ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۱۵
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
( فرموده ۱۵ را پریل ۱۹۴۹ء )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت (جس میں الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کا
خصوصیت کے ساتھ تین بار تکرار فرمایا۔ اس کے بعد فرمایا:۔
وو
یہ جلسہ تقریروں کا جلسہ نہیں یہ جلسہ اپنے اندر ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے ایسی تاریخی
حیثیت جو مہینوں یا سالوں یا صدیوں تک نہیں جائے گی بلکہ بنی نوع انسان کی اس دنیا پر جو
زندگی ہے اس کے خاتمہ تک جائے گی ۔ اس میں شامل ہونے والے لوگ ایک جلسہ میں شامل
نہیں ہو رہے بلکہ روحانی لحاظ سے وہ ایک نئی دنیا ، ایک نئی زمین اور ایک نئے آسمان کے بنانے
میں شامل ہو رہے ہیں ۔ پس اس جلسہ کو تقریروں کا جلسہ مت سمجھو۔ تقریریں ہوں یا نہ ہوں ،
مختلف مضامین پر لیکچر سننے کا موقع ملے یا نہ ملے اس کا کوئی سوال نہیں جو اصل مقصد ہے وہ
ہمارے سامنے رہنا چاہیے اور جو اصل مقصد ہے اُس کو ہمیں ہر چیز پر اہمیت دینی چاہیے۔
میں اب قرآن کریم کی کچھ آیتیں پڑھوں گا اور آہستہ آہستہ کئی دفعہ دہراؤں گا ۔ پڑھے
ہوئے اور ان پڑھ جس قدر دوست یہاں موجود ہیں وہ بھی میرا ساتھ دے سکتے ہیں اور انہیں
ساتھ دینا چاہیے۔ یعنی جب میں وہ آیتیں پڑھوں تو جماعت کے دوست کیا مرد اور کیا عورتیں
ساتھ ساتھ ان آیتوں کو دہراتے چلے جائیں ۔
اس موقع پر حضور نے ہدایت فرمائی کہ کوئی کا رکن جا کر عورتوں کی جلسہ گاہ سے پوچھ لے
کہ اُن کو آواز آ رہی ہے یا نہیں تا کہ وہ محروم نہ رہ جائیں ۔ پھر فرمایا )
عورتوں میں سے جو عورتیں ایسی ہیں کہ اُن پر ان ایام میں ایسی حالت ہے کہ وہ بلند آواز
انوار العلوم جلد ۲۱
١١٦
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
سے قرآن کریم نہیں پڑھ سکتیں اُن کو چاہیے کہ وہ دل میں ان آیتوں کو دُہراتی چلی جائیں اور
جن عورتوں کے لئے ان ایام میں قرآن کریم پڑھنا جائز ہے وہ زبان سے؟ سے بھی ان آیتوں کو
دہرائیں ۔ بہر حال جن عورتوں کے لئے ان ایام میں زبان سے پڑھنا جائز نہیں وہ زبان سے
پڑھنے کی بجائے صرف دل میں ان آیتوں کو دُہراتی رہیں کیونکہ شریعت نے اپنے حکم کے
مطابق جہاں مخصوص ایام میں تلاوت قرآن کریم سے عورتوں کو روکا ہے وہاں اللہ تعالیٰ نے یہ
نہیں کہا کہ وہ دل میں بھی ایسے خیالات نہ لائیں یا دل میں بھی نہ دہرائیں بلکہ صرف اتنا حکم ہے
کہ زبان سے نہ دہرائیں بلکہ بعض فقہاء کے نزدیک صرف قرآن کریم کو ہاتھ لگا نا منع ہے مگر
احتیاط یہی ہے کہ کثرت سے جس بات پر مسلمانوں کا عمل رہا ہے اُسی پر عمل کیا جائے ۔ پس
بجائے زبان سے دُہرانے کے وہ دل میں ان آیتوں کو دُہراتی چلی جائیں ۔
میں نے بتایا ہے کہ میں کئی دفعہ آیات کو پڑھوں گا ممکن ہے میں پہلی دفعہ جلدی پڑھوں تا کہ
ان کا مفہوم آسانی سے سمجھ میں آ سکے ۔ اگر لفظوں کے درمیان فاصلہ زیادہ ہو اور انسان مضمون
سے پہلے واقف نہ ہو تو آہستگی سے پڑھنے کے نتیجہ میں مضمون بجائے اچھا سمجھ آنے کے کم سمجھ
آتا ہے مگر جو شخص اس کے ترجمہ سے واقف ہوتا اور مضمون سے آگاہ ہوتا ہے اُس کا دلی جوش
اور جذ بہ بعض دفعہ اُسے جلدی پڑھنے پر مجبور کرتا ہے اس لئے پہلی دفعہ کی تلاوت میں اپنے لئے
مخصوص کروں گا ۔ یعنی میں اس طرح پڑھوں گا جس طرح میرا اپنا دل چاہتا ہے ۔ اس کے بعد
جب میں تلاوت کروں گا تو اس امر کو مد نظر رکھوں گا کہ پڑھا ہوا اور ان پڑھ، عالم اور جاہل ،
بڑی عمر کا اور چھوٹی عمر کا ہر شخص لفظ لفظا اگر وہ چاہے اور اگر اُس کے دل میں ارادہ اور ہمت ہو تو
میرے پیچھے پیچھے چل سکے اور ہر لفظ کو دہرا سکے ۔
ان تمہیدی الفاظ کے بعد حضور نے نہایت رقت آمیز رنگ میں قرآن کریم کی وہ
دعا ئیں بلند آواز سے پڑھنا شروع کیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت ہاجرہ اور
حضرت اسماعیل علیہما السلام کو وادی مکہ میں چھوڑے وقت اللہ تعالیٰ کے حضور کی تھیں ۔ جماعت
کے تمام دوست کیا مرد اور کیا عورتیں سب کے سب حضور کے ساتھ ساتھ ان دعاؤں کو دہراتے
چلے گئے ۔ یہ دعائیں جس طرح بار بار حضور نے پڑھیں اُسی طرح ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۱۷
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
حضور نے ابراہیمی دعاؤں کو منتخب کرتے ہوئے اس موقع پر نہایت درد کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے
عرض کیا :۔ )
رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ
رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ
رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ
رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ
فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ وَارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ
يَشْكُرُونَ
رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ
رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ
وَمَا يَخْفَى عَلَى اللَّهِ مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ
اس کے بعد دوبارہ حضور نے انہی دعاؤں کو اس رنگ میں دُہرایا )
رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي
رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي
بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْه عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلْ
افئِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ وَارْزُقْهُمْ مِنَ الثَّمَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ
رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ
رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ
رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ
رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ
رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ
رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ
رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ
انوار العلوم جلد ۲۱
رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ
۱۱۸
فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ
فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ
فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
وَارْزُقْهُمْ مِنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ
اس کے بعد حضور نے فرمایا : )
آج سے قریباً ۴۵ سو سال پہلے اللہ تعالیٰ کے ایک بندے کو حکم ہوا کہ وہ اپنے اکلوتے بیٹے
کو خدا تعالیٰ کی راہ میں ذبح کر ڈالے ۔ یہ رویا اپنے اندر دو حکمتیں رکھتی تھی ۔ ایک حکمت تو یہ تھی
کہ اُس وقت سے پہلے انسانی قربانی کو جائز سمجھا جاتا تھا اور خصوصیت کے ساتھ لوگ اپنی اولاد
کو خدا تعالیٰ کو خوش کرنے کے لئے یا اپنے بتوں کو خوش کرنے کے لئے قربان کر دیا کرتے تھے ۔
اللہ تعالیٰ کی مشیت نے فیصلہ کیا کہ اب بنی نوع انسان کو اس مہیب اور بھیا نک فعل سے باز رکھنا
چاہیے کیونکہ انسانی دماغ اب اتنی ترقی کر چکا ہے کہ وہ حقیقت اور مجاز میں فرق کرنے کا اہل ہو
گیا ہے۔
پس اللہ تعالیٰ نے اپنے اس بندے کے اپنے اس بندے کو جس کا نام ابراہیم تھا یہ رویا دکھائی ۔ اس رویا میں
جیسا کہ میں نے بتایا ہے ایک حکمت یہ تھی کہ آئندہ انسانی قربانی کو روک دیا جائے اور دوسری
حکمت یہ تھی کہ خدا تعالیٰ انسان سے حقیقی قربانی کا مطالبہ کرنا چاہتا تھا جو مطالبہ اس سے پہلے
انسان سے نہیں ہوا تھا۔ بہر حال جب سے انسان اس قابل ہوا کہ اس پر الہام نازل ہو کسی نہ
کسی صورت میں لوگ خدا تعالیٰ کی عبادت کیا ہی کرتے تھے لیکن ابھی ایسا زمانہ انسان پر نہیں آیا
تھا کہ کچھ لوگ اپنی زندگیوں کو گلی طور پر خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر دیں۔ نماز تو لوگ پڑھتے
تھے، روزہ بھی رکھتے تھے، ذکر الہی بھی لوگ کرتے تھے کیونکہ ان چیزوں کے بغیر روحانیت زندہ
نہیں رہ سکتی ۔ اگر آدم ایک روحانی انسان تھا تو نوح اور آدم اور اُن کے متبع یقیناً نماز بھی
پڑھتے تھے، ذکر الہی بھی کرتے تھے اور روزہ بھی رکھتے تھے کیونکہ روح بغیر ان چیزوں کے جلا
نہیں پاتی اور روح کے جلا پائے بغیر خدا تعالیٰ کا قرب اور اُس کا وصال حاصل نہیں ہو سکتا ۔ مگر
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۱۹
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
اس قربانی اور ان قربانیوں میں کیا فرق تھا ؟ فرق یہ تھا کہ ہر شخص اپنے اپنے طور پر نمازیں ادا
کرتا تھا اور کوئی ایسا شخص بھی ہوتا تھا جس کو خدا تعالیٰ چن لیتا تھا اور اسے مقرر کرتا تھا کہ تم اپنی
زندگی میں میری طرف سے مامور کی حیثیت رکھتے ہو۔ تم بنی نوع انسان کو مخاطب کرو اور انہیں اور
میری طرف لانے کی کوشش کرو۔ یہ لوگ انبیاء علیہم السلام ہوتے تھے مگر ان کے علاوہ کوئی ایسے
گروہ نہیں ہوتے تھے جو اپنی زندگیوں کو کسی مخصوص مقام سے وابستہ کر دیں اور دن اور رات
ذکر الہی کے شغل کو جاری رکھیں ۔
اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ جہاں وہ اس غیر حقیقی قربانی کو منسوخ کر دے جو چھری کے ذریعہ
سے بیٹوں کو قتل کر کے ادا کی جاتی تھی وہاں وہ اس حقیقی قربانی کی بنیاد ڈال دے کہ دنیا کو چھوڑ کر
انسان اپنی زندگی محض خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر دیا کرے۔ چھری انسانی زندگی کو ایک منٹ
میں ختم کر دیتی ہے۔ بالکل ممکن ہے کہ جنہوں نے اپنی زندگی خدا تعالیٰ کے لئے دی اور چھریوں
اور نیزوں سے اپنے آپ کو قربان کروا دیا اگر وہ ایک سال اور زندہ رہتے تو مرتد ہو جاتے ،
ایک سال اور زندہ رہتے تو اُن کے ایمان کمزور ہو جاتے ، ایک سال اور زندہ رہتے تو اُن کے
اندر عبادت کے لئے وہ جوش و خروش باقی نہ رہتا جو اُس وقت اُنہوں نے دکھایا تھا۔
پس چھری کے ساتھ اُنہوں نے مشتبہ انجام کو چھپایا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جو شخص اپنی
مرضی سے اپنی زندگی قربان کرتا ہے یا جو شخص اپنی مرضی سے اپنی اولا د کو قربان کرتا ہے وہ اِس
بات کا اقرار کرتا ہے کہ وہ ڈرتا ہے کہ وہ اور اُس کی اولاد لمبے امتحانوں میں سے گزرتے ہوئے
نا کام نہ رہ جائے اور وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ہی اپنی زندگی یا اپنی اولاد کی زندگی
ختم کر دیتا ہے۔ مگر جو شخص ساری عمر قربان ہوتا رہتا ہے، موت کے ذریعہ نہیں بلکہ ترک منہیات
سے ، ذکر الہی کی پابندی اختیار کرنے سے تبلیغ اسلام کو اختیار کرنے سے ، بنی نوع انسان کی
تربیت کی ذمہ داری لینے سے ، وہ دلیرانہ اس سمندر میں کودتا ہے ۔ وہ اپنا خاتمہ موت سے نہیں
کرتا بلکہ وہ اپنا ایمان اپنی زندگی سے ثابت کر دیتا ہے۔ مرنے والے کے متعلق کوئی نہیں کہہ سکتا
کہ اگر وہ زندہ رہتا تو ایماندار رہتا مگر جس نے زندہ رہ کر اپنے ایمان کو ثابت کر دیا اور جس
نے مدت تک اپنے ایمان کو سلامت لے جا کر عملی طور پر اس کے سچا ہونے کا ثبوت دے دیا،
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۲۰
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
اُس کے متعلق دشمن سے دشمن کو بھی اقرار کرنا پڑتا ہے کہ اُس نے اپنے عہد کو سچا ثابت کر دیا میں
نے کہا کہ جو شخص اپنی مرضی سے اپنی زندگی کو ختم کرتا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ میں نے اُن
لوگوں کو مستثنیٰ کر دیا ہے جو اپنی مرضی سے اپنی زندگی ختم نہیں کرتے بلکہ خدا تعالیٰ کی مشیت سے
اُن کی زندگی ختم ہو جاتی ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کو شہداء کہتے ہیں ۔
-
پس جو دلیل میں نے تلوار یا نیزہ سے اپنے آپ کو ختم کرنے والوں کے خلاف دی ہے وہ
شہداء کے خلاف نہیں پڑتی اس لئے کہ شہداء نے خود اپنے آپ کو مار کر زندگی کی جد وجہد سے
آزاد ہونے کی کوشش نہیں کی بلکہ خدا تعالیٰ کی مشیت نے اُن کے زندہ رہنے کی خواہش کے
با وجود یہ چاہا کہ اُن کی مادی زندگی کے دور کو ختم کر دے اور ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ ان دونوں
باتوں میں بہت بڑا فرق ہے ۔
پس جو دلیل میں نے اپنی زندگی ختم کرنے والوں کے خلاف دی ہے وہ شہداء کے خلاف
نہیں پڑتی اس لئے کہ وہ خود نہیں مرتے بلکہ اُن کو دشمن مارتا ہے ورنہ وہ تو یہی چاہتے ہیں کہ دشمن
کو مار کر اپنے ایمانوں کو اور بھی قومی کریں۔ اِس امر کا ثبوت کہ وہ اپنی زندگی ختم کر کے
میدانِ جد و جہد سے بھاگنا نہیں چاہتے ایک حدیث سے بھی ملتا ہے ۔
دارم
حضرت عبداللہ جو رسول جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک نہایت مقرب صحابی تھے جب شہید
ہو گئے تو اُن کے بیٹے حضرت جابرؓ کو ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت افسردہ
حالت میں سر جھکائے دیکھا ۔ آپ نے جابر سے فرمایا، جابر ! تمہیں اپنے باپ کی موت کا بہت
صدمہ معلوم ہوتا ہے ۔ اُس نے کہا ہاں يَا رَسُولَ الله ! باپ بھی بہت نیک تھا جس کی وفات کا
طبعی طور پر مجھے سخت صدمہ ہے مگر میری افسردگی کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارا خاندان بہت
بڑا ہے اور اب اُس کا تمام بار میرے کمزور کندھوں پر آپڑا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ۔ جابر ! اگر تمہیں معلوم ہوتا کہ تمہارے باپ کا کیا حال ہوا تو تم کبھی افسردہ نہ ہوتے
بلکہ خوش ہوتے ۔ پھر آپ پ نے نے فرمایا ۔ جابر ! جب عبداللہ شہید ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے ا۔
فرشتوں سے کہا۔ عبداللہ کی روح کو میرے سامنے لاؤ۔ جب عبداللہ کی روح اللہ تعالیٰ کے
سامنے پیش کی گئی تو اللہ تعالیٰ نے تمہارے باپ سے فرمایا کہ عبداللہ ! ہم تمہارے کارنامے پر
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۲۱
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
اور اسلام کے لئے تم نے جو قربانی پیش کی ہے اُس پر اتنے خوش ہوئے ہیں کہ تم جو کچھ مانگنا
چاہتے ہو مانگو ہم تمہاری ہر خواہش کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ اس پر عبد اللہ نے یہ نہیں کہا
کہ الہی ! جنت کے فلاں مقام پر مجھے رکھا جائے ، اس پر عبداللہ نے یہ نہیں کہا کہ الہی ! مجھے ایسی
ایسی حوریں دے ، عبداللہ نے یہ نہیں کہا کہ الہی ! مجھے جنت میں غلمان خدمت کے لئے دے،
عبد اللہ نے یہ نہیں کہا کہ الہی ! مجھے ایسے ایسے باغات مل جائیں بلکہ عبداللہ نے اگر کہا تو یہ کہا کہ
اے میرے رب ! اگر تو مجھے کچھ دینا ہی چاہتا ہے تو میری خواہش یہ ہے کہ تو مجھے پھر زندہ کر دے
تا کہ میں پھر تیرے دین کی خدمت کرتا ہوا مارا جاؤں لے
اس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ شہید ہونے والا اپنی مرضی سے مرنا نہیں چاہتا۔ وہ خطرے
کے مواقع پر اپنی جان ضرور پیش کرتا ہے مگر اُس کا دل چاہتا ہے کہ میں زندہ رہ کر ان تمام
مشکلات کا مقابلہ کروں جو اسلام یا دین حقہ کو مخالفوں کی طرف سے پیش آنے والی ہیں ۔ پس
میں نے جو اعتراض خودکشی کرنے والوں یا جھوٹے جان دینے والوں پر کیا ہے وہ شہداء پر نہیں
پڑتا۔
غرض حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ وہ دین حقہ کے لئے
ایسے قربانی کرنے والے پیدا کرے جو اپنی جان کو مار کر اس دنیا کی جدوجہد سے بھاگنا نہیں
چاہتے بلکہ دنیا میں زندہ رہ کر دنیا کی کشمکشوں میں سے گذر کر ، دنیا کی مصیبتوں کو جھیل کر ، دنیا کی کرد
تکالیف کو برداشت کر کے اپنی مردانگی کا ثبوت دینا چاہتے ہیں اور بتانا چاہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا
بندہ دنیا کی مصیبتوں اور تکلیفوں سے ڈرا نہیں کرتا ۔ یہی وہ حقیقی قربانی ہے جو شاندار ہوتی ہے۔
اس کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ کا نام لے کر سینہ میں خنجر مار لینا کوئی قربانی نہیں وہ بزدلی ہے، وہ
کمزوری ہے، وہ دون ہمتی ہے جو لوگوں کو دھوکا دینے کے لئے ایک قربانی کی شکل میں پیش کی
جاتی ہے ورنہ وہ خوب جانتا ہے کہ میں بُز دل ہوں ۔ میں اس لئے مر رہا ہوں کہ دنیا میں رہ کر
میں مصیبتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور وہ سمجھتا ہے کہ چند مصیبتیں آنے کے بعد ہی میرا ایمان کمزور
ہو جائے گا اس لئے وہ اپنی زندگی کو ختم کر دیتا ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے ذریعہ اس قربانی کی بنیاد ڈالے جو زندہ رہ کر اور دنیا کی کشمکشوں کا مقابلہ کر کے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۲۲
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
اور دنیا کی مصیبتوں کو برداشت کر کے انسان پیش کر سکتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا سب
سے بڑا کارنامہ در حقیقت یہی تھا ۔ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے وہ رویا
دکھائی جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ وہ اکلوتے بیٹے کو جو یقیناً اسماعیل تھے ذبح کر رہے ہیں تو چونکہ
اُس وقت لوگ اپنے بیٹوں کو خدا تعالیٰ کے نام پر ذبح کرتے تھے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
سمجھا کہ الہی منشاء یہ ہے کہ میں بھی اپنے بیٹے کو خدا تعالیٰ کے نام پر ذبح کر دوں ۔ چنانچہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے اسماعیل کو جن کی عمر اُس وقت تاریخ سے سات سال کی معلوم
ہوتی ہے بتایا کہ میں نے ایسی ایسی رؤیا دیکھی ہے۔ اسماعیل جو اپنے باپ کی نیک تربیت کے
ما تحت دین کو سمجھتا تھا اور جس میں یہ حس تھی کہ خدا تعالیٰ کے لئے قربانی کرنی چاہیے اُس نے
فوراً حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس بات کو قبول کیا کہ خدا تعالیٰ نے جو حکم دیا ہے آپ اُس پر
عمل کریں ہے
میں اِسے حضرت اسماعیل کی ذاتی نیکی نہیں سمجھتا۔ جب وہ بڑے ہوئے تو یقیناً وہ نیک
ثابت ہوئے اور اُنہوں نے اپنے عمل اور طریق سے خدا تعالیٰ کو اتنا خوش کیا کہ اُس نے انہیں
نبوت کے مقام پر فائز کر دیا ام پر فائز کر دیا مگر الصَّبِيُّ صَبِيٌّ وَلَوْ كَانَ نَبِيًّا بچہ بچہ ہی ہے خواہ وہ بعد میں نبی
ہی کیوں نہ بن جائے ۔ سات سال کی عمر میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کا یہ نمونہ دکھانا یقیناً
حضرت ابراہیم علیہ السلام ، اُن کی بیوی اور دوسرے رشتہ داروں کی نیکی کا مظاہرہ تھا
حضرت اسماعیل کی ذاتی خوبی نہیں تھا۔
مجھے اپنے گھر کا ایک واقعہ یاد ہے۔ میرا ایک بچہ جس کی عمر پانچ چھ سال تھی ایک دفعہ نچلی
منزل کی سیڑھی پر کھڑا تھا اور میں اُو پر تھا۔ اُس کے ایک دو بھائی جو بڑی عمر کے تھے وہ اُس کے
پاس کھڑے اُسے ڈرا رہے تھے اور میرے کان میں ان کی آوازیں آ رہی تھیں ۔ مجھے اُن کی
باتیں کچھ دلچسپ معلوم ہوئیں اور میں غور سے سننے لگا۔ میں نے سُنا اُن میں سے ایک نے اُسے
کہا۔ اگر تم کو رات کے وقت جنگل میں اکیلے چھوڑ آئیں تو کیا تم اس کے لئے تیار ہو گے؟ میں
نے دیکھا کہ اس بات کے سنتے ہی بچے پر دہشت غالب آ گئی ۔ وہ ڈر گیا اور اس نے کہا نہیں ۔
اس کے بعد دوسرے نے کہا۔ اگر میں تم کو کہوں کہ تم رات کو اکیلے جنگل میں چلے جاؤ اور وہیں
-
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۲۳
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
رہو تو کیا تم میری بات مانو گے؟ اُس نے کہا نہیں ۔ پھر انہوں نے کسی اور کا نام لے کر کہا کہ اگر
وہ کہے تو پھر بھی مانو گے یا نہیں؟ اُس نے کہا نہیں ۔ اس کے بعد اُنہوں نے کسی اور کا نام لیا کہ
اگر وہ ایسا کہے تو کیا پھر بھی تم مانو گے یا نہیں؟ اُس نے کہا نہیں ۔ پھر اُنہوں نے میرا نام لیا اور کہا
کہ اگر ابا جان کہیں تو کیا تم جنگل میں چلے جاؤ گے؟ اُس نے پھر کہا نہیں ۔ آخر ا نہوں نے کہا۔
اگر خدا کہے کہ تم جنگل میں چلے جاؤ تو کیا تم جاؤ گے؟ میں نے دیکھا کہ اس بات کے سنتے ہی
اُس کا رنگ زرد ہو گیا مگر اُس نے کہا ہاں پھر میں مان لوں گا۔
اب دیکھو پانچ چھ سال کا بچہ نہیں جانتا کہ خدا کیا چیز ہے۔ وہ صرف موٹی موٹی باتیں جانتا
ہے خدا تعالیٰ کے احکام کی اہمیت کو نہیں سمجھتا مگر چونکہ صبح و شام وہ سنتا رہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی
ذات بہت بڑی ہے اور اُس کے احکام کو نہ ماننا کسی انسان کے لئے جائز نہیں ہو سکتا اس لئے
اور سب کا نام لینے پر اُس نے انکار کیا یہاں تک کہ باپ کا نام لینے پر بھی اُس نے یہی کہا کہ
میں نہیں جاؤں گا مگر جب خدا تعالیٰ کا نام لیا گیا تو اُس نے سمجھا کہ اب انکار نہیں ہو سکتا اور اُس
نے کہا کہ اگر خدا کہے تو پھر میں چلا جاؤں گا ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی جب اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام سے کہا کہ
خدا تعالیٰ نے مجھے رویا میں یہ دکھایا ہے کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں اب بتا تیری کیا رائے ہے؟
تو حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اُس نیک تربیت کی وجہ سے جو اُنہیں حاصل تھی یہ جواب دیا
کہ جب خدا نے ایسا کہا ہے تو پھر بے شک اس پر عمل کریں میں اس کے لئے بالکل تیار ہوں ۔
چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو جنگل میں لے گئے ، ان
کی آنکھوں پر پٹی باندھی ، انہیں زمین پر لٹا دیا اور پھر چھری نکال کر چاہا کہ اُس زمانہ کے
رسم و رواج کے مطابق اپنے بیٹے کو خدا تعالیٰ کے نام پر ذبح کر دیں مگر خدا تعالیٰ تو یہ بتانا چاہتا تھا
کہ انسانی قربانی نا جائز ہے۔ چنانچہ جب اُنہوں نے چھری نکالی اور ذبح کرنا چاہا تو فرشتہ نازل
ہوا اور اُس نے خدا تعالیٰ کی طرف سے کہا کہ بابر هِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّويَا -
اے ابراہیم ! تم نے عملاً اپنے بچے کو ذبح کرنے کے ارادہ سے لٹا کر اور چھری نکال کر اپنے
خواب کو پورا کر دیا ہے مگر ہمارا منشاء یہ نہیں تھا کہ تم واقع میں اسے ذبح کر دو بلکہ ہم یہ بتانا
انوار العلوم جلد ۱ ۲
۱۲۴
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
چاہتے تھے کہ خواب میں اگر کوئی شخص اپنے بچے کو ذبح کرتے ہوئے دیکھتا ہے تو اس کی تعبیر کچھ
اور ہوتی ہے ۔ ہم انسانی قربانی کو روکنا چاہتے تھے اور اسی لئے ہم نے یہ رویا دکھائی تھی ۔ اس
ذریعہ سے تمہارا ایمان بھی ظاہر ہو گیا اور ہماری غرض بھی پوری ہوگئی ۔ اے ابراہیم ! آج سے
انسانی قربانی کو بند کیا جاتا ہے اب آئندہ کسی انسان کو اِس رنگ میں قربان کرنا جائز نہیں
چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے وقت سے انسانی قربانی جو خود کشی یا دوسرے کو قتل کرنے کے
رنگ میں جاری تھی رُک گئی ۔ در حقیقت اس رویا میں یہ بتایا گیا تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ایک وادی غیر ذی زرع میں اپنے بیٹے کو چھوڑ آئیں گے اور اس
لئے چھوڑ آئیں گے لِيُقِيمُوا الصَّلوة کے تا کہ وہ خدا تعالیٰ کی عبادت کو قائم کریں ۔ دوسری
جگہ یہ ذکر آتا ہے کہ اُن کو بیت اللہ کے پاس اِس لئے رکھا گیا تھا تا کہ وہ زائرین اور طواف
کرنے والوں اور اعتکاف بیٹھنے والوں اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والوں کے لئے اُس کے
گھر کو آباد رکھیں ۔ چنانچہ جب یہ قربانی جاتی رہی تو پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ
نے رویا کے ذریعہ بتایا کہ وہ اپنے بیٹے اسماعیل اور اس کی والدہ کو بیت اللہ کی جگہ چھوڑ آئیں ۔
بخاری میں روایت آتی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں یہ حکم ہوا تو اُنہوں نے
اپنا بچہ اُٹھا لیا یا ممکن ہے اُنہوں نے کسی سواری کا بھی انتظام کر لیا ہو۔ روایت میں آتا ہے کہ
بعض جگہ حضرت ہاجرہ بچے کو اُٹھا لیتیں اور بعض جگہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اُسے اُٹھا لیتے اس
طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی بیوی اور بچے کو ساتھ لے کر فلسطین سے مکہ کا رخ کیا۔
میرا اندازہ یہ ہے کہ فلسطین سے مکہ کوئی دو ہزار میل کے قریب ہوگا ۔ سفر کرتے کرتے وہ خانہ کعبہ
میں پہنچے ۔ اُس وقت صرف ایک مشکیزہ پانی کا اور ایک ٹوکری کھجوروں کی ان کے پاس تھی
اُنہوں نے اپنی بیوی اور بچے کو وہاں بٹھایا اور کھجوروں کی ٹوکری اور پانی کا مشکیزہ اُن کے پاس
رکھ دیا ۔ مکہ میں اُس وقت کوئی پانی کا چشمہ یا نہر نہیں تھی ، کوئی نالہ بھی پاس سے نہیں گذرتا تھا اور
زمین کے لحاظ سے کوئی سرسبزی و شادابی اُس میں نہیں پائی جاتی تھی ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے اپنے بیٹے کو وہاں رکھا ، اپنی بیوی کو چھوڑا اور کہا میں ایک کام کے لئے جا رہا ہوں ۔ یہ کہہ کر
آپ وہاں سے واپس چل پڑے لیکن ۸۰ سال کی عمر میں پیدا ہونے والے اکلوتے بچے کی محبت
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۲۵
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
خواہ کوئی نبی بھی ہو، اُس کے دل سے ٹھنڈی نہیں ہو سکتی ۔ اب ابراہیم علیہ السلام نوے سال کی
عمر کو پہنچ رہے تھے اور اس عمر میں اُن کا اپنے بیٹے اور اُس بیٹے کی شریف اور نیک ماں کو چھوڑ کر
واپس چلے جانا کوئی آسان امر نہیں تھا۔ پچاس ساٹھ گر گئے تھے کہ اُنہوں نے مڑ کر اپنی بیوی
اور بچے کو دیکھا اور اُن کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے ۔ پھر پچاس ساٹھ گز گئے تھے کہ محبت نے
جوش مارا اور اُنہوں نے پھر ایک بار اُن کو دیکھا ۔ پھر کچھ دور گئے تو محبت نے پھر جوش مارا اور
اُنہوں نے مڑ کر ان پر نظر ڈالی ۔ وہ اس طرح کرتے چلے گئے یہاں تک کہ وہ ایسی جگہ پہنچ گئے
جہاں سے اُن کا نظر آنا مشکل ہو گیا ۔ اُس وقت اُنہوں نے اُس طرف منہ کیا جدھر اُن کی
بیوی بچہ تھے جن کو چھوڑ کر وہ ہمیشہ کے لئے جا رہے تھے اور جن کے زندہ رہنے کا بظاہر کوئی
امکان نہیں تھا اور اللہ تعالیٰ کے حضور نہایت عاجزانہ طور پر اُنہوں نے دعا کی کہ
رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْع اے ہمارے رب ! اُنہوں
نے ربنا کہا ہے ربی نہیں کہا۔ کیونکہ اس قربانی میں وہ اپنی بیوی کو بھی شامل کرتے ہیں مگر
اس کے بعد وہ رانی کہتے ہیں انا نہیں کہتے کیونکہ یہ فعل اُن کی بیوی کی طرف سے نہیں تھا
رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ - اے ہمارے ربّ! میں نے اپنی ذریت کا
ایک حصہ اس وادی میں لا کر چھوڑ دیا ہے ۔ ایک حصہ اُنہوں نے اس لئے کہا کہ اُس وقت تک
حضرت اسحق بھی پیدا ہو چکے تھے ۔ جب اُنہوں نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنا چاہا
تھا اُس وقت تک حضرت اس اسحاق پیدا نہیں ہوئے تھے لیکن جب اُم اُنہوں نے حضرت ہاجرہ اور
حضرت اسماعیل علیہ السلام کو مکہ میں لا کر چھوڑا ہے اُس وقت حضرت اسحاق پیدا ہو چکے تھے اس
لئے وہ فرماتے ہیں رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بواد - الہی ! میں نے اپنی اولاد کا
ایک حصہ اس وادی میں لا کر چھوڑ دیا ہے۔ غير ذي زرع جس میں کوئی کھیتی باڑی نہیں
ہوتی ۔ جیسے ربوہ میں کوئی کھیتی باڑی نہیں ہوتی ۔ سرکاری کا غذات میں لکھا ہوا ہے کہ اس رقبہ میں
نہ زراعت ہو ہوتی ہے اور نہ اِس وقتہ وقت کی تحقیقات کے مطابق ہو سکتی ہے ۔ Uncultivable
رض
Un
Unagricultural - عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرِّم تیرے پاکیزہ گھر کے پاس۔ اُس وقت
تک خانہ کعبہ نہیں بنا تھا لیکن اس آیت سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ کسی زمانہ میں وہاں کوئی پرانا
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۲۶
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
معبد تھا۔ اور جو لوگ یہ عقیدہ نہیں رکھتے وہ اس کے معنی یہ کرتے ہیں کہ جو معبد بننے والا ہے اس
کے نزدیک میں نے اپنی اولا د کو لا کر رکھ دیا ہے۔ تیسرے معنی اس کے یہ کئے جاتے ہیں کہ
بیت اللہ در حقیقت تقویٰ کا مقام ہے۔ پس عِندَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّم کے یہ معنی ہیں کہ میں
ایک ایسے مقام کے پاس انہیں چھوڑ رہا ہوں جہاں شیطانی خیالات کا دخل نہیں ہو گا یعنی دین کی
خدمت کے لئے میں انہیں یہاں چھوڑ رہا ہوں رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوة ۔ اے میرے
رب ! میں ان کو یہاں چھوڑ تو رہا ہوں مگر اس لئے نہیں کہ یہ بڑی بڑی کمائیاں کریں یا بڑے
بڑے جتھے بنائیں اور فتوحات حاصل کریں بلکہ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوة اے میرے رب !
میں اس لئے ان کو یہاں چھوڑ رہا ہوں تا کہ وہ تیری عبادت کو اس جنگل میں قائم کریں ۔
فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِم ^ پس اے میرے رب ! تو لوگوں
کے دلوں میں خود ان کی محبت ڈال اور اُنہیں اِس طرف جھکا دے ۔ چونکہ یہ خالص تیری
عبادت کے لئے وقف ہوں گے اور تیرے دین کی خدمت میں لگے ہوئے ہوں گے اس لئے
اے میرے رب ! تو لوگوں کے ایک طبقہ کے دلوں کو ان کی طرف جھکا دے اور ان کے دلوں
میں ان کی عقیدت اور احترام پیدا کر دے تا کہ وہ باہر کی دنیا میں رہ کر کمائیں اور اپنی کمائی کا
ایک حصہ ان کے کھانے کے لئے بھیجوا دیا کریں ۔ اور اے میرے رب ! جب میں اپنی اولاد کو
دین کی خدمت کے لئے یہاں چھوڑے جا رہا ہوں تو میں یہ نہیں چاہتا کہ مسجد کے ملانوں کی
طرح یہ جمعرات کی روٹیوں کے محتاج ہوں ۔ میں اپنی اولاد کو ایک جنگل میں چھوڑ رہا ہوں ،
میں اپنے بچے کو جو جوان ہے اور اُس عمر سے گزر گیا ہے جس میں بچے بالعموم مر جایا کرتے ہیں
ایک ایسی جگہ چھوڑ رہا ہوں جس میں اس کی موت یقینی ہے انسان ہونے کے لحاظ سے میں
علم غیب نہیں رکھتا اور میں نہیں جانتا کہ گل تو ان سے کیا سلوک کرے گا۔ میرا اندازہ انسانی
علم کے لحاظ سے یہی ہے کہ میری بیوی اور بچہ یہاں مر جائیں گے ۔ میں نے انسان ہوتے
ہوئے قربانی کے ہر نقطہ نگاہ میں سے جو سب سے بڑا نقطۂ نگاہ تھا اُس کو پورا کر دیا ہے اب
میں تیرا بھی امتحان لینا چاہتا ہوں ۔ میں نے بندہ ہو کر وہ کام کیا ہے جو قربانی اور ایثار کے
لحاظ سے اپنے انتہائی کمال کو پہنچا ہوا ہے اب میں تیری خدائی کو بھی دیکھنا چاہتا ہوں ۔