افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۸۹ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے
میں ہی ہماری کامیابی ہے
فرموده ۱۷ رفروری ۱۹۴۹ء بمقام را ولپنڈی )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میری اس وقت آپ لوگوں کو جمع کرنے سے کوئی لمبی تقریر کرنا نہیں بلکہ آپ لوگوں کو اس
وقت یہاں جمع کرنے سے میرا مقصد یہ ہے کہ میں بدلے ہوئے حالات کے مطابق آپ کو اپنے
فرائض کی طرف توجہ دلاؤں اور چونکہ جماعت کے فرائض عورتوں اور مردوں دونوں پر ایک ہی
طرح عائد ہوتے ہیں اس لئے میں نے خواہش کی کہ اس موقع پر عورتوں کو بھی ساتھ لایا جائے
تا وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کے متعلق میرے خیالات سن سکیں اور اگر خدا تعالیٰ انہیں توفیق عطا
فرمائے تو وہ موجودہ حالات کے مطابق اپنے اعمال کو ڈھال سکیں ۔
یہ امر واقعہ ہے اور ہر ایک شخص جانتا ہے کہ تقسیم ملک کے نتیجہ میں لاکھوں لاکھ آدمی
مشرقی پنجاب سے اُجڑ کر مغربی پنجاب میں آبسا ہے۔ ان کے علاوہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو
مشرقی پنجاب سے تو نہیں آئے لیکن کشمیر اور جموں سے ہجرت کر کے یہاں آبسے ہیں اور ان کی
تعداد بھی لاکھوں تک جا پہنچی ہے۔ اس لئے وہ رنگ جو پہلے سوسائٹی کا تھا وہ بدل گیا ہے اور
لوگ اس طرح آپس میں مل جل گئے ہیں کہ اب ان کی ذمہ داریاں اُس قسم کی نہیں رہیں جس
قسم کی پہلے تھیں اور ہماری جماعت بھی اس عظیم الشان تغیر سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی ۔ اس ا
میں کوئی شبہ نہیں کہ پہلے بھی جماعتوں میں زیادتی ہوتی رہتی تھی۔ کبھی ایک احمدی ہو گیا اور کبھی
انوار العلوم جلد ۲۱
۹۰ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
چھ سات نئے احمدی ہو گئے لیکن چونکہ یہ تعداد کم ہوتی تھی اس لئے وہ پہلے لوگوں میں اس طرح
مخلوط ہو جاتے تھے کہ کوئی تغیر محسوس نہیں ہوتا تھا لیکن اب تو ایسا ہوا کہ جس جماعت کی تعداد پہلے
دس پندرہ تھی وہ یکدم پچاس پچاس ساٹھ ساٹھ بلکہ بعض جگہوں پر اس سے بھی زیادہ ہو گئی ۔
راولپنڈی کی جماعت کو ہی لے لو۔ یہ پہلے بہت چھوٹی سی جماعت تھی ۔ غالباً پچیں تھیں
افراد پر مشتمل تھی لیکن اب اس کی تعداد جیسا کہ مجھے بتایا گیا ہے تین چارسو کے درمیان ہے اور
اگر مستورات اور بچوں کو بھی ملا لیا جائے تو اس کی تعداد پندرہ سو یا دو ہزار کے قریب بن جاتی
ہے۔ اس عظیم الشان تغیر کے نتیجہ میں جس بیداری کی ضرورت ہے مجھے افسوس ہے کہ جماعت
نے وہ بیداری ابھی تک اپنے اندر پیدا نہیں کی ۔ کسی عورت کے ہاں اگر بیک وقت دو تین بچے
پیدا ہو جائیں اور وہ سب زندہ ہوں تو تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ کس طرح والدین ان کے فکر میں
مبتلا ہو جاتے ہیں اور وہ کس طرح ان کی غور و پرداخت میں مشغول رہتے ہیں ۔ اسی طرح اگر
کسی جماعت کی تعداد تمیں سے بڑھ کر یکدم تین چار سو ہو جائے تو اسی نسبت سے اس کے اندر
بیداری کا پیدا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔ پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اسے اپنی تنظیم کو
زیادہ بہتر بنانا چاہئے ، اپنے چندوں کو بڑھانا چاہئے ، اپنی قربانیوں کے معیار کو بلند کرنا چاہئے
اور پھر سب سے بڑھ کر خدا تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہئے تا کہ اُس کی زیادہ سے زیادہ
تائید حاصل ہو سکے ۔
b
یہ امر یاد رکھو کہ کامیابی کے لئے جن مادی سامانوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہمارے پاس
نہیں ۔ صرف ایک ہی چیز ہے جو ہمیں محفوظ رکھ سکتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکنا اور اُسی
سے مدد مانگنا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں واضح الفاظ میں فرماتا ہے کہ گم من فئة
قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةٌ باذن الله لا یعنی کتنی ہی جماعتیں دنیا میں ایسی گذری ہیں
جو اگرچہ تعداد میں بہت تھوڑی تھیں لیکن وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی بڑی جماعتوں پر غالب
آگئیں ۔ مگر یہ مثالیں در حقیقت ایسے ہی لوگوں کی ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق
قائم کیا اور اُس کی تائید اور نصرت سے اُنہوں نے کامیابی حاصل کی ۔ ان میں سے بعض
مثالیں تاریخی زمانہ سے بھی پہلے کی ہیں جیسے حضرت نوح علیہ السلام ہیں ۔ نوح علیہ السلام کی
انوار العلوم جلد ۲۱
او اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
قوم نے با وجود قلیل التعداد ہونے کے فتح پائی ۔ اور بعض مثالیں تاریخی دور کے ساتھ تعلق
رکھتی ہیں جیسے داؤد علیہ السلام ، موسیٰ علیہ السلام ، عیسی علیہ السلام اور اسی طرح اور کئی انبیاء کے
واقعات پائے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے مخالفین پر فتح پائی حالانکہ اُن کی تعداد بہت تھوڑی تھی ۔
خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم نے باوجود قلیل التعداد ہونے کے غلبہ حاصل کیا۔ جہاں
تک ظاہری سامان کا تعلق تھا وہ ان کے پاس نہیں تھا لیکن ایک باطنی چیز ایسی تھی جو ساری کی
ساری ان کے پاس تھی اور وہ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق تھا۔ گویا دنیا جس میں روح اور مادہ بھی
شامل تھا دو حصوں میں منقسم ہو گئی تھی ۔ ان دو حصوں میں سے مادی حصہ تمام کا تمام مخالف کے
پاس تھا اور روحانیت سب کی سب ان کے پاس تھی ۔ خدا تعالیٰ ان کی طرف تھا اور رو پید اور
طاقت مخالف کی طرف تھی ۔ فرشتے ان کی طرف تھے اور سامان مخالفوں کی طرف تھا مگر اس
لڑائی میں باوجود اس کے کہ ایک طرف ظاہری سامان تھے اور دوسری طرف نہیں تھے وہ گروہ
جیتا جو قلیل التعداد تھا اور ظاہری ساز و سامان سے محروم تھا اور وہ گروہ جو کثیر التعداد تھا اور تمام
ظاہری سامان اس کے پاس پائے جاتے تھے وہ ہارا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ فتح کیا تو آپ نے مکہ والوں کو عام معافی دے
دی سوائے چند افراد کے جنہوں نے متواتر اور غیر آئینی طور پر اور قوانین حرب کے خلاف
بہت سے مسلمانوں کو مروایا تھا ۔ صرف ان لوگوں کے متعلق آپ نے فرمایا کہ یہ وار کریمینل
( WAR CRIMINAL) ہیں ۔ وار کریمینل کی اصطلاح بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
قائم فرمائی ہے گو پرانی اصطلاح اور موجودہ اصطلاح میں بہت بھاری فرق ہے۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اصطلاح قائم کی وہ محدود اور مفید صورت میں ہے لیکن موجودہ اصطلاح
مفید نہیں ۔ آجکل کی اصطلاح میں ہر وہ شخص جو اپنی قوم کی طرف سے لڑا اور فوج کا ہیڈ رہا وہ
وار کریمینل ہے۔ لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ ایسی شرائط لگا دی ہیں جن
کی وجہ سے اس کا دائرہ نہایت محدود ہو گیا ہے۔ جنگ کی صورت میں جس شخص نے اپنی فوج کی
خدمت کی ہو، جس نے دشمن کے خلاف اپنی قوم کی مدد کی ہو وہ سزا کا مستحق نہیں لیکن ایسا شخص
جس نے قوانین حرب کے خلاف ، انسانیت کے خلاف غیر آئینی طور پر ایسے کام کئے ہوں جو
انوار العلوم جلد ۲۱
۹۲ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
ذاتی حیثیت رکھتے ہوں ، صرف اُسے سزا دی جائے لیکن اب وہ شخص بھی جس نے ایک افسر کی
حیثیت سے اپنی فوج میں کام کیا ہو یا کسی اور طرح اپنی قوم کی اُس کے دشمن کے خلاف مدد کی ہو
وار کریمینل کی اصطلاح کے نیچے آ جاتا ہے اور یہ بات ایسی ہے کہ اس سے کوئی سپاہی بھی نہیں
بیچ سکتا ۔ جو قوم بھی غالب آئے گی وہ دوسری قوم کے تمام سپاہیوں کو مار ڈالے گی اس لئے کہ وہ
وار کریمینل ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف پانچ چھ آدمیوں کو ( جن میں ایک
عورت بھی شامل تھی ) اور جنہوں نے اپنی فوج ذمہ داریوں سے باہر جا کر مسلمانوں پر مظالم
تھے ، موت کا حکم دیا اور فرمایا کہ یہ لوگ قابل معافی نہیں ، انہیں سزا دی جائے گی ۔ اِن
لوگوں میں سے ایک ابو جہل کے بیٹے عکرمہ بھی تھے ، ایک ابوسفیان کی بیوی ہندہ تھی اور ایک
ڈھائے۔
شاعر تھے جنہوں نے قصیدہ بردہ لکھا ہے ۔ مگر ان لوگوں میں سے بھی اکثریت اُن لوگوں کی ہے
جو مسلمان ہو گئے اور اُنہیں معاف کر دیا گیا۔ مکر مہ بھی مسلمان ہو گئے اور انہیں معافی مل گئی ۔
وہ شاعر بھی مسلمان ہو گئے اور اُنہیں معاف کر دیا گیا۔ ہندہ بھی مسلمان ہو گئی اور اس سزا سے
بچ گئی ۔
۔
ہندہ کی معافی کا واقعہ اس طرح آتا ہے کہ جب ان کے متعلق سزا کا فیصلہ ہوا اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق حکم صادر فرمایا کہ چونکہ ہندہ نے غیر آئینی طور پر اور
آئین حرب کے خلاف مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں بلکہ بعض مردوں کی نعشوں
کی بے حرمتی کی ہے، ان کے کان کاٹ دیئے ہیں ، ان کے ناک کاٹ دیتے ہیں ، جگر اور کلیجے
نکلوا کر چبائے ہیں اور مح اور مختلف قسم کے دیگر انسانیت سوز مظالم سوز مظالم کئے ہیں اس لئے اسے بھی جہاں
ملے قتل کیا جائے ۔ تو ایک دن جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بعض عورتیں بیعت
کرنے کے لئے آئیں تو ہندہ بھی چادر اوڑھ کر اُن میں شامل ہوگئی ۔ پردہ کا حکم نازل ہو چکا
تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عورتوں سے بیعت لے رہے تھے تو بیعت کے الفاظ میں
یہ الفاظ بھی آتے تھے کہ ہم شرک نہیں کریں گی ، تو ہندہ کی طبیعت بڑی تیز تھی وہ جوش میں آ کر
کہنے لگی يَا رَسُولَ الله! کیا اب بھی ہم شرک کریں گی؟ ہمارے پاس دنیا کے سب ظاہری
سامان تھے ، ہمارے پاس طاقت تھی ، روپیہ تھا ، سامانِ حرب تھا، ہماری تعداد زیادہ تھی ، تجربہ کار
انوار العلوم جلد ۲۱
۹۳ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
جرنیل ہمارے پاس تھے ، قوم ہمارے ساتھ تھی ، ملک ہمارے ساتھ تھا یہ ساری چیزیں جو بظاہر
جنگ میں فتح حاصل کرنے کے لئے نہایت ضروری ہیں ہمارے پاس موجود تھیں ، پھر آپ اکیلے
تھے، آپ کے پاس طاقت نہیں تھی ، ظاہری سامان نہیں تھے مگر آپ جیت گئے ہم ہار گئے ۔ اگر
ہمارے بتوں میں طاقت ہوتی تو کیا ہم ہار سکتے تھے؟ ہمارے پاس سب کچھ تھا لیکن باوجود اس
کے ہم ہار گئے اور آپ میں طاقت نہیں تھی ، آپ کے پاس سامان نہیں تھا ، سامانِ حرب نہیں تھا ،
تجربہ کار جرنیل نہیں تھے ، قوم ساتھ نہیں تھی ، آپ کے ساتھی تعداد میں ہم سے بہت کم تھے لیکن
آپ جیت گئے ۔ کیا اس تجربہ کے بعد بھی ہم شرک کر سکتی ہیں؟ ہندہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی رشتہ دار تھیں آپ نے اُن کی آواز کو پہچان لیا اور فرمایا ہندہ ہے؟ ہندہ بڑی دلیر
پر
عورت تھی ۔ اس نے فوراً کہایا رَسُولَ الله! میں مسلمان ہو گئی ہوں ۔ اب آپ کا پہلا حکم مجھ پہ
نافذ نہیں ہو سکتا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور فرمایا ہاں ! تم مسلمان ہو گئی ہو، اب
تمہیں سزا دینے کا مجھے کوئی حق نہیں رہا۔ تمہیں معاف کیا جاتا ہے۔ کے یہ چیز ہے جو حضور نے بطور
سبق ہمارے سامنے رکھی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفین کے پاس روپیہ تھا ، ان کی
جتھہ بندی تھی ، حکومت تھی ، سامانِ حرب تھا، تجربہ کار جرنیل تھے ، قوم ساتھ تھی ، ملک ساتھ تھا اور
آپ کے پاس کوئی حکومت نہیں تھی ۔ ظاہری سامان ۔ ظاہری سامان آپ کو میسر نہیں تھے لیکن آپ لڑے اور
جیتے ۔ عرب لڑے اور ہارے ۔ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةٌ بِإِذْنِ اللَّهِ
کتنی قو میں دنیا میں ایسی گزری ہیں جو تعداد میں بہت تھوڑی تھیں لیکن وہ اپنے دشمن کے مقابلہ
میں جیت گئیں ۔ مگر یہ کب ہوا ؟ جب اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ تھا۔ گو یا تھوڑی تعداد والی اور کمزور
قوموں کو لڑائی میں جیتنے کے لئے یا تو سامان کی فراوانی کی ضرورت ہوتی ہے اور یا خدا تعالیٰ ان
کے ساتھ ہو، تب انہیں فتح حاصل ہو سکتی ہے ۔ یہ تو صاف نظر آ رہا ہے کہ ہمارے پاس طاقت
نہیں ۔ پس جب تک ہم ایسا راستہ تلاش نہ کریں جس میں سامان کی ضرورت نہیں رہتی کامیابی
کی امید رکھنا غلط ہے ۔ کامیابی حاصل کرنے کا صرف ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ کہ اگر تمہارے
پاس ظاہری سامان نہیں تو تم خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق قائم کرو اور ایسا تعلق قائم کرو کہ اسے
ہمارے لئے غیرت ہو۔ اگر ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس قسم کا تعلق قائم کر لیتے ہیں تو کمزور ہونا اور
انوار العلوم جلد ۲۱
۹۴ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
بے سرو سامانی ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ تعداد میں کم ہونا ہمیں فکر میں نہیں ڈال سکتا ۔ اس
تعلق کے پیدا ہو جانے کے بعد ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ کوئی بھی ہمارے مقابلہ میں آئے ہم اس
کے مقابلہ میں جیتیں گے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہو
اُسے کوئی مغلوب نہیں کر سکتا ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کی طرف جب ہجرت کر کے گئے اور غار ثور میں چھپے تو
دشمن آپ کی تلاش کرتا کرتا اس غار کے منہ پر پہنچ گیا ۔ کھوجیوں نے اُس وقت یہ صاف طور پر
کہہ دیا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا تو اس غار میں چھپے ہوئے ہیں اور یا آسمان پر چڑھ گئے
ہیں ۔ اُس وقت حضرت ابو بکر گھبرا گئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا۔ اے ابو بکر ! گھبراتے
کیوں ہو؟ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے ۔ سے قرآن کریم آپ کے یہ الفاظ بیان فرماتا ہے کہ
لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنا کے اللہ تعالیٰ جب ہمارے ساتھ ہے تو پھر اے ابوبکر ! تم غمگین
کیوں ہوتے ہو۔ اگر ہماری قوم ہماری دشمن ہے تو ڈر کی کون سی بات ہے اللہ تعالیٰ تو
ہمارے ساتھ ہے ۔ حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا يَا رَسُولَ الله! مجھے اپنے متعلق کچھ فکر نہیں مجھے
تو اِس بات کا فکر ہے کہ دشمن کہیں آپ کو نقصان نہ پہنچائے۔ آپ نے فرمایا
لا تَحْزَنْ إِنَّ الله معنا ابو بکر غم مت کرو اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے اور وہی ہمیں
دشمن سے بچائے گا۔ ہمارے پاس بے شک ظاہری سامان نہیں ، ہمارے پاس بے شک ظاہری
فوج نہیں لیکن خدا تعالیٰ تو ہمارے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ خدا تعالیٰ ہو اُس کے لئے خوف
اور ڈر کی کیا وجہ ہے۔
پس طاقتور دشمن کے مقابلہ میں فتح حاصل کرنے کا ایک نسخہ تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ
ایسا تعلق قائم کیا جائے کہ اسے ہمارے متعلق غیرت ہو۔ دوسرا نسخہ یہ ہے کہ دنیاوی سامان میسر
ہوں ۔ روپیہ ہو ، طاقت ہو ، حکومت ہو، مثلاً امریکہ کو جس طرح آجکل یہ برتری حاصل ہے یا
انگلستان کو کسی زمانہ میں حاصل ہوا کرتی تھی اور وہ باوجود ایک چھوٹا سا ملک ہونے کے دنیا کے
تمام ممالک پر حکومت کرتا تھا اسی طرح ہمیں طاقت حاصل ہو مگر یہ چیز ہمیں حاصل نہیں اور ہم
حاصل کر بھی نہیں سکتے ۔ جن چیزوں سے دولت حاصل ہوتی ہے وہ ہمیں میسر نہیں اور اگر وہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۹۵ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
چیزیں میسر ہو بھی جائیں تو دولتوں کے حاصل کرنے کے لئے صدیوں کی ضرورت ہے۔ امریکہ
نے جو دولت حاصل کی ہے اس پر بھی ایک لمبا عرصہ صرف ہوا ہے ۔ اس کے پاس کا نیں تھیں،
مٹی کا تیل تھا، لوہے کی مائنز تھیں اور مختلف قسم کے سامان اُسے میسر تھے مگر اس نے یہ دولت
ڈیڑھ سو سال کے عرصہ میں حاصل کی ۔ امریکہ کو ۱۷۸۰ء میں آزادی حاصل ہوئی تھی ۔ ایک
سو ساٹھ سال کی آزادی میں امریکہ اس حالت تک پہنچا ہے لیکن پاکستان تو اتنا مضبوط ملک نہیں
کہ اس سے دوسری بڑی طاقتیں مرعوب ہو جائیں اور نہ ابھی اس کے قیام پر کوئی لمبا عرصہ گزرا
ہے۔ اب صرف ایک ہی صورت باقی ہے جس کی وجہ سے ہم اپنی حالت کو برقرار رکھ سکتے ہیں
اور وہ یہ ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کو اپنے ساتھ ملا لیں اور اس میں کسی لمبی دیر کی ضرورت نہیں ۔ بعض
دفعہ تو اس پر ایک سیکنڈ بھی نہیں لگتا بشر طیکہ اُسے ساتھ ملانے کا صحیح طریق اختیار کیا جائے ۔
صوفیاء نے لکھا ہے کہ کوئی شخص تھا اُس نے جب دیکھا کہ روحانی آدمیوں کا لوگ بہت
زیادہ ادب و احترام کرتے ہیں تو اُس نے بھی دنیا داری کو چھوڑ دیا اور زاہد بن گیا۔ وہ سارا دن
مسجد میں بیٹھا رہتا ، نمازیں پڑھتا اور وظیفے کرتا رہتا لیکن جب بھی وہ مسجد سے باہر نکلتا لوگ کہتے
دیکھو! وہ منافق جا رہا ہے۔ یہ آدمی وجاہت پسند اور دنیا دار ہے لیکن دوسرے لوگوں کو دھوکا
یہ
دینے کے لئے اس نے اپنی یہ حالت بنا رکھی ہے ۔ دس سال کا لمبا عرصہ گزر گیا لیکن اُس
امید کہ وہ دنیا کی نظر میں بزرگ تسلیم کیا جائے پوری نہ ہوئی ۔ ایک دن وہ جنگل میں گیا۔ اُس
نے اپنے دل میں کہا احمق ! تو نے اپنی عمر کے دس سال ضائع کر دیئے اور لوگوں کی نظر میں
بار بار لعنتی بنا۔ آ اور باقی عمر کو اب خدا تعالیٰ کی خاطر اس کے کاموں میں لگا دے لوگ تجھے
بزرگ سمجھیں یا نہ سمجھیں تو سچے طور پر خدا تعالیٰ کی عبادت کر اور اُسی کا بن جا۔ لوگ تجھے خواہ
ریا کا رکہیں تو اُن کی طرف توجہ نہ کر اور اپنا کام کرتا چلا جا اور اپنے خدا کو راضی کرلے۔ چنانچہ
اس شخص نے اُسی وقت ریا کاری اور دکھاوے کو چھوڑ دیا۔ وضو کیا اور خدا تعالیٰ کے سامنے
سجدے میں گر گیا اور اُسے رو رو کر دعائیں کیں کہ اے خدا ! تو میرے پچھلے گناہ معاف کر دے۔
خواہ لوگ مجھے پر لعنتیں ڈالیں یا اور کچھ کہیں میں صرف تیری رضا چاہتا ہوں ۔ توبہ کی اور پھر شہر
کی طرف آیا اور مسجد میں گیا اور نماز پڑھی اور خدا تعالیٰ کے حضور گڑ گڑایا۔ نماز سے فارغ ہو کر
انوار العلوم جلد ۲۱
۹۶ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
مسجد سے باہر نکلا تو اُسے دیکھتے ہی لوگ کہنے لگے کہ دیکھو ! کس طرح نور اس کے چہرے پر برس
رہا ہے۔ یہ بہت بڑا ولی اللہ ہے اس کی دعاؤں سے ہر قسم کے عقدے حل ہو جاتے ہیں ۔ اس
شخص نے اپنے دل میں کہا تو نے دس سال ضائع کر دیئے تو نے لوگوں کو دھوکا دیا اور جھوٹ بولا
لیکن تو لوگوں کی نظروں سے نہ بچ سکا۔ آج نیک نیتی سے اور سچے دل سے تو نے ایک نماز ادا کی
ہے تو فوراً اس کا اثر دیکھ لیا۔
پس حقیقت یہ ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کا ہو جاتا ہے، جو شخص خدا تعالیٰ سے سچی صلح کرنے
کے لئے تیار ہو جاتا ہے وہ بعض دفعہ ایک سجدہ میں ہی اُسے پالیتا ہے۔ صدیوں میں جس کام کو
سجدہ ہی حل کر دیتا ہے ۔ خدا تعالیٰ جس شخص کے ساتھ ہو اُس کے
حل نہیں کیا جاس جا سکتا اُسے ایک سجدہ ہی
ساتھ
دو
سب طاقتیں ہوتی ہیں اور وہ وہ کبھی مغلوب نہیں ہوتا۔ پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے جن
چیزوں کے ساتھ باوجود قلیل التعداد ہونے کے مخالف پر فتح حاصل کی جاسکتی ہے اُن میں سے
ایک تو ایسی ہے جس کا حاصل کرنا ہمارے اختیار سے باہر ہے اور اُسے حاصل کرنے کے لئے
صدیاں درکار ہیں لیکن ایک چیز ایسی ہے جس کو ہم حاصل کرنا چاہیں تو ایک دن میں بلکہ ایک
سکینڈ میں اُسے حاصل کر سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم اپنے قلوب میں اللہ تعالیٰ کی محبت قائم کر
لیں اور فیصلہ کر لیں کہ ہم دنیا میں خدا تعالیٰ کے لئے ہی زندہ رہیں گے اور اُسی کی خاطر مریں
گے۔ جب ہماری یہ خواہش ہو گی کہ خدا تعالیٰ ہم سے خوش ہو جائے اور اپنی دُنیوی ترقیات کو
اُس کے لئے نظر انداز کر دیں گے اور محض اُس کی رضا کا حصول ہی ہمارا مقصد ہوگا تو وہ ہمیں
حاصل ہو جائے گا اور جب وہ ہمیں حاصل ہو جائے گا تو یہ ہو نہیں سکتا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں
تباہ و برباد کر سکے ۔ خدا تعالیٰ کے فرشتے خود ہماری مدد کے لئے نازل ہوں گے اور جو چیزیں
دُنیوی سامانوں کے باوجود حاصل نہیں ہوسکتیں وہ ہمیں حاصل ہو جائیں گی ۔ پس دو چیزوں میں
سے تمہیں ایک چیز ضرور کرنی ہو گی یا تو تم فیصلہ کر لو کہ تم دنیا میں ذلت اور رسوائی چاہتے ہو اور یہ
کہ تمہارے اوپر کسی قسم کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی اور یا یہ فیصلہ کر لو کہ تم نے دنیا میں دین کو
پھیلانا اور اُسے غالب کرنا ہے اور اس کو حاصل کرنے کا صرف ایک ہی طریق ہے کہ تم
خدا تعالیٰ کو اپنا بنا لو ۔ جب تم خدا تعالیٰ کو اپنا بنا لو گے تو دنیا کی سب چیزیں تمہیں مل سکیں گی ۔ اس
انوار العلوم جلد ۲۱
۹۷ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
لئے نہیں کہ وہ تمہاری مطلوب ہیں جو شخص دُنیوی سامانوں اور دنیوی عزت و جاہ کو اپنا مطلوب
بناتا ہے اُسے خدا تعالیٰ نہیں ملتا۔ لیکن جو شخص خدا تعالیٰ کو اپنا مطلوب بنالیتا ہے اُسے سب چیزیں
میسر آ جاتی ہیں ۔ یہ دو عجیب چیزیں ہیں ان میں سے ایک چیز کی تلاش کرنے سے دوسری چیز
خود بخود مل جاتی ہے لیکن دوسری کو تلاش کرنے سے پہلی چیز حاصل نہیں ہوتی ۔ جو شخص دنیا کی
تلاش کرتا ہے اُسے خدا تعالیٰ نہیں ملتا مگر جو خدا تعالیٰ کی تلاش کرتا ہے اور اُس کی رضا کے حصول
کو اپنا مقصد بنا لیتا ہے اُسے دنیا بھی مل جاتی ہے ۔ عام طور پر لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ
مسلمانوں کے پاس بادشاہتیں بھی تھیں اور اس کے معنی وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اُنہیں بھی دُنیوی
سامانوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے حالانکہ وہ نہیں سمجھتے کہ یہ بادشاہتیں ایسی نہیں تھیں
کہ ان کی وجہ سے خدا تعالیٰ مل گیا ہو بلکہ خدا تعالیٰ کے مل جانے کی وجہ سے یہ بادشاہتیں ملی تھیں
اور اب بھی ہم خدا تعالیٰ کو پا کر بادشاہت کو حاصل کر سکتے ہیں۔ یہی چیز آسمانی جماعتوں کے
ساتھ وابستہ ہوتی ہے۔ جو لوگ بھی خدا تعالیٰ کے مامور پر ایمان لانے والے ہوں گے ۔ جو
لوگ بھی اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے ساتھ وابستہ رکھیں گے انہیں دنیا ملے گی لیکن دنیا اُنہیں اسی
دور
صورت میں ملے گی کہ وہ دُنیوی ترقیات کی طرف سے اپنی آنکھیں بند کر لیں ، وہ اُنہیں
پھینک دیں ۔ وہ کہہ دیں کہ ہم انہیں نہیں جانتے ۔ ہم صرف خدا تعالیٰ کی رضا چاہتے ہیں ۔ جب
وہ دنیا کی طرف سے منہ پھیر لیں گے اور ان کا مقصود اور مطلوب صرف خدا تعالیٰ کی رضا ہو گی
تب خدا تعالیٰ دنیا کو خود اُٹھا کر اُن کے قدموں میں پھینک دے گا ۔
سید عبد القادر صاحب جیلانی جو ایک بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں وہ ہمیشہ عمدہ کھانا
کھاتے تھے اور عمدہ لباس پہنتے تھے۔ کسی دنیا دار نے آپ پر اعتراض کیا کہ سید عبدالقادر
صاحب جیلانی اچھے کپڑے پہنتے ہیں ، اچھے کھانے کھاتے ہیں یہ بزرگ نہیں ہو سکتے ۔ کسی نے
یہ بات آپ کو بھی بتادی کہ فلاں شخص نے آپ پر اعتراض کیا ہے کہ آپ اچھا کھاتے ہیں ، اچھا
پہنتے ہیں معلوم ہوتا ہے آپ بزرگ اور ولی اللہ نہیں، بھلا بزرگوں کو ان چیزوں سے کیا تعلق
سید عبد القادر صاحب جیلانی نے فرمایا اُس شخص کو یہ معلوم نہیں کہ میں کیوں ایسا کرتا ہوں ۔
آپ فرمانے لگے میں اُس وقت تک کوئی کھانا نہیں کھاتا جب تک خدا تعالیٰ خود نہیں کہتا کہ
7
انوار العلوم جلد ۲۱
۹۸ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
اے عبد القادر جیلانی ! تم یہ کھانا کھا لو۔ اور میں کوئی کپڑا نہیں پہنتا جب تک خدا تعالیٰ خود مجھ
سے نہیں کہتا کہ اے عبد القادر جیلانی ! تم یہ کپڑا پہن لو۔ غرض جو شخص خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے
یہ چیزیں
خدا تعالیٰ دنیا خود اس کے قدموں میں لا ڈالتا ہے تا کہ وہ ظاہر کرے کہ مؤمنوں کو ۔
دنیوی ذرائع سے حاصل نہیں ہوتیں بلکہ جو میرا بن جاتا ہے میں خوداُ سے یہ چیزیں دیتا ہوں ۔
آپ دیکھیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیاوی بادشاہت کو حاصل کرنے کے لئے ایک
منٹ کے لئے بھی خواہش نہیں کی لیکن خدا تعالیٰ نے وہ بادشاہت آپ کے قدموں پر بلکہ آپ
کے خادموں کے قدموں پر لا کر ڈال دی ۔
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو آپ کے بعد حضرت ابو بکر آپ کے خلیفہ
مقرر ہوئے ۔ حضرت ابوبکر قریشی تو تھے مگر آپ قریش کے ان لوگوں سے تعلق نہیں رکھتے تھے جو
مکہ کے رئیس گنے جاتے تھے اور جن کی فرمانبرداری اور اطاعت کو عرب فخر محسوس کرتے تھے ۔
آپ کے والد ابوقحافہ معمولی آدمی تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ابتداء میں ایمان نہیں
لائے تھے ۔ جب حضرت ابوبکر خلیفہ ہوئے تو مکہ میں یہ اطلاع پہنچی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فوت ہو گئے ہیں ۔ یہ خبر سن کر لوگ گھبرا گئے کہ اب کیا ہوگا ۔ اُنہوں نے پیغامبر سے پوچھا پھر کیا
ہوا ؟ اُس نے جواب دیا کہ ایک خلیفہ چن لیا گیا ہے۔ ان لوگوں میں حضرت ابوبکر کے والد
ابو قحافہ بھی تھے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ کون خلیفہ چن لیا گیا ہے؟ اس نے کہا ابو بکر ۔ آپ
کے والد نے پھر پوچھا کون ابو بکر ۔ آپ کے والد صاحب اپنی کمزوری کی وجہ سے یہ خیال
کرتے تھے کہ رؤساء کسی صورت میں بھی اُن کے بیٹے ابوبکر کی بیعت نہیں کر سکتے ۔ وہ مر
جائیں گے لیکن ابوبکر کی بیعت نہیں کریں گے اس لئے جب اُنہوں نے سنا کہ ابو بکر خلیفہ چن
لئے گئے ہیں تو کہنے لگے کون ابو بکر؟ اس پیغامبر نے کہا ابو قحافہ کا بیٹا ۔ انہیں پھر بھی یقین نہ آیا۔
انہوں نے پوچھا کون ابوقحافہ ؟ اُس نے کہا تم اور کون ؟ وہ کہنے لگے کیا میرا بیٹا ابوبکر چن لیا گیا
ہے؟ کیا فلاں قبیلہ نے اُس کی بیعت کر لی ہے؟ پیغامبر نے کہا ہاں۔ پھر انہوں نے
دریافت کیا کیا فلاں قبیلہ نے اُس کو خلیفہ مان لیا ہے ؟ پیغا مبر نے کہا ہاں ۔ یہ سن کر اُن پر یہ
بات حل ہو گئی کہ اتنا بڑا تغیر صرف ایک نبی ہی پیدا کر سکتا ہے اور وہ بے اختیار ہو کر کہنے
-
انوار العلوم جلد ۲۱
۹۹ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
لگے ۔ اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولَهُ ۔ انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ
اگر بنو ہاشم کے خاندان اور قریش کے دوسرے خاندانوں نے میرے بیٹے کی بیعت کر لی ہے تو
یقیناً محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سچے نبی تھے جنہوں نے ایسا عظیم الشان تغیر پیدا کر دیا۔ تو
دیکھو بادشاہت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر ہی نہیں آپ کے خادموں کے
قدموں پر بھی آگری لیکن آپ نے نہ اُس وقت خواہش کی جب آپ کو ابھی بادشاہت نہیں ملی
تھی اور نہ اُس وقت خواہش کی جب آپ کو بادشاہت مل گئی ۔ نہ حضرت ابو بکر نے بادشاہت کی
خواہش کی ، نہ حضرت عمرؓ نے بادشاہت کی خواہش کی ، نہ حضرت عثمان نے بادشاہت کی خواہش
کی اور نہ حضرت علیؓ نے بادشاہت کی خواہش کی بلکہ ان میں بادشاہت کے آثار پائے ہی نہیں
جاتے تھے حالانکہ وہ دنیا کے اتنے زبردست بادشاہ تھے جن کی تاریخ میں مثال ہی نہیں ملتی ۔ ان
کی طبائع اتنی سادہ تھیں ، ان کی ملاقاتیں اتنی سادہ تھیں ، ان میں تو اضع اس قدر پایا جاتا تھا کہ
ظاہری طور پر یہ بھی معلوم نہیں ہو سکتا تھا کہ وہ بادشاہ ہیں ۔ ان میں سے کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ
میری حکومت ہے، میں بادشاہ ہوں ۔ ان میں سے کوئی شخص بھی کبھی اس بات پر آمادہ نہیں
تے تھے ۔
ہوا کہ وہ اپنی بادشاہت کا اظہار کرے ے اور نہ ہی وہ اِ وہ اس بات کی بات کی کبھی خواہش کرتے
در حقیقت جو خدا تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں دنیا خود اُن کے قدموں پر آ گرتی ہے۔ لوگ تو یہ سمجھتے
ہیں کہ بادشاہتوں سے اُنہیں مدد ملے گی لیکن جو خدا تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں بادشاہتیں سمجھتی ہیں
کہ انہیں ان کی غلامی سے عزت ملی گی۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہر جماعت یا ہر فرد کی ترقی دو چیزوں کے ساتھ وابستہ ہے اوّل
یہ کہ اُس کے پاس مادی سامانوں کی فراوانی ہو ۔ دوم اُسے خدا تعالیٰ مل جائے ۔ جہاں تک مادی
سامانوں کا تعلق ہے یہ صاف ظاہر ہے کہ مادیات کے ساتھ ترقی کرنا ہمارے دعوی کے خلاف
ہے۔ خدا تعالیٰ کے ماموروں کی جماعتیں مادیات کے ساتھ ترقی نہیں کیا کرتیں ۔ اگر وہ
مادیات کے ساتھ ترقی کرتیں تو مخالف یہ کہنے کا حق رکھتا کہ ان کا ترقی کرنا ان کی سچائی کی
علامت نہیں مادی سامانوں کے ذریعہ تو ہر ایک ترقی کر سکتا ہے۔ پھر ان میں اور دوسری
جماعتوں میں کیا فرق رہا۔ غرض اول تو ہمارے پاس مادی سامان ہیں ہی نہیں اور اگر مادی
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۰۰ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
سامان میسر آ بھی جائیں تو پھر بھی یہ امید رکھنا کہ ہم ان کے ذریعہ ترقی کر جائیں گے غلطی ہے
اس صورت میں ہم اپنے جھوٹا ہونے کی دلیل دیں گے۔ کسی کے دعوی کے جھوٹا ہونے کی دلیل تو
اس کا مخالف دیتا ہے ۔ وہ خود ایسا مواد فراہم نہیں کرتا جس سے وہ جھوٹا ثابت ہو۔ لیکن ہمارا یہ
فعل یقیناً اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا مخالف تو ہمیں جھوٹا کرنے کی کوشش میں ناکام رہا لیکن
ہم نے اپنے جھوٹا ہونے کی خودا سے دلیل مہیا کر دی ۔
اب سوال یہ ہے کہ اگر مامورین کی جماعتیں مادیات کے ساتھ ترقی نہیں کیا کرتیں اور
ہمارا یہ دعویٰ کہ ہم مادیات کے ساتھ ترقی کریں گے ہمارے جھوٹا ہونے کی دلیل ہے تو پھر وہ
کونسا ذریعہ ہے جس کو اختیار کر کے ہم ترقی کر سکتے ہیں جس کو اختیار کرنے کے بعد ہم بڑی سے
بڑی قوموں کو بھی مغلوب کر سکتے ہیں ؟ وہ ذریعہ خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق قائم کرنا ہے اگر ہم
خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق قائم کر لیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں مٹا نہیں سکتی ۔ اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ بعض تو میں مٹ جاتی ہیں اور بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کا خاتمہ ہو گیا لیکن وہ اپنے
مٹ جانے کے بعد پھر ایسی ترقی کرتی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے ۔ مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام
کی قوم ہے ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی قوم پر ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ بظاہر مٹ چکی تھی
لیکن اپنے مٹ جانے کے بعد اُس نے کتنی عظیم الشان ترقی کی ۔ قریباً تین سو سال کے لمبے
عرصہ کے بعد انہیں حکومتیں ملیں ۔ اب ۱۹۴۹ ء ہے۔ گویا سترہ سو سال اِن پر ترقی کے زمانہ کے
گزر چکے ہیں ۔ بعض صوفیاء نے اس بات پر بحث کی ہے کہ عیسائیوں کی ترقی کا زمانہ زیادہ لمبا
کیوں ہو گیا ہے ۔ ایک بزرگ نے ایک لطیفہ لکھا ہے اگر چہ وہ ذوقی ہے اُنہوں نے لکھا ہے کہ
لفظ ضالین پر جو مد اور شد ڈالی گئی ہے اس کا مطلب ہے کہ عیسائیوں کو لمبی ترقی حاصل ہو گی
چونکہ عیسائیوں کے لئے لمبی ترقی مقدر تھی اس لئے قرآن کریم میں عیسائیوں کیلئے لفظ (یعنی
ضالين) استعمال کیا گیا ہے یہ تو ایک ذوقی بات ہے لیکن صاف ظاہر ہے کہ عیسائیوں کو لمبی ترقی
محض اس لئے ملی کہ ان پر ایک لمبے عرصہ تک مظالم ہوئے۔ لیکن ایک چیز ایسی ہے جس کا لمبا ہونا
ا
نہایت ہی خطرناک ہے اور وہ روحانیت کا فقدان ہے۔ روحانیت تو ایک دن میں آ جاتی ہے
اس کے لئے زیادہ لمبا عرصہ درکار نہیں ۔ عیسائیوں میں روحانیت ۲۷۰ سال کے بعد نہیں آئی تھی