قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی (فرمودہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۹ء برموقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ)

انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۸۳
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
میں کہتا ہوں کہ باقی رہنے والا ٹکڑا بہت زیادہ ہے اگر نادہندگان تھوڑی تعداد میں ہوتے تو میں
انہیں نظر انداز کر دیتا اتنے بڑے ٹکڑے کو میں خدا تعالیٰ کی ملامت کے نیچے لانا پسند نہیں کرتا۔
اگر میں نئی تحریک کر دوں تو یہ لوگ خدا تعالیٰ کی ناراضگی کے مورد بن جائیں گے اور یہ بات
میری طبیعت برداشت نہیں کرتی ۔
میں جانتا ہوں کہ نادہندگان میں سے بعض ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ قادیان کی جنگ چونکہ
ختم ہو چکی ہے اس لئے اب کسی چندہ کی ضرورت نہیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ قادیان کی جنگ اب
بھی جاری ہے اور اُس کے لئے ہمیں بار بار قربانی کرنی پڑے گی اور متواتر جد و جہد جاری رکھنی
ہوگی ۔ وہ لوگ جو اپنی جائدادیں مشرقی پنجاب چھوڑ آئے ہیں اُنہیں یہ کوشش کرنی چاہیے تھی کہ
وہ چندہ پہلے ادا کر دیتے لیکن اگر اب وہ اس حالت میں نہیں کہ چندہ ادا کر سکیں تو کم از کم وہ یہ
لکھ کر دے دیں کہ ہماری جائدادیں مشرقی پنجاب میں رہ گئی ہیں اور اب ہم اس قابل نہیں کہ
اپنے وعدہ کو پورا کر سکیں ۔ اس کے بعد وہ ثواب حاصل کرنے کے لئے اس مد میں خواہ ایک
روپیہ ہی چندہ دے سکیں دے دیں یہ چندہ اُن کی جائدادوں کی وجہ سے نہیں ہوگا بلکہ بطور
اظہار عقیدت یہ بتانے کے لئے ہوگا کہ اگر چہ ہم غریب ہیں مگر ہمارا دل غریب نہیں اور اس
سے یہ بھی پتہ لگ جائے گا کہ نادہندگان میں سے کتنے ہیں جو وعدہ پورا کرنے سے معذور ہیں ۔
ہم نے مغربی پنجاب کے دو ضلعوں لائکپور اور ملتان کا اندازہ لگایا ہے ان میں سے ایک
کے ذمہ ابھی ۷۰ فیصدی کے قریب وعدے واجب الادا ہیں اور ایک کے ذمہ ۸۰ فیصدی ۔
جب وعدہ کنندگان لو اس ه کنندگان کو اِس طرف توجہ دلائی گئی تو دلائی گئی تو اُن میں سے بعض نے جواب دیا کہ ہم تو سمجھے
تھے کہ کام ختم ہو گیا اس لئے اب اس چندہ کی ضرورت نہیں رہی ۔ مگر یہ جواب صحیح نہیں تھا کام
جاری ہے اور اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک قادیان ہمیں دوبارہ نہیں مل جاتا۔ لیکن جو
لوگ اب چندہ دینے سے معذور ہیں اُنہیں کم از کم اپنے کھاتے صاف کرا دینے چاہئیں اور پھر
حسب توفیق ایک روپیہ یا آٹھ آنے ہی اگر وہ چندہ دے سکتے ہیں تو حفاظت مرکز کے لئے
ارسال کر دیں تا کہ وہ ثواب سے محروم نہ رہیں اور جو اس طرف کے رہنے والے ہیں اور اُن کی
جائدادیں محفوظ ہیں اُن سے میں کہتا ہوں کہ تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور یہ چندہ بہت جلد ادا

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۸۴
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
کرنے کی کوشش کرو ۔ اور وہ کا رکن جو چندہ دے چکے ہیں انہیں میں کہتا ہوں کہ تمہارا کام ہے
کہ غافل مؤمنوں کو بیدار کرو۔ دفتر سے اپنی جماعت کے وعدوں کی نقول منگوا ؤ اور لوگوں کے
پاس جاؤ اور انہیں ادائیگی کی طرف متوجہ کرو۔ یاد رکھو نادہندوں میں سے بعض غافل مؤمن
ہیں اور بعض منافق ۔ منافق قادیان پر سب سے زیادہ آنسو بہاتا ہے لیکن تم دیکھو گے قادیان کا
چندہ اُس کے ذمہ ہوگا اور غافل مومن کبھی مخلصوں کی آواز پر جاگ پڑتا ہے اور کبھی منافقوں کی
آواز پر سو جاتا ہے اُس کو جگانا ہمارا فرض ہے اور اُس کا کوشش کر کے جاگنا خوداُس کا فرض ہے
سو اگر تم مخلص ہو تو کمزوروں کو جگا کر اُن سے رقم وصول کرو اور اگر تم سست ہو تو استغفار کر کے
اپنی غلطی کا ازالہ کرو۔
وقف جائداد اور وقف آمد کی تحریکیں ایک بھی ہیں اور الگ الگ بھی ہیں ۔ جن لوگوں نے
جائدادیں وقف کی ہوئی تھیں اُنہیں لکھا گیا تھا کہ وہ اپنی جائداد کی قیمت کا ایک فیصدی دیں
لیکن چونکہ وہ نازک موقع تھا اور روپیہ کی فوراً ضرورت تھی اس لئے ہم نے کہا کہ دوسرے لوگ
جن کے پاس جائدادیں نہیں وہ بھی آئیں اور اپنی ایک ماہ کی آمد دے کر اس چندہ میں حصہ
لیں ۔ جس شخص نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے خواہ وقف جائداد کے لحاظ سے خواہ وقف آمد کے
لحاظ سے وہ اس تحریک کا مخاطب نہیں لیکن جس نے چندہ نہیں دیا اُس کے لئے چندہ کا ادا کرنا
ضروری ہے۔
اس کے بعد حضور نے فرمایا : )
وہ لوگ جنہوں نے چندہ حفاظت مرکز دے دیا ہے وہ کھڑے ہو جائیں ( اس پر وہ دوست
جنہوں نے چندہ حفاظت مرکز دے دیا تھا کھڑے ہو گئے اس کے بعد حضور نے فرمایا) اب
جنہوں نے یہ چندہ ادا نہیں کیا اُن سے میں کہتا ہوں کہ اگر ان دوستوں نے چندہ دے دیا ہے تو
کیا وجہ ہے کہ تم یہ چندہ نہیں دیتے ۔ میں جانتا ہوں کہ جو لوگ بیٹھے رہتے ہیں اُن میں سے ایک
ایسی تعداد بھی ہے جو مشرقی پنجاب سے آئی ہے اور وہ اب غربت کی حالت میں ہیں لیکن میں
اُن سے کہتا ہوں کہ اگر وہ چندہ ادا نہیں کر سکتے تو اپنا کھاتہ صاف کرا دیں اور دفتر کو اپنی
ذمہ داری کی اطلاع دے دیں ۔ اور جو ان کے سوا ہیں میں اُن سے کہتا ہوں کہ آخر اس غفلت

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۸۵
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
کے معنی کیا ہیں ہمیں دو تین سال کے لئے دو تین لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے اور اس کے بعد بھی
کچھ رقم کی ضرورت ہوگی اور یہ رقم ہم دوسرے چندوں سے نہیں بچا سکتے ۔ حفاظت مرکز کے
چندہ کے تیرہ لاکھ کے وعدے تھے اور اب جماعت کچھ بڑھ بھی گئی ہے اس لئے شاید یہ وعدے
پندرہ لاکھ تک پہنچ چکے ہوں گے بہر حال نادہندگان پر بہت بڑی ذمہ داری ہے انہیں چاہیے کہ
استغفار کریں اور اپنی غفلتوں کو دور کریں لیکن اگر اُنہوں نے اپنی غفلتوں کو دور نہ کیا تو ان
دوستوں سے جو اپنے وعدے ادا کر چکے ہیں میں کہوں گا کہ اگر یہ لوگ نہ جاگیں تو کیا وہ تیار
ہیں کہ میں دوبارہ تحریک کروں اور وہ چند دیں؟ ( اس پر سب وعدہ پورا کرنے والوں نے بیک
آواز کہا کہ حضور ہم تیار ہیں ۔ )
(آخر میں حضور نے فرمایا :)
اب میں ان لوگوں سے جنہوں نے چندہ ادا نہیں کیا کہتا ہوں کہ آپ اپنے بقایا اگلے چھ ماہ
میں ادا کر دیں ۔ مشرقی پنجاب سے آنے والوں میں سے جنہیں کام مل گئے ہیں یا جائیدادیں مل
گئی ہیں اور اب وہ اس قابل ہیں کہ چندہ ادا کر سکیں وہ بھی اس میں شامل ہیں ۔ اگر اس مدت
کے اندر ا نہوں نے اپنا چندہ ادا نہ کیا تو ہم سمجھیں گے کہ خدا کے مقرر کردہ مرکز سے اُنہیں کوئی
محبت نہیں پھر میں دوبارہ تحریک کروں گا جس میں ان لوگوں کے لئے حصہ لینا قطعاً نا جائز ہوگا ۔
اور میں جماعت پر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جو لوگ اپنا فرض ادا کر چکے ہیں وہ یقیناً ایک بار
پھر یہ ثابت کر دیں گے کہ دنیا میں جہاں فرض ادا نہ کرنے والے لوگ ہیں وہاں اپنے فرض کو ادا
کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں ۔ (از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
قل هل تربصون بنا الا احدى الحسنيين (التوبة:۵۲)
بخارى كتاب الجمعة باب الانصات يوم الجمعة (الخ)
بخاری کتاب الادب باب حسن الخلق والسخاء (الخ)
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۷۸-۲۷۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
مسلم كتاب الفتن باب ذكر الدجال (الخ)

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۸۶
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
کے نزول مسیح صفحه ۴۴- حاشیہ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۲۰ حاشیه + ذکر یا باب ۱۴ آیت ۱ تا ۲۱
برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۱۸۸۷ء (مفہوم))
تذکرہ صفحہ ۷۷۲۔ ایڈیشن چہارم
و تذکره صفحه ۵۹۵۔ ایڈیشن چہارم
ا تذکرہ صفحہ ۱۹۲ ۱۹۳ ۔ ایڈیشن چہارم
ا تذکرہ صفحہ ۵۹۳ ۔ ایڈیشن چهارم
تذکره صفحه ۴۸۰ ۔ ایڈیشن چهارم ۔
بخاری كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب قوله وآخرين منهم (الخ)
تذکره صفحه ۱۵۸ ۔ ایڈیشن چهارم
۱۵ ازالہ اوہام صفحہ ۷۹-۸۰- روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۷۹-۱۸۰
۱۶ کشتی نوح صفحه ۴۸-۴۹۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه۵۱۰۵۰
ل تذکرہ صفحہ ۴۸۵ ۔ ایڈیشن چہارم
يسين: ۸۳

آج 10 میں سے 10 باقی