بارھواں باب

انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۲۱
اسلام اور ملکیت زمین
میں یعنی ہر ایسے حلقہ میں جس کی اوسط پیداوار دوسرے حلقہ سے مختلف ہو گئی ہے کمیٹیاں مقرر کی
جائیں جو مالک زمیندار اور مزارع زمیندار کے سمجھوتہ کے ساتھ کسی فیصلہ کی کوشش کریں اور جو
فیصلہ ہو جائے اس کے مطابق حصہ مقرر کر دیا جائے لیکن میرے نزدیک یہ مناسب ہوگا کہ
مزارع کے حصہ میں گورنمنٹ کا معاملہ شامل ہو ۔ مثلاً فرض کرو ایک جگہ پر نصف حصہ پیداوار کا
مزارع زمیندار کا سمجھا جائے اور نصف حصہ مالک زمیندار کا ۔ تو بجائے اس کے کہ مالک کو
نصف حصہ دلوا کر معاملہ اُس سے وصول کیا جائے ۔ اگر معاملہ کی شرح پندرہ فی صد سمجھی گئی ہے تو
مالک کو ۳۵ فیصدی دلوایا جائے اور ۶۵ فیصدی مزارع کو دلوا کر معاملہ اور آبیانہ اس کے ذمہ
ڈالا جائے ۔ یا فرض کروکسی علاقہ میں چالیس فیصدی مالک کو دلوانا مناسب ہوتا ہے اور فرض کرو
معاملہ کی اوسط یہاں بھی پندرہ فیصدی تک پہنچتی ہے تو مالک کو ۲۵ فیصدی دلوایا جائے اور مزارع
کو ۷۵ فیصدی دلوایا جائے لیکن معاملہ اور اور آ آبیانہ اُس پر ڈالا جائے ۔ ۔ اگر معاملہ اور آبیانہ
مزارعین کے اوپر نہ ڈالا جائے گا تو وہ معاملہ اور آبیانہ ادا کرنے سے گریز کریں گے ۔ گورنمنٹ
مالک زمین کو قید کر سکتی ہے مگر وہاں سے روپیہ پیدا نہیں کرسکتی جہاں روپیہ موجود نہیں ۔ لیکن اگر
کسی وجہ سے ایسا کرنا مناسب نہ ہو تو پھر حکومت دونوں فریق کے مشورہ سے کوئی اور مناسب
تد بیر تجویز کرے۔ گو یہ شریعت کا مسئلہ تو نہیں مگر جتنی احادیث یا آثار ہمیں ملتے ہیں اُن سے یہ
پتہ لگتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ شرح مبادلہ مسلمانوں میں یہی رہی ہے کہ پیداوار زمین سے
معاملہ اور آبیانہ کی رقم کو الگ کر کے جو باقی بچے وہ مالک اور مزارع میں نصف نصف کیا
جائے ۔ کئی اور صورتیں بھی آئی ہیں لیکن جہاں تک میں نے غور کیا ہے اور جیسا کہ اوپر کی
احادیث سے ثابت ہے اِس سے زیادہ سخت شرح مسلمانوں میں کوئی ملتی نہیں ۔ پس جو بھی سمجھوتہ
ہو اُس میں زمینداروں پر واضح کرنا چاہیے کہ اگر تم اسلامی طریق کو اختیار کرنا چاہتے ہو تو
اسلامی ملائمت اور نرمی کو بھی اختیار کرو ورنہ منہ سے اسلام لانے کا کیا فائدہ؟
(۶) زمینوں کی حکومت کی طرف میرے نزدیک زمینداروں کی حالت کی
خرابی میں بہت بڑا دخل اس بات کا بھی ہے
سے
وقت پر نگہداشت شت نہ ہونا کہ گورنمنٹ کے مجھے زمینوں کی وقت پر

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۲۲
اسلام اور ملکیت زمین
نگہداشت نہیں کرتے اور یہ خرابی پاکستان میں ہندوستان سے زیادہ ہے۔ کیونکہ یہ خرابی ہمیشہ
نہری زمینوں میں ہوتی ہے اور پاکستان کا شہری علاقہ نسبتی طور پر ہندوستان سے بہت زیادہ
ہے۔ جہاں کہیں بھی نہریں جائیں گی لازما وہاں کے کچھ علاقوں میں سیم شروع ہو جائے گا اور
سائنس کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سیم کے متعلق نہر کھودنے سے بھی پہلے اندازہ کیا
جاسکتا ہے کہ وہ کب شروع ہوگا ۔ یہ اندازہ اکثر صورتوں میں صحیح ہوتا ہے۔ جب پنجاب میں
نہریں کھودی گئیں یا سندھ میں نہریں کھودی گئیں تو ماہرین سائنس نے قبل از وقت بنا دیا تھا کہ
اتنے اتنے سال میں یہاں سیم شروع ہو جائے گی لیکن باوجود اس کے حکومت کی طرف سے اُس
کا مقابلہ کرنے کی تیاری وقت پر نہ کی گئی ۔ اوّل تو ایسی صورت میں نہریں بناتے وقت ایسی
احتیاطیں کرنی چاہئیں کہ سیم یا تو پیدا نہ ہو یا کم سے کم پیدا ہو۔ لیکن اگر نہروں کے بنانے میں
ایسی احتیاط کرنا بہت سے خرچ کو چاہتا ہو تو کم سے کم معالجاتی تدابیر تو فوراً شروع ہو جانی
چاہئیں ۔ لیکن نہ حفاظتی تدابیر کی جاتی ہیں اور نہ معالجاتی تدابیر کی جاتی ہیں یہاں تک کہ مرض
آجاتا ہے بلکہ پھیل جاتا ہے ۔ اگر وقت پر ان امور کا خیال : ران امور کا خیال نہ کیا جائے تو پھر یہ نا ئے تو پھر یہ نا قابل حل مسئلہ
بن جاتا ہے ۔ میرے نزدیک زمینداروں کی حالت درست کرنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے
کہ اس سوال کی طرف پوری توجہ دی جائے ۔
(۷) کاشت کے متعلق گورنمنٹ کی میرے نزدیک زمینداروں کی
غربت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ طرف سے زمینداروں کو صحیح راہنمائی نہ ملنا حکومت کی طرف سے کاشت
سے
کے متعلق صحیح راہنمائی نہیں ہوتی اور اُن کے ساتھ صحیح تعاون نہیں ہوتا۔ محکمہ زراعت تو بن گیا ہے
لیکن مختلف محکموں کا آپس میں تعاون کوئی نہیں ۔ میں ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں جس سے
ملک کو میرے نزدیک کروڑوں روپیہ کا نقصان پہنچا ہے اور وہ یہ ہے کہ تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ
عام طور پر ایک ہی جگہ کا بیج استعمال کرتے رہنا فصل کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ اچھی فصلوں کے لئے
ضروری ہے کہ مختلف دوسری جگہوں سے بیج منگوا کر ڈالا جائے ۔ سندھ کے متعلق تو یہ تجربہ ه
خطرناک حد تک صحیح ثابت ہوا ہے ۔ وہاں بیج بڑی جلدی خراب ہو جاتا ہے اور جب اُس میں

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۲۳
اسلام اور ملکیت زمین
بیماری آتی ہے تو وہ عارضی بیماری نہیں ہوتی بلکہ مستقل بیماری ہوتی ہے اور ہر سال لگتی ہے۔
گزشتہ سالوں میں خوراک کے مہیا کرنے کی خاطر دوسری چیزوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں
لگائی گئی تھیں لیکن اگر سوچا جائے تو چند ہزار من کپاس کا بیج پنجاب سے بھجوا کر اگر سندھ کے اُن
علاقوں کی اصلاح کر لی جاتی جن میں وہ بیج کامیاب ثابت ہو سکتا ہے تو ملک کو کروڑوں کروڑ
روپیہ کا فائدہ پہنچتا اور چند ہزار من بنولہ بھجوانے سے خوراک کی تقسیم پر کوئی معتد بہ اثر نہیں پڑ سکتا
تھا۔ خوراک کی نقل و حرکت کو درست رکھنا بے شک ایک نہایت اہم چیز تھی ۔ لیکن دیکھنے والی
بات یہ تھی کہ جو نقصان بنولے کے پنجاب سے سندھ جانے پر پہنچتا تھا اُس کے مقابلے میں اس کا
فائدہ کتنا بڑا تھا۔ ممکن ہے کہ ایک لاکھ آدمی کو ایک مہینہ تک ایک پاؤ روٹی اُس سے کم ملتی جو وہ
کھاتا تھا لیکن موجودہ صورت میں تو کروڑوں روپیہ کا نقصان ملک کو پہنچ گیا ۔ پس یہ کوشش ہونی
چاہیے کہ چونکہ زمیندارہ کا سوال ہمارے ملک کے لئے ایک نہایت ہی اہم سوال ہے کیونکہ
ہماری زمین محدود اور ہماری آبادی خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑھنے والی ہے اس لئے اس
مسئلہ کو چوٹی کے مسئلوں میں سے سمجھ کر اس مشکل کو حل کیا جائے ۔
اسی طرح یہ امر بھی مد نظر رکھنے والا ہے کہ بیجوں پر اس نقطۂ نگاہ سے بھی غور کیا جائے کہ کلر
اور سیم میں کونسی اجناس پرورش پاسکتی ہیں یا بالکل پانی نہ دینے سے کونسی اجناس پرورش پاسکتی
ہیں ۔ یہ تین مسائل ہمارے لئے زراعت میں سب سے زیادہ اہم ہیں ۔ یا تو ہمیں وہ بیچ نکالنے
پڑیں گے جو کلر اور سیم میں پرورش پاسکتے ہیں اور یا ہمیں اس بات کی طرف توجہ کرنی پڑے گی کہ
ایسے بیج نکالیں جو بغیر پانی کے نشو و نما پاسکیں اور نہروں کو محدود کیا جائے تا کہ ہمارا ملک دلدل
بن جانے سے بچ جائے ورنہ جس رنگ میں ہمارے ملک میں سیم بڑھ رہی ہے تیس پینتیس سال
میں اس رفتار کے ساتھ اُس کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ روپیہ پیدا کرنے والی فصلیں تو الگ
رہیں اپنے ملک کے لئے خوراک مہیا کرنا بھی مشکل ہو جائے گا اور زمیندار ہاری کا سوال بالکل
مٹ جائے گا سوال ہر پاکستانی کی روٹی کا پیدا ہو جائے گا۔

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۲۴
اسلام اور ملکیت زمین
(۸) ملک کی افتاده زمینوں زمینداروں کی حالت درست کرنے کے لئے
میرے نزدیک ملک کی افتادہ زمینوں کے صحیح
کو قابل کاشت نہ بنانا استعمال کی طرف توجہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
اس وقت گورنمنٹ کے پاس بہت سی زمینیں پڑی ہیں اور جو غیر مسلم زمینیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں
اُن کا بھی بہت سا حصہ ابھی نکلوانے کے قابل ہے ۔ اگر ان تینوں ذرائع سے زمین کو محفوظ کیا
جائے یا قابل کاشت بنایا جائے تو ابھی سو سال تک زمیندارہ سوال ہمارے لئے کوئی مشکل پیدا
نہیں کر سکتا ۔ اگر گورنمنٹ تحقیقات کرائے تو اُسے معلوم ہوگا کہ سندھ میں کئی لاکھ غیر پاکستانی
زمینداره یا زمینداره مزدوری کر رہا ہے ۔ یہ لوگ بیکا نیر ، جیسلمیر، جودھ پور ، جے پور، کچھ اور
تھل کے علاقہ سے آتے ہیں اور مقاطعہ پر زمینیں لے کر کاشت کرتے ہیں یا زمیندارہ مزدوری
کرتے ہیں ۔ اگر سندھ میں زمیندارہ مشکلات پیدا ہو چکی ہیں تو ان آدمیوں کو اُدھر سے بلوانے
کی ضرورت ہی کیا ہے ۔ وہ آدمی جو زیادہ ہے اور جس کے لئے جگہ نکالنے کی ضرورت ہے وہ
اُن لوگوں کی جگہ کام کر سکتا ہے ۔ یہ لوگ جو اُدھر سے سے آتے آ ۔ ہیں بعض صورتوں میں بڑے منظم
ہوتے ہیں اور بعض صورتوں میں کانگرس کے مقرر کردہ افسران کے ساتھ آتے ہیں ۔ خطرہ کے
وقت میں یہ لاکھوں کی آبادی نہایت ہی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ مگر اس وقت تو میں کہتا ہوں
کہ کیا وجہ ہے کہ اپنے ملک کی آبادی کے لئے گزارہ کی صورت نہ پیدا کی جائے اور غیر ملک کے
لوگوں کو یہ موقع دیا جائے؟ اگر کہا جائے کہ ہمارے ملک میں اتنا آدمی نہیں کہ وہ یہ کام کر سکے تو
میں کہوں گا کہ سندھ کے متعلق تو یہ بالکل درست ہے مگر ساتھ ہی اس کے یہ بھی معنی ہیں کہ سندھ
میں کوئی زمیندارہ سوال نہیں یہ سوال بناوٹی طور پر پیدا کیا جا رہا ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ گورنمنٹ کی زمینیں جن میں نئی نہریں نکالی جا رہی ہیں اُن کو فروخت
نہ کیا جائے بلکہ صرف مقاطعہ پر دیا جائے اور سواد عراق کی مثال سے فائدہ اٹھایا جائے ۔
میرے دل میں ایک شبہ پیدا ہوتا ہے خدا خیر کرے کہ ( غلط ہو ) کہ ہمارے بعض بڑے سیاسی
لیڈر دل میں یہ سمجھ رہے ہیں کہ ابھی ہندوستان سے مسلمانوں کا کوئی اور ریلہ آنے والا ہے اور
وہ ان تبدیلیوں سے اُن کے لئے جگہ نکالنا چاہتے ہیں ۔ میرے نزدیک تو یہ رائے اُن کی غلط ہے

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۲۵
اسلام اور ملکیت زمین
اس بناء پر نہیں کہ ایسا ریلہ نہیں آسکتا بلکہ بعض دوسری وجوہ سے ۔ مگر میں کہتا ہوں ایسے شبہات صحیح
بھی ہوں تو وہ ہمیں تیس لاکھ ایکڑ اور زمین جو سندھ میں نکلنے والی ہے اُس کو محفوظ رکھا جائے ۔
اسی طرح بلو چستان جس کی زمین آٹھ کروڑ ایکڑ کے قریب ہے اگر وہاں بند لگا کر پانی کے محفوظ
کرنے کی تدبیریں کی جائیں تو کم سے کم ستر اسی لاکھ ایکڑ زمین تو بڑی آسانی کے ساتھ اور وہ
بھی اعلیٰ درجہ کی زرخیز نکل سکتی ہے اور بھی بعض علاقے مغربی پاکستان میں ایسے ہیں جہاں سے
نئی زمین پیدا کی جاسکتی ہے۔ اگر ایک مبصرین کی کمیٹی اس پر بیٹھے اور وہ ایک مستقل سکیم اس
کے متعلق تجویز کرے تو میری رائے میں ابھی ڈیڑھ کروڑ ایکڑ زمین تو مغربی پاکستان سے چند
سال کے اندر پیدا کی جاسکتی ہے ۔ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ ۔
(۹) افسروں کی نا واجب لوٹ کھسوٹ ایک وجہ زمینداروں کی غربت کی یہ ہے کہ افسروں کی ناواجب
لوٹ کھسوٹ کا وہ شکار رہتے ہیں ۔ مزدور کو جو نا واجب تحفے دینے پڑتے ہیں اس سے زمیندار کو
سو گئے زیادہ دینا پڑتا ہے اور اپنی دماغی بناوٹ کی وجہ سے وہ بد قسمت یہ خیال کرتا ہے کہ
افسروں کو کھلا کر اُس کی عزت بڑھ گئی ہے۔ یہ کافی بوجھ زمیندار پر ہے جس کا دور کرنا نہایت
ضروری ہے۔ اب تک اس نیم بر اعظم میں جو ہندوستان کہلاتا تھا اور اب پاکستان اور
ہندوستان میں تقسیم ہے یہ مرض چلتی چلی جا رہی ہے اس کا علاج کوئی نہیں ہو سکا۔ زمینداروں کی
آمد کا کافی حصہ پولیس اور تحصیل کے افسروں بلکہ میں نے تو دیکھا ہے کہ ٹیکہ لگانے والوں تک
کی نذر ہوتا ہے اور وہ غریب اپنی سادگی میں اِن سب کو صاحب بہادر سمجھتے ہوئے اُن کی خاطر
کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ اور خیال کرتا ہے کہ اس کے نتیجہ میں اُسے کچھ زمین عطیہ کے طور
پر عطا ہو جائے گی ۔ یہ خواب وہ اور اُس کی اولا د دیکھتی چلی جاتی ہے اور گو وہ اور اُس کی نسل
اس بات کو سمجھ لیتے ہیں کہ اس کی کوئی تعبیر نہیں نکل رہی مگر پھر بھی اُن کا ایمان اس بارہ میں
متزلزل نہیں ہوتا۔
مجھے یاد ہے میں ایک دفعہ پنجاب کے ایک گاؤں میں گیا وہاں ایک زمیندار کے گھر میں ہم
ٹھہرے اُس نے بڑی لمبی داستان سنائی کہ اُس نے گورنمنٹ کی بڑی بڑی خدمات کی ہیں مگر

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۲۶
اسلام اور ملکیت زمین
ابھی تک اُسے کوئی مربع زمین کا عطا نہیں ہوا۔ حالانکہ اُس کے پاس حکام کے بڑے بڑے
سرٹیفکیٹ بھی موجود ہیں ۔ میں نے اُس سے پوچھا کہ کوئی بڑا سرٹیفکیٹ مجھے بھی تو دکھاؤ۔ اُس
نے ٹین کا ایک لمبا بھی کا نکلوایا جو بڑی احتیاط سے رکھا ہوا تھا اور اُس میں سے ایک بڑا کاغذ مجھے
دکھایا ۔ جب میں نے اُس کو دیکھا تو اُس میں ٹیکہ لگانے والے ڈاکٹر نے یہ لکھا ہوا تھا کہ اس
شخص نے طاعون کا ٹیکہ کرایا ہے ہم اس کی سند دیتے ہیں ۔
اسی طرح ایک شخص میرے پاس سفارش کے لئے آیا کہ ڈپٹی کمشنر صاحب مجھ سے کچھ خفا
ہو گئے ہیں میری سفارش کریں ۔ میں نے گورنمنٹ کی بڑی بڑی خدمات کی ہوئی ہیں اور اُس
نے اپنے سرٹیفکیٹس کا رجسٹر میرے سامنے رکھ دیا۔ میں نے جو سب سے آخری سندات تھیں
اُنہی پر نظر ڈالی تو اُس وقت کے ڈپٹی کمشنر سے جو پہلے ڈپٹی کمشنر تھا اُس کا ایک سرٹیفکیٹ
انگریزی میں لکھا ہوا میری نظر سے گزرا جس کا مضمون یہ تھا کہ یہ شخص ہر وقت افسروں کے پیچھے
پڑا رہتا ہے اور بڑی تکلیف کا موجب ثابت ہوتا ہے ۔ میں نے اُس سے کہا کہ اس سرٹیفکیٹ کا
مضمون یہ ہے تم نے جب موجودہ ڈپٹی کمشنر کو دکھایا ہوگا تو وہ ضرور تم سے بگڑا ہی ہوگا ۔ اس پر
بے ساختہ طور پر اُس نے افسروں کو بُرا بھلا کہا کہ مجھے یہ شکار پر لے جاتے رہے ہیں ، خاطر میں
مجھ سے کرواتے رہے ہیں اور لکھ یہ دیا۔ مجھے یہ معلوم نہیں تھا کیونکہ میں انگریزی نہیں جانتا۔ تو
حقیقت یہ ہے کہ زمیندار کی آمدن کا ایک کافی حصہ خود حکام کے بیٹوں میں جاتا ہے ۔ اگر اس کو
بچایا جائے تو اس سے بھی زمیندار کی حالت بہتر ہو جائے گی ۔ ذرا حکومت اپنے خفیہ سراغ رسانوں
کو نہروں کے علاقہ میں بھیج کر دیکھے تو سہی کہ جو بہ دائیگی مزدوری بیگار ان سے لی جاتی ہے حقیقتاً
اُس میں سے کتنا حصہ زمیندار کو ادا کیا جاتا ہے۔ سوائے چند با اثر زمینداروں کے اور کسی کو بھی
وہ حصہ نہیں ملتا صرف زمینداروں کے انگو ٹھے اُس پر لگوا لئے جاتے ہیں ۔
(۱۰) زمیندار کا طبعا فخر و مباہات کا شکار ہونا ایک وجہ زمیندار کی غربت کی یہ بھی ہے کہ وہ اپنی جبلی
بہادری کی وجہ سے قربانی پر دلیر ہوتا ہے اور اس پر فخر کرتا ہے۔ چنانچہ کوئی بھی چندہ ہو زمیندار
اپنی دولت کی نسبت سے کہیں زیادہ چندہ دے گا جو تاجر سے پانچ چھ گنا زیادہ ہو گا۔ اسی طرح

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۲۷
اسلام اور ملکیت زمین
شادی بیاہ پر تو بہت زیادہ روپیہ خرچ کر دے گا ۔ یہ چیز اسے مقروض کر دیتی ہے اور لازماً اس کی
آمد کا ایک حصہ قرضہ کا منافع ادا کرنے میں خرچ ہو جاتا ہے۔
ایک مصیبت زمیندار کو غریب کرنے والی اُس کا مقدمہ بازی کا (۱۱) مقدمه بازی
شوق ہے۔ یہ مرض اب تک زمینداروں سے نہیں گئی۔
معمولی معمولی لڑائیاں اور معمولی معمولی جھگڑے جن کو غیر ملک کے لوگ ہنس کر ٹال دیتے ہیں
ہمارا زمیندار عدالت میں لے جائے بغیر اُن کو طے کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا اور پولیس اور
وکلاء اِس میں اُس کو شہہ دیتے ہیں کیونکہ ایک کی کارگزاری اور ایک کی آمد اُس کے ساتھ وابستہ
ہوتی ہے ۔ حکومت کو ایسے ذرائع نکالنے چاہئیں جن سے یہ مقد مہ بازی ختم ہو۔ ہمارے ملک
میں تو عدالتوں کا جال پھیلا ہوا ہے۔ یورپ میں اتنی عدالتیں نہیں ہوا کرتیں بالعموم آنریری
مجسٹریٹوں سے ہی اُن کے کام چل جاتے ہیں اور چند ملازم مجسٹریٹ ملک کا دورہ کر کے
سارے ملک کے مقدمات بھگتا دیتے ہیں مگر ہمارے ملک میں تو مجسٹریٹوں اور افسروں کی ایک
فوج ہے جس کی مثال دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں پائی جاتی ۔ انگریز کو تو اس کی ضرورت تھی
کیونکہ وہ غیر ملکی تھا اور یہاں کے امن کے قیام کے لئے اُس کو غیر طبعی ذرائع اختیار کرنے
پڑتے تھے لیکن پاکستان یہی کام لوگوں کی تربیت کے ذریعہ سے کر سکتا ہے ۔ صحیح طور پر
عوام الناس کی تربیت کی جائے تو مقدمات بھی کم ہو جائیں گے، جھگڑے بھی کم ہو جائیں گے
اور پھر پولیس اور مجسٹر یٹی بھی کم ہو جائے گی ، گورنمنٹ کا روپیہ بھی بچ جائے گا اور زمیندار کا
روپیہ بھی بچ جائے گا۔
(۱۲) روپے کا بوقت ضرورت مہیا نہ ہو سکنا ایک بڑی وقت زمیندار کیلئے ضرورت کے موقع پر
روپیہ کا نہ پہنچنا ہے۔ انگریزی زمانہ کے آخری دور میں کو آپریٹو سوسائیٹیز بنی تھیں مگر اُن کا
دائرہ عمل بہت محدود تھا اور زیادہ تر چند افراد کو فائدہ پہنچانے کا موجب ہوتی تھیں ۔ پھر اُن میں
سودی کاروبار ہوتا تھا جو اسلام میں نا جائز ہے اور سود بھی بڑا سخت ہوتا تھا۔ میرے نزدیک اگر
کو آپریٹو سوسائیٹیز بنائی جائیں اور اُن کو تجارتی اصول پر چلایا جائے بجائے سو دی اصول کے

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۲۸
اسلام اور ملکیت زمین
اور گورنمنٹ کی مدد ایک حد تک روپے یا اجناس کی وصولی میں ہو تو زمیندار کو وقت پر روپیہ
سہولت سے مل سکے گا اور کئی کام جن کے لئے اب وہ مالک زمیندار کی طرف متوجہ ہونے کا محتاج
ہوتا ہے اور اس طرح اُس کی جان اُس کے قابو میں آجاتی ہے وہ تعاون باہمی کی انجمنوں سے
اپنی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔
میں نے یہ چند باتیں مثال کے طور پر زمینداروں کی حالت کی درستی کے لئے پیش کی ہیں
اور میرے نزدیک یہی طبعی ذرائع ہیں۔ غیر طبعی ذرائع اختیار کر کے کبھی کوئی حکومت یا قوم
کامیاب نہیں ہو سکتی اور غیر شرعی ذرائع استعمال کر کے تو اگلے جہان میں بھی کوئی قوم سرخرو نہیں
ہو سکتی ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اور بہت سے ذرائع ایسے اختیار کئے جاسکتے ہیں جن سے زمینداروں
کی حالت کو درست کیا جا سکے مگر ایسا حکومت اور پبلک کے تعاون سے ہی ہو سکتا ہے۔ اور اسی
کی طرف میرے نزدیک حکومت کو توجہ کرنی چاہیے نہ کہ ان غیر طبعی تجاویز کی طرف جو اُس کو ایسی
مشکلات میں الجھا دیں گی کہ وہ کمیونزم کے حملہ کا مقابلہ کرنے کی طاقت کھو بیٹھے گی اور جس چیز کو
وہ علاج سمجھتی ہے وہی اُس کے لئے مرض بن جائے گا۔
آخر میں میں بڑے زمینداروں کو بھی اُن کے فرائض کی طرف توجہ دلاتا ہوں اسلام کی بنیاد
اخوت اور رحم پر ہے اُن کے اپنے بھائیوں کی مشکلات کے حل کرنے میں سیاسی لیڈروں سے
زیادہ کوشاں ہونا چاہئے ۔ اگر وہ غریب زمیندار کی مدد خود خوشی سے کریں گے اور ایسے قوانین
کے بنانے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں گے جن سے ظلم دور ہو جائے اور اسے ظلم دور ہو جائے اور اُن کا غریب بھائی آرام
سے زندگی بسر کرے تو یہ بات دین اور دنیا دونوں میں اُن کے لئے عزت اور آ ت اور آرام کا موجب
ہو گی اور وہ اپنے پیدا کرنے والے کے سامنے سر خرو جا سکیں گے۔ ورنہ وہ سمجھ لیں کہ اگر حکومت
اسلامی احکام کے ادب سے کوئی جابرانہ قانون نہ بھی بنائے تو بھی خدائی عذاب سے اُن کو
دوچار ہونا پڑے گا اور کوئی چیز بھی اِس سے اُن کو نہ بچا سکے گی ۔ اللہ تعالیٰ اُن کو سمجھ عطا
فرمائے ۔ آمین
ا بخاری کتاب مناقب الانصار باب هجرة النبى الله واصحابه الى المدينة
السيرة الحلبية جلد ا صفحه ۳۹۲ مطبوعہ مصر ۱۹۳۲ء

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۲۹
اسلام اور ملکیت زمین
الانعام: 91
بخارى كتاب التفسير تفسير سورة البقرة باب قوله سيقول السفهاء
ه السجدة: ۵
الزخرف ۱۴
يونس : ۴ ك البقرة : ٣٠
اقرب الموارد جلد ا صفحه ۵۰۳،۵۰۲ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
ما النحل : ۱۴
ال الجاثية: ۱۴
۱۲ ۳ ا حجة الله البالغة جلد ۲ صفحہ ۱۰۳ مطبوعہ دمشق صفحه ۱۳۵۵ ه
ابو داؤد كتاب الخراج باب في اقطاع الارضين
۱۵ هدایه کتاب احياء الاموات صفحه ۴۶۲
بخارى كتاب اللقطة باب اذالم يوجد صاحب اللقطة (الخ)
ل كتاب الخراج صفحه ۳۵ مطبوعہ مصر ۱۳۰۲ھ
ابوداؤد كتاب الاجارة باب في منع الماء
19 مغنی مؤلفه علامه ابن قدامه جلد ۶ صفحه ۱۵۷
٢٠ البقرة : ٣٦ ا الكهف : ۴۱۰۴۰ ۲۲ ابراهیم ۱۵
وقلنا من بعده لبنى اسرائيل اسكنوا الارض (بنی اسرائیل: ۱۰۵)
۲۴ سنن ابوداؤد كتاب الخراج باب في اقطاع الارضين
۲۶،۲۵ بخاری کتاب المزارعة باب من احى ارضا مواتا (الخ)
كتاب بدائع الصنائع جلد ۶ صفحه ۱۹۲ ۱۹۳ مطبوعہ مصر
۲۸، ۲۹ الاحكام السلطانيه صفحه ۱۵۹
ا كنز العمال جلد ۲ صفحه ۱۹۱
صلى الله
بخارى كتاب المناقب باب مقدم النبى عليه واصحابه الى المدينة
۳۲ تاريخ الخلفاء للسيوطی صفحہ ۱ ۵ مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء
۳۳ سنن ابی داؤد کتاب الخراج باب ماجاء في حكم ارض خیبر (مفهوماً)

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۳۰
اسلام اور ملکیت زمین
۳۴ سنن ابی داؤد كتاب البيوع باب في الخرص
۳۵ فتوح البلدان البلاذری صفحه ۴۵ مطبوعه از هر ۱۹۳۲ء
الاحكام السلطانيه صفحه ١٦٩
الارتسامات لامير سکیب ارسلان صفحه ۱۱۵
۳۸ كتاب الخراج صفحه ۳۵ مطبوعہ مصر ۱۳۰۲ھ
۳۹ سنن ابی داؤد کتاب الخراج باب في اقطاع الارضين ( مفهوماً )
الاحكام السلطانيه صفحه ۱۶۸
ا سنن ابی داؤد - کتاب الخراج باب في اقطاع الارضين
كتاب الخراج صفحه ۳۴ مطبوعہ مصر ۱۳۰۲ھ
كتاب الخراج صفحه ۳۵ مطبوعہ مصر ۱۳۰۲ھ
بخارى كتاب المزارعة باب المزارعة مع اليهود بخارى كتاب المزارعة
باب اذا لم ليشترط السنين في المزارعة
فتح الباری جلد ۵ صفحه ۸
بخاری كتاب المزارعة باب المزارعة بالشطر
مبسوط جلد ٣ كتاب المزارعة
بخارى كتاب المزارعة باب اذا قال اكفني (الخ)
۵۰،۴۹ فروع الکافی جلد ۲ صفحہ ۱۰۳
اه کتاب الخراج صفحه ۱ ۵ مطبوعہ مصر ۱۳۰۲ھ
۵۲ اعلام الموقعين جلد ۲ صفحہ ۱۲۶ مطبوعہ دھلی ۱۳۱۴ھ
۵۳ حجة الله البالغة جلد ۲ صفحه ۱۱۷ مطبوعہ دمشق ۱۳۵۵ ه
۵۴ نووی جلد ۲ صفحه ۱۴
۵۵ مبسوط كتاب المزارعة جلد ۲۳
۵۶ مبسوط كتاب المزارعة جلد ۲۳

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۳۱
۵۷ نووی جلد ۲ صفحہ ۱۴ اور فقہ علی مذاهب الاربعه جلد ۳ صفحه ۳
۵۸ کتاب الفقه و بداية المجتهد و مدونه جلد ۳ صفحه ۴۶۸
۵۹ کتاب الفقه جلد ۳ صفحه ۳ وبداية المجتهد جلد ۳ صفحه ۸۳
٢٠ بداية المجتهد جلد ۲ صفحہ ۱۸۳
ال ابوداؤد كتاب البيوع باب في زرع الارض بغير اذن صاحبها
كتاب الخراج صفحه ۳۵ مطبوعہ مصر ۱۳۰۲ھ
اسلام اور ملکیت زمین
الاحكام الاسلاميه صفحه ۱۶۹
۶۴ سیرت عمر بن عبدالعزیز صفحه ۲۶
BAYBARS) YA) بیبرس اوّل: الملک الظاہر رکن الدین الصالحی (۱۲۳۳ ء - ۱۲۷۷ء) مصر
کے بحری مملوکوں میں سے چوتھا سلطان ۔ عہد حکومت (۱۲۶۰ ء ۔ ۱۲۷۷ء) یہ قبچاقی ترک تھا جسے
بعض دوسرے افراد کے ساتھ سلطان نجم الدین ایوبی نے بطور غلام خریدا۔ ۱۲۳۹ء میں وہ مصری
فوج کے ساتھ شام گیا اور ابتدائی جنگی تجربات حاصل کئے۔ پھر اس نے جنگ منصورہ ۱ ۱۲۵ء میں
نمایاں خدمات انجام دیں جس میں شاہ فرانس گرفتار ہوا اور چار سال اسیری میں گزارے۔
بیبرس کا دوسرا بڑا کارنامہ یہ تھا کہ اس نے سیف الدین قطر کے ماتحت جالوت کی جنگ میں
۱۲۶۰ء میں تاتاریوں کو خوفناک شکست دی۔ قطر مارا گیا اور بیبرس مصر کا سلطان بن گیا۔ اسے
حکمرانی کے لئے صرف سترہ سال کی مہلت ملی لیکن اس مختصر سی ۔ مرسی مدت میں اس نے جو نے جو عظیم الشان
کارنامے انجام دیے وہ دوسروں کی طویل المیعاد حکومتوں میں بھی کم نظر آتے ہیں۔ اُس وقت
مصر کے لئے تین بڑے خطرے تھے۔ اول صلیبی مہم جو، دوم تا تاری، سوم حشیشی ۔ بیبرس نے
تاتاریوں
ریوں کو 9 مرتبہ شکستیں دیں۔ تین مرتبہ حشیشیوں پر حملے کئے ۔ پانچ مرتبہ وہ ازمنوں سے لڑا
اور ۲۱ مرتبہ صلیبیوں کو بُری طرح تباہ کیا ۔ ۱۵ زبردست لڑائیوں میں وہ خود فوجوں کی کمان کرتا رہا
اور ہمیشہ خطرے کے مقام پر سب سے آگے رہتا۔ دشمنوں کی سرکوبی کے لئے کم از کم ۲۶ مرتبہ
دارالحکومت سے باہر گیا۔ پھر خبروں کا انتظام اس اعلیٰ پیمانے پر کیا کہ اسے جلد سے جلد دور افتادہ
علاقوں سے اہم اطلاعات مل جاتی تھیں۔ سلطان صلاح الدین ایوبی نے صلیبیوں کو فاش

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۳۲
اسلام اور ملکیت زمین
شکستیں دی تھیں مگر کام ادھورا رہ گیا تھا۔ بیبرس نے انہیں بالکل ختم کر دیا۔ وہی تھا جس نے
عباسی خاندان کے ایک شہزادے کو قاہرہ میں خلیفہ بنا کر مسند خلافت از سرنو قائم کر دی اور
خلفائے عباسیہ کا یہ نیا سلسلہ ۱۹۱۵ ء تک قائم رہا۔ اس طرح بیبرس کو موقع مل گیا کہ حرمین شریفین
کو اپنی نگرانی میں لے کر ان مقدس مقامات کی زیادہ سے زیادہ خدمت انجام دے۔ بیبرس نے
دمشق میں وفات پائی ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۵ ۲۸ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ ء )
۲۵ بخارى كتاب المزارعة باب اذا قال رب الارض (الخ)
٦٦ مناقب امام الاعظم الكروری جلد ۲ صفحہ ۲۳ ۱۹۰۰
۶۷، ۶۸ کتاب الخراج صفحه ۳۴ مطبوعہ مصر ۱۳۰۲ھ
۹ نسائى كتاب المزارعة باب ذكر اختلاف الالفاظ المأثورة في المزارعة
اعلام الموقعين جلد ا صفحه ۲۸۳
ال حم السجدة: ١٠،اا ٢ النحل: ۷۲
۳ ترمذی ابواب الاحكام باب من المزارعة + بخارى باب المزارعة
۴ ابوداؤد کتاب البیوع باب فی التشديد في ذلك
۵ بخاری کتاب المزارعة باب ما كان اصحاب النبي الله يواسى بعضهم بعضا (الخ)
٦ مسلم كتاب البيوع باب كراء الارض
بخاری کتاب المزارعة باب ما كان اصحاب النبي الله يواسى بعضهم بعضا (الخ)
سيل الجراد لعلامه شوکانی جلد ۲ صفحه ۲۱۱
وے فتح الباری جلد ۵ صفحه ۱۵
٨٠ سيل الجراد لعلامه شو کافی جلد ۲ صفحه ۲۱۱
ا مسلم كتاب البيوع باب كراء الارض بالذهب والورق
۸۲ ابوداؤد كتاب البيوع باب في المزارعة
۸۳ طاوی جلد ۴ صفحه ۱۱۷
۸۴ ابوداؤد کتاب البيوع باب في المزارعة + طحاوی جلد ۴ صفحه ۱۱۷

·

آج 10 میں سے 10 باقی