دسواں باب
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۷۰
اسلام اور ملکیت زمین
تیسری دلیل اس مسئلہ کے متعلق بعض لوگ یہ پیش کیا کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز
نے بڑے بڑے زمینداروں سے اُن کی زمینیں چھین لیں اور لوگوں میں تقسیم کر دیں۔ مجھے
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ حوالہ بھی قطعی طور پر غلط اور خلاف واقعہ ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ
یزید کے زمانہ سے بنوامیہ میں یہ خیال پیدا ہو گیا تھا کہ وہ ایک بادشاہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور
خلافت کی قیود اُن پر عائد نہیں ۔ اُن کا نام خلیفہ تھا لیکن عمل جابر بادشاہوں والے تھے ۔ خود
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ میرے بعد خلافت ہوگی اور خلافت
کے بعد مُلكًا عَاضًا ہوگا یعنی ظالم بادشاہتیں ہوں گی ۔ پس یہ لوگ اپنے لئے وہ سب کچھ جائز
سمجھتے تھے جو قیصر و کسری اپنے لئے جائز سمجھتے تھے اور اُن کا خیال تھا کہ تمام زمین حکومت کی ہے
اور حکومت اُن کے نزدیک بادشاہ کا مترادف لفظ تھا ۔ پس اُن کے خیال کے مطابق تمام زمین
بادشاہ کی تھی اس لئے جب وہ اپنے کسی رشتہ دار یا عزیز کو خوش کرنا چاہتے تھے تو لوگوں کی زمینیں
چھین کر ان کو دے دیتے تھے جیسے جابر بادشاہ کیا ہی کرتے ہیں ۔ اب بھی کشمیر کا راجہ اسی طرح
کیا کرتا تھا اور شاید اور راجے بھی ہندوستان کے اسی طرح کرتے ہوں ۔ جب حضرت عمر بن
عبدالعزیز کے ہاتھ میں حکومت آئی تو چونکہ وہ ایک خدا ترس انسان تھے اور اسلام کے احکام کو
اُن کی اصلی صورت میں قائم کرنے کی کوشش کرتے تھے، جن لوگوں کی زمینیں چھینی گئی تھیں
اُنہوں نے اُن کے پاس درخواستیں بھجوانی شروع کیں کہ ہماری زمینیں ہم کو واپس دلائی جائیں
کیونکہ حکومت کو کوئی اختیار حاصل نہیں تھا کہ وہ جبراً ہم سے زمینیں چھین کر دوسرے لوگوں کو دے
دیتی ۔ جب یہ درخواستیں کثرت سے آپ کے پاس آئیں تو جیسا کہ میں باب نمبر ۹ میں یہ
روایت درج کر آیا ہوں حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے عبدالملک سے جو ایک بہت
بڑے عالم اور بڑے خدا ترس تجھے مشورہ لیا کہ میں اس بارہ میں کیا کروں؟ ایک طرف یہ لوگ
ہیں جو اپنی زمینیں واپس مانگتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنہیں پہلے بادشاہوں نے
زمینیں عطا کر دیں تھیں اور وہ اپنے آپ کو اُن کا جائز مالک سمجھتے ہیں ۔ عبدالملک نے اپنے والد
کو مشورہ دیا کہ چونکہ یہ زمین لوگوں سے چھین کر اُن کو دی گئی تھی اس لئے یہ مغصو بہ زمین ہے
اور مغصو بہ زمین کا کوئی شخص مالک نہیں ہو سکتا ۔ نہ حکومت اور نہ غیر ۔ پس مغصو بہ زمین کا موجودہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۷۱
اسلام اور ملکیت زمین
قابضوں سے چھین لینا کوئی گناہ کی بات نہیں بلکہ یہ عین انصاف ہے پس آپ یہ زمینیں لوگوں
سے چھین کر اُن کے اصل مالکوں کو واپس کر دیں ۔ اس مشورے کو حضرت عمر بن عبدالعزیز نے
قبول کیا اور وہ تمام زمینیں جو مغصو بہ زمینیں تھیں یعنی دوسروں کی مملو کہ زمینوں کو اُن سے چھین کر
اوروں کے حوالے کیا گیا تھا اصل مالکوں کو واپس کر دیں ۔
پس اس حوالہ سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ حکومت لوگوں کی ضرورت سے زیادہ زمینیں چھین کر
دوسرے لوگوں میں تقسیم کر سکتی ہے بلکہ اس حوالہ سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اگر لوگوں کی زمینیں چھین
کر حکومت نے دوسرے لوگوں میں تقسیم کر دی ہوں تو بعد میں آنے والی حکومت کا یہ فرض ہے کہ
وہ پھر اُن کے قابضوں سے زمین چھین کر اُن کے اصل مالکوں کو زمین لوٹا دے ۔ پس یہ حوالہ تو
زمینداری کے مخالف لوگوں کے منشاء کے الٹ ہے۔
۔
تھے۔
سندھ گورنمنٹ کی زمیندارہ کمیٹی کی اقلیت کی رپورٹ میں مولوی عبید اللہ صاحب سندھی
کا بھی ایک حوالہ پیش کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے تابع ہیں اور امام
صاحب نے زمین کو مقاطعہ پر دینا نا جائز قرار دیا ہے بلکہ اتنی ہی زمین اپنے پاس رکھنے کی
اجازت دی ہے جتنی کوئی خود کاشت کر سکتا ہے اس لئے موجودہ طریق زمینداری کا نا جائز ہے ۔
مولوی عبید اللہ صاحب سندھی ایک خدا ترس انسان تھے اور سادہ مزاج تھے ۔ میرے وہ بچپن
سے واقف تھے ۔ جماعت احمدیہ کے پہلے امام کے زمانہ میں وہ قادیان بھی آیا کرتے تھے اور
باوجود اس کے کہ میں اُس وقت ایک طالب علم کی حیثیت رکھتا تھا میرا بہت ادب کرتے تھے ۔
بعد میں بھی اُن کے ساتھ تعلقات قائم رہے۔ چنانچہ میں دیو بند میں بھی جا کر اُن سے ملا تھا۔
کبھی کبھار پیغام وسلام بھی آتا جاتا رہتا تھا اس لئے میرے دل میں اُن کا بہت ادب ہے۔ میں
اُن کو متصنع آدمی نہیں سمجھتا تھا لیکن اُن کو جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ شدت سے کمیونسٹ
خیالات سے متاثر تھے ۔ ہجرت کی تحریک کے موقع پر وہ ہندوستان سے نکلے ۔ رشیا میں بڑے
بڑے کمیونسٹ لوگوں سے اُن کے تعلقات رہے لیکن پھر بگاڑ پیدا ہو گیا اور وہاں سے آگئے لیکن
کمیونسٹ خیالات نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا بوجہ کمیونسٹوں سے بگاڑ کے وہ ظاہراً کمیونسٹ نہیں
رہے تھے مگر خیالات پر وہی رنگ تھا۔ حجاز میں رہتے ہوئے بھی جو رپورٹیں آتی تھیں وہ یہی تھیں
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۷۲
اسلام اور ملکیت زمین
کہ کمیونسٹ اصول کو انہوں نے ترک نہیں کیا۔ چنانچہ غالباً ۱۹۲۷ ء یا ۱۹۲۸ ء کی بات ہے کہ اُن
کے متعلق تحریک کی گئی کہ چونکہ اب کمیونسٹ حکومت اُن کی مخالف ہے اِس لئے اُن کو ہندوستان
میں آنے کی اجازت دی جائے ۔ اُس وقت غالباً سر ماؤنٹ مورنسی پنجاب کے گورنر تھے۔
انہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ کیا میں اُن کو جانتا ہوں اور آیا ان کو واپس آنے کی اجازت
دینے میں کوئی حرج تو نہیں ہو گا ؟ میں نے اُنہیں جواب دیا کہ میں مولانا کو خوب جانتا ہوں وہ
نہایت شریف اور نیک طبیعت کے آدمی ہیں لیکن اپنی بات کے پکے بھی ہیں ۔ جہاں تک میں
سمجھتا ہوں ریشہ دوانی یا سازش کی باتوں سے وہ بالا ہیں اور اس قسم کا شبہ اُن پر نہیں کیا جا سکتا
مگر یہ کہ خود کمیونسٹ خیالات سے وہ آزاد ہو چکے ہوں میرے خیال میں یہ بات درست نہیں
معلوم ہوتی کیونکہ وہ اپنی بات کے بڑے پکے ہیں ۔ نہ جلدی رائے قائم کرتے ہیں نہ جلدی
رائے چھوڑتے ہیں ۔ ہاں نیک طبیعت اور سادہ طبع ہونے کی وجہ سے دوسرے کے فائدہ کے
خیال سے کبھی اپنی بات جلدی سے بدل بھی لیتے ہیں مگر طبیعت کی وجہ سے نہیں بلکہ اخلاق کی
اتباع کے خیال سے ۔ کچھ عرصہ کے بعد اُن کے واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ۔ میں نہیں
جانتا کہ اس تحقیق کے سلسلہ میں یا بعد میں دوبارہ سوال اُٹھایا گیا اور اُنہیں ہندوستان واپس
آنے کی اجازت مل گئی ۔ اس کے بعد ہمیں ملنے کا اتفاق نہیں ہوا ۔
شاید ۱۹۴۴ ء کی بات ہے کہ میں نے اُن کو دعوت دینے کا ارادہ کیا مگر میں ابھی سوچ ہی رہا
تھا کہ وہ فوت ہو گئے ۔ پُرانی طرز کے علماء میں سے وہ ایک نہایت ہی اعلیٰ پایہ کے آدمی تھے
لیکن اُن کا کوئی خیال دلیل نہیں کہلا سکتا ۔ وہ بعض دفعہ عجیب عجیب قسم کی باتیں سوچا کرتے تھے ۔
اُن کے دوست اُن کے دماغ کی اس کیفیت کو خوب جانتے ہیں۔ میں مثال کے طور پر ایک
بات پیش کرتا ہوں ۔
ایک دفعہ مجھ سے کہنے لگے کہ آپ جانتے ہیں کہ میں احمدیوں سے کوئی تعصب نہیں رکھتا ۔
میں نے کہا خوب جانتا ہوں ۔ کہنے لگے اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں احمد یہ عقیدہ سے بھی متفق
ہوں ۔ میں مرزا صاحب کو ایک بڑا بزرگ سمجھتا ہوں اور صوفی سمجھتا ہوں مگر میرا یقین ہے کہ اُن
کو مسیح اور مہدی کے بارہ میں غلطی لگی ہے اور اس بارہ میں میں نے بڑی لمبی تحقیق کی ہے اور گہرا
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۷۳
اسلام اور ملکیت زمین
غور کیا ہے اور عجیب نکتہ نکالا ہے۔ میں نے پوچھا فرمائیے وہ کیا نکتہ ہے ہمیں بھی معلوم ہو۔ تو اس
پر وہ ایک بستہ اُٹھا لائے جس میں بہت سے نوٹ اُن کے لکھے ہوئے تھے۔ اُس میں انہوں نے
بڑی لمبی تحقیقات لکھی ہوئی تھی جسے نہ وہ سُنا سکتے تھے نہ ہمارے پاس اُس کے سننے کا وقت تھا۔
بہر حال اُس کا خلاصہ تھا کہ مسیح دوبارہ اس دنیا میں آئیں گے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اُن
کی تھیوری یہ تھی کہ وہ فوت تو ہو چکے ہیں مگر دوبارہ زندہ کر کے بھجوائے جائیں گے اور یہ وہ زمانہ
ہو گا جب اُمتِ محمد یہ میں سے مہدی پیدا ہو چکا ہوگا ۔ مہدی آ کر مسلمانوں کی بادشاہت سنبھال
لے گا اور عیسی آکر عیسائیوں کی حکومت سنبھال لے گا اور یہ دونوں مل کر ایک سمجھوتہ کر لیں گے
جس کے ماتحت عیسائیوں اور مسلمانوں میں دائمی صلح ہو جائے گی ۔ میں نے کہا مولا نا ! سیاسی صلح
کیلئے تو مسیح اور مہدی کی ضرورت نہیں اور خاتم النبین کے بعد دین میں کسی شکست وریخت کا
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تو یہ آکر مسیحیوں اور مسلمانوں میں صلح کس بات کی کرائیں گے؟
اُنہوں نے پھر اس پر ایک لمبی تقریر کی جس کا کچھ حصہ تو مجھے یاد نہیں اور جو یاد ہے اُس کا کہنا
مناسب نہیں ۔
پس با وجود اس کے کہ مولوی عبید اللہ صاحب سندھی کا میں بہت ادب اور احترام کرتا ہوں
اور اُن کو طبیعتاً ایک نیک انسان سمجھتا ہوں لیکن وہ ہرگز اس پایہ کے آدمی نہیں تھے کہ ان
معاملات میں اُن کی رائے کو کوئی وزن دیا جا سکے۔ اور شاید اپنے خیالات کی سختی کی وجہ سے وہ
بعض دفعہ پوری تحقیق کرنے سے بھی عاجز رہتے تھے ۔ مثلاً یہی حوالہ جو اُن کی طرف منسوب کیا
گیا ہے اُس کا مضمون قطعی طور پر غلط ہے اور یا شاید اقلیت کی رپورٹ نے اس کو غلط نقل کر دیا
ہے۔ بہر حال اقلیت کی رپورٹ کے الفاظ کا ترجمہ یہ ہے کہ :۔
ہم امام ابو حنیفہ کے تابع ہیں جنہوں نے زمین کو مقاطعہ پر دینا منع کیا ہے اُن
کے نزدیک آدمی اتنی ہی زمین رکھ سکتا ہے جتنی زمین وہ خود کاشت کر سکے ۔۹۵
میں اوپر بار بار حوالوں سے ثابت کر چکا ہوں کہ حضرت امام ابو حنیفہ کا ہرگز یہ مذہب
نہیں ۔ امام ابو حنیفہ ہرگز مقاطعہ پر زمین دینے کو ناجائز نہیں سمجھتے بلکہ وہ بٹائی پر زمین دینے کو
نا جائز سمجھتے ہیں ۔ چنانچہ پھر ذیل میں میں چند حوالے درج کرتا ہوں ۔ لے
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۷۴
اسلام اور ملکیت زمین
لا يجوز المساقاة ولا المزارعة الا بالدراهم والدنا نير وما اشبههما من
رح
العروض وهذا كله قول ابي حنيفة ٩٦
یعنی باغ اور زمین کو ٹھیکے پر دینا جائز ہے سوائے اس کے کہ سونے اور چاندی کے بدلہ میں
اُنہیں ٹھیکے پر دیا جائے یا ایسی چیزیں جو قیمت کے طور پر استعمال ہوتی ہیں اُن کے بدلہ میں
انہیں ٹھیکہ پر دے دیا جائے اور یہ سب کہ سب الفاظ امام ابو حنیفہ کے ہیں ۔
حنفی علماء جانتے ہیں کہ علامہ طحاوی حنفیوں کے فقہاء میں سے آئمہ کے بعد بڑے رتبہ کے
لوگوں میں سے ہیں ۔ نو وی میں لکھا ہے المزارعة مختلف فيها عند الحنفية فابو حنيفة
يقول انها لا تجوز الا بالذهب والورق) وابو يوسف ومحمد يقولان بجوازها
مطلقا ۹۷ یعنی زمین کو مقاطعہ پر دینے کے بارہ میں حنفیوں میں اختلاف ہے۔ امام ابو حنیفہ کا
قول ہے کہ زمین صرف سونے چاندی کے بدلہ میں ٹھیکہ پر دی جاسکتی ہے بٹائی پر نہیں۔ لیکن امام
ابو یوسف اور امام محمد دونوں اُن کے شاگرد یہ کہتے ہیں کہ زمین کو ٹھیکے پر دینا خواہ بٹائی پر ہو یا
روپیہ کے بدلہ میں دونوں طرح جائز ہے۔
پس علامہ سندھی نے جو بات امام ابو حنیفہ کی طرف منسوب کی ہے وہ حنفی فقہ سے کلی طور
پر غلط ثابت ہوتی ہے۔ نہ امام ابو حنیفہ نے یہ کہا ہے کہ زمین کو مقاطعہ پر دینا قطعی طور پر ناجائز
ہے اور نہ اُنہوں نے یہ کہا کہ انسان صرف اتنی ہی زمین اپنے پاس رکھ سکتا ہے جس کو وہ خود
کاشت کر سکے ۔ یہ دونوں باتیں سراسرغا سرا سر غلط ہیں ۔
اقلیتی رپورٹ میں امام ابو یوسف پر ایک نہایت ہی رکیک الزام لگایا گیا ہے ۔ اُس میں
لکھا ہے کہ امام ابو یوسف کے نزدیک زمین ٹھیکے پر دی جاسکتی ہے اور پھر لکھا ہے کہ وہ تو
ہارون الرشید کے بڑے مفتی تھے جو شہنشاہیت کا بڑا علمبردار تھا اور اس لئے امام ابو یوسف سے یہ
امید بھی نہیں کی جاسکتی تھی کہ وہ ہارون الرشید کے ان خیالات کے خلاف کہہ سکے ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ اس زمانہ کے معمولی معمولی ٹٹ پونجئے گریجوایٹوں کے متعلق یا مولویوں کے
متعلق تو کہا جاتا ہے کہ اُن پر بدظنی نہ کی جائے لیکن امام ابو یوسف جیسے انسان کے متعلق یہ کہا
جاتا ہے کہ اُن کا یہ فتویٰ دیانت داری پر مبنی نہیں تھا بلکہ ہارون الرشید کو خوش کرنے کے لئے
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۷۵
اسلام اور ملکیت زمین
انہوں نے دے دیا تھا ۔ لیکن اقلیت کی رپورٹ لکھنے والوں کا ذہن اِدھر نہیں گیا کہ یہ فتویٰ
امام ابو یوسف کا ہی نہیں امام محمد کا بھی ہے جن کو حکومت میں کوئی رُتبہ حاصل نہیں تھا اور وہ
امام ابو یوسف سے اُتر کر امام ابو حنیفہ کے دوسرے نمبر کے شاگر د سمجھے جاتے تھے ۔ گوانہوں نے
بوجه وفات امام ابو حنیفہ تکمیل تعلیم امام ابو یوسف سے کی ۔ سوال یہ ہے کہ امام ابو یوسف نے اگر
ہارون الرشید کو خوش کرنے کے لئے شریعت کو بدل دیا تھا تو امام محمد نے کس کو خوش کرنے کے
لئے شریعت کو بدل دیا۔
7
امام ابو یوسف کے پایہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ائمہ اہل حدیث جو کہ
فقہاء کی بہت کم تعریف کیا کرتے ہیں اُنہوں نے امام ابو یوسف کی نہایت اچھے الفاظ میں
تعریف کی ہے ۔ مثلاً یحییٰ بن معین کہتے ہیں کہ علمائے فقہ میں سے امام ابو یوسف سے زیادہ
کثیر الحدیث اور صحیح الروایت اور کوئی شخص نہیں ۔ اور اُن کے متعلق یحییٰ بن معین نے یہ الفاظ بھی
کہے ہیں کہ امام ابو یوسف صاحب حدیث اور صاحب السنتہ ہیں ۔ ۹۸ یعنی رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی احادیث کا تتبع کرتے ہیں اور رسول کریم کے طریق عمل پر چلنے کی کوشش کرتے
ہیں ۔ اور الْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الَّا عُدَاءُ - خوبی وہی ہوتی ہے جس کا مخالف بھی اقرار کرتا ہو۔
یہ اقرار ان لوگوں کا ہے جو علمائے فقہاء کے خلاف تھے۔ اُن کا یہ کہنا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی اتباع میں پیش پیش ہیں ایک ایسی شہادت ہے جس کو آجکل کا کوئی آدمی کسی صورت
میں بھی رد نہیں کر سکتا ۔
اُن کی نسبت تاریخوں سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ وہ نہ صرف یہ کہ خلیفہ ہارون کی بیویوں
اور حکام کے خلاف فیصلے کرتے تھے بلکہ خود خلیفہ ہارون کی مرضی کے خلاف بھی فیصلے کیا
کرتے تھے ۔
اس رپورٹ میں شاہ عبدالعزیز صاحب کا بھی ایک حوالہ لکھا گیا ہے جس میں یہ درج ہے
کہ ہندوستان کی تمام زمین مسلمانوں کی ہے اور بیت المال کی ہے اور یہ کہ زمیندار مینجروں کی
طرح ہیں ۔ یہ حوالہ بھی صحیح درج نہیں ۔ شاہ صاحب نے اس بات پر بحث نہیں کی کہ ہندوستانی
زمین کی ملکیت کی نوعیت کیا ہے بلکہ اُنہوں نے عُشر پر بحث کی ہے اور یہ بتانا چاہا ہے کہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۷۶
اسلام اور ملکیت زمین
ہندوستان کی زمینوں پر عشر ہے یا نہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ از روئے اسلام زمینیں دو قسم کی
ہوتی ہیں ایک عشری اور ایک خراجی ۔ عُشر چونکہ زکوۃ کا قائم مقام ہے اس لئے ائمہ نے یہ
فیصلہ کیا ہے کہ عشر صرف ان زمینوں کے لئے ہے جن کے مالک مسلمان ہو جائیں کیونکہ زکوۃ
صرف مسلمان سے لی جاسکتی ہے ۔ آگے خراجی زمین کے متعلق پھر اختلاف ہے۔ بعضوں نے کہا
کہ جب اس زمین کا مالک مسلمان ہو جائے گا تو اُس کی زمین عشری ہو جائے گی ۔ اور بعضوں
نے کہا ہے کہ عشری اور خراجی زمین کے لحاظ سے ہے مالک کے لحاظ سے نہیں ۔ اگر خراجی زمین
کو مسلمان خرید لے تو وہ عشری نہیں بن جاتی کیونکہ جو حق ایک وقت میں قائم ہو گیا وہ مالک کے
بدلنے سے بدل نہیں جاتا۔ اس بناء پر انہوں نے یہ فتویٰ دیا ہے کہ ہندوستان کی زمین خراجی
ہے عشری نہیں خواہ بعد میں اُس کے مالک مسلمان ہو گئے ہوں ۔ اس اختلاف پر شاہ صاحب
اپنی رائے دے رہے ہیں اور تحریر فرماتے ہیں:۔
امام وقت جو زمین کسی کو بطور انعام دیتا ہے اس کی چار صورتیں ہو سکتی ہیں ۔
اوّل: امام بیت المال کی مملوکہ زمین کسی کو ہمیشہ کے لئے دے دے۔
دوم: امام بیت المال کی مملوکہ زمین کی آمدن بطور انعام دے دے ( یعنی عشر یا خراج بخش
دے)
سوم : امام کسی ذمی یا مسلمان کی مملوکہ زمین چھین کر کسی دوسرے کو ہمیشہ کے لئے دے دے۔
چہارم: امام ایسی زمین کی سرکاری آمدن کسی دوسرے کو بطور انعام دے دے۔
( یعنی زمین مالک ہی کے پاس رہے۔ اُس کا خراج یا عشر دوسرے کو دے دے )
ان میں سے تیسری صورت صرف عقلی احتمال ہے جو خلاف شرع بھی ہے ( جس سے یہ نتیجہ
نکلتا ہے کہ شاہ عبدالعزیز صاحب کے نزدیک حکومت کا کسی مسلمان یا کافر سے اس کی زمین
چھین کر کسی اور کو دے دینا علاوہ خلاف شریعت ہونے کے اس قدر خلاف عقل ہے کہ وہ باور ہی
نہیں کرتے کہ کوئی اسلامی حکومت ایسا کرے گی اس لئے لکھتے ہیں کہ عملاً تو ایسا نہیں ہو سکتا۔
صرف بحث کی خاطر میں اس شق کو بطور احتمال پیش کرتا ہوں ۔ یعنی بفرض محال اگر کوئی حکومت
ایسا کرے تو اس کا کیا حکم ہے۔ سو وہ حکم یہ ہے کہ یہ عمل خلاف شریعت ہوگا ) باقی تین صورتوں
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۷۷
اسلام اور ملکیت زمین
میں سے پہلی صورت میں وہ شخص زمین کا پوری طرح مالک ہوگا جس کو زمین دی گئی ہے اور باقی
دوصورتوں میں صرف خراج اور عُشر یعنی سرکاری آمدن لینے کا اُسے حق ہوگا لیکن مشکل یہ ہے کہ
یہ سارے قواعد ہمارے ملک کے رواج پر منطبق نہیں ہوتے اس لئے کہ اس ملک میں ہر جگہ
زمیندار زمین کے مالک ہونے کا دعوی کرتے ہیں ۔ پس ایسی زمین جو بیت المال کی ملک ہو
اس ملک میں موجود نہیں اور نہ ہی ایسی زمین جو موات کا حکم رکھتی ہو یا ایسی زمین جو وارث کے
نہ ہونے کی وجہ سے بیت المال کی ملک میں آئی ہو یا بیت المال کی آمدن سے اُسے خریدا گیا ہو
اور اگر کوئی ایسی زمینیں ہیں تو وہ ممیز اور دوسری زمینوں سے نمایاں نہیں ہیں ۔ پس اس حکم کو کسی
معین جگہ پر جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا سوائے اس کے حضرت شیخ جلال تھا میسری نے جو کچھ اپنے
رسالہ میں لکھا ہے اُسے بنیاد مانا جائے ۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ ہندوستان کی زمین ابتداء میں
سواد عراق کی مانند فتح ہوئی تھی اس لئے یہ بیت المال کے لئے وقف ہے اور زمینداروں کی
حیثیت متولی اور مینجر سے زیادہ نہیں جیسا کہ لفظ زمیندار بھی اس طرف اشارہ کرتا ہے اور
زمینداری میں تغیر و تبدل اور زمینداروں کو معزول کرنا اور رکھنا اور بعض کو نکالنا اور بعض کو مقرر
کرنا اور بعض زمینیں افغانوں، بلوچوں ، سیدوں اور قدوائیوں کو بطور زمینداری دینا اس پر
صریح دلالت کرتا ہے۔ پس اس صورت میں تمام اراضی ہندوستان بیت المال کی ملک ہو
جائیں گی ۔ اس طور پر کہ وہ اُن کے پاس نصف یا کم و بیش بٹائی کی صورت میں ہونگی ۔ اس زمین
کا ہر قطعہ جو بادشاہ وقت دائمی طور پر کسی کو بخش دے وہ اُس کی ملک ہوگا اور جو قطعہ بصورت
گذاره آمدن ( حقوق موروثیت ) اُس کو دیا گیا ہو وہ عاریہ شمار ہوگا ۔ ہاں پر انے بادشاہوں
کے حکمناموں کو دیکھ لینا چاہیے تا کہ معلوم ہو کہ کون سی زمین دائمی ملکیت کی ہے اور کون سی
دوسری ۔ اور جوز مین دائمی ملکیت کی ہے اگر تو اُس کے ساتھ خراج کی معافی بھی تھی تو خراج بھی
واجب نہ ہوگا کیونکہ اس صورت میں رقبہ ء ارضی کی تملیک ہوگی اور خراج بطور تنخواہ اُسے ملتا
ہوگا۔ اور اگر صرف زمین کی تملیک ہے اور خراج معاف نہیں ہوا تو خراج واجب ہوگا۔ اور پہلی
صورت میں بھی امام کو حق حاصل ہے کہ زمین مذکورہ سے خراج وصول کرے ۔ بہر حال اس ملک
کی زمینوں میں شبہ ہے اور پہلوں کو جو زمینیں دی گئی تھیں اُن کے دینے کی صورتوں میں بھی
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۷۸
اسلام اور ملکیت زمین
لوگوں کے مختلف خیالات ہیں ۔ وَاللهُ أَعْلَمُ 29
ہے جو
معنوں
یہ حوالہ جس کتاب سے سندھ زمیندارہ کمیٹی کی اقلیتی رپورٹ میں درج کیا گیا ہے کسی قدر
مختلف ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے اصل کتاب سے مفصل عبارت کا ترجمہ درج کر دیا
جو لفظا لفظ صحیح ہے ۔ ہر شخص اصل کتاب نکال کر دیکھ سکتا ہے کہ ترجمہ وہی ہے جو ترجمہ وہی ہے جو میں نے کیا
ہے اور وہ غلط ہے جو اس رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اِس حوالہ سے ظاہر ہے کہ شاہ عبدالعزیز
صاحب نے ہر کہ نے ہرگز یہ بحث نہیں کی اور نہ یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ہندوستان کی زمین کی حکومت اُن معنو
میں مالک ہے جن معنوں میں اقلیت کی رپورٹ میں لیا گیا ہے۔ شاہ صاحب تو اس پر بحث کر
رہے ہیں کہ آیا ہندوستان کی زمین پر عشر لینا واجب ہے یا نہیں اور مختلف اقوال نقل کر رہے ہیں
کہ بعضوں نے اس زمین کو خراجی قرار دیا ہے اور حکومت کی ملکیت قرار دیا ہے اور بعضوں نے
اس کو عشری قرار دیا ہے یعنی اس پر وہ احکام جاری کئے ہیں جو مسلمان کی مملوکہ زمین کے ہوتے
ہیں ۔ اس سے یہ کیونکر نتیجہ نکل آیا کہ زمین حکومت کی ہے اور وہ جس طرح چاہے اُس کو تقسیم کر
سکتی ہے۔ خراجی اور عُشری کی بحث کا اس معاملہ سے دُور کا بھی تعلق نہیں اور نہ شاہ صاحب نے
اس جگہ پر اپنی کوئی رائے دی ہے ۔ اور نہ اس پر بحث کی ہے کہ خراجی اور عُشری زمین کی
ملکیتیوں میں فرق کیا ہوتا ہے یمن کی زمین جو عیسائیوں اور یہودیوں کے نیچے تھی وہ خراجی تھی
لیکن جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ زمین یہودیوں اور عیسائیوں سے لے لی اور اُن کو
عرب کے جزیرے سے نکال دیا تو باوجود اس کے کہ وہ زمین خراجی تھی اور اصولی طور پر حکومت
اُس کی مالک سمجھی جاتی تھی اُنہوں نے وہ زمین اُن سے چھینی نہیں بلکہ خریدی ۔ چنانچہ فتح الباری
( شرح بخاری ) جلد ۵ صفحہ ۸ پر یہ حدیث درج ہے ۔ عن يحيى بن سعيد ان عمر اجلی
اهل نجران واليهود والنصارى واشترى بياض ارضهم و كرومهم یعنی یحی بن سعید
روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے نجران کے مشرکوں ! وں اور یہودیوں اور عیسائیوں کو وہاں
جلا وطن کر دیا اور اُن کی زمینیں اور باغ خرید لئے ۔
سے
یہ ظاہر ہے کہ یہودیوں کی زمین عشری نہیں ہو سکتی کیونکہ اگر وہ عشر تھی تو اس کا مالک کوئی
مسلمان ہوگا ۔ پس یہودیوں سے اُس کے خریدنے کا کوئی سوال ہی نہیں تھا وہ یقیناً خراجی تھی
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۷۹
اسلام اور ملکیت زمین
جیسا کہ ہندوستان کی زمین کو خراجی قرار دیا جاتا ہے لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اُس کو خراجی
قرار دے کر اور حکومت کو اُس کا مالک قرار دے کر اُس کو ضبط نہیں کیا بلکہ اُس کو خریدا۔
شاید کوئی کہے کہ یہ زمین نہ خراجی ہوگی نہ عشری ہوگی بلکہ کسی اور قسم کی ہوگی تو یہ خیال بے ہودہ
ہوگا اور اسلامی شریعت سے ناواقفی کی علامت ہوگا ۔ اُو پر جو حوالہ شاہ صاحب کا درج کیا گیا
ہے اُس سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عشری اور خراجی کے سوا اور کوئی زمین اسلام میں نہیں
سوائے اس کے کہ وہ بیکار پڑی ہوئی ہو اور اُس کا مالک کوئی فرد واحد نہ ہو۔ پس لازماً یہودی
اور نصرانی اور مشرک اہل نجران کی زمینیں یا خراجی تھیں یا عُشری تھیں مگر دونوں صورتوں میں اُن
کا مالک حضرت عمرؓ نے اُن کے قابضوں کو قرار دیا ہے اور اُن ۔ ہے اور اُن سے وہ زمین خریدی ہے۔
اب میں پھر شاہ صاحب کے حوالہ کی طرف آتا ہوں اور توجہ دلاتا ہوں کہ اس حوالہ کو
پڑھنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فتویٰ زمینداری کے مخالف لوگوں کے سراسر خلاف ہے نہ کہ
اُن کی تائید میں ۔ شاہ صاحب تو اس امر کو تسلیم کرتے ہیں کہ بادشاہ خراج اور عُشر کو بھی معاف
کر سکتا ہے۔ لیکن جیسا کہ میں اوپر باب ۵ میں ثابت کر آیا ہوں میرے نزدیک کوئی بادشاہ عشر
یا خراج کو معاف نہیں کر سکتا اور نہ کوئی حکومت ایسا کر سکتی ہے۔ شاہ صاحب نے شریعت کا ادب ایسا
مد نظر رکھتے ہوئے اشارہ اس اعتراض کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ چنانچہ وہ فرماتے ہیں کہ
زمین کی آمدن عطیہ سمجھی جائے گی اور خراج یا عشر جو حکومت نے چھوڑا ہے وہ اُس شخص کی تنخواہ
سمجھی جائے گی لیکن ظاہر ہے کہ یہ تو جیہہ کوئی ایسی اعلیٰ تو جیہہ نہیں ہے۔ در حقیقت بات یہی ہے توجیہہ
راج بقدر عشر يا عشر کو کوئی حکومت معاف نہیں کر سکتی اور معافی والی جاگیر ہرگز اسلام میں
جائز نہیں ۔ خراج کا اتنا حصہ جو عشر کے برابر ہو اور عشر بہر حال تمام مسلمان زمینداروں سے
لینا پڑے گا۔ غیر مسلم پر چونکہ زکوۃ واجب نہیں اس لئے میں اس وقت اُس کے متعلق کوئی فتویٰ
نہیں دیتا وہ مسئلہ اس بحث کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا۔ لیکن ہر مسلمان زمیندار کو عشری زمین کے
بدلہ میں عشر یا خراجی زمین کے بدلہ میں کم سے کم عشر کے برابر رقم لا زما دینی ہوگی اور حکومت کو
یہ رقم لا ز ما لینی ہوگی ۔ اگر کوئی مسلمان زمیندار یہ رقم نہ دے گا تو وہ گنہگار ہوگا اور اگر حکومت اتنی
رقم اس سے نہ لے گی تو وہ گنہگار ہوگی ۔ نہ اس کے معاف کروانے کا کسی کو حق ہے نہ اس کے
که خرار
انوار العلوم جلد ۲۱
لد ٠٧
اسلام اور ملکیت زمین
معاف کرنے کا کسی کو حق ہے ۔
شاہ صاحب کے مندرجہ بالا حوالہ میں یہ بھی ذکر آتا ہے کہ بعض علماء نے ہندوستان کی
زمین کو سواد عراق کی زمین کا قائم مقام قرار دیا ہے اور اس لئے یہ ساری زمین حکومت کی مملو کہ
ہے۔ اس حوالہ کا کوئی تعلق زمینداری کی بحث کے ساتھ نہیں لیکن آجکل اس حوالہ کے غلط معنی
لے کر بعض لوگ ناجائز فائدہ اُٹھا رہے ہیں وہ لوگ اس کے یہ معنی کرتے ہیں کہ سواد عراق کی
زمین اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام نے زمینوں کو حکومت کی ملکیت میں رکھنے کا حکم دیا ہے اور
اس لئے تمام اسلامی حکومتوں میں جس قدر زمینیں پائی جاتی ہیں وہ سب حکومت کی ملکیت قرار
دی جانی چاہئیں ۔ سواد عراق کی زمینوں کے مسئلہ کو شاید ہندوستان میں جو اہمیت دی جا رہی ہے
اُس کا پہلا بانی میں ہوں ۔ آج سے قریباً ۲۷ سال پہلے میں نے خلافت پر لیکچر دیئے تھے اور اُن
میں اس زمین کے سوال کو اختلافات کی بنیادوں میں اہم بنیاد ثابت کیا تھا۔ میرے یہ لیکچر
خدا تعالیٰ کے فضل سے علمی دنیا میں خاص طور پر مقبول ہوئے تھے اور بعض اسلامی کالجوں میں
پرائیوٹ سٹڈی کے طور پر مقرر کئے گئے تھے۔ شاید اُس وقت میرے ذہن میں بھی یہ بات نہ تھی
کہ کسی زمانہ میں یہی مسئلہ ایک اور شکل اختیار کر کے ملک میں فتنہ کا موجب بن جائے گا۔
سواد عراق کی زمینوں کی حقیقت یہ ہے کہ جب عراق فتح ہوا تو عراق میں جو شاہ ایران
کسری کی مملوکہ زمین تھی وہ مسلمانوں کے قبضہ میں آئی ۔ اُس وقت تک طریقہ یہ تھا کہ جب کوئی
ملک بزور شمشیر فتح ہوتا تھا اور اُس کے متعلق کوئی معاہدہ نہ ہوتا تھا تو تمام سرکاری زمینیں یا اُن
لوگوں کی زمینیں جو عملاً لڑائی میں شامل ہوتے تھے چھین کر مسلمان مجاہدین میں تقسیم کر دی جاتی
تھیں سوائے اُتنے حصہ کے جو قرآن کریم نے اموالِ غنیمت میں سے خدا تعالیٰ اور حکومت کا
مقرر فرمایا ہے۔ چونکہ ابتداء زمینیں کم آتی تھیں اور مسلمان محتاج زیادہ تھے یا بعض ایسے حقدار
مسلمان ہوتے تھے جنہوں نے اسلام کی بڑی خدمات کی ہوئی ہوتی تھیں اُن کو دوسرے لوگوں
سے زیادہ معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا جاتا تھا اس لئے عراق کی فتح تک تمام ایسی زمینیں جو حکومت
کی ملکیت ہوتی تھیں یا لڑنے والے افراد کی ملکیت ہوتی تھیں مسلمانوں میں تقسیم کر دی جاتی
تھیں ۔ خدا تعالیٰ اور حکومت کا حصہ بھی قریباً قریباً ساتھ کے ساتھ تقسیم ہوتا چلا جاتا تھا کیونکہ آخر
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۸۱
اسلام اور ملکیت زمین
وہ بھی پبلک کے فائدہ کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ فرق اتنا تھا کہ وہ حصہ ایسے غرباء کو مل جاتا تھا جو
لڑائی میں شامل نہیں ہوتے تھے یا اُن لوگوں کو مل جاتا تھا جن کو ان کے غنیمت کے حق سے زیادہ
دینے کا فیصلہ کیا جاتا تھا لیکن جب عراق فتح ہوا تو چونکہ عراق میں شاہ کسری کی بہت بڑی بڑی
زمینیں تھیں اسی طرح اُس کے اُمراء کے بہت بڑے بڑے علاقے خالی پڑے تھے حضرت عمر
رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ کیا کہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کو اب کافی زمینیں مل چکی ہیں اب
آئندہ فوجوں کے اخراجات غنیمت کے مال سے نکلنے مشکل ہو نگے اس طرح آئندہ آنے والی
نسلوں کی امداد اگر حکومت کرنا چاہے گی تو اُس کے لئے بھی روپیہ کی ضرورت ہوگی پس انہوں
نے فیصلہ کیا کہ سر دست سواد عراق یعنی عراق کی غیر مملوکہ زمین اور بعض کے نزدیک شام کے
علاقہ کی کچھ زمین یا دوسرے لفظوں میں سرکاری زمین موجودہ مجاہدین میں تقسیم نہ کی جائے ۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس فیصلہ کے اعلان سے پہلے صحابہؓ سے مشورہ کیا تو صحابہؓ نے اُن
سے اس بارہ میں سخت اختلاف کیا اور اصرار کیا کہ یہ زمین سابق دستور کے مطابق فوراً
مسلمانوں میں تقسیم ہو جانی چاہئے ۔ چنانچہ اس کی تفصیل کتاب الخراج میں اس طرح آتی ہے ۔
قال ابو يوسف وحدثني غير واحد من علماء اهل المدينة قالوا ۔۔۔۔ لما
جاء فتح العراق شاور الناس فى التفصيل ۔۔۔ وشاورهم في قسمة الارضين التي
افاء الله على المسلمين من ارض العراق والشام فتكلم قوم فيها وارادوا ان يقسم
لهم حقوقهم وما فتحوا فقال عمر رضى الله عنه فكيف بمن ياتي من المسلمين
فيجدون الارض بعلوجها قد اقتسمت وورثت عن الاباء وحيزت - ماهذا رأيي۔۔۔
والله لا يفتح بعدى بلد فيكون فيه كبير نيل بل عسى ان يكون كلا على المسلمين
فاذا قسمت ارض العراق بعلوجها وارض الشام بعلوجها فما يسدبه الثغور وما
يكون للذرية والارامل بهذا البلد وبغيره من اهل الشام والعراق ۔۔۔۔۔۔۔ قدرأيت ان
احبس الارضين بعلوجها واضع عليهم فيها الخراج وفى رقابهم الجزية يؤدونها
فتكون فيئا للمسلمين المقاتلة والذرية ولمن يأتى من بعدهم ارأيتم هذه الثغور لا
بدلها من رجـال يـلـزمـونها أرئيتم هذه المدن العظام كالشام والجزيرة والكوفة