قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی (فرمودہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۹ء برموقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ)
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۷۱
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
کچھ نہیں ۔ اب یہ جگہ ہمیشہ کے لئے بابرکت ہے خواہ ہمیں اِسے کسی وقت چھوڑ نا ہی پڑے۔ اس
کی برکت اس سے کبھی چھینی نہیں جائے گی بلکہ پیش گوئیوں سے جو کچھ معلوم ہوا ہے اس کو مد نظر
رکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ قیامت سے پہلے یہ جگہ ضرور ایک دفعہ علم محمدی کے سر بلند کرنے
کا موجب ثابت ہوگی اور اسرافیل یہاں سے ایک دفعہ ضرور اپنا صور پھونکے گا لیکن میں کہتا
ہوں خواہ اوپر کے امور میں سے کوئی بھی درست نہ ہوتا پھر بھی جماعت کے لئے ایک مرکز کی نہ
ضرورت تھی ۔ اگر کسی کے پاس روحانی آنکھیں نہیں کہ وہ اس چیز کی اہمیت کو محسوس کر سکے تو
کم از کم اتنی عقل تو اُس میں ہونی چاہیے کہ وہ اس بات کو سمجھ سکے کہ بغیر مرکز کے جماعت ترقی
نہیں کر سکتی ۔
قادیان بے شک ہمارا مرکز ہے مگر اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ ہماری زندگی کی بنیا د رکھنے والا
ہے۔ پس جب کبھی ہمارا عملی مرکز وہاں سے جدا ہو، اس عرصہ میں بھی کوئی نہ کوئی مرکز ضروری
ہے تا کہ اجتماعی کام خوش اسلوبی سے ہوسکیں وہ ربوہ نہ سہی کوئی سہی ۔ اور اور کوئی نہ ہو تو ربوہ
سہی ۔ بہر حال جب تک ہم اکٹھے نہیں رہیں گے اُس وقت تک اسلام کی ترقی کے لئے سکیمیں
کس طرح بنائیں گے ۔ اکٹھے نہ بیٹھیں گے تو مل کر کام کس طرح کریں گے ۔ ہمارے مبلغ کہاں
تیار ہوں گے ، لڑ پچر کہاں تیار ہوگا ، لائبریریاں کہاں قائم ہوں گی ، دین سیکھنے کے خواہش مند
دین کہاں سیکھیں گے، روپیہ کہاں جمع ہوگا ، سکول کہاں بنائے جائیں گے ، مبشرین کی کلاسیں
کہاں کھولی جائیں گی ۔ پس اگر یہ پیش گوئیاں نہ بھی ہوں تب بھی ہمیں کوئی نہ کوئی جگہ مرکز کے ۔
لئے اختیار کرنی پڑے گی ۔ اگر کسی کے پاس روحانی آنکھیں نہیں تو بے شک وہ ان باتوں کو نہ
مانے جن کو میں نے ابھی بیان کیا ہے اس میں میرے لئے گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ بہ
یہ
خدا تعالیٰ کی باتیں ہیں جو پوری ہو کر رہیں گی لیکن انہیں کم از کم اتنا تو ماننا پڑے گا کہ ہمارے
لئے اپنے کام کو جاری رکھنے کے لئے مرکز بنانا ضروری ہے اور جب ہمیں کسی نہ کسی جگہ مرکز بنانا
ہی پڑے گا تو اس کو آباد کرنا بھی جماعت کا ہی کام ہے۔ قادیان سے نکلنے کے بعد ہمارا کام
بہت ترقی کر گیا ہے ۔ وہی مبلغ جو دوسرے ممالک میں بیٹھے نہایت سستی کے ساتھ کام کر رہے
تھے اُنہیں یکدم ہوش آ گیا اور وہ بڑے بڑے عالم اور فقیہ بن گئے ہیں اور اپنے کام کو اُنہوں
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۷۲
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
نے وسیع کر لیا ہے۔ قادیان سے نکلنے سے پہلے ہماری جماعت جتنی معروف تھی اُس سے کئی گنا
زیادہ اب معروف ہے ۔ قادیان سے نکلنے سے پہلے جتنے لوگ اس کی طرف متوجہ تھے اُس سے
بہت زیادہ لوگ اب توجہ کر رہے ہیں ۔ غرض قادیان سے نکلنے کے بعد ہمارے مشنوں میں یکدم
بیداری پیدا ہو گئی ہے اور اب وہ جوان ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی
ہیں اور مبلغ بننے کے لئے باہر سے لوگ آ رہے ہیں ۔ شروع میں مسٹر کنزے اور ایک دو چینی
طالب علم آئے تھے اب رشید احمد (امریکن نو مسلم ) آئے آئے ہیں ابھی ایک اور جرمن اور ایک
امریکن خاتون دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے یہاں آنے والے ہیں اُن کی تعلیم کا انتظام ہمیں
کرنا ہوگا ۔ اب اگر مرکز نہ ہو تو یہ کہاں تعلیم حاصل کریں گے۔ قادیان میں ہمارے سکول تھے،
کالج تھا ، جامعہ احمد یہ تھا ، لڑکیوں کا سکول تھا، کروڑوں کی جائدادیں تھیں، بارہ تیرہ مساجد
تھیں ، دفاتر تھے یہاں پر سب عمارتیں نئے سرے سے بنانی پڑیں گی ۔ پھر قادیان میں کارکنوں
کے اپنے مکانات تھے اور یہاں وہ بھی بنانے پڑیں گے ۔ ان سب کیلئے روپیہ کی ضرورت ہے ۔
۱۹۴۷ء میں میں نے ایک لاکھ روپیہ کی تحریک کی تھی لیکن دو جلسوں پر اور عارضی رہائش
کے لئے عمارتیں بنانے میں ہی بہت زیادہ روپیہ خرچ ہو گیا ہما را اندازہ تھا کہ پندرہ ہزار میں
سوائے چند پکی عمارتوں کے کچی عمارتیں بن جائیں گی ۔ مسجد مبارک کے لئے تو دوستوں نے
چندہ دیا ہے اور امید ہے کہ ایک دو ماہ کے اندراندر مسجد تیار ہو جائے گی ۔ پھر بڑی مسجد کے لئے
چندہ کا اعلان کیا جائے گا اِس کے بعد ہمیں سکولوں اور کالجوں کے لئے بھی چندہ کرنا پڑے گا۔
سلسلہ کی مالی حالت یہ ہے کہ ہندوستانی جما ہندوستانی جماعتوں کا چندہ جو دولاکھ روپیہ تھا اب نہیں ملتا اور ادھر
کام بڑھ گیا ہے۔ میں نے یہ تجویز کی ہے کہ گورنمنٹ نے زمین کی جو واجبی قیمت تھی وہ تو لے لی
ہے۔ جب ہم یہاں بس جائیں گے تو کالجوں اور سکولوں کی وجہ سے لازماً لوگ یہاں مکان
بنائیں گے اس لئے جو زیادہ قیمت مل سکے وہ ہمارا حق ہے اور ہمیں لینی چاہیے کیونکہ ہماری وجہ
سے لوگ یہاں بسیں گے اور مکانات بنائیں گے ۔ پس میں نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ اس مصیبت
کے وقت میں اس جگہ کی آبادی کے لئے جو سامان کرے گا اُسی روپیہ سے عمارتیں بن جائیں
گی۔ تین لاکھ پچاس ہزار کی زمین فروخت ہو چکی ہے اور اِس سے عارضی مکانات بنائے
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۷۳
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
جائیں گے لیکن ان اخراجات میں سے کچھ حصہ ایسا بھی ہے جو واپس آ جائے گا۔ مثلاً لکڑی ہے
یہی لکڑی دوسرے مکانات کے کام آ جائے گی ۔ یہ خدا تعالیٰ کی تدبیر تھی کہ بجائے اس کے کہ وہ
ہم پر کوئی نیا بوجھ ڈالے، ہمیں اس زمین سے ہی روپیہ مل رہا ہے ۔ اب زمین بہت تھوڑی رہ گئی
ہے۔ صرف چارسو کنال کا ٹکڑا ایسا رہ گیا ہے جو فروخت نہیں ہوا جس کے معنی یہ ہیں کہ اگر یہی
قیمت رہی تو تین لاکھ روپیہ کی اور امید ہو سکتی ہے مگر بعد میں آنے والوں کو مرکز میں دیر سے
آنے کا کچھ خمیازہ بھی بھگتنا چاہیے۔ اگر زمین کی قیمت کچھ بڑھا دی گئی تو شاید کچھ اور رقم
آ جائے اور پندرہ سولہ سو روپیہ مزید مل جائے ۔ اگر میری یہ رائے صحیح ہے کہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کا
قائم کردہ ہے بلکہ میں رای العین کی طرح کہہ سکتا ہوں کہ یہ خدا کا قائم کردہ ہے تو پندرہ سو کیا
پندرہ ہزار بھی آجائیں گے بہر حال اس وقت ہمیں پندرہ لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے اور جیسا کہ
میں نے بتایا ہے تین لاکھ پچاس ہزار کی تو زمین پک چکی ہے اور تین چار لاکھ روپیہ کی اور آمد
ہو گی مگر ضرورت ہے پندرہ لاکھ روپیہ کی ۔ آٹھ لاکھ روپیہ باقی رہ جاتا ہے وہ کہیں سے پورا کرنا
ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ چندہ حفاظت مرکز کے وعدے جن کے ذمہ واجب الادا ہیں وہ
ادا کر دیں ۔ اگر ان لوگوں نے جو اب سستی کر رہے ہیں کوشش کی تو شاید چار پانچ لاکھ اور بھی
جمع ہو جائے ۔ یہ بارہ تیرہ لاکھ کے قریب ہو جاتا ہے ۔ رہ گیا تین لاکھ روپیہ اس کے لئے میں
چند تجاویز دوستوں کے سامنے رکھتا ہوں جن پر عمل کر کے وہ بغیر تکلیف اُٹھائے ربوہ کی آبادی
میں مدد دے سکتے ہیں ۔
یہ تو میں نے اشارہ کر دیا ہے کہ جو یہاں آنا چاہتے ہیں وہ آ جائیں ورنہ بعد میں ہزار ہزار،
پندرہ پندرہ سو روپیہ فی کنال کے حساب سے بھی زمین نہیں مل سکے گی ۔ دوست اگر کوشش کریں
تو یہ کوئی مشکل امر نہیں اگر وہ الگ الگ زمین لیں تو شاید سالوں میں بھی یہاں مکان نہ بناسکیں
لیکن اگر دو دو ، تین تین مل کر ایک ٹکڑہ خرید لیں اور مکان بنالیں ، پھر دوسرا ٹکڑا خرید لیں اور
مکان بنالیں تو بڑی آسانی سے وہ یہاں مکان بنا سکتے ہیں ۔
دوسری تجویز یہ ہے کہ امانت تحریک جدید اور امانت صدرانجمن احمدیہ کی برکت کو تو آپ
نے دیکھ ہی لیا ہے یہاں روپیہ جمع کرنے کی وجہ سے گذشتہ فسادات میں ہزاروں احمدیوں کا
انوار العلوم جلد ۱ ۲
۳۷۴
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
روپیہ بچ گیا ہے ۔ جو لوگ امانت تحریک جدید میں یا صدر انجمن احمد یہ کے پاس روپیہ رکھواتے
تھے ان کی ساری کی ساری رقمیں محفوظ رہی ہیں ۔ مثلاً اگر کسی شخص نے پانچ ہزار روپیہ امانت میں
رکھوایا تھا تو اُسے پانچ ہزار کا پانچ ہزار ہی مل گیا ہے اور ادھر آ کر اُس نے اس سے مختلف
تجارتیں اور دوسرے کاروبار کامیاب طور پر چلا لئے ہیں لیکن جنہوں نے امانت میں روپیہ نہیں
رکھوایا تھا بلکہ نفع کی خاطر کسی اور شخص کو دے دیا تھا اور کہتے تھے کہ ہمیں پچیس فیصدی منافع ملے
گا ، اُن کو نہ پچیس فیصدی منافع ملا اور نہ اصل رقوم ہی ملیں ۔ پچیس فیصدی منافع لیتے لیتے اُن کی
اصل رقوم بھی ضائع ہو گئیں ۔ اب بھی میں بتاتا ہوں کہ تمہارا فائدہ اسی میں ہے کہ تم اپنا روپیہ
امانت تحریک جدید یا امانت صدر انجمن احمد یہ میں جمع کراؤ یہ مفت کا ثواب ہے جو تمہیں حاصل
ہو سکتا ہے۔ تم میں سے کوئی شخص اپنا سارے کا سارا روپیہ تجارت میں نہیں لگا تا ۔ فرض کرو تم پانچ
پانچ روپے بھی امانت تحریک جدید یا امانت صدرانجمن احمد یہ میں جمع کراؤ تو دس لاکھ روپیہ جمع
ہو جاتا ہے پھر روپیہ واپس لینے میں کوئی مشکل بھی نہیں ۔ کسی نوٹس کی ضرورت نہیں چاہے آج
جمع کراؤ اور کل لے جاؤ ۔ بلکہ میں کہتا ہوں اگر کسی میں ایمان ہو تو جب وہ ربوہ میں آئے تو اگر
اس کے پاس پانچ روپے بھی ہوں تو وہ آتے ہی یہاں جمع کرادے اور پھر جاتے ہوئے لے
لے ۔ اس طرح چھوٹی سے چھوٹی رقم سے بھی جماعت فائدہ اُٹھا سکتی ہے۔ آپ کہیں گے کہ
چھوٹی چھوٹی رقوم سے کس طرح فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے؟ سو یہ ایک اقتصادی راز ہے جو ہر شخص
نہیں جانتا مگر میں بتا دیتا ہوں کہ وہ کیا ہے۔ دنیا میں جتنے بینک ہیں ان کے پاس امانتیں ہوتی
ہیں اور وہ اِن امانتوں سے بڑی بڑی آمد میں پیدا کر لیتے ہیں ۔ ایک دفعہ الائیڈ بنک کا
جنرل مینیجر جو انگریز تھا مجھے امرتسر سے ملنے کے لئے آیا اور اُس نے کہا مجھے پتہ لگا ہے کہ آپ
کے خزانہ میں دس پندرہ لاکھ روپیہ پڑا ہے وہ آپ ہمارے بنک میں کیوں جمع نہیں کرا دیتے ہم
آپ کو ہر طرح کی سہولتیں بہم پہنچائیں گے ۔ میں نے کہا تم امرتسر سے چل کر یہاں آئے ہو آخر
کوئی بات تو ہے ۔ اُس نے کہا یہ دس پندرہ لاکھ روپیہ ہمارے بینک میں جائے گا تو ہم بہت کچھ
کمالیں گے۔ میں نے اُسے کہا تم مجھے وہ راز بتاؤ جس کے ذریعہ تم اس روپیہ سے بہت کچھ کمالو
گے۔ میں نے تو اپنے دفتر والوں کو یہ ہدایت دی ہوئی ہے کہ روپیہ میں سے اٹھنی خرچ کرنی ہے
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۷۵
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
اٹھنی خرچ نہیں کرنی ۔ اُس نے کہا ہم تو دس آ نہ میں سے ایک آنہ رکھتے ہیں تو آ نے خرچ کر لیتے
ہیں مثلاً ایک لاکھ رو پید اگر ہمارے پاس ہو تو نوے ہزار سے ہم تجارتیں کرتے ہیں اور دس ہزار
خزانہ میں پڑا رہتا ہے۔ کبھی گاہک اتنا رو پیدا ایک ہی دفعہ آ کر نہیں لیتا۔ میں نے کہا میں تو روپیہ
میں سے اٹھنی سے زیادہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں دیا کرتا ۔ جب ہم قادیان سے نکلے تو یکدم
ریلا آ پڑا اور لوگ اپنی اپنی رقمیں واپس لے گئے کیونکہ کسی نے تجارت شروع کر دی اور کسی نے
کوئی اور کام شروع کر دیا اور اس کے لئے انہیں روپیہ کی ضرورت تھی ۔ میری تجویز یہ تھی کہ
روپیہ میں سے آٹھ آنے خرچ کرو آٹھ آنے محفوظ رکھو جب لوگ روپیہ واپس لینے آئے تو میں
نے کہا ہر ایک کو اُس کا روپیہ دے دو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خزانہ سے بارہ تیرہ لاکھ روپیہ یکدم
نکل گیا لیکن پھر بھی ہمارے پاس امانت پڑی رہی ۔ غرض امانت رکھنا بڑی مفید چیز ہے۔
حضرت خلیفة المسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ ہمارے لئے تو اللہ تعالیٰ نے امانت کو روزی
کا ایک ذریعہ بنایا ہے ۔ ہم اپنے پاس امانتیں رکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ ہمارا گزارہ چلا رہا ہے ۔
ضرورت کے وقت امانت میں سے ہم روپیہ نکالتے ہیں اور خرچ کر لیتے ہیں اور جب روپے
والا اپنی رقم واپس لینے آتا ہے تو اُس کے لئے بھی روپیہ موجود ہوتا ہے ۔ غرض امانت سے سلسلہ
کو بہت بڑی مدد مل سکتی ہے اس لئے میں تحریک کرتا ہوں کہ دوست زیادہ سے زیادہ رقوم امانت
تحریک جدید اور امانت صدر انجمن احمد یہ میں جمع کرائیں ۔ اگر دوست صحیح طور پر اس پر عمل
کریں تو میرا خیال ہے کہ ہمارے پاس اتنا روپیہ جمع ہو سکتا ہے کہ کسی قسم کا چندہ لینے کی ضرورت
بھی پیش نہ آئے ۔ غرض اپنا رو پید امانت تحریک جدید اور امانت صدر انجمن احمد یہ میں جمع کرانا
شروع کر دو اس سے ہمیں بہت بڑی امداد مل جائے گی ۔ ادھر میں دفتر والوں کو نصیحت کرتا ہوں
کہ جس طرح شہر کا بینک ضرورت کے وقت بغیر کٹوتی کے روپیہ ادا کر دیتا ہے اسی طرح وہ بھی
روپیہ واپس مانگنے پر بغیر کسی کٹوتی کے روپیہ بھیج دیا کریں ۔ مثلاً منٹگمری کا ایک آدمی ہے اُس نے
اپنے شہر کے بنک میں روپیہ جمع کرایا ہے اُسے جب بھی ضرورت ہوگی وہاں جائے گا اور رقم لے
ری کی پوری لے گا اس پر کوئی منی آرڈر فیس وغیرہ نہیں لگے گی ۔ اسی طرح اگر آپ
بھی کریں گے اور روپیہ واپس مانگنے پر بغیر کسی کٹوتی کے دے دیں گے تو روپیہ جمع کرانے
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۷۶
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
والے سمجھیں گے کہ اس میں اور بنک میں کوئی فرق نہیں اور جب کوئی فرق نہیں تو وہ کیوں اپنا
روپیه امانت تحریک جدید یا امانت صدر انجمن احمد یہ میں جمع نہ کرائیں ۔ اس طرح لوگ خوشی
سے اپنا روپیہ یہاں جمع کرائیں گے اور کثرت سے کرائیں گے۔ یہ امانت غیر تابع مرضی نہیں
ہو گی بلکہ تابع مرضی ہو گی ۔ بے شک کوئی صبح جمع کرائے اور دو گھنٹے بعد اپنی رقم واپس لے لے ۔
اگر انجمن نے میرا مشورہ مان لیا تو احباب کو بوقت ضرورت بغیر کسی خرچ کے روپیہ واپس مل
جائے گا۔ یا ان کے شہر کے بنک کے نام چیک بھجوا دیا جائے گا اور وہاں سے انہیں پوری کی
پوری رقم مل جائے گی ۔
غرض یہ صورت ایسی ہے کہ بغیر کسی محنت کے اور بغیر کسی خطرے کے روپیہ جمع ہوسکتا ہے
اور اُس سے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ بظاہر تو آئندہ کوئی خطرہ نظر نہیں آتا مگر پچھلے خطرہ کے
وقت بھی جن لوگوں نے روپیہ جمع کرایا تھا ان کا روپیہ بالکل محفوظ رہا تھا اور اس میں بھی
خدا تعالیٰ نے مجھے ہی کام کرنے کا موقع دیا تھا اور وہ اس طرح کہ بیت المال والوں نے اصرار
کیا کہ روپیہ بنک میں محفوظ ہے اور اسے وہیں رہنے دیا جائے لیکن میں نے اصرار کیا کہ روپیہ
جلد نکلوا ؤ ۔ اُس وقت ہندوستان سے روپیہ آنے میں کوئی روک نہ تھی ۔ خدا تعالیٰ کی قدرت ہے
جو نہی اُنہوں نے روپے واپس منگوائے ہندوستان سے روپیہ آنا بند ہو گیا۔ صرف ۶۰ ہزار
روپیہ کی ایک رقم باقی رہ گئی جو میرے مشورہ کے بغیر رہنے دی گئی تھی ۔
تیسری صورت قرض ہے اگر جماعت نے امانت کی طرف پوری توجہ نہ دی تو پھر جماعت
کی بعض جائدادیں گرو رکھ کر اس کام کے لئے رقم حاصل کی جائے گی ۔ میرا ارادہ ہے کہ چندہ
کی صورت میں ربوہ کی تعمیر کے لئے کوئی رقم جمع نہ کی جائے بلکہ جماعت کی بعض جائدادیں گرو
رکھ کر قرض حاصل کر لیا جائے یا دوست امانت کی صورت میں اس کام میں مدد دیں ۔ اگر شہر بن
گیا تو آپ لوگوں کے لڑکے یہاں آئیں گے اور تعلیم حاصل کریں گے اُس وقت خدا تعالیٰ
آپ لوگوں کی جیبوں میں سے کسی اور صورت میں روپیہ نکال لے لگا۔ مثلاً آپ یہاں آئیں
گے تو یہاں کے دُکانداروں سے سو دا خریدیں گے ۔ اس طرح دُکانداروں کی آمد نیں بڑھیں
گی اور چندہ میں زیادتی ہوگی ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۷۷
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
اب میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ مرکز کے قیام سے اسی
صورت میں فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جب وہ بار بار یہاں آئیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرمایا کرتے تھے کہ جو لوگ بار بار قادیان آنے کی خواہش نہیں رکھتے وہ اپنے ایمانوں کی فکر
کریں ۔ بعض لوگوں سے میں نے سنا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قادیان کہا
ہے، ربوہ نہیں کہا۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ربوہ نہیں کہا تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے قادیان کب کہا تھا ؟ اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مدینہ نہیں کہا تھا تو
حضرت نوح علیہ السلام نے مکہ کب کہا تھا ؟ یہ تو الہی سلسلہ ہے جو لوگ اطاعت میں اپنی گردنیں
جھکا دیں گے وہ برکتیں حاصل کریں گے اور جو اپنی گردنیں نہیں جھکا ئیں گے وہ خود نقصان
اُٹھائیں گے ، دو ے، دوسروں کو اس سے کیا نقصان ہوسکتا ہے ۔
قادیان سے تعلق رکھنے کے متعلق جو کہا گیا تھا وہ اسی لئے تھا تا مرکز سے فائدہ اُٹھایا
جائے ۔ قادیان سے پہلے مکہ سے بوجہ مرکز ہونے کے فائدہ اُٹھایا جاتا تھا ۔ جب حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار بار قادیان آنے کے لئے جماعت کو تلقین کی تو مخالفین نے
کہا دیکھو ! اب مکہ کی بھی ہتک ہونے لگی حالانکہ وہ نادان یہ نہیں جانتے تھے کہ مکہ سے فائدہ
اُٹھانے کے لئے جب کہا گیا تھا تو اُس کے مرکز ہونے کی وجہ سے کہا گیا تھا۔ اسی طرح اگر تم
میں سے بعض یہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے قادیان کہا تھا ربوہ نہیں
کہا تو انہیں یا د رکھنا چاہیے کہ یہ جو کچھ تھا قادیان کے مرکز ہونے کی وجہ سے تھا۔ اب تو وہ وہاں تھ
رہ گیا۔ اب اگر وہ کالج نہیں ہوں گے جو قادیان میں تھے تو کیا عالم بن جائیں گے؟ پس قطع نظر
اس سے کہ ربوہ مرکز ہے یا نہیں ، برکات یہیں ہیں جو ان برکات سے حصہ نہیں لے گا وہ خود
نقصان اُٹھائے گا دوسروں کا اس سے کیا بگڑے گا ۔ پس دوستوں کو یہاں بار بار آنا چاہیے اس
سے مشکلات کے حل میں مدد ملے گی ۔ جن لوگوں کو فرصت ہو وہ یہاں آئیں اور دفاتر میں کام
کریں۔ آخر نیا مرکز بن رہا ہے اور اس کی تعمیر کے رستہ میں جو مشکلات ہیں اُنہیں بھی ہم نے
ہی حل کرنا ہے ۔ پس دوستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھیں اور بار بار یہاں آئیں اور
کام میں مدد دیں ۔ جن کی تعلیم کا انتظام نہیں وہ یہاں آئیں خود بھی تعلیم حاصل کریں اور بچوں کو
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۷۸
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
بھی تعلیم دلائیں اس طرح جماعت مضبوط ہوگی ۔ پھر یہاں آ کر اجتماعی عبادات سے فائدہ
اُٹھائیں ۔ اجتماعی دعائیں بہت بابرکت ہوتی ہیں ۔ سب سے بڑی جماعت بہر حال ربوہ میں
ہی ہے ( اس سے پہلے سب سے بڑی جماعت قادیان میں تھی ) اس لئے اس جگہ کی عبادت کا
فائدہ بہر حال اُس عبادت سے زیادہ ہو گا جو تم اپنے گھروں میں کرتے ہو۔ دوسرے تعمیر میں
جتنی مشکلات ہیں اُن کا دوستوں کو علم ہوگا ۔ جتنی دلچسپی اس کام میں نواب محمد الدین صاحب
مرحوم نے لی ہے باقیوں نے نہیں لی حالانکہ جماعت کے مرکز کو مضبوط بنانا ایسا کام ہے کہ مومن
کو اپنے بیوی بچوں سے بھی زیادہ اسے مقدم سمجھنا چاہیے۔
اب میں ایک بات مہاجرین سے بھی کہتا ہوں ۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پچھلی
-
دفعہ بھی اور اس دفعہ بھی میں نے دیکھا ہے کہ ان کے چہروں پر ایک افسردگی سی طاری ہے ۔
-
میں نہیں سمجھتا کہ ایسا کیوں ہے؟ دوسرے لوگ مایوس رہیں تو رہیں ہمارا تو ایک زندہ خدا ہے،
ہمارے لئے مایوسی اور افسردگی کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی بلکہ مومن تو ہزار بھٹیوں سے بھی گزار کر پھر سے؟
بھی خوش رہتا ہے۔ میں نے کئی دفعہ واقعہ سنایا ہے کہ ایک جرمن عورت کے سات لڑکے تھے ۔
پچھلی جنگ عظیم میں وہ ساتوں کے ساتوں مارے گئے جب اُس کا ساتواں بچہ مارا گیا تو فوج
کے کمانڈر نے وزیر جنگ کو اطلاع بھیجی کہ اس عورت کی عزت افزائی کی جائے ۔ وزیر جنگ
نے قیصر کو بتایا اس نے بھی اسے نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا اور کہا میرے نام سے اس عورت کا
شکر یہ ادا کیا جائے ۔ وہ لوگ تو قیصر کو خدا سمجھتے تھے۔ قیصر نے وزیر جنگ سے کہا کہ اُس عورت کو
بلائے اور میری طرف سے شکریہ ادا کرے ۔ وزیر جنگ نے اُس عورت کو بلایا اور بڑا اعزاز کیا
اور کہا میں قیصر کی طرف سے تمہارا شکر یہ ادا کرتا ہوں تمہارے ساتوں بچے ملک کی خدمت
کرتے ہوئے مارے گئے ہیں۔ انگریز جنگ کے زمانہ میں بھی دوسرے ملکوں میں انہی میں
سے نامہ نگار رکھا کرتے تھے جو حالات انہیں بھیجتے رہتے تھے۔ میں ڈیلی کرانیکل اخبار منگوایا
کرتا تھا اُس میں لکھا تھا کہ جب وہ عورت باہر آئی نامہ نگار نے لکھا کہ میں بھی وہاں کھڑا تھا وہ
۸۰ سال کی بڑھیا تھی ، اُس کے اعصاب کا نپ رہے تھے اور اُس سے کھڑا نہیں ہوا جاتا تھا مگر
اس نے دونوں ہاتھ کمر پر رکھ کر اپنی کمر کو سیدھا کیا اور ایک جھوٹا قہقہہ لگا کر کہا آخر ہوا کیا
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۷۹
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
میرے ساتوں بچے اپنے ملک کے لئے ہی مارے گئے ہیں ۔ دیکھو ! وہ بڑھیا ۸۰ سال کی تھی مگر
اُس کے اندر یہ احساس تھا کہ آخر ہوا کیا ، میرے بچے ملک کی خدمت کرتے ہوئے مارے گئے
ہیں ۔ اُس کے بچے تو ملک کے لئے مارے گئے تھے اور وہ ملک بچا نہیں لیکن اگر مسلمان مارے
گئے ہیں تو انہیں ایک ملک بھی تو مل گیا ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اُس نے تمہیں غلامی
سے آزاد کر دیا ، تمہیں تو اپنی تکلیفوں کا خیال بھی نہیں کرنا چاہیے۔
میں اوروں کو تو نہیں کہہ سکتا ہاں احمدیوں سے یہ کہتا ہوں کہ یہ خیال چھوڑ دو کہ تم لئے
ہوئے ہو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان مہاجرین پر افسوس کیا کرتے تھے جو وطن اور
جائدادوں کے چھوٹ جانے پر افسوس کرتے تھے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ
تشریف لائے اُس وقت مدینہ کا نام یثرب ہوا کرتا تھا اور وہاں ملیر یا کثرت سے ہوتا تھا۔ ملیریا
پھیلنا شروع ہوا تو مہاجرین کو بخار چڑھے ادھر وطن کی جدائی کا صدمہ تھا ان میں سے بعض نے
رونا اور چلانا شروع کر دیا کہ ہائے مکہ ہائے مکہ ۔ ایک دن حضرت بلال کو بھی بخار ہو گیا
اُنہوں نے شعر بنا بنا کر شور مچانا شروع کر دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو آپ خفا
ہوئے اور فرمایا کیا تم ایسے کام کے لئے یہاں آئے ہو؟ 19 میں بھی تمہیں یہی کہتا ہوں کہ خوش
رہو۔ تم یہ نہ دیکھو کہ ہم نے کیا کھویا ہے تم یہ دیکھو کہ ہم نے کس کے لئے کھویا ہے۔ اگر تم نے جو
کچھ کھویا ہے وہ خدا تعالیٰ کے لئے اور اسلام کی ترقی کے لئے کھویا ہے تو تم خوش رہو اور کسی موقع
پر بھی اپنی کمریں خم نہ ہونے دو ۔ تمہارے چہرے افسردہ نہ ہوں بلکہ ان پر خوشی کے آثار
پائے جائیں ۔
حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایک مسلمان ایسی حالت میں چلے آ رہے تھے کہ اُنہوں نے
گردن نیچے ڈالی ہوئی تھی حضرت عمر نے اُن کی ٹھوڑی پر مکہ مارا اور کہا اسلام کی فتوحات کا ز پر زمانہ
ہے اور تم اپنی گردن جھکائے پھر رہے ہو!! خدا تعالیٰ نے اس وقت اسلام کو حکومت دی ہے دنیا
جو چاہے کہے مگر تم تو یقین رکھتے ہو کہ اسلام کو فتح ہو گی ۔ اگر تم یقین رکھتے ہو کہ اسلام کو فتح ہو گی تو
پھر رونا کیا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی ایک
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۸۰
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
لڑکی کا بچہ فوت ہو جایا کرتا تھا۔ جب کئی بچے فوت ہو گئے تو اُس کی والدہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس دعا کے لئے آئیں ۔ آپ نے دعا کی اور فرمایا کوئی بات نہیں ۔ پھر
ایک بچہ پیدا ہوا اور فوت ہو گیا۔ وہ پھر دعا کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خدمت میں حاضر ہوئیں ۔ آپ نے دعا کی اور فرمایا گھبراؤ نہیں بچہ کمزور تھا خدا تعالیٰ اسے
تندرست کر کے واپس بھیجے گا۔ وہ واپس چلی گئیں پھر تیسرا بچہ پیدا ہوا اور مر گیا تو بیٹی نے والدہ
سے کہا جلدی جاؤ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے دعا کراؤ۔ اُنہوں نے جواب دیا
میں جب گئی تھی تو آپ نے فرمایا تھا بچے وہاں تندرست ہونے جاتے ہیں اب جانے کی کیا
ضرورت ہے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے اُنہیں بچے دیئے اور اب اُن کے بچوں کے بھی بچے ہیں ۔
پس میں مہاجرین سے کہتا ہوں کہ تم اپنی اُمنگوں اور امیدوں کو بڑھاؤ اور یہ بات مت بھولو کہ
خدا تعالیٰ نے تم سے ابھی بہت کچھ کام لینے ہیں جتنا بیج تم ڈالا کرتے ہو تمہیں اتنی ہی کھیتی ملتی ہے
مگر میں خدا تعالیٰ کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ تمہارا جو کچھ نقصان ہوا ہے ، اُس سے بہت زیادہ تمہیں
خدا تعالیٰ کی طرف سے ملے گا ۔ ( الفضل ۲۶ دسمبر ۱۹۶۱ ء )
حفاظت مرکز قادیان کے لیے چندہ کی اپیل
-
اب میں قادیان کو لیتا ہوں ۔ قادیان ہمارا مقدس مرکز ہے جو اس وقت ہم سے کٹا ہوا ہے
اور اس وجہ سے اس کی ذمہ داریوں کو ہم نے ہی ادا کرنا ہے۔ میں نے جماعت میں تحریک کی
تھی کہ جن احباب کے پاس جائدادیں ہیں وہ اُن کی قیمت کا ایک فیصدی حفاظت مرکز کے لئے
بطور چندہ دیں اور جن کی جائدادیں نہیں وہ ایک ایک ماہ کی آمد دیں ۔ اس تحریک کے جواب
میں جو وعدے آئے وہ تیرہ لاکھ روپیہ کے تھے لیکن جو وصولی ہوئی وہ صرف چھ سات لاکھ روپیہ
کی ہے۔ گویا چھ سات لاکھ روپیہ ایسا ہے جو ابھی واجب الادا ہے لیکن اب کسی دن آٹھ روپے
اور کسی دن دس روپے اس مد میں وصول ہوتے ہیں اگر وصولی کی یہی رفتار رہی تو غالباً کسی نئے
ما مور کے وقت تک بھی یہ رقم جمع نہیں ہوگی ۔ میں نہیں سمجھتا کہ ایسا کیوں ہے میں جب باہر جاتا
ہوں تو میرے اردگرد ایک جمگھٹا سا بندھ جاتا ہے اور لوگ پوچھتے ہیں کہ قادیان کب ملے گا ؟
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۸۱
ادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
لیکن قادیان سے اُن کی محبت کا یہ حال ہے کہ اُس کی حفاظت کے لئے چندہ کی تحریک کی گئی تو
بعض نے وعدہ بھی کیا لیکن وہ وعدہ اب تک پورا نہیں کیا۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ اب اس چندہ کی کیا ضرورت ہے دوسرے لفظوں میں وہ یہ کہتے
ہیں کہ مریض تو مر چکا ہے اب علاج کی کیا ضرورت ہے۔ ایک طرف تو وہ کہتے ہیں کہ قادیان
ہمیں واپس کب ملے گا اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ قادیان کا کام ختم ہو چکا ہے۔ جب قادیان
اُن کے نزدیک ختم ہو چکا ہے تو وہ واپس کس طرح مل سکتا ہے لیکن اگر وہ مریض ہے تو پھر اس
کے علاج کی کس نے کوشش کرنی ہے ۔ آخر قادیان ہمارا ہے اور اس کے علاج کی ہمیں ہی
کوشش کرنی پڑے گی غیر تو ایسا نہیں کرے گا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو
چندہ ادا کر چکے ہیں مثلاً اُن میں سے ایک میں ہی ہوں ۔ میں نے قادیان میں ہی یہ چندہ ادا کر
دیا تھا لیکن نصف کے قریب لوگ ایسے تھے جنہوں نے اس مد میں چندہ لکھوایا تو تھا لیکن یا تو چندہ
ادا ہی نہیں کیا یا اُس کا برائے نام ایک حصہ ادا کیا ہے اور کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے شروع
سے ہی کانوں میں سکہ ڈال رکھا ہے۔ وہ کہتے ہیں ہم نے اچھا کیا کہ چندہ نہ دیا کیونکہ قادیان
نے ہمارے ہاتھ سے چلے ہی جانا تھا۔ لیکن کیا کسی کا بچہ مر جائے تو وہ یہ کہا کرتا ہے کہ
الْحَمْدُ لِلهِ میں نے علاج نہیں کیا تھا۔ ایسا کوئی نہیں کہتا اس لئے کہ اُسے بچہ سے محبت ہوتی ہے
لیکن تم میں سے بعض ایسا کہتے ہیں اس لئے کہ انہیں قادیان سے محبت نہیں ۔ اگر انہیں قادیان
سے محبت ہوتی تو وہ ایسا کیوں کہتے ۔ میں اُن لوگوں سے جو کہتے ہیں کہ قادیان ہمارے ہاتھ
سے نکل گیا ہے اب چندہ کی کیا ضرورت ہے کہتا ہوں کہ یہ چندہ کس لئے تھا ؟ آیا تمہاری
حفاظت کے لئے تھا یا قادیان کی حفاظت کے لئے تھا ؟ اگر یہ چندہ تمہاری حفاظت کے لئے تھا تو
پھر اس کی کوئی ضرورت نہیں رہتی۔ لیکن اگر قادیان کی حفاظت کے لئے تھا تو قادیان اب بھی
موجود ہے اور جب تک وہ واپس ہمارے ہاتھ میں نہ آ جائے اُس کی ذمہ داریوں کو ادا کرنا
ہمارا فرض ہے۔ تم اپنے نفس سے پوچھ لو کہ تم نے کس لئے یہ وعدہ کیا تھا۔ خیر وعافیت سے اپنے
آپ کو پاکستان پہنچانے کے لئے یا قادیان کی حفاظت کے لئے؟ اگر خیر و عافیت سے اپنے
آپ کو ہندوستان میں سے لانے کے لئے تم نے اس چندہ کا وعدہ کیا تھا تو تم کہہ سکتے ہو ہم
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۸۲
قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی تقدیر تھی
پاکستان آگئے اب اِس چندہ کی ضرورت نہیں۔ لیکن اگر تم نے اس چندہ کا وعدہ قادیان کی
حفاظت کے لئے کیا تھا تو قادیان اب بھی موجود ہے اور اس کی حفاظت کی پہلے سے زیادہ
ضرورت ہے۔
میں جب کوئٹہ گیا تو رستہ میں میری ایک لڑکی رونے لگی وہ کہنے لگی کہ میں نے اس کمرہ میں
نہیں رہنا میں نے دوسری والدہ کے پاس جانا ہے۔ (اُس کی اپنی والدہ فوت ہو چکی ہے )
چونکہ جگہ محدود تھی اور برابر کی تقسیم کی ہوئی تھی میں نے چاہا کہ اُسے دوسرے کمرہ میں چھوڑ آؤں
اور اُس کی جگہ پر کوئی دوسری سواری لے آؤں ۔ میں اُس لڑکی کو دوسرے کمرہ میں چھوڑ آیا اور
اُس کی جگہ پر اپنی ایک بہو کو لے آیا۔ میں ابھی پلیٹ فارم پر ہی تھا کہ گاڑی چل پڑی ۔ ڈرائیور
نے غالباً شرارت کی اور گاڑی کو یکدم تیز کر دیا۔ زنجیر کھینچی گئی مگر وہ جام تھی اس لئے کھینچی نہ
جاسکی
دھر پرائیویٹ سیکرٹری کا عملہ حسب دستور چپ چاپ گاڑی میں بیٹھا ر ہا۔ میری بیوی اور
لڑکی کا چونکہ جسمانی رشتہ بھی تھا اس لئے اُنہوں نے شور مچا دیا دوسرے ڈبہ سے میری بیوی نے
زنجیر کھینچنے کے لئے پورا زور لگایا مگر وہ بھی جام تھی اُنہوں نے لڑکی سے کہا تو بھی ساتھ لٹک
جا چنانچہ دونوں نے مل کر زور لگایا اور بالآخر وہ زنجیر کھینچنے میں کامیاب ہوگئیں ۔ جب کوئٹہ پہنچے تو
میں نے مذاقاً کہا اب پرائیویٹ سیکرٹری صاحب تاردیں گے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ ہم سب خیریت
سے پہنچ گئے ہیں صرف خلیفہ اسیح پیچھے رہ گئے ہیں ۔ تمہارا رویہ بھی ایسا ہی ہے کہ الْحَمْدُ لِلهِ ہم
سب خیریت سے پاکستان پہنچ گئے ہیں صرف قادیان پیچھے رہ گیا ہے اس لئے اب کسی چندہ کی
ضرورت نہیں ۔ ہم نہیں جانتے کہ قادیان کے متعلق خدا تعالیٰ کیا تدابیر اختیار کرے گا مگر ہماری
دلی خواہش یہی ہے کہ خدا تعالیٰ ایسا فضل فرمائے کہ قادیان ہمیں جلد سے جلد مل جائے ۔
تم میں سے بعض مجھ پر اعتراض کرتے ہیں کہ میرا ایک نیا مرکز بنانا قادیان سے بے وفائی
ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قادیان کے لئے اُنہوں نے وہ قربانی نہیں کی جو میں نے کی ہے۔ یہ
بات بتا رہی ہے کہ ایسا اعتراض کرنے والے منافق ہیں ۔ میں جانتا ہوں کہ اگر میں نئی تحریک
کروں تو مخلص لوگ ضرور اس میں حصہ لیں گے اور کئی دوست مجھے تحریک بھی کرتے رہتے ہیں
که اگر بقا یا داران چندہ نہیں دیتے تو آپ نئی تحریک کریں ہم چندہ دینے کے لئے تیار ہیں لیکن