قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹۴
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
اتنی جلدی صبح صبح کس طرح آگئے ؟ فریتو نے کہا جیل کے افسر میرے دوست ہیں ، اس لئے اندر
آنے کی مجھے اجازت مل گئی میں آپ سے ایک ضروری بات کرنا چاہتا ہوں ۔ اُنہوں نے کہا
معلوم ہوتا ہے تم بہت دیر سے یہاں بیٹھے ہو۔ تم نے مجھے جگایا کیوں نہیں؟ فریتو نے کہا میں جب
کمرے میں داخل ہوا تو آپ سوئے ہوئے تھے اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ کھیل رہی تھی
اس لئے میں نے آپ کو جگا یا نہیں بلکہ آپ کے پاس بیٹھ کر آپ کے چہرے کو دیکھتا رہا۔ اس
بات کا مجھ پر گہرا اثر ہوا کہ وہ شخص جس کی موت کا حکم سنایا گیا ہے کس اطمینان اور سکون سے سویا
ہوا ہے۔ سقراط نے کہا میاں ! کیا خدا تعالیٰ کی مرضی کو کوئی انسان دور کر سکتا ہے؟ فریتو نے کہا
نہیں ۔ سقراط نے کہا کیا تم اُس کی مرضی پر خوش نہیں ؟ فریتو نے کہا ہاں ہم اُس کی مرضی پر خوش
ہیں ۔ سقراط نے کہا جب خدا تعالیٰ نے میرے لئے موت کو مقدر کیا ہے تو اُس کو کون ہٹا سکتا
ہے؟ اور جب خدا تعالیٰ نے ہی میرے لئے موت مقدر کی ہے اور میں اُس کی رضا پر راضی ہوں
تو پھر اس پر بے چینی کی کیا وجہ ؟ مجھے تو خوش ہونا چاہئے کہ میرے خدا کی یہ مرضی ہے کہ وہ مجھے
موت دے۔ فریتو تم بتاؤ کہ اس وقت تم مجھے کیا کہنے آئے تھے؟ فریتو نے جواب دیا میرے آقا
میں آپ کو ایک بڑی خبر دینے آیا تھا کہ وہ جہاز جس کی آمد کے دوسرے دن آپ کو زہر پلائے
جانے کا فیصلہ ہے وہ گو ابھی تک پہنچا تو نہیں لیکن خیال ہے کہ آج شام کو پہنچ جائے گا اس لئے کل
آپ کو مار دیا جائے گا۔ اس پر سقراط ہنس پڑے اور کہا میرا تو یہ خیال نہیں کہ وہ جہاز آج پہنچے،
وہ کل یہاں پہنچے گا۔ فریتو نے کہا وہ جہاز فلاں جگہ پر لگا ہوا ہے اور ایک آدمی خشکی کے ذریعہ
یہاں آیا ہے اور اس نے بتایا ہے کہ وہ جہاز آج شام تک یہاں پہنچ جائے گا کل کا تو سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا۔ سقراط نے کہا فریتو! بے شک اس شخص نے یہ بتایا ہے کہ جہاز آج شام تک یہاں
پہنچ جائے گا لیکن جب خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ وہ جہاز کل یہاں پہنچے گا تو ویسا ہی ہوگا ۔ فریتو
نے کہا میرے آقا آپ کو کیسے علم ہوا کہ وہ جہاز کل یہاں پہنچے گا ؟ سقراط نے کہا میں نے خواب
میں دیکھا ہے کہ ایک خوبصورت عورت میرے پاس آئی ہے اُس نے میرا نام لیا اور کہا۔ تیار ہو
جاؤ پرسوں جنت کے دروازے تمہارے لئے کھول دیئے جائیں گے ۔ فریتو! کیا تم نے یہ نہیں سنا
کہ جہاز آج شام کو یہاں پہنچ جائے گا ؟ اگر جہاز آج یہاں پہنچ جائے تو کیا کل مجھے سزا دے
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹۵
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
دی جائے گی ؟ لیکن فرشتے نے مجھے کہا ہے کہ پرسوں تمہارے لئے جنت کے دروازے کھولے
جائیں گے اس لئے جہاز آج نہیں آئے گا کل آئے گا اور پرسوں مجھے مار دیا جائے گا۔ چنانچہ
ایسا ہی ہوا ۔ ایک طوفون آیا اور جہاز کو وہیں ٹھہر نا پڑا اور دوسرے دن وہ اس شہر میں پہنچ سکا اور
تیسرے دن وہ مارے گئے ۔ آپ کی بات سننے کے بعد اُس شاگرد نے کہا آپ کیوں ضد کر
بہت فوائد
رہے ہیں کیا آپ کو ہم پر رحم نہیں آتا؟ اگر آپ زندہ رہیں گے تو ہمیں آپ سے بہت
حاصل ہوں گے ۔ اگر آپ یہاں سے بھاگ جائیں اور کسی اور حکومت کے زیر سایہ رہنا شروع
کر دیں تو کیا ہی اچھا ہو ۔ سقراط نے کہا میں اس ملک سے کس طرح بھاگ سکتا ہوں؟ کیا میں
عورتوں کا لباس پہن کر یہاں سے بھاگ جاؤں؟ اگر میں عورتوں کا لباس پہن کر یہاں سے
بھاگ جاؤں تو لوگ کہیں گے سقراط عورتوں کا لباس پہن کر بھاگ گیا ۔ یا پھر میں جانوروں کی
کھال میں لپٹ کر یہاں سے بھاگ جاؤں؟ کیا اس سے میری عزت ہوگی؟ فریتو نے کہا
میرے آقا! یہ ٹھیک ہے لیکن ہم ان چیزوں کے بغیر آپ کو نکالیں گے۔ میں ایک مالدار آدمی
ہوں اور فوجی افسر میرے تابع ہیں میں نے اُن سے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ میری اس بارہ میں
مدد کریں گے اور آپ کو عزت کے ساتھ کسی اور ملک میں چھوڑ آئیں گے جن میں سے اُس نے
کریٹ کا نام بھی لیا۔ سقراط نے کہا پھر تم جانتے ہو کیا ہوگا ؟ ایک بھاری رقم بطور تاوان ڈالی
جائے گی اور جب ایسا ہوگا تو فریتو تم ہی بتاؤ کیا یہ اچھی بات ہوگی کہ میں اپنی جان بچانے کے
لئے اپنے ایک شاگرد کو تباہ کروں ؟ فریتو نے کہا میرے آقا ! آپ اس کا خیال نہ کریں آپ
کے شاگرد بہت سے ہیں اور یہ رقم ہم آپس میں بحصہ رصدی تقسیم کر لیں گے ۔ سقراط نے کہا ہاں
یہ ٹھیک ہے لیکن جب حکومت کو پتہ چلا تو وہ سب کو قید کرلے گی ۔ فریتو نے کہا ہاں آقا ۔ مگر وہ کچھ
مدت کے بعد ہمیں چھوڑ دے گی ۔ سقراط نے کہا مگر کیا یہ اچھی بات ہوگی کہ میں اپنی جان بچانے
کے لئے اپنے شاگردوں کو قید خانہ میں ڈلواؤں؟ فریتو نے کہا مگر آقا! آپ سوچئے آپ
روحانیت کی تعلیم دیں گے اور لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف لائیں گے یہ کتنا بڑا کام ہے اس کے
لئے اگر ہم قید میں بھی گئے تو کیا ہوا ۔ سقراط نے کہا یہ بات ٹھیک ہے اور شاید یہ بات سوچنے کے
قابل ہو مگر فریتو میں جو ۸۵ سال کا ہو گیا ہوں اگر کسی ملک میں جاتے ہوئے رستہ میں مر جاؤں
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹۶
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
تو مجھے کون عقلمند کہے گا کہ میں نے یونہی مفت میں تباہی ڈال دی ۔ پھر اُ نہوں نے کہا اے میرے
شاگرد ! تم بتاؤ تو سہی میں تمہیں اس حکومت کے بارہ میں جس کے ماتحت تم رہتے ہو کیا تعلیم دیا
کرتا تھا۔ فریتو نے کہا آپ ہمیں یہی تعلیم دیا کرتے تھے کہ اس حکومت کا ہمیشہ فرمانبردار رہنا
چاہئے ۔ سقراط نے کہا اب تم ہی بتاؤ کہ میں اس چیز کی ساری عمر تعلیم دیتا رہا اب اگر میں موت
کے ڈر سے اس ملک سے بھاگ جاؤں تو دنیا یہی کہے گی نا کہ میں یہاں کی زندگی میں جھوٹے
دعوے کیا کرتا تھا پھر تم ہی بتاؤ کہ کیا حکومت ظالم ہے جس کی وجہ سے ہمیں اس ملک سے نکلنا اور
اس کے قانون کو توڑنا جائز ہے؟ دنیا کی کوئی حکومت اپنے آپ کو ظالم نہیں کہتی ۔ اگر میں یہاں
سے پوشیدہ کسی اور ملک میں بھاگ جاؤں تو میری بات دوسروں پر کیا اثر کرے گی ۔ ہر ایک
یہی کہے گا کہ یہ تو وہی بات ہے جس پر اس نے خود عمل نہیں کیا ۔ میں اِس حکومت میں پیدا ہوا اور
دعوے کے بعد چالیس سال تک اس ملک میں رہا کیا چالیس سال کے عرصہ میں میرے لئے
اس ملک کو چھوڑ جانے کا موقع نہ تھا ؟ حکومت یہ کہے گی کہ اگر ہم ظالم تھے تو یہ چالیس سال کے
دوران میں کیوں باہر نہیں چلا گیا بلکہ یہ تو ہمارے انصاف کا اتنا قائل تھا کہ یہ یہ شہر شہر - سے باہر بھی نو نہیں
نکلتا تھا۔ میں ان باتوں کا کیا جواب دوں گا ؟ غرض اس نے ایک لمبی بحث کے بعد کہا خلاصہ یہ
ہے کہ میں یہیں رہوں گا اور حکومت کے مقابلہ کے لئے تیار نہیں ہوگا ۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے سقراط کا یہ دعویٰ تھا کہ اُسے الہام ہوتا ہے اور اُس نے اپنے
الہام کی ایک معین صورت کو پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جہاز آج نہیں پہنچے گا کل پہنچے گا۔ میرے
خدا نے مجھے کہا ہے کہ تمہارے لئے جنت کے دروازے پرسوں کھول دیئے جائیں گے۔ یہ اس
بات کا ثبوت ہے کہ وہ شخص خدا تعالیٰ سے تائید حاصل کرنے والا تھا۔ اُس نے اپنی جگہ سے نکلنے
کا نام نہیں لیا۔
ہماری جماعت میں سے بھی بعض لوگ کہتے ہیں کہ میں قادیان سے کیوں باہر نکلا ؟ وہ کہتے
ہیں کہ ہمیں قادیان سے نہیں نکلنا چاہیے تھا اور میں نے خود بھی کہا تھا کہ میں قادیان سے نہیں
نکلوں گا بلکہ میں نے بتایا ہے کہ سقراط جو ایک مامور من اللہ تھا اُس کی زندگی میں بھی ایک واقعہ
پیش آیا اور اُس نے اپنے شہر سے نکلنے سے انکار کر دیا ۔ (الفضل ۱۶ جولائی ۱۹۶۱ء )
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹۷
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
جیسا واقعہ سقراط کو یونان میں پیش آیا تھا ویسا ہی واقعہ مجھے قادیان میں پیش آیا لیکن
ایک اور واقعہ بھی ہے جو ہمیں ایک اور نبی اللہ کے متعلق ملتا ہے۔ حضرت مسیح علیہ السلام کے
متعلق یہ فیصلہ تھا کہ وہ یہود کی بادشاہت کو دوبارہ دنیا میں قائم کریں گے ۔ مگر آپ پر ایک وقت
ایسا آیا جب سارا ملک آپ کا دشمن ہو گیا اور اُس کی دشمنی ایک خطر ناک صورت اختیار کر گئی ۔
بڑوا دیا
یہودیوں نے حکومت کے نمائندوں کے پاس آپ کے متعلق شکایتیں کیں اور آپ کو پکڑا
گیا اور آخر حکام کو یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا گیا کہ آپ باغی ہیں ۔ جس طرح یونان کے
مجسٹریٹوں نے یہ فیصلہ کیا کہ سقراط باغی ہے اسی طرح فلسطین کے مجسٹر بیٹوں نے یہ فیصلہ کیا کہ
حضرت مسیح علیہ السلام باغی ہیں دونوں کے متعلق ایک ہی قسم کا الزام تھا۔ سقراط کے پاس جب
ان کے شاگرد گئے اور آپ کو انہوں نے کہا کہ آپ ملک سے نکل جائیں تو سقراط نے کہا نہیں
نہیں میں اس ملک سے باہر نہیں نکل سکتا خدا تعالیٰ کی تقدیر یہی ہے کہ میں یہاں رہوں اور زہر
کے ذریعہ مارا جاؤں ۔ اگر میں اس ملک سے باہر نکلتا ہوں تو خدا تعالیٰ کے منشاء کے خلاف کرتا
ہوں ۔ ادھر حضرت مسیح علیہ السلام کو جب یہ کہا گیا کہ آپ کو پھانسی پر لٹکا کر مارا جائے گا تو آپ
نے فرمایا میں اس کے لئے تیار نہیں ہوں میں کوئی تدبیر کروں گا تاکسی طرح سزا سے بچ جاؤں ۔
اور مسیح علیہ السلام نے تدبیر کی اور جیسا کہ آپ کو پہلے بتا دیا گیا تھا آپ کو دو تین دن تک قبر میں
رکھا گیا اور پھر وہاں سے صحیح سلامت نکال لیا گیا۔ آپ اپنے حواریوں سے ۔ ملے اور انجیل کے
بیان کے مطابق آپ آسمان پر اڑ گئے لیکن دنیوی تاریخ کے مطابق آپ نصیبین ، ایران اور
افغانستان کے راستہ ہوتے ہوئے ہندوستان چلے آئے ۔ پہلے آپ مدراس گئے پھر آپ
گورداسپور آئے ۔ پھر کانگڑہ کی طرف چلے گئے مگر وہاں موسم اچھا نہ پا کر آپ تبت کے
پہاڑوں کے راستہ سے کشمیر چلے گئے ۔ گویا ایک طرف یہ مثال پائی جاتی ہے کہ مامور من اللہ کے
متعلق یہ فیصلہ کیا گیا کہ اُسے مار دیا جائے ۔ اُس کے ساتھی اسے نکالنے کے لئے بڑی بڑی رقمیں
خرچ کرتے ہیں اور پولیس بھی اُن کے اِس کام میں ہمدردی کرتی ہے مگر وہ انکار کر دیتے ہیں
اور اپنے ساتھیوں کے اصرار کے باوجود یہ کہہ دیتے ہیں کہ وہ یہاں سے کسی اور ملک میں
جانے کے لئے تیار نہیں ۔ مگر حضرت مسیح علیہ السلام کو بھی ایسا ہی واقعہ پیش آتا ہے وہ بھی
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹۸
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
ما مور من اللہ اور خدا تعالیٰ کے ایک نبی تھے اور جیسا کہ واقعات بتاتے ہیں سقراط بھی ایک
ما مور من اللہ تھا۔ دونوں ایک ہی منبع سے علم حاصل کرنے والے تھے ، ایک ہی قسم کا کام ان کے
سپر دتھا ۔ لیکن ایک کو جب کہا جاتا ہے کہ آپ یہاں سے نکل جائیں تو وہ یہ جواب دیتا ہے کہ میں
یہاں سے نہیں ہٹوں گا اور خدا تعالیٰ کی تقدیر یہی ہے کہ میں یہیں مارا جاؤں اگر میں یہاں سے
نکلتا ہوں تو خدا تعالیٰ کے منشاء کے خلاف کرتا ہوں ۔ لیکن دوسرے شخص یعنی حضرت مسیح علیہ السلام
کو جب سزا کا حکم سنایا جاتا ہے تو آپ فرماتے ہیں میں کوشش کروں گا کہ یہاں سے نکل جاؤں
اور کسی اور جگہ چلا جاؤں ۔ یہ واقعات اس طرح کیوں ہوئے؟ کیا سقراط جھوٹا تھا یا کیا
حضرت مسیح علیہ السلام نے ایک خطر ناک غلطی کی اور اپنے آپ کو تقدیر الہی سے بچانے کی کوشش کی؟
حقیقت یہ ہے کہ سقراط اُسی شہر کی طرف مبعوث تھا جس کے رہنے والوں نے آپ کو قتل
کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سقراط اُن جگہوں کے لئے مبعوث نہیں تھا جن کی طرف بھاگ جانے کے
لئے اُسے اُس کے شاگرد مجبور کرتے تھے ۔ سقراط دوسری قوموں کی طرف مبعوث نہیں تھا لیکن
مسیح علیہ السلام کو یہ کہا گیا تھا کہ تم بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں تک بھی میرا یہ پیغام پہنچاؤ
اور یہ بھیڑیں ایران ، افغانستان اور کشمیر میں بھی بستی تھیں ۔ سقراط اگر اپنے شہر کو چھوڑتا تھا تو وہ
ایک مکتب اور مدرسہ کو چھوڑتا تھا جس کے لئے اُسے مقرر کیا گیا تھا ۔ مثلاً ایک لوکل سکول میں کسی
کو ہیڈ ماسٹر مقرر کیا جاتا ہے تو وہ اُس سکول کو بلا اجازت نہیں چھوڑ سکتا ۔ اگر وہ اُس سکول کو
بلا اجازت چھوڑے گا تو وہ مجرم ہوگا ۔ لیکن ایک انسپکٹر کو اپنے حلقہ میں کسی جگہ پر جانا پڑتا ہے تو
وہ بلا اجازت چلا جاتا ہے ۔ اور ایک لوکل سکول کا ہیڈ ماسٹر کسی دوسری جگہ نہیں جاتا جب تک وہ
اپنے بالا افسر سے چھٹی حاصل نہیں کر لیتا ۔ لیکن ایک انسپکٹر بغیر اجازت افسر بالا کے اپنے حلقہ کا
دورہ کرتا ہے۔ ایک ہیڈ ماسٹر کو یہ کہا جاتا ہے کہ تم اگر اپنی جگہ کو چھوڑ کر دوسری جگہ گئے تو مجرم
ہو گے لیکن انسپکٹر ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتا ہے تو اُسے کوئی شخص مجرم نہیں گردانتا اس لئے کہ
اُس کا دائرہ عمل اس حد تک وسیع ہے۔ لیکن ایک ہیڈ ماسٹر کا دائرہ عمل ایک سکول تک محدود ہے
اور وہ اگر اُس سے نکلتا ہے تو قانون کو توڑتا ہے ۔ پس سقراط ایک شہر کی طرف مبعوث کیا گیا تھا
اُس کا دائرہ عمل محدود تھا اگر وہ اُس شہر کو چھوڑتا تھا تو گناہ گار تھا کیونکہ اُس کے مخاطب اُسی شہر
انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹۹
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
کے باشندے تھے لیکن حضرت مسیح علیہ السلام نے فلسطین کو چھوڑا تو اس لئے کہ اُن کے دائرہ
خطاب میں کشمیر بھی شامل تھا ۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے جب فلسطین کو چھوڑا تو آپ اپنے دائرہ
عمل سے بھاگے نہیں بلکہ آپ اپنی دوسری ڈیوٹی پر چلے گئے ۔ اگر آپ فلسطین میں ہی رہتے تو
نہ آپ فلسطین میں اپنا کام کر سکتے تھے اور نہ ہی بنی اسرائیل کی دوسری کھوئی ہوئی بھیڑوں تک
خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچا سکتے تھے ۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے اگر فلسطین کو چھوڑا تو اس کے بعد
آپ کا دائرہ عمل اور وسیع ہو گیا اور یہی وہ چیز ہے جس نے مجھے قادیان چھوڑنے کے لئے اپنی
رائے کو بدلنے پر مجبور کیا۔ میرے سپرد جو کام ہے وہ صرف قادیان سے تعلق نہیں رکھتا تھا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسلام کی اشاعت کیلئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے نام کو بلند کرنے کی خاطر ساری دنیا کی طرف مبعوث کئے گئے تھے آپ کا دائرہ خطاب
صرف قادیان تک محدود نہ تھا ۔
بے شک میں نے پہلے یہ فیصلہ کیا تھا کہ میں قادیان میں ہی رہوں لیکن بعد میں جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات پر غور کر کے مجھے یقین ہو گیا کہ جماعت کے
لئے ایک ہجرت مقدر ہے تو میں نے سوچا کہ میرا کام قادیان یا صرف ایک ملک سے وابستہ نہیں
بلکہ دوسرے ممالک سے بھی میرا تعلق ہے۔ اگر میں قادیان میں رہتا ہوں تو اس کے یہ معنی ہیں
کہ میں اُن سب کاموں کو ترک کر دیتا ہوں جو میرے سپرد ہیں اور ایک جگہ اپنے آپ کو مقید کر
لیتا ہوں جیسا کہ بعد میں قادیان والوں کی حالت ہو گئی تھی لیکن اگر میں قادیان سے باہر چلا جاتا
ہوں تو میں صرف ایک چھوٹے سے دائرے سے الگ ہوتا ہوں اور ایک وسیع دنیا کو بلانے پر
قادر ہو جاتا ہوں ۔ سقراط نے اپنے شہر کو اس لئے نہیں چھوڑا کہ اُن کے مخاطب صرف اس شہر
والے تھے اور حضرت مسیح علیہ السلام نے فلسطین کو چھوڑا تو اس لئے کہ فلسطین میں ان کے
مخاطبوں میں سے صرف دو قبیلے تھے اور دس قبیلے فلسطین سے باہر تھے۔ حضرت مسیح علیہ السلام
نے بھی لوگوں کی خاطر فلسطین کو چھوڑا وہ فلسطین میں بسنے والوں سے سینکڑوں گنا زیادہ تھے لیکن
میں نے جن لوگوں کی خاطر قادیان کو چھوڑا، قادیان اور اُس کی آبادی اس کا ہزارواں حصہ بھی
نہیں ۔ پس یہ صحیح ہے کہ پہلے یہی فیصلہ کیا گیا تھا کہ میں قادیان نہیں چھوڑوں گا لیکن جب میں
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۰۰
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
نے دیکھا کہ ہمارے لئے ہجرت مقدر ہے تو میں نے قادیان کو چھوڑ کر یہاں چلے آنے کا فیصلہ
کیا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام موجود تھا کہ ” داغ ہجرت کے اور ادھر
میری خوابوں میں بھی یہ بات تھی کہ ہمیں قادیان سے باہر جانا پڑے گا۔ میں نے دیکھا کہ یہ
الہام تو موجود ہے مگر ابھی تک ہجرت نہیں ہوئی اس لئے یا تو یہ مثیل مسیح پر پیشگوئی صادق آئے
گی اور یا اسے جھوٹا ماننا پڑے گا۔ یہی وہ چیزیں تھیں جن کی وجہ سے ہمیں قادیان کو چھوڑنا پڑا۔
پھر یہ فیصلہ میں نے خود نہیں کیا بلکہ جماء جماعت کے دوستوں ، دوستوں کی طرف سے مجھے یہ مشورہ دیا گیا کہ
میں قادیان سے باہر آ جاؤں۔ ویسے میری ذاتی دلچسپیاں تو قادیان سے ہی وابستہ تھیں لیکن
میرے سامنے دو چیزیں تھیں اول یہ کہ میں قادیان سے باہر چلا جاؤں اور قادیان میں ایک
نائب امیر مقرر کر دوں ۔ دوم یہ کہ میں اُن سب کاموں کو ترک کر دوں جو میرے سپرد کئے گئے
ہیں اور قادیان میں ایک قیدی کی حیثیت سے بیٹھا رہوں ۔ اور اس بات کے حق میں کہ میں
قادیان میں ہی بیٹھا رہوں ایک رائے بھی نہیں تھی ۔ ۷ استمبر کو یہ فیصلہ ہوا ہ ہوا کہ چونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ
اسلام کی اشاعت کا کام قادیان سے باہر آنے پر ہی ہو سکتا ہے اس لئے ہم جذباتی چیز کو حقیقت
پر قربان کریں گے ۔ پس میں نے ضروری سمجھا کہ آج میں دوستوں کو بتاؤں کہ ہم نے واقعات
کو سامنے رکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے اور ہمارا قادیان سے باہر آنا ان حالات میں ہوا ہے۔ اگر سقراط
کے طریق پر عمل کرتے اور قادیان میں ہی رہتے تو یہ بات غلط ہوتی کیونکہ ہمارے حالات
سقراط کے حالات سے نہیں ملتے تھے ۔ ہم نے حضرت مسیح علیہ السلام کی مثال پر عمل کیا کیونکہ
پ کے حالات ہمارے حالات سے ملتے تھے۔ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی جی نہیں
:
آپ
چاہتا تھا کہ آپ مکہ کو چھوڑیں لیکن جب آپ نے دیکھا کہ اس کے بغیر اس پیغام کو جو آپ دنیا
کی طرف لے کر مبعوث ہوئے تھے نہیں پھیلایا جا سکتا تو آپ مکہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ۔
حضرت
صلى الله
علوم
رت ابوبکر فرماتے رماتے ہیں کہ جب رسول کریم ﷺ غار ثور سے نکلے تو آپ نے آب دیدہ ہو کر
اور مکہ کی طرف منہ کر کے فرمایا اے مکہ ! تو مجھے بڑا ہی پیارا تھا اور میں تجھے چھوڑ نا نہیں چاہتا تھا
لیکن افسوس تیرے رہنے والوں نے مجھے یہاں رہنے کی اجازت نہیں دی ۔ کے یہ فقرہ بتاتا ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کو چھوڑ نا نہیں چاہتے تھے۔ آپ کو مکہ سے محبت تھی لیکن
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۰۱
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
اشاعت اسلام چونکہ مقدم تھی اور مکہ میں رہنے سے اس کی اشاعت کا کام باطل ہو جاتا تھا اِس
لئے آپ نے مکہ چھوڑ نا قبول کر لیا۔ میں نے بھی اسی سنت کے ماتحت قادیان کو چھوڑا اور اب
واقعات نے تصدیق کر دی ہے کہ میں اس میں حق بجانب تھا۔ غرض دین کی اشاعت چونکہ سب
سے اہم تھی اس لئے میں نے قادیان چھوڑ نا قبول کر لیا اور پاکستان آ گیا ۔“
وو
( الفضل ۱۸ جولائی ۱۹۶۱ ء )
میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ میرے نزدیک اب
وقت آ گیا ہے کہ ہم دماغی ترقی کی طرف خاص طور پر توجہ دیں ۔ اس وقت تک جو کتابیں ہماری
جماعت کی طرف سے شائع ہوئی ہیں وہ کسی تنظیم کے بغیر شائع ہوئی ہیں سوائے تفسیر کبیر کے۔
لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ جماعت کا ہر فرد وقتی ضرورتوں کے ماتحت ایک خاص پروگرام کے
ماتحت چلے اور اس طرح ترقی کرنے کی کوشش کرے ۔ اس لئے میں نے سمجھا کہ میں نیا مرکز بن
جانے کے بعد ایک خاص نظام قائم کروں تا جماعت کے افراد کی خاص طور پر تربیت ہو اور
اخلاق ، عقائد ، مذہب اور دیگر دُنیوی علوم پر ہر آدمی آسانی کے ساتھ عبور حاصل کر سکے ۔ اور
اس کا یہی طریق ہے کہ آسان اُردو میں ایسی کتابیں شائع کی جائیں جو ہر مضمون کے متعلق ہوں
اور علمی مطالب پر حاوی ہوں اور ایسی سیدھی سادی زبان میں ہوں کہ معمولی زمیندار بھی اُنہیں
سمجھ سکیں ۔ بہت سے علم ایسے ہیں جن سے لوگ ڈرتے ہیں اس لئے وہ اُن کو سیکھنے کی طرف توجہ
نہیں کرتے ۔
ایک فلاسفر نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں اُس نے بتایا ہے کہ علوم کیا ہیں ۔ اُس نے
تمام علوم پر جرح کر کے اور اُنہیں اصطلاحوں سے خالی کر کے پیش کیا ہے۔ اُس نے فلسفہ پر
بحث کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسفہ کیا ہے ۔ فلسفہ گتے کی عمارتیں بنانا ، عمارتیں بنا کر ان پر ہاتھ
مارنا اور پھر ان کو گرا دینا ہے۔ غرض بہت سے علوم ایسے ہوتے ہیں جن کو لوگ ناواقفیت کی وجہ
سے نہیں سیکھتے اور ان سے ڈرتے ہیں ۔ اگر سب لوگ انہیں جانتے تو صرف یہی نہ ہوتا کہ بحث
میں دوسروں کا ان پر اثر ہوتا بلکہ وہ دوسروں پر غالب آ جاتے ۔
بعض لوگ خیال کیا کرتے ہیں کہ ہمیں دُنیوی علوم کی کیا ضرورت ہے؟ مگر یہ حماقت کی
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۰۲
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
بات ہے ۔ اگر ہم اس دنیا میں رہیں گے تو ہمیں دوسرے علوم بھی سیکھنے پڑیں گے اور اگر ہم نے
دوسرے علوم سیکھے ہوئے ہوں گے تو کسی سے مغلوب نہیں ہوں گے۔ ہاں روحانیت کی چاشنی
ضرور ساتھ ہونی چاہیے ۔ اگر ہم دوسرے علوم حاصل نہ کریں تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہمیں بعض
ئیوں کو بھی نظر انداز کرنا پڑے گا ۔ ہر شخص کو اپنے علم پر گھمنڈ ہوتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ جس کو
یہ علم نہیں آتا وہ کچھ بھی نہیں ۔ میں پرائمری فیل ہوں لیکن دوسرے علوم کا مطالعہ کرتا رہتا ہوں ۔
قرآن کریم کا مطالعہ کرتا رہتا ہوں اور قرآنی علوم کا فیضان جو خدا تعالیٰ نے مجھے بخشا ہے وہ ہر
ایک کو حاصل نہیں ۔ قرآن کریم کے ذریعہ ہی میں نے سب علوم حاصل کئے ہیں لیکن پھر بھی میں
دوسری کتب کا مطالعہ کرتا رہتا ہوں اور وہ لوگ جو اُن علوم کے ماہر ہیں وہ بھی میرے قائل
ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔
مجھے یاد ہے جب اُم طاہر بیمار تھیں میں اُن کے علاج کے سلسلہ میں لاہور گیا ہوا تھا اور ہم
شیخ بشیر احمد صاحب کے گھر ٹھہرے ہوئے تھے کہ ایک پارسی لڑکی جو ایم اے کی تیاری کر رہی تھی
وہ مجھے ملنے کے لئے آگئی ۔ شیخ صاحب کے گھر ایک لڑکی پڑھانے کے لئے آیا کرتی تھی اُس
کے ساتھ وہ لڑکی بھی آگئی ۔ وہ ایم اے فلاسفی میں پڑھتی تھی ۔ اُس نے سنا کہ میں لاہور آیا ہوں
تو وہ ملنے کے لئے آگئی ۔ وہ میرے پاس آئی اور پوچھنے لگی احمدیت کیا ہوتی ہے؟ اسی دوران
میں اُس نے مجھے بتایا کہ میں ایم ۔ اے فلاسفی میں پڑھتی ہوں اور ہمارے قاضی محمد اسلم صاحب
کا نام لیا کہ اُن سے پڑھتی ہوں وہ بہت اچھے آدمی ہیں ۔ اُس نے مجھ سے باتیں کیں اور سمجھا
کہ میں اُس کی وہ باتیں نہیں سمجھتا لیکن جب میں نے اُس پر جرح کی تب وہ بیدار ہوئی اور اُس
نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کیا پڑھے ہوئے ہیں؟ میں نے کہا میں پرائمری فیل ہوں ۔ اُس نے
کہا اچھا ! آپ پرائمری فیل ہیں ! اور پھر گفتگو شروع کی۔ میں نے پھر اُس پر جرح کی تو وہ کہنے
لگی کیا آپ نے ایم ۔ اے فلاسفی پاس کیا ہوا ہے؟ میں نے کہا میں نے اب تک یہ نہیں سنا کہ
پرائمری فیل ایم ۔ اے فلاسفی پاس ہوتا ہے۔ اُس نے پھر گفتگو شروع کی اور جب بہت مجبور ہو
گئی تو کہنے لگی ۔ کیا آپ نے امریکہ یا انگلستان میں تعلیم حاصل کی ہے؟ میں نے کہا میں تو
پرائمری فیل ہوں ۔ وہ پھر تنگ ہوئی تو کہنے لگی کیا آپ وکیل ہیں؟ میں نے کہا میں تو وکیل نہیں
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۰۳
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
ہوں ہاں میرے میزبان وکیل ہیں ۔ اُس نے کہا پھر آپ نے یہ علم کہاں سے حاصل کیا ہے؟
میں نے کہا یہ سب چیزیں خدا تعالیٰ کی دی ہوئی ہیں ۔ اس کے بعد میں نماز کے لئے باہر آ گیا۔
قاضی اسلم صاحب بھی وہاں آئے ہوئے تھے ۔ میں نے اُن سے کہا قاضی صاحب ! آج آپ
کا علم معلوم ہو گیا ۔ اُنہوں نے کہا کس طرح ؟ میں نے کہا آپ کی ایک شاگرد آئی تھی اُس کے
دماغ میں میں نے آدھ گھنٹہ تک یہ بات ڈالنے کی کوشش کی کہ میں پرائمری فیل ہوں مگر وہ یہی
پوچھتی تھی کہ کیا آپ ایم ۔ اے فلاسفی پاس ہیں؟ کیا آپ نے انگلستان اور امریکہ میں تعلیم
حاصل کی ہے؟ کیا آپ بی ۔ اے ایل ایل بی ہیں؟ کیا آپ کا شاگرد اتنا بھی نہیں جانتا کہ
پرائمری فیل اور ایم اے پاس میں کیا فرق ہوتا ہے ۔ وہ کہنے لگے اُس کی عقل ماری گئی تھی وہ کرتی
کیا ۔ پس خواہ ہم مانیں یا نہ مانیں ہمیں دوسرے علوم ضرور سیکھنے چاہئیں تا کہ ہم معلوم کر سکیں کہ
ہمارے مخالفوں کے کیا خیالات ہیں اور ہم اُنہیں کس طرح مغلوب کر سکتے ہیں ۔ ہمارے علماء کی
یہ غلطی تھی کہ انہوں نے ایک منطقی کو اتنی عزت دے دی کہ اُسے قرآن کریم پر بھی حاوی کر دیا۔
حالانکہ ایک منطقی کا قرآن کریم پر حاوی ہونا تو کیا وہ تو ہمارے بوٹوں کو صاف کرنے کے قابل
بھی نہیں ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہم بھی اس غلطی کو دہرانا شروع کر دیں لیکن بہر حال ہمیں دوسرے
علوم کی کچھ نہ کچھ واقفیت تو ہونی چاہیے۔
وہ قوم بھی ترقی نہیں کر سکتی جس کے صرف چند افراد عالم ہوں ۔ ہم نے اگر ترقی کرنا ہے تو
ہمیں جماعت کے علم کے درجہ کو بلند کرنا ہوگا ۔ اس کا طریق یہی ہے کہ کتب کا ایک سلسلہ شروع
کیا جائے جس میں دنیا کے تمام موٹے موٹے علوم آجائیں اور وہ بچوں ، درمیانی عمر والوں اور
پختہ کار لوگوں غرض سب کے لئے کافی ہوں ۔ اس کے تین سلسلے ہوں گے پہلا سلسلہ مڈل سے
نیچے پڑھنے والے بچوں کے لئے یا یوں سمجھ لیا جائے کہ پہلا سلسلہ ۱۳ سال سے کم عمر والے بچوں
کے لئے ہوگا۔ دوسرا سلسلہ انٹرنس پاس یا سولہ سترہ سال تک کے بچوں کے لئے ہوگا اور تیسرا
سلسلہ اس سے اوپر عمر والوں اور پختہ کارلوگوں کے لئے ہوگا ۔ یہ کتابیں ایسی سلیس اُردو میں لکھی
جائیں گی کہ ایک ادنیٰ سے ادنیٰ اُردو لکھنے والا بھی اسے سمجھ سکے ۔ اسی طرح میری رائے یہ ہے
کہ یہ کتا بیں اس طرز پر لکھی جائیں کہ پہلی کتاب ۵۰ صفحات کی ہو، دوسری ۸۰ صفحات کی ہو اور
انوار العلوم جلد ۱ ۲
۲۰۴
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
تیسری کتاب اوسطاً سو صفحات پر مشتمل ہو۔ اور پھر ہر وہ کتاب جو سولہ سترہ سال تک کے افراد
کے لئے ہو وہ سولہ ہزار الفاظ پر مشتمل ہو۔ اور ہر کتاب جو اس سے اوپر عمر والے افراد کے لئے
ہو وہ ۲۵ ہزار الفاظ پر مشتمل ہو۔ اس لئے کہ لکھنے والے ان کتابوں کو غور سے لکھیں اور مطالعہ کر
کے لکھیں ۔ ان کے لئے ایک رقم بطور انعام مقرر کی جائے گی تا کہ وہ اُس علم کی کتابیں مطالعہ کر
کے مضمون لکھیں اور ایسی سلیس اُردو میں لکھیں کہ ہر معمولی خواندہ اسے سمجھ سکے۔ میرا خیال ہے
کہ ہر اُس کتاب کے لئے جو پچاس صفحات کی ہو پچاس روپے سے ایک سو روپیہ تک کا انعام
رکھا جائے ۔ یونیورسٹیاں بڑی سے بڑی کتب کے لئے پانچ پانچ سو کا انعام رکھتی ہیں حالانکہ وہ
بڑے اعلیٰ پیمانہ کی کتابیں ہوتی ہیں ۔ پچاس صفحات کی کتاب کے لئے انعام کے طور پر پچاس
روپیہ کی رقم بہت بڑی چیز ہے ۔ ایک ماہر ایسی کتاب پندرہ دن میں لکھ سکتا ہے اس طرح اور
بہت سے لوگ ایسی کتابیں لکھنے کے لئے تیار ہو جائیں گے ۔ غرض پچاس سے سو روپیہ تک کا
انعام پہلی کتاب لکھنے والے کے لئے ہوگا جو ۵۰ صفحات یا دس ہزار الفاظ پر ہزار الفاظ پر مشتمل ہوگی ۔ دوسری
قسم کی کتاب کے لئے جو • ۸ صفحات ت یا یا سولہ سولہ ہزار ہزار الفاظ الفاظ پر پر مشتمل ہو گی ایک سو سے ایک سو سو پچاس
روپے تک کا انعام ہوگا ۔ تیسری قسم کی کتاب کے لئے جو سو سو سو صفحات یا ۲۵ ہزار الفاظ پر
مشتمل ہوگی ڈیڑھ سو سے اڑھائی سو تک کا انعام ہوگا ۔ یہ تین سو کتب بن جاتی ہیں اور ۴۵ ہزار
کے انعام میں لکھی جاسکتی ہیں ۔ ان کتب کی اگر تین تین ہزار کا پی شائع کی جائے تو نوے ہزار
روپے خرچ ہوں گے۔ پھر یہی نہیں کہ یہ کتابیں صرف احمدیوں میں فروخت ہوں گی بلکہ
دوسرے لوگ شائد ہم سے بھی زیادہ تعداد میں انہیں خریدیں۔ کیونکہ ایسا تجربہ آگے کسی نے
نہیں کیا۔ یہ ضروری نہیں کہ ہر کتاب کی تین تین سو جلدیں ہوں ۔ بعض مضامین ایسے ہیں جو
صرف دو دو جلدوں میں ہی آجائیں گے مثلاً سیرت ہے ۔ اس کے دو حصے ہی کافی ہیں ایک حصہ
بچوں کے لئے ہوگا اور ایک حصہ بڑی عمر والوں کے لئے ہوگا ۔ اسی طرح اور بھی کئی مضامین
ایسے ہیں جن کے لئے دوجلد میں ہی کافی ہو جائیں گی ۔
(1) ان کتب کی خصوصیات یہ ہوں گی کہ :۔
(1) ان میں تمام قسم کے علوم کے متعلق باتیں ہوں گی ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۰۵
قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
(ii) یہ سلیس اُردو میں ہوں گی جسے ایک معمولی اُردو جاننے والا بھی سمجھ سکے ۔
(iii) ان میں کسی قسم کی اصطلاح استعمال نہیں کی جائے گی ۔ اصطلاحوں کی وجہ سے مضمون
سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی پوچھے کہ قضیہ موجبہ یا قضیہ سالبہ کیا ہے؟ تو آپ لوگوں
میں سے پچانوے فیصدی ایسے ہوں گے جو یہ سمجھتے ہوں گے کہ پتہ نہیں یہ کتنے علم کی بات کی گئی
ہے حالانکہ قضیہ موجبہ کے معنی ہیں وہ آیا اور قضیہ سالبہ کے معنی ہوتے ہیں وہ نہیں گیا۔ یا یہ کہنا
کہ اُس نے ایسا کر دیا یا وہ چیز ہوگئی یہ قضیہ موجبہ ہے۔ اور ایسا نہیں ہوا یہ قضیہ موجبہ ہے ۔ لیکن
نام سن کر آپ حیران ہو جائیں گے کہ یہ کیا چیز ہے لیکن جب اس کا ترجمہ کر دیا جائے تو ہر ایک
کہے گا اچھا یہ بات ہے یہ تو میں بھی جانتا ہوں ۔ پس ان کتب کے لکھنے میں یہ شرط ہو گی کہ ان
میں کسی قسم کی کوئی اصطلاح استعمال نہ کی جائے ۔ اسی طرح کسی قسم کا حوالہ نہ دیا جائے ۔ ہاں
حوالے وغیرہ حاشیہ پر لکھے جا سکتے ہیں ۔ اسی طرح اصطلاحوں کا بھی حاشیہ میں ذکر کیا جاسکتا ہے
تا ایک معمولی علم والا اپنے علم کو اعلیٰ درجہ کے علم میں تبد میں تبدیل کر سکے ۔ مثلاً منطقی کہتے ہیں یہ
دلیل استقرائی ہے سننے والا گھبرا جاتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے حالانکہ اس کے صرف اتنے ہی معنی
ہوتے ہیں کہ وہ چیز جو تم دیکھتے ہو کہ ہوتی چلی آئی ہے دلیل استقرائی ہے ۔ مثلاً بچہ ماں سے پیدا
ہوتا ہے اس لئے کہ دنیا میں ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا چلا آیا ہے ۔ چنانچہ دیکھ لو تمہاری دادی سے
بچہ پیدا ہوا دادا سے پیدا نہیں ہوا۔ پڑ دادی سے پیدا ہوا پڑ دادے سے پیدا نہیں ہوا ۔ لکڑ دادی
سے پیدا ہوا لکڑ دادے سے پیدا نہیں ہوا اور اسی کا نام دلیل استقرائی ہے اور تم میں سے کون
ہے جو یہ نہیں سمجھتا کہ بچہ ہمیشہ ماں سے پیدا ہوتا ہے۔ ایک نیم پاگل سے بھی یہ بات پوچھی
جائے تو وہ فوراً یہ بات بتا دے گا لیکن منطقی کہیں گے یہ دلیل استقرائی ہے اور سننے والا جو اُسے
نہیں جانتا حیران رہ جائے گا کہ یہ کیا بلاء ہے۔ لیکن چونکہ کبھی کبھی بعض شوقین لوگ علماء کی مجلس
میں بھی چلے جائیں گے اور اُن کی باتوں سے لطف اندوز ہوں گے اس لئے حاشیہ میں ان
اصطلاحات کا بھی ذکر کر دیا جائے گا ۔ اس طرح اُسے یہ معلوم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ
بر کلے اور کانٹ نے کیا کہا ہے بلکہ کتاب کے حاشیے میں ہی یہ لکھا ہوا ہو گا کہ بر کلے اور کانٹ کا
یہ مقولہ ہے یا یہ فلاں کتاب میں لکھا ہوا ہے ۔ غرض جب بھی وہ چاہے اپنے عام علم کو اصطلاحی علم