اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے اس کے مطابق اپنے فرائض اداکرو

انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۳۹
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
غیر احمدی مستورات پانچ سو بھی فرض کی جائیں اور ان کو اس مقدار سے نکال دیا جائے
تب بھی ساڑھے چار ہزار احمدی عورت اس وقت یہاں موجود ہے ۔ اگر تم اپنے فرض کو
ادا کرتیں اور ہر عورت سمجھتی کہ میں نے کم از کم ایک عورت کو اسلامی نور سے منور کرنا ہے تو
اب تک احمدیت کتنی ترقی کر چکی ہوتی ۔
سے ج
پھر ہماری جماعت میں صرف اتنی ہی عورتیں نہیں جتنی اس وقت یہاں موجود ہیں
بلکہ ہماری جماعت میں ایک لاکھ سے زیادہ عورتیں ہیں ۔ اگر وہ ساری کی ساری اپنے
فرض کو ادا کریں تو کتنی جلدی احمدیت ترقی کر سکتی ہے اور وہ مخالفت جو محض عورتوں کی وجہ
ہے کتنی جلدی ختم ہو سکتی ہے۔ پس ضرورت اس بات کی ہے کہ تم اپنی تعلیم کو استعمال
کرنا سیکھو ۔ ہماری جماعت کی عورتوں میں تعلیم بہت ہے مگر وہ اس تعلیم کو استعمال کرنا نہیں
جانتیں اور اپنے وقت کو ادھر اُدھر کی باتوں میں ضائع کر دیتی ہیں ۔ مردوں میں بھی یہ نقص
ہے مگر عورتوں میں نسبتاً زیادہ ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مسجد میں بیٹھتے تو
ساٹھ دفعہ استغفار کرتے تھے ۔ سے اس زمانہ میں مردوں میں بھی یہ رواج کم ہے اور
عورتوں میں تو ساٹھ دفعہ استغفار کی بجائے ساٹھ قہقہے ضرور بلند ہوتے ہیں ۔ جہاں عورتیں
بیٹھتی ہیں وہ ساٹھ دفعہ ہاہا ، ہو ہو ضرور کرتی ہیں ۔ اگر ہاہا، ہو ہو کرنے کی بجائے وہ ساٹھ
دلیلیں بیان کریں ، اگر ہاہا ، کرنے کی بجائے وہ ساٹھ دفعہ استغفار کریں ، اگر ہا ہا کرنے کی
وہ تو اس ہو بجائے وہ ساٹھ معقول باتیں بیان کر دیں تو اس سے کتنی اصلاح ہو سکتی ۔
مذہبی تعلیم ہی نہیں دُنیوی تعلیم میں بھی دوسری عورتیں ہماری عورتوں سے سے پیچھے ہیں
بلکہ ہماری اعلیٰ تعلیم کو اگر مد نظر رکھا جائے تو ہماری عورتیں دوسری عورتوں سے سو گئے
زیادہ ہیں ۔ ان میں سے سو میں سے ایک بھی نہیں جس نے اعلیٰ دنیوی تعلیم حاصل کی
ہوئی ہو اور ہماری جماعت میں کئی ہیں ۔ تو تعلیم کے لحاظ سے خواہ دُنیوی تعلیم کو بھی لیا
جائے ہماری جماعت میں بہت زیادہ تعلیم پائی جاتی ہے اور ہماری عورتیں نسبت تعلیم کے
لحاظ سے دوسروں سے پانچ چھ گنا بڑھ کر ہیں اور اگر دینی تعلیم کو لیا جائے تو ہماری
عورتوں کے مقابلہ میں وہ بالکل صفر ہیں ۔ ہماری جماعت میں سینکڑوں عورت ایسی ہے

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۴۰
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔ فرائض ادا کرو
جو قرآن کریم کا ترجمہ جانتی اور دوسروں کو پڑھا سکتی ہے۔ سینکڑوں عورت ایسی ہے
جو حدیث کا ترجمہ جانتی اور دوسروں کو پڑھا سکتی ہے لیکن باوجود اس تعلیم کے تم
نے اپنی ذمہ داری کبھی سمجھی ہی نہیں ۔ تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یہ مردوں کا کام ہے
حالانکہ پھنسی ہوئی کشتی اور پھنسی ہوئی گاڑی بغیر دونوں طرف چپو چلانے کے اور بغیر
دونوں بیلوں کے زور لگانے کے نہیں نکل سکتی ۔ ہماری کشتی بھی اس وقت بھنور میں پھنسی
ہوئی ہے جب تک دونوں چپونہیں چلائیں گے مرد بھی اور عورت بھی اور جب تک اس
گاڑی کو مرد بھی نہیں کھینچیں گے اور عورتیں بھی اُس وقت تک ہم اپنے مقصد میں
کا میاب نہیں ہو سکتے ۔
پس میں لجنہ اماء اللہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ ایک کورس جاری کریں جس میں وہ تمام
مسائل آجائیں جو بالعموم ہمیں پیش آتے ہیں اور پھر جیسے خدام کا پندرہ روزہ تربیتی کورس
ہوتا ہے اسی طرح عورتوں میں تحریک کی جائے کہ مختلف مقامات سے اس غرض کے لئے
احمدی عورتیں آئیں اور دینی مسائل سیکھیں ۔ یہاں آنے پر ان کو مختلف مسائل کے متعلق
نوٹ لکھوائے جائیں ۔ سوال و جواب کے ذریعہ ان کی معلومات کو بڑھایا جائے اور ان
کے سامنے ایسی تقریریں کی جائیں جو ان کی عملی استعداد میں اضافہ کرنے والی ہوں ۔
ہمیں اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ ہم عورتوں کی تعلیم کو اور زیادہ وسیع کریں ۔ اور حاضرورت ہے کہ کی کو
ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی عورتوں کو اور بھی اعلیٰ درجے کی تعلیم دلائیں اس کے
لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اس سال یعنی ۱۹۵۱ء میں یہاں زنانہ
کالج قائم کر دیا جائے ۔ جگہ ہم نے تجویز کر دی ہے ۔ میری بیوی ام متین مریم صدیقہ جو
ایم ، اے ہیں وہ اس کی نگران ہو سکتی ہیں ۔ فرخندہ بیگم بی ، اے ۔ بی ، ٹی ہیں وہ اب جلدی
ہی ایم اے کر لیں گیں وہ پروفیسر مقرر ہوں گی ۔ اسی طرح ایک دو اور عورتیں باہر سے
لے کر ہم کام شروع کر دیں گے اور کچھ مرد پردہ کے پیچھے بیٹھ کر پڑھا دیں گے۔ ہماری
تجویز یہ ہے کہ اس وقت جو د بینیات کلاس ہے اسے ختم کر دیا جائے ۔ مدرسہ میں جتنی عربی
اور قرآن کریم اور دینیات کی تعلیم ہے اُسی پر اکتفاء کیا جائے اور اس کے بعد کالج میں
،

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۴۱
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔ فرائض ادا کرو
ان کی تعلیم پر زیادہ زور دیا جائے تا کہ ہماری جماعت میں زیادہ سے زیادہ عورتیں
بی ، اے اور ایم اے ہوں ۔ تاکہ انہی میں سے وہ ہوں جو دینی خدمات کے لئے وقف
ہوں ، انہی میں سے وہ ہوں جو ڈاکٹری وغیرہ کا پیشہ اختیار کرنے والی ہوں اور انہی میں
سے وہ ہوں جو اپنے گھر بار کا کام کریں اور اپنے خاندان اور علاقہ کی تعلیم کا انتظام
کریں ۔ اس سال سے ایف اے کی جماعت شروع کر دی جائے گی ۔ اگلے سال تک کورس
اور پروفیسروں کے انتظام کے ساتھ انشاء اللہ دوسری جماعت ایف ، اے کی اور پہلی
جماعت بی اے کی شروع کر دی جائے گی اور تیسرے سال کے شروع میں سارے بی، اے
کی جماعت کھول دی جائے گی اور اگر خدا تعالیٰ پر وفیسر مہیا کر دے تو ایم ، اے کی کلاسز
بھی کھل جائیں گی ۔
پس ایک تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے ہم
نے کا لج کھولنے کا ارادہ کیا ہے اس کے ساتھ بورڈنگ بھی ہوگا ۔ جنہوں نے اپنی لڑکیوں
کو کالج میں تعلیم دلانی ہو جیسا کہ لجنہ کی طرف سے بار بار اعلان ہو رہا ہے وہ اطلاع دیں
یہاں رہنے والی لڑکیوں کو اپنے گھروں میں ہی رکھیں گے مگر جن کا یہاں کوئی رشتہ دار نہیں
ان کے لئے ایک چھوٹا سا بورڈ نگ بنا دیا جائے گا اور وہ اُس میں رہیں گی ۔ اس ذریعہ
سے انشاء اللہ عورتیں بہت جلد اعلیٰ تعلیم حاصل کر لیں گی اور ہمارا علمی معیار بہت اونچا
ہو جائے گا۔ ایک کالج آسانی کے ساتھ ایک سو شاگرد ایک جماعت میں لے سکتا ہے۔
اگر ہر سال ایک سو بی، اے یا ایک سو ایم ، اے عورتیں ہمارے کالج سے نکلنا شروع ہو
جائیں تو دس سال کے اندر اندر سارے مغربی پنجاب کی تعلیم اور سارے مغربی پنجاب کی
عقلی اور ذہنی ترقی کا معیار بہت بلند ہو سکتا ہے اور نسبت کے لحاظ سے ہماری تعلیم بہت
بڑھ جائے گی ۔ دوسری لڑکیوں کا بہت سا وقت مشاعروں میں یا پارٹیوں میں یا سینماؤں
میں ضائع چلا جاتا ہے ۔ مگر ہمارے کالج کی لڑکیاں ان باتوں میں اپنا وقت ضائع نہیں
کریں گی اور وہ بہت جلد علمی ترقی حاصل کر لیں گی ۔ لڑکوں کی تعلیم میں بھی ہم نے یہی
دیکھا ہے چونکہ احمدی لڑکے محنت زیادہ کرتے اور اپنے وقت کو ضائع ہونے سے بچاتے

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۴۲
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔ فرائض ادا کرو
ہیں اس لئے وہ اعلیٰ نمبروں میں پاس ہوتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسرے لڑکے سینما
میں وقت ضائع کرتے ہیں اور ہمارے لڑکے دوسروں کو بھی ان باتوں سے منع کرتے
ہیں ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہمارے لڑکے زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں اور زیادہ اچھے نمبروں پر
کامیاب ہوتے ہیں ۔ پھر ان کو اخلاقی تعلیم دی جاتی ہے جس کی وجہ سے عام طور پر ان
میں دیانتدار زیادہ ہوتے ہیں ۔
غرض احمد یوں کے لئے ترقی کا بہت بڑا میدان ہے ہے کیونکہ ہماری بنیاد مذہب اور
اخلاق پر ہے اور دوسروں کی بنیاد ضیاع وقت پر ہے اور یہ سیدھی بات ہے کہ بالآخر
مذہب اور اخلاق ہی جیتیں گے ۔ دنیا میں جب بھی کوئی شخص مذہبی نشان دکھاتا ہے یا
اخلاقی نشان دکھاتا ہے تو چاہے کسی وجہ سے دکھائے وہ جیت جاتا ہے ۔
مجھے یاد ہے میں بچہ تھا کہ میں نے ایک کشتی منگوائی ۔ میں نے اور بعض اور رشتہ داروں
نے چندہ ڈالا اور قادیان کے اردگر و جو جو ہڑ تھا اُس میں کشتی ڈال دی ۔ ہم حتی الوسع اس
کی حفاظت کرتے تھے پھر بھی بعض دفعہ جب تالا کھلا رہ جاتا تو ھلا رہ جاتا تو گاؤں کے لڑکے آتے اور
اسے کھول کر پانی میں لے جاتے اس میں صرف پانچ آدمیوں کی گنجائش تھی مگر وہ دس دس
پندرہ پندرہ اس میں بیٹھ جاتے ۔ اور پھر خوب گو دتے اور چھلانگیں لگاتے نتیجہ یہ ہوا کہ وہ
کشتی خراب ہو گئی ۔ میں نے ایک لڑکے سے پوچھا تو اُس نے بتایا کہ دوسرے وقت میں
گاؤں کے بعض لڑکے آتے ہیں اور وہ اس کشتی کو پانی میں لے جا کر خراب کر دیتے ہیں ۔
میں نے کہا کہ اس دفعہ لے جائیں تو مجھے بتانا چنانچہ ایک دن گاؤں کے دس میں لڑ کے
ئے اور وہ اس کشتی کو پانی میں لے جا کر خوب گودنے اور چھلانگیں لگانے لگے ۔ وہ لڑکا
بھاگا بھاگا میرے پاس آیا اور اُس نے کہا کہ چلیں لڑکے کشتی لے گئے ہیں اور وہ اسے
خراب کر رہے ہیں ۔ میری عمر اس وقت ساڑھے تیرہ سال کی تھی میں دوڑا دوڑا وہاں
ا تو واقعہ میں وہ اسے خراب کر رہے تھے۔ لڑکوں نے مجھے دیکھ لیا اور چونکہ وہ
گاؤں کے تھے اور ہم گاؤں کے مالک تھے وہ ہم سے ڈرتے بھی تھے اُنہوں نے جب
مجھے آتے دیکھا تو یکدم اُنہوں نے تالاب میں چھلانگیں مار دیں اور بھاگ گئے لیکن اُن کا

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۴۳
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
رنگ لیڈر چھلانگ لگانے کے بعد گھبراہٹ میں بجائے دوسرے ساحل کی طرف جانے
کے اُسی طرف آگیا جس طرف میں کھڑا تھا اور کچھ دور فاصلہ سے نکل کر اُس نے بھاگنا
چاہا میں نکڑ سے بھاگ کر اُس کی طرف پہنچا اور ابھی وہ جو ہڑ سے نکل ہی رہا تھا کہ میں نے
اسے پکڑ لیا اور بڑے غصہ سے اُسے مارنے کے لئے ہاتھ اُٹھایا۔ اُس نے بھی سمجھ لیا کہ
میں اب مار سے بچ نہیں سکتا چونکہ وہ ایک مزدور پیشہ لڑکا تھا اُس میں یہ جرات تو نہیں تھی
کہ وہ مجھے مارنے کے لئے ہاتھ اُٹھا سکے اور پھر وہ مجرم بھی تھا ورنہ وہ مجھ سے دُگنا طاقتور
تھا اور اگر وہ مجھے مارنا چاہتا تو خوب گوٹ سکتا تھا۔ بہر حال میں نے اسے مارنے کے
لئے ہاتھ اُٹھایا اس پر بے اختیار اس نے بھی اپنا ہاتھ اُٹھا لیا۔ مارنے کے لئے نہیں بلکہ اس
لئے کہ جب مار پڑے تو وہ اسے روک لے مگر پھر اسے خیال آیا کہ فائدہ کوئی نہیں ۔ اس کا
نتیجہ یہ ہوگا کہ انہیں اور زیادہ غصہ آئے گا اور یہ مجھے اور ماریں گے۔ بہر حال جب اُس
نے ہاتھ اُٹھایا تو مجھے طبعی طور پر اور زیادہ غصہ آیا اور میں بڑے زور سے اپنا ہاتھ پیچھے کی
طرف لے گیا تا کہ پوری طاقت کے ساتھ اسے ماروں مگر معاً اس کے دل میں خیال پیدا
ہوا کہ ہاتھ اُٹھانے کا کیا فائدہ؟ اور اس خیال کے آتے ہی اُس نے اپنا ہاتھ نیچے گرا دیا
اور اپنا منہ آگے کر کے کہا کہ لوجی مار لوں۔ میں تھا تو بچہ مگر آخر بچہ کے سر میں بھی دماغ ہوتا
ہے جب اُس نے کہا کہ لوجی مار لو تو مجھے یوں محسوس ہوا جیسے اُس نے مجھے ڈنڈا مارا ہے
میرا ہاتھ گر گیا اور میں شرم کے مارے پانی پانی ہو گیا اس لئے کہ اس نے اعلیٰ اخلاق
کا مظاہرہ کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ جب ہم جدا ہوئے تو اُس کا سر اونچا تھا فخر سے اور میرا
سر نیچا تھا شرمندگی سے ۔ تو گالی دینے والا بے شک گالی دیتا ہے لیکن فوراً اس کے ساتھی سمجھتے
ہیں کہ یہ ذلیل آدمی ہے اور وہ بھی اپنی ذات میں شرمندہ ہوتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میں نے
بہت بُری حرکت کی۔ غرض اعلی تعلیم اور اعلیٰ اخلاق سے جو کام لیا جا سکتا ہے وہ گالی گلوچ
سے نہیں لیا جا سکتا اور یہ ہتھیار خدا تعالیٰ نے ہمیں بخشا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تم
عزم کرلو کہ آئندہ اپنی تعلیم کو استعمال کرو گی ۔ اگرتم اپنی تعلیم کا استعمال سیکھ لو اور اگر اخلاق
کے متعلق جو اسلام کی تعلیم ہے اس کو یاد کر لو اور عورتوں کے سامنے پیش کر و تو لازماً

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۴۴
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔ فرائض ادا کرو
عورتوں کے دل نرم ہو جائیں گے ۔ بے شک کچھ مرد ایسے بھی ہوں گے جو کہیں گے
خبردار ! آئندہ احمدی عورتوں سے ہرگز نہ ملنا ۔ مگر کچھ ایسے بھی ہونگے جو کہیں گے کہ ان کا
لڑیچر لاؤ تا کہ ہم بھی اس کا مطالعہ کریں ۔ تو عورتوں میں تعلیم پھیلانا اور انہیں مسائل
سکھا نالجنہ کا آئندہ پروگرام ہونا چاہئے جس کی ایک شاخ میں نے یہ بتائی ہے کہ ہم نے
یہاں کالج کھولنے کا ارادہ کیا ہے ۔
دوسری چیز جس کی طرف عورتوں کو خصوصیت کے ساتھ توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ
مسجد ہالینڈ ہے۔ میں نے عورتوں کے چندہ سے اس مسجد کے بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہالینڈ
ایک چھوٹا سا ملک ہے شاید ساری آبادی اس کی پچاس لاکھ سے زیادہ نہیں مگر وہ ایسا ملک
ہے جس نے انگریزوں کی طرح بعض دوسرے ملکوں پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔ انڈونیشیا جس
کے بڑے بڑے جزائر سماٹرا، جاوا اور بورینو وغیرہ ہیں اور جس کی آبادی آٹھ کروڑ سے
زیادہ ہے۔ یہ سارا ملک پہلے ہالینڈ کے ماتحت تھا ۔ گویا انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے
پاکستان کے برابر ہے لیکن مسلمانوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان سے بڑا ہے کیونکہ
پاکستان میں ڈیڑھ دو کروڑ ہندو ہیں اور وہاں ہندو اور دوسری قو میں چالیس پچاس لاکھ
سے زیادہ نہیں ۔ اس ملک پر پہلے ہالینڈ کا قبضہ تھا ۔ ملک کا نام ہالینڈ ہے لیکن قوم کا نام
ڈچ ہے جو انڈو نیشیا پر حکومت کر رہی تھی ۔ اب جس طرح پاکستان آزاد ہوا ہے اسی طرح
انڈونیشیا میں پاکستان کے قیام کے بعد نئی اسلامی حکومت قائم ہوئی ہے جس کی آبادی
مسلمانوں کے لحاظ سے سارے اسلامی ممالک سے زیادہ ہے لیکن جس طرح پاکستان اور
ہندوستان کی آزادی کے بعد بھی انگریزوں کے ساتھ تعلق ہے اسی طرح انڈو نیشیا گو آزاد
ہو گیا ہے لیکن چونکہ اس کا تعلق ایک لمبے عرصہ تک ہالینڈ سے رہا ہے ڈچ کی کمپنیاں وہاں
گھلی ہوئی ہیں ۔ ڈچ زبان بولنے والے وہاں پائے جاتے ہیں۔ ڈچ زبان میں
ڈگریاں ان کو حاصل ہوتی ہیں اس لئے باوجود آزاد ہونے کے ڈچ کا ان پر اثر ہے ۔
اور انڈو نیشیا کا ڈچ پر اثر ہے۔ پھر انڈو نیشیا کو ایک اور خصوصیت حاصل ہے کہ مشرقی ممالک
میں سے وہ ملک جس نے سب سے زیادہ احمدیت کو قبول کیا ہے وہ انڈونیشیا ہی ہے۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۴۵
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔ فرائض ادا کرو
یہاں دس ہزار احمدی ہیں اور احمدی بھی اچھے تعلیم یافتہ ہیں ۔ گویا صرف تعداد کے لحاظ
سے وہ زیادہ نہیں بلکہ رسوخ کے لحاظ سے بھی زیادہ ہیں ۔ انڈونیشیا کے کئی وزراء ایسے ہیں
جن کی رشتہ داریاں احمدیوں کے ساتھ ہیں اور کئی احمدی بڑے بڑے عہدوں پر فائز
ہیں ۔ چنانچہ انڈو نیشیا کی آزادی کے بعد ان کی طرف سے جو سفیر پاکستان میں مقرر ہو کر
آیا اُس کا سیکرٹری ایک احمدی اور قادیان کا تعلیم یافتہ ہے اور سیکرٹری کی حیثیت ایک
کمشنر کی سی ہوتی ہے۔ اسی طرح ایک پہلا سیکرٹری جو بیمار ہو کر واپس چلا گیا وہ بھی
احمدی تھا۔
پس میں نے عورتوں کو یہ خوشی کا موقع دینا چاہا کہ وہ اپنے چندہ سے ایسی جگہ مسجد
بنا ئیں جس کا اثر سب سے زیادہ انڈو نیشا پر پڑے گا۔ ڈچ لوگوں میں جتنی بھی احمدیت
پھیلے گی انڈو نیشیا پر اس کا رد عمل ضرور پیدا ہو گا ۔ مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
اس اہمیت کو عورتوں نے سمجھا نہیں ۔ تمیں ہزار روپیہ تو صرف زمین پر خرچ ہو چکا ہے اور
اسی ہزار روپیہ کا عمارت کے لیے اندازہ ہے اور ایسی جگہ جہاں بڑے بڑے امراء پائے
جاتے ہیں اور جہاں ہمارے ملک کے مقابلے میں نہایت گراں مزدوریاں ہیں ۔ عمارت
پر اسی ہزار روپیہ کا خرچ کوئی بڑی چیز نہیں ۔ کراچی میں ابھی حال ہی میں وہاں کی
جماعت نے مسجد بنائی ہے جس پر ان کا ایک لاکھ روپیہ خرچ ہوا ہے اور ہالینڈ کا دارالخلافہ
ہیگ تو کراچی سے بہت گراں ہے اور پھر یورپ میں مزدوریاں بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں
پس وہاں کے اسی ہزار کے معنے در حقیت چالیس ہزار ہی کے ہیں ۔ میں نے آج سے
اٹھائیس سال پہلے جرمنی کی مسجد کے لئے عورتوں کو تحریک کی تھی ۔ اُس وقت احمدی عورتیں
موجودہ تعداد سے دس حصہ کم تھیں اب تو اٹھائیس سال میں ہم بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں
اور ہماری حیثیتیں بھی بہت بڑھ گئی ہیں میں سمجھتا ہوں کہ آجکل دو تین شہروں مثلاً کراچی
اور لاہور وغیرہ کو ملا کر ہماری جتنی آمدنی ہے اتنی آمدنی پہلے ساری جماعت کی نہیں تھی ۔ مگر
اُس وقت عورتوں نے اپنی ذمہ داری کو سمجھا اور میرے اعلان پر ایک مہینہ کے اندر اندر
انہوں نے اسی ہزار روپیہ جمع کر دیا ۔ مگر بعد میں جرمنی حکومت نے چونکہ ایسی پابندیاں لگا

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۴۶
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔۔۔ فرائض ادا کرو
دیں جن کے ماتحت چھ سات ماہ کے اندر مسجد کی تعمیر مکمل ہو جانی چاہئے تھی اور ہمارے
لئے ان پابندیوں کے مطابق مسجد بنا نا ممکن نہیں تھا اس لئے ہم نے وہ روپیہ لندن کی مسجد
میں لگا دیا اور عورتوں کے روپیہ سے وہ مسجد بن گئی ۔ بہر حال ہماری جماعت کی عورتوں کی
تعداد اب دس گنا زیادہ ہے اگر اس مسجد کی بھی وہ وہی اہمیت محسوس کرتیں اور اسی اخلاص
کا نمونہ دکھاتیں جو اُنہوں نے برلن کی مسجد کے متعلق دکھایا تھا تو اب تک آٹھ لاکھ روپیہ
جمع ہو جانا چاہئے تھا مگر ہوا میں ہزار ہے۔ اب گورنمنٹ کی طرف سے مطالبہ ہو رہا ہے کہ
جلدی مسجد بنائی جائے اور جن شرطوں کے مطابق ہمیں اس مسجد کے بنانے کی اجازت ملی
ہے ان کے لحاظ سے بھی ہمیں جلد سے جلد یہ مسجد بنا لینی چاہئے ۔ پس میں احمدی خواتین کو
ایک بار پھر تحریک کرتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد اس مسجد کے لئے روپیہ جمع کریں ۔ زمین
خرید لی گئی ہے اور اگر چھ مہینے کے اندر اندر ہم عمارت شروع نہیں کریں گے تو معاہدہ کے
مطابق یہ زمین ضبط ہو جائے گی ۔ لجنہ اماءاللہ کو چاہئے کہ وہ مختلف جماعتوں پر ان کی تعداد
کے لحاظ سے چندہ معین کر کے تقسیم کر دے اور اُن کا فرض قرار دے کہ وہ اِس چندہ کو جلد
سے جلد جمع کر کے مرکز میں ارسال کریں ۔ مردوں پر امریکہ کی مسجد کا خرچ ڈالا گیا ہے
جس پر ڈیڑھ لاکھ روپیہ خرچ ہو چکا ہے اور ابھی عمارت کی مرمت اور درستی پر اور روپیہ ر درسی پر
بھی خرچ ہو گا ۔ عورتوں میں مسجد ہالینڈ کے چندہ کی تحریک اگر چہ پیچھے ہوئی ہے مگر مگر تمہارے
لئے ایک یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ مردوں کا چندہ تمہارے چندہ سے بھی کم ہے حالانکہ مرد
اگر قربانی کرتے تو ایک ایک شہر کے لوگ اتنا روپیہ جمع کر سکتے تھے مگر ان کا چندہ صرف
چھبیس ہزار ہوا ہے ۔ پس تمہارے لئے یہ امر مزید خوشی کا موجب ہے کہ باوجود اس کے
کہ تمہاری آمد نیں مردوں سے بہت کم ہوتی ہیں پھر بھی تم اُن سے پہلے چندہ ادا کر دیتی
ہو ۔ ابھی گزشتہ دنوں یہاں خدام کا اجتماع ہوا تو ان میں سے ایک نے کھڑے ہو کر کہا کہ
عورتوں کی اس میں کیا خوبی ہے آخر وہ ہم سے لے کر ہی دیتی ہیں دوسرے نے جواب دیا
کہ لے تو لیتی ہیں ۔
آخر میں میں تمہیں اس طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ لجنہ کے دفتر کی بنیاد یہاں قائم

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۴۷
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
کر دی گئی ہے شاید عورتوں نے وہ جگہ دیکھی ہوگی ۔ اس میں بارہ کمرے ہوں گے اور
ایک بڑا ہال ہو گا ایک لمبی بلڈنگ لائبریری کے لئے بنائی جائے گی تا کہ عورتوں میں
مطالعہ کا شوق پیدا ہو ۔ کمروں میں میز لگے ہوئے ہوں گے گر سیاں بچھی ہوئی ہوں گی
اور مطالعہ کا شوق رکھنے والی عورتیں مختلف علوم وفنون کی کتابیں وہاں بیٹھ کر مطالعہ کریں
گی اور جو نوٹ لکھنا چاہیں گی وہ نوٹ لکھیں گی ۔ اِسی طرح ہال میں مختلف مضامین پر
لیکچر بھی ہوں گے اور عام مطالعہ کرنے والی مستورات وہاں بیٹھ کر مطالعہ بھی کریں
گی ۔ اس کے ساتھ لجنہ کے دفاتر بھی ہوں گے اور پھر آہستہ آہستہ ایسی عمارتیں بھی
بنائی جائیں گی جن میں آنے والی مستورات کو ٹھہرایا جا سکے اب بھی اس کا احاطہ اتنا
وسیع ہے کہ اس میں کئی ہزار عورت آسکتی ہے لیکن پھر یہ فخر بھی صرف تم کو ہی حاصل ہے
کہ تمہارا اٹھائیس ہزار روپیہ اس غرض کے لئے پہلے سے جمع ہے صرف چوبیس ، پچیس
ہزار روپیہ اور ہو تو کام ہو جاتا ہے یہ کام بھی آپ لوگوں نے ہی کرنا ہے ۔ یہ عمارت
اب جلدی ملنے والی ہے اور چونکہ اس میں لائبریری بھی ہو گی اور لجنہ کا دفتر بھی اس
لئے اس عمارت کے مکمل ہونے پر عورتیں اس میں اطمینان سے اپنے اجلاس بھی کرسکیں
گی اور ان کی رہائش کا بھی اس میں انتظام ہوگا ۔ یہ کام بھی ہے جس کی طرف میں نے
توجہ دلا دی ہے گولجنہ یہ کام کریں گی جس کی طرف میں نے توجہ دلا دی ہے کیونکہ یہ کام
ایسا ہے جو عورتوں کے اعزاز کو قائم کرنے اور ان کی پوزیشن کو نمایاں کرنے والا ہے
اور عورتوں کا اس طرف توجہ کرنا نہایت ضروری ہے ۔ میرا ارادہ تو صرف دس منٹ
بولنے کا تھا مگر تقریر ایک گھنٹہ کی ہو گئی ہے۔ اب میں مختصر دعا کے بعد یہاں سے جاؤں
گا اور نماز کے بعد مردوں میں تقریر کروں گا جو یہاں بھی سنی جائے گی ۔ اللہ تعالیٰ آپ
لوگوں کو موجودہ دور کی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ ایمان اور
اخلاص اور فدائیت آپ میں پیدا کرے جو صحابیات کے اندر پائی جاتی تھیں تا کہ اس
زمانہ میں احمدیت کی اشاعت کا جو فریضہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر عائد کیا گیا ہے
اس میں آپ کا حصّہ مردوں سے کم نہ ہو ۔“ الفضل ربوہ ۱۹ جولائی ۱۹۶۲ء )

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۴۸
اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے ۔۔۔۔ فرائض ادا کرو
مسلم كتاب فضائل الصحابة باب من فضائل خديجة
: موضوعات ملا علی قاری صفحہ ۳۷ مطبوعہ دہلی ۱۳۴۶ ھ
: بخارى كتاب المظالم باب الْغُرْفَةِ وَالْحُلَّيَّةِ (الخ)
ترمذى ابواب البر والصلة باب ما جاء فى النفقة على البنات
ه : ابن ماجه كتاب الادب باب الاستغفار

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۴۹
متفرق امور
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
رق امور

آج 10 میں سے 10 باقی