بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر

انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۲۲
۸۹
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
اور وہاں دھکے کھاتا پھرے یا یہ بہتر ہے کہ آپ اسے معاف کر دیں اور وہ آپ کے زیر سایہ
زندگی بسر کرے؟ آپ نے فرمایا اچھا ہم اسے معاف کرتے ہیں وہ واپس آ جائے ہم
اسے کچھ نہیں کہیں گے ۔ اس کی بیوی نے پھر عرض کیا یا رَسُولَ اللہ ! وہ بڑا غیرت مند
شخص ہے اگر آپ یہ کہیں گے کہ وہ مسلمان ہو کر یہاں رہے تو وہ یہاں نہیں رہے گا ۔ ہاں
اگر آپ پ اجازت دیں کہ وہ کافر ہوتے ہوئے بھی یہاں رہ ا رہ سکتا ہے تو وہ واپس آ جائے
گا۔ آپ نے فرمایا بہت اچھا ہم اسے مسلمان ہونے کے لئے نہیں کہیں گے وہ اپنے
مذہب پر قائم رہ سکتا ہے۔ عکرمہ کی بیوی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ عہد لے کر
عکرمہ کی تلاش میں گئی عکرمہ حبشہ کی طرف بھاگا جا رہا تھا وہ کشتی میں سوار ہونے کو تیار تھا
کہ اُس کی بیوی وہاں پہنچی اور اُس نے خاوند سے کہا تم کہاں جا رہے ہو یہاں اپنا بھائی
حاکم ہے کیا یہ بہتر ہے کہ تم اس کے ماتحت رہو یا یہ بہتر ہے کہ تم غیر کی غلامی کرو؟ عکرمہ
نے کہا کیا تجھے معلوم نہیں کہ مجھے قتل کر دینے کے احکام جاری ہو چکے ہیں؟ اُس نے کہا تم
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں جانتے تمہارے سینہ میں گھر کی آگ بھڑک رہی ہے
میں جانتی ہوں کہ جو کچھ اُنہوں نے مجھ سے کہا ہے سچ کہا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ اگر
عکرمہ مکہ واپس آ جائے تو میں اسے معاف کر دوں گا ۔ عکرمہ نے کہا اچھا انہوں نے اگر
معاف بھی کر دیا تو وہ مجھے مسلمان ہونے کے لئے کہیں گے لیکن میں تو مسلمان نہیں ہوں
گا ۔ بیوی نے کہا نہیں انہوں نے کہا ہے کہ وہ تمہیں مسلمان ہونے کے لئے بھی نہیں کہیں
گے تم اپنے مذہب پر قائم رہ کر مکہ میں رہ سکتے ہو ۔ عکرمہ نے کہا کیا یہ سچ ہے؟ بیوی نے کہا
ہاں یہ بالکل سچ ہے ، میں نے خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کر لی ہے ۔ عکرمہ
نے کہا اچھا میں چلتا ہوں لیکن میں محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے منہ سے یہ باتیں
سنوں گا تب مانوں گا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں بیٹھے تھے کہ عکرمہ کی بیوی
اُسے ساتھ لئے حاضر ہوئی ۔ عکرمہ نے کہا محمد ! (عکرمہ ابھی ایمان نہیں لایا تھا۔ اور وہ
آپ کو اسی نام سے پکارتا تھا ) میری بیوی کہتی ہے کہ آپ نے مجھے معاف کر دیا ہے؟
آپ نے فرمایا تمہاری بیوی ٹھیک کہتی ہے ۔ عکرمہ نے کہا میری بیوی نے ایک اور بات

انوار العلوم جلد ۲۲
۹۰
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
بھی کہی ہے اور وہ یہ ہے کہ میں مکہ میں اپنے مذہب کو مانتے ہوئے بھی رہ سکتا ہوں مجھے
اپنا مذہب تبدیل کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا تمہاری بیوی ٹھیک
کہتی ہے۔ عکرمہ نے کہا اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ -
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عکرمہ ! میں نے تجھے مسلمان ہونے کے لئے نہیں
کہا۔ عکرمہ نے کہا اتنا بلند حوصلہ اور ایثار خدا تعالیٰ کے رسول کے سوا کسی میں نہیں ہو سکتا۔
جب میں نے اپنے کانوں سے یہ بات سُن لی کہ آپ نے مجھ جیسے شدید دشمن کو بھی
معاف کر دیا ہے تو میں آپ کی رسالت پر ایمان لاتا ہوں ۔ اب آگے دیکھو۔ عکرمہ میں
کتنی جلدی فرق پڑتا ہے ۔ وہ دنیا دار عکرمہ جو اپنی عزت اور وجاہت کی خاطر آپ سے
لڑائیاں لڑا کرتا تھا جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے فرمایا کہ عکرمہ ہم صرف
تمہارے قصوروں کو ہی نظر انداز نہیں کرتے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ تم کچھ مانگ لو۔ اگر
ہماری طاقت میں ہوا تو ہم تمہاری خواہش کو پورا کر دیں گے تو اُس کے منہ سے یہ بات
سجتی تھی کہ مجھے دو سو اونٹ دے دیں، میرے مکان مجھے واپس دے دیں لیکن وہ کلمہ
پڑھتے ہی بدل چکا تھا ۔ اُس نے عرض کیا۔ یا رَسُولَ اللہ ! میں آپ سے صرف اتنا چاہتا
ہوں کہ آپ خدا تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ میں نے آپ سے لڑائیاں کر کے جو گناہ
سہیڑے ہیں خدا تعالیٰ وہ گناہ مجھے معاف کر دے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا اور کچھ ؟ عکرمہ نے عرض کیا۔ یا رَسُول اللہ ! اس سے بڑی چیز اور کیا ہو سکتی ہے۔ کے اور ہو
پھر اسی عکرمہ نے مسلمان ہونے کے بعد وہ قربانی دکھائی جس کی نظیر نہیں ملتی ۔ جب
حضرت عمرؓ کے زمانہ میں اسلامی فوجیں قیصر کی فوجوں سے لڑنے کے لئے گئیں تو ایک جگہ
دشمن کو زور حاصل ہو گیا دشمن نے ایک ٹیلہ پر عرب تیرانداز بٹھا دیئے جو صحابہ کو پہچانتے
تھے اور انہیں ہدایت تھی کہ صحابہ کو چن چن کر ان کی آنکھوں پر تیر ماریں ۔ چنانچہ انہوں
نے ایسا ہی کیا اور اکثر صحابہ کی آنکھیں ضائع ہو گئیں ۔ مسلمانوں کو فکر پڑی کہ صحابہ کی
جانیں ضائع ہو رہی ہیں ۔ حضرت عکرمہ حضرت ابو عبیدہ کے پاس گئے ( حضرت ابو عبیدہ
اسلامی فوج کے کمانڈر تھے ) اور کہا ۔ صحابہ کی یہ حالت مجھ سے دیکھی نہیں جاتی ۔ دشمن کی

انوار العلوم جلد ۲۲
۹۱
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
تعداد بہت زیادہ ہے ۔ جب تک ہم اچانک حملہ کر کے انہیں خوفزدہ نہیں کریں گے یہ پیچھے
نہیں ہٹیں گے ۔ آپ مجھے اجازت دیں کہ میں ۳۰ آدمی ساتھ لے کر کفار کے لشکر کے قلب
پر حملہ کردوں تا کہ وہ تتر بتر ہو ہو جائے جائے ۔ ۔ حضرت رت ابو ابوعبد عبیدہ نے کہا۔ یہ بات خلاف عقل
ہے کہ ۶۰ ہزار دشمن کے مقابلہ پرتیں آدمی جائیں ۔ حضرت عکرمہ نے کہا ۔ آخر ہم مر ہی
جائیں گے اور کیا ہو گا ۔ حضرت ابو عبیدہ نے کہا میں اتنی بڑی ذمہ داری نہیں لے سکتا ۔
رض
حضرت ابو عبیدہ نے حضرت خالد بن ولید کو بلایا اور ان سے کہا۔ عکرمہ یوں کہتا ہے ۔
رعب نہیں
خالد رضی اللہ عنہ نے کہا ۔ عکرمہ نے ٹھیک کہا ہے ۔ جب تک دُشمن پر ہمارا رع
پڑے گا وہ پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ حضرت ابو عبیدہ نے کہا۔ اس کے یہ معنے ہوں گے کہ میں تھیں
مسلمان مروا دوں ۔ خالد رضی اللہ عنہ نے کہا ۔ آخر آدمی مراہی کرتے ہیں ۔ تب حضرت
ابو عبیدہ نے عکرمہ کی بات مان لی ۔ ہاں اتنا کر دیا کہ تمہیں آدمیوں کی بجائے ساٹھ آدمی
ان کے ساتھ کر دئے تا کہ دشمن کے ہر ہزار کے مقابلہ میں ایک مسلمان ہو جائے۔
دوسرے دن ان ساٹھ افراد نے اپنے گھوڑوں کی باگیں اُٹھائیں اور ساٹھ ہزار دشمن میں
ٹھس گئے ۔ پہلی صف والے ابھی تلواریں ہی اُٹھاتے رہے کہ یہ آگے گزر گئے ۔ جب
دوسری صف والے تلواریں اُٹھانے لگے تو یہ تیسری صف میں پہنچ چکے تھے ۔ دشمن فوج کا
کمانڈ رجس سے قیصر نے یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر اس نے مسلمانوں کے مقابلہ میں فتح حاصل
کی تو وہ اُسے اپنی لڑکی بیاہ دے گا وہ تخت پر بیٹھا ہو ا تھا۔ یہ وہاں پہنچے ۔ اُس وقت تک لشکر
کو بھی ہوش آ چکی تھی ۔ یہ مرتے گئے لیکن پیچھے نہ ہٹے ۔ جب یہ عین اُسی جگہ پہنچے جہاں
کمانڈر بیٹھا تھا تو وہ گھبرا کر بھاگ اُٹھا لیکن یہ ساٹھ کے ساٹھ یا تو زخمی ہو گئے یا مر گئے ۔
اتنے میں جب مسلمانوں نے دیکھا کہ ان کے ساٹھ جانباز سپاہی لڑ رہے ہیں تو انہوں نے
بھی دشمن پر حملہ کر دیا اور دشمن کو جب خبر پہنچی کہ ان کا کمانڈر بھاگ گیا ہے تو وہ بھی بھاگ
کھڑے ہوئے ۔ فتح کے بعد جب تلاش کیا گیا تو سوائے چند کے جو شدید زخمی تھے باقی
سب مر چکے تھے ۔ گرمی کا موسم تھا شدت پیاس کی وجہ سے زخمیوں کی زبانیں باہر نکل رہی
تھیں ، بعض سپاہی پانی کی کٹیاں لے کر وہاں پہنچے ۔ جب وہ حضرت عکرمہ کے پاس گئے تو

انوار العلوم جلد ۲۲
۹۲
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
آپ کو سخت پیاس لگی ہوئی تھی اُنہیں پانی پینے کے لئے کہا گیا۔ جب وہ پانی پینے لگے تو ان
کی نظر اپنی داہنی طرف پڑی ۔ آپ نے دیکھا کہ حضرت فضل رضی اللہ عنہ ( حضرت عباس
رضی اللہ عنہ کے بھائی شدت پیاس کی وجہ سے تڑپ رہے ہیں ۔ آپ نے اُن کی طرف
اشارہ کیا اور کہا۔ پہلے اُنہیں پانی دو ۔ جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں نے اپنے پہلو میں ایک
اور زخمی دیکھا جو شدت پیاس کی وجہ سے تڑپ رہا تھا۔ انہوں نے اس کی طرف اشارہ
کیا کہ پہلے اسے پانی پلاؤ ۔ دس آدمی زخمی پڑے ہوئے تھے ۔ اِن دسوں کے پاس جب
آدمی چھا گل لے کر گیا تو اُنہوں نے دوسرے کی طرف بھیج دیا تا کہ اُسے پہلے پانی پلایا
جائے ۔ جب وہ آدمی دسویں کے پاس پانی لے کر گیا تو وہ مر چکا تھا ۔ نویں کے پاس گیا تو
وہ بھی مر چکا تھا ۔ آٹھویں کے پاس گیا تو وہ بھی مر چکا تھا۔ اسی طرح وہ ہر ایک کے پاس
سے ہوتا ہو ادوبارہ عکرمہ کے پاس گیا تو وہ بھی مر چکے تھے ۔ 2 اب دیکھو ۔ کجا یہ کہ ابو جہل
کی دشمنی کی یہ حالت تھی کہ اس نے انتہائی مخالفت کی ۔ اور گجا یہ کہ جب اس کے بیٹے
عکرمہ کو پتہ لگ گیا کہ اس کے باپ نے غلطی کی تھی تو وہی عکرمہ جو اپنی ذاتی عزت اور
وجاہت کی خاطر اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتا ہؤا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
لڑائیاں کیا کرتا تھا ، اُس نے اپنے آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر اس طرح
قربان کیا کہ اس کی نظیر کم ملتی ہے ۔
خالد بن ولید کو دیکھ لو مسلمان ان کا نام لیتے تھکتے نہیں لیکن وہ بھی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا اشد ترین دشمن تھا ۔ عمرو بن العاص کی بھی مسلمان تعریف کرتے ہیں
کہ وہ بہترین جرنیل تھے لیکن وہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اشد ترین دشمن تھے ۔
ان کو دیکھو اور ان کی اولادوں کو دیکھو۔ اُحد کے واقعات کو دیکھو ۔ وہ شخص جس کی وجہ سے
فتح مبدل بہ شکست ہو گئی تھی وہ خالد بن ولید ہی تھا۔ وہ حملہ جس کی وجہ سے مسلمان لشکر میں
گہرام مچ گیا تھا ، وہ خالد بن ولید کا ہی کیا ہو ا تھا۔ اور خالد رضی اللہ عنہ ہی ہے جس کے
متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں سیف مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ الله تعالیٰ کی
تلواروں میں سے ایک تلوار نے وہی خالد اسلام کی لڑائیوں میں اتنا د زخمی ہوا کہ جب وہ
به
سے

انوار العلوم جلد ۲۲
۹۳
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
علیہ و
مرنے لگا تو اُس نے کہا میرے سر سے لے کر پاؤں تک کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں تلوار کا
نشان نہ ہو۔ یہ وہی خالد تھا جس نے اسلامی لشکر کو پسپا کر دیا تھا اور رسول کریم صلی اللہ
وسلم کو زخمی کر دیا تھا۔ دوسرا جرنیل جس نے خالد کے ساتھ مل کر مسلمان لشکر پر حملہ کیا وہ
عمر و بن العاص تھا جس نے بعد میں حضرت عمرؓ کے زمانہ میں مصر فتح کیا لیکن جنگ اُحد کے
وقت یہی دونوں تھے جنہوں نے صحابہؓ کو زخمی کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پھینک دیا
اور آپ کو بھی زخمی کر دیا ۔ حضرت عمر و بن العاص کے بیٹے حضرت عبداللہ بن عمرو آپ سے
پہلے مسلمان ہو چکے تھے جو لوگ حدیث سے واقف نہیں وہ عبداللہ بن عمر اور عبد اللہ بن عمر
میں فرق نہیں کرتے ۔ در حقیقت یہ دونوں الگ الگ شخصیتیں ہیں ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو
سے بہت سی روایات مروی ہیں ۔
رض
حضرت عمرو بن العاص جب فوت ہونے لگے تو آپ رو رہے تھے۔ حضرت
عبداللہ بن عمرو نے کہا ۔ باپ ! کیا آپ اب بھی روتے ہیں؟ اگر آپ کفر کی حالت میں
مرتے تب تو کوئی بات تھی خدا تعالیٰ نے آپ کو اسلام نصیب کیا ہے اب تو آپ کے لئے
بشارت ہی بشارت ہے ۔ حضرت عمرو بن العاص نے کہا ۔ بیٹا تمہیں معلوم نہیں ۔ اسلام
کے ساتھ میری دو کیفیتیں رہی ہیں ۔ جب تک میں مسلمان نہیں ہوا تھا رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ مجھے اتنا بغض اور اسلام کے ساتھ مجھے اتنی دشمنی تھی کہ میں نے کبھی
آنکھ اُٹھا کر آپ کی شکل تک نہیں دیکھی ۔ اگر میں اُس وقت مرتا اور کوئی شخص مجھ سے یہ
پوچھتا کہ آپ کی شکل کیسی تھی تو میں آپ کی شکل نہ بتا سکتا۔ پھر جب اسلام لایا تو مجھے
آپ سے اتنا عشق پیدا ہوا اور میرے اندر آپ کی اس قدر محبت جاگزیں ہوئی کہ میں
آپ کے رعب کی وجہ سے آپ کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھتا تھا اور اگر اب مجھ سے کوئی
پوچھے کہ آپ کی شکل کیسی تھی تو میں نہیں بتا سکتا ۔ کفر کی حالت میں بغض کی وجہ سے میں
نے آپ کی شکل نہ دیکھی اور اسلام کی حالت میں محبت اور عشق کی وجہ سے سے آ آپ پ کی کی ط طرف
آنکھ اُٹھا کر نہ دیکھا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں میں اگر فوت ہو جاتا تو ہو
کوئی فکر نہ تھا لیکن آپ کی وفات کے بعد کئی غلطیاں مجھ سے سرزد ہو گئی ہیں ۔ میں نہیں

انوار العلوم جلد ۲۲
۹۴
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
جانتا ان غلطیوں کی وجہ سے قیامت کے دن بھی آپ کا دیدار نصیب ہو یا نہ ہو اور یہ کہہ کر
وہ پھر رونے لگ گئے ۔ اے
ہماری جماعت کے بعض لوگ مخالفت سے گھبراتے اور غصہ میں آ جاتے ہیں لیکن مخالفت
کی وجہ سے گھبرانے اور غصہ میں آ جانے کی کوئی وجہ نہیں ۔ یہ لوگ مخالفت کیوں کرتے
ہیں؟ یہ لوگ اس لئے مخالفت کرتے ہیں کہ ان کا خیال ہے کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے مخالف ہیں اور نعوذ باللہ آپ کو گالیاں دیتے اور اسلام کو بگاڑتے ہیں ۔ گویا وہ مخالفت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور اس غلط فہمی کے نتیجہ میں کرتے ہیں کہ ہم اسلام کے
دشمن ہیں ۔ ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں اور ساتھ ساتھ تبلیغ بھی کرنی چاہئے ۔ آخر ہم ان کی
غلط فہمیوں کو کیوں دور نہیں کرتے ۔ اگر ایک شخص ہمارے متعلق یہ کہتا ہے کہ ہم حضرت
حسین رضی اللہ عنہ کی ہتک کرتے ہیں تو تم نے کیوں لوگوں کو یہ نہیں بتایا کہ ہم حضرت
حسین رضی اللہ عنہ کی ہتک نہیں کرتے بلکہ ان کی تم سے بھی زیادہ عزت کرتے ہیں ۔ اگر تم
نے انہیں یہ بتایا ہوتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے تو یہ کہا ہے کہ :
خاکم شمار کوچه آل محمد است
تو وہ حقیقت سمجھ جاتے اور لوگوں سے کہتے کہ کیا یہ فقرہ کہنے والا شخص حضرت حسین رضی اللہ عنہ
کا دشمن یا ہتک کرنے والا ہو سکتا ہے لیکن تم گھروں میں بیٹھے رہے اور گھر بیٹھے بیٹھے تم نے
سمجھ لیا کہ لوگوں نے اس کے معنے سمجھ لئے ہیں ۔ پھر فرض کرو اگر مخالف یہ کہتا ہے کہ
مرزا صاحب ( علیہ الصلوٰۃ والسلام ) نے مولویوں کو گالیاں وی ہیں تو تم ان کے سامنے
گالیوں کی ایک فہرست رکھ دیتے کہ یہ گالیاں مولویوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کو دی ہیں یہ سب گالیاں کتابوں میں چھپی ہوئی ہیں تم وہ کتابیں نکال کر ان کے
سامنے رکھ دیتے اور انہیں بتاتے کہ کیا یہ مولویوں کا کام ہے۔ تو ساری بات ان کی سمجھ
میں آجاتی ۔ مثلاً اگر کوئی کسی کو حرام زادہ کہے اور وہ اُسے کہے بے ایمان ! یہ بات مت کہو
اور پہلا شخص جس نے اسے حرامزادہ کہا ہے اس سے لڑنے لگ پڑے تو اگر تیسرا شخص پاس
سے گذرتا ہے اور وہ اس سے دریافت کرتا ہے میاں ! تم لڑتے کیوں ہو؟ اور وہ کہتا ہے

انوار العلوم جلد ۲۲
۹۵
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
اس نے مجھے بے ایمان کہا ہے تو اگر پہلا شخص اسے یہ بتا دیتا ہے کہ اس نے مجھے حرام زادہ
کہا تھا اور قرآن وحدیث نے ایسا کہنے سے منع فرمایا ہے تو وہ کہے گا یہ تو قرآن اور
حدیث کی بات کہتا ہے ۔ یہ گالی نہیں ۔ گالی وہ ہے جو تم نے دی۔ پس اگر تم لوگوں کے
پاس جاتے ہو اور انہیں بتاتے ہو کہ مخالفوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام کو یہ یہ
گالیاں دی ہیں اور ان کے جواب میں آپ نے انہیں یہ کہا ہے کہ قرآن کریم نے ان
سے منع فرمایا ہے تو وہ مخالفین کے پاس جاتے اور انہیں کہتے مرزا صاحب کو تم نے یہ یہ
گالیاں دی ہیں اب اگر انہوں نے اس کے جواب میں کچھ کہا ہے تو شریعت میں اس کا
نام گالی نہیں ۔ اس پر مخالف یا تو یہ کہہ دیتے کہ یہ ہماری کتا بیں نہیں اور یا یہ فتوی دیتے کہ
ہمارے ماں باپ جھوٹے تھے لیکن یہ صاف بات ہے کہ وہ یہ فتویٰ ہرگز ہرگز نہیں دیں گے کہ
ہمارے ماں باپ جھوٹے تھے ۔ اگر ایک اہلِ حدیث تمہارے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ
مرزا صاحب نے مخالفین کو گالیاں دی ہیں تو تم جھٹ انہی کی کتابیں ان کے سامنے رکھ دو
اور کہو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور دوسرے علمائے اہلِ حدیث نے مرزا صاحب کو
یہ یہ گالیاں دی ہیں اور مرزا صاحب نے انہیں گالیوں سے منع فرمایا ہے لیکن جب ایک
شخص یونہی شور مچادیتا ہے کہ مرزا صاحب نے مخالفین کو گالیاں دی ہیں تو لوگوں کو چونکہ
پتہ نہیں ہوتا کہ ان کے باپوں نے مرزا صاحب کو کیا کچھ کہا ہے اس لئے وہ مخالفت کرنے
لگ جاتے ہیں۔ تم ان کے پاس جاؤ۔ اور ان کے سامنے ان کی کتابیں رکھ دو اور بتاؤ کہ
تمہارے علماء نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ او السلام کو یہ یہ گالیاں دی ہیں ۔ کیا یہ
اسلام کی تعلیم کے مطابق ہیں؟ بعض غیر اسلامی گالیاں ہیں اور بعض غیر اسلامی نہیں ۔ مثلاً
احمق ہے کسی کو احمق کہنا شرافت کے تو خلاف ہے لیکن اسلام کے خلاف نہیں ۔ لیکن اگر کوئی
حرامزادہ کہہ دیتا ہے تو یہ اسلام کے خلاف ہے ۔ اسلام نے ایسا کہنے سے منع فرمایا ہے ۔
پھر اس قسم کی احادیث موجود ہیں کہ اگر کوئی کسی کے متعلق کوئی بُرا کلمہ کہتا ہے تو وہ اس کی
طرف لوٹ آتا ہے ۔ اب یا تو یہ باتیں احادیث سے نکال دو ۔ اور اگر انہیں احادیث
سے نہیں نکالتے تو پھر غصہ میں کیوں آتے ہو ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے

انوار العلوم جلد ۲۲
۹۶
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
جو کسی مسلمان کو کافر کہتا ہے وہ خود کافر ہو جاتا ہے ۔ اگر کوئی کسی کو کافر کہتا ہے اور وہ
اسے کافر کہہ دیتا ہے تو یہ کوئی گالی نہیں ۔ اسلام خود کہتا ہے اگر کوئی دوسرے مسلمان کو کافر
کہتا ہے تو وہ خود کافر ہے ۔ اب یا تو یہ حدیث کاٹ دو اور یا ہماری بات مانو۔
ہم کوئی نیا فتویٰ نہیں دیتے آج سے چودہ سو سال قبل سے یہ باتیں کتابوں میں لکھی
ہوئی ہیں ۔ ہم تو آج پیدا ہوئے ۔ ہم امام مسلم کے ساتھ تو نہیں بیٹھے تھے ۔ ہم امام بخاری
اور
کے ساتھ تو نہیں بیٹھے تھے ۔ ہم ابو داؤد اور ترمذی کے ساتھ تو نہیں بیٹھے تھے ہم نسائی
ابن ماجہ کے پاس تو نہیں بیٹھے تھے لیکن ان بزرگوں نے اپنی اپنی کتابوں میں یہ باتیں لکھی
ہیں اور وہ اب تک موجود ہیں ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہودی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہتے ہیں یہ جھوٹا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم اسے جھوٹا کس
طرح کہہ سکتے ہو؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کتاب میں جو پیش گوئیاں اس کے متعلق پائی
جاتی ہیں اور وہ اس کے حق میں پوری ہوگئی ہیں کیا وہ پیشگوئیاں اس نے موسیٰ علیہ السلام
کو لکھوا دی تھیں؟ ۱۳ اگر آج سے کئی سو سال قبل کی لکھی ہوئی باتیں اس شخص کے حق میں
پوری ہو جاتی ہیں تو یہ شخص یقیناً سچا ہے ۔ اگر یہ جھوٹا ہوتا تو خدا تعالیٰ اتنے سو سال قبل
کہی ہوئی باتیں اس کی ذات میں کیوں پوری کرتا ۔ غرض جو بات مسلمان عیسائیوں اور
یہودیوں کے اعتراضات کے جواب میں کہتے ہیں وہی بات ہم کہتے ہیں ۔ مسلم
اور بخاری میں یہ باتیں لکھی ہیں ۔ ہم تو اُس وقت موجود نہیں تھے کہ ہم نے خود یہ باتیں
لکھوا دیں ۔ اگر تم کہو کہ میں مسلم اور بخاری کے وقت میں موجود تھا تو تمہیں یہ بھی ماننا
پڑے گا کہ میں فرشتہ ہوں اور اگر میں فرشتہ ہوں تو تم فرشتے کی کیوں مخالفت کرتے ہو
اور اگر میں انسان ہوں تو صاف بات ہے کہ یہ باتیں میں نے مسلم اور بخاری کو نہیں
لکھوائیں ۔ پھر اگر انہوں نے یہ سب باتیں خدا تعالیٰ کے رسول کی طرف منسوب کر کے
لکھی ہیں تو اگر میں خدا اور اُس کے رسول کا دشمن تھا تو یہ باتیں میرے ساتھ کیسے پوری
ہو گئیں ۔ آخر اس کی بھی تو کوئی دلیل ہونی چاہئے ۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ آنے والا مسیح شادی کرے گا اور اس کے نتیجہ میں اس کی اولا د بھی ہوگی ۔ "

انوار العلوم جلد ۲۲
۹۷
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
اب سیدھی بات ہے کہ خالی شادی کوئی اہم بات نہیں ۔ لوگ شادیاں کرتے ہی ہیں ۔
مان لیا کہ حضرت مرزا صاحب جھوٹے ہیں لیکن یہ تو بتائیے کہ اگر آپ جھوٹے تھے تو
خدا تعالیٰ یہ بات پوری نہ ہونے دیتا ۔ اوّل تو آپ شادی ہی نہ کرتے یا اگر شادی کرتے
تو آپ کی بیوی مر جاتی یا وہ اچھے خاندان میں سے نہ ہوتی یا اس کے ہاں اولاد نہ
ہوتی یا اولاد پیدا ہوتی تو وہ مر جاتی لیکن وجہ کیا ہے کہ ایک شخص خدا تعالیٰ پر افتراء
بھی کرتا ہے لیکن خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب باتیں اُس کی ذات
میں پوری کر دیتا ہے ۔ یا مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آنے والے مسیح
اور مہدی کے زمانہ میں سورج اور چاند کو گرہن لگے گا ھے اور فرمایا یہ ایک ایسی آیت ملے
ہے کہ یہ کسی اور مدعی نبوت پر پوری نہیں ہوئی ۔ یہ بات شیعوں اور سنیوں سب کی کتابوں
میں لکھی ہوئی ہے اور یہ ۱۸۹۴ ء میں پوری ہوئی ۔
۱۵-
گجرات کا واقعہ ہے کہ ایک مولوی کہتا رہتا تھا مرز ا سچا کیسے ہو سکتا ہے ۔ حدیث میں
لکھا ہے کہ جب مسیح آئے گا سورج اور چاند کو گرہن لگے گا اور ایسا گرہن اس سے قبل کسی
مدعی نبوت کے زمانہ میں نہیں لگا ہوگا ۔ جب یہ گرہن لگا تو اس مولوی کے ہمسایہ میں ایک
احمدی رہتا تھا اُس نے بتایا کہ وہ مولوی کو ٹھے پر کھڑا ہوا سورج گرہن دیکھتا جاتا اور کہتا
جاتا اب لوگ گمراہ ہو جائیں گے اب لوگ گمراہ ہو جائیں گے ۔ یہ نہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کا
ایک نشان ہے جس کے نتیجہ میں لوگ ہدایت پا جائیں گے بلکہ وہ کہتا تھا کہ اس کے نتیجہ میں
لوگ گمراہ ہو جائیں گے ۔ اب سوال یہ ہے کہ جو جھوٹا ہوتا ہے اُس پر بچوں والی علامتیں
کیسے پوری ہو سکتی ہیں۔ مثلاً حکومت ہے وہ افسر مقرر کرتی ہے اور اس کی علامتیں مقرر کرتی
ہے ۔ وہ گزٹ شائع کرتی ہے کہ فلاں افسر فلاں جگہ مقرر کیا گیا ہے ۔ مثلاً ایک ڈپٹی کمشنر
ہے ۔ حکومت کہتی ہے فلاں شخص کو فلاں ضلع میں ڈپٹی کمشنر مقرر کیا جاتا ہے سب محکمے اس
کے ماتحت ہوں گے۔ تحصیلدار ، ضلعدار ، گرد اور اور پٹواری سب اس کے تابع ہوں
گے ۔ اس کے بعد ایک شخص آتا ہے۔ گزٹ میں اُس کا نام چھپ جاتا ہے ۔سب محکمے
اُس کی اطاعت کرتے ہیں لیکن لوگ کہتے ہیں یہ جھوٹا ہے۔ بھلا گورنمنٹ ایسا کرنے دیتی

انوار العلوم جلد ۲۲
۹۸
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
ہے ؟ اگر کوئی شخص جعلی طور پر اپنے آپ کو افسر ظاہر کرے گا تو وہ فوراً اُسے گرفتار کر لے
گی ۔ اور اگر کوئی حکومت ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی تو کیا خدا تعالیٰ اتنا ہی کمزور
ہے کہ ایک شخص اُس پر الزام لگاتا ہے اور افتراء کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ اُسے وحی کرتا ہے
لیکن اللہ تعالیٰ سب پیشگوئیاں اُس کی ذات میں پوری کر دیتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فرماتے ہیں اُس زمانہ میں عیسائیوں کا زور ہو گا اور عیسائیوں کا زور ہو جاتا
ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اُس زمانہ میں یا جوج اور ماجوج چاروں طرف سے پہاڑوں
کی چوٹیوں اور سمندروں کی لہروں پر سے گزر کر دنیا پر قابض ہو جائیں گے اور وہ قابض
ہو جاتے ہیں لیکن لوگ کہہ دیتے ہیں یہ شخص جھوٹا ہے ۔ یہ بالکل وہی بات ہے کہ کسی بزدل
کو فوج میں بھرتی کر لیا گیا ۔ لڑائی میں اسے ایک تیر آلگا اور اس کے جسم سے خون بہنے
-
لگا ۔ وہ بزدل تو تھا ہی ۔ تیر لگنے کے بعد وہ میدان میں کیسے ٹھہر سکتا تھا۔ وہ بے ساختہ پیچھے کو
*
بھاگا ۔ وہ دوڑتا چلا جاتا تھا اور کہتا چلا جاتا تھا یا اللہ ! یہ خواب ہی ہو۔ یا اللہ ! یہ خواب ہی
ہو ۔ تیر تو جسم میں لگ چکا تھا اور خون بہہ رہا تھا ۔ اب اس کے کہنے سے کہ یا اللہ ! یہ خواب
ہی ہو ، خواب کیسے بن سکتا تھا۔ یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ ایک شخص پر سب علامات پوری ہو
چکی ہوں لیکن لوگ کہیں یا اللہ ! یہ جھوٹا ہی ہو ۔ یا اللہ ! یہ جھوٹا ہی ہو۔ یہ باتیں بھلا ہو سکتی
ہیں؟ مومن تو خوش ہوتا ہے کہ یہ باتیں پوری ہو جائیں ۔ پس جاؤ اور لوگوں کو بتاؤ کہ
بخاری اور مسلم یہ یہ کہتے ہیں اور یہ سب کچھ پورا ہو گیا ہے ۔ اب کیا ہم اُس وقت موجود
تھے کہ ہم نے خود یہ باتیں انہیں لکھوا دیں ؟ اور اگر ہم اُس وقت موجود نہ تھے تو پھر
آپ لوگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے میں انکار کیا ہے؟ خدا تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ " یا جوج اور ماجوج پہاڑی رستہ
سے بھی آئیں گے اور نشیب کے رستہ سے بھی ۔ وہ سمندر کے رستہ سے بھی آئیں گے اور
خشکی کے رستہ سے بھی ۔ اور ساری دنیا پر چھا جائیں گے۔ بائیبل میں لکھا ہے:
” دیکھو اے جُوج ، روش اور مسکہ اور تو بل کے فرماں روا ! میں
تیرا مخالف ہوں اور میں تجھے پھر ا دوں گا اور تجھے لئے پھروں گا۔ اور
دو

انوار العلوم جلد ۲۲
۹۹
شمال کی دور اطراف سے چڑھا لاؤں گا ۔
66
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
یہ سب باتیں پہلے سے لکھی ہیں ۔ اگر ان میں سے ایک بات پوری ہو گئی تو یقیناً
دوسری بات بھی ٹھیک ہے۔ اگر روس کا ذکر آ گیا تو یقیناً دوسرا فریق برطانیہ اور امریکہ ہے ۔
یہ حز قیل علیہ السلام کی پیشگوئی ہے اور قرآن کریم فرماتا ہے کہ یا جوج اور ماجوج
تمام دنیا پر چھا جائیں گے اور ہم دیکھتے ہیں کہ یہ سب باتیں پوری ہو گئی ہیں ۔ آج سے سو
سال قبل کیا کسی کے وہم میں بھی آ سکتا تھا کہ روس اس طرح ترقی کر جائے گا ۔ میں اس
صدی والوں کو کہتا ہوں کہ ۱۹۰۴ء میں جاپان نے روس کو کس طرح گرایا تھا ۔ اُس وقت
کیا کوئی خیال بھی کر سکتا تھا کہ ایک دن روس اتنا زور پکڑ جائے گا کہ دوسری حکومتیں اس
سے لرز نے لگ جائیں گی۔ لیکن نوشتوں میں لکھا تھا کہ تو دنیا میں پھیلے گا اور میں تجھے تباہ
کروں گا اور ادھر یا جوج کے متعلق لکھا ہے کہ وہ سمندروں کی لہروں اور پہاڑوں کی
چوٹیوں سے گزر کر دنیا میں چھا جائے گا۔ یہ کتنی صاف پیشگوئی ہے۔ کیا تم اسے قرآن کریم
سے نکال دو گے؟ یا تو تم کہو یہ غلط ہے لیکن سوال یہ ہے کہ جب یہ پیشگوئی پوری ہو چکی ہے
تو غلط کیسے ہو سکتی ہے ۔ یہ تو وہی بز دل والی بات ہے کہ یا اللہ ! یہ خواب ہی ہو ۔ یا اللہ ! یہ
اخواب ہی ہو ۔ ایک قوم جس کا نام بائبل میں آتا ہے وہ دنیا میں پھیل گئی ۔ پھر خدا تعالیٰ
نے قرآن کریم میں خبر دی اور وہ پوری ہو گئی ۔ اب کیا تم یہ کہو گے کہ قرآن کریم اور
بائیبل جھوٹے ہیں اس لئے کہ مرزا صاحب جھوٹے ثابت ہو جائیں ۔ اسلامی طریق تو یہ
تھا کہ تم کہتے ۔ مرزا صاحب بچے ہی سہی کیونکہ اس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
قرآن کریم سچے ثابت ہوتے ہیں ۔
ایک راجہ نے ایک دن دربار میں ذکر کیا کہ میں نے بینگن کھائے ہیں مجھے بہت مزہ
آیا ۔ بینگن بڑی لذیذ سبزی ہے ۔ ایک درباری کھڑا ہو گیا اور اُس نے کہا ۔ ہاں ہاں ۔
حضور ! بینگن بڑی لذیذ چیز ہے ۔ وہ طب بھی پڑھا ہوا تھا۔ اُس نے کہا اس میں یہ یہ
خوبیاں ہیں ۔ پھر کہا حضور ! اس کی شکل دیکھیں ۔ تو بالکل یوں معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی صوفی
سبز مجبہ پہنے نماز کے لئے کھڑا ہو۔ چند دنوں کے بعد راجہ نے دربا میں کہا میں نے بینگن

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۰۰
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
کھائے تو مجھے بواسیر ہو گئی۔ میں سمجھتا تھا کہ یہ بہت اچھی چیز ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے
کہ یہ بڑی ناقص چیز ہے۔ اب ہر چیز میں بُرائیاں بھی ہوتی ہیں اور خوبیاں بھی ۔ سنکھیا کو
دیکھ لو سنکھیا مارتا بھی ہے اور زندہ بھی کرتا ہے۔ اسی طرح دوسری چیزوں کا حال
ہے۔ لیکن جب راجہ نے کہا کہ میں نے بینگن کھائے تو مجھے تکلیف ہو گئی یہ بہت ناقص سبزی
ہے تو وہی درباری اُٹھا اور اُس نے کہا ۔ ہاں ہاں حضور ! یہ بڑی ناقص چیز ہے اس میں
یہ یہ برائیاں ہیں اور پھر یہ بیل پر لڑکا ہو ابالکل یوں معلوم ہوتا ہے جیسے کسی چور کا منہ کالا کر
کے اُسے سولی پر لٹکا دیا جائے ۔ لوگوں نے پوچھا یہ کیا بات ہے؟ اگلے دن تو تو نے بینگن
کی اتنی تعریف کی تھی کہ حد نہ رہی اور آج اتنی مذمت کی کہ گویا اس جیسی خراب چیز دنیا میں
کوئی نہیں ۔ اُس نے کہا میں راجہ کا نوکر ہوں بینگن کا نہیں ۔ اسی طرح میں کہتا ہوں ۔
اے بھائیو! تمہیں اس سے کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آئیں گے یا نہیں ؟ تم تو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر آج تم یہ اعتراض کرتے ہو
کہ آپ حدیث اور سنت کے خلاف جاتے ہیں حالانکہ آپ حدیث وسنت سے اپنے
دعوی کے ثبوت میں دلائل دیتے تھے۔ پھر آپ حنفیوں میں پیدا ہوئے اس طرح آپ
ان کے عقیدوں سے واقف تھے۔ اُن دنوں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بڑے عالم
سمجھے جاتے تھے۔ وہ اعتراض کرتے وقت کہتے تھے کہ قرآن کریم میں یہ لکھا ہے ، حدیث
میں یہ لکھا ہے ، سنت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام قرآن و حدیث سے ہی ان اعتراضات کے جوابات دیتے تھے۔
حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اسیح الاوّل ایک دفعہ اتفاق سے قادیان
آئے اور کسی کام کے لئے لاہور ٹھہر گئے ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی لاہور آئے
ہوئے تھے۔ اُنہوں نے خیال کیا کہ مولوی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
مقرب ہیں ان سے مباحثہ ہو جائے ۔ چنانچہ مولوی محمد حسین صاحب نے اشتہار بازی
شروع کر دی ۔ حضرت مولوی صاحب کی دو ماہ کی رخصت تھی اور وہ لاہور میں ہی ختم ہو گئی ۔
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کہتے تھے کہ احادیث سے حیات و وفات مسیح پر بحث ہونی

·

آج 10 میں سے 10 باقی