اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے (فرمودہ ۳۱ اکتوبر ۱۹۴۹ء برموقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ بمقام ربوہ)

انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۸۵
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
رہی ہے۔ وہ بڑا حیران ہوا پانچ سات دن کے بعد اُس کی باتوں سے تنگ آ کر مولوی نے اُسے
طلاق دے دی اور لاہور سے بھاگ کر لکھنؤ چلا گیا ۔ وہاں تین چار سال تک رہا۔ ایک دن وہ
گھر آیا تو دیکھا کہ پھر اُس کی پاگل بیوی اندر بیٹھی روٹیاں پکا رہی ہے۔ مولوی نے کہا تم یہاں
کیسے آگئی ہو میں تو تمہیں طلاق دے آیا تھا۔ وہ کہنے لگی جب تک ہم دونوں کی منظوری نہ ہو
طلاق کیسے ہو سکتی ہے میں نے منظوری دی نہیں طلاق کیسے ہو سکتی ہے۔ آخر وہ تنگ آ کر
ہندوستان سے ہی باہر چلا گیا ۔ اسی طرح جب مومن دیکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی بات سنی نہیں جاتی
تو وہ پاگل ہو جاتا ہے اور آخر دنیا اُس کی بات سننے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ غرض یہی ایک طریق
ہے جسے اختیار کر کے تم کامیاب ہو سکتے ہو۔ جب تک تم پاگلوں والا طریق اختیار نہیں کرتے
اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ تم یہ تو سوچتے ہو کہ اگر ہم نے چندہ دے دیا تو مال
میں کمی آ جائے گی تم میں سے نصف کے قریب نادہندہ ہیں ، پھر کئی ایسے ہیں جن کے باپ چندہ
ادا نہیں کرتے اور کئی کے ہمسائے چندہ ادا نہیں کرتے۔ کسی چندہ دینے والے نے کبھی نادہند
سے یہ نہیں پوچھا کہ تم چندہ کیوں نہیں دیتے ؟ تمہارے کوئی شخص پانچ روپے نہ دے تو شور مچا
دیتے ہو مگر خدا تعالیٰ کے اگر کوئی پانچ ہزار روپے بھی نہیں دیتا تو تمہیں اس کی کچھ پرواہ نہیں تم
کہہ دیتے ہو کہ خدا تعالیٰ اس کا خود ذمہ دار ہے لیکن اپنے روپے کے بارہ میں تم خود ذمہ دار بن
جاتے ہو۔ نو جوانوں میں ہمت ہوتی ہے اس لئے ان کا زیادہ فرض ہے کہ وہ خود بھی چندہ دیں
اور دوسروں کو بھی چندہ دینے پر مجبور کریں ۔ اگر تمہارا باپ ناد ہند ہے تو کم از کم تم یہ تو کہہ سکتے
ہو آپ میرے باپ ہیں اور میں آپ کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ کتنا ذلیل کام ہے جو آپ کرتے
ہیں ۔ میں صرف خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت آپ کی عزت کرتا ہوں ورنہ جو کام آپ کرتے
ہیں وہ ایسا نہیں کہ آپ کی عزت کی جائے ۔ تمہارے اندراگر جرات ہوا اور تم عقل سے کام لو تو
تم یہ کام کر سکتے ہو۔ صرف جنون کی ضرورت ہے اور جنون ہی تمہیں کامیاب کامیاب کرے گا۔ جن
لوگوں میں جنون ہوگا وہ دوسروں کو مجبور کر دیں گے کہ اُن کی بات سنیں ، اُن کی بات مانیں اور
اُس پر غور کریں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مومن کو چاہیے کہ اگر وہ بُرائی دیکھے
تو اُسے اپنے ہاتھ سے روکے، اگر ہاتھ سے روکنے کی طاقت نہیں رکھتا تو زبان سے روکے اور

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۸۶
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
اگر اتنی بھی جرات نہیں کہ اُس کی بُرائی کو زبان کے ذریعہ روکے تو کم از کم دل میں بُرا منائے ہے
لیکن تم میں سے کتنے ہیں جو بُرائی دیکھ کر اُسے دل میں ہی بُرا مناتے ہیں پھر یہ کیسا ایمان ہے
جس کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔
انگلستان میں پردہ کا سوال اُٹھا تو میں نے اپنے مبلغ کو کہلا بھیجا کہ اس ملک کے عادات
ایسے ہیں کہ عورتیں پردہ کر ہی نہیں سکتیں مگر تم ہر نو مسلمہ سے یہ کہو کہ پردہ اسلامی حکم ہے اور پردہ
نہ کرنے کو دل میں بُرا منا ؤ اور یہ ایمان رکھو کہ جہاں کہیں بھی پردہ کا موقع مل گیا تم پردہ کے حکم کو
بجالاؤ گی ۔ لیکن اگر ان کے اندر یہ احساس پیدا ہو گیا کہ پردہ اچھا نہیں تو وہ اس حکم کی اطاعت
نہیں کریں گی ۔ اسی طرح دوسری شادی ہے تم ان کے اندر یہ احساس پیدا کرو کہ دوسری شادی
جائز ہے تا کہ وہ ان احکام کو اسلام کے ہی احکام مانیں اور ان کے اندر یہ احساس پیدا نہ ہو کہ یہ
چیزیں غیر طبعی اور نا قابل قبول ہیں غرض جب تک تم اپنے کاموں میں جنون کا سا رنگ پیدا نہ کر
لو گے تمہارے کام میں برکت نہیں پڑ سکتی اور بہت سی باتیں ہیں جن کے متعلق مجھے کچھ کہنا تھا
لیکن چونکہ میں نے کل بھی بولنا ہے اس لئے انہی باتوں پر اکتفا کرتا ہوں ۔
میں تمہارا پریذیڈنٹ اس لئے بنا ہوں تا دیکھوں کہ میری ان باتوں کا تم پر اثر ہوتا ہے یا
نہیں ۔ اگر میں نے دیکھا کہ تم پر ان باتوں کا اثر نہیں تو میں اس نظام کو ختم کر دوں گا ۔ سینکڑوں
آدمی تمہارے اس نمونہ کی وجہ سے احمدیت میں داخل ہونے سے رک گئے ہیں بعض نو جوانوں
میں وہی آوارہ گردیاں پائی جاتی ہیں ، وہی گانے ہیں ، وہی اسلامی احکام سے تمسخر پایا جاتا ہے
ابھی جب میں ربوہ آیا ہوں تو پرنسپل جامعہ احمدیہ نے مجھے ایک چٹھی لکھی لیکن دیکھو انسان کی
جب حالت گر جاتی ہے تو اس کی اخلاقی حالت کیا ہو جاتی ہے وہ لکھتے ہیں جب میں بورڈ نگ گیا
تو لڑ کے شور مچارہے تھے ۔ اگر لڑ کے شور مچا رہے تھے تو کوئی بات نہیں لیکن آگے کیا ہوتا ہے ۔ یہ کرلٹر
تو وہی بات ہے جو حضرت خلیفہ مسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ مجھے ایک شخص نے بتایا کہ فلاں
مولوی صاحب نے نکاح پر نکاح پڑھا دیا ہے۔ میں نے کہا وہ مولوی صاحب میرے اچھے
واقف ہیں مجھے تو تمہاری بات پر یقین نہیں آتا ۔ اُس نے کہا اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو مولوی
صاحب سے خود پوچھ لیں ۔ دو چار دن کے بعد وہ مولوی صاحب میرے پاس آئے ۔ میں نے

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۸۷
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
کہا مولوی صاحب ! مجھے تو یقین ہے کہ آپ نے ایسا نہیں کیا مگر چونکہ لوگ کہتے ہیں اس لئے
آپ بتائیں کہ یہ نکاح کے متعلق کیا بات ہے؟ وہ کہنے لگے آپ پہلے مجھ سے پوچھ لیتے ۔
نمبردار نے چڑی جڑا روپیہ میرے ہتھ ہتھ تے رکھ دتا تے میں کی کردا“
پرنسپل صاحب کہتے ہیں کہ میں نے دونوں ٹیوٹروں کو بلایا اور اُن سے دریافت کیا کہ یہ کیا
ہو رہا ہے؟ وہ کہنے لگے ایسا تو روزانہ ہوتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اگر وہ فی الواقعہ نگران ہوتے تو
اس چیز کو دور کرتے ۔ مثلاً ان میں ایک بیٹا میرا بھی ہے ہو سکتا ہے کہ پرنسپل اُسے سزا دیتا اور وہ
میرے کان بھرتا۔ میں افسر ہوں ہو سکتا تھا کہ میں غلطی کرتا اور اسے نکال دیتا لیکن ہو کیا جاتا۔
اگر وہ لوگ پوری طرح ایمان دار ہوتے تو کہتے ہو جائے جو کچھ ہوتا ہے لیکن ہم نے قانون پر
عمل کرانا ہے لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا۔ یہ تو چڑی جتنے روپے والی بات ہے۔ پرنسپل
صاحب کو خیال تک نہ آیا کہ وہ کیا لکھ رہا ہے اور ٹیوٹروں کی یہ بے ایمانی ہے کہ اُنہوں نے
لڑکوں کے خلاف کوئی انتظامی کارروائی نہ کی۔ اس نقص کا بہر حال کوئی علاج کیا جائے گا میں
نے عزم کر لیا ہے کہ ایسے لوگوں کو سکول سے نکال دوں ۔ تمہارے اندرا گر ایمان ہوتا تو خدا اور
رسول کے مقابلہ میں خواہ ساری دنیا ناراض ہو جاتی تمہیں اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے تھی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ تم اگر مجھ سے اپنے حق میں فیصلہ کرا لیتے ہو تو میں
بہر حال انسان ہوں اور غلطی کر سکتا ہوں لیکن اگر تم دوسرے کا حق چھین لیتے ہو تو اس کے بدلہ
میں تم جہنم میں جاؤ گے۔ سے
بھلا یہ بھی کوئی طریق ہے کہ چونکہ پچاس روپیہ ماہوار کی نوکری جاتی رہے گی اس لئے ہم
لڑکوں کی اصلاح نہیں کر سکتے حالانکہ تم صحیح طریق پر چل کر ہی کامیاب ہو سکتے ہو۔ جب تک تم
چالبازی کرتے رہو گے، جب تک تم بے ایمانی کرتے رہو گے، جب تک تم اپنی روٹی کی فکر کرو
گے اُس وقت تک تم خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل نہیں کر سکتے ۔ اور جب تک تم خدا تعالیٰ کی رضاء
حاصل نہیں کرتے سلسلہ کا مفید وجود نہیں بن سکتے اور نہ ہی کوئی کا رنامہ کر سکتے ہو۔ تم چوہے کی
طرح مارے جا سکتے ہو مگر بہادر شیر کی طرح فتح حاصل نہیں کر سکتے ۔ میری ان باتوں کو سوچو اگر
یہ باتیں غلط ہیں تو غور کرنے کے بعد میرے پاس کوئی ایسی مثال پیش کرو کہ فلاں جگہ پر فلاں

انوار العلوم جلد ۲۱
۲۸۸
اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے
جماعت بے دینی کے ذریعہ جیت گئی ، انبیاء کی جماعتوں نے فلاں قوم کے فیشن کو اس سے ڈر کر
اختیار کر لیا ، فلاں بستی کی قوم نے نوکریوں کی خاطر اپنے فرائض کو چھوڑ دیا۔ اگر تم نے کوئی ایسی
مثال پیش کر دی تو میں مان لوں گا کہ قو میں بے دینی اختیار کر کے بھی جیت سکتی ہیں۔ تم مجھے بتاؤ
کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے لوگوں سے ڈر کر ان کا فیشن اختیار کر لیا اور وہ جیت گئی ۔
حضرت عیسی علیہ السلام کی قوم نے بے دینی اختیار کر لی پھر بھی وہ جیت گئی ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے متبعین نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر اپنے فرائض کو ترک کر دیا اور وہ پھر بھی جیت
گئے ۔ اگر تم کوئی ایسی مثال پیش کر دو تو میں تمہاری بات مان لوں گا ۔ اور اگر ایسی کوئی مثال نہیں
پائی جاتی تو پھر خدام الاحمدیہ ہی تمہارا ریڈیو ہے ، یہی تمہارا سینما ہے جب تم یہ رنگ اختیار کر لو
گے تو دنیا بے شک تمہارا تمسخر اڑائے آسمان پر فرشتے تحسین کریں گے اور جب آسمان پر فرشتے
تمہاری تحسین کرنے لگ جائیں گے تو تم کامیاب ہو جاؤ گے۔ کامیابی کا صرف یہی طریق ہے
کہ دنیا ہمارا بے شک تمسخر اڑائے لیکن آسمان پر فرشتے ہماری تعریف کرنے لگ جائیں ۔
( الفضل ۲۲ را گست ۱۹۶۲ ء )
ا كنز العمال جلدا اصفحه ۱ ۱۸ مطبوعه حلب
ترمذی کتاب الفتن باب ماجاء في تغيير المنكر (الخ)
ابوداؤد کتاب القضاء باب فى قضاء القاضي اذا اخطاء

آج 10 میں سے 10 باقی