بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۰۱
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
چاہئے اور حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ قرآن سے بحث ہو۔ آخر حضرت خلیفہ اسیح الاوّل
نے تنگ آ کر اتنی بات مان لی کہ اس بحث میں بخاری کو بھی پیش کیا جا سکتا ہے ۔
ایک دوست نظام الدین تھے اُنہیں حج کرنے کا بڑا شوق تھا ۔ اُنہوں نے دس حج
کئے تھے۔ وہ بمبئی تک پیدل جاتے اور آگے جہاز کے ذریعہ سفر کرتے ۔ انہوں نے
براہین احمدیہ پڑھی ہوئی تھی اور اُنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور مولوی
محمد حسین صاحب بٹالوی دونوں سے عقیدت تھی ۔ جب لوگ یہ شور مچاتے کہ مرزا صاحب
کہتے ہیں قرآن کریم کی رو سے حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں تو یہ بات ان کی
سمجھ میں نہ آئی کہ مرزا صاحب قرآن وحدیث کے بلند پایہ عالم ہو کر اتنی بڑی غلطی کے
کس طرح مرتکب ہوئے ہیں ۔ ایک دفعہ وہ حج کے لئے گئے تھے ۔ جب واپس لوٹے تو
کسی شخص نے اُن سے اِس بات کا ذکر کر دیا کہ مرزا صاحب نے یہ کہا ہے کہ حضرت عیسی
علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اور یہ امر قرآن کریم سے ثابت ہے۔ انہوں نے کہا مرزا صاحب
میرے دوست ہیں میں جانتا ہوں کہ وہ بہت بڑے عالم ہیں اور قرآن وحدیث کے عا
مسائل سے واقف ہیں ، وہ ایسا نہیں کہہ سکتے ۔ وہ کہنے لگے یا تو مرزا صاحب نے یہ کہا
نہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے اور اگر کہا ہے تو میں اُن کے پاس جاؤں گا
اور اُنہیں کہوں گا کہ وہ ایسا دعویٰ نہ کریں اور وہ مان لیں گے ۔ چنانچہ وہ قادیان آئے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگے ۔ میں حج پر گیا
ہوا تھا جب واپس آیا تو میں نے یہ عجیب بات سنی کہ آپ نے فرمایا ہے حضرت عیسیٰ
علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہاں میں نے
یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا میں تو لوگوں سے کہہ آیا ہوں کہ میں مرزا صاحب سے
کہوں گا کہ آپ یہ دعوی نہ کریں اور اگر وہ نہ مانے تو میں کہوں گا کہ اگر یہ امر قرآن کریم
سے ثابت نہ ہو سکے تو آپ لاہور یا د ہلی کی کسی مسجد میں تو بہ کا اعلان کریں ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہاں اگر یہ امر قرآن کریم سے ثابت نہ ہوا تو میں ایسا
کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ اُنہوں نے کہا اچھا میری تسلی ہو گئی ہے۔ میں نے مولویوں
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۰۲
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
سے کہا ہے کہ وہ قرآن کی تین سو آیات سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات ثابت کر کے
دکھائیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تین سو آیات کی کیا ضرورت
ہے اس کے لئے تو ایک آیت بھی کافی ہے ۔ میاں نظام الدین صاحب کو شبہ پڑا کہ شاید
قرآن کریم میں حیات مسیح کے متعلق تین سو آیات نہ ہوں ۔ اس لئے انہوں نے کہا اچھا
دوسو آیات سے ہی وہ حیات مسیح ثابت کریں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
پھر فرمایا کہ اس کے لئے ایک آیت بھی کافی ہے دوسو کی ضرورت نہیں ۔ انہیں پھر شبہ پڑا
کہ شاید قرآن کریم میں حیات مسیح کو ثابت کرنے کے لئے دو سو آیات بھی نہ ہوں اس
لئے انہوں نے کہا۔ اچھا وہ ایک سو آیات سے حیات مسیح ثابت کریں ۔ آپ نے فرمایا
نہیں اس کے لئے ایک آیت ہی کافی ہے ۔ پھر وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح نیچے
اُترتے گئے ۔ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے لوط علیہ السلام کی
بستی کے متعلق فرمایا تھا کہ خدایا ! اگر اس میں اتنے لوگ مجھ پر یقین رکھنے والے ہوں تو
کیا پھر بھی تو اسے تباہ کر دے گا ۔ تو خدا تعالیٰ نے کہا اگر اتنے لوگ ہوں تو میں انہیں
ضرور معاف کر دوں گا ۔ اس سے آپ کو شبہ ہوا کہ شاید اس بستی میں اتنے مومن نہ ہوں ۔
اس لئے آپ آہستہ آہستہ نیچے اُترتے گئے یہاں تک کہ آپ دس تک آ گئے اور خدا تعالیٰ
نے کہا ابراہیم ! اگر اس میں دس مومن بھی ہوں تب بھی میں اس بستی کو تباہ نہیں کروں گا۔
جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو معلوم ہوا کہ اس بستی میں دس مومن بھی نہیں تو آپ نے
دُعا کرنی چھوڑ دی اسی طرح میاں نظام الدین صاحب بھی دس آیات پر آگئے اور جیسا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔ نہیں دس آیات کا کیا سوال ہے وہ
ایک سے ہی حیات مسیح ثابت کر دیں تو وہ کہنے لگے آخر قرآن کریم میں حیات مسیح کو
ثابت کرنے والی اتنی کم آیات تو نہیں ہوں گی ۔ بہر حال وہ خوشی خوشی لاہور پہنچے ۔
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی چینیاں والی مسجد میں بیٹھے تھے اور وہ دن وہ تھا جب
حضرت خلیفة المسیح الاوّل نے اُن کی یہ بات مان لی تھی کہ قرآن کریم کے علاوہ آپ
بخاری بھی پیش کر سکتے ہیں اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بہت خوش تھے کہ وہ بالآخر
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۰۳
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
صاحب
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کو احادیث کی طرف لے ہی آئے ۔ مولوی محمد حسین صا۔
بٹالوی کو خود نمائی کا بڑا شوق تھا وہ اپنے شاگردوں کو بتا رہے تھے کہ مولوی نور الدین
مرزا صاحب کا شاگرد ہے اور بہت بڑا طبیب ہے ۔ میں نے اُسے یوں رگیدا اور یوں
لتاڑا اور آخر وہ احادیث کی طرف آ ہی گیا۔ اتنے میں میاں نظام الدین صاحب جا پہنچے
اور اُنہوں نے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ آپ یونہی کام
خراب کر دیتے ہیں ۔ مرزا صاحب تو سیدھے سادھے آدمی ہیں اور وہ قرآن کریم کو
مانتے ہیں ۔ میں انہیں ابھی منوا آیا ہوں کہ اگر قرآن کریم میں سے ہم دس آیات بھی
حیات مسیح کی نکال دیں تو وہ دہلی یا لاہور کی کسی مسجد میں وفات مسیح کے عقیدہ سے تو بہ کر
لیں گے اور یہ دس آیات بھی میں نے ہی کہی ہیں ورنہ وہ تو کہتے تھے کہ تم حیات مسیح کی
ایک ہی آیت قرآن کریم سے نکال دو۔ آپ مولوی نور الدین صاحب سے جھگڑا کرنا
چھوڑ دیں اور دس آیات حیات مسیح کی مجھے بتا دیں ۔ میں ابھی مرزا صاحب سے تو بہ کروا
لیتا ہوں ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی غصہ میں آ کر کہنے لگے تمہیں کس نے کہا تھا کہ
اس معاملہ میں دخل دیتے ۔ میں مولوی نور الدین کو گھسیٹ کر حدیث کی طرف لایا ہوں
اور تم پھر بحث کے لئے قرآن کریم کو بیچ میں لے آئے ہو۔ میاں نظام الدین صاحب
اس صدمہ میں چند منٹ تک بالکل خاموش بیٹھے رہے پھر کہنے لگے ۔ اچھا مولوی صاحب !
اگر یہ بات ہے تو پھر جدھر قرآن ہے اُدھر میں ۔ اور اس کے بعد قادیان جا کر اُنہوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر لی ۔
پس حقیقت یہی ہے کہ جو مسلمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت رکھتا ہے
اُس کے دل میں یہی ہے کہ جدھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اُدھر ہی میں ہوں ۔ تم
جاؤ اور انہیں بتاؤ کہ لوگ تمہیں دھوکا دیتے ہیں اور تم دھوکا میں آ کر ہماری مخالفت کرتے
ہو۔ تم ان کے سامنے قرآن کریم رکھو اور کہو ہم پر کیا الزام رکھتے ہو ۔ قرآن کریم میں سب
کچھ لکھا ہے اسے پڑھو اور پھر اس پر عمل کرو۔ ان کے سامنے احادیث رکھو اور کہو کہ جو کچھ
ہم کہتے ہیں وہ سب احادیث میں پہلے سے موجود ہے ہم نے اپنے پاس سے یہ عقیدہ نہیں
انوار العلوم جلد ۲۲
اولد
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
گھڑ لیا بلکہ آج سے کئی سو سال پہلے یہ بات احادیث میں لکھی ہوئی موجود تھی ۔ اس طرح
ایک شخص جس کے اندر کفر اور ارتداد پیدا نہیں ہوا وہ جب دیکھے گا کہ خدا تعالیٰ اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طریق کے اختیار کرنے پر خوش ہیں تو اُس کا جوش ٹھنڈا
ہو جائے گا جس طرح میاں نظام الدین صاحب نے کہا تھا کہ جدھر قرآن اُدھر میں ۔ اسی
طرح یہ لوگ بھی کہیں گے کہ جدھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُدھر ہم ۔ اور تم دیکھو گے کہ جو
لوگ آج قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تمہاری چائے نہیں پئیں گے، تمہیں ماریں گے اور تمہارا
بائیکاٹ کریں گے ، وہ تمہارے ساتھ چمٹ جائیں گے اور کہیں گے جدھر قرآن اُدھر ہم ۔
انہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم سے دشمنی نہیں ۔ انہیں یہ غلط فہمی ہو گئی
ہے کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کے دشمن ہو۔ تم ان پر یہ ثاء ثابت کر دو کہ
ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کے دشمن نہیں ، دوست ہیں ۔ پھر ان کے دل
صاف ہو جائیں ۔ ابھی مسلمانوں کے اندر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی چنگاری
وجود ہے تم اسے ٹھنڈا کرنے کی بجائے گرم ہوا دو ، یہ مخالفت خود بخود ہٹ جائے گی ۔
میں یہاں آیا تو بیماری کی حالت میں ہوں اور جب کہ آپ دوستوں کو محسوس ہو رہا
ہوگا کہ میرا گلہ بیٹھ رہا ہے اور میں بولنا نہیں چاہتا تھا لیکن جبکہ میں نے بتایا ہے میں مدتوں
کے انتظار کے بعد اس بستی میں آیا ہوں ۔ اس بستی سے مجھے روحانی اور جسمانی تعلق ہے۔
اس بستی کے ایک معزز گھرانے کی لڑکی میری بیوی تھی اور اس بیوی سے میری اولا د بھی
ہے۔ پھر اس بستی کے ایک معزز شخص سے میں نے قرآن کریم پڑھا۔ بخاری پڑھی اور
دینی علوم سیکھے ۔ پس اس بستی سے مجھے روحانی اور جسمانی نسبت ہے ۔ میرا دل چاہتا ہے
کہ جس بات کو میں سچا سمجھتا ہوں اُس کو یہاں رہنے والے لوگ بھی سچا سمجھنے لگ جائیں
اور جس طرح ان کا حق ہے کہ وہ مجھے کہیں تم غلطی پر ہو، ہم سچ کہتے ہیں اسی طرح میرا بھی
حق ہے کہ میں انہیں کہوں میں حق پر ہوں ، تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے کیونکہ یہ نا پسندیدہ امر
ہے کہ کوئی شخص دوسرے کو کہے کہ مجھے تو تمہیں غلطی میں مبتلا سمجھنے کا حق ہے لیکن تمہیں ایسا
کرنے کا حق حاصل نہیں ۔ کوئی مذہب ایسا نہیں جس کا تم نام لو اور میں نے اُس کی کتابیں
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۰۵
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
نه
نہ پڑھی ہوں ۔ ایک شخص جو پاگل ہے وہ مولوی محمد علی صاحب کی جماعت سے تعلق رکھتا
ہے وہ کبھی کبھی مجھے بھی خط لکھ دیتا ہے اور اُس کی نقل مولوی محمد علی صاحب کو بھیج دیتا ہے اور
کبھی مولوی محمد علی صاحب کو خط لکھتا ہے اور اس کی نقل مجھے بھیج دیتا ہے۔ ایک دن وہ
میرے پاس آیا اور کہنے لگا کیا آپ میرے خطوط پڑھتے ہیں؟ میں نے کہا ہاں ۔ اُس نے
کہا اچھا آپ میرے خطوط پڑھتے ہیں؟ میں نے کہا جب کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ مجھے
خدا تعالیٰ نے یوں کہا ہے تو میں اس کے خط کیوں نہ پڑھوں ۔ وہ حق پر ہو یا نہ ہو لیکن میرا
فرض ہے کہ وہ چیز جسے وہ خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا ہے، ضرور پڑھوں ۔ وہ مولوی
محمد علی صاحب کے پاس گیا اور اُنہیں کہنے لگا آپ بڑے تنگ دل واقع ہوئے ہیں ۔ میں
آپ کا مرید تھا لیکن آپ میرے خطوط نہیں پڑھتے اور جس کا میں مرید نہیں تھا وہ کہتا ہے
کہ میں تمہارے خطوط پڑھتا ہوں ۔
غرض میں نے دنیا کے ہر مذہب کا لٹریچر پڑھا ہے ۔ میں نے سُنیوں کا لٹریچر پڑھا
ہے، میں نے شیعوں کا لٹریچر پڑھا ہے، میں نے خارجیوں کا لٹریچر پڑھا ہے، ہندوؤں ،
زرتشتیوں اور عیسائیوں کا لٹریچر میں نے پڑھا ہے ۔ مجھے جب خدا تعالیٰ کہے گا بتاؤ تمہیں
کس طرح پتہ لگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سچے ہیں تو میں کہوں گا میں نے
ہر مذہب کی کتب کا مطالعہ کیا ہے اور ان سے مجھے یہی معلوم ہوا ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ کہا ہے وہ ٹھیک ہے لیکن جس نے دوسرے مذاہب کا لٹریچر
نہیں پڑھا وہ خدا تعالیٰ کو کیا جواب دے گا ۔ خدا تعالیٰ کہے گا مان لیا سنی مذہب سچا ہے لیکن
جب تم نے بانی سلسلہ احمدیہ کا لٹریچر شائع کردہ نہیں پڑھا تو تمہیں یہ کس طرح پتہ لگا کہ وہ
اپنے دعوئی میں سچے نہیں ۔ ظاہر ہے کہ وہ اس سوال کا جواب نہیں دے سکتا ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جب وعظ فرماتے تو ابو جہل اور اس کے ساتھی شور مچاتے جاتے تھے اور
آپ کی بات نہیں سنتے تھے۔ اب خواہ وہ اپنے خیال میں سچے بھی ہوں ، پھر بھی وہ
خدا تعالیٰ کو کیا جواب دیں گے؟ جب انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو سُنا
ہی نہیں اور اُس پر غور نہیں کیا۔ پس میں جھوٹا سہی ، احمدیت جھوٹی سہی لیکن خدا تعالیٰ کے
انوار العلوم جلد ۲۲
١٠٦
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
سامنے تم کیا جواب دو گے؟ اگر تم نے احمدیت کا لٹریچر پڑھا تھا اور پھر تم سے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے میں غلطی ہو جاتی تو تم کہہ سکتے تھے خدایا! ہم نے اُن کے
عقائد کو بغور پڑھا تو تھا لیکن ہم نے یہی نتیجہ اخذ کیا کہ یہ جھوٹے ہیں ۔ خدا تعالیٰ کہے گا
اچھا تمہیں غلط نہی ہوئی ہے اور یہ بات قابلِ معافی ہے لیکن ایک شخص اگر یہ کہے کہ میرے
پاس ایک شخص آیا تھا اور اُس نے کہا تھا کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں لیکن میں نے
اُسے پرے دھکیل دیا اور کہا تم جھوٹ بولتے ہو تو خدا تعالیٰ کہے گا تم نے میری ہتک کی ۔
ایک شخص نے تمہارے سامنے یہ کہا کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں اور خدا تعالیٰ نے
مجھے یوں کہا ہے لیکن تم نے اس کی بات کو نہ سُنا اور اُسے رڈ کر دیا۔ ایک شخص اگر ایسی بات
کہتا ہے اور تم سمجھتے ہو کہ یہ محض افتراء ہے تو تم اسے سمجھا دو کہ میاں ! یہ بات درست نہیں
لیکن اس کی بات تو سن لو ۔ کیونکہ اگر تم اس کی بات سنتے ہی نہیں تو خدا تعالیٰ کے سامنے کیا
جواب دو گے کہ اسے ہم نے کیوں رڈ کر دیا تھا ۔
بات
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وعظ فرمایا کرتے تھے تو مکہ والوں نے لوگوں کو یہ
سکھا دیا تھا کہ جب یہ وعظ کرے تو تم وہاں سے چلے جاؤ یا کانوں میں اُنگلیاں ڈال لو اور
اس کی بات نہ سنو ۔ ۱۳ سال تک آپ نے تبلیغ کی اور مصائب اور تکالیف کا مقابلہ کیا۔
ایک دفعہ حج کے موقع پر جب لوگ کثرت سے مکہ میں جمع ہو گئے تو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم جہاں کچھ آدمیوں کو کھڑا دیکھتے اُنہیں تبلیغ کرنے لگ جاتے ۔ بعض لوگ آپ کی
منتے اور حیرت کا اظہار کر کے علیحدہ ہو جاتے اور بعض لوگ باتیں سُن رہے ہوتے تو
مکہ والے اُن کو ہٹا دیتے اور بعض لوگ جو مکہ والوں سے آپ کی باتیں سُن چکے ہوتے وہ
ہنسی اُڑا کر آپ سے جُدا ہو جاتے ۔ اسی دوران میں آپ کی نظر مدینہ کے سات افراد پر
پڑی ۔ مکہ والے ارد گرد بھاگتے پھرتے تھے اور جس طرح ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ
احمد یوں کی چائے شراب سے بدتر ہے وہ بھی لوگوں کو آپ کے خلاف بہکاتے تھے اور
آپ کی باتیں سننے سے منع کرتے تھے ۔ سب لوگوں نے آپ کو رڈ کر دیا لیکن جب آپ
مدینہ والوں کے پاس گئے تو اُنہوں نے آپ کی باتیں سننے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ اُنہوں
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۰۷
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
نے آپ کی باتیں سنیں اور متاثر ہوئے اور کہا اس سال ہم تھوڑی تعداد میں آئے ہیں
اگلے سال ہم زیادہ تعداد میں آئیں گے اور آپ کی باتیں سنیں گے۔ چنانچہ اگلے سال
بار آدمی آئے ۔ آپ کی باتیں اُن کے دلوں میں گھر کر گئیں اور وہ آپ کی بیعت کر کے
واپس چلے گئے اور اگلے سال اس سے بھی زیادہ تعداد میں آنے کا وعدہ کیا۔ چنانچہ اگلے
سال ایک بڑا قافلہ آیا جس میں عورتیں اور بچے بھی تھے لیکن مخالفت کا اتنا جوش تھا کہ
مشرکین مکہ چونکہ لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں نہیں سننے دیتے تھے اس
لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وادی عقبہ میں مدینہ سے آنے والوں سے رات کے
بارہ بجے ملاقات فرمائی ۔ مدینہ والوں نے جب آپ کی باتیں سنیں تو اُنہوں نے عرض
کیا یا رسول اللہ ! آپ نے جو کچھ بیان کیا وہ سب ٹھیک ہے ہم آپ کی بیعت کرنا چاہتے
ہیں۔ چنانچہ آپ نے اُن کی بیعت لے لی ۔ حضرت عباس کو بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
ساتھ لے گئے تھے ۔ حضرت عباس آپ سے دو سال بڑے تھے اور دل سے آپ پر
ایمان لا چکے تھے۔ جب وہ لوگ بیعت کر چکے تو اُنہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اِس
بستی نے آپ کو قبول نہیں کیا آپ ہماری بستی میں آ جائیں ۔ حضرت عباس نے کہا یہ
آسان بات نہیں ۔ مکہ والوں کو پتہ لگا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لے
گئے ہیں تو وہ مدینہ پر حملہ کر دیں گے ۔ تم پہلے سوچ سمجھ لو ایسا نہ ہو کہ پھر مقابلہ سے گریز
کرو۔ اُنہوں نے کہا ہم نے خوب سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ہم بہر حال رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے جانا چاہتے ہیں ۔ حضرت عباس نے کہا اچھا معاہدہ کر لو ۔
چنانچہ ایک معاہدہ ہوا کہ اگر مدینہ میں آپ پر یا مہاجرین پر کسی نے حملہ کیا تو ہم آپ کی
حفاظت کریں گے لیکن اگر مدینہ کے باہر کوئی لڑائی ہوئی تو ہم مدافعت کے ذمہ دار نہیں
ہوں گے کیونکہ سارے عرب سے لڑائی مول لینا ہمارے بس کی بات نہیں ۔ اتنے میں کسی نے
کفار مکہ کو یہ خبر دے دی کہ مدینہ سے ایک قافلہ آیا ہے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے گفتگو کر رہا ہے ، ان کا جلدی کوئی انتظام کرنا چاہئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو بھی یہ بات پہنچ گئی اور آپ نے خیال کیا ایسا نہ ہو کہ وہ مسلمانوں کو کوئی نقصان پہنچا ئیں
-
انوار العلوم جلد ۲۲
۷۰۱
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
اس لئے آپ نے فرمایا اب گفتگو ختم کر دینا چاہئے اور یہاں سے چلے جانا چاہئے لیکن
مدینہ والے اب ایمان لا چکے تھے اور موت اُن کی نظروں میں حقیر ہو چکی تھی ۔ اُنہوں نے
کہا ہم کمزور نہیں ہم بھی عرب ہیں اگر مشرکین مکہ نے ہمیں کوئی نقصان پہنچانا چاہا تو ہم
ان کا مقابلہ کریں گے اور آپ پر جو اُنہوں نے ظلم کئے ہیں ان کا بدلہ لیں گے ۔ جب
آپ مدینہ ہجرت کر کے تشریف لے گئے اور کچھ عرصہ کے بعد آپ جنگ بدر کے لئے باہر
نکلے تو خدا تعالیٰ نے الہا ما آپ کو یہ خبر دی کہ آپ کا مقابلہ قافلہ سے نہیں ہوگا بلکہ مکہ سے
آنے والے لشکر کے ساتھ ہوگا ۔ اُس وقت آپ نے اپنے ساتھیوں کے سامنے یہ سوال
پیش کیا کہ اب قافلہ کا کوئی سوال نہیں صرف فوج ہی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ کیا آپ لوگ
اس کے لئے تیار ہیں؟ اس پر ایک کے بعد دوسرا مہاجر کھڑا ہوا اور اُس نے کہا یا رَسُولَ الله !
اگر دشمن ہمارے گھروں پر چڑھ آیا ہے تو ہم اس سے ڈرتے نہیں ہم اس کا مقابلہ کرنے
کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔ مگر ہر ایک کا جواب سن کر آپ یہی فرماتے کہ اے لوگو !
مجھے مشورہ دو۔ مدینہ کے لوگ اُس وقت تک خاموش بیٹھے تھے ۔ جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے بار بار فرمایا کہ مجھے مشورہ دو تو ایک انصاری کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے
عرض کیا یا رسول اللہ ! مشورہ تو آپ کو مل رہا ہے مگر پھر بھی جو آپ بار بار مشورہ طلب فرما
رہے ہیں تو شاید آپ کی مراد ہم باشندگانِ مدینہ سے ہے۔ آپ نے فرمایا ہاں ۔اس نے
عرض کیا۔ یا رَسُول اللہ ! شاید آپ اس لئے ہمارا مشورہ طلب فرما رہے ہیں کہ آپ کے
مدینہ تشریف لانے سے پہلے ہمارے اور آپ کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا اور وہ یہ تھا
کہ اگر مدینہ میں آپ پر اور مہاجرین پر کسی نے حملہ کیا تو ہم آپ کی حفاظت کریں گے
لیکن اگر مدینہ کے باہر کوئی لڑائی ہوئی تو ہم اس میں حصہ لینے کے پابند نہیں ہوں گے۔
آپ نے فرمایا ٹھیک ہے ۔ اس نے کہا یا رَسُول اللہ ! جس وقت یہ معاہدہ ہوا تھا ، اُس
وقت ہم پر آپ کی حقیقت پورے طور پر روشن نہیں ہوئی تھی لیکن اب جبکہ ہم نے آپ کے
معجزات اور نشانات دیکھ لئے ہیں ہم پر آپ کا مرتبہ اور آپ کی شان پورے طور پر ظاہر
ہو چکی ہے ، یا رَسُولَ اللہ ! اب اُس معاہدہ کا کوئی سوال نہیں ۔ ہم موسیٰ علیہ السلام کے
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۰۹
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
ساتھیوں کی طرح آپ کو یہ نہیں کہیں گے کہ فاذهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَّا إِنَّا هُهُنَا
قاعدون ۱۸ کہ جاتو اور تیرا رب دشمن سے لڑتے پھر و۔ ہم تو یہیں بیٹھے ہیں بلکہ ہم
آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی
لڑیں گے اور یا رَسُول اللہ ! دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو
روندتا ہوا نہ آئے ۔ پھر اس نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! جنگ تو ایک معمولی بات ہے ۔ یہاں
سے تھوڑے فاصلہ پر سمندر ہے ۔ آپ ہمیں حکم دیں کہ سمندر میں اپنے گھوڑے ڈال دو تو
ہم بلا دریغ سمندر میں اپنے گھوڑے ڈال دیں گے ۔ یہ کتنا بڑا تغیر ہے جو اسلام میں داخل
ہونے کے بعد صحابہؓ کے اندر پیدا ہو گیا۔
پس حقیقت یہ ہے کہ لوگ احمدیت سے نا واقف ہیں اُنہیں یہ معلوم نہیں کہ خدا تعالیٰ
نے اُن پر کتنا بڑا احسان کیا ہے کہ اِس تاریک زمانہ میں اُس نے اپنا ایک مامور بھیجا
تا کہ وہ اسلام کو باقی ادیان پر غالب کر دے ۔ ان لوگوں کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ
مان لیا ہم قرآن کریم کے منکر ہیں ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف ہیں لیکن یہ تو
بتاؤ کہ ہم نے امریکہ اور لنڈن میں مسجدیں بنائی ہیں کیا مسجد میں کافر بناتے ہیں؟ پھر یہ
بتاؤ کہ دوسرے فرقوں کے نوجوان لہو و لعب میں اپنا وقت بسر کر رہے ہیں لیکن ہمارے
نوجوان اپنی زندگیاں وقف کر کے محض خدا تعالیٰ کی خاطر باہر نکل گئے ہیں اور وہ کافروں
کر کے خدا خاطر با ہر ہیں اور وہ کا کر کے خدا با ہر ہیں اور وہ
کو مسلمان بنا رہے ہیں کیا یہ کام کا فر کرتے ہیں؟ یہ سوچنے کا مقام ہے کہ کیا صرف کافر کو
ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ہے ، مومن کو آپ سے عشق نہیں ؟
میں نے ایک دفعہ مخالفین کو یہ دعوت دی تھی کہ تم بھی تبلیغ کی غرض سے باہر نکل تھی تم باہر
کھڑے ہو اور ہم بھی تبلیغ کے لئے باہر نکل آتے ہیں پھر دیکھیں گے کہ کس کی کوشش کے
نتیجہ میں اسلام پھیلتا ہے لیکن اس چیلنج کا جواب موصول نہیں ہوا ۔ اگر ان کے پاس سچائی
ہے تو وہ میدان میں کیوں نہیں آئے ؟ یہ سیدھی بات ہے کہ جو لوگ ہماری مخالفت کرتے
ہیں اور عشق رسول کا دعویٰ کرتے ہیں وہ بھی اسلام کی اشاعت کے لئے باہر نکل کھڑے ہوں ،
ہم بھی باہر نکلتے ہیں ۔ اگر ہم جھوٹے بھی ہوئے تب بھی اسلام کے لئے بہر حال یہ طریق
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۱۰
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
مفید ہو گا اور دنیا کو پتہ لگ جائے گا کہ اسلام کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے کون قربانی کرتا ہے اور محض زبانی دعوؤں پر کون اکتفا کرتا ہے لیکن ہوتا کیا ہے کہ
بجائے اس کے کہ یہ لوگ میرا چیلنج قبول کرتے ، ہمارے خلاف جلسے کرتے ہیں اور
تقریروں میں یہ فتوے صادر کرتے ہیں کہ احمدیوں کی چائے شراب سے بھی بدتر ہے۔
شراب پی جا سکتی ہے لیکن ان کی چائے پینا جائز نہیں ۔ کیا ان فتوؤں سے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے؟
اسلام کو اگر فائدہ پہنچ سکتا ہے تو اس طرح کہ میرا مبلغ اگر دس مسلمان بناتا ہے تو یہ
میں مسلمان بنائیں۔ میرا مبلغ اگر ایک روٹی کھا کر گزارہ کرتا ہے تو یہ آدھی روٹی
کھائیں۔ اگر وہ ایسا کریں تو کیا میری آنکھیں گھل نہ جائیں ۔ یہ کتنا بڑا نشان ہوگا
تمہاری صداقت کا اور اس سے اسلام کو کتنا بڑا فائدہ پہنچے گا ۔ ہماری لڑائی بھی ختم ہو جائے
گی اور مقابلہ بھی ہو جائے گا ۔ مثلاً یہ تو شاندار مقابلہ ہو گا کہ دریا کا بند ٹوٹ جائے تو کون
دریا کا بند باندھتا ہے لیکن اگر ہم بند بنانے سے پہلے آپس میں لڑ پڑیں اور لوگ پانی کی رو
میں آکر تباہ و برباد ہو جا ئیں تو کیا یہ خدمت خلق ہو گی ؟
غرض اگر یہ لوگ اپنے دعوؤں میں سچے ہیں تو یہ بھی تبلیغ کے لئے باہر نکل جائیں اور
ہم بھی تبلیغ کے لئے باہر جاتے ہیں ۔ پھر جو فریق جیت جائے اُسے حق ہوگا کہ وہ دوسرے ۔
کو جھوٹا کہہ سکے اور لوگ بھی سمجھ لیں گے کہ کون جیتا اور کون ہارا۔ اور اس سے اسلام کو بھی
فائدہ پہنچ جائے گا لیکن گالیاں دینے اور اس قسم کے فتوے دینے میں کیا رکھا ہے۔ کیا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو پتھر نہیں پڑے تھے؟
ایک دفعہ مولوی ثناء اللہ صاحب قادیان آئے اور اُنہوں نے ایک لیکچر دیا اور لوگوں
کے سامنے یہ بات پیش کی کہ میاں محمود احمد بھی کلکتہ جائیں اور میں بھی کلکتہ جاتا ہوں پھر
دیکھیں گے کہ کس پر پتھر پڑتے ہیں اور کس پر پھول برستے ہیں بلکہ اس چیز کا پتہ امرتسر
ا
کے اسٹیشن پر ہی لگ جائے گا ۔ لوگ اس بات کو سُن کر نعرہ ہائے تکبیر بلند کرنے لگے ۔ ۔ اُن
کی اس بات کا جواب میں نے اُسی دن عصر کے وقت دیا کہ مولوی صاحب نے خود ہی
انوار العلوم جلد ۲۲
111
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
و
اس جھگڑے کا فیصلہ کر دیا ہے مجھے کسی دلیل کی ضرورت نہیں ۔ مولوی صاحب نے کہا ہے
کہ کلکتہ تک جا کر ہم دیکھتے ہیں کہ پتھر کس پر پڑتے ہیں اور پھول کس پر برسائے جاتے
ہیں ۔ آپ عالم آدمی ہیں تاریخ نکال کر دیکھیں کہ مکہ والے پتھر کس کو مارتے تھے اور
پھول کس پر پھینکتے تھے۔ اگر پتھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑتے تھے اور پھول ابو جہل
پر پھینکے جاتے تھے تو میں سچا اور یہ جھوٹے ۔ لیکن اگر پھول رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
پھینکے جاتے تھے اور پتھر ابو جہل کو مارے جاتے تھے تو میں جھوٹا اور یہ ۔ سچے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب تبلیغ کے لئے طائف تشریف لے گئے تو طائف
والوں نے لڑکوں کو اُکسایا اُنہوں نے آپ پر پتھر پھینکنے شروع کئے اور گتے آپ کے پیچھے
لگا دیئے ۔ آپ وہاں سے چلے آئے اور راستہ میں ایک باغ میں پناہ گزین ہوئے ۔ آپ
کے ساتھ حضرت زید بھی تھے اور وہ بھی زخمی تھے ۔ آپ کے پاؤں سے لہو بہہ رہا تھا ۔ وہ
باغ اتفاقاً آپ کے ایک شدید دشمن کا تھا ۔ مکہ میں زراعت نہیں ہوتی تھی اس لئے بعض
لوگوں نے مکہ سے باہر زمین خرید کر باغات لگائے ہوئے تھے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اس باغ کے کنارے پر بیٹھ گئے اس لئے کہ اگر آپ اس کے اندر گئے تو باغ کا مالک کیا
کہے گا ؟ ایسے موقع پر ایک شدید سے شدید دشمن میں بھی شرافت کا احساس پیدا ہو جاتا
ہے۔ جب اُس باغ کے مالک نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھی
حضرت زید کی یہ حالت دیکھی تو یہ حالت دیکھی تو اُس نے کہا ان پر بڑا ظلم ہوا ہے ۔ خود تو اُس سے جرات
نہ ہوئی ، اُس نے اپنے ایک غلام کو جو نینوا شہر کا رہنے والا تھا حکم دیا کہ ان کو اچھے اچھے انگور
کھلاؤ۔ وہ غلام انگور لے کر آپ کے پاس گیا ۔ اُس نے جب آپ کو سر سے پاؤں تک
زخمی دیکھا تو وہ حیران ہوا اور آپ سے دریافت کرنے لگا کہ یہ کیا ہوا ہے؟ آپ نے
فرمایا۔ میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں اور وہ مجھے پتھر
مارتے ہیں ۔ وہ غلام عیسائی تھا۔ جب اُس نے آپ سے تمام قصہ سنا تو عیسائیت کی یاد
اُس کے دل میں پھر تازہ ہو گئی۔ اُس نے محسوس کیا کہ اس کے سامنے خدا تعالیٰ کا ایک
رسول بیٹھا ہے ۔ تھوڑی دیر کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس غلام سے کہا
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۱۲
بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر
اے میرے بھائی ! یونس بن متی کے بیٹے ! میں تمہیں خدا تعالیٰ کی باتیں سُنانا چاہتا ہوں ۔
چنانچہ آپ نے اسے تبلیغ شروع کی اور تھوڑی ہی دیر میں وہ اجنبی غلام آنسوؤں سے بھری
ہوئی آنکھوں کے ساتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لپٹ گیا اور آپ کے سر، ہاتھوں اور
پیروں کو بوسہ دینے لگا۔ باغ کے مالک نے پہلے تو ترس کھا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے انگور بھیجے تھے۔ جب اُس نے دیکھا کہ اُس کا غلام عقیدت مندانہ طور پر آپ
کے پاس بیٹھا ہے تو وہ غضبناک ہو گیا اور اپنے غلام کو بلا کر کہنے لگا یہ شخص میرا رشتہ دار
ہے؟ میں جانتا ہوں کہ یہ مجنون ہے۔ اُس غلام نے کہا یہ نہیں ہو سکتا۔ اس کی باتیں تو
نبیوں والی معلوم ہوتی ہیں ۔
دو
لوگ کہتے ہیں جب اوکھلی میں سر دیا تو موہلوں کا کیا ڈر 19 اگر کوئی صداقت کی
مخالفت کرتا ہے تو کرے مومن کو مخالفت سے گھبرانا نہیں چاہئے ۔ حضرت صاحبزادہ
عبداللطیف صاحب کو جب شہید کیا جا رہا تھا تو دیکھنے والوں نے شہادت دی ہے کہ جب
آپ پر پتھر برسائے جاتے تھے تو آپ فرماتے تھے اے اللہ ! تو ان لوگوں پر رحم فرما۔
دراصل ان کو پتہ نہیں کہ میں کون ہوں ۔ یہ مجھے جھوٹا اور مرتد خیال کرتے ہیں اور اپنے
خیال میں ایک نیکی کا کام کر رہے ہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ جس کے اندر سچائی ہوتی ہے وہ کہتا ہے اچھا جتنا ستانا ہے ستالو۔
جس کے اندر
ہاں اگر وہ سمجھتا ہے کہ اس کے پاس سچائی نہیں تو وہ بے شک ڈرے گا ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نجران کے عیسائیوں کا جب وفد آیا تو مسجد میں بیٹھ کر گفتگو شروع
ہوئی اور گفتگو لمبی ہو گئی ۔ وہ باتیں سنتے رہے ۔ آخر انہوں نے کہا ہماری نماز کا وقت ہو گیا
ہے ہم باہر جا کر نماز ادا کر آئیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا باہر جانے کی کیا
ضرورت ہے ہماری مسجد میں ہی اپنی نماز ادا کر لیں ۔ آخر ہماری مسجد خدا تعالیٰ کے ذکر
کے لئے ہی بنائی گئی ہے ہے لیکن اب یہ رواداری لوگوں میں باقی نہیں ۔ یہاں تک کہ اس
زمانہ میں بعض مساجد پر یہاں تک لکھ دیا گیا ہے کہ اس مسجد میں کوئی وہابی یا مرزائی داخل
نہ ہو ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جن کی اتباع کا یہ لوگ دعویٰ کرتے ہیں وہ تو عیسائیوں