صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو (لجنہ اماء اللہ لاہور سے خطاب فرمودہ ۴ جون ۱۹۵۰ء بمقام رتن باغ لاہور)

انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۸۷
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
جذبہ پیدا ہو گیا اور میں اُس کے سینہ پر چڑھ گیا اور پھر میں نے اپنی لاتیں لمبی کیں اور جہاں
اُس کے پاؤں ہیں وہاں میں نے بھی اپنے پاؤں پہنچا دیئے۔ مگر وہ تو ان عورتوں کو مسلنے کے
لئے اپنے پیر مار رہا ہے اور میں اُس کے پاؤں کی حرکت کو روکنے اور ان عورتوں کو اُبھارنے
کیلئے اپنے پاؤں لمبے کر رہا ہوں ۔ اسی دوران میں میں ان عورتوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہوں ۔
-
اے عورتو! تمہارے لئے آزادی کا وقت آگیا ہے تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ خدا تعالیٰ
-
نے اسلام اور احمدیت کے ذریعہ تمہاری ترقی کے راستے کھول دیئے ہیں اگر اس وقت بھی تم
نہیں اُٹھو گی اور اگر اس وقت بھی تم اپنے مقام اور درجہ کے حصول کے لئے جد و جہد نہیں کروگی
تو کب کرو گی۔ میں نے دیکھا کہ جوں جوں میں نے اُن کو اُبھارنے کے لئے اپنے پیر ہلانے
شروع کئے نیچے سے وہ مچھلیاں جن کو میں عورتیں سمجھتا ہوں اُبھرنی شروع ہوئیں اور وہ اتنی
نمایاں ہو گئیں کہ میرے پیروں میں اس کی وجہ سے کھجلی شروع ہو گئی اور اُس آدمی کے پیر آپ
ہی آپ گھلنے شروع ہو گئے یہاں تک کہ ہوتے ہوتے وہ بالکل گھل گئے ۔ پھر میں نے اپنے
مضمون کو بدل دیا اور عورتوں سے مخاطب ہوتے ہوئے میں نے کہا۔ اگر اس وقت مرد اور
عورت مل کر کام نہیں کریں گے اور اسلام کے غلبہ کی کوشش نہیں کریں گے تو اسلام دنیا میں
غالب نہیں آسکے گا۔ تم کو چاہئے کہ تم اپنے مقام کو سمجھو اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس رکھتے
ہوئے دین کی جتنی خدمت بھی کر سکو اتنی خدمت کرو۔ پھر میں اور زیادہ زور سے کہتا ہوں کہ اگر
تمہارے مرد تمہاری بات نہیں مانتے اور وہ دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش نہیں کرتے
اور تمہیں بھی دین کا کام نہیں کرنے دیتے تو تم ان کو چھوڑ دو اور اُنہیں بتا دو کہ تمہارا اُن سے اُسی
وقت تک تعلق رہ سکتا ہے جب تک وہ دین کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں اور یہ الفاظ کہتے
کہتے میری آنکھ کھل گئی ۔
۔
حقیقت یہ ہے کہ ایثار اور قربانی سے ہی حقوق ملا کرتے ہیں اگر قربانی نہ کی جائے اور پھر
امید یہ رکھی جائے کہ ہمیں ہمارے حقوق مل جائیں تو یہ ایک نادانی اور حماقت کا خیال ہوگا۔ یہ
زمانہ ایسا ہے جس میں یورپ والوں نے تو عورتوں کو اس قدر آزادی دے دی ہے کہ اب اس
کے بُرے نتائج سے وہ چلا رہے ہیں اور اس آزادی نے ان کے نظام تمدن کو ہی بدل کر رکھ دیا

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۸۸
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
ہے۔ لیکن دوسری طرف مسلمانوں نے اتنی سختی کی ہے کہ عورت کی کوئی رائے ہی انہوں نے باقی
نہیں رہنے دی ۔ اِس وجہ سے ہمارے ملک کی عورت کو یہ عادت پڑ گئی ہے کہ وہ سنی سنائی بات پر
یقین لے آتی ہے اور جو کچھ مرد کہتے ہیں مان لیتی ہے ، خود سوچ سمجھ کر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی ۔ اب
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس لئے بھجوایا ہے کہ ان خرابیوں کا ازالہ ہو
اور عورتوں کو ان کا پھر اصل مقام حاصل ہو۔ یہ زمانہ فَلَق کا زمانہ ہے جس میں نور پھٹ
رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی وحی کے ذریعہ پھر ایک تازہ روشنی کا ظہور ہو رہا ہے ۔ اب ہماری جماعت
میں یہ آواز بلند ہونی چاہئے کہ عورتوں کو زیادہ سے زیادہ اسلام اور احمدیت کو سمجھنے کی کوشش کرنی
چاہئے اگر تم صرف اس بات کو کافی سمجھتی ہو کہ تمہارے مرد دین سیکھ رہے ہیں تو تم کبھی بھی اعلیٰ
درجہ کی قربانی نہیں کر سکتیں ۔ اگر مردوں کا دین تمہارے لئے کافی ہو سکتا ہے تو پھر مردوں کی
آزادی بھی تمہارے لئے کافی ہونی چاہئے اور مردوں کی ترقی بھی تمہارے لئے کافی ہونی
چاہئے ۔ پھر تمہارے لئے سوائے تاریک کونوں میں بیٹھنے کے اور کوئی کام نہیں رہے گا ۔ لیکن اگر
آزادی تمہارے لئے بھی ضروری ہے تو پھر تمہیں بھی اپنے دماغ سے سوچنے کی عادت ڈالنی
چاہئے اور دین کو سمجھنے کی قابلیت پیدا کرنی چاہئے ۔
میں ۱۹۲۴ء میں جب انگلستان گیا تو میں نے کتابوں میں پڑھا ہوا تھا کہ جب عورت اور
مرد وہاں ریل میں اکٹھے سفر کر رہے ہوں اور عورت کو بیٹھنے کے لئے کوئی جگہ نہ ہو تو مرد فوراً
کھڑے ہو جاتے ہیں اور عورت کو جگہ دے دیتے ہیں ۔ ایک دفعہ ہم انڈرگراؤنڈ ریل میں سفر کر
رہے تھے ایک دو دوست بھی میرے ساتھ تھے کہ ایک انگریز عورت اندر داخل ہوئی بھیٹر زیادہ
تھی اور اس کے بیٹھنے کے لئے کوئی جگہ نہ تھی مگر میں نے دیکھا کہ اُس کو بٹھانے کے لئے کوئی مرد
کھڑا نہ ہوا وہ اسی طرح کھڑی رہی ۔ جب گاڑی اور زور سے حرکت میں آئی تو ہلنے کی وجہ سے
کبھی وہ ایک طرف گر جاتی اور کبھی دوسری طرف ۔ میں نے یہ نظارہ دیکھا تو مجھ سے برداشت
نہ ہو سکا اور میں نے اپنے ایک ساتھی کو کہہ کر اُسے جگہ دلا دی ۔ جب وہ بیٹھ گئی تو ایک انگریز کہنے
لگا ہم نے تو اسے جگہ نہیں دی تھی مگر آپ چونکہ غیر ملک کے ہیں اس لئے آپ نے اسے بٹھا لیا۔
اصل بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں عورتوں نے یہ شور مچا رکھا ہے کہ ہم وہی کچھ کریں گی جو مرد

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۸۹
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
کرتے ہیں اب اگر ان کا مطالبہ درست ہے تو جیسے ہم کھڑے ہیں یہ بھی کھڑی رہیں نہ عورتیں
ہم کو جگہ دیں اور نہ ہم ان کو جگہ دیں ۔ یہ کونسا انصاف ہے کہ یوں تو مردوں کے ساتھ برابری کا
دعویٰ کرتی ہیں اور جب ٹرین میں سوار ہونے کے لئے آتی ہیں تو چاہتی ہیں کہ مرد کھڑے ہو
جائیں اور یہ بیٹھ جائیں ۔ اگر یہ ہمارے برابر ہیں تو پھر ہماری طرح ہی کھڑی رہیں ۔ اب اُس
کا یہ جواب ہمارے نقطۂ نگاہ سے تو غلط تھا لیکن ان کے نقطہ نگاہ سے صحیح تھا۔ اگر وہ واف واقعہ میں
عورت اور مرد برابر ہیں تو انہیں قربانیاں بھی برابر کی کرنی پڑیں گی اور مردوں کے لئے کوئی وجہ
نہیں ہوگی کہ وہ عورت کے لئے خاص طور پر قربانی کریں۔ لیکن اس گفتگو کا اتنا حصہ ضرور
درست تھا کہ اگر عورتیں اپنے حقوق کا مطالبہ کرتی ہیں تو انہیں ساتھ ساتھ قربانیاں بھی کرنی
پڑیں گی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اُحد کے موقع پر تشریف لے گئے تو ایک عورت بھی
آپ کے ساتھ گئی جو سپاہیوں کو پانی پلاتی اور زخمیوں کو مرہم پٹی کرتی تھی ۔ جب لڑائی ختم ہوئی تو
صحابہ نے پوچھا کہ يَا رَسُولَ اللهِ! کیا اس عورت کو بھی ہم مالِ غنیمت میں سے کچھ دے دیں؟
آپ نے فرمایا کچھ کا کیا سوال ہے اُسے برابر کا حصہ دو جب یہ جہاد میں شامل ہوئی ہے تو اسے
لا ز ما ویسا ہی حصہ ملے گا جیسے اور سپاہیوں کو ملتا ہے۔
دین
پس عورتوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اپنی آزادی کی جدو جہد کرنی
چاہئے مگر یورپ والی آزادی نہیں بلکہ وہ آزادی جو اسلام پیش کرتا ہے کیونکہ یورپ کی آزادی
کی بنیاد بے دینی پر ہے اور اسلام جس آزادی کو پیش کرتا ہے اُس کی بنیاد مذہب اور روحانیت
پر ہے۔ بہر حال اگر تم سمجھتی ہو کہ تم دین کی ویسی ہی ذمہ دار ہو جیسے مرد ذمہ دار ہیں تو تمہیں د
کے لئے قربانیاں بھی کرنی پڑیں گی اور وہ قربانیاں تم اُس وقت کر سکتی ہو جب تم قرآن بھی پڑھو
اور حدیث بھی پڑھو اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا بھی مطالعہ کرو اور سلسلہ کا
لٹریچر بھی دیکھتی رہوتا کہ تمہاری معلومات وسیع ہوں اور تم میں دین کے لئے قربانی کرنے کا
جذ بہ پیدا ہو۔ اِس وقت حالت یہ ہے کہ مرد تو عام طور پر نمازی ہوتا ہے لیکن عورت نماز کی
طرف بہت کم توجہ کرتی ہے یہی حال دوسرے ارکان کا ہے۔ زکوۃ کو لے لو تو اس میں کمزوری

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۹۰
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
ہوگی ، صدقہ وخیرات کو لے لو کو تو اس میں کم ہوگی ، روزہ کو لے لو تو اس کی طرف کم توجہ ہوگی ،
حالانکہ دین جس طرح مردوں کے لئے ہے اسی طرح عورتوں کے لئے بھی ہے۔ جب تم دینی
مسائل پر عمل کرنے میں مردوں کے دوش بدوش چلو گی اور جب تم دین کا اپنے آپ کو ذمہ دار
سمجھو گی جیسے مرد اپنے آپ کو ذمہ دار سمجھتے ہیں تب تم صحیح معنوں میں جنت کی حقدار بن سکتی ہوا اور
تب خدا بھی کہے گا کہ میری جنت کے مستحق جس طرح مرد ہیں اسی طرح عورتیں بھی اس کی مستحق
ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ اگر مرد جنت کے اعلیٰ
مقام پر ہوگا اور عورت کسی نچلے مقام پر ہوگی تو عورت بھی اس کے پاس رکھی جائے گی ۔ اسی
طرح اگر عورت اعلیٰ مقام پر ہوگی اور اسکا خاوند ادنی مقام پر ہوگا تو عورت کی وجہ سے اس کے
خاوند کو بھی اونچے مقام پر لے جایا جائے گا مگر یہ محض طفیلی مقام ہوگا اور طفیلی مقام کے متعلق شیخ
سعدی کا یہ شعر مشہور ہے کہ:
حقا که با عقوبت دوزخ برابر است
رفتن بپائے مردکی ہمسایہ
بہشت
در
یعنی اپنے ہمسایہ کی کوشش یا اُس کے توسط سے جنت میں جانا تو دوزخ میں جانے سے بھی
بدتر ہے اور میں اس کے لئے ہرگز تیار نہیں کہ اپنے ہمسایہ کا زیرا احسان ہو کر جنت میں جاؤں ۔
پس عورت کے لئے یہ ہرگز کافی نہیں کہ وہ صرف اس بات پر بھروسہ کر کے بیٹھ رہے کہ میں اپنے
خاوند یا اپنے باپ یا اپنے بھائی کی مدد سے جنت میں چلی جاؤں گی ۔ اسے کوشش کرنی چاہئے کہ
وہ خود اعلیٰ مقام حاصل کرے تاکہ اور رشتہ دار اس کے واسطہ سے اونچے مقام پر پہنچیں ۔ اور خود
غور کر کے دیکھ لو کہ ان دونوں میں سے کونسا بہتر مقام ہے ۔ آیا یہ بہتر ہے کہ تم دوسروں کے طفیل
جنت کا اعلیٰ مقام حاصل کرو یا یہ بہتر ہے کہ تمہاری وجہ سے دوسروں کو جنت کا اعلیٰ مقام حاصل
ہو۔ اگر تم دوسروں کے طفیل جنت کے کسی اعلیٰ مقام پر پہنچتی ہو تو تمہاری آنکھیں ہمیشہ نیچی رہیں
گی اور تم سمجھو گی کہ میں اس مقام پر اپنے حق کی وجہ سے نہیں آئی بلکہ دوسرے کی وجہ سے آئی
ہوں ۔ لیکن اگر تم اپنی جد و جہد اور کوشش سے اعلیٰ مقام حاصل کر لو تو تمہاری آنکھیں اونچی ہوں
گی اور تم فخر سے یہ کہہ سکو گی کہ میری وجہ سے فلاں فلاں رشتہ دار اس مقام تک پہنچے ہیں ۔ یہ اتنا

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۹۱
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
ممتاز اور نمایاں فرق رکھنے والی بات ہے کہ ایک ادنیٰ سے ادنی اور غیر تعلیم یافتہ شخص بھی سمجھ سکتا
ہے کہ اصل مقام یہی ہے کہ انسان خود اپنی نیکیوں کی وجہ سے اعلیٰ مقام حاصل کرے نہ کہ
دوسرے کے طفیل ادنی مقام سے ترقی کر کے اعلیٰ مقام تک پہنچے ۔ پس تمہیں کوشش کرنی چاہئے
کہ تم اپنے خاوندوں یا رشتہ داروں کی وجہ سے جنت کا اعلیٰ مقام حاصل نہ کرو بلکہ تمہاری وجہ
سے تمہارے رشتہ داروں کو اعلیٰ مقام حاصل ہو ۔ بے شک انسان خواہ ادنی مقام والا ہو یا اعلیٰ
مقام والا ۔ آپس کی رشتہ داری کی وجہ سے جنت میں ایک ہی مقام پر رکھے جائیں گے مگر دونوں
کی حیثیتوں میں بڑا فرق ہوگا ۔
ایک بنیے کی عورت جو سونے سے لدی ہوتی ہے اور جس کے کان بندوں کے بوجھ سے
لٹک رہے ہوتے ہیں کیا اُس کی بھی وہی حیثیت ہوتی ہے جو مارکیٹ میں ایک بنیے کو حاصل ہوتی
ہے؟ وہ بنیا جب بولتا ہے تو ساری دنیا کان لگا کر سنتی ہے کہ لالہ جی کیا کہہ رہے ہیں کیونکہ اُس کی
وجہ سے چیزوں کے بھاؤ میں اُتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے لیکن اُس کی عورت باوجود اس کے کہ
سونے کے زیورات سے بھری ہوئی ہوتی ہے تجارتی حلقوں میں وہ عزت نہیں رکھتی جو اُس کے
خاوند کو حاصل ہوتی ہے۔ اسی طرح بادشاہ کی بیوی ملکہ کہلاتی ہے اور وہ جہاں جاتی ہے لوگ
اس کا استقبال کرتے ہیں لیکن بادشاہ کی خدمات کی وجہ سے جو عزت اُس کی ہوتی ہے وہ اُس کی
بیوی کی نہیں ہوتی ۔ لوگ اُس کا ادب بھی کرتے ہیں ، اُس کی عزت بھی کرتے ہیں کیونکہ وہ
بادشاہ کی بیوی ہوتی ہے لیکن یہ نہیں ہوتا کہ ضرورت کے موقع پر وہ اُس سے مشورہ لینے چلے
جائیں اُس کی عزت محض طفیلی ہوتی ہے ۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو فوقیت
حاصل ہے وہ آپ کے صحابہ یا آپ کی بیویوں کو حاصل نہیں تھی ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انہوں
نے براہ راست بھی دین کے سمجھنے کی کوشش کی اور اِس وجہ سے ہمارے دا رے دل میں اُن کا بڑا احترام
ہے چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ اپنے صحابہ سے فرمایا کہ تم آدھا دین
عائشہ سے سیکھو! یہ کتنا بڑا درجہ ہے جو عائشہ رضی اللہ عنہا کو حاصل تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا آدھا دین تو تم مردوں سے سیکھو لیکن آدھا دین عائشہ سے سیکھو ۔ بیشک عائشہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام پر نہیں تھیں بلکہ موسی اور عیسی کے مقام پر بھی نہیں تھیں مگر یہ

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۹۲
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
بھی نہیں تھا کہ انہوں نے خود کوئی کوشش نہ کی ہو اور انہیں جو کچھ حاصل ہوا ہو محض طفیلی طور پر
حاصل ہوا۔ انہوں نے اپنی ذات میں عقل سے کام لیا، فہم وفراست اور تدبر سے کام لیا اور اس
قدر دین میں ترقی کی کہ مردان کی تقریریں سنتے اور اُن سے مختلف مسائل دینیہ سمجھتے تھے ۔
پس یا د رکھو یہ فَلَق کا زمانہ ہے اور جب پو پھٹتی ہے تو ہر شخص جاگ اُٹھتا ہے کیونکہ وہ
سمجھتا ہے کہ یہ بیداری کا وقت ہے۔ پھر بیدار ہونے کے بعد کوئی تو وضو کر کے نماز پڑھنے کے
لئے مسجد کی طرف چل پڑتا ہے اور کوئی شراب پینے کے لئے شراب خانے کی طرف چل پڑتا
ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !
تو اپنی امت اور جماعت کے لوگوں سے یہ کہہ دے کہ تم فَلَقُ والے رب کی پناہ مانگو یعنی بیداری
کا وقت آگیا ہے، اب سونے کا زمانہ گزر چکا ہے ، پو پھٹ چکی ہے اور لوگ آنکھیں ملتے ہوئے
بیدار ہو رہے ہیں ۔ تم اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آؤ اور کوشش کرو کہ تمہارا ہر قدم نیکی کی طرف اُٹھے
خرابی اور بربادی کیطرف نہ اُٹھے ۔ پھر اس میں دشمن کو بھی چیلنج دیا گیا ہے کہ اس روشنی کے
وقت میں تو دنگا اور فساد کرے گا اور اس نور کو مٹانے کی کوشش کرے گا مگر یا د رکھ میرا خدا میرے
ساتھ ہے وہ تیری شرارتوں اور سازشوں کے باوجود مجھے کامیاب کرے گا اور تو اپنے مقصد میں
کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
بہر حال اس تازہ رؤیا کی بناء پر جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے میں عورتوں کو اس امر کی
طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں پھر ایک نور ظاہر کیا ہے، پھر ایک سورج
کا طلوع ہوا ہے جس سے تمام تاریکیاں جاتی رہی ہیں اس لئے تم اپنے مقام کو سمجھو اور اپنے اندر
نئی بیداری اور نئی زندگی پیدا کرنے کی کوشش کرو۔ تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے
تمہاری ترقی کے لئے بے انتہا مواقع پیدا کئے ہیں ۔ تم بھی حضرت عائشہ کی نقل کرنے کی کوشش
کرو، تم بھی حضرت حفصہ کی نقل کرنے کی کوشش کرو تم بھی حضرت زینب کی نقل کرنے کی
کوشش کرو، تم بھی ان صحابیات کی نقل کرنے کی کوشش کروجنہوں نے اپنے زمانہ میں بڑے
بڑے کا رہائے نمایاں سر انجام دیتے ہیں ۔ جس طرح فَلَق کے موقع پر نمازی نماز کیلئے چل
پڑتا ہے اور شرابی شراب کیلئے چل پڑتا ہے ، اسی طرح تم اس وقت برانمونہ بھی دکھا سکتی ہو اور
رض

انوار العلوم جلد ۲۱
۵۹۳
صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو
اچھا نمونہ بھی دکھا سکتی ہو۔ لیکن فل کے لفظ میں اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ اے محمد ! رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ! تو اپنی اُمت کے لوگوں سے یہ کہہ دے کہ تم چونکہ میری اُمت میں سے ہواس
لئے تم وہ کرو جو میں کہتا ہوں اور تم اپنی زندگیوں کو اسلام کے احکام کے مطابق ڈھال کر اپنے
آپ کو زیادہ سے زیادہ مفید اور نافع وجود بناؤ۔
( الفضل ۱۳ ۱۴ جون ۱۹۶۲ء )
الفلق : ٢
بخاری کتاب فضائل القرآن باب فضل المعوذات و باب فضل سورة البقره
بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة تبت يدا أبي لهب
یونس : ۱۷
بخاری کتاب القضاء باب اذا علم الحاكم صدق شهادة الواحد (الخ)
المنجد عربی اردو صفحہ ۷۶۲۔ مطبوعہ کراچی ۱۹۹۴ء
المنجد عربی اُردو صفحہ ۷۶۱۔ کراچی ۱۹۹۴ء
يسئلونك عن الخمر۔ (البقرة: ٢٢٠)
2 موضوعات کبیر - ملا علی قاری صفحه ۳۷ مطبوعہ دھلی ۱۳۴۶ھ

آج 10 میں سے 10 باقی