ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر

انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۲۷
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ میں نے اپنی بیوی اور بچے کو یہاں لا کر
چھوڑا ہے اور یہ سمجھتے ہوئے چھوڑا ہے کہ وہ اس جنگل میں بھوکے اور پیاسے مر جائیں گے۔
اب اے خدا ! اگر تو خدا ہے تو یہاں اُن کے لئے لوگوں کو کھینچ لا اور اُن کے قلوب اس طرف
مائل کر دے ۔ وارْزُقْهُمْ مِنَ الثَّمَرَاتِ 2 مگر اے خدا ! میں تجھ سے اُن کے لئے جمعرات
کی روٹی نہیں مانگتا ، میں تجھ سے اُن کے لئے چاول بھی نہیں مانگتا بلکہ میں یہ مانگتا ہوں کہ یہ جگہ
جہاں گھاس کی ایک پتی بھی پیدا نہیں ہوتی اس جگہ دنیا بھر کے میوے آئیں اور یہ اُن میووں کو
یہاں بیٹھ کر کھائیں۔ تو روٹی دے گا تو میں نہیں مانوں گا کہ تو نے اپنی خدائی کا ثبوت دیا ہے، تو
چاول کھلائے گا تو میں نہیں مانوں گا کہ تو نے اپنی خدائی کا ثبوت دیا ہے، تو زردہ اور پلاؤ
کھلائے گا تو میں نہیں مانوں گا کہ تو نے اپنی خدائی کا ثبوت دیا ہے۔ میں تیری خدائی کا ثبوت
تب مانوں گا جب یہ مکہ میں بیٹھ کر چین اور جاپان اور یورپ اور امریکہ کے میوے کھائیں
تب میں مانوں گا کہ تو نے اپنی خدائی کا ثبوت دے دیا ہے۔ میں نے بندہ ہو کر ایک انتہائی
قربانی کی ہے اب اے خدا ! میں تیری خدائی کو بھی دیکھنا چاہتا ہوں اور وہ بھی اس رنگ میں کہ
اس وادی غیر ذی زرع میں دنیا کا ہر بہترین رزق تو انہیں پہنچا۔ خدا تعالیٰ نے ابراہیم کے اس
چیلنج کو قبول کیا اور اُس نے کہا ۔ اے ابراہیم ! تو نے اپنی اولا د کو ایک وادی غیر ذی زرع میں
لا کر بسایا ہے اور مجھ سے کہا ہے کہ میں نے اپنا بیٹا قربان کر دیا ہے ، اب تو بھی اپنی خدائی کا
ثبوت دے! تو نے کہا ہے کہ میں نے ایک عاجز بندہ ہو کر اپنی بندگی کا ثبوت دے دیا، اب
اے خدا ! تو بھی اپنی خدائی کا ثبوت دے ! اور تو نے ثبوت یہ مانگا ہے کہ یہ نہ کمائیں بلکہ
بنی نوع انسان کمائیں اور انہیں کھلائیں اور کھلا ئیں بھی معمولی چیزیں نہیں بلکہ دنیا بھر کے میوے
ان کے پاس پہنچیں۔ میں تیرے اس چیلنج کو قبول کرتا ہوں اور میں اس وادی غیر ذی زرع میں
جہاں گھاس کی ایک پتی بھی نہیں اُگتی تجھے ایسا ہی کر کے دکھاؤں گا۔
میں نے حج کے موقع پر خود اس کا تجربہ کیا ہے۔ میں نے مکہ مکرمہ میں ہندوستان کے گنے
دیکھے ہیں ، میں نے مکہ مکرمہ میں طائف کے انگور کھائے ، میں نے مکہ مکرمہ میں اعلیٰ درجہ کے انار
کھائے ہیں، گنے کے متعلق تو مجھے یاد نہیں کہ میری طبیعت پر اس کے متعلق کیا اثر تھا لیکن

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۲۸
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
انگوروں اور اناروں کے متعلق میں شہادت دے سکتا ہوں کہ ویسے اعلیٰ درجہ کے انگور اور انار
میں نے اور کہیں نہیں کھائے ۔ میں یورپ بھی گیا ہوں ، میں شام بھی گیا ہوں ، میں فلسطین بھی گیا
ہوں ، اٹلی کا ملک انگوروں کیلئے بہت مشہور ہے یورپ کے لوگ کہتے ہیں کہ بہترین انگور اٹلی میں
ہوتے ہیں مگر میں نے اٹلی کے لوگوں سے کہا کہ مکہ کی وادی غیر ذی زرع میں ابراہیمی پیشگوئی کے
ماتحت جو انگور میں نے کھائے ہیں وہ اٹلی کے انگوروں سے بہت زیادہ میٹھے اور بہت زیادہ اعلیٰ
تھے۔ ہمارے ارد گر دقندھار ، کوئٹہ اور کابل کا انار مشہور ہے مگر میں نے جو موٹا سرخ شیریں اور
لذیذا نارمکہ میں کھایا ہے اُس کا سینکڑواں حصہ بھی قندھار اور کوئٹہ اور کابل کا انار نہیں ۔
غرض حضرت ابراہیم علیہ السلام فرماتے ہیں ۔ وارزُقُهُمْ مِّنَ الثَّمَرَاتِ اے خدا !
میں نے اپنی بندگی کا انتہائی ثبوت دے دیا ہے اب تجھ سے میں کہتا ہوں کہ تو بھی اپنی خدائی کا
انتہا درجے کا ثبوت دے اور وہ ثبوت میں تجھ سے یہ مانگتا ہوں کہ یہ نہ کمائیں بلکہ لوگ کما کر ان
کے پاس لائیں اور لائیں بھی معمولی چیزیں نہیں بلکہ دنیا بھر کے بہترین پھل اور میوے
لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ نے اے میرے رب ! میں احسان کے طور پر نہیں کہتا میں یہ نہیں کہتا کہتا کہ
اگر ایسا ہوا تب میرا بدلہ اترے گا یا تب میری اولاد کی قربانی کا بدلہ اترے گا ۔ میں نے بیشک
ایک مطالبہ کیا ہے مگر اس لئے نہیں کہ میں نے کوئی قربانی کی ہے بلکہ میں نے یہ مطالبہ محض اِس
لئے کیا ہے کہ بندے نے اپنی بندگی کا انتہائی ثبوت دے دیا اب تو بھی اپنی خدائی کا ثبوت دے
لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ تا که میری اولا د ایمان پر قائ تا کہ میری اولا دایمان پر قائم رہے اور اِسے یقین ہو کہ کیسی : زبر دست
طاقتوں کا مالک وہ خدا ہے جس کی خدمت کے لئے وہ یہاں بیٹھے ہیں ۔ بظاہر یہ ایک چیلنج معلوم
ہوتا ہے کہ دیکھ! میں نے کتنی قربانی کی ، اب تو بھی اپنی خدائی کا ثبوت دے۔ مگر میری یہ غرض
نہیں کہ تو میرے فعل کی وجہ سے انہیں یہ پھل کھلا بلکہ میری غرض یہ ہے کہ تیرے فعل سے
بنی نوع انسان کے اندر ایمان پیدا ہو۔ گویا اس میں بھی اصل غرض تیرے نام کی بلندی ہے اپنے
نام کی بلندی نہیں ۔
رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ لا پھر ابراہیم علیہ السلام کے دل میں
خیال پیدا ہوا کہ بچہ چھوٹا ہے بیوی جوان ہے، یہ میری دوسری بیوی ہے میری بڑی بیوی جو میری

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۲۹
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
پھو پھی زاد بہن ہے میرے گھر میں موجود ہے اور اُس سے نسل بھی ہو رہی ہے، ہاجرہ یہ بھی جانتی
ہے کہ وہ میری چہیتی بیوی ہے اور یہ بھی جانتی ہے کہ اُس سے اولا د ہوگئی ہے اس کے دل میں
یہ
خیال پیدا ہو گا کہ یہ ظالم اُس بیوی کی خاطر مجھے یہاں چھوڑے جا رہا ہے اور اُس بچے کی خاطر
میرے اس بچے کو چھوڑ رہا ہے اس لئے وہ اللہ تعالیٰ کے حضور گر گئے اور اُنہوں نے کہا۔
رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ، اے میرے رب ! میں نے تیرے نام کی عزت
کے لئے اپنے اوپر یہ دھبہ قبول کیا ہے۔ میں اپنی بیوی کو یہاں اس لئے نہیں چھوڑ رہا کہ میں
اپنی پہلی بیوی کو اس پر مقدم رکھتا ہوں ۔ میں اپنے بچے کو اس لیے یہاں نہیں چھوڑ رہا کہ میں
اس بچے پر دوسرے بچہ کو مقدم رکھتا ہوں بلکہ اے خدا ! اس بیوی کو میں اس لئے یہاں چھوڑ رہا
ہوں کہ تو نے مجھے اس کا حکم دیا ہے اور اے خدا! یہ بچہ مجھے بہت عزیز ہے۔ آ بہت عزیز ہے۔ اسحق سے ذلیل سمجھ
کر میں اسے یہاں نہیں چھوڑ رہا ۔ میں اُس کی وراثت میں اِسے روک سمجھ کر یہاں نہیں چھوڑ رہا
بلکہ اے خدا ! با وجود اس کے کہ یہ مجھے بہت پیارا ہے میں اِسے اس لئے یہاں چھوڑ رہا ہوں کہ
تو نے اسے یہاں چھوڑنے کو کہا ہے ۔ یہ ظلم کا الزام ، یہ بے وفائی کا الزام، یہ سنگدلی کا الزام،
اے خدا ! میں نے محض تیرے لئے قبول کیا ہے۔ میری بیوی اس نکتہ کو نہیں سمجھ سکتی ۔ وہ سمجھے گی کہ
میں نے دوسری بیوی کی خاطر اِسے یہاں چھوڑا ہے ۔ میرا بچہ بھی اس بات کو نہیں سمجھ سکتا ۔ وہ
۔
۔
بڑا ہو کر کہے گا کہ باپ کیسا ظالم تھا وہ مجھے اور میری ماں کو یہاں چھوڑ گیا ۔ اے میرے رب !
میں اپنے دل کا دردکس کو بتاؤں سوائے تیری ذات کے جسے سب کچھ علم ہے۔ تجھے پتہ ہے کہ
میرے دل میں کتنا دکھ ہے ، تجھ کو پتہ ہے کہ یہ ظاہری سنگدلی اور ظلم کا ا لی اور ظلم کا الزام میں نے محض تیرے
حکم کو پورا کرنے کے لئے اپنے اوپر لیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَمَا يَخْفَى عَلَى اللهِ
مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ " ابراہیم نے کہا تھا تو جانتا ہے کہ میرے دل میں
کتنا درد ہے اور یہ کہ ظاہری طور پر میں جو کچھ سنگدلی اور سختی کر رہا ہوں یہ محض تیرے لیے ہے ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَمَا يَخْفَى عَلَى اللهِ مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ
یہ خدائی کلام ہے ابراہیم کا نہیں ۔ فرماتا ہے خدا تعالیٰ کو پتہ ہے کہ زمین اور آسمان میں کیا کچھ
ہے اُس کے علم سے کوئی بات مخفی نہیں ۔ وہ جانتا ہے کہ ابراہیم کا یہ فعل ایک بیج کی طرح زمین

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۳۰
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
میں ڈالا جا رہا ہے جس سے ایک دن ایک بڑی قوم پیدا ہوگی اور وہ جانتا ہے کہ آسمان پر اس
بیج بونے کے نتیجہ میں کیسا عظیم الشان انعام مقدر ہے ۔
جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ہاتھ اُٹھا کر یہ دعا کی تو حضرت ہاجرہ کے دل میں شبہ
پیدا ہوا کہ یہ جدائی کسی عارضی کام کے لئے معلوم نہیں ہوتی بلکہ دائمی جدائی معلوم ہوتی ہے ۔ وہ
دوڑتی ہوئی آپ کے پیچھے گئیں اور اُنہوں نے کہا۔ ابراہیم ! ابراہیم ! تم ہمیں یہاں کس لئے
چھوڑے جا رہے ہو؟ یہ تو عارضی جدائی معلوم نہیں ہوتی ۔ تم ہمیں جنگل میں اکیلے چھوڑے جا
وجود ہے
رہے ہو ۔ ابراہیم دیکھو ! تمہارا بیٹا بھوکا مر جائے گا ، ابراہیم اہیم تمہاری جوان : ان بیوی یہاں موجود ۔
اور اس کا بھی تم پر حق ہے ۔ مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اُن کی طرف نہیں دیکھا کیونکہ ان
کی آواز بھرائی ہوئی تھی ۔ وہ ڈرتے تھے کہ اگر میں نے جواب دیا تو بیتاب ہو جاؤں گا اور رقت
مجھ پر غالب آ جائے گی اور یہ اُس شان کے خلاف ہوگا جس کا یہ قربانی تقاضا کرتی ہے ۔ جب
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کوئی جواب نہ دیا تو پھر ہاجرہ نے کہا ۔ ابراہیم ! ابراہیم ! اپنی بیوی
اور بیٹے کو کس لئے ایک ایسے جنگل میں چھوڑے جا رہے ہو جس میں ایک دن بھی رہائش اختیار
نہیں کی جاسکتی ۔ بھیڑیئے آئیں گے اور ہمیں ختم کر دیں گے اور اگر بھیڑیئے نہ بھی آئے تب
بھی پانی ختم ہو گیا تو ہم کیا کریں گے؟ کھجور میں ختم ہو گئیں تو ہم کیا کریں گے؟ آخر کیوں تم
ہمیں یہاں چھوڑے جا رہے ہو؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پھر بھی اُن کی طرف نہ دیکھا
اور زبان سے کوئی جواب نہ دیا ۔ آخر ہاجرہ نے آگے بڑھ کر اُن کا دامن پکڑ لیا اور کہا۔ بتاؤ تم
کس پر ہمیں چھوڑے جا رہے ہو؟ کیا خدا پر چھوڑے جا رہے ہو؟ تب حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے اپنا منہ موڑا اور آسمان کی طرف اُنگلی اُٹھادی ۔ بولے نہیں کیونکہ جانتے تھے کہ اگر میں بولا تو
رقت مجھ پر غالب آ جائے گی ۔ اُنہوں نے صرف آسمان کی طرف اُنگلی اُٹھا دی جس کا مطلب
یہ تھا کہ ہاں خدا پر اور خدا تعالیٰ کے کہنے پر میں یہ کام کر رہا ہوں ۔ ہاجرہ ایک عورت ہی سہی ، وہ
ایک مصری خاتون ہی سہی جس کا ابراہیمی خاندان سے کوئی تعلق نہیں تھا مگر وہ ابراہیمی تربیت
یہ
حاصل کر چکی تھی ، وہ خدا کا نام سن چکی تھی ، وہ الہی قدرتوں کا مشاہدہ کر چکی تھی جب حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے آسمان کی طرف اُنگلی اُٹھا کر بتایا کہ میں محض خدا تعالیٰ کی خاطر اور اُسی

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۳۱
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
۱۳
کے حکم کی تعمیل میں تمہیں یہاں چھوڑے جا رہا ہوں تو ہاجرہ فوراً پیچھے ہٹ گئیں اور اُنہوں نے
کہا ۔ إِذًا لَّا يُضَيِّعُنَا ، تب خدا تعالیٰ ہم کو ضائع نہیں کرے گا ۔ بے شک جہاں جانا ہے چلے
جاؤ۔ چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام چلے گئے اور وہ بے وطن اور مسکین ہاجرہ اسماعیل کی ماں
پھر اپنے خاوند کا منہ نہیں دیکھ سکی ۔
۱۴
حضرت اسماعیل علیہ السلام جب جوان ہوئے تو اس کے بعد پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام
آئے لیکن اُس وقت حضرت ہاجرہ فوت ہو چکی تھیں ۔ تب خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اُنہوں
نے خانہ کعبہ کی تعمیر کی جس کو ہم بیت اللہ کہتے ہیں اور جس کی طرف منہ کر کے نمازیں پڑھتے
ہیں ۔ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام دوبارہ آئے اُس وقت جرہم قبیلہ کے لوگ وہاں بس چکے
تھے اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ساتھ اُنہوں نے اپنی بیٹی بھی بیاہ دی تھی ۔ اب وہ آبادی
تھی چند خیمے یا چند جھونپڑیاں تھیں جن میں لوگ رہتے تھے ۔ معلوم ایسا ہوتا ہے کہ جھونپڑیاں تھیں
کیونکہ روایات میں ذکر آتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام آئے تو حضرت اسماعیل اُس وقت
گھر پر نہیں تھے ۔ آپ گھر میں یہ پیغام دے گئے کہ جب اسماعیل آئے تو اُس سے کہنا کہ تمہاری
چوکھٹ اچھی نہیں اُسے بدل دو ۔ مطلب یہ تھا کہ تمہاری بیوی بد اخلاق ہے اس کی بجائے
کوئی اچھے اخلاق والی بیوی کرو۔ حضرت ابراہیم اس کے بعد بھی کئی دفعہ آئے۔ ایک اُس
وقت آئے جب اُنہوں نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی بنیاد رکھی تھی
اور ایک اُس وقت آئے جب حضرت اسماعیل علیہ السلام گھر پر نہیں تھے وہ اکثر شکار کے لئے
دور پہاڑوں میں نکل جایا کرتے تھے اور پھر شکار کا گوشت سکھا کر رکھ لیتے اور استعمال کرتے ۔
اتفاق ایسا ہوا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام آئے تو حضرت اسماعیل علیہ السلام شکار کی تلاش میں
باہر گئے ہوئے تھے۔ آپ نے نے دروازہ ہ کھٹکھٹایا تو اندر سے ایک عورت بود بولی ۔ بابا تو کون ہے؟
آپ نے فرمایا۔ بی بی ! میں اسماعیل سے ملنے کے لئے آیا ہوں ۔ اُس نے کہا۔ بابا جاؤ،
اسماعیل تو گھر پر نہیں ۔ اُنہوں نے کہا ۔ اچھا، میں جاتا تو ہوں مگر جب اسماعیل واپس آئے تو
اُس سے کہہ دینا کہ تمہارے دروازہ کی چوکھٹ اچھی نہیں اُسے بدل دو ۔ حضرت اسماعیل
علیہ السلام واپس آئے تو اُنہوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ پیچھے کے واقعات بتاؤ چونکہ اُس وقت

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۳۲
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
مکہ میں صرف چند گھر تھے اس لئے اُنہیں ایک دوسرے کے حالات معلوم کرنے کی طبعاً جستجو
رہتی تھی اور اور بڑا بھاری واقعہ وہ اس بات کو سمجھتے تھے کہ فلاں قبیلہ یہاں سے گذرا ہے اور وہ یہ یہ
چیزیں لے گیا اور یہ یہ : اور یہ یہ چیزیں دے دے گیا ہے۔ بیوی نے کہا اور تو کوئی واقعہ نہیں ہوا صرف ایک
بڑھا آپ کے پیچھے آیا تھا۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام کا دل دھڑکنے لگا کہ یہ بڑھا کہیں اُن کا
باپ ہی نہ ہو۔ اُنہوں نے کہا اُس بڑھے نے کوئی بات بھی کی تھی یا نہیں؟ اُس نے کہا اُس
بڑھے نے آپ کے متعلق پوچھا تھا۔ میں نے بتایا کہ آپ گھر پر موجود نہیں ہیں ۔ حضرت
اسماعیل علیہ السلام نے کہا کہ کیا تم نے اُس بڑھے کی کوئی خاطر تواضع بھی کی ؟ اُس نے کہا۔ میں
نے تو کوئی خاطر تواضع نہیں کی البتہ جاتے وقت وہ ایک پیغام آپ کو پہنچانے کے لئے دے گیا
تھا۔ اُس نے کہا تھا کہ اسماعیل سے کہہ دینا تمہاری چوکھٹ اچھی نہیں اِسے بدل دو ۔ حضرت
اسماعیل علیہ السلام نے یہ سنتے ہی کہا ۔ بی بی ! میری طرف سے تم پر طلاق ۔ 10 اُس نے کہا اس
کا کیا مطلب؟ حضرت اسماعیل نے کہا ۔ وہ بڑھا میرا باپ تھا جو دو ہزار میل سے چل کر آیا مگر تم
سے اتنا بھی نہ ہو سکا کہ تم انہیں کہتیں تشریف رکھئے اور آرام کیجئے ۔ تمہارے اخلاق ایسے نہیں
کہ میرے گھر میں رہنے کے قابل سمجھی جا سکو ۔ چنانچہ حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اُسے طلاق
دے دی اور ایک اور شادی کر لی ۔
کچھ عرصہ کے بعد پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام آئے ۔ اتفاقاً اُس دن بھی حضرت اسماعیل
علیہ السلام باہر تھے آپ آئے اور دروازہ کھٹکھٹایا۔ اندر سے ایک عورت نے جواب دیا کہ کون
صاحب ہیں؟ بیٹھئے ، تشریف رکھئے ۔ چنانچہ آپ اندر گئے ۔ اُس عورت نے آپ کی خدمت کی ،
پیر ڈھلائے ، کھانے پینے کی چیزیں آپ کے سامنے رکھیں اور کہا مجھے سخت افسوس ہے کہ آپ
بہت فاصلہ سے آئے مگر اسماعیل سے نہیں مل سکے ۔ آپ ٹھہرئیے اور ان کا انتظار کیجئے اس عرصہ
میں مجھ سے جو کچھ ہو سکتا ہے میں آپ کی خدمت کروں گی ۔ مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام ٹھہرے
نہیں بلکہ واپس چلے گئے ۔ معلوم ایسا ہوتا ہے کہ اُن کی قوم کے افراد بہت پھیلے ہوئے تھے اور وہ
ان کے ہاں ٹھہر جاتے تھے۔ جاتے ہوئے اُنہوں نے کہا۔ اسماعیل جب واپس آئے تو اُسے
کہنا کہ فلاں طرف سے ایک آدمی آیا تھا اور اُس سے کہنا کہ تمہارے دروازے کی چوکھٹ اب

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۳۳
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
بالکل ٹھیک ہے اس کو قائم رکھنا ۔ چنانچہ حضرت اسماعیل جب واپس آئے اور اُنہوں نے اپنی
بیوی سے کہا کہ کوئی نئی خبر سناؤ تو اُس نے کہا ۔ آج کی نئی خبر یہ ہے کہ ایک بڑھا آیا تھا ۔
حضرت اسماعیل نے جلدی سے کہا پھر؟ اُس نے کہا۔ میں نے اُن کو بٹھایا، پاؤں دُھلائے ، پانی
پلایا اور کھانے کے لئے اُن کے سامنے چیزیں رکھیں ۔ میں نے اُن سے یہ بھی کہا تھا کہ ٹھہرئیے
جب تک اسماعیل واپس نہیں آ جاتے مگر اُنہوں نے کہا کہ میں زیادہ انتظار نہیں کر سکتا۔ اس کے
بعد وہ چلے گئے مگر جاتی دفعہ وہ ایک عجیب طرح کا پیغام دے گئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اسماعیل
سے کہہ دینا ، تمہارے دروازہ کی چوکھٹ بڑی اچھی ہے اسے قائم رکھنا ۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام
نے کہا۔ میری بیوی ! یہ آنے والا میرا باپ تھا اور سفارش کر کے گیا ہے کہ میں تمہیں
عزت واحترام سے اپنے گھر رکھوں ۔
آخر وہ دن بھی آ گیا جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسماعیل کو اپنے ساتھ
لے کر اُس گھر کی بنیاد رکھی جس کو خانہ کعبہ کہتے ہیں ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ ابرهم
مُصَلَّى ، وَعَهِدْنَا إِلَى ابْرَجِمَ وَإِسْمَعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ
وَالْعَظِيفِينَ وَالرُّكَّمِ السُّجُودِ کیا اور جبکہ ہم نے وہ گھر جو ابرہیم نے بنایا اُس کو لوگوں
کے لئے بار بار آنے کا مقام بنا دیا، زیارت گاہ بنا دیا ، ثواب کی جگہ بنا دیا، وآمنا اور امن کا
مقام بنا دیا۔ واتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ ابرجِمَ مُصَلَّى ، اور اے لوگو! جو خانہ کعبہ کے
شیدائی بنتے ہو، جو بیت اللہ کی محبت کا دم بھرتے ہو ، تم ہر ایک چیز جو تمہیں پسند آتی ہے، اُس کی
تصویر اپنے گھر میں رکھنے کی کوشش کرتے ہو ، اگر کوئی پھل تمہیں پسند آئے تو تم اُسے اپنے گھر
لاتے اور اپنے بیوی بچوں کو چکھانے کی کوشش کرتے ہو ۔ اے کم عقلو ! جب تم بازار میں خربوزہ
دیکھ کر بس نہیں کرتے بلکہ وہ خربوزہ گھر میں لاتے ہو ، جب تم کسی اچھے نظارے کو دیکھتے ہو تو
اُس کی تصویر کھینچتے اور اپنے بیوی بچوں کو دکھاتے اور آئندہ آنے والوں کے لئے گھر میں
رکھتے ہو تو کیا وجہ ہے، کیا سبب ہے ، اس میں کون سی معقولیت ہے کہ تم اپنے مونہوں سے تو
خانہ کعبہ کی تعریفیں کرتے ہو، اپنے مونہوں سے تو خانہ کعبہ کے احترام کا اظہار کرتے ہولیکن تم

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۳۴
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
ایک خربوزے کو تو گھر میں لانے کی کوشش کرتے ہو، تم تاج محل کو دیکھتے ہو تو اُس کی تصویر
لینے کی کوشش کرتے ہو مگر تم خانہ کعبہ کے ظل کو اپنے ملک اور اپنے علاقہ میں لانے کی کوشش
نہیں کرتے ۔
خانہ کعبہ کیا ہے؟ ایک گھر ہے جو خدا تعالیٰ کی عبادت کیلئے وقف ہے مگر یہ ظاہر ہے کہ
ساری دنیا کے انسان خانہ کعبہ میں نہیں جا سکتے ۔ پس جس طرح خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ابراہیم
کی نقلیں دنیا میں پیدا کرے، اسی طرح وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ تم خانہ کعبہ کی نقلیں بناؤ جس میں تم
اور تمہاری اولادیں اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے وقف کر کے بیٹھ جائیں ۔ جس طرح
وہ لوگ جو ابراہیم کے نمونہ پر چلیں گے، ابراہیم علیہ السلام کی اولا د اور اس کا ظل ہوں گے اسی
طرح یہ نقلیں خانہ کعبہ کی اولاد ہوں گی ، خانہ کعبہ کی ظل اور اُس کا نمونہ ہوں گی ۔ اور حقیقت
یہ
ہے کہ جب تک خانہ کعبہ کے ظل دنیا کے گوشے گوشے میں قائم نہ کر دیئے جائیں اُس وقت
تک دین پھیل نہیں سکتا ۔ پس فرماتا ہے ۔ وَاتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ إِبْرَاجِمَ مُصَلَّى اے
1
بنی نوع انسان ! ہم تجھ کو توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ تم بھی ابراہیمی مقام پر کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ کی
عبادتیں کرو۔ یعنی ایسے مرکز بناؤ جو دین کی اشاعت کا کام دیں ۔
وَعَهِدْنَا إلَى إِبْرَاجِمَ وَإِسْمَعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَظِيفِينَ
والرحم السجود اب بتاتا ہے کہ وہ مقام ابراہیم کیا چیز ہے ۔ و - وَعَهِدْ نَا إلى الرحم
اور ہم نے ابراہیم کو بڑی پکی نصیحت کی ۔ عَهِدَ بِہ کے معنی ہوتے ہیں اُس نے فلاں کے ساتھ
عہد کیا لیکن جب عھد کے ساتھ الی کا صلہ آئے تو اس کے معنی ہوتے ہیں پکی نصیحت کرنا یا
وصیت کرنا۔ پس فرماتا ہے ۔ وَعَهِدْنَا إلى الرحم واسمعيل ہم نے ابراہیم
اور اسماعیل کو بار بار نصیحت کی اور بار بار اس طرف توجہ دلائی آن طهرا بيتي کہ تم دونوں
میرے گھر کو پاک بناؤ اور ہر قسم کے عیبوں اور خرابیوں سے اس کو بچاؤ للطائفين طواف
کرنے والوں کے لئے دالحکیفین اور اُن لوگوں کے لئے جو اپنی زندگی وقف کر کے یہیں
بیٹھ رہیں ۔ طائفین وہ لوگ ہیں جو کبھی کبھی آئیں اور عاکفین وہ لوگ ہیں جو اپنی زندگی اسی گھر
کی خدمت کے لئے وقف کر دیں ۔ والرُّكَّعِ السُّجُودِ اور اُن لوگوں کے لئے جو خدا تعالیٰ کی

انوار العلوم جلد ۱ ۲
الله
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
توحید کے قیام کے لئے کھڑے رہتے ہیں اور اس کی فرمانبرداری میں اپنی ساری زندگی بسر
کرتے ہیں یا ان لوگوں کے لئے جو رکوع اور سجود کرتے ہیں ۔
یہ چیز ہے جو مقام ابراہیم ہے اور جس کو قائم کرنے کا اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے۔ فرماتا
ہے ہماری نصیحت یہی ہے کہ دنیا کے گوشے گوشے میں خانہ کعبہ کی نقلیں بننی چاہئیں اور دنیا کے
کونے کونے میں تمہیں اس کے ظل قائم کرنے چاہئیں اس کے بغیر دین حق کی کامل اشاعت کبھی
نہیں ہو سکتی ۔
( حضور نے فرمایا :۔)
میں ایک دفعہ اس دعا کو پڑھ جاؤں گا۔ اس کے بعد پھر دوبارہ پڑھوں گا تمام عورتیں اور
مرد میری اتباع کریں ۔
( اس ارشاد کے بعد حضور نے جس رنگ میں تلاوت فرمائی اور جس طرح بعض دعاؤں کا
بار بار تکرار فرمایا اُس کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ اذعیہ درج ذیل کی جاتی ہیں )
وَاذْ قَالَ إِبْرَاهِمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا - رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أَمِنَّا وَارْزُقْ
أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ، إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ، إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ
( حضور نے فرمایا :)
یہاں مُسلمین سے گو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل مراد ہیں مگر دعا مانگتے ہوئے
مسلمین سے ہر شخص میاں بیوی بھی مراد لے سکتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۲۱
ربَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ
ربَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ
ربَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ
ربَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ
و مِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ
۱۳۶
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
اے ہمارے رب ! رب ! اِجْعَلْ َهذا بنا دے اِس کو؟ اس کو ۔ جس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے یہ دعا کی ہے اُس وقت مکہ کوئی شہر نہیں تھا ۔ وہ صرف چند جھونپڑیاں تھیں جو ایک
بے آب و گیاہ وادی میں نظر آتی تھیں ۔ پس حضرت ابراہیم علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یہ زمین جو
ویران پڑی ہوئی ہے اِسے بنادے۔ کیا بنا دے؟ بلدا ایک شہر بنادے۔
عام طور پر جو لوگ عربی نہیں جانتے وہ اس کے معنی یہ کرتے ہیں کہ اس شہر کو امن والا بنا
دے۔ حالانکہ اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کا یہی منشاء ہوتا تو آپ لذا بلدا کہنے کی بجائے
هذَا الْبَلَدَ فرماتے ۔ مگر آپ هَذَا الْبَلَدَ نہیں بلکہ هُذَا بَلَدًا امنا کہتے ہیں پس یہ شہر کے
بنانے کی دعا ہے ۔ شہر کو کچھ اور بنانے کی دعا نہیں ۔ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أَمِنَّا
اے میرے رب ! بنا دے اس ویران زمین کو ایک شہر - امنا مگر شہروں کے ساتھ فتنہ و فساد کا
بھی احتمال ہوتا ہے۔ جب لوگ مل کر رہتے ہیں تو لڑائیاں بھی ہوتی ہیں، جھگڑے بھی ہوتے
ہیں ، فسادات بھی ہوتے ہیں اور پھر شہروں کو فتح کرنے کیلئے حکومتیں حملہ بھی کرتی ہیں ۔ یا بعض
شہر جب بڑے ہو جا ئیں تو اُن کے رہنے والے اپنا نفوذ بڑھانے کیلئے دوسروں پر حملہ کر دیتے
ہیں اور چونکہ یہ سارے خدشات شہروں سے وابستہ ہوتے ہیں اس لئے میں تجھ سے یہ دعا کرتا
ہوں کہ تو اِسے امن والا بنائیں۔ نہ کوئی اس پر حملہ کرے اور نہ یہ کسی اور پر حملہ کرے۔
وارْزُقُ اهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ اور اس کے رہنے والوں کو ثمرات دیجیؤ ۔
میں پہلے بتا چکا ہوں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس دعا کا یہ مفہوم ہے کہ اے خدا !

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۳۷
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
میں تجھ سے ان کے لئے روٹی نہیں مانگتا ، میں تجھ سے پلاؤ نہیں ، میں تجھ سے دُنبے کا گوشت
نہیں مانگتا ، بے شک یہ بھی تیری نعمتیں ہیں اور اگر ان کو مل جائیں تو تیرا فضل اور انعام ہے مگر
میں جو کچھ چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ تو اِن کو وہ پھل کھلا جو دس میل لے جا کر بھی سڑ جاتا ہے ۔
تو دنیا کے کناروں سے ان کے لئے ہر قسم کے پھل لا اور انہیں ان پھلوں سے متمتع فرما۔
مَنْ أَمَنَ مِنْهُمْ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الأخير، پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ دعا کی تھی کہ
میری اولاد میں سے بھی نبی بنائیں ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر وہ نیک ہوں گے تو ہم اُن کو
اپنے انعامات سے حصہ دیں گے ورنہ نہیں ۔ نبی بڑا محتاط ہوتا ہے۔ جب خدا تعالیٰ نے یہ کہا کہ
میں ہر ایک کو یہ انعام نہیں دے سکتا جو نیک ہوگا صرف اُسے انعام ملے گا۔ تو اس دوسری دعا کے
وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اسی امر کو ملحوظ رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے کہا کہ یا اللہ جو نیک
ہوں صرف اُن کو رزق ديجيؤ - قَالَ وَ مَنْ كَفَرَنَا مَتِّعَهُ قَلِيلًا ثُمَّ اضْطَرَةً
إلى عَذَابِ النَّارِ، وَبِئْسَ الْمَصِيرُ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ رزق کے معاملہ میں ہمارا
اور حکم ہے اور نبوت اور امامت کے معاملہ میں ہمارا اور حکم ہے۔ نبوت اور امامت صرف نیک
لوگوں کو ملتی ہے مگر رزق ہر ایک کو ملتا ہے ۔ پس جو کافر ہو گا دنیا کی روزی ہم اُس کو بھی دیں
گے۔ چنانچہ سینکڑوں سال تک مکہ کے لوگ مشرک رہے مگر ابراہیمی رزق اُن کو بھی پہنچتا رہا۔
ہاں تیری نسل ہونے کی وجہ سے وہ اُخروی عذاب سے بچ نہ بچ نہیں سکتے ۔ مر جائیں گے تو وہ جہنم میں
ڈالے جائیں گے اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے۔
پھر فرماتا ہے یاد کرو جب ابراہیم اور اسماعیل مل کر بیت اللہ کی بنیادیں اُٹھا رہے تھے اور
ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے دعائیں کر رہے تھے کہ خدایا! تیرا گھر تو برکت والا ہی ہوگا کون ہے جو
اُسے برکت سے محروم کر سکے ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ ہماری نسل میں سے ایسے لوگ پیدا ہوں جو
نمازیں پڑھنے والے اور تیری یاد میں اپنی زندگی بسر کرنے والے ہوں تا کہ اس گھر کی برکت
سے انہیں بھی فائدہ پہنچے مگر اگلی اولادوں کو ٹھیک کرنا آئندہ نسلوں کو درست کرنا اور اپنے
ایمانوں کی حفاظت کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ۔ دبنا تقبل منا، اے ہمارے رب ! ہم
نے خالص تیرے ایمان اور محبت کے لئے یہ گھر بنایا ہے تو اپنے فضل سے اسے قبول کرلے اور

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۳۸
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
اس کو ہمیشہ اپنے ذکر اور برکت کی جگہ بنا دے۔ إنك أنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ تو ہماری
دردمندانہ دعاؤں کو سننے والا اور ہمارے حالات کو خوب جاننے والا ہے۔ تو اگر فیصلہ کر دے کہ
یہ گھر ہمیشہ تیرے ذکر کے لئے مخصوص رہے گا تو اسے کون بدل سکتا ہے۔
وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ اِس آیت سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ بیت اللہ بنانے کے در حقیقت دو
حصے ہیں ۔ ایک حصہ بندے سے تعلق رکھتا ہے اور دوسرا حصہ خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتا ہے۔ جس
مکان کو ہم بیت اللہ کہتے ہیں وہ اینٹوں سے بنتا ہے، چونے سے بنتا ہے ، گارے سے بنتا ہے اور
یہ کام خدا تعالیٰ نہیں کرتا بلکہ انسان کرتا ہے ۔ مگر کیا انسان کے بنانے سے کوئی مکان بیت اللہ بن
سکتا ہے؟ انسان تو صرف ڈھانچہ بناتا ہے روح اس میں خدا تعالٰی ڈالتا ہے۔ اسی امر کو مد نظر
رکھتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ڈھانچہ تو میں نے اور اسماعیل نے بنا دیا
ہے مگر ہمارے بنانے سے کیا بنتا ہے ۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنّا، اے خدا! تو ہمارے اس تحفہ کو قبول
کر اور اسے اپنے پاس سے مقبولیت عطا فرما ۔ ورنہ محض مسجدیں بنانے سے کیا بنتا ہے۔ کئی
مسجدیں ایسی ہیں جو باپ دادوں نے بنائیں اور بیٹوں نے بیچ ڈالیں ، کئی مسجد میں ایسی ہیں جو
بادشاہوں یا شہزادوں نے بنائیں مگر آج اُن میں کتے پاخانہ پھرتے ہیں اس لئے کہ انسان نے
تو مسجد میں بنائیں مگر خدا نے انہیں قبول نہ کیا ۔ پس حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل
علیہ السلام کہتے ہیں کہ اے خدا ! ہم نے تو تیرا گھر بنایا ہے مگر یہ محض ہمارے بنانے سے قیامت
تک قائم نہیں رہ سکتا ، یہ اُس وقت تک رہ سکتا ہے جب تک تو کہے گا اس لئے رَبَّنَا تَقَبلُ مِنا
b
اے خدا! ہم نے جو گھر بنایا ہے اسے تو قبول فرما اور تو سچ مچ اس میں رہ پڑ۔ اور جب خدا کسی
جگہ بس جائے تو وہ کیسے اُجڑ سکتا ہے۔ گاؤں اُجڑ جائیں تو اُجڑ جائیں ، شہر اُجڑ جائیں تو اُجڑ
جائیں وہ مقام کبھی نہیں اُجڑ سکتا جس جگہ خدا بس گیا ہو ۔ چنانچہ دیکھ لوسینکڑوں سال تک مکہ
بے آباد رہا مگر چونکہ خدا وہاں تھا اس لئے اس کی عزت قائم رہی ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام
یہی دعا مانگتے ہوئے فرماتے ہیں رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمين لك اے خدا ! اس گھر کی
آبادی تیرے بندوں سے وابستہ ہے مگر محض لوگوں کی آبادی کوئی چیز نہیں اصل چیز یہ ہے کہ
اس سے تعلق رکھنے والے نیک ہوں ۔ پس ہم جو بیت اللہ کو بنانے والے ہیں اور جو دو افراد

·

آج 10 میں سے 10 باقی