ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۳۹
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
ہیں ہماری پہلی دعا تو یہ ہے کہ تو خود ہمیں نیک بناؤ من ذُريَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ اور
پھر ہماری اولاد میں سے ہمیشہ ایک گروہ ایسا موجود رہے جو تیرا مطیع اور فرمانبردار ہو۔
وَارِنَا مَنَّا سِكَنَا پھر چاہے انسان کے دل میں کتنا ہی اخلاص ہوا اگر اُسے طریق معلوم نہ ہو
کہ کس طرح کسی گھر کو آباد رکھنا ہے تو پھر بھی وہ غلطی کر جاتا ہے اس لئے وہ دعا کرتے ہیں کہ
اے خدا! نہ صرف ہمارے دلوں میں ایمان قائم رکھ بلکہ وقتاً فوقتاً ہمیں یہ بھی بتا تا ر ہیو کہ ہم نے
کس طرح اسے آباد رکھنا ہے اور ہم کو نسا وہ طریق عبادت اختیار کریں جس سے تو خوش ہوا اور
یہ گھر آباد رہ سکے ۔ وتُبْ عَلَيْنَا مگر اس اخلاص کے باوجود، اس الہام کے باوجود جو یہ
بتا تا ر ہے کہ کس طرح اس گھر کو آباد رکھنا ہے اے خدا ! ہم بندے ہیں اور ہم نے غلطیاں کرنی
ہیں تو تو اب اور رحیم ہے تو ہمیں معاف کر دیا کر اور ہمارے گناہوں سے درگذر کرتا رہ۔
إنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم تو بڑی تو بہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے۔ تو اب اور رحیم نام
اسی لئے لائے گئے ہیں کہ بندہ خواہ کتنی بھی نیک نیتی سے کام کرے وہ غلطی کر جاتا ہے۔ ایسی
حالت میں تو ابیت اُس کے کام آتی ہے اور اگر اچھا کام کرے تو رحیمیت اُس کے کام آتی ہے ۔
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمُ اے ہمارے رب ! تو ان لوگوں میں جو
اس جگہ رہیں گے ایک عظیم الشان رسول مبعوث فرما ۔ متهم اور اے ہمارے رب ! رسول
کے آنے سے یہ ضرورت تو پوری ہو جائے گی کہ خانہ کعبہ سے جس طرح تعلق رکھنا ہے اُس کا پتہ
لگ جائے گا اور وہ سچے اور مخلص مؤمن بن جائیں گے مگر اے ہمارے رب ! ہم نے جو اپنی
اولاد کو یہاں آ کر بسایا ہے اس میں کچھ خود غرضی بھی ہے ۔ ہماری یہ بھی غرض ہے کہ تیرا نام بلند
ہو اور ہماری یہ بھی غرض ہے کہ ہماری اولاد کے ذریعہ تیرا نام بلند ہو۔ ہم نے صرف تیرا گھر نہیں
بنایا بلکہ اپنی اولاد کو بھی یہاں لا کر بسا دیا ہے گویا ہم نے جو تیرے نام کی بلندی کی کوشش کی ہے
اس میں کچھ خود غرضی بھی شامل ہے ۔ ہم نے یہ مکان بنایا ہے اس لئے کہ تیرا نام بلند ہو اور ہم
نے اپنی اولاد یہاں اس لئے بسائی ہے کہ اس کے ذریعہ تیرا نام بلند ہو۔ پس ہم نے جو اپنی
اولاد یہاں بسائی ہے اس میں ہماری یہ غرض بھی شامل ہے کہ آنے والا رسول انہی میں سے ہو
باہر سے نہ ہو۔ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِكَ وہ تیری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائے۔ تیرے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۴۰
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
نشانات اور معجزات کے ذریعہ اُن کے ایمانوں کو بلند کرے ۔ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتب اور تیری
شریعت جس کے بغیر باطن پاکیزہ نہیں ہو سکتا اور جو انسان کو مکمل نمونہ بنا دیتی ہے نازل ہو اور وہ
لوگوں کو سکھائے ۔ والحكمة اور اے ہمارے رب ! جب وہ رسول آئے گا انسانی عقل تیز ہو
چکی ہوگی اُس وقت انسان بچہ نہیں ہوگا کہ اُسے یہ کہا جائے کہ اُٹھ اور فلاں کام کر اور جب وہ
کہے کہ میں کیوں کروں؟ تو اُسے کہا جائے آگے سے بکواس مت کرو۔ عیسی کے زمانہ میں اور
موسی کے زمانہ میں اور نوح کے زمانہ میں ایسا ہو چکا مگر جب وہ نبی آئے گا اُس کا زمانہ انسانی
عقل کے ارتقاء کا زمانہ ہوگا اُس وقت بندہ صرف یہی نہیں سنے گا کہ کر ۔ بلکہ وہ پوچھے گا کہ کیوں
کروں؟ پس يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ اے خدا ! تو اُس کو موسیٰ کی طرح شریعت ہی نہ
دیجیؤ ، نوح کی طرح صحف ہی نہ دیجیؤ ، داؤد کی طرح احکام ہی نہ دیجیؤ بلکہ ساتھ ہی
ان کی وجہ بھی بتا دیجیؤ اور ان احکام کی حکمت بھی واضح کیجیؤ تا کہ نہ صرف اُن کے جسم
تیرے حکم کے تابع ہوں بلکہ اُن کا دماغ اور دل بھی تیرے حکم کے تابع ہوا اور وہ سمجھیں کہ جو کچھ
کہا گیا ہے فلسفہ کے ماتحت کہا گیا ہے، عقل کے ماتحت کہا گیا ہے ، ضرورت کے ماتحت کہا گیا
ہے، فوائد کے ماتحت کہا گیا ہے۔ ویز کنیم اور اُن کو پاک کرے۔ دماغ کو ہی پاک نہ
کرے بلکہ حکمت سکھا کر اُن کے قلوب کو بھی محبت الہی سے بھر دے یہاں تک کہ وہ اپنے آپ کو
خدا تعالیٰ میں جذب کر دیں ، الہی صفات اُن میں پیدا ہو جائیں اور وہ چلتے ہوئے انسان نظر نہ
آئیں بلکہ خدا نمائی کا ایک آئینہ دکھائی دیں۔
إنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اے ہمارے رب ! ہم نے جو چیز مانگی ہے بظاہر یہ ناممکن
نظر آتی ہے اور جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے ایسا کبھی نہیں ہوا لیکن ہم خوب جانتے ہیں کہ تجھ میں
طاقت ہے تو عزیز خدا ہے ، تو غالب خدا ہے اور تیری شان یہ ہے ۔
جس بات کو کہے کہ کروں گا میں یہ ضرور
ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوا لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ تو ایسا کر سکتا ہے۔
إنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ چونکہ تو عزیز خدا ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ ایسا رسول آئے۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۴۱
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
اس پر اعتراض ہو سکتا تھا کہ اگر پہلے خدا نے ایسا رسول نہیں بھیجا تو اب کیوں بھیجے؟ اور اگر
پہلے بھی ایسا رسول بھیجنا ضروری تھا تو پھر ایسے رسول کو نہ بھیجوا کر بنی نوع انسان پر کیوں ظلم کیا
گیا؟ اس اعتراض کا الْحَكِيمُ کہہ کر ازالہ کر دیا کہ ہم جانتے ہیں پہلے ایسا رسول آ ہی نہیں
سکتا تھا۔ پہلے لوگ اس قابل ہی نہیں تھے کہ محمدی تعلیم کو برداشت کر سکیں ۔ پس ایک طرف
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عزیز کہہ کر خدائی غیرت کو جوش دلایا ہے اور کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ
غیر معقول نہیں ہم جانتے ہیں کہ تو ایسا کر سکتا ہے مگر ساتھ ہی حکیم کہہ کر بتا دیا کہ ہم یہ نہیں سمجھتے کہ
اگر پہلے تو نے ایسا رسول نہیں بھجوایا تو نَعُوذُ بِاللهِ تو نے بخل سے کام لیا ہے بلکہ ہم جانتے ہیں
کہ اگر پہلے تو نے ایسا نبی نہیں بھیجا تو صرف اس لئے کہ پہلے ایسا نبی بھیجنا مناسب نہیں تھا۔
یہ کیسی کامل دعا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند مقام اور آپ کے بلند ترین
مدارج کو واضح کرنے والی ہے۔ مگر میں پھر کہتا ہوں دنیا دوسری چیزوں کی نقلیں کرتی ہے، دنیا
چاہتی ہے کہ اگر اسے اچھی تصویریں نظر آئیں تو اُن کو اپنے گھروں میں لے جائے ، وہ خوشنما
اور خوبصورت مناظر دیکھتی ہے تو اُن کے نقشے اپنے گھروں میں رکھتی ہے مگر انسان کو یہ بھی خیال
نہیں آتا کہ وہ خانہ کعبہ کی بھی نقلیں بنائے جنہیں لوگ دیکھیں اور جہاں لوگ اپنی زندگیاں
خدا تعالیٰ کے ذکر اور اُس کے نام کی بلندی کے لئے وقف کر دیں ۔ انسان کو یہ کبھی خیال نہیں آتا
کہ میں اپنے دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لا کر بٹھاؤں تا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے نمونہ اور تصویر کو دیکھ کر اور لوگ بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل بننے کی کوشش کریں
حالانکہ اگر دنیا میں ہر جگہ خانہ کعبہ کے ظل اور اُس کی نقلیں نہ ہوں ، اگر دنیا میں ہر جگہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل اور آپ کی نقلیں نہ ہوں تو وہ دنیا ہرگز رہنے کے قابل
نہیں ۔ دنیا تبھی بچ سکتی ہے ، دنیا بھی زندہ رہ سکتی ہے، دنیا تبھی ترقی کر سکتی ہے جب ہر ملک کے
لوگ خانہ کعبہ کی نقل میں ایسی جگہیں بنائیں جہاں لوگ اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے
وقف کر دیں اور انسان کوشش کرے کہ ہر خطہ زمین پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے ہوئے
نظر آئیں ۔
بہر حال یہ دعائیں ہیں جو کہ خانہ کعبہ کی تعمیر کے وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۴۲
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
اللہ تعالیٰ سے مانگیں ۔ میں اس وقت اسی پر بس کرتا ہوں ۔ اگر میری تقریر کے لمبا ہو جانے کی
وجہ سے بعض تقریر میں ضائع ہو گئی ہیں تو بیشک ہو جائیں ہمارا مقصد اس جلسہ میں تقریریں کرنا
نہیں بلکہ دعائیں کر کے اس مقام کو بابرکت بنانا ہے ۔ میں نے دعائیں سکھا دی ہیں یوں
انسان کے ذہن میں دعا ئیں نہیں آتیں مگر نبیوں کے ذہن میں جو دعا ئیں آتی ہیں وہ نہایت
کامل ہوتی ہیں ۔ خدا تعالیٰ کے نبی حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہا السلام کے دل میں
ایسے وقت میں جو خیالات آئے اور جو کچھ ان مقدس مقامات کے فرائض اور ذمہ داریاں ہیں
اور کامیابی کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ کے جن فضلوں کی ضرورت ہے ان تمام چیزوں کو آپ
نے اللہ تعالیٰ سے مانگا ہے اور اب آپ سب لوگ میرے ساتھ مل کر دعا کریں ۔ یہ زمین ابھی
ہمیں پورے طور پر ملی نہیں ہم تفاؤل کے طور پر اسے اپنا مرکز بناتے ہیں اور دعاؤں کے ساتھ
اسے اپنا مذہبی مقدس مقام قرار دیتے ہیں اس کے بعد ہمارا فرض ہوگا کہ اس مقام کو ہمیشہ اپنے
ہاتھ میں رکھنے کی کوشش کریں اور ہمیشہ دین اسلام کی خدمت اور خدا تعالیٰ کے نام کی بلندی کے
لئے اسے استعمال کرنے کی کوشش کریں ۔
پس آؤ جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لے گئے تو آپ نے
اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی کہ اے خدا! میں ابراہیم کی طرح تجھ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ تو مدینہ کو بھی
اُسی طرح برکتیں دے جس طرح تو نے مکہ کو برکتیں دی ہیں اسی طرح ہم بھی اس مقام کے
بابرکت ہونے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں ۔ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں لیکن
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم اور غلام ضرور ہیں اور جہاں آقا جاتا ہے وہاں خادم بھی
جایا کرتا ہے۔ گورنر کی جب کسی جگہ دعوت ہو تو اُس مقام پر گورنر کا چپڑ اسی پہنچ جایا کرتا ہے۔ پس
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم ہونے کی حیثیت سے ہمارا بھی خدا پر حق ہے اور ہم بھی
خدا تعالیٰ کو اُس کا یہ حق یاد دلاتے ہوئے اُس سے کہتے ہیں کہ اے خدا ! جس طرح تو نے مکہ اور
مدینہ اور قادیان کو برکتیں دیں اُسی طرح تو ہمارے اس نئے مرکز کو بھی مقدس بنا اور اسے اپنی
برکتوں سے مالا مال فرما۔ یہاں پر آنے والے اور یہاں پر بسنے والے ، یہاں پر مرنے والے
اور یہاں پر جینے والے سارے کے سارے خدا تعالیٰ کے عاشق اور اُس کے نام کو بلند کرنے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۴۳
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
والے ہوں اور یہ مقام اسلام کی اشاعت کے لئے ، احمدیت کی ترقی کے لئے ، روحانیت کے
غلبہ کے لئے ، خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے لئے ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اونچا
کرنے کے لئے اور اسلام کو باقی تمام ادیان پر غالب کرنے کے لئے بہت اہم اور اونچا اور
صدر مقام ثابت ہو۔
پس آؤ ہم دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس مقام کو ہمارے لئے با برکت کرے اور ہمیں توفیق
عطا فرمائے کہ ہم منشائے ابراہیمی ، منشاء محمدی اور منشاء مسیح موعود کے مطابق اس مقام کو خدا تعالیٰ
کے دین کی خدمت کے لئے ایک بہت بڑا مرکز بنائیں اور خدا تعالیٰ کے فضل ہم کو اس کی توفیق
عطا فرمائیں کہ ہم نے اس مقام کو اشاعت اسلام کے لئے مرکز قرار دے کر جوا را دے کئے ہیں
وہ پورے ہو جائیں کیونکہ سچی بات یہی ہے کہ ہم نے جو ارادے کئے ہیں اُن کو پورا کرنا
ہمارے بس کی بات نہیں ۔
( اس کے بعد حضور نے ان ہزار ہا مخلصین کے ساتھ جنہیں اللہ تعالیٰ نے اس مقدس
اجتماع میں شریک ہونے کی توفیق بخشی تھی اللہ تعالیٰ کے حضور ہاتھ اُٹھا کر ایک لمبی دعا کی اور پھر
فرمایا)
اب میں سجدہ میں گر کر دعا کرتا ہوں کیونکہ مسجد دعا کے لئے ایک خاص مقام ہوتا ہے
اگر جگہ نہ ہو تو لوگ ایک دوسرے کی پیٹھوں پر بھی سجدہ کر سکتے ہیں ۔
اور حضور کے ساتھ ہی
یہ الفاظ کہتے ہی حضور سجدہ میں گر گئے اور
مخلصین جو اس
با برکت اجتماع میں شمولیت کیلئے دور و نزدیک سے تشریف لائے ہوئے تھے وہ بھی سر بسجو د ہو گئے
اور رب العرش سے اس مقام کے بابرکت ہونے کے متعلق آنسوؤں کی جھڑی اور آہ و بکا کے
شور کے ساتھ دعائیں کی گئیں ۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنّا، إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ آمین ۔)
( الفضل جلسہ سالا نہ نمبر ۱۹۶۵ء )
ابن ماجه كتاب الجهاد باب فضل الشهادة في سبيل الله + اسدالغابة جلد ۳
صفحه ۲۳۳ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
الصفت : ١٠٣
الصفت : ١٠٦
ابراهیم: ۳۸
انوار العلوم جلد ۲۱
ママ
ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر
ه عهدنَا إِلَى إِبْرَجِمَ وَإِسْمَعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ
وَالْعَافِينَ وَالرُّكَّمِ السُّجُودِ (البقرة : ١٢٦)
۶ تا ۱۰ ابراهیم: ۳۸
۲۰۱۱ ابراهیم: ۳۹
۱۳ تا ۱۶ بخاری کتاب الانبياء باب قول الله تعالى واتخذالله ابراهیم خلیلا باب
يزفون
كل البقرة : ١٢٦