بلاؤ۔ یہ کہہ کر میں آگے چلا جاتا ہوں اُسی وقت مجھے خیال آیا کہ یہ علاقہ اٹلی یا جرمنی کا
ہے ۔ اس خیال سے کہ جرمنی کے ساتھ لڑائی ہو رہی تھی میں زیادہ تو یہی سمجھتا تھا کہ وہ علاقہ
اٹلی کا ہے لیکن چونکہ اتفاق سے جرمنی میں سب سے پہلے مسٹر کنزے ایمان لے آئے اس لئے
میں نے ان کا نام عبدالشکور رکھا کیونکہ بظاہر ایسے حالات پیدا ہو گئے تھے جن سے میں نے یہ سمجھا
کہ شاید وہ شخص جسے میں نے خواب میں قائمقام مقرر کیا تھا یہی ہے۔
اسلام میں داخل ہونے کے تھوڑے ہی دنوں بعد مسٹر عبدالشکور کنزے نے یہ خواہش ظاہر
کی کہ وہ عیسائیت سے اس حد تک متنفر ہیں کہ وہ اب اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف
کر دینا چاہتے ہیں ابھی انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا کہ یہ آزاد کر دیئے گئے اور جبری طور پر
انہیں واپس جرمنی بھیج دیا گیا ۔ جرمنی پہنچ کر انہوں نے یہ لکھنا شروع کیا اور اصرار کیا کہ میں
اسلام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں میرے لئے انتظام کیا جائے کہ کسی طرح میں پاکستان پہنچ کر
دینی تعلیم حاصل کر سکوں اور پھر اپنے وطن واپس آ کر اسلام کی تبلیغ کروں ۔ برلن کے بارہ میں
فرانس، روس، امریکہ اور انگلستان کے اختلافات کی وجہ سے جلد کوئی انتظام نہ ہو سکا لیکن کافی
انوار العلوم جلد ۲۱
۷۵ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
خط و کتابت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ انہیں یہاں آنے کی اجازت دی جائے ۔ یہ پہلے
فرینچ علاقہ سے روسی علاقہ میں آئے اور وہاں سے سوئٹزر لینڈ پہنچے پھر وہاں سے آہستہ آہستہ
پاکستان پہنچے ۔
جہاں تک ان کے اخلاص کا تعلق ہے اس کا ایک چھوٹے سے واقعہ سے پتہ لگ جاتا ہے
اور وہ یہ ہے کہ جب مشرقی پنجاب میں فسادات ہوئے اور انہیں خبر پہنچی کہ قادیان پر حملہ ہوا ہے
تو ان کے متواتر خطوط آنے لگے اور انہوں نے بار بار سوئٹزر لینڈ کے مبلغ کو لکھا ( ہمارا جرمنی
کے قریب ترین مشن سوئٹزر لینڈ کا ہے اور وہاں کے مبلغ انچارج سے ہی یہ خط و کتابت کرتے
رہے ) کہ کسی نہ کسی طرح مجھے قادیان پہنچانے کا بندوبست کیا جائے تا میں اپنے مسلمان
بھائیوں کے ساتھ مل کر اسلام کے لئے لڑوں اور قادیان کی حفاظت کروں ۔ یہ ایک نہایت ہی
نیک جذبہ تھا جو ایک یوروپین اور خاص کر ایک جرمن کے دل میں پیدا ہوا ۔ انگلستان کو تو چھوڑ و
کیونکہ اُس کے متعلق ایک شخص کہہ سکتا ہے کہ ایک لمبے عرصہ تک ہندوستان پر حکومت کرنے کی
وجہ سے ان کے اندر مسلمانوں کے متعلق ہمدردی کا جذبہ پایا جا سکتا ہے لیکن ایک جرمن کے
متعلق خصوصاً اُن کی علمی فوقیت کی وجہ سے جو انہیں تمام ممالک پر حاصل ہے یہ خیال بھی نہیں کیا
جا سکتا کہ اُن کے اندر اسلام کی خدمت کے لئے اتنی تڑپ پائی جاتی ہو۔ ایک جرمن کے ان
جذبات سے پتہ لگتا ہے کہ اُس کے اندر اسلام کی محبت اس قدر رچ چکی ہے کہ اُس کے اندر
بیتابی پائی جاتی ہے کہ کسی طرح وہ اسلام کے مصائب میں شریک ہو سکے ۔ مسٹر کنزے معمولی
انگریزی جانتے تھے لیکن بہر حال انگریزی میں اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں ۔ اب ان کا
ارادہ ہے کہ پاکستان میں رہ کر دینی تعلیم حاصل کریں اور چونکہ انہیں اُردو نہیں آتی اس لئے
پہلے یہ کوشش کی جائے گی کہ انہیں اُردو زبان سکھائی جائے تا یہ عام گفتگو سمجھ سکیں اور دینی تعلیم
میں جلد از جلد ترقی کر سکیں ۔ چنانچہ اب یہ اردو زبان سیکھ رہے ہیں ۔
آج آپ لوگوں نے ان سے سورۃ فاتحہ سنی ہے لاہور میں یہ سورۃ فاتحہ زیادہ اچھی طرح
پڑھ سکتے تھے لیکن سیالکوٹ چونکہ ان کے لئے ایک نئی جگہ ہے اس لئے یہاں یہ گھبرا گئے ہیں اور
گھبراہٹ کی وجہ سے ایک آیت کی آیت ہی چھوڑ گئے ہیں ۔ لاہور میں یہ سورۃ فاتحہ زیادہ اچھی
انوار العلوم جلد ۲۱
ے ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
طرح پڑھتے تھے۔ صرف اتنا فرق تھا کہ یہ اخدنا کی دال چھوڑ دیتے تھے اور
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیم میں علیہم چھوڑ جاتے تھے ۔ اب یہ ٹھیک پڑھنے لگ گئے تھے لیکن
آج نئی جگہ ہونے کی وجہ سے گھبرا گئے اور اس گھبراہٹ کی وجہ سے ایک آیت کی آیت ہی
چھوڑ گئے ۔ ویسے یہ ساری نماز عربی میں پڑھتے ہیں ۔ سوائے اس کے کہ کہیں کہیں غلطی کر
جاتے ہیں ۔
میرا منشاء ہے کہ ہم انہیں عملی طور پر اسلام سکھائیں ، دینی مسائل سکھائیں اور قرآن کریم
پڑھا کر اسلام کا مبلغ بنائیں ۔ ان کے اسلام لانے کے بعد جرمن لوگوں میں اسلام کی طرف اور
زیادہ رغبت پیدا ہو گئی ہے اور کچھ اور لوگ بھی احمدیت میں داخل ہوئے ہیں ۔ مسٹر مسٹر کنزے برلن
کے رہنے والے ہیں اور دوسرے لوگ ہمبرگ کے رہنے والے ہیں ۔ کچھ اور نو جوانوں میں بھی
اسلام کی طرف رغبت پیدا ہو رہی ہے ۔ اُن لوگوں میں جو اسلام میں داخل ہوئے ہیں ایک
دوست عبداللہ کو ہنے بھی ہیں ۔ وہ بھی پہلے قید رہے ہیں وہ جزیرہ سائپرس میں قید تھے وہاں
اُنہیں ایک مسلمان مل گیا وہ صو بیدار تھا اور شاید جیل خانہ پر اُس کی ڈیوٹی تھی ۔ اُس صو بیدار
سے ان کی گفتگو ہوتی رہی اور آخر کار وہ اسلام کی طرف مائل ہو گئے ۔ وہ صو بیدار صاحب ان
سے پہلے ہی وہاں سے کہیں دوسری جگہ تبدیل ہو کر چلے گئے انہوں نے وہاں سے خط لکھا مجھے بھی
اور لندن مشن کے مبلغ کو بھی کہ میرا ایک مسلمان دوست تھا جس سے اسلام کے متعلق میری گفتگو
ہوتی رہتی تھی اب وہ میرے پاس نہیں ہے۔ مجھے اسلام سے رغبت ہو گئی ہے اور میں چاہتا ہوں
کہ مجھے اُس دوست کا پتہ مل جائے اور میں اسلام کے نقطۂ نگاہ کے لحاظ سے اُس پر غور کروں ۔
ہم نے انہیں اُس صو بیدار کا پتہ بھجوایا ۔ وہ جرمن دوست مسٹر کنزے سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں ۔
ان کا پیشہ ہی جرنلزم ہے وہ ایک رسالے کے ایڈیٹر ہیں اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور اُن کی
بیوی بھی کئی کتابوں کی مصنف ہے۔ وہ چھ سات زبانیں جانتے ہیں اور اُن کی بیوی بھی کئی
زبانیں جانتی ہے ۔ ہم نے اُن سے خط و کتابت شروع کی۔ تھوڑے ہی عرصہ کے بعد وہ مسلمان
ہو گئے ۔ ان کے بعد اور بھی کچھ دوست مسلمان ہوئے ۔ اب جرمنی میں دو جماعتیں قائم ہیں ۔
برلن تو مسٹر کنزے کے یہاں آجانے کی وجہ سے خالی ہو گیا ہے لیکن ہمبرگ میں گیارہ بارہ
انوار العلوم جلد ۲۱
ے کے ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
احمدی ہیں اور تازہ خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ جرمن لوگوں کے اندر اسلام کے متعلق خاص طور
پر رغبت پائی جاتی ہے اور وہ اسلام کی تحقیق کر رہے ہیں ۔ مسٹر عبداللہ کو ہنے نے بھی اپنی زندگی
وقف کر دی ہے اور اُن کی بیوی نے بھی ۔ وہ دونوں پاکستان آنا چاہتے ہیں اور یہاں آکر دینی
تعلیم حاصل کریں گے ۔ مسٹر عبد اللہ کو ہنے ایک عالم آدمی ہیں اور آجکل قرآن کریم کے جرمن
ترجمے پر نظر ثانی کر رہے ہیں چونکہ وہ ترجمہ ایسے لوگوں نے کیا تھا جو عیسائی تھے اُن کے خیالات
اسلام سے ہمدردانہ نہیں تھے اس لئے ہو سکتا ہے کہ ترجمہ کرتے وقت اُنہوں نے کوئی غلطی یا
کوتاہی کی ہو۔ مسٹر عبداللہ کو ہنے نے اپنے آپ کو اس کام کے لئے آفر (OFFER) کیا ہے۔
اب تجویز ہے کہ وہ پہلے انگلینڈ آئیں اور قرآن کریم کے جرمن ترجمے کو ریوائز (REVISE)
کریں ۔ جب وہ یہ کام ختم کر لیں گے تو پھر پاکستان آجائیں گے ۔
-
بہر حال اللہ تعالیٰ نے یہ سلسلہ جرمنی میں اسلام کی اشاعت کے لئے کھولا ہے اور جیسا کہ
مسٹر کنزے کا خیال ہے اور مسٹر کو ہنے کا بھی (مسٹر کو ہنے اٹلی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہاں علماء
اور پروفیسروں سے اُن کا میل جول تھا ) کہ جرمن قوم اسلام کی طرف بہت جلد مائل ہو سکتی ہے
وہ کہتے ہیں کہ سب سے بڑی چیز جو جرمن قوم میں پائی جاتی تھی وہ مادیت ہے اور اس میں وہ
بالکل ناکام رہے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اب اُن کی تسلی کے لئے کسی اور چیز کی ضرورت ہے اور وہ
چیز مذہب ہی ہے اور چونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب انہیں صرف مذہب ہی تسلی دے سکتا ہے اس لئے
انہیں جتنی بھی تبلیغ کی جائے بہتر ہے اس طرح وہاں اسلام کے لئے رستہ کھل جائے گا۔ انہیں
عیسائیت سے نفرت ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ تمام یورپین اُن کے خلاف تھے اور وہ کہتے تھے کہ وہ
کرسچین سویلیزیشن کو بچانے کے لئے لڑ رہے ہیں ۔ اس لئے یہ لفظ کسی حد تک انہیں بھیا تک
معلوم ہوتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ عیسائیت ہی اُن کی تباہی کا موجب ہوئی ہے اسی لئے وہ کسی اور
مذہب کی تلاش میں ہیں جس کے ذریعہ وہ ترقی کر سکیں ۔ میں امید کرتا ہوں کہ جب یہ لوگ
اسلام کو قبول کر لیں گے تو وہ اس کے لئے بہت قربانیاں کریں گے۔
چند دن ہوئے مجھے اطلاع ملی تھی کہ اب ہمارا مبلغ بھی وہاں پہنچ گیا ہے۔ پہلے تو ہمارے
مبلغ کو وہاں جانیکی اجازت نہیں ملتی تھی اور یہ کہا جاتا تھا کہ غیر کو اس ملک میں آنے کی اجازت
انوار العلوم جلد ۲۱
ے ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
نہیں دی جا سکتی ۔ ہم نے برطانیہ پر زور دیا کہ جب تمہارے پادری وہاں جاتے ہیں اور تم کہتے
ہو کہ مذہب کے بارہ میں کلی طور پر آزادی ہونی چاہئے تو کیا وجہ ہے کہ ہم اپنا مبلغ وہاں نہیں بھیج
سکتے ۔ اس چیز کا تو وہ کوئی جواب نہ دے سکے لیکن اُنہوں نے یہ بہانہ بنایا کہ ہمارے پادری جو
وہاں جاتے ہیں اُن کے راشن اور مکانوں کا انتظام ملٹری کرتی ہے اگر آپ کا مبلغ وہاں گیا
تو وہ کہاں رہے گا اور کہاں سے کھائے گا ؟ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہاں مکانوں کی قلت ہے
اکثر مکانات گرائے جاچکے ہیں اور راشن کی بھی دقت ہے۔ چنانچہ ہم نے اپنے نو مسلموں سے
خط و کتابت کی ۔ اُنہوں نے لکھا کہ اگر مستقل طور پر نہیں تو عارضی طور پر دس یا پندرہ دن کے لئے
تو وہ ہمارے ہاں مہمان رہ سکتے ہیں۔ یہ وہ چیز تھی کہ جس کی وجہ سے وہ کوئی اور حیلہ پیش نہ کر
سکے اور پچھلے سال ہی اُنہوں نے ہمارے مبلغوں کو ہر تین ماہ میں پندرہ دن وہاں رہنے کی
اجازت دے دی اور ہمارے مبلغ وہاں باری باری جاتے رہے اب جب کہ یہ فیصلہ ہو گیا ہے
کہ مغربی جرمنی کا انتظام جرمنی کے سپرد ہی کر دیا جائے ہمیں خیال پیدا ہوا کہ اگر اس فیصلہ پر
عمل شروع ہو گیا تو پھر ہمیں اپنا مبلغ وہاں بھیجنا مشکل ہو جائے گا کیونکہ پھر یہ بہانہ لگا دیا جائے گا
کہ جرمن لوگ آپ کے مبلغوں کو نہیں آنے دیتے ۔ ہم نے کوشش کی کہ اس عرصہ میں ہمارے
لئے کوئی رستہ کھل جائے ۔ چنانچہ اب اطلاع آئی ہے کہ ہمارا ایک مبلغ وہاں پہنچ گیا ہے ۔ مسٹر
عبد اللہ کو ہنے نے لکھا تھا کہ مکان کا بندوبست ہو گیا ہے اس لئے اب کسی کو اعتراض کی گنجائش
نہیں ۔ یہ مشن ہیمبرگ میں کھولا گیا ہے۔ برلن میں مشن قائم کرنے میں بہت سی مشکلات تھیں اس
لئے وہاں مشن نہیں کھولا گیا ۔
بہر حال میں نے آپ لوگوں کو بتایا ہے کہ جرمنی کے علاقہ میں لوگ کس طرح مسلمان ہو
رہے ہیں اور کس طرح وہاں اُنہیں اسلام کی طرف رغبت پیدا ہوئی ہے۔ جو قربانی اور کام کی
روح ان لوگوں میں پائی جاتی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ جب یہ لوگ اسلام
قبول کریں گے تو اسلام کے لئے یہ ویسی ہی قربانیاں کریں گے جس طرح یہ لوگ دنیا کے لئے
قربانیاں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ مثلاً مسٹر کنزے ہیں ۔ انہیں ہمیشہ یہ احساس رہتا ہے کہ
جو کام تم دوسرے سے لیتے ہو وہی مجھ سے لو ۔ مسٹر کنزے جب لندن میں تھے تو وہاں کے
انوار العلوم جلد ۱ ۲
وے ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
مشنریوں کی اطلاع تھی کہ یہ ہمیشہ اصرار کرتے تھے کہ جو کام آپ کرتے ہیں وہی کام میں بھی
کروں گا ۔ وہ مہمان سمجھ کر ان کا لحاظ کرتے تھے لیکن ان کی طرف سے ہمیشہ یہ اصرار ہوتا تھا کہ
میں ویسے ہی یہاں رہوں گا جس طرح آپ لوگ آپس میں مل جل کر رہتے ہیں ۔ ان کا لباس
بھی سادہ تھا اور یہ چاہتے ہیں کہ اپنے ہر کام کو ہمارے طریق پر کریں ۔ جب ہم لاہور سے
سیالکوٹ آ رہے تھے ۔ بارش ہو رہی تھی ہم اپنا کھانا ساتھ لائے تھے اور یہاں بھی ہم نے اطلاع
دے دی تھی کہ کھانے کا انتظام ہم نے کیا ہوا ہے رستہ میں ہم ایک جگہ پرڑ کے۔ مجھے علم تھا کہ
ہمارے پاس کوئی تھال وغیرہ نہیں ۔ میں نے کہا۔ مسٹر کنزے آج آپ کو پاکستانی طرز پر ہی کھانا
کھانا پڑے گا اور ہم بڑی بے تکلفی سے روٹی پر ہی سالن ڈال کر کھا لیتے ہیں ۔ مسٹر کنزے نے کہا
ہاں میں پاکستانی طرز پر ہی کھاؤں گا بلکہ انہوں نے کہا ۔ جرمن قوم میں بھی اتنا تکلف نہیں پایا
جاتا۔ پھر مجھے معلوم ہوا تھالیاں بھی ہمارے ساتھ ہیں اور ہم نے تھالیوں میں سالن ڈال کر کھانا
کھایا لیکن یہ ہاتھ پر ہی روٹی رکھ کر کھانے کو تیار تھے ۔ باقی امور میں بھی یہ نقل کرنے کی کوشش
کرتے رہتے ہیں ۔ ان میں اخلاص بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ نماز کے بھی پابند ہیں اور زیادہ
سے زیادہ علم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہر ایک بات کے متعلق پوچھتے رہتے ہیں ۔
انگلستان کی نسبت جرمن اسلام کی طرف بہت زیادہ راغب معلوم ہوتے ہیں ۔ انگلینڈ میں
ہمارا مشن ۱۹۱۸ء سے قائم ہے اور اس میں سال کے عرصہ میں ہم متواتر ناکام رہے ہیں ۔ یوں
تو بعض لوگ اسلام میں داخل ہو جاتے ہیں لیکن اسلامی روح اُن میں پیدا نہیں ہوئی ۔ وہ صرف
ایک سوسائٹی سمجھ کر اسلام میں داخل ہو جاتے ہیں اور نام کے مسلمان ہو جانے کے بعد سمجھ لیتے
ہیں کہ ہم نے اسلام پر بہت زیادہ احسان کر دیا ہے اب ہم سے کسی مزید قربانی کی کوئی خواہش
نہیں کر سکتا۔ کبھی کوئی جمعہ پڑھ لیا یا کسی عید میں آگئے تو اور بات ہے۔ بہر حال اُن میں اسلام کی
زیادہ رغبت نہیں پائی جاتی بلکہ بعض تو چار چار پانچ پانچ سال کے بعد کبھی کبھی آ جاتے ہیں۔
انگلینڈ سے ۳۰ سال کے بعد ہمیں ایک آدمی ملا جس کے اندر اسلام کی حقیقی روح پائی جاتی تھی
مگر جرمنی میں وہ پہلے سال ہی مل گیا ۔ انگلینڈ میں ۳۰ سال کی متواتر کوششوں کے بعد ہمیں
بشیر احمد آرچرڈ ملے ۔ وہ یہاں فوج میں ملازم تھے اور اپنی ملازمت کے دوران میں ہی وہ
انوار العلوم جلد ۲۱
ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے موارد دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
۸۰ هر عبد الله
مسلمان ہوئے ۔ بشیر احمد آرچرڈ پہلے مسلمان تھے جنہوں نے اسلام کو صحیح طور پر عمل کے لئے
قبول کیا بعد میں اُنہوں نے ملازمت چھوڑ دی اور حصول تعلیم کے سلسلہ میں قادیان میں بھی
رہے ۔ وہ جتنی دیر قادیان رہے میں نے دیکھا کہ وہ تہجد گزار تھے ، نمازوں کے وہ بڑے پابند
تھے، اُن کے اعمال میں ہر طرح سادگی پائی جاتی تھی اور اس وقت وہ ہماری طرف سے انگلینڈ
میں مبلغ مقرر ہیں ۔ اُن کے اندر اس قد را خلاص پایا جاتا ہے جو انگلستان کے لئے غیر معمولی ہے
اُن کے پاس روپیہ نہیں ۔ ہم اپنے مبلغ کو اتنا کم خرچ دیتے ہیں کہ وہ بمشکل اپنا پیٹ بھر سکتا ہے
حتی کہ ایک کیپٹن نے جوجو جو جہلم کی طرف کے رہنے ہنے وا۔ والے تھے اور احمدی نہیں تھے مجھ سے شکایت کی
کہ میں ملایا میں تھا میں نے وہاں آپ کے مبلغوں کو دیکھا ہے آپ اپنے مبلغوں پر ظلم کرتے
ہیں اور اُنہیں اتنا کم خرچ دیتے ہیں کہ وہ اپنا پیٹ بھی نہیں بھر سکتے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے
چپڑاسیوں کی حالت بھی اُن سے اچھی ہے۔ میں نے اُنہیں جواب دیا آپ کی ہمدردی کا
شکریہ ۔ ہم اگر اپنے مبلغوں کو آپ کے خیال کے مطابق خرچ دیں تو ساری دنیا میں تبلیغ کیسے
کریں؟ اگر ہم نے ساری دنیا میں تبلیغ کرنی ہے تو یہ اس طرح ہی ہو سکتی ہے کہ ہم میں سے ہر
ایک فرد قربانی کرے ۔ جو لوگ تبلیغ کے لئے باہر نہیں جا سکتے وہ روپیہ دیں اور جو باہر جا سکتے ہیں
وہ جائیں اور کم خرچ میں گزارہ کریں ۔ بشیر احمد آرچرڈ کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ اگر کوئی
پمفلٹ شائع کرنا چاہتے ہیں اور اُن کے پاس خرچ نہیں ہوتا تو وہ بجائے مرکز سے خرچ مانگنے
کے وہاں مزدوری کر لیتے ہیں ۔ کسی جگہ اگر مزدوری کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ وہاں چلے جاتے
ہیں اور آٹھ دس دن کام کرتے ہیں اور پھر اُس آمد سے پمفلٹ شائع کرتے ہیں ۔ یہ اس قسم کی
قربانی ہے جو شاید کسی ہندوستانی یا پاکستانی میں بھی نہیں پائی جاتی ۔ ہندوستانیوں اور پاکستانیوں
میں یہ روح نہیں پائی جاتی کہ وہ دین کے لئے اس قدر قربانی کریں ۔ بوریاں اُٹھائیں اور اُن
کی آمد سے پمفلٹ شائع کریں۔ اُن کی سادگی کا یہ نتیجہ ہوا ہے کہ انہیں دیکھ کر باقی نو مسلموں
اندر بھی قربانی کی روح پیدا ہو گئی ہے۔
کے
میرا ارادہ تھا کہ بشیر احمد آرچرڈ قادیان میں رہ کر اچھی طرح دینی تعلیم حاصل کریں اور
اُن کی شادی بھی کسی ہندوستانی لڑکی سے کر دی جائے لیکن مشرقی پنجاب کے فسادات کی وجہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۸۱ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
سے انہیں مزید تعلیم نہ دے سکے اور ہم نے یہ مناسب نہ سمجھا کہ وہ یہاں رہیں بلکہ واپس انگلینڈ
چلے جائیں اور کام کریں۔ جتنی تعلیم اُنہوں نے حاصل کی ہے اتنی ہی کافی ہے اور اگر کوئی کسر رہ
گئی تو وہاں ہمارے مشنری پوری کر دیں گے۔ چنانچہ میں نے انہیں انگلینڈ بھیج دیا اور اُن کی
شادی کی تجویز رہ گئی ۔ اب میں نے ان پر زور دیا کہ وہ وہاں شادی کر لیں ۔
انگریز نو مسلم جو اب تک اسلام میں داخل ہوئے ہیں میں نے دیکھا ہے کہ وہ چاہتے ہیں
کہ وہ رسوم کو اسی طرز پر جاری رکھیں جس طرز پر پہلے ہوا کرتی ہیں۔ خربوزہ خربوزے سے رنگ
پکڑتا ہے۔ بشیر احمد آرچرڈ انگلینڈ گئے تو انہیں دیکھ کر باقی انگریز نو مسلموں کی روحانی حالت بھی
بدلنی شروع ہوئی ۔ مبلغ تو ہمارے وہاں دیر سے گئے ہوئے ہیں لیکن وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ
ہندوستانی ہیں ان کی تہذیب علیحدہ ہے، ان کا تمدن علیحدہ ہے، یہ لوگ تو ایسا کام کرنے کے
عادی ہیں اس لئے وہ اُن کی قربانیوں کو دیکھ کر ان کی طرف توجہ نہیں کرتے تھے لیکن جب
بشیر احمد آرچرڈ وہاں گئے اور اُن کی قربانیوں کو باقی انگریز نو مسلموں نے دیکھا تو اُن میں بھی
روحانیت پیدا ہونی شروع ہوئی ۔ بشیر احمد آرچرڈ مالی لحاظ سے غریب ہیں کیونکہ ہم اپنے
مبلغوں کو بہت کم گزارہ دیتے ہیں اس لئے انہیں بھی بہت کم گزارہ ملتا ہے۔ ہم نے یہ تجویز کی
کہ وہ ایک انگریز نو مسلمہ کے ساتھ جن کے والد مالی دنیا میں اعلیٰ حیثیت رکھتے ہیں اور ایکسچینچ
کے ممبر ہیں شادی کر لیں ۔ انگلستان میں جو شخص ایکسچینج کا ممبر ہوتا ہے اُس کی وہی شان ہوتی ہے
جو پارلیمنٹ کے ایک ممبر کی ہوتی ہے۔ ہم نے تجویز کی کہ بشیر احمد آرچرڈ اُس کی لڑکی کے ساتھ
شادی کر لیں ۔ بشیر احمد آرچرڈ نے کہا میں اسلامی طرز پر ہی شادی کر سکتا ہوں اور کسی قسم کی
کورٹ شپ وغیرہ نہیں ہو گی لیکن لڑکی کا باپ اس بات پر راضی نہ تھا اب اطلاع آئی ہے کہ
خیر اللہ ویلز لڑکی کے والد نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اسلامی طرز پر ہی لڑکی کا نکاح کریں گے اور
اب جلد ہی اُن کی شادی ہو جائے گی ۔ اس سے پہلے یہ اعلان کر دیا گیا تھا کہ نکاح اسلامی طرز
پر کیا جائے گا اور کسی قسم کی کورٹ شپ نہیں ہوگی ۔ بہر حال بشیر احمد آرچرڈ کی قربانی کے نتیجہ میں
دوسرے لوگوں میں بھی ایک قسم کی بیداری پیدا ہو گئی ہے اور انہیں دیکھ کر میں امید کرتا ہوں کہ
اُن کے اندر اسلام کی حقیقی روح پیدا ہو جائے گی اور وہ اسلامی تمدن کے مطابق کام کرنے لگ
انوار العلوم جلد ۲۱
جائیں گے ۔
۸۲ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
یہ تو اُن لوگوں کا حال ہوا باقی میں آپ لوگوں کو بھی کہوں گا کہ اگر یورپ میں باوجود
مادیت کے ایسے نوجوان پیدا ہوتے ہیں جو اسلامی لباس کو اپنا لیں ، اُس کی تعلیم کو اپنا لیں اور
اُس پر عمل کریں۔ اگر یورپ میں ایسی عورتیں پائی جاتی ہیں جو اسلام کو اپنالیں اور وہ اُس کی
تعلیم پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں تو ہم لوگوں کے لئے جو نسلی مسلمان ہیں یہ کتنا افسوسناک امر
ہے کہ ہم اسلام کے مطابق عمل نہ کریں اور ایسا نمونہ پیش نہ کریں جس سے دوسرے لوگ سبق
حاصل کریں بلکہ ہم اُس سے دُور جانے اور اسلامی تمدن کے خلاف چلنے کی کوشش کریں ۔ آپ
نے دیکھا ہے کہ مسٹر کنزے نے اپنا لباس تبدیل کر لیا ہے اور انہوں نے ظاہری طور پر بھی اپنے
آپ کو اسلام کے مطابق بنانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا لباس ہم نے نہیں بدلوایا انہوں نے اپنا
لباس خود ہی تبدیل کیا ہے۔ یہ اسلام لائے اور انہوں نے مسلمانوں کو دیکھا کہ وہ داڑھی رکھتے
ہیں تو انہوں نے پوچھا یہ کیا ؟ انہیں بتایا گیا کہ مسلمان داڑھی رکھا کرتے ہیں اس پر انہوں نے
بھی داڑھی رکھ لی ۔ مسٹر کنزے جب کراچی آئے اُس وقت یہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب
کے مکان پر انہیں ملنے کے لئے گئے ۔ چوہدری صاحب نے مجھے بتایا کہ میں کہیں باہر گیا ہوا تھا
جب میں گھر واپس آیا اور اُس کمرے میں داخل ہوا جس میں مسٹر کنزے اور چند اور دوست
بیٹھے ہوئے تھے تو میں انہیں پہچان نہ سکا۔ ان کا لباس بھی اسلامی تھا اور دوسروں کا لباس بھی
اسلامی تھا۔ میں حیران تھا کہ میں اِن سب میں سے کس کو مسٹر کنزے سمجھوں کیونکہ مجھے سبھی
مسلمان نظر آتے تھے۔ جب مجھے بتایا گیا کہ یہ مسٹر کنزے ہیں تب مجھے ان کا علم ہوا۔ غرض
انہوں نے اپنے لباس کو بھی اسلامی بنا لیا ہے اگر چہ اسلام میں کسی مخصوص لباس کی شرط نہیں ۔
بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ، جو شخص کسی قوم
کی نقل کرتا ہے وہ انہی میں سے ہوتا ہے۔ چاہے لباس اسلام کا کوئی حصہ نہیں لیکن پھر بھی ان
کے لباس بدلنے سے یہ بات تو معلوم ہوتی ہے کہ ان کے اندر غیرت اسلامی پائی جاتی ہے لیکن
ہم لوگ بڑی بے تکلفی سے دوسروں کی نقل کرنے لگ جاتے ہیں ۔
میں جب ۱۹۲۴ء میں انگلینڈ گیا اُس وقت سردی کے خیال سے میں چند علی گڑھی طرز کے
انوار العلوم جلد ۲۱
۸۳ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
پاجامے بھی سلوا کر ساتھ لے گیا ۔ میرا ارادہ تھا کہ یہ پاجامے انگلینڈ جا کر پہنوں گا مگر یونہی چند
دن تک میں نے وہ پاجامے نہ پہنے۔ ہمارے مبلغ میرے پاس گھبرائے ہوئے آئے اور کہا
یہ
حضور ! یہاں کے لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جماعت احمد یہ کا امام ننگا پھرتا ہے ۔ا رتا ہے۔ انگلینڈ میں
سمجھا جاتا ہے کہ وہ شخص جس کا کرتا پاجامہ کے اوپر ہو وہ ننگا ہوتا ہے اور چونکہ میرا کرتا اوپر ہوتا
تھا اور شلوار نیچے اِس لئے اُنہوں نے میرے متعلق بھی یہی کہنا شروع کیا کہ میں ننگا پھر رہا
ہوں ۔ میں نے اپنے مبلغ سے کہا میں چند گرم پاجامے ساتھ لایا تو تھا اور میرا ارادہ بھی تھا کہ میں
یہاں آ کر وہ پاجامے پہنوں گا مگر اب وہ پاجامے میں نہیں پہنوں گا کیونکہ یہ لوگ مجھے میرے
اپنے لباس میں ننگا سمجھتے ہیں کیا میری غیرت قومی مجھے مجبور نہیں کرتی کہ میں اپنا لباس ہی
رکھوں؟ اگر یہ لوگ ہمارے ملک میں جا کر اپنے لباس کو نہیں چھوڑ سکتے تو میں بھی ان کے ملک
میں آ کر اپنا لباس نہیں چھوڑوں گا ۔ اگر یہ لوگ ہمارے ملک میں جا کر اپنا لباس چھوڑنے پر گا۔ یہ
راضی ہو جائیں تو میں بھی اپنا لباس چھوڑنے پر تیار ہو جاؤں گا ۔ لیکن ہمارے مبلغ نے شور مچا دیا
که حضور ! لوگ آپ کو ننگا سمجھتے ہیں ۔
-
سرڈینی سن راس جو وہاں ایک کالج کے پرنسپل تھے ایک دن مجھے ملنے کے لئے آئے ۔ اُن
کے ساتھ ایک دو اور پروفیسر بھی تھے میرے اُن سے دوستانہ تعلقات تھے میں نے اپنے دوستانہ
تعلقات کی وجہ سے اُن سے کہا کہ میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ کیا
آپ مجھے میرے اپنے لباس میں ملبوس ہونے کو بُرا محسوس کرتے ہیں؟ اُنہوں نے کہا اگر آپ
نے یہ بات پوچھی ہے تو میں آپ کو بتا ہی دیتا ہوں کہ ہم واقعی اس چیز کو برا محسوس کرتے ہیں ۔ کو
سر ڈینی سن راس ایک وقت تک علیگڑھ میں بھی پرنسپل رہے تھے میں نے پوچھا جب آپ
ہندوستان گئے تھے تو کیا آپ ہمارا لباس پہنا کرتے تھے؟ اُنہوں نے کہا۔ نہیں ۔ میں نے کہا
اگر آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ ہمارے ملک میں جا کر اپنا لباس پہنیں تو پھر آپ کو اعتراض
کرنے کا کیا حق ہے پھر آپ ہم سے کیوں نفرت کریں؟ کیا ہما را حق نہیں کہ ہم بھی آپ کے
ملک میں آ کر اپنا لباس پہنیں؟ جب آپ ہمارے ملک میں جا کر ہمارا لباس نہیں پہنتے تو ہمارا
بھی یہ حق ہے کہ ہم یہاں آ کر اپنا لباس پہنیں ۔ اُنہوں نے کہا آپ کی بات تو ٹھیک ہے لیکن
انوار العلوم جلد ۲۱
۸۴ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
بہر حال ہم یہ پسند نہیں کرتے کہ کوئی شخص ہمارے ملک میں آ کر اپنا لباس پہنے۔ میں نے کہا اگر
ہمارے ملک میں جا کر آپ کو اپنا لباس پہننے کا حق ہے تو یہ حق ہمیں بھی ملنا چاہئے ۔ اگر دوسرے
شخص کی دلداری مقصود ہو اور اس لئے لباس بدلنا ہو تو پھر دونوں کو اپنا لباس تبدیل کرنا چاہئے ۔
اگر آپ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے ملک میں آ کر اپنا لباس بدل دیں تو آپ کا بھی فرض ہے کہ
جب ہمارے ملک میں جائیں تو اپنا لباس بدل دیں اور شلوار اور پگڑی پہنیں ۔ جس بات کی
نسبت آپ اپنی طرف کرنا پسند نہیں کرتے اُس کی نسبت ہماری طرف کرنا آپ کیسے پسند کرتے
ہیں ۔ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ ہم گھاٹے میں رہیں ۔ اُنہوں نے کہا میں نے یہ تو نہیں کہا۔ میں
نے کہا جب ہم ایک ہی جیسے ہیں تو جو چیز آپ مجھ سے کروانا چاہتے ہیں وہ چیز آپ اپنے لئے
پسند کیوں نہیں کرتے ؟ اگر آپ کو اپنی حکومت کا غرور ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ ہم غلام ہیں اس
لئے آپ کے لئے مناسب نہیں کہ ہمارا لباس پہنیں تو میں تو آپ کا غلام نہیں ہوں ۔ میں نے
اُسے بتایا کہ میں پتلونیں ساتھ لایا تھا لیکن اب جبکہ مجھے معلوم ہو چکا ہے کہ آپ کا یہ رویہ غرور کی
وجہ سے ہے تو میں اب وہ نہیں پہنوں گا ۔ غرض وہ لوگ مجھے ننگا کہتے رہے لیکن میں نے اپنا لباس
نہ چھوڑا ۔
پس ہمارے اندر خود داری کا احساس ہونا چاہئے اور ہمیں اپنی قومی پوزیشن کو قائم رکھنا
چاہئے تا کہ دوسرے لوگ ہماری اتباع کریں ۔ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ہمارا مستقبل کسی
صورت میں روشن نہیں ہو سکتا اس لئے کہ ہمارے اندر بلند خیالی نہیں پائی جاتی ۔ ہماری قومی
روح کو کچلنے کے لئے انگریزوں نے ہمارے تاریخی واقعات کو بگاڑ کر پیش کیا ہے۔ وہ بادشاہ تو
زندہ نہیں تھے لیکن اُن کی غرض یہ تھی کہ وہ ہمارے ماضی کی روایات کو غلط رنگ میں پیش کریں
تا قومی روایات اپنے صحیح رنگ میں ہمارے سامنے نہ رہیں اور اس کی وجہ سے ہمارا مستقبل پست
ہو اور ہم کوئی ترقی نہ کر سکیں ۔ آپ لوگ کسی ملک میں چلے جائیں آپ دیکھیں گے کہ سارے
کے سارے ملک کا لباس ایک ہی طرح کا ہوگا ۔ ہاں تھوڑا بہت فرق ضرور ہوگا ۔ کوئی شخص کالے
رنگ کا سوٹ پہنے ہوئے ہوگا اور کوئی سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہوگا ۔ کسی کے ہیٹ کا چھجا
چھوٹا ہوگا اور کسی کے ہیٹ کا چھجا بڑا ہو گا لیکن سارے کے سارے ملک کا لباس ایک ہی قسم کا