پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح (فرمودہ ۱۱ نومبر ۱۹۴۹ء بمقام کمپنی باغ سرگودھا)
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰۹ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
وقت پاکستان کی گل آمدن اسی کروڑ روپیہ سالانہ ہے لیکن اگر تمام لوگ صحیح طور پر ٹیکس ادا
کرنے لگ جائیں تو ائیں تو یہ آمد ڈیڑھ ارب تک پہنچ سکتی ہے۔ ہند وستار ہندوستان کی آمد تین ارب سے اوپر
ہے اور پاکستان کا علاقہ ہندوستان کے مقابلہ میں بہت چھوٹا ہے پاکستان کا سارا حدوداربعہ تین
لاکھ میل کا ہے اور ہندوستان کا حدود اربعہ ۲۶ لاکھ میل ہے گویا اسے ۲۶ لاکھ میل کی حفاظت کے
لئے تین ارب روپیہ ملتا ہے اور پاکستان کو تین لاکھ میل کی حفاظت کے لئے ڈیڑھ ارب روپییل
سکتا ہے اور اس طرح پاکستان کے پاس اتنا رو پیدا اپنی فوج کی مضبوطی کے لئے ، اپنے بحری بیڑہ
کو مضبوط بنانے کے لئے اور اپنے ہوائی بیڑہ کو مضبوط بنانے کے لئے بیچ سکتا ہے کہ وہ
ہندوستان سے نواں حصہ چھوٹا ہوتے ہوئے بھی طاقت میں اُس سے بڑھ جائے گا لیکن اگر ٹیکس
ادا نہ کرو تو پاکستان کی فوجیں کمزور ہوں گی ، اس کے پاس سامانِ حرب کم ہوگا اور اس کے اندر
طاقت پیدا نہیں ہو گی ایسی حالت میں اگر کسی دشمن نے حملہ کر دیا تو تم کیا کرو گے؟ آخر کونسی چیز
ہو گی جو تمہارے پاس ہوگی اور جس سے تم اُس کے مقابلہ میں کامیاب ہو سکو گے ۔ دشمن کو تو تم
اسی طرح بھگا سکتے ہو کہ تم اپنی فوجوں کو مضبوط کرو اور یہ کام نہیں ہو سکتا جب تک تم لوگ اس کے
لئے عملی قربانی نہ کرو۔ مثلاً عملی قربانی میں ایک یہ بات بھی شامل تھی کہ فوجوں میں اپنے
نو جوانوں کو زیادہ سے زیادہ بھرتی کیا جائے مگر اس طرف بھی کوئی توجہ نہیں کی گئی کیونکہ
مسلمانوں کو قربانی کی عادت نہیں ۔ اُنہوں نے بچہ لے لیا مگر اسے پالنا نہیں آتا۔ اللہ تعالیٰ نے
بچہ دینا تھا۔ سو اس نے دے دیا مگر یہ بچہ لے کر کبھی کہتے ہیں ہم اسے اپنا خون پلائیں یہ کیسے ہو
سکتا ہے، کبھی کہتے ہیں ہم اس کے لئے راتوں کو جاگیں یہ کیسے ہو سکتا ہے، کبھی کہتے ہیں ہم اس
کے لئے پیسے خرچ کریں یہ کیسے ہو سکتا ہے ، اگر تم نے یہی کچھ کرنا تھا تو پھر بچہ مانگا کیوں تھا؟ بچہ
لینے کے بعد تو بہر حال تمہیں اس کے لئے قربانی کرنی پڑے گی ۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ آپ لوگوں نے پاکستان کیوں مانگا تھا ؟ جہاں تک میں نے لوگوں
سے پوچھا ہے وہ اس کا یہی جواب دیتے ہیں کہ ہم نے پاکستان اسلام کے لئے مانگا تھا اور
آجکل اخبارات میں بھی یہی چرچا ہے ۔ جو اخبار نکالو اس میں یہی لکھا ہوتا ہے کہ گورنمنٹ
پاکستان اسلام کی حکومت قائم کرنے کے لئے کچھ نہیں کرتی ہم نے تو پاکستان اسلام کے لئے
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۱۰ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
مانگا تھا۔ مجھے ایسے اخبارات پڑھ کر ہمیشہ ہنسی آتی ہے اور میں حیران ہوتا ہوں کہ کہنے والا کہتا
کیا ہے ۔ آخر اسلام کس چیز کا نام ہے؟ اسلام اس چیز کا نام نہیں کہ دس ہیں نوکریاں بعض لوگوں
کو مل جائیں ، اسلام اس چیز کا نام نہیں کہ دس میں عہدے بعض لوگوں کو مل جائیں ، اسلام نام
ہے کچھ اخلاقی اصول کا ، کچھ روحانی اصول کا اور کچھ عقائد کا ۔ اسلام نام ہے اس بات کا کہ ہر
شخص اس بات کا اقرار کرے کہ اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ اب بتاۓ
پاکستان گورنمنٹ کیا قانون بنائے ؟ کیا وہ یہ قانون بنائے کہ ہمارے ملک میں آئندہ ایک خدا
ماننا جائز ہوگا۔ ہر شخص کہے گا کہ اگر کوئی ایک خدا ماننا چاہے تو اسے روکتا کون ہے ۔ انگریز نہیں
روکتا ، روس نہیں روکتا ، جرمنی نہیں روکتا ، جاپان نہیں روکتا ۔ جب دنیا کے ہر ملک میں بلکہ ایسے
ملک میں بھی جو مذہب کا شدید ترین دشمن ہے یہ عقیدہ رکھا جا سکتا ہے تو پھر اس کے لئے کسی
۔
قانون کی کیا ضرورت ہے۔ اسلام نام ہے اس بات کا کہ انسان اس بات پر ایمان لائے کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول تھے ایسے رسول کہ جن سے خدا تعالیٰ نے اپنے
دین کی تکمیل کا کام انتہائی درجہ پر کیا اور وہ سارے نبیوں کے سردار ہیں۔ اب پاکستان
گورنمنٹ کیا کرے؟ کیا وہ یہ کہے کہ اب تو کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول تھے مگر آئندہ اس عقیدہ کے رکھنے میں آزادی ہوگی ۔ سوال یہ ہے کہ
اس میں پاکستان گورنمنٹ کا کیا دخل ہے ہم گھر میں بیٹھے اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ بھی کہہ سکتے
ہیں اور اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً رَّسُولُ اللهِ بھی کہہ سکتے ہیں ۔ اس میں نہ تو پاکستان گا ا نہ تو پاکستان گورنمنٹ کا
کوئی دخل ہے اور نہ اس کیلئے کسی قانون کی ضرورت ہے کہ اس کے لئے چیخ و پکار کی جائے۔
دوسری چیز جو ہمارے عقائد میں شامل ہے وہ قرآن کریم کو سچا ماننا ہے۔ اب بتائیں اس
عقیدہ کے رکھنے میں کونسا قانون مانع ہے یا کونسا قانون ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم قرآن کریم کو سچا
نہ مانیں کہ اس کے خلاف ہمیں کسی قانون کی ضرورت ہو۔ اسلام تو صرف یہ کہتا ہے کہ تم سچے
دل سے اس بات پر یقین رکھو کہ قرآن کریم خدا تعالیٰ کی کتاب ہے مگر کیا کوئی قانون انگریز نے
اس کے خلاف بنایا ہوا تھا ۔ جب انگریزوں کے وقت اس کے خلاف کوئی قانون تھا نہ اب ہے تو
مملکت پاکستان کیا کرے اور وہ کس چیز کے متعلق قانون نافذ کرے۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۱۱
پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
اسی طرح اسلام کا اصول قضا و قدر پر ایمان لانا ہے ۔ کیا انگریز نے کوئی قانون بنایا ہوا تھا
کہ تم قضا و قدر پر ایمان نہ لاؤ یہ تو اپنے دل کی بات ہے اگر ہم اس عقیدہ کو ماننا چاہیں تو کوئی
قانون ہمیں اس سے روکتا نہیں ۔ یا مثلاً اسلام کا ایک اصل یہ ہے کہ مرنے کے بعد انسان
دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور وہ دوزخ یا جنت میں رکھا جائے گا ۔ اب بتاؤ آیا اس کے متعلق
انگریز کا کوئی قانون تھا کہ یہ بات نہ مانو ؟ یا اب کوئی قانون ہے کہ یہ عقیدہ نہ رکھا جائے ؟ جب
نہ پہلے کوئی قانون اس کے خلاف تھا نہ اب ہے تو کونسی چیز ہے جس کے لئے پاکستان کو کسی
قانون کے بنانے کی ضرورت ہے ۔
اب آگے چلو۔ اسلام نام ہے کچھ اخلاقیات کا ۔ اسلام اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ
مؤمنوں کو سچ بولنا چاہیے، ظلم نہیں کرنا چاہیے، فسادات نہیں کرنے چاہئیں ، عصمت دری نہیں
کرنی چاہیے۔ اب بتائیے ان اخلاقی تعلیموں میں سے کونسی تعلیم ہے جس کے خلاف پاکستان
گورنمنٹ نے کوئی قانون بنایا ہوا ہے یا جس کے خلاف پہلے کا کوئی قانون موجود ہے۔ جب نہ
پہلے اس کے خلاف کوئی قانون موجود ہے اور نہ اب ہے تو کیا چیز ہے جو لوگ مانگ رہے ہیں ۔
اسی طرح اسلام کے احکام میں یہ بات شامل ہے کہ نماز پڑھو ، روزہ رکھو، حج کرو، زکوۃ
دو چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ بنائے اسلام پانچ چیزوں پر ہے توحید پر یعنی
یہ عقیدہ رکھا جائے کہ خدا تعالیٰ ایک ہے ، نماز پر ، روزے پر ، حج پر ، زکوۃ پر ۔ اب بتائیے پانچ
ارکانِ اسلام میں سے کسی رکن کے خلاف کوئی قانون موجود ہے کیا کوئی حکم ہے کہ نماز نہ پڑھی
جائے؟ اگر کسی نے نماز پڑھی تو اسے سزا دی جائے گی ؟ یا کیا کوئی قانون انگریر کا تھا کہ حج نہ
کرو؟ اگر کوئی حج پر گیا تو اُسے سزادی جائے گی ؟ یہ تمام احکام ایسے ہیں جو ہر شخص کی ذات کے
ساتھ تعلق رکھتے ہیں ۔ وہ اگر نماز پڑھنا چاہے یا روزہ رکھنا چاہے یا حج کرنا چاہے یا زکوۃ دینا
چاہے تو کوئی قانون اسے نہیں روکتا ۔ قرآن کریم میں قریباً ۹۰۰ را حکام پائے جاتے ہیں ان
میں سے شاید زیادہ سے زیادہ دو تین حکم ایسے ہوں گے جن میں حکومت کا دخل ہو باقی سب احکام
ایسے ہیں جن میں فرد کا دخل ہے اور وہ اگر چاہے تو بغیر کسی روک کے ان پر عمل کر سکتا ہے۔
پس یہ جو اخبارات میں شور پڑا ہوا ہے کہ اسلامی حکومت قائم ہونی چاہیے یہ ایک ایسی چیز
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۱۲ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
ہے جسے دیکھ کر حیرت آتی ہے۔ انگریز کے زمانہ میں بھی ان احکام پر عمل کرنے سے کوئی چیز نہیں
روکتی تھی اور اب تو ہر رنگ میں آزادی حاصل ہے۔ اُس وقت تو یہ خیال بھی آ سکتا تھا کہ انگریز
کی نقل کی وجہ سے لوگ اسلامی احکام پر عمل کرنے میں سست ہو رہے ہیں مگر اب تو وہ بھی بھاگ
گیا پھر ہمارے لئے ان احکام پر عمل کرنے میں روک کیا ہے اور کونسی چیز ہمارے لئے مانع
ہے۔ جب کوئی بھی نہیں روکتا تو پھر اس شور کے کیا معنی ہیں کہ اسلامی حکومت قائم ہونی چاہیے ۔
یہ شور جو اخباروں میں مچایا جا رہا ہے اس کے متعلق دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں یا تو یہ کہ سارے مچایا رہا ہوسکتی
ملک کی آواز ہے یا نہیں ۔ اگر یہ ملک کی آواز نہیں تو اقلیت کو کیا حق ہے کہ جب اکثریت ایک
ات کے خلاف ہے تو وہ اسے مجبور کرے اور کہے کہ ضرور اسلام پر عمل کرو۔ اور اگر ملک کی
اکثریت یہ چاہتی ہے کہ اسلامی قانون نافذ ہو تو سوال یہ ہے کہ جب اکثریت یہ چاہتی ہے کہ
اسلام پر عمل ہو تو کیا وہ خود اسلام پر عمل کر رہی ہے؟ کیا پاکستان قائم ہونے سے پہلے دس نمازی
مسجد میں آیا کرتے تھے؟ اور اب ان کی تعداد ہزار تک پہنچ گئی ہے؟ یا ہر مسلمان نماز پڑھنے لگ
گیا ہے؟ یا اگر ہر مسلمان نہیں تو اکثر نماز پڑھنے لگ گئے ہیں؟ میں اس وقت تقریر میں ایک عام
بات کر رہا ہوں اس کی سچائی یا جھوٹ کو اس جگہ پر پرکھا نہیں جا سکتا لیکن قرآن کریم نے ایک
اصول بیان کیا ہے جس سے تم کسی بات کی حقیقت تک پہنچ سکتے ہو۔ اور وہ اصول یہ ہے کہ جب
تمہارے سامنے کوئی سچائی پیش ہو تو تم الگ الگ یا اکٹھے ہو کر غور کرو کہ کہنے والے نے سچی بات
کہی تھی یا جھوٹی بات کہی تھی ۔ اس اصول کے مطابق آپ بھی غور کریں کہ کیا آپ کے ہمسایہ
میں پاکستان بننے کے بعد سب لوگ نمازیں پڑھنے لگ گئے ہیں؟ آپ اپنے دوستوں سے
پوچھئے کہ پاکستان بننے کے بعد نمازیوں میں کتنی ترقی ہوئی ہے اور پہلے ان کی تعداد کتنے فیصد
تھی ۔ آیا پاکستان بننے کے بعد ۵۵ فیصدی لوگ نمازیں پڑھنے لگ گئے ہیں کہ ہم کہہ سکیں
اکثریت نماز پڑھتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو فرماتے ہیں کہ جس نے ایک نماز بھی نہ
پڑھی وہ کافر ہو گیا ہے اس لحاظ سے ہر مسلمان کو نماز کا پابند ہونا چاہیے ۔ مگر میں کہتا ہوں اس کو
وسیع کر لو اور پھر حالات کا جائزہ لو۔ آپ اپنے محلہ کے لوگوں سے ہی بات کیجئے اور پھر بتائیے
کہ کیا مسلمانوں میں سے ۵۵ فیصدی لوگ نمازیں پڑھنے لگ گئے ہیں ؟ مگر ایک بات یاد رکھیئے
انوار العلوم جلد ۲۱
وو
۳۱۳ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
66
آپ کا نفس آپ کو دھوکا نہ دے۔ ایک نماز لوگوں نے ایسی بنالی ہے جس سے وہ یہ سمجھ لیتے ہیں
کہ اب ہمیں تمام نمازوں سے چھٹی مل گئی ہے۔ ان کی مثال بالکل ویسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں
ایک ملا تھا اس نے کہیں یہ بات پڑھ لی کہ جب کسی کو کوئی ایسی چیز مل جائے جو آوارہ پھر رہی ہو
اور جس کی حفاظت نہ ہو سکتی ہو تو تین دفعہ اعلان کرنے کے بعد وہ اُس چیز کو اپنے قبضہ میں لے
لے ۔ یہ بات پڑھنے کے بعد اُس نے یہ طریق بنالیا کہ جہاں کوئی ریوڑ بکریوں یا بھیڑوں کا جا
رہا ہوتا وہ اُس کے پیچھے چل پڑتا اور جب کوئی بکری یا بھیڑ کا بچہ پیچھے رہ جاتا تو وہ اُسے پکڑ لیتا
اور جب دیکھتا کہ گلہ بان دُور نکل گیا ہے تو زور سے آواز دیتا ”کسی کی اور پھر نہایت دبی
زبان سے کہتا ” بکری ۔ اس طرح تین دفعہ وہ اعلان کر دیتا اور پھر بکری پکڑ کر گھر میں لے آتا
اور وہ سمجھتا کہ اب اس پر میرا قبضہ جائز ہو گیا ہے ۔ اسی طرح بعض لوگوں نے ایک طرف دین کا
احترام قائم رکھنے کے لئے اور دوسری طرف نمازوں سے چھٹی حاصل کرنے کے لئے ایک جمعہ
کا نام جمعۃ الوداع رکھا ہوا ہے ۔ جو رمضان کا آخری جمعہ ہوتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ جو شخص
جمعۃ الوداع میں آ کر شامل ہو گیا اور اُس نے نماز پڑھ لی اُس نے سارے سال کی نمازیں پڑھ
لیں ۔ اس نماز کو وہ قضاء عمری کہتے ہیں یعنی عمر بھر کی نمازیں اس ایک نماز کے پڑھنے سے معاف
ہو جاتی ہیں ۔ اسی طرح اُنہوں نے ایک دعائے گنج العرش بنائی ہوئی ہے جس پر یہ لکھا ہوا ہے
کہ جو شخص ساری عمر میں ایک دفعہ بھی اسے پڑھ لے اسے آج تک جتنے بنی دنیا میں گزرے ہیں
اور جتنی نیکیاں اُنہوں نے کی ہیں ان سب نبیوں کی نیکیوں جتنا ثواب مل جاتا ہے۔ اور جتنے
بد معاش دنیا میں آج تک گزرے ہیں اور جتنی بدکاریاں اُنہوں نے دنیا میں آج تک کی ہیں
اُن تمام بد معاشوں کی ساری بدیوں اور گناہوں جتنے گناہ اُس کے ایک دفعہ کے پڑھنے سے
معاف ہو جاتے ہیں ۔ گویا ایک دفعہ دعائے گنج العرش پڑھ لی اور چھٹی ہوگئی ۔ نہ نماز رہی نہ
روزہ رہا، نہ حج رہا نہ زکوۃ رہی ، نہ قرآن کریم کے اور احکام پر عمل کرنے کی ضرورت رہی ۔
یہیں تک نہیں بلکہ اس کے اور بھی بڑے بڑے افسانے مشہور ہیں ۔
کہتے ہیں ایک بہت بڑا چور تھا جس نے ملک بھر میں فتور مچا رکھا تھا اُس نے ہزاروں
لوگوں کو قتل بھی کیا تھا مگر وہ پکڑا نہیں جاتا تھا۔ آخر ایک دفعہ سپاہیوں نے اسے پکڑ لیا اور عدالت
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۱۴ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
میں پیش کیا۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ اُسے قتل کر دو مگر جب وہ اُسے قتل کرنے کیلئے گردن پر تلوار نے دومگر
مارتے تو ذرا بھی اثر نہ ہوتا اور قتل ہونا تو کیا معمولی زخم بھی نہ لگتا ۔ وہ بڑے حیران ہوئے کہ یہ
بات کیا ہے؟ اُنہوں نے زور زور سے تلواریں ماریں مگر وہ قتل نہ ہو سکا نہ اُسے کوئی زخم آیا۔
آخرا سے بادشاہ کے سامنے پیش کیا گیا کہ ہم تو اسے قتل کرتے ہیں مگر یقتل نہیں ہوتا ۔ بادشاہ نے
حکم دیا کہ اسے آگ میں جلا دیا جائے ۔ اُنہوں نے لکڑیوں کا انبار جمع کیا اور آگ لگا کر اُس
میں اسے پھینک دیا مگر وہ کیا دیکھتے ہیں کہ وہ شخص آگ میں یوں کھیلنے لگ گیا ہے جیسے کوئی باغ
میں کھیلتا ہے ۔ وہ پھر بادشاہ کے پاس گئے کہ یہ قصہ ہوا ہے۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ اسے پہاڑ کی
چوٹی پر سے گرا دیا جائے ۔ اُنہوں نے پہاڑ کی چوٹی پر سے اسے گرایا تو وہ یوں نیچے آ کر کھڑا ہو
گیا جیسے کسی نے نہایت آرام سے اُسے اپنے کندھوں پر اُٹھا کر نیچے لا رکھا ہو۔ اس پر وہ پھر
بادشاہ کے پاس گئے کہ ہم تو عجیب مصیبت میں پھنس گئے ہیں یہ کسی طرح مرنے میں ہی نہیں
آتا۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ اس کے گلے میں ایک بڑا سا پتھر باندھ کر سمندر میں غرق کر دو ۔
اُنہوں نے اس کے گلے میں ایک بڑا سا پتھر باندھا اور سمندر میں ڈبونا چاہا مگر وہ ڈوبنے کی
بجائے کارک کی طرح پانی پر تیرنے لگ گیا ۔ اس پر وہ پھر بادشاہ کے پاس آئے اور کہنے لگے
حضور ! ہم نے اسے قتل کیا مگر یہ قتل نہ ہوا ، ہم نے اسے آگ میں ڈالا مگر یہ آگ میں نہ جلا ، ہم
نے اسے پہاڑ سے گرایا مگر یہ آرام سے نیچے آ کر کھڑا ہو گیا ، ہم نے اسے سمندر میں ڈبویا مگر یہ
تیرنے لگ گیا۔ بادشاہ نے کہا اُسے میرے پاس لے آؤ وہ کوئی بہت بڑا بزرگ معلوم ہوتا
ہے۔ جب وہ آیا تو بادشاہ اس کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا مجھے معاف کیجئے
مجھ سے سخت سخت غلطی ہوئی میں آپ کو چور اور ڈا کو سمجھتا رہا مگر آپ تو بڑے ولی اللہ اور بزرگ ہیں ۔
اُس نے کہا بادشاہ سلامت ! میں ہوں تو چور ہی ۔ بادشاہ کہنے لگا تو بہ تو بہ یہ آپ کیا فرماتے ہیں
آپ چور ہو سکتے ہیں آپ تو اتنے بزرگ ہیں کہ پہاڑ سے آپ کو گرا ئیں تو فرشتے اُٹھا لیتے
ہیں ، آگ میں گرائیں تو وہ گلزار بن جاتی ہے، تلوار چلا ئیں تو زخم نہیں آتا ، سمندر میں ڈبوئیں تو
تیرنے لگتے ہیں ۔ اُس نے کہا حضور ! یہ سب صحیح ہے مگر میں ہوں چور ہی ۔ بادشاہ نے پوچھا تو پھر
بات کیا ہے کہ آپ پر کچھ بھی اثر نہیں ہوتا ؟ اس نے کہا بات یہ ہے کہ میں دعائے گنج العرش
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۱۵ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
پڑھا کرتا ہوں ۔ تو دیکھئے کام کتنا آسان ہو جاتا ہے ۔ نہ نماز رہی ، نہ روزہ رہا، نہ حج رہا، نہ
زکوۃ رہی ۔ چوری کیجئے ، ڈاکہ ڈالئے ، بُرائیاں کیجئے صرف دعائے گنج العرش پڑھ لیا کیجئے ۔ تو
جب میں نے نمازوں کا ذکر کیا ہے تو آپ کا نفس آپ کو یہ دھوکا نہ دے کہ شاید اس سے ایک یا
دو نمازیں پڑھنا مراد ہے بلکہ جب میں کہتا ہوں کہ مسلمان آیا نماز پڑھتے ہیں یا نہیں تو یہ اچھی
طرح سمجھ لیجئے کہ میرے نزدیک نماز پڑھنا اس کو کہتے ہیں کہ دن رات میں پانچ دفعہ خدا اور اس
کے رسول کے حکم کے مطابق با جماعت نماز ادا کی جائے اور تمام عمر مسلسل پڑھی جائے یہ نہیں کہ
جمعۃ الوداع کے روز ایک دفعہ نماز پڑھ لی اور پھر ہمیشہ کے لئے چھٹی ہوگئی بلکہ اگر کوئی شخص سال
بھر میں ایک نماز بھی چھوڑ دیتا ہے اگر وہ بھول جاتا ہے تو اور بات ہے لیکن اگر وہ دیدہ دانستہ
پچاس سال میں ایک نماز بھی چھوڑ دیتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا ۔
پس آپ لوگ اپنے دوستوں اور اپنے ہمسایوں سے پوچھئے کہ جب سے پاکستان بنا ہے
آیا مسلمان پہلے سے زیادہ نمازیں پڑھنے لگ گئے ہیں ؟ اگر میری بیان کردہ تعریف کے مطابق
پچپن فیصدی مسلمان آپ کو ایسے مل جائیں جو نماز باجماعت پڑھنے والے ہوں تو سمجھ لیجئے کہ
ملک کی اکثریت اسلامی حکومت قائم کرنے کے حق میں ہے اور اگر نہ ملیں تو پھر اخبارات میں جو
شور مچایا جاتا ہے وہ محض ایک خیالی چیز بن جاتی ہے۔ اسی طرح حج اور زکوۃ کو لے لیجئے ۔
روزے کا میں ذکر نہیں کرتا اس لئے کہ ہمارے ملک میں روزہ مقابلہ کے طور پر رکھا جاتا ہے
یعنی قرآن نے تو یہ کہا ہے کہ بیمار روزہ نہ رکھے، مسافر روزہ نہ رکھے مگر ہمارے ملک میں بیمار
بھی روزہ رکھ لیتا ہے اور مسافر بھی روزہ رکھ لیتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بارہ میں
بھی لوگوں کو اسلامی مسائل سے آگاہ کیا جائے ۔ لیکن بہر حال روزہ رکھنے کی ہمارے ملک کے
لوگوں کو عام طور پر عادت ہے اس ۔ لئے میں روزے کا ذکر نہیں کرتا لیکن حج کو لے لو تو غریب حج
کو جائیں گے مگر امیر نہیں جائیں گے ۔ یہاں سرگودھا میں تین چار ہزار بڑے بڑے امراء ہوں
گے مگر ان میں سے صرف پانچ دس نے حج کیا ہوگا لیکن غریب لوگ جو بھو کے مرتے ہیں اور جن
پر حج فرض نہیں وہ حج کرتے چلے جاتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ پاکستان بننے سے جو ذمہ داریاں
آپ لوگوں پر عائد ہوتی تھیں کیا آپ نے ان ذمہ داریوں کو ادا کر دیا ہے؟ اگر آپ نے ان
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۱۶ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
ذمہ داریوں کو ادا نہیں کیا تو گورنمنٹ پاکستان کیا کرے۔ مثلاً آپ جب نماز نہیں پڑھنا چاہتے
تو گورنمنٹ پاکستان کیا کرے۔ کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ وہ پولیس مقرر کرے جو ڈنڈے کے
زور سے آپ کو مسجدوں میں لے جایا کرے؟ اور اگر آپ سچے دل سے خود ہی نمازیں پڑھنا
چاہتے ہیں تو اس میں گورنمنٹ پاکستان کے کسی قانون یا پولیس کی کیا ضرورت ہے۔ اسی طرح
اگر آپ حج نہیں کرنا چاہتے ، زکوۃ نہیں دینا چاہتے تو کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ گورنمنٹ آپ کو
زبر دستی حج پر لے جائے اور زبردستی آپ سے زکوۃ وصول کرے؟ آپ ان کاموں میں سے
کوئی کام بھی نہیں کرتے مگر کہتے یہ ہیں کہ ہم اسلامی حکومت قائم کرنے کے خواہشمند ۔ ہیں ۔ یہ
کتنے بڑے تمسخر کی بات ہے ۔ ذرا سوچئے ۔ یہی سوال جو اس وف جو اس وقت میں نے آپ لوگوں سے کیا
ہے اگر اس کا یورپ اور امریکہ میں اشتہار دے دیا جائے کہ مسلمان نماز پڑھنا چاہتا ہے کوئی
قانون اسے نماز پڑھنے سے نہیں روکتا۔ ہر شہر بلکہ ہر بڑے شہر کے ہر محلہ میں مسجد موجود ہے مگر
مسلمان کو شکایت ہے کہ گورنمنٹ مجبور کر کے اُس سے نماز کیوں نہیں پڑھاتی ۔ بتائیے وہ کیا
کہیں گے کہ مسلمان بیوقوف ہیں یا یہ کہیں گے کہ اس میں گورنمنٹ کی غلطی ہے۔ یہ لازمی بات
ہے کہ اگر انہی لفظوں میں امریکہ میں اشتہار دے دیا جائے کہ پاکستان کے مسلمانوں پر نماز
فرض ہے، پاکستان کے مسلمان پر نماز با جماعت فرض ہے، پاکستان کے مسلمان پر مسجد میں آ کر پر با
نماز پڑھنا فرض ہے، پاکستان کے مسلمان پر پانچ وقت مسجد میں آ کر نماز پڑھنا فرض ہے سوائے
اس کے کہ اسے کوئی عذر ہو لیکن گورنمنٹ اتنی نالائق ہے کہ وہ مجبور کر کے پولیس کے ذریعہ اسے
مسجد میں نہیں لاتی۔ اگر امریکہ میں اس قسم کا پراپیگنڈہ کیا جائے تو یہ لازمی بات ہے کہ وہ
مسلمانوں کو ہی بیوقوف سمجھیں گے ، گورنمنٹ پر کوئی الزام نہیں لگا ئیں گے ۔
یہ شور تو بالکل ایسا ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ دو شخص جنگل میں ایک درخت کے سایہ کے نیچے
لیٹے ہوئے تھے کہ اُنہوں نے دور سے ایک سپاہی کو دیکھا جو چھٹی پر اپنے گھر جا رہا تھا۔ ان میں
سے ایک نے سپاہی کو زور زور سے آوازیں دینی شروع کیں کہ میاں سپاہی ! ذرا ادھر آنا، میاں
سپاہی ! ذرا ادھر آنا ۔ خدا کے لئے جلدی آنا ایک نہایت ضروری کام ہے ۔ وہ شریف آدمی تھا
اُس نے خیال کیا کہ نہ معلوم کیسا ضروری کام ہے جس کے لئے مجھے بلا یا جا رہا ہے وہ رستہ کاٹ
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۱۷ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
کر ان کی طرف جلدی جلدی آیا اور پوچھا کہ بتائیے کیا کام ہے؟ جس نے آوازیں دی تھیں وہ
کہنے لگا میاں سپاہی ! میں نے تمہیں اس لئے بلایا ہے کہ یہ بیر جو میرے سینے پر پڑا ہوا ہے اِسے
اُٹھا کر ذرا میرے منہ میں ڈال دینا ۔ سپاہی کو غصہ آیا کہ یہ عجیب آدمی ہے اس نے میرا سفر بھی
خراب کیا اور کام بھی یہ بتایا کہ بیر میری چھاتی پر سے اُٹھا کر منہ میں ڈال دیا جائے ۔ چنانچہ
سپاہی نے اُسے گالیاں دینی شروع کر دیں کہ تیرے ہاتھ ٹوٹے ہوئے تو نہیں ۔ تیرے ہاتھ
سلامت ہیں اور تو آسانی سے بیر اُٹھا کر منہ میں ڈال سکتا تھا تو نے مجھے کیوں بلایا اور میرے سفر
کو خراب کیوں کیا ؟ جب اس نے بہت ملامت کی تو دوسرا شخص جو پاس ہی لیٹا ہوا تھا کہنے لگا
میاں سپاہی ! جانے بھی دو یہ تو بالکل معذور آدمی ہے ۔ ارے میاں ساری رات کتا میرا منہ چاہتا
رہا مگر اس کمبخت سے اتنا بھی نہ ہو سکا کہ اسے شیت ہی کر دیتا ۔ سپاہی چپ کر کے چلا گیا کہ یہ تو
دونوں ایک دوسرے سے بڑھے ہوئے ہیں۔ اسی قسم کا شور آجکل اخبار میں نظر آتا ہے ۔ جو
اخبار اُٹھاؤ اُس میں یہی نظر آتا ہے کہ مملکت پاکستان اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے کچھ
نہیں کرتی ۔ آپ خود ہی غور کریں اور سوچیں کہ کیا چیز ہے جو اس حکومت کے قائم کرنے میں
روک ہے۔ اگر آپ نماز پڑھیں تو کون آپ کو نماز پڑھنے سے روکتا ہے؟ اگر آپ روزہ رکھیں
تو کون آپ کو روزہ رکھنے سے روکتا ہے؟ اگر آپ حج کریں تو کون آپ کو حج کرنے سے روکتا
ہے؟ پاکستان آپ نے اسلامی حکومت بنانے کے لئے مانگا تھا اور پاکستان آپ کو مل گیا مگر جو
چیز آپ کے اختیار میں ہے وہ آپ نہیں کر رہے اور الزام حکومت کو دے رہے ہیں ۔ میں تو
سمجھتا ہوں کہ یہ شور محض اس لئے ہے کہ اب کے یہ لوگ شرمندہ ہور ہے ہیں کہ ہم نے پاکستان
مانگا تھا اسلام کے لئے مگر ہم اسلام پر عمل نہیں کر رہے۔ ہمارا نفس ٹیڑھا ہے ، ہمارا نفس غافل اور
سست ہے لیکن ہم لوگوں کو شرمندہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ہندو اور سکھ ہم سے ملیں گے اور وہ
پوچھیں گے کہ کیا پاکستان لے کر تم نے اسلامی حکومت قائم کر لی تو ہم اُنہیں کہیں گے کہ ہم تو
حکومت کو گالیاں دیتے رہتے ہیں حکومت ہی کچھ ایسی نالائق ہے کہ وہ اسلامی قانون نافذ نہیں
کرتی مگر کیا کوئی عقلمند تمہاری اس بات کو مان لے گا ؟ وہ کہے گا تمہیں کونسا قانون مجبور کرتا ہے کہ
تم نماز نہ پڑھو، کونسا قانون مجبور کرتا ہے کہ تم روزے نہ رکھو، کونسا قانون تمہیں کہتا ہے کہ تم
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۱۸ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
گالیاں دو اور گند بکتے رہو ، کونسا قانون تمہیں کہتا ہے کہ تم سینما کے گندے گیت بازاروں میں
گاتے پھرو، کونسا قانون تمہیں کہتا ہے کہ عورتوں اور مردوں کی بوسہ بازی تم سینما میں جا کر
دیکھو، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں تم ایسا مت کرو، اسلام کہتا ہے تم ایسا مت کرو پھر
کونسی چیز ہے جو تمہیں مجبور کرتی ہے کہ تم ایسا کرو۔ یقیناً یہ آپ کے نفس کا بہانہ ہے کہ حکومت
اس کے متعلق کوئی قانون نافذ نہیں کرتی ۔ میں کہتا ہوں اگر آپ نے یہی کچھ کرنا تھا تو پھر آپ
نے پاکستان کیوں مانگا تھا ؟ آپ کہتے ہیں ہم نے پاکستان اسلام کے لئے مانگا تھا اور اسلام
کے لئے پاکستان آپ کو مل گیا اب کونسی چیز ہے جو اسلامی احکام پر عمل کرنے میں مانع ہے۔ اگر
یہ کہو کہ حکومت نماز کے لئے چھٹی نہیں دیتی تو یہ بھی غلطی ہے حکومت نے نماز کے لئے چھٹیاں
دینی بھی شروع کر دی ہیں ۔ چنانچہ لاہور کے متعلق میرا تجربہ ہے کہ وہاں ہماری جماعت کے
آدمی جو سرکاری دفاتر میں کام کرتے ہیں با قاعدہ نماز جمعہ کے لئے آتے ہیں اور اس طرح یہ
چھوٹی سی روک بھی گورنمنٹ نے دُور کر دی ہے۔ پھر کیا تمام مسلمان با قاعدگی کے ساتھ نماز
جمعہ میں شامل ہوتے ہیں ؟ ؟ میں نہیں جانتا کیوں؟ کیوں؟ مگر بہر حال ہماری لاہور حال ہماری لاہور کی جماعت نے آجکل
جمعہ کا وقت دو سے ساڑھے تین بجے تک مقرر کیا ہوا ہے۔ جمعہ کے متعلق اکثر علماء کا یہ خیال ہے
کہ باقی نمازیں تو زوال کے بعد ہوتی ہیں لیکن جمعہ کے متعلق یہ استثنیٰ ہے کہ جب اشراق کا وقت
آ جائے یعنی نو دس بج جائیں تو اُس وقت جمعہ پڑھ لینا جائز ہوتا ہے مگر شاید دفتروں کی وجہ سے
یا کسی اور وجہ سے لاہور میں دو بجے جمعہ کی نماز ہوتی ہے۔ میں بعض دفعہ جمعہ کی نماز کے لئے
ڈیڑھ بجے بھی آیا ہوں ، بعض دفعہ پونے دو بجے بھی آیا ہوں ، بعض دفعہ دو بجے بھی آیا ہوں مگر
میں نے ہمیشہ دیکھا کہ اُس وقت بھی سارے مسلمان دکاندار سو دا فروخت کر رہے ہوتے ہیں
اور گاہک سو دا خرید رہے ہوتے ہیں ۔ میں حیران ہوں کہ گورنمنٹ سے تو یہ کہا جاتا ہے کہ تم
اسلامی قانون جاری نہیں کرتے مگر جو قانون جاری کرنا مسلمانوں کے اپنے اختیار میں ہے اس
کو جاری کرنے کیلئے وہ تیار نہیں ہوتے ۔ اسلام کہتا ہے یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ
للصلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةٍ فَاسْعَوْا إِلى ذِكْرِ اللهِ وَذَرُوا البيع و اے مسلمانو!
جب نماز جمعہ کی اذان ہو جائے تو اپنے سارے کام کاج چھوڑ دو اور جمعہ کی نماز کے لئے مساجد
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۱۹ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
کی طرف چل پڑو ۔ مسلمان کا شہر جمعہ کے وقت ایسا معلوم ہونا چاہیے جیسے قبرستان ، سوائے گھر
کی عورتوں اور بچوں اور بیماروں کے اور سوائے پولیس کے جس کا کام شہر کی نگرانی کرنا ہو اور
کوئی شخص شہر میں چلتا پھرتا نظر نہیں آنا چاہیے ۔ مگر یہ پولیس بھی محدود ہونی چاہیے زیادہ سے
زیادہ پولیس کے دسویں حصہ کو پہرہ دینا چاہیے باقی ہر ایک شخص کو خواہ وہ ڈی سی ہو، سپرنٹنڈنٹ
پولیس ہو، انسپکٹر پولیس ہو، سب انسپکٹر پولیس ہو مسجد میں نماز کے لئے حاضر ہونا چاہیے لیکن
ہمارے ملک میں اس رنگ میں کہاں نماز پڑھی جاتی ہے ۔
پس سو چو اور غور کرو کہ آخر دنیا کیا کہے گی دنیا یہی کہے گی کہ تم نے اسلام کے نام پر صرف
اپنے عہدوں کے لئے پاکستان مانگا تھا ورنہ اگر تم نے پاکستان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
لئے مانگا ہوتا ، اگر تم نے پاکستان خدا تعالیٰ کے لئے مانگا ہوتا تو خدا تعالیٰ کے گھر آج آباد کیوں
نہ ہوتے ۔ خدا تعالیٰ کے رسول کے نام کے لئے تم اپنے وقت کیوں نہ صرف کرتے ۔ میں کہتا
ہوں سوچئے اور غور کیجئے اگر میں نے جو کچھ کہا ہے کہ آپ لوگوں نے اسلام کے لئے پاکستان
مانگا تھا یہ غلط ہے تو مجھے اس سے آگاہ کیجئے ، اگر میں نے جو کچھ کہا ہے مسلمان اب بھی نمازیں
نہیں پڑھتے یہ غلط ہے تو مجھے اس سے آگاہ کیجئے، میں اپنی غلطی کا اعتراف کروں گا اور مجھے خوشی
ہوگی اگر حقیقت برعکس ہو۔ بھلا میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ مجھے
معلوم ہو جائے کہ مسلمان واقعہ میں مسلمان بن گیا ہے، وہ نماز پڑھنے لگ گیا ہے، وہ روزہ
رکھنے لگ گیا ہے، وہ حج کرنے لگ گیا ہے ، وہ زکوۃ دینے لگ گیا ہے مگر یہ ساری چیزیں ایسی
چیزیں ہیں جو مجھے نظر نہیں آتیں۔ ممکن ہے کچھ لوگ کہیں کہ چونکہ تم ایک اقلیت سے تعلق رکھتے
ہو اس لئے تمہیں ہم سے بغض ہے مگر واقعہ یہ ہے کہ میرے دل میں آپ لوگوں کی بہت زیادہ
محبت ہے ، میرے دل میں آپ لوگوں کی بہت بڑی ہمدردی ہے، میرے دل میں آپ لوگوں کی
بڑی خیر خواہی ہے آپ نہیں مانیں گے مگر واقعہ یہ ہے کہ آپ کے ماں باپ کو بھی آپ سے
وہ محبت نہیں جو مجھے آپ سے ہے اور یہ میرا دعویٰ ہے لیکن میں مان لیتا ہوں کہ ممکن ہے اس
بات میں مجھے کوئی غلط فہمی ہوتی ہو اس لئے میں کہتا ہوں کہ اس وقت تو نہیں بعد میں آپ ۔
لکھ دیجئے کہ آپ نے اپنی تقریر میں مسلمانوں کے متعلق جو کچھ کہا تھا وہ غلط تھا اب سارے
بہت بڑا
مجھے
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۲۰ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح
مسلمان نمازیں پڑھنے لگ گئے ہیں یا سارے نہیں تو ان کا اکثر حصہ نمازیں پڑھنے لگ گیا ہے ۔
یوں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی منافق تھے اور اب بھی ہو سکتے ہیں اس لئے
ایسے لوگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پانچ فیصدی لوگوں کو نکال دو، دس فیصدی لوگوں کو نکال دو،
پندرہ فیصدی لوگوں کو نکال دو اور پھر دیکھو کہ آیا باقی مسلمان باقاعدگی کے ساتھ نمازیں ادا
کرتے ہیں؟ لیکن اگر مسلمانوں کا جائزہ لیتے وقت وہی بات ہو جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
پیش آئی تھی تو پھر میں کیا کروں ۔
جب لوگ کی بستی پر عذاب نازل کرنے کا اللہ تعالیٰ نے فیصلہ فرما دیا تو اللہ تعالیٰ نے کچھ
فرشتوں یا بعض لوگوں کے عقیدہ اور تحقیقات کے مطابق اپنے بعض صالح اور برگزیدہ بندوں کو
حکم دیا کہ جاؤ اور لوظ کو اس کی خبر دے آؤ۔ راستہ میں اُنہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
بھی خبر دی کہ لوگ کی بستی پر ایسا عذاب نازل ہونے والا ہے ۔ جب حضرت ابرہیم علیہ السلام کو
یہ خبر ملی تو بائبل میں لکھا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سجدہ میں گر گئے اور اُنہوں نے کہا اے
خدا! کیا تو لوٹ کی بستی کو اس لئے تباہ کر دے گا کہ اس میں کچھ بد معاش لوگ پائے جاتے ہیں؟
اے خدا ! کیا نیکو کار لوگوں کا تو خیال نہیں کرے گا اور ان کی خاطر اس عذاب کو ٹال نہیں دے
گا ؟ اس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر الہام نازل کیا کہ اے ابراہیم ! یقینا اگر
لوڈ کی بستی میں نیکو کار لوگوں کی کثرت ہو تو میں اس بستی کو کبھی تباہ نہیں کروں گا ۔ تب حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے کہا خدایا ! اگر اس میں نوے فیصدی نیک لوگ ہوں اور صرف دس فیصدی
بد عمل ہوں تو کیا دس فیصدی کی وجہ سے تو نوے فیصدی لوگوں کو تباہ کر دے گا؟ اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہر گز نہیں اگر نوے فیصدی نیک ہوں تب بھی میں اس بستی کو تباہ نہیں کروں گا۔ تب حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے سمجھا کہ معلوم ہوتا ہے اس قدر نیک لوگ اس بستی میں موجود نہیں اور
اُنہوں نے کہا خدایا ! اگر اس میں اسی فیصدی نیک ہوں اور بیس فیصدی بُرے لوگ ہوں تو کیا
میں فیصدی کی خاطر تو اسی فیصدی کو تباہ کر دے گا ؟ اللہ تعالیٰ نے پھر الہام نازل فرمایا کہ ہرگز
نہیں اسی فیصدی نیک لوگ بھی اس میں موجود ہوں تو میں اس بستی کو کبھی تباہ نہیں کروں گا۔ اس
پر حضرت ابراہیم علیہ السلام سمجھ گئے کہ اس میں اسی فیصدی بھی نیک لوگ نہیں اور اُنہوں نے کہا