تیسری تقریر
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۱
۸۵ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
ہوگا۔ یورپ کے کسی اور ملک میں چلے جائیں وہاں بھی آپ کو ایک ہی قسم کا لباس نظر آئے گا
لیکن ہمارا کیا حال ہے؟ سیالکوٹ میں اور قسم کا لباس ہے، لاہور میں اور قسم کا لباس ہے بلکہ ہر
ضلع کا الگ لباس ہے۔ ایک ہی قسم کا لباس ہونے سے قومی اتحاد پیدا ہوتا ہے لیکن یہاں ہر ضلع
میں الگ الگ لباس ہے گویا ہم ایک نیا عالم ہیں ۔ جانوروں میں مشابہتیں پائی جاتی ہیں ، جنگل
میں بند ر بھی پایا جاتا ہے ، سو ربھی پایا جاتا ہے ، لومڑ بھی پایا جاتا ہے، کوئی شیر ہوتا ہے اور کوئی چیتا
ہوتا ہے لیکن اُن میں سے ایک قسم کی جانوروں کی نسل کو لیا جائے تو سب میں مشابہت پائی جاتی
ہے لیکن ہمارے ہاں یہ مشابہت بہت کم ہے اسی لئے ہمارے دلی اتحاد میں بہت کمزوری پائی
جاتی ہے۔
عربوں کو دیکھ لو ان میں یہ چیز پائی جاتی ہے اُن کا لباس ایک ہی طرح کا ہوتا ہے لیکن
یہاں پنجابی لباس میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے ۔ دو ضلعوں میں یہ لباس اور کا اور ہو جاتا ہے کسی
علاقہ میں پاجامہ پہنا جاتا ہے اور کسی علاقہ میں تہہ بند باندھا جاتا ہے اور صوبہ کے کئی حصوں
میں دھوتی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ پھر پگڑیوں میں بھی بہت اختلاف ہے۔ غرض ہمارے
لباس میں بہت زیادہ فرق پایا جاتا ہے ۔ جو تیوں کو ہی لے لو ان میں بھی بہت فرق پایا جاتا ہے
لیکن یورپین جوتیوں میں بہت کم فرق پایا پایا جاتا ہے ۔ عام طور پر وہ ایک سی شیپ کی ہوتی ہے ہیں
-
لیکن یہاں پشاور کی جوتیاں اور شیپ کی ہوتی ہیں ، گجرات کی جوتیاں اور شیپ کی ہوتی ہیں ۔ اور ہے
اس طرح ظاہر طور پر کوئی ایک چیز بھی ہمارے ملک میں ایسی نہیں پائی جاتی جس سے معلوم ہو
سکے کہ ہم میں اتحاد پایا جاتا ہے ۔ اس اتحاد کو پیدا کرنے کے لئے ہمیں اپنے قلب کی صفائی کی
طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھانے سے پہلے فرمایا کرتے تھے
صفیں ٹھیک کر لو ورنہ تمہارے دل ٹیڑھے ہو جائیں گے ہے بھلا صفوں کے ٹیڑھا ہونے کا دلوں
کے ٹیڑھا ہونے سے کیا تعلق ۔ اس کا مطلب یہی تھا کہ اگر ظاہر ٹھیک نہ ہو تو باطن بھی ٹھیک نہیں
ہو سکتا ۔ قومی کیریکٹر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری زبان ایک ہو، ہمارے لباسوں میں
کوئی اختلاف نہ پایا جائے اور جب تک یہ چیز نہ پائی جائے تمام پاکستانی آپس میں متحد نہیں
ہو سکتے ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
۸۶ ہر عبد
اسلام کو اکٹھا کرنے والی خلافت تھی جس سے اس زمانہ کی مسلمان حکومتیں محروم ہیں ۔ کونسا
مسلمان ملک ہے جو اپنے بادشاہ کو خلیفہ کا خطاب دے سکے ۔ اگر عراق اپنے آپ کو خلافت کا
خطاب دے ۔ اگر شام اپنے آپ کو خلافت کا خطاب دے یا دوسرے ممالک مثلاً سعودی عرب ،
شرق اردن ، ایران ، افغانستان یا پاکستان اپنے آپ کو خلافت کا خطاب دے تو فوراً دوسرے
ممالک اُس کے خلاف ہو جائیں گے اور وہ اپنے مُلک اُس کے قبضہ میں دینے سے انکار کر دیں
گے۔ وہ چیز جو آج مسلمانوں کو اکٹھا کر سکتی ہے وہ صرف اتحاد ہے۔ اور تو اور ہماری علمی زبان
میں بھی بہت اختلاف پایا جاتا ہے۔ ہمارے بعض ادیب نئی نئی طرزوں اور طریقوں کے ایجاد
کرنے میں بہت خوشی محسوس کرتے ہیں اور کہیں کے کہیں چلے جاتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر
ہم اپنی علمی زبان کو ہی ایک طرز پر چلانے کی کوشش کرتے تو آج ہم میں اختلاف نہ پایا جاتا۔
ہم مسلمانوں نے اُردو زبان میں عربی اور فارسی کے الفاظ ملانے کی کوشش کی اور ہندوؤں نے
سنسکرت کے الفاظ گھسیڑنے کی کوشش کی اور اس طرح ہمارے آپس کی رقابت نے بڑھتے
بڑھتے یہ رنگ اختیار کر لیا کہ اُس نے ہمارے دلوں کو پھاڑ دیا۔ بہر حال ہمارے اندر کوئی نہ کوئی
ایسی چیز پائی جانی چاہئے جسے دیکھ کر ہر شخص کہہ سکے کہ یہ فلاں ملک سے تعلق رکھتا ہے۔ مثلاً
یورپین اقوام کو لے لو ان کے لباسوں کو دیکھ کر فوراً دیکھنے والا پہچان لیتا ہے کہ یہ شخص فلاں ملک
سے تعلق رکھتا ہے۔ پس میں ضمنی طور پر آپ لوگوں سے یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کوشش کرنا
کریں کہ ہمارے اندر کوئی نہ کوئی ایسی چیز پائی جائے جسے دیکھ کر ہر شخص کہہ سکے کہ یہ پاکستانی
ہے۔ کسی مجلس میں ہم چلے جائیں وہ فوراً ہمیں پہچان کر کہہ دے کہ ہم پاکستان سے آئے ہیں
جیسے یوروپین لوگوں کو فوراً پہچان لیا جاتا ہے ۔
( غیر مطبوعه از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
ہر:HERR۔ جرمن زبان میں مسٹر کے لئے HERR کا لفظ بولا جاتا ہے۔
ابو داؤد كتاب اللباس باب في لبس الشهرة
سنن ابی داؤد كتاب الصلواة باب تسوية الصفوف