قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی (فرمودہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۹ء برموقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ)

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۴۷
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
( فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۴۹ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد فرمایا:۔
گل میں نے احباب جماعت میں تحریک کی تھی کہ چونکہ آپ ہی مہمان ہیں اور آپ ہی
میزبان ہیں اس لئے کام خود سنبھالیں اور کارکنوں کے ساتھ مل کر جلسہ سالانہ کی خدمات
سرانجام دیں۔ ہمارے پاس چونکہ کا رکن کم ہیں اس لئے جلسہ سالانہ کے کام جلسہ سالانہ پر
آنے والے دوستوں کے تعاون سے ہی سرانجام دیئے جا سکتے ہیں ۔ آج دفاتر کی طرف سے
مجھے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اس تحریک کے ماتحت احباب جماعت نے کارکنوں کے ساتھ
بہت تعاون کیا ہے اور وہ تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ میں بھی ان دفاتر کے ساتھ
اپنی خوشنودی کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ
اپنے فرائض کے ادا کرنے اور احکام کی فرمانبرداری بجالانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ در حقیقت
ایمان اور اخلاص کا یہی نمونہ ہے جو ہم لوگوں کے سامنے پیش کر سکتے ہیں تا انہیں یہ احساس ہو
جائے اور یہ احساس مجھ کو اور آپ کو بھی ہو جائے کہ ایک انگلی اُٹھے گی تو آپ سب کھڑے ہو
جائیں گے اور وہ انگلی جھکے گی تو آپ سب بیٹھ جائیں گے ۔ تب دنیا یہ سمجھ لے گی کہ اس جماعت
کو کچلنا آسان بات نہیں اور جماعت کا امام بھی سمجھ لے گا کہ وہ اپنی جماعت کو ہر دشوار ترین
راستہ پر چلا سکتا ہے کیونکہ دنیا میں کوئی شخص صرف اس نیت سے کام نہیں کیا کرتا کہ اُسے ضرور فتح
نصیب ہو گی بلکہ کام کرنے والا یہ جانتا ہے کہ اس کے لئے یا تو عزت والی زندگی مقدر ہے اور یا
پھر اسے عزت والی موت نصیب ہوگی ۔ دونوں میں سے ایک میں اس کا ضرور حصہ ہوگا۔ اور اگر

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۴۸
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
یہ یقین پیدا نہ ہو کہ جو قدم تم اُٹھاؤ گے اس کے نتیجہ میں عزت والی زندگی یا عزت والی موت ملے
گی تو قدم اُٹھانے سے پہلے تم بہت احتیاط سے کام لو گے اتنی احتیاط سے کہ بسا اوقات کام کا
وقت گزر جائے گا ۔ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ منافق لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ
کا فر بڑے جتھے والے ہیں اور مومن کمزور ہیں پھر مومنوں کو فتح کیسے میسر آ سکتی ہے لیے تم میں
سے بھی بعض کمزور ایمان والے لوگ ان کا ساتھ دے دیتے ہیں مگر کیا تم نے کبھی اتنا بھی سوچا
ہے کہ دنیا میں لوگ ہمیشہ فتح کے لئے نہیں لڑا کرتے بلکہ لڑائیاں اور وجوہات سے بھی ہوتی
ہیں۔ مثلاً ایک شخص راستہ پر چلا جاتا ہے ڈاکو اُس پر حملہ کر دیتے ہیں وہ اُن کا مقابلہ کرتا ہے اور
مارا جاتا ہے۔ اس واقعہ کا جہاں کہیں ذکر کیا جاتا ہے یہی کہا جاتا ہے کہ فلاں نے کیا ہی اچھا
نمونہ دکھایا ہے۔ فلاں نے بزدلی نہیں دکھائی بلکہ اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا
ہے۔ حضرت امام حسین جب گھر سے باہر نکلے تھے تو وہ یہ نہیں سمجھتے تھے کہ وہ ضرور جیت جائیں
گے۔ لوگ کہتے ہیں کہ کوفہ والوں نے بغاوت کی تھی یہ ٹھیک ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا امام حسین
کوفہ والوں سے مل کر ساری دنیا سے لڑ سکتے تھے؟ امام حسین یہ سمجھتے تھے کہ خدا تعالیٰ کی ہمیشہ سے
یہ سنت چلی آئی ہے کہ بعض اوقات ایک چھوٹی جماعت اپنے سے بڑی جماعتوں پر غالب آ جاتی
ہے۔ یہ نہیں کہ آپ کو اپنی فتح کا احساس نہیں تھا آپ کو اپنی فتح کا احساس ضرور تھا لیکن غالب
خیال یہ تھا کہ یا تو انہیں دشمن کے مقابلہ میں فتح نصیب ہوگی یا شاندارموت تو کہیں گئی ہی نہیں ۔
قرآن کریم میں بھی آتا ہے کہ اے مسلمانو ! تمہیں عزت والی زندگی اور شاندار موت دونوں
چیزوں میں سے ایک چیز ضرور ملے گی کے لیکن تمہارے دشمنوں کو یا تو دونوں چیزیں نہیں ملیں گی
اور یا دونوں چیزوں کا ملنا اس کے لئے مشتبہ سا ہے لیکن تمہارے پاس دونوں چیزیں یقینی ہیں ۔
پھر بہادر کون ہے تم یا تمہارا دشمن؟ پس دوستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر احساسِ قومی پیدا کریں
اور چاہیے کہ عمل ان کے لئے خوشکن چیز ہو ۔ بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ یہ بھی کوئی خوشکن نظارہ نہیں
ہو گا تم اپنے اندر یہ احساس پیدا کرو کہ ہر کام کو اپنا کام سمجھو اور اسے اس نیت اور ارادے سے
کرو کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔
ایک بات پر میں اظہار افسوس بھی کرتا ہوں اور وہ یہ کہ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ گل شام کو
-

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۴۹
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
جب اجلاس ہو رہا تھا تو جماعت کے ساٹھ فیصدی احباب باتیں کر رہے تھے یہ نہایت
افسوسناک امر ہے۔ نیکی کے کام کی جگہ پر باتیں کرنا منع ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن جب خطبہ ہو رہا ہو اُس وقت باتیں کرنا تو کجا کسی قسم کا اشارہ کرنا
بھی منع ہے۔ سے اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ خطبہ کو کوئی سہرا تو نہیں لگا ہوا ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اُس وقت باتیں کرنا صرف اس لئے منع فرمایا ہے کہ اس وقت نیکی کی باتیں ہو رہی
ہوتی ہیں ۔ پس احباب جب جلسہ گاہ میں آیا کریں تو کچھ تکلیف اُٹھا کر جلسہ گاہ میں بیٹھا کریں
اور جب جلسہ گاہ میں بیٹھیں تو کچھ تکلیف اُٹھا کر نیکی کی باتیں سنا بھی کریں اور اُن پر عمل کیا
کریں اور اگر ان میں سے کوئی کام بھی نہ کر سکیں تو جلسہ گاہ میں ہی نہ آیا کریں۔ آخر آپ
لوگوں میں سے کتنے ہیں جن کو سال میں کئی بار مرکز میں آنے کا موقع ملتا ہے۔ آپ لوگوں میں
سے بعض کے لئے سال میں یہی دو تین دن ہوتے ہیں جن میں وہ مرکز کی برکات سے فائدہ اُٹھا
سکتے ہیں اس لئے دوستوں کو چاہیے کہ وہ یہ کوشش کریں کہ ان دنوں کو زیادہ سے زیادہ عمل میں
لگایا جائے ۔
ایسے اجتماعوں کے موقع پر خصوصاً اس جنگل میں بعض مجبوریاں بھی پیش آ جاتی ہیں
دوستوں کو چاہیے کہ وہ ان کی پرواہ نہ کریں بلکہ ان سے بھی لطف اُٹھا ئیں ۔ بعض دفعہ لوگ عشق
کی باتوں کو بد تہذیبی یا حماقت بھی کہہ دیتے ہیں لیکن عشق جہاں عقل کے ساتھ تعلق رکھتا ہے
وہاں وہ اپنے اندر وارہ
اندر وارفتگی کا رنگ بھی رکھتا ہے ۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر
تشریف لائے آپ نے ایک نہایت اچھا کپڑا پہنا ہوا تھا۔ ایک صحابی نے دیکھ کر کہا يَا رَسُولَ الله
یہ کپڑا مجھے عطا کر دیں ۔ آپ نے وہ کپڑا اُسے دے دیا۔ دوسرے صحابہ نے اُس صحابی کو
ملامت کی ۔ اُنہوں نے کہا میں نے یہ کپڑا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس لئے مانگا ہے کہ
آپ کو یہ زیادہ پسند تھا اور میں نے چاہا کہ اس سے اپنا کفن بناؤں سو میں نے آپ سے اپنے
لئے کفن مانگ لیا۔ یہ جواب سن کر دوسرے صحابہ کو رشک پیدا ہونے لگا کہ یہ کپڑا ہم نے کیوں
نہ مانگ لیا۔ کے
اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب مرض الموت سے بیمار ہوئے تو آپ نے

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۵۰
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
فرمایا۔ میں صرف ایک پیغامبر ہوں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تمہارے پاس آیا ہوں ۔ جو
ذمہ داریاں تم پر ہیں وہ مجھ پر بھی ہیں ۔ جہاں تک مجھ سے ہو سکا میں نے آپ لوگوں کے حقوق
کو ادا کیا ہے لیکن ممکن ہے مجھ سے کوئی غلطی سرزد ہو گئی ہو یا تم میں سے کسی کو مجھ سے کوئی تکلیف
پہنچی ہو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قیامت کے دن تمہیں ہر چیز کا بدلہ دینا پڑے گا سو
میں نہیں چاہتا کہ خدا تعالیٰ مجھ سے قیامت کے دن بدلہ لے ۔ اگر مجھ سے کسی کو کوئی تکلیف پہنچی
ہو تو وہ مجھ سے یہیں بدلہ لے لے ۔ ظاہر ہے کہ ایسے محبوب کی بیماری کی حالت میں جسے صحت کی
حالت میں بھی کوئی دُکھ دینا برداشت نہیں کیا جا سکتا تھا، یہ فقرات سن کر صحابہ کا کیا حال ہوا ہو گا ۔
وہ مچھلی کی طرح تڑپ گئے مگر ایک صحابی آگے بڑھا اور اُس نے کہا يَا رَسُولَ الله! مجھے آپ
سے ایک تکلیف پہنچی ہے میں اُس کا بدلہ لینا چاہتا ہوں ۔ یہ سن کر دوسرے صحابہ کی آنکھوں میں
خون اتر آیا اور اُنہوں نے چاہا کہ اگر ممکن ہو تو اس صحابی کی تکہ بوٹی کر دی جائے لیکن اس صحابی
نے ان کی طرف نہ دیکھا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف دیکھتے رہے۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے اگر مجھ سے تمہیں کوئی تکلیف پہنچی ہے تو اس کا بدلہ لے لو۔
اس صحابی نے کہا يَا رَسُولَ الله! فلاں جنگ کے موقع پر جب آپ اسلامی لشکر میں صف بہ صف
پھر کر نقص دور فرما رہے تھے آپ پیچھے کی طرف سے ہماری صف کو چیرتے ہوئے گزرے اُس
وقت آپ کی کہنی میری پیٹھ پر لگی تھی میں اس کا بدلہ لینا چاہتا ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا یہ میری پیٹھ ہے اسے کہنی مارلو۔ اس پر اس صحابی نے کہا يَا رَسُولَ الله!
جب آپ کی کہنی میری پیٹھ پر لگی اُس وقت میری پیٹھ بنی تھی اسپر کر یہ نہیں تھا اور آپ نے کر تہ
پہنا ہوا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری پیٹھ پر سے کپڑا اُٹھا دو تا کہ یہ شخص اپنا ا
بدلہ لے لے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ پر سے کپڑا اُٹھایا گیا۔ صحابہ کی آنکھوں سے
خون بہنے لگا مگر اس شخص کی آنکھوں میں محبت کے آنسو آ گئے وہ جھکا اور آپ کی پیٹھ پر بوسہ
دے کر اس نے کہا يَا رَسُولَ الله! پتہ نہیں پھر کب ملاقات ہو میں نے چاہا کہ اس بہانہ سے
آخری دفعہ پیار تو کرلوں ۔ شے غرض عشق کی مختلف شانیں ہوتی ہیں ۔ وہی صحابہؓ جن کا دل چاہتا
تھا کہ اس شخص کے تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں کیونکہ اُس نے ایک نا معقول حرکت کی

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۵۱
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
ہے انہی کا دل چاہتا تھا کہ اسے خوب جھنجھوڑیں اور مروڑیں کہ تم نے تو پیار کر لیا ہمیں کیوں یہ
موقع نہ ملا ۔
یہ وادی بے آب و گیاہ، یہ گردوغبار، اِس میں بیسیوں باتیں ایسی ہیں جو دیکھنے والے کو
عجیب معلوم ہوتی ہیں مگر عشق کی نگاہ میں وہ بڑی پیاری ہیں لیکن پھر بھی مومن کو چاہیے کہ وہ اپنے
بھائی کی تکلیف کا موجب نہ بنے ۔ مجھے بعض دوستوں نے لکھا ہے کہ موٹروں والے اپنی موٹریں
بے تحاشا چلاتے ہیں جس کی وجہ سے گرد و غبار ہم پر پڑتا ہے، ہماری آنکھیں مٹی سے بھر جاتی
ہیں ، ہمارے چہرے غبار سے اٹ جاتے ہیں ، کپڑے خاک آلودہ ہو جاتے ہیں ، نزلہ زکام اور
کھانسی میں ہم مبتلا ہو جاتے ہیں ، ہمارا دل چاہتا ہے کہ انہیں ذرا کھڑے کر کے پوچھیں کہ تم یہ کیا
حرکتیں کرتے ہو؟ میں کہتا ہوں بے شک ان کا ذہن بدظنی کی طرف گیا ہے لیکن میرا ذہن
نیک ظنی کی طرف جاتا ہے۔ میں کہتا ہوں یہ لوگ اپنی موٹریں اس لئے نہیں بھگاتے کہ وہ
دکھا ئیں کہ ان کے پاس موٹریں ہیں بلکہ شاید وہ اس لئے کاریں دوڑاتے ہیں کہ وہ اس
وادی بے آب و گیاہ میں بھی جس میں ہزاروں سال سے کوئی آدم زاد نہیں بسا اپنی کاریں
دوڑائیں تا خدا تعالیٰ کے اس نشان میں جو اس سرزمین میں دکھایا گیا وہ بھی حصہ دار ہوں ۔ اگر
وہ اس نیت سے موٹریں دوڑاتے ہیں تو میں کہوں گا اے مبارک گرد! تو بھی خدا تعالیٰ کے
نشانوں میں سے ایک نشان ہے آ اور ہمارے کپڑوں اور جسموں کو گرد آلود کر دے۔ آ اور
ہمارے ناک اور آنکھوں کو بھر دے، ہمیں نزلہ، زکام اور کھانسی کی کچھ پرواہ نہیں ۔ محبت کی نگاہ
میں یہ مٹی بھی ایک شان رکھتی ہے۔ آخر یہ خدا تعالیٰ کا ہی کام ہے کہ اس نے ہزار ہا سال کے بعد
اس زمین کو جس کے آباد کرنے سے لوگ عاجز آ گئے تھے اپنی پاک جماعت کے ذریعہ آباد کیا۔
اور جیسا کہ میں نے گل بتایا تھا مرغابیاں ایک جگہ پر بیٹھی ہوئی ہوتی ہیں اُن پر شکاری فائر
کرتا ہے بعض ماری جاتی ہیں اور باقی اُڑ جاتی ہیں لیکن تھوڑی دیر کے بعد وہ پھر ایک جگہ پر
اکٹھی بیٹھ جاتی ہیں ۔ کیا یہ خدا تعالیٰ کا کام نہیں کہ تم بھی اس قوم میں سے تھے جو تشتت اور
پرا گندگی کا شکار ہو رہی تھی۔ تم قادیان میں بیٹھ گئے ۔ دشمن نے تم پر فائر کیا تم وہاں سے اُڑے
اور ربوہ میں آ کر بیٹھ گئے ۔ مگر آخر غریبوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ تم

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۵۲
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
بد تہذیب ہو، میں یہ نہیں کہتا کہ تم اخلاق سے گری ہوئی کوئی حرکت کر رہے ہو، میں کہتا ہوں کہ
تمہارے اعمال ہمیشہ اچھی نیتوں پر مبنی ہونے چاہئیں ۔ آخر جب تک سڑکیں نہیں بنیں گی یہ
گرد و غبار تو ضرور اُڑے گا کیونکہ ہر شخص یہ کوشش کرتا ہے کہ وہ نیکی کی جگہ پر سب سے پہلے پہنچے
۔
اور اس کے لئے موٹروں والے اپنی موٹریں بھی دوڑائیں گے جس کی وجہ سے گرد و غبار اڑے گا
اور تمہارے جسموں اور کپڑوں پر پڑے گا۔ میں تو اس کی گرد کو بھی رحمت کا ایک چھینٹا سمجھتا
ہوں ۔ آخر اور کونسی قوم ہے جو ہماری طرح بے بس ہو، بیکس ہو اور پھر اللہ تعالیٰ نے اُسے اِس
طرح اکٹھا کر دیا ہو۔ پس یہ گرد و غبار زندہ خدا کا ایک زندہ نشان ہے۔ یہ گرد کے ذرے نہیں یہ
خدا تعالیٰ کے نور کی شعاعیں ہیں جو نکل رہی ہیں اور بتا رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ جو چاہے کر سکتا ہے۔
مگر جہاں مجھے اس نشان کو دیکھنے میں مزا آتا ہے وہاں مجھے اُن دوستوں کو سمجھانا بھی پڑتا ہے جو
ایک رنگ میں اپنے بھائیوں کی تکلیف کا موجب بنتے ہیں ۔ عقل یہی کہتی ہے کہ کمزور کا خیال
رکھا جائے ۔ بعض لوگ بیمار بھی ہوتے ہیں اُن کی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے ۔ ہم نے بھی
تقریریں کرنی ہوتی ہیں ہمارا بھی خیال رکھیں گر د گلے میں جاتی ہے جس سے تکلیف ہوتی ہے۔
ابھی جب میں تقریر کے لئے آ رہا تھا تو ہماری جرمن بہن رقیہ تھائمس مارگرٹ نے اپنے گلے کی
طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بھی خیال رکھیں ۔ آخر آپ نے تقریر کرنی ہے۔ میں
نے کہا اس کا کون خیال کرتا ہے۔ بہر حال ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم دوسرے بھائیوں کی
تکلیف کا موجب نہ بنیں ۔
میں سمجھتا ہوں اس میں ایک حد تک ذمہ داری منتظمین پر بھی عائد ہوتی ہے ۔ ذمہ دار لوگوں
نے اس میں کوتاہی کی ہے اُنہیں چاہیے تھا کہ وہ سڑکوں کے نشانوں کو نمایاں کرتے لیکن اُنہوں
نے ایسا نہیں کیا ۔ مگر ساتھ ہی میں شکایت کرنے والے دوستوں کو بھی کہوں گا کہ وہ اپنی نظروں کو
وسیع کریں اور ان چیزوں میں بھی خدا تعالیٰ کا نشان دیکھیں ۔ میری نصیحت ایسی ہی ہے جیسے
بچے ماں کو گالیاں دیتے اور تھپڑ مار دیتے ہیں تو ماں انہیں مارتی بھی ہے مگر اس کے چہرے پر
عجیب آثار ہوتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بچہ تھپڑ نہیں کھا رہا کوئی مزیدار شربت پی رہا
ہے۔ میں حیران ہوں کہ وہ کونسی طاقت ہے جس نے ایک جگہ پر جس کو حکومتیں بھی نہیں بسا سکیں

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۵۳
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
تھیں تمہیں لا کر بسا دیا ہے۔ اِسے دیکھ کر وہ زمانہ یاد آتا ہے جب اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم
علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ذریعہ مکہ کی دوبارہ بنیا درکھوائی ۔ یہ نشان تمہارے
ایمان کی جتنی تقویت کا بھی موجب ہو تھوڑا ہے ۔
مجھ سے یہ خواہش کی گئی ہے کہ میں الفضل کے متعلق بھی تحریک کروں کہ احباب اس کی
اشاعت کو بڑھانے کی طرف توجہ کریں ۔ پچھلے سال میں نے احباب کو ایجنسیاں قائم کرنے کے
لئے کہا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس تحریک کی وجہ سے اب دُگنی تعداد ہو گئی ہے۔ مگر میرے نزدیک یہ
بھی کم ہے جہاں جہاں شہروں میں جماعتیں پائی جاتی ہیں دوستوں کو وہاں ایجنسیاں قائم کرنی
چاہئیں اور الفضل کی اشاعت کو بڑھانے میں مدد کرنی چاہیے ۔
اب سب سے پہلے میں ربوہ کے سوال کو لیتا ہوں میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا
یہاں آنا کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ دیر کی ایک الہی تقدیر ہے۔ بعض لوگ جنہوں نے سنجیدگی کے
ساتھ اس معاملہ میں غور نہیں کیا اور اُس سلسلۂ تحریک کو نہیں دیکھا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
جاری کیا گیا ہے وہ اسے اتفاقی حادثہ سمجھتے ہیں لیکن یہ اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے اُس کی ایک مقررہ سکیم کے ماتحت ہوا ہے۔ اس کا ثبوت اِس بات سے ملتا ہے کہ اس بارہ
میں دیر سے خبریں دی جا رہی تھیں اور جس چیز کے متعلق دیر سے خبریں دی گئی ہوں وہ اتفاقی
حادثہ نہیں ہوا کرتی ۔ آپ لوگوں میں کسی شخص کا چلتے چلتے گھوڑا گر جاتا ہے وہ خود زخمی ہو جاتا
ہے اور اسے کسی مکان میں لے جایا جاتا ہے اس واقعہ کی کسی کو پہلے خبر دینے کی کیا ضرورت ہے
مثلاً یسعیاہ کو کیا ضرورت ہے کہ وہ اس واقعہ کی پہلے سے اطلاع دیں، جز قبیل کو کیا ضرورت ہے
کہ وہ اس واقعہ کے متعلق پہلے سے کچھ ذکر کریں یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے متعلق
قبل از وقت اطلاع دینے کی کیا ضرورت ہے۔ پھر دنیا میں بھی یہ طریق جاری ہے کہ بڑے
افسر اور اعلیٰ محکمے بڑی بڑی سکیمیں بناتے ہیں اور چھوٹی سکیمیں آگے چھوٹے افسروں اور ادنی
محکموں کے سپرد ہوتی ہیں ۔ مثلاً اگر سیکرٹریٹ کا کوئی آدمی یا کوئی منسٹر کوئی سکیم بناتا ہے تو وہ اہم
اور اصولی سمجھی جائے گی ۔ پھر اس کا کوئی حصہ ڈیفنس کمشنر کے سپر د ہوگا ، کوئی پر وانشل کمشنر کے
سپرد ہو گا اور کوئی ڈپٹی کمشنر کے سپرد ہو گا جتنے نیچے ہم اُترتے آئیں گے اس کے معنی یہ ہوں گے

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۵۴
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
کہ وہ باتیں کم اہم ہیں ۔ پس اگر ہمارے ربوہ میں آباد ہونے کا ذکر پہلے سے انبیاء کی کتابوں
میں ہے تو ماننا پڑے گا کہ یہ الہی تقدیر تھی خواہ اس کی حقیقت ہم پر آج کھلی ہے۔
ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس امر کی خبر دی ہے کہ جب مسیح دنیا
میں آئے گا تو اُس وقت دوقو میں نکلیں گی اور اُن کا جتھہ اتنا مضبوط ہوگا کہ ان کے مقابلہ
کی کسی میں طاقت نہیں ہوگی ۔ اُس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُسے آواز آئے گی کہ
حَرِّزُ عِبَادِي إِلَى الطُّورِ کہ تو ہمارے بندوں کو پہاڑ کی طرف لے جا۔
اس حدیث میں یہ خبر دی گئی ہے کہ کسی زمانہ میں مسیح موعود کی جماعت کو اپنا مرکز چھوڑنا
پڑے گا اور وہ کسی پہاڑی علاقہ میں جاگزیں ہوگی ۔ اب سارے پنجاب میں کس کو علم تھا کہ وہ
اس جگہ ٹھہرے گی ۔ یہ خدائی فعل تھا کہ ہجرت کے بعد اس نے جماعت کو اس جگہ لا کر اکٹھا کر دیا
باوجود اس کے کہ مجھے بھی رویا میں یہ جگہ دکھائی گئی تھی مگر پھر بھی میری نظر میں یہ جگہ نہ تھی ۔ میں
شیخو پورہ کے ضلع میں کوشش کر رہا تھا کہ کہیں ایسی جگہ مل جائے جہاں جماعت کا عارضی مرکز بنایا
جائے ۔ ایک دفعہ میں اس بارہ میں بعض دوستوں سے مشورہ کر رہا تھا کہ چوہدری عزیز احمد صاحب
سب حج آئے اور اُنہوں نے کہا میں ایک جگہ بتاؤں جس کا میں خود واقف ہوں ۔ چناب پار
ایک جگہ ہے جس پر آپ کی خواب کے اکثر حصے چسپاں ہوتے ہیں ۔ چنانچہ ایک تاریخ مقرر کی
گئی اور میں نواب محمد الدین صاحب مرحوم ، میاں بشیر احمد صاحب اور بعض اور دوست یہاں
آئے اور یہ جگہ دیکھی ۔ جب میں نے یہ مقام دیکھا تو سوائے اس کے کہ یہاں سبزہ نہیں تھا باقی
تمام علامات درست نکلیں اور میں نے سمجھ لیا کہ یہ وہی جگہ ہے جو مجھے خواب میں دکھائی گئی تھی ۔
سبزہ کے متعلق میں نے سمجھا کہ شاید اس کی کوئی اور تعبیر ہو ۔ ظاہر ہے کہ ۵ ہزار مربع میل کے
علاقہ میں کوئی جگہ تلاش کرنا آسان بات نہیں ۔ بعض غیر احمدی افسر اور معززین جب یہاں سے
گزرتے ہیں تو کئی ان میں سے مجھے ملنے کے لئے آ جاتے ہیں اور بے ساختہ کہہ اُٹھتے ہیں کہ
آپ نے تو غضب کی جگہ چنی ہے ۔ اب یہ کوئی اتفاقی بات نہیں کہ چو ہدری عزیز احمد صاحب
سب حج کو میری وہ خواب یاد آ گئی جس میں ہجرت کے بعد یہاں آنا دکھایا گیا تھا۔ پھر ان کے
ذہن میں یہ بات آئی کہ یہ وہی جگہ ہے جس کا خواب میں ذکر ہے۔ پھر جس مجلس میں اس کا ذکر

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۵۵
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
ہو رہا تھا اُس میں وہ موجود تھے ۔ پھر اُنہوں نے چاہا کہ میں اس بارہ میں مشورہ دے دوں اور
پھر میرا دل بھی اُن کا مشورہ ماننے پر راضی ہو گیا۔ یہ جو کچھ ہوا اللہ تعالیٰ کے منشاء کے ماتحت
ہوا۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبل از وقت اس جگہ کی خبر دی ہے ۔ اگر یہ مقام اسلام
کی سکیم کا حصہ نہیں تھا تو آپ نے قبل از وقت اس جگہ کا ذکر کیوں کیا ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد کتنے واقعات رونما ہوئے ہیں مگر اُن میں سے ہزاروں واقعات کا آپ نے
ذکر نہیں کیا لیکن اس کا ذکر موجود ہے کہ مسیح موعود کی پہلے دجال سے لڑائی ہوگی ، اس کے بعد سے
یا جوج اور ماجوج دوقو میں نکلیں گی اور وہ ایسی طاقتور ہوں گی کہ ان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکے گا ،
اُس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُسے آواز آئے گی کہ جاؤ پہاڑ پر چلے جاؤ وہاں تمہیں پناہ
ملے گی ۔
۔
-
پھر عجیب بات یہ ہے کہ یہ جگہ خود اتنی اونچی ہے کہ پہاڑ معلوم ہوتی ہے جب ہم یہ جگہ
دیکھنے کے لئے آئے تو احمد نگر چلے گئے تا کہ اس زمین کے حالات دریافت کئے جائیں ۔ پانی
کے متعلق پوچھا تو ہمیں بتایا گیا کہ دو دفعہ بعض لوگوں نے کوشش کی ہے کہ اس مقام کو آباد کیا
جائے لیکن وہ ناکام ہوئے اور بھاگ گئے ۔ پھر ہم نے پوچھا کہ کیا دریا میں کبھی سیلاب بھی آتا
ہے؟ تو بتایا گیا ہاں سیلاب آتا ہے اور ہماری فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں ۔ ہم نے دریافت کیا کہ کیا
سیلاب کا پانی اس جگہ پر بھی آجاتا ہے؟ تو گاؤں کے نمبردار نے جس سے ہم حالات دریافت بلاب کا پانی اس جگہ پر بھی آجا
کر رہے تھے ایک درخت کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ اگر اس کے سر تک پانی پہنچ جائے تو شاید
س جگہ بھی پانی چڑھ جائے ۔ غرض یہ اونچی جگہ ہے جس کی وجہ سے اس کا نام ”ربوہ“ رکھا گیا۔
ہے اور خدائی تصرف کے ماتحت ہم یہاں لائے گئے ہیں ۔ باقی یہ کہ خدا تعالیٰ نے اس کی حقیقت
کو کب کھولنا شروع کیا ہے سو یا د رکھنا چاہیے کہ خدائی سکیمیں آہستہ آہستہ کھلتی ہیں ۔ مکہ مکرمہ کی
بنیاد کے وقت کسی شخص کو علم تھا کہ واقع میں یہ اتنا بڑا شہر بن جائے گا اور دنیا کی ہر نعمت یہاں میسر
ہو سکے گی لیکن وہی کچھ ظہور میں آیا جس کا پہلے علم دیا گیا تھا۔
۔
بعض لوگ اس حکمت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم قادیان کے بے وفا ہیں
کیونکہ ہم نے دوسرا مرکز بنا لیا ہے ۔ وہ نادان ہیں وہ نہیں جانتے کہ گو ہم قادیان کے وفادار

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۵۶
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
-
ہیں مگر سب سے زیادہ ہم خدا خدا تعالیٰ کے وفادار ہیں ۔ جہاں خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہوگا ہمارا ہاتھ بھی
اُسی جگہ ہوگا ۔ پھر قادیان دلانا ہے تو خدا تعالیٰ نے دلانا ہے ہم میں کیا طاقت ہے کہ قادیان
واپس لیں ۔ خدا تعالیٰ ہی ایسے کرے گا اور جب خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہی سب کچھ ہے تو اس
کی سکیم میں دخل انداز ہونے کی ضرورت کیا ہے ۔ اگر خدا تعالیٰ ایک صدی کے لئے بھی ہمیں کسی
اور جگہ رکھنا چاہے تو امَنَّا وَ صَدَّقْنَا ہم اس کے لئے تیار ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ایمان عشق
کا نام ہے۔
محمود غزنوی کو اپنے ایک غلام ایاز نامی سے بہت پیار تھا۔ امراء اُس پر حسد کرتے تھے اور
حسد کی وجہ سے وہ بادشاہ کے پاس شکایت کرتے رہتے تھے کہ وہ غدار ہے اور بادشاہ کا مال
ضائع کرتا ہے۔ محمود غزنوی یہ سمجھتا تھا کہ وہ حق پر نہیں بلکہ محض حسد کی بناء پر ایسا کر رہے ہیں ۔ مگر
اُس نے اُنہیں خاموش کرانے کے لئے ایک دن در بار لگایا اور اپنے خزانہ کا سب سے قیمتی موتی
جس کی وجہ سے اس کی ڈور ڈور تک شہرت تھی منگوایا اور وزیر اعظم کو بلایا اور ہتھوڑا منگوا کر اسے
کہا کہ اس موتی کو توڑ دو ۔ وزیر اعظم نے کہا بادشاہ سلامت ! ہمارے باپ دادا بھی آپ کے
نمک خوار چلے آئے ہیں ، ہم غدار تھوڑے ہیں کہ اتنے قیمتی موتی کو جس کی وجہ سے آپ کی ڈور
تک شہرت ہے تو ڑ دیں ۔ سب درباریوں نے اس کے اس جذبہ کی تعریف کی ۔ اُس زمانہ میں
بادشاہ کے سات وزیر ہوا کرتے تھے۔ بادشاہ نے بار باری ساتوں وزیروں کو بلایا مگر چونکہ
وزیر اعظم کا جواب وہ سن ہی چکے تھے اور وہ یہ بھی دیکھ چکے تھے کہ سب درباریوں نے اسکی
تعریف کی ہے اس لئے ان میں سے ہر ایک یہی جواب دیتا ۔ سب درباری تحسین کرتے اور وہ
بیٹھ جاتا۔ ساتوں وزیروں کے جوابات سننے کے بعد بادشاہ نے اپنے غلام ایاز کو بلایا اور اُسے
اشارہ کیا کہ اس موتی کو توڑ دو۔ بادشاہ کے منہ سے اِس لفظ کا نکلنا تھا کہ اُس نے ہتھوڑا مار کر
موتی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ دربار میں ناراضگی کی ایک لہر دوڑ گئی ۔ سب درباری کہنے لگے کہ یہ
کتنا قیمتی موتی تھا ہمارے بادشاہ کی اس موتی کی وجہ سے دُور دُور تک شہرت تھی ، ایسا موتی کسی
اور بادشاہ کے پاس نہ تھا لیکن اس بے وقوف نے کچھ بھی نہ سوچا اور ہتھوڑا مار کر موتی ٹکڑے
ٹکڑے کر دیا۔ بادشاہ نے مصنوعی غصہ بنایا اور ایاز سے کہا ایاز ! تم نے دیکھا نہیں تھا کہ ان کا نمونہ

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۵۷
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
کیا تھا ؟ ایاز نے جواب دیا بادشاہ سلامت ! جو جواب ان لوگوں نے دیا ہے اُس کی ذمہ داری
ان پر پر ہے، میرے نزدیک محمود کے منہ سے نکلا ہوا ایک لفظ اس اس قسم کے ہزاروں موتیوں سے
زیادہ قیمتی ہے۔ اس کی قدر میں جانتا ہوں یہ نہیں جانتے ۔ دربار پر ایک سناٹا چھا گیا۔ بادشاہ
نے درباریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا اب بتاؤ تم میں سے کون میرا سچا خیر خواہ ہے؟
اُنہوں نے جواب دیا ہم ہارے اور یہ جیتا۔ پس ہم تو خدا تعالیٰ کو جانتے ہیں اور اُس کے
وفادار ہیں وہ جس طرف اشارہ کرے گا ہم چلے جائیں گے۔ وہ اگر کہے تو خواہ کسی پہاڑ کی
چوٹی کیوں نہ ہو یا سمندر کی سطح ہی کیوں نہ ہو ہم کہیں گے حضور ! یہی بہترین جگہ ہے۔ مومن
عاشق ہوتا ہے دلیلیں دینا اور بحث کرنا نوکر کا کام ہے عاشق کا کام نہیں ۔
وو
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتاب نزول المسیح میں بیان فرمایا ہے کہ
زکریا کی کتاب کے چودھویں باب میں جہاں یروشلم کا ذکر ہے وہاں یروشلم سے مراد بیت المقدس
نہیں بلکہ قادیان ہے اور اس باب میں جو خبر دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ ایک زمانہ میں یروشلم پر حملہ
ہوگا ۔ شہر والے مغلوب ہو جائیں گے اور پھر پہاڑوں کی ایک وادی کی طرف بھاگ جائیں
گے جہاں پناہ لیں گے ۔ کے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا بھی الہام ہے
کہ داغ ہجرت اب سوال یہ ہے کہ یہ ہجرت کہاں ہوتی ہے؟ اس کا پتہ او پر دیئے ہوئے
حوالہ سے لگتا ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قادیان کے متعلق بیان فرمایا
ہے۔ پھر آپ کا ایک اور الہام یہ بھی ہے کہ يُخْرِجُ هَمُّهُ وَغَمُّهُ دَوْحَةَ إِسْمَاعِيلَ فَاخْفِهَا
حَتَّى تَخْرُجَ 2ے یعنی تمہارے ہم اور غم کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ایک اسماعیلی درخت اُگائے گا لیکن
یہ راز چھپائے رکھو یہاں تک کہ وہ درخت نکل آئے ۔ سو اس ہجرت پر پردہ پڑا رہا یہاں تک کہ
قادیان پر جن دنوں حملہ ہو رہا تھا اور میں بتا رہا تھا کہ تم خدائی وعدہ کے مطابق قادیان سے نکلو
گے، آپ لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ ہم نے تو یہاں سے ہلنا نہیں ۔ پھر ان لوگوں میں سے جو کہہ
رہے تھے کہ ہم نے ہلنا نہیں بعض نکل آئے مگر دوسرے لوگ پھر بھی کہہ رہے تھے کہ ہم نے تو
یہاں سے نہیں جانا ۔ حقیقت یہ ہے کہ قادیان سے محبت کی وجہ سے کسی کا اس طرف خیال ہی نہیں
صلى الله
عروسه
جاتا تھا کہ ہجرت ہوگی اور ہم قادیان کو چھوڑ کر باہر آ جائیں گے ۔ جیسے رسول کریم ﷺ نے

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۵۸
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
صلى الله
جب وفات پائی تو حضرت عمر کی یہ کیفیت تھی کہ باوجود اس کے کہ رسول کریم ﷺ فوت
ہو چکے تھے وہ یہ کہنے لگے کہ میں تو مان ہی نہیں سکتا کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے ہیں ۔ پس
جہاں محبت ہوتی ہے وہاں ایسا خیال ہی پیدا نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کا قادیان کو دائمی
اور مستقل مرکز قرار دینا اس بات پر پردہ ڈال رہا تھا کہ ہمیں قادیان سے ہجرت کرنی پڑے
گی ۔ مگر آخر وہی بات ہوگئی کہ فَاخْفِهَا حَتَّى تَخْرُجَ جب تک وہ درخت نکل نہ آئے اُسے
ظاہر نہ کرنا ۔ ورنہ یہ لوگ قادیان آنے سے رک جائیں گے اور اگر یہ رُک گئے تو قادیان میں
مکان کیسے بنائیں گے حالانکہ ہمارا یہ ارادہ ہے کہ یہ لوگ قادیان میں مکان بناتے چلے جائیں ۔
جب قادیان ہاتھ سے نکل جائے گا تو جو سچا متبع ہو گا وہ تو کہے گا کہ جیسے ہم نے پہلے چھتہ بنایا تھا
ویسے ہی پھر بنالیں گے اور جو کمزور ہوگا اُس کا دل تو یہ کہتا ہوگا کہ میں نے جو کرنا تھا کر لیا لیکن
بظاہر وہ کہے گا اچھا یہ اور مرکز بنا رہے ہیں یہ قادیان کو بھول رہے ہیں اور اس طرح وہ اپنی
منافقت کو ظاہر کر دے گا ۔
اندر
پھر خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا تھا کہ آپ ایک نئی زمین اور
نیا آسمان بنائیں گے۔ بے شک سلسلہ بھی ایک نئی زمین اور نیا آسمان ہے لیکن بعض لوگ یہ
سمجھتے تھے کہ چونکہ انہیں بنا بنا یا مرکز مل گیا ہے اس لئے انہیں طاقت حاصل ہوگئی ہے۔ چنانچہ
جب میری خلافت کا انکار کیا گیا اور منکرین خلافت قادیان چھوڑ کر لاہور آگئے تو اُس وقت
اُنہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جماعت کا پچانوے فیصدی حصہ ہمارے ساتھ ہے لیکن ایک ماہ کے
اندر خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کا ا کا اکثر حصہ میرے ساتھ شامل ہو گیا ۔ اُس وقت وہ
لوگ یہی جواب دیتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وجہ سے جماعت کو قادیان
سے محبت ہے اس لئے یہ نہیں جیتا قادیان جیتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے اُن کو اس اعتراض کا جواب
دینا تھا اب لاہور میں جو ان کا ۳۵ سالہ مرکز ہے اُن کا بھی جلسہ ہو رہا ہے وہ ذرار بوہ کے جلسہ
کی سی شان تو دکھا دیں ۔ اس وادی بے آب و گیاہ میں بھی لوگ جمع ہوئے ہیں یا نہیں ؟ کہاں گئی
اُن کی وہ دلیل کہ میں قادیان کی وجہ سے جیتا ہوں ۔ اگر اُس وقت میں قادیان کی وجہ سے جیتا
تھا تو اب قادیان میرے ہارنے کا بھی موجب ہونا چاہیے تھا کیونکہ میں قادیان میں نہیں تھا۔

10 von 10 heute frei