دسواں باب

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
دسواں باب
۴۴۶
اسلام اور ملکیت زمین
اُن لوگوں کا جواب جن کے نزدیک بڑی زمینوں کی
ملکیت یا زمینوں کا بٹائی پر دینا جائز نہیں یا جن لوگوں کے
نزد یک حکومت کو حق حاصل ہے کہ وہ ضرورت کے موقع پر
زمینداروں سے زمینیں واپس لے لے
اب میں اُن لوگوں کے اعتراضات کو لیتا ہوں جو زمین کی ملکیت کے بارے میں یہ پہلو
اختیار کرتے ہیں کہ بڑی زمینوں کا رکھنا جائز نہیں ، نہ زمین کا بٹائی پر دینا جائز ہے، نہ مقاطعہ پر
بینا یا دینا جائز ہے۔ یا تو انسان خود کاشت کرے یا لوگوں کو مفت کاشت پر دے دے اور یہ کہ
قرآن کریم کی نص سے ثابت ہوتا ہے کہ زمین خدا تعالیٰ کی ملکیت ہے اور اُس نے سب بندوں
کے لئے اس کو پیدا کیا ہے اور چونکہ زمین کو اُس نے سب بندوں کے لئے پیدا کیا ہے اس لئے
کسی ایک شخص کے ہاتھ میں بہت سی زمین جمع نہیں ہو سکتی کیونکہ اس سے دوسرے حصہ داروں کو
نقصان پہنچتا ہے ۔
جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ زمین خدا تعالیٰ نے سب انسانوں کے لئے پیدا کی ہے
اس لئے بہت بڑی زمین کسی ایک ہاتھ میں جمع نہیں ہو سکتی کیونکہ اس سے دوسروں کے حقوق کو
نقصان پہنچتا ہے اس کا جواب میں پہلے باب میں دے آیا ہوں اور ثابت کر چکا ہوں کہ
قرآن کریم کی رو سے زمین ہی نہیں بلکہ تمام اشیاء خدا تعالیٰ نے تمام انسانوں کے فائدے کے
لئے پیدا کی ہیں۔ اگر اتنی زمین کسی شخص کے ہاتھ میں جمع نہیں ہو سکتی جس کی آمدن تین ہزار
روپیہ ماہوار تک پہنچتی ہو تو یقیناً حکومت کسی شخص کو اتنی تنخواہ بھی نہیں دے سکتی جس کی مقدار تین
ہزار روپیہ ماہوار تک پہنچتی ہو اور نہ کسی ڈاکٹر اور وکیل کو اجازت ہو سکتی ہے کہ وہ اس حد سے

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۴۷
اسلام اور ملکیت زمین
زیادہ کمائے جس حد تک کہ زمیندار کی آمدن کو محدود کیا جائے اور نہ کارخانہ داروں اور صناعوں
کو ایسی اجازت ہو سکتی ہے کیونکہ قرآن کریم میں جو الفاظ استعمال ہوئے ہیں وہ کھیتی کے نہیں
بلکہ زمین اور اس کی متعلقہ تمام اشیاء کے ہیں جس میں سونا، چاندی ، روپیہ، اور سکہ وغیرہ سب
شامل ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جائداد کے خالی پڑا رہنے کے لئے قرآن کریم میں کوئی نص موجود
نہیں صرف علماء نے قیاس کیا ہے اور روپیہ، چاندی اور سونے کے جمع نہ رکھنے کے متعلق قرآن کریم
میں نص موجود ہے۔ روپیہ سکہ، سونا اور چاندی کے جمع رکھنے کو اِس لئے اہمیت دی گئی ہے کہ
روپیہ سکہ ، چاندی اور سونا جمع رکھا جائے تو اس سے دوسرے لوگ کوئی فائدہ نہیں اُٹھا سکتے
لیکن زمین اگر پڑی رہے اور اس کو استعمال میں نہ لایا جائے تو اس میں خودر و جھاڑیاں اور
گھانس وغیرہ اُگ کر کچھ نہ کچھ فائدہ دنیا کو پہنچا دیتا ہے اس لئے شریعت نے روپیہ سکہ چاندی
اور سونے کے جمع رکھنے کو زیادہ خطر ناک جرم قرار دیا ہے اور اس کے متعلق نص اُتاری ہے لیکن
زمین کا بے فائدہ پڑے رہنا چونکہ کم جرم ہے اس لئے اس کے متعلق کوئی نص نہیں اُتاری ۔
زمین کو مال کے مطابق قرار دینے کی سند مندرجہ ذیل ہے:۔
حضرت امام یوسف رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ الارض عندى بمنزلة المال ۔ یعنی
زمین کے متعلق احکام میرے نزدیک وہی ہیں جو مال کے متعلق ہیں ۔ یعنی جس طرح مال
تجارت پر لگایا جاسکتا ہے یا صنعت وحرفت پر لگایا جاسکتا ہے اسی طرح زمین بھی مقاطعہ یا بٹائی
وغیرہ پر دی جاسکتی ہے ۔
امام محمد ابن سیرین جو تابعی اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے داماد تھے اور بہت بڑے
روحانی اور ظاہری عالم سمجھے جاتے تھے فرماتے ہیں ۔ الارض عندى مثل مال المضاربة 19
یعنی میرے نزدیک زمین کے احکام بھی ویسے ہی ہیں جیسا کہ تجارت پر لگائے جانے والے
مال کے ۔
امام ابن قیم تحریر فرماتے ہیں کہ زمین کے متعلق میرا نظریہ یہی ہے کہ هو نظير دفع مال
الى من يتجر فيه لجزء من الربح کے یعنی زمین کی حیثیت میرے نزدیک وہی ہے جیسا کہ
اُس مال کی جسے کوئی شخص کسی دوسرے آدمی کے اس لئے حوالے کر دے کہ وہ اُس کے ساتھ

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۴۸
اسلام اور ملکیت زمین
تجارت کرے اور اُس کے نفع کا ایک حصہ اُس کو دے۔
ان حوالجات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان ائمہ نے تسلیم کیا ہے کہ اصل نص مال کے متعلق ہے
اس لئے زمین کے معاملہ کو مال پر قیاس کیا جاتا ہے۔ پس جبکہ اصل نص مال کے متعلق ہے اور
زمین کے معاملہ کو اس پر قیاس کیا جاتا ہے تو یہ کہنا کس طرح درست ہو سکتا ہے کہ زمین کے
ذریعہ سے تو زیادہ روپیہ کما نا جائز نہیں لیکن روپیہ کے ذریعہ سے زیادہ مقدار میں روپیہ کما نا جائز
ہے۔ کیونکہ ناجائز ہونے کی قیود شریعت نے نص کے ذریعہ سے مال پر لگائی ہیں زمین پر
نہیں لگا ئیں اور فقہاء نے ان قیود کو زمین کی طرف قیاس اور اجتہاد کے ذریعہ سے منتقل کیا
ہے۔ پس شریعت کا مسئلہ یہ ہوگا کہ اصل حرمت مال کے متعلق ہے اور اجتہاداً ہم اس کو زمین کی
طرف منتقل کرتے ہیں ۔ پس جو چیز ہم تجارت اور صنعت و حرفت کے متعلق جائز قرار دینگے وہ
لازما اور بدرجہ اولی زمین کے متعلق جائز ہوگی ۔
یہ کہنا کہ زمین کا کسی ایک شخص کے پاس ہونا دوسرے افراد کو کمائی سے روکتا ہے اس لئے
اس بات کو روکنا چاہئے ۔ اگر یہ استدلال درست ہے تو بڑی تجارت اور بڑی صنعت و حرفت
اور بڑی تنخواہیں بھی سامانِ معیشت کو دوسرے لوگوں تک پہنچنے سے روکتی ہیں بلکہ جتنی زمین ایک
شخص کے پاس رہنے دینے کی تجویز بعض لوگ کر رہے ہیں اس کی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے تو
معمولی تجارت اور معمولی صنعت و حرفت کی اجازت بھی کسی شخص کو نہیں دی جاسکتی ۔
مندرجہ بالا خیالات کے لوگوں کی طرف سے قرآن کریم کی یہ آیت اپنی تائید میں پیش
کی جاتی ہے۔ قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ
وَتَجْعَلُونَ لَهُ أَنْدَادًا ذَلِكَ رَبُّ الْعَلَمِينَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ
فَوْقِهَا وَبَرَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَانِي ارْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاء
للسائلين ال
یعنی اے انسانو! کیا تم اُس خدا کی صفات کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو اوقات میں
پیدا کیا اور اُس کے شریک اور مثیل بناتے ہو حالانکہ وہ تمام جہانوں کو پیدا کر کے اُنہیں ترقی کی
طرف لے جانے والا ہے ۔ اور اُس نے (یعنی خدا تعالیٰ نے ) زمین میں پہاڑ بنائے ہیں اور

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۴۹
اسلام اور ملکیت زمین
زمین میں بہت سی کا نیں وغیرہ پیدا کی ہیں اور اس میں ان تمام اشیاء کو بقد را اندازہ مہیا کیا ہے
جو اس کے اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے لئے قیام کا موجب ہیں اور یہ سب کچھ اُس
نے چار وقتوں میں پیدا کیا ہے اور تمام جستجو کرنے والوں کے لئے برابر مواقع بہم پہنچائے ہیں ۔
نیز ایک ادنی تدبر سے بھی یہ بات معلوم ہو سکتی ہے کہ اس آیت سے اوپر کا استدلال نکالنا
بالکل غلط ہے ۔ اس آیت سے اس بارہ میں جو کچھ نکلتا ہے وہ صرف یہ ہے کہ :۔
(1) زمین اور اس کی تمام کا نیں اور اس کی تمام زراعت اور اُس سے پیداوار ہونے والی یا
اُس کے نیچے جمع ہونے والی ساری کی ساری اشیاء خدا تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی ہیں ۔
(۲) یہ کہ تمام جستجو کرنے والوں کے لئے اس میں برابر کے حقوق ہیں ۔
اس مضمون سے یہ کہاں نکلتا ہے کہ زمین میں سب انسان برابر کے حقدار ہیں ۔ اگر اس
سے کچھ نتیجہ نکلتا ہے تو یہ کہ ان چیزوں میں سب انسان برابر کے حقدار ہیں ۔ لیکن کیا زمین کو تقسیم
کرنے والے باقی چیزوں کو بھی تقسیم کرواتے ہیں؟ اگر اس آیت کا وہی مطلب لیا جائے جو کہ
نکالا جاتا ہے تو پھر زمین کا سارا لوہا لوگوں میں برابر تقسیم ہونا چاہئے ، زمین کی ساری لکڑی
لوں میں برابر تقسیم ہونی چاہئے ، زمین کا سارا پانی لوگوں میں برابر تقسیم ہونا چاہئے ، زمین کا
سارا مٹی کا تیل اور پٹرول لوگوں میں برابر تقسیم ہونا چاہئے ، زمین کی ساری روئی لوگوں میں
برابر تقسیم ہونی چاہئے ، زمین کی ساری گندم لوگوں میں برابر تقسیم ہونی چاہئے ، مگر کیا ایسا ہوتا ہے
یا ہو سکتا ہے؟ جو بات عقل کے خلاف ہے وہ یقیناً قرآن کریم کی طرف منسوب نہیں کی جاسکتی ۔
چنانچہ خود آیت کا اگلا حصہ ہی ان معنوں کو رد کرتا ہے اور اس آیت کے صحیح مفہوم کو واضح کرتا
ہے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ سَوَاءً لِلنَّاسِ تمام انسانوں کے لئے برابر ہے
بلکہ یہ فرمایا کہ سواء للسائلين تمام جستجو کرنے والوں کے لئے برابر ہے۔ یعنی جو شخص
بھی صحیح ذرائع کو کام میں لاکر زمین اور اس کی زراعت اور اس کی دھاتوں اور اس کی کانوں
اور اس کی کیمیاوی اشیاء سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرے گا ۔ خدا تعالیٰ اُس کو اپنی اس جستجو میں
نا کام نہیں کرے گا۔ یہ نہیں ہوگا کہ صحیح ذرائع کو ہندوستانی کام میں لائے تو کامیاب ہو جائے
چینی کام میں لائے تو کامیاب نہ ہو یا عیسائی کام میں لائے تو کامیاب ہو جائے لیکن مسلمان

انوار العلوم جلد ۲۱
لده۔
اسلام اور ملکیت زمین
کام میں لائے تو کامیاب نہ ہو۔ یا یوروپین کام میں لائے تو کامیاب ہو جائے لیکن مشرقی کام
میں لائے تو کامیاب نہ ہو۔ اور یہ حقیقت ایک ثابت شدہ حقیقت ہے اور اس آیت میں یہی
مضمون بیان کیا گیا ہے کہ خدا ایک ہے اور کافر و مومن کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ مشرک و موحد کو
فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اگر دنیا کے کئی خدا ہوتے تو دنیا میں مختلف لوگوں کے لئے مختلف قواعد
ہوتے ۔ کسی خدا کے ملک میں کچھ قانون ہوتا اور کسی خدا کے ملک میں کچھ قانون ہوتا۔ جیسے
امریکہ کی دولت سے امریکن لوگ جس قدر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ہندوستانی اُس قدر فائدہ نہیں
اُٹھا سکتے ۔ اسی طرح ایک خدا کے ملک میں اُس کے عبادت گزار زیادہ فائدہ اُٹھا سکتے اور
دوسرے لوگ اجانب قرار دیئے جا کر اس فائدہ سے محروم کر دیئے جاتے ۔ پس معلوم ہوا کہ خدا
ایک ہے اور اس کے سوا کوئی اور خدا نہیں ۔ یہ مضمون لفظوں کے مطابق بھی ہے اور عقل کے
مطابق بھی ہے اور حقیقت کے مطابق بھی ہے لیکن جو استدلال اس سے زمینوں کی برابر تقسیم کے
مدعی لوگوں نے کیا ہے وہ تو عقل کے بھی خلاف ہے، حقیقت کے بھی خلاف ہے اور آیت کے
الفاظ کے بھی خلاف ہے۔ آخر کیوں خدا تعالیٰ نے یہاں انسان کا لفظ نہیں رکھا ہے جستجو کرنے
والے کا لفظ کیوں رکھا ہے؟ اسی لئے کہ یہاں تقسیم کا ذکر نہیں تھا۔ یہاں قابلیت کے نتائج پیدا
کرنے کا ذکر تھا اور قابلیت کے نتائج پیدا کرنے میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مختلف جستجو کرنے
والوں میں فرق نہیں کیا جاتا خواہ اُن کا مذہب کوئی بھی ہو۔ اگر مسلمان سستی کرنے لگ جائیں
اور قوانین قدرت سے فائدہ اُٹھانا چھوڑ دیں اور کفار چُست ہو جائیں اور خدا تعالیٰ کے قانون
قدرت سے فائدہ اُٹھانے لگ جائیں تو دنیوی طور پر کفار ترقی کر جائیں گے اور مسلمان گر
جائیں گے ۔ پس اس آیت سے اگر مسلمان فائدہ اُٹھانا چاہتے تو انہیں یہ فائدہ اُٹھانا چاہئے تھا
وہ چھوٹے تو کل کو کام میں لا کرست نہ ہو جاتے ، علوم کو نہ چھوڑ دیتے ، صنعت و حرفت و حرفت کی طرف
سے توجہ ترک نہ کر دیتے اور سمجھتے کہ اس آیت کے ماتحت دنیا کی دولتیں اور دنیا کے سامان
ہمارے لئے مخصوص نہیں بلکہ جو بھی اس کے متعلق کوشش کرے گا اُس کو مل جائے گا ۔ اگر اسلام
کے دشمن کوشش کریں گے تو وہ اُن کو مل جائیں گے ۔ اور اگر صرف مسلمان کوشش کریں گے تو اُن
کو ملیں گے کفار کو نہیں ملیں گے ۔ اور اگر دونوں کو شش کریں گے تو دونوں کو اپنی اپنی محنت اور

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۵۱
اسلام اور ملکیت زمین
کوشش کے مطابق نتیجہ مل جائے گا ۔ پس ہمیں سست نہیں ہونا چاہئے ۔
زمین کو برابر تقسیم کرنے کے مدعی اس بات سے بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں اس قانوں سے یہ
نتیجہ نہ نکال لیا جائے کہ ذاتی قابلیت کی کوئی قیمت اسلام تسلیم نہیں کرتا کیونکہ اس سے ان کی اپنی
تنخواہوں اور اپنے کاروبار اور اپنی صنعت و حرفت پر بھی اثر پڑتا ہے اس لئے وہ یہ اصول بھی
اسلام کی طرف منسوب کرتے ہیں کہ اسلام نے ذاتی قابلیت کی قیمت کو تسلیم کیا ہے ۔ اس لئے
جو شخص ذاتی قابلیت سے کچھ کمائے وہ اُسی کا حق ہے۔ چنانچہ اس کے ثبوت میں وہ قرآن
شریف کی یہ آیت پیش کرتے ہیں ۔ واللهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ
فَمَا الَّذِينَ فَضْلُوا بِرَادِي رِزْقِهِمْ عَلَى مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَهُمْ فِيْهِ
سَوَاء أَفَبِنِعْمَةِ اللهِ يَجْحَدُونَ ۲ یعنی اللہ تعالیٰ نے تم میں سے بعض کو بعض پر
رزق میں فضیلت دی ہے ۔ پس وہ لوگ جن کو فضیلت دی گئی ہے وہ اپنے غلاموں کو اپنا رزق
اس طرح نہیں دیتے کہ غلام کا اور ان کا حق اُس میں برابر ہو جائے ۔ کیا اس دلیل کے ہوتے
ہوئے بھی مشرک اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں؟
اس سے یہ لوگ استدلال کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ذاتی قابلیت کے جوہر کی قیمت کو
تسلیم کیا ہے پس زمین سے زیادہ کمانا تو نا جائز ہے لیکن ذاتی قابلیت سے زیادہ کمانا جائز ہے۔
مذکورہ بالا آیت بھی قرآن کریم میں شرک کے رڈ کے لئے آئی ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ اگر
انسان اپنے مال اور اپنی جائیداد میں اپنے غلام کو برابر کا شریک نہیں بناتا تو خدا تعالیٰ اپنے
بندوں کو اپنی ملکیت میں برابر کا شریک بنا کر ان کو ایک معبود کا رتبہ کس طرح دے سکتا ہے۔
جب مشرکین پر قرآن کریم میں اعتراض کئے گئے کہ شرک کا مسئلہ عقلاً کسی طرح بھی ثابت
نہیں ہو سکتا تو اُنہوں نے اپنے پیشرو مشرکین کی طرح شرک کی یہ تاویل کی کہ جس کو تم شرک
کہتے ہو وہ شرک ہے ہی نہیں وہ تو کامل توحید ہے ۔ ہمارا یہ عقیدہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کے سواء کوئی
اور شخص بھی اپنی ذات میں دنیا کا حاکم ہے بلکہ ہمارا تو یہ عقیدہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے خود اپنے
بعض مقرب بندوں کو اپنے اختیارات حکومت سونپ دیئے ہیں اس لئے جن لوگوں کی ہم پرستش
کر رہے ہیں وہ پرستش در حقیقت خدا تعالیٰ ہی کی پرستش ہے پس یہ شرک نہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۵۲
اسلام اور ملکیت زمین
کے جواب میں فرماتا ہے کہ بادشاہ کے نائب یا ماتحت کو تو اس لئے اختیار دیئے جاتے ہیں کہ
بادشاہ ہر جگہ نہیں پہنچ سکتا۔ جہاں دونوں موجود ہوں یعنی بادشاہ بھی اُسی طرح موجود ہو جس
طرح ما تحت ۔ جیسے شاہی دربار ہوتا ہے کیا اس جگہ پر بھی بادشاہ کے اختیارات ماتحتوں کی طرف
منتقل ہوتے ہیں؟ ایسا نہیں ہوتا ۔ بلکہ ایسے موقع پر تو کسی اور کو مخاطب کرنا بھی گستاخی سمجھا جاتا
ہے۔ پس چونکہ خدا تعالیٰ ہر جگہ موجود ہے اسے اس طرح اختیار سپرد کرنے کی ضرورت نہیں اور
اس کے معاملہ میں نائب کی مثال درست نہیں بلکہ یہ مثال درست ہے کہ ایک آقا اپنے آقا اپنے گھر میں
اپنے غلام کو مساوی حقوق دیدے مگر ایسا کبھی نہیں ہوتا۔ دور کے علاقوں میں نیابت کے
اختیارات دیئے جاتے ہیں مگر یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ایک بادشاہ اپنے غلام سے یہ کہے کہ تمہیں
میری بیوی بچوں پر یا گھر کے ساز و سامان پر یا نوکروں پر برابر کے اختیارات حاصل ہیں ۔اس
طرح تو وہ دو عملی پیدا ہو گی کہ اندھیر آجائے گا اور مالک کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہے گی ۔ پس یہ
دلیل جو مشرک دیتے ہیں غلط ہے اور خدا تعالیٰ ہر گز کسی کو اختیار عبودیت عطا نہیں فرما تا کیونکہ وہ
ذرے ذرے کا خود واقف ہے اور ذرے ذرے تک اُس کا اقتدار براہ راست پہنچتا ہے۔ اُس
کو تحصیلیں اور ضلع اور گورنریاں بنانے کی ضرورت نہیں ۔
اصل مفہوم تو اس آیت کا وہ ہے جو میں نے اوپر بیان کیا ہے لیکن ضمنی طور پر اس سے اور
نتائج اخذ کرنا قرآنی اصول کے خلاف نہیں بلکہ درست ہے۔ پس اگر اس آیت سے وہ معنے بھی
نکلتے ہوں جو کہ زمین کو برا بر تقسیم کرنے کے خواہش مند مگر ذاتی قابلیتوں کے نتائج میں امتیاز قائم
رکھنے کو جائز سمجھنے والے لوگ نکالتے ہیں تو یقیناً میں اس کو درست تسلیم کروں گا ۔ لیکن ایک ادنیٰ
تدبر سے بھی یہ بات معلوم ہو سکتی ہے کہ ان کے لئے ایسا کرنا درست نہیں کیونکہ یہ استدلال ان
کے پہلے استدلال کے مخالف پڑتا ہے۔ اور قرآن کریم کی کسی آیت کے وہ معنی نہیں لئے جاسکتے
جو اس کی کسی دوسری آیت کورڈ کرتے ہوں کیونکہ قرآن کریم خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور خدا تعالیٰ
کے کلام میں اختلاف نہیں ہو سکتا بلکہ کسی معمولی عقلمند انسان کے کلام میں بھی اختلاف نہیں
ہو سکتا ۔ اگر مختلف ذاتی قابلیت رکھنے والے لوگوں میں مختلف مدارج کو ملحوظ رکھنا ہوگا تو پھر بڑی
اور چھوٹی جائداد رکھنے والوں میں بھی مختلف مدارج کو ملحوظ رکھنا ہوگا کیونکہ سوال یہ ہے کہ بڑی

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۵۳
اسلام اور ملکیت زمین
جائداد کسی شخص کے پاس آتی کس طرح ہے؟ ظاہر ہے کہ بڑی جائداد تین ہی جائز ذریعوں سے
آسکتی ہے۔ اول اس طرح کہ کسی نے کوئی بڑی جائداد خریدی ہو۔ اگر کسی نے کوئی بڑی جائداد
خریدی ہے تو ظاہر ہے کہ وہ بہت سے روپے کا مالک ہو گا ، وہ روپیہ اُس نے اپنی ذاتی قابلیت
سے ہی کمایا ہوگا ۔ دوسرے تھوڑے سے روپیہ کے ساتھ وہ جائداد بڑھاتا چلا گیا ہوگا ۔ اگر ایسا
ہے تو یہ بھی ذاتی قابلیت کا ہی نتیجہ ہوگا ۔ تیسرے ذاتی قابلیت سے پیدا کرنے والے کی جائداد کا
وارث ہو کر۔
اگر شریعت نے ذاتی قابلیت کی قیمت کو تسلیم کیا ہے تو ذاتی قابلیت سے اعلیٰ نوکری پر پہنچنے
والا اور ذاتی قابلیت سے اعلیٰ تجارت حاصل کرنے والا اور ذاتی قابلیت سے اعلیٰ صنعت و حرفت
کا مالک ہونے والا اور ذاتی قابلیت سے زیادہ زمین کا مالک ہونے والا برابر ہیں، ان میں
امتیاز کرنے کی کوئی وجہ نہیں ۔ زمین بھی نتیجہ ہے ذاتی قابلیت کا ، اور عہدہ بھی نتیجہ ہے ذاتی
قابلیت کا اور تجارت بھی نتیجہ ہے ذاتی قابلیت کا۔ اور صنعت و حرفت بھی نتیجہ ہے ذاتی قابلیت کا ،
اگر کہا جائے کہ ہم تو اس شخص کے متعلق بات نہیں کرتے جس نے کہ ذاتی قابلیت کے ماتحت
بہت سی زمین حاصل کر لی ہو بلکہ ہم تو اُن اشخاص کا ذکر کرتے ہیں جن کو ورثہ میں زمین ملی ہو تو
اس پر بھی وہی اعتراض ہوتا ہے کیونکہ اگر ورثہ میں بڑی زمین مل جانے پر اعتراض ہے تو ورثہ
میں بڑی کوٹھی مل جانے پر بھی اعتراض ہونا چاہئے ۔ ورثہ میں بڑی تجارت مل جانے پر بھی
اعتراض ہونا چاہئے ۔ ورثہ میں بڑی صنعت و حرفت مل جانے پر بھی اعتراض ہونا چاہئے ۔ آخر
جو شخص تین یا چار یا پانچ ہزار روپیہ گورنمنٹ سے تنخواہ لیتا ہے ۔ کیا اُسے مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ
ساری کی ساری رقم ماہوار خرچ کر دے؟ یا اسے اجازت ہوتی ہے کہ وہ بچے ہوئے رو پیہ سے
کوٹھیاں اور مکان خریدے؟ یا صنعت و حرفت کے کارخانوں کے حصے خریدے؟ یا بنک میں
روپیہ جمع کرادے؟ اور اگر شریعت کا پابند نہیں تو اس کے سود سے فائدہ اُٹھائے؟ اور اگر اسے
یہ اجازت ہوتی ہے اور واقعہ میں ایسی اجازت ہے تو کیا ان کوٹھیوں اور مکانوں اور دکانوں اور
تجارتی حصوں اور کارخانوں کے حصوں کی وارث اس کے بعد اُس کی اولاد ہوتی ہے یا نہیں
ہوتی ؟ اگر اُس کی اولا داس کے بعد وارث ہوتی ہے حالانکہ اس کمائی میں اولاد کی ذاتی قابلیت

انوار العلوم جلد ۲۱
لد لد
اسلام اور ملکیت زمین
کا کوئی دخل نہیں ہوتا تو پھر اگر کسی شخص نے ذاتی قابلیت سے بہت سی زمین خرید لی تو اُس کی
اولا داس کی کیوں وارث نہیں ہو سکتی ۔ قرآن شریف میں ذاتی قابلیت کو اگر تسلیم کیا ہے تو جس
طرح وہ نوکری اور تجارت اور صنعت و حرفت میں تسلیم کی جائے گی اسی طرح زمین کے متعلق بھی
تسلیم کی جائے گی۔ اور اگر ذاتی قابلیت رکھنے والے انسان کی متروکہ جائداد کی اولاد جائز
وارث ہو سکتی ہے تو پھر جس طرح نوکری کی آمد سے پیدا کی ہوئی جائداد کی اولا د جائز وارث ہو
سکتی ہے یا تجارت اور صنعت و حرفت سے پیدا کی ہوئی جائداد کی اولاد جائز وارث ہو سکتی ہے
اسی طرح ذاتی قابلیت سے پیدا کی ہوئی زمینوں کی بھی اولا د جائز وارث ہو سکتی ہے ۔
اگر کہا جائے کہ ہم ان لوگوں کے متعلق بھی گفتگو نہیں کر رہے جن کے باپ دادوں نے
جائداد خریدی تھی بلکہ ہم تو ان لوگوں کے متعلق گفتگو کر رہے ہیں جن کی جائدادوں کے متعلق
معلوم نہیں کہ وہ جائدادیں ان کو کس طرح ملیں یا جن کو حکومت نے جائدادیں بخشیں۔ تو اس کا
جواب یہ ہے کہ اول تو یہ بات غلط ہے کہ یہ لوگ صرف ان لوگوں کے متعلق بحث کر رہے ہیں
جن کی جائدادوں کے متعلق علم نہیں کہ وہ کیسے حاصل ہوئی تھیں یا جن کی جائدادیں حکومت کی
عطا کردہ ہیں ۔ اس مسئلہ پر جتنی بحثیں کی گئی ہیں ان میں قطعی طور پر کوئی استثناء نہیں کیا گیا اور
جائدادیں خریدنے والے اور ورثہ میں لینے والے اور گورنمنٹ سے حاصل کرنے والے سب کو
برابر قرار دیا گیا ہے لیکن اگر یہ لوگ یہ امتیاز اور فرق تسلیم کر لیں تب بھی ان کا دعوئی باطل ہے
کیونکہ جیسا کہ میں اوپر ثابت کر چکا ہوں کوئی حکومت اپنے سے پہلے زمانہ کی ملکیتیوں پر نئے
سرے سے بحث نہیں اُٹھا سکتی ۔
پہلا ثبوت تو اس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ملتا ہے۔ آپ نے
اپنے زمانہ کے صاحب جائداد لوگوں کے متعلق ہرگز یہ سوال نہیں اُٹھایا کہ اُن کو یہ جائداد کس
ذریعہ سے حاصل ہوئی ۔ جائز ذریعہ سے یا نا جائز ذریعہ سے ۔ کیونکہ ایک لمبے عرصہ کے بعد کوئی
شخص اس بات کو ثابت ہی نہیں کر سکتا کہ اس کے باپ دادا کو جائداد کہاں سے ملی تھی ۔ پس
شریعت نے ایسے پرانے قبضہ کو جائز قبضہ قرار دیا ہے ۔ اگر کہا جائے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے زمانہ میں بڑی جائدادیں تھیں ہی نہیں ۔ چونکہ بڑی جائدادیں نہیں تھیں اس لئے ان

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۵۵
اسلام اور ملکیت زمین
کے متعلق اس قسم کی بحث اُٹھانے کا سوال ہی پیدا نہ ہو سکا تھا تو یہ عذر بھی درست نہیں ہوگا اس
لئے کہ خودان معترضین نے تسلیم کیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لوگوں کے
پاس ایسی جائدادیں موجود تھیں جو ان کو کا فرماں باپ کی طرف سے ورثہ میں ملی تھیں مگر جن کو وہ
اکیلے کا شت نہیں کر سکتے تھے اور وہ زمینیں انہیں دوسرے لوگوں کو کاشت پر دینی پڑتی تھیں اور
یہ لوگ مدینہ منورہ کے رہنے والے انصار تھے ۔ ان معترضین نے خود وہ حدیثیں نقل کی ہیں جن
سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مدینہ میں رہنے والے انصار اپنی ساری زمینیں خود کاشت نہیں کر سکتے
تھے اور وہ دوسروں کو زمین کاشت پر دے دیا کرتے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس بات سے انہیں نہیں منع فرمایا۔ اس سوال کو الگ رکھ کے کہ آیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے انہیں منع کیا یا نہیں کیا ؟ یا اگر منع کیا تو کس بات سے منع کیا ۔ ( اس امر پر میں بحث آگے چل
کر کروں گا ) ان احادیث سے یہ بات تو ثابت ہوگئی کہ مدینہ کے بعض انصار کے پاس اتنی
زیادہ زمینیں تھیں کہ وہ خود اُن کو کاشت نہیں کر سکتے تھے اور دوسروں کو کاشت کے لئے دینے پر
مجبور تھے ۔ اور جب یہ ثابت ہو گیا تو پھر یہ دیکھنا پڑے گا کہ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان لوگوں سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی زمین کے متعلق ثابت کریں کہ ان کے باپ دادوں کو وہ
زمین کس جائز ذریعہ سے ملی تھی ورنہ وہ زمین سرکاری زمین سمجھی جائے گی اور بحق سرکار ضبط ہو کر
ان کے پاس اتنی ہی زمین رہنے دی جائے گی جس کی وہ خود کاشت کر سکیں باقی دوسرے لوگوں زمین رہنے جا کی وہ
میں تقسیم کر دی جائے گی ۔ لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا۔ جس سے معلوم ہوا کہ اسلام سے پہلے کی
حاصل کردہ جائدادوں کی ملکیت کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تسلیم فرمایا ہے۔
دوسری دلیل اس کی تائید میں امام نووی کا فیصلہ ہے وہ بھی میں نویں باب میں درج کر آیا
ہوں ۔ اس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ مصر کے بادشاہ بیبرس (BAYBARS) نے اپنے زمانہ کی
زمینوں کو اسی بناء پر ضبط کرنا چاہا کہ لوگ ثابت کریں کہ ان کے باپ دادا کو وہ زمینیں جائز
ذرائع سے حاصل ہوئی تھیں ورنہ ان کی زمینیں ضبط کی جائیں گی ۔ اس پر علامہ نووی نے اُس
کے خلاف احتجاج کیا اور ثابت کیا کہ تمام علمائے اسلام اس بات پر متفق ہیں کہ جو شخص جس
جائداد پر قابض ہے وہ اُس کا مالک سمجھا جائے گا سوائے اس کے کہ کوئی دوسرا مدعی اُس پر نالش

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۵۶
اسلام اور ملکیت زمین
کر کے اپنا حق ثابت کرے ۔ پس اس معاملہ میں چونکہ حکومت مدعی ہے حکومت ثابت کرے کہ
فلاں شخص کے پاس جو جائداد ہے وہ اُس کی نہیں بلکہ حکومت کی ہے اور اُس نے اُس پر ناجائز
اور نا واجب قبضہ کیا ہے۔ زمین کے قابض کا یہ فرض نہیں کہ وہ یہ دلیل دے کہ وہ زمین اس کے
پاس جائز طور پر آئی ہے۔ اُس کا قبضہ ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ قبضہ جائز ہے۔ اگر قبضہ جائز
نہیں تھا تو کیوں نہیں زمین کا مالک بولا اور کیوں نہیں اِس کے خلاف اس نے کوئی کارروائی
کی ۔ اس حوالہ سے ثابت ہوتا ہے کہ دیرینہ قبضہ کے درست ہونے کو جس طرح موجودہ حکومتیں
تسلیم کرتی ہیں اسی طرح اسلام کا قانون بھی تسلیم کرتا ہے ۔
اگر زمین کی برابر تقسیم کے مدعی سرکاری عطیات کے متعلق اپنے اعتراضات محدود کر دیں
تو بھی ان کا خیال درست نہیں کیونکہ یہ بھی میں چھٹے باب میں ثابت کر آیا ہوں کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے خود لوگوں کو اتنی اتنی زمینیں دیں جن کی وہ خود کاشت نہیں کر سکتے تھے بلکہ جن
کے ہزارویں حصہ کے کاشت کرنے کی بھی ان میں طاقت نہیں تھی ۔ اسی طرح بعد میں خلفاء نے
بھی لوگوں کو ایسے عطیے عطا کئے اور اسلامی بادشاہوں نے بھی لوگوں کو ایسے عطیے دیئے مگر کبھی بھی
ان کو نا جائز قرار نہیں دیا گیا ۔ بلکہ جیسا کہ میں نویں باب میں ثابت کر چکا ہوں امام ابو یوسف کا
یہ فتوی ہے کہ اس قسم کے عطیات واپس لینے کا کسی کوئی حق حاصل نہیں ۔ اور اگر کوئی شخص کسی
ایسے شخص سے جس کو حکومت نے عطیہ کوئی زمین دی ہو یا اس کی اولاد سے زمین واپس لے
لے تو وہ ویسا ہی غاصب سمجھا جائے گا جیسا کہ ہر ذاتی ملکیت کا غصب کرنے والا ۔ ( دیکھونواں
باب بعنوان کیا حکومت کسی کے مال پر جس میں زمین بھی شامل ہے ، جبر اقبضہ کر سکتی ہے؟ )
اصل سوال تو یہ ہے کہ آیا اسلام اتنی زمین سے زیادہ جس پر انسان خود ہل چلا سکے کسی کو
زمین رکھنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں ۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ اسلام اس بات کی اجازت
دیتا ہے تو ظاہر ہے کہ جس بات کی اسلام اجازت دیتا ہے اُسے گناہ نہیں قرار دیا جا سکتا اور نہ
خلاف قانون قرار دیا جا سکتا ہے۔ اور جب کوئی چیز نہ گناہ ہے نہ خلاف قانون تو اُس کی ضبطی
جائز نہیں ہو سکتی ۔
معترضین اس جگہ پر تین حوالے پیش کیا کرتے ہیں جن سے وہ یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ اگر کسی

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۵۷
اسلام اور ملکیت زمین
شخص کے پاس اتنی زمین ہو کہ وہ اُسے آباد نہ کر سکے تو وہ زائد زمین یا تو اپنے بھائیوں کو مفت
کاشت کرنے کے لئے دے دے یا حکومت اُس سے وہ زمین ضبط کرلے اور دوسرے لوگوں
میں تقسیم کر دے۔ ان میں سے پہلا حوالہ رافع بن خدیج کی حدیث کا پیش کیا جاتا ہے۔ یہ
حدیث بخاری میں درج ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں ۔ عن رافع بن خديج قال نهانا
رسول الله صلى الله عليه وسلم عن امر كان لنا نافعًا اذا كانت لاحد نا ارض ان
يعطيها ببعض خراجها او بد راهم وقال اذا كانت لا حدكم ارض فاليمنحها اخاه
اوليزرعها ۷۳ یعنی حضرت رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہمیں ایک ایسی بات سے منع فرمایا جو ہمارے لئے نفع بخش تھی اور وہ یہ کہ جب ہم میں سے کسی
کے پاس زیادہ زمین ہوتی تھی تو وہ کسی دوسرے شخص کو بٹائی یا روپیہ کے بدلہ میں زمین دے دیتا
تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہارے پاس زمین ہو تو یا تو اُسے اپنے بھائی
کو کاشت کرنے کے لئے مفت دے دیا کرو یا خود کاشت کیا کرو۔
-
-
اسی طرح رافع بن خدیج سے یہ روایت بھی آتی ہے۔ ان ان رسول الله الله اني بن
حارثة فرأى زرعا فى ارض ظهير فقال ما احسن زرع ظهير قالوا ليس لظهير قال
اليس ارض ظهير قالوا بلى ولكنه زرع فلان - قال فخذوا زرعكم وردوا عليه
النفقة قال رافع فاخذنا زرعنا ورددنا اليه النفقة ۴ یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
ایک دفعہ اس جگہ پر آئے جہاں بنو حارثہ کی زمینیں تھیں ۔ آپ نے ایک کھیتی دیکھی جو ظہیر کی
زمین میں تھی اور فرمایا ظہیر کی کھیتی کتنی اچھی ہے۔ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ ! یہ ظہیر کی تو نہیں ۔
آپ نے فرمایا کہ یہ زمین ظہیر کی نہیں ؟ انہوں نے کہا ہاں زمین تو ظہیر کی ہے لیکن اس میں فلاں
شخص نے کھیتی کی ہے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنی کھیتی لے لو اور اس کا
خرچ اُس کو دے دو۔ رافع کہتے ہیں اس پر ہم نے فصل لے لی اور اُس کا خرچ اُسے دے دیا۔
ایک روایت رافع بن خدیج سے اس طرح بیان کی جاتی ہے کہ عـن عمـــه ظهير بن
رافع قال ظهير لقد نهانا رسول الله الله كان بنا رافقا قلت ما قال رسول الله
قال ما تصنعون بمحا قلكم؟ قلت نؤاجرها على الربيع و على الا وسق من
صلى الله
على وسلم ۔

10 von 10 heute frei