قرون اولیٰ کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز واقعات (فرمودہ ۳۱ جولائی ۱۹۵۰ء بمقام کوٗٹہ)
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۰۹
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز
واقعات
فرموده ۳۱ جولائی ۱۹۵۰ء بمقام کوئٹہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :۔
-
اللہ تعالیٰ نے جب انسان کو دنیا میں پیدا کیا تو اسے مرد و عورت دو حصوں میں پیدا کیا
جیسے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي
خَلَقَكُمْ مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا
وَنِسَاء وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ
عَلَيْكُمْ درقيبا ل یعنی اے لوگو! اُس خدا کا تقویٰ اختیا کرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا
کیا۔ وخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا پھر اس جان کی قسم سے اس کا ساتھی پیدا کیا
وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاء ، اور پھر ان دونوں سے آگے اُس نے بہت سے مرد
اور عورت پیدا کئے ۔ واتَّقُوا اللهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ به اور تم اُس خدا کا تقویٰ اختیا
کرو کہ جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو تم دوسرے ساتھیوں سے کہتے ہو خدا کیلئے میری مدد
کرو ۔ وہ خدا جس کا نام لے کر تم اپنے دوستوں ، ہمسایوں اور اہل دنیا سے مدد مانگا کرتے ہو
آخر اس کا بھی کچھ حق ہونا چاہئے ۔ والا رحام، پھر ان رشتہ داروں ، عزیزوں اور دوستوں کا
بھی جن کا نام لے کر تم مدد مانگا کرتے ہو خوف کیا کرو۔ مثلاً اگر کسی بچے کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ
کہتا ہے ہائے اماں ! ہائے ابا ! یا کسی نوجوان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بھائیوں اور دوسرے
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۱۰
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔
دوستوں کا واسطہ دے کر مدد حاصل کرتا ہے لیکن ان کا تم خیال نہیں کرتے ۔ ان کی خاطر تم
قربانی کرنے سے بھاگتے ہو اِنَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رقیبا یہ مت سمجھو کہ اللہ تعالیٰ
تمہارے اعمال کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ تم پر نگران ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
اس کے مقابل پر بائبل میں جو عیسائیوں اور یہودیوں کی کتاب ہے۔ انسان کی پیدائش کا
یوں ذکر کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور ان کو ایک باغ میں
رکھا۔ اس کے بعد خدا تعالیٰ نے دیکھا کہ حضرت آدم اکیلے ہیں ان کا کوئی ساتھی بھی ہونا
چاہئے ۔ تب حضرت آدم جب سور ہے تھے اللہ تعالیٰ نے آپ کی ایک پسلی کاٹی اور ایک عورت
بنائی اور حضرت آدم علیہ السلام سے کہا کہ یہ عورت تمہارے ساتھ رہے گی اور چونکہ وہ عورت
نر سے پیدا ہوئی تھی اس لئے وہ ناری کہلائی ہے
بہر حال ابتدائے زمانہ سے عورت اور مرد کی آپس میں مشارکت پائی جاتی ہے اور ان
دونوں پر بعض ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور مذہبی کتب ہمیشہ سے ان پر بحث کرتی آئی ہیں ۔
بائبل میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عورت اس لئے پیدا کی گئی ہے تا مرد جنت میں اُداس نہ ہولیکن
قرآن کریم کہتا ہے کہ عورت اور مرد دونوں اس لئے پیدا کئے گئے تا ان کے ذریعہ جنت بسے اور
خدا تعالیٰ کا قانون دنیا میں جاری ہو ۔ اگر ہم غور سے دیکھیں تو ان دونوں مقاصد میں
زمین و آسمان کا فرق پایا جاتا ہے۔ بائبل کہتی ہے کہ عورت کو اس لئے پیدا کیا گیا تا وہ مرد کو خوش
رکھے لیکن قرآن کریم کہتا ہے کہ مرد اور عورت کی پیدائش کی مشتر کہ غرض یہ ہے کہ تا دنیا آباد ہو
اور دونوں مل کر خدا تعالیٰ کی حکومت قائم کریں۔ دونوں کے ذمہ انصاف ، عدل اور حسن سلوک
کی دنیا بسانی ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جو قرآن کریم نے مقصد پیش کیا ہے وہ بہت عالی شان ہے
لیکن سوال یہ ہے کہ اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے خدا تعالیٰ نے انسان کے ذمہ کیا کیا ذمہ داریاں
عائد کی ہیں اور کونسے ایسے ذرائع ہیں جن پر چل کر مرد وعورت دونوں اپنے مقصد پیدائش کو
حاصل کر سکتے ہیں ۔
حضرت اسماعیل علیہ السلام سے خدا تعالیٰ نے اسلام کی بنیا د رکھی مگر اس بنیاد میں عورت کا
حصہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ حدیث میں آتا ہے اور ضمناً قرآن کریم میں بھی اس کا ذکر آتا ہے کہ
انوار العلوم جلد ۲۱
٦١١
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ایک رؤیا دکھایا کہ وہ اپنے اکلوتے بیٹے کو ذبح کر رہے
ہیں ۔ آپ کے اکلوتے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام تھے کیونکہ حضرت اسحاق علیہ السلام آپ
سے ۱۲ سال بعد پیدا ہوئے اور اس ۱۲ سال کے عرصہ تک حضرت اسمعیل علیہ السلام حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے اکلوتے بیٹے تھے ۔ ابھی حضرت اسماعیل علیہ السلام سات آٹھ سال کے
تھے جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اپنی رؤیا سنائی کہ میں نے
خواب میں دیکھا ہے کہ تجھے ذبح کر رہا ہوں ۔ اُس وقت انسان کی قربانی کی جاتی تھی ، لوگ
بتوں کو خوش کرنے کیلئے انسان کو اور خصوصاً اپنے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے ۔ جب حضرت ابراہیم
علیہ السلام نے دیکھا کہ لوگوں میں انسانی قربانی کا رواج ہے تو آپ سمجھے کہ اس رویا سے
اسماعیل
اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء ہے کہ میں اپنے اکلوتے بیٹے کو ذبح کروں ۔ آپ نے اس کا حضرت اسماء
علیہ السلام سے ذکر کیا اور جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے حضرت اسماعیل علیہ السلام
نے کہا آپ نے جو دیکھا ہے اُس کو پورا کیجئے میں صبر کرتا ہوں ۔ چنانچہ حضرت ابراہیم
علیہ السلام اپنے بیٹے کو جنگل میں لے گئے تا اُن کی والدہ کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ آپ نے حضرت
اسماعیل علیہ السلام کو الٹا لٹا دیا تا اُن کی تکلیف کو دیکھ کر دہشت پیدا نہ ہو۔ جب آپ ذبح کرنے
لگے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہام کیا کہ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤیا سے جب تو اپنے اکلوتے بیٹے کو
ذبح کرنے پر تیار ہو گیا ہے تو تو اپنی رؤیا کو پورا کر چکا یعنی اس کے معنی یہ ہیں کہ اگر عملاً تجھے اپنا
اکلوتا بیٹا ذبح کرنا پڑے تو تو اُسے ذبح کر سکتا ہے مگر اب اس کی ضرورت نہیں کیونکہ آئندہ سچے
دین میں انسان کے ذبح کرنے کا طریق جاری نہیں رہے گا ۔ یہ طریق چونکہ درست نہیں تھا اس
لئے آج سے اِسے مٹایا جاتا ہے ۔
لیکن در حقیقت یہ رویا جو دکھائی گئی تھی اس میں یہ پیشگوئی تھی کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ایک ایسی جگہ چھوڑ آئیں گے جس کو مقام
محمدی کے لئے چنا گیا ہے چنانچہ آپ کو کچھ دیر کے بعد دوبارہ الہام ہوا کہ حضرت ہاجرہ اور اس
کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو مکہ کے مقام پر لے جاؤ۔ چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ،
حضرت ہاجرہ اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کو مکہ کے مقام پر لے گئے ۔ مکہ کے ارد گرد کئی میل
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۱۲
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
تک کوئی آبادی نہیں تھی ۔ آپ نے ایک مشکیزہ پانی اور کھجوروں کی ایک تھیلی اُن کے پاس رکھ
دی اور واپس چل پڑے۔ رویا میں در حقیقت یہی دکھایا گیا تھا کہ اس سے مراد چھری سے ذبح
کرنا نہیں بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی خاطر اسے ایسی جگہ چھوڑ آؤ جہاں کھانے کو نہ
روٹی ملے اور نہ پینے کو پانی گویا اپنی طرف سے تم اُسے ذبح کر آؤ گے۔ چنانچہ حضرت ابراہیم
علیہ السلام جب مکہ کے مقام پر پہنچے تو ایک مشکیزہ پانی اور کھجوروں کی ایک تھیلی حضرت اسماعیل
علیہ السلام اور حضرت ہاجرہ کے پاس رکھ کر چپکے سے کھسکے تا کہ بیوی ملامت نہ کرے۔ آپ
جب واپس جا رہے تھے تو اُس محبت کی وجہ سے جو قدرتی طور پر خاوند کو بیوی سے ہوتی ہے آپ
بار بار مڑ کر دیکھتے تھے ۔ جب آپ نے بار بار پیچھے دیکھا تو حضرت ہاجرہ کے دل میں خیال پیدا
ہوا کہ آپ کسی معمولی کام کے لئے نہیں جا رہے بلکہ اس میں کوئی راز ہے۔ حضرت ہاجرہ آپ
کے پیچھے گئیں اور کہا ابراہیم ! کیا ہمیں یہاں اکیلے چھوڑے جا رہے ہو؟ آپ نے اس کا کوئی
جواب نہ دیا۔ حضرت ہاجرہ آپ کے پیچھے پیچھے کچھ دُور تک چلتی گئیں اور بار بار یہ کہتی تھیں کہ کیا
تم ہمیں یہاں چھوڑ کر جا رہے ہو؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام کوئی جواب نہیں دیتے تھے۔
حضرت ہاجرہ سمجھ گئیں کہ وقت اور درد کی وجہ سے آپ کوئی جواب نہیں دیتے ۔ آخر حضرت ہاجرہ
نے کہا۔ ابراہیم ! تم کس کے حکم سے ہمیں یہاں چھوڑ کر چلے ہو؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
منہ سے کچھ نہیں کہا کیونکہ محبت کے جذبات حبت کے جذبات کی وجہ سے آپ بول نہیں سکتے تھے آپ نے آسمان کی
طرف اشارہ کیا۔ تب حضرت ہاجرہ نے کہا اذا لا يُضَيِّعُنَا ۔ اگر تم ہمیں خدا تعالیٰ کے حکم کی وجہ
سے یہاں چھوڑ کر جارہے ہو تو فکر کی کوئی بات نہیں ۔ جس خدا نے تمہیں ہم کو یہاں چھوڑنے کا
حکم دیا ہے وہ ہمیں ضائع نہیں کرے گا۔ یہ کہہ کر آپ واپس چلی گئیں لیکن مشکیزہ میں جو پانی تھا
اور تھیلی میں جو کھجور میں تھی وہ آخر چند دن ہی چل سکتی تھیں ۔ جب یہ چیزیں ختم ہو گئیں حضرت
اسماعیل علیہ السلام نے ستانا شروع کیا کہ مجھے کھانا دو، مجھے پانی دو، وہاں پانی کہاں تھا سینکڑوں
میل تک کوئی آبادی نہیں تھی ۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام نے شدت پیاس کی وجہ سے بیہوش
ہونا شروع کیا۔ آپ روتے تھے اور پانی مانگتے تھے۔ پھر کچھ دیر کے بعد غشی طاری ہو جاتی تھی ۔
پھر ہوش آتی تو پانی مانگتے ۔ پھر غشی طاری ہو جاتی ۔ ماں نے جب اپنے بیٹے کی یہ حالت دیکھی
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۱۳
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
تو گھبرا کر اُٹھیں اور صفا اور مروہ ٹیلوں پر جا کر ادھر اُدھر پانی تلاش کرنا شروع کیا۔ آپ پہلے صفا
پر چڑ جاتیں اور ارد گرد دیکھتیں کہ شاید کوئی قافلہ آ رہا ہو تو میں اُسے توجہ دلاؤں کہ ہمیں کچھ پانی
دے۔ جب اُنہیں ا کوئی قافلہ نظر نہ آتا تو وہ مروہ پر چڑھ جاتیں اور دوسری طرف دیکھتیں تا کوئی
قافلہ نظر آئے اور اُس سے پانی حاصل کیا جائے ۔ صفا اور مروہ کے درمیان نیچی زمین تھی ۔
حضرت ہاجرہ جب وہاں آتیں تو بچے سے نظر ہٹ جاتی اس لئے یہ درمیانی فاصلہ آپ دوڑ کر
طے کرتیں ۔ اسی لئے صفا اور مروہ کے درمیانی فاصلہ کو حاجی لوگ دوڑ کر طے کرتے ہیں ۔
بہر حال حضرت ہاجرہ صفا اور مروہ کے درمیانی فاصلہ کو دوڑ کر طے کرتی تھیں تا حضرت اسماعیل
علیہ السلام کو دیکھتی رہیں ۔ اسی طرح آپ نے سات چکر لگائے ۔ ساتویں چکر پر فرشتہ کی آواز
آئی کہ اے ہاجرہ! جا اپنے بچے کے پاس۔ خدا تعالیٰ نے وہاں پانی کا انتظام کر دیا ہے۔
چنانچہ آپ واپس آئیں اور آپ نے دیکھا کہ جہاں حضرت اسماعیل علیہ السلام تڑپ رہے
تھے وہاں ایک چشمہ پھوٹ رہا ہے ۔ کے جس کو زم زم کہتے ہیں اور جس کا پانی حاجی لوگ بطور
تبرک لاتے ہیں۔ غرض یہ مکہ کی بنیاد تھی اور جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کی دوبارہ
بنیا د رکھی تو کہا اے خدا ! اس شہر کے رہنے والوں میں ایسا نبی مبعوث کیجیؤ جو انہیں تیری
آیات پڑھ پڑھ کر سنائے ، انہیں تیری کتاب سکھائے ، اس کی حکمتیں سنائے اور ان کے
قلوب کا تزکیہ کرے ۔ ۵ گویا مکہ کی جو بنیاد رکھی گئی تھی وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد
کے لئے تھی ۔ اس بنیاد میں حضرت ہاجرہ اور حضرت اسماعیل علیہ السلام دونوں شامل تھے۔ یعنی
ایک مرد اور ایک عورت ۔
غرض اللہ تعالیٰ نے شروع سے ہی جب سے اسلام اسلام کی بنیاد رکھی عورت اور مرد دونوں
حصہ رکھ کر چلایا تھا لیکن بد قسمتی سے دنیا میں جب بھی تغیرات ہوتے ہیں کئی چیزیں نظر انداز ہو
جاتی ہیں ۔ عام طور پر جن لوگوں نے تاریخ کا مطالعہ نہیں کیا وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت صرف مرد ہی
کرتے ہیں مگر تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض ملکوں میں عورتیں بھی حکومت کرتی رہی ہیں اور
مردان کے تابع ہوتے تھے۔ عورتوں کی حکومت میں بھی ظلم ہوتے تھے کیونکہ دونوں میں اتفاق
اور اتحاد کی روح نہیں پائی جاتی اور دنیا صرف دونوں کے اتفاق و اتحاد سے ہی چل سکتی ہے ورنہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۱۴
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
عورتوں نے بھی بڑے بڑے کام کئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کی والدہ سے بھی اُس نے کام لیا۔ اُنہیں الہام ہوا کہ اُن کے ہاں ایک بچہ ہوگا،
فرعون دشمن ہے وہ اُسے مارنے کا ارادہ کرے گا اِس لئے جب وہ پیدا ہوا سے ٹوکرے میں
ڈال کر دریا میں ڈال دینا ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ نے ایسا ہی کیا ۔ اب یہ کام ہر
ماں نہیں کر سکتی ۔ ایک کروڑ میں سے ننانوے لاکھ ننانوے ہزار نو سو نناوے عورتیں ایسی جرات
نہیں کر سکتیں یا شاید کئی نسلوں میں بھی کوئی ایک عورت ایسی پیدا نہ ہو کہ جسے اس قسم کا خواب
آئے اور وہ اس خواب کی بناء پر اپنے بیٹے کو دریا میں ڈال دے لیکن حضرت موسی علیہ السلام کی
والدہ نے ایسا کیا۔
پھر حضرت موسی علیہ السلام کے زمانہ میں فرعون کی بیوی کا ذکر آتا ہے باوجود اس کے کہ
فرعون شدید دشمن تھا وہ ایمان رکھنے والی تھی اور ہمیشہ دعائیں کرتی رہتی تھی کہ اے اللہ ! تو شرک
کی ظلمت کو دور کر دے اور سچائی کو دنیا میں قائم کر کے
پھر حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ نے بھی بڑی قربانی کی ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
مسلمانوں اور عیسائیوں نے بعض غلط باتیں اُن کی طرف منسوب کر دی ہیں مگر اُنہیں جانے دو۔
مجھے ایک بات نظر آتی ہے جس سے ان کا وسعت حوصلہ معلوم ہوتا ہے ۔ جب حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کو صلیب کا حکم ہوا ۔ بہت کم مائیں ہونگی جو اس قسم کے نظارہ کو دیکھ سکتی ہوں ۔ بائبل
میں آتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو جب صلیب پر لٹکایا گیا اُس وقت حضرت مریم موجود
تھیں ۔ دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ عام طور پر ایسے وقت مائیں بھاگ جایا کرتی ہیں اور وہ اپنے
بچوں کی تکلیف کو برداشت نہیں کر سکتیں لیکن حضرت مسیح کی والدہ اُس وقت موجود تھیں ۔ جب
حضرت مسیح علیہ السلام نے دیکھا کہ اُن کی ماں اس طرح اپنے دل کو حوصلہ دے کر کھڑی ہے
کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ خدا تعالیٰ کا حکم یہی ہے اور مجھے وہ منظور ہے تو وہاں آپ کا ایک شاگرد تھو ما
نامی کھڑا تھا حضرت مسیح علیہ السلام نے صلیب پر لٹکے ہوئے درد و کرب کی حالت میں تھوما کو
مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ اے تھو ما ! یہ تیری ماں ہے ۔ اور حضرت مریم کو مخاطب کرتے ہوئے
کہا اے عورت! یہ تیرا بیٹا ہے۔ ماں کا لفظ نہیں بولا تا رفت پیدا نہ ہو ۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ میں
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۱۵
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
اپنی جگہ پر تھوما کو تیرا بیٹا بنا تا ہوں ۔ اس میں یہ اشارہ تھا کہ صلیب پر مرنے یا ہمارے عقیدہ کے
مطابق صلیب کے بعد کی زندگی میں جو تکالیف تمہیں پہنچنی ہیں ان میں میرا یہ مخلص مرید تمہاری
ایسی خدمت کرے گا جیسے میں ۔ اس لئے آئندہ کے لئے تم اسے اپنا بیٹا بنا لو ۔ گویا شروع سے ہی
یہ سلسلہ چلا آیا ہے کہ عورتیں عظیم الشان کام سر انجام دیتی رہی ہیں ۔ کوئی زمانہ ایسا نہیں گزرا
جس میں عورت نے قربانی میں مرد کا ساتھ نہ دیا ہو۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ آیا ۔ آپ غار حرا میں عبادت کر رہے تھے کہ الہام ہوا ۔
اقرأ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بہت گھبرائے ۔ جب آپ گھر تشریف لائے ئے تو آپ کانپ رہے
تھے ۔ آپ نے حضرت خدیجہ الکبری سے فرما یاز ملُونِي ، زَمِّلُونِی ۔ مجھے کپڑا اوڑھا دو ۔ مجھے
کپڑا را اوڑھا دو ۔ چنانچہ آپ کو کپڑا اوڑھا دیا گیا ۔ گھبراہٹ ذرا کم ہوئی تو حضرت خدیجہ نے
دریافت فرمایا کہ آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اِس اِس
طرح غار حرا میں عبادت کر رہا تھا کہ ایک فرشتہ آیا اور اُس نے مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم
دیا ہے کہ جاؤ اور میرا پیغام دنیا کو پہنچاؤ۔ میں ڈرتا ہوں کہ نہ معلوم میں اس کام کو کر سکوں گا یا
نہیں ۔ حضرت حضر خدیجہ نے فرمایا كَلَّا وَ اللَّهِ لَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا مجھے مجھے خدا خدا کی کی قسم ہے خدا تعالیٰ
آپ کو کبھی ضائع نہیں کرے گا ۔ پھر آپ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبیاں بیان کرتے
ہوئے کہا آپ صلہ رحمی کرتے ہیں ، کمزوروں کے بوجھ اُٹھاتے ہیں ناداروں کو کما کرد۔ کر دیتے ہیں،
مہمان نوازی کرتے ہیں اور حادثات میں حق کی مدد کرتے ہیں ۔ اس زمانہ میں یہی شاندار
اخلاق شمار ہوتے تھے ۔ حضرت خدیجہ نے فرمایا ۔ ان اخلاق کے ہوتے ہوئے خدا تعالیٰ آپ کو
کبھی نہیں چھوڑے گا ۔ 2 پھر فرمایا۔ میرا ایک بھائی ہے وہ عیسائی ہے اور بڑا عالم ہے اُس سے
اس بارہ میں ہدایت طلب کرتی ہوں ۔ آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے کر اپنے
بھائی ورقہ بن نوفل کے پاس گئیں ۔ اُس نے بتایا کہ یہ وہی فرشتہ ہے جو حضرت موسی علیہ السلام
کے پاس آیا تھا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جس چیز کا خوف تھا ورقہ نے اُس کی تصدیق کی
اور کہا یہ فرشتہ کسی پر کبھی نہیں آتا مگر اُسے سخت تکالیف پہنچتی ہیں ۔ ورقہ نے کہا۔ کاش! میں اُس
انوار العلوم جلد ۲۱
٦١٦
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
وقت زندہ ہوتا جب آپ کی قوم آپ کو وطن سے باہر نکال دے گی اگر اُس وقت میں زندہ ہوا
و انْصُرُكَ نَصْرًا مُؤَزَرا میں کمر باندھ کر آپ کی مدد کروں گا ۔ مکہ کے لوگ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ بڑی عزت سے پیش آتے تھے اس لئے آپ حیران ہو گئے اور فرمایا۔
اوَمُخْرِجِی هم کیا وہ مجھے باہر نکال دیں گے؟ ورقہ نے کہا ہاں کیونکہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ یہ
فرشتہ کسی پر آیا ہو اور اُس کی قوم نے اُسے باہر نہ نکال دیا ہو ۔ کے آخر ایسا ہی ہوا یہاں بھی ہم
دیکھتے ہیں کہ سب سے پہلے ایمان لانے والی اور آپ کو حوصلہ دلانے والی عورت ہی تھی اور پھر
حضرت خدیجہ نے ۱۳ سال تک آپ کی ۔ تک آپ کی تکالیف میں آپ کا پ کا ساتھ دیا اور کسی وقت بھی ڈگمگائیں
نہیں ۔ پھر آپ کی تمام بیویوں کے حالات کو اسلام اسلام میں بیان کرنے کی وجہ آخر کیا ہے؟ اِس کی
وجہ یہی ہے کہ دنیا میں عورت اور مرد دونوں مل کر کام کرتے ہیں ۔ دنیا میں کوئی نئی بنیا د قائم نہیں
ہوتی جس میں عورت اور مرد دونوں شامل نہ ہوں ۔ جیسے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
میں نے عورت اور مرد کو اس لئے بنایا ہے کہ تا دنیا آباد ہو ۔ گویا جب تک عورت اور مرد دونوں کو
نہ بنایا جا تا دنیا آباد نہیں ہو سکتی تھی ۔
یہی حال روحانی دنیا کا ہے۔ روحانی دنیا بھی اُس وقت تک آباد نہیں ہوتی جب تک
عورت اور مرد دونوں مل کر کام نہ کریں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی وجہ سے عورتوں کو دین
کی تعلیم میں شامل رکھتے تھے ۔ آپ جب وعظ فرماتے تھے تو عورتوں کو اِس میں شامل ہونے کے
لئے حکم فرماتے تھے ۔ مثلاً عید ہے۔ عید کا خطبہ سننے کیلئے آپ عورتوں کو بھی دعوت دیتے تھے۔
آپ کی یہ ہدایت تھی کہ خواہ عورتوں کو اپنا کام چھوڑ کر ہی خطبہ میں شامل ہونا پڑے اُنہیں شامل
ہونا چاہئے ۔ اے پھر عورتوں نے کہا کہ ہم کام کاج میں لگی رہتی ہیں اس لئے ہم با قاعدہ طور پر
وعظوں اور خطبات میں شامل نہیں ہو سکتیں آپ کوئی نہ کوئی وقت عورتوں کے لئے مخصوص فرما
دیں۔ اس پر آپ نے ہفتہ میں سے ایک دن عورتوں کے لئے مخصوص کر دیا ۔ عورتیں
مردوں کے جلسوں میں بھی شامل ہوتی تھیں اور اس مخصوص دن بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے نصائح سے مستفید ہوا کرتی تھیں ۔
اس سے پتہ لگتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو کتنی اہمیت دی ہے چنانچہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۱۷
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کسی نے دین سیکھنا ہو تو نصف دین عائشہ سے
سیکھے ۔ ۱۳ اس کا مطلب یہ تھا کہ میں نے عائشہ کو ایسی ٹریننگ دے دی ہے کہ عورتوں کے متعلق
جو نصف مسائل ہیں وہ ان سے سیکھے جا سکتے ہیں ۔ غرض خالی مرد کام نہیں کر سکتے ۔ قرآن کریم
کو شروع سے آخر تک پڑھ کر دیکھ لو تمام مسائل ، احکام اور انعامات میں عورت اور مرد دونوں کا
ذکر ہے۔ مثلاً اگر یہ کہا جاتا ہے نیک مرد تو ساتھ ہی کہا جاتا ہے نیک عورتیں ۔ اگر کسی جگہ ذکر ہے
کہ عبادت کرنے والے مرد تو ساتھ ہی یہ ذکر ہوگا کہ عبادت کرنے والی عورتیں ۔ پھر اگر یہ ذکر
ہے کہ جنت میں مرد جائیں گے تو ساتھ ہی یہ ذکر ہوگا کہ جنت میں عورتیں بھی جائیں گی ۔ مرد کی
اگر اعلیٰ درجہ کی نیکیاں ہیں اور وہ جنت میں ایک اعلی مقام پر رکھا جاتا ہے تو اُس کی بیوی جس کی
نیکیاں اُس مقام کے مناسب حال نہیں اپنے خاوند کی وجہ سے اسی مقام پر رکھی جائیں گی ۔اسی
طرح اگر عورت اعلیٰ نیکیوں کی مالک ہے اور ان کی وجہ سے وہ جنت میں اعلیٰ مقام پر رکھی جاتی
ہے تو اس سے ادنی نیکیاں رکھنے والا خاوند بھی اس کی وجہ سے اُسی مقام پر رکھا جائے گا۔
غرض تمام معاملات میں خدا تعالیٰ نے عورت اور مرد دونوں کی ذمہ داریوں کو اہمیت دی
ہے۔ بعد کے زمانہ میں بیشک اس تعلیم میں بہت فرق پڑ گیا مگر جہاں تک ابتدائی زمانہ کا سوال
ہے اُس زمانہ میں عورتیں دین کی خدمت کرتی تھیں ۔ انہیں خدمت کا احساس تھا وہ جہاد کے
لئے بھی باہر جاتی تھیں ۔ حدیث میں آتا ہے کہ ایک عورت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ کیا مرد ہم سے زیادہ خدا تعالیٰ کے مقرب ہیں کہ وہ جہاد
میں شامل ہوں اور ہم شامل نہ ہوں ۔ ہم بھی جہاد میں شامل ہوا کریں گی ۔ آپ نے فرمایا ٹھیک
ہے۔ چنانچہ وہ عورت ایک جنگ میں شریک ہوئی اور جب مالِ غنیمت تقسیم ہوا تو اُس کو بھی
با قاعدہ طور پر حصہ دیا گیا ۔ بعض صحابہؓ نے کہا کہ اس کو حصہ دینے کی کیا ضرورت ہے؟ آپ نے
فرمایا نہیں اس کو بھی حصہ دیا جائے گا۔ چنانچہ اس عورت کو حصہ دیا گیا پھر آپ کی یہ سنت ہو گئی کہ
جب مرد جہاد پر جاتے تھے تو مرہم پٹی کے لئے عورتیں بھی ساتھ چلی جاتی تھیں ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کی جنگوں میں بھی عورتیں شامل ہوتی رہیں اور بعض جنگوں پر
عورتوں نے کمان بھی کی ہے چنانچہ اسلام میں جب فتنہ اُٹھا تو خدا تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۱۸
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔۔
حضرت عائشہ نے حضرت علیؓ کے مقابلہ میں فوج کی کمان کی اور خود اونٹ پر سوار ہو کر فوج کو
لڑایا۔ ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس زمانہ میں عورتیں فنونِ جنگ سے بھی واقف ہوا
کرتی تھیں ۔
یہ
پھر ان میں ایسی دلیری تھی کہ اپنے حق کی خاطر خلیفہ وقت کے سامنے بھی بولنے سے نہیں
رکتی تھیں ۔ چنانچہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایک دفعہ یہ سوال پیدا ہوا کہ مہر کتنا دیا جائے ۔ اب تو
ہندوستان میں اس بارہ میں بہت سی لغویات پیدا پیدا ہوگئی ہو ہیں مثلاً مہر باندھ دیا جاتا ہے ایک من
مچھروں کے پر ۔ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں بھی مرد کی طاقت سے زیادہ مہر باندھا جانے لگا تھا۔
حضرت عمرؓ نے فرمایا میں اس کی اجازت نہیں دوں گا ۔ مردوں نے کہا ٹھیک ہے۔ عورتوں میں
سے ایک صحابیہ آپ کے پاس آئی اور کہا عمر ! تم نے یہ کیا نئے مسائل بتانے شروع کر دیئے ہیں
قرآن کریم میں تو لکھا ہے کہ تم اپنی بیویوں کو اگر ڈھیروں ڈھیر سونا بھی دے دو تو اُن سے واپس
نہ لو ۔ اگر ڈھیروں ڈھیر سونا کسی نے دینا ہی نہیں تو اس آیت کے قرآن میں لائے جانے کی کیا
ضرورت تھی حضرت عمرؓ نے اُسی وقت اپنا حکم منسوخ کر دیا اور فرمایا مدینہ کی عورتیں عمر سے بھی
زیادہ قرآن کریم جانتی ہیں ۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کس طرح وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ایک ایک لفظ کو بجھتی تھیں اور چاہتی تھیں کہ وہ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں ۔
ایک جنگ میں حضرت علیؓ کے بڑے بھائی جعفر شہید ہو گئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے خاندان کے چند افراد ہجرت کر کے مدینہ آئے تھے باقی سب کافر تھے اور مکے میں رہ گئے
تھے۔ جب واپس آئے تو عورتوں نے اپنے اپنے مردوں پر رونا شروع کیا اُس وقت رونے کی
ممانعت نہیں ہوئی تھی ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پاس سے گزرے اور دریافت فرمایا یہ شور
کیسا ہے؟ آپ کو بتایا گیا کہ مدینہ کی عورتیں اپنے بھائیوں ، بچوں اور خاوندوں پر رو رہی ہیں ۔
انسان کے ساتھ آخر بشریت تو لگی ہوئی ہے آپ کی نظر جب جعفر کے گھر پر پڑی تو وہاں بالکل
سناٹا تھا۔ آپ کی طبیعت میں رقت پیدا ہوئی اور فرمایا جعفر پر تو رونے والا کوئی نہیں ۔ یہ معمولی
بات تھی آپ کا ہرگز یہ منشاء نہ تھا کہ حضرت جعفر پر رویا جائے اور نہ آپ رونا پسند کرتے تھے ۔
صرف یہ نظارہ دیکھ کر کہ ارد گر د عورتیں اپنے مردوں پر رو رہی ہیں لیکن جعفر کا گھر سونا پڑا ہے
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۱۹
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے منہ سے یہ کلمہ نکل گیا کہ جعفر پر تو کوئی نہیں رورہا اور ہا اس لئے کہ ان کے ان کے رشتہ دار وہاں نہیں
تھے اور دوسروں کے رشتہ دار مدینہ میں تھے یہ خبر عورتوں میں پہنچی ۔ انہوں نے فوراً رونا بند کر دیا
اور مدینہ کی ساری عورتیں حضرت جعفر کے گھر پہنچ گئیں اور وہاں رونا شروع کر دیا ۔ حضرت جعفر
کے گھر سے جب رونے کی آواز آئی تو آپ بہت گھبرائے اور دریافت فرمایا کہ یہ شور کیسا ہے؟
آپ کو بتایا گیا کہ یا رَسُولَ اللهِ! آپ نے ہی فرمایا تھا کہ جعفر پر رونے والا کوئی نہیں عورتوں
نے جب یہ سنا تو انہوں نے خیال کیا کہ واقعہ میں ہم سے غلطی ہوگئی ۔ ہم اپنے بچوں ، بھائیوں ،
باپوں اور خاوندوں پر رو رہی تھیں ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی کے بھائی پر ان
سے زیادہ رونا چاہئے ۔ آپ کا بھائی ہمارے بچوں ، بھائیوں ، باپوں اور خاوندوں سے مقدم
ہے۔ آپ نے فرمایا میرا تو یہ مطلب نہیں تھا یونہی میرے منہ سے ایک فقرہ نکل گیا تھا ور نہ میں تو
رونا پسند نہیں کرتا۔ چنانچہ آپ نے ایک شخص سے کہا انہیں رونے سے منع کر ولیکن ان عورتوں کو تو
یہ احساس تھا کہ پہلے ہم سے یہ غلطی ہوگئی تھی ہم نے اپنے مردوں پر رونا شروع کر دیا تھا دراصل
ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی پر رونا چاہئے تھا۔ اس مرد نے بہتیرا کہا کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ رونا بند کر دو لیکن وہ کہنے لگیں ۔ جاؤ جاؤ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا بھائی مارا گیا ہے ہم اس پر ضرور روئیں گی ۔
ہر قوم میں بعض کم سمجھ والے آدمی ہوتے ہیں اور بعض زیادہ سمجھ دار ہوتے ہیں ۔ وہ شخص
بھی کم سمجھدار تھا جب اُسے عورتوں نے یہ جواب دیا تھا تو اُسے چاہئے تھا کہ خاموش رہتا مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا یا رَسُولَ اللهِ! میں نے ان عورتوں تک آپ کا
حکم پہنچایا تھا لیکن اُنہوں نے مانا نہیں ۔ ہماری پنجابی کی طرح عربی میں بھی ایک محاورہ ہے
فلاں کے منہ پر مٹی ڈال ۔ آپ نے فرمایا ان کے منہ پر مٹی ڈال اور اس سے آپ کا یہ مطلب تھا
کہ انہیں میں رونے دو۔ خود بخو در و دھو کر چپ ہو جائیں گی لیکن وہ شخص زیادہ مجھدار نہیں تھا وہ آپ
کا مطلب نہ سمجھ سکا اُس نے مٹی اُٹھا کر عورتوں کے منہ پر ڈالنا شروع کی ۔ حضرت عائشہ ناراض
ہوئیں اور فرمایا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تو یہ منشاء نہیں تھا۔ اُس شخص نے پھر شکایت کی آپ
نے فرما یا عائشہ نے جو کچھ کہا ہے وہ ٹھیک ہے۔ اب بتاؤ کہ کتنی عورتیں ہیں جو اپنے قومی کاموں
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۲۰
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
کی خاطر اپنے جذبات کی پرواہ نہیں کرتیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آجکل بھی ہزاروں ایسی
عورتیں ملیں گی جو قومی ذمہ داریوں کے سامنے اپنی ضرورتوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں لیکن وہاں تو
وہ اپنے رشتہ داروں پر رو رہی تھیں کہ اُنہیں آواز آئی کہ جعفر پر رونے والا کوئی نہیں یہ آواز سنتے
ہی وہ رک گئیں اور فوراً حضرت جعفر کے گھر چلی گئیں ۔ جس طرح سائیکل کو فوراً موڑ نا مشکل ہے
اسی طرح ان عورتوں کے جوش کو موڑنا بھی مشکل تھا لیکن وہاں ایسا ہی ہوا عورتیں اپنے مردوں
پر آنسو بہا رہی تھیں اور جذبات کی رو میں بہی جا رہی تھیں کہ یکدم انہیں رسول کریم ﷺ کی
آواز آئی اور انہوں نے اپنے جذبات کو دبا دیا اور رونا بند کر دیا۔
سام
حدیث میں آتا ہے کہ ایک عورت کا بچہ مر گیا تھا وہ قبر پر کھڑی رو رہی تھی کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے پاس سے گزرے اور آپ نے اُسے صبر کی تلقین کی ۔ وہ عورت کہنے لگی
کہ دوسروں کو نصیحت کرنا آسان امر ہے جس کا اپنا بچہ مر گیا ہو تکلیف کا احساس اُسی کو ہوتا ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے فرمایا۔ میرے تو سات بچے فوت ہو چکے ہیں اور یہ کہہ کر
آپ چلے گئے ۔ کسی شخص نے اُس عورت سے کہا۔ اے عورت! کیا تم نے پہچانا نہیں یہ تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ وہ عورت دوڑتی ہوئی آپ کے پاس آئی اور کہا يَا رَسُولَ الله! میں صبر
کرتی ہوں آپ نے فرمایا ۔ اب صبر کرنے کا کیا فائده الصَّبْرُ لِأَوَّلِ وَهْلَةٍ صبر تو شروع میں ہی
ہوتا ہے۔
یہ مثال میں نے اس لئے دی ہے کہ انسان جوش میں آیا ہوا ہو تو اُس کیلئے رکنا بہت مشکل
ہوتا ہے ۔ جیسے وہ عورت جوش کی حالت میں تھی مگر اُس حالت میں اُس نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو بھی نہ پہچانا حالانکہ وہ آپ پر ایمان لانے والوں میں سے تھی ۔ پس ان عورتوں کو اپنے
مردوں پر روتے ہوے فوراً رُک جانا بہت بڑے تصرف اور طاقت کی علامت ہے ۔ غرض آدم
علیہ السلام سے لیکر آخر تک ہر زمانہ میں مذہب عورتوں کا ذکر کرتا آیا ہے۔ : کا ذکر کرتا آیا ہے۔ چنانچہ مکہ کی تعمیر کے
وقت اسلام حضرت ہاجرہ کا بھی ذکر کرتا ہے۔ حالانکہ نبی حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل
علیهما السلام تھے ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت اسلام اُن کی والدہ کا ذکر کرتا ہے حالانکہ
نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام تھے ۔ پھر حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت قرآن کریم اُن کی والدہ کا ۔