قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۸۲
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
سکیں گے اور دوسرے لوگوں پر بھی اس بات کا اثر ہوگا کہ کس طرح یہ لوگ اپنے نئے مرکز کو
مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔“ (الفضل ۱۴ / جولائی ۱۹۶۱ء )
یہ بھی یادر ہے کہ جو لوگ آئندہ ربوہ آئیں وہ حتی الوسع ریل کے ذریعہ آئیں اور ریل
کے ذریعہ جائیں ۔ ریلوے حکام نے ہمارے ساتھ بہت اچھا تعاون کیا ہے اور ربوہ میں اُس
وقت ریلوے سٹیشن بنایا ہے جب یہاں کوئی مکان نہیں تھا۔ یہ عمارتیں وغیرہ جو اب بنی ہوئی
ہوئی ہیں یہ ہم نے چند دنوں میں بنائی ہیں اور یہ بھی محض چھپر ہیں ۔ ریلوے حکام نے نہایت
فراخدلی سے یہ جانتے ہوئے کہ جہاں اس جماعت کا مرکز ہو گا ریل گھاٹے میں نہیں رہے گی
یہاں اسٹیشن کھول دیا ہے اور آئندہ ان کا ارادہ اسے مستقل اور اہم سٹیشن بنانے کا ہے ۔ انہوں
نے حکام بالا کی منظوری کے بغیر بامید منظوری یہ سٹیشن بنایا ہے اور اب انہیں دکھانا ہوگا کہ ہم نے
یہاں سٹیشن کھولنے میں غلطی نہیں کی بلکہ اس میں پاکستان کا فائدہ تھا۔ اگر جماعت کے دوست
یہاں بار بار نہ آئیں گے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ریلوے کی آمدنی کم دکھائی جائے گی اور
حکام بالا اعتراض کریں گے کہ محض خیالات پر بنیاد قائم کر کے یہاں سٹیشن کھول دیا گیا ہے ۔
میں یہ نہیں کہتا کہ تم کسی اور ذریعہ سے سفر نہ کرو ۔ ضرورت کے وقت دوسرے ذرائع سے بھی سفر
کیا جا سکتا ہے لیکن جہاں تک ممکن ہو ریلوے کے ذریعہ سفر کیا جائے ۔ میں نے خود اپنے سب
گھر والوں کو ریل کے ذریعہ بھیجا ہے اور خود موٹر پر آیا ہوں کیونکہ اُس دن میری ایک دعوت تھی
جو یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی تھی اور وہاں مجھے کئی دوسرے لوگوں سے ملنے کا موقع مل سکتا تھا۔
میں اُس دعوت پر چلا گیا اور پھر موٹر کے ذریعہ یہاں آیا۔ پس میرا یہ مطلب نہیں کہ خواہ کچھ بھی
ہو آپ لوگ صرف ریلوے کے ذریعہ سفر کریں بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو
دوست ریلوے کے ذریعہ سفر کریں۔ میں نے تمام گھر والوں کو ریل کے ذریعہ یہاں بھیجا تھا گو
موٹر کے ذریعہ آنے میں شائد تیسرا حصہ خرچ ہوتا۔ میں نے یہی سوچا کہ فائدہ اسی میں ہے کہ
میں انہیں ریل کے ذریعہ بھیجوں تا ریلوے کے وہ حکام جنہوں نے ہم سے تعاون کرتے ہوئے
یہاں اسٹیشن کھولا ہے بدنام نہ ہوں ۔
ہمارا یہ بھی ارادہ ہے کہ سٹیشن کو اسی صورت پر ہی قائم نہ رکھا جائے بلکہ اسے بڑھایا جائے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۸۳
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
اور بڑا سٹیشن بنایا جائے ۔ اب ڈاک خانہ والوں کے بھی آدمی آئے ہیں اور وہ بھی یہاں
ڈاکخانہ کھولنے کے لئے تیار ہیں اور اگر بات پختہ ہو گئی تو پھر منی آرڈروں کے آنے جانے اور
دوسری ڈاک میں بھی سہولت پیدا ہو جائے گی اور دوسرے لوگوں سے ہمارے تعلقات زیادہ
اچھے ہو جائیں گے۔ پس جماعت کو چاہیے کہ وہ کثرت سے ربوہ آنا جانا شروع کر دے اور پھر
وہ ریل کے ذریعہ سفر کرے سوائے کسی مجبوری کے یا سوائے اس کے کہ انہیں ریل کے ذریعہ
سفر کرنے میں نقصان ہوتا ہو۔
اس کے بعد میں اس کڑی کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں جو ربوہ کے قیام کے متعلق
ہے۔ اس سلسلہ میں سب سے پہلے میں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان میں
جب انگریز کا راج تھا اور ہم اُس کی رعایا تھے اُس وقت حکومت میں ہمارا کوئی دخل نہیں تھا۔
اب پاکستان بن چکا ہے اور حکومت جہاں قومی ہے وہاں ہماری محسن بھی ہے۔ اس لئے ہم پر
اب پہلے سے زیادہ فرض ہے کہ اس کی حفاظت اور مضبوطی کے لئے کوشش کریں ۔ اور حفاظتیں
خالی نعروں سے نہیں ہوا کرتیں ، صرف منہ سے یہ کہہ دینا کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کریں گے
اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دینا اس بات کا یقین نہیں دلاتا کہ پاکستان کی واقعہ میں حفاظت کی
جائے گی۔ خالی نعروں سے پاکستان زندہ نہیں ہوگا ۔ وہ زندہ اُسی وقت ہوگا جب آپ لوگ
ملک کی خاطر موت کے لئے تیار ہو جائیں گے۔ جب تک آپ خود مردہ باد نہیں ہو جاتے
پاکستان زندہ باد کس طرح ہو سکتا ہے۔ اگر آپ منہ سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائیں
اور جب اس کی حفاظت کا سوال آئے تو کہہ دیں ہم اس کے ذمہ دار نہیں تو ” پاکستان زندہ باد
کس طرح ہو سکتا ہے۔ پاکستان اُس وقت زندہ باد ہوگا جب آپ موت کے لئے تیار ہو
جائیں گے۔ اور مرنے کے بھی ڈھنگ ہوتے ہیں سارے لوگ مرنا بھی نہیں جانتے ۔
کہتے ہیں کسی مجلس میں ایک ڈاکٹر اور ایک اناڑی طبیب دونوں بیٹھے تھے کہ طب کا ذکر
شروع ہو گیا ۔ اناڑی طبیب کے متعلق ڈاکٹر نے کہا کہ اِسے طب نہیں آتی یونہی اس نے علاج
کرنا شروع کیا ہوا ہے ۔ اس پر اناڑی طبیب نے کہا جناب ! یہ با با جناب! یہ باتیں تو ہوتی رہتی ہیں آپ کا
علم بھی ہم نے دیکھ لیا کہ وہ کتنا وسیع ہے۔ میرے بھی کئی مریض بچتے ہیں آپ کے بھی کئی مریض
وو
دو
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۸۴
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
بچتے ہیں ۔ میرے بھی کئی مریض مرتے ہیں اور آپ کے بھی کئی مریض مرتے ہیں یا تو کہیں کہ
آپ کا مریض مرتا ہی نہیں ۔ ڈاکٹر ہوشیار آدمی تھا اُس نے کہا میرے مریض بچتے بھی ہیں اور
مرتے بھی ہیں لیکن تمہارے مریض بچتے ہیں تو وہ اتفاقی طور پر بچ جاتے ہیں اور میرے مریض
بچتے ہیں تو وہ میرے علم کے ماتحت بچتے ہیں۔ اور پھر میرے مریض مرتے ہیں تو قانونِ قدرت
کے ماتحت مرتے ہیں لیکن تمہارے مریض جہالت کی وجہ سے مرتے ہیں ورنہ موت تو بدل نہیں
سکتی ۔ غرض مرنے کا بھی ایک فن ہوتا ہے اور مارنے کا بھی ایک فن ہوتا ہے اور جس شخص کو یہ ۔ کا
دونوں فن نہ آتے ہوں وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ وقت آنے پر میں پاکستان کی حفاظت کروں گا اور
اسے دشمن سے بچالوں گا ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے ۔ کوئی بادشاہ تھا اُس نے اپنے
وزیروں کو بُلایا اور اُن سے دریافت کیا کہ فوج پر کیا خرچ ہوتا ہے؟ وزیروں نے بتایا کہ مثلاً
فوج پر پچاس لاکھ یا ساٹھ لاکھ روپیہ سالانہ خرچ ہوتا ہے۔ بادشاہ نے کہا اتنا روپیہ یونہی فوج پر
برباد کیا جا رہا ہے یہ تو بیوقوفی کی بات ہے۔ وزیروں نے کہا بادشاہ سلامت ! پہلے سے یہی ہوتا
چلا آیا ہے ۔ بادشاہ نے کہا یہ بیوقوفی کی بات ہے فوج پر اتنا روپیہ خرچ نہیں کرنا چاہیے۔ لڑائی کا
کیا ہے یہ قصاب جو روزانہ جانور ذبح کرتے ہیں کیا یہ فوج کا کام نہیں دے سکتے ؟ جب لڑائی کا
موقع آیا ہم انہیں محاذ پر بھیج دیں گے۔ چنانچہ ملک کی فوج برخواست کر دی گئی اور تمام قصابوں کو
یہ کہہ دیا گیا کہ وہ وقت آنے پر لڑائی کے لئے تیار رہیں۔ ہمسایہ بادشاہ نے جب یہ دیکھا کہ
اس ملک کا بادشاہ اتنا عقلمند ہے کہ اس نے اپنی فوج کو برخواست کر دیا ہے اور قصابوں کو لڑائی
کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے تو وہ اپنی فوجیں لے کر اُس ملک پر چڑھ آیا۔ قصابوں کو حکم دے
دیا گیا کہ وہ لڑائی کے لئے چل پڑیں ۔ اس پر تمام قصاب اپنی چھریاں تیز کر کے لڑائی کے لئے
چل پڑے۔ پانچ چھ منٹ کی لڑائی کے بعد ہی وہ بھاگتے ہوئے بادشاہ کے پاس آئے اور
شور مچانا شروع کر دیا کہ بادشاہ سلامت فریاد! فریاد! فریاد! بادشاہ اس انتظار میں تھا کہ لڑائی
کے متعلق کوئی خوشکن خبر آئے ۔ وہ قصاب جب چلاتے ہوئے دربار میں آئے تو بادشاہ نے
پوچھا یہ کیا ؟ قصابوں نے جواب دیا بادشاہ سلامت ! ہم ایک آدمی کو دو تین مل کر پکڑتے ہیں اور
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۸۵
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
قبلہ رخ کر کے بِسْمِ اللهِ اللهُ أَكْبَرُ کہہ کر نہایت اُستادی سے ذبح کرتے ہیں مگر اتنے میں
دشمن ہمارے ہیں میں آدمی مار دیتا ہے انہیں رو کئے بھلا یہ بھی کوئی اُستادی ہے۔ ابھی وہ یہی
باتیں کر رہے تھے کہ فوج آ پہنچی اور بادشاہ قید ہو گیا ۔ غرض کوئی کام بے سکیم کے نہیں ہو سکتا ۔ اگر
بے سکیم ہو سکتا تو پھر قصابوں کے بعد ملک میں کسی فوج کی کیا ضرورت تھی ۔ وقت آتا تو تمام
قصاب نیشنل گارڈ ، ہوم گارڈ اور فوج میں بھرتی کر لئے جاتے ۔ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ اس طرح ملک
کی حفاظت ہو جائے گی ؟ تم یقیناً یہی کہو گے کہ اس طرح ملک کی حفاظت نہیں ہو سکتی ۔ اس لئے
کہ قصاب لڑائی کے فن سے واقف نہیں ۔ جب تک کوئی لڑائی کے فن سے واقف نہ ہو وہ لڑائی
میں مفید ثابت نہیں ہو سکتا ۔ اس لئے خواہ کچھ بھی ہو پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ملک وملت کی
حفاظت کے لئے فوج میں بھرتی ہوں اور اس طرح اپنے ملک کی حفاظت کا صحیح طریق سیکھیں ۔
میں آپ لوگوں کو سمجھانے کے لئے ایک اور مثال بھی دے دیتا ہوں ۔ کہتے ہیں کوئی
پٹھان تھا اُس نے اپنی مونچھیں اونچی کر لیں اور اعلان کر دیا کہ میرے سوا کسی اور کو مونچھیں اونچی
کرنے کا حق حاصل نہیں ۔ اگر کسی نے مونچھیں اونچی کیں تو میں اُس کی گردن اڑا دوں گا ۔ شہر
والوں نے اپنی مونچھیں نیچی کر لیں اور وہ پٹھان جس کسی کی مونچھیں اونچی دیکھ لیتا وہ اُس کے
کان پکڑ لیتا اور دوسرا شخص کہتا نہیں خانصاحب غلطی ہو گئی اور اپنی مونچھیں نیچی کر لیتا ۔ سب شہر
والے تنگ آ گئے اُنہوں نے اُس پٹھان کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانا اور اس بات پر مصر
رہا کہ مونچھیں اونچی کرانے کا اُس کے سوا اور کسی کو حق حاصل نہیں ۔ شہر میں کوئی غریب امن پسند
آدمی تھا ، وہ عقلمند تھا جب اُس نے دیکھا کہ شہر والوں کو اس پٹھان نے تنگ کیا ہوا ہے تو اُس نے
بھی مونچھیں رکھ لیں ۔ وہ سارا دن گھر بیٹھا رہتا اور مونچھوں پر تیل ملتا رہتا۔ جب اُس کی
مونچھیں بڑی ہو گئیں تو اُس نے تلوار نکالی اور باہر نکل کر بازار میں ٹہلنا شروع کر دیا۔ اتنے میں
وہ خانصاحب آئے اور جب اُسے دیکھا کہ اُس نے مونچھیں اونچی کی ہوئی ہیں تو تلوار نکال لی
اور کہا ہمارے سوا مونچھیں اونچی رکھنے کا کسی کو حق حاصل نہیں ۔ اُس آدمی نے کہا کیا تم نے
مونچھیں رجسٹرڈ کروا رکھی ہیں ؟ تم کون ہوتے ہو اونچی مونچھیں رکھنے والے؟ اُس پٹھان نے کہا
ہم نے اعلان کیا ہوا ہے کہ ہمارے سوا کسی اور کو اونچی مونچھیں رکھنے کا حق حاصل نہیں اور جو
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۸۶
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
شخص اونچی مونچھیں رکھے گا میں اُس کی گردن اڑا دوں گا۔ اگر تم مونچھیں نیچی نہیں کرتے تو آؤ
مقابلہ کر لو ۔ اس پر اس نے تلوار کھینچ لی اور اس شخص نے بھی تلوار نکال لی ۔ اور کہا خان ! تمہارا تو
حق ہے کہ تم میرے ساتھ لڑائی کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ لڑائی کروں گا لیکن اس میں
ہمارے بیوی بچوں کا کیا قصور ہے۔ نہ میرے بیوی بچوں کا کوئی قصور ہے نہ تمہارے بیوی بچوں
کا کوئی قصور ہے ۔ اب اگر تم نے مجھے مار دیا یا میں نے تجھے مار دیا تو یہ بہت بڑا ظلم ہوگا ہمارے
بیوی بچوں کی کون نگرانی کرے گا؟ میں پھر کہتا ہوں کہ میں ضرور لڑائی کروں گا لیکن پہلے تم بھی
اپنے بیوی بچوں کو مار آؤ اور میں بھی اپنے بیوی بچوں کو مار آتا ہوں ۔ پٹھان نے کہا یہ درست
ہے۔ چنانچہ وہ اپنے بیوی بچوں کو مارنے کے لئے گھر چلا گیا ۔ مگر دوسرا شخص وہیں ٹہلتا رہا۔
تھوڑی دیر کے بعد پٹھان واپس آیا اور اُس نے کہا اُٹھو! میں اپنے بیوی بچوں کو مار آیا ہوں آؤ
اور مجھ سے مقابلہ کر لو۔ اس شخص نے کہا کیا تم اپنے بیوی بچوں کو مار آئے ہو؟ پٹھان نے کہا
ہاں ۔ اس پر اُس شخص نے کہا اگر تم اپنے بیوی بچوں کو مار آئے ہو تو میں شکست مانتا ہوں اور اپنی
مونچھیں نیچی کر لیتا ہوں ۔ اب دیکھو اس شخص نے عقل کی بات تو کر لی لیکن یہ فرد کا مقابلہ تھا۔
قوموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے حکومت کے منشاء کے مطابق فوجی فنون سیکھنے کی ضرورت
ہوتی ہے اگر تم دوسری قوموں کے سامنے اپنا سر بلند رکھنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے ضروری ہوگا
کہ تم جنگ کے فنون سیکھو ۔
د
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فنون جنگ سیکھنے کا اتنا شوق تھا کہ آپ صحابہ کے دو گروہ
بنا کر اُن کی آپس میں تیراندازی کروایا کرتے تھے۔ احادیث میں آتا ہے کہ ایک دفعہ آپ
نے صحابہ کو اکٹھا کیا اور ان کی دو پارٹیاں بنادیں ۔ آپ نے چاہا کہ میں خود بھی ایک پارٹی میں
شامل ہو جاؤں ۔ اِس پر دوسری پارٹی نے کمانیں نیچی جھکا دیں اور کہا ہم اس طرف تیر نہیں چلا
سکتے جدھر آپ ہوں ۔ سے بہر حال اس سے ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس
قد رشوق تھا کہ آپ خود جنگ کی مشقیں کرواتے رہتے تھے حتی کہ بخاری میں ایک روایت آتی
ہے کہ ایک دفعہ مسجد نبوی میں بعض حبشیوں نے جنگی کرتب دکھائے تو رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم دروازے میں کھڑے ہو گئے اور حضرت عائشہ سے فرمایا میرے کندھے میں سے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۸۷
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
سر نکال کر دیکھ لو ۔ آپ فرماتی ہیں اس طرح میری شکل نظر نہیں آتی تھی ۔ میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے کندھوں میں سے فنون جنگ دیکھتی رہی حتی کہ آپ نے فرمایا عائشہ! کیا تم تھک گئی
ہو؟ پس آپ لوگوں کو چاہیے کہ جہاں جہاں موقع ملے حکومت کے منشاء کے مطابق فنون جنگ
سیکھنے کی کوشش کرو۔ اگر پاکستان پر کبھی حملہ ہوا اور لڑائی ہوگئی تو جو لوگ فنونِ جنگ سے واقف
ہونگے وہ اپنے ملک کی حفاظت کیلئے فوج کے ساتھ مل کر مارچ کر سکیں گے لیکن اگر تم فنون جنگ
نہیں سیکھو گے تو کیا تم صرف نعرے ہی مارتے رہو گے؟ تم کس منہ سے اپنی اولاد کے سامنے اپنا
سر اونچا رکھ سکو گے ؟ تم کس منہ سے اپنے ہم وطنوں کے سامنے سر اونچا رکھ سکو گے؟ تم کس طرح
اپنی ماؤں کے سامنے سر اونچا رکھ سکو گے؟ تم کس طرح ان کی دعا ئیں لو گے کہ بیٹا زندہ رہو۔
تمہیں ان دعاؤں کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا بلکہ ماں کا اُس وقت یہ فرض ہوگا کہ وہ تمہیں کہے
میرے سامنے سے دور ہو جاؤ تم بزدل ہو تمہارا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔
66
( الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۶۱ء )
پس ہمیں اپنے مرکز کے ساتھ رہ کر کئی قسم کی پابندیاں برداشت کرنا ہوں گی ۔ ہم اپنا نیا
مرکز اس لئے بنا رہے ہیں تاہم خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھائیں ، خدا تعالیٰ کے
ساتھ اپنے تعلقات کو وسیع کریں ۔ نہ اس لئے کہ ہم خدا تعالیٰ سے اپنے تعلقات کو منقطع کر
لیں ۔ ہم نے اپنے آپ کو منظم کر کے ظلم کا بدلہ لینا ہے۔ دنیا اس ظلم کو بھول جائے تو بھول
جائیمگر ہم اسے نہیں بھولیں گے اور اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ اس ظلم کا
بدلہ نہ لے لیں ۔ لاکھوں مسلمانوں کو تلوار کے گھاٹ اُتارا گیا۔ ہزاروں عورتوں کو اغوا کر لیا
گیا۔ ہزاروں بچوں کو نیزے مار مار کر مار دیا گیا ۔ ہزاروں عورتوں کی عصمتوں کو لوٹا گیا ۔ اُن کی
چوٹیاں کاٹی گئیں ۔ اُن کے پستانوں کو کاٹا گیا۔ اُن کی شرمگاہوں میں نیزے مار مار کر انہیں مارا
گیا۔ یہ سب باتیں ایسی ہیں کہ جب تک کسی شریف انسان کے جسم میں خون کا ایک قطرہ تک بھی
باقی ہے وہ ان مظالم کو بھلا نہیں سکتا۔ کوئی بے حیا شخص ہی ہوگا جس کو یہ باتیں بھول جائیں مگر
ایسا آدمی صفحہ ہستی پر رہنے کے قابل نہیں ہو سکتا۔ یہ درست ہے کہ ہماری جماعت صلح پسند ہے
اور ہم صلح کے لئے ہی پکاریں گے مگر دوسری طرف ہمیں اس ظلم کا بدلہ لینے کے لئے تیاریاں کرنا
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۸۸
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
ہوں گی اور اگر کوئی لڑائی ممکن ہے تو ہمیں اس کے لئے ہر وقت تیار رہنا ہو گا ۔“
66
(غیر مطبوعه از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
حضرت مسیح علیہ السلام کو ہی دیکھ لو ا نہوں نے اگر ایک طرف یہ کہا ہے کہ تمہاری ایک
گال پر اگر کوئی شخص طمانچہ مارے تو تم اپنی دوسری گال بھی اُس کی طرف پھیر دوھے تو دوسری
طرف آپ نے یہ بھی کہا کہ اگر تمہیں کر تہ بیچ کر بھی تلوار خریدنی پڑے تو تو تلوار خرید ۔ اور یہ
دونوں باتیں درست تھیں ۔ اگر یہ دونوں باتیں متضاد ہیں تو حضرت مسیح علیہ السلام نے ان کا
کیوں حکم دیا ؟ اگر مسیح علیہ السلام کے لئے یہ دونوں باتیں ٹھیک ہو سکتی ہیں تو ہمارے لئے بھی یہ
دونوں باتیں کیوں ٹھیک نہیں ہو سکتی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایک طرف اگر امن کا
پیغام دیا تو دوسری طرف لڑائیاں بھی کیں ۔ یہ ضروری نہیں کہ دونوں باتیں ایک ہی وقت میں
ہوں بلکہ آپ نے یہ سکھایا ہے کہ ہر ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ موقع کے مطابق چلتا چلا جائے ۔
پس ہم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم حکومت کی منشاء اور تجویز کے مطابق فنون جنگ سیکھنے کی
طرف توجہ کریں اور اس طرح وقت آنے پر اپنے ملک کی حفاظت کریں ۔“
وو
الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۶۱ صفحه ۵ کالم۱ )
د ہم میں سے ہزاروں ہزار ایسے ہیں جنہوں نے کشمیر کے محاذ پر جا کر ٹریننگ حاصل کی
اور وقت کی ضرورت کو پورا کیا۔ جہلم میں چلے جاؤ تم دیکھو گے کہ ہر ایک غیر احمدی کے منہ پر یہ
بات ہے کہ اگر کسی نے ملک کی کوئی خدمت کی ہے تو احمدیوں نے کی ہے۔ چنیوٹ میں جلسہ کر
لینے سے کیا بنتا ہے۔ تم محاذ پر چلے جاؤ اور پوچھو کہ کس نے قربانی کی ہے؟ تمہیں ایک ایک بچہ
ایسا ملے گا جو کہے گا کہ اگر قربانی کی ہے تو احمدیوں نے کی ہے۔ تم محاذ پر چلے جاؤ اور فوجیوں
سے پوچھو کہ اُن کے ساتھ مل کر کس نے کام کیا ہے؟ تو تمہیں معلوم ہوگا کہ ہمارے فرقان کے
سپاہی منتظم فوج سے کسی صورت میں کم نہیں ۔ نوشہرہ کے محاذ پر ایک قلعہ کے اوپر جب پاکستانی
فوجوں نے حملہ کیا اور فرقان فورس کو اپنے ساتھ شامل کر لیا اُس وقت پاکستانی فوج کے آدمی دو
تین گنا زیادہ تھے اور احمدی والنٹیئر ایک تہائی حصہ کے قریب تھے لیکن جس وقت وہ سرنگوں اور
بموں کے علاقے کو پار کر کے اپنی منزل مقصود پر پہنچے تو کل چالیس آدمی تھے۔ جن میں سے ۲۹
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۸۹
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
احمدی تھے اور گیارہ دوسرے تھے ۔ اگر تم فنون جنگ سیکھو گے تو ایمان کی وجہ سے تمہارے اندر
جرات پیدا ہو گی بلکہ تم دوسروں کے اندر بھی دلیری پیدا کر سکو گے لیکن اگر تم فنون جنگ نہیں سیکھو
66
گے تو دوسروں کے سامنے کیا نمونہ پیش کرو گے ۔ ( غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
تم شاید کہہ دو کہ ہم چندہ زیادہ دیتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ایمان اور اخلاص کا کیا
تقاضا ہے؟ اخلاص تو یہ چاہتا ہے کہ جو کچھ خدا مانگے وہ دو۔ یہ نہیں کہتا کہ خدا تعالیٰ جان مانگے تو تم
جان نہ دو۔ اگر تمہارے اندر اخلاص ہے تو تم چندہ بھی دو گے، وطن کیلئے ہر قسم کی قربانیاں بھی کرو
گے اور اگر تمہاری جان کی ضرورت پڑے تو بشاشت کے ساتھ تم اپنی جان بھی پیش کرو گے ۔“
الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۶۱ء صفحہ ۵ کالم ۱ )
یہ وہ چیزیں ہیں جن کی وجہ سے ہم ربوہ میں آئے ہیں ۔ یہ آواز ہے جو ربوہ سے
اُٹھائی جائے گی ۔ آج جو لوگ ہم پر غداری کا الزام لگاتے ہیں اگر ملک پر کوئی کٹھن وقت آیا
تو وہ بھگوڑے ہوں گے اور اول صف میں احمدی کھڑے ہو نگے ۔ مگر وہ مخلص احمدی ہونگے
منافق نہیں ۔
میں نے پہلے بھی سنایا تھا اور آج عورتوں میں تقریر کرتے ہوئے بھی اس کا ذکر کیا ہے کہ وہ
لوگ جن کو تم کمی کہا کرتے تھے وہ زیادہ قربانی کر رہے ہیں ۔ اور وہ لوگ جو اپنے آپ کو جاٹ جو
اور راجپوت وغیرہ کہہ کر مجلس میں اپنی بڑائیاں بیان کیا کرتے تھے وہ قربانی میں کم ہیں ۔ بلکہ وہ اپنی بہ
عورتیں جن کو تم کمزور سمجھتے تھے وہ تم سے زیادہ قربانیاں کر رہی ہیں ۔ گوجرانوالہ کے ضلع میں ایک
بیوہ عورت تھی وہ بڑی عمر کی تھی اور اُس کا خاوند مر چکا تھا۔ اُس کا ایک ہی بیٹا تھا اُس کے گاؤں
میں ہمارا آدمی پہنچا جو فرقان فورس کے لئے ریکروٹ لینے گیا تھا ۔ لوگوں کو اکٹھا کیا گیا اور
ہمارے اُس مبلغ نے تقریر کی اور نو جوانوں کو اس مقصد کے لئے بلایا۔ لیکن کمزور دل مرد خاموش
اور سر جھکائے کھڑے رہے تب وہ بیوہ عورت اُٹھی اور اُس نے پردہ میں اُسے آواز دی اور
بڑے جوش سے کہا او فلانے ! اپنے بیٹے کا نام لے کر کہا تو سنتا نہیں ! دین کے لئے جان کی
ضرورت ہے اور تو خاموش کھڑا ہے ! تو جواب کیوں نہیں دیتا؟ وہ بچہ آگے آیا اور اُس نے اپنا
نام لکھوایا ۔ یہ وہ قربانی کا مظاہرہ تھا جو ایک بیوہ اور بوڑھی عورت کی طرف سے کیا گیا۔ اور میں
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹۰
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ عورت بھی انہی لوگوں میں سے تھی جن کو تم کمی کہتے ہو ۔ جب یہ خط مجھے
پہنچا میں نے لفافہ کھولا اور پڑھنا شروع کیا جب میں وسط خط میں پہنچا تو میرے دل میں اس
واقعہ کا اتنا اثر ہوا کہ میں نے خط بند کر دیا اور میں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اے خدا ! میرا
بھی حق ہے کہ میں تیری راہ میں قربانیاں کروں ۔ اگر تیری راہ میں کسی جان کی ضرورت ہے تو
اے خدا ! میری تجھ سے درخواست ہے کہ تو میرے کسی بیٹے کی جان لے لیجیو مگر اس
بڑھیا ماں کا بچہ صحیح سلامت واپس آ جائے۔
اسی طرح لائکپور کی ایک عورت کا بھی ایسا ہی واقعہ ہے ۔ لائلپور میں بھی ایک عورت تھی ۔
اور وہ بھی انہی لوگوں میں سے تھی جن کو تم کمی کہتے ہو ۔ لیکن خدا تعالیٰ کی نظر میں وہ تم سے زیادہ
عزت والی تھی ۔ وہ عورت ترکھان تھی ۔ جب ہمارا مبلغ وہاں گیا اور اُس نے کہا اس وقت ملک
کی حفاظت اور اُس کی عزت کا سوال ہے پاکستان کے احمدیوں کو چاہیے کہ وہ اس کے لئے
آگے بڑھیں اور اپنی جانیں پیش کریں تو اُس عورت نے کہا کیا واقعہ میں دین کو جان کی
ضرورت ہے؟ ہمارے مبلغ نے کہا ہاں اس وقت دین اور ملک کی حفاظت کے لئے جان کی
قربانی کی ضرورت ہے ۔ اُس عورت کے دولڑ کے اور دو پوتے تھے اُس نے کہا اگر یہ بات
درست ہے تو میں اپنے چاروں بچوں کو پیش کرتی ہوں تم بیشک ان چاروں کو لے جاؤ ۔ پھر اُس
نے اپنے لڑکوں کو اور پوتوں کو بلا کر کہا کہ دین اور ملک کی حفاظت کے لئے تمہاری جانوں کی
ضرورت ہے۔ احمدی فوج کی طرف سے تمہیں بلایا جا رہا ہے تم چاروں چلے جاؤ اور یاد رکھو میں
اُس وقت تک گھر میں نہیں گھسوں گی جب تک تم چاروں یہاں سے چلے نہیں جاتے ۔ ہمارے
مبلغ نے کہا ہمیں تمہارے دونوں لڑکوں اور پوتوں میں سے صرف ایک چاہیے لیکن وہ عورت نہ
مانی ۔ آخر بڑے اصرار کے بعد اُس نے کہا پھر دو کو تو ضرور لے جاؤ۔ یہ وہ چیزیں ہیں جن سے
قو میں بڑھتی ہیں اور دشمن کے مقابلہ میں وہ شرمندہ نہیں ہوتیں ۔
جہلم کی جماعت ایسی ہے جس نے باقی جماعت کے سامنے ایک نمونہ پیش کر دیا ہے اور
ایسی باقاعدگی سے اس کام میں حصہ لیا ہے کہ کسی اور شہر کے احمدیوں نے ایسا نمونہ نہیں دکھایا۔
کراچی ، سیالکوٹ ، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور لائکپور جیسے بڑے بڑے شہر موجود ہیں لیکن اُن
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹۱
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
میں سے کسی شہر نے بھی ایسا نمونہ نہیں دکھایا جو جہلم کی جماعت نے دکھایا ہے۔ اگر یہ سچ نہیں تو وہ
لوگ کھڑے ہو جائیں جنہوں نے اپنی اپنی جماعت کا پورا ۶۴ واں حصہ فرقان فورس میں بھیجا
ہے۔ اس کے مقابلہ میں جہلم کے امیر کی طرف سے جب کسی کو محاذ پر جانے کے لئے کہا گیا تو
اُس نے انکار نہیں کیا بلکہ اُس نے کہا اگر مجھے ملازمت سے استعفیٰ بھی دینا پڑے تو میں ضرور
جاؤں گا ۔ چھٹیاں دوسری جگہوں پر بھی مل سکتی ہیں پھر جو کام جہلم کی جماعت کر سکتی ہے وہ
دوسری جماعتیں کیوں نہیں کر سکتیں ۔ آخر وہ کون سا وقت آئے گا جب تم فنون جنگ سیکھو گے اور
دشمن کے سامنے اپنی چھاتی تان کر کھڑے ہو جاؤ گے ۔ اگر تم اب ایسا نہیں کرتے تو وقت آنے
پر سوائے ناکامی اور حسرت سے تمہیں اور کیا ملے گا ۔ لوگ اس بات پر چڑتے ہیں کہ ایک طرف
تو ہم پاکستان سے وفاداری کا اعلان کرتے ہیں اور دوسری طرف ہماری یہ مذہبی تعلیم ہے کہ
احمدی خواہ کسی ملک میں ہوں وہ اپنے اپنے ملک کے وفادار رہیں ۔ حالانکہ یہ دونوں باتیں
درست ہیں ۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ جو احمدی انڈین یونین میں رہتے ہیں وہ انڈین یونین کے وفادار
رہیں گے۔ یہی قائد اعظم نے کہا تھا اور یہی گا اتھا اور یہی گاندھی جی نے کہا تھا اور جو اس کے خلاف لکھتا ۔
وہ قائد اعظم پر الزام لگاتا ہے ۔ ہماری تو تعلیم ہی یہی ہے کہ ہمارے احمدی جس ملک میں بھی
رہیں گے وہ اُس کے وفادار رہیں گے ۔ ہاں زائد فرق یہ ہے کہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ صرف
پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں اسلام کی ترقی کے ذرائع موجود ہیں اور جب تک ہم
اس اصول پر عمل نہ کریں کہ جس ملک میں ہم رہیں اُس کے وفادار بن کر رہیں ہم اُن ذرائع
سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے“۔
اس موقع پر حضور نے فرمایا:۔
وو
ہے
ایک دوست نے سوال کیا ہے کہ انشورنس کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ اس کے
متعلق میں اس وقت صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اب تک انشورنس کا جو طریق رائج ہے وہ
اسلام کے خلاف ہے جب کوئی ایسا طریق نکل آئے گا جو اسلام کی اجازت میں آ جاتا ہو تو میں
اُس کو جائز قرار دے دوں گا ۔
اسی طرح میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ ربوہ میں مکان بنانے کے لئے کچھ شرائط ہوں گی
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹۲
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
جن کی پابندی لازمی ہوگی ۔ مثلاً ربوہ میں مکانات بنانے والوں اور دُکانیں کھولنے والوں کے
لئے یہ بات لازمی قرار دے دی جائے گی کہ وہ ایک سال میں ایک ماہ خدمت دین کے لئے
وقف کریں ۔ جو شخص قومی خدمت کے لئے سال میں ایک ماہ نہیں دے گا اُسے کہہ دیا جائے گا
کہ جاؤ تم ربوہ میں نہیں رہ سکتے ۔ پھر ربوہ میں رہنے والوں میں سے ہر ایک کے لئے یہ شرط
ہو گی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائے ۔ ربوہ میں ایک بھی جاہل نہیں رہنے دیا جائے گا۔ پھر یہ بھی
شرط ہو گی کہ وہ با قاعدہ پانچ وقت نماز کا پابند ہو ۔ اگر وہ نماز کا پابند نہیں تو اُسے یہاں سے نکال
دیا جائے گا۔ زمین کی فروخت کے متعلق بعض شرائط پہلے بتا دی گئی تھیں اور بعض شرائط میں نے
اب بتا دی ہیں ۔ ربوہ میں رہنے والوں کو اخلاقی تعلیم پر پابند رہنا پڑے گا مثال کے طور پر جس
کی کوئی چوری ثابت ہوئی اُسے نکال دیا جائے گا ۔ اس طرح اور بعض اخلاقی ذمہ داریاں ہوں
گی جو ربوہ میں آباد ہونے والوں کو اُٹھانا ہوں گی اور اُنہیں ایک نظام کے ماتحت رہنا پڑے
گا ۔ پس جو شخص ربوہ میں آباد ہونے کے لئے آنا چاہے اُس کے لئے یہ لازمی ہوگا کہ وہ ان
شرائط پر پورے طور پر عمل کرنے کے لئے تیار ہو ورنہ اُسے نکال دیا جائے گا اور مکان اور زمین
کی رائج الوقت قیمت اُسے دے دی جائے گی ۔ ہم اس مرکز کو مستقل طور پر اسلامی نمونہ کا شہر
بنانا چاہتے ہیں۔ یہاں پر داڑھی منڈانے کی اجازت نہیں ہوگی اور جو شخص داڑھی منڈائے گا وہ
یہاں نہیں رہ سکے گا۔ غرض یہاں رہنے کے لئے اسلامی قیود لا زم ہوں گی ۔ بیشک تجسس نہیں کیا
جائے گا لیکن جو عیب ظاہر ہوگا اُسے ہم برداشت نہیں کریں گے ۔ یہ برداشت نہیں کیا جائے گا
کہ کسی میں ظاہری عیب بھی پایا جائے اور وہ ربوہ کا باشندہ بھی کہلائے ۔“
66
( غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
اب میں اپنے اصل مضمون کی طرف آتا ہوں مگر اس سے پہلے میں آپ لوگوں کو ایک
واقعہ سنانا چاہتا ہوں ۔ آج سے قریباً ۲۳ ، ۲۴ سال پہلے کی بات ہے یونان میں ایک شخص ہوا
کرتا تھا وہ یہ تعلیم دیا کرتا تھا کہ خدا ایک ہے اور وہ دیویاں اور بُت جن کے لوگ معتقد ہیں
باطل ہیں ہاں خدا تعالیٰ کے فرشتے موجود ہیں اور کائنات کے مختلف کام ان کے سپرد ہیں ۔ وہ یہ
بھی کہا کرتا تھا کہ خدا تعالیٰ اپنی مرضی اپنے نیک بندوں پر ظاہر کرتا ہے اور اس کے فرشتے اس
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹۳
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
کے نیک بندوں پر جلوہ گر ہوتے اور ان سے کلام کرتے ہیں ۔ اس کی یہ بھی تعلیم تھی کہ جس
حکومت کے ماتحت تم رہو اس کے فرمانبردار رہو ۔ اگر تم نے دنیا میں امن قائم رکھنا ہے تو تمہیں
حکومت سے اپنے مطالبات ہمیشہ امن کے ساتھ منوانے چاہئیں اور اگر کسی وقت تمہیں اُس
حکومت پر اعتماد نہ رہے بلکہ تم یہ سمجھتے ہو کہ وہ تمہارے مذہبی احکام کے بجالانے میں روک بنتی
ہے اور تم پر مظالم ڈھاتی ہے اور جبراً تمہارا مذہب تم سے چھڑانا چاہتی ہے تو تمہیں اُس ملک کو
چھوڑ دینا چاہئے اور ایسی حکومت کے ماتحت جا کر بس جانا چاہئے جو خدائی احکام کے بجالانے
میں کوئی روک پیدا نہ کرتی ہو۔ یہ ساری تعلیمیں قرآن کریم میں بھی موجود ہیں جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ اگر وہ شخص کامل طور پر نبی نہیں تھا تو ایک ما مور من اللہ یا مجدد کی حیثیت ضرور رکھتا
تھا۔اُس کا نام سقراط تھا ۔ جب حکومت کو یہ معلوم ہوا کہ وہ حکومت کے خلاف تعلیم دیتا ہے تو اس
پر مقدمہ چلایا گیا اور مقدمہ چلانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اُسے زہر پلا کر موت کے گھاٹ
اُتار دیا جائے ۔ پرانے زمانہ میں یہ بھی سزا کا ایک طریق تھا کہ جس شخص کو موت کی سزادی جاتی
تھی اُسے زہر پلا کر مار دیا جاتا تھا۔ سقراط کی سزا کے لئے کوئی معین تاریخ مقرر نہ ہوئی ہاں یہ
بتایا گیا کہ جس دن فلاں جہاز جو فلاں جگہ سے چلا ہے اس ملک میں پہنچے گا تو اُس کے دوسرے
دن اُس کو مار دیا جائے گا ۔ سقراط کے ماننے والوں میں بہت سے ذی اثر لوگ بھی تھے وہ اُس
کے پاس جاتے اور اُس پر زور دیتے کہ وہ ملک کو چھوڑ دے اور کسی اور ملک میں جا بسے ۔
افلاطون بھی سقراط کے شاگردوں میں سے ایک شاگرد تھا ۔ وہ اپنی ایک کتاب میں لکھتا ہے کہ
ایک دن سقراط کا فریتو نامی شاگردان کے ناگردان کے پاس گیا ۔ وہ اُس وقت میٹھی نیند سورہے تھے اُن کے
چہرے پر مسکراہٹ کھیل رہی تھی اور اُن کے جسم سے اطمینان اور سکون ظاہر تھا۔ فریتو پاس بیٹھ
گیا اور پیار سے آپ کا چہرہ دیکھتا رہا۔ آپ کی اس حالت کو دیکھ کر کہ آپ نہایت اطمینان سے
سورہے ہیں اُس پر گہرا اثر ہوا ۔ اس نے آپ کو جگا یا نہیں بلکہ آرام سے پاس بیٹھ کر آپ کا چہرہ
دیکھتا رہا۔ جب آپ کی آنکھ کھلی تو آپ نے دیکھا کہ آپ کا فریتو نامی شاگرد آپ کے پاس
بیٹھا ہوا ہے اور پیار سے آپ کی طرف دیکھ رہا ہے ۔ آپ نے اُس سے پوچھا تم کب آئے ہو
اور کس طرح یہاں پہنچے ہو؟ فریتو نے کہا میں آپ کو دیکھنے کے لئے آیا ہوں ۔ آپ نے کہا تم