افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۰۱ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
یہ چیز ان میں ابتدائی زمانہ میں پیدا ہو گئی تھی ۔ کسی مامور کی جماعت میں ایمان اور روحانیت
میں مضبوطی اُس کے قریب قریب کے عرصہ میں ہی پائی جاتی ہے اور جتنا لمبا عرصہ گزرتا جاتا ہے
یہ چیزیں کمزور ہوتی جاتی ہیں ۔ ہماری جماعت کی ترقی کا زمانہ بھی یہی ہے اس لئے تم اللہ تعالیٰ
سے تعلق پیدا کرنے کی کوشش کرو۔ تم دو ہی چیزوں کے ساتھ کامیاب ہو سکتے ہو۔ اوّل محبت الہی
کے ساتھ ۔ محبت الہی کے لئے سامانوں کی ضرورت نہیں بلکہ ضروری ہے کہ تم اپنے اوپر دنیا
وَمَا فِيهَا تاریک بنا اور اس سے جدا رہ کر اپنی زندگی بسر کرو ۔ دوم وہ ذرائع ہیں جو قرآن کریم
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائے ہیں ۔ مثلاً نمازیں ہیں ، وظائف ہیں ، ذکر الہی ہے،
خدا تعالیٰ سے دعا ئیں کرنا ہے، اُس کے حضور گریہ وزاری کرنا اور اُس کے حضور عرض کرنا کہ وہ
ہمارے افکار اور اعمال اور ذہنوں کی اصلاح کرے ۔ یہی وہ ذرائع ہیں جن کے ساتھ تم اللہ
تعالیٰ کا قرب اور اُس کی محبت حاصل کر سکتے ہو۔ اس کے ساتھ ہی تم حتی المقدور قربانی میں ترقی
کرنے کی کوشش کرو۔ تمہارا قدم ہر وقت آگے کی طرف پڑے پیچھے نہ ہٹے ۔ جو شخص ایسا نہیں
کرتا اُس کا قدم پیچھے کی طرف آتا ہے۔ یہ قانون قدرت ہے کہ اگر تمہارا قدم آگے کی طرف
نہیں بڑھے گا تو وہ پیچھے ہٹے گا۔ تم ایک حالت پر کبھی قائم نہیں رہ سکتے ۔ یہ دنیا متحرک ہے اس
لئے تم یا آگے بڑھو گے یا پیچھے ہٹو گے ایک جگہ پر کھڑے نہیں رہ سکتے ۔
ایک دفعہ لندن کی نمائش میں میں گیا وہاں ایک چکر بنا ہوا تھا جو چلتا رہتا تھا ۔ نمائش والوں
نے اعلان کیا ہوا تھا کہ جو شخص اس چکر کے سنٹر کو ہاتھ لگا دے اُسے انعام دیا جائے گا۔ یہ اُسی
وقت ہو سکتا تھا جب انسان کچھ دیر ٹھہرے۔ میرے ایک ساتھی نے ایسا کرنے کی کوشش کی مگر
جب بھی وہ ایسا کرنے کی کوشش کرتا چکر اُس کو دھکا دے کر پیچھے پھینک دیتا تھا۔ اس دنیا کی
مثال بھی اس چکر کی سی ہے۔ کوئی شخص ایک جگہ پر ٹک نہیں سکتا ۔ ہم یا آگے بڑھیں گے یا پیچھے
ہٹیں گے۔ یہ دنیا ایک مقام پر ٹھہرنے کا مقام نہیں ۔ نہ تم دنیوی لحاظ سے ایک جگہ پر ٹھہر سکتے ہو
نہ روحانی لحاظ سے ایک جگہ پر ٹھہر سکتے ہو ۔ دینی امور میں بھی اور مادی امور میں بھی یا تو تم ترقی
کرو گے یا تم گرو گے ۔ یہی وجہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جن کو قرب الہی میں سب
سے بڑا مقام حاصل تھا آپ کو خدا تعالیٰ نے یہ کہا کہ ہمیشہ یہ دعا کرتے رہیں کہ رَبِّ زِدْنِی
انوار العلوم جلد ۲۱
مانگ
۱۰۲ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
عِلْمًا ، اسی طرح آپ ہمیشہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقیم کی بھی دعا کرتے رہے۔
گویا صرف ہم ہی نہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگ رہے
ہیں کہ اے اللہ ! تو میرے علم کو زیادہ کر اور مجھے صراط مستقیم دکھا۔ ایک عام شخص تو کہہ سکتا ہے کہ
اے اللہ ! تو مجھے صراط مستقیم دکھا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں تو کوئی کمزوری نہیں پائی
جاتی کہ آپ خدا تعالیٰ سے دعا کرتے کہ اے خدا تو مجھے سیدھا رستہ دکھا۔ اس کے یہی معنی تھے
کہ سیدھے رستے غیر محدود ہیں ۔ جس مقام عظیم پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فائز تھے اُس کے
علاوہ اور رستے بھی تھے۔ اس لئے آپ کہتے تھے رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا ۔ بلکہ میں تو میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ کی ہستی اتنی عظیم الشان ہے کہ گو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر تیرہ سو سال
سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن آپ اب بھی اهدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا
رہے ہونگے ۔ اور آپ کے مدارج اب بھی بڑھ رہے ہونگے کیونکہ خدا تعالیٰ کی حد بندی
نہیں ہو سکتی ۔ انسان کتنا بھی بڑا ہو وہ بہر حال محدود ہے۔ وہ باوجود بلند مدارج حاصل کرنے
کے دعا مانگتا چلا جاتا ہے تا حرکت کا سلسلہ بند نہ ہو بلکہ جاری رہے ۔ اگر روحانی ترقی کے رستے
محدود ہوتے تو اس کے یہ معنی ہوتے کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب روحانی ترقی بند ہو جائے گی
اور ایک مقام ایسا آئے گا جہاں پہنچ کر ترقی کے رستے مسدود ہو جا ئیں گے حالا نہ یہ غلط ہے ۔
پس یہ قانون قدرت ہے کہ اگر کسی وقت ترقی نہ ہو تو تنزل شروع ہو جاتا ہے۔ پس ہمیں
ہمیشہ اپنے اعمال پر غور کرتے رہنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ ہمارا ہر دن پہلے دن کی نسبت
زیادہ ترقی والا ہو ۔ ہمارا قدم پہلے کی نسبت آگے ہونا چاہئے ۔ ہماری عبادت اور ذکر الہی میں
کوئی نہ کوئی ترقی ہونی چاہئے ۔ خدا تعالیٰ سے ہمارا تعلق پہلے کی نسبت زیادہ ہونا چاہئے ۔ اگر
کوئی انسان اس رنگ میں رنگین ہو جائے تو وہ ایسا برکت والا ہو جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں
کا وارث ہو جاتا ہے۔ اور جو شخص خدا تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بن جاتا ہے اُسے کسی قسم کی
گھبراہٹ نہیں ہوتی۔ لیکن ضروری ہے کہ عبادتوں اور ذکر الہی کے علاوہ انسان ظاہری طور پر
بھی محنت کرے تا وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کا جاذب بن سکے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
دعاؤں کے ساتھ ظاہری تدابیر بھی اختیار کرتے تھے یہاں تک کہ آپ صحابہؓ سے مصنوعی جنگیں
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۰۳ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
کرواتے تھے، کشتیاں لڑواتے تھے، گٹکے کی مشق کروایا کرتے تھے ۔ بخاری میں آتا ہے ایک
دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چند حبشیوں کو جو مسلمان ہو گئے تھے بلایا اور حضرت عائشہ
سے فرمایا کیا تم تماشہ دیکھنا چاہتی ہو؟ بعض لوگ اس حدیث کا یہ مطلب لیتے ہیں کہ مسجدوں میں
تماشہ کروانا جائز ہے ۔ محدثین نے اس حدیث کا ہیڈنگ ہی اس طرز کا باندھا ہے کہ اس سے یہ
مطلب نکلتا ہے کہ آیا مسجد میں تماشہ کروانا جائز ہے یا نہیں؟ لیکن اس تماشا سے مراد مداری یا
بندر وغیرہ کا تماشا نہیں بلکہ فوجی کرتب ہیں ، لڑائی کے ہنر ہیں اور ان کاموں کی مسجد میں مشق
کروانا جائز ہے ۔ بلکہ مسجد میں تو ان کاموں کے لئے نہایت عمدہ مقام ہیں لوگ وہاں نماز کے
لئے اکٹھے ہوتے ہیں اور وہ سب ان مشقوں سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ عام تماشا سے مراد وہ
نظارہ ہوتا ہے جو دلچسپی کا موجب ہو لیکن اُس میں فائدہ کچھ نہ ہو مگر یہ کرتب دلچسپی کا موجب بھی
ہیں اور مفید بھی ہیں ۔ بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے فرمایا کیا تم
تما شا د یکھنا چاہتی ہو؟ آپ نے فرمایا ہاں میں تماشا دیکھنا چاہتی ہوں ۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا کندھا نیچا کر لیا اور میں ایڑیوں کے بل کھڑی ہوگئی اور
آپ کے کندھوں کے اوپر سے جھانکتی رہی ۔ اُس وقت مسجد میں چند حبشی اپنے فوجی ہنر دکھا رہے
تھے ۔ کے غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان چیزوں کی مشق کروایا کرتے تھے ۔
جنگ بدر کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو مورچوں پر کھڑا کر دیا تو
آپ نے ایک طرف بیٹھ کر دعائیں کرنی شروع کیں کہ اے خدا ! آج مسلمانوں کو فتح دے۔
آپ نے اس موقع پر اتنی دعائیں کیں کہ آپ کی سجدہ گاہ آنسوؤں سے تر ہوگئی ۔ حضرت ابو بکر
نے عرض کیا يَا رَسُولَ الله! کیا آپ کو یقین نہیں کہ دشمن کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ مسلمانوں کو
فتح عطا کرے گا ؟ آپ نے فرمایا ابوبکر ! خدا تعالیٰ کے ہم سے وعدے تو ہیں لیکن خدا تعالیٰ غنی بھی
ہے کہ ہمارا کام ہے کہ ہم دنیوی سامان بھی جمع کریں اور اپنی کوتاہی کا بھی اقرار کریں تا وہ یہ
بھی نہ کہے کہ ہم نے اُس کے پیدا کردہ سامانوں سے فائدہ نہیں اُٹھایا اور یہ بھی نہ کہے کہ ہم نے
اپنے سامانوں پر بھروسہ کر لیا ہے۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۰۴ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
غرض ظاہری سامانوں سے فائدہ اُٹھانا دین کے خلاف نہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ
ظاہری سامانوں اور تدابیر کو دین کے تابع رکھا جائے ۔ خدا تعالیٰ کی محبت کو اتنا بڑھایا جائے کہ
اسے ہمارے متعلق غیرت پیدا ہو جائے اور ساتھ ہی دنیاوی سامانوں کو بھی جمع کیا جائے تا یہ نہ
سمجھا جائے کہ تم خدا تعالیٰ کی بنائی ہوئی چیزوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہو۔
رض
جب شام میں جنگ ہوئی اور وہاں طاعون پڑی حضرت عمرؓ وہاں خود تشریف لے گئے تا کہ
لوگوں کے مشورہ سے فوج کی حفاظت کا کوئی معقول انتظام کیا جا سکے ۔ مگر جب بیماری کا حملہ تیز
ہو گیا تو صحابہ نے عرض کیا کہ آپ کا یہاں ٹھہرنا مناسب نہیں آپ واپس مدینہ تشریف لے
جائیں ۔ جب آپ نے واپسی کا ارادہ کیا تو حضرت ابو عبیدہ نے کہا أَفِرَارًا مِنْ قَدْرِ اللهِ؟ کیا
اللہ تعالیٰ کی تقدیر سے آپ بھاگتے ہیں؟ حضرت عمر نے فوراً جواب دیا ۔ نَعَمُ نَفِرُّ مِنْ قَدْرِ اللَّهِ
إلى قَدْرِ اللہ ہاں ہم خدا تعالیٰ کی ایک تقدیر سے اُس کی دوسری تقدیر کی طرف بھاگتے ہیں ۔ 2
غرض دنیاوی سامانوں کو ترک کرنا جائز نہیں ۔ ہاں دنیا وی سامانوں کو دین کے تابع رکھنا چاہئے ۔
صحابہؓ کے متعلق آتا ہے کہ جن صحابہؓ کے پاس کچھ نہیں ہوتا تھا وہ سارا دن محنت کرتے تھے
اور شام کو مٹھی بھر جو جو وہ حاصل کرتے تھے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بطور چندہ
پیش کر دیتے تھے۔ مشرکین مکہ اور منافق لوگ کہا کرتے تھے کہ یہ لوگ یعنی مسلمان ملک کو فتح
کرنے کے لئے جا رہے ہیں لیکن کیا یہ لوگ مٹھی بھر جو کے ساتھ ملک کو فتح کریں گے؟ ملے وہ
مشرک اور منافق یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ مٹھی بھر جو بڑی قیمتی چیز ہے ۔ ان مٹھی بھر جو دینے والوں
کا بھی جنگ لڑنے میں وہی حصہ تھا جو مالداروں کا تھا۔ مثلاً حضرت عثمان نے بارہ ہزار چندہ
دیا۔ حضرت ابوبکر نے اپنی ساری جائیداد خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دی ۔ حضرت عثمان اور
حضرت اب ابوبکر کا چندہ بے شک زیادہ تھا مگر وہ غریب آدمی بھی قربانی میں ان لوگوں سے کسی
طرح کم نہ تھا جس نے سارا دن محنت کر کے مٹھی بھر جو کمائے اور پھر اُن کی روٹی پکا کر اپنے بچے
کے منہ میں نہیں دی ، اس مٹھی بھر جو کی روٹی پکا کر اس نے اپنی بیوی کہ منہ میں نہیں دی بلکہ اس
نے وہ سارے دن کی کمائی مٹھی بھر جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دی ۔ وہ
مٹھی بھر جو مالداروں کے چندوں سے کسی صورت میں بھی کم نہیں تھے کیونکہ خدا تعالیٰ کے
انوار العلوم جلد ۲۱
قائم کردہ سلسلہ کی بنیاد مادیات پر نہیں ہوتی ۔
۱۰۵ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
پس میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کروں گا کہ وہ اپنے اندر محبت الہی پیدا کریں ۔اس
طرح کہ خدا تعالیٰ کو ان کے متعلق غیرت پیدا ہو جائے ۔ وہ خدا تعالیٰ کی عبادت میں ترقی
کریں ۔ خشیت الہی میں ترقی کریں، تہجد پڑھنے کی عادت ڈالیں اور اس بارہ میں ایک
دوسرے کی نگرانی کریں ، نمازوں کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھنے کی عادت ڈالیں اور ان کا خدا تعالیٰ کے
ساتھ جو تعلق ہے اُسے مضبوط بنائیں ۔ یہ خیال کر لینا کہ وہ ان چیزوں کے بغیر ہی جیت جائیں
گے غلط ہے ۔ جیتنا تو خدا تعالیٰ نے ہے اور جب تک خدا تمہارے اندر نہیں آجا تا تم غالب نہیں
آ سکتے اور اگر خدا تمہارے اندر آ جاتا ہے تو یقیناً تم غالب آ جاؤ گے اور اگر وہ تمہارے اندر نہیں
آتا تو تم غالب نہیں آ سکتے کیونکہ غلبہ خدا تعالیٰ کے لئے مقدر ہے ۔
دوسری بات جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جب میں پچھلی
دفعہ راولپنڈی آیا تو یہاں لجنہ اماء اللہ قائم نہیں تھی اور اگر قائم تھی تو وہ مردہ حالت میں تھی ۔ اب
مجھے بتایا گیا ہے کہ عورتوں میں بیداری پائی جاتی ہے۔ یہ بھی مردوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ
عورتوں کو لجنہ اماء اللہ میں شامل کریں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ گھر کی
ذمہ داری مردوں پر ہے اگر مرد اس ذمہ داری کو ادا نہیں کرتے تو قیامت کے دن اس کے
متعلق ان سے سوال کیا جائے گا ۔ آپ فرماتے ہیں ۔ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ
رَعِيَّتِهِ ا تم میں سے ہر ایک اپنے گھر کا نگران ہے اور اُس کے گھر میں جو افراد رہتے ہیں اُن
کے متعلق اُس سے قیامت کے دن سوال کیا جائے گا ۔ قیامت کے دن ایک عورت سے بھی یہ
سوال کیا جائے گا کہ اُس نے دین کی خاطر کیا کیا قربانیاں کیں ۔ اور مرد سے بھی یہ سوال کیا
جائے گا کہ اُس نے اس سے کیا کیا قربانیاں کروائیں ۔ ایک بیٹے کے متعلق ماں سے بھی سوال
کیا جائے گا کہ اس نے اپنے بیٹے سے کیا کیا قربانیاں کروائیں مگر ساتھ ہی باپ سے بھی یہ
سوال کیا جائے گا کہ اس نے اس بارہ میں کیا کچھ کیا کیونکہ بچوں کی دمہ داری جیسے عورتوں پر ہے
ویسے ہی ان کی ذمہ داری باپوں پر ہے۔ پس میں جماعت کے مردوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ
اپنی عورتوں کو لجنہ اماء اللہ میں شامل کریں اور ان کی اور اپنے بچوں کی اچھی طرح نگرانی کریں
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۰۶ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
اور اس میں کسی قسم کی غفلت نہ کریں ۔ قومی زندگی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔
اسلام ایک قومی مذہب ہے باقی مذاہب میں سے کوئی مذہب قومی حیثیت نہیں رکھتا۔
ہمارے تمام کاموں میں جتھہ بندی اور جمعیت پائی جاتی ہے۔ مثلاً نماز ہے۔ باقی کسی مذہب
میں ایسی نماز نہیں پائی جاتی ۔ یہ نماز صرف اسلام میں ہی پائی جاتی ہے۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ
گر جاؤں میں بھی لوگ جمع ہوتے ہیں اور اجتماعی طور پر دعا کرتے ہیں مگر وہ نماز بھی اسلامی
نمازوں کی طرح نہیں ۔ ہم نے خود دیکھا ہے کہ گر جاؤں میں جب پادری وعظ کر رہا ہوتا ہے تو
لوگوں میں سے بعض اِدھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں ۔ کسی کا منہ کسی طرف ہوتا ہے اور کسی
کا منہ کسی طرف ۔ کوئی کرسی پر بیٹھا ہوا ہوتا ہے تو کوئی بنچ پر بیٹھا ہوا ہوتا ہے۔ اس نماز کا اسلامی
نماز کے ساتھ کوئی جوڑ ہی نہیں ۔ جماعت کے تو یہ معنی ہوتے ہیں کہ سب مل کر ایک کام کریں اور
ایک ہی جگہ کام کریں اور یہ بات عیسائیوں کی نماز میں نہیں پائی جاتی ۔ مثلاً ایک پادری اگر تقریر
کر رہا ہوتا ہے تو اُس کا ایک نائب ہاتھ میں شمع لئے کھڑا ہوتا ہے ۔ کسی کے ہاتھ میں پانی ہوتا
ہے۔ کوئی خوشبو لئے کھڑا ہوتا ہے۔ کیا ہماری نماز میں بھی ایسا ہوتا ہے؟ ہماری نماز میں تو
سارے کے سارے ایک ہی کام میں لگے ہوئے ہوتے ہیں ۔ اسی طرح چندے ہیں ، زکوۃ ہے
اس میں بھی کوئی دوسری قوم اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ یہودیوں میں یہ بات پائی جاتی ہے مگر
وہ بھی اس رنگ میں نہیں جس رنگ میں اسلام نے اسے پیش کیا ہے۔ اسلام نے ان چیزوں کو
ایسی شرائط کے ساتھ وابستہ کر دیا ہے کہ ان کی مثال دوسرے مذہب میں نہیں مل سکتی ۔ پھر حج
ہے۔ سال میں ایک دن حج ہوتا ہے ۔ سب ممالک سے لوگ آ کر جمع ہوتے ہیں ۔ ایک ہی دن
خانہ کعبہ کا طواف کرنا ہوتا ہے۔ ایک ہی دن عرفات جانا ہوتا ہے۔ منی جانا ہوتا ہے اور پھر یہ
بتایا جاتا ہے کہ فلاں فلاں دن قربانی کی جائے ۔ یہ ساری باتیں ایسی ہیں جو کسی اور مذہب میں
نہیں پائی جاتیں ۔ غرض اسلام ایک جماعتی مذہب ہے اور مسلمانوں کے لئے ترقی کرنا ناممکن
ہے جب تک وہ جماعتی طور پر اس کے لئے کوشش نہ کریں اور جب تک وہ متحدہ طور پر اس کام کو
نہیں کرتے وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
پس میں جماعت کے مردوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جو عورتیں لجنہ اماء اللہ میں شامل نہیں ہیں
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۰۷ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
وہ انہیں لجنہ اماء اللہ میں شامل کرائیں اور اُنہیں اجلاسوں میں بھیجا کریں ۔ وہ یاد رکھیں کہ
قیامت کے دن کوئی شخص یہ کہہ کر بریت حاصل نہیں کر سکتا کہ وہ خود نمازیں پڑھتا تھا ، وہ خود
چندہ دیتا تھا ، وہ خود جماعتی کاموں میں حصہ لیتا تھا بلکہ قرآن کریم کہتا ہے کہ اُس سے اُس کی
بیوی کے متعلق بھی سوال کیا جائے گا ۔ اگر اُس کی بیوی جماعتی کاموں میں حصہ نہیں لیتی تو یہ بات
اُسے مجرم بنانے کے لئے کافی ہے ۔
پھر اپنے بچوں کو خدام الاحمدیہ میں داخل کرو، ان کی تربیت کرو ۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ
بچوں کی تربیت کے ذمہ وار باپ ہیں اور اِس میں اُس نے عورتوں کو بھی شامل کیا ہے۔ ایک
عورت یہ کہہ کر اپنی بریت نہیں کر سکتی کہ وہ لجنہ اماء اللہ کی ممبر ہے ۔ مشترکہ کاموں میں حصہ لیتی
ہے، چندے دیتی ہے، تبلیغ کرتی ہے، نمازیں پڑھتی ہے، زکوۃ دیتی ہے۔ بے شک یہ سب کچھ
وہ کرتی ہے لیکن قیامت کے دن اس سے یہ بھی سوال کیا جائے گا کہ کیا اس نے اپنی اولا د کو بھی
دیندار بنایا ہے؟ کیا انہیں سلسلہ کے کاموں میں حصہ لینے کی عادت ڈالی ہے؟ اگر نہیں تو
خدا تعالیٰ اُس سے کہے گا کہ تم مجرم ہو۔ میں نے تمہیں صرف یہ نہیں کہا تھا کہ تم یہ کام کرو بلکہ میں
نے یہ بھی کہا تھا کہ تم یہ کام اپنی اولاد سے بھی کراؤ۔ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ تم سچ بولو بلکہ میں
نے یہ بھی کہا تھا کہ تم اپنی اولاد کو بھی سچ بولنے کی عادت ڈالو ۔ میں نے صرف یہ نہیں کہا تھا کہ تم
خود نمازیں پڑھو اور روزے رکھو بلکہ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر تمہارا کوئی بیٹا ہے یا بیٹی ہے تو
اُسے بھی ان کاموں کی عادت ڈالو۔ میں نے تمہیں یہ نہیں کہا تھا کہ تم خود جماعتی کاموں میں
حصہ لو بلکہ میں نے تم سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ اپنی اولاد کو بھی جماعتی کاموں میں حصہ لینے کی
عادت ڈالو۔ اسی طرح مرد سے بھی یہ سوال کیا جائے گا ۔ غرض یہ چیز کافی نہیں کہ تم خود اخلاص
دکھاؤ بلکہ ضروری ہے کہ تم اپنی اولاد میں بھی اخلاص کا مادہ پیدا کرو۔ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو
تمہاری اپنی قربانی کافی نہیں ہو سکتی ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ایسا نہ کرنے سے تم جہنمی بن جاؤ گے مگر یہ
ضرور کہوں گا کہ ایسا نہ کرنے سے تمہارے ثواب کا ایک حصہ ضرور کٹ جائے گا ۔ جماعت کے
معنی یہی ہوتے ہیں کہ وہ سلسلہ قیامت تک چلا جائے گا۔ فرد مرتا ہے لیکن جماعتیں نہیں مرتیں ۔
چنانچہ ہارون الرشید کے زمانہ میں ابن جنی کے ایک شاگرد ہوا کرتے تھے۔ ہارون الرشید نے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۰۸ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
اُس سے کہا۔ مَا مَاتَ مَنْ خَلَفَ مِثْلَک جس نے تیرے جیسا شاگرد اپنے پیچھے چھوڑا ہے وہ
ہمیشہ کے لئے زندہ رہے گا۔
غرض جماعت کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ دائمی زندگی اختیار کرے۔ اگر اسلام محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وابستہ ہوتا تو آپ کی وفات کے ساتھ یہ بھی ختم ہو جاتا لیکن اسلام
کے متعلق خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ وہ قیامت تک چلا جائے گا ۔ تو ضروری ہے کہ ہر مسلمان اپنے
بیٹے کو مسلمان بنا کر جائے ۔ اگر ہر مسلمان اپنے بیٹے کو مسلمان بنا کر نہیں جاتا تو اسلام قیامت
تک چلے گا کس طرح ؟ ہم کہتے ہیں کہ احمدیت اسلام ہی کا نام ہے ۔ اگر احمدیت اسلام ہی کا
نام ہے اور اسلام نے قیامت تک جانا ہے تو ضروری ہے کہ ہم اپنی اولاد کو مخلص احمدی بنا کر
جائیں ۔ اگر ہم اپنی اولاد کو مخلص احمدی بنا کر نہیں جاتے تو احمدیت ختم ہو جائے گی ۔ پس یہ کافی
نہیں کہ تم صرف اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرو بلکہ ضروری ہے کہ جہاں تم خود اعمال دینیہ کی طرف
توجہ کرتے ہو، نمازیں پڑھتے ہو، چندے دیتے ہو، زکوۃ دیتے ہو، روزے رکھتے ہو، غرباء کی
مدد کرتے ہو وہاں تم اپنی اولادوں کی بھی اصلاح کرو۔ اگر تم اپنی اولاد کے اندر دینی جذبہ پیدا
نہیں کرتے اور مخلص احمدی بنا کر نہیں جاتے تو تمہاری زندگی یقیناً فردی زندگی ہے تمہاری زندگی
جماعتی زندگی نہیں ۔ اور اگر کسی اور کی نسل کے ذریعہ اسلام کا کام چلتا رہا تو اسلام کی زندگی میں
تمہارا کوئی حصہ نہیں ہوگا ۔ اسلام اگر دائمی طور پر زندہ رہے گا تو اسی طرح کہ تم اپنی اولادوں کو
دیندار بناؤ ۔ مثلاً اگر اب ج پکا مسلمان ہے تو جب تک وہ خود مسلمان ہیں ان کے ذریعہ بیشک
اسلام زندہ رہے گا لیکن دائمی زندگی کے لئے ان کی اولادوں کا پکا مسلمان ہونا ضروری ہے ۔
اگر الف کی اولاد یکی مسلمان نہیں ہے ۔ ب کی اولا د مسلمان ہے ۔ ج کی اولا د مسلمان ہے تو اگر
اسلام زندہ ہے تو ب اور ج کی اولاد سے الف کی اولاد کی وجہ سے نہیں ۔ اگر ب کی اولاد یکی
مسلمان نہیں ج کی اولاد مسلمان ہے تو پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو الف نے زندہ نہیں
رکھا۔ ب کی اولاد نے زندہ نہیں رکھا بلکہ آپ کو زندہ رکھا تو ج کی اولاد نے رکھا ہے۔ پس یہ کتنی
عظیم الشان نعمت ہے جسے ہم حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہم اپنے بیٹے کو مسلمان بنا کر محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو ۳۰ یا ۴۰ سال کی اور زندگی دے دیتے ہیں ۔ اس سے زیادہ اور کیا رتبہ ہو گا کہ وہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۰۹ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ۳۰ یا ۴۰ سال کا اضافہ کر دے۔ لیکن جو شخص اپنی
اولاد کی اصلاح نہیں کرتا ، اُسے پکا مسلمان نہیں بناتا ، وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
کو کم کر دیتا ہے اور یہ کتنی بڑی بدبختی ہے۔ پس تم نہ صرف اپنے اندر ایک نیک تغیر پیدا کرو بلکہ
اپنی اولاد کے اندر بھی دینی جذ بہ پیدا کرو۔ جب نماز کے لئے جاؤ تو بچوں کو بھی ساتھ لے
جاؤ۔ اگر وہ چھوٹے ہیں تو کم از کم تمہارے ساتھ نماز پڑھتے وقت خاموش تو رہیں تمہاری نماز کو
خراب تو نہ کریں ۔ جیسے کل بچوں نے شور مچا کر نماز کو خراب کر دیا تھا۔
بچوں کی تربیت ہونی چاہئے ۔ اگر بچہ چار پانچ سال کا ہے تو اس کے اندر دینی کاموں میں
حصہ لینے کی عادت پیدا کرو اور سات سال کے بچے کو تو با قاعدہ نماز پڑھانی چاہئے اور دس
سال کی عمر میں اسے نماز میں ایسا با قاعدہ ہونا چاہئے کہ اگر وہ نماز نہ پڑھے تو ایک حد تک اُسے
مار پیٹ بھی جائز ہے۔ بہر حال جب بچہ چھ سات سال کا ہو جائے اُسے نماز پڑھانی چاہئے اور
دینی کاموں میں حصہ لینے کی عادت ڈالنی چاہئے اگر اُسے کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی تو نہ
آئے ۔ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اس کے دائیں کان
میں اذان دو اور اس کے بائیں کان میں تکبیر کہو ۔ آے تو کیا وہ تمہاری اذان اور تکبیر کو سمجھتا ہے؟
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے یہی سبق دیا ہے کہ تم بچے کی تربیت اُس کے
پیدائش کے وقت سے ہی شروع کر دو۔ جب آپ بچے کی پیدائش کے وقت سے اُس کی تربیت
کا حکم صادر فرماتے ہیں تو چھ سات سال کی عمر والا کچھ کتنی اہمیت رکھتا ہے ۔ جب بچہ چھ سات
سال کا ہو جائے تو اُسے نمازوں میں ساتھ لاؤ۔ اُسے آیات قرآنیہ یاد کراؤ۔ اچھی اچھی نظمیں
یاد کراؤ۔ جب آٹھ سال کا ہو جائے تو اُس کی اس طرح تربیت کرو کہ وہ دینی کاموں پر آمادہ
ہو جائے ۔ اسی طرح ماؤں کا بھی فرض ہے کہ اگر باپ سارا دن دفتر میں رہتا ہے یا کہیں باہر گیا
ہوا ہے تو اُس کی غیر حاضری میں عورت کا فرض ہے کہ وہ بچے کو نمازیں پڑھائے ۔ جب وہ نماز
پڑھنے لگے تو بچے کو بھی ساتھ کھڑا کرے یا اُسے اپنی نگرانی میں نمازیں پڑھوائے ۔ کیونکہ بعض
اوقات شرعی طور پر اسے نماز پڑھنا جائز نہیں ہوتا۔ لیکن اگر وہ خود نماز نہیں پڑھتی تو بچے کو تو اپنی
نگرانی میں نماز پڑھو اسکتی ہے۔ نماز کا جب وقت آئے اُسے چاہئے کہ بچے کو کھڑا کر کے نماز
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۱۰ اللہ تعالی سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
پڑھوائے اور پھر جب مرد گھر آجائے تو وہ یہ کام کرے۔ گویا جب مرد گھر پر ہو تو یہ مرد کی دمہ داری
ہے کہ وہ بچوں کو دینی کاموں کی عادت ڈالے اور اگر مرد گھر نہیں ہے تو عورت اپنے بچوں سے
دینی کام کروائے ۔
غرض آپ لوگ اپنی اولاد کی اس رنگ میں تربیت کریں اور اپنے اندر ایسا تغیر پیدا کریں
کہ تمہاری شکلوں کو دیکھ کر ہر شخص یہ سمجھ سکے کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے احیاء دین کا ذریعہ
جماعت احمد یہ کو بنایا ہے اور خدا تعالیٰ سے ایسی محبت پیدا کرو کہ اسے تمہارے متعلق غیرت ہو
اور وہ محسوس کرے کہ اگر یہ لوگ مر گئے تو میں مرا ۔ خدا تعالیٰ حی و قیوم ہے اُس پرموت
وارد نہیں ہوتی لیکن اس دنیا میں اگر اُس کا ذکر مٹ جائے تو گویا وہ اس دنیا کے لئے مر گیا۔
ایک بزرگ جو سید احمد صاحب بریلوی بریلوی کے شاگردوں میں سے تھے اور بھو پال میں رہتے تھے
اور حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے استاد تھے اُنہوں نے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کو اپنی ایک
خواب سنائی کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں بھو پال سے باہر گیا ہوا ہوں ۔ شہر کے باہر
پل پر میں نے ایک آدمی دیکھا جو کوڑھی تھا اور اندھا تھا۔ اُس کے زخموں سے بد بو آتی تھی اور
اُن پر مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں ۔ اُس کے ہونٹ ، ناک اور کان کٹے ہوئے تھے۔ غرض اُس کے جسم
کا ہر ذرہ بھیانک تھا۔ میں نے اُس شخص سے پوچھا تم کون ہو؟ یا اُس نے کہا میں خدا تعالیٰ
ہوں ۔میری حالت متغیر ہوگئی اور میں یہ نہ سمجھ سکا کہ یہ شخص خدا تعالیٰ کیسے ہو سکتا ہے۔ میں نے
اُس شخص سے کہا کہ قرآن کریم تو کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ سے زیادہ خوبصورت اور کوئی چیز نہیں ۔
اس پر اس نے کہا میں بھو پال کے رہنے والوں کا خدا ہوں یعنی بھو پال والوں نے میری یہ شکل
بنا رکھی ہے۔ پس گوموت ایسی چیز ہے جو خدا تعالیٰ کی ذات میں نہیں پائی جاتی مگر بعض بندوں
کے ذریعہ خدا تعالیٰ اس دنیا میں زندہ ہے اور بعض بندوں کے ذریعہ وہ اس دنیا میں مردہ ہے ۔
اگر اُس کا ذکر اس دنیا سے مٹ جائے تو وہ اس دنیا کے لئے گویا مر گیا اور اگر اُس کا ذکر اس دنیا
میں نہ مٹے تو وہ گویا اس دنیا کے لئے زندہ ہو گیا ۔ اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر چہ
ظاہری طور پر وفات پا گئے ہیں لیکن آپ ایمان لانے والوں کے ذریعہ اس دنیا میں زندہ ہو
سکتے ہیں ۔ اگر مسلمانوں کے دلوں میں ایمان ہے تو وہ زندہ ہیں اور اگر ایمان مٹ چکا ہے تو
انوار العلوم جلد ۲۱
ااا اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کر ۔ کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
آپ زندہ نہیں ۔ غرض خدا تعالیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور موت تمہارے
ہاتھوں میں ہے اگر تم چاہو تو خدا تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں زندہ رہ سکتے
ہیں اور اگر تم غفلت اور سستی سے کام لو گے تو خدا تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا
کے لئے مر جائیں گے۔ خدا تعالیٰ ظاہری طور پر کبھی مر نہیں سکتا مگر روحانی طور پر تم اُسے زندہ
بھی رکھ سکتے ہو اور مار بھی سکتے ہو ۔
جنگ بدر میں جب لڑائی خطرناک صورت اختیار کر گئی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑی
گھبراہٹ سے دعائیں کرتے تھے کہ اے خدا! اگر یہ جماعت جو چھوٹی سی ہے ہلاک ہو گئی تو
لَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ أَبَدًا! تیری عبادت کرنے والا کوئی شخص دنیا میں نہیں رہے گا۔ اس دعا کی
برکت سے خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو محفوظ رکھا کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ وہ جماعت جو خدا تعالیٰ
کو اس دنیا میں زندہ رکھنے والی ہو اُس کو خدا تعالیٰ کبھی مرنے نہیں دیتا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا یہی مطلب تھا کہ اے خدا! تیری زندگی اس چھوٹی سی جماعت کے ساتھ وابستہ ہے ۔ اگر
یہ جماعت مٹ گئی تو تیرا ذکر بھی اس دنیا سے مٹ جائے گا۔ اے خدا! تو اس جماعت کو مر نے
نہ دے اور اسے ہلاکت سے بچالے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر چہ خدا تعالیٰ حی و قیوم ہے۔ ظاہری
طور پر اُس پر موت وارد نہیں ہوتی لیکن روحانی طور پر وہ اس دنیا میں جس شخص کے ذریعہ زندہ
ہو اُس کو بھی وہ زندہ رکھتا ہے۔ اِسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے یہ شعر کہا ہے کہ
سر سے میرے پاؤں تک وہ یار مجھ میں ہے نہاں
اے میرے بدخواہ کرنا ہوش کر کے مجھ
به
وار
یعنی اے میرے دشمن ! ذرا ہوش کر کے مجھ پر وار کیجئیو کیونکہ مجھ میں خدا تعالیٰ بیٹھا ہوا ہے۔ اور اے دشمن! کرکے مجھ پر وار
جس شخص کے اندر خدا تعالیٰ بیٹھا ہو اُس پر کوئی شخص حملہ کر کے محفوظ نہیں رہ سکتا کیونکہ وہ دراصل
خدا تعالیٰ پر حملہ کرتا ہے اور اُس کی ضرب خدا تعالیٰ پر پڑتی ہے۔ پس جب کوئی شخص خدا تعالیٰ کو
اپنے اندر بٹھا لیتا ہے تو خدا تعالیٰ اُسے بھی تباہ نہیں ہونے دیتا کیونکہ اُس کی موت سے خدا تعالیٰ
کی موت وابستہ ہوتی ہے ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۱۲
اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کر ۔ کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے
میرے گلے میں درد ہو رہا ہے جس کی وجہ سے میں زیادہ دیر تک بول نہیں سکتا امید ہے کہ
جماعت احمد یہ راولپنڈی ان باتوں کو جو میں نے کہی ہیں کافی سمجھے گی اور اپنی اصلاح کی کوشش
کرے گی ۔ اب یہ جماعت اہم جماعتوں میں سے ہے اور اس پر پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں
عائد ہوتی ہیں۔ جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنی تعداد بڑھائیں اور اچھا نمونہ
دکھائیں ۔ احمدیت کی تقویت اور اس کی زیادتی کے لئے کوشش کریں ۔ مستورات بھی اور مرد
بھی اس طرف توجہ کریں ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو اس بات کی توفیق عطا
فرمائے اور اپنی نعمتوں میں حصہ لینے کی توفیق بخشے تا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ لوگوں
کے ذریعہ ایک لمبے عرصہ تک اس دنیا میں زندہ رہیں ۔
(الفضل ۱۳ ، ۱۹ ستمبر ۱۹۶۲ء)
البقرة : ۲۵۰
تاریخ کامل ابن اثیر جلد ۲ صفحہ ۲۵۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۳۸ مطبوعہ بیروت ۱۳۲۰ ھ (مفہوماً )
التوبة: ۴۰
ه طه: ۱۱۵
الفاتحه : ٦
کے بخاری کتاب العيدين باب الحراب والدرق يوم العيد
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۲۷۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
مسلم كتاب السلام باب الطاعون والطيرة والكهانة و نحوها
بخارى كتاب الزكوة باب اتقوا النار ولو بشق تمرة (الخ)
بخاری كتاب النكاح باب المرأة راعية في بيت زوجها
کنز العمال جلد ۱۶ صفحه ۵۹۹ مطبوعه حلب ۱۹۷۷ء ( مفہوماً )