بارھواں باب

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
بارھواں باب
۵۰۹
اسلام اور ملکیت زمین
کیا زمیندار کی موجودہ حالت تسلی بخش ہے؟ اگر نہیں تو اُس
کی اصلاح کے صحیح طریقے کیا ہیں؟
میری رائے یہ ہے کہ ہمارے ملک کا عام زمیندار جو زمین کاشت کرتا ہے خواہ اپنی ملک کی
ہو یا کسی اور کی لے کر کاشت کر رہا ہو ان دونوں کی حالت نہایت کمزور اور خراب ہے اور یقیناً
اُن کی مشکلات کو دور کرنا حکومت اور اُن کے ان بھائیوں کا فرض ہے جو ہاتھ سے زراعت نہیں
کرتے۔ میرے نزدیک زمیندار کی یہ خراب حالت میں زمیندار کا لفظ اس باب میں جب
لکھوں گا اس کے معنی زمین سے روزی کمانے والے شخص کے ہوں گے کسان یا غیر کسان کا
امتیاز نہیں ہوگا ) کئی اسباب سے ہے۔ جن میں سے موٹے موٹے اسباب یہ ہیں :۔
(1) زمیندارہ طریق میں نقص یعنی زمیندار ان تمام طریقوں کو استعمال نہیں کرتے جن کے
ذریعہ مغربی ممالک کے زمیندار آمدن پیدا کر رہے ہیں ۔
(۲) سڑکوں اور ذرائع آمد و رفت کی کمی ۔
(۳) صنعت و حرفت کا کم ہونا اور بے موقع ہونا ۔
(۴) زمینداروں کی مزدوری کے کاموں سے نفرت ۔
(۵) زمینوں کے مالکوں کا زمین کاشت کرنے والوں سے جابرانہ سلوک ۔
(۶) زمینوں کی حکومت کی طرف سے وقت پر نگہداشت نہ ہونا ۔
(۷) کاشت کے متعلق گورنمنٹ کی طرف سے زمینداروں کو صحیح راہنمائی نہ ملنا ۔
(۸) ملک کی افتاده زمینوں کو قابل کاشت نہ بنانا ۔
(۹) افسروں کی ناواجب لوٹ کھسوٹ ۔
(۱۰) زمیندار کا طبعا فخر و مباہات کا شکار ہونا ۔

انوار العلوم جلد ۲۱
(۱۱) مقدمه بازی
(۱۲) روپیہ کا بوقت ضرورت مہیا نہ ہو سکنا ۔
۵۱۰
اسلام اور ملکیت زمین
(۱) زمیندارہ طریق میں نقص اب میں باری باری ایک عنوان کو لے کر مختصراً اُس کو بیان کرتا ہوں ۔
میں سالہا سال سے مغربی ممالک کے زمیندارہ کے متعلق تحقیقات کر رہا ہوں اور وہاں کی
پیداوار کے متعلق بھی میں نے کتابیں دیکھی اور پڑھی ہیں اور بحث و مباحثہ اور مطالعہ کے بعد
میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہمارے ملک کے زمیندارا نہ تمدن اور مغربی ممالک کے تمدن میں
جتنا فرق ہے اُس کا سبب یہ نہیں کہ غیر ملکوں کی پیداوار ہمارے ملک سے بہت زیادہ ہوتی ہے
بلکہ یہ ہے کہ غیر ملکی زمیندار اپنی مملوکہ جائیداد کے ہر حصہ کو ہر طریق سے آمدن پیدا کرنے میں
لگاتا ہے جبکہ ہمارا زمیندار ایسا نہیں کرتا ۔ یہ عجیب بات ہے کہ امریکہ کا زمیندار مزدور سو ڈالر
سے ڈیڑھ سو ڈالر تک ماہوار کماتا ہے۔ وہاں کی فی ایکڑ پیداوار زیادہ سے زیادہ یہاں سے دگنی
فرض کر لینی چاہئے ۔ پس سوال یہ ہے کہ باوجود اس کے اتنی رقم مزدور کو کس طرح دی جاتی ہے؟
ظاہر ہے کہ یا تو مزدور زیادہ کام کرتا ہے یا پھر کھیتی باڑی کو ایسے طریق پر چلایا جاتا ہے کہ علاوہ
فصل کی آمدن کے اور آمد نیں بھی اُس سے حاصل ہوتی ہیں ۔ اب تک ہمارے ملک کی طرف
سے زمیندارہ اصلاحات کے لئے جتنے مشن بھی غیر ممالک کو جاتے ہیں وہ بڑی بڑی انسٹیٹیوٹ
اور بڑے بڑے فارموں کو دیکھ کر واپس آجا ۔ جاتے ہیں حالانکہ اصل چیز د دیکھنے والی یہ ہے کہ جن
ملکوں میں زمینیں تھوڑی ہیں
الف اُن میں عام طور پر فی کس کتنے ایکڑ زمین زمیندار کے پاس ہے۔
اُس ملک کی زمین میں کن کن چیزوں کی کاشت کی جاتی ہے۔
ب
ج فی ایکڑ کاشت شدہ اجناس کتنی کتنی پیدا ہوتی ہیں ۔
منڈی میں اُن اجناس کی کیا قیمتیں ہیں ۔
و
0
کیا اجناس کی قیمتوں کی میزان اتنی رقم کو پہنچتی ہے جس رقم میں مغربی ممالک کا زمیندار
گھرانہ گزارہ کرتا ہے اور کیا وہ میزان ہمارے ملک کی میزان کے مطابق ہے؟ اگر نہیں تو

انوار العلوم جلد ۲۱
و
با ہم کتنا تفاوت ہے۔
۵۱۱
اسلام اور ملکیت زمین
اگر زمین کی اجناس کی پیداوار اس رقم سے کم رہتی ہے کہ جس میں زمیندار گزارہ کرتا ہے
یا کر سکتا ہے تو باقی رقم اُس کے پاس کہاں سے آتی ہے۔
جہاں تک میرا خیال ہے ایسے بہت سے ممالک پائے جاتے ہیں جن کی اقتصادی حالت
ہم سے اچھی ہے لیکن جن کی زمینداری فی خاندان اُس سے زیادہ نہیں ہے جتنی کہ ہمارے ملک
کی ہے۔ ابھی ہمارے ایک دوست اٹلی سے آئے ہیں اُن کی شادی ایک انگریز کے ہاں ہوئی
ہوئی ہے ۔ جنگ کے بعد اُن کے ذرائع آمد بند ہو گئے تھے۔ میں نے اُن سے پوچھا کہ اُن کا
گزارہ کس طرح چلتا تھا ؟ اُنہوں نے کہا کہ ہر قسم کی اشیاء خوردنی میرا خسر بھجوا دیتا تھا۔ میں
نے اُن سے پوچھا کہ اُن کے خسر کی کیا جائیداد ہے؟ اس کا جواب انہوں نے یہ دیا کہ اُن کے
خسر کے والد نے کسی وجہ سے اپنے بیٹے کو ورثہ سے محروم کر دیا تھا اور جائیداد اپنی بیٹی کو دے دی
تھی ۔ باپ کے مرنے کے بعد بھائی کی حالت خراب دیکھ کر بہن نے بھائی کو اٹلی کی جائیداد سپرد
کر دی جو تیرہ چودہ ایکٹر کے برابر ہے اور اس پر تین ہاری یا کسان کام کر رہے ہیں ۔ وہ تینوں
ہاری اچھی حالت میں ہیں اور اُن کا خسر بھی اس جائیداد سے گزارہ کرتا ہے اور اُن کی بھی امداد
کرتا ہے اور کچھ آمدن اپنی بہن کو بھی بھیجتا ہے۔ میرے لئے یہ نہایت ہی حیرت انگیز بات تھی ۔
میں نے اُن پر جرح کی کہ اتنی تھوڑی سی زمین سے اس قدر آمدن پیدا کس طرح ہو سکتی ہے ۔ یہ تو
نہیں کہ یورپ کی زمینیں ہیں میں گئے غلہ پیدا کرتی ہوں ۔ چونکہ وہ واقف نہیں تھے پہلے وہ
میرے سوالوں کا جواب نہیں دے سکے لیکن آخر کرید کرید کر مجھے یہ معلوم ہوا کہ وہاں کا فارم باغ
بھی ہے، کھیت بھی ہے، سؤر پالنے کی جگہ بھی ہے ، شہد کی مکھیاں پالنے کی جگہ بھی ہے، مرغیاں
پالنے کی جگہ بھی ہے ، گائے پالنے کی جگہ بھی ہے اور غلہ کے علاوہ سبزی ترکاری بھی اُس میں
سے پیدا کی جاتی ہے اور زمین کے ایک ایک چیے کو اس طرح استعمال کیا جاتا ہے کہ زمین سونا
اُگلنے لگ جاتی ہے ۔ اسی قسم کی گواہیاں مجھے دوسرے لوگوں سے بھی ملی ہیں اور بعض کتابیں بھی
میں نے اس بارہ میں پڑھی ہیں جن سے اس کے مطابق حالات معلوم ہوتے ہیں ۔ حال ہی
میں ہمارے ایک نو مسلم دوست نے انگلینڈ میں زمین مقاطعہ پر لی ہے اور ایک ملازمت جو

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۱۲
اسلام اور ملکیت زمین
ہمارے پاکستان کے نقطۂ نگاہ سے نہایت اچھی ملازمت کہلائے گی اُسے چھوڑ کر اُنہوں نے
زمیندارہ شروع کیا ہے۔ مجھے اُن کے خطوں سے معلوم ہوا ہے کہ اُس تھوڑی سی زمین سے
انہوں نے وہ رقم جو قرض اُٹھا کر مقاطعہ پر خرچ کی تھی اُس کا بھی کچھ حصہ اُنہوں نے ادا کر دیا
ہے اور اُن کی مالی حالت ملازمت سے زیادہ اچھی ہے۔ اِن سب باتوں پر غور کرنے کے
بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ زمیندارہ طریق میں اصلاح کا جو قدم اس وقت تک حکومت
اُٹھاتی رہی ہے وہ صحیح نہیں تھا۔ ہمیں اپنی راہنمائی کے لئے امریکہ نہیں جانا چاہیے جہاں وسیع
اور کھلی زمینیں پڑی ہوئی ہیں، نہ روس جانا چاہیے جہاں ابھی آبادی کے بڑھنے کے لئے وسیع
مواقع موجود ہیں ہمیں اپنے زمینداری طریق کی اصلاح کے لئے اٹلی ، جنوبی انگلستان اور جنوبی
اور وسطی جرمنی میں جانا چاہیے ۔ممکن ہے فرانس اور سپین سے بھی اور شام اور لبنان سے بھی اس
بارہ میں ہم کو کچھ مددمل سکے ۔ جو وفد ان ملکوں کے دورہ کے لئے جائیں اُن کو عملی طور پر ایسے
کھیتوں میں کام کرنے کی ہدایت ہو جن کی کل زمین دس پندرہ ایکڑ سے زیادہ نہ ہو ۔ وہ عملی طور
پر معلوم کریں کہ اُن کے مالکوں کی کیا حالت ہے اگر ہمارے ملک سے اچھی حالت ہے تو وہ کس
ذریعہ سے بنائی جاتی ہے اور کہاں سے اس کے لئے آمد پیدا کی جاتی ہے۔
جہاں تک میں دیکھتا ہوں ہمارا زمیندار پوری محنت سے کام نہیں لیتا ۔ اُس کا بہت سا وقت
حقہ میں یا اسی قسم کی اور لغویات میں صرف ہوتا ہے۔ اُس کی گھریلو محبت اتنی مر چکی ہے کہ اگر
اُسے اپنے کھانے کے لئے روٹی مل جائے تو وہ اس کی ذرہ بھی پرواہ نہیں کرتا کہ اُس کی بیوی کا
پیٹ بھرا ہے یا نہیں یا اس کے بچوں کا پیٹ بھرا ہے یا نہیں ۔ اگر اُس کی بیوی آدھ روٹی بھی اُس
کے سامنے کھاتی ہے تو وہ کہتا ہے کہ ہر وقت چرنے سے ہی کام ہے اور کوئی ہوش نہیں ۔ اگر وہ
کھیت کے کناروں سے چولائی کا ساگ لا کر پکاتی ہے تو وہ یہ نہیں کرتا کہ بیوی بچوں کا حصہ
نکالے بلکہ روٹی پر سارا ساگ ڈال کر کھا لے گا اور سمجھے گا کہ اب سب ذمہ داریاں ادا ہوگئی
ہیں ۔ اس حالت نے اُسے صحیح جذبات سے محروم کر دیا ہے ۔ ضرورت ہے کہ اُس کے اندر
زندگی کے نئے جذبات پیدا کئے جائیں ۔ یہ امید دلا کر کہ خدا تعالیٰ نے اس زمین میں بڑی
طاقتیں رکھی ہیں اور کام میں بڑی برکتیں ہیں نہ یہ کہ لوٹ کھسوٹ کی عادت ڈال کر اور لوگوں کا

انوار العلوم جلد ۲۱
الله
اسلام اور ملکیت زمین
مال چھین کر اُس کے اخلاق کو اور بھی بگاڑا جائے ۔ اُسے ترکاری بونے ، شہد کی مکھیاں پالنے،
جانور رکھنے اور اُن کے دُودھ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی عادت ڈالنی چاہیے۔
یورپ کا زمیندار دودھ بلوتا ہے نہ کہ دہی اور یا تو اُس کی بالائی فروخت کر دیتا ہے یا اُس کی
بالائی سے مکھن بناتا ہے۔ لیکن ہمارا زمیندار دودھ کو کاڑھتا ہے ، پھر اُس سے دہی جماتا ہے، پھر
اُس کو بلوتا ہے اور بہت سا وقت اپنی بیوی کا اُس میں خرچ کروا دیتا ہے ۔ اسی طرح وہ کھا د جو
خدا تعالیٰ نے اُس کے لئے پیداوار کا ذریعہ بنائی ہے اُسے ایندھن کے طور پر خرچ کر لیتا ہے ۔
گورنمنٹ کے آفیسر اُس کے سامنے لیکچر دیتے ہیں کہ اس کھاد کو استعمال نہ کرو یہ قیمتی چیز ہے
لیکن وہ کبھی اس پر غور نہیں کرتے کہ کوئی ایسی باقاعدہ جدو جہد کی جائے کہ جس سے زمیندار
کو اپنے گھر کی ضرورتوں کے لئے لکڑی آسانی سے مہیا ہو جائے ۔
میرے خیال میں وہ جائز ضرورتیں جن کے ماتحت حکومت جبر کر سکتی ہے خواہ عدالت کے
ذریعہ سے ہی کیوں نہ ہو اُن میں سے ایک یہ ہے کہ دو تین گاؤں جن کی سرحدات ملتی ہوں اُن
میں ایک رقبہ چن کر ایک سوختنی اور تعمیری لکڑی کے درختوں کا ذخیرہ بنایا جائے ۔ یا اگر اس میں
وقت ہو تو ایک ایک گاؤں میں ایسا ذخیرہ بنا دیا جائے تا ایسے قواعد کے ماتحت جو تجویز کئے
جا سکتے ہیں مفت یا معمولی سی قیمت پر لکڑی جلانے اور گھروں اور مکانوں وغیرہ کے استعمال کے
لئے مل سکے ۔ اگر یہ انتظام کیا جائے تو پھر زمیندار کو کھا د سنبھال کر رکھنے کی تلقین جائز بھی ہو سکتی
ہے اور شاید وہ کوئی مفید نتیجہ بھی پیدا کرے ۔ ( میں نے حال ہی میں پاکستان حکومت کا ایک
اعلان پڑھا ہے کہ ہر زمیندار ہر ایک ایکڑ میں چار درخت لگائے اور اس مقدار کو قائم رکھے اور
حکومت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹے ۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے لیکن یقیناً اس سے وہ نتائج پیدا نہ
ہوں گے جو میری تجویز سے پیدا ہوں گے ( یہ تو میں نے ایک مثال دی ہے ورنہ ایسے کئی ذرائع
ہیں جن سے کام لے کر زمیندار کے اندر بیداری پیدا کی جاسکتی ہے اور اُسے محسوس کرایا جا سکتا
ہے کہ یہ کام اُس کے فائدہ کا ہے اور یہ کہ اس ذریعہ کو اختیار کئے بغیر وہ کبھی بھی اپنے قدموں پر
کھڑا نہیں ہو سکتا ۔ مگر یہ کام ایسا نہیں کہ جو بڑے بڑے محکمے بنا کر کیا جائے ۔ میری رائے میں
ہمارے بہت سے کام اس لئے رہ جاتے ہیں کہ ہم اُن کے لئے بڑے بڑے محکمے بنا دیتے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۱۴
اسلام اور ملکیت زمین
زمیندار اور ان محکموں کے افسروں میں اُتنا ہی بعد ہوتا ہے جتنا ز مین کے رہنے والوں اور سورج
کے درمیان بعد ہے ۔ میں نے سر میکلیگن کے زمانہ میں اُن کو اس نقص کی طرف توجہ دلائی
تھی اور میرے کہنے پر انہوں نے سب انسپکٹر زراعت اور زراعتی مقدموں کا طریقہ جاری کیا تھا
لیکن وہ طریقہ بھی کامیاب نہیں ہورہا کیونکہ اب تک اس محکمہ اور زمیندار میں برابری کا تعلق قائم
نہیں ہوا ۔ ابھی تک ہمارا زمیندارا تنا گرا ہوا ہے کہ ایک مقدم بھی اُس کیلئے ایک سرکاری افسر
ہے اور بجائے اُس سے کچھ سیکھنے کے وہ اُس کی آمد پر اس کی روٹی پانی کے فکر میں ہی اپنا وقت
گزار دیتا ہے۔
وجہ سے
(۲) سڑکوں اور ذرائع آمد و رفت کی کمی دوسری چیز جس کی وجہ
ہمارا
زمیندار ترقی نہیں کر رہا اور نہیں
کر سکتا وہ یہ ہے کہ دوسرے ملکوں کے مقابلہ میں ہمارے ملک میں سڑکوں اور دوسرے ذرائع
آمد و رفت کی بہت کمی ہے۔ پنجاب میں تو صرف چھوٹے دیہات میں یہ وقت ہے مگر سندھ میں
تو یہ حالت ہے کہ بڑے بڑے قصبات اور سینکڑوں میل کے علاقے بغیر سڑکوں کے ہیں۔ سندھ
کے ایک نہایت ہی اہم ضلع میں جماعت احمدیہ کی طرف سے خیراتی کاموں کے لئے بہت سی
زمین خریدی گئی ۔ وہاں کچھ زمین میں نے بھی خریدی ہوئی ہے۔ ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ
پر جانے کے لئے کوئی سڑک میسر نہیں صرف نہر والوں کی مہربانی سے ہم ایک جگہ سے دوسری جگہ
لئے کوئی سڑک
جا سکتے ہیں ورنہ شاید ہوائی جہاز کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ لیکن جب ہمارے زمیندار ہوائی جہاز
رکھ سکیں گے تو شاید میرا یہ باب اُس وقت ایک بے کار چیز سمجھا جائے گا۔ اس بات کا نتیجہ یہ ہے
کہ سبزی ترکاری اور پھل لوگ نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ چیزیں سڑ جاتی ہیں اور کسی ایسی جگہ پر نہیں
پہنچ سکتیں جہاں اس کے خریدار موجود ہوں ۔ اور دوسرا نقص یہ ہوتا ہے کہ شہر کے لوگوں کے پاس
بھی سبزی ترکاری کم پہنچتی ہے اُن کو سبزی ترکاری کے استعمال کی عادت نہیں رہتی ۔ اس لئے
اگر کسی وقت سبزی وہاں پہنچ بھی جائے تو وہ اُس کے خریدنے سے بے رغبتی اختیار کرتے ہیں ۔
تیسر انقص یہ ہوتا ہے کہ زمیندار چونکہ سبزی ترکاری محض اس لئے بوسکتا ہے کہ اُس کے بدلہ میں
اُسے روپیہ ملے ۔ جب اُس کی سبزی ترکاری نہ منڈی تک پہنچ سکتی ہے نہ فروخت ہو سکتی ہے تو وہ

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۱۵
اسلام اور ملکیت زمین
سبزی ترکاری ہوتا ہی نہیں اور اُس فائدہ سے محروم ہو جاتا ہے جو سبزی ترکاری کو بونے کی
صورت میں اور اس کا کچھ حصہ خود اپنے گھر میں استعمال کر کے وہ اٹھا سکتا تھا اور جس کی وجہ سے
اُس کے تمام افراد میں ایک بیداری اور ہوشیاری پیدا ہو سکتی تھی ۔
(۳) صنعت و حرفت کا کم تیسری وجہ زمینداروں کی حالت کی خرابی کی یہ ہے کہ
ہمارے ملک میں صنعت و حرفت کی بہت کمی ہے۔ ہونا اور بے موقع ہونا یورپ کے لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ تمہارا ملک زراعتی
ہے تمہیں زراعت کی طرف توجہ کرنی چاہیے لیکن وہ اس بات کا جواب نہیں دیتے کہ ہم زمین
لائیں کہاں سے؟ ہمارا ملک بے شک زراعتی ہے لیکن جتنے آدمیوں سے ہمارے ملک کی
زراعت کے کام کو چلا یا جا سکتا ہے اُس سے زیادہ آدمی ہمارے ملک میں پایا جاتا ہے۔ نتیجہ یہ
ہے کہ ایک روپیہ کے پیدا کرنے پر بجائے ایک آدمی کے ہمارے دو یا تین آدمی لگے ہوئے
ہیں ۔ اُن دو یا تین آدمیوں کو آسانی کے ساتھ دوسرے کاموں کے لئے فارغ کیا جاسکتا ہے ۔
مگر اُن کے لئے اور کام کوئی نہیں اس لئے وہ بجائے بے کار بیٹھنے کے اپنے بھائی کے ساتھ اُس
کا ایک ہی لقمہ بانٹنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔
در حقیقت زمین کا بڑھانا یا آدمیوں کا کم کرنا دونوں میں سے ایک قانونِ قدرت کے
خلاف ہے اور دوسرا قانون شریعت کے خلاف ہے ۔ پس اس کا علاج جو آج بھی کام دے سکتا
ہے اور آج سے ہزار سال بعد بھی کام دے سکتا ہے وہ یہی ہے کہ صنعت و حرفت کو ترقی دی
جائے اور صنعت و حرفت کو ایسے طور پر ملک میں پھیلایا جائے کہ زائد زمیندار آبادی آسانی سے
اُس طرف متوجہ ہو سکے ۔ صرف بڑے بڑے شہروں میں صنعت و حرفت کا محدود کر دینا یا تو اُن
ملکوں میں ممکن ہوتا ہے جو بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور جن کی ساری آبادی سمٹ کر شہروں میں
آجاتی ہے۔ جیسے انگلینڈ ، ہالینڈ اور کھیم ۔ اور یا پھر ایسے ملکوں میں ممکن ہوتا ہے جہاں صنعت و حرفت
اور زمینداری کو متوازی ترقی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ دونوں آزادانہ ترقی کر سکتی ہیں ۔
جیسے یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ، کینیڈا یا ارجنٹائنا ۔ یا ایسے ملکوں میں ممکن ہوتا ہے جو ملک یہ فیصلہ کر
چکے ہوتے ہیں کہ زمینداری کی طرف توجہ کرنا ہمارے لئے بالکل عبث ہے ہم اس میں کامیاب

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۱۶
اسلام اور ملکیت زمین
ہو ہی نہیں سکتے ۔ ہمارا ملک ان تینوں ملکوں میں سے نہیں اس لئے ہمارے ملک کی صنعت و حرفت
تبھی پورے طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہے جبکہ اُسے ملک میں ایسے طور پر پھیلا یا جائے کہ زمیندار آبادی
اپنے کاموں کو چھوڑے بغیر صنعت و حرفت میں مزدوری کر سکے اور اُس کی دلچسپیاں اپنی زراعت
کے ساتھ بھی باقی رہیں ۔ غور کرنے سے کئی قسم کی صنعتیں ایسی نکل آئیں گی جن کو ملک میں پھیلا یا
جا سکے اور اس کا لازمی نتیجہ یہ بھی ہوگا کہ حکومت کو مجبوراً ذرائع حمل و نقل کو وسیع کرنا پڑے گا۔
(۴) زمینداروں کی مزدوری ایک وجہ زمینداروں کی غربت کی اُن کی
مزدوری کے کاموں سے نفرت ہے اور اس کی کے کاموں سے نفرت بڑی وجہ یہ ہے کہ زمیندار خواہ کتنا غریب ہے
ہمارے ملک میں اس کے دل میں یہ احساس پیدا ہو گیا ہے کہ وہ سب سے معزز وجود ہے اور
مزدور کا نام کمین رکھ دیا گیا ہے۔ اب یہ سردار کمین بننے کی طرف کبھی رغبت نہیں کر سکتا۔ یہ قومی
برتری اور قومی کمتری کے غیر متناہی سلسلے جو ہمارے ملک میں پیدا ہیں جب تک ان کو بڑے
زبردست پراپیگنڈہ کے ساتھ ختم نہ کیا جائے گا اُس وقت تک زمیندار کا احساسِ برتری تو
پرورش پاتا جائے گا لیکن وہ اور اُس کا خاندان پرورش نہیں پا سکے گا۔
(۵) زمینوں کے مالکوں کا زمین ایک موجب دوسرے کی زمین
ٹھیکہ پر لے کر کاشت کرنے کاشت کرنے والوں سے جابرانہ سلوک والے زمیندار کی کمزوری کا یقینا
یہ بھی ہے کہ بعض بڑے زمیندار ان پر سختی کرتے ہیں ۔ پہلے تو یہ بات بہت زیادہ تھی اب بہت کم
ہے لیکن اب بھی ایک حد تک بیگار رائج ہے۔ اسلامی اصول کے مطابق یہ چیز بالکل نا جائز ہے
بلکہ اگر مقاطعہ کی شرطوں میں بھی بیگار داخل ہو تب بھی وہ نا جائز ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے غیر معین مبادلہ کو نا جائز قرار دیا ہے جیسا کہ میں او پر حدیثوں سے ثابت کر چکا ہوں
اور بیگار ایک غیر معین مبادلہ ہے اور علاوہ ظلم کے جوئے کا رنگ رکھتا ہے ۔ پس حکومت اگر بیگار
کو سختی کے ساتھ رو کے یا اُس کو قانون کے ساتھ بند کرے اور اس کے لئے سزائیں مقرر کرے تو
یہ بالکل جائز ہوگا ۔ اسی طرح زمیندار اور اُن کے گماشتے اس بات کو جائز سمجھتے ہیں کہ کھڑے

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۱۷
اسلام اور ملکیت زمین
کھیت میں سے بعض چیزیں لے لیں اور اس کو وہ اپنے اقتدار کی ایک علامت خیال کرتے ہیں
یہ بات بھی نا جائز ہے۔ جب کسی شخص نے کوئی زمین مقاطعہ پر لی تو جب تک وہ اُس کے پاس
ہے اُس وقت تک شریعت اور انصاف کی رُو سے وہ اُس زمین کا ویسا ہی مالک ہے جیسا کہ خود
مالک زمین ۔ اور جب تک کہ فصل شریعت کے احکام کے مطابق تقسیم نہ ہو زمین کے مالک کو
ہر گز کسی قسم کے تصرف کرنے کا اختیار حاصل نہیں ۔
اسی طرح میں دیکھتا ہوں کہ چھوٹے زمینداروں کو جو زمین مقاطعہ پر دی جاتی ہے اُس
کے لئے میعاد مقرر نہیں ہوتی ۔ بسا اوقات زمین کا مالک ناراض ہو کر اگلے ہی سال مزارع کو
جواب دے دیتا ہے۔ چونکہ اس کی مثالیں کثرت سے پائی جاتی ہیں اس لئے مزارع زمیندار
اُس زمین کی مستقل پرورش میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ میرے نزدیک اگر حکومت مزارع
زمینداروں اور مالک زمینداروں کے مشورہ کے ساتھ یہ قانون پاس کر دے کہ ہر زمین کا
مقاطعہ تین سے چھ سال تک کے لئے ہوگا اس مقررہ عرصہ سے پہلے کسی مزارع زمیندارکو زمین
سے بے دخل نہیں کیا جاسکے گا تو یقیناً زمینوں کی حالت پہلے سے اچھی ہو جائے گی اور مالک
زمیندار کا ظلم بھی کم ہو جائے گا۔
جیسا کہ میں اوپر اسلامی لٹریچر کے حوالوں میں درج کر آیا ہوں مالک کو اُس کے ملکیتی
حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا اس لئے دائمی طور پر کسی کسان کو دوسرے کی ملکیتی زمین کا سے محروم جاسکتا اس لئے دائمی پر
موروثی مزارع نہیں بنایا جا سکتا لیکن فتنہ کو روکنے کے لئے اور مزارع کی محنت کو برباد ہونے سے
بچانے کے لئے یقیناً حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اوّل تو باہمی سمجھوتہ سے کوئی ایسا تصفیہ کر
دے یا ایک آزاد کمیٹی مقرر کر کے جس میں دونوں قوموں کے بھی نمائندے ہوں اور حکومت کے
بھی نمائندے ہوں وہ ایک ایسا قانون بنا دے جس کی وجہ سے مزارع کو اُس کی محنت کے پھل
سے محروم نہ کیا جا سکے۔ اور جیسا کہ میں نے لکھا ہے میرے نزدیک تین سے چھ سال تک کی
مدت ایسی ہے جس سے کم عرصہ کی صورت میں مزارع اپنے پھل سے محروم ہو جاتا ہے ۔ مثلاً
ہے۔
نوتور ( نو آباد ) زمین کی صورت میں جتنی محنت مزارع کو کرنی پڑتی ہے اُس کی قیمت کبھی بھی
اُسے ایک دو سال میں نہیں مل سکتی ۔ دوسرے کھیتی میں کھاد ڈالنا ایک بڑی محنت چاہتا ہے ۔ اس

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۱۸
اسلام اور ملکیت زمین
میں کوئی شبہ نہیں کہ مالک زمین کھاد کے خرچ میں شامل ہوتا ہے ۔ کم سے کم میں تو اپنے مزارع
زمیندار کے ساتھ اس میں شریک ہوتا ہوں اور جماعت کی جو خیراتی اغراض کے لئے جائیداد
ہے اُس میں بھی جماعت کو اُس کے ساتھ شریک کرتا ہوں لیکن باوجود پوری نگرانی کے میں محسوس
کرتا ہوں کہ ہمارے مقرر کردہ نائب مزارع زمینداروں کے ساتھ کامل دیانتداری کا برتاؤ
نہیں کرتے ۔ کئی دفعہ مجھے احساس ہوا ہے کہ کسی ذاتی جھگڑے کی بناء پر وہ مزارع زمیندار کو
اُلجھاؤ میں ڈال دیتے ہیں اور اس طرح اُس سے وہ زمین چھیننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں
جس میں کم سے کم نصف کھا د اُس نے ڈالی تھی ۔ یا جس کو نو تو ڑ کرنے میں اُس نے اپنے جسم کا
خون استعمال کیا تھا۔ میری رائے میں زمیندار اپنے طور پر باوجود دیانتدار ہونے کے اس
اصلاح میں کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ کم سے کم میں باوجود مذہبی دباؤ حاصل ہونے کے کامیاب نہیں
ہو سکا اور کئی دفعہ میری ضمیر اس بارہ میں مجھے ملامت کر چکی ہے اس لئے گو میرے نزدیک ہمیشہ
کے لئے بغیر تصفیہ اور بغیر معاوضہ کے مزارع زمیندار کو موروثی نہیں بنایا جاسکتا لیکن شریعت
اسلام کی رُو سے اتنے سال کا عرصہ ضرور مقرر کیا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنی محنت کا پورا پھل
حاصل کر سکے۔ اور چونکہ حیوانی کھاد چھ سال تک زمین کو فائدہ پہنچاتی ہے اور نباتاتی کھا د دو
سال تک فائدہ پہنچاتی ہے میری رائے میں اگر یہ قانون پاس کیا جائے کہ کوئی زمیندار اپنے
مزارع کو تین سال یا یوں کہو کہ چھ سال تک اُس زمین سے بے دخل نہیں کر سکتا جو کہ اُسے دی گئی
ہو تو اس سے بہت کچھ انصاف قائم ہو جائے گا لیکن ایک نقص پھر بھی رہ جائے گا اور وہ یہ کہ عام
طور پر مالک زمنیدار یا اُن کے مختار مزارع زمیندار کو فصل وار زمین بانٹتے ہیں۔ میرا تجربہ ہے
کہ اس سے مزارع زمیندار کو بہت نقصان پہنچتا ہے اور وہ کھاد ڈالنے سے گھبراتا ہے۔ اس رسم
کی تائید میں ہمارے آفیسرز بہت سی وجوہات پیش کرتے ہیں جن میں سے بعض وزنی بھی ہیں
اور معقول بھی ہیں لیکن میرے نزدیک یہ قطعی بات ہے کہ اس سے ظلم کا رستہ کھلتا ہے ۔ پس
میرے نزدیک یہ شرط ہونی چاہیے کہ جب کسی کو زمین مزراعت پر دی جائے تو لازماً ما لک زمیندار
اور مزارع زمیندار کے درمیان ایک گورنمنٹ کے پاس شدہ فارم پر معاہدہ ہوا کرے جس میں
وہ ساری زمین اپنے نمبروں سمیت درج ہو جو کاشت کرنے کے لئے مزارع زمیندار کو دی گئی

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۱۹
اسلام اور ملکیت زمین
ہے تا کہ اختتام معاہدہ تک وہ نمبر اُس سے نہ لئے جائیں اور وہ اس یقین سے کاشت کرے کہ
کھاد اور زمین بنانے کا فائدہ وہ وقت مقررہ تک ضرور اُٹھائے گا سوائے اس کے وہ خود اپنی
مرضی سے اس زمین کو چھوڑ نا چا ہے۔ اگر ایسا ہو جائے تو مزارع زمیندار کی مشکلات اور بھی
دور ہو جائیں گی ۔ ان مشکلات کا تجربہ مجھ کو نہری زمینوں میں ہوا ہے ورنہ ہماری پرانی زمینیں جو
قادیان اور اُس کے گردو نواح میں تھیں وہاں مزارع اور ہمارے مختاروں کے درمیان کوئی
جھگڑا نہیں ہوتا تھا اس لئے کہ مستقل زمین ہونے کی وجہ سے زمین کے بدلنے یا پانی وغیرہ کا
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا اور ہمارے بعض مزارع ایسے تھے کہ باوجود موروثی نہ ہونے کے وہ
پچاس یا ساٹھ سال سے اُسی زمین پر قابض چلے آتے تھے جو ہمارے آباء سے اُنہوں نے لی تھی
اور چونکہ ہم اپنے مختاروں کو ظلم نہیں کرنے دیتے تھے ہمارے مزارع اتنے دلیر ہوتے تھے کہ وہ
بسا اوقات ہمارے سامنے غیر منصفانہ طور پر ہی نہیں بلکہ وحشیانہ طور پر بھی کلام کر لیا کرتے تھے ۔
مجھے یاد ہے کہ زمینداروں کے کسی جھگڑے کے سلسلہ میں ایک تحصیلدار میرے پاس بعض
ہمارے مزارعوں کو لے کر آیا۔ میں نے تھوڑی سی بات کی تھی کہ ایک مزارع بولا کہ ان کو ہم سے
کیا زائد حق ہے۔ میں تو ہنس پڑا لیکن تحصیلدار نے اُس کو ملامت کی کہ انہوں نے کس اخلاق
سے بات کی ہے اور تم نے کیسی بد تہذیبی اختیار کی ہے ۔ میں نہیں جانتا کہ اور لوگوں کے ساتھ
پکی زمینوں میں کیا حالات گزرتے ہیں مگر ہمارا مزارع قادیان اور نواحی کا پوری طرح مطمئن
تھا۔ ہاں نہری زمینوں کے تجربہ کے بعد مجھے افسوس ہے کہ مزارع زمیندار کی حالت وہاں ایسی
اچھی نہیں جیسی کہ ہونی چاہئے اور اُس کے ساتھ پورا انصاف نہیں برتا جاتا۔
بٹائی وغیرہ کے متعلق جو جھگڑے ہیں میرے نزدیک وہ بھی بغیر اس کے کہ شریعت کو توڑا
جائے یا انصاف کو توڑا جائے طے کئے جا سکتے ہیں ۔ جہاں تک ہمارے ملک کے موجودہ زراعتی
نظام کا تعلق ہے یہ بات ظاہر ہے اور اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ نہری زمینوں کو چھوڑ کر بارانی
زمینوں سے مزارع زمیندار ایسا گزارہ پیدا نہیں کر سکتا جس کو کہ انسانی زندگی کے معیار کے
مطابق کہا جا سکے اس لئے ایسی زمینوں کی پیداوار میں یقیناً مزارع کا حصہ موجودہ دستور سے
زیادہ ہونا چاہیے ۔ پنجاب میں مزارع زمیندار ہی سب معاملہ دیتا ہے بخلاف سندھ کے جہاں

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۲۰
اسلام اور ملکیت زمین
اور
سارا معاملہ مالک زمیندار دیتا ہے ۔ پس اس معاملہ میں مغربی پنجاب کی حالت درست کرنی
نہایت ضروری ہے۔ لیکن اس کا طریق یہ نہیں کہ ہم کوئی قانون بنائیں جس سے جبراً یہ اصلاح
کریں۔ اس کا طریق شرعی طور پر نکالا جا سکتا ہے بغیر اس کے کہ قانون شریعت کو تو ڑا جائے ۔
میری اپنی رائے یہ ہے کہ جو بھی تبدیلی ہو اُس میں معاملہ اور آبیانہ مزارع زمیندار کے ذمہ ڈالا
جائے ورنہ بہت سی خرابیاں پیدا ہوں گی ۔ حکومت کو بھی معاملہ اور آبیانہ کی وصولی میں دقتیں
ہوں گی اور مالک زمیندار کو بھی نا قابل برداشت نقصان پہنچے گا۔ پنجاب میں نمبرداری کا طریق
رائج ہے اور گورنمنٹ کی طرف سے نمبر دار ذمہ دار ہوتا ہے کہ سارے معاملہ کو وقت پر داخل
کرے خواہ لوگوں نے وہ معاملہ دیا ہو یا نہ دیا ہو۔ اور میرا تجربہ ہے کہ ہر سال سینکڑوں نمبردار
ذلیل اور خوار ہو کر افسروں کی گالیاں سنتے ہیں اور بعض جیل خانے میں جاتے ہیں اس وجہ سے
کہ وہ وقت پر معاملہ نہیں دے سکے ۔ اور جو بچ جاتے ہیں وہ بھی اسی طرح بچتے ہیں کہ لوگوں
سے قرض لے کر معاملہ ادا کر دیتے ہیں یا بیویوں کے زیور بیچ کر ادا کر دیتے ہیں ۔ بعد میں بے شک
گورنمنٹ بقائے کی وصولی میں اُن کی مدد کرتی ہے لیکن اصل سوال یہ ہے کہ وقت پر اُن کو روپیہ
کہاں سے ملے ۔ پس میرے نزدیک سب جگہ نہیں بعض جگہ حصہ مالک اور حصہ مزارع میں
تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔ مزارع زمیندار کا حصہ یقیناً بڑھانے کی ضرورت ہے ورنہ وہ
تندرستی کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتا نہ اُس کا خاندان انسانی وقار کو قائم رکھ سکتا ہے ۔ مگر یہ فرق
مختلف جگہوں پر الگ الگ ہے کوئی ایک قانون اس فرق کو دور نہیں کر سکتا ۔ کوئی ایسی جگہ ہے
جہاں تین چارمن فی ایکڑ گندم کی پیدائش ہے، کوئی ایسی جگہ ہے جہاں پندرہ سولہ من فی ایکڑ
گندم کی پیدائش ہے اور کوئی ایسی جگہ ہے جہاں پچیس چھبیس من فی ایکڑ گندم کی پیدائش ہے۔
میری مراد یہ نہیں کہ ہرایکٹر کے فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے بلکہ میری مراد اس اوسطاً پیداوار سے ہے
یا ۔ جو پچاس ساٹھ یا سو میل کے حلقہ میں ہوتی ہے۔ اس فرق کو ملحوظ رکھنا نہایت ضروری ہے پس کوئی
ایک قانون یہ اصلاح نہیں کر سکتا۔ اس کے متعلق ماہرین کی ایک کمیٹی بٹھانی چاہئے جو مختلف
علاقے پیداوار کے لحاظ سے تجویز کریں۔ جس کا یونٹ میرے نزدیک کم سے کم ایک تحصیل کے
برابر ہو اور پیداوار کے لحاظ سے یہ تعیین کی جائے کہ یہاں کا مزارع زمیندار کتنی مزید آمد کا
مستحق ہے۔ اسی طرح باقی جنسوں کی پیداوار کے متعلق بھی غور کیا جائے ۔ اس کے بعد ہر یونٹ

10 von 10 heute frei