پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح (فرمودہ ۱۱ نومبر ۱۹۴۹ء بمقام کمپنی باغ سرگودھا)
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۹۷ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پاکستان کی ترقی اور اسکے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
فرموده ا ا رنومبر ۱۹۴۹ء بمقام کمپنی باغ سرگودھا )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
سرگودھا کے احباب نے جب مجھ سے یہ خواہش ظاہر کی کہ میں سرگودھا میں ایک تقریر
کروں اور میں نے خوشی سے اسے منظور کر لیا تو اُنہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ میں کس مضمون
پر تقریر کروں گا۔ میں نے اُنہیں جواب دیا کہ میں کوئی مضمون متعین نہیں کر سکتا در حقیقت اس کی
وجہ یہ تھی کہ مجھے سرگودھا میں تقریر کرنے کا اس سے پہلے کوئی موقع نہیں ملا اور بوجہ اس کے کہ
اس سے پہلے مجھے تقریر کرنے کا یہاں موقع نہیں ملا یہ ظاہر بات ہے کہ بیسیوں امور میرے دل
میں پیدا ہونے لازمی ہیں جن کے متعلق میں کچھ کہوں لیکن تھوڑے سے وقت میں بہت سے امور
کے متعلق تفصیلی گفتگو نہیں ہو سکتی نہ کسی ایک کا انتخاب ایسی صورت میں کیا جاسکتا ہے جبکہ دل یہ کہتا
ہو کہ میں کئی باتیں کہوں ۔ لاہور یا بعض ایسے مقامات جہاں مجھے متواتر بولنے کا موقع ملا ہے اور
جہاں کئی باتوں پر میں اپنے خیالات کا تفصیلی طور پر اظہار کر چکا ہوں وہاں کسی مضمون کا چن لینا
آسان ہوتا ہے لیکن جو نئی جگہ ہو وہاں انسان سمجھتا ہے کہ اگر سر دست مجھے ایک موقع ملا ہے
آگے کے حالات تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ) تو جتنی ضروری باتیں میں مختصر وقت میں کہہ سکتا
ہوں کہہ دوں اس لئے میں نے کوئی مضمون متعین نہیں کیا بلکہ اپنے مضمون کا ہیڈ نگ یہ رکھا ہے کہ
کچھ سوچنے اور سمجھنے کی باتیں
اس مضمون کے اندر کئی قسم کے خیالات ادا کئے جا سکتے ہیں اور متنوع باتیں اس کے اندر لائی
جاسکتی ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۹۸ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
میں سمجھتا ہوں کہ انسان اور حیوان میں سب سے بڑا فرق یہی ہے کہ انسان سوچتا ہے اور
حیوان نہیں سوچتا۔ حیوان ابتدائے آفرینش سے ایک ڈگر پر چلا آیا ہے لیکن انسان نے سوچ
سوچ کر اپنے لئے نئے راستے ایجاد کر لئے ہیں اور جب کبھی انسان نے اپنے اس مقررہ طریق
کو چھوڑا ہے وہ ہمیشہ نیچے گیا ہے او پر کبھی نہیں گیا۔ پس اصل چیز جس پر ہمیں زور دینا چاہیے اور
جس کی طرف ہمیں توجہ رکھنی چاہیے وہ یہ ہے کہ ہم اپنی اس عادت کو نہ چھوڑیں جس عادت کو
اللہ تعالیٰ نے ہماری ترقی کے لیے ضروری قرار دیا ہے اور وہ سوچنے کی عادت ہے ۔ اگر ہم
بے سوچے سمجھے اپنے لئے کوئی طریق اختیار کر لیں گے تو یہ لازمی بات ہے کہ ہم ترقی نہیں کریں
گے بلکہ ہم جس جگہ کھڑے ہوں گے وہیں کھڑے رہیں گے اور یہ قانون قدرت ہے کہ جو کھڑا
ہو جاتا ہے وہ پیچھے کی طرف جاتا ہے اپنے مقام پر قائم نہیں رہ سکتا ۔ اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا ایسی
بنائی ہے کہ یا تو انسان آگے جائے گا یا پیچھے جائے گا کوئی مقام ایسا نہیں جہاں وہ کھڑا رہ سکے ۔
دنیا کی تاریخ دیکھ لو جس وقت سے بنی نوع انسان کی تاریخ کا پتہ چلتا ہے اور قرآن کریم کے
ذریعہ تو ساری دنیا کی تاریخ کا علم حاصل ہوتا ہے کیونکہ آدم کے زمانہ سے اس نے تاریخ بیان
کی ہے یہی نظر آتا ہے کہ یا تو لوگ آگے چلتے ہیں یا پیچھے ہٹتے ہیں ، ایک جگہ پر کھڑے ہونے کی
مقدرت انسان کو عطا نہیں کی گئی۔ اس لئے کھڑے ہونے کے کوئی معنی ہی نہیں اور آگے جانے
کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں یہ معلوم ہو کہ ہمارا مقصد کیا ہے اور ہم میں اتنی استعداد ہو کہ ہم ہر
چیز پر غور کر کے اپنے لئے کوئی راستہ تجویز کر سکیں ۔ پس ترقی کے لئے ہمیں اس بات کی عادت
ڈالنی چاہیے کہ ہم سوچیں اور سمجھیں اور غور و فکر سے کام لیں اور پھر مناسب غور وفکر کے نتیجہ میں
جو مفید باتیں معلوم ہوں اُن پر عمل کرنے کی کوشش کریں ۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو یقیناً ہم اپنے
آپ کو ایک مفید وجود بناتے اور اپنی زندگی سے صحیح رنگ میں فائدہ اُٹھاتے ہیں لیکن اگر ہم
سوچتے اور سمجھتے نہیں یا سوچنے اور سمجھنے کے بعد جو مفید باتیں معلوم ہوں اُن پر عمل کرنے کی
کوشش نہیں کرتے تو ہم اپنی زندگی کے مقصد کو بھول کر ایک ایسی شاہراہ پر قدم مارتے ہیں جو
انسان کو ہلاکت اور بربادی کی طرف لے جاتی ہے اسے کامیابی اور ترقی سے ہمکنار نہیں
کر سکتی ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۹۹ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
اس نصیحت کے بعد میں آپ لوگوں کے سامنے چند باتیں پیش کرنا چاہتا ہوں اور میں امید
رکھتا ہوں کہ آپ لوگ ان پر غور کریں گے اور اپنی اُس ذمہ داری کو سمجھنے کی کوشش کریں گے جو
اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں پر عائد کی ہے۔ سب سے پہلی بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ
لوگوں نے پاکستان طلب کیا اور وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو مل گیا ۔ آپ نے خدا تعالیٰ
سے کہا کہ خدایا ! ہمیں ڈر آتا ہے کہ اگر ہم نے ہندوؤں کے ساتھ مل کر کام کیا تو وہ ہمیں نقصان
پہنچائیں گے اس لئے تو ہمیں ایک الگ ملک دے دے خواہ وہ چھوٹا ہی ہو مگر ایسا ہو جس میں
ہندوؤں سے الگ رہ کر ہم اپنی زندگی بسر کر سکیں اور اپنی ترقی کے لئے جد و جہد کر سکیں ۔ سو
اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کی اس دعا کو سنا اور اس نے باوجود مسلمانوں کی کمزوری کے یہ فیصلہ کیا
کہ جب میرے بندے مجھ سے ایک چیز مانگتے ہیں تو میں وہ انہیں کیوں نہ دوں چنانچہ اس نے
مسلمانوں کی کسی قربانی کے بغیر انہیں پاکستان دے دیا۔ بے شک پاکستان ملنے کے بعد
مسلمانوں کو ایک بہت بڑی قربانی دینی پڑی لیکن پاکستان بننے سے پہلے مسلمانوں کو بہت کم
قربانی دینی پڑی۔ پاکستان بننے کے بعد بے شک ایک خطرناک قربانی ان سے لی گئی جس کی
مثال دنیا کی تاریخ میں نظر نہیں آتی لیکن بہر حال اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خدا تعالیٰ نے
بغیر قربانی کے یہ نعمت آپ لوگوں کو عطا فرمائی اور آپ کی دعا اس نے قبول فرمائی ۔ اب سوال یہ
ہے کہ یہ جو پاکستان خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو دیا ہے آخر یہ کوئی جاندار چیز تو نہیں ، جاندار
وجو د صرف آپ کا ہے ۔ آپ بولتے ہیں ، آپ سمجھتے ہیں ، آپ چلتے پھرتے ہیں ، آپ ایک چیز
کو پکڑتے ہیں ، آپ اُسے کھینچتے ہیں لیکن پاکستان نہ بولتا ہے، نہ سوچتا ہے، نہ سمجھتا ہے کیونکہ وہ
جاندار چیز نہیں ۔ اور دنیا میں یہ قانون ہے کہ جاندار چیزیں ہی بے جان یا مثل بے جان چیزوں
کی حفاظت کیا کرتی ہیں۔ کبھی آپ نے دیکھا کہ بے جان چیزیں جاندار چیزوں کی حفاظت
کر رہی ہوں ہمیشہ جاندار چیزیں ہی بے جان چیزوں کی حفاظت کرتی ہیں ۔ مثلاً درخت بے جان
ہیں آپ ان کی حفاظت کرتے ہیں ، آپ انہیں پانی دیتے ہیں ، آپ ان کی شاخ تراشی کرتے
ہیں۔ کبھی آپ نے دیکھا کہ درخت باغ کے مالک کی مٹھی چاپی کر رہے ہوں یا اُسے کھانا پکا کر
دے رہے ہوں؟ ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ہمیشہ جاندار چیز ہی بے جان کی حفاظت کیا کرتی ہے ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰۰ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
پاکستان بے جان ہے اور آپ لوگ جاندار ہیں ۔ پس پاکستان کی آپ نے حفاظت کرنی ہے۔
پاکستان نے آپ کی حفاظت نہیں کرنی۔
بے جان کی طرح ایک چھوٹا بچہ بھی ہوتا ہے۔ عورت کو بچہ خود اللہ تعالیٰ دیتا ہے اور کسی کی
طاقت نہیں ہوتی کہ وہ بچہ پیدا کر سکے ۔ چنانچہ دیکھ لو بعض لوگوں کے ہاں ساری عمر بچہ پیدا نہیں
ہوتا وہ ساراز در علاج معالجہ پر صرف کر دیتے ہیں مگر بچہ نہیں ہوتا ۔ پس بچہ اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے
مگر اس کے بعد کبھی تم نے دیکھا کہ بچہ ماں کی حفاظت کر رہا ہو؟ یہ سیدھی بات ہے کہ بچہ ماں کی
حفاظت نہیں کرتا بلکہ ماں بچہ کی حفاظت کرتی ہے ۔ وہ اِسے دودھ پلاتی ہے، اُس کی سردی گرمی
کا خیال رکھتی ہے ، اُس کے پاخانہ پیشاب کا خیال رکھتی ہے، اُس کی صحت کا خیال رکھتی ہے۔
اور اگر وہ اس کی نگہداشت نہیں کرتی یا بیماری میں اس کا علاج نہیں کرتی تو وہ مر جاتا ہے ۔ بچہ
ایسی چیز ہے جو ماں کے اختیار میں نہیں مگر مارنا اس کے اختیار میں ہے ۔ کئی مائیں ہیں جو اپنے
بچوں کو مار دیتی ہیں مگر اس طرح نہیں کہ ان کا گلا گھونٹ کر بلکہ اس طرح کہ ان کی سردی گرمی کا
خیال نہ رکھا اور بچہ کو نمونیہ ہو گیا اور وہ مر گیا ۔ یا قبض کا خیال نہ رکھا تو تشنج ہونے لگ گیا یا فالج
گرا اور مر گیا ۔ معدہ کا خیال نہ رکھا تو دست آنے لگ گئے اور بچہ ہلاک ہو گیا ۔ غرض مائیں بچہ
پیدا نہیں کر سکتیں مگر اُس بچہ کو مار ضرور سکتی ہیں ۔ اسی طرح پاکستان آپ پیدا نہیں کر سکتے تھے یہ
خدا تعالیٰ ہی پیدا کر سکتا تھا اور اُس نے اپنے فضل سے پاکستان آپ لوگوں کو دے دیا لیکن اب
پاکستان کی حفاظت کرنا آپ کا کام ہے جس طرح ماں اپنے بچہ کی خبر گیری نہیں کرتی تو اسے مار
دیتی ہے اسی طرح اگر آپ بھی پاکستان کی خبر گیری نہیں کریں گے تو وہ ضائع ہو جائے گا کیونکہ
وہ بے جان چیز ہے اور اُسے زندہ رہنے والے عنصر نے قائم رکھنا ہے ۔ اس کمزور عنصر کو اس
طاقتور عنصر نے قائم رکھنا ہے جسے خدا تعالیٰ نے عقل و فہم سے حصہ دیا ہے ۔ پس آپ لوگوں کو یہ
سوچنا چاہیے کہ پاکستان تو آپ لوگوں نے مانگا اور وہ آپ کو مل بھی گیا مگر کیا جب آپ لوگوں
نے پاکستان مانگا تھا تو اس وقت آپ کو یہ پتہ نہیں تھا کہ اگر ہمیں پاکستان مل گیا تو ہمیں اس کی
خبر گیری کرنی پڑے گی ۔ ماں جب اللہ تعالیٰ سے بچہ مانگتی ہے اور کہتی ہے کہ خدایا! تو مجھے اپنے
فضل سے اولا دعطا فرما تو وہ یہ بھی جانتی ہے کہ مجھے بچہ کے لئے راتوں کو جاگنا پڑے گا ، مجھے اپنا
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰۱
پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
خون اسے اپنی چھاتیوں سے پلانا پڑے گا، مجھے سخت سردی کی راتوں میں اسے اپنے کندھے
سے لگا کر ٹہلنا پڑے گا ، وہ پیشاب کر دے گا تو میں اُس کے کپڑوں کو بدلواؤں گی اور خود ساری
رات انہی کپڑوں میں ٹھٹھرتی رہوں گی ۔ غرض وہ سمجھتی ہے کہ مجھ پر کیا ذمہ داریاں ہیں اور وہ
یہ ہے
ان ذمہ داریوں کو برداشت کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہوتی ہے ۔ آپ لوگ بھی پاکستان
کی مائیں ہیں اور پاکستان وہ بچہ ہے جو خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو دیا ہے ۔ اب سوال یہ ۔
کہ ماں تو جانتی ہے کہ اُس پر بچہ کے متعلق کیا کیا ذمہ داریاں آنے والی ہیں کیا وہ ذمہ داریاں
جو پاکستان بننے کے بعد آپ پر عائد ہونے والی تھیں وہ آپ کے خیال میں تھیں یا نہیں تھیں ۔ یہ
سیدھی بات ہے کہ جب تک ہمارے ملک کا انگریز حاکم تھا انگریز اس بات کا ذمہ دار تھا کہ
ہمارے ملک کی حفاظت کرے ۔ جب تک انگریز حکمران تھا انگریز اس بات کا ذمہ دار تھا کہ
اس ملک کی تجارت کو ترقی دے۔ اس ملک کی تعلیم کو ترقی دے، اس ملک کی صنعت و حرفت کو
ترقی دے اور اس ملک کی حکومت کو صحیح طور پر چلائے مگر جب آپ لوگوں نے کہا کہ خدایا ! یہ
بچہ ہمارا ہے یہ ہمیں دے دے اور خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو دے دیا تو اب اس بچہ کا کوئی اور
ذمہ دار نہیں ہو سکتا ۔ صرف اور صرف آپ لوگ ہی اِس بات کے ذمہ دار ہیں کہ یہاں کا علم ترقی
کرے، یہاں کی صنعت و حرفت ترقی کرے، یہاں کے لوگوں کی دینی حالت ترقی کرے،
یہاں کے لوگوں کی اخلاقی حالت ترقی کرے۔ اور یہاں کی حکومت صحیح طور پر چلے ۔ اسی طرح
اب آپ ہی اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ اگر کوئی دشمن آپ کے ملک پر حملہ آور ہو تو آپ خود
اس کا دفاع کریں ۔ جب تک یہ بچہ پیدا نہیں ہوا تھا اُس وقت تک خدا کا تھا مگر جب اُس نے یہ
بچہ تم کو دے دیا تو اب تمہارا کام ہے کہ تم اس کی حفاظت کرو اور اس کیلئے ان قربانیوں سے کام لو
جو بچہ کی حفاظت اور نگہداشت کے سلسلہ میں کرنی پڑتی ہیں ۔ بہر حال یہ سیدھی بات ہے کہ اگر
آپ نے اُس وقت سوچا ہوگا کہ پاکستان ہمیں ملنا چاہیے تو پھر یہ بھی سوچا ہوگا کہ اب وہ ساری
ذمہ داری ہم کو لینی پڑے گی جو پہلے انگریزوں پر ہوا کرتی تھی ۔ پھر ہمیں یہ بھی سوچنا پڑے گا کہ
بچے کی تربیت اور بڑے کی تربیت میں فرق ہوتا ہے۔ ماں کے ہاں بچہ پیدا ہوتا ہے تو یہ نہیں ہوتا
کہ وہ اسے پہلے ہی دن روٹی پکا پکا کر کھلانی شروع کر دے۔ وہ جانتی ہے کہ کچھ مدت تک وہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰۲ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
میرا خون چوسے گا یہ زمین کی روٹی بعد میں کھائے گا پہلے اسے مجھے اپنی چھاتیوں سے روٹی
کھلانی پڑے گی کیونکہ جب تک یہ جوان نہیں ہو جاتا وہ روٹی جو ایک جوان کھا سکتا ہے یہ ، یہ نہ نہیں کھا
سکتا۔ اسی طرح ماں یہ بھی سمجھتی ہے کہ جب میرے گھر میں بچہ پیدا ہوا ہے تو اب کوئی غیر شخص
اس کی حفاظت نہیں کرے گا ۔ غرض یہ تین چیزیں ہیں جن کے متعلق وہ فیصلہ کر لیتی ہے۔
(1) ماں جانتی ہے کہ یہ بچہ پالنا پڑے گا ۔
(۲) ماں جانتی ہے کہ یہ بچہ مجھے ہی پالنا پڑے گا۔
(۳) ماں جانتی ہے کہ اس کی پرورش میں مجھے وہ تمام طریقے اختیار کرنے پڑیں گے جن
کے نتیجہ میں یہ جوان اور طاقتور بن جائے اور جب تک یہ بڑا نہیں ہو جاتا اُس وقت تک مجھے اور
قسم کی قربانیاں کرنی پڑیں گی جو ان قربانیوں سے مختلف ہوں گی جو ایک بڑی عمر کے بچہ کے لئے
کی جاتی ہیں ۔ ایک عورت کا بچہ ۱۵ سال کا ہو اور ایک عورت کا بچہ ۲ مہینے کا تو کیا کوئی شخص اُس
عورت کو معقول کہہ سکتا ہے جو اپنے دو مہینے کے بچہ کے منہ میں بھی روٹی ڈالے، اسے بھی کھلانے
کے لئے پلاؤ دے اور دلیل یہ دے کہ چونکہ فلاں عورت کا ۱۵ سالہ بچہ بھی روٹیاں کھاتا ہے،
ہڈیاں چباتا ہے اس لئے میں بھی اسے یہی چیزیں دوں گی ۔ تم ایسی عورت کو کیا کہو گے؟ اگر
یا گل نہیں تو بے وقوف ضرور کہو گے ۔ اسی طرح جو ملک جوان ہو چکا ، جو ملک طاقت پکڑ چکا، جو
ملک قوت حاصل کر چکا، جس کی بنیادیں مضبوط ہو چکیں اُس کے افراد کو جس رنگ میں قربانیاں
کرنی پڑیں وہ ان قربانیوں سے بالکل مختلف ہوتی ہیں جو ایک ایسے ملک کے افراد کو کرنی پڑتی
ہیں جس کو نئی حکومت ملی ہو ۔ نئی حکومت کی مثال بالکل اُس درخت کی سی ہوتی ہے جس نے ابھی
اپنی جڑیں نہیں پکڑیں۔ ایک بڑ کے درخت کی کونپل جب زمین میں سے نکلتی ہے تو اُسے بکری
بھی اپنے پاؤں سے مسل سکتی ہے لیکن وہی بڑ کا درخت جب بڑا ہوتا ہے تو ایک بیل بھی ٹکر
مارے تو اُسے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا بلکہ بڑے سے بڑا بھینسا بھی اسے ٹکرے مارے تو وہ ہل
نہیں سکتا ۔ پس محض اتنی مشابہت سے کام نہیں چل سکتا کہ فلاں خدمت میں ایسا ہوتا ہے اگر اس
قسم کی مشابہت سے ہی نتائج اخذ کر لئے جائیں تو یہ طریق بالکل اُس بیوقوف ماں کی طرح ہوگا
جو اپنے دودھ پیتے بچہ کو اس مشابہت کی بناء پر روٹی کھلانے لگ جائے کہ فلاں عورت کا
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰۳ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
پندرہ سالہ بچہ روٹی کھاتا ہے میں اپنے بچے کو کیوں نہ روٹی کھلاؤں ۔
غرض ایک بہت بڑا فرق ہے امریکہ، فرانس، انگلستان ، روس اور جرمنی کی حکومتوں اور
پاکستان کی حکومت میں ۔ اور وہ فرق یہ ہے کہ پاکستان بچہ ہے اور وہ جوان ہیں ۔ جوانوں کے
لئے اور قواعد ہوتے ہیں اور بچہ کے لئے اور قواعد ہوتے ہیں ۔ جوان لڑکے کے لئے ماں رات
کو نہیں جاگتی لیکن بچہ کے لئے ماں رات کو جاگتی ہے ۔ جوان لڑکے کو ماں اپنی چھاتی سے دودھ
نہیں پلاتی لیکن بچے کو وہ اپنا خون چوساتی ہے ۔ پس جب تک تم اُن ذمہ داریوں کو نہ سمجھو جو
پاکستان کی طرف سے تم پر عائد ہوتی ہیں اُس وقت تک تم محض ان مشابہتوں سے اپنے دلوں کو
تسلی نہیں دے سکتے کہ امریکہ اور انگلستان اور فرانس اور جرمنی اور روس میں ایسا ہوتا ہے۔ میں
تو اخبارات میں جب اس قسم کے مضامین پڑھتا ہوں کہ امریکہ میں یوں ہوتا ہے ، انگلستان اور
فرانس میں یوں ہوتا ہے تو حیران ہو جاتا ہوں ۔ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ وہ چالیس سال کے مضبوط
آدمی کی طرح ہیں اور پاکستان ابھی بچہ ہے۔ بہر حال ایک پاکستانی کو اور رنگ کی قربانی کرنی
پڑے گی اگر وہ اپنے ملک کو قائم رکھنا چاہتا ہے اور انگلستان کے آدمی کو اور رنگ کی قربانی کرنی
پڑے گی ۔ اور پاکستان کے لوگ یہ چاہیں گے کہ وہ اتنی ہی قربانی کریں جتنی امریکہ اور انگلستان
کے لوگ کر رہے ہیں تو یہ پاکستان کی دشمنی ہوگی ۔ جس طرح وہ ماں جو اپنے دو مہینے کے بچے کو
روٹی یا بوٹی کھلانا چاہتی ہے وہ اس کے ساتھ دشمنی کا اظہار کرتی ہے۔ اور باتوں کو جانے دو وہ
زائد قربانیاں جو پاکستان کے لوگوں کو کرنی چاہئیں ان کو نظر انداز کر دو۔ وہ موٹی موٹی
قربانیاں جن میں انگلستان اور امریکہ بھی شامل ہیں انہی کو لے لو اور پھر دیکھو کہ پاکستانی کیا
کر رہے ہیں ۔
یہ واضح بات ہے کہ حکومتیں روپے سے چلتی ہیں مگر جب پاکستان بنا تو شروع شروع میں تو
ایک اندھیر مچ گیا۔ میں جب مشرقی پنجاب سے آیا تو ریلوے کے بعض بڑے بڑے افسر
میرے پاس آئے اور انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ وہ بغیر ٹکٹ لئے زبردستی
ریل میں گھس آتے ہیں اور کہتے ہیں انگریز تو چلا گیا اب اپنی حکومت ہے اب ہم ٹکٹ کیوں
خریدیں۔ یہ ٹھیک ہے کہ اب ہماری اپنی حکومت ہے مگر سوال یہ ہے کہ اپنی چیز کی زیادہ حفاظت
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰۴ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
کیا کرتے ہیں یا کم حفاظت کیا کرتے ہیں ۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی عورت کہے کہ میں
فلاں بچہ کے سر پر نہیں بیٹھتی کیونکہ یہ کسی اور کا بچہ ہے میں تو اپنے بچہ کے سر پر بیٹھوں گی ۔ یہ
۔
صاف بات ہے کہ اگر وہ اپنے بچہ کے سر پر بیٹھے گی تو وہ مر جائے گا پس بیشک یہ درست ہے کہ
اب ہماری اپنی حکومت ہے، یہ بھی درست ہے کہ اب ہماری اپنی ریل ہے مگر اپنی حکومت اور
اپنی ریل کو زیادہ بچایا کرتے ہیں یا زیادہ نقصان پہنچایا کرتے ہیں؟ یا اپنا بچہ ہو تو ہم اس کی کم
قدر کیا کرتے ہیں یا زیادہ قدر کیا کرتے ہیں ؟
حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانہ میں ایک دفعہ دو عورتوں میں جھگڑا ہو گیا اُن کا خاوند
کہیں باہر گیا ہوا تھا کہ اس کے جانے کے تھوڑے دنوں کے بعد ہی دونوں کے ہاں بچہ پیدا ہو
گیا۔ اس نے دو سال کے بعد واپس آنا تھا یہ واضح بات ہے کہ واپسی پر وہ پہچان نہیں سکتا تھا کہ
اس کا بچہ کونسا ہے اور اُس کا بچہ کونسا ہے۔ اتفاق ایسا ہوا کہ ابھی وہ گھر پر نہیں پہنچا تھا کہ ان
دونوں عورتوں کو ایک شادی میں شریک ہونے کے لئے کہیں باہر جانا پڑا ۔ راستہ میں جنگل آتا تھا
وہ جا رہی تھیں کہ بھیڑیا آیا اور اُن میں سے ایک کا بچہ اُٹھا کر لے گیا۔ جس عورت کا بچہ بھیڑیا
اُٹھا کر لے گیا اُس نے سمجھا کہ جب میرا خاوند گھر میں آیا اور اس نے دیکھا کہ دوسری عورت کا
تو بچہ ہے اور میرا کوئی بچہ نہیں تو اُس کی محبت مجھ سے کم ہو جائے گی اور دوسری عورت سے زیادہ
محبت کرنے لگ جائے گا ۔ وہ چالاک عورت اس خیال کے آتے ہی اس نے دوسری عورت کا
بچہ اُٹھا لیا اور کہنے لگی یہ میرا بچہ ہے۔ بھیڑیا تیرا بچہ اُٹھا کر لے گیا ہے ۔ اس پر ان دونوں کی
آپس میں خوب لڑائی ہوئی ۔ ایک کہتی کہ یہ میرا بچہ ہے اور دوسری کہتی کہ یہ میرا بچہ ہے ۔ وہ اس
جھگڑے کو کئی قاضیوں کے پاس لے کر گئیں مگر کوئی شخص یہ فیصلہ نہ کر سکا کہ بچہ کی اصلی ماں کونسی
ہے۔ آخر چلتے چلتے یہ مقدمہ حضرت داؤد علیہ السلام کے پاس پہنچا حضرت سلیمان علیہ السلام کو
بھی پتہ لگ گیا کہ اس اس طرح کا ایک مقدمہ عدالتوں میں چل رہا ہے مگر ابھی تک اس کا کوئی
فیصلہ نہیں ہوا۔ وہ نوجوان تھے اور نوجوانی میں جوش زیادہ ہوتا ہے اُنہوں نے اپنے والد کو کہلا
بھیجا کہ یہ مقدمہ میری عدالت میں بھجوا دیا جائے میں اس کا فیصلہ کر دوں گا۔ اُنہوں نے
حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس ان دونوں عورتوں کو بھجوا دیا جب یہ ان کے پاس گئیں اور
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰۵ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
اپنے جھگڑے کی تفصیل بیان کی تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا نہیں معلوم وہ کیسے قاضی
تھے جن کے پاس یہ مقدمہ جاتا رہا اور وہ اس کا فیصلہ نہیں کر سکے ۔ یہ ایک سیدھی سادی بات ہے
جب ہمیں اس بات کا پتہ نہیں لگ سکتا کہ یہ بچہ کس عورت کا ہے تو انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ اِس
بچہ کو دونوں میں آدھا آدھا بانٹ دیا جائے ۔ چنانچہ اُنہوں نے حکم دیا کہ چھری لاؤ میں ابھی
اس بچہ کو کاٹ کر ان میں آدھا آدھا تقسیم کر دیتا ہوں ۔ جب اُنہوں نے کہا چھری لاؤ میں اس
بچہ کو کاٹ کر دونوں میں تقسیم کر دوں تو جس کا بچہ بھیڑیا اُٹھا کر لے گیا تھا وہ کہنے لگی خدا آپ کا
بھلا کرے کیسے انصاف کی بات ہے جو آپ نے کہی ۔ مگر جس کا بچہ تھا وہ کہنے لگی حضور ! میں نے
جھوٹ بولا ہے یہ بچہ میرا نہیں اسی کا ہے بے شک اسی کو دے دیا جائے ۔ آخر اس کی مامتا تھی وہ
حضرت سلیمان علیہ السلام کی تدبیر کو تو نہ کبھی اُس نے خیال کیا کہ یہ سچ مچ اس کے دو ٹکڑے
کرنے والے ہیں اس پر اُسے خیال آیا کہ بچہ خواہ مجھے نہ ملے یہ کم از کم جیتا تو رہے ۔ چنانچہ
اُس نے بڑی لجاجت سے کہا کہ حضور ! بچہ اسے ہی دے دیں میں نے جھوٹ بولا تھا کہ یہ میرا بچہ
ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام سمجھ گئے اور اُنہوں نے وہ بچہ اس کے سپرد کر دیا جو حقیقی ماں تھی
اور دوسری عورت کو سزا دی ۔ تو مائیں بعض دفعہ اپنا حق بھی قربان کر دیتی ہیں مگر یہ نہیں چاہتیں
کہ ان کا بچہ ہلاک ہو۔ اگر پاکستان واقع میں تمہارا ہے تو پھر تمہیں اس کی مضبوطی کے لئے
قربانیاں بھی کرنی پڑیں گی ۔ صرف یہ کہہ کر تم ان قربانیوں سے آزاد نہیں ہو سکتے کہ یہ ہماری چیز یہ
ہے ہم اسے جس طرح چاہیں رکھیں بلکہ ہماری چیز کے معنی یہ ہیں کہ تمہیں دوسروں سے زیادہ
قربانیاں دینی پڑیں گی ۔
ضلع
یہ تو میں نے ایک مثال دی ہے اس کے علاوہ اور بھی بیسیوں مثالیں ہیں ۔ یہ زمینداروں کا
ہے اور زمیندار اپنے ٹیکس کو بچا نہیں سکتا کیونکہ گورنمنٹ جانتی ہے کہ اس کے پاس اتنی
زمین ہے اور اتنا اس کا معاملہ ہے ۔ گورنمنٹ کا ملازم بھی پکڑا جاتا ہے کیونکہ گورنمنٹ اسے تنخواہ
دے رہی ہوتی ہے اور وہ جانتی ہے کہ اسے کتنی تنخواہ ملتی ہے لیکن باقی لوگ ٹیکسوں میں برابر
کھینچا تانی کرتے رہتے ہیں ۔ انگریز کے وقت تو ایک ہندوستانی کہہ سکتا تھا کہ انگریز حکمران
ہے میں اسے روپیہ کیوں دوں لیکن اب تو پاکستان تمہارا اپنا بچہ ہے اپنے بچے کے لئے تمہیں
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰۶ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
لازماً قربانیاں کرنی پڑیں گی اور لازماً اپنا روپیہ خرچ کرنا پڑے گا ۔ اگر روپیہ نہیں ہوگا تو فوجیں
کس طرح رکھی جاسکیں گی اور حکومت کے انتظامات کس طرح چلائے جائیں گے ۔ مگر باوجود
اس کے کہ اب حکومت اپنی ہے اور اپنی چیز کے لئے زیادہ قربانیاں کرنی چاہئیں تاجر وہی
ہیر پھیر کر رہے ہیں جو پہلے کیا کرتے تھے ۔ مثلاً سیلز ٹیکس کو ہی لے لو میں نے دیکھا ہے کہ بہت کم
تاجر ہیں جو سیلز ٹیکس لگاتے ہیں اور گاہک پر سیلز ٹیکس نہ لگانے کا احسان رکھ کر اپنی چیزیں نہایت
گراں قیمت پر فروخت کر دیتے ہیں ۔ ابھی لاہور سے آتے وقت میں نے بازار سے ایک چیز
منگوائی جب مجھے اس کی قیمت بتائی گئی تو میں نے کہا کہ قیمت بہت زیادہ ہے ۔ اس پر آدمی پھر
دُکاندار کے پاس گیا مگر اس نے واپس آ کر کہا کہ وہ دُکاندار کہتا ہے میں سیلز ٹیکس اپنے پاس
سے دے دونگا قیمت اس سے کم نہیں ہو سکتی ۔ میں نے کہا یہ تو وہی بات ہوئی کہ حلوائی کی دُکان
اور دادا جی کی فاتحہ سیلز ٹیکس تم مجھ سے لومگر یہ دھوکا بازی نہ کرو۔ غرض تاجر کا عام تاجر کا عام طریق یہی
ہے وہ گاہک کو بھی خوش کر لیتا ہے کیونکہ سیلز ٹیکس کھاتے میں نہیں چڑھا تا اور چیز بھی نہایت گراں
قیمت پر فروخت کر دیتا ہے۔ گورنمنٹ کا اندازہ یہ تھا کہ سیلز ٹیکس سے اسے سات سے دس کروڑ
تک روپیہ وصول ہوگا لیکن پچھلے سال اس کی ساری وصولی اڑھائی کروڑ روپیہ کی ہوئی ہے گویا
سات آٹھ کروڑ روپیہ تاجر اڑا گیا اور دوسرے ٹیکسوں کی بھی یہی حالت ہے ۔ وہ یہ سمجھتے ہی نہیں
کہ اگر یہ چیزیں نہ ہوں گی اور خدانخواستہ کسی وقت دشمن آ گیا تو وہ کس پر حملہ کرے گا کیا وہ
پاکستان ستان پر نیزہ مارے گا ؟ پاکستان تو ایسی چیز نہیں جسے ہندو اور سکھ نیزے مارسکیں ں ۔ ۔ : ہندو اور سکھ
اگر پاکستان میں داخل ہوئے تو وہ پاکستان میں نیزہ نہیں ماریں گے وہ تمہارے سینوں میں
نیزہ ماریں گے پس اس کے لئے اگر کوئی قربانی کرو گے تو اس کا فائدہ تمہیں ہی پہنچے گا۔ نہ کرو
گے تو اسے کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی جو کچھ تکلیف پہنچے گی وہ تمہیں پہنچے گی ۔
اسی طرح علمی ترقی ہے علمی طور پر بھی ہمیں یہ خیال رکھنا چاہیے کہ ہم اپنے معیار کو بڑھائیں
اگر پاکستان بن جانے کے بعد بھی یہاں کے لوگ اسی طرح جاہل رہیں جس طرح نیپال وغیرہ
کے لوگ ہیں تو پاکستان کی دنیا میں کیا عزت ہو سکتی ہے اور علمی ترقی کالجوں اور سکولوں سے ہوتی
ہے مگر میں دیکھتا ہوں کہ اب بھی ہمارے نوجوان کھیل کو د اور لغویات میں اپنا وقت گزار رہے
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰۷ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
ہیں اگر یہی حال رہا تو پھر ہمارے ملک کی ترقی کی کیا صورت ہوگی محض پاکستان کا نام تو کوئی
ایسی چیز نہیں جس سے اسے عزت حاصل ہو سکے ۔ پاکستان کو عزت اسی طرح حاصل ہو سکتی ہے
کہ وہ ایسے مقام پر پہنچ جائے کہ دنیا کی تمام قو میں اس کا احترام کرنے پر مجبور ہوں ۔ اور یہ نہیں
ہو سکتا جب تک ہمارے سکول کا ہر لڑکا یہ فیصلہ نہ کرے کہ وہ کوشش کر کے اور رات اور دن
پڑھائی کر کے ایسے مقام پر کھڑا ہونے کی کوشش کرے گا کہ دنیا اُسے رشک کی نگاہوں سے
دیکھنے لگ جائے ۔ اسی طرح یہ نہیں ہو سکتا جب تک ہمارے کالج کا ہر لڑکا یہی کوشش نہ کرے اور
رات اور دن اپنی تعلیم کو ترقی دینے کی جدو جہد نہ کرے۔ مگر حالت یہ ہے کہ بجائے اپنے تعلیمی
معیار کو بلند کرنے کے ہمارے نوجوان سینما میں جاتے ہیں ، گندے گیت گاتے ہیں اور اپنا روپیہ
کھیلوں اور دوسری لغویات میں ضائع کر دیتے ہیں ۔ کیا یہ پاکستان کو ترقی دینے والی چیزیں ہیں
یا اس کی عزت کو کم کرنے والی چیزیں ہیں؟ اگر ہمارا مقصد پاکستان کو ترقی دینا ہے تو جب تک
ہمارا نوجوان دنیا کے نوجوانوں کے برابر کھڑا نہ ہو جائے پاکستان کو کوئی عزت حاصل نہیں
ہو سکتی ۔ جب تک ہمارا نوجوان ہر قسم کے علوم میں دوسروں سے آگے نہ نکل جائے تو اُس وقت
تک وہ دوسروں کا راہنما نہیں بن سکتا ۔ یہ کام بہر حال نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور اس کی
طرف وہ جتنی توجہ کریں کم ہے۔ اب پہلا زمانہ نہیں رہا اب ہمیں اپنی زندگیاں بدلنی پڑیں گی ۔
ہم نے خود کہا تھا کہ خدایا ! ہمیں یہ چیز دے اب اس چیز کو صحیح طور پر قائم رکھنا اور اسے بڑھانا
ہمارے ہاتھ میں ہے۔ اگر ہم اپنے فرائض کو نہیں سمجھیں گے تو ہم شرمندہ ہوں گے اس جہان
میں بھی اور اگلے جہان میں بھی ۔ اللہ تعالیٰ کہے گا میں نے تمہیں ایک بچہ دیا۔ میں نے تمہیں
تمہارے مطالبہ پر بچہ دیا مگر تم نے اسے ضائع کر دیا۔
یہ امر یاد رکھو کہ آزادی کے معنی خالی حکومت کے نہیں بلکہ اپنے اندر ایسے تبدیلیاں پیدا
کرنے کے ہیں جن سے وہ ملک طاقت حاصل کرے اس وقت یورپ میں بھی بعض ایسے
علاقے ہیں جن کی کوئی طاقت نہیں جیسے ناروے ہے، سویڈن ہے یا پہلے رومانیہ اور بلغاریہ ہوا
کرتے تھے انہیں آزادی تو حاصل ہے مگر طاقت کچھ نہیں لیکن امریکہ اور انگلستان اور فرانس اور
روس یہ ایسی حکومتیں ہیں جن کو طاقت حاصل ہے۔ اگر آپ لوگ بھی اپنے ملک کو ہر رنگ میں
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰۸ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
آگے نہیں بڑھا ئیں گے تو یہ آزادی ایک کھلونا بن کر رہ جائے گی ۔
عملی قربانی ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر پاکستان کو مضبوطی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ جس طرح
ماں رات کو جاگتی ہے اور دن کے وقت صبح سے شام تک بچہ کی خبر گیری میں مصروف رہتی ہے اسی
طرح آپ لوگوں کو بھی سمجھنا چاہیے کہ جب ہم نے آزادی مانگی اور اپنی ترقی کے لئے ایک
علیحدہ ملک مانگا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فر ما دیا تو اب ہمیں اس کے لئے عملی رنگ میں قربانی
کرنی پڑے گی اور عملی قربانی میں محنت سے کام کرنا ، ایثار سے کام کرنا اور دیانت سے کام کرنا
شامل ہے۔ حکام کو چاہیے کہ وہ رشوت خوری کی عادت کو ترک کر دیں اور اپنے کیریکٹر کو مضبوط
بنائیں ۔ گو پہلے بھی یہ ایک نہایت گندی بات تھی لیکن اب تو قومی لحاظ سے بھی یہ ایک لعنت ہے
اور اسے جس قدر جلد دور کیا جا سکے اُسے دور کرنا چاہیے ۔
اسی طرح ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے احکام بجائے زور اور لاٹھی سے منوانے کے محبت اور
پیار سے منوانے کی کوشش کیا کریں ۔
یہ ایک بہت بڑی خرابی ہے کہ حکومت کے نشہ میں اپنی قوم کے جائز حقوق کا خیال نہ رکھا
جائے اور ان پر زور سے حکومت چلانے کی کوشش کی جائے ۔ غرض عوام الناس کو چاہیے کہ وہ
اپنے ٹیکس ادا کریں ، نو جوانوں کو چاہیے کہ وہ علم حاصل کرنے میں اپنا سارا زور صرف کر دیں،
سرکاری حکام کو چاہیے کہ کسی سے رشوت لینے کا خیال تک بھی ان کے دل میں نہ آیا کرے۔ ہر
شخص جو کسی افسر کے پاس جائے وہ اس یقین اور وثوق کے ساتھ واپس آئے کہ پاکستان نے
ہمارے ملک کی کایا پلٹ دی ہے۔ پہلے تو سرکاری حکام روپیہ لے لیتے تھے مگر اب نہیں لیتے ۔ تم
ذرا ان تین چیزوں کا ہی قیاس کر کے دیکھو کہ اگر ہمارا ملک ان پر عمل کرنے لگے تو اس میں کتنا
بڑا تغیر پیدا ہو جائے یعنی تم میں سے ہر شخص اپنا ٹیکس ادا کر نے لگ جائے ، تاجر انکم ٹیکس ادا
کریں، پیشہ ور دیانتداری کے ساتھ سیلز ٹیکس ادا کریں، زمیندارا پن ٹیکس ادا کریں، ریلوں پر
سفر کرنے والے کبھی بغیر ٹکٹ کے سفر نہ کریں، سرکاری حکام رشوتیں لینا ترک کر دیں اور پھر ہر
دُکاندار اور تاجر اپنے اردگرد کے دکانداروں کا خیال رکھے اور اگر وہ سیلز ٹیکس وغیرہ ادا نہ کر
رہے ہوں تو انہیں سمجھائے اور نصیحت کرے تو پاکستان کی آمدن کہیں سے کہیں پہنچ جائے ۔ اس