اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے (فرمودہ ۳۱ اکتوبر ۱۹۴۹ء برموقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ بمقام ربوہ)

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۷۳
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
(فرموده ۱ ۳ راکتو بر ۱۹۴۹ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمد یہ بمقام ربوہ )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
پیشتر اس کے کہ میں تقریر شروع کروں چند باتیں میں ضمنی طور پر بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
اوّل یہ کہ آپ لوگ جب یہاں آئیں تو ایک زائد چادر ساتھ لیتے آیا کریں تا کہ اس قسم کے
موقع پر نیچے بچھا کر بیٹھ جائیں ۔ گرمی زیادہ ہے جس کی وجہ سے نزلہ اور کھانسی وغیرہ امراض ہو
جاتی ہیں ۔ اگر زائد چادر ساتھ ہوا اور وہ بچھا کر بیٹھا جائے تو ان امراض سے انسان ایک حد تک
محفوظ رہتا ہے۔ پھر اس میں ثواب بھی ہے بعض مہمان آ جاتے ہیں یا بعض لوگ چادر وغیرہ
ساتھ نہیں لاتے وہ بھی ساتھ بیٹھ جائیں گے ۔ پس جس طرح خیموں کے لئے تم چادریں یا کھیں
ساتھ لاتے ہو اُسی طرح ایک چادر زائد بھی لے آیا کرو۔ ہمارے پنجاب میں پہلے یہ رواج ہوتا
تھا کہ زمیندار جب کہیں باہر جاتے تو ایک چادر کندھے پر ڈال لیتے تھے جو اس قسم کے مواقع پر
کام آ جایا کرتی تھی اب معلوم نہیں یہ رواج ہے یا نہیں ۔ بہر حال یہ چیز بڑی ضروری ہے ۔ اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دوست تکلیف اُٹھا کر زمین پر ہی بیٹھ جاتے ہیں اور وہ اسے کوئی معیوب
بات نہیں سمجھتے لیکن باہر سے آنے والوں پر اس کا بُرا اثر پڑتا ہے پس اپنے ساتھ ایک زائد کپڑا
رکھنا چاہیے جو ایسے موقع پر زمین پر بچھا لیا جائے اور پھر اُس پر بیٹھا جائے ۔
میں نے کل انتخاب صدر کے متعلق چند تلخ باتیں کہی تھیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ تلخ باتیں
بھی قومی ترقی کا موجب ہو جایا کرتی ہیں ۔ دنیا میں جس قوم نے بھی ترقی کی ہے اپنے جذبات کو
کچل کر ہی ترقی کی ہے۔ ایسی صورت میں افراد کا فرض ہوتا ہے کہ وہ تلخ باتیں سننے کے عادی

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۷۴
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
-
ہوں اگر وہ تلخ باتیں سننے کے عادی ہو جائیں تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ کچھ عرصہ کے بعد ان
میں یہ جذبہ پیدا ہو جائے گا کہ وہ اپنی ذات پر جرح کو سُن سکیں اور اس طرح اپنی اصلاح کر
سکیں ۔ ہمارے خاندان کے بعض نوجوانوں میں کچھ ایسی باتیں پائی جاتی ہیں جو انسان کے اندر
نزاکت پیدا کر دیتی ہیں یوں بھی بڑے لوگوں کے بچوں میں قدرتی طور پر نزاکت پیدا ہو جاتی
ہے لیکن میں بہت حد تک اسے ناپسند کرتا ہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد
ہونے کی وجہ سے لوگ ہمارا لحاظ کرتے ہیں اور پھر ہمارا خاندان ایک لمبے عرصہ تک حکومت کرتا
چلا آیا تھا اس وجہ سے بھی ایک طرح غرور کا رنگ پیدا ہو جاتا ہے ۔ ہم جب سنتے ہیں کہ ہمارے
بزرگ غرور کی وجہ سے دوسروں کی باتیں نہیں سنتے تھے تو ہم میں بھی یہ رنگ پیدا ہو جاتا ہے ۔
میرے لئے بھی ایک موقع ایسا آیا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میں اُس موقع پر خدا تعالیٰ کے فضل سے
پاس ہو گیا ۔ حضرت خلیفہ اسح الاول جب بیمار تھے اور آخری جلسہ پر تقریر کے لئے تشریف
لے گئے تو اُن دنوں کسی بات پر آپ ہمارے بہنوئی نواب محمد علی خان صاحب مرحوم سے
ناراض تھے ۔ جب جلسہ پر جانے کی ضرورت پیش آئی تو بیماری کی وجہ سے آپ چل تو سکتے نہیں
تھے اور قادیان میں ان دنوں صرف ایک گاڑی تھی جس پر پیار آ جا سکتے تھے اور وہ نواب محمد علی
خان صاحب مرحوم کی تھی ۔ حضرت خلیفہ امسیح الاول نے چاہا کہ کسی طرح گاڑی بھی مل جائے
اور آپ کو بھی نہ کہنا پڑے۔ چنانچہ آپ نے مجھ سے فرمایا میاں ! تم نواب صاحب سے گاڑی
منگواؤ ۔ چنانچہ میں نے نواب صاحب کو گاڑی کے
ار نے کے
لئے کہلا بھیجا اور اُنہوں نے گاڑی بھیج دی۔
اس پر حضرت خلیفہ اصبح الاول سوار ہو کر جلسہ میں تشریف لے گئے ۔ گاڑی کی خچریں بہت تیز
تھیں جب گاڑی جلسہ گاہ ( مسجد نور ) کے پاس پہنچی تو خچریں دوڑ نے لگ پڑیں۔ سائیں نے
مجھے کہا کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں گاڑی نواب صاحب کی کوٹھی لے جاؤں آپ جب
گاڑی کے لئے آدمی بھیجیں گے تو میں فوراً آ جاؤں گا ۔ مولوی محمد علی صاحب بھی پاس ہی تھے میں
نے مناسب سمجھا کہ اُن سے بھی اِس بارہ میں مشورہ کرلوں ۔ میں نے کہا مولوی صاحب ! خچریں
دوڑتی اور شور کرتی ہیں سائیس کہتا ہے کہ اگر مجھے اجازت ہو تو انہیں نواب صاحب کی کوٹھی لے
جاؤں جب آپ کہیں گے میں گاڑی لے آؤں گا ۔ اُنہوں نے کہا ہاں ٹھیک ہے۔ میں نے

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۷۵
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
سائیں سے کہا اچھا گاڑی لے جاؤ لیکن تیار رہنا اور حکم ملنے پر فورا لے آنا۔ ہمارا اندازہ تھا کہ
کوئی گھنٹہ بھر تقریر ہو گی لیکن چونکہ حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی طبیعت خراب تھی اس لئے صرف
دس پندرہ منٹ تقریر ہوئی اور آپ نے کہا گاڑی لاؤ۔ میں نے فوراً آدمی دوڑا یا گاڑی آنے
میں دو چار منٹ کی دیر ہو گئی آپ ناراضگی کی حالت میں ہی پیدل چل پڑے۔ میں دیکھ رہا تھا
کہ بیماری کی وجہ سے آپ کے قدم لڑکھڑا رہے ہیں مگر میں نے خیال کیا کہ جو ہو گیا سو ہو گیا ۔
آپ ابھی بورڈنگ کے دروازہ تک ہی پہنچے تھے کہ گاڑی آگئی لیکن پیشتر اس کے کہ میں گاڑی
پیش کروں آپ نے ناراضگی کا اظہار فرمایا ۔ مولوی محمد علی صاحب نے بھی کہا کہ ہاں یہ ان کی
غلطی تھی حالانکہ میں نے اُن سے مشورہ کر لیا تھا۔ بہر حال میں نے عرض کیا کہ چونکہ ہمیں خیال
تھا کہ حضور کی تقریر لمبی ہو گی اس لئے ہم نے گاڑی واپس بھیج دی۔ اس پر حضرت خلیفہ مسیح الاوّل
نے خفگی کا اظہار فرمایا۔ مجھے اُس وقت بُرا تو محسوس ہوا لیکن میں نے اسے برداشت کیا اور سمجھا
کہ آپ ہمارے بزرگ اور مقتدی ہیں آپ سے اگر ایک تلخ بات بھی میں نے سن لی تو کیا ہوا ۔
جب گاڑی آگئی تو میں نے آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ گاڑی حاضر ہے حضور ! اس پر سوار
ہو جائیں چنانچہ آپ گاڑی پر سوار ہو گئے ۔
بہر حال تلخ بات کا سننا بھی مفید ہوتا ہے ہم سے پہلوں نے تلخ باتیں سنیں اور بلند مرتبہ
حاصل کیا ، اگر بعد والے بھی تلخ باتیں سنیں گے تو بلند درجات حاصل کریں گے۔ ہاں انسان کو
بے غیرت نہیں بننا چاہیے اور بات کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال نہیں دینا
چاہیے۔ غیرت یہ ہے کہ انسان ایسی بات سنے تو اُسے بُرا تو لگے گا لیکن وہ سمجھے کہ میں نے ہی یہ
بات کہلوائی ہے غصہ نہ منائے تا آئندہ اُسے اصلاح کا موقع ملے ۔
۔
حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کے ساتھ بھی ایک دفعہ ایسا ہی ہوا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے ایک بھتیجے کو جو آپ کے پاس قادیان رہا کرتا تھا حکم
دیا کہ وہ قادیان سے باہر چلا جائے اس لئے کہ وہ وہاں رہنے کے قابل نہیں تھا۔ وہ حضرت
خلیفہ المسیح الاوّل کے پاس گیا اور اس نے یہ واقعہ بیان کیا ۔ آپ نے فرمایا اب میں کیا کروں؟
پھر فرمایا اچھا ! میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس تمہاری سفارش کروں گا لیکن

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۷۶
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
ابھی آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کچھ لکھا نہیں تھا کہ کسی شخص نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جا کر شکایت کر دی کہ بڑے مولوی صاحب نے اپنے بھتیجے
سے کہا ہے کہ قادیان سے باہر نہ جاؤ اور یہ نہ بتایا کہ آپ نے تھوڑی دیر کے لئے صرف اس
لئے اُسے روکا ہے تا کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں اس کی سفارش
کر سکیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا اگر مولوی صا رمایا اگر مولوی صاحب یہ کہتے ہیں کہ وہ باہر
نہ جائے تو پھر وہ بھی اس کے ساتھ ہی تشریف لے جائیں ۔ اس پر حضرت خلیفہ مسیح الاوّل
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس تشریف لائے اور آپ نے بتایا کہ میں نے تو یوں
کہا تھا مگر شکایت کرنے والے نے آدھی بات بتائی اور آدھی نہ بتائی ۔
غرض تلخ باتیں سننے کی عادت ڈالنی چاہیے ۔ اگر تم تلخ باتیں نہیں سنو گے تو کام کرنے کی
عادت نہیں پڑے گی۔ میں جب کہتا ہوں کہ تلخ باتیں سنو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم بے غیرت
بن جاؤ تلخ باتیں سنولیکن بے غیرت بن کر نہیں ۔ تمہیں غصہ آئے لیکن اپنے آپ پر ، استاد اور
مصلح پر نہیں ۔ تم یہ سمجھو کہ میں نے غلطی کی ہے جس کی وجہ سے مجھے یہ سزا ملی ہے میں آئندہ ایسا
نہیں کروں گا ۔ میری طبیعت پر سب سے بڑا اثر انہی تلخ باتوں نے کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ مجھے
ان سے بہت فائدہ پہنچا ہے۔ مثلاً اسلامی شعار ہیں آجکل اسلامی شعار اختیار کرنے کے لئے
ہمت سے کام لینا پڑتا ہے ۔ یہ زمانہ ایسا ہے جس میں اسلام کی کوئی بھی چیز باقی نہیں رہی ۔ لم
يَبْقَ مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ اسلام صرف نام کا رہ گیا ہے۔ تم اگر کسی کو ہیٹ پہنے دیکھو گے تو
کہو گے دیکھو ! وہ انگریز بنا پھرتا ہے لیکن اپنے منہ پر دیکھو تو وہاں انگریزیت پائی جاتی ہوگی ،
داڑھی منڈوائی ہوئی ہوگی ، تم سر سے انگریز نہیں ہو گے تو منہ سے انگریر بنے ہوئے ہو گے، کسی
کے سر پر پگڑی ہوگی تو نیچے سوٹ پہنا ہوگا ۔ غرض کسی نہ کسی رنگ میں انگریزیت ضرور غالب
ہوگی اور اس کا مقابلہ کرنا تمہیں مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن یہی مقابلے ہیں جو انسان کے لئے
کارآمد ہوتے ہیں اور اس میں ہمت پیدا کرتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نصیحت فرمایا کرتے تھے تو بعض دفعہ آپ کا یہ طریق ہوتا تھا کہ آپ ایک چھوٹا سا فقرہ کہہ
دیتے ۔ میں بچپن میں بھی ٹوپی پہنا کرتا تھا جس طرح آجکل کے نوجوانوں کو پگڑی بو جھل معلوم
جب

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۷۷
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
ہوتی ہے مجھے بھی بوجھل معلوم ہوتی تھی ۔ ہم سمجھتے تھے کہ ہم نئے فیشن کے ہیں ۔
ایک دفعہ غالبا عید کا دن تھا میں کپڑے پہن کر باہر نکلا ، میں جس کمرہ میں تھا اُس کا ایک
دروازہ برآمدہ میں کھلتا تھا اور ایک باہر ۔ میں کپڑے بدل کر برآمدہ میں پہنچا۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بھی گھر سے نکلے اور اُس دروازہ میں پہنچے۔ میں نے بھی اُسی دروازہ سے
گزرنا تھا اور آپ بھی اُسی دروازے سے گزرے۔ میں نے ٹوپی پہنی ہوئی تھی اور صرف اُس
دن ہی نہیں بلکہ بچپن سے پہنتا چلا آیا تھا لیکن آپ نے مجھے دیکھ کر کہا عید کے دن بھی ٹوپی ؟ یہ
فقرہ گو سادہ تھا لیکن مجھ پر اس کا یہ اثر ہوا کہ میں اُسی وقت واپس گیا اور کسی سے کپڑا مانگ کر
پگڑی باندھی اور اُس دن کے بعد کبھی میں نے ٹوپی نہیں پہنی ۔
ایک دفعہ آپ فرمانے لگے ہمارے خاندان کا یہ طریق ہے کہ جب ہم میں سے کوئی شخص
باہر نکلتا ہے تو کوٹ پہن کر نکلتا ہے اور سوئی ہاتھ میں رکھتا ہے اس لئے تم بھی جب باہر نکلو تو کوٹ
پہن کر نکلو اور سوئی ہاتھ میں لے کر نکلو اور جب گھوڑے کی سواری کرو تو پڑکا باندھو ۔ میں نے یہ
بات آپ سے سنی اور اُسی دن سے اس پر عمل کرنا شروع کر دیا۔ ایک دن شامت اعمال سے
میں پھنس گیا حضرت خلیفہ امسیح الاول نے مجھ سے پوچھا میاں ! تم گھر سے نکلتے ہو تو کوٹ پہن
کر اور ہاتھ میں سوئی پکڑ کر نکلتے ہو اس کی کیا وجہ ہے؟ میں نے بتایا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ ہمارے خاندان کا یہ طریق تھا کہ جب بھی اُس کے افراد گھر
سے باہر نکلتے تھے تو کوٹ پہن کر نکلتے تھے اور ہاتھ میں سوئی لے کر نکلتے تھے اور اگر گھوڑے کی
سواری کا موقع ہو تو پڑکا باندھتے تھے اس لئے میں بھی ایسا کرتا ہوں ۔ یہ تو لمبی بات بھی ہے
گھوڑے کی سواری سے عموماً پیٹ بڑا ہو جاتا ہے اور اگر پڑکا باندھ لیا جائے تو پیٹ بڑھتا نہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد تحصیلدار ہمارے نام داخل خارج چڑھانے کے
لئے آیا اُن دنوں سرکاری حکام جب قادیان آتے تو مرزا نظام الدین صاحب کے ہاں ٹھہرا
کرتے۔ اُس نے مجھے وہاں بلوایا میں حضرت خلیفہ اول کے پاس پڑھ رہا تھا اس لئے ادب کی
وجہ
سے نہ اُٹھا۔ دوسری دفعہ اُس نے پیغام بھیجا میں نہ گیا۔ پھر تیسری دفعہ : دفعہ پیغام بھیجا تو حضرت
خلیفہ امسیح الاول نے فرمایا میاں ! یہ افسر لوگ ہیں چلے جاؤ ۔ حضرت خلیفہ اول کے ادب کی وجہ

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۷۸
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
سے میں نے خیال کیا کہ جلدی آ جاؤں گا۔ میری جوتی اندر تھی میں جوتی پہن کر ساتھ کے
دروازہ سے اُتر آیا۔ میری شامت اعمال تھی کہ جب میں اندر گیا تو آپ نے اُن لوگوں سے جو
آپ کی مجلس میں موجود تھے فرمایا دیکھو! یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بات پر عمل کرتے
ہوئے کوٹ پہن کر اور ہاتھ میں سوٹی لے کر باہر آئے گا اس بات کی تصدیق کرنے کے لئے
تمام لوگ دروازہ پر کھڑے ہو گئے ۔ ادھر میں اسی طرح آ گیا۔ مجھے اوپر سے یوں آواز آئی
جیسے کسی کو شرمندہ کیا گیا ہو۔ جب میں واپس آیا تو حضرت خلیفہ مسیح الاول نے فرمایا میاں ! تم
نے مجھے آج بہت شرمندہ کیا۔ میں نے سب لوگوں سے یہ کہا تھا کہ دیکھو! یہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی بات پر عمل کرے گا اور کوٹ پہن کر باہر آئے گا اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ تم یونہی
آ گئے ۔ میں نے کہا میں نے آپ کے ادب کی وجہ سے یہ چاہا تھا کہ جلدی آ جاؤں اس لئے بغیر
کوٹ پہنے اور سوئی ہاتھ میں لئے باہر نکل آیا۔ یہ واقعہ سن کر کئی احمدیوں نے بھی اُس وقت
پگڑیاں پہنی شروع کر دی تھیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد میں سے بعض
نے ٹوپیاں پہننی شروع کر دی ہیں ، بعض نے نکٹائیاں لگانی شروع کر دی ہیں اور بعض داڑھیاں
منڈواتے ہیں اور اُنہیں یہ حس ہی نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں ۔ اس وقت ان کے باپ دادا کی
عزت کا سوال تھا انہیں چاہیے تھا کہ وہ خاندانی روایات کو قائم رکھتے اور اپنے باپ دادا کے
اچھے نمونہ کو قائم رکھتے لیکن اُنہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں کی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک دفعہ مجھے کہیں سے ایک رقم ملی اور میں نے
ایک کوٹ اور پتلون سلوائی اور ایک ٹائی بھی خریدی۔ اس لباس میں میں نے ایک تصویر بھی
کھنچوائی ۔ یہ کوٹ اور پتلون تین چار دن ہی پہنی تھی کہ انہیں بدل دیا۔ یہ وہ دن تھے جب
گورداسپور میں کرم دین بھیں والا مقدمہ چل رہا تھا متواتر تاریخ پڑنے کی وجہ سے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے وہیں رہنا شروع کر دیا۔ عارضی قیام کے لئے وہاں ایک مکان لے لیا گیا تھا،
ہمارے مہمان بھی وہیں آجاتے تھے۔ اُس زمانہ میں بہت کم احمدی تھے اُن دنوں ہمارے ایک
احمدی دوست محمد ایوب صاحب تھے جو غالباً صو بیدار میجر تھے اور مراد آباد کے رہنے والے تھے
وہ اُن دنوں نئے احمدی ہوئے تھے اور نیا اخلاص لے کر آئے تھے اس مقدمہ پر وہ بھی

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۷۹
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
گورداسپور آئے تھے۔ شامت اعمال کی وجہ سے میں نے ٹائی لگائی ہوئی تھی اور غالباً سوٹ بھی
پہنا ہوا تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجلس میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے صو بیدار میجر
محمد ایوب صاحب نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اور ایک طرف لے جا کر کہا میاں ! ہم یہاں
آتے ہیں تو دین سیکھنے کے لئے آتے ہیں اور جو کچھ یہاں دیکھتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ وہ اسلام کی
اصل روح ہے۔ ہمارے مولوی بتایا کرتے تھے کہ انگریزوں کی نقل کرنا کفر ہے مگر معلوم ہوتا ہے
یہ کفر نہیں ، آپ نے ٹائی پہنی ہوئی ہے تو میں کنچنیاں نچوانی شروع کر دوں گا اس لئے بہتر ہے کہ
یہ ٹائی ابھی اُتار کر مجھے دے دو چنانچہ میں نے اپنی ٹائی انہیں دے دی اور اُنہوں نے وہیں
پھاڑ کر پرے پھینک دی ۔ وہ پہلی اور آخری ٹائی تھی جو میں نے پہنی ۔
اسی طرح ایک دن اُنہوں نے بڑی سختی سے کام لیا ہماری والدہ دہلی کی رہنے والی ہیں دہلی
اور یوپی کی تہذیب میں بہت فرق ہے۔ یوپی میں خاوند اپنی بیوی کو اگر کوئی بات کہے گا تو
آپ کہے گا اسی طرح مالک اپنے نوکر کو آپ کہے گا۔ مثلاً مالک نوکر سے کہے گا ذرا آپ
دوڑ کر دہی لے آیئے لیکن دہلی کی تہذیب یہ تھی کہ قریبی رشتہ داروں کو تم کہتے تھے اور میاں بیوی
بھی ایک دوسرے کو ” تم کہتے تھے ہماری والدہ بھی چونکہ دہلی کی رہنے والی تھیں اس لئے ہمیں
بھی ایک دوسرے کو تم کہنے کی عادت پڑ گئی ۔ ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجلس
میں بیٹھے ہوئے تھے کہ میں نے کہا کہ تم میری یہ بات سن لو۔ جب مجلس ختم ہوئی تو صو بیدار میجر
سنا تو تمہار
66
وو
محمد ایوب صاحب مجھے ایک طرف لے گئے اور کہنے لگے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
آپ کے تو والد ہیں مگر میرے پیر ہیں اگر میں نے آئندہ اُن کے لئے تمہارے منہ سے تم کا لفظ
تمہارے بچیئے اُدھیڑ دوں گا ۔ یہ پہلا سبق تھا جو مجھے دیا گیا اور میں نے ”تم“ کی بجائے
آپ کہنا شروع کر دیا۔ پہلی دفعہ جب میں نے آپ کہا تو یوں معلوم ہوا جیسے میں نے
کسی کو گالی دی ہے لیکن آہستہ آہستہ اس کی عادت پڑ گئی۔ میاں بشیر احمد صاحب ذرا چھوٹے
وو
تھے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو تو کہا کرتے تھے ۔ اگر چہ یہ باتیں تلخ تھیں مگر
میرے لئے میٹھی باتوں سے بھی زیادہ مفید ثابت ہوئیں ۔
اب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے خاندان کے بعض لڑکوں کی داڑھیاں قریباً منڈی ہوئی

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۸۰
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
ہوتی ہیں اور سوٹ پہنے ہوئے ہوتے ہیں تمہیں ان کو صاحبزادہ نہیں کہنا چاہیے ۔ آخر
تمہارے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت زیادہ ہے یا ان کی نسل کی
عزت زیادہ ہے۔ اگر تم میں صوبیدار میجر محمد ایوب صاحب جیسی ہمت نہیں تو کم از کم جب
انہیں ایسا کرتے دیکھو تو ان سے منہ پھیر لو اور کہو کہ تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
اولا د ہوتے ہوئے ہمارے سامنے بُرا نمونہ پیش کرتے ہو اور ایسا کرتے چلے جاؤ یہاں تک
کہ وہ اپنی اصلاح کر لیں ۔ پس اپنے اندر ہمت پیدا کرو۔ اگر تم دوسرے پر انگلی اُٹھاؤ گے تو
پھر تم اپنی بھی اصلاح کر لو گے ۔
جب میں کوئٹہ میں تھا تو وہاں اخبار نویسوں کی ایک دعوت تھی اُن میں ایک احمدی بھی تھے
جن کی داڑھی منڈی ہوئی تھی ۔ ( اب بھی وہ نمائندہ بن کر یہاں آئے ہوئے ہیں ) اور ایک
داڑھی والے تھے ۔ وہ داڑھی والے اخبار نویس کہنے لگے میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں خواہ
آپ کو بُری لگے ۔ پہلے احمدیوں کی اور بات تھی اب اور ہے۔ اب اتنی داڑھیاں نہیں رہیں
جتنی پہلے تھیں ۔ خیر اپنے گھر کی تو اور بات ہوتی ہے میں بھی اپنی اولا د کو بُرا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن
دوسرے کے منہ سے سن کر غیرت آتی ہے۔ میں نے اُسے کہا دوسرے مسلمانوں کے مقابلہ میں
ہم میں اب بھی داڑھی رکھنے والوں کی نسبت زیادہ ہے۔ ہمارے دس آدمیوں میں سے اگر
ایک کی داڑھی نہیں ہوتی تو آپ کے دس آدمیوں میں صرف ایک کی داڑھی ہوتی ہے۔ اُس نے
کہا ہاں نسبتی فرق تو اب بھی ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ آخر داڑھی رکھنے میں کیا روک ہے اور داڑھی
نہ رکھنے میں کیا فائدہ ہے ۔ داڑھی رکھنے میں مشکل ہی کیا ہے۔ تم بتاؤ کہ داڑھی منڈوانے میں
کیا خوبی ہے؟ یا کترا کترا کر نیچے لے جانے میں کیا خوبی ہے؟ آخر جیسے میں تمہیں علم سکھاتا
ہوں تمہارا بھی فرض ہے کہ اگر کوئی نئی بات تمہیں معلوم ہو تو مجھے بتاؤ۔ میں تمہیں روزانہ کئی باتیں
سکھاتا ہوں تمہارا بھی فرض ہے کہ اگر تمہیں کوئی نیا نکتہ مل جائے تو مجھے بتاؤ۔ میں اُس پر عمل
کروں یا نہ کروں کم از کم میرا دماغ تو روشن ہو جائے گا۔ چونکہ یہ مجلس اصلاحی ہے اس لئے تم
بتاؤ کہ داڑھی منڈانے یا کترا کترا کر نیچے لے جانے میں کیا فائدہ ہے ؟ میں اب تقریر تھوڑی دیر ا
کے لئے بند کر دیتا ہوں اگر تمہاری نظر میں داڑھی منڈوانے کا کوئی فائدہ ہو تو مجھے بتاؤ۔

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۸۱
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
اس موقع پر حضور نے تھوڑی دیر کے لئے جواب کا انتظار کیا تو ایک نوجوان نے کہا کہ
داڑھی رکھی جائے تو نیند نہیں آتی ۔ حضور نے فرمایا ۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ نَعُوذُ بِاللهِ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہؓ بے خوابی کے مریض تھے۔ اس پر وہ شخص شرمندہ ہو کر
خاموش ہو گیا ۔ حضور نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔
بات یہ ہے ” من حرامی بجتاں ڈھیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کا وہ ادب
دلوں میں نہیں رہا جو پہلے تھا۔ اگر تم داڑھی رکھ لو گے تو کیا ہوگا ؟ صرف یہی کہ لوگ تم پر ہیں
گے اب بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ وہ تم پر ہنستے ہیں۔ کامیابی کے آخر آثار ہوتے ہیں تم اپنے اندر
کامیاب ہونے والوں کا سا رنگ پیدا کرو۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہے کہ لوگ تمہیں قل اعوذئے
کہیں گے اور کہا کریں۔
اس موقع پر حضور نے مسٹر عبدالشکور کنڑے ( جرمن نو مسلم ) کو جنہوں نے داڑھی رکھی ہوئی
ہے سٹیج پر کھڑا کیا اور اُن سے دریافت کیا کہ کیا تمہاری سات پشت تک کسی نے داڑھی رکھی ہے؟
اُنہوں نے جواب دیا نہیں ۔ اس پر حضور نے خدام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تمہیں شرم نہیں
آتی !! ایک غیر قوم کا آدمی داڑھی رکھتا ہے لیکن تم داڑھی نہیں رکھتے ۔ وہ سمجھتا ہے کہ میں اب
مسلمان ہو گیا ہوں اس لئے میں داڑھی رکھوں گا لیکن تمہیں کچھ احساس نہیں ۔ سب سے پہلے
انگریزوں نے داڑھی منڈانی شروع کی تھی ان میں سے بشر احمد آرچرڈ جو اب ہمارے مبلغ ہیں
مسلمان ہوئے اور اُنہوں نے داڑھی رکھی ۔ مسٹر کنزے کی داڑھی کے بال تو سیاہ ہیں لیکن
بشیر احمد آرچرڈ کی داڑھی کے بال بھورے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے گو یا مکئی کے سٹے کے بال
اُتار کر لگا دیئے گئے ہیں لیکن وہ داڑھی رکھتے ہیں ۔ پھر اُنہیں انگریز بیوی بھی مل گئی ہے ۔
انگریزوں کے ہاں کورٹ شپ ہوتی ہے اور اس کے بغیر وہ سمجھتے ہیں گویا نکاح ہی نہیں ہوا ۔ ہم
نے لڑکی کے والد سے کہا کہ اب یہ رسم ختم کرو تو اُنہوں نے کہا بہت اچھا ۔ وہ خاندانی آدمی تھے
صحت کی خرابی کی وجہ سے اُنہوں نے ملازمت چھوڑ دی ہے اور اب ایک فارم لیا ہوا ہے اس
سے بھی کافی آمد ہے ۔ اُنہوں نے بڑی بہادری سے کہا اچھا کورٹ شپ نہیں ہوگی ۔ ہم نے کہا
لڑکی کو باوجود منگنی کے لڑکے سے علیحدہ ملنا نہیں ہوگا ۔ ان کے ہاں منگنی کے بعد میاں بیوی والے

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۸۲
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
تعلقات بھی ہو سکتے ہیں ۔ مجھے جب یہ خبر آئی کہ اُنہوں نے کورٹ شپ کی اجازت نہیں دی تو
میں نے خیال کیا انہیں ایک نیکی کی توفیق ملی ہے اب دوسری نیکی کی بھی توفیق ملے گی ۔ اب میں
نے ان کا فوٹو دیکھا تو معلوم ہوا کہ ان کی اپنے داماد سے بھی بڑی داڑھی ہے اسی طرح آئندہ
لوگ داڑھی رکھنے لگ جائیں گے ۔ فرانس میں ٢٠ میں سے ایک آدمی نے داڑھی رکھی ہوئی
ہوتی ہے۔ نو جوانوں کو سب سے زیادہ شوق برناڈ شا کی کتابیں پڑھنے کا ہے اُس کی بھی داڑھی
تھی ۔ غرض جن لوگوں کے اندر برتری کا احساس ہوتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ہم دوسروں کی کیوں نقل
کریں، وہ دوسروں کی بالکل پرواہ نہیں کرتے ۔ پس تم اسلامی احکام پر عمل کرو اور خصوصیت
سے ہمارے خاندان پر اسلامی احکام پر عمل کرنا زیادہ واجب ہے۔ تمہیں اپنے اندر یہ جرات
پیدا کرنی چاہیے کہ لوگ کہیں کہ تم میں فلاں خرابی ہے اور تم اُسے برداشت کرو اور پھر اپنی
اصلاح کی کوشش کرو۔ جب کوئی اپنی اصلاح کرے گا تو لازمی بات ہے کہ وہ دوسرے کی بھی
اصلاح کرے گا ۔ جب تک تم میں دیوانگی پیدا نہیں ہوتی تم کامیاب کیسے ہو سکتے ہو۔ دیوانگی
کے بغیر کامیابی نہیں ہوا کرتی ۔
انبیاء کی جماعتوں کو دیکھ لو لوگ اُنہیں دیوانے کہا کرتے ہیں لیکن کیا وہ دیوانے ہوتے
ہیں ؟ پھر کیا وجہ ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جماعت کو دیوانہ کہا گیا ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے ماننے والوں کو دیوانہ کہا گیا۔ ایسا کیوں ہوا؟ محض اس لئے کہ وہ سوسائٹی کی
بات نہیں مانتے تھے ۔ لوگ حیران ہوتے ہیں کہ آخر کیا بات ہے کہ اُنہوں نے ایسی شکل بنالی
ہے اور سوسائٹی کی بات نہیں مانتے ۔ یقیناً یہ دیوانگی کا اثر ہے قرآن کریم میں ان کی حیرت کا یہ
حال آتا ہے کہ وہ کہتے ہیں یہ رسول ہمیں کہتا ہے کہ تم اپنا مال یوں نہ خرچ کر و بھلا ہمارے مال
میں اسے دخل دینے کی کیا ضرورت ہے۔ ہمارا اپنا مال ہے جس طرح ہم چاہیں اسے استعمال
کریں ۔ مثلاً سود ہے یہ کہتا ہے سود نہ لیا کرو۔ بھلا اس کی یہ بات ہم مان سکتے ہیں؟ ہمارا مال
ہے جسے چاہیں دیں اور جس طرح چاہیں دیں اس کا مذہب سے کیا واسطہ؟ لیکن کیا تمہارے
نزدیک اُن کی یہ دلیل ٹھیک ہے؟ یہی چیزیں اُنہیں عجیب نظر آتی تھیں کہ مال کسی کا اور دینے
والا کوئی ۔ رسول کو اس میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے یہ یقیناً دیوانہ ہے۔ مگر انبیاء اور اُن

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۸۳
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
کی جماعتوں نے ہی جنہیں لوگ دیوانہ کہتے تھے فتح پائی ۔
غرض دیوانگی کے بغیر کوئی قوم جیت نہیں سکتی ۔ تم احمدی ہو گئے ہو اب تم داڑھی تو کیا بھویں
بھی منڈ والو بلکہ سر سے لے کر پاؤں تک انگریز بن جاؤ پھر بھی تمہاری مخالفت ضرور ہو گی ۔ اگر
تمہیں اپنی مخالفت کا ڈر تھا تو یہ مصیبت کیوں سہیڑی ۔ تم کہتے ہو یہ مصیبت ہم نے اس لئے
سہیڑی ہے تا اسلام کی حکومت قائم ہو جائے ۔ ہم بد عمل ہی سہی لیکن اسلام سے ہمیں محبت ہے اور
اسلام کی حکومت ضرور قائم کریں گے یہ سارے مصائب ہم اس لئے برداشت کر رہے ہیں کہ
اسلام کو ہم نے غالب کرنا ہے ۔ اب تم ہی بتاؤ کہ تمہارے اس دعوی میں کہاں تک سچائی پائی
جاتی ہے۔ کیا تم میں کوئی ایسی بات پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے تم دنیا میں اسلام کو غالب کر
سکتے ہو؟ آخر وہ کون سی چیز ہے جس سے لوگ جیتے ہیں؟ مثلاً تعداد ہے تعداد بڑھنے کے ساتھ
بھی تو میں جیتا کرتی ہیں لیکن تمہاری کتنی تعداد ہے اور کس حساب سے تمہاری تعداد بڑھ رہی
ہے۔ الفضل میں شائع ہوتا ہے کہ خدان شائع ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اِس ماہ ۳۰۰ / افراد ۳۰ افراد سلسلہ احمدیہ میں
داخل ہوئے ۔ بے شک یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے لیکن کیا اس فضل سے تم جیت جاؤ گے؟ اگر ایک
ماہ میں تین سو احمدی ہوں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ سال بھر میں صرف ۶۰۰ ۳۰ راحمدی ہوں گے
دس سال میں ۳۶،۰۰۰ / احمدی ہوں گے اور ایک ہزار سال میں صرف ۳٬۶۰،۰۰،۰۰۰ کی
زیادتی ہو گی لیکن ہزار سال تک کوئی قوم زندہ بھی رہی ہے؟ کیا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم
ہزار سال تک زندہ رہی ہے؟ کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قوم ہزار سال تک زندہ رہی ہے؟ یا
کیا خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہزار سال تک زندہ رہی ہے؟ ہو سکتا ہے کہ اس
عرصہ میں کوئی اور مامور من اللہ آ جائے ۔ جیتنے کی صرف یہی تین صدیاں ہوتی ہیں اور اگر
رفتار ترقی یہی رہی تو اولادوں کو ملا کر تم سو سال میں پانچ لاکھ اور ہو جاؤ گے اس تعداد کے ساتھ
تم دنیا میں کیسے کامیاب ہو سکتے ہو ۔
پھر دنیا کو فتح کرنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے لیکن تمہارے پاس روپیہ بھی نہیں ۔
کراچی کا ایک سیٹھ تمہاری سب جائدادیں خرید سکتا ہے۔ آخر تم کس چیز کے ساتھ کامیاب
ہو گے؟ جیتنے کے لئے جتھہ کی ضرورت ہے ، جیتنے کے لئے مال کی ضرورت ہے، جیتنے کے لئے

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۸۴
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
عقل اور علم کی ضرورت ہے اور ان میں سے کوئی بھی چیز تمہارے پاس نہیں ۔ ہاں ایک اور چیز
ہے جس سے تم جیت سکتے ہو اور وہ دیوانگی ہے لیکن وہ بھی ابھی تم میں پیدا نہیں ہوئی ۔ عقل کہتی
ہے تم نے غالب آنا ہے تو جتھہ پیدا کرو لیکن جتھہ تمہارے پاس نہیں ہے۔ صرف لاہور کی
آبادی کے ا لاکھ کی ہے اور تمہاری تعداد قریباً تین لاکھ کی ہے آخرتم فخر کس بات پر کرتے ہو؟ پھر
مالی لحاظ سے صدر انجمن احمدیہ کی حیثیت ایک معمولی تاجر کی بھی نہیں ۔ لائل پور کے صرف ایک
تاجر پر سات لاکھ روپیہ سالا نہ ٹیکس لگا ہے اور تم سب مل کر سات لاکھ روپیہ کتنی مشکل سے چندہ
دیتے ہو۔ علم کہو تو تمہارے ہو۔ علم کہو تو تمہارے ایک کے مقابلہ میں دوسروں میں ہزار عالم نکلیں گے۔ پھر کیا چیز ہے
جس کی بناء پر تم کامیاب ہو جاؤ گے ؟ تم اُن سے روپیہ چھین نہیں سکتے اور نہ اُن سے زیادہ روپیہ
کما سکتے ہو ، تم اُن کا علم چھین نہیں سکتے اور نہ ہی اتنا علم سیکھ سکتے ہو، تم جتھہ کے لحاظ سے اُن کو
ماتحت نہیں کر سکتے ۔ صرف ایک ہی چیز ہے جس کی وجہ سے تم کامیاب ہو سکتے ہو اور وہ جنون
ہے ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم میں یہ جنون پایا جاتا تھا اور وہ جیت گئی ، حضرت عیسی
علیہ السلام کی قوم میں یہ جنون پایا جاتا تھا اور وہ جیت گئی ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ماننے والوں میں بھی جنون تھا جس کی بناء پر وہ دنیا پر غالب آئے ۔ اب تمہیں بھی جنون ہی
کامیاب کر سکتا ہے لیکن تم نے اسے اپنے ہاتھوں کھو دیا ہے ۔ مجنون کا تو یہ حال ہوتا ہے کہ وہ کسی
کی پرواہ نہیں کرتا۔
ہمارے ہاں ایک اُستانی تھی اُس کا سر چکرایا کرتا تھا وہ چار پائی پر بیٹھی ہوئی تھی کہ زلزلہ
آیا۔ پاس والوں نے کہا زلزلہ آیا ہے مگر وہ کہنے لگی تم آرام سے بیٹھی رہو زلزلہ وغیرہ کوئی نہیں
آیا صرف میرا سر چکرایا ہے یہ علامت ہے جنون کی ۔ ایسا آدمی دوسرے کی پرواہ نہیں کرتا اور ہر
جگہ اپنی بات سنا دیتا ہے اور موقع بے موقع لوگ اُس کی بات سننے پر مجبور ہو جاتے ہیں جہاں
بھی کوئی بات ہوگی وہ اپنی سنا دے گا ۔
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل سنایا کرتے تھے کہ ایک مولوی کی بیوی پاگل ہو گئی ۔ وہ شاہ پور کا
رہنے والا تھا اُس نے اپنی پاگل بیوی سے تنگ آ کر اپنا وطن چھوڑ دیا اور لاہور چلا گیا ۔ چھ ماہ یا
سال گزر گیا ایک دن وہ مولوی گھر آیا تو دیکھا کہ اُس کی وہی پاگل بیوی اندر بیٹھی روٹیاں پکا

10 von 10 heute frei