دسواں باب

انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۸۲
اسلام اور ملکیت زمین
والبصرة ومصر لا بدلها من ان تشحن بالجيوش وادرار العطاء عليهم فمن اين
يعطى هولاء اذا قسمت الارضون والعلوج فقالوا جميعا الرأى رأيك فنعم ماقلت
ونعم ما رأيت ۔
یعنی امام ابو یوسف کہتے ہیں کہ مجھ سے اہلِ مدینہ کے کئی علماء نے بیان کیا ہے کہ جب
عراق فتح ہوا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے مشورہ کیا اور اُن سے پوچھا کہ شام و عراق
میں جو زمین خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی ہے اُس کو کس طرح تقسیم کیا جائے ۔ اس پر لوگوں نے
مشورہ دیا کہ اُن کے حقوق جو اموال غنیمت کے ہیں اور جو زمین انہوں نے فتح کی ہے ہے ؟ وہ اُن
میں فوراً تقسیم ہونی چاہئے ۔ اس پر حضرت عمرؓ نے کہا کہ اُن مسلمانوں کا کیا حال ہوگا جو بعد میں
آئیں گے اور وہ دیکھیں گے کہ زمین کا ہر ٹکڑہ اور اُس کے کسان تقسیم ہو چکے ہیں اور باپ
دادوں سے دوسرے لوگوں کو ورثہ میں ملے ہوئے ہیں۔ میری یہ رائے نہیں ۔ خدا کی قسم !
میرے بعد کوئی اور ملک ایسا فتح نہیں ہوگا جس میں نیل جیسے دریا ہوں بلکہ ممکن ہے کہ ایسے ملک
فتح ہوں جو مسلمانوں پر بوجھ ہوں اور اُن کا خرچ مسلمانوں کو اُٹھانا پڑے۔ پس اگر میں عراق
کی زمین اور اُس کے کسانوں کو تقسیم کر دوں اور شام کی زمین اور اُس کے کسان کو تقسیم کر دوں تو
اسلامی ملک کی سرحدوں پر لڑائی کا خرچ کہاں سے اُٹھایا جائے گا اور آئندہ اولاد کے لئے کیا
بچے گا اور اس ملک اور شام اور عراق کے رہنے والے لوگوں اور بیواؤں کو کیا ملے گا۔ میری
رائے تو یہ ہے کہ میں یہ زمینیں اور اُن کے کسانوں کو روک ٹوں اور اُن کے اوپر ایک خراج
مقرر کر دوں اور اس طرح شرعی طور پر ایک جزیہ مقرر کر دوں جو وہ دیتے رہیں ۔ پس یہ ایک
مال ہوگا اُن مسلمانوں کے لئے جو آئندہ جنگ میں حصہ لیں گے اور اُن کی اولادوں کے لئے
اور اُن لوگوں کے لئے جو اُن کے بعد آئیں گے ۔ کیا تمہاری رائے نہیں کہ یہ اسلامی سرحدیں
اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ وہاں فوجیں رہیں جو ہر وقت اُن کی نگہداشت کریں؟ کیا تم نہیں
دیکھتے کہ یہ بڑے بڑے شہر جیسے دمشق اور جزیرہ اور کوفہ اور بصرہ اور مصر کے لئے ضروری ہے
کہ فوجوں کے ساتھ اُن کی حفاظت کی جائے اور مقررہ وظائف فوجیوں کو ملتے رہیں؟ اگر یہ
زمینیں اور ان کے کسان تقسیم کر دیئے جائیں تو وہ فوجی کسی روپیہ سے مہیا کئے جائیں گے جن کی

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۸۳
اسلام اور ملکیت زمین
ملک کی حفاظت کے لئے ضرورت ہے۔ اس پر صحابہؓ نے کہا جو کچھ آپ نے فرمایا ہے درست
ہے اور جو کچھ آپ نے سمجھا وہی صحیح ہے ۔
رضی
بعض اور آثار میں یہ زائد بات بھی بیان کی گئی ہے کہ صحابہ برابر کئی دن ۔ نی ہے کہ صحابہ برابر کئی دن تک حضرت عمر
اللہ عنہ سے بحث کرتے رہے یہاں تک کہ تیسرے دن حضرت عمرؓ نے کھڑے ہو کر کہا کہ مجھے قرآن
شریف کی ایک آیت سے حوالہ مل گیا جس سے میرا استدلال درست ثابت ہوتا ہے چنانچہ اس بارہ میں
مندرجہ ذیل روایت کتاب الخراج میں لکھی ہے۔
حدثني محمد بن اسحاق عن الزهرى ان عمر بن الخطاب استشار الناس في
رض
السواد حين افتتح فرأى عامتهم ان يقسمه وكان بلال بن رباح من اشدهم في
ذلك وكان رأى عمر ان يتركه ولا يقسمه فقال اللهم اكفني بلا لا واصحابه
ومكثوا في ذلك يومين او ثلاثة اودون ذلك ثم قال عمر اني قد وجدت حجة
قال الله تعالى في كتابه ما أفاء الله على رسوله منهم فما اوجفتم عليه من خيل
ولا ركاب ولكن الله يسلط رسله على من يشاء والله على كل شيئ قدير حتى فرغ
من شأن بني النضير فهذه عامة في القرى كلهاثم قال ما افاء الله على رسوله من
اهل القرى فلله وللرسول ولذى القربى واليتمى والمسكين و ابن السبيل كيلا
يكون دولة بين الاغنياء منكم و ما اتكم الرسول فخدوه ومانهكم عنه فانتهوا
واتقوا الله ان الله شديد العقاب - ثم قال للفقراء المهاجرين الذين اخرجوا من
ديارهم واموالهم يبتغون فضلا من الله و رضوانا ـ وينصرون الله و رسوله اولئک
هم الصدقون ثم لم يرض حتى خلط بهم غيرهم فقال والذين تبوؤا الدار والايمان
من قبلهم يحبون من هاجر اليهم ولا يجدون في صدورهم حاجة مما اوتوا
ويؤثرون على انفسهم ولو كان بهم خصاصة ومن يوق شح نفسه فاولئک هم
المفلحون ـ فهذا فيما بلغنا والله اعلم - للانصار خاصة ثم لم يرض حتى خلط بهم
غير هم فقال والذين جاء وا من بعدهم يقولون ربنا اغفر لنا ولا خواننا الذين سبقونا
بالايمان ولا تجعل في قلوبنا غلا للذين أمنوا ربنا انك رءوف رحیم - فكانت

انوار العلوم جلد ۲۱
لدله
اسلام اور ملکیت زمین
هذه عامة لمن جاء من بعدهم فقد صار هذا الفئ بين هولاء جميعا فكيف نقسمه
لهؤلاء و ندع من تخلف بعدهم بغير قسم فاجمع على تركه وجمع خراجه انا یعنی
محمد بن اسحاق نے امام زہری سے روایت کی ہے کہ جب سواد عراق فتح ہوا تو حضرت عمرؓ نے
لوگوں سے اس کے متعلق مشورہ کیا۔ اُن میں سے اکثر کی رائے یہ تھی کہ اس کو تقسیم کر دیا جائے
اور بلال بن رباح رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ شدت سے اس بات پر مصر تھے کہ یہ ضرور تقسیم
ہونا چاہیے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی رائے یہ تھی کہ اس کو چھوڑ دیا جائے اور فی الحال تقسیم نہ کیا
جائے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب ان لوگوں کی مخالفت دیکھتے تھے تو بے اختیار اللہ تعالیٰ سے
یوں دعا کرتے تھے کہ اے اللہ ! بلال اور اُس کے ساتھیوں کے اعتراض سے مجھے بچا اور اُن کا
جواب مجھے خود سمجھا۔ یہ بحث دو تین دن تک یا اس سے کم و بیش جاری رہی ۔ آخری دن حضرت
عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اب مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک دلیل مل گئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو کچھ اپنے رسول کو عطا فرمائے ایسی چیزیں جن پر
تمہارے گھوڑے اور اونٹ نہیں دوڑے بلکہ اُس نے خود ہی اپنے فضل سے اپنے رسول کو جس
چیز پر چاہا قبضہ دے دیا اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔ اس آیت کی تلاوت کے بعد حضرت عمر
نے فرمایا یہاں تک تو یہودیوں کے بنو نضیر قبیلہ کے متعلق ذکر تھا اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اگلی
آیتوں میں تمام ملکوں کے متعلق احکام جاری فرمائے ہیں اور فرمایا کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اپنے
رسول کو بستیوں اور اُن کے باشندوں میں سے بخشا وہ اللہ تعالیٰ کا ہے اور اس کے رسول کا ہے
اور قریبیوں کا ہے اور یتامیٰ کا ہے اور مساکین کا ہے اور مسافروں کا ہے تا کہ یہ مال تم میں سے
امیروں کے درمیان چکر کھانے والا نہ بن جائے ۔ اور رسول اس مال میں سے تم کو جو کچھ دے
وہ لے لو اور جس بات سے روکے اُس سے رُک جاؤ اور اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو کیونکہ اللہ
سزا دینے میں سخت بھی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ آگے فرماتا ہے کہ یہ مال مہاجر غریبوں کے لئے ہے جو
اپنے گھروں سے نکالے گئے اور اپنے مالوں سے محروم کئے گئے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضاء
کی جستجو میں رہتے ہیں اور اللہ اور اُس کے رسول کی مدد کرتے ہیں یہی سچے لوگ ہیں ۔ اتنی
آیتیں پڑھنے کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ دیکھو! پھر اللہ تعالیٰ نے اسی پر بس نہیں

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۸۵
اسلام اور ملکیت زمین
کیا بلکہ اُن کے ساتھ ایک اور جماعت کو ملایا ہے اور فرماتا ہے اور اُن لوگوں کے لئے بھی جو اس
گھر میں پہلے سے رہتے تھے اور جنہوں نے کہ ایمان کو اپنے دلوں میں داخل کر لیا تھا وہ ان
لوگوں سے محبت کرتے ہیں جو ہجرت کر کے اُن کے شہر میں آبسے ہیں اور اپنے دلوں میں اُس
مال سے جو اُن کو دیا جائے پورا استغناء محسوس کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو اپنے نفسوں پر
ترجیح دیتے ہیں خواہ وہ کتنی ہی غربت اور فاقہ میں کیوں نہ مبتلا ہوں ۔ اور جس قوم کے دل سے
اللہ تعالیٰ بخل کو دور کر دے وہ قوم بڑی کامیابی پانے والی ہوتی ہے ۔ یہ آیتیں پڑھنے کے بعد
م ہوا ہے یہ
حضرت عمر رضی ا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا جہاں تک ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے معلوم ہوا
آیتیں خاص طور پر انصار کے متعلق ہیں ۔ پھر فرمایا لیکن اللہ تعالیٰ نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ اُن
کے ساتھ ایک اور جماعت کو ملا دیا اور فرمایا وہ لوگ جو اُن کے بعد آئیں گے اور کہیں گے اے
ہمارے رب ! ہمارے گناہوں کو بخش اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش جو ہم سے پہلے ایمان
لا چکے تھے اور ہمارے دلوں میں مومنوں کے متعلق بغض پیدا نہ کر تو بہت بخشش کرنے والا
مہربان ہے۔ پھر فرمایا دیکھو ! یہ آیت اُن سب لوگوں کے متعلق ہے جو بعد میں آئیں گے اور
قرآنی فیصلہ کے مطابق حکومت کو تمام لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ پس ہم کس طرح تمام اموال
کو موجودہ نسل میں تقسیم کر دیں اور جو ابھی تک آئے نہیں اُن کا حصہ کوئی چھوڑیں ہی نہ۔ اس پر
تمام صحابہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ متفق ہو گئے اور سوا د عراق پر خراج لگانے کا فیصلہ دے
دیا گیا۔
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ یہ کوئی اسلامی فتوی نہیں کہ تمام مفتوحہ ممالک کی زمین حکومت کی
ہوتی ہے۔ اگر یہ فتویٰ ہوتا تو عرب کے مفتوحہ علاقوں کی زمین کیوں تقسیم کی جاتی ؟ یا سواد عراق
سے باہر عراق کے علاقوں کی یا شام کے بعض علاقوں کی زمین کیوں تقسیم کی جاتی ؟ جو بات اس
حوالہ میں سے نکلتی ہے وہ صرف اس قدر ہے کہ حکومت کو صرف اپنے موجودہ زمانہ - ہ زمانہ کے لوگوں کی
ضرورتوں کا ہی خیال نہیں رکھنا چاہئے بلکہ آئندہ زمانہ کے لوگوں کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھنا
چاہئے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسی خیال کے ماتحت ساری فتوحات نہیں بلکہ فتوحات کا ایک
حصہ حکومت کے قبضہ میں رکھا۔ لیکن آہستہ آہستہ وہ علاقے بھی آخر حکومت نے تقسیم کر دیئے اور

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۸۶
اسلام اور ملکیت زمین
لوگوں کی ملکیت ہو گئے اور ایسی ملکیت ہو گئے کہ جب بنو عباس نے شاید اسی قسم کے فتوی سے
متاثر ہو کر جو اس وقت زمیندارہ کے خلاف لوگ دے رہے ہیں لوگوں سے زمین چھین کر بغداد
بسایا تو امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس چھینی ہوئی زمین کے مقبرہ میں دفن ہونا بھی پسند نہ فرمایا
اور وصیت کی کہ مجھے اس جگہ سے باہر دفن کیا جائے ۔
پرانے فقہا نے جو کچھ سواد کے متعلق سمجھا ہے میں اس کے متعلق بھی اس جگہ پر ایک حوالہ
نقل کر دیتا ہوں ۔ حنفیوں کی مشہور کتاب رد المختار شامی میں لکھا ہے ۔سواد العراق ای قراه
وكذا كل مافتح عنوة واقر اهله عليها اوصولحوا ووضع الخراج على ارضيهم
فهي مملوكة لاهلها ۔ لان الامام اذا فتح ارضا عنوة له ان يقرا هلها عليها
ويضع عليها الخراج وعلى رؤوسهم الجزية فتبقى الارض مملوكة لاهلها ١٠٢
یعنی سواد عراق کی زمین او زمین اور اسی طرح اُن تمام ممالک کی زمین جو زور کے ساتھ فتح کئے گئے ہوں
اور فاتح حکومت نے اُس ملک کے باشندوں کو اُن کی زمینوں پر قابض رہنے دیا ہو یا ایسے ملک
جن کے ساتھ صلح کی گئی ہو اور اُن کی زمین پر خراج لگا دیا گیا ہو یہ سب کی سب ( سواد عراق اس
میں شامل ہے ) ان زمینوں کے مالکوں کی ملکیت ہونگی کیونکہ جب امام کسی زمین کو زبر دستی فتح
کرے تو وہ اگر مناسب سمجھے تو اُس جگہ کے لوگوں کو اُس پر قابض رہنے دے اور اُن پر خراج
مقرر کر دے اور جزیہ لگا دے اس صورت میں زمین اُنہی لوگوں کی رہتی ہے جن کے قبضہ میں وہ
ہوتی ہے ۔
اس حوالہ سے صاف ظاہر ہے کہ سواد عراق کی بحث کا زمینوں کی ملکیت کے ساتھ کوئی تعلق
نہیں ۔ اور جیسا کہ میں نے ردالمختار شامی کے حوالہ سے بتایا ہے سوا د عراق کی زمینوں کو حنفیوں
نے ویسی ہی افراد کی مملوکہ زمینیں قرار دیا ہے جیسا کہ کوئی اور زمین ہو۔ شاہی زمین ہونے کی
وجہ سے لوگوں کی ملکیت میں کچھ بھی فرق نہیں پڑتا۔ شاہی زمین ہونے کے محض اتنے معنی ہیں کہ
اُس زمانہ میں جب وہ ملک فتح ہوا اس زمین کے حقوق ملکیت کسی اور شخص کو نہیں دیئے گئے لیکن
بعد میں جب وہ حقوق دوسروں کو دیدئے گئے تو وہ لوگ جو اُس پر قابض تھے اُن سب کو ویسا ہی
مالک سمجھا گیا جیسا کہ دنیا میں کوئی اور مالک ہوتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۸۷
اسلام اور ملکیت زمین
پھر اسی کتاب میں لکھا ہے ۔ ان ارض سواد العراق مملوكة لاهلها يجوز بيعهم
لها وتصرفهم فيها وكذلك ارض مصر و الشام ۱۰۳ یعنی سواد عراق کی زمین جن
لوگوں کی ملکیت میں ہے وہ اُنہی کی مملوکہ ہے ( حکومت کی نہیں ) وہ اُس کو بیچ بھی سکتے ہیں اور
جس طرح چاہیں اُس میں تصرف بھی کر سکتے ہیں ( یعنی عمارتیں وغیرہ بنالیں یا باغ بنالیں ) اسی
طرح مصر اور شام کی زمین کے متعلق بھی یہی حکم ہے ۔
خلاصہ یہ کہ سواد عراق کے محض اتنے معنی ہیں کہ حضرت عمرؓ نے اُس زمین کو اُسی زمانہ کے
مسلمانوں میں تقسیم کر کے عشری نہیں بنایا بلکہ اُس کو خراجی رہنے دیا تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں
میں اُن زمینوں کو تقسیم کیا جاسکے اور اُن کے لئے بھی کچھ حصہ باقی رہے۔ ورنہ جو کسان اُس پر
قابض تھے وہ اُس کے ویسے ہی مالک تھے جیسے اور موروثی کسان مالک ہوتے ہیں اور جن
لوگوں کو وہ زمین دی جاتی تھی یا جو حکومت سے خریدتے تھے وہ اُس کے ویسے ہی مالک ہوتے
تھے جیسے کوئی اور زمینوں کا مالک ہوتا ہے ۔
اگر کسی کے دل میں یہ شبہ ہو کہ آیا حکومت کا مال فروخت بھی ہو سکتا ہے یا نہیں؟ تو اس کے
لئے میں چند حوالے پیش کرتا ہوں ۔
مذکورہ بالا کتاب میں ہی لکھا ہے ۔ لو باع شيئا من بيت المال صح بيعه ۱۰۴ اگر امام
یعنی حکومت بیت المال کی چیزوں میں سے کسی چیز کو بیچے تو اُس کی بیع درست ہوگی ۔
اسی طرح لکھا ہے ۔ من اشترى شيئا مما صارت لبيت المال فقد ملکها ۱۰۵ جو
شخص کوئی ایسی چیز خریدے جو بیت المال کی تھی تو وہ اس کا پوری طرح مالک ہو جائے گا بلکہ
یہاں تک لکھا کہ اگر کوئی خراجی زمین حکومت سے خریدے تو وہ بھی خراجی نہیں رہے گی بشری بن
جائے گی ۔
چنانچہ لکھا ان الخراج ارتفع عن اراضى مصر لعودها الى بيت المال بموت
ملاكها فاذا اشترها انسان من الامام بشرطه شراء صحيحا ملكه ولا خراج عليها
لان الامام قد اخذ البدل للمسلمين ١٠٦ یعنی مصر کی زمین پر سے خراج اُڑ گیا۔ مصر کی
زمین سے خراج کیوں اُڑا؟ اس لئے کہ اُس کے قابض امراء کے مرنے کے بعد وہ زمین بیت

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۸۸
اسلام اور ملکیت زمین
المال کی ہوگئی اور قاعدہ یہ ہے کہ جب کوئی شخص حکومت سے شرائط کے مطابق صحیح سودا کرے تو
وہ اُس کا پورا مالک بن جاتا ہے اور اس لئے اُس زمین پر خراج نہیں رہتا اس لئے کہ امام نے
جو اُس زمین میں مسلمانوں کا حصہ تھا اُس کے بدلہ میں خریدار سے قیمت وصول کر لی ۔ یعنی
علامہ شامی یہ سوال اُٹھا کر مصر کی زمین جو خراجی تھی اب وہ عشری کیوں ہو گئی ہے؟ اس کا جواب
یہ دیتے ہیں کہ پہلے مصر خراجی تھا کیونکہ وہ فتح کیا گیا تھا اور فتح کے نتیجے میں وہ مسلمانوں کی
ملکیت ہو گیا تھا لیکن مصر کے رؤساء کے پاس ہی اُن کی زمینیں رہنے دی گئی تھیں اور حکومت جو
مسلمانوں کی قائم مقام تھی وہ مسلمانوں کے حق کے طور پر ان رؤساء سے خراج لیتی تھی ۔ اس
کے بعد ایک ایسا زمانہ آیا کہ وہ رؤساء اور زمیندار مر گئے اور اُن کی زمینیں لاوارثی کے طور پر
پھر حکومت کے پاس آگئیں اور مسلمانوں نے حکومت سے وہ زمینیں دوبارہ خریدیں تو اب وہ
خراجی نہ رہیں ۔ کیونکہ حکومت یعنی مسلمانوں کی نمائندہ طاقت نے زمین کی قیمت خریدار سے رہیں۔
وصول کر لی اور اس طرح جو مالکانہ حصہ تھا وہ حکومت کے پاس چلا گیا ۔ پس خراج جو مالکانہ
حصہ کے مقابلہ میں ہوتا ہے وہ روپیہ کی صورت میں حکومت کو مل گیا یا دوسرے لفظوں میں
مسلمانوں کو مل گیا ۔ اب صرف عشر رہ گیا جو خدا تعالیٰ کا حصہ ہے جس کو نہ کوئی معاف کر سکتا ہے
نہ بخش سکتا ہے ۔
دیکھو! اس حوالہ میں کتنی وضاحت سے یہ بات بتا دی گئی ہے کہ خراج در حقیقت قائم مقام
ہے اُس مالکانہ حق کا جو مفتوحہ ملک پر مسلمانوں کو حاصل ہوتا ہے۔ جب کوئی شخص کوئی زمین
حکومت سے خرید لے یا حکومت اُس کو بخش دے تو پھر اُس پر سے خراج اُڑ جاتا ہے اور صرف
عشر باقی رہ جاتا ہے اور حکومت کو آئندہ اُس زمین کے متعلق کوئی اختیار باقی نہیں رہتا بلکہ
خریدار کو یا جس کو ہبہ کے طور پر زمین دی گئی ہو کلی طور پر ملکیت کے حقوق حاصل ہو جاتے ہیں ۔
اقلیت کی رپورٹ میں مولانا ابوالکلام صاحب آزاد کا بھی ایک حوالہ دیا گیا ہے مگر جہاں
تک میں سمجھتا ہوں مولانا ابو الکلام صاحب آزاد کو بھی شریعت کے متعلق کوئی خصوصی مقام
حاصل ہونے کا دعویٰ نہیں نہ اُن کی طرف سے کوئی ایسی دلیل ہی پیش کی گئی ہے جس کو شرعی طور
پر رڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۸۹
اسلام اور ملکیت زمین
میں قریباً ان تمام باتوں کا اوپر جواب دے چکا ہوں جو زمینداری کے مخالف لوگوں کی
طرف سے پیش کی جاتی ہیں اور خصوصاً وہ باتیں جو سندھ گورنمنٹ زراعتی کمیٹی کی اقلیت کی
رپورٹ میں درج کی گئی ہیں۔ البتہ ایک بات رہ گئی ہے جو کوئی شرعی دلیل تو نہیں لیکن ایک
جذباتی دلیل ضرور ہے اور وہ ابن تین کا قول ہے یعنی چھٹی صدی ہجری کے ایک محدث ابن تین
کا ایک قول نقل کیا گیا ہے جو یہ ہے:۔
وو
ہمارا آج کا مشاہدہ بھی یہ ہے کہ سب سے زیادہ تکلیف اور دُکھ پانے والی
جماعت کسان ہیں ۔
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس حوالہ کا ترجمہ بھی غلط کیا گیا ہے ۔ اس حوالہ میں ہرگز
اس طرف یہ اشارہ نہیں ہے کہ کسانوں کی حالت خراب ہے جیسا کہ اقلیتی رپورٹ نے ظاہر
کرنے کی کوشش کی ہے۔ چنانچہ اس رپورٹ میں اس حوالہ کے نقل کرنے سے پہلے یہ لکھا
ہے کہ :۔
زمیندارہ طریق نے ایک وسیع مصیبت اور غربت کسانوں میں پیدا کر دی تھی
یہاں تک کہ چھٹی صدی ہجری میں بھی ابن تین کو یوں لکھنا پڑا ۔“
ان الفاظ سے صاف ظاہر ہے کہ یہ رپورٹ لکھنے والے صاحب پڑھنے والے پر یہ اثر
ڈالنا چاہتے ہیں کہ گویا اوپر کی عبارت میں کسان کی حالت کا نقشہ کھینچا گیا ہے جو زمیندار کے ظلم حالت کا نقشہ هیچ ؟
کی وجہ سے اُس پر وارد ہو رہی تھی حالانکہ اس حوالہ میں ہرگز اس کی طرف اشارہ بھی نہیں ۔ ابن
تین کی پوری عبارت کا ترجمہ یہ ہے:۔
و
ابن تین کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات ( جس کا ذکر آئندہ
کیا جائے گا ) غیب کی خبروں میں سے تھی کیونکہ یہ بات مشاہدہ سے معلوم ہوتی ہے کہ
اکثر ظلم کھیتی کرنے والوں پر ہوتا ہے۔“
اس حوالہ میں کھیتی باڑی کے الفاظ ہیں جو ہرگز کسان پر دلالت نہیں کرتے ۔ بارہ ایکڑیا
پندرہ ایکڑ یا پچیس ایکڑ والا وہ زمیندار جواب پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ بھی کھیتی
باڑی کرنے والا آدمی ہوگا اور ویسا ہی آدمی جو پہلے گزر چکا ہو وہ بھی کھیتی باڑی کرنے والا تھا

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۹۰
اسلام اور ملکیت زمین
دو
خواہ وہ اپنی زمین کا آپ مالک تھا۔ پس اس عبارت سے وہ نتیجہ نکالنا جو نکالا گیا ہے بالکل
خلاف واقعہ ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اس عبارت کو سمجھنے کے لئے اس کے پہلے حصہ کا درج کرنا
بھی ضروری تھا جس کو رپورٹ لکھنے والے نے حذف کر دیا ہے اور وہ پہلا حصہ یہ ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات پیشگوئی کے طور پر معلوم ہوتی ہے ۔“‘ اس حصہ کو اگر
رپورٹ لکھنے والے صاحب ساتھ نقل کر دیتے اور یہ حصہ اُس کتاب میں موجود ہے جس سے
انہوں نے یہ حوالہ نقل کیا ہے تو غالباً اُن پر بھی حقیقت کھل جاتی اور پڑھنے والوں پر بھی حقیقت
کھل جاتی ۔ اگر وہ حوالہ پورا نقل کرتے تو ہر شخص یہ سوال کرتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وہ کونسی بات ہے جس کی طرف ابن تین اشارہ کرتے ہیں اور جب وہ بات اس کے سامنے آتی تو
ساری حقیقت اُس پر واضح ہو جاتی ۔
وہ بات جس کی طرف ابن تین نے اشارہ کیا ہے وہ ایک حدیث ہے جو بخاری میں بھی اور
بہت سی دوسری کتب احادیث میں بھی درج ہے۔ اس حدیث کے الفاظ یہ ہیں: ۔ عن ابی
امامة الباهلي انه راى سكة و شيئا من الة الحرث فقال سمعت رسول الله صلى
الله عليه وسلم يقول لا يدخل هذا بيت قوم الا ادخله الله الذل ١٠٨ یعنی ابي امامة
الباہلی کی نسبت روایت ہے کہ انہوں نے ہل اور زراعت کے آلات میں سے کوئی اور آلہ دیکھا
تو فرمایا میں نے رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا سنا کہ یہ چیز یعنی زراعت کا آلہ کسی قوم
میں داخل نہیں ہوتا کہ جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اُس کے گھر میں ذلت نہ داخل کر دیتا ہو۔
ابن تین رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور فرماتے
ہیں کہ یہ بات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غالباً بطور پیشگوئی کے فرمائی تھی کیونکہ
زمینداروں پر ( جس میں زمیندار اور کاشتکار دونوں شامل ہیں نہ کہ صرف کا شتکار ) اس زمانہ
میں سب سے زیادہ ظلم ہوتا ہے ۔
علوس
ابن تین کی بات کی تفصیل بیان کرنے سے پہلے میں خود اس حدیث کے متعلق آئمہ
اہلحدیث کے اقوال درج کرتا ہوں ۔ امام محمد مبسوط میں فرماتے ہیں ۔مراد الــحـديـث ان
المسلمين اذا اشتغلوا بالزراعة واتبعوا اذناب البقر وقعدوا عن الجهاد كر عليهم

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۹۱
اسلام اور ملکیت زمین
عدوهم فجعلوهم اذلة 109 یعنی اس حدیث سے مراد یہ ہے کہ جب مسلمان زراعت میں
مشغول ہو جائیں گے ( صاف ظاہر ہے کہ یہاں صرف کسان مراد نہیں ) اور بیلوں کی ڈموں
کے پیچھے پیچھے چلیں گے اور جہاد کو چھوڑ دیں گے تو اُن پر دشمن لوٹ کر حملہ کرے گا اور اُن کو ذلیل
کر دے گا۔
اسی طرح اُنہوں نے لکھا ہے کہ ظنوا ان المراد بالتزام الخراج وليس كذلك ۔
یعنی بعض لوگوں نے اس حدیث کے یہ معنے کئے ہیں کہ زراعت کرنے سے ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے
اور یہ ذلت ہے ۔ امام محمد کہتے ہیں یہ ہرگز مراد نہیں بلکہ مراد وہ ہے جو ہم پہلے لکھ آئے ہیں ۔
شاہ ولی اللہ صاحب بھی اس بارہ میں یوں فرماتے اعلم ان النبي الله بعث بالخلافة
العامة وغلبة دينه على سائر الاديان لا يتحقق الا بالجهاد و اعداد الاته فاذا تركوا
الجهاد واتبعوا اذناب البقر احاطه بهم الذل وغلب عليهم اهل سائر الاديان الله
یعنی یا درکھو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ساری دنیا کے لئے مبعوث ہوئے تھے اور سارے دینوں
پر آپ کے دین کا غلبہ جہاد اور جہاد کے سامانوں کی تیاری کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا۔ پس جب
مسلمانوں نے جہاد چھوڑ دیا اور بیلوں کی ڈموں کے پیچھے چل پڑے ( یعنی کھیتی باڑی کرنے
لگے ) تو ذلت نے اُن کو گھیر لیا اور دوسرے دینوں والے لوگ اُن پر غالب آ گئے ۔
عینی شرح بخاری میں بھی اس حدیث کے متعلق یوں لکھا ہے ۔ هذا لمن يقرب من
العدو فانه اذا اشتغل بالحرث لا يشتغل بالفروسية ويتاسد عليه العدو واما غيرهم
فالحرث محمود لهم وقال عز وجل واعدوا لهم ماستطعتم الآية وهو لا تقوم الا
بالزراعة ومن هو بالثغور اوبمقاربة للعدو لا يشتغل بالحرث فعلى المسلمين ان
يــمــدوهم بما يختاجون اليه ۱۱۲ ( جو حنفیوں کی لکھی ہوئی بخاری کی شرح ہے ) یعنی یہ حدیث
تمام مسلمانوں کے لئے نہیں ہے بلکہ صرف اُن مسلمانوں کے لئے ہے جو دشمن کے قریب ہیں
کیونکہ اگر وہ کھیتی باڑی میں لگ جائیں تو پھر جنگی فنون کی طرف توجہ نہیں کر سکتے ۔ جس کا نتیجہ یہ
ہوگا کہ دشمن اُن پر دلیر ہو کر حملہ آور ہو جائے گا۔ اور جو اُن کے سوا ہیں یعنی اندرونِ ملک کے
رہنے والے اُن کے لئے کھیتی ہے اُن کے لئے ایک اعلیٰ درجہ کا کام ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۹۲
اسلام اور ملکیت زمین
دشمن کیلئے اُن تمام ذرائع سے کام لے کر تیاری کروج کرو جو تمہاری طاقت میں ہوں اور یہ اور یہ حکم بغیر
زراعت کے پورا نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ جو فوجیں سرحدوں پر بیٹھی ہوں گی یا دشمن کے قرب و جوار
میں رہتی ہوں گی وہ تو کھیتی باڑی میں مشغول نہیں ہو سکتیں پس دوسرے مسلمانوں کا فرض ہے کہ
وہ کھیتی باڑی کر کے اُن فوجوں تک غلہ اور دوسرے کھانے پینے کے سامان بھجوائیں ۔
دیکھئے ان حوالوں سے ابن تین کی بات کس قدر بدل جاتی ہے۔ ابن تین اپنے پاس سے
بات نہیں کہتے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور اِس
حدیث میں کسانوں کا ذکر نہیں بلکہ زراعت کرنے والوں کا ذکر ہے اور علمائے اسلام نے ان
احادیث کے یہ معنی کئے ہیں کہ یہ حدیث ان مسلمانوں کے لئے ہے جن کے ذمہ حفاظت ملک کا
کام ہوتا ہے اُن کو کھیتی باڑی میں مشغول نہیں ہونا چاہئے اگر وہ ایسا کریں گے تو پھر جنگی فنون کی
طرف سے غافل ہو جائیں گے۔ ورنہ کھیتی باڑی ایک اچھا فعل ہے۔ پس حدیث میں نہ کسی
کسان کا ذکر ہے نہ کسی زمیندار کے ظلم کا ذکر ہے بلکہ مسلمانوں کو توجہ دلائی گئی ہے کہ وہ اپنے
میں سے ایک حصہ کو ( کیونکہ اُس وقت با قاعدہ فوجیں نہیں ہوتی تھیں ) کھیتی باڑی کی فکروں
سے آزاد کر دیں۔ تا کہ وہ لوگ کلی طور پر فارغ ہو کر فنونِ جنگ کے سیکھنے میں لگ جائیں اور
دشمن کے مقابلہ کے لئے ہر وقت تیار رہیں ۔ ظاہر ہے کہ ان معنوں سے کھیتی باڑی کرنے والے
کی تعریف کی گئی ہے مذمت نہیں کی گئی اور کسانوں کا ظلم نہیں بیان کیا گیا بلکہ خواہ ملکیتی زمین
رکھنے والا ہو یا مقاطعہ کی زمین رکھنے والا ہو اگر وہ فوج میں اپنے آپ کو بھرتی کرتا ہے یا ایسے
مقام پر ہے جہاں سے اُسے فوجی خدمت کے لئے بلانے کی ضرورت پیش آ جائے گی تو اُسے حکم
دیا گیا ہے کہ وہ زراعت کے کام کی طرف توجہ نہ کرے تا کہ وہ جنگ کے کاموں کی طرف پوری
توجہ دے سکے ۔
قرآن شریف میں بالکل اسی رنگ کا یہودیوں کا ایک واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ جب حضرت
موسیٰ علیہ السلام یہودیوں کو کنعان کی طرف لے کر جا رہے تھے تا کہ اس ملک کی بادشاہت اُن
کے حوالے کی جائے تو رستہ میں بہت سی مشکلات پیش آئیں اور کئی قوموں سے اُنہیں جنگیں کرنی
پڑیں۔ ایک لمبا عرصہ گذر جانے کی وجہ سے یہودی گھبرا گئے اور انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۹۳
اسلام اور ملکیت زمین
سے کہا۔ یمُوسى لَن نَّصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجُ لَنَا مِمَّا
تُنْبِتُ الْأَرْضُ مِنْ بَعْلِهَا وَقِنَائِهَا وَ فُوْمِهَا وَعَدَسِهَا وَ بَصَلِهَا لا یعنی
اے موسیٰ ! یہ جنگل کی کھمبیاں اور بوٹیاں کھانی اور شکاری پرندے پکڑ کر کھانے ہمیں پسند نہیں
ہمیشہ ایک ہی کھانے پر ہم کب تک صبر کرتے چلے جائیں ۔ پس تو اپنے ربّ سے کہہ کہ وہ
ہمارے لئے وہ چیزیں پیدا کرے جو زمین اُگاتی ہے جیسے سبزی ، لکڑیاں ، کھیرے، ساگ، گندم
دالیں اور پیاز وغیرہ ۔ تو حضرت موسی علیہ السلام نے کہا آتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ ادْنى بِالَّذِي
هُوَ خَيْرُ اهْبِطُوا مِصْرًا فَإِنَّ لَكُمْ مَّا سَأَلْتُمْ وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ
وَ الْمَسْكَنَةُ ، وَبَاءُ وَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللهِ لا یعنی اے لوگو! کیا تم اچھی چیز کے بدلہ میں
ادنی چیز لیتے ہو؟ اگر تمہاری ایسی ہی خواہش ہے تو جاؤ کسی شہر میں چلے جاؤ وہاں جو کچھ تم مانگ
رہے ہو وہ تمہیں مل جائے گا۔ سو ان کے اس قول کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اُن پر ذلت اور مسکینی
نازل کی اور خدا تعالیٰ کے غضب نے اُن کے گھروں میں ڈیرے ڈال دیئے۔
دیکھو! اس آیت میں ترکاریاں مانگنے کے خلاف کتنی شدت سے غصہ کا اظہار کیا گیا ہے
حالانکه تر کاری بری چیز تو نہیں اچھی چیز ہے۔ خود قرآن شریف نے میووں وغیرہ کی تعریفیں کی
ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ترکاری پسند تھی ۔ قرآن شریف میں حضرت یونس علیہ السلام
کے متعلق آتا ہے کہ اُن کے لئے خدا تعالیٰ نے کدو کا درخت اُگایا یعنی وہ اُس کا پانی پی پی کر
طاقت حاصل کرتے تھے۔ تو جب قرآن شریف اور حدیث میں کئی ترکاریوں کی تعریف آئی ہے
اور وہ بھی خدا تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ہیں تو اتنا غضب اُن پر کیوں نازل کا نازل کیا گیا۔ اس کی وجہ
یہی ہے کہ یہودی لوگ اُس وقت دشمنوں سے جنگ کر رہے تھے۔ اُن کے قومی حالات کے
مناسب حال یہی پیشہ تھا کہ شکار کرتے ، جانور پکڑتے ، خودرو سبزیاں کھاتے اور ہر وقت جنگ
کے لئے تیار رہتے ۔ اگر وہ کھیتی باڑی میں مشغول ہو جاتے تو لازماً اُن کا سفر و ہیں رُک جاتا اور
کنعان جانے سے پہلے پہلے ہی وہ ایک چھوٹا سا قبیلہ بن کر اپنے اردگرد کی اقوام میں مدغم ہو
جاتے ۔ یہی بات ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے جس کو بگاڑ کر کچھ کا کچھ کر دیا
گیا ہے ۔ ابن تین کا مفہوم بھی یہی ہے کہ زمیندار بوجہ اس کے کہ اپنی جگہوں سے ہل نہیں سکتے

·

آج 10 میں سے 10 باقی