آئندہ وہی قومیں عزت پائیں گی جو مالی و جانی قربانیوں میں حصہ لیں گی (خواتین سے خطاب)
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۵۹
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
پہلا قدم ہے جو ایک اسلامی علاقہ کی حفاظت کے لئے اُٹھایا گیا ہے اس کے بعد وہ وقت بھی
آئے گا جب خالص اسلام کی حفاظت کے لئے جنگیں کرنی پڑیں گی مگر جو شخص پہلا قدم اُٹھانے
کے لئے تیار نہ ہو، اُس سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ دوسرا قدم اُٹھانے کے لئے تیار ہو جائے
گا۔ مجھے افسوس ہے کہ جماعت نے اس موقع پر وہ بہادری نہیں دکھائی جو مومن دکھایا کرتا ہے
لیکن میں تمہیں بتاتا ہوں کہ تم میں سے بعض عورتیں ایسی عورتیں ہیں جنہوں نے نہایت ہی اعلیٰ
درجے کا نمونہ دکھایا ہے۔ اگر وہ ان پڑھ جاہل اور غریب عورتیں ایسا اچھا نمونہ دکھا سکتی ہیں تو
آسودہ حال اور پڑھی لکھی عورتیں کیوں ایسا نمونہ نہیں دکھا سکتیں ۔
ایک جگہ رنگروٹ بھرتی کرنے کے لئے ہمارے آدمی گئے ۔ اُنہوں نے جلسہ کیا اور تحریک
کی کہ پاکستانی فوج میں شامل ہونے کے لئے لوگ اپنے نام لکھوائیں ۔ جن قوموں میں لڑائی کی
عادت نہیں ہوتی اُس کے افراد ایسے موقع پر عموماً اپنا نام لکھوانے سے ہچکچاتے ہیں، چنانچہ اس
موقع پر بھی ایسا ہی ہوا۔ تحریک کی گئی کہ لوگ اپنے نام لکھوائیں مگر چاروں طرف خاموشی طاری
رہی اور کوئی شخص اپنا نام لکھوانے کے لئے نہ اُٹھا۔ تب ایک بیوہ عورت جس کا ایک ہی بیٹا تھا اور
جو پڑھی ہوئی بھی نہیں تھی اُس نے جب دیکھا کہ بار بار احمدی مبلغ نے کھڑے ہو کر تحریک کی
ہے کہ لوگ اپنے نام لکھوائیں مگر ہچکچانے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھتے تو وہ عورتوں کی جگہ سے
کھڑی ہوئی اور اُس نے اپنے لڑکے کو آواز دے کر کہا۔ اوفلا نے ! تو بولتا کیوں نہیں ! تو نے سنا
نہیں کہ خلیفہ وقت کی طرف سے تمہیں جنگ کے لئے بلا یا جا رہا ہے۔ اس پر وہ فوراً اُٹھا اور اُس
نے اپنا نام جنگ پر جانے کے لئے پیش کر دیا۔ تب اُس کو دیکھ کر اور لوگوں کے دلوں میں بھی
جوش پیدا ہوا اور اُنہوں نے بھی اپنے نام لکھوانے شروع کر دیئے ۔ وہ عورت زمیندار طبقہ میں
سے نہیں تھی بلکہ غیر زمیندار طبقہ سے تعلق رکھتی ہے جس کے متعلق زمیندار بڑی حقارت سے یہ کہا
کرتے ہیں کہ وہ لڑنا نہیں جانتے مگر اُس نے غیر زمیندار ہو کر اپنی ذمہ داری کو محسوس کیا اور ایسی
حالت میں محسوس کیا جب کہ وہ بیوہ تھی اور اُس کا صرف ایک ہی بیٹا تھا اور آئندہ اُسے کوئی بیٹا
ہونے کی کوئی امید نہیں تھی ۔ اُس نے کہا جب خدا اور اسلام کے نام پر ایک آواز اٹھائی جا رہی
ہے تو پھر میرا کوئی بیٹا ر ہے یا نہ رہے، مجھے اس آواز کا جواب دینا چاہیے ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
١٦٠
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
شدید جذبات مقابل میں ویسے ہی جذبات پیدا کر دیا کرتے ہیں ۔ جب اُس نے یہ بات
کہی تو کئی بزدل جوا۔ جو اپنے آپ کو پہلے بچا رہے تھے ، اُنہوں نے بھی اپنے ارادوں کو پیش کرنا
شروع کر دیا اور جب یہ اطلاع میرے پاس پہنچی اور خط میں میں نے یہ واقعہ پڑھا تو پیشتر اس
کے کہ میں اس خط کو بند کرتا میں نے خدا تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہا۔
اے میرے رب ! یہ بیوہ عورت اپنے اکلوتے بیٹے کو تیرے دین کی خدمت کے
لئے یا مسلمانوں کے ملک کی حفاظت کے لئے پیش کر رہی ہے ۔ اے میرے رب !
اس بیوہ عورت سے زیادہ قربانی کرنا میرا فرض ہے۔ میں بھی تجھ کو تیرے جلال کا
واسطہ دے کر تجھ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ اگر انسانی قربانی کی ہی ضرورت ہو تو اے
میرے رب ! اس کا بیٹا نہیں بلکہ میرا بیٹا مارا جائے ۔
وو
اسی طرح ایک جگہ ہمارے آدمی گئے تو ایک اور عورت کہ وہ بھی زمیندار طبقہ میں سے نہیں
تھی بلکہ ان لوگوں میں سے تھی جنہیں زمیندار حقارت کے کے ساتھ ساتھ کمیں کہا کرتے تے ۔ ہیں اُس نے
بھی اپنی قربانی کا نہایت شاندار نمونہ دکھایا۔ اُس کے دو بیٹے اور دو پوتے تھے، جب ہمارے
آدمی گئے اور اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان کی حفاظت کے لئے فوج میں بھرتی ہونا چاہیے تم بھی
اپنی اولاد میں سے کسی کو پیش کرو تا کہ اسے فوج میں بھجوایا جائے تو اُس وقت باہر کھڑی کام کر
رہی تھی ۔ اُس نے وہیں سے کھڑے کھڑے اپنے چاروں لڑکوں اور پوتوں کو آواز دی اور ہمارے
مبلغ سے کہا یہ میرے دولڑ کے اور دو پوتے ہیں ان چاروں کو اپنے ساتھ لے جاؤ ۔ پھر اُس نے
اپنے لڑکوں اور پوتوں سے کہا۔ دیکھو! میں گھر میں نہیں گھسوں گی جب تک تم یہاں سے چلے نہ
جاؤ۔ جب ہمارے آدمی نے کہا کہ اس وقت چاروں کی ضرورت نہیں بلکہ صرف ایک نوجوان
چاہیے۔ تو اُس نے کہا میں تو چاروں بھیجوانے کیلئے تیار ہوں ۔ آخر اصرار کر کے اُس نے کہا۔ دو
تو لے جاؤ۔ چنانچہ ایک کی بجائے اُس نے دونو جوان پیش کئے اور وہ خوشی خوشی چلے گئے ۔ یہ وہ
روح تھی جو حقیقی روح ہوتی ہے اور جس کے ذریعہ سے دنیا میں قو میں بڑھا کرتی ہیں ۔
وہ دن گئے جب انگریز اس ملک کے حاکم تھے اُس وقت جب کوئی حملہ کرتا تو ہم
انگریزوں سے کہہ سکتے تھے کہ تم جاؤ اور مقابلہ کرو کیونکہ یہ تمہارا ملک ہے اور ہمارا نہیں مگر اب
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۶۱
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
یہ ہمارا ملک ہے اور ہمیں ہی دشمن کے مقابلہ کے لئے تیار ہونا پڑے گا۔ میں تمہیں وہ بات نہیں
کہتا جو میں نے نہیں کی ۔ میرے جتنے جوان بیٹے پاکستان میں ہیں اُن میں سے سوائے دو کے جو
کالج میں پڑھتے ہیں (اور وہ بھی بعد میں ہو آئے ہیں ) باقی سب فوجی خدمت کر آئے ہیں اور
میں تو سمجھتا ہوں وہ مقاصد جو ہمارے سامنے ہیں بغیر قربانی کے حاصل ہی نہیں ہو سکتے ۔ ہم نے
تو دنیا کو فتح کرنا ہے اور دنیا کی فتح بغیر قربانی کے نہیں ہو سکتی ۔ بے شک یہ فتح قلوب کی فتح ہے مگر
قلوب کی فتح بھی بغیر قربانی کے نہیں ہو سکتی ۔ لوگ سب سے زیادہ قلوب کی فتح پر ہی دشمن ہوا
کرتے ہیں جب تم کسی کے پاس جا کر احمدیت کی تبلیغ کرتی ہو تو اُسے دولت ایمان دیتی ہو مگر وہ
خوش نہیں ہوتا بلکہ تمہارا مقابلہ کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ تم بھی دولت ایمان سے محروم ہو جاؤ اور
تمہیں دکھ دینا شروع کر دیتا ہے ۔
پس میں تمہیں تمہارے فرائض کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔ تمہارے مرد بز دلی دکھا رہے ہیں
اور جب اُنہیں بلایا جاتا ہے کہ آگے آؤ تو وہ کئی قسم کے بہانے بنانے لگ جاتے ہیں، کبھی کوئی
عذر کر دیتے ہیں اور کبھی کوئی ۔ وہ جتنے عذر کرتے ہیں قرآن کریم میں وہ سب کے سب
منافقوں کے لکھے ہوئے ہیں۔ تمہارا کام یہ ہے کہ تم اپنی آئندہ نسلوں کو آزاد بناؤ۔ تمہارا کام یہ
ہے کہ تم اپنے خاوندوں سے کہو کہ یا تو تم دین کے لئے قربانی کرو یا آئندہ ہمارے ساتھ تمہارا سے
کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ تمہارے لئے تلوار پکڑ کر جہاد کرنے کا موقع تو بہت کم آتا ہے تمہارا جہاد وئی
یہی ہے کہ تم اپنے خاوند اپنے باپ ، اپنے بھائیوں اور اپنے بیٹوں سے کہو کہ اگر تم لڑائی کے
لئے تیار نہیں ہو گے تو ہم تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھیں گی ۔
۔
حضرت عمرؓ کے زمانہ کا واقعہ ہے کہ ہندہ جو ساری عمر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
لڑتی رہی تھی فتح مکہ کے وقت مسلمان ہو گئی تھی ۔ ایک لڑائی میں ہندہ کا خاوندا بوسفیان اور اُس کا
بیٹا معاویہ دونوں شامل ہوئے ۔ دشمن نے ایسا شدید حملہ کیا کہ مسلمان اُن کے مقابلہ کی تاب نہ لا
کر جنگ سے بھاگ نکلے ۔ جب ہندہ نے دیکھا کہ مسلمان واپس بھاگے چلے آ رہے ہیں تو اُس
نے عورتوں سے کہا دیکھو ! مسلمان اس وقت بھاگتے چلے آ رہے ہیں ، آؤ ہم انہیں روکیں ۔ یہ
کہہ کر اُنہوں نے خیموں کے بانس پکڑ لئے اور اُن کے اونٹوں اور گھوڑوں کو چوبیں مار مار کر کہا
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۶۲
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
کہ تم ابھی واپس جاؤ یا یہاں بیٹھ کر ہماری جگہ کھانا پکاؤ ، ہم خود دشمن سے لڑنے کے لئے چلی
جائیں گی ۔
الب
بوسفیان کا ایک مشہور تاریخی فقرہ ہے جو اس موقع پر اُس نے کہا۔ اُس نے اپنے بیٹے
معاویہؓ کی طرف دیکھا اور کہا معاویہ ! گھوڑوں کا رخ پھیر دو ۔ دشمن کی ماراتنی تکلیف دہ نہیں
جتنی عورتوں کی یہ باتیں ہمارے لئے تکلیف دہ ہیں ۔ چنانچہ پھر وہ واپس لوٹے اور اُنہوں نے
دشمن پر فتح حاصل کی ۔
پس میں تمہیں متنبہ کرتا ہوں کہ تمہارے مرد اس امتحان میں فیل ہو رہے ہیں وہ لڑائی پر
جانے سے ڈرتے اور گھبراتے ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قربانی کرنے والے لوگ بھی پائے
جاتے ہیں مگر ایک کافی تعداد ان لوگوں کی ہے جو اس میدان میں قدم رکھنے سے ہچکچاتے ہیں ۔
تم یہ سن کر حیران ہو گی کہ لاہور شہر جس میں پانچ ہزار احمدی رہتے ہیں اس شہر میں سے باوجود
توجہ دلانے کے اور باوجود اس کے کہ میں خود اُن میں موجود تھا اور اُنہیں توجہ دلاتا رہا ایک سال
میں ایک آدمی بھی فوج میں نہیں گیا ۔ اس کے مقابلہ میں میرے ایک گھر میں سے میرے سات
لڑکے جا چکے ہیں ۔ ایک قادیان میں بیٹھا ہے جو ہندوستانی باشندہ ہے اور شرعاً اور قانونا
حکومت ہند کا وفا دار ہے۔ دو کالج میں پڑھ رہے ہیں اور باقی سب چھوٹے ہیں گویا جتنے جا سکتے
تھے وہ سب کے سب جا چکے ہیں مگر لاہور کے پانچ ہزار احمد یوں میں سے ایک بھی نہیں گیا۔ یہی
حال اور شہروں کا ہے مثلاً گجرات ، سیالکوٹ وغیرہ ۔ ان میں سے بہت سے علاقے ہیں جو
انگریز کے وقت میں پیسوں کی خاطر خوب فوجی خدمت کرتے تھے مگر اب پاکستان بننے پر وہ اس
طرح خدمت نہیں کرتے شاید اس لئے کہ اب وہ تنخواہیں اور آرام نہیں ۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے زیادہ تر وہ لوگ قربانی کر رہے ہیں جو غیر زمیندار ہیں اور جن
کے متعلق زمیندار حقارت کے ساتھ یہ کہا کرتے ہیں کہ یہ لوگ لڑنا نہیں جانتے ۔ لڑنا جانتے ہیں
تو ہم جانتے ہیں مگر قربانی کے میدان میں وہی لوگ اپنی جانوں کو پیش کر رہے ہیں ۔
دیکھو! ایک دن دنیا میں اسلام نے غالب آنا ہے یہ لوگ جو کبھی پچاس پچاس اور ساٹھ ساٹھ
روپیہ پر نوکریاں کرتے پھرتے تھے، جو جمعدار اور صو بیدار بن کر اترائے پھرتے تھے، آج
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۶۳
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
دین کی طرف سے، خدا تعالیٰ کی طرف سے آواز بلند ہو تو قربانی کرنے سے ہچکچاتے تے اور رکتے
ہیں یہ اور اُن کی آئندہ نسلیں اُن لوگوں کی غلام بن کر رہیں گی جنہیں آج تم حقارت کے ساتھ
کمیں اور ذلیل لوگ کہتے ہو اور جن کا نام آنے پر تم ہنستے اور تکبر کے ساتھ کہتے ہو کہ ہمارے
مقابلہ میں ان کی حیثیت کیا ہے ۔ آج بے شک تم ان پر ہنس لو لیکن زمانہ یکساں نہیں رہے گا ۔
اگر تم نے اپنی اصلاح کی کوشش نہ کی تو یا درکھو یہ لوہار اور ترکھان ایک دن تمہارے افسر ہو نگے ،
تم پر حکومت کریں گے، تمہارے بادشاہ اور حکمران ہوں گے اور سلسلہ دیکھے گا ، احمد یت دیکھے گی
کہ تم ان کے غلام بنا کر رکھے جاؤ گے ۔ تمہاری لڑکیاں ان کی لونڈیاں بنا کر رکھی جائیں گی اور
تمہاری چوہدراہٹیں ساری کی ساری نکال کر رکھ دی جائیں گی ۔ یہ لوہار اور ترکھان ایک دن
بادشاہ ہونگے کیونکہ اُنہوں نے خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہا اور تم جنہیں اپنی چوہدراہٹوں پر
ناز ہے، ان کے غلام بن کر رہو گے ۔ تم اس حقیقت کو سمجھو یا نہ سمجھو لیکن میں تمہیں وقت سے بہت
پہلے ہوشیار کر دیتا ہوں ۔ میں اس دنیا میں نہیں ہوں گا لیکن میری آواز دنیا میں ہو گی اور جس چیز
کے ساتھ میں محبت رکھتا ہوں یعنی اسلام اور احمدیت وہ دنیا میں موجود ہوگی ، اُس وقت احمدیت
بادشاہ ہوگی ، اسلام کی دنیا پر حکومت ہوگی اور یقیناً اگر تم نے اپنی اصلاح نہ کی تو احمدیت کی
جوتیوں کی ایڑیوں کے نیچے تمہاری چوہدراہٹیں کچل کر رکھ دی جائیں گی اور جن کو تم کمیں اور
ذلیل کہتے ہو یہ شہزادے ہوں گے۔ یہ بادشاہ ہونگے اور تم ذلیل اور مقہور غلاموں کی طرح اُن
کے سامنے اپنی زندگی بسر کرو گے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دفعہ صحابہ نے پوچھا کہ يَا رَسُولَ اللهِ! بڑے کون
ہیں؟ آپ نے فرمایا وہی ؟ رہی بڑے ہیں جو جاہلیت میں بڑے ہیں بشرطیکہ وہ د لہ وہ دین کے لئے قربانیاں
کریں ۔ ہے میں بھی تمہاری بڑائی کو مٹانا نہیں چاہتا بشرطیکہ تم دین کے لئے قربانیاں کر ولیکن اگر
تم یہ گندہ نمونہ دکھاؤ گے کہ پچاس پچاس اور سو سو روپیہ کافروں سے لے کر تو تم اپنی جانیں
قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتے تھے لیکن خدا اور اُس کے دیئے ہوئے ملک کی خاطر جو اُس
نے مسلمانوں کو دیا ہے، قربانی نہیں کرو گے تو تم کو ذلیل کیا جائے گا تم کوڑسوا کیا جائے گا، تمہارا
نام و نشان تک مٹا دیا جائے گا۔ وہ جن سے تم گو بر اُٹھواتے ہو، ان کی لڑکیوں کی ڈولیاں
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۶۴
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
تمہارے بڑے بڑے چوہدری اُٹھایا کریں گے کیونکہ احمدیت کی حکومت ہوگی اور جس کو
احمدیت اونچا کرے گی وہی اونچا ہو گا دوسرا کوئی نہیں ہوگا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مکہ کے رؤساء نے آپ کی بڑی بڑی مخالفتیں
کیں اور آپ کو سخت دُکھ دیئے مگر غلاموں نے آپ کی اطاعت کی اور وہ آپ پر صدق دل سے
ایمان لے آئے اور پھر ایمان لانے کے بعد اُنہوں نے بڑی بڑی قربانیاں کیں ۔ بلال جو ایک
غلام تھے جب ایمان لائے تو اُن کا آقا اُنہیں رسی سے باندھ کر لڑکوں کے حوالے کر دیتا اور وہ
سارا دن اُسے دھوپ میں مکہ کی گلیوں میں کو میں گھسیٹتے پھرتے جن میں بڑے بڑے کی کھنگر پڑے ہوئے
ہوتے تھے اور پھر اُسے مار مار کر کہتے کہ کہو خدا ایک نہیں تو وہ نیچے سے جواب دیتا کہ اَسْهَدُ
اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ بلال چونکہ حبشی تھے اس لئے وہ ش نہیں بول سکتے تھے لوگ اسهَدُ کا لفظ سنتے تو
ہنس پڑتے۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ تم لوگ سنتے ہو کہ بلال اَشْهَدُ کی جگہ
اسْهَدُ کہتا ہے اور تم اس پر ہنستے ہو ۔ مگر آسمان پر بیٹھا ہوا خدا اِس اَشْهَدُ کو اتنا پسند کرتا ہے کہ
تمہارا ہزار اَشْهَدُ کہنا بھی اِس کے مقابلہ میں کوئی حقیقت نہیں رکھتا ۔
یہ تکالیف تھیں جو بلال کو پہنچائی گئیں ۔ مگر جانتے ہو جب مکہ فتح ہوا تو وہ بلال حبشی غلام
جس کے سینے پر مکہ کے بڑے بڑے افسر نا چا کرتے تھے اُس کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
کیا عزت دی ؟ اور کس طرح اس کا کفار سے انتقام لیا ؟ جب مکہ فتح ہوا تو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے بلال کے ہاتھ میں ایک جھنڈا دے دیا اور اعلان کر دیا کہ اے مکہ کے سردارو! اگر تم
اپنی جانیں بچانا چاہتے ہو تو بلال کے جھنڈے کے نیچے آ کر کھڑے ہو جاؤ۔ گویا وہ بلال
جس کے سینہ پر مکہ کے بڑے بڑے سردا ے سردار نا چا کرتے تھے اس کے متعلق رسول رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے مکہ والوں کو بتایا کہ آج تمہاری جانیں اگر بیچ سکتی ہیں تو اس کی یہی صورت ہے کہ تم
بلال کی غلامی میں آجاؤ حالانکہ بلال غلام تھا اور وہ چوہدری تھے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت عمرؓ جو آدھی دنیا کے مالک بن چکے
تھے ایک دفعہ حج کے لئے مکہ پہنچے ۔ نماز کے بعد آپ کو مبارکباد دینے کے لئے بڑے بڑے
رؤساء جو مکہ پر حکومت کیا کرتے تھے اور جن کے دربار میں حضرت عمرؓ کا باپ بھی ادب سے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۶۵
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
بیٹھا کرتا تھا ، آنے شروع ہوئے ۔ جب وہ آئے تو حضرت عمرؓ نے اُن کو عزت اور احترام کے
ساتھ بٹھایا اور اُن سے محبت اور پیار کے ساتھ باتیں شروع کیں ۔ وہ سات یا آٹھ آدمی تھے ۔
ابھی وہ بیٹھے ہی تھے کہ اتنے میں ایک غلام آیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی اور ابتدائی
زمانہ میں آپ پر ایمان لا چکا تھا۔ حضرت عمرؓ نے اُن رؤساء سے فرمایا کہ پیچھے ہٹ جاؤ اور ان
کو جگہ دو ۔ وہ پیچھے ہٹ گئے اور اُس غلام کو آگے جگہ دی گئی ۔ ابھی وہ بیٹھا ہی تھا کہ اتنے میں
ایک دوسرا غلام آ گیا ۔ معلوم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کا امتحان لینا چاہتا تھا۔ حضرت عمرؓ نے
پھر اُن سے فرمایا کہ ذرا پیچھے ہٹ جاؤ اور ان کو جگہ دے دو۔ وہ بیٹھا تو اُدھر سے تیسرا غلام
آ گیا ۔ حضرت عمرؓ نے پھر اُن سے فرمایا کہ ذرا پیچھے ہٹ جاؤ اور اِن کو جگہ دو۔ اِسی طرح
یکے بعد دیگرے غلام آتے چلے گئے اور حضرت عمرؓ ہر غلام کے آنے پر یہی فرماتے کہ ذرا پیچھے
ہٹ جاؤ اور ان کو جگہ دو یہاں تک کہ پیچھے ہٹتے ہٹتے وہ شہر کے رئیس جوتیوں میں جا بیٹھے اور
عزت کی جگہ پر سب غلام بٹھا لئے گئے ۔ یہ دیکھ کر وہ لڑ کے مجلس سے اُٹھ گئے اور اُنہوں نے باہر
جا کر ایک دوسرے سے کہا دیکھا ! آج ہمارے ساتھ کیا ہوا ۔ آج ہماری وہ ذلت کی گئی ہے کہ
جس کا ہمیں وہم اور گمان تک نہ تھا۔ ہمارے زرخرید غلام جن کا کام ہماری جوتیاں صاف کرنا
اور ہمارے گھروں میں پانی بھرنا تھا ، اُن کو اگلی صفوں میں جگہ دی گئی اور ہمیں جوتیوں میں بٹھایا
گیا۔ اُن نوجوانوں میں سے ایک زیادہ عقلمند تھا۔ اُس نے کہا۔ تمہیں پتہ ہے ہمارے ساتھ یہ
سلوک کیوں کیا گیا ؟ یہ نتیجہ ہے ہمارے افعال کا جب خدا کے رسول نے مکہ میں دعوی کیا تو یہ
غلام ہی تھے جنہوں نے آمَنَّا وَصَدَّقْنَا کہا اور آپ کی تائید کیلئے کھڑے ہو گئے لیکن ہمارے
باپ دادا نے آپ کی مخالفت کی ۔ پس آج جو کچھ ہوا ہے یہ اُسی قصور کی پاداش ہے جو ہمارے
باپ دادا سے سرزد ہوا ۔ اُنہوں نے کہا ہم مانتے ہیں کہ ہمارے باپ دادا سے یہ قصور ہوا مگر
آخر اس کے ازالہ کا بھی کوئی طریق ہونا چاہیے اُس نے کہا چلو یہی بات حضرت عمرؓ سے پوچھیں ۔
حضرت عمرؓ کے خاندان کے سپر دلوگوں کے نسب ناموں کو یا د رکھنا تھا۔ یہ کام گو ہمارے
ملک میں میراثیوں کے سپرد ہوتا ہے مگر عربوں اور دوسری آزاد قوموں میں یہ نہایت ہی معزز
کام سمجھا جاتا تھا اور ہے ۔ پس چونکہ حضرت عمرؓ اسی خاندان میں سے تھے جو انساب کو جانتا تھا
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۶۶
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
اس لئے جب وہ نو جوان حضرت عمرؓ کے پاس گئے اور کہا کہ ہم آپ کے پاس ایک سوال لے کر
آئے ہیں۔ حضرت عمرؓ نے کہا میں نے آپ لوگوں کی بات کو سمجھ لیا ہے اور میں جانتا ہوں کہ
آپ کو اِس سلوک سے بہت تکلیف پہنچی ہے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ لوگوں کے باپ
دادا بڑی بڑی عزتوں کے مالک تھے مگر میں مجبور تھا۔ یہ وہ لوگ تھے جن کو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی مجلس میں عزت دی جاتی تھی ، میں اُن کو کس طرح پیچھے بٹھا سکتا تھا۔ اُنہوں نے کہا ہم
اس بات کو خوب ب سمجھ گئے ہیں ہمارا سوال صرف اتنا ہے کہ جو کچھ ہمار جو کچھ ہمارے باپ دادا سے ظلم ہو چکا
ہے، اس کے ہوتے ہوئے کیا کوئی صورت ایسی بھی ہے جس سے یہ کلنک کا ٹیکہ ہمارے ماتھے
سے دور ہو سکے حضرت عمرؓ کو اس سوال پر ان کے باپ دادا کی شان و شوکت یاد آ گئی ، آنکھوں
میں آنسو بھر آئے ، آواز بھرا گئی زبان سے جواب دینے کی سکت نہ رہی ،صرف ہاتھ سے شام کی
طرف اشارہ کیا اور خاموش ہو گئے ۔ مطلب یہ تھا کہ شام میں عیسائیوں سے جنگ ہو رہی ہے
اگر تم اس جنگ میں شامل ہو کر اپنی جانیں دے دو تو یہ کلنک کا ٹیکہ تمہارے ماتھے سے دور ہو
جائے گا۔ اُنہوں نے یہ جواب سنا تو اُسی وقت اُٹھ کھڑے ہوئے اور اپنی سواریوں پر زین کسی
اور اس جنگ میں شامل ہونے کے لئے شام چلے گئے اور تاریخیں بتاتی ہیں کہ وہ سارے کے
سارے اُسی جنگ میں مارے گئے ۔ اُن میں سے ایک بھی زندہ واپس نہیں آیا۔ کے
پس یا د رکھو کہ آئندہ صرف چندوں سے کام نہیں چلے گا چندے بھی چلیں گے اور جان کی
قربانی بھی چلے گی اور وہی قو میں عزت پائیں گی جو ان قربانیوں میں حصہ لیں گی ۔ میں نے تم کو
وقت پر ہوشیار کر دیا ہے خواہ اس وقت تم میری بات کو سمجھو یا نہ سمجھو ۔ جس وقت انسان کے پاس
دولت ہوتی ہے، اُس کے دماغ میں غرور ہوتا ہے اور وہ دوسرے کی بات کو حقارت کے ساتھ رڈ
کر دیتا ہے۔ مکہ والوں کے دماغ میں بھی یہی غرور تھا جس کی وجہ سے اُنہوں نے نقصان اُٹھایا۔
تم بھی کہو گے کہ ہماری حکومت دائمی ہے لیکن میں دیکھتا ہوں اور خدائی آنکھوں سے دیکھ رہا
ہوں کہ تم میں سے وہ جن کی اصلاح نہیں ہوگی وہ ذلیل کئے جائیں گے، وہ تباہ اور برباد کئے
جائیں گے ۔ پس جاؤ اور اپنے مردوں اور بچوں کی اصلاح کرو، جاؤ اور اُن میں قربانی کا مادہ
پیدا کرو ۔ اگر نہیں کرو گی تو تم اس کا عبرتناک انجام دیکھو گی ۔ اولا دیں اس لئے ہوا کرتی ہیں کہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۶۷
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
سکھ کا موجب بنیں مگر ایسی اولادیں سکھ کا موجب نہیں بلکہ ذلت کا موجب ہوں گی ، خاندان
کی ترقی کا موجب نہیں بلکہ تنزل کا موجب ہوں گی ۔
پس اپنی اصلاح کرو اور صحابیات کا نمونہ اپنے سامنے رکھو ۔ اگر تمہارے خاوند اور بیٹے
اور بھائی اور دوسرے رشتہ دار خدا تعالیٰ کی راہ میں مارے گئے تو وہ ابدی زندگی پائیں گے اور
اگر جی چرائیں گے تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے ذلت تمہارے سامنے کھڑی ہے اور وہ بہر حال
تمہیں قبول کرنی پڑے گی لیکن اس وقت اللہ تعالیٰ نے تمہاری ذلت کو دور کرنے کا سامان پیدا
کر دیا ہے۔ دوسروں نے وہ روحانی لذت حاصل نہیں کی جو تم نے حاصل کی ہے۔ تم نے
خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ معجزات دیکھے ہیں، تم نے خدا تعالیٰ کے کئی نشانات اپنی آنکھوں سے
دیکھے ہیں ، تم نے خدا تعالیٰ کی آیات بینات کا مشاہدہ کیا ہے اگر اس کے بعد بھی تم نے اپنی
اصلاح نہ کی اور تم نے اولادوں کو گرتے دیکھا تو یہ تمہاری قسمت۔ لیکن اگر تم اپنے خاوندوں ،
اپنے باپوں ، اپنے بھائیوں اور اپنے بیٹوں کی اصلاح کر لو تو یقیناً تم بھی وہی ثواب پاؤ گی جو وہ
ارا خاوند
پائیں گے ۔ تم حفاظت ملک کی لڑائی میں خود نہیں جاؤ گی ۔ جائے گا تمہارا باپ یا تمہارا
جائے گا یا تمہارا بھائی جائے گا یا تمہارا بیٹا جائے گا لیکن تمہاری تعلیم کے ماتحت جو تمہارے بیٹے
بہادری دکھلائیں گے، جو تمہارے بھائی بہادری دکھلائیں گے، جو تمہارے باپ بہادری
دکھلائیں گے، جو تمہارے خاوند بہادری دکھلائیں گے اُن کو جو کچھ ثواب ملے گا اتنا ہی ثواب
خدا تعالی کی درگاہ میں تمہاری نسبت بھی لکھا جائے گا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ۔
الدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ ، جو شخص کسی دوسرے کو نیکی کی تحریک کرتا ہے، اُسے اتنا ہی ثواب
ملتا ہے جتنا خود نیکی کرنے والے کو ملتا ہے۔ جو شخص جہاد کیلئے جاتا یا ملک کی عزت کیلئے لڑتا ہے
جو کچھ تو اب اُس کو ملتا ہے وہی اُس کو بھی ملتا ہے جو اُس کے دل میں نیک تحریک پیدا کرتا ہے ۔
پس موجودہ تکلیفیں جو قادیان کو چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں اُن کو بھول جاؤ۔ اپنے
عزائم کو بلند کرو اور اپنی اولادوں میں جرات اور بہادری پیدا کرو۔ اگر اُن میں جرات اور
بہادری پیدا کرو گی تو وہی عزت پاؤ گی جو صحابیات نے پائی اور تمہارے نام بھی قیامت تک
عزت کے ساتھ یاد رکھے جائیں گے۔ لیکن اگر تم ایسا نہیں کرو گی تو تم اور تمہارے خاندان
انوار العلوم جلد ۱ ۲
۱۶۸
آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔
ذلیل کئے جائیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی ۔ خدا تعالیٰ تم کو اور ہم کو اس
عذاب سے بچائے ۔ آمین
( مصباح مئی ۱۹۵۰ صفحه ۵ تا ۲۴ )
اتا اسد الغابة جلد ۳ صفحه ۳۸۶،۳۸۵ مطبوعہ ریاض ۱۲۹۶ھ
ترمذی کتاب تفسير القرآن باب ومن سورة المومنين
بخاری کتاب المناقب باب المناقب
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۹۳ - مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
اسد الغابة جلد ۲ صفحه ۳۷۲ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ھ
مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۷۴ - مطبوعہ بیروت ۱۳۱۳ھ