قرون اولیٰ کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز واقعات (فرمودہ ۳۱ جولائی ۱۹۵۰ء بمقام کوٗٹہ)
انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۲۱
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ذکر کرتا ہے حالا نہ نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام تھے۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کی
تاریخ کو کیوں محفوظ رکھا گیا ؟ اس سے صرف یہی بتانا مقصود تھا کہ یہ عمارت تمہاری اپنی بنائی
ہوئی ہے اس لئے تمہارا بھی اس میں حصہ ہے ۔
انسان جو کام کرتا ہے اس سے اُسے پیار ہوتا ہے۔ اپنے بنائے ہوئے گھر کو کوئی شخص بر باد
نہیں کرتا۔ بچے ریت کے گھروندے بناتے ہیں مگر جب کوئی دوسرا بچہ اُنہیں گرا دیتا ہے تو وہ
اس سے لڑ پڑتے ہیں ۔ پس خدا تعالیٰ نے عورتوں پر یہ واضح کر دیا ہے کہ دین میں ان پر ویسی ہی
قربانیاں عاید ہوئی ید ہوتی ہیں جیسی مردوں پر ۔ یہ نہ کرنا کہ تم اسے چھوڑ دو اور سمجھ لو کہ یہ صرف مردوں
کی چیز ہے ایسا کرو گی تو دین کمزور ہو جائے گا ۔
اس زمانہ میں جو نازک دور مسلمانوں پر آیا ہے وہ ایسا ہے کہ آج سے چار پانچ سو سال
پہلے کوئی اس کا خیال بھی نہیں کر سکتا تھا۔ اگر آج سے چار پانچ سو سال قبل کے مسلمانوں کو اس
زمانہ کی حالت نقشہ پر دکھا دی جاتی تو اس پر کوئی اعتبار نہ کرتا لیکن آج بھی اگر نقشے پر رنگ دے
دیئے جائیں اور بتایا جائے کہ پرانے زمانہ میں مسلمانوں کی حکومت فلاں فلاں جگہ تک پھیلی
ہوئی تھی اور اب اس کی حکومت فلاں جگہ تک ہے یا پُرانے زمانہ میں مسلمانوں کی علمیت اتنی تھی
اور اب اتنی ہے تو ہر عقلمند عورت اور ہر عقلمند مرد کو غش آجائے گا۔ ہم معمولی غموں کے قصے سنتے
ہیں تو رونا آجاتا ہے مگر اسلام کا دکھ تو اتنا بڑا ہے کہ ہر مسلمان جس کو اسلام سے ذرا بھی تعلق ہے
اُس پر رقت طاری ہو جاتی ہے۔ یہی یورپ جو آج ساری دنیا پر حکومت کر رہا ہے اس کا اکثر
حصہ مسلمانوں کے ماتحت تھا۔ پولینڈ پر مسلمانوں کی حکومت تھی ، آسٹریا پر مسلمان قابض تھے،
ہنگری ان کے قبضہ میں تھا ، فرانس کے ساحلوں تک وہ پھیلے ہوئے تھے، جنوبی اٹلی پر ان کی
حکومت تھی ، فن لینڈ اور سپین پر ان کی حکومت تھی ، ادھر ایشیا میں سوائے جاپان کے باقی سب
ملکوں اور جزائر پر مسلمانوں کا قبضہ تھا ، افریقہ کے کثیر حصوں پر ان کی حکومت تھی ۔ امریکہ اُس
وقت معلوم نہ تھا لیکن معلوم دنیا میں سوائے چند حبشی قبائل کے کوئی ملک ایسا نہ تھا جس پر مسلمان
قابض نہ تھے اور پھر جہاں قبضہ نہ تھا وہاں ان کی ایسی دہشت اور رعب چھایا ہوا تھا کہ وہاں
کے رہنے والے محض مسلمانوں کے رحم پر تھے۔ اُس زمانہ میں صرف ایک حکومت تھی جو مسلمانوں
انوار العلوم جلد ۲۱
کے علاوہ تھی اور وہ حبشہ کی حکومت تھی ۔
۶۲۲
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب مسلمانوں پر کفار نے مظالم ڈھائے تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان حبشہ کی طرف چلے جائیں وہاں کا بادشاہ ان کو
پناہ دے گا ۔ اس پر بعض مسلمان حبشہ کی طرف چلے گئے اور باوجود اس کے کہ کفار مکہ نے بہت
کوششیں کیں کہ مسلمان ان کے حوالے کر دیئے جائیں حبشہ کا بادشاہ ایسا کرنے پر تیار نہ ہوا اور
مسلمان اُس کی حکومت میں آرام کی زندگی بسر کرتے رہے۔ اِس بادشاہ کو بعد میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تبلیغی خط لکھا اور وہ مسلمان بھی ہو گیا اور وہ خط اُس نے بطور تبرک
چاندی کے بنے ہوئے ایک کیسکٹ (CASKAT) میں رکھا اور اپنے وزراء کو دیا اور ہدایت کی
کہ ہمیشہ کے لئے یہ خط محفوظ رکھا جائے کیونکہ ہمارے ملک کیلئے یہ تعویز کام دے گا ۔ حبشہ کے
بادشاہ کا مسلمانوں پر یہ احسان تھا کہ اُس نے چالیس پینتالیس مسلمانوں کو پناہ دی بعد میں اُس
وقت کا بادشاہ نجاشی مسلمان بھی ہو گیا مگر اُس کا وارث عیسائی تھا۔ حبشہ کے دائیں اور بائیں اور
آگے اور پیچھے مسلمانوں کی حکومت تھی ۔ اس کے ارد گرد مسلمانوں کی بڑی بڑی شہنشاہیاں
تھیں ۔ مثلاً مصر کی فاطمی حکومت اس کے ساحلوں تک پھیلی ہوئی تھی ۔ مسلمانوں کے لشکر ٹڈی دل
کی طرح اس کے ساحلوں سے گزر جاتے تھے مگر وہ حبشہ کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتے
تھے۔ آجکل چالیس پینتالیس آدمیوں کو پناہ دینا ایسا کارنامہ نہیں کہ کوئی حکومت پناہ دینے والی
کی عزت کرے لیکن مسلمانوں نے ۱۳۰۰ سال تک حبشہ کے احسان کو یاد رکھا مگر عیسائیوں کی
حالت یہ ہے کہ جب مسلمان کمزور ہوئے تو انہوں نے سو سال تک بھی برداشت نہ کیا اور جنوبی
اٹلی پر قبضہ کر لیا۔ غرض یہ ایک ہی حکومت تھی جو مسلمانوں کے زمانہ اقتدار میں قائم رہی اور اس
کی وجہ یہی تھی کہ مسلمان یہ بتانا چاہتے تھے کہ جس نے محمد رسول اللہ ﷺ کی ادنیٰ سے ادنی بھی
خدمت کی ہے وہ اس کی حفاظت کریں گے ۔
پس مسلمانوں کی یہ عظمت اگر مٹ جائے تو یہ ایسی چیز نہیں کہ کوئی شریف النفس اور
حساس دل خواہ وہ عورت ہو یا مرد اس کے صدمہ سے اپنے نفس پر قابورکھ سکے۔ لیکن کسی مصیبت
کے آنے کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ اس مصیبت کو جاری رکھا جائے ۔ جب بھی خدا تعالیٰ توفیق
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۲۳
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔
۔۔۔۔۔۔۔
دے اسے ختم کر دینا چاہئے ۔ مسلمانوں پر یہ مصیبت اس لئے آئی کہ انہوں نے دین کو چھوڑ دیا
اور دنیا کو اپنا لیا۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا کمانے سے منع نہیں فرمایا مگر اُس نے یہ کہا ہے کہ پہلے دین
کا کام کرو اور پھر دنیا کماؤ ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ بھی دنیوی کام کرتے
تھے، وہ زمینداریاں بھی کرتے تھے تجارتیں بھی کرتے تھے مگر وہ ان کو دین کے تابع رکھتے تھے
اور جب بھی خدا تعالیٰ کی آواز آتی تھی وہ انہیں چھوڑ کر چلے جاتے تھے۔
حضرت حسن نے حضرت علیؓ سے ایک سوال کیا کہ کیا آپ کو مجھ مجھ سے سے محبت ہے ؟ ؟ حضرت علی
نے فرمایا ہاں ۔ حضرت حسن نے پھر سوال کیا کہ کیا آپ کو خدا تعالیٰ سے بھی محبت ہے؟ حضرت
علیؓ نے فرمایا ہاں ۔ حضرت حسنؓ نے کہا تب تو آپ ایک رنگ میں شرک کے مرتکب ہوئے ۔
شرک اسی کو کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ اُس کی محبت میں کسی اور کو شریک بنا لیا جائے ۔
حضرت علیؓ نے فرمایا ۔ حسن ! میں شرک کا مرتکب نہیں ہوں میں بے شک تجھ سے محبت
کرتا ہوں لیکن جب تیری محبت خدا تعالیٰ کی محبت سے ٹکرا جائے تو میں فوراً اسے چھوڑ دوں گا۔
توحید کے معنی یہ ہیں کہ انسان ایسے کاموں میں نہ پڑے جو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں آجائیں ۔ وہ
بیشک دنیا کمائے ، زمینداریاں کرے ، تجارتیں کرے مگر جب یہ آواز آئے کہ خدا تعالیٰ اُسے
بلاتا ہے تو فوراً وہ کام چھوڑ دے اور خدا تعالیٰ کی آواز کی طرف دوڑ جائے ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جب بعض مسلمانوں نے اس میں کوتاہی دکھائی تو قرآن کریم میں
ان کے خلاف احکام نازل ہوئے ۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا جو لوگ مومن ہیں اور پھر ان سے کوتاہی
سرزد ہوئی ہے وہ قابل سزا ہیں اور جو منافق ہیں انہوں نے اپنے نفاق کا ثبوت دے دیا ہے ۔
یہاں پھر میں ایک ایسی عورت کا واقعہ بیان کرتا ہوں جس نے خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں نہ
صرف اپنے خاوند کی محبت کو ٹھکرایا بلکہ اسے ملامت بھی کی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں متعدد جنگیں ہوئیں مگر ان سب سے زیادہ خطر ناک جنگ وہ تھی جب یہ خبر آئی کہ روما
کی فوجیں عرب پر حملہ کرنے کے لئے آ رہی ہیں ۔ عرب کے مقابلہ میں روما کی اُس وقت ایک
ایسی ہی طاقت تھی جیسے آجکل انگریز حکومت کسی دس بارہ لاکھ کی آبادی کے ملک پر حملہ کر دے۔
اُس وقت روما کی حکومت میں لبنان کا ملک شامل تھا ، آرمینیا تھا ، سارا ٹرکی تھا ، روس کے کچھ
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۲۴
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔
حصے تھے، آسٹریا تھا ، ہنگری تھا ، لیبیا تھا ، افریقہ کے ساحل کے ساتھ ساتھ جو حصے تھے وہ بھی روما
کی حکومت کے ماتحت تھے ان سب ملکوں کی کل آبادی دو کروڑ تھی لیکن ان کے مقابلہ میں عرب
کی کل آبادی دو اڑھائی لاکھ تھی ۔ پھر وہ روپے والے تھے ۔ غرض مسلمانوں پر سب سے زیادہ
نازک موقع اُس وقت آیا جب انہوں نے یہ خبر سنی کہ روما کی حکومت عرب پر حملہ آور ہو رہی
ہے۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تجویز فرمایا کہ بجائے اس کے کہ روما کی فوجیں ہم
پر حملہ آور ہوں مناسب ہوگا کہ ان کے مقابلہ کے لئے ہم خود باہر جائیں ۔ چنانچہ آپ دس بارہ
ہزار افراد پر مشتمل ایک فوج ساتھ لے کر روما کے لشکر کے مقابلہ کیلئے نکل کھڑے ہوئے ۔ اس
موقع پر آپ نے حکم دے دیا کہ سب مخلص مومن اس جنگ کیلئے چل پڑیں ۔ اس سے قبل آپ
نے خود ایک صحابی کو کسی کام کیلئے باہر بھیجا تھا جب آپ مقابلہ کے لئے مدینہ مدینہ سے روانہ ہو۔ نہ ہو گئے تو
وہ صحابی واپس آئے ۔ وہ مدت کے بعد واپس آئے تھے جب مدینہ پہنچے تو اُنہیں صرف اتنا پتہ
لگا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے باہر گئے ہوئے ہیں ۔ دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ جب
کوئی دور سے آتا ہے اور دیر کے بعد گھر آتا ہے تو قدرتی طور پر وہ اپنی بیوی سے پیار کرتا ہے۔
وہ صحابی بھی گھر آئے اور چاہا کہ بیوی سے پیار کریں مگر اُس نے پرے ہٹا کر کہا کہ تجھے شرم نہیں
آتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو جنگ کیلئے باہر گئے ہوئے ہوں اور تجھے بیوی سے پیار
سوجھ رہا ہے۔ اِس کا اِس صحابی پر اتنا اثر ہوا کہ وہ اُسی وقت گھوڑے پر سوار ہو کر جنگ کیلئے
باہر چلے گئے ۔ اب یہ خدا کی محبت اور اس کے خاوند کی محبت کا مقابلہ تھا۔ یہ نہیں کہ اُس صحابیہ کو
اپنے خاوند سے محبت نہیں تھی بلکہ جب یہ سوال آ گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف میں
ہیں اور ان کا خاوند آرام میں ہے تو وہ برداشت نہ کرسکیں ۔
غرض جب خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کا کسی اور سے مقابلہ آ جاتا ہے تب دین اس میں
روک بنتا ہے ۔ اسلام دنیا کمانے ، تجارتیں اور زمینداریاں کرنے میں روک نہیں بنتا ہاں یہ کہتا
ہے کہ جب یہ زمینداریاں اور تجارتیں وغیرہ خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں آجائیں تو ہر سچے اور مخلص
مؤمن کا فرض ہے کہ انہیں چھوڑ کر خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو جائے ، اس کو تقویٰ کہتے ہیں ۔
ورنہ یہ کہنا کہ خدا تعالیٰ دنیا کمانے سے روکتا ہے درست نہیں ۔ صحابہ تجارتیں کرتے تھے،
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۲۵
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
1
زمینداریاں کرتے تھے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود زمینداری کرتے تھے چنانچہ جب خیبر
فتح ہوا تو آپ نے اُس کا ایک حصہ اپنے خاندان کے لئے وقف کر دیا تھا۔ بہر حال دنیا کما نامنع
نہیں ۔ ہاں جب خدا تعالیٰ کی آواز آجائے تو دوسرے تمام کاموں کو چھوڑ کر اُس طرف متوجہ ہو
جانا چاہئے ۔ یہی اسلام کی تعلیم ہے۔
خدا تعالی کی آواز تو بہت بڑی چیز ہے دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ ماں اپنے کام میں مشغول
ہوتی ہے لیکن جب اُسے بچے کے رونے کی آواز آتی ہے تو وہ سب کام چھوڑ کر اُس کی طرف
دوڑ پڑتی ہے ۔ مثلاً ایک عورت دودھ دوھ رہی ہوتی ہے، فرض کرو کہ وہ کسی اونچی جگہ پر بیٹھی
دودھ دوھ رہی ہے ( اور دودھ کا خراب ہو جانا زمیندار کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ) اِدھر
سے اسے بچہ کے رونے کی آواز آ جاتی ہے تو وہ عورت دودھ پھینک کر بچہ کی طرف چلی جائے
گی ۔ اسی طرح جب اللہ تعالیٰ کی آواز آئے تو ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ اب کوئی اور کام کرنا
ہمارے لئے جائز نہیں ۔
اسلام کے تنزل کے زمانہ میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ جہاں ان میں کمزوریاں تھیں وہاں ان
کے اندر بعض اچھی خوبیاں بھی پائی جاتی تھیں۔ خلفائے عباسیہ کی حکومت جب کمزور ہوئی تو اُس
وقت خلیفہ کی حالت ایسی ہی تھی جیسے ہندوستان پر جب انگریزوں نے قبضہ کر لیا تو مغل بادشاہ
بہادر شاہ ظفر کی حالت تھی ۔ مکہ تک تمام علاقہ چھن گیا تھا ایک دفعہ خلیفہ جب شطرنج کے مہروں کی حالت تھی ۔ تمام تھا ت تھی ۔ مکہ تک تمام علاقہ چھن گیا تھا ایک دفعہ خلیفہ جب شطر
کی طرح رہ گیا تھا۔ مکہ میں سے ایک قافلہ گزر رہا تھا کہ ایک عورت کو کسی عیسائی نے چھیڑا اور
اسے قید کر لیا وہ ایک دیہاتی عورت تھی اُسے یہ علم نہیں تھا کہ آجکل مسلمانوں پر ضعف کا زمانہ آیا
ہوا ہے وہ مسلمانوں کی پہلی شان ہی سجھتی تھی معلوم ہوتا ہے کہ اُس زمانہ میں عورتوں میں تعلیم کم
ہو گئی تھی ۔ اس لئے جوش میں آکر کہا يَا لَلْخَلِيفَة - اے خلیفہ ! میں تمہیں اپنی مدد کیلئے پکارتی
ہوں ۔ حالانکہ اُس وقت عیسائی بڑے بڑے بادشاہوں کو بھی شکست دے چکے تھے اور خلیفہ تو
اُس وقت دہلی کے آخری بادشاہ کی طرح تھا۔ قافلہ کے لوگ اُس عورت کی اس بات پر ہنس
پڑے اور کہا یہ کتنی پاگل ہی خلیفہ کو تو اس وقت کوئی پوچھتا بھی نہیں لیکن یہ اس کو مدد کے لئے پکار
رہی ہے۔ وہ سارا راستہ اِس لطیفہ پر ہنستے آئے ۔ پرانے زمانہ میں ریل وغیرہ کی سہولتیں نہیں
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۲۶
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
تھیں اس لئے خبریں دیر سے پہنچتی تھیں ۔ جب کوئی تجارتی قافلہ شہر میں آتا تو لوگ اس کا
استقبال کرتے اور اُس سے تازہ خبریں پوچھتے ۔ اسی طرح جب یہ قافلہ بغداد پہنچا تو لوگ جمع
ہو گئے اور کہا کوئی تازہ لطیفہ سناؤ ۔ قافلہ والوں نے بتایا فلاں جگہ سے جب ہم گزر رہے تھے تو
کسی عیسائی نے ایک مسلمان دیہاتی عورت کو چھیڑا اور اس نے جوش میں آکر کہا يَا لَلْخَلِيفَة!
یہ کتنی عجیب بات ہے کہ خلیفہ کی حالت تو اس وقت ایک وظیفہ خوار کی سی ہے اور وہ اسے اپنی مدد
کیلئے پکار رہی تھی ۔ پھیلتے پھیلتے یہ خبر خلیفہ کے دربار میں بھی پہنچی ۔ باوجود اس کے کہ خلیفہ کی
حیثیت اُس وقت محض ایک وظیفہ خوار کی سی تھی لیکن دہلی کے بادشاہوں کی طرح وہ اُس زمانہ
میں بھی اپنا در بار لگایا کرتا تھا۔ دربار میں کسی شخص نے دوسرے کے کان میں کہا کہ یہ لطیفہ ہوا
ہے۔ اُس درباری نے تو یہ بات لطیفہ کے رنگ میں بیان کی تھی لیکن خلیفہ کے ذہن میں اب بھی
یہ بات تھی کہ وہ بادشاہ ہے۔ یہ بات سن کر اُس کے دل پر ایک چوٹ سی لگی اور وہ تخت سے اتر
آیا اور ننگے پاؤں باہر نکل گیا اور کہنے لگا میرے ساتھ کوئی جائے یا نہ جائے میں ضرور جاؤں
گا اور یا تو اس عورت کو چھڑا لاؤں گا یا وہیں مارا جاؤں گا ۔ یہ ایک ایسی چیز تھی کہ جب ایک
بناوٹی اور موم کی مانند خلیفہ کے منہ سے بھی یہ بات نکلی کہ خواہ کوئی میرے ساتھ جائے یا نہ جائے
میں جاؤں گا اور اُس عورت کو چھڑا لاؤں گا یا خود مارا جاؤں گا تو بہت سے اور مومنوں نے بھی خود تو
خیال کیا کہ ہم بھی اس مظلوم عورت کو بچانے کے لئے نکلیں چنانچہ ہزاروں ہزار افراد پر مشتمل
ایک لشکر تیار ہو گیا ۔ پھر جب ارد گرد کے علاقہ میں خبر پہنچی تو دوسرے نوابوں نے بھی یہ خیال
کیا کہ ہم کیوں پیچھے رہیں وہ بھی اپنے آدمیوں کو ساتھ لے کر اس کے ساتھ مل گئے ۔ جب خلیفہ
شام تک پہنچا تو ایک لشکر جرا راکٹھا ہو گیا ۔ چنانچہ لڑائی ہوئی اور وہ عورت دشمن کے پنجہ سے
چھڑالی گئی ۔
پس اگر ایک مظلوم عورت کی آواز نے جس میں رحم کی اپیل پائی جاتی تھی ایک مردہ
خلیفہ کے اندر جس کی حکومت نہیں تھی صرف گورنر کچھ روپے دے دیتے تھے اور ان کے ساتھ وہ
شطرنج اور شراب میں اپنا وقت صرف کر دیتا تھا ایک بیداری پیدا کر دی اور اُس نے اس کی رحم
کی اپیل سے متاثر ہو کر یہ ارادہ کر لیا کہ وہ جب تک اس مظلوم عورت کو دشمن سے نجات نہیں
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۲۷
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
دلائے گا واپس نہیں آئے گا۔ تو خدا اور اُس کے رسول کی آواز ہمارے اندر یہ جوش کیوں پیدا
نہیں کرتی ۔ اس وقت عملاً خدا اور اس کا رسول اپنی مدد کے لئے پکار کر رہے ہیں لیکن باوجود اس
کے کہ ہم ان کی آواز سنتے ہیں ہمیں کوئی غیرت نہیں آتی کہ ہم بیدار ہوں اور ایسے کام کریں جن
سے خدا اور اس کے رسول کی حکومت دنیا میں قائم ہو۔
ایک بزرگ نے جو بھو پال کے رہنے والے تھے ایک دفعہ خواب میں دیکھا کہ ایک نحیف
اور کمزور انسان زمین پر پڑا ہے وہ کوڑھی ہے، آنکھیں اُس کی نکلی ہوئی ہیں ناک اور منہ پر زخم
ہیں اور ان زخموں پر کثرت سے مکھیاں بیٹھی ہوئی ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا تو کون ہے جو
اس حالت میں پڑا ہوا ہے ۔ اُس نے کہا میں خدا ہوں ۔ میں نے کہا ہم تو قرآن کریم میں پڑھتے
ہیں کہ خدا تعالیٰ اتنا حسین ہے کہ اس سے زیادہ حسین اور کوئی نہیں اور تم کہتے ہو کہ میں خدا
ہوں ۔ اُس نے کہا میں بھو پال کا خدا ہوں ۔ بھو پال والوں کے نزدیک میری ایسی ہی حالت
ہے۔ نہ وہ میرا احترام کرتے ہیں نہ ان میں میرا ادب ہے ۔ مجھ سے انہیں کوئی محبت نہیں ایک
ادنیٰ سے ادنی غلام کا بھی انہیں لحاظ ہو گا مگر میرا انہیں کوئی لحاظ نہیں ۔
پس خدا خدا تو ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ انسان کے دل میں اُس کی کیا قدر ہے ۔ اسی طرح
رسول ہیں ۔ رسول رسول تو ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ انسان کے دل میں اُس کی کیا قدر ہے۔ آخر وہ
کون سی بات ہم میں پائی جاتی ہے جو دوسروں کیلئے کشش کا موجب ہو۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے جو قربانیاں کیں وہ کہاں ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو انکسار کا نمونہ
دکھایا وہ کہاں ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غریبوں پر مہربانی کی جو حالت تھی وہ کہاں
ہے؟ اگر کسی میں یہ چیزیں پائی جاتی ہیں یا وہ اپنے اندر ایسی خوبیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتا
ہے تو ہم کہیں گے کہ اُس کا خدا اور اُس کا رسول زندہ ہیں ۔ لیکن اگر خدا تعالیٰ ان کی آواز نہیں
سنتا اور وہ خدا تعالیٰ کی آواز کو نہیں سنتے تو وہ زندہ کیسے ہوئے ۔ سو تم ایسی روح اپنے اندر پیدا
کرو کہ جس سے معلوم ہو کہ تمہارا خدا اور رسول دونوں زندہ ہیں ۔ تم اسلامی اخلاق اور
اسلامی علوم سیکھو اور ان پر عمل کرو اور اس کیلئے قرآن کریم کا پڑھنا ضروری ہے جس میں لکھا ہے
کہ یوں کرنا چاہئے اور یوں نہیں کرنا چاہئے ۔ لیکن اگر ہمیں اس کے معنی نہیں آتے یا معنے تو
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۲۸
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
آتے ہیں مگر ہم اسے پڑھتے نہیں تو اس کا فائدہ کیا ؟
مصر کے ایک عالم نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں اُس نے قرآن کریم کے نزول کی
اٹھارہ اغراض بیان کر کے اس پر تمسخر اڑایا ہے۔ ان میں سے تین اغراض اس نے یہ بتائی ہیں
کہ قرآن کریم اس لئے نازل ہوا ہے کہ دوسرے سے چار آنے یا آٹھ آنے لے کر اس کے حق
میں جھوٹی قسم کھائی جائے ۔ دوسرے قرآن کریم اس لئے نازل ہوا ہے تا ریشم کا غلاف چڑھا کر
اسے طاق میں رکھ دیا جائے ۔ تیسرے قرآن کریم اس لئے نازل ہوا ہے تا ہر چیز کو صفائی سے
رکھا جائے مگر قرآن کریم پر سے گرد کو نہ ہٹایا جائے ۔ اسی طرح اس نے اٹھارہ اغراض گنائی
ہیں ۔ اس نے لکھا ہے کہ قرآن کریم کی نزول کی باقی سب اغراض ہیں صرف اس کا پڑھنا یا اس
پر عمل کرنا اس کے نزول کی غرض نہیں ۔ فرض کرو اگر قرآن کریم ہمیں آتا نہیں یا اس کو ہم پڑھتے
نہیں تو اس کا فائدہ ہی کیا ؟
ہمارے استاد حضرت خلیفة المسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ عورتوں سے جب میں پوچھتا
ہوں کہ کیا قرآن کریم پڑھتی ہو؟ تو بہت سی عورتیں یہ جواب دیتی ہیں کہ ہم تو ان پڑھ ہیں ۔
حضرت خلیفة امسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ سب غلط عذر ہیں بلکہ یہ بات کہہ کر وہ اپنے گناہ
کو بڑھا لیتی ہیں ۔ پڑھی ہوئی عورت کے پاس اگر اس کے کسی عزیز کا خط آتا ہے تو وہ اسے ایک
دفعہ پڑھ کر رکھ دیتی ہے لیکن اگر کسی ان پڑھ عورت کے عزیز کا خط آجائے تو وہ جب تک سات
دفعہ کسی سے پڑھوا کر سن نہ لے اُسے چین نہیں آتا۔ وہ ایک شخص سے خط پڑھواتی ہے تو سمجھتی ہے
کہ شاید یہ کوئی بات چھوڑ گیا ہو ۔ پھر وہ دوسرے کے پاس جاتی ہے تو اس کے متعلق بھی وہ یہی
خیال کرتی ہے۔ پھر تیسرے کے پاس جاتی ہے۔ اسی طرح وہ کئی افراد سے خط پڑھوا کر سنتی ہے
پھر کہیں اسے صبر آتا ہے۔ آپ فرمایا کرتے تھے جب دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ پڑھی ہوئی
عورت تو اپنے کسی عزیز کے خط کو ایک ہی دفعہ پڑھ کر رکھ دیتی ہے لیکن ان پڑھ عورت
سات سات آٹھ آٹھ دفعہ اسے پڑھوا کر سنتی ہے تو اسے قرآن کریم بھی زیادہ سننا چاہئے اور
بار بار سننا چاہئے تا پڑھنے والے کی غفلت سے کوئی بات چھوٹ گئی ہو تو وہ اور کسی سے پڑھا کر
سن لے۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۲۹
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
بہر حال قرآن کریم کا پڑھنا مقدم ہے ۔ پھر اس پر عمل اس طرح ہوگا کہ ہمیں دوسروں کو
قرآن کریم سکھانا ہوگا اور اس بارہ میں ہمیں کبھی بھی دوسرے سے دشمنی کا طریق اختیار نہیں
کرنا ۔ اس سے آگے کئی بحثیں ہیں کہ عورتوں کو تعلیم دینی چاہئے یا نہیں ؟ حکومت میں یہ کہاں تک
حصہ لے سکتی ہیں؟ پردہ کرنا چاہئے یا نہیں ؟ مسلمانوں میں ایک فریق مذہبی ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ
پردہ اسلام سے ثابت ہے مگر بعض دوسرے لوگ پردہ کے مخالف ہیں وہ اسے پسند نہیں کرتے ۔
ان حالات میں ہماری عورتوں کو چاہئے کہ وہ دوسری عورتوں کو نرمی اور پیار اور محبت سے
سمجھائیں ۔ وہ انہیں علمی اور عملی لحاظ سے بیمار سمجھیں اور ان کے علاج کی طرف متوجہ ہوں ۔
جب کسی ماں کا بچہ بیمار ہوتا ہے تو وہ اس پر قہقہے نہیں لگاتی بلکہ بیمار بچہ کو دیکھ کر اُس کے اندر زیادہ
رحم پیدا ہوتا ہے۔ تم تندرست بچہ اور تندرست عورت کی طرف اتنا دھیان نہیں کرتیں جتنا دھیان
تم ایک بیمار بچے یا ایک بیمار عورت کی طرف کرتی ہو ۔ پس ہمیشہ دوسروں کے غلط خیالات کی
ہمدردی سے اصلاح کرنی چاہئے ۔ ساتھ ہی خدا تعالیٰ سے دعائیں کرنی چاہئیں کہ وہ ان کی
اصلاح کرے اور اس غلط روش سے جس پر وہ جا رہی ہیں انہیں محفوظ رکھے۔ پھر اگر دوسری
عورتیں یہ بجھتی ہیں کہ پردہ اسلام سے ثابت نہیں تو انہیں بھی چاہئے کہ وہ پردہ کی حامی عورتوں کو
بجائے جاہل ، بے دین اور بد تہذیب کہنے کے ہمدردی اور محبت سے اپنا نقطہ نگاہ سمجھا ئیں ۔ اگر
اسلام میں پردہ کا حکم ہے جیسا کہ ہم سمجھتے ہیں تو دوسروں کو مغربیت زدہ کہنے کی بجائے ہمدردی
سے سمجھاؤ ۔ آگے ان کی مرضی ہے کہ وہ تمہاری بات پر عمل کریں یا نہ کریں ۔ ہم یورپ میں تبلیغ
کرتے ہیں تو جو عورتیں احمدیت میں داخل ہوتی ہیں وہ پردہ نہیں کرتیں لیکن ہم انہیں کھلے طور پر
بتا دیتے ہیں کہ اسلام عورت کو پردہ کا حکم دیتا ہے ہماری بہن رقیہ مارگرٹ آجکل یہاں آئی ہوئی
ہیں ۔ ربوہ میں جب وہ آئیں تو جمعہ کے لئے میری بیویوں کے ساتھ باہر نکلیں دوسری سب
عورتوں کو پردہ کئے ہوئے دیکھ کر وہ بھی متاثر ہوئیں اور کہنے لگیں کہ مجھے بھی کوئی کپڑا دے دو کہ
میں پردہ کرلوں ۔ غرض اسلام بیشک پردہ کا حکم دیتا ہے لیکن دوسری عورتوں کی اصلاح اسی طرح
ہو سکتی ہے کہ نرمی اور پیار کے ساتھ اُنہیں اِس طرف توجہ دلائی جائے اور بُرا بھلا نہ کہا جائے ۔
میں نے ایک دفعہ لندن کے مبلغ سے کہا کہ وہ انگریز عورتیں جو اسلام میں داخل ہوں تم اُن
انوار العلوم جلد ۲۱
۶۳۰
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
۔
سے کہا کرو کہ بے شک ملکی حالات کی وجہ سے تم اس وقت پردہ نہیں کر سکتیں لیکن یہ خیال رکھو کہ
پردہ اسلامی حکم ہے اور تم بھی پردہ کی ویسی ہی پابند ہو جیسی دوسری عورتیں تا کہ انہیں اس بات کا
احساس ہو جائے اور جب بھی انہیں توفیق ملے وہ اس پر عمل پیرا ہو جا ئیں ۔ چنانچہ ان کی طرف
سے اب تازہ رپورٹ یہ ملی ہے کہ اس دفعہ عید پر عورتوں نے الگ جگہ پر نماز پڑھی ہے پہلے وہ
علیحدہ نماز پڑھنا گوارہ نہیں کرتی تھیں لیکن اس دفعہ اس حد تک تیار ہو گئی ہیں انہوں نے الگ
نماز پڑھنا برداشت کر لیا ہے۔ اس طرز پر قرآن کریم کو سیکھو اور جس طرح تم نے قرآن
سیکھا ہے اس پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو پیار اور اخلاص کے ساتھ ان کے پاس جاؤ اور ان کی
اصلاح کی کوشش کرو اور پھر ان کو موقع بھی دو کہ وہ اپنے خیالات کا تم پر انحصار کریں ۔ تم ایک
ملک کی رہنے والی ہو، تم ایک نبی ایک قرآن کی طرف منسوب ہونے والی ، آخر دشمنی کیسی ؟ اگر
کوئی تعلیم یافتہ ہے تو وہ غیر تعلیم یافتہ کو جا کر سمجھائے اور اگر غیر تعلیم یافتہ حق پر ہیں تو وہ تعلیم یافتہ
طبقہ کو سمجھائیں ۔ اگر تم اس طرح عمل کرو تو تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ اور ملکی اور غیر ملکی کے
درمیان جو اس وقت ڈوری ہے وہ دُور ہو جائے گی اور پھر اکٹھے بیٹھنے سے ذہن میں فکری اتحاد
بھی پیدا ہوتا ہے اور دلوں میں صفائی پیدا ہو جاتی ہے۔
ا النساء : ٢
الفضل ربوه ۱۴ ، ۲۱ نومبر ۱۹۶۲ء )
پیدائش باب ۲ آیت ۷ تا ۲۳۔ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۱۸۸۷ء مفہوماً
الصفت : ١٠٦
بخاری کتاب الانبياء باب قول الله تعالى واتخذ الله ابراهيم خليلا
ه ربنا وابعث فيهم رسولا منهم يتلوا عليهم ايتك ويعلمهم الكتاب والحكمة
ويزكيهم (البقرة: ١٣٠ )
واوحينا الى ام موسى ان ارضعيه فاذا خفت عليه فالقيه في اليم (القصص: ۸)
وضرب الله مثلا للذين امنوا امرات فرعون اذ قالت ربّ ابن لي عندك بيتا
في الجنة ونجني من فرعون وعمله ونجنى من القوم الظلمين (التحريم: ١٢)
انوار العلوم جلد ۲۱
العلق : ۲ تا ۴
۶۳۱
قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز ۔۔۔۔۔
۱۰،۹ بخاری کتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله صلى الله
عليه وسلم (الخ)
ا بخاری کتاب العيدين باب اذا لم يكن لها جلباب في العيد
بخاری کتاب العلم باب هل يجعل للنساء يوما (الخ)
۱۳ موضوعات کبیر ملا علی قاری صفحه ۳۷ مطبوعہ دھلی ۱۳۴۶ھ
ابوداؤد كتاب الجهاد باب في النساء يفزون
ه تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۵۶۸ تا ۵ ۵۷ ۔ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء