صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو (لجنہ اماء اللہ لاہور سے خطاب فرمودہ ۴ جون ۱۹۵۰ء بمقام رتن باغ لاہور)

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۷۵
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
لجنہ اماء اللہ لاہور سے خطاب فرموده ۴ جون ۱۹۵۰ ء بمقام رتن باغ لاہور ) اماءالا
تشہد تعوذ ، سورہ فاتحہ اور سورہ الفلق کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میری طبیعت آجکل ایسی تو نہیں کہ میں یہاں کوئی تقریر کر سکتا ۔ لیکن ایک دن جبکہ مجھے
شدید ہیٹ سٹروک کی تکلیف تھی اور میں سردرد سے اپنے بستر پر پڑا ہوا تھالا ہور کی لجنہ اماءاللہ کی
چند عہد یدار میرے پاس ربوہ پہنچیں اور اُنہوں نے کہا ہم نے سنا ہے کہ آپ تبدیلی آب و ہوا
کے لئے بلوچستان جارہے ہیں ۔ ہم چاہتی ہیں کہ وہاں جانے سے قبل ہمارے اجتماع میں بھی
ایک تقریر کر جائیں ۔ اپنی حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر میرا ذہن اس طرف گیا کہ میں
انکار کر دوں لیکن جب میں نے دیکھا کہ میں تو اپنے کمرہ میں بھی گرمی اور لو لگنے کی وجہ سے بیمار
ہوں اور بخار، سر درد اور دیگر کئی قسم کے عوارض میں مبتلا ہوں اور یہ اِس شدید گرمی میں لاہور
سے چل کر آئی ہیں اور میں نے سمجھا کہ اگر میں ان کی بات کو رد کر دوں تو شاید یہ اللہ تعالیٰ کو رڈ
نا پسند ہو۔ چنانچہ میں نے ان سے کہہ دیا کہ اچھا میں تقریر کر دوں گا لیکن میری تقریر شام کے
وقت رکھنا تا کہ گرمی میں باہر نکلنے سے مجھے تکلیف نہ ہو ۔
مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں چونکہ وقت کی پابندی کی عادت نہیں
اس لئے سمجھانے کے باوجود لجنہ اماء اللہ نے میری تقریر کے لئے پانچ بجے کا اعلان کر دیا
حالانکہ میں نے سات بجے یا زیادہ سے زیادہ ساڑھے چھ بجے وقت مقرر کرنے کی انہیں ہدایت
دی تھی ۔ جب میں یہاں پہنچا اور میں نے اس بارہ میں شکوہ کیا تو لجنہ اماءاللہ کی طرف سے مجھے
یہ جواب دیا گیا کہ عورتیں چونکہ وقت پر نہیں آتیں اس لئے ہم نے پانچ بجے کا اعلان کر دیا تا کہ

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۷۶
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
آہستہ آہستہ دو گھنٹے میں تمام عورتیں جمع ہو جائیں گی۔ میں نے انہیں سمجھایا کہ اگر یہی طریق
آئندہ بھی اختیار کیا گیا تو عورتیں یہ سمجھنے لگ جائیں گی کہ ہمیں دو گھنٹے پہلے بلا لیا جاتا ہے ہم دو
گھنٹے گزار کر جائیں گی ۔ پھر ان عورتوں کو وقت پر لانے کے لئے تین گھنٹہ پہلے اعلان کرنا پڑے
گا ، پھر جب وہ دیکھیں گی کہ اُنہیں تین تین گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے تو وہ تین گھنٹے لیٹ پہنچا کریں
گی ۔ اس پر انہیں چار گھنٹے پہلے بلانا پڑے گا اور آہستہ آہستہ یہ حالت ہو جائے گی کہ اگر بدھ کو
پانچ بجے تقریر کرنی ہو تو اس کے لئے یہ اعلان کرنا پڑے گا کہ منگل کو پانچ بجے جلسہ ہوگا تا کہ
عورتیں بدھ کے دن پانچ بجے وقت پر پہنچ جائیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ جس قسم کی عادت ڈالی
جائے اُسی قسم کی عادت پڑ جاتی ہے۔ صحیح طریق یہ ہے کہ تم اپنے جلسوں کے اوقات کا جو اعلان
کرو اس کے مطابق عین وقت پر کارروائی شروع کر دو اس طرح عورتوں کے دلوں میں یہ
احساس پیدا ہوگا کہ ہمیں وقت پر پہنچنے کی کوشش کرنی چاہئے اور جو عورتیں بعد میں آئیں گی وہ
دل میں شرمندہ ہوں گی کہ ہم اپنی سستی کی وجہ سے تقریریں سننے سے محروم رہیں اور وہ کوشش
کریں گی کہ آئندہ صحیح وقت پر پہنچیں ۔ آج میں نے عین سات بجے آ کر تقریر شروع کر دی ہے
اور یہی وقت میں نے تقریر کے لئے مقرر کیا تھا لیکن لجنہ اماءاللہ کے پروگرام کے مطابق میں
دو گھنٹے دیر سے سے آیا ہوں ۔ ہوں ۔ اس تمہید کے بعد اور یہ یہ نصیحت کرنے کے بعد کہ آئندہ مردوں
اور عورتوں کے جلسے ٹھیک وقت پر شروع ہونے چاہئیں میں اُس مضمون کی طرف آتا ہوں جس
کے لئے میں نے ابھی قرآن کریم کی ایک سورۃ پڑھی ہے ۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے سورۃ فلق میں ایک وسیع مضمون بیان فرمایا ہے جس کو بیان
کرنا ایک بہت بڑے وقت کا متقاضی ہے اور درحقیقت اس کے لئے کئی گھنٹے بھی کافی نہیں
ہو سکتے لیکن میری صحت کے لحاظ سے شاید اس وقت چند منٹ بولنا بھی مشکل ہوا اور پھر میرا گلا بھی
بیٹھا ہوا ہے تاہم میں کوشش کروں گا کہ جس قدر بیان کر سکتا ہوں بیان کر دوں ۔ ضمنا میں اس
وقت ایک اور بات کا بھی ذکر کر دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ عورتیں بھی قوم کا ویسا ہی حصہ ہیں
جیسا کہ مرد اس کا ایک حصہ ہیں ۔ تم یہ بات اپنے ذہنوں میں سے نکال دو کہ تم قوم کا حصہ نہیں
ہو۔ جب تک تم اِس بات کو اپنے ذہنوں میں سے نہیں نکالو گی تم کسی قسم کی ترقی نہیں کر سکو گی ۔

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۷۷
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
اس بات کا خیال مجھے اس وجہ سے پیدا ہوا کہ جب لجنہ اماء اللہ کی چند نمائندہ خواتین میرے
پاس ربوہ آئیں تو اُن میں سے ایک خاتون نے مجھے بار بار کہا کہ آدمیوں کو تو آپ سے فائدہ
اُٹھانے کے لئے بہت سا وقت مل جاتا ہے لیکن ہمیں نہیں ملتا۔ آخر مجھے کہنا پڑا کہ کیا تم اپنے آپ
کو آدمی نہیں سمجھتیں !!
آدمی کے معنی ہیں جو آدم کی اولاد ہو اور آدم کی اولاد ہونے کے لحاظ سے جس طرح مرد
اُس کی اولاد ہیں اسی طرح عورتیں بھی اس کی اولاد ہیں پس تم بھی ویسے ہی آدمی ہو جیسے وہ
آدمی ہیں ۔ اگر پہلے ہی تم اپنے آپ کو آدمیت سے خارج کر لیتی ہو تو اس کے معنی یہ ہیں کہ تم
خود مردوں کے لئے ظلم کا راستہ کھولتی ہو ۔ بہر حال عورتیں بھی قوم کا ایک حصہ ہیں اور وہ ان
قوانین سے مستثنیٰ نہیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے قوموں کی ترقی اور ان کے تنزل کے متعلق جاری کئے
ہوئے ہیں ۔
یہ چھوٹی سی سورۃ جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے اور جسے سورۃ الفلق کہا جاتا ہے اس
میں قوموں کی ترقی اور تنزل کے متعلق بعض احکام بیان کئے گئے ہیں جن کو مد نظر رکھنا نہایت
ضروری ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ قال اے محمد ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو لوگوں سے کہہ
دے کہ اعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ میں مخلوق کے پیدا کرنے والے یا خلق کے پیدا کرنے
والے رب کی پناہ مانگتا ہوں ۔ دنیا میں جب کسی سے کوئی بات کہی جاتی ہے تو اُس کی غرض
یا تو دوسرے کو یہ بتانا ہوتی ہے کہ میرا مذہب اور میرا عقیدہ یہ ہے اور یا دوسرے کو چیلنج کرنا مقصود
ہے کہ میں تو اس راستہ پر قائم ہوں اگر تم اس کے خلاف ہو تو بیشک اپنا زور صرف کرلو مجھے
تمہاری مخالفت کی کوئی پرواہ نہیں ۔ گویا لوگوں سے کچھ کہنا یا تو اس رنگ میں ہوتا ہے جیسے استاد
پنے شاگرد سے کوئی بات کہتا ہے یا باپ اپنے بیٹے سے کوئی بات کہتا ہے یا ماں اپنی بیٹی سے کوئی
بات کہتی ہے ۔ مثلاً باپ اپنے بیٹے سے کہتا ہے میں تجھے بتاتا ہوں کہ میرا مذہب یہ ہے اور اس کا
مقصد یہ ہوتا ہے کہ اگر تم میری عظمت کو پہچانتے ہو تو تمہارا فرض ہے کہ تم بھی اسی مذہب کو اختیار
کرو۔ یا ماں اپنی بیٹی سے کہتی ہے کہ میں تمہیں سچی بات بتاؤں میرا عقیدہ تو یہ ہے اور اس کا
مفہوم یہ ہوتا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ تم بھی اس عقیدہ پر غور کرو۔ لیکن کبھی طعنہ کے طور پر بھی

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۷۸
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
اپنے دشمن کو یہی الفاظ کہے جاتے ہیں اور مطلب یہ ہوتا ہے کہ میرا مذہب تو یہ ہے اب تم جو کچھ
کرنا چاہتے ہو بے شک کر لو ۔ غرض قول کا لفظ یا تو چھیلنج کیلئے استعمال ہوتا ہے اور یا پھر دوسروں
کو اپنی تعلیم کی کی طرف متوجہ کرنے کے لئے ہوتا ہے۔ پس قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ میں ایک
طرف تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہا گیا ہے کہ ہم نے تجھے ایسی اعلیٰ درجہ کی تعلیم دی
ہے جو قوم کے تمام مردوں اور عورتوں کے لئے انتہائی طور پر مفید ہے ۔ ایسی اعلیٰ اور مفید
اور بابرکت تعلیم کہ تو اپنے نفس تک ہی محدود نہ رکھ بلکہ دنیا کے تمام لوگوں تک اسے پہنچا اور سب
کو اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلا ۔ دوسری طرف قول کہہ کر یہ بات بیان کی گئی ہے کہ
تو اپنے دشمنوں سے کھلے طور پر کہہ دے کہ میں تمہاری مخالفتوں اور دکھوں اور فریبوں کی کوئی
پرواہ نہیں کرتا میں اپنی باتوں پر مضبوطی سے قائم ہوں اور تمہیں چیلنج دیتا ہوں کہ تم نے میری
مخالفت میں جو کچھ زور لگانا ہے لگا لو ۔ گویا یہ ایسی سورۃ ہے جس میں دوستوں کو بھی مخاطب کیا گیا
ہے اور دشمنوں کو بھی مخاطب کیا گیا ہے۔ دوستوں کو بلایا گیا ہے کہ آؤ اور اس تعلیم پر عمل
کرو۔ اور دشمنوں کو چیلنج کیا گیا ہے کہ تم اپنی ساری طاقتوں کو اکٹھا کر لو اور میرے مٹانے کے
لئے پورا زور صرف کر لو پھر بھی میں ہی غالب رہوں گا تم غالب نہیں آسکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ قل
والی سورتیں مسلمانوں میں بڑی اہم سمجھی جاتی ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
قُلْ هُوَ ا الله احد قرآن کریم کا دل ہے۔ اسی طرح آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جو شخص
رات کو سوتے وقت آخری تین سورتیں اور آیت الکرسی پڑھ کر اور اپنے ہاتھوں کو پھونک کر
دونوں ہاتھ اپنے سارے جسم پر پھیر لے وہ مختلف قسم کے توہمات اور بیماریوں اور
پریشانیوں اور بے اطمینا نیوں سے بچ جاتا ہے ہے
پس لفظ قل نے بتا دیا کہ اس میں دوست بھی مخاطب ہیں اور دشمن بھی مخاطب ہیں
دوستوں کو یہ کہا گیا ہے کہ آؤ اور اس تعلیم پر عمل کرو جو میں تمہارے سامنے پیش کر رہا ہوں ۔ اور
دشمنوں کو چیلنج دیا گیا ہے کہ تم اپنی ساری طاقتوں کو اکٹھا کر کے مجھ پر حملہ کر دو اور پھر دیکھو کہ کون
کامیاب ہوتا ہے۔ میں تو انہی باتوں پر قائم ہوں جو تمہارے سامنے پیش کر رہا ہوں ۔ اگر غور
سے دیکھا جائے تو یہ تحدی کوئی معمولی بات نہیں ۔ کسی شخص کا اپنے تمام دوستوں سے یہ کہنا کہ

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۷۹
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
میرے اندر فلاں خوبی پائی جاتی ہے تمہیں بھی یہی کہتا ہوں کہ تم اس خوبی کو اپنے اندر پیدا
کرو کوئی معمولی بات نہیں ہو سکتی ۔ تم ایک اجنبی کے سامنے یہ کہہ سکتی ہو کہ میں نے کبھی جھوٹ
نہیں بولا لیکن تم اپنی بیٹی کے سامنے یہ نہیں کہہ سکتیں کیونکہ وہ جانتی ہے کہ فلاں دن ابا آئے اور
وہ کسی بات پر خفا ہوئے تو باوجود اس کے کہ کھانا موجود تھا تم نے غصہ میں آکر کہہ دیا کہ کھانا بلی
کھا گئی ہے اور اس طرح تم نے جھوٹ بولا ۔
ایک مشہور مصنف لکھتا ہے کہ تم اپنے بچوں کے سامنے اپنے آپ کو بطور ایک ناصح اور
مشفق کے تو پیش کرو مگر نمونہ کے طور پر نہیں ورنہ تمہارے گھر کا انتظام سب درہم برہم ہو جائے
گا ۔ مثلاً جب تم خود پورا سچ نہیں بولتیں اور تمہاری اس کمزوری سے تمہارے گھر والے واقف
ہیں تو تم یہ نہ کہا کرو کہ بیٹی میں کتنا سچ بولنے والی ہوں کیونکہ اگر تم ایسا کہو گی تو تمہاری بیٹی پر اس
کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ وہ خواہ زبان سے نہ کہے اپنے دل میں ضرور کہے گی کہ ہماری اماں خود تو
جھوٹ بولتی ہے اور کہتی یہ ہے کہ میں کتنا سچ بولنے والی ہوں ۔ لیکن اگر تم یہ کہو کہ بیٹی ہم سے
بڑے بڑے قصور سرزد ہوئے ہیں لیکن خدا کرے تم ان قصوروں سے بچ جاؤ تو اس بات کا اس
کے دل پر گہرا اثر ہوگا اور وہ سمجھے گی کہ یہ جو کچھ کیا جا رہا ہے مجھے ہوشیار کرنے کے لئے کیا
جا رہا ہے ۔ پس حالات سے واقف انسان کے سامنے قلی کہہ کر بات کرنا اور اپنا نمونہ اُس
کے سامنے پیش کرنا کوئی معمولی بات نہیں اور یہ جرات سوائے کسی بڑی ہمت اور استقلال اور
سچائی کے پابند انسان کے جس کا عمل اعلیٰ درجہ کا متقیا نہ ہو اور کسی میں نہیں ہو سکتی ۔
دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب اللہ تعالیٰ کا الہام نازل ہوا کہ جا اور اپنی قوم کو
ہمارے عذاب سے ڈرا تو آپ نے ساری قوم کو جمع کیا اور فرمایا اے لوگو! اگر میں یہ کہوں کہ مکہ
کی اس پہاڑی کے پیچھے ایک بڑا بھاری لشکر اُترا ہوا ہے جو تم پر حملہ کرنے والا ہے تو کیا تم میری
اس بات کو مان لو گے؟ واقعہ یہ تھا کہ مکہ کی اس پہاڑی کے پیچھے کوئی بڑا لشکر چھپ ہی نہیں سکتا تھا
کیونکہ پیچھے میدان ہی میدان تھا جس میں میلوں میل تک چیزیں دکھائی دیتی تھیں اور اُس
میدان میں کسی لشکر کا اُترنا اور مکہ والوں کا اِس سے بے خبر رہنا ایسی ہی ممکن بات تھی جیسے کوئی یہ
کہے کہ اس جلسہ گاہ میں جس میں اس وقت تم بیٹھی ہوئی ہو، تین ہاتھی کھڑے ہیں ۔ اگر کوئی شخص
یہ

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۸۰
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
ایسی بات کہے تو کیا مان لوگی کہ واقعہ میں ہاتھی کھڑے ہیں؟ تم فوراً کہوگی کہ جلسہ گاہ ہماری
آنکھوں کے سامنے ہے اگر ہاتھی ہوتے تو ہمیں نظر نہ آجاتے ۔ لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی سچائی پر انہیں اتنا یقین تھا کہ باوجود اس کے کہ یہ ناممکن بات تھی انہوں نے کہا ہاں
اگر آپ کہیں گے تو ہم ضرور مان لیں گے کیونکہ آپ اتنے بڑے سچے انسان ہیں کہ ہمارے
واہمہ و خیال میں بھی یہ نہیں آسکتا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں ۔ اس پر آپ نے فرمایا اچھا اگر
یہ بات ہے تو میں تمہیں بتاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اس وقت اسلام کو اپنا دین مقرر فرمایا ہے وہ
وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ ہے اور بتوں کے اندر کسی قسم کی طاقت نہیں اور اُس نے مجھے تمہاری اصلاح
کے لئے مامور کے طور پر مبعوث فرمایا ہے ۔ اس پر انہوں نے فوراً شور مچا دیا کہ یہ شخص پاگل
ہو گیا ہے ، اس کا دماغ پھر گیا ہے اور ہمیں بتوں سے منحرف کرنا چاہتا ہے ۔ سے
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ اس حقیقت کو ان الفاظ میں بیان فرماتا ہے کہ
فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ ، أَفَلَا تَعْقِلُون کے اے دشمنو! تم اتنا تو سوچو کہ تم
میں میرے عزیز اور رشتہ دار موجود ہیں، میرے چچا زاد بھائی تم میں ہیں، میرے ماموں زاد
بھائی تم میں ہیں ، ان کے لڑکے اور لڑکیاں بھی موجود ہیں اسی طرح دور اور نزدیک کے اور کئی
رشتہ دارتم میں پائے جاتے ہیں اور پھر ساری عمر میں تم میں ہی رہا ہوں کیا تم اس بات کو سمجھ نہیں
سکتے کہ میں جو کچھ کہتا ہوں سچ کہتا ہوں ۔ تم اگر میری تکذیب میں صداقت پر قائم ہو تو تم بتاؤ کہ
کیا میں نے کبھی جھوٹ بولا ہے۔ اگر میں کہیں باہر رہتا تو تم کہہ سکتے تھے کہ ہمیں کیا پتہ تم نے
کیسی زندگی بسر کی ہے لیکن ساری عمر تم میں رہا ہوں اور تم جانتے ہو کہ میں نے آج تک جھوٹ
نہیں بولا پھر تم کیسے کہہ سکتے ہو کہ اب میں جو کچھ کہہ رہا ہوں یہ جھوٹ اور افتراء ہے ۔ یہ دلیل
ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کی قرآن کریم نے پیش کی ہے اتنی زبر دست
ہے کہ انسان کا دل اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔
ایک دفعہ ایک یہودی سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ قرض لیا جو چند دنوں کے
بعد آپ نے واپس کر دیا۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اس یہودی کو خیال آیا کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سادہ آدمی ہیں وہ بھول چکے ہوں گے کہ انہوں نے قرض ادا کر دیا ہے یا نہیں

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۸۱
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
اس لئے میں دوبارہ ان سے قرض کا تقاضا کرتا ہوں چنانچہ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ وہ یہودی آپ کے پاس آیا اور اُس نے کہا آپ نے مجھ سے اتنا
قرض لیا تھا مگر ابھی تک آپ نے ادا نہیں کیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرا تو خیال
ہے کہ میں ادا کر چکا ہوں ۔ اس نے کہا بالکل غلط ہے آپ نے ہرگز رو پیدا ادا نہیں کیا۔ آپ نے
پھر فرمایا کہ میں ادا کر چکا ہوں ۔ پھر آپ نے مجلس والوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ کسی کو یاد
پڑتا ہو کہ میں نے یہ قرض ادا کر دیا ہے تو وہ بتائے ۔ اس پر ایک شخص کھڑا ہوا اور اُس نے کہا
يَا رَسُولَ اللهِ! میں گواہ ہوں میرے سا۔ امنے آپ نے اس یہودی کو قرض ادا کر دیا تھا اور اب یہ
بالکل جھوٹ بولتا ہے۔ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم واقعہ میں قرض ادا کر چکے تھے اور
یہودی بھی اس بات کو جانتا تھا جب اس صحابی نے اُٹھ کر گواہی پیش کر دی تو کچھ دیر سوچنے کے
بعد وہ کہنے لگا مجھے یاد آ گیا ہے فلاں موقع پر آپ نے قرض ادا کر دیا تھا۔ جب وہ واپس چلا گیا
تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا یہ بات تو ٹھیک ہے کہ میں نے قرض ادا کر دیا تھا
اور وہ یہودی بھی مان گیا ہے مگر جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے تم اُس موقع پر موجود نہیں تھے تم نے
یہ کس طرح گواہی دے دی ۔ اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! جانے بھی دیجئے ہم رات اور دن
آپ کو سچ بولتے ہوئے دیکھتے ہیں ، آپ خدا کی باتیں بتاتے ہیں تو ہم مانتے ہیں، دین کی
باتیں بتاتے ہیں تو ہم مانتے ہیں پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہم اس موقع پر یہ خیال کر لیتے کہ
آپ نَعُوذُ بِاللهِ سچ نہیں بول رہے ۔ بے شک میں اُس موقع پر موجود نہیں تھا اور میرے
سامنے آپ نے قرض نہیں دیا مگر جب آپ کہتے ہیں کہ میں نے قرض دے دیا تھا تو یقیناً آپ
سچ فرماتے ہیں اور ہم اس کی سچائی کے گواہ ہیں کیونکہ ہم رات اور دن آپ کو سچ بولتے ہوئے
دیکھتے ہیں ۔ ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سنی تو آپ ہنس پڑے اور خاموش
ہو گئے ۔
اب دیکھو یہ کتنے یقین کی بات ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بات کہتے ہیں اور
وہ صحابی با وجود اس کے کہ موقع پر موجود نہیں تھے پھر بھی گواہی کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں
کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جو شخص رات اور دن سچ بولتا ہے وہ اس موقع پر بھی سچی بات ہی کہہ رہا ہے

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۸۲
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
جھوٹ نہیں کہہ رہا۔ تو اس جگہ قل کا لفظ استعمال کرنا کوئی معمولی بات نہیں ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تیرے اخلاق اتنے اعلیٰ ہیں اور تیری خوبیاں اتنی نمایاں ہیں
کہ اگر تو کہہ دے کہ میں ایسا ہوں تو سب لوگوں کو ماننا پڑے گا کہ وہ بات سچ ہے اور اُنہیں لازماً
تیری بات کے پیچھے ہی چلنا پڑے گا۔ دوسری طرف اس میں دشمن کو چیلنج دیا گیا ہے کہ میری تعلیم
تو یہ ہے اگر تم میں طاقت ہے تو آؤ اور مقابلہ کر لو آخر یہی ہوگا کہ تم ہارو گے اور میں جیتوں گا یہ
چیز بھی ایسی ہے جو کوئی معمولی آدمی پیش نہیں کر سکتا ۔
جب فتح مکہ ہوئی تو کفار میں سے سات آدمی ایسے تھے جن کے متعلق رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا یہ حکم تھا کہ وہ جہاں ملیں اُن کو قتل کر دیا جائے کیونکہ اُنہوں نے مسلمانوں پر انتہائی
دردناک مظالم کئے ہوئے تھے۔ انہی میں ایک ابوسفیان کی بیوی ہندہ بھی تھی جس نے اُحد کے
موقع پر اُس شخص کے لئے انعام مقرر کیا تھا جو حضرت حمزہ کو قتل کر دے۔ اور پھر جب ایک شخص
نے حضرت حمزہ کو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چا تھے قتل کر دیا تو اس نے اُن کا کلیجہ نکال
کر چبایا اور اُن کے کان اور ناک وغیرہ کاٹ کر مُثلہ کر دیا ۔ پس چونکہ اس کا جرم نہایت ظالمانہ
اور انسانیت کے ماتھے پر ایک خطرناک داغ تھا اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
کے قتل کا بھی حکم نافذ فرما دیا۔ مگر وہ عورت ہو شیار تھی جب مکہ میں اسلامی لشکر داخل ہوا تو وہ کہیں
روپوش ہو گئی اور تلاش کے باوجود لوگوں کو نہ مل سکی ۔ ایک دن جب کہ مکہ کی عورتیں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کے لئے جا رہی تھیں وہ بھی کپڑا اوڑھ کر ان کے ساتھ مل گئی اور آپ
کی بیعت کرنے کے لئے چلی گئی ۔ بیعت کے الفاظ دہراتے دُہراتے جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اس مقام پر پہنچے کہ کہو کہ ہم اقرار کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں تو ہندہ
رک نہ سکی اور وہ بے اختیار کہنے لگی يَا رَسُولَ اللهِ! کیا اب بھی ہم کسی اور کو معبود بنا ئیں گے؟
ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ آپ اکیلے تھے اور ہم جتھے والے تھے آپ کمزور تھے اور ہم
طاقتور تھے ، آپ کے پاس کوئی روپیہ نہیں تھا اور ہم دولت مند تھے مگر باوجود اس کے کہ آپ کے
پاس کوئی بھی ایسی چیز نہیں تھی جس سے آپ کامیاب ہو سکتے پھر بھی آپ نے چیلنج دیا کہ میں
جیتوں گا اور تم ہارو گے۔ اور پھر باوجود اس کے کہ ہم نے آپ کا شدید مقابلہ کیا ، ہم نے آپ پر

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۸۳
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
سخت سے سخت مظالم کئے ، ہم نے اپنی طاقت اور دولت کو آپ کے خلاف صرف کیا اور باوجود
اس کے کہ جتھہ ہمارے پاس تھا ، صنعت و حرفت ہمارے پاس تھی ، تجارت ہمارے پاس تھی اور
آپ اکیلے تھے پھر بھی آپ ہی جیتے اور ہم ہار اور ہم ہار گئے ۔ اگر ہمارے ہمارے معبودوں میں ایک رائی کے
برابر بھی طاقت ہوتی تو کیا ہمارا یہی انجام ہوتا ۔ اتنا بڑا نشان دیکھنے کے بعد اب یہ خیال بھی کس
طرح کیا جا سکتا ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے سوا کسی اور کو معبود بنائیں گی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے آواز پہچان لی اور فرمایا ہندہ ہے؟ آپ کا مطلب یہ تھا کہ تمہارے خلاف تو قتل کا فیصلہ ہو چکا
ہے۔ اس نے کہا کہ يَا رَسُولَ اللهَ ! وہ وقت گزر گیا جب آپ کا زور مجھ پر چل سکتا تھا اب میں
کافر ہندہ نہیں بلکہ مسلمان ہندہ ہوں تو دیکھو یہ چیلنج تھا جو دشمنوں کو دیا گیا تھا اور جس نے ثابت
کر دیا کہ سچائی اور صداقت اگر ہے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہی ہے ۔
اسی طرح حضرت نوح کا چیلنج قرآن کریم میں موجود ہے کہ تم بے شک اکٹھے ہو جاؤ
اور مل کر مجھ پر حملہ کرو اور پھر دیکھو کہ میں کامیاب ہوتا ہوں یا تم کامیاب ہوتے ہو۔ پس
" قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ میں ایک طرف دوستوں کو دعوت دی گئی ہے کہ تم میرے اخلاق
کو جانتے ہو، میری عادات سے واقف ہو تم بتاؤ کہ آیا میں سچ بولنے والا ہوں یا جھوٹ بولنے
والا ہوں؟ اگر میری ہر بات اپنے اندر سچائی رکھتی ہے اور میرا ہر فعل اپنے اندر پاکیزگی رکھتا ہے
تو آؤ اور میری اتباع کرو۔ دوسری طرف دشمنوں کو چیلنج دیا گیا ہے کہ میرا قدم راستی اور صداقت
پر قائم ہے اگر تم میرا مقابلہ کرو گے تو ہار جاؤ گے ۔ اس دعوی کو لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اُٹھے اور آپ نے فرمایا " أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ" میں خدا تعالیٰ سے پناہ مانگتا ہوں ۔ مگر کون
سے خدا سے؟ اس خدا سے جو رَبِّ الْفَلَقِ ہے جو فَلَقِ کا پیدا کرنے والا ہے۔ فَلَق کے کئی معنی
ہیں۔ فَلَق کے معنی مخلوق کے بھی ہیں ۔ فَلَق کے معنی صبح کی روشنی کے بھی ہیں۔ اور فَلَقُ
کے معنی پو پھٹنے کے بھی ہی سے پس اعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ کے ایک معنی یہ ہوئے کہ میں روشنی
کے رب کی پناہ مانگتا ہوں ۔ یعنی دنیا میں جب کبھی نور آتا ہے، جب کبھی روشنی آتی باوجود اس
کے کہ نور اور روشنی بڑی اچھی چیزیں ہیں پھر بھی اس کے آنے کے ساتھ ہی فساد شروع ہو جاتا
ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ نبی آئے اور فساد نہ ہو، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ نبی اچھی تعلیم دے اور لوگ
-
66

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۸۴
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
اُس کا انکار نہ کریں ۔ ہر تعلیم کا لوگوں نے انکار کیا اور ہر نور جو ظاہر ہوا اُس کا اُنہوں نے
مقابلہ کیا ۔
سب سے پہلے آدم آئے اور شیطان نے انہیں ورغلا کر جنت سے نکال دیا۔ پھر نوح
آئے تو شیطان ان کے مقابلہ کے لئے کھڑا ہو گیا ۔ اسی طرح ابراہیم ، موسی اور عیسی آئے تو دنیا
نے اُن کی مخالفت کی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو پھر شیطانی قوتیں آپ کے مقابلہ میں
کھڑی ہو گئیں ۔ اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تو آپ کے
مقابلہ میں بھی طرح طرح کے منصوبے کئے گئے اور آپ کی آواز کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی
گئی ۔ پس فرماتا ہے قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ تو یہ کہہ کہ میں اُس خدا تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں
جس نے یہ نو ر اور روشنی پیدا کی ہے کیونکہ جس نے اس نور کو پیدا کیا ہے لازماً اس کا فکر سب سے
زیادہ اُسی کو ہو گا ۔ ہم بیشک احمدی ہیں اور ہم میں اسلام کا درد پایا جاتا ہے مگر جتنا ہمیں اسلام
اور احمدیت کے بچانے کی فکر ہے یہ صاف بات ہے کہ خدا تعالیٰ کو اس سے بہت زیادہ ہے ۔ ہم
صرف مومن ہیں اور خدا تعالٰی مومنوں کو پیدا کرنے والا ہے ۔ پس ہماری اور اس کی آپس میں
کوئی نسبت ہی نہیں ہو سکتی ۔
اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے گلی میں اگر ہم کسی بچے کو دیکھیں کہ وہ گھوڑے کی زد میں آنے
والا ہے تو لازماً ہم اُسے گھوڑے کی زد سے بچانے کی پوری کوشش کریں گے مگر بہر حال ہماری
بے تابی اور ہماری جدو جہد اُس کی ماں کی بے تابی اور جد و جہد کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ ایک ماں
اپنے بچے کو بچانے کے لئے جس طرح دوڑ کر آتی ہے اور جو کوشش اور جدو جہد کرتی ہے وہ
بالکل اور رنگ کی ہوتی ہے اور دوسرے آدمی کی جدو جہد اور رنگ کی ہوتی ہے ۔ یا مثلاً تیز بارش
ہو رہی ہے اور مکانات گر رہے ہوں تو جس درد اور جوش کے ساتھ ایک مالک اپنے مکان کی
حفاظت کر سکتا ہے وہ درد اور جوش کسی غیر میں نہیں پایا جا سکتا ، خواہ وہ اس کے لئے کتنی ہی کوشش
کرے۔ پس بے شک ہمارے دلوں میں بھی اسلام کی محبت ہے، ہمارے دلوں میں بھی
احمدیت کی محبت ہے مگر جو محبت ہمارے خدا کو اسلام اور احمدیت سے ہے وہ بہت زیادہ ہے۔
ہماری حیثیت صرف ایک دوست اور ایک ساتھی کی سی ہے اور خدا تعالیٰ کی حیثیت ایک خالق اور

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۸۵
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
مالک کی ہے۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ! یا اے قرآن مجید کے پڑھنے والے انسان ! تو یہ کہہ کہ میں نور کے پیدا کرنے والے
خدا کی پناہ مانگتا ہوں اور اُس سے کہتا ہوں کہ میں تیرے نور کی اشاعت اور تیرے دین کی مدد
کے لئے کھڑا ہوا ہوں مگر دنیا مخالف ہے اور وہ میرے راستہ میں روکیں پیدا کر رہی ہے تو میری
مدد فر ما تا کہ میں اُس کو زیر کر سکوں اور تیرے نور کو دنیا میں پھیلا سکوں ۔
اس میں ایک طرف تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی جماعت کو اس امر کی طرف توجہ
دلائی ہے کہ تم میرے ساتھ دعاؤں اور گریہ وزاری میں شامل ہو جاؤ تا کہ اللہ تعالیٰ کا نور ظاہر
ہو اور دشمن کی شرارتیں دور ہوں ۔ اور جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں اس حکم میں مرد بھی
شامل ہیں اور عورتیں بھی شامل ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صرف مردوں کی طرف مبعوث
نہیں ہوئے تھے بلکہ عورتوں کی طرف بھی مبعوث ہوئے تھے ۔ دوسرے اس میں اس طرف توجہ
دلائی گئی ہے کہ جب بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہدایت آتی ہے اور اُس کی طرف سے نور کا
ظہور ہوتا ہے ہمیشہ لوگ اُسے پلٹ کر دوسری طرف لے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اچھی چیز
کو بگاڑنے لگ جاتے ہیں ۔ جب عورتوں کے متعلق یہ نصیحت کی جائے کہ اُنہیں اخلاق کی حدو
کے اندر رہنا چاہئے اور بے پردگی سے بچنا چاہئے تو مرد جھٹ انہیں کال کوٹھڑیوں میں بند
کر دیتے ہیں اور جب یہ نصیحت کی جائے کہ عورتوں کو آزادی دینی چاہئے تو وہ جھٹ انہیں سٹیج پر
لے آتے ہیں اور سڑکوں پر بے پر د پھرانے لگ جاتے ہیں ۔ گویا فلق کے مقام پر کھڑے
ہونے کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ یا تو پورے دن والی حالت میں چلے جائیں گے یا پوری رات
والی حالت میں چلے جائیں گے۔ پو پھٹنے کا مقام وہ ہوتا ہے جہاں رات اور دن ملتے ہیں
مگر اس مقام پر کھڑا ہونے کے لئے نہ مرد تیار ہوتے ہیں اور نہ عورتیں تیار ہوتی ہیں ۔
خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں کہا ہے کہ شراب حرام ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اس میں
کچھ فوائد بھی ہیں ۔ کے اب اس حکم کو سن کر ایک قوم نے کہا کہ جب شراب میں فوائد ہیں تو لاؤ
شراب کے مٹکے تا کہ ہم صبح و شام پئیں اور بد مست رہیں ۔ اور دوسروں نے کہا کہ جب شراب
حرام ہے تو خواہ بیمار مر رہا ہوا سے شراب کی ضرورت ہو پھر بھی اُسے شراب نہ دو حالانکہ شراب

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۸۶
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
دوائیوں میں پڑتا ہے۔ جتنی ٹنکچر ز ہیں سب شراب سے تیار ہوتی ہیں ۔ مثلاً دائم ایپکاک،
سپرٹ ایمونیا ایرومیٹک ٹنکچر آیوڈین وغیرہ سب میں شراب ہوتی ہے گو اس کے صرف چند
قطرے ہی ہوتے ہیں مگر بہر حال شراب دوائی کے طور پر انسان استعمال کر سکتا ہے اور شریعت
نے اس کی ممانعت نہیں کی لیکن ایک گروہ نے کہہ دیا کہ شراب دوائی کے طور پر بھی استعمال نہیں
کی جاسکتی اور دوسرے نے کہہ دیا کہ مٹکے کے مٹکے پی جاؤ تو کوئی حرج نہیں ۔ کچھ مردوں نے تو
پردہ کو سرے ہی سے اُڑا دیا اور کچھ مردوں نے عورتوں پر اتنا تشدد کیا کہ جب وہ باہر نکلتیں تو
اُنہیں ڈولیوں میں بٹھاتے بلکہ فخریہ کہا کرتے کہ ڈولی گھر میں آئے گی اور ڈولا مر کر نکلے گا۔
درمیانی مقام جس پر شریعت قائم کرنا چاہتی ہے اس کو اختیار کرنے کے لئے لوگ تیار نہیں
ہوتے ۔ اللہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے کہ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ہم تجھ کو
ایک نور دینے والے ہیں مگر اس نور کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ کچھ اسے اِدھر پھینکیں گے اور کچھ اُدھر
پھینکیں گے ۔ وسطی مقام جس پر تو کھڑا ہو گا اُس پر کھڑے ہونے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔
پس اس کے لئے تو اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگ اور اُس کی مدد سے ایسی کوشش کر کہ لوگ حقیقی توازن
کو قائم رکھیں اور افراط اور تفریط کا شکار نہ ہو جائیں ۔
تھوڑے ہی دن ہوئے میں نے اس بارہ میں ایک رویا بھی دیکھا ہے ۔ گزشتہ دنوں جب
میں اپنے رویا لکھوانے لگا تو یہ رویا لکھوانا میں بھول گیا۔ بعد میں مجھے خیال آیا کہ عورتوں میں
میری ایک تقریر ہونے والی ہے شاید اللہ تعالیٰ کا یہی منشا ہے کہ میں سب سے پہلے اس رویا کو
عورتوں کے جلسہ میں بیان کروں ، چنانچہ وہ رویا میں آج بیان کر دیتا ہوں ۔ چند دن ہوئے میں
نے ایک خواب میں دیکھا کہ ایک مرد ہے جو اپنے پاؤں سے کسی چیز کو مسل رہا ہے۔ مگر خواب
میں میں اُس کو ایک مرد نہیں سمجھتا بلکہ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ تمام مردوں کا نمائندہ یا ان
کا قائم مقام ہے ۔ اُس مرد پر ایک چادر پڑی ہوئی ہے اور وہ اپنے پیروں کو زمین پر اس طرح
مار رہا ہے جیسے کسی چیز کو مسلنے کے لئے بار بار پیر مارے جاتے ہیں ۔ اُس وقت میں یہ سمجھتا ہوں
کہ جہاں اس کے پیر ہیں وہاں کیچڑ میں دنیا بھر کی عورتیں مچھلیوں کی صورت میں پڑی ہوئی ہیں
اور وہ اُن کو اپنے پیروں سے مسلنا چاہتا ہے۔ یہ دیکھ کر میرے دل میں عورتوں کی ہمدردی کا

10 von 10 heute frei