قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی (فرمودہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۹ء برموقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ)
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۵۹
ادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
مجھ سے عقیدت رکھنے والے لوگ تو یہ کہہ سکتے تھے کہ میں مصیبت کی وجہ سے یہاں آ گیا ہوں مگر
جو مخالف تھے انہیں تو مجھے چھوڑ دینا چاہیے تھا۔
حضرت خلیفہ اسح الاول ایک واقعہ سنایا کرتے تھے وہ فرمایا کرتے تھے کہ ایک عورت
بڑی محنتی تھی ، وہ سوت کا تا کرتی تھی اور جو اُجرت ملتی تھی اس سے ایک رقم اکٹھی کر کے اس نے
سونے کے کڑے بنوائے ۔ ایک دن وہ سو رہی تھی کہ ایک چور آیا اور اس نے اس کے کڑے
اُتارنے کی کوشش کی ۔ اس نے پانچ سال کی محنت کے بعد کڑے بنوائے تھے وہ ان کی حفاظت
کے لئے کچھ وقت تک چور کا مقابلہ کرتی رہی لیکن آخر چورز بر دستی کڑے چھین کر بھاگ گیا۔
اس عورت نے چور کی شکل پہچان لی ۔ دیہات میں عورتوں کا یہ طریق ہوتا ہے کہ وہ گھروں سے
باہر گلیوں میں چرخہ کا تا کرتی ہیں وہ بھی گلی میں بیٹھی ایک دن چرخہ کات رہی تھی کہ ایک شخص
ے
لنگوٹی پہنے گزرا۔ اس عورت نے اُسے پہچان لیا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے اس کے کڑ
چرائے تھے۔ اُس نے اُسے آواز دی اور کہا ذرا بات سن جاؤ ۔ وہ شخص گھبرایا اور وہاں سے
بھاگا۔ اس عورت نے کہا میں کسی کو بھید نہیں بتاؤں گی ، صرف میری ایک بات سن لو ۔ جب اس
نے یہ سمجھا کہ یہ عورت جو کچھ کہہ رہی ہے سنجیدگی سے کہہ رہی ہے تو و رہی ہے تو وہ واپس آیا اور اُس نے
دریافت کیا کہ کیا بات ہے؟ اُس عورت نے کہا دیکھو ! حلال اور حرام میں کتنا فرق ہوتا ہے۔
مجھے سونے کے کڑے پہننے کا شوق تھا میں نے پانچ سال کی محنت کے بعد کڑے بنوائے مگر وہ تو
لے گیا۔ میں نے پھر محنت کی اور کڑے بنوا لئے چنانچہ دیکھ لو میرے پاس اب بھی کڑے موجود
ہیں لیکن تیری وہی لنگوٹی کی لنگوٹی ہے۔ میں بھی اُن لوگوں کو یہی جواب دیتا ہوں کہ میرے پاس
کڑے اب بھی موجود ہیں لیکن تمہاری وہی لنگوٹی کی لنگوٹی ہے۔ بہر حال یہ خدا تعالیٰ کی سکیم تھی
اور خدا تعالیٰ یہ بتانا چاہتا تھا کہ قادیان سے باہر رہ کر بھی احمدیت ترقی کر سکتی ہے۔
پھر بعض منافق کہتے تھے کہ احمدیت کی ترقی رُک رہی ہے لیکن خدا تعالیٰ نے کتنے بڑے
انقلاب میں ڈال کر تمہیں دوبارہ اکٹھا کر دیا۔ اگر یہ سلسلہ کمزور ہوتا تو اس ابتلاء کی تاب نہ
لاسکتا اور ٹوٹ جاتا ، کمزور شیشہ ٹوٹ جایا کرتا ہے۔ اگر منافق لوگوں کے کہنے کے مطابق یہ
سلسلہ فی الواقعہ کمزور ہوتا تو بہشتی مقبرہ، مساجد، مینارة امسیح ، کالج ، سکول اور کروڑوں کی
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۶۰
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
جائدادیں چھوڑ کر یہاں آنے کے بعد لوگ کہتے کہ یہ جھوٹا تھا، اس لئے قادیان سے نکل آیا
لیکن اتنی بڑی ٹھوکر کے بعد بھی جماعت متزلزل نہیں ہوئی بلکہ پھر اکٹھی ہوگئی اور اس نے
دشمنان احمدیت کو بتا دیا کہ اتنے بڑے ابتلاء اور اتنی بڑی ٹھوکر کے بعد بھی وہ پہاڑ کی طرح
کھڑی ہے اور اُس وقت تک کھڑی رہے گی جب تک کہ کفر اس سے ٹکرا کر پاش پاش نہیں
ہو جاتا۔ پھر میں نے بھی ہجرت کے متعلق کھلی کھلی رؤیا دیکھی تھیں جو الفضل میں چھپ چکی ہیں
اور میں نے پچھلے جلسہ سالانہ کے موقع پر سنائی بھی تھیں ۔ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں پوری ہو چکی تھیں تو پھر مجھے یہ نظارے
کیوں دکھائے گئے ؟ یہ اللہ تعالیٰ کے رازوں میں سے ایک راز ہے کہ اس کا نبی خبر دیتا ہے اور وہ
بظاہر بعض اور لوگوں پر بھی صادق آتی ہے۔ مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام تھا
A Word and Two Girls ( اے ورڈ اینڈ ٹو گرلز ) یعنی ایک کلام اور دولڑکیاں ۔ یہ
الہام اپنے اندر ایک خاص حکمت رکھتا تھا اور اس نے آئندہ کسی زمانہ میں پورا ہونا تھا لیکن
جب یہ الہام شائع ہوا اُڑیسہ کے احمدی دوست قادیان آ رہے تھے اُن کے ساتھ ان کی دو
لڑکیاں بھی تھیں ۔ اُنہوں نے اس الہام کو اپنے اوپر چسپاں کر لیا اور کہا سُبْحَانَ اللہ کتنی
جلدی پورا ہوا۔ میں یہاں آیا ہوں اور میرے ساتھ دولڑکیاں بھی ہیں ۔ غرض بعض لوگ تو
پیشگوئیوں کو کسی معمولی چیز پر چسپاں کر کے وہیں چھوڑ دیتے ہیں اور بعض دفعہ لوگ اُنہیں قیامت
کے بغیر اور کسی چیز پر چسپاں ہی نہیں کرتے جیسے مسلمانوں نے اس زمانہ کے متعلق جس قدر
پیشگوئیاں تھیں انہیں قیامت پر لگا دیا حالانکہ ہم ان کے ساتھ آجکل یورپ کو شرمندہ کر رہے
ہیں ۔ گویا پہاڑ ٹوٹنے کی خبر کو بعض تو گھڑا ٹوٹنے پر لگا دیتے ہیں اور بعض کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو
قیامت کے متعلق ہے اس لئے خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ جب اس کی کسی پیشگوئی کے پورا
ہونے کا وقت آتا ہے تو وہ اس کی کسی اور ذریعہ سے بھی خبر دے دیتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کو الہام ہوا ” داغِ ہجرت اور جب اس کے پورا ہونے کا وقت آیا تو
خدا تعالیٰ نے مجھے بعض نظارے دکھائے جن سے معلوم ہوتا تھا کہ یہ الہام اسی زمانہ کے متعلق تھا
سو پورا ہو گیا ۔
وو
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۶۱
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
میں نے کل پرندوں کا ذکر کیا تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ایک الہام بھی ہے
که يَا جِبَالُ أَوْبِي مَعَهُ وَالطَّيْرَ " اے پہاڑو اور اسے پرندو ! تم اس مسیح کے ساتھ مل کر
خدا تعالیٰ کے ذکر کو بلند کرو ۔ اس الہام میں یہ اشارہ کیا گیا تھا کہ آئندہ کسی وقت پہاڑوں میں
بھی خدا تعالیٰ کا ذکر بلند کیا جائے گا اور اس میں مسیح بھی شامل ہوگا ۔ لیکن جب وقت لمبا ہو گیا اور
لوگوں میں یہ خیال پیدا ہو گیا کہ وہ سوسائٹیاں بنا کر اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے تو
خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ تمہیں انہیں رستوں سے گزرنا ہوگا جن سے پہلے انبیاء کی جماعتیں
گذری ہیں ۔ چنانچہ مجھے الہامات ہونے شروع ہوئے کہ ہمیں قادیان چھوڑ نا پڑے گا اور کسی
پہاڑی مقام میں پناہ لینی پڑے گی پھر وہاں سے ہم خدا تعالیٰ کے ذکر کو بلند کریں گے ۔ یہ چیز
بتاتی تھی کہ پہلی پیشگوئی ختم نہیں بلکہ ابھی چل رہی ہے۔ چنانچہ بعد میں عملاً لڑائیاں ہوئیں اور
قادیان ہمیں چھوڑنا پڑا سواب تعبیر کی ضرورت نہیں ۔ باقی رؤیا میں جو سبزہ دکھایا گیا تھا دیکھیں
خدا تعالیٰ اسے کس رنگ میں پورا کرتا ہے۔ پچھلے جلسہ کے بعد جب ہم لاہور واپس جانے لگے تو
میں ، تین چار مستورات اور دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کے چند آدمی موٹر کے ذریعہ گئے اور باقی
افراد ٹرین کے ذریعہ۔ پہلے ٹرین لیٹ تھی اور اس کے آنے میں دیر ہوگئی اس لئے ہم نے سب
سواریوں کو واپس بلا لیا لیکن جب ٹرین آئی تو ایک انسپکٹر جو ساتھ تھا اُس نے کہا کہ کچھ ڈبے
لاہور سے آئے ہیں اور ریز رو ہیں ان کا دوسری گاڑی کے ساتھ لگانے کا انتظام ہوگا اور
دوسری ٹرین ان کا انتظار کرے گی اس لئے ان سواریوں کو پھر ٹرین کے ذریعہ بھیج دیا گیا۔ جب
ٹرین چلی تو معلوم ہوا کہ ان کا کھانا رہ گیا ہے اس پر کھانا موٹر کے ذریعہ چنیوٹ بھجوا دیا گیا۔
اب صورت یہ تھی کہ جب تک موٹر واپس نہ آئے میں لاہور نہیں جا سکتا تھا اس لئے میں لیٹ
گیا ۔ اُس وقت مجھ پر غنودگی سی طاری ہوئی اور اس نیم غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ
میں خدا تعالیٰ کو مخاطب کر کے یہ شعر پڑھ رہا ہوں ۔
جاتے ہوئے حضور کی تقدیر نے جناب
پاؤں کے نیچے سے مرے پانی بہا دیا
اس سے میں نے سمجھا کہ خدا تعالیٰ کوئی ایسی صورت ضرور پیدا کر دے گا کہ پانی نکل آئے ۔سو
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۶۲
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
خدا تعالیٰ نے اس جلسہ کی وجہ سے کہ اس کے بندے ایک بڑی تعداد میں یہاں آئے اور اُنہوں
نے اس کے ذکر کو بلند کیا اس الہام کو بھی پورا کر دیا ۔ جس طرح بادشاہ کے آنے پر لوگ تحفے دیا
کرتے ہیں اسی طرح اس دفعہ خدا تعالیٰ نے کہا میرے بندے آئے ہیں چلو انہیں تحفہ کے طور پر
میٹھا پانی ہی دے دو ۔ چنانچہ سرکاری ٹکڑوں میں جہاں میرا گھر بنایا جانا تجویز کیا گیا ہے اُسی جگہ
کے نیچے خدا تعالیٰ نے پانی نکال دیا ہے۔ پہلے یہاں پانی نہیں نکلتا تھا ہم نے لائکپور کے محکمہ کے
ذریعہ تین جگہ بورنگ کروائی مگر بے سود لیکن عین اُس جگہ کے نیچے جہاں میرا مکان تجویز کیا گیا
تھا پانی نکل آیا۔ چنانچہ آپ نے دیکھا ہے کہ کنویں پر انجن لگا ہوا ہے اور وہی پانی آپ لوگ
استعمال کر رہے ہیں ۔
میں نے جماعت کو بار بار توجہ دلائی ہے کہ جن حالات سے ہم گزر رہے ہیں ان سے بڑی
بڑی قربانیاں ابھی ہمارے سامنے آنے والی ہیں ۔ جیب سے کچھ خرچ کر کے گھروں میں بیٹھے
ہوئے باہر مبلغ بھیج دینے سے ہمارا مقصد پورا نہیں ہو سکتا ۔ یہ کام تو دوسری سوسائٹیاں بھی کر سکتی
ہیں ۔ نبیوں کی قو میں ماریں کھاتی ہیں اور وطن سے نکالی جاتی ہیں ۔ پس جب تک ہم بھی ان
حالات سے نہیں گزریں گے ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
تحریک جدید کے اعلان کے بعد میں نے متواتر خطبات جمعہ میں احباب کو اس طرف توجہ
دلائی تھی ۔ چنانچہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے ہم سے وہ کام کرایا ہے جو پچھلے انبیاء کی
قو میں کرتی چلی آئی ہیں اور وہ یہ کہ ساری کی ساری قوم اپنے مرکز کو چھوڑ کر باہر آگئی۔
جائدادیں لٹ گئیں ، رشتہ دار مارے گئے ، بہن بھائی قتل ہوئے ، بعض عورتیں اُدھر ہی رہ گئیں ۔
اب ہم اُن دروازوں سے گزرے ہیں جن سے انبیاء کی جماعتیں گزرا کرتی ہیں اور یقیناً اس
کے نتیجہ میں جنت بھی تمہیں نصیب ہو جائے گی ۔
لوگ کہتے ہیں قادیان سے نکلنے کے بعد ہم اپنے مقصد کو کھو بیٹھے ہیں میں کہتا ہوں کہ
قادیان سے ہم نکلے اور ہم نے اپنے مقصد کو پا لیا کیونکہ ہم نے وہ کچھ کر لیا جو انبیاء کی
جماعتیں کرتی چلی آئی ہیں ۔ اگر ہم ان دروازوں سے نہ گذرتے تو ایک نبی کی جماعت نہ کہلا
سکتے ۔ تم مجھے کسی ایک نبی کی قوم ہی دکھا دو جو بغیر تکلیفوں کے اور بغیر وطن سے نکلنے کے جیتی ہو ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۶۳
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
وو
وو
آخر دنیا کو فتح کرنا کوئی کھیل نہیں کہ ایک انجمن بنالی اور مثلاً اس کا نام ”’ ترقی اسلام یا
حمایت اسلام رکھ لیا اور سمجھ لیا کہ ہم اسلام کو دنیا میں غالب کر دیں گے ۔ اس قسم کی انجمنوں
سے انبیاء کی قو میں نہیں جیتا کرتیں ۔ انبیاء کی جماعتیں قتل کی جاتی ہیں ، اُنہیں وطنوں سے نکالا
جاتا ہے ، اُن کی جائدادیں لوٹی جاتی ہیں تب وہ کامیاب ہوا کرتی ہیں ۔
پھر ایک اور چیز بھی قابل غور ہے اور وہ یہ کہ اگر تم اپنے وطنوں سے نکالے گئے ہو، اگر تم
میں سے بعض قتل کئے گئے ہیں اور تمہاری جائدادیں لوٹی گئی ہیں تو تمہارے ساتھ دوسرے لوگ
بھی تو ہیں جن کے ساتھ ایسا سلوک ہوا یہ کیوں ہوا؟ میں کہتا ہوں آؤ ذرا قرآن کریم دیکھو۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مصر سے نکلنے کے متعلق جہاں ذکر آتا ہے، وہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ جب موسیٰ علیہ السلام نے مصر کو چھوڑا تو ان کے ساتھ وہ لوگ بھی تھے جو آپ کی جماعت
میں شامل نہیں تھے ۔ پس بعض دفعہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسے ابتلاء بھی لائے جاتے ہیں کہ وہ
صرف نبی کی قوم پر ہی نہیں آتے بلکہ اُن کے ساتھ دوسروں پر بھی آتے ہیں مگر مقصود صرف نبی
کی جماعت ہوتی ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ جو غیر از جماعت لوگ آئے کنعان
اُنہیں نہیں ملا ۔ کنعان حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کو ملا ۔ اسی طرح تمہارے ساتھ جو دوسرے
لوگ مشرقی پنجاب سے نکلے تھے اُنہیں کوئی مرکز نہیں ملا ۔ مرکز ملا ہے تو تمہیں ملا ہے کیونکہ اس
سے مقصود صرف تم ہی تھے۔ تم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم اکٹھے رہیں گے خواہ جنگل میں ہی ہمیں بسنا
پڑے ۔ یہی عزم نبیوں کی جماعتوں میں پایا جاتا ہے مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے عزم
کر لیا تھا کہ وہ اکٹھے رہیں گے ۔ خدا تعالیٰ نے انہیں کنعان کا ملک دے دیا دیا لیکن اس کے غیر
نے یہ عزم نہیں کیا تھا ۔ یہی عزم ہے جو انبیاء کی جماعتوں کو کامیاب بنا تا ہے۔ یہی عزم ہے جس
کی طرف میں تمہیں توجہ دلاتا ہوں ۔ تم یہ عزم کر لو کہ ہم اکٹھے رہیں گے اور خواہ ہمیں کتنی ہی
تکلیفیں دی جائیں ہم کبھی جدا نہیں ہوں گے۔
یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مسیح کو کہا جائے گا
کہ پہاڑوں پر جا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی یہی کہا گیا تھا کہ تو ہجرت
کرے گا لیکن آپ فوت ہو گئے اور آپ کے زمانہ میں یہ بات پوری نہ ہوئی اب کیا اس کے یہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۶۴
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
معنی ہیں کہ وہ بات جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے بھی کہی وہ نَعُوذُ بِاللہ جھوٹی نکلی؟ یا کوئی ایسی گنجائش ہے کہ اس کے معنی بدل سکیں ؟ یا درکھنا
چاہیے کہ بخاری میں لکھا ہے جب دنیا سے ایمان اُٹھ جائے گا تو خدا تعالیٰ فارسی النسل لوگوں
میں سے کچھ لوگ ایسے کھڑے کرے گا جو ایمان کو پھر اس دنیا میں واپس لائیں گے ۔ بعض
روایات میں رجال کا لفظ آتا ہے اور بعض روایات میں رجال کا لفظ آتا ہے ۔ یعنی یہ پیشگوئی
ایک سے زیادہ اشخاص کے ہاتھ سے پوری ہوگی ۔ رجال کا لفظ استعمال کر کے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے بتا دیا کہ یہ پیشگوئی ایک ہی شخص کے متعلق نہ سمجھ لینا۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی واضح کر دیا کہ کسی نبی کے خلیفہ کے ذریعہ
بھی اُس کی بعض پیشگوئیاں پوری ہو جاتی ہیں اس لئے ضروری نہیں کہ یہ پیشگوئی یعنی ہجرت کی
پیشگوئی میرے ہی ذریعہ پوری ہو۔ ہو سکتا ہے کہ یہ پیشگوئی میرے کسی ظل کے ذریعہ سے پوری
ہو۔ پھر میں نے جو رویا میں دیکھا کہ میں مسیح موعود ہوں تو اس سے بھی یہ سوال حل ہو جاتا ہے ۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ۔ میرا ایک بیٹا ہوگا جو حسن واحسان میں
میرا نظیر ہوگا ۔ پھر ازالہ اوہام میں لکھا ہے کہ ہمیں اس سے انکار نہیں کہ ہمارے بعد کوئی اور
بھی مسیح کا مثیل بن کر آوے ۔ ۱۵
المسيح
مجھے یاد ہے ایک دفعہ حضرت رت خلیفہ اصبح الاول نے مجھے فرمایا کہ میاں ! اپنے ابا سے پوچھو
تو سہی کہ وہ مسیح کو نسے ہیں اور وہ کب ہوں گے؟ بہر حال جب اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا
وقت قریب آیا تو میں نے وہ رؤیا دیکھا جس میں میرے منہ سے نکلا أَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ
مَثِيلُهُ وَ خَلِيفَتُهُ خدا تعالیٰ نے جب دیکھا کہ لوگ کہیں گے کہ یہ پیشگوئی تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ پوری ہوئی تھی تو اُس نے میرے منہ سے نکلوا دیا کہ اَنَا الْمَسِيحُ
الْمَوْعُودُ ۔ میں بھی مسیح موعود ہوں گو یا ساڑھے تین سال قبل اس کی پیش بندی کر دی ۔ پس
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ اُس وقت ختم نہیں ہوا جبکہ وہ فوت ہوئے بلکہ وہ
جاری رہنے والا تھا اور اُس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک کہ اسلام قوت نہیں پکڑتا ۔ ا اور تک نیا
حضرت خلیفة المسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ میرا زمانہ اس لئے حضرت مسیح موعود کا زمانہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۶۵
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
ہے کہ دوبارہ بعثت مسیحی میں ابھی کچھ وقفہ ہے اس لئے میں اس وقفہ کو پورا کرنے کیلئے ہوں۔
جب وہ ہوگی تو یہ خلیج پاٹ کر ایک ہی زمانہ پھر شروع ہو جائے گا۔ پس در حقیقت آپ کا زمانہ متد
ہے میرے زمانہ تک ۔ جب تک میں ہوں اُس وقت تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
ہی زمانہ ہے پھر اور مسیح ہوں گے شاید وہ کچھ وقفہ کے بعد ہوں لیکن مقدر یہی ہے کہ اسلام کے
استحکام کے لئے بار بار مسیح دنیا میں آئیں اور انہیں آنا چاہیے کیونکہ جتنا نقصان مسیح کی اُمت
نے اسلام کو پہنچایا ہے اتنا نقصان اور کسی نے نہیں پہنچایا اس لئے اسلام کے استحکام پر بھی
خدا تعالیٰ مسیح کی اُمت کو ہی لگانا چاہتا ہے۔
غرض تمام پیشگوئیوں سے ظاہر ہے کہ یہ زمانہ مسیح موعود ہے اور میں اُن کا بروز اور اُن کا
نام پانے والا ہوں ۔ پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا مسیح موعود سے کہے گا
کہ پہاڑ پر چلے جاؤ تو اس سے مراد میں تھا۔ چنانچہ مجھے بتایا گیا کہ میں قادیان سے ہجرت کر
کے ایک پہاڑی علاقہ میں جاؤں گا ۔ پھر جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
آؤ ہم ایک نیا آسمان اور نئی زمین بنائیں جس میں سلسلہ کا نیا مرکز بنانے کی طرف اشارہ تھا تو
اس سے بھی مراد میں تھا۔ پھر جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ہر نبی کے
لئے ہجرت ضروری ہے اس لئے ان کو بھی ہجرت کا موقع ملے گا تو اس سے میں ہی مراد تھا کہ
میرے ذریعہ سے آپ کو پ کو ہجرت نصیب ہوگی اور اور یہ سمجھایا گیا تھا کہ نادان اور کمزور کہیں گے کہ ریہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لاش کو قادیان میں چھوڑ کر چلے گئے اس لئے اُن کو
سمجھانے کے لئے خدا تعالیٰ نے کہا کہ نہیں مسیح موعود خود قادیان سے نکل کر ہجرت کر گیا یعنی
میرے وجود میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روح حلول کر کے قادیان سے آ گئی
ہے۔ نادان کہے گا وہ اور تم اور ، دو وجود ایک کیسے ہو گئے؟ میں انہیں کہتا ہوں یہ اُسی طرح ہوا
جس طرح خدا کی باتیں ہوا کرتی ہیں ۔ جب مریم اور مسیح ایک ہو سکتے ہیں تو میں اور مسیح ایک
کیوں نہیں ہو سکتے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ میں مریم بھی ہوں اور مسیح بھی ہوں ۔ 11
پھر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں کہا کہ خدا ایک ہے اُس کا کوئی شریک نہیں تو
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۶۶
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
کفار نے کہا اس نے تو سب خداؤں کو ایک بنا دیا ہے ۔ اگر سب خداؤں کو ملا کر ایک خدا کی تعلیم
دی جا سکتی ہے، اگر مریم اور مسیح ایک ہو سکتے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور
دوسرے مسیح کا نام پانے والا بھی ایک ہو سکتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ کی باتیں ایسی ہی ہوتی ہیں ۔ جو
الہی رازوں کو نہیں سمجھتے وہ اعتراض کر دیتے ہیں ۔
۱۳۰۰ سال ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے مگر خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری زمانہ میں عرب سے ہجرت کر کے مسجد اقصیٰ میں آئیں
گے۔ وہ کونسا نسخہ ہے جس سے تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عرب سے ہندوستان میں لاتے
ہو۔ پھر اُس نے اِس وعدہ کو ڈہرا کر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزین ہوئے قلعہ ہند
میں کہ وہ کونسا نسخہ ہے یا وہ کونسی تاویل ہے جس کے ذریعہ تم اس الہام کو حل کرتے ہو ۔ اگر
تمہارے خیال میں یہ سب باتیں سچی تھیں اور تم انہیں سچی کہتے ہو تو اس رنگ میں تم اس مشکل کو
بھی حل کر سکتے ہو۔ کیا یہ ہوا کرتا ہے کہ مردے واپس آ جائیں؟ مگر جبکہ تمہارے دشمن کہتے ہیں
کہ یہ غلط ہے ایسا نہیں ہو سکتا، تم کہتے ہو ہو گیا اور مسیح موعود کے ذریعہ سے ہو گیا اب بھی منافق
کہتا ہے یہ کیونکر ہوا؟ میں کہتا ہوں جس طرح خدا تعالیٰ کی باتیں ہوا کرتی ہیں ۔ ایلیا یوحنا کے
ذریعہ سے آیا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسیح موعود کے ذریعہ سے آئے اور مسیح موعود میرے
ذریعہ سے آئے ۔ اگر نہیں آئے تو بتاؤ کیا وہ پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں؟ کب گئے تھے مسیح موعود
پہاڑ پر؟ کب اُنہوں نے ہجرت کی ؟ کیا خدا تعالیٰ نے جھوٹ بولا یا تم نے جھوٹ سمجھا ؟ مگر
خدا تعالیٰ جھوٹ نہیں بولتا۔ جھوٹا منافق یا کافر ہی ہوتا ہے مگر مؤمن خدا تعالیٰ کی باتوں پر ایمان
لاتا ہے خواہ اس کے لئے اسے سر ہی کیوں نہ دینا پڑے۔
اے سننے والوسنو ، اور اے سوچنے والو سوچو! جو ہونا تھا وہ ہو چکا ۔ دنیا نہیں چاہتی تھی کہ
ایسا ہو مگر خدا تعالیٰ چاہتا تھا کہ ایسا ہو ۔ خدا تعالیٰ کی باتیں پوری ہو چکی ہیں جن کی آنکھیں ہیں
دیکھتے ہیں ، جن کے کان ہیں سنتے ہیں، منکر انکار ہی کرتے چلے جائیں گے، بہرے یہی کہتے
جائیں گے کہ کوئی آواز نہیں آئی ، اندھے یہی کہتے جائیں گے کہ ہمیں کچھ نظر نہیں آیا لیکن میں
سچ کہتا ہوں کہ وہ پیشگوئی جس میں کہا گیا تھا کہ مسیح موعود پہاڑی علاقہ میں جائے گا اور وہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۶۷
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
پیشگوئیاں جن میں کہا گیا تھا کہ اسے پہاڑو! اور اسے پرندو! ہم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم مسیح موعود
کے ساتھ مل کر ذکر الہی کرو، ان پیشگوئیوں کو پورا کرنے والا پھر پیدا نہ ہوگا کیونکہ یہ
پوری ہو چکی ہیں ۔ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ لوگ سمجھتے
ہیں مسیح علیہ السلام آسمان پر ہیں اور وہ دوبارہ اس دنیا میں آئیں گے مگر یہ لوگ اسی طرح انتظار
کرتے جائیں گے یہاں تک کہ نسل کے بعد نسل گزرتی جائے گی لیکن آسمان سے کوئی نہیں آئے
گا ۔ اسی طرح میں کہتا ہوں کہ لوگ شاید اس انتظار میں ہوں کہ کوئی اور مسیح آئے گا جو پہاڑی
علاقہ میں جائے گا اور جس کے ساتھ پہاڑ اور پرندے مل کر ذکر الہی کو بلند کریں گے لیکن وہ
انتظار کرتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ اُن کی نسل کے بعد نسل گذر جائے گی اور غالباً یہ
انتظار کرنے والے احمدی ہی ہوں گے مگر وہ مسیح جسے پہاڑ پر جانے اور ایک نئی بنیا د رکھنے کا حکم تھا
وہ اب کبھی نہیں آئے گا کیونکہ وہ آچکا ہے۔ اب قیامت تک دوسرا ان پیشگوئیوں کا پورا کرنے
والا پیدا نہ ہوگا۔ منافق ہنستے چلے جائیں گے، منکر انکار کرتے جائیں گے مگر ایک دن ان کی
امیدوں کا پودا خشک ہو جائے گا ، اُمنگوں کی عمارت گر جائے گی تب وہ حسب عادات منکرین
سرے سے ان پیشگوئیوں ہی کا انکار کر دیں گے ۔ مگر جس طرح انتظار سے کچھ نہیں بنے گا انکار
سے بھی کچھ نہیں بنے گا دُلہنیں اپنے سنگھار سے خوش و خرم ہوں گی ، بیوائیں خون کے آنسو بہاتی
چلی جائیں گی ۔
اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ربوہ کی پوزیشن کیا ہے۔ ربوہ کو خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کا
دوسرا مسکن مقرر فرمایا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مسیح موعود کی الہامی جائے پناہ
قرار دیا ہے۔ میرے الہامات نے اس پیشگوئی کے قرب میں پورا ہونے کا اعلان کیا ہے۔سو
اب یہ مقدس ہے جس طرح خدا تعالیٰ کی مقدس جگہیں ہوتی ہیں۔ مجھے تعجب آتا ہے کہ سکھ تو اپنے
گورؤوں کی جگہ کو مقدس سمجھتے ہیں لیکن ہماری جماعت کا یہ عجیب احساس ہے کہ وہ مجھتی ہے جو
چاہے یہ حق لے لے حالانکہ سب سے پہلے ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی جگہوں کو مقدس
کہیں کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدس قرار دی گئی ہیں ۔
پس اب یہ ایک مقدس مقام ہے اور یہاں کی عبادتیں دوسری جگہوں کی عبادتوں سے اچھی
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۶۸
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
ہیں اور یہاں کی رہائش دوسری جگہوں کی رہائش سے اچھی ہے۔ لوگ کہیں گے کیا یہ مکہ ہے؟
میں کہوں گا نہیں ۔ لوگ کہیں گے کیا یہ بیت المقدس ہے؟ میں کہوں گا نہیں ۔ لوگ کہیں گے کیا یہ
مدینہ ہے؟ میں کہوں گا نہیں ۔ لوگ کہیں گے اچھا تو کیا یہ قادیان ہے؟ میں کہوں گا نہیں ۔ لوگ
کہیں گے پھر یہ کیا ہے اور یہ گرد و غبار کی جگہ جو رہائش کے لئے بھی موزوں نظر نہیں آتی جو
ہزاروں سال سے ویران پڑی تھی جس کے متعلق گورنمنٹ کے کاغذات میں بھی یہ لکھا ہوا ہے کہ
یہ کاشت کے نا قابل ہے یہ کس طرح مقدس ہو گئی اور اس کو برکت کہاں سے ملی؟ میں کہوں گا یہ
خدا تعالیٰ کے مقدسوں کی جائے پناہ ہے اور اس کو وہیں سے برکت ملی ہے جہاں سے باقی
مقدس مقاموں اور بہت سے جانے نہ جانے مقامات کو برکت ملی ہے ۔
ایک عورت اور ایک بچہ آج سے سینکڑوں بلکہ ہزاروں سال پہلے خدا تعالیٰ کو خوش کرنے
کے لئے نکلے تھے اور ایک جگہ نے ان کو پناہ دی ۔ زمین نے انہیں پانی دے دیا۔ اُس جگہ میں کیا
رکھا تھا ؟ وہ بے آب و گیاہ جگہ تھی اور کوئی جانا پہچانا نبی ہمیں ایسا معلوم نہیں ہوتا جو وہاں رہ کر
عبادتیں کیا کرتا ہو لیکن خدا تعالیٰ نے جب دیکھا کہ اس زمین نے میرے پیاروں کو پناہ دی ہے
تو اُس نے کہا میری رضا کی تلاش کرنے والی روحوں کو پناہ دینے والی جگہ تو بابرکت ہو جا اور وہ
بابرکت ہو گئی ۔ اُس جگہ کو برکتیں ملنے کی وجہ صرف اتنی تھی کہ اس نے حضرت ہاجرہ اور
حضرت اسماعیل کو پناہ دی اور جب اس نے پناہ دی تو خدا تعالیٰ نے عرش سے اسے دیکھ کر کہا کہ
اے زمین! تو نے میری رضا کی خاطر بھاگنے والوں کو پناہ دی ہے۔ دنیا تجھے بیکار سمجھتی ہے، تو
کسی کام کی نہیں تھی مگر تو نے وہ کام کیا جو کسی نے نہ کیا جو سر سبز و شاداب کھیتوں نے نہ کیا۔ میں
کہتا ہوں تو ہو جا با برکت ۔ جس ذات نے سن ۱۸ کہا اور سب چیزیں پیدا ہو گئیں اُسی ذات
نے اُسے کہا تو بابرکت ہو جا اور وہ بابرکت ہو گئی ۔ وہ پناہ لینے والے بھی فوت ہو گئے اور ان پناہ
لینے والوں کی اولا د بھی کچھ عرصہ بعد روزی کی تلاش میں اُس جگہ کو چھوڑ کر ملک میں پھیل گئی ۔
صدیوں بعد زمانہ محمدی کے قریب پھر ایک باہمت انسان انہیں مکہ میں جمع کر کے لایا لیکن وہ
با برکت رہی تب بھی جب وہ آباد تھی اور وہ با برکت رہی تب بھی جب وہ ویران تھی ۔ وہ با برکت
تھی جب خدا تعالیٰ کا آخری اعلان وہاں سے سنایا گیا اور وہ بابرکت تھی جب کہ خدا تعالیٰ کا
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۶۹
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
آخری شارع وہاں سے مجبور کر کے نکال دیا گیا کیونکہ خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ جگہوں کی
برکت واپس نہیں کی جاتی کیونکہ وہ گناہ نہیں کرتیں جس کے خمیازہ میں ان سے برکت چھینی
جائے ۔ آدمی گناہ کرتے ہیں ، خاندان گناہ کرتے ہیں اور ان سے برکتیں چھین لی جاتی ہیں لیکن
جگہوں سے برکتیں واپس نہیں لی جاتیں ۔
پھر ایک خدا کا بندہ اور اُس کی قوم شاہانِ مصر کے ظلموں سے تنگ آ کر مصر سے نکلے ۔
کنعان کی زمین نے اُن کو پناہ دی ۔ پس کنعان کا دل یروشلم با برکت ہو گیا ۔ وہ با برکت رہا اُس
قوم کی نبوت کے زمانہ میں ۔ اور وہ بابرکت رہا اُس قوم کی نبوت کے ختم ہونے کے بعد بھی ۔
کیونکہ خدا تعالیٰ جب کسی جگہ کو برکت دیتا ہے تو پھر اُسے واپس نہیں لیتا۔ کیونکہ انسان کبھی
خدا تعالیٰ کا باغی ہو کر برکت کھو بیٹھتا ہے مگر جگہ باغی نہیں ہوتی اس لئے اُس کی برکت دائمی ہوتی
ہے۔ وہ زندہ پیغام سے کم بابرکت ہوتی ہے مگر بوجہ موت نہ آنے کے ہوتی ہمیشہ کے لئے
رکت ہے ۔ بابرکت ہے۔
ایک خدا کا پہلوان ، کائنات کا اصلی را از محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قوم کے ظلموں
سے تنگ ہو کر مکہ جیسی با برکت بستی کو چھوڑ کر نکلا ۔ یثرب نے اُس کے لئے اپنی گود کھول دی ۔
یثرب کی بیٹیوں نے اُس کے راستہ میں اپنی آنکھیں بچھا دیں ۔ عرش پر خدا تعالیٰ نے یہ نظارہ
دیکھا اور وہ خوش ہو گیا ۔ اُس نے کہا یہ زمین جس نے میرے پیارے کو برکت دی ، برکت والی
ہو اور وہ برکت والی ہو گئی ۔ خدا تعالیٰ نے مکہ سے برکت نہیں چھینی کیونکہ اُس کی برکتوں کا خزانہ
محدود نہیں ہے ۔ اُس نے نئی برکت اُس دوسری بستی کو دے دی ۔ پھر وہ محبوب بھی اس دنیا سے
چلا گیا اُس کا بنایا ہوا مرکز بھی وہاں سے نکل کر عراق اور شام کی طرف منتقل ہو گیا مگر اُس جگہ کی
برکت قائم رہی کیونکہ خدا تعالیٰ جو انعام کیا کرتا ہے اُسے بلا وجہ واپس نہیں لیا کرتا ۔ پھر ایک
زمانہ آیا کہ اسلام غریب ہو گیا ۔ خدا تعالیٰ اپنی مملو کہ دنیا میں ایک اجنبی کی طرح دیکھا جانے لگا
اور اُس کی مہمان نوازی سے دنیا نے انکار کر دیا۔ مگر قادیان کے ایک فرد نے اُسے اپنے دل
میں جگہ دی ، عزت سے اپنے گھر لے گیا اور خدا تعالیٰ نے کہا اے قادیان کی بستی ! تو با برکت ہو
جا اور وہ بابرکت ہو گئی ۔ وہ برکت اب کبھی نہیں چھینی جائے گی ، اس کا جھنڈا کبھی سرنگوں نہ ہوگا۔
انوار العلوم جلد ۲۱
٣٧٠
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
برکتوں والے لوگ وہاں سے چلے جائیں ، برکتوں والے ادارے وہاں سے ن منتقل ہو جائیں مگر
برکت وہاں سے نہیں جائے گی ۔ جو بھی اور جب بھی وہاں برکت کے لئے جائے گا اُسے وہاں
برکت ملے گی ۔ پھر ایک دن آیا کہ دنیا کی وجاہت چاہنے والوں نے اس پر امن بستی پر حملہ کیا
اور خدا تعالیٰ کی یاد میں بسر کرنے والے اور صداقت کو پھیلانے والے مسکین بندے قادیان کو
چھوڑنے پر مجبور ہوئے ، وہ گھروں سے پریشان ہو کر نکلے اُنہوں نے چاروں طرف نگاہ کی ،
معمور شہروں ، آباد قصبوں اور زرخیز زمین نے انہیں پناہ دینے سے انکار کر دیا، ان کے ساتھ
بھاگنے والے چاروں طرف پھیل گئے مگر یہ حیران تھے کہ ہم کہاں جائیں کیونکہ وہ ایک مقصد
رکھتے تھے اور اس کے لئے اکٹھا رہنا ان کے لئے ضروری تھا۔ وہ خدا تعالیٰ کے سپاہی تھے اور
اکٹھا رہنا اور اکٹھا لڑنا جانتے تھے ۔ وہ حیران تھے کہ چناب پار کی پہاڑیوں نے اُنہیں دعوت
دی ، بہتے ہوئے پانی کے پاس ایک اونچے ٹیلے نے کہا اے خدا کی راہ میں بھاگنے والو ! ادھر
آؤ۔ میری چھاتیوں میں دودھ نہیں ہے مجھے کبھی بھی دنیا کے نو جوانوں نے اپنے لئے قبول نہیں
کیا مگر میں اپنی خشک چھاتیاں اور جھلسا ہوا سینہ تمہارے لئے پیش کرتی ہوں اور ان بھاگنے
والوں نے خدا کا شکر کیا اور اس جگہ ڈیرہ ڈال دیا۔ جس طرح مکہ میں ایک دائی کو سب لوگوں
نے اپنے بچے دینے سے انکار کر دیا تھا مگر اُس نے خالی ہاتھ جانا پسند نہ کیا اور وہ ایک ایسے بچے
کو لے گئی جو یتیم تھا ، جس کی ماں بیوہ تھی اور جس کے گھر سے اُسے کچھ ملنے کی امید نہ تھی ۔ اسی
طرح خدا تعالیٰ نے انہیں بھی ایک ایسی دائی دی جس کا گھر آ منہ کے گھر کی طرح خالی تھا۔ پس
اُنہوں نے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اُنہوں نے اس میں خدا تعالیٰ کی باتوں کو پورا ہوتے دیکھا
اور خدا تعالیٰ نے بھی عرش سے اس امر کو دیکھ کر کہا اے بے آب و گیاہ وادی ! تو بابرکت ہو کہ تو
نے میرے لئے بھاگنے والوں کو پناہ دی اور وہ بابرکت ہو اور وہ بابرکت ہوگئی۔ اس نے یہ برکت کسی اور سے
نہیں چھینی ۔ مکہ کی برکتیں اُسی کے پاس ہیں، یروشلم کی برکتیں اُسی کے پاس ہیں ۔ مدینہ کی برکتیں
اُسی کے پاس ہیں ، قادیان کی برکتیں اُسی کے پاس ہیں ، اِس کو یہ برکت خدا کے خزانہ سے ملی
ہے جس کے خزانے غیر محدود ہیں ۔ وہ جو اس پر حسد کرتا ہے حسد کرتا چلا جائے ۔ دینے والے
نے دے دیا اور لینے والے نے لے لیا۔ اب حاسد کے لئے سوائے دانت پینے اور رونے کے