بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر

انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۱۳
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
سے بھی فرماتے ہیں کہ تم اپنی عبادت ہماری مسجد میں ہی کر لو لیکن یہ لوگ مسلمانوں کو بھی
مسجد میں عبادت کرنے سے منع کرتے ہیں ۔ اب یہ حدیث میری بنائی ہوئی نہیں ۔ میں تو
اُس وقت موجود ہی نہیں تھا جب بخاری اور مسلم لکھی گئی تھیں بلکہ اُنہیں تو پتہ بھی نہ تھا کہ
میں کسی زمانہ میں پیدا ہوں گا ۔
جب مکہ فتح ہوا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چند شدید معاندین کے متعلق یہ
احکام نافذ فرمائے کہ وہ جہاں کہیں ملیں قتل کر دیئے جائیں ان لوگوں میں ایک عکرمہ بھی
تھے جو ابو جہل کے بیٹے تھے وہ ڈر کے مارے مکہ سے بھاگ کھڑے ہوئے اور اُنہوں
نے اپنے سینیا جا
با
جانے کا ارادہ کر لیا ۔ یہ دیکھ کر عکرمہ کی بیوی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کیا کہ یا رَسُولَ اللہ ! آپ میرے خاوند کو
قتل کرنے کے احکام واپس لے لیں اور اُسے اپنے مذہب پر قائم رہتے ہوئے مکہ میں
رہنے کی اجازت عطا فرما دیں ۔ آپ نے فرمایا ۔ اچھا اگر وہ یہاں آ جائے تو ہم اسے
صرف معاف ہی نہیں کریں گے بلکہ اُس کے مذہب میں مداخلت بھی نہیں کریں گے۔ یہ تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا۔ مگر ہمارے مخالف کہتے تو یہ ہیں کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے آقا اور سردار ہیں لیکن جو کام یہ لوگ کرتے ہیں وہ آپ کے
رویہ کے خلاف ہیں ۔ اگر یہ سب لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والے کام کرنے لگ
جائیں تو دشمن کس طرح اسلام سے باہر جا سکتا ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک یہودی آیا۔ آپ نے اسے کھانا وغیرہ
کھلایا اور رات کو وہ وہیں سو گیا لیکن جاتے ہوئے وہ بستر پر پاخانہ کر گیا۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دیکھا تو فرمایا تم نے اپنے مہمان پر ظلم کیا کہ اسے پاخانہ کرنے
کی جگہ نہ بتائی ۔ چونکہ اسے پاخانہ کرنے کی جگہ کا پتہ نہیں لگا اس لئے وہ بستر پر ہی پاخانہ
پھر گیا۔ اس کے بعد آپ نے ایک عورت کو بُلایا اور اُسے فرمایا تم پانی ڈالتی جاؤ اور میں
خود کپڑا دھوتا ہوں ۔ اُس عورت نے پانی ڈالتے ہوئے کہا کہ خدا تعالیٰ اس شخص کو غارت
کرے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا گالی مت دو پتہ نہیں اُسے کتنی تکلیف ہوئی

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۱۴
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
ہو۔ یہ آپ کے اخلاق فاضلہ کا ہی نتیجہ تھا کہ لوگ آپ کے پاس آتے اور مسلمان ہوتے
جاتے ۔ جب نور قلب پیدا ہو جائے ، جب وسعتِ قلب نصیب ہو جائے ، جب روحانیت
دکھائی جائے تو کیا کسی کی عقل ماری گئی ہے کہ وہ جہنم میں جائے ۔ تنور میں جان بوجھ کر کوئی
نہیں پڑتا ۔ جتنے لوگ جہنم میں جائیں گے غلط فہمی کی بناء پر ہی جائیں گے ۔
پس تم ان کے پاس جاؤ اور انہیں سمجھاؤ ۔ جب ان کے اندر نور ایمان پیدا ہو جائے
گا ، جب ان کی محبت تیز ہو جائے گی تو جو لوگ آج تمہیں مارنے کا فتوی دیتے ہیں اگر کوئی
تمہیں پتھر مارے گا تو وہ خود اپنے سینہ پر لیں گے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق
ایک واقعہ آتا ہے کہ ایک شخص نے بظاہر اسلام قبول کر لیا اور وہ جنگ حنین میں شریک ہوا
لیکن اُس کی نیت یہ تھی کہ جس وقت لشکر آپس میں ملیں گے تو میں موقع پا کر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کر دوں گا ۔ جب لڑائی تیز ہوئی تو اس شخص نے تلوار کھینچ لی لوار کھینچ لی ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت اکیلے تھے صرف حضرت عباس ساتھ تھے ۔ اس شخص نے موقع
غنیمت جانا اور آگے بڑھ کر وار کرنا چاہا۔ خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
الہاماً بتا دیا کہ اس شخص کے اندر کیٹ اس ہے ۔ وہ شخص خود ذکر کرتا ہے کہ میں آپ کی
بڑھتا گیا اور میں خیال کرتا تھا کہ اب میری تلوار آپ کی گردن اڑا دے گی لیکن
جب میں آپ کے قریب پہنچا تو آپ نے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھایا اور سینہ پر رکھ کر
فرمایا۔ اے خدا! تو اس کو شیطانی خیالات سے نجات دے اور اس کے بغض کو دور کر دے ۔
طرف بڑھتا
وہ شخص کہتا ہے مجھے یکدم یوں محسوس ہوا کہ آپ سے زیادہ پیاری چیز اور کوئی نہیں۔ ں۔ اس
کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آگے بڑھو اور لڑو۔ میں نے تلوار سونت لی اور
خدا کی قسم ! اگر اُس وقت میرا باپ بھی زندہ ہوتا اور وہ میرے سامنے آ جاتا تو میں اپنی
تلوار اس کے سینہ میں بھونک دینے سے بھی دریغ نہ کرتا ہے یہ محبت ہے جس نے اُس کی
دشمنی کو دور کر دیا۔
پس تم تبلیغ کرو اور نرمی سے سمجھاؤ اور دُعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ ان لوگوں کے اندر بھی
محبت پیدا کرے ۔ ان کی دنیا داری بغض اور کینہ و فساد کی آگ کو مٹا دے ۔ انہیں ایمان

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۱۵
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
بخشے ۔ انہیں اسلام کی محبت بخشے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا جذ بہ بخشے
اور بجائے اس کے کہ یہ ہمیں مارتے پھر میں یہ بھی آگے بڑھیں اور عیسائیت کے سینے میں
خنجر بھونک دیں ۔
الفضل جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۶۲ء )
ل : ابوداؤد كتاب الطهارة باب مؤاكلة الحائض و مجامعتها
: بخاری کتاب المرضى باب مَا رُخِصَ لِلْمَرِيضِ أَنْ يَقُولَ إِنِّي وَجِعٌ
: بخاری کتاب الجنائز باب يعذب الميت ببعض بكاء اهله
: السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۲۰۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
ه : او پچی: ہتھیار بند ، سر سے پاؤں تک ہتھیاروں سے سجا ہوا ، با نکا سپاہی
: سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۳۱۲،۳۱۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
ك : السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۱۰۶ ، ۱۰۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
: تاریخ ابن اثیر جلد ۲ صفحه ۴۱۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء ( مفهوماً )
: الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد ۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۵ء
ا : بخاری کتاب المغازى باب غزوة موتة من أرض الشام
ال : مسلم كتاب الايمان باب كون الاسلام يهدم ما قبله (الخ)
: مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ ۲۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء
: وَمِنْ قَبْلِهِ كِتَبُ مُوسَى اِمَامًا وَ رَحْمَةً (الاحقاف : ۱۳)
: مشكوة صفحه ۴۸ مطبوعہ کراچی ۱۳۶۸ھ
۱۵ : الدار قطنی جلد ۲ صفحہ ۶۵ - مطبوعہ لاہور باب صفة صلاة الكسوف
-۱۵ : آیت: نشان
: الانبياء : ٩٧
: حز قیل باب ۳۸ آیت ۲ تا ۴ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی ۱۸۸۷ء ۔ لنڈن
۱ : المائدة: ۲۵
۱۹ : سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۶۰ تا ۶۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۱۶
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
: السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۲۳۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
ا : کپٹ: کینہ، دشمنی
٢٢ : السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۱۲۷ ، ۱۲۸ - مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۱۷
ہم خدا تعالیٰ کو کسی صورت میں بھی نہیں چھوڑ سکتے
ہم خدا تعالیٰ کو
کسی صورت بھی نہیں چھوڑ سکتے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی