دسواں باب
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۱
لد ٧٥
اسلام اور ملکیت زمین
التمر والشعير قال لا تفعلوا ازرعوها او ازرعوها اوامسكوها ۷۵ یعنی رافع بن خدیج
کہتے ہیں کہ میں نے اپنے چچا ظہیر بن رافع سے سنا آپ فرماتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ہمیں ایک ایسی بات سے روکا جو ہمارے لئے بڑی سہولت والی تھی ۔ میں نے کہا کہ وہ کیا
بات تھی؟ تو انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنی زمینوں کے ساتھ کیا
کرتے ہو؟ میں نے کہا کہ ہم ان کو اس شرط کے ساتھ ٹھیکہ پر دے دیتے ہیں کہ ربیع ہماری اور
کچھ کھجوریں اور کچھ جو ہمارے ۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسا مت کرو۔ یا
خود کھیتی کرو یا کسی کو کھیتی کرنے دو یا ز مین بنجر چھوڑ دو ۔
اس قسم کی بعض اور روایات بھی مسلم اور دوسری کتابوں میں پائی جاتی ہیں ۔ مثلاً
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نھی رسول الله الله ان يوخذ للارض
اجر او حظ کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو منع فرمایا کہ ہم زمین کے بدلہ میں کوئی
روپیہ لیں یا اس میں سے کوئی حصہ لیں ۔
انہی جابر سے ایک اور روایت بخاری میں بھی درج ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:۔
كانوا يذر عونها بالثلث والربع والنصف فقال النبي الله من كانت له ارض
فـلـيـزرعها اوليمنحها فان لم يعفل فليمسك ارضه ۷ کے یعنی ہم لوگ تیسرے یا چوتھے
حصہ پر یا نصف بٹائی پر زمین دیا کرتے تھے ۔ یہ معلوم کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ جس کے پاس زمین ہو یا تو وہ خود کھیتی کرے یا دوسرے کو مفت دے دے ۔ اگر وہ ایسا نہیں
کر سکتا تو پھر اپنی زمین خالی پڑی رہنے دے کسی کو نہ دے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے
بھی اس بارہ میں ایک ایسی ہی روایت درج ہے۔
بظاہر ان حدیثوں سے یہی معنی نکلتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کو مقاطعہ
پر دینے سے کلی طور پر منع فرمایا ہے اور صرف یہی اجازت دی ہے کہ جو شخص خود کاشت نہیں کر
سکتا وہ اپنے کسی بھائی کو مفت زمین کاشت کرنے کے لئے دے دے یا خالی پڑا رہنے دے۔
چونکہ زمین کا خالی رہنے دینا جبکہ اس کے لئے کاشتکار موجود ہوں اسلامی اصول کے خلاف ہے
اس لئے اس نہی کے دوسرے معنے یہی نکلیں گے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو اس امر کی
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۵۹
اسلام اور ملکیت زمین
طرف توجہ دلاتے تھے کہ ان کو اس سے زیادہ زمین اپنے پاس نہیں رکھنی چاہیے جس کو کہ وہ خود
کاشت کر سکیں ۔ مگر جیسا کہ میں ابھی ثابت کروں گا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہرگز یہ نشان ہیں
تھا اور اگر رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی یہ روایت صحیح ہے تو اس کا بھی وہ مفہوم نہیں جو سمجھا گیا
ہے اور نہ جابر رضی اللہ عنہ اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیثوں کے وہ معنے ہیں جو بظاہر لفظوں
سے نظر آتے ہیں ۔
پہلی دلیل جو میں اصولی طور پر دینا چاہتا ہوں یہ ہے کہ میں اوپر چھٹے باب میں یہ ثابت کر
آیا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال بن حارث مزنی کو اتنا وسیع ٹکرا از مین کا
عطا فرمایا کہ ایک چھوڑ ہزار آدمی بھی اُس میں ہل نہیں چلا سکتا تھا۔ اس طرح حضرت زبیر کو
آپ نے اتنا بڑا ٹکراز : ابڑا ٹکڑا زمین کا عطا فرمایا جس کا رقبہ کئی مربعہ میں بنتا تھا۔ اس باب میں میں یہ بھی
حدیث نقل کر چکا ہوں کہ حضرت علیؓ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ایک بڑا ٹکڑا زمین کا طلب
فرمایا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ ٹکڑا اُن کو دیا ۔ اگر رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ اور جابر
رضی اللہ عنہ کی روایت کے وہی معنی ہیں جو ملکیت زمین کے مخالف لوگ پیش کرتے ہیں تو اول تو
خود رافع کے خاندان کے پاس ضرورت سے زیادہ زمین کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو نا جائز قرار نہیں دیا اور نہ آپ اُن سے زمین چھینتے کیوں نہ ۔ لیکن اگر
یہ کہا جائے کہ چونکہ ان کے پاس وہ زمین پہلے سے چلی آتی تھی اس لئے آپ نے اُن سے چھینی
نہیں بلکہ نصیحت کر دی تو پھر اوپر کی روایتوں کا کیا جواب ہوگا ۔
راف کے خاندان سے تو آپ نے اس لئے زمین نہ چھینی کہ اُن کے پاس یہ زمین اسلام
سے پہلے کی تھی ۔ ہاں اشارہ فرمادیا کہ اتنی زمین رکھنی منع ہے مگر بلال رضی اللہ عنہ اور زبیر رضی اللہ عنہ
کو ان سے بھی کئی سو گنے زیادہ زمین خود کیوں دے دی ؟ کون عقلمند کہہ سکتا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اتنی بڑی زمین دیتے وقت یہ نہیں سمجھتے تھے کہ ایک ہل یا بیٹوں کے ہل ملا کر
تین چار ہل بیسیوں مربع میل علاقہ میں کاشت نہیں کر سکتے ۔ پھر کون مان سکتا ہے کہ اس حکم کے
ہوتے ہوئے حضرت علیؓ جیسا مستغنی انسان حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ینبع کے قصبہ کی زمین
طلب فرمائے گا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسا انسان اس ممنوع سوال کو قبول کر لے گا اور وہ
انوار العلوم جلد ۲۱
٤٦٠
اسلام اور ملکیت زمین
زمین اُن کو دے دیگا۔ میں نے رافع کی روایت میں چند الفاظ کا ترجمہ نہیں کیا تھا۔ صرف عربی
الفاظ ہی دُہرا دیئے تھے اور اس کی ایک وجہ تھی ۔ وہ وجہ یہ تھی کہ زمین کی ملکیت کے مخالف لکھنے
والوں میں سے ایک صاحب جنہوں نے گورنمنٹ کی کمیٹی میں اپنی رائے علیحدہ لکھ کر پیش کی ہے
اُنہوں نے ان احادیث میں آنے والے الفاظ ربیع اور اربعاء کا ترجمہ یہ کیا ہے کہ ہم چوتھے
حصہ پر بٹائی کیا کرتے تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ۔ ایسا معلوم ہوتا
ہے کہ ان صاحب نے بجائے اصل حدیثیں دیکھنے کے کسی ناواقف شخص کے ترجمہ سے یہ
حدیثیں اخذ کی ہیں ورنہ وہ اتنی بڑی غلطی نہ کرتے ۔ ان احادیث میں جو ربیع اور اربعاء کے
الفاظ آتے ہیں ان کے معنی چوتھے حصہ کے نہیں بلکہ ربیع کے معنے چھوٹی نہر کے ہوتے ہیں اور
اربعاء اس کی جمع ہے جس کے معنی ہیں چھوٹی نہریں ۔ پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ظہیر سے سوال کیا کہ تم اپنی زمینوں کے ساتھ کیا کرتے ہو؟ تو جو جواب حضرت ظہیر رضی اللہ عنہ
نے دیا اس کے یہ معنے نہیں تھے کہ ہم چوتھے حصہ پر بٹائی کرتے ہیں اور کھجور اور جو کا کچھ وزن
مقرر کر لیتے ہیں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو منع فرمایا بلکہ ظہیر رضی اللہ عنہ کا
مطلب یہ تھا اور یہی معنی عربی کے ہیں کہ ہم جس کو زمین بٹائی پر دیتے تھے اُس سے یہ شرط کر لیتے
تھے کہ جو حصہ فصل کا نہروں کے کناروں پر آئے گا وہ سارا ہمارا ہو گا اور جو باقی بچے گا اُسے اُس
کے بدلہ میں تم کچھ کھجوریں اور کچھ جو جو پہلے مقرر کر دیئے جاتے تھے ہم کو دے دیا کرنا ۔ ظاہر
ہے کہ یہ طریق خالص جوئے بازی کا ہے ۔ اوّل تو یہ فعل نہایت ظالمانہ ہے کہ پانی کے کنارے
کی جو اعلیٰ فصل ہو اُس کو اپنے لئے مخصوص کر لیا جائے ۔ دوسرے یہ بھی ناجائز فعل ہے کہ بغیر اس
علم کے کہ زمین سے کیا پیدا ہو گا اور کیا نہیں ہو گا قبل از وقت کچھ مقدار غلہ کی اور کچھ کھجور کی مقرر
کر لی جائے کہ یہ تم نے ہم کو ضرور دینی ہے خواہ فصل پیدا ہو یا نہ ہو۔
یہ استدلال میرا نہیں بلکہ خود رافع بن خدیج نے دوسری حدیثوں میں اس کی تشریح کر دی
ہے چنانچہ رافع بن خدیج کی ایک حدیث ان الفاظ میں کتابوں میں آتی ہے۔ حدیثـنـي عمـای
انهما كانا يكريان على عهد رسول الله الله بما ينبت على الاربعاء وشيء يستثنيه
صاحب الارض فنهى النبي الله عن ذالك ٨ یعنی رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ مجھ
انوار العلوم جلد ۲۱
٤٦١
اسلام اور ملکیت زمین
سے میرے دونوں چوں نے ذکر کیا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں زمین
مقاطعہ پر دیا کرتے تھے اور شرط یہ ہوتی تھی کہ جو فصل پانی کی نالیوں کے کنارے پر ہو اور جو
فصل اُن ٹکڑوں پر ہو جن کو زمین کا مالک خود پسند کرے وہ اُس کی ہوگی اور باقی مزارع کی
ہو گی اس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو منع فرمایا ۔
اس حدیث میں بھی اربعاء کا لفظ ہے جو ربیع کی جمع ہے اور اس کے معنے چوتھے حصے کے
نہیں بلکہ پانی کے نالوں کے کناروں کی فصل کے ہیں ۔ چنانچہ یہ حدیث جہاں بخاری میں
آتی ہے وہاں اسکی شرح میں علامہ ابن حجر لکھتے ہیں الاربعاء جمع ربيع وهو النهر الصغير
والمعنى انهم كانوا يكرون الارض ويشترطون لانفسهم ما ينبت على الانهار -۹-
یعنی اربعاء کا لفظ جو اس حدیث میں آیا ہے وہ ربیع کی جمع ہے اور اس کے معنی چھوٹی نہر کے ہیں
اور حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اُس زمانہ میں لوگ زمین مقاطعہ پر دیتے وقت یہ شرط کر لیا کرتے
تھے کہ جو فصل نہروں کے کناروں پر ہوگی وہ مالک لے گا۔
علامہ شوکانی اس حدیث کو پیش کر کے یہ نوٹ لکھتے ہیں : - هذا الحديث يدل على ان
سبب النهى هو هذا و وجه ذالك الجهالة وتجويز عدم حصول ما ينبت في
المكان الذي كان التاجير على ما يخرج منه وعليه يحمل ماورد من مطلق النهى
عن المخابرة ٨٠ یعنی اس حدیث سے پتہ لگتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس سے
منع فرمایا وہ یہی بات تھی نہ کہ زمین کا بٹائی پر دینا۔ اور اس مناہی کی وجہ یہ ہے کہ یہ امر کہ فلاں
ٹکڑا میں کیا فصل ہو گی غیر معلوم ہے اور جوئے کی قسم ہے اور اس سے یہ بھی خطرہ پیدا ہوتا ہے کہ
معینہ مقدار غلہ کی مالک کو دے کر مزارعہ کے لئے کچھ بھی نہ بچے حالانکہ مزارعہ کا مطلب یہ ہوتا
ہے کہ مزارع کا بھی فصل میں حصہ ہوگا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مخابرۃ سے منع فرمایا
ہے اُس سے بھی یہی مراد ہے۔
مسلم کی ایک روایت سے پتہ لگتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صرف
یہی طریقہ مقاطعہ کا رائج تھا چنانچہ اُس میں یہ حدیث آتی ہے ۔ عن حنظلة بن قيس
الانصارى قال سألت رافع بن خديج عن كراء الارض بالذهب والورق قال لابأس
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۶۲
اسلام اور ملکیت زمین
رض
به انما كان الناس يؤاجرون على عهد النبى الله على الماذيانات واقبال الجداول
واشياء من الزرع فيهلك هذا ويسلم هذا ـ ويسـلـم هـذا ويهلك هذا فلم يكن
للناس كراء الا هذا فلذلك زجر عنه ا یعنی حنظلہ بن قیس انصاری کہتے ہیں کہ میں نے
رافع بن خدیج انصاری سے پوچھا کہ کیا زمین کا سونا چاندی کے مقاطعہ پر دینا بھی منع ہے؟
حضرت رافع نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں ۔ بات یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں لوگ ما ذیانات اور اقبال الجداول اور کھیتی کے کچھ حصہ کی شرط پر زمین مقاطعہ پر دیا
کرتے تھے تو کبھی یہ حصہ مارا جاتا اور وہ بچ جاتا اور کبھی وہ مارا جاتا اور یہ بچ جاتا ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اس کے سوا مقاطعہ پر دینے کا کوئی طریق نہیں تھا پس آپ نے
اس سے منع فرمایا ۔
حدیث کے یہ الفاظ کہ لوگ ما ذیانات اور اقبال الجداول پر زمین مقاطعہ پر دیا کرتے تھے
اس کے معنی علامہ نووی نے شرح مسلم کی جلد ۲ صفحہ ۱۳ پر یوں درج کئے ہیں ۔
ما ذیانات کے معنی پانی کی نہریں ہیں یا پانی کی نہروں کے کناروں پر جو کھیتی اُگتی ہے۔ اور
یہ لفظ غیر زبان کا ہے جو عربی میں اختیار کر لیا گیا ہے ۔ علامہ ابن الاثیر فرماتے ہیں کہ یہ ما زیان
کی جمع ہے جس کے معنی بڑے نالے کے ہیں اور حدیث کے معنی یہ ہیں کہ وہ لوگ زمین اس شرط
پر مقاطعہ پر دیتے تھے کہ جو شخص اس زمین کو کاشت کرے وہ نہروں کے کناروں کی فصل ما لک کو
دے دے ے اور اور پانی کی نالیوں پر پر جو جو فصل ہو وہ بھی مالک کو دے دے یا وہ یہ شرط کیا کرتے تھے کہ
جب فصل ہو گی تو فلاں ٹکڑے کی فصل میں لے لوں گا اور فلاں ٹکڑے کی فصل تجھے دے دونگا۔
پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمادیا کیونکہ اس میں دھوکا ہوتا ہے ۔
رض
اس حدیث سے بھی واضح ہے کہ خود رافع بن خدیج کے نزدیک مقاطعہ پر زمین دینے
سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع نہیں فرمایا بلکہ اس دھوکا دینے والے طریق سے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے جس کو اسلام کے علماء نے کبھی بھی پچھلے پونے چودہ سو سال
میں جائز نہیں رکھا ۔ بلکہ یہ طریق متفقہ طور پر تمام مسلمانوں کے نزدیک خواہ وہ سنی ہوں یا شیعہ
ہوں یا خارجی ہوں منع اور حرام ہے کیونکہ اس میں جوئے کا رنگ پایا جاتا ہے
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۶۳
اسلام اور ملکیت زمین
مسند ابوداؤد میں بھی اس حدیث کو درج کر کے یہ لفظ لکھے ہیں حدیث ابراهيم هذا اتم ۲
یعنی اس بارہ میں جتنی حدیثیں آئی ہیں ان میں سب سے زیادہ ابراہیم کی مذکورہ بالا حدیث ہی
مکمل ہے۔
رض
حنفیوں کی معتبر ترین کتابوں میں سے مشہور کتاب طحاوی میں لکھا ہے عن رافع بن خدیج
قال كنا بني حارثة اكثر اهل المدينة حقلا وكنا نكرى الارض على ان ماسقى
الماذيانات والربيع فلنا وما سقت الجداول فلهم فربما سلم هذا و ربما هلك
وسلم هذا ولم يكن عندنا يومئذ ذهب ولا فضة فنعمل ذالک فسئلنا رسول
الله الله عن ذالك فنهانا ۸۳ یعنی رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ ہمارا قبیلہ بنو حارثہ
مدینہ میں سب سے زیادہ زمینوں کا مالک تھا اور ہم اپنی زمینیں اس شرط پر مقاطعہ پر دیا کرتے
تھے کہ بڑے نالے اور چھوٹے نالے سے براہ راست پانی لے کر یا اُس کے کناروں پر جو فصل
ہو گی وہ ہماری ہوگی اور کھائیاں کھود کر جس زمین کو پانی دیا جائے وہ مزارع کی ہوگی نتیجہ یہ ہوتا
کہ کبھی ا یہ یہ سلام سلامت رہ جاتی اور وہ ہلاک ہو جاتی اور کبھی وہ سلامت رہ جاتی اور یہ یہ ہا ہلاک ہو جاتی ۔
اُس زمانہ میں ہمارے پاس سونا چاندی نہیں ہوتا تھا کہ ہم اُس کے ذریعہ سے یہ کام کرتے ۔
سو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارہ میں دریافت فرمایا تو آپ نے ہم کو اس بات
سے روک دیا۔
یہ حدیث بھی اس بات پر شاہد ہے کہ مناہی زمین کو مقاطعہ پر دینے کی نہیں تھی بلکہ اُس غلط
طریق پر جو جوئے کے مشابہہ تھا مقاطعہ پر دینے کی تھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے
پہلے مدینہ میں رائج تھا۔
بعض صحابہؓ صحاب نے تو رافع کی حدیث کو باوجود ان تشریحات کے غلط قرار دیا ہے چنانچہ مسند
ابوداؤد اور طحاوی دونوں میں ایک حدیث درج ہے جو ان الفاظ میں آئی ہے۔وانـکــر بـعـض
على رافع و قال انه لم يحفظ اوّل الحديث لان عروة قال قال زيد بن ثابت يغفر
الله لرافع بن خديج انا والله كنت اعلم بالحديث منه انما جاء رجلان من الانصار
الى رسول الله الله قد اقتتلا فقال ان كان هذا شانكم فلاتكروا المزارع فسمع
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۶۴
اسلام اور ملکیت زمین
قوله لا تكروا المزارع ۵۴ یعنی بعض لوگوں نے رافع کی اس حدیث کو بالکل رڈ کر دیا ہے
اور وہ لوگ اس کے بارہ میں یہ کہتے ہیں کہ رافع کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کا ایک
حصہ یاد رہ گیا اور دوسرا بھول گیا۔ چنانچہ عروہ کہتے ہیں کہ میں نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ (یعنی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب وحی جن کے سپر دحضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ نے قرآن
شریف کے جمع کرنے کی ڈیوٹی لگائی تھی اس بناء پر کہ یہ سب سے زیادہ قرآن شریف کو جانتے
اور نہایت دیانتدار آدمی ہیں ) کو یہ کہتے سنا کہ اللہ تعالی رافع بن خدیج کی غلطی معاف فرمائے ۔
خدا کی قسم ! مجھے یہ حدیث اُن سے زیادہ معلوم ہے ۔ میں اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس بیٹھا تھا جب یہ واقعہ ہوا آپ کے پاس انصار کے دو آدمی جھگڑتے ہوئے آئے
( معلوم ہوتا ہے اُن میں سے ایک رافع کے چچا تھے اور ایک اُن کا مزارع تھا) رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے جو اُن کو اس طرح جھگڑتے : تے ہوئے دیکھا تو آپ نے فرمایا اگر تم لوگوں کی حالت
ایسی ہی ہے کہ ان باتوں پر لڑنے جھگڑنے لگ جاتے ہو تو زمین مقاطعہ پر دو ہی نہ اِس
جھگڑے کو ختم کرو۔ معلوم ہوتا ہے رافع نے اتنا فقرہ تو سُن لیا کہ زمین مقاطعہ پر نہ دو اور باقی
بات نہ سنی ۔
خلاصہ
میں کہتا ہوں کہ خود رافع کی حدیث سے میں اوپر ثابت کر آیا ہوں کہ رافع خود رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود ہی نہیں تھے اُن کو اُن کے چچانے گھر پر آکر یہ بات سُنائی ۔ پس
ہو سکتا ہے کہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا ہو کہ اس قسم کے لڑائی جھگڑوں کو
بند کرنے کے لئے میں فی الحال مزارعہ کو ہی روکتا ہوں تو انہوں نے اپنے بھتیجے کو بات کا
سنا دیا اور بھتیجے نے اس سے ایک غلط نتیجہ نکال لیا۔ اور اس کی قطعی دلیل یہ ہے کہ زید بن ثابت
جو نہایت اعلی پائے کے صحابی ، کاتب وحتی قرآن اور جامع قرآن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے سیکرٹری تھے قسم کھا کر فرماتے ہیں کہ رافع نے یہ بات نہیں سمجھی۔ میں خود اس موقع پر
موجود تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات یوں نہیں فرمائی بلکہ یوں ف بلکہ یوں فرمائی ہے۔
اسی طرح ایک اور حدیث بھی اس بارہ میں آئی ہے جو یہ ہے ۔عن سعيد بن المسيب
عن سعد بن ابي وقاص قال كان اصحاب المزارع يكرون مزارعهم في زمان
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۶۵
اسلام اور ملکیت زمین
رسول الله الله بما يكون على الساقي من الزرع فجاؤوا يختصمون فنهاهم رسول
الله صلى الله عليه وسلم ان يكروا بذلك وقال اكروا بالذهب والفضة ۸۵ یعنی
سعید بن مسیب نے سعد بن ابی وقاص صحابی سے جو عشرہ مبشرہ میں سے تھے یہ روایت کی ہے کہ
زمینوں والے لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اپنی زمینیں مقاطعہ پر دیا کرتے
تھے اور شرط یہ کیا کرتے تھے کہ جو نہروں کے کناروں پر فصل ہوگی وہ اُن کی ہوگی اور دوسری جگہ
جو پانی سے دُور ہو گی وہ مزارع کی ہوگی ۔ ایک دفعہ ایسے لوگ جھگڑتے ہوئے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو اس شرط پر مقاطعہ دینے
سے منع فرمادیا اور ارشاد فرمایا کہ چاندی اور سونے کے بدلے زمین دیا کرو۔
امام محمد جو حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے اعلیٰ پایہ کے شاگرد تھے فرماتے ہیں کہ
جعفر بن محمد نے اپنے والد سے یوں روایت نقل کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کو
مقاطعہ پر دینے سے منع نہیں فرمایا۔ یہاں تک کہ لوگوں نے ایک دوسرے کے ظلم کی شکائیتیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچائیں ۔ بعض آدمی اپنی زمین مقاطعہ پر دیتے تھے اور یہ شرط کر
لیتے تھے کہ بڑی نہر سے براہ راست جس زمین کو پانی لگے یا جو نہر کے کناروں پر اُگے وہ اُن کی
ہوگی ۔ بعض دفعہ اس پر جھگڑا ہو جاتا ( مالک اچھی فصل دیکھ کر ایک لمبا قطعہ مقرر کر دیتا کہ یہ قطعہ
نہر کے کنارے کا قطعہ ہے۔ یا درمیان کی فصل خراب دیکھ کر مزارع عین نہر کے سرے پر نشان
دہی کرتا تھا کہ اتنا چھوٹا سا حصہ نہر کا کنارہ ہے باقی نہیں ) جب اس قسم کے جھگڑوں کی شکایت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپؐ نے اس قسم کے جھگڑے والی بات سے منع
فرمادیا ۔ ۶
پس ۔ امام محمد نے اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ یہ نہی اس جھگڑے کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور
حقیقی نہیں بلکہ ایک قید ہے ۔
علامہ ابن حجر لکھتے ہیں کہ مراد یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقاطعہ سے منع نہیں
فرمایا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلط شرط سے منع فرمایا ہے ۔ ۸۷
حضرت شاہ ولی اللہ صاحب جن کے حوالوں پر زمینداری کے مخالفوں نے خاص طور پر
انوار العلوم جلد ۱ ۲
۴۶۶
اسلام اور ملکیت زمین
انحصار رکھا ہے وہ تو اس سے بھی آگے چلے جاتے ہیں ۔ وہ لیا وہ لکھتے ہیں کہ هذه الممانعة على
مصلحة خاصة بذلك الوقت من جهة كثرة مناقشتهم في هذه المعاملة حينئذ ٨٨
یعنی یہ ممانعت خاص مصلحت کے ماتحت اُس محدود زمانہ کے لئے تھی کیونکہ اُس وقت اس بارہ
میں جھگڑے بہت بڑھ گئے تھے ۔
طاؤس تابعی اور مفسر قرآن کہتے ہیں کہ مجھ سے مسلمانوں کے علماء میں سے سب سے
بڑے عالم یعنی حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقاطعہ سے منع
نہیں فرمایا بلکہ یہ فرمایا تھا کہ اگر تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو زمین مفت دے دے تو یہ
مقاطعہ سے بہتر رہے گی ۔ ۸۹
میں یہ کہتا ہوں زمین اپنے بھائی کو مفت دے دینا یقینا ایک احسان ہے اور احسان سود سے
اچھا ہوتا ہے۔
اسی طرح علامہ شوکانی نے ابن عباس کی یہ روایت درج کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے مقاطعہ سے منع نہیں فرمایا لیکن یہ فرمایا کہ مسلمانوں کو آپس میں ایک دوسرے سے نرمی کا
معاملہ کرنا چاہیے ۔ 20
علماء نے ان تمام احادیث پر غور کرنے کے بعد یہ فتوی دیا ہے کہ احادیث رافع بن
خديج مضطرب المتون ولذلك ضعفها بعض المحدثين 21 یعنی رافع بن خدیج
کی حدیث اس بارہ میں بہت سے اختلاف رکھتی ہے اس لئے بعض محد ثین نے اس کو کمز ور قرار
دیا ہے۔
ابن شہاب ( یعنی امام زہری جو ائمہ فقہاء اور محدثین کے استادوں میں سے تھے اور
تابعی تھے ) فرماتے ہیں کہ میں نے سالم بن عبد الله ( حضرت عمرؓ کے پوتے) سے پوچھا کہ
زمین کا مقاطعہ پر دینا کیسا ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ سونے اور چاندی پر دینے میں تو کچھ بھی
حرج نہیں ۔ اس پر میں نے کہا کہ آپ نے وہ حدیث تو سنی ہے جو رافع بن خدیج کی طرف
منسوب کی جاتی ہے۔ آپ نے فرمایا رافع نے اس معاملہ میں تعدی سے کام لیا ہے۔ اگر میرے
پاس زمین ہوتی تو میں اُسے ضرور مقاطعہ پر دیتا ۹۲ ( اور اس حدیث کی کوئی پرواہ نہ کرتا کیونکہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۶۷
یہ حدیث رسول نہیں بلکہ رافع کا غلط خیال تھا ) ۔
اسلام اور ملکیت زمین
جیسا کہ میں اوپر درج کر آیا ہوں جن علماء نے رافع بن خدیج کی روایت کو صحیح تسلیم کیا
ہے انہوں نے بھی یہ فتوی دیا ہے کہ یہ ابتدائے اسلام کا حکم تھا بعد میں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے اس کو منسوخ فرمادیا اور خیبر کی زمینیں مقاطعہ پر دیں اور آخر عمر تک برابر مقاطعہ پر
دیتے رہے اور اسی طرح آپ کے بعد خلفاء اور صحابہ کرتے رہے۔
یہاں یہ کہا جا سکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے کیوں منع فرما دیا اور پھر کیوں
اس کو جائز قرار دے دیا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق یہ تھا کہ
جب ایک برائی کسی قوم میں رائج ہوتی تھی جس کی اصلاح کی جاسکتی تھی تو آپ پہلے اُس سے
قطعاً منع فرمادیا کرتے تھے۔ جب قوم کی عادت درست ہو جاتی تو پھر اصلاح شدہ امر کو جاری
فرما دیتے تھے۔ چونکہ مدینہ کے لوگوں میں اوپر کے بیان کردہ مقاطعہ کے طریق کے سوا اور کوئی
رائج نہیں تھا اور اس طریق میں جوئے بازی کا رنگ پایا جاتا تھا اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے یہ دیکھ کر کہ ساری کی ساری قوم ایک عادت میں مبتلا ہے پہلے اس سے قطعاً منع فرما دیا
پھر جب دیکھا کہ وہ عادت ان کی چھٹ چکی ہے تو پھر وہ طریق جو اسلام کے مطابق تھا جاری
کر دیا یعنی ساری پیداوار پر خواہ وہ کناروں کی ہو یا بیچ کی ہو، تھوڑی ہو یا بہت ہو اُس کو جمع کر
کے زکوۃ دینے کے بعد اُس کا مقررہ حصہ مالک کو دے دیا جائے ۔
اس طریق کی میں ایک اور مثال پیش کرتا ہوں جس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اس حکیمانہ فعل پر روشنی پڑتی ہے۔ حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
عبدالقیس کا جور بیعہ قبیلہ کا ایک حصہ تھا ایک وفد آیا اور اُنہوں نے اسلام قبول کیا اور آپ سے
چلتے وقت کچھ نصائح کی درخواست کی۔ اس پر آپ نے اُن کو جہاں بعض اور نصیحتیں کیں ، وہاں یہ
بھی فرمایا کہ تم سبز روغن کئے ہوئے برتن اور سوکھے کدو کے بنے ہوئے پیالے اور لکڑی کے
کھود کر بنائے ہوئے برتن اور وہ برتن جن پر لگ لگایا گیا ہو استعمال نہ کیا کرو ۔ ۹۳
اس کی وجہ در حقیقت یہ تھی کہ وہ لوگ ان چار برتنوں میں شراب بناتے تھے ۔ آپ نے اُن
کی شراب کی عادت کا اندازہ لگا کر یہ فیصلہ فرمایا کہ اگر یہ برتن ان کے سامنے آتے رہے تو پھر
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۶۸
اسلام اور ملکیت زمین
شراب بنانے لگ جائیں گے اور شراب پینے لگ جائیں گے اس لئے بہتر ہے کہ اس سے ان کو
گلی طور پر روک دوں ۔ جب کچھ عرصہ بعد ان کی وہ عادت دُور ہو گئی تو آپ نے اس حکم کو بدل
دیا۔ چنانچہ اب سارے مسلمان ان برتنوں کو استعمال کرتے ہیں کیا حنفی اور کیا وہابی اور کیا شافعی
اور کوئی بھی ان سے منع نہیں کرتا ۔ اور علمائے حدیث اور فقہ یہی لکھتے ہیں کہ ان لوگوں کی شراب
کی عادت چھڑوانے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گلی مناہی کا حکم دے دیا تھا جو بعد ا
میں آپ نے منسوخ فرما دیا۔
دوسری دلیل پراونشل سندھ زمیندارہ کمیٹی کی اقلیت کی رپورٹ میں یہ دی گئی ہے کہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بلال بن الحارث المزنی کو بُلا کر کہا کہ تمہارے پاس زمین زیادہ ہے
اور تم اس کو کاشت نہیں کر سکتے ۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ زمین ضبط کر کے دوسرے
لوگوں میں تقسیم کر دی ۔ اس سے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ اتنی ہی زمین کسی شخص کے پاس ہونی
چاہئے جتنی زمین کی وہ کاشت کر سکے ۔ دوسرے یہ کہ حکومت کو زائد زمین ضبط کرنے کا اختیار
حاصل ہے۔
اس اعتراض کے متعلق بھی مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اصل حوالہ کو نہیں دیکھا گیا
بلکہ دوسری کتابوں سے نقل کر لیا گیا ہے۔ اگر اصل حوالہ کو دیکھا جاتا تو معترض کو معلوم ہو جاتا
کہ اس حوالہ کا مفہوم اُس سے بالکل مختلف ہے جو انہوں نے لیا ہے ۔ بلال بن الحارث المز نی
کی زمین کے متعلق چھٹے باب میں یہ لکھا جا چکا ہے کہ یہ زمین نہ اُن کی جدی تھی نہ اُن کی خرید
کردہ تھی بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو بیت المال سے عطیہ کے طور پر دی تھی ۔ اس
لئے اگر معترض کا اعتراض درست بھی ہو تو زیادہ سے زیادہ اس کا اثر گورنمنٹ کے عطیوں پر
پڑے گا اس سے زیادہ نہیں ۔ مگر میں اُوپر پوری طرح ثابت کر چکا ہوں کہ گورنمنٹ بھی اپنے
عطیوں کو واپس نہیں لے سکتی سوائے اس کے کہ عطیہ مشروط ہو۔ اور جس کو زمین یا کوئی اور چیز
عطیہ میں دی گئی ہو وہ اُس کی شرطوں کو پورا کرنے سے قاصر رہا ہو۔ بشرطیکہ وہ شرطیں جائز
ہوں ۔ اور اگر بیچ ہو تو کوئی شرط ایسی نہ ہو جو بیع کے شرعی قواعد کے لحاظ سے ناجائز ہو ۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ حضرت عمرؓ نے ہرگز وہ زمین بلال سے نہیں چھینی بلکہ اُن کی مرضی سے
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۶۹
اسلام اور ملکیت زمین
وہ زمین اُن سے لی گئی تھی اور اُس شرط کے ماتحت لی گئی تھی جو بلال نے خود عائد کی تھی ۔ چنانچہ
اس واقعہ کے متعلق جو اثر آتا ہے اُس کے الفاظ یہ ہیں ۔ حدثـنـي بـعض اشيا خي من اهل
المدينة قال اقطع رسول الله الله بلال بن الحارث المزني مابين البحر والصخر
فلما كان زمن عمر بن الخطاب قال له انك لا تستطيع ان تعمل هذا فطيب له ان
يقطعها ماخلا المعادن فانه استثناها ۹۴ یعنی امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھ
سے میرے بعض اُستادوں نے جو مدینہ کے رہنے والے تھے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے بلال بن الحارث المزنی کو سمندر اور پہاڑ کے درمیان کا تمام علاقہ عطا فرما دیا تھا ۔
جب حضرت عمر بن خطاب کا زمانہ آیا تو انہوں نے بلال سے کہا کہ آپ اس زمین کو آباد نہیں
کر سکتے اور یہ زمین خالی پڑی ہے۔ اس بات کو سن کر بلال نے اپنی خوشی سے وہ زمین
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو واپس کر دی اور اجازت دی کہ وہ اُس کو دوسرے لوگوں میں تقسیم کر
دیں ۔ مگر شرط یہ کی کہ جتنی کانیں اس زمین میں ہوں گی اُن کا مالک میں ہی رہوں گا کوئی اور
نہیں ہوگا ۔ اس طرح کانوں کو اُنہوں نے باقی حصوں سے مستثنیٰ کر لیا۔
پھینی ۔
اس حدیث کے الفاظ سے ظاہر ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہرگز بلال سے زمین نہیں
۔
پس اول تو اس حدیث سے یہ استدلال کرنا کہ کم سے کم حکومت اپنے ہدیہ کو تو واپس لے
سکتی ہے درست نہیں ۔
دوسرے اس حدیث سے ثابت ہے کہ بلال نے اپنی مرضی سے یہ زمین حضرت عمر رضی
اللہ عنہ کو دی نہ کہ جبر یہ قانون کے ماتحت ۔
تیسرے اس حدیث سے ثابت ہے کہ بلال نے زمین کو واپس کرتے وقت ایک شرط بھی
اپنی طرف سے پیش کی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اُسے تسلیم کر لیا اور وہ شرط یہ تھی کہ اُس میں
سے جتنی کانیں نکلیں وہ بلال بن الحارث المزنی رضی اللہ عنہ کی ہوں گی ۔ یہ شرط اپنی ذات میں
بتاتی ہے کہ بڑی زمینداریاں جائز ہیں کیونکہ کانوں کی ملکیت تو خالی زمین کی ملکیت سے بہت
بڑی ملکیت ہوتی ہے ۔