قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۶۹
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
قادیان سے ہجرت اور
نئے مرکز کی تعمیر
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۷۱
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
( فرموده ۱۶ را پریل ۱۹۴۹ء بر موقع پہلا جلسہ سالانہ منعقدہ ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
وو
میں کل دوستوں کو بتا چکا ہوں کہ ہمارا یہ جلسہ سالانہ احمدیت کیلئے ایک مرکز جدید اختیار
کرنے کا جلسہ ہے۔ اِن ایام میں ہمارے سب افکار اور ہماری ساری گفتگوئیں اور ہمارے
سارے جذبات صرف ایک اور ایک مقصد کیلئے وقف رہنے چاہئیں ۔ تقریریں ہوتی رہتی ہیں
اور ہوتی رہیں گی ۔ باتیں دنیا کیا ہی کرتی ہے اور کرتی ہی چلی جائے گی مگر جو دن کسی خاص مقصد
کے لئے اختیار کیا جاتا ہے وہ اُسی مقصد کے استعمال میں زیادہ تر خرچ ہونا چاہیے۔ دنیا نے ،
اس سیاسی دنیا نے جس سے ہمارا کوئی واسطہ نہ تھا اِس دنیا نے جس کے مادی کاموں سے ہمیں
کوئی دلچسپی نہیں تھی ، اس دنیا نے جس نے ہمیشہ ہی ہماری بدخواہی کی اور ہم نے اس کی ہمیشہ
خیر خواہی کی ایسا رویہ اختیار کیا کہ اس کی تدبیروں اور مکروں کے نتیجہ میں ہمیں وہ مقام چھوڑنا
پڑا جس میں ہم امن اور اطمینان کے ساتھ اور بغیر کسی قسم کے لڑائی جھگڑے کے خدمت اسلام کا اور اطمینان کے سان
فرض سرانجام دے رہے تھے ۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ہم اُس جگہ کو چھوڑیں ، ہم نہیں چاہتے تھے کہ
دوسری باتوں میں ملوث ہوں ۔ جب سے پاکستان بنا ہے قدرتی طور پر ہماری یہ خواہش تھی کہ ہم
بھی اس کے ساتھ ہوں اور ہم بھی اس کے ساتھ وابستہ ہوں مگر اس طرح نہیں کہ یہ فیصلہ کر دیا
جائے کہ ہم قادیان چھوڑ کر پاکستان میں آ جائیں بلکہ ہماری یہ خواہش تھی کہ قادیان بھی
پاکستان میں آ جائے ۔ اس کیلئے باؤنڈری کمیشن (BOUNDRY COMMISSION) کے
ایام میں میں خود لاہور گیا اور میں نے تمام ضروری معلومات مسلمانوں کے اُس نمائندے کو مہیا
6

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۷۲
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
کیں جو کمیشن کے سامنے مسلمانوں کی طرف سے کیس پیش کر رہا تھا تا کہ کسی طرح قادیان بھی
پاکستان میں شامل ہو جائے ۔ میں نے انگلستان سے ایک جغرافیہ دان بھی بلایا جو وہاں ایک
یونیورسٹی کا مشہور پروفیسر اور مصنف تھا تا کہ وہ کمیشن کی امداد کرے۔ لیکن یہ چیز یا تو پہلے سے
طے شدہ تھی یا مخفی طور پر ہندوستان یونین سے وعدہ کر لیا گیا تھا کہ سکھوں کو خوش کرنے کے کئے
ضلع امرتسر اور گورداسپور جس میں مسلمانوں کی اکثریت ہے ہندوستان کو دے دیا جائے گا۔
مجھے خوب یاد ہے جب کمیشن کے سامنے مسٹر سیتل واڈ نے جو ہندوؤں کے وکیل تھے اپنی آخری
تقریر شروع کی تو جس وقت وہ گورداسپور پر پہنچے اُنہیں یہ معلوم تھا کہ میں نے تمام مسالہ جمع کر
کے مسلمان نمائندوں کو دیا ہے اُنہوں نے گورداسپور پر پہنچتے ہی ذرا ٹیڑھے ہو کر میری طرف
دیکھا اور ایک دھمکی آمیز رنگ میں کہا گورداسپور بہر حال ہندوستان یونین کی طرف جائے گا
اور اس کو پاکستان میں شامل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نقصان پہنچے گا ۔ مسٹر سیتل واڈ اُس
وقت انسانی نظر سے دیکھ رہا تھا لیکن ہم انسانی نظر سے نہیں دیکھا کرتے ہم آ تے ہم آسمانی نظر سے
دیکھنے کے عادی ہیں ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق کفار مکہ نے فیصلہ کیا کہ ہم انہیں قید کر لیں گے یا مکہ سے باہر نکال دیں گے یا مار ڈالیں
گے تو ان کی تمام تدبیریں اور چالیس عدم علم کی وجہ سے تھیں ۔ اللہ تعالیٰ خوب جانتا تھا کہ اُن کی
ان تدبیروں اور اُن کی اِن چالوں کے کیا نتائج نکلنے والے والے ہیں ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے کفار مکہ کو
ساری تدبیروں کا موقع دیا لیکن آخر خدا تعالیٰ کی بات ہی غالب آئی اور انہیں شرمندگی کی وجہ
سے سر جھکانے پڑے۔ یہی بات قادیان کی ہوگی۔ انڈین یونین کیا ہے ساری دنیا بھی
اگر چاہے کہ وہ ہمیں قادیان سے دوامی طور پر نکال دے تو وہ نیست و نابود ہو جائے گی اور آخر
قادیان ہمارا ہی ہوگا اور ہم اُسے حاصل کر کے رہیں گے۔ ہم نے خدا تعالیٰ کے ہاتھ دیکھے
ہیں ، ہم نے خدا تعالیٰ کے فرشتوں کی فوجوں کو دیکھا ہے ، ہم نے اُس کے اقتدار کا خود معائنہ کیا
ہے۔ ہمیں انسانی تدبیروں ، مکروں اور چالوں کا کیا ڈر ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا الہام ہے۔ آگ سے؟ آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری غلا غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے“ کے جنگ
بھی ایک قسم کی آگ ہے ۔ ہم جنگ نہیں کرتے بلکہ ہم امن کے ساتھ خدا تعالیٰ کے دین کو تمام

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۷۳
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
دنیا میں پھیلاتے ہیں لیکن ہم قادیان لیں گے اور دنیا کی آنکھیں دیکھیں گی کہ ہم نے قادیان
واپس لے لیا ہے۔ بیشک وہ احمدی جو میرے سامنے بیٹھے ہیں کمزور ہیں اور جنگ کا نام سننے سے
اُن کے دل کا چیتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ ایسے لوگ خود پیدا کرے گا جو خون کی بہتی ہوئی ندیوں میں
سے تیرتے ہوئے قادیان پہنچیں گے اور اُسے حاصل کر لیں گے اور خواہ انہیں تلوار کی نوکوں پر
سے جانا پڑے ، خواہ اُنہیں تلوار کی دھاروں پر چلنا پڑے وہ بہر حال قادیان کو لے کر رہیں گے
اگر صلح کے ساتھ ہمیں قادیان نہ ملا تب بھی قادیان واپس لیا جائے گا اور ہم اُسے واپس لے کر
رہیں گے ۔" (غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
اس وقت جو اصل سوال ہمارے سامنے ہے وہ یہ ہے کہ ہم ایک نئی زندگی اختیار کریں
اور ایک نئے نظام کے ماتحت پھر خدمت اسلام میں مشغول ہو جا ئیں ۔ ہم ایک منظم قوم ہیں ہم
پرا گندہ قوم نہیں ہم کسی مرکز کے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ دوسرے لوگ مرکز کے بغیر رہ سکتے ہیں لیکن
ہمارے سارے کام محور خلافت کے گرد چکر لگاتے ہیں۔ اور اس کے معنی یہ ہیں کہ کام کرنے
کے لئے کا رکن بھی ہونے چاہئیں اور ایسے ادارے بھی ہونے چاہئیں جہاں کام چلانے کی
تربیت دی جائے ۔ اور یہ ساری باتیں تنظیم چاہتی ہیں ، یہ ساری باتیں ایک مقام چاہتی ہیں ، یہ
ساری باتیں ایک نظام چاہتی ہیں ۔ ہم پھیل کر اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر سکتے ۔ ہم ایک جگہ جمع
ہو کر اور ایک تنظیم میں رہ کر ہی اپنے مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہم میں سے کئی لوگ ایسے ہیں
جن کے پاکستان میں بھی مکانات ہیں۔ خود میرے پاس بھی پاکستان میں مکان ہے مجھے جب
دوستوں نے کہا کہ کیوں نہ آپ وہاں چلے جائیں تو میں نے اُنہیں یہی جواب دیا کہ ہم نے جمع
ہو کر رہنا ہے اس لئے ہم وہیں رہیں گے جہاں جماعت اکٹھی ہو سکے ۔ اگر جماعت اکٹھی نہ ہو
سکے تو ہماری غرض اور ہمارا مقصد مفقود ہو جاتا ہے۔
پس دوستوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارا یہ جلسہ سالانہ تفاول کے طور پر ہے تا کہ ہم ایک
نئے مرکز کی بنیاد ڈالیں ۔ غیب جاننے والا خدا تعالیٰ ہی ہے اور وہی جانتا ہے کہ ہمارے
ارادے کس رنگ میں پورے ہوں گے۔ لیکن فی الحال میں یہی سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی مشیت
اور خدا تعالیٰ کا ارادہ یہی ہے کہ ہم اس جگہ احمدیت کے نئے مرکز کی بنیاد ڈالیں ۔ ہمیں

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۷۴
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی
حاشا و گلا کسی خاص مقام سے کوئی تعلق نہیں جہاں خدا چاہے ہم جانے کے لئے تیار ہیں اور
وہی جگہ ہمارے لئے بابرکت ہوگی ۔ بہر حال یہ جلسہ ایک نئے مرکز کے قیام کی غرض سے ہے
اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس حالت میں بھی اللہ تعالیٰ نے جو نظام ہمیں بخشا ہے وہ کتنا ز بر دست
ہے۔ دنیا کی کونسی قوم ہے جسے اتنی شدید پریشانی ہوئی ہو جتنی ہمیں ہوئی اور پھر اُس نے اکٹھے ہو
کر اپنے لئے نئے مرکز کی تعمیر کی کوشش کی ہو۔ یہ صرف احمدی ہی ہیں کہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے
توفیق دی کہ وہ اپنے لئے ایک نئی جگہ بنائیں اور نئے سرے سے اپنی ترقی کیلئے کوشش کریں۔
میں اپنے مضمون کی طرف آنے سے پہلے چند ضمنی مضامین کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا
ہوں ۔ میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ تمام قسم کی ترقیات اچھے لٹریچر کے ساتھ وابستہ
ہیں ۔ انگریزی ترجمہ قرآن کریم جو حال ہی میں شائع ہوا ہے اس کے متعلق منتظمین نے مجھ سے
شکایت کی ہے کہ جماعت کے دوستوں نے اس کی خریداری کی طرف پوری توجہ نہیں کی ۔
بے شک اس کی قیمت زیادہ ہے لیکن انگریزی ممالک میں تبلیغ کا اس سے زیادہ اچھا کوئی ذریعہ
نہیں ۔ یہ ترجمہ جہاں اور جس ملک میں پہنچا ہے اس نے تبلیغ کے لئے ایک بڑا راستہ کھول دیا
ہے۔ مثلاً شام کے اخباروں میں اس کے متعلق بڑے زور دار الفاظ میں مضامین نکلے ہیں اور
بڑی بات یہ ہے کہ مستشرق جو اپنے آپ کو فرعون کی حیثیت دیتے ہیں اُن کے اندر
بھی اس ترجمہ کی وجہ سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ تین بڑے مستشرقین نے اس پر ریویو لکھے ہیں اور
اتنے بغض کا اظہار کیا ہے کہ اس سے پتہ لگ جاتا ہے کہ انہوں نے یہ محسوس کر لیا ہے کہ یہ ترجمہ
عیسائیت کیلئے ایک بہت بڑی زد ہوگا ۔ اگر یہ معمولی چیز ہوتی تو ان مستشرقین کو کیا ضرورت تھی
کہ اتنے سخت مضامین لکھتے ۔ پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ انگریزی ترجمہ قرآن کریم
کی اشاعت کی طرف توجہ کریں اور یورپین ممالک میں اِسے کثرت سے شائع کرنے میں
امداد دیں ۔
سب سے بڑا
اسی طرح مجھے بتایا گیا ہے کہ تفسیر کبیر کی نئی جلدوں کی اشاعت کی طرف بھی جماعت نے
بہت کم توجہ کی ہے حالانکہ اُردو زبان میں عام لوگ بھی قرآنی مطالب کو اچھی طرح سمجھ سکتے
ہیں۔ تفسیر کبیر کی جو پہلی جلد چھپی تھی اُس کی پانچ روپے فی جلد قیمت رکھی گئی تھی ۔ مگر سٹاک ختم

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۷۵
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
ہو جانے کے بعد احمدیوں نے اُسے سو سو روپیہ فی جلد کے حساب سے خریدا۔ افریقہ میں ایک
دوست نے ایک جلد پچاس روپے پر فروخت کر دی اور سمجھا کہ وہ اس قیمت سے ایک اور جلد
خرید لیں گے مگر اُس نے جب یہاں لکھا کہ میرے لئے تفسیر کبیر کی وہ جلد پچاس روپے تک خرید
لی جائے تو ہم نے اُسے جواب دیا کہ پچاس روپے کو تو کوئی شخص یہ جلد نہیں دیتا ۔ ہاں کوشش کی
جائے تو سو روپیہ تک مل سکتی ہے۔ مگر جو جلد آب چھپی ہے اس کی کافی تعداد موجود ہے اور اس
کی خریداری کی طرف دوستوں نے توجہ نہیں کی ۔ اب آخری جلد شائع ہو رہی ہے اور دوستوں
کے لئے دونوں جلدوں کا اکٹھا خریدنا مشکل ہوگا الگ الگ خرید نے میں آسانی ہوتی
کسی قسم کا بوجھ محسوس نہیں ہوتا ۔
الفضل والوں نے مجھ سے یہ درخواست کی تھی کہ میں جلسہ پر ان کے لئے بھی سفارش
کروں لیکن جب میں آ رہا تھا تو میں نے سنا کہ وہ الفضل کے متعلق خود اعلان کر رہے ہیں ۔
بہر حال الفضل ایک جماعتی اخبار ہے اور تربیت اور اصلاح وارشاد کے لئے بہت محمد ہے۔
دوستوں کو اس کی ایجنسیاں کھولنی چاہئیں اور اس کی خریداری کو بڑھانا چاہیے۔
ہے اور
سب سے بڑی چیز وقف زندگی ہے لیکن میں افسوس سے کہتا ہوں کہ پنجاب کی تقسیم کے بعد
جماعت کی توجہ اس طرف سے ہٹ گئی ہے۔ اس کی بڑی وجہ پریشانیاں ہیں ۔ اکثر لوگ
تجارتی کاموں میں لگے رہے اور جو انصار تھے وہ بھی مہاجرین کی مدد کے لئے اِدھر اُدھر بھاگتے
رہے اور اس طرف کسی نے توجہ نہیں کی لیکن وقف زندگی کے بغیر سلسلہ کے کام نہیں چل
سکتے ۔ دوستوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنی زندگیاں وقف کریں اور اسلام کو جلد سے جلد
تمام دنیا پر غالب کرنے کے سامان بہم پہنچائیں ۔ باوجود اس کے کہ ہمیں ابھی پریشانیاں لاحق
ہیں ، باوجود اس کے کہ ہم نے ابھی نیا مرکز بنانا ہے خدا تعالیٰ نے ہماری اشک شوئی کیلئے تبلیغ اسلام
کو وسیع کر دیا ہے ۔ چنانچہ گذشتہ سال جرمن میں ایک اچھی جماعت قائم ہوگئی اور ایک درجن
کے قریب جرمن احمدیت میں داخل ہوئے ۔ اسی طرح ہالینڈ میں بھی جماعت احمد یہ قائم ہوگئی ۔
جرمن احمد یوں میں سے مسٹر عبدالشکور کنزے کو جو پہلے سے احمدی تھے خدا تعالیٰ نے توفیق دی کہ
وہ اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کریں ۔ انہیں دیکھ کر کوئی شخص یہ نہیں سمجھ سکتا کہ وہ

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۷۶
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
جرمن ہیں بلکہ ہر دیکھنے والا یہ سمجھے گا کہ وہ کوئی مولوی ہیں ۔ انہوں نے داڑھی رکھی ہوئی ہے اور
بظاہر وہ جرمن معلوم نہیں ہوتے ۔ ہالینڈ کے ایک دوست بھی اپنی زندگی وقف کرنا چاہتے ہیں
اور اُن سے خط و کتابت ہو رہی ہے ۔ اسی طرح جرمن کے بعض اور دوست بھی اس فکر میں ہیں
-
66
کہ وہ اپنی زندگیاں اسلام کی خدمت کے لئے وقف کریں ۔“ (الفضل ۱۳ جولائی ۱۹۶۱ء)
ایران میں ہمارے مبلغ تین سال سے بیٹھے تھے اور اب تک اُنہیں کوئی کامیابی نہیں
ہوئی تھی ۔ آہستہ آہستہ وہاں تبلیغ ہوتی رہی ۔ وہاں کے مشنری نے خواب میں دیکھا کہ ایران
کے جنوبی علاقہ میں خدا تعالیٰ کا فضل نازل ہوگا اور جماعت احمد یہ کو ترقی ہوگی ۔ اس کے بعد
اُنہوں نے ایک علاقہ میں جس کے متعلق انہیں خیال تھا کہ وہ خواب میں دکھایا گیا ہے لٹریچر
بھیجنا شروع کیا ۔ بعض لوگ اُن سے ملنے کے لئے بھی آئے ۔ اُن کے بڑے امام کو بھی کتا بیں
بھیجی گئیں ۔ ایک دو ماہ کے بعد اُس نے اُنہیں لکھا کہ وفات مسیح کا مسئلہ ثابت ہو گیا ہے اب
آپ نبوت کے متعلق میری تسلی کرا دیں ۔ چنانچہ خط و کتابت ہوتی رہی ۔ ڈیڑھ مہینہ ہوا کہ وہ
دوست احمدی ہو چکے ہیں۔ اور نہ صرف وہ اکیلے احمدی ہوئے ہیں بلکہ اُن کے مریدوں میں
سے اور بھی کئی آدمی احمدیت قبول کر چکے ہیں ۔ اب اطلاع ملی ہے کہ اُس علاقہ میں جو تین ہزار
سنی رہتے ہیں اُن میں سے اکثریت خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہو چکی ہے اور باقی بھی قریب
زمانہ میں اِنْشَاءَ اللهُ احمدی ہو جائیں گے۔ یہ لوگ ہیں تو غریب لیکن بہت جفاکش ہیں ۔ ان
کا حکومت کے ساتھ عموماً جھگڑا ہوتا رہتا ہے اور یہ اختلاف بعض اوقات لڑائیوں تک جا پہنچتا
ہے۔ ان لوگوں نے ایرانیوں کو نکال دیا تھا اور خود آزاد ہو گئے تھے لیکن اب پھر یہ ایرانی حکومت
کے ماتحت ہیں۔ لیکن ایرانی ڈرتے ہیں کہ کہیں یہ پھر سر نہ اُٹھائیں ۔ یہ علاقہ بھی فارس کا ہے
جس کے متعلق احادیث میں پیشگوئیاں ہیں کہ جب اسلام کمزور ہو جائے گا اور اُسے ضعف پہنچے
گا تو خدا تعالیٰ بنو فارس میں سے ایک شخص کو کھڑا کرے گا جو دوبارہ مسلمانوں کی تنظیم کرے گا
66
اور اسلام کو اپنی بنیادوں پر قائم کرے گا ۔ ( غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
”امریکہ میں ۱۹۲۶ء سے تبلیغ ہو رہی ہے اس وقت تک تبلیغ سیاہ فام لوگوں میں ہی ہوتی
رہی ہے۔ امریکہ میں دو کروڑ کے قریب سیاہ فام لوگ بستے ہیں ۔ پرانے زمانہ میں امریکہ

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۷۷
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
والے انہیں افریقہ سے اپنی خدمت کے لئے پکڑ لائے تھے لیکن ایک زمانہ آیا جب امریکنوں
نے خود کہا کہ وہ انہیں غلام رکھنا پسند نہیں کرتے ۔ امریکنوں کا ایک حصہ اس بات کے حق میں تھا
کہ انہیں غلام نہیں رکھنا چاہیے ۔ لیکن دوسرے فریق نے انہیں غلام رکھنے پر اصرار کیا۔ دونوں
میں لڑائیاں ہوئیں اور وہ فریق جیت گیا جو اس بات کے حق میں تھا کہ سیاہ فام لوگوں کو غلام نہیں
رکھنا چاہیے ۔ اب یہ لوگ وہیں رہتے ہیں ان میں سے کچھ لوگ لیبیا میں بسائے گئے تھے اور
باقی وہیں آباد ہو گئے ان کی تعداد اس وقت دو کروڑ ہے۔ اس وقت تک اسلام کلی طور پر انہیں
لوگوں میں پھیل رہا تھا لیکن اب سفید فام لوگوں میں بھی ہماری تبلیغ شروع ہوگئی ہے اور پچھلے
دنوں دو امریکن احمدیت میں داخل ہوئے ہیں اور مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ ایک امریکن نے
اسلام کی خدمت کیلئے اپنی زندگی بھی وقف کر دی ہے ۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ میرے وقف زندگی
کو قبول کیا جائے اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ وہ پاکستان آ کر دینی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں
اور اس کے بعد اپنے ملک میں واپس جا کر تبلیغ کریں گے۔ ان کے اخلاص کا یہ حال ہے کہ
امریکہ کے انچارج مبلغ خلیل احمد صاحب ناصر نے اطلاع دی ہے کہ یہ دوست سو اسولہ فیصدی
کے حساب سے چندہ دے رہے ہیں اور روپیہ بھی جمع کر رہے ہیں تا کہ وہ اپنے خرچ پر پاکستان
آئیں اور دینی تعلیم حاصل کریں ۔“ (الفضل ۱۳ جولائی ۱۹۶۱ ء صفحہ ۴ کالم ۲ )
66
اسی طرح یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ امریکہ میں ہمارا مشن رجسٹرڈ کروالیا گیا ہے جب
تک مشن رجسٹرڈ نہ ہو ا مریکہ میں اُسے باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔ یہی وجہ تھی کہ ہمارے
مبلغوں کو بار بار تنگ کیا جاتا تھا اور حکومت انہیں مشنری تسلیم نہیں کرتی تھی ۔ جب ہم کسی مبلغ کے
بھیجنے کے متعلق کوشش کرتے تو اس میں رکاوٹیں ڈالی جاتیں ۔ پاکستان کے امریکن سفارت خانے
کو ہم نے کہا کہ تمہارے مشنری جب ہمارے ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں تو ہم اپنا مبلغ آپ کے
ملک میں کیوں نہیں بھیج سکتے یہ تو بے انصافی ہے۔ چنانچہ امریکہ کے قونصل نے جو ایک شریف
آدمی ہیں ہماری دلیل کی قوت کو تسلیم کیا اور اُنہوں نے خود مجھے لکھا کہ یہ آپ سے بے انصافی
ہو رہی ہے۔ چنانچہ ایک پارٹی کے موقع پر وہ مجھے ملے اور اُنہوں نے خوشخبری سنائی کہ اُن کی
کوشش سے امریکہ سے یہ اطلاع آ گئی ہے کہ حکومت نے یہ منظور کر لیا ہے کہ احمدی مشنریوں کو

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۷۸
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
بھی تسلیم کر لیا جائے ۔ میں سرکاری اطلاع بعد میں بھجوا دوں گا اور ساتھ ہی کہا کہ آپ اب اپنے
مشنوں کو رجسٹرڈ کروانے کی کوشش کریں ۔ ہمارے لئے مشنوں کے رجسٹرڈ کروانے میں بہت سی
دقتیں تھیں ۔ حکومت کی طرف سے یہ سوال کیا جاتا تھا کہ ہم تمہارے مشن کو کیوں تسلیم کریں؟
جب آپ لوگ ہمارے ملک میں دیر سے بس رہے تھے تو کیوں نہ آپ نے اپنے مشن کو رجسٹرڈ
کروایا ؟ اب انہیں رجسٹرڈ کروانے کی کیا ضرورت پیش آئی ہے؟ اس بارہ میں بھی خدا تعالیٰ
نے غیب سے سامان کیا اور ہمارا مشن ایک نئی جگہ پر کھل گیا۔ وہاں حبشیوں کی ایک پارٹی رجسٹرڈ
تھی اس میں سے اکثریت احمدی ہو گئی اور اُنہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ان کے مشن
کا نام تبدیل کر کے احمد یہ مشن رکھ دیا جائے ۔ دوسرے مبلغوں نے بھی اس حوالہ سے درخواستیں
دیں کہ ہماری جماعت فلاں جگہ پر رجسٹرڈ ہے اس جگہ پر بھی اسے رجسٹرڈ کر لیا جائے ۔ اب
اطلاع آئی ہے کہ ہمارے دو اور مشن بھی رجسٹرڈ ہو گئے ہیں اب اگر وہاں مبلغ نہیں ہوگا اور
جماعت حکومت کے پاس درخواست کرے گی کہ انہیں مبلغ منگوانے کی اجازت دی جائے تو
حکومت کے قواعد کے مطابق اسے اس طرف توجہ دینی پڑے گی ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ حکومت
نا انصافی کر رہی ہے۔
میں فی
امریکن نو مسلم یوں بھی ترقی کر رہے ہیں امریکہ کی جماعت کا بجٹ تیس ہزار روپیہ سالانہ
ہے اور جس رنگ میں ترقی کر رہی ہے اس سے میں امید کرتا ہوں کہ وہ جلد ہی لاکھوں تک پہنچ
جائے گا ۔ (اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی ) اور امریکہ کی دولت سے یہ بعید نہیں کہ ان کا بجٹ پاکستان کی
جماعت کے بجٹ سے بھی بڑھ جا بڑھ جائے ۔ مثلاً امر : ۔ مثلاً امریکہ میں اگر بیس ہزار احمدی ہو جائیں تو امریکہ
فی آدمی اوسط آمدن سوا تین سو روپیہ ہے اور فیملی تین آدمی کی ہوتی ہے۔ جس کے معنی یہ
ہونگے کہ وہاں سات ہزار کمانے والے ہوں گے اور ان کی بیس لاکھ ماہوار سے زیادہ آمد
ہو گی ۔ اگر وہ وصیت کے معیار کے مطابق چندہ دیں تو اُن کا چندہ دولاکھ سے کچھ اوپر ہوتا ہے ۔
ہمارے ملک کی آمد کا جو اندازہ لگایا گیا ہے اس کے مطابق ہمارے ملک کے ایک فرد کی آمد
تین روپے بارہ آنے ہے۔ اور اگر تین آدمیوں کی ایک فیملی شمار کر لی جائے تو اس کے یہ معنی
ہیں کہ ایک فرد کے حصہ میں صرف سوار و پیہ آتا ہے۔ لیکن امریکہ میں ایک خاندان ( یعنی اوسط

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۷۹
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
درجہ کے خاندان ) کی اوسط آمد سوا تین سو روپیہ ہے گویا ہماری نسبت اُن کی آمدن تھیں گئے
زیادہ ہے۔ اگر امراء کو بھی شامل کر لیا جائے تو ان کی اوسط آمدن اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
اس سال کے دوران میں مشرقی افریقہ میں بھی لوگ احمدی ہونے شروع ہو گئے ہیں
چنانچہ اس مہینہ میں تمیں احباب جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور بھی کئی لوگ احمدیت کی طرف
توجہ کر رہے ہیں ۔ اگر چہ وہ لوگ وقف کی حقیقت کو نہیں سمجھتے مگر پھر بھی بعض دوستوں نے اپنی
زندگیاں خدمت دین کے لئے پیش کی ہیں اور وہ ہمارے مبلغوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے
ہیں اور اپنے اخلاص کا ثبوت دے رہے ہیں ۔ (الفضل ۱۴ جولائی ۱۹۶۱ء )
اسی طرح اس سال خدا تعالیٰ نے شرقِ اردن میں بھی تبلیغ کا نیا رستہ کھول دیا ہے۔
شرق اردن فلسطین کا ہی ایک حصہ علیحدہ کر کے الگ ملک بنا دیا گیا ہے جو ا میر عبداللہ کے ماتحت
ہے۔ عمان سے جو شرق اردن کا دارالخلافہ ہے کوئی شخص ہمارے فلسطین مشن میں آیا اور وہاں
ہمارے مبلغ رشید احمد صاحب چغتائی کو ملا اور اُن سے احمدیت کے متعلق باتیں کرنے لگا۔ جب
وہ اپنے وطن واپس گیا تو اُس نے دوسرے لوگوں سے احمدیت کے متعلق باتیں شروع کیں اور
ان کا طبائع پر پر بہت اثر ہوا اور ہمارے خیالات آگے پھیلنے شروع ہوئے ۔ اُس شخص نے
ہمارے مبلغ کو لکھا کہ یہاں احمدیت کے لئے میدان تیار ہے اور بہت سے لوگ احمدی ہونے
کے لئے تیار ہیں آپ اپنا مشن یہاں کھول دیں ۔ عمان ایک بہت پُرانا شہر ہے اور اس کا پُرانا
نام قرد یہ ہے۔ وہاں ہمارے لئے بہت سی دقتیں تھیں مگر شام کے وزیر تعلیم نے جو ایک شریف
آدمی ہیں ایک چٹھی لکھ دی کہ ان کے راستہ میں کسی قسم کی روک نہیں ہونی چاہیے۔ اگر عمان میں
احمدیت قائم ہو گئی تو یہ جگہ بھی کہا بیر ( فلسطین) کی طرح جہاں ہمارا مشن قائم ہے ہو جائے گی ۔
66
یہ جگہ کہا بیر سے بڑی ہے اور قصبہ ہے ۔“ (غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
دو سپین کے متعلق جو خبریں آ رہی ہیں وہ بھی خوشکن ہیں ۔ اگر چہ وہاں لوگ مسلمان نہیں ہو
رہے وہ نہایت ہی متعصب ہیں لیکن پھر بھی اُن پر اسلام اپنا اثر کر رہا ہے ۔ جب ہم قادیان سے
نکلے تو ہم نے کمی آمد کی وجہ سے بعض مشنریوں کو لکھا کہ یا تو تمہارے مشن بند کر دیئے جائیں گے
یا تم خود گزارہ کی صورت پیدا کرو اور تبلیغ کر وسلسلہ کی طرف سے تمہیں کوئی خرچ نہیں دیا جائے

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۸۰
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
گا ۔ جن مشنوں کے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اُن میں سپین کا بھی مشن تھا ۔ جب ہم نے اس قسم
کی چٹھیاں بیرونی مشنریوں کو لکھیں تو ان مبلغوں نے جواب دیا کہ آپ ہمارا خرچ بے شک
بند کر دیں جس طرح بھی ہو گا ہم گزارہ کریں گے ۔ چنانچہ پین کے مبلغ نے پھیری کر کے روزی
کمانا شروع کی اور خدا تعالیٰ نے اس کی کمائی میں ایسی برکت ڈالی کہ چھ ماہ کے اندر اندر اس
نے سترہ اٹھارہ سو روپیہ جمع کر لیا اور اس نے میرا لیکچر اسلام کا اقتصادی نظام ہسپانوی زبان
میں شائع کیا۔ اس کا ان لوگوں پر بہت اثر ہوا۔ اس لیکچر میں کمیونزم کے مقابلہ میں اسلام کا
اقتصادی نظام پیش کیا گیا ہے اور سپین کے لوگ چونکہ روس کے دشمن ہیں اس لئے اُنہوں نے
اس کتاب کو بہت پسند کیا ۔ اخبارات اور رسالوں نے ریویو لکھے۔ چنانچہ کل ہی مجھے ایک ریویو
ملا ہے جو ایک سرکاری اخبار میں شائع ہوا ہے۔ یہ اخبار سپین کی وزارت صنعت و تجارت اور امور
خارجہ کی طرف سے ہفتہ وار شائع ہوتا ہے۔ اس میں اسلام کا اقتصادی نظام پر ایڈیٹر کی
طرف سے جو انسپکٹر جنرل تجارت بھی ہے ایک ریویو شائع ہوا ہے جس کا ہیڈنگ ” اسلام اور
کمیونزم ہے۔ ہسپانیہ کے لوگ کر عیسائی ہیں اور اسلام سے اُنہیں عداوت ہے لیکن جب کوئی
مشتر کہ بات ہو تو وہ دشمنی بھول جاتی ہے ۔ وہ لکھتے ہیں ۔
دو سپین کے ایک نہایت ہمدرد دوست کرم الہی صاحب ظفر جو ہمارے ملک میں
جماعت احمد یہ کے مبلغ ہیں حال ہی میں نہایت قیمتی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جو
صرف دلچسپ ہی نہیں بلکہ اہلِ سپین اور اہلِ اسلام کے باہمی دوستانہ تعلقات مضبوط
کرنے اور ایک دوسرے کو اچھے طور پر سمجھنے کا ذریعہ ہیں ۔ آپ نے جماعت احمد یہ
کے امام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی کی ایک لطیف تصنیف کا
ہسپانوی ترجمہ شائع کیا ہے جس کا عنوان ” حقیقی امن کی طرف لے جانے والا راستہ
ہے اور جس کا دوسرا عنوان ”اسلام کا اقتصادی نظام ہے۔ موجودہ ترجمہ انگریزی
سے ہسپانوی میں کیا گیا ہے جس کا اُردو میں مقابلہ کیا گیا ہے۔
یہ قدرتی امر تھا کہ کتاب کسی قدر جذباتی اور مذہبی تعصب کا رنگ رکھتی مگر با وجود
اس کے کمیونزم کے مقابلہ میں نہایت شاندار طور پر اسلام کا اقتصادی نظام پیش کرتے

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۸۱
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
ہوئے وزنی دلائل کے ساتھ ثابت کیا گیا ہے کہ کمیونزم نہ صرف دنیاوی سیاسی تحریکوں
اور اصولوں کے خلاف ہے بلکہ مذہبی دنیا کے بھی خلاف ہے جہاں باہم معاشرتی
زندگی میں مختلف الخیال لوگوں کو خواہ وہ صحیح مذہب کے پیرو ہوں یا غلط راہ پر چل رہے
ہوں پوری آزادی ہے۔
اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ آپ نے اس لیکچر کے ذریعہ دنیا بھر کو
اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دی ہے کتاب نہایت اعلیٰ طور پر معلومات کا خزانہ
ہے۔ خصوصاً ہم کیتھولک مذہب والوں کے لئے دوسرے مذاہب اور دوسری اقوام
کے خیالات جاننے کے لئے کہ ان لوگوں کی کمیونزم کے متعلق کیا رائے ہے یہ کتاب
نہایت مفید ثابت ہوئی ہے۔
ہسپانوی ناظرین کے لئے سب سے زیادہ قابل کشش اور دلچسپ چیز اس
تصنیف لطیف میں اس کا طرزِ بیان اور دلکش طور پر خیالات کا پیش کرنا اور زبان کی
مٹھاس ہے۔ کتاب معارف سے پُر ہے اور قرآن کریم کی صحیح تفسیر اور دوسری اسلام
کی مقدس کتب کے حوالوں اور نہایت گہری معلومات پر مشتمل ہے ۔
وو
سب سے زیادہ انتہائی دلچسپ اور قابل ذکر بات حضرت امام جماعت احمد یہ کا
اسلام کا اقتصادی نظام دنیا کے سامنے نہایت دلچسپ رنگ میں پیش کرنا ہے اور
دوسرے حصہ کے لئے جو کمیونزم کے متعلق ہے آپ زیادہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
خلاصہ یہ کہ جو اصحاب اقتصادیات کے متعلق اپنی معلومات وسیع کرنا چاہتے
ہوں اُن سے ہم پُر زور سفارش اس کتاب کے مطالعہ کے لئے کرتے ہیں۔
اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ ہمارے لٹریچر کا غیروں پر کیا اثر ہو رہا ہے ۔
اس کے بعد میں جماعت کے دوستوں کو یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہ سکیم یہاں لے کر
آیا ہوں کہ ہم انجمن کے سارے دفاتر لاہور سے یہاں منتقل کر دیں اس لئے جیسا کہ احباب
قادیان بار بار آیا جایا کرتے تھے اُسی طرح انہیں ربوہ میں بھی بار بار آنے کی کوشش کرنی
چاہیے ۔ اگر احباب بار بار ربوہ آئیں گے تو وہ ناظروں سے مل کر جماعت کی سکیموں کو معلوم کر

10 von 10 heute frei