آئندہ وہی قومیں عزت پائیں گی جو مالی و جانی قربانیوں میں حصہ لیں گی (خواتین سے خطاب)
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۴۷
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی قربانیوں
میں حصہ لیں گی
( خواتین سے خطاب)
( فرموده ۱۶ را پریل ۱۹۴۹ء بر موقع پہلا جلسہ سالانہ منعقدہ ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
جیسا کہ کل سے آپ سن رہی ہوں گی یہ جلسہ در حقیقت ربوہ کے افتتاح کا جلسہ ہے ۔ اللہ
تعالیٰ کی پیشگوئیوں کے ماتحت ہمیں قادیان کچھ عرصہ کے لئے چھوڑنا پڑا ہے اور ہمارے لئے
ضرورت ہے کہ جماعتی زندگی کو قائم رکھنے کے لئے ہم کوئی عارضی مقام بنا ئیں جہاں سلسلہ کے
مرکز کے طور پر دنیا میں اشاعت اسلام کے کام کو جاری رکھ سکیں ۔ عارضی انتظام ہونے کی وجہ
سے ہمیں ہر ایک چیز باہر سے لانی پڑتی ہے۔ ربوہ میں تو درحقیقت مٹی کا دیا بھی نہیں مل سکتا مگر
لاؤڈ سپیکروں کے کام کے لئے بجلی کی ضرورت تھی ۔ چنانچہ لاہور سے بجلی کے انجن منگوائے گئے
اور لاہور ہی سے لاؤڈ سپیکر لائے گئے بلکہ مزدور تک باہر سے لانے پڑے ہیں اور بعض دفعہ وہ
کام چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں اس لئے کام ہوتے ہوتے رُک جاتا ہے۔ شامیانے وغیرہ بھی
لاہور سے آئے ہیں ، قناتیں بھی لاہور سے آئی ہیں بلکہ جو لوگ کام کر رہے ہیں وہ بھی لاہور
سے آئے ہیں ، کھانا کھلانے والی لڑکیاں اور عورتیں بھی لاہور سے آئی ہیں ، وہ خاکروب جو
صفائی کرتے ہیں ان میں سے بھی کچھ لاہور سے آئے ہیں، پانی بھرنے والے سقے اردگرد کے
علاقوں سے منگوائے گئے ہیں ۔ پس یہاں کی در حقیقت کوئی بھی چیز نہیں اس وجہ سے انتظام میں
خرابیوں کا ہو جانا کوئی بعید بات نہیں بلکہ خرابیوں کا ہونا لازمی ہے اور اگر کوئی اچھی بات ہو تو وہ
انوار العلوم جلد ۲۱
اتفاقی ہوگی ۔
۱۴۸
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
پس اس جلسہ کی غرض اور اہمیت آپ لوگوں کو اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے ۔ یہ جلسہ تقریروں
کے لئے نہیں ہے۔ حج ہر سال ہوتا ہے مگر وہاں کوئی تقریر نہیں ہوتی لیکن ساری دنیا سے مسلمان
ہزاروں ہزار میل چل کر خانہ کعبہ کے پاس جمع ہوتے ہیں ۔ ہر سال دو تین لاکھ حاجی وہاں جمع
ہو جاتا ہے اور اِس دو تین لاکھ کے مجمع کا کام صرف اتنا ہوتا ہے کہ عرفات چلے گئے ، وہاں سے
مزدلفہ روانہ ہو گئے ، مزدلفہ سے منی آگئے اور پھر پتھروں کے بنے ہوئے ایک مکان کے اردگرد
چکر لگائے ، قربانیاں کیں اور کام ختم ہو گیا ۔ ساڑھے چار ہزار سال سے کعبہ کی بنیاد پڑی ہے اور
یہ وہ بنیاد ہے جو ابراہیمی ہے۔ بالکل غالب ہے کہ خانہ کعبہ اِس سے بھی پہلے کا ہوا اور قرین قیاس
یہی ہے کیونکہ قرآن کریم کی بعض آیتوں سے یہی نکلتا ہے کہ خانہ کعبہ پہلے سے تھا لیکن اگر اس
امر کو نظر انداز کر دو تب بھی ساڑھے چار ہزار سال سے ہزاروں ہزار میل کے فاصلہ سے لوگ
وہاں جاتے اور ہر قسم کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے جاتے ہیں ۔ اب تک بھی وہاں ریل
نہیں بنی اور وہاں کی زمین کی یہ حالت ہے کہ جس قسم کی ریتلی زمین یہاں ہے یہ اُس کے مقابلہ
میں شاہی سڑکوں سے کم حیثیت نہیں رکھتی ۔ جدہ سے مکہ جاتے ہوئے جس قسم کے میدانوں سے
گذرنا پڑتا ہے اُسے دیکھ کر یہ پتہ ہی نہیں چل سکتا کہ سڑک کونسی ہے، جنگل کونسا ہے اور میدان
کونسا ہے۔ یہاں تو شیڈ بنا دیئے گئے ہیں مگر وہاں سائے کے لئے بھی کوئی جگہ نہیں ہوتی ۔ اونٹ
چلانے والے رات کو کسی جگہ اونٹ بٹھا دیتے ہیں اور اُن اونٹوں کے پاس ہی کچھ اونٹوں کی
سواریاں ، کچھ اونٹ چلانے والے اور کچھ اور لوگ جو سمجھتے ہیں کہ اگر ہم ان کے ساتھ مل گئے تو
ڈاکو ہم پر حملہ نہیں کر سکیں گے ، اکٹھے ہو جاتے ہیں اور ریت پر سر رکھ کر سو جاتے ہیں ۔ پھر جو
گرد و غبار یہاں اُڑ رہا ہے وہاں کوئی دوسرا شخص پاس سے گزرے تو گردوغبار کی وجہ سے نظر بھی
نہیں آتا مگر باوجود اس کے ہزاروں سال تک لوگوں نے ہنسی ہنسی اور خوشی خوشی ان تکالیف کو
برداشت کیا ہے کیونکہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کی مرضی کو پورا کر رہے ہیں ۔
آپ لوگوں کو تو صرف ایک سال اِس کا تجربہ ہوا ہے اگلے سال شاید یہ نعمت آپ لوگوں کو
میسر نہ آئے ۔ اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں مرکز قائم ہو گیا تو اگلے سال بہت سی سہولتیں میسر
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۴۹
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
آ جائیں گی مگر وہ سہولیں جسم کی ہوں گی روح کی نہیں ۔ روح کی سہولتیں ہمیشہ خدا تعالیٰ کی راہ
میں تکالیف اُٹھانے سے ہی میسر آتی ہیں ۔
انبیاء جب دنیا میں آتے ہیں تو اُن کے ابتدائی ایام میں جو لوگ ایمان لاتے ہیں وہی
بڑے سمجھے جاتے ہیں ۔ ہر مسلمان جانتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر،
حضرت عمرؓ، حضرت عثمان ، حضرت علیؓ ، حضرت طلحہ، حضرت زبیر، حضرت عبد الرحمن بن عوف،
حضرت سعد اور حضرت سعید وہ لوگ تھے ؟ تھے جو بڑے سمجھے جاتے تھے مگر ان کے بڑے ران کے بڑے سمجھے جانے
کی وجہ یہ نہیں تھی کہ ان کو آرام زیادہ میسر آتا تھا بلکہ ان کے بڑے سمجھے جانے کی وجہ یہ تھی کہ
دین کی خاطر انہوں نے دوسروں سے زیادہ تکلیفیں برداشت کی تھیں ۔ حضرت طلحہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی زندہ رہے اور جب حضرت عثمان کی شہادت کے بعد مسلمانوں میں
اختلاف پیدا ہوا اور ایک گروہ نے کہا کہ حضرت عثمان کے مارنے والوں سے ہمیں بدلہ لینا
چاہیے تو اس گروہ کے لیڈر حضرت طلحہ، حضرت زبیر اور حضرت عائشہ تھے۔ لیکن دوسرے گروہ
نے کہا کہ مسلمانوں میں تفرقہ پڑ چکا ہے آدمی مرا ہی کرتے ہیں ، سر دست ہمیں تمام مسلمانوں کو
اکٹھا کرنا چاہیے تا کہ اسلام کی شوکت اور اس کی عظمت قائم ہو بعد میں ہم ان لوگوں سے بدلہ
لے لیں گے اس گروہ کے لیڈر حضرت علی تھے۔ یہ اختلاف اتنا بڑھا کہ حضرت طلحہ ، حضرت زبیر
71
اور حضرت عائشہ نے الزام لگایا کہ علی اُن لوگوں کو پناہ دینا چاہتے ہیں جنہوں نے حضرت عثمان
کو شہید کیا ہے۔ اور حضرت علیؓ نے الزام لگایا کہ ان لوگوں کو اپنی ذاتی غرضیں زیادہ مقدم ہیں
اسلام کا فائدہ ان کے مد نظر نہیں ۔ گویا اختلاف اپنی انتہائی صورت تک پہنچ گیا اور پھر آپس میں
جنگ بھی شروع ہوئی ایسی جنگ جس میں حضرت عائشہ نے لشکر کی کمان کی ۔ آپ اونٹ پر چڑھ
کر لوگوں کو لڑواتی تھیں اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر بھی اس لڑائی میں شامل تھے۔ جب
دونوں فریق میں جنگ جاری تھی ایک صحابی حضرت طلحہ کے پاس آئے اور اُن سے کہا۔ طلحہ !
تمہیں یاد ہے فلاں موقع پر میں اور تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ طلحہ ! ایک وقت ایسا آئے گا کہ تم اور لشکر میں ہو گے اور
علی اور لشکر میں ہوگا اور علی حق پر ہوگا اور تم غلطی پر ہو گے ۔ حضرت طلحہ نے یہ سنا تو اُن کی آنکھیں
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۵۰
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
کھل گئیں اور اُنہوں نے کہا ہاں ! مجھے یہ بات یاد آ گئی ہے اور پھر اُسی وقت لشکر سے نکل کر چلے
گئے ۔ جب وہ لڑائی چھوڑ کر جا رہے تھے تا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات پوری کی جائے
تو ایک بد بخت انسان جو حضرت علیؓ کے لشکر کا سپاہی تھا اُس نے پیچھے سے جا کر آپ کو خنجر مار کر
شہید کر دیا۔ حضرت علی اپنی جگہ پر بیٹھے ہوئے تھے وہ اس خیال سے کہ مجھے بہت بڑا انعام ملے
گا ، دوڑتا ہوا آیا اور اُس نے کہا اے امیر المؤمنین ! آپ کو آپ کے دشمن کے مارے جانے کی
خبر دیتا ہوں ۔ حضرت علیؓ نے کہا ۔ کون دشمن ؟ اُس نے کہا۔ اے امیر المؤمنین ! میں نے طلحہ کو
مار دیا ہے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا اے شخص! میں بھی تجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
اللہ علیہ وسلم
سے بشارت دیتا ہوں کہ تو دوزخ میں ڈالا جائے گا کیونکہ رسول کریم صلی الله :
نے ایک دفعہ فرمایا ( جبکہ طلحہ بھی بیٹھے ہوئے تھے اور میں بھی بیٹھا ہوا تھا ) کہ اے طلحہ ! تو ایک
دفعہ حق و انصاف کی خاطر ذلت برداشت کرے گا اور تجھے ایک شخص مار ڈالے گا مگر خدا اُس کو
جہنم میں ڈالے گا۔
اس لڑائی میں جب حضرت علیؓ اور حضرت طلحہ و زبیر کے لشکر کی صفیں ایک دوسرے کے
آمنے سامنے کھڑی ہوئیں تو حضرت طلحہ اپنی تائید میں دلائل بیان کرنے لگے ( یہ اُس وقت سے
پہلے کی بات ہے جب ایک صحابی نے اُنہیں حدیث یاد دلائی اور وہ جنگ چھوڑ کر چلے گے ) وہ
دلائل بیان کر ہی رہے تھے کہ حضرت علیؓ کے لشکر میں سے ایک شخص نے کہا اوٹنڈے ! چپ کر ۔
حضرت طلحہ کا ایک ہاتھ بالکل شل تھا وہ کام نہیں کرتا تھا ۔ جب اُس نے کہا۔ اوٹنڈے ! چپ کر
تو حضرت طلحہ نے فرمایا کہ تم نے کہا تو یہ ہے کہ ٹنڈے چپ کر ۔ مگر تمہیں پتہ بھی ہے کہ میں ٹنڈا
کس طرح ہوا ہوں؟ اُحد کی جنگ میں جب مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ آدمی رہ گئے تو تین ہزار کافروں کے لشکر نے ہمیں گھیرے میں لے
لیا اور اُنہوں نے چاروں طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر تیر برسانے شروع کر
دیئے ۔ اس خیال سے کہ اگر آپ مارے گئے تو تمام کام ختم ہو جائے گا اُس وقت کفار کے لشکر
کے ہر سپاہی کی کمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ کی طرف تیر پھینکتی تھی تب میں نے اپنا
ہاتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ کے آگے کر دیا اور کفار کے لشکر کے سارے تیر میرے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۵۱
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
اس ہاتھ پر پڑتے رہے یہاں تک کہ میرا ہاتھ بالکل بیکار ہو کر ٹنڈا ہو گیا مگر میں نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ کے آگے سے اپنا ہاتھ نہیں ہٹایا۔
ایک اور دفعہ کا واقعہ ہے کہ آپ یہ قصہ سنا رہے تھے کہ ایک شخص نے پوچھا۔ طلحہ ! جب
آپ کے ہاتھ پر چاروں طرف سے تیر پڑتے تھے تو درد نہیں ہوتی تھی؟ طلحہ نے کہا درد کیوں
نہیں ہوتی تھی ، ہوتی تھی مگر میں اسے برداشت کرتا تھا۔ پھر اُس نے کہا کیا آپ کے منہ سے آہ
نہیں نکلتی تھی ؟ طلحہ نے کہا ۔ آہ نکلنا تو چاہتی تھی مگر میں آہ کو نکلنے نہیں دیتا تھا تاکہیں میرا ہاتھ ہل
نہ جائے اور کوئی تیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ آ لگے ۔
پس طلحہ، طلحہ کس طرح بنا ؟ اُن تکلیفوں کی وجہ سے جو اُنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی خاطر اٹھائی تھیں ۔ زبیر، زبیر کس طرح بنا؟ اُن تکلیفوں کی وجہ سے جو جو ا اُنہوں نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر برداشت کی تھیں ۔
حضرت عثمان بن مظعون رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی تھے، ابتدائی ایام میں
وہ آپ پر ایمان لا ۔ ایمان لائے ۔ اُن کے والد مکہ کے ایک بہت بڑے بڑے رئیس تھے ۔ عثمان بن مظعون کی
عمر تیرہ چودہ سال کی تھی جب وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے ۔ ایمان لانے کے
بعد کفار کی طرف سے اُن پر قسم قسم کے مظالم کئے گئے اور طرح طرح کی تکلیفیں پہنچائی گئیں مگر وہ
تیرہ چودہ سال کا بچہ ان تکالیف کو بہادری کے ساتھ برداشت کرتا رہا اور تمام تکالیف کو استقلال
کے ساتھ اپنی جان پر سہتا رہا اسلام سے اُس نے روگردانی اختیار نہ کی ۔ جب ہجرت حبشہ ہوئی تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سن کر کہ تم حبشہ چلے جاؤ حضرت عثمان بن مظعون بھی حبشہ گئے
مگر پھر جلد ہی واپس آگئے اور کہا کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بغیر رہ نہیں سکتا ۔ پھر
جب سختیاں اور بڑھ گئیں تو اُنہوں نے دوبارہ یہ ارادہ کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
اجازت اور آپ کے ارشاد کے ماتحت کہیں باہر چلے جائیں ۔ جب وہ مکہ سے باہر جا رہے تھے
تو اُنہیں اپنے باپ کا ایک دوست ملا اور اُس نے پوچھا عثمان ! تم مکہ چھوڑ کر کیوں جا رہے ہو؟
اُنہوں نے کہا مکہ کے لوگ رہنے نہیں دیتے ۔ وہ رئیس اُن کے باپ کا بڑا دوست تھا جب اُس
نے عثمان بن مظعون سے یہ بات سنی تو اُن کے باپ کی یاد اور محبت کی وجہ سے اُس کی آنکھوں
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۵۲
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
میں آنسو آ گئے اور اُس نے کہا ۔ عثمان ! تم جانتے ہو تمہارا باپ میرا بھائی تھا اس لئے میری
موجودگی میں تمہارا یہاں سے چلے جانا بڑی ذلت اور رسوائی کی بات ہے۔ تم میرے ساتھ مکہ
واپس چلو میں یہ اعلان کر دوں گا کہ تم میری پناہ میں ہوا اور کوئی شخص تمہیں دُکھ نہیں دے سکے
گا ۔ چنانچہ وہ حضرت عثمان کو اپنے ساتھ لے گیا اور جیسے عرب کا دستور تھا اُس نے خانہ کعبہ میں
کھڑے ہو کر اعلان کر دیا کہ عثمان میری پناہ میں ہے جو اس کو چھیڑے گا وہ مجھے لڑائی کے لئے
انگیختہ کرے گا۔ عربوں میں یہ دستور تھا کہ جو شخص کسی شخص کو اپنی پناہ میں لے لیتا تھا اُس پر کوئی
دوسرا شخص ہاتھ اُٹھانے کی جرات نہیں کر سکتا تھا۔ عربوں میں عیب بھی تھے اگر عیب نہ ہوتے تو وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیوں کرتے مگر اُن میں بعض خاص خوبیاں بھی تھیں جو اگر ہم
میں پیدا ہو جائیں تو یقینا ہمیں چار چاند لگ جائیں ۔ اور اُنہیں خوبیوں میں سے ایک یہ تھی کہ
جب وہ کسی کو اپنی پناہ میں لے لیتے تھے تو کوئی شخص اُسے تکلیف نہیں پہنچا سکتا تھا اور اگر پہنچا تا تو
اس کے یہ معنی ہوتے تھے تھے کہ اب دونوں میں لڑائی تک نوبت پہنچ جائے گی ۔ بہر حال حضرت
عثمان بن مظعون کو جب اُس نے پناہ دی تو مکہ والوں کے وہ مظالم جو اُن پر جاری تھے بند
ہو گئے اور وہ امن سے رہنے لگ گئے مگر ایک دفعہ جب اُنہوں نے کفار کو تبلیغ کی تو اُنہوں نے
اس رئیس سے شکایت کی ۔ رئیس نے اُنہیں بُلا کر سمجھایا اور اُنہیں نصیحت کی کہ وہ تبلیغ نہ کیا
کریں ۔ اُنہوں نے کہا میں تبلیغ سے نہیں رک سکتا تم اپنی پناہ بے شک واپس لے لولے چنانچہ
اس نے اپنی پناہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
ایک دفعہ مجلس میں لبید شاعر جو عرب کے مشہور شعراء میں سے تھے، اپنے شعر سنا رہے
تھے۔ حج کے دن تھے تمام رؤساء مجلس میں بیٹھے تھے کہ اُنہوں نے شعر سناتے سناتے یہ مصرع
پڑھا۔
الَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ
سنوسنو ! خدا تعالیٰ کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے ۔ عثمان نے کہا یہ درست ہے ۔ اس پر
لبید شاعر خفا ہوئے کہ ایک بچہ ہو کر مجھ جیسے انسان کو داد دیتا ہے مگر لوگوں نے اُن کو راضی کر
لیا۔ اس کے بعد اُنہوں نے دوسرا مصرع پڑھا جو یہ تھا۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۵۳
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
وَكُلُّ نَعِيمِ لَا مَحَالَةَ زَائِل
یعنی ہر نعمت ایک دن ضرور زائل ہونے والی ہے ۔ جب اُنہوں نے کہا وَ كُلُّ نَعِيمِ لَا
مَحَالَةَ زَائِل تو حضرت عثمان جوش میں آگئے اور اُنہوں نے کہا۔ جھوٹ ، جھوٹ ، بالکل غلط ۔
جنت کی نعمتیں کبھی زائل نہیں ہوں گی ۔ بھلا جو شخص ایک مصرع کو اچھا کہنے اور اُس کی تعریف
کرنے پر چڑ گیا تھا وہ مذمت کی کب تاب لا سکتا تھا ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ لبید خاموش ہو گئے اور اُنہوں
نے کہا میں آئندہ مکہ میں کوئی شعر نہیں سناؤں گا یہاں کے لوگ سخت بد تہذیب ہو گئے ہیں ۔ تب
غصہ اور جوش کی حالت میں ایک شخص آگے بڑھا اور اُس نے اِس زور سے عثہ عثمان کے منہ پر گھونسا
مارا کہ اُس کی انگلی آپ کی ایک آنکھ میں گھس گئی اور آنکھ پھوٹ گئی ۔ وہ رئیس جس نے حضرت
عثمان کو پناہ دی تھی ، وہ بھی اُس وقت وہاں موجود تھا مگر وہ اپنی قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔ اکیلے
آدمی کی کیا طاقت ہوتی ہے کہ وہ ساری قوم کے مقابلہ میں کھڑا ہو سکے ۔ مگر یہ نظارہ دیکھ کر اُس
کا دل غم سے بھر گیا اور اُس کی آنکھوں کے سامنے یہ نقشہ آ گیا کہ کس طرح عثمان کا باپ جو مکہ
کے رؤساء میں سے تھا جب شہر میں نکلتا تو لوگ اُس کا ادب اور احترام کرتے اور اُس کی راہ
میں اپنی آنکھیں بچھاتے تھے مگر آج یہ حالت ہے کہ اُس کے بیٹے کو اس بے دردی کے ساتھ پیٹا
گیا ہے کہ اُس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔ ان تصورات کی وجہ سے ایک طرف اُس کا دل غم
سے بھر گیا مگر دوسری طرف اُس کا دل خائف تھا کہ میں اپنی قوم کے خلاف کس طرح آواز بلند
کروں ۔ وہ اسی کشمکش کی حالت میں عثمان کے پاس جا کر غصہ سے کہنے لگا تو نے دیکھا کہ میری
پناہ سے نکلنے کا کیا انجام ہوا ؟ میں نہیں کہتا تھا کہ میری پناہ میں ہی رہو! تم نے مجھے مجبور کیا اور کہا
کہ میں تمہاری پناہ میں رہنے کے لئے تیار نہیں اور میں نے اپنی پناہ واپس لے لی مگر اس کا کیا
نتیجہ نکلا ؟ آج تمہاری آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔ اگر خدا نخواستہ تم میں سی کسی کی آنکھ نکل جائے یا
تمہاری آنکھ پر چوٹ ہی آجائے تو تم سمجھ سکتی ہو کہ تم کتنا روؤ اور کتنا چیخو اور چلا ؤ مگر عثمان اس
تکلیف پر روئے نہیں ، وہ چلائے نہیں ، اُنہوں نے افسوس ظاہر نہیں کیا ، اُنہوں نے ہمدردی کرنے
والے سے یہ نہیں کہا کہ آپ کا شکریہ بلکہ عثمان نے کہا تو یہ کہا کہ چچا ! تم تو یہ کہتے ہو کہ تیری ایک
آنکھ کیوں نکلی؟ خدا کی قسم ! میری تو دوسری آنکھ بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں نکلنے کے لئے تیار بیٹھی
انوار العلوم جلد ۱ ۲
اولد
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
ہے اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
یہ وہ تکالیف تھیں جو اُنہوں نے اُٹھا ئیں مگر جانتے ہو ان تکالیف کا عثمان کو کیا بدلا ملا ؟
اگلے جہان میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو آپ کو بدلا ملا وہ تو علیحدہ چیز ہے اس دنیا میں ہی
حضرت عثمان کو ان قربانیوں کا جو بدلا ملا وہ اتنا شاندار ہے کہ آج دنیا کا بڑے سے بڑا مسلمان
بادشاہ بھی یہ کہنے کے لئے تیار ہو گا کہ کاش ! مجھے اور میرے سارے خاندان کو کولہو میں پیس دیا
جائے مگر وہ چیز مجھے میسر آ جائے ۔ وہ بدلہ یہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں آپ کی
آخری عمر میں وفات سے دوبا ، دو تین سال پہلے ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام آپ نے ابراہیم نے ابراہیم رکھا وہ
آپ کی آخری عمر کا ایک ثمر تھا مگر وہ دو سال کا ہو کر فوت ہو گیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس
کی لاش کو دفنانے کے لئے لے گئے ۔ جب آپ قبر کے پاس پہنچے ، جنازہ پڑھا گیا تو آپ نے
بچہ کی لاش کو ہاتھ میں لیا اور قبر میں اُترے تا کہ اُسے لحد میں رکھ دیں۔ لحد میں رکھتے ہوئے آپ
نے ایک فقرہ کہا جو عثمان بن مظعو ہ کہا جو عثمان بن مظعون کی وفات کے چھ سال بعد آپ کی زبان سے نکلا ۔
عثمان بن مظعون شہید ہو چکے تھے وہ جنگ بدر میں شہید ہوئے تھے جو ہجرت کے دوسرے سال
ہوئی تھی اور یہ واقعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے آٹھویں سال ہوا گویا چھ سال کے
قریب حضرت عثمان کی وفات پر گذر چکے تھے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فقرہ اُس
وقت کہا وہ ایک بہترین انعام تھا جو اس دنیا کا کوئی انسان حاصل کر سکتا ہے ۔ آپ نے ابراہیم
کی لاش کو اپنے ہاتھ میں لیا۔ گھٹنے قبر میں ٹیکے اور اُسے لحد میں رکھتے ہوئے فرمایا۔ جاؤ اپنے
بھائی عثمان بن مظعون کے پاس سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھ سال کے عرصہ کے بعد اپنی آخری عمر کے بیٹے کی
وفات پر جس کے بعد کوئی اور اولاد ہونا نا ممکن نظر آ رہا تھا اگر کوئی جذبہ افسوس ظاہر کیا تو یہ کیا
کہ آج سے چھ سال پہلے میرا بیٹا عثمان شہید ہو گیا تھا ۔ اب اے ابراہیم ! چھ سال کے بعد تو نے
مجھے پھر عثمان یاد دلا دیا۔ اگر عثمان کو ساری دنیا کی بادشاہت کے تخت پر بھی بٹھا دیا جاتا اور عثمان
کو خدا تعالی دائمی زندگی بھی بخش دیتا اور ہمیشہ ہمیش اس دنیا پر حکمرانی کرتا رہتا ، اگر عثمان کی
ایک آنکھ نہیں ، دونوں آنکھیں نکال دی جاتیں ، اُس کے دونوں کان کاٹ دیئے جاتے ، اُس
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۵۵
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
کی زبان بھی کاٹ دی جاتی ، اُس کا ناک بھی کاٹ دیا جاتا، اُس کے دانت بھی نکال دیئے
جاتے اور پھر عثمان سے یہ کہا جاتا کہ تو یہ فقرہ چھوڑ دے ہم تجھے سب کچھ واپس دینے کو تیار ہیں تو
بھی عثمان اُن کی یہ بات ماننے ماننے کے کے لئے تیار نہ ہوتا ۔ وہ کہتا کہ میں یہ فقرہ واپس دینے دینے کے لئے
تیار نہیں تم یہ نعمتیں بے شک اپنے پاس رکھو۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تازہ مرنے والوں میں سے ہر ایک کا صدمہ ہوتا ہے۔ ہمسائیوں کا
بھی ہوتا ہے، رشتہ داروں کا بھی ہوتا ہے مگر چھ سال کا عرصہ اتنا لمبا عرصہ ہے کہ اس میں دوست
اپنے دوستوں کو اور رشتہ دار اپنے رشتہ داروں کو بھول جاتے ہیں مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی یہ حالت تھی کہ عثمان کی وفات کے چھ سال بعد آپ کا اکلوتا بیٹا جو آپ کی آخری عمر کا ثمرہ
تھا ، وفات پاتا ہے تو وہ یہ نہیں کہتے کہ ابراہیم ! تیری موت سے مجھے یہ دکھ ہوا ہے، بلکہ وہ کہتے
ہیں تو یہ کہ ابراہیم نے مجھے عثمان کی موت یاد دلا دی ہے ۔ یہ وہ چیز ہے جس سے اُنہوں نے
رتبے پائے اور عزتیں حاصل کیں ۔ ہماری ایک یا دو دن کی تکلیفیں اس کے مقابلہ میں حقیقت
ہی کیا رکھتی ہیں ۔
حضرت عائشہ دیر تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد زندہ رہی تھیں ۔ حضرت عمرؓ کے
زمانہ میں جب ایران فتح ہوا، تو وہاں سے آٹا پینے والی ہوائی چکیاں لائی گئیں ۔ جن میں باریک
آٹا پیسا جانے لگا ۔ جب سب سے پہلی چکی مدینہ میں لگی تو حضرت عمرؓ نے حکم دیا کہ پہلا پیسا ہوا
بار یک آٹا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بطور تحفہ بھیجا جائے ۔ چنانچہ آپ کے حکم
کے مطابق وہ باریک میدہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا گیا اور اُن کی خادمہ
نے اُس آٹے کے باریک باریک پھلکے تیار کئے ۔ مدینہ کی عورتیں جنہوں نے پہلے کبھی ایسا آٹا
نہیں دیکھا تھا ، وہ ہجوم کر کے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں جمع ہو گئیں کہ آؤ ہم دیکھیں
وہ آٹا کیسا ہے اور اس کی روٹی کیسے تیار ہوتی ہے ؟ سارا صحن عورتوں سے بھرا ہوا تھا اور سب اس
انتظار میں تھیں کہ اُس آٹے کی روٹی تیار ہو تو وہ اُسے دیکھیں ۔ تم خیال کرتی ہو گی کہ شاید وہ کوئی
عجیب قسم کا آٹا ہوگا ۔ وہ عجیب قسم کا آٹا نہیں تھا بلکہ اُس سے بھی ادنی آٹا تھا جو تم روزانہ کھاتی ہو
بلکہ اُس سے بھی ادنی آٹا تھا ۔ آج جو آٹا تم میں سے ایک غریب سے غریب عورت کھاتی ہے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۵۶
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
اُس سے بھی وہ ادنیٰ تھا۔ مگر مدینہ میں جس قسم کے آئے ہوتے تھے اُن سے وہ بہت اعلیٰ تھا۔
بہر حال آٹے کے پھلکے تیار ہوئے عو رہوئے عورتوں نے اُن کو نے اُن کو دیکھا اور وہ حیران رہ گئیں ۔ وہ وفورِ شوق
میں اپنی انگلیاں اُن پھلکوں کو لگاتیں اور بے ساختہ کہتیں ، اُف کیسا نرم پھلکا ہے۔ کیا اس سے
اچھا آٹا بھی دنیا میں ہو سکتا ہے؟ حضرت عائشہ نے پھلکے میں سے ایک لقمہ توڑا اور منہ میں ڈالا ۔
وہ ساری کی ساری اس شوق سے حضرت عائشہ کا منہ دیکھنے لگیں کہ اس کے کھانے سے حضرت
عائشہ کی عجیب حالت ہوگی ، وہ خوشی کا اظہار کریں گی اور خاص قسم کی لذت اس سے محسوس
کریں گی ۔ مگر حضرت عائشہ کے منہ میں وہ لقمہ گیا تو جس طرح کسی نے گلا بند کر دیا ہو ، وہ لقمہ ان
کے منہ میں ہی پڑا رہ گیا اور اُن کی آنکھوں میں سے ٹپ ٹپ آنسو گرنے لگے ۔ عورتوں نے کہا۔
بی بی ! آٹا تو بڑا ہی اچھا ہے ، روٹی اتنی نرم ہے کہ اس کی کوئی حد ہی نہیں آپ کو کیا ہو گیا کہ اسے
نگل ہی نہیں سکیں اور رونے لگ گئیں؟ کیا اس آٹے میں کوئی نقص ہے؟ حضرت عائشہ نے
فرمایا۔ آٹے میں نقص نہیں میں مانتی ہوں کہ یہ بڑا ہی نرم پھلکا ہے اور ایسی چیز پہلے ہم نے کبھی
نہیں دیکھی مگر میری آنکھوں سے اِس لئے آنسو نہیں ہے کہ اس آٹے میں کوئی نقص ہے بلکہ
مجھے وہ دن یاد آ گئے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی آخری عمر میں سے گذر رہے تھے آپ
ضعیف ہو گئے تھے اور سخت غذا نہیں کھا سکتے تھے مگر اُن دنوں میں بھی ہم پتھروں سے گندم کچل کر
اور اُس کی روٹیاں پکا پکا کر آپ کو دیتے تھے۔ پھر آپ نے فرمایا ۔ وہ جس کے طفیل ہم کو یہ عمتیں
ملیں وہ تو ان نعمتوں سے محروم چلا گیا لیکن ہم جنہیں اُس کے طفیل سے یہ سب عزتیں مل رہی ہیں
ہم وہ نعمتیں استعمال کر رہے ہیں ۔ یہ کہا اور لقمہ تھوک دیا اور فرمایا۔ اُٹھا لے جاؤ یہ پھلکے میرے
سامنے سے مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ یاد آ کر گلے میں پھندا پڑتا ہے اور میں یہ
پھل کا نہیں کھا سکتی ۔
حقیقت یہ ہے کہ انبیاء کی جماعتیں ہمیشہ تکلیفوں سے عزت پاتی ہیں ۔ اُن کی عزت اس
میں نہیں ہوتی کہ اُن کے پاس اتنا روپیہ ہے یا اتنی دولت اور جائداد ہے بلکہ اُن کی ساری
عزت اسی بات میں ہوتی ہے کہ اُنہوں نے خدا تعالیٰ کی خاطر کیا کیا تکلیفیں برداشت کیں ۔ پس
اپنے نفس میں دین کی خاطر تکلیفیں برداشت کرنے کی عادت ڈالو ۔ تم محض چندوں سے یا منہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۵۷
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
کے لفظوں سے خدا تعالیٰ کو خوش نہیں کر سکتیں ۔ تمہیں قربانیاں کرنی پڑیں گی وہ قربانیاں جن کے
مقابلہ میں تمہاری پہلی قربانیاں بالکل بیچ ہو کر رہ جائیں ۔ جب تک تم وہ قربانیاں کرنے کے
لئے تیار نہیں ہو گی تم کوئی بڑی عزت حاصل نہیں کر سکتیں اور تمہاری اولا دیں ہمیشہ دوسروں کی
غلام بن کر رہیں گی اور غلام اور مقہور اور ذلیل اولاد کا جنا کسی خوشی کا موجب نہیں بلکہ ذلت اور
رُسوائی کا موجب ہوتا ہے ۔ وہ عورت جو دس بچے جنتی ہے اور اُس کے دسوں بچے غلامی اور
ذلت کی زندگی بسر کرتے ہیں ، وہ اپنے خاندان کو بڑا نہیں کرتی بلکہ اُسے ذلیل کرتی ہے کیونکہ
اُس نے اپنے خاندان میں دس غلاموں کی زیادتی کی ہے۔ وہی عورت عزت کی مستحق ہے جو
بچہ نہیں جنتی شیر جنتی ہے، جو انسان نہیں جنتی فرشتے جنتی ہے یہی وہ کام ہے جو صحابیات نے کیا۔
صحابیات کی قربانیوں کی بیسیوں مثالیں میں نے تمہیں سنائی ہیں ۔ ان کے جذبات کی بلندی اور
پاکیزگی اور اُن کے احساسات کی صفائی ایسی ہے کہ اگر تم اس کو اپنے سامنے رکھو تو وہ حقیقی نمونہ
اور حقیقی راہنما ہے جو تمہارے فرائض ادا کرنے میں تمہاری مدد کر سکتا ہے۔ اُن کی زندگی کے
بہت سے واقعات ہیں مگر میں اس وقت تمہیں صرف ایک واقعہ سناتا ہوں ۔
۔
ایک صحابیہ کا بچہ جو اُس کا اکلوتا بیٹا تھا لڑائی میں مارا گیا مگر اُس نے اپنے بچے کی موت پر
آنسو نہ بہائے ، اُس نے اپنے بچے کی موت پر غم نہ کیا بلکہ وہ خوش رہی اور کسی قسم کے صدمے کا نہ قسم
اُس نے اظہار نہ کیا۔ ہر قوم میں کچھ بیوقوف عورتیں بھی ہوتی ہیں ، اُس کی بیوقوف ہمسائیاں بیولوف عور میں بھی ہوئی ہیں، اس
اُس کے پاس آتیں اور کہتیں اے سنگدل ماں ! تیرا اکلوتا بچہ مارا گیا مگر تو نے اپنے بچے کی موت
پر کوئی آنسو نہیں بہایا، کیا تیری سنگدلی کی بھی کوئی انتہا ہے؟ وہ ایک دن رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں گئی اور اُس نے کہا ۔ يَا رَسُولَ اللہ ! میرا بیٹا دوزخ میں گیا ہے یا جنت
میں ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ تمہارا بیٹا یقیناً جنت میں گیا ہے وہ خدا تعالیٰ کی راہ
میں لڑتا ہوا مارا گیا ہے اور ایمان پر اس کا خاتمہ ہوا ہے ۔ اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! اُس کی وہ
حالت اچھی ہے جو اگلے جہان کی ہے یا اس دنیا میں جو اُس کی حالت تھی وہ زیادہ اچھی تھی ؟
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اس دنیا کی اگلے جہان کے مقابلہ میں نسبت ہی کیا ہے؟
اُسے اگلے جہان میں زندگی ملی ہے ، خدا تعالیٰ کا قرب ملا ہے اور اُس کے انعامات اور فضلوں کا
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۵۸
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
وارث ہوا ہے ۔ اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! جب کسی کے بیٹے کی اچھی حالت ہوتی ہے تو وہ
خوش ہوا کرتا ہے یا رویا کرتا ہے؟ میرا بیٹا اسلام کی خدمت میں مارا گیا ہے اور آپ فرماتے ہیں
کہ اگلے جہان میں بہت بڑا انعام ملا ہے اور بہت بڑا رتبہ حاصل ہوا ہے اس انعام اور رتبہ
کے حاصل ہونے پر میں روؤں یا خوش ہوں؟ میری ہمسائیاں مجھے کہتی ہیں کہ تو روتی کیوں
نہیں؟ يَا رَسُولَ اللهِ ! میں کیوں روؤں جب میرا بیٹا پہلے سے بھی زیادہ اچھی حالت میں
ہے۔ آپ نے فرمایا۔ تم ٹھیک کہتی ہو ۔ جو کچھ تمہارے بیٹے کو اگلے جہان میں ملا ہے اُس کے
مقابلہ میں یہ دنیا اور اس کی زندگی کوئی چیز ہی نہیں ہے
حقیقت یہ ہے کہ مائیں ہی بچے بناتی ہیں اور مائیں ہی بچے بگاڑا کرتی ہیں ۔ اس زمانہ
میں بھی خدا تعالیٰ نے اسلام کو عزت دینے کے لئے ایک اسلامی علاقہ قائم کر دیا ہے اور مسلمان
کہلانے والے اس کے حکمران اور بادشاہ ہیں ۔ یا تو ہمارے کا فر حاکم تھے اور یا اب مسلمان
حاکم ہیں ۔ وہ خواہ کتنے بھی بگڑے ہوئے ہوں بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے
والے ہیں ۔ یہ رتبہ اور یہ عزت جو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بخشی ہے یہ ایک علامت ہے اس
بات کی کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اور بھی عزت دینے کے لئے تیار ہے ۔ اگر تم لوگ اپنے فرائض
ادا کرو تو یہی مسلمان کہلانے والے احمدی بن جائیں گے اور اس طرح حقیقی اسلام کی حکومت
قائم ہو جائے گی ۔ لیکن ہر نعمت کے لئے کچھ قربانی دینی پڑتی ہے اور ہر قربانی اپنے ساتھ کچھ
جذبات کو بھی اُبھارا کرتی ہے اور کچھ جذبات کو صد سے بھی پہنچایا کرتی ہے۔ جس کے پاس کچھ
نہیں ہوتا اسے بچانے کا کوئی فکر بھی نہیں ہوتا مگر جس کے پاس کچھ ہوتا ہے اُسے اپنی چیز ڈاکوؤں
اور چوروں سے بچانے کے لئے اُس کی حفاظت کا بھی فکر ہوتا ہے۔ غرض دولت کی فراوانی یا
حکومت اور بادشاہت اپنے ساتھ ذمہ داریاں بھی لاتی ہے۔ جب ملک ہمارے پاس آچکا ہے
تو اس کو بچانا ہمارا کام ہے۔ اب انگریزوں کے خون سے اس ملک کو بچا یا نہیں جا سکتا بلکہ خود
مسلمانوں کے خون سے اس ملک کو بچایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں پاکستان کو کچلنے اور اسے اس
کے ایک جائز حق سے محروم کرنے کے لئے بعض خطرات پیدا کر دیئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر
میں نے بار بار جماعت احمدیہ کے افراد کو توجہ دلائی کہ وہ اُٹھیں اور ملک کی خدمت کریں ۔ یہ