اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے اس کے مطابق اپنے فرائض اداکرو

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
۱۲۷
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے
اس کے مطابق اپنے فرائض ادا کرو
( مستورات سے خطاب )
( فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۵۰ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
دو
” میری عورتوں میں تقریر یاد گار ہے اُس زمانہ کی جب ابھی مائیکروفون نہیں ہوا
کرتے تھے اور جب لاؤڈ سپیکر مردانہ جلسہ کی تقریر کو عورتوں تک نہیں پہنچا سکتے تھے اُس
وقت ضرورت ہوا کرتی تھی کہ میں عورتوں میں الگ تقریر کروں اس لئے عام حالات میں
اب عورتوں میں الگ تقریر کرنے کی مائیکروفون اور لاؤڈ سپیکر کی ایجاد کے بعد خاص
ضروت نہیں رہی لیکن اس طریق کو قائم اس لئے رکھا گیا ہے کہ بعض باتیں عورتوں کے
ساتھ خصوصاً تعلق رکھتی ہیں اور وہ مردوں کی تقریر کا حصہ نہیں بن سکتیں اس لئے ایسی
باتوں کو پہنچانے کے لئے اور عورتوں کے مخصوص معاملات کے متعلق اپنے خیالات کا کو
اظہار کرنے کے لئے ایک تقریر ایسی رکھ دی جاتی ہے جو عورتوں کے جلسہ میں الگ ہو مگر کے لئے ایک تقریر رکھ ہے میں ہونگر
ظاہر ہے کہ اب اس تقریر کی اہمیت نہیں رہی اور اب اس کے لئے اتنا وقت دینے کی
ضرورت نہیں رہی جتنا پہلے دیا جاتا تھا ۔ مثلاً ابھی آج میں یہاں سے فارغ ہو کر اور نماز
پڑھا کر مردانہ جلسہ میں تقریر کروں گا تو آپ کے لاؤڈ سپیکروں کا تعلق مردانہ جلسہ کے
مائیکروفون سے کر دیا جائے گا اور جس طرح مرد میری تقریر سنیں گے اسی طرح مستورات

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۲۸
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔ فرائض ادا کرو
بھی یہاں بیٹھی ہوئی میری تقریر سن سکیں گیں ۔
اس سال تو خصوصیت کے ساتھ یہ بات بھی یاد رکھنے والی ہے کہ گزشتہ سال کے
جلسہ کے بعد سے میں متواتر بیمار چلا آیا ہوں اور خصوصیت کے ساتھ چھ مہینے تک بلکہ اس
سے بھی زیادہ گلے کی بیماری رہی ہے۔ بعض اوقات تو آواز بالکل بند ہو جاتی تھی اور محض
ہونٹوں سے ہوا نکل سکتی تھی ۔ اب بھی میرے گلے کی حالت ایسی ہے کہ میں بولتے وقت
تکلیف محسوس کرتا ہوں ۔ دو دن سے نزلہ دوبارہ میرے کان پر اور ناک پر اور گلے پر گر
رہا ہے ۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ گلے کی حفاظت جہاں تک ہو سکے کی جائے اور
اگر یہ خیال میں نہ رکھوں تو شاید باقی تقریریں کرنی بھی میرے لئے مشکل ہو جائیں بلکہ
بظاہر حالات اب بھی مشکل نظر آتا ہے کہ میں دونوں دنوں کی تقریریں کر سکوں پس میں
اسی نیت سے آیا ہوں کہ صرف چند باتیں آپ کے سامنے کروں یہی وجہ تھی کہ میں
جان بوجھ کر وقت سے دیر کر کے آیا ہوں کیونکہ اگر میں وقت پر آتا تو مجبوراً میں تقریریں
بھی زیادہ کرتا ۔ اب یہاں سے جا کر میں نے نمازیں پڑھانی ہیں اور پھر تقریر شروع کرنی
ہے پس میں نے مناسب سمجھا کہ دیر سے جاؤں اور صرف چند منٹ بولوں ، نماز پڑھاؤں
اور پھر دوسری تقریر کروں جو اگر لاؤڈ سپیکر خراب نہ ہوا تو انشاء اللہ آپ کو اسی طرح پہنچے
گی جس طرح مردوں کو پہنچ رہی ہوگی ۔
میں آج احمدی خواتین کی توجہ اس امر کی طرف منعطف کرانا چاہتا ہوں کہ ہر سخن
وقتے و ہر نکتہ مقامی دارد ہر زمانے کے ساتھ انسان کا طور و طریق بدلتا چلا جاتا ہے ۔
ایک زمانہ ایسا تھا کہ احمدیت بہت ہی کمزور تھی چند افراد احمدیت میں داخل تھے اور عام
طور پر لوگ خیال کرتے تھے کہ یہ چند دن کے مہمان ہیں ایک کھیل ہے جو کھیلا جا رہا ہے
جیسے کسی شخص کو جوں کاٹ لیتی ہے یا پتو کاٹ لیتا ہے یا مچھر کاٹ لیتا ہے اسی طرح وہ سمجھتے
تھے کہ چند احمد یوں کی حیثیت ایک جوں یا ایک مچھر یا ایک پسو سے زیادہ نہیں اسی لئے ان
کی مخالفت کا رنگ بھی نرالا تھا ۔ ایک مخالف مولوی سمجھتا تھا کہ اگر میں نے قلم اُٹھا کر لکھ دیا
کہ احمدی کا فر ہیں تو یہ اُسی وقت ختم ہو جائیں گے اور تمام دنیا میرے فتوے کے نیچے ان

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۲۹
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔ فرائض ادا کرو
سے ملنا جلنا چھوڑ دے گی اور یہ ڈر کے مارے ہم سے مل جائیں گے لیکن ان کے فتوے
بیکار گئے ۔ جنہوں نے احمدیت کا لطف اُٹھایا اور جنہوں نے احمدیت کی باتوں پر غور کیا وہ
سمجھ گئے کہ اگر روحانی چاشنی اور روحانی لذت کہیں سے مل سکتی ہے تو احمدیت سے ہی مل
سکتی ہے اس لئے کفر کے فتوے اور اعلان ان لوگوں کے لئے بیکار ثابت ہوئے اور وہ
جماعت میں شامل ہونا شروع ہوئے ۔
سورج اور چاند کو گرہن لگا اور اُسی طرح لگا جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا تھا۔ طاعون پھیلی اور شہروں کے شہر اور قبیلوں کے قبیلے صاف ہو گئے اور سینکڑوں
نے نہیں بلکہ ہزاروں نے محسوس کیا کہ اب آسمان زمین پر تغیر چاہتا ہے اب خدا کچھ
کر کے دکھانا چاہتا ہے تب کچھ یہاں سے اور کچھ وہاں سے ، کچھ اِس جگہ سے کچھ اُس
جگہ سے، کچھ اس بستی سے اور کچھ اُس بستی سے ، کچھ اِس شہر سے اور کچھ اُس شہر سے
احمدیت میں داخل ہونے شروع ہوئے اور سینکڑوں سے ہزاروں اور ہزاروں سے
لاکھوں تک پہنچ گئے ۔ جب جلسہ سالانہ کی بنیا د رکھی گئی ہے اُس وقت پہلے جلسہ میں تین سو
سے کچھ او پر لوگ شامل ہوئے اور ان تین سو میں سے بعض آٹھ آٹھ ، نو نو سال کے بچے
بھی تھے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں جو آخری جلسہ سالا نہ ہوا اُس پر ساڑھے
سات سو آدمی جمع تھا اور اس ساڑھے سات سو آدمی کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود کی طبیعت
پر اتنا اثر ہوا کہ آپ نے فرما یا معلوم ہوتا ہے خدا تعالیٰ نے مجھ سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا
اور اب میری وفات کا وقت قریب ہے چنانچہ چند ماہ کے بعد ہی آپ فوت ہو گئے ۔
اب ایک ایک شہر میں اس سے بہت زیادہ جماعت پائی جاتی ہے بلکہ بعض شہروں میں تو
پانچ پانچ سات سات بلکہ آٹھ آٹھ ہزار افراد پائے جاتے ہیں ۔
اب گجا وہ زمانہ کہ ساڑھے سات سو آدمی کے آنے کو بڑی کامیابی سمجھا جاتا تھا اور گجا
یہ زمانہ کہ ایک ایک شہر میں اس سے بہت زیادہ افراد پائے جاتے ہیں ۔
حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں جو آخری جلسہ ہوا اُس میں اٹھارہ سو آدمی تھا

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۳۰
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
اور یہ سمجھا جاتا تھا کہ اب جماعت بہت زیادہ پھیل گئی ہے اور پہلے سے کئی گنا طاقتور
ہو گئی ہے ۔
اس کے مقابلہ میں قادیان کے آخری جلسہ میں چالیس ہزار سے اوپر احمدی شامل تھا
اور اب بھی کل شام کے کھانے کی جو رپورٹ ملی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چوبیس ہزار
مرد و عورت نے کل شام کا کھانا کھایا ہے ۔ ۲۶ کی شام سے ۲۷ کی شام کی حاضری عام طور
پر زیادہ ہوا کرتی ہے پس کوئی بعید بات نہیں کہ چھبیس ستائیس ہزار کی حاضری ہو جائے ۔
اب کجا سات سو گیا اٹھارہ سو اور گجا ستائیس ہزار آدمی کا جلسہ پر جمع ہو جانا پھر حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں سوائے افغانستان کے باہر کے کسی مملک میں احمدی
جماعت نہیں تھی مگر اب احمدیت انڈونیشیا میں ، ایران میں ، شام میں ، لبنان میں ، مصر
میں ، سوڈان میں ، ایسے سینیا میں، کینیا میں ، یوگنڈا میں ، ٹانگا نیکا میں ، سیرا لیون میں،
گولڈ کوسٹ میں ، نائیجیریا میں ، انگلینڈ میں ، سپین میں ، ہالینڈ میں ، جرمنی میں ، سوئٹزر لینڈ
میں ، یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ میں ، نارتھ امریکہ میں ، ماریشس میں ، ملایا میں ، بور نیو میں ،
سیلون میں، برما میں اور اسی طرح اور کئی علاقوں میں قائم ہے جو شاید اس وقت مجھے یاد
بھی نہ ہوں اور بعض جگہ تو اتنی بڑی تعداد میں جماعت پائی جاتی ہے کہ پچاس پچاس
ساٹھ ساٹھ ، ہزار آدمی وہاں احمدی ہو چکا ہے ۔
ظ سے ہمارے
پس جو کیفیت آج سے پچاس سال پہلے تھی اور جو اُس وقت کے لحاظ
لئے کافی سمجھی جاسکتی تھی وہ آج کافی نہیں ہو سکتی۔ بچپن میں جو کپڑے پہنے جاتے ہیں وہ
بڑی عمر ہونے پر نہ قد کے لحاظ سے کافی ہوتے ہیں اور نہ قسم کے لحاظ سے کافی ہوتے
ہیں۔ چھوٹے بچے کو جس قسم کا کپڑا پہنایا جاتا ہے وہ جوان عمر والے کو نہیں پہنایا جاتا اور
پھر جتنا کپڑا چھوٹے بچے کے لئے کافی ہوتا ہے اتنا کپڑا جوان عمر والے کے لئے کافی
نہیں ہو سکتا پس وہ زمانہ اور تھا اور یہ زمانہ اور ہے ۔ اب ضرورت ہے کہ جماعت کا ہر فرد
اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے مرد بھی اور عورت بھی ، بڑا بھی اور چھوٹا بھی ، تاجر بھی اور صناع
بھی ، وکیل بھی اور ڈاکٹر بھی ، عالم بھی اور ان پڑھ بھی ، پروفیسر بھی اور شاگرد بھی ،

انوار العلوم جلد ۲۲
زمیندار بھی اور غیر زمیندار بھی ۔
۱۳۱
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔ فرائض ادا کرو
میں دیکھتا ہوں کہ سب سے بڑی مشکل ہمارے راستہ میں عورتیں ہیں ۔ میں نے
کوئٹہ میں ایک تقریر کی بعض لوگ جو اُس تقریر میں شامل تھے بہت متاثر ہوئے اور انہوں
نے جاتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہم اس تقریر سے اتنے متاثر ہوئے ہیں کہ شاید
مطالعہ کے بعد ہم احمدی ہی ہو جائیں ۔ جب وہ گھر گئے اور ان کی بیویوں نے یہ بات سُنی
تو انہوں نے صاف طور پر ان سے کہہ دیا کہ اگر تمہاری یہی نیت ہے اور آئندہ بھی تم نے
ان کے جلسوں میں جانا اور ان کی تقریریں سننا اور ان کی کتابوں کو پڑھنا ہے تو ہمیں اپنے
ماں باپ کے گھر بھیج دو ہم یہاں رہنے کے لئے تیار نہیں اور چونکہ ایمان ابھی ان کے دل
میں پیدا نہیں ہوا تھا اور چونکہ ان کا مطالعہ بھی ابھی کافی نہیں تھا وہ یہ سن کر ڈر گئے اور
انہوں نے احمدیوں سے ملنا جلنا ترک کر دیا۔ یہ ایک مثال نہیں سینکڑوں بلکہ ہزاروں ایسی
مثالیں ہیں کہ مرد احمدیت کی طرف آتے آتے اس لئے رُک گئے کہ عورتوں نے مخالفت
کی اور انہوں نے مردوں کو اس سے باز رکھا۔
کریہ
آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ وجہ ہے؟ کیا تم یہ بجھتی ہو کہ عورت کا دماغ ادنی ہوتا ہے؟ بحیثیت
ایک عورت ہونے کے تمہیں یہ خیال کبھی بھی نہیں کرنا چاہئے ۔ میں بھی اس بات کا قائل نے کا
نہیں کہ عورت کا دماغ ادنی درجہ کا ہوتا ہے ۔ گو اس وجہ سے کہ عورتوں کو تعلیم پانے کا موقع کہ
کم ملتا ہے اس کا لازمی نتیجہ پیدا ہوا ہے کہ وہ عملی میدان میں بھی کم نکلتی ہیں لیکن جہاں وہ
خدا تعالیٰ کے دین کا سوال ہے عورت کا دماغ مرد سے ادنیٰ نہیں اور اس کا ثبوت ہر زمانہ
میں سیاست میں بھی اور مذہب میں بھی ملتا چلا آیا ہے ۔ فرعون کی بیوی کا قرآن کریم میں
ذکر آتا ہے جس نے فرعون جیسے دشمن کے پاس رہتے ہوئے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
خدمت بھی کی اور مدد بھی کی ۔ اسی طرح قرآن کریم میں حضرت مریم کا ذکر آتا ہے وہ بھی
ایک عورت ہی تھیں جنہوں نے اپنے بچے کی ایسی پرورش کی کہ وہ نہایت اعلیٰ درجہ کا
انسان ثابت ہوا ۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی حضرت خدیجہ نے
دعوی نبوت کے وقت جو نمونہ دکھایا اور جس عقل اور شعور سے کام لیا وہ اسلامی تاریخ کا

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۳۲
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
سے پتہ
ایک بے بہا جو ہر ہے جسے ہر قسم کے دشمن کے سامنے پیش کر کے ہم فخر کر سکتے ہیں ۔ ہم تو خیر
دور زمانہ کے ہیں اور واقعات سے ہم جتنا اندازہ لگا سکتے ہیں وہ اتنا گہرا نہیں ہو سکتا جتنا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ کی صحبت میں اندازہ لگایا۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو کافر کہنے والے لوگ موجود ہیں ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بے دین
کہنے والے لوگ موجود ہیں ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جھوٹا اور جھوٹا مذہب بنانے والا
کہنے والے لوگ موجود ہیں اور عیسائیوں کی کتابیں اس سے بھری پڑی ہیں لیکن شدید سے
شدید دشمن بھی یہ اقرار کرنے پر مجبور ہے کہ وہ نہایت ہی ذہین آدمی تھا۔ کوئی یہ نہیں کہتا
کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سمجھدار نہیں تھے۔ وہ ان کے دین پر حملہ کرتا ہے ، وہ ان کی خیانت پر
حملہ کرتا ہے مگر ان کی عقل پر حملہ کرنے والا کوئی نہیں ۔ ایسے عقل مند انسان نے جو رائے
حضرت خدیجہ کے متعلق قائم کی اور جو گہرا اثر ان کے دماغ پر حضرت خدیجہ کا پڑا ہے اس
ہمارے اندازے کتنے چھوٹے پتہ لگ سکتا ہے کہ ہم جو دور سے اندازہ لگا رہے ہیں ہمار
ہوں گے اور خدیجہ ان سے کتنی بالا ہوں گی کیونکہ ہم سینکڑوں سال بعد میں اندازہ لگا
رہے ہیں ۔ ہمارے سامنے خدیجہ کی ساری تاریخ نہیں ہمیں صرف چند واقعات کا علم ہے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس گھر میں رہتے تھے اور رات دن آپ کا معاملہ حضرت
خدیجہ سے پڑتا تھا اس وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہزاروں واقعات علیہ وسلم
دیکھے ہوں گے۔ پس آپ نے جو واقعات دیکھے ان کے ماتحت جو اندازہ حضرت خدیجہ کا
آپ لگا سکتے تھے وہ ہم نہیں لگا سکتے ۔ چنانچہ اتنی بڑی عقل والا انسان جس کی دانش اور عقل
اور بے دار مغزی کا شدید ترین دشمن بھی قائل ہے اُس پر حضرت خدیجہ کا جو اثر تھا اس کا
آپ لوگ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ حضرت خدیجہ فوت ہو گئیں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم مکہ چھوڑ کر مدینہ تشریف لے گئے آپ کی اس کے بعد ۹ شادیاں ہوئیں اور گیارہ
یا بارہ سال حضرت خدیجہ کو فوت ہوئے بھی ہو گئے ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے غالباً حضرت عائشہ کے ہاں ہی تھے کہ کسی عورت کے بولنے
کی آواز آئی یہ ذہین اور بے دار مغز انسان جسے اگر کوئی سب سے بڑا نبی نہیں مانتا تو اس

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۳۳
دو
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
کو دنیا کا عقل مند ترین انسان ماننے پر مجبور ہے بے اختیار ہو کر اُٹھ بیٹھتا ہے اور کہتا
ہے کہ آہ ! میری خدیجہ، آہ! میری خدیجہ زندہ ہوتیں تو اس فقرے کے کوئی معنی نہ
تھے ۔ ہم سمجھ سکتے تھے کہ ایک عورت کی آواز حضرت خدیجہ کی آواز سے ملتی تھی اس لئے
آپ کو دھوکا لگا۔ آپ نے سمجھا کہ خدیجہ آگئیں ہیں لیکن خدیجہ کو فوت ہوئے بارہ سال
ہو چکے ہیں اور آپ کی کئی دوسری شادیاں ہو چکی تھیں جن میں سے بعض سے آپ ان کی
دینی خدمات کی وجہ سے اور قومی خدمات کی وجہ سے اور محبت الہی کی وجہ سے بہت خوش
تھے مگر باوجود اس کے ایک سکتہ آپ پر طاری ہو گیا ۔ آپ بھول جاتے ہیں اس بات کو
کہ خدیجہ قوت ہو گئیں ہیں ، آپ بھول جاتے ہیں اس بات کو کہ اس کی وفات پر ۱۲ سال
گزر چکے ہیں ، آپ بھول جاتے ہیں اس بات کو کہ میں خدیجہ کے بعد اور کئی شادیاں کر
چکا ہوں ، آپ بھول جاتے ہیں اس بات کو کہ ان میں سے کئی ایسی ہیں جو دینی خدمات
میں پیش پیش ہیں اور عورتوں میں میری سیکرٹری کا کام کر رہی ہیں ۔ آپ ان تمام واقعات
کو بھول جاتے ہیں اور بے اختیار ہو کر کہتے ہیں آہ! میری خدیجہ - آہ! میری خدیجه
آنے والی خدیجہ کی بہن تھی اور بہنوں کی آواز آپس میں ملتی ہے مگر اس آواز کوسن کر آپ
بے تاب ہو گئے اور اپنے خیال میں آپ نے یوں محسوس کیا کہ خدیجہ فوت ہی نہیں ہوئیں
اور وہ پھر اپنے گھر میں آگئی ہیں۔ یہ بات بتاتی ہے کہ وہ عورت معمولی عورت نہیں تھی وہ
عورت اپنی ذہنی اور مذہبی کیفیتوں میں ایسی شان رکھتی تھی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جیسا دانا اور ہوشیار اور عقلمند انسان بھی اُس کی عقل اور دانش سے متاثر تھا اور اس کا نام
بھی اس کے دل میں گدگدیاں پیدا کر دیتا تھا۔ پھر حضرت عائشہ بھی ایک عورت ہی تھیں
جن کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود فرماتے ہیں کہ آدھا دین تم عائشہ سے سیکھ
سکتے ہو ہے اگر عائشہ نے واقع میں اسلام کا مطالعہ نہ کیا ہوتا ، اگر عائشہ نے واقع میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو یاد نہ رکھا ہوتا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جبیبا
صاف گوانسان کیا عائشہ کی خاطر یہ کہہ سکتا تھا کہ آدھا دین تم عائشہ سے سیکھ سکتے ہو ۔
پھر اسلام میں اور بھی بہت سی عورتیں گزری ہیں ۔ رابعہ بصری ایک مشہور

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۳۴
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
صوفی عورت تھیں ۔ اس طرح کئی بادشاہ گزری ہیں ، کئی عالم عورتیں گزری ہیں جنہوں نے
دین کی بڑی بڑی خدمتیں کی ہیں ۔ تو عورت اور مرد میں دماغ کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں
جو کچھ ایک مرد سیکھ سکتا ہے وہ ایک عورت بھی سیکھ سکتی ہے ۔ گو پہلی نسل اتنی ذہین نہیں ہو گی
جتنے ذہین مرد ہوتے ہیں کیونکہ مردوں کی ذہانت میں نسلی تجربہ بھی شامل ہوتا ہے مگر یہ کام
تم شروع کر کے ہی سیکھ سکتی ہو۔ ہم دیکھتے ہیں کہ مردوں میں باوجود جاہل ہونے کے یہ
مادہ پایا جاتا ہے کہ وہ مسائل بیان کر سکیں گے لیکن عورت اچھی تعلیم یافتہ بھی ہو تو وہ پہلے
شرمائے گی پھر مسکرائے گی پھر سر نیچے ڈال دے گی اور پھر ہنسنے لگے گی اور کہے گی اچھا
میں بھی مسئلہ بیان کر سکتی ہوں لیکن مردوں میں کسی جاہل سے جاہل سے بھی کہو کہ مسئلہ
بیان کرو تو وہ مسئلہ بیان کرنا شروع کر دے گا چاہے اُس کو کچھ بھی نہ آتا ہو ۔ یہ فرق کیوں
ہے؟ اسی لئے کہ مرد نسلاً بعد نسلاً مسائل بیان کرنے کے عادی ہو چکے ہیں اور وہ کہتے ہیں
کہ ہم ان کے اہل ہیں ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جو نا اہل ہوتے ہیں وہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہم اہل
ہیں اور عورت جو اہل ہوتی ہے وہ بھی اپنے آپ کو نا اہل سمجھتی ہے۔ یہ ذہنیت کا فرق ہے
عقل یا علم کا فرق نہیں ۔ یہ عادت تمہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اب عورتوں کی
حکومت کا زمانہ ہے ملکہ وکٹوریہ کے عہد سے عورتوں نے سر نکالنا شروع کیا اور پھر مغربیت
کے اثر کے نیچے ان میں اور زیادہ بیداری پیدا ہوئی اور اب تو یہ حال ہے کہ تھوڑے ہی
دن ہوئے اخبارات میں ایک لطیفہ شائع ہوا۔
نوابزادہ لیاقت علی خان اور ان کی بیگم کی بنگال میں ایک دعوت ہوئی ۔ اس موقع پر
کوئی شخص عورتوں کے متعلق نوابزادہ لیاقت علی خان سے باتیں کر رہا تھا۔ باتوں باتوں
میں مسٹر لیاقت علی خان اسے کہنے لگے کہ میاں تم یہ طریقہ اختیار کرو کہ بیوی کچھ کرے اسے
مان لیا کرو مگر کیا وہ کچھ کرو جو تمہارا جی چاہے؟ اس پر بیوی بول اُٹھی کہ جو کچھ جی میں آیا
کرو گے تو پھر گھر میں بھی آؤ گے یا نہیں ؟
حقیقت یہ ہے کہ یہ کچھ تو ردعمل ہے ان مظالم کا جو پُرانے زمانے میں عورتوں پر
کئے جاتے تھے ۔ پرانے زمانے میں سمجھا جاتا تھا کہ عورت جوتی سے سیدھی ہوتی ہے

انوار العلوم جلد ۲۲
الله
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
اور عام طور پر یہ کہا بھی جاتا تھا کہ عورت تو جوتی کی طرح ہے ایک پیر نکال دیا
اور دوسرا لے لیا اور شاید ہوتی تو وہ اب بھی ہے مگر اب اپنے ہی مرد کے سر پر پڑنے
لگ گئی ہے ۔
یورپ نے دنیا میں جو خیالات پھیلائے ہیں کچھ ان سے متاثر ہو کر اور کچھ علم اور عقل
کی روشنی کی وجہ سے اب لوگ پرانے ظلموں کا جواب کسی قدر دلداری سے دینے لگے ہیں
اور یہ دلداری اب تعلیم یافتہ لوگوں سے ہٹ کر نچلے طبقہ میں بھی آ رہی ہے۔ پہلے ہمارے
ملک کا زمیندار عورت سے محبت کرنا جانتا ہی نہیں تھا وہ سمجھتا تھا کہ عورت کا اتنا ہی کام ہے
کہ اُس کے لئے روٹی پکا وے مگر اب اس کے دل میں بھی اپنی بیوی سے محبت کا احساس
پیدا ہو رہا ہے ۔ آج ہی میری بیوی نے ایک واقعہ سنایا کہ عورتوں کی بیرکوں کے پاس ایک
مرد آیا اور اس نے سوراخ میں سے گڑ نکال کر اندر دیا اور کہا کہ یہ راجو کو دے دو ۔ انہوں
نے کہا کہ کون را جو؟ مگر وہ یہی کہتا چلا گیا کہ راجو کو دے دو ۔ آخر بڑی مصیبت سے اُسے
سمجھایا کہ یہاں تو بیسیوں راجو ہیں تم کسی را جو کو گڑ دینا چاہتے ہو؟ انہوں نے تو یہ واقعہ
اس انداز سے سُنایا کہ دیکھیں وہ اپنی بیوی کو گڑ دینے آیا تھا جو ایک نہایت معمولی اور حقیر
سی چیز تھی مگر میں اس واقعہ کو سُن کر اس خیال سے گھنٹوں حظ اُٹھاتا رہا کہ وہ نہایت
ریفائنڈ اور اعلیٰ درجہ کا جذ بہ جو تعلیم یافتہ لوگوں میں پیدا ہو چکا تھا وہ اب نچلے طبقہ میں بھی اوہ
پیدا ہو رہا ہے اور وہ بھی عورت کی قدرو منزلت کو سمجھنے لگا ہے ۔ مرد کے ہاتھ میں گڑ آیا تو
اس نے سمجھا کہ بغیر را جو کے اس کے کھانے کا مزہ نہیں آئے گا ۔ یہ جذبہ جب اس طرح
نیچے پھیلنا شروع ہوا تو تم سمجھ سکتی ہو کہ ملک کی کیا حالت ہو جائے گی اور عورت کتنا بلند
مقام حاصل کرلے گی ۔ بہر حال ملک کے گوشہ گوشہ میں یا تو مغربی تعلیم کے اثر کے نیچے
اور یا اس رد عمل کے نتیجہ میں جو مسلمانوں نے قرآن کریم کی تعلیم کو بھلا کر اختیار کیا تھا
عورت اب بھی ایک نمایاں حیثیت اختیار کر رہی ہے اور یا پھر یہ سمجھ لو کہ جب علم پھیلا اور
جہالت دُور ہوئی تو لوگوں کو خود بخود شرم آئی کہ ہم نے عورت کو کیسی ذلت میں رکھا ہوا
تھا حالانکہ وہ بھی ہماری طرح اللہ تعالیٰ کی ایک مخلوق ہے بہر حال کسی نہ کسی وجہ سے

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۳۶
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
یورپین خیالات کی وجہ سے یا پرانے مظالم کے رد عمل کی وجہ سے یا علم پھیلنے کی وجہ سے
عورت کی حکومت اب پھر قائم ہو رہی ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکومت قائم کی تھی مگر بعد میں مسلمانوں نے اس کو
بھلا دیا۔ حدیثوں میں آتا ہے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں نے کوئی
ایسی بات کی جو آپ کو پسند نہ تھی اور جس سے فتنہ پیدا ہو سکتا تھا اس پر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ ہم الگ رہیں گے ۔ چنانچہ آپ نے باریاں چھوڑ دیں مسجد
میں خیمہ لگا کر سب سے الگ تھلگ رہنا شروع کر دیا اور لوگوں نے جب یہ بات سنی تو ان
میں یہ مشہور ہو گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے ۔
حضرت عمر کو اپنی رہائش کے لئے چونکہ شہر میں جگہ نہیں ملی تھی اس لئے آپ مدینہ سے باہر
رہتے تھے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو آپ نے ایک ایک
انصاری اور مہاجر کو آپس میں بھائی بھائی بنا دیا تھا ۔ حضرت عمر کا جو انصاری بھائی تھا ایک
دن وہ شہر میں آتا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں سنتا اور دوسرے دن حضرت عمر
آتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے مستفیض ہوتے ۔ جس دن یہ واقعہ ہوا
ہے اُس دن حضرت عمر کی نہیں بلکہ ان کے انصاری بھائی کی مسجد میں آنے کی باری تھی ۔
شام کے وقت وہ گھبرایا ہوا واپس گیا اور جاتے ہی حضرت عمر سے کہنے لگا عمر ! اندھیر
ہو گیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سب بیویوں کو طلاق دے دی ہے ۔ حضرت
عمر بھی یہ سنتے ہی گھبرائے ہوئے اندر گئے اور جا کر اپنی بیوی سے کہنے لگے آخر وہی ہوا
جس سے میں ڈرتا تھا ۔ ارے میں تجھے سمجھایا کرتا تھا کہ مردوں کے مقابلہ میں باتیں نہیں
کرنا چاہئیں اور تو ہمیشہ کہتی تھی میں کیوں نہ بولوں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بیویاں بھی آپ کے سامنے بولتی ہیں اور آپ انہیں منع نہیں فرماتے تو تم مجھے منع کرنے
والے کون ہو ۔ اور میں تجھے ہمیشہ کہا کرتا تھا کہ اگر وہ ایسا کرتی ہیں تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں
نکلے گا اور کسی دن انہیں طلاق مل جائے گی چنانچہ وہی ہوا جس سے میں ڈرتا تھا۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ساری بیویوں کو طلاق دے دی ہے اس کے بعد اسی گھبراہٹ

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۳۷
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
میں آپ مدینہ تشریف لائے اور سب سے پہلے اپنی بیٹی حفصہ کے پاس گئے دیکھا کہ وہ
رور ہی تھی آپ نے فرمایا کہ کیا ہوا؟ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں طلاق دے
دی ہے؟ انہوں نے روتے ہوئے کہا کچھ پتہ نہیں مجھے صرف اتنا معلوم ہوا ہے کہ آپ ہم
سے خفا ہو گئے ہیں اور مسجد میں چلے گئے ہیں ۔ آپ نے فرمایا دیکھ! میں تیری ماں کو یہی کہا
کرتا تھا کہ ایک دن تیری بیٹی کو طلاق مل جائے گی کیونکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے سامنے باتیں کرتی ہے اس کے بعد آپ مسجد میں گئے وہاں خیمہ لگا ہوا تھا اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے جس کے نشانات آپ کے جسم پر نظر آرہے
تھے ۔ حضرت عمر چاہتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارہ میں گفتگو کریں مگر
ڈرتے بھی تھے کہ کہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اور نا راضگی پیدا نہ ہو آخر انہوں نے
گفتگو کا یہ ذریعہ نکالا کہ جاتے ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہنے لگے کہ یا رسول الله !
صلی اللہ علیہ وسلم آپ خدا کے نبی ہیں خدا کے پیارے اور اس کے مقرب ہیں اور یہ خبیث
قیصر اور کسری دین سے بے بہرہ اور خدا اور رسول کو چھوڑنے والے ہیں مگر وہ لوگ تو اعلیٰ
درجے کے محلات میں رہتے ہیں اور آپ خدا کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہو کر ایک چٹائی پر
لیٹے ہوئے ہیں۔ ان کا منشاء یہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو غصہ آیا ہوا تھا وہ کسی
طرح دور ہو جائے چنانچہ جب انہوں نے یہ بات کی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس
پڑے اور فرمانے لگے وہ تو ظالم بادشاہ ہیں اور ہم خدا تعالیٰ کے نبی ہیں ۔ میرا دنیا کی ان
چیزوں سے کیا کام ہے مجھے تو اللہ تعالیٰ نے کسی اور مقصد کے لئے بھجوایا ہے ۔ جب انہوں
نے دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ
فرو ہو گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ یا رَسُولَ اللہ ! کیا آپ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی
ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے تو طلاق نہیں دی ۔ آپ نے کہا الْحَمْدُ للهِ
آپ نے طلاق نہیں دی مگر یا رَسُول اللہ ! عورتوں کی یہ حالت ہے کہ میں جب گھر میں
جاؤں اور کوئی بات کروں تو میری بیوی مجھے مشورے دینا شروع کر دیتی ہے کہ یوں کرو
اور یوں نہ کرو۔ مکہ والوں میں یہ رواج تھا کہ وہ عورتوں کو بولنے نہیں دیتے تھے اور یہی

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۳۸
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔ فرائض ادا کرو
اثر حضرت عمر پر بھی تھا چنانچہ وہ کہنے لگے یا رَسُول اللہ ! میں نے اپنی بیوی کو ڈانٹا کہ تم مجھے
مشورے دیتی ہو تمہاری کیا حیثیت ہے کہ تم اس قسم کی باتیں کرو ۔ اس پر وہ کہنے لگی حفصہ
تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دے لیتی ہے تم مجھے روکتے ہو تمہارا کیا حق ہے تم
مجھے روکو ، جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کو منع نہیں فرماتے ۔ میں نے کہا کہ
اگر یہ بات درست ہے تو کسی دن تمہاری بیٹی کو طلاق مل جائے گی ۔ رسول اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم پھر ہنسے اور آپ فرمانے لگے کہ میں نے تو طلاق نہیں دی ۔ اس واقعہ سے پتہ لگتا
ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کس قدر عورتیں اپنے مردوں کو مشورے
دیتیں اور ان پر ایک رنگ کی حکومت رکھتی تھیں ۔ سے پرانی طرز کے لوگ جیسے حضرت عمرؓ تھے
اپنی بیویوں کو ڈراتے بھی تھے کہ اگر تم نے یہی طریق جاری رکھا تو تمہیں طلاق دینی پڑے
گی لیکن بہر حال اسلام نے عورت کا درجہ قائم کیا ۔ اگر واقعہ میں عورت قابل نہ ہوتی تو کیا
خدا عورتوں سے ڈرتا تھا وہ سیدھی طرح کہہ دیتا کہ عورتوں کو گھروں میں بٹھاؤ ۔ نہ انہیں علم
سکھاؤ اور نہ انہیں دین کے مسائل سمجھاؤ صرف روٹیاں پکانے میں انہیں مشغول رکھو ۔ مگر
جب خدا نے کہا کہ عورت کو دین سکھاؤ اور جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
جس شخص کی دولڑکیاں ہوں اور وہ ان کی اچھی تربیت کرے اور انہیں علم سکھائے تو اُس
کے لئے جنت واج نت واجب ہو جاتی ہے۔ ہو جاتی ہے ہے تو اس کے معنی یہ تھے عورت بھی ویسا ہی دماغ رکھتی ویسا ہی دمان
ہے جیسا کہ مرد رکھتے ہیں اور عورت بھی ویسے ہی ترقی کر سکتی ہے جیسے مرد کر سکتے ہیں ۔ اگر
عورت کا دماغ اس قابل نہیں تھا کہ وہ دین کو سمجھ سکتا ، اگر عورت کا دماغ اس قابل نہیں تھا
کہ وہ علوم کو اخذ کر سکتا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کیوں فرماتے ۔ پس دماغ تو
ہے مگر عورت کو اس سے کام لینا نہیں آتا کیونکہ اسے کام کی طرف توجہ نہیں ۔ اس وقت
ہزاروں عورتیں یہاں بیٹھی ہیں اس سال کچھ تو جلسہ گاہ بڑی بنا دی گئی ہے اور کچھ سردی کی
وجہ سے عورتیں کم آئی ہیں لیکن پھر بھی کل دو پہر کو پانچ ہزار عورت شمار کی گئی تھی ۔ ممکن ۔
آج اس سے بھی زیادہ ہوں یا کم از کم کل جتنی ہی ہوں چونکہ ہمارے جلسہ گاہ میں
غیر احمدی عورتیں بھی آتیں ہیں اور وہ بھی اس تعداد میں شامل ہوتی ہیں اس لئے اگر
ہے

آج 10 میں سے 10 باقی