بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
24
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
(فرموده ۲۶ نومبر ۱۹۵۰ء بمقام بیت احمد یہ بھیرہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
ایک ربع صدی سے زیادہ عرصہ ہو ا یعنی تقریباً ۳۰ سال ہوئے جب سے میرے
دل میں اس شہر میں آنے کا شوق تھا۔ بھیرہ ، بھیرہ والوں کے لئے اینٹوں اور گارے یا اینٹوں
بنا ہوا
اور چونے سے بنا ہوا ایک شہر ہے مگر میرے لئے یہ اینٹوں اور گارے یا اینٹوں اور چونے کا
اشہر نہیں تھا بلکہ میرے اُستاد جنہوں نے مجھے نہایت محبت اور شفقت سے قرآن کریم کا
ترجمہ پڑھایا اور بخاری کا بھی ترجمہ پڑھایا ان کا مولد ومسکن تھا۔ بھیرہ والوں نے بھیرہ کی
رہنے والی ماؤں کی چھاتیوں سے دودھ پیا لیکن میں نے بھیرہ کی ایک بزرگ ہستی کی
زبان سے قرآن کریم اور حدیث کا دودھ پیا۔ پس بھیرہ والوں کی نگاہ میں جو قدر بھیرہ
شہر کی ہے میری نگاہ میں اس کی اس سے بہت زیادہ قدر ہے ۔ میری نگاہ سے
میری صحت بچپن سے ہی کمزور تھی اور میں اکثر بیمار رہتا تھا جس کی وجہ سے میں ت سے
ہی تھے اور تھی اس پڑھائی میں سخت کمزور تھا۔ میری آنکھوں میں لکرے تھے اور گلے میں سوزش رہتی تھی اِس
لئے نہ تو میں پڑھ سکتا تھا اور نہ اچھی طرح دیکھ سکتا تھا ۔ اُن دنوں حضرت خلیفہ مسیح الاوّل
مولوی نور الدین صاحب جو بھیرہ کے رہنے والے تھے اُنہوں نے مجھے بلا کر کہا کہ میاں !
تم مجھ سے قرآن کریم پڑھا کرو۔ تمہیں نہ دیکھنے کی تکلیف ہوگی اور نہ پڑھنے کی تکلیف
ہو گی میں خود ہی بولا کروں گا اور میں ہی کتاب دیکھا کروں گا ۔ چنانچہ میں نے آپ سے
قرآن کریم کا ترجمہ پڑھنا شروع کر دیا۔ میں قرآن کریم کھول کر سامنے رکھ لیتا اور
و

انوار العلوم جلد ۲۲
۷۸
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
مولوی صاحب پڑھتے بھی جاتے اور ترجمہ بھی کرتے جاتے ۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ آیا یہ
میری ذہانت کا نتیجہ تھا یا اُن کے اخلاص اور محنت کا کہ ۱۴ ، ۱۵ سال کی عمر میں ۶ ماہ کے اندر
اندر تھوڑا تھوڑا وقت پڑھنے کے بعد قرآن کریم کا ترجمہ ختم ہو گیا۔ پھر جب میری عمر
۲۲٬۲۰ سال کی ہوئی تو آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا میاں ! تم مجھ سے بخاری بھی پڑھ لو
چنانچہ میں نے بخاری شریف پڑھنی شروع کر دی۔ گلے کی سوزش کی وجہ سے مجھ سے پڑھا
نہیں جاتا تھا اور آنکھوں میں ٹکروں کی وجہ سے میں کتاب کو دیکھ نہیں سکتا تھا آپ خود ہی
بخاری کا ایک پارہ اپنے سامنے رکھ لیتے اور روزانہ نصف پارہ مجھے پڑھا دیا کرتے ۔ آپ
خود ہی پڑھتے جاتے تھے اور خود ہی ترجمہ کرتے جاتے تھے ۔ اس طرح دو اڑھائی ماہ میں
چھٹیاں وغیرہ نکال کر میں نے بخاری کا ترجمہ ختم کر لیا۔ پھر عربی کے کچھ ابتدائی رسالے
بھی میں نے آپ سے پڑھے ۔
یہ
یہ علم تھا جو آپ نے مجھے سکھایا اور جس کی وجہ سے میرے اندر مزید مطالعہ کا شوق پیدا ہوا۔
آپ جو کچھ مناسب سمجھتے تھے تشریح کے طور پر خود ہی بیان کر دیتے تھے اور اگر میں کوئی
سوال کرتا تو مجھے روک دیتے تھے ۔ ہمارے ایک ہم جماعت تھے۔ تھے تو وہ بڑی عمر کے لیکن
دوبارہ کلاس میں شامل ہوئے تھے اُن کا نام حافظ روشن علی تھا ۔ آپ حضرت نوشہ صاحب
کے خاندان میں سے تھے جن کا مزار رن مل، ضلع گجرات میں ہے اور گدی کے مالکوں
میں سے تھے۔ انہی کے داماد ( حافظ مبارک احمد صاحب ) نے ابھی قرآن کریم کی تلاوت
کی ہے ۔ جب مولوی صاحب کوئی تشریح بیان فرماتے تو چونکہ حافظ روشن علی صاحب
اعتراض کرنا شروع کر دیتے اور کہتے کہ ان معنوں پر یہ یہ اعتراض پڑتا ہے۔ میری عمر
اُس وقت ۲۰ ۲۱ سال کی تھی۔ میں نے حافظ صاحب کو اعتراض کرتے دیکھا تو ایک
دن میرے دل میں بھی گد گدی سی اُٹھی اور میں بھی اعتراض کرنے لگا۔ مولوی صاحب
کو مجھ سے بہت محبت تھی۔ ایک دو دن تک تو آپ نے برداشت کیا۔ لیکن پھر جو میں نے
سوال کیا تو فرمایا میاں ! تمہارا معاملہ اور ہے اور حافظ صاحب کا معاملہ اور ہے ۔ یہ
مولوی ہیں اور ان کا طریق بال کی کھال نکالنا ہوتا ہے لیکن تم مولوی نہیں تم نے تو دین

انوار العلوم جلد ۲۲
۷۹
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
حاصل کرنا ہے۔ پھر فرمایا میاں ! یہ تو دیکھو مجھے تم سے کتنا عشق ہے ۔ اگر میں ان معنوں
سے جو بیان کرتا ہوں زیادہ معنے جانوں تو کیا تمہیں بتا نہ دوں؟ اگر مجھے کوئی اور معنے معلوم
ہوتے تو میں تمہیں ضرور بتا دیتا ۔ پس اگر میں نے تمہیں کوئی اور معنے نہیں بتائے تو اس
کا یہی مطلب ہے کہ مجھے صرف اتنے ہی معنے آتے ہیں ۔ پھر فرمایا میاں ! اتنا تو سوچو کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے اللہ تعالیٰ کا بندہ صرف میں ہی ہوں یا تم
بھی ہو ؟ کیا یہ میرا ہی فرض ہے کہ اسلام پر جو اعتراض پڑتا ہے اُس کا جواب دوں یا تمہارا
بھی فرض ہے کہ تم خود سوچو اور اسلام پر پڑنے والے تمام اعتراضات کا جواب دو؟
تم سوال نہ کیا کرو بلکہ خود سوچا کرو اور ان اعتراضات کے خود جوابات دیا کرو۔
آپ نے مجھے جو کچھ پڑھایا میں اُس کی بھی قدر کرتا ہوں لیکن جو آپ نے مجھے نہیں
پڑھا یا وہ میرے لئے بہت زیادہ قیمتی ہے کیونکہ جو نہی یہ آواز میرے کانوں میں پڑی کہ
کیا صرف میرا ہی فرض ہے کہ اسلام پر پڑنے والے شبہات کا جواب دوں یا تمہارا بھی
فرض ہے کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے صرف میں ہی اللہ کا بندہ ہوں یا
تم بھی اللہ کے بندے ہو؟ اس آواز نے میرے اندر ایک آگ لگا دی اور میں نے سمجھا
کہ گویا اسرافیل فرشتے نے صور پھونکا۔ اس کے بعد میں نے پوچھنا بند کر دیا اور سوچنا
شروع کر دیا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے علم کے سمند رسکھا دیئے ۔ اب اگر
کوئی اسلام کا دشمن اسلام پر کتنے بھی اعتراض کرے میں انہیں خدا تعالیٰ کے فضل سے
قرآن کریم سے ہی رڈ کر سکتا ہوں ۔
چونکہ بھیرہ آنے کا شوق مجھے مدت سے تھا اِس لئے یہاں آکر میں خوش بھی ہوں کہ
میری ایک دیرینہ خواہش پوری ہوئی ۔ مگر بھیرہ کی دیواروں میں داخل ہونے کے
بعد میرے دل کے زخم دوبارہ ہرے ہو گئے ۔ بھیرے کی ہی ایک لڑکی امتہ الحی سے جو
حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ المسیح الاوّل کی بیٹی تھیں ، میری شادی ہوئی ۔ ہم
دونوں میں بہت محبت تھی ۔ بیوقوف لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید اسلام اور روحانیت کے یہ معنے
ہیں کہ میاں کو بیوی سے محبت نہ ہو اور بیوی بیوی کو میاں سے محبت نہ ہو نہ ہو لیکن جو لوگ اسلام اور

انوار العلوم جلد ۲۲
۸۰
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
روحانیت کو سمجھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اسلام ہی ایک مذہب ہے جو خاوند کو بیوی سے اور
بیوی کو خاوند سے محبت کرنے کا حکم دیتا ہے ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعض دفعہ جس
گلاس میں میں پانی پیتی اُسی گلاس میں اُسی جگہ ہونٹ رکھ کر پانی پیتے اور فرماتے میں یہ
بتانے کے لئے ایسا کرتا ہوں کہ مجھے تم سے کتنی محبت ہے ۔ لے پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
فرماتی ہیں ایک دفعہ میرے سر میں شدید درد ہو رہا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
تشریف لائے ۔ آپؐ نے فرمایا عائشہ صبر کرو ۔ لوگ بیمار ہوا ہی کرتے ہیں ۔ حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ۔ شدت درد سے مجھے تکلیف ہو رہی تھی اور میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو جو مجھے دین سکھانے کے لئے تھی سمجھ نہ سکی ۔ مجھے غصہ آگیا کہ
مجھے سردرد ہو رہا ہے اور بجائے اس کے کہ آپ مجھ سے ہمدردی کا اظہار کریں آپ کہتے
ہیں کہ صبر کرو لوگ بیمار ہوا ہی کرتے ہیں۔ میں نے غصہ سے کہا آپ کو کیا میں مر جاؤں گی
تو آپ دوسری شادی کر لیں گے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اُس وقت تکلیف میں کہہ
رہی تھیں ہائے میں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری بات سُن کر فرمایا اچھا عائشہ
اگر یہ بات ہے تو ہائے تو نہیں ہائے میں ہے اور چند دنوں کے بعد آپ بیمار ہو کر فوت
ہو گئے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جب تک زندہ رہیں ہمیشہ ہی اس بات پر افسوس کیا
کرتی تھیں کہ میں نے یہ فقرہ کیوں کہا جس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صدمہ پہنچا۔
گویا میں نے آپ کی محبت پر شبہ کیا ۔ کاش ! میں یہ فقرہ نہ کہتی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے پہلے مر جاتی تا یہ صدمہ نہ دیا نہ دیکھتی ۔
غرض نا واقف اور جاہل لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ایک مسلمان کے معنی یہ ہیں کہ وہ
کوئی پتھر دل کا انسان ہے اور مسلمان وہ ہے جس میں محبت اور وفا کے جذبات نہیں پائے
جاتے حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم محبت اور وفا کا مجسمہ تھے ۔ ایک دفعہ آپ ایک
مجلس میں بیٹھے صحابہ سے باتیں کر رہے تھے ایک شخص آیا اور اُس نے کہا یا رسول الله !
آپ کی بیٹی آپ کو بلا رہی ہے کیونکہ اس کا لڑکا بیمار ہے ۔ آپ باتوں میں مشغول تھے فرمایا

انوار العلوم جلد ۲۲
M
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
اچھا آتا ہوں اور پھر باتوں میں بھول گئے۔ تھوڑی دیر کے بعد پھر ایک شخص آیا اور اُس
نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ کی بیٹی یاد فرماتی ہیں لڑکے کی حالت زیادہ خراب
ہے۔ آپ نے فرمایا اچھا آتا ہوں ۔ تھوڑی دیر کے بعد تیسرا شخص آیا اور اُس نے عرض کی
يا رَسُولَ اللہ ! جلدی تشریف لائے لڑکے کی حالت زیادہ خراب ہوگئی ہے ۔ آپ تشریف
لے گئے اور اپنے نواسہ کو گود میں لے لیا۔ تھوڑی دیر میں اُس کی جان نکل گئی ۔ اُس وقت
آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔ آپ کے پاس ایک انصاری کھڑے تھے ۔ انہوں نے
کہا آپ خدا تعالیٰ کے رسول ہیں اور رو رہے ہیں ! جس کے معنی یہ تھے کہ بھلا رسول کو
جذبات سے کیا تعلق ؟ آپ نے فرمایا خدا تعالٰی نے ہر انسان کے اندر خواہ وہ رسول ہو یا
غیر رسول محبت کے جذبات پیدا کئے ہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ نے تمہیں محبت کے جذبات سے
محروم رکھا ہے تو میرے پاس اس کا کیا علاج ہے؟ سے
غرض آج سے چھپیں ستائیس یا اٹھائیس سال پہلے امۃ الحی مرحومہ سے جب ہم
دونوں باتیں کیا کرتے تھے میں نے کہا کہ میں تمہیں تمہارے ابا کے وطن لے جاؤں گا پھر
جب
اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت میں یہاں نہ آسکا اور امۃ الحی مرحومہ فوت ہو گئیں اور ج
مجھے بھیرہ آنے کا موقع ملا تو ان کی وفات پر ۲۶ سال گزر رہے ہیں ۔ پس جو نہی میں
بھیرہ میں داخل ہو ا وہ باتیں مجھے یاد آ گئیں کہ میں نے امتہ الحی مرحومہ سے ان کے ابا کا
وطن دکھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن خدا تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت جب تک وہ زندہ رہیں مجھے
یہاں آنے کا موقع نہ ملا اور جب مجھے یہاں آنے کا موقع ملا تو بھیرے کی بیٹی اور میری
بیوی امۃ الحی مرحومہ فوت ہو چکی تھیں ۔ بہر حال جیسے اللہ تعالیٰ کی مشیت ہوتی ہے اسی
طرح ہوتا ہے۔ میں امتہ الحی مرحومہ کو بھیرہ لا سکایا نہ لا سکا یہ سب رسمی باتیں ہیں انسان کے
اندر محبت کے جذبات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے یہ چیز پیدا ہوتی ہے لیکن اگر فلسفیا نہ نگاہ
سے دیکھا جائے تو یہ کوئی بات نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بدر کی جنگ میں
تشریف لے گئے تو جو لوگ قید ہو کر مسلمانوں کے قبضہ میں آئے اُن میں آپ کا ایک داماد
بھی تھا جس کو کفار جبراً جنگ کے لئے ساتھ لے گئے تھے آپ نے قیدیوں سے کہا تم فدیہ
-

انوار العلوم جلد ۲۲
۸۲
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
دو اور رہائی حاصل کرلو۔ آپ کے داماد نے کہا میرے ہاں تو کچھ بھی نہیں ہاں مکہ جا کر
کچھ انتظام کر دوں گا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہت اچھا۔ یہ نوجوان ایک
شریف الطبع انسان تھا با وجود اس کے کہ لوگ اسے کہتے تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بیٹی کو دکھ دو مگر وہ دُکھ نہ دیتا وہ کہتا تھا میں مسلمان نہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے کوئی عقیدت نہیں رکھتا لیکن پھر بھی میں ان کی لڑکی کو کیوں ماروں ۔ چنانچہ وہ با وجود
دوسروں کے اُکسانے کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کو دکھ نہیں دیتا تھا۔ جب وہ واپس
مکے گیا تو گھر میں کوئی چیز نہ تھی جو فدیہ کے طور پر دی جاتی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی بیٹی کے پاس ایک سونے کا ہار تھا جو شادی کے موقع پر والدہ کی طرف سے اُسے دیا گیا
تھا۔ اُس نے اپنے خاوند کو وہ ہار دے کر کہا یہ ہار لے لو اور اسے فدیہ کے طور پر بھجوا دو۔
مسجد میں جا کر جب دوسرے لوگوں نے فدیے پیش کرنے شروع کئے تو ایک شخص رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اُس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ کے داماد نے
یہ ہار بطور فدیہ بھجوایا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ہار پر سے کپڑا اٹھایا تو
آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے آپ تھوڑی دیر خاموش رہے پھر صحابہ رضی اللہ عنہم کی
طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا اگر آپ لوگ خوشی سے منظور کر لیں کہ یہ ہار واپس کر دیا
جائے تو میں اس کی سفارش کرتا ہوں ۔ ہار تو ہا رہی ہے مگر اس میں اتنا فرق ہے کہ یہ ہار
میری مرحومہ بیوی خدیجہ کے ہاتھ کا تحفہ ہے جو اُس نے اپنی بیٹی کو دیا تھا اور میری بیٹی کے
پاس بس یہی ہار اپنی والدہ کی ایک یادگار ہے اس کے سوا اور کوئی یادگار نہیں مجھے یہ ہار
دیکھ کر صدمہ ہوا کہ خاوند کی جان بچانے کے لئے میری بیٹی نے ایک ہی چیز جو اُس کے
پاس اپنی والدہ کی یاد گار تھی اُس نے بطور فدیہ بھیج دی ہے ۔ اگر آپ لوگ خوشی سے اسے
معاف کر دیں تو میں یہ ہار واپس کر دوں ۔ صحابہ کرام تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
جانیں قربان کرنے کے لئے تیار تھے ہار کی بھلا حیثیت ہی کیا تھی ۔ صحابہ نے عرض کیا
يَا رَسُول اللہ ! اس سے زیادہ خوشی ہمارے لئے اور کیا ہو گی کہ ہم اِس ہار کو جو حضرت
خدیجہ رضی اللہ عنہا نے اپنی بیٹی کو بطور تحفہ دیا تھا اُسے واپس کر دیں چنانچہ رسول کریم

انوار العلوم جلد ۲۲
صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ہا ر واپس کر دیا ہے
۸۳
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
اب دیکھو سونے میں کیا رکھا تھا ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا وطن چھوڑا،
جائدادیں چھوڑیں ، مکان چھوڑے اور مشیت الہی کے مقابلہ میں ان کی کچھ بھی پرواہ نہ
کی ۔ پھر آپ کی شان تو بڑی تھی صحابہؓ نے بھی اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کی خاطر قربان کر دیا
لیکن سونے کے اس ہار کو دیکھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صدمہ پہنچا اس لئے کہ یہ
حضرت خدیجہ کا دیا ہو ا ہار تھا ۔ سونے کا سوال نہیں اگر وہ مٹی کا بھی بنا ہوا ہوتا تو آپ کو
تکلیف ہوتی کیونکہ اس کا جذبات کے ساتھ تعلق تھا ۔ پس امۃ الحی نے فوت ہونا تھا اور وہ
فوت ہو گئیں میں پہلے مر جاتا یا وہ پہلے مر گئیں اس میں کوئی فرق نہیں یہ خدا تعالیٰ کا قانون
تھا جو پورا ہو الیکن یہ جذبات کی چیز ہے کہ جب ہم دونوں باتیں کیا کرتے تھے تو میں اُن
سے وعدہ کیا کرتا تھا کہ میں تمہیں تمہارے ابا کا وطن دکھاؤں گا لیکن جب وہ وقت آیا کہ
میں نے بھیرہ دیکھا تو وہ ہستی جس سے میں وعدہ کیا کرتا تھا کہ میں اُسے اُس کے ابا کا
وطن دکھاؤں گا اس دنیا سے گزرچکی تھی ۔
جب کہ میں بتا چکا ہوں مجھے یہاں آنے کی دیرینہ خواہش تھی مقامی جماعت کے
بعض دوست ڈرتے تھے کہ کہیں دوسرے لوگ شورش نہ کریں اور اُنہوں نے چاہا کہ
میں بھیرہ نہ جاؤں لیکن میری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ آخر یہاں کے لوگ میری وجہ
سے شورش کیوں کریں گے ۔ آخر کوئی کسی کے خلاف ہوتا ہے تو وہ اِس لئے کہ وہ اس کا
کام بگاڑتا ہے میں نے ان کا کیا بگاڑا ہے کہ وہ میرے خلاف ہوں گے۔ اگر کوئی شخص
میرے یہاں آنے کی وجہ سے شورش کرے گا تو وہ غلط فہمی کی بناء پر ہو گی ۔ وہ اس خیال
سے شورش کرے گا کہ میں ( نعوذ باللہ ) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن ہوں مجھ کو تو
یہ مخالفت بھی اچھی لگتی ہے کہ یہ میرے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی وجہ سے ہے۔
ہے۔
آخر دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہاں کسی سے میرا زمین کا جھگڑا ہے یا مکان کا جھگڑا ہے یا کسی
معہدے کا جھگڑا ہے ۔ میں گورداسپور کا رہنے والا ہوں اور ہجرت کے بعد ضلع جھنگ میں
مقیم ہوں ۔ اور جہاں تک جائداد کا سوال ہے یہاں کے کسی رہنے والے کو مجھ پر شکوہ نہیں

انوار العلوم جلد ۲۲
۸۴
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
-
ہو سکتا اگر کسی کو مجھ پر کوئی شکوہ ہے تو کسی جائداد کے جھگڑے کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ شکوہ
مخالفوں کی ان باتوں کی وجہ سے ہے کہ میں (نعوذ باللہ ) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
ہنگ کرتا ہوں اور آپ کے دین کو بگاڑتا ہوں ۔ یہ سب باتیں ہیں تو جھوٹی لیکن بہر حال
جو شخص مجھے گالیاں دیتا ہے، مجھے مارنے کو تیار ہو جاتا ہے یا مجھ پر پتھراؤ کرنے کا ارادہ
کرتا ہے وہ اس لئے ایسا کرتا ہے کہ وہ اپنی غلط محبت کی وجہ سے مجھے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا دشمن تصور کرتا ہے ۔ میرے لئے تو یہ امر بھی خوشی کا موجب ہے کہ لوگ میری
مخالفت کی وجہ سے شورش کرتے ہیں جو انہوں نے عملاً نہیں کی یا وہ مجھ پر حملہ کرنے کا
ارادہ کرتے ہیں جو عملاً انھوں نے نہیں کیا ۔ اگر وہ عملاً بھی ایسا کرتے تب بھی میں خوش
ہوتا کہ ان کے اندر میرے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت تو ہے ۔ آخر میں بھی
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اتباع میں سے ہوں آپ کو شعر کی صورت
میں ایک الہام ہوا ۔ اُس کے الفاظ میں پہلے سُنا دیتا ہوں اور پھر اُس کا ترجمہ کروں گا۔
اُس وقت لوگ بڑی مخالفت کرتے تھے ۔ میں ابھی بچہ ہی تھا لا ہور میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام ایک دعوت سے واپس تشریف لا رہے تھے آپ جب بازار میں سے
گزر رہے تھے تو لوگ چھتوں پر کھڑے ہو کر آپ کو گالیاں دیتے تھے اور کہتے تھے کہ مرزا
دوڑ گیا مرزا دوڑ گیا۔ اسی اثناء میں میں نے ایک بڑھے کو دیکھا جس کا ایک ہاتھ کٹا ہو ا تھا
اور اُس پر تازہ تازہ ہلدی لگی ہوئی تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی ہاتھ کٹے زیادہ دیر
نہیں ہوئی تھی۔ میں نے دیکھا کہ وہ بڑھا اپنا تندرست ہاتھ کٹے ہوئے ہاتھ پر ہاتھ مار کر
کہہ رہا تھا مرزا نٹھ گیا مرزا نٹھ گیا ۔ میں حیران تھا کہ آخر یہ کیوں کہتا ہے مرزا مٹھ گیا۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ لاہور شہر میں جارہے تھے اور پیچھے
سے کسی نے حملہ کیا اور آپ گر گئے ۔ اسی طرح لوگوں کو پتھراؤ کرتے بھی ہم نے دیکھا۔
غرض ان دنوں مخالفت بڑی زوروں پر تھی اور قدرتی طور پر جماعت کے بعض
دوستوں کو بھی غصہ آجاتا تھا کہ آخر یہ لوگ بلا وجہ ایسا کیوں کرتے ہیں اُس وقت حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا

انوار العلوم جلد ۲۲
۸۵
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
اے دل تو نیز خاطر ایناں نگہدار
کآخر کنند دعوی حب پیمبرم
یعنی اے ہمارے ما مور ! یہ مسلمان جو تمہیں گالیاں دیتے ہیں تو پھر بھی ان کا لحاظ کر
آخر یہ تمہیں کیوں گالیاں دیتے ہیں؟ تمہیں مارنے کیوں دوڑتے ہیں اور تم پر حملہ آور
کیوں ہوتے ہیں؟ یہ لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے ہی تمہیں مارتے اور
گالیاں دیتے ہیں اس لئے ان کا لحاظ رکھنا بڑا ضروری ہے ۔ غرض ہماری جو مخالفت ہوتی
ہے تمہیں دیکھنا چاہئے کہ اس کے پیچھے کیا بات ہے۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ یہ لوگ جو تمہیں گالیاں
دیتے اور کہتے ہیں کہ تمہاری چائے بھی شراب سے بدتر ہے شراب پینا جائز ہو سکتا ہے لیکن
تمہاری چائے پینی جائز نہیں اگر انہیں پتہ لگ جائے کہ میرے اندر محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی محبت کا جو شعلہ جل رہا ہے وہ ان کے لاکھوں لاکھ کے اندر بھی نہیں جل رہا تو
وہ فوراً تمہارے قدموں میں گر جائیں ۔ یہ لوگ مخالفت اسی لئے کرتے ہیں کہ وہ سمجھتے
ہیں کہ میں اور میرے ساتھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف ہیں ۔ یہ مخالفت بعض
غلط فہمیوں کے نتیجہ میں ہے اسی لئے جب میں نے سُنا کہ لوگ میرے آنے پر شورش
کریں گے تو مجھے غصہ نہیں آیا مجھے یہ سن کر کہ لوگ میری مخالفت کی وجہ سے شورش کریں
گے خوشی ہوئی کہ ابھی میرے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی چنگاری ان
کے اندر سُلگ رہی ہے اگر چہ وہ کسی غلط نہی کی بناء پر ایسا کر رہے ہیں لیکن اس کا موجب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہی ہے اس لئے ہمیں بجائے غصہ میں آنے کے ان
کی اصلاح کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور ان کی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہئے ۔ اگر کسی شخص
کا بھائی بیمار ہو جاتا ہے تو وہ اُسے زہر دے کر مارا نہیں کرتا ، وہ گلا گھونٹ کر ہلاک نہیں کرتا
بلکہ اُس کا علاج کرتا ہے اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ ہم بجائے ناراض ہونے کے اس
مخالفت کو رفع کرنے کی تدبیر کریں ۔ اگر لوگ مخالفتیں کرتے ہیں اور مجھے یابانی سلسلہ
احمد یہ کو یا تمہیں برا بھلا کہتے ہیں تو جماعت کو یا د رکھنا چاہئے کہ وہ تمہارے بھائی ہیں اور
کسی غلط فہمی میں مبتلا ہیں پس تم بجائے ناراض ہونے کے دعائیں کرو اور ان مخالفت

انوار العلوم جلد ۲۲
۸۶
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
کرنے والوں کو اصل حقیقت سے واقف کرو جب تم انہیں اصل حقیقت سے واقف کر دو
گے تو انہیں پتہ لگ جائے گا کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن نہیں بلکہ آپ
کے سچے عاشق ہیں اور وہی لوگ جو تمہیں مارنے پر آمادہ ہیں تمہاری خاطر مرنے کے لئے
تیار ہو جائیں گے ۔ آخر مکہ والوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کتنی مخالفت کی تھی ؟
وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت اس لئے کرتے تھے کہ وہ سمجھتے تھے یہ شخص دینِ حقہ
یعنی ان کے آباؤ اجداد کے دین کی مخالفت کرتا ہے اور اسے بگاڑتا ہے لیکن جب انہیں
پتہ لگ گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی دین حقہ لائے ہیں تو وہی مکہ والے جو آپ
کو مارنے کے درپے تھے آپ کی خاطر قربانیاں کرنے اور اپنی جانیں دینے کے لئے تیار
ہو گئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اشد ترین دشمن عتبہ، شیبہ، ولید ، عاص اور ابو جہل
تھے اور ان کے ساتھ چمٹا ہوا ابوسفیان تھا یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی ابتداء سے مخالفت کی اور ایسی شدید مخالفت کی جس کی شان دنیا کے پردہ پر نظر
نہیں آتی ۔ ابو جہل کی مخالفت کا یہ حال تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ ایک
چٹان پر بیٹھے کسی مسئلہ کے متعلق سوچ رہے تھے صبح کا وقت تھا کہ ابو جہل پاس سے گزرا۔
اُس نے جب آپ کو چٹان پر اس طرح خاموش بیٹھے دیکھا تو شیطان نے اُس کے دل
میں شرارت پیدا کی اُس نے آپ کو گالیاں دینی شروع کر دیں ، بُرا بھلا کہا اور پھر آپ کو
ایک تھپڑ مارا اور کہا تو باز نہیں آتا اپنی باتوں سے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش
بیٹھے کوئی بات سوچ رہے تھے جب ابو جہل نے آپ کو تھپڑ مارا تو آپ نے صرف اتنا کہا
کہ میں نے آپ لوگوں کا کیا بگاڑا ہے کہ میرے ساتھ اتنی دشمنی کی جاتی ہے ،میں نے تو
بیٹھ گئے ۔
آپ لوگوں کو صرف خدا تعالیٰ کا پیغام سنایا ہے ۔ آپ نے یہ فرمایا اور پھر چٹان پر بیٹھ
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے، آپ نہایت دلیر بہادر اور
مضبوط پہلوان تھے آپ ہر وقت شکار میں مشغول رہتے تھے اور دین کے متعلق سوچنے کا
کبھی آپ کو خیال بھی نہیں آتا تھا ۔ جب ابو جہل نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مارا
تو حمزہ کی ایک پرانی لونڈی اس واقعہ کو دیکھ رہی تھی ۔ پرانی لونڈیاں اور خادم بھی گھر کے

انوار العلوم جلد ۲۲
۸۷
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
فرد بن جاتے ہیں اس لونڈی نے جب یہ نظارہ دیکھا تو اسے بہت دکھ ہو اوہ مسلمان تو تھی
نہیں سارا دن کام کرتی جاتی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دوسرے
بزرگوں کو یاد کر کے بڑ بڑاتی جاتی کہ آمنہ کے بچے نے ان کا کیا بگاڑا ہے کہ وہ یونہی اسے
مارتے ہیں اور وہ انہیں کچھ بھی تو نہیں کہتا ۔ سارا دن اُس کے سینہ کے اندر ایک آگ لگی
رہی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس پتھر پر سے اُٹھے اور اپنے گھر تشریف لے گئے ۔
حضرت حمزہ شکار کے لئے باہر گئے ہوئے تھے شام کو وہ او بچی سے بنے نیزہ اور تلوار لٹکائے
ہوئے تیر کمان پکڑے اور ہاتھ میں شکار لٹکائے گھر واپس تشریف لائے ۔ حضرت حمزہ کا
گھر میں داخل ہونا تھا کہ وہ لونڈی کھڑی ہو گئی اور اُس نے کہا تم بڑے بہادر بنے پھرتے
ہو، ہر وقت اسلحہ سے مسلح رہتے ہو کیا تمہیں معلوم ہے کہ آج صبح ابو جہل نے تمہارے بھتیجے
سے کیا کیا ؟ حضرت حمزہ نے کہا کیا بات ہے؟ یہ سوال سُن کر وہ لونڈی روپڑی اور اس
نے کہا آج میں دروازہ میں کھڑی تھی کہ میں نے دیکھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس
پتھر پر چپ کر کے بیٹھے ہوئے تھے کہ ابو جہل ( ابو جہل کا اصل نام ابوالحکم تھا ) پاس سے
گزرا اور بغیر کچھ کہے اُس نے آپ کے منہ پر تھپڑ مارا اور بُرا بھلا کہا۔ آپ نے صرف اتنا
کہا کہ اے لوگو ! میں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے کہ تم مجھے مارتے ہو میں تو صرف خدا تعالیٰ کا
پیغام تمہیں سناتا ہوں ۔ پھر وہ لونڈی غصہ میں آ کر کہنے لگی خدا کی قسم ! محمد نے ابو جہل کو کچھ
بھی تو نہیں کہا تھا۔ ایک جاہل عورت کی زبان سے یہ بات یہ بات سن کر حضرت حمزہ کو غیرت
آگئی اور وہ فوراً واپس لوٹے ۔ شام کا وقت تھا ابو جہل بیت اللہ میں بیٹھا تھا اور اس کے
ار در گرد دوسرے سردارانِ مکہ بیٹھے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بدگوئیاں
ہو رہی تھیں ۔ حضرت حمزہ خانہ کعبہ میں داخل ہوئے اور سیدھے اُس جگہ پر پہنچے جہاں
ابو جہل دوسرے سرداروں کے ساتھ بیٹھا تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بد گوئیاں
کر رہا تھا ہاتھ میں تیر کمان تھی آپ نے اُس کا ایک سرا پکڑ کر ابوجہل کے منہ پر دے
مارا اور کہا تو بڑا بہادر بنا پھرتا ہے میری لونڈی نے مجھے بتایا ہے کہ میرا بھتیجا ( محمد صلی اللہ
علیہ وسلم ) آج صبح جب ایک پتھر پر بیٹھا تھا تو تو نے اُسے تھپڑ مار اور اس نے تمہیں کوئی

انوار العلوم جلد ۲۲
۸۸
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
جواب نہ دیا اب میں تمہیں مارتا ہوں اگر تم بہادر ہو تو میری مار کا جواب دو
یہ واقعہ ایسا اچانک ہوا کہ ابو جہل گھبرا گیا اُس کے ساتھی جوش سے کھڑے ہوئے
اور حضرت حمزہ کے ساتھ لڑنے کو اٹھے مگر ابو جہل پر صداقت کا اثر تھا وہ کہنے لگا جانے
دو مجھ سے ہی صبح غلطی ہو گئی تھی ۔ حضرت حمزہ واپس آئے اور اُس مکان کا پتہ لے کر
جہاں اُن دنوں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مقیم تھے پہنچے اور عرض کیا کہ میں
و
مسلمان ہوتا ہوں ۔
-
غرض ابو جہل کی دشمنی کا یہ حال تھا کہ وہ بلا وجہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دشمنی
کیا کرتا تھا اگر یہ ہوتا کہ آپ تو حید کا وعظ کر رہے ہوتے تو ہم کہتے ابو جہل پاس سے گزرا
اور آپ کا وعظ سُن کر وہ غصہ میں آ گیا لیکن آپ خاموش پتھر پر بیٹھے کسی مسئلہ کے متعلق
سوچ رہے تھے ۔ یہ ابو جہل کی مخالفت کی حالت تھی اُس کا بیٹا عکرمہ بھی اُس کے نقش قدم
پر چلتا تھا اور وہ آپ کی دشمنی میں انتہا کو پہنچا ہو اتھا بیسیوں مسلمانوں کو اس نے مارا اور
قتل کیا یہاں تک کہ خدا تعالیٰ نے اسلام کو فتح دی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک
فاتح کی حیثیت میں مکہ میں داخل ہوئے اور آپ نے چند افراد کو جو تعداد میں سات کے
قریب تھے اور جنہوں نے مسلمانوں کو مارا اور انسانیت کے خلاف جرائم کئے تھے قتل کر
القتل
دینے کا حکم دے دیا۔ یورپ والوں نے بھی بعض لوگوں کو اسی مجرم کی بناء پر قتل کیا یا پھانسی
پر لٹکایا ہے ۔ گزشتہ جنگ کے اختتام پر بھی جب بعض سر کردہ جرمن لیڈروں پر مقدمہ چلایا پر
گیا تو یہ کہا گیا کہ انہیں جنگ کے بدلہ میں نہیں بلکہ انسانیت سوز جرائم کے بدلہ میں پھانسی
پر لٹکایا جاتا ہے جو ان سے سرزد ہوئے ۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
فتح مکہ کے بعد ان سات اشخاص کے متعلق یہ احکام جاری کئے کہ انہیں قتل کر دیا جائے
ان سات افراد میں عکرمہ بھی تھا۔ اس کی بیوی دل سے مسلمان ہو چکی تھی وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اُس نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں دل
سے مسلمان ہوں مگر میرا خاوند مکہ چھوڑ کر بھاگ گیا ہے وہ اسلام کا کتنا دشمن ہی سہی لیکن
پھر بھی آپ کا بھائی ہے کیا یہ بہتر ہے کہ وہ کسی اور ملک میں جا کر کسی غیر کے ماتحت رہے

آج 10 میں سے 10 باقی