متفرق امور
انوارالعلوم (جلد 22)
متفرق امور
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۵۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
متفرق امور
( فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۵۰ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
وو
احباب کو معلوم ہے کہ میرا یہ سارا سال زیادہ تر کھانسی اور نزلہ کی تکلیف میں ہی
گزرا ہے اور لمبی بیماری کی وجہ سے میرے جسم میں اب وہ تاب و توانائی نہیں ہے کہ میں
زیادہ بول سکوں ۔ سردی میں اُٹھنے بیٹھنے سے میرے جسم میں دردیں شروع ہو جاتی ہیں اور
میرے لئے بیٹھنا یا کھڑا ہونا مشکل ہو جاتا ہے اسی لئے میں نے احباب سے یہ خواہش کی
تھی کہ جہاں تک ہو سکے گرد اڑانے سے پر ہیز کریں اور اگر ان کی ملاقاتوں پر کوئی
پابندی لگائی جائے تو وہ اُسے خوشی سے قبول کریں کیونکہ یہ پابندی اُنہی کے فائدہ کے
لئے ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ جو دوست ملاقات کے لئے آتے رہے ہیں اُنہوں نے اس کا
لحاظ رکھا ہے اور اس دفعہ ملاقات کے دوران میں گرد نہیں اُڑی ۔ اسی طرح جب کبھی
میں نماز کے لئے جلسہ گاہ میں آیا ہوں تو میرے کانوں میں یہ آوازیں بھی پڑتی رہی ہیں
که دوست گرد نہ اُڑائیں ۔ بہر حال یہ اقدام تو آئندہ کی احتیاط کے لئے ہے ورنہ جو
بیماری ہے وہ بدستور موجود ہے اور میرا گلا بیٹھا ہوا ہے ۔ میرا ارادہ تھا کہ عورتوں میں
صرف دس پندرہ منٹ تقریر کروں تا کہ گلا محفوظ رہے لیکن جب میں نے تقریر شروع کی تو
گلے کا خیال نہ رہا اور وہ تقریر ایک گھنٹہ کے قریب رہی ۔ چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ اس کا
میرے گلے پر اس وقت اثر ہے لیکن بہر حال جب تک مجھے طاقت ہے اُس وقت تک میرا
یہی کام ہے کہ میں اپنے اس فرض کو ادا کرتا چلا جاؤں جو میرے پیدا کرنے والے نے
انوار العلوم جلد ۲۲
میرے ذمہ لگایا ہے ۔ غالب کہتا ہے۔
۱۵۲
گو ہاتھ میں جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہے
رہنے دو ابھی ساغر و مینا میرے آگے
رق امور
اگر غالب اپنے ساغر و مینا کوموت کی آخری گھڑیوں سے پہلے اپنے سامنے سے
اُٹھنے نہیں دیتا تو میں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اہم کام کے لئے مقرر ہوں جب تک
میری زبان میں جنبش ہے خدا تعالیٰ کے کلام کو لوگوں تک پہنچانے میں کس طرح دریغ کر
سکتا ہوں ۔
میں نے باوجود کمزوری کے اس سال یہ ارادہ کیا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ توفیق دے تو
کل کسی علمی موضوع پر تقریر کروں ۔ ۱۹۴۵ء سے برابر دوسرے دن کی علمی تقریر نہیں ہو
رہی (سوائے مارچ ۱۹۴۸ء کے جلسہ کے جو لاہور میں ہوا تھا ) - ۱۹۴۵ ء میں میں سخت
بیمار ہو گیا تھا۔ ۱۹۴۶ ء پر بارش ہو گئی اور دوسرے دن کی تقریر نہ ہوسکی ۔ ۱۹۴۷ء میں ہمیں
قادیان سے نکلنا پڑا اور ۱۹۴۸ء میں یہ جلسہ ایک عارضی رنگ میں ہوا ۔ ۱۹۴۹ء میں ہم
قریب ترین عرصہ میں یہاں آئے تھے اور مجھے اتنی فرصت نہیں تھی کہ اس طرف توجہ کرتا ۔
اب بھی بوجہ بیماری کے اتنی طاقت تو نہیں کہ میں کوئی لمبی تقریر کر سکوں لیکن میں نے ارادہ
کر لیا ہے کہ ایک کام جو ادھورا پڑا ہے اگر خدا تعالیٰ توفیق دے تو میں اسے مکمل کر سکوں تو تو
وہ آئندہ نسلوں کی تربیت کے کام آئے گا اور اس سے فائدہ اُٹھانے والوں کی دُعائیں
مجھے ملتی رہیں گی ۔ چنانچہ میں نے اس سال سے ارادہ کیا ہے کہ دوسرے دن کی تقریر کی کیسی
علمی موضوع پر ہوا کرے اور اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو کل انشاء اللہ میں کسی علمی
موضوع پر تقریر کروں ۔
آج میں حسب عادت متفرق امور کے متعلق کچھ کہوں گا مگر اپنی تقریر شروع کرنے
سے پہلے کل کی ایک تقریر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ مجھے یہ شکایت پہنچی ہے کہ کل ایک
ایسی تقریر ہوئی ہے جو مقررہ موضوع سے الگ تھلگ تھی ۔ اس میں بعض باتیں ایسی کہی گئی
ہیں جو نا مناسب تھیں یہ تقریر مولوی عبدالغفور صاحب کی تھی جس کا عنوان تھا:
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۵۳
متفرق امور
لاؤڈ
66
نامحرم مرد و عورت کا آزادانہ اختلاط اسلام نے کیوں منع قرار دیا ہے ۔
بعد میں تو اور لوگوں نے بھی شکایت کی ہے لیکن جس شخص نے اس چیز کا مجھ سے پہلے
ذکر کیا اُس نے مجھے بتایا کہ اصل مضمون کا کوئی پہلو بھی تقریر میں بیان نہیں کیا گیا بلکہ بعض
باتیں اِس میں ایسی کہی گئی ہیں جو قطعی طور پر نا مناسب تھیں ۔ اس تقریر کے دوران میں
ڈسپیکر کا کنکشن چونکہ عورتوں کی طرف دیا گیا تھا اس لئے وہ باتیں نہیں کہنی چاہئے ے تھیں
گو میرے خیال میں تو وہ باتیں مردوں میں بھی نہیں کہنی چاہئے تھیں مگر شکایت کرنے
والے نے کہا ہے کہ چونکہ تقریر عورتوں کی طرف بھی سنی جا رہی تھی اس لئے ایسی باتیں
انہیں نہیں کہنی چاہئے تھیں لیکن جب اس دوست نے شکایت کی تو میں نے کہا اس میں
مولوی صاحب کا کوئی قصور نہیں کیونکہ اُن کی پچھلی تقریریں جیسا کہ میں نے سنا ہے اچھی
ہوتی رہی ہیں اور مجھے بیرون جات سے خطوط آتے رہے ہیں کہ ان کی تقریروں کو جلد
شائع کیا جائے ۔ پھر حاضری کی جو رپورٹیں ملتی رہی ہیں اُن سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ سب
سے زیادہ حاضری انہی کی تقریر کے وقت میں تھی یہ بات بتاتی ہے کہ لوگوں کے ذہنوں پر
پچھلی روایات کا اثر تھا کہ ان کی تقریر عموماً کامیاب ہوا کرتی ہیں ۔ جس طرح بعض لوگ
میلوں میں شامل ہوتے ہیں اسی طرح ہماری جماعت کے بعض افراد کو بھی جلسہ چھوڑ کر
بازار وغیرہ میں پھرنے کی عادت ہے لیکن مولوی عبدالغفور صاحب کی تقریر کے دوران
میں اکثر لوگ دُکانیں چھوڑ کر جلسہ گاہ میں آ گئے تھے اُن کی یہ قربانی بتاتی ہے کہ اُن پر اس
بات کا اثر تھا کہ مولوی صاحب کی پچھلی تقریریں کامیاب رہی ہیں ورنہ وہ کوئی پُرانے
لیڈر تو ہیں نہیں کہ ان کی تقریر سننے کے لئے لوگ اپنی عادت کی بھی پرواہ نہ کریں اور
جلسہ گاہ میں جمع ہو جائیں ۔ غرض میں نے شکایت کرنے والے کو بتایا کہ اِس میں مولوی
عبدالغفور صاحب کا کوئی قصور نہیں قصور آپ کے بھائی سید ولی اللہ شاہ صاحب کا ہے ۔
اُنہوں نے کہا اس میں سید ولی اللہ شاہ صاحب کا کیا قصور ہے؟ میں نے کہا یہ کہ انہوں
نے اس مضمون کے لئے صحیح انتخاب نہیں کیا۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے کہ کوئی شخص نسخہ لکھوانے
کے لئے وکیل کے پاس جائے یا مقدمہ کا مشورہ کرنے کے لئے انجینئر کے پاس جائے ۔
انوار العلوم جلد ۲۲
اولد
متفرق امور
دنیا میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سارے علوم کسی ایک شخص کو آتے ہوں اور جب کوئی شخص کسی
غلط جگہ پر جائے گا تو لازماً اُسے غلط مشورہ ہی ملے گا۔ مولوی صاحب کا بھی اگر یہ مضمون
رکھا جاتا کہ خدا تعالیٰ نے اس بارہ میں کیا کہا ہے تو آپ لوگ دیکھتے کہ وہ کس طرح
دھواں دھار تقریر کرتے اور قرآن کریم کی آیتیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
حدیثیں دھڑا دھڑ پیش کرتے چلے جاتے مگر مضمون یہ تھا کہ مرد اور عورت کا آزادانہ
اختلاط کیوں ممنوع قرار دیا گیا ہے اور کیوں کا جواب ہمارے مولوی کو نہیں آتا ۔ تم کسی
مولوی سے پوچھو کہ اس بارہ میں خدا تعالیٰ نے کیا کہا ہے تو دیکھو وہ کیسی دُھواں دھار تقریر
کرنی شروع کر دے گا مگر یہ پوچھو کہ خدا تعالیٰ نے ایسا کیوں کہا ہے؟ تو وہ خاموش
ہو جائے گا کیونکہ ”کیوں“ سائیکالوجی کا مضمون ہے اور یہ مولوی کو نہیں آتا وہ یہ تو بتا سکتے
ہیں کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یوں فرمایا ہے ، حدیث میں یوں آتا ہے مگر یہ نہیں
بتا سکتے کہ ایسا کیوں ہے ۔ پس اصل سوال یہ نہیں کہ مولوی صاحب نے ایسی غیر محتاط
باتیں کیوں کہیں ، سوال یہ ہے کہ آجکل کے مولویوں کی تعلیم رکن بنیادوں پر قائم کی گئی
۔ اگر تعلیم کی بنیا د روایات اور نقل پر ہے تو وہ کیوں کا جواب نہیں دے سکتا ۔ اس
کا جواب علم النفس کا کوئی ماہر ہی دے گا ۔ میری ایک بیوی مجھ سے اپنی تقریر کے متعلق
مشورہ کرنے آئیں اور مجھے کہا کہ اس سال جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے فلاں مضمون
لیا ہے اُس کے متعلق مجھے نوٹ لکھوا دیں ۔ میں کئی لوگوں کو نوٹ لکھوایا کرتا ہوں ۔
چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب بھی بعض دفعہ مختلف مضامین کے متعلق میرے پاس مشورہ
کے لئے آتے ہیں ۔ قاضی اسلم صاحب بھی مشورہ کے لئے آتے ہیں ۔ اس سال چوہدری
مشتاق احمد صاحب بھی اپنے مضمون کے متعلق مشورہ لینے آئے لیکن جب میری بیوی نے
کہا مجھے فلاں مضمون کے متعلق کچھ نوٹ لکھوا دیں تو میں نے اُسے کہا کہ میں اس مضمون
کے متعلق نوٹ نہیں لکھواؤں گا کیونکہ تم نے انتخاب غلط کیا ہے ۔ میں نے کہا مضمون تو بڑا
اچھا ہے اگر میں یہ مضمون لوں تو خدا تعالیٰ یہ ضمون لوں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے میں وہ وہ مطالب بیان کروں کہ
سننے والوں کی آنکھیں گھل جائیں لیکن تمہیں ابتدائی مشق ہے تمہیں وہ مضمون لینا چاہئے
ہے۔ا
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۵۵
متفرق امور
جو گھلے استدلال کا ہو۔ اس مضمون کے متعلق تمہیں نوٹ لکھوانے کے یہ معنے ہیں کہ میں
مضمون خراب کر دوں ۔ اِسی طرح مولوی عبدالغفور صاحب کا مضمون یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں یوں فرمایا ہے ، حدیث میں یوں آیا ہے ۔ یہ مضمون نہیں تھا کہ ایسا
کیوں فرمایا گیا ہے ۔
کہ
دو
نے
اگر آپ مولوی صاحب سے یہ پوچھتے کہ مرد و عورت کا آزادانہ اختلاط اسلام
جائز رکھا ہے یا نہیں؟ تو دیکھتے کہ مولوی صاحب کس طرح حدیثیں اور آیات قرآنیہ نکال
نکال کر آپ لوگوں کے سامنے رکھتے کہ آپ کہتے سُبْحَانَ اللہ ۔ لیکن اگر آپ یہ کہتے ہیں
مرد و عورت کا آزانہ اختلاط اس ط اسلام نے کیوں منع کیا ہے اور کیوں کا جواب؟ ، ہمارے
مولوی کے بس کی بات نہیں ۔ اگر اس مضمون کے لئے قاضی اسلم صاحب یا ناصر احمد صاحب
کو مقرر کیا جاتا یا ناظر صاحب دعوة و تبلیغ خود اسے بیان کرتے یا شمس صاحب
مولانا جلال الدین صاحب شمس ) کو یہ مضمون دیا جاتا جو ولایت میں رہ چکے ہیں تو یہ
انتخاب موزوں ہوتا ۔
لوگ سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو ہرفن آنا چاہیے گویا اسے ہرفن مولا ہونا چاہئے ۔اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ ”کیوں“ بھی علم کا حصہ ہے اور ہمارے آقا کے متعلق تو خدا تعالیٰ نے
فرمایا ہے کہ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ ، یعنی وہ رسول لوگوں کو یہ بھی بتاتا ہے کہ ہم
نے کیا کہا اور وہ یہ بھی بتاتا ہے کہ کیوں کہا گویا سائیکالوجی اور علم النفس بھی شریعت کا ایک
حصہ ہے لیکن ہم اس کو کیا کریں کہ مدارس میں ہم يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ تو کرتے ہیں اور
الْحِكْمَةَ کو چھوڑ جاتے ہیں اور جب ہم الْحِكْمَةَ کو چھوڑ جاتے ہیں تو ہم اپنے
مولویوں سے یہ کس طرح اُمید رکھ سکتے ہیں کہ وہ یہ بھی بیان کریں کہ خدا تعالیٰ نے ایسا
کیوں کہا؟ ہمیں کوشش تو کرنی چاہئے کہ اس پہلو کو بھی سیکھیں لیکن ابھی وہ وقت نہیں آیا
کہ ہمارا عالم یہ پہلو بیان کر سکے ۔
بہر حال یہ اعتراض مولوی عبدالغفور صاحب پر نہیں پڑتا کیونکہ یہ حصہ ان کا موضوع
نہیں یہ قصور انتخاب کرنے والے کا ہے ۔ اس مضمون کو بیان کرنے کے لئے علم النفس کے
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۵۶
متفرق امور
ماہر آنے چاہئیں یا وہ مبلغ آنے چاہئیں جو تبلیغ کے لئے مغربی ممالک میں گئے اور اُن پر
اس قسم کے اعتراضات ہوئے یہ گنہ تو مغربی ممالک کی نکالی ہوئی ہے تم اگر مسلمان کو کہو
گے کہ اسلام نے ایسا کیوں کہا ہے تو وہ کہے گا ایسا کہنے والا کافر ہے ۔ ”اسلام نے ایسا
کیوں کہا ہے ؟ یہ اعتراض مغربی ممالک کی طرف سے کیا گیا ہے اس لئے جو مبلغ مغربی
ممالک میں رہ چکے ہیں وہ ان باتوں کو بیان کر سکتے ہیں اور جو مبلغ مغربی ممالک میں تبلیغ
کے لئے نہیں گئے اور اُن پر اس قسم کے اعتراضات نہیں ہوئے وہ اس مضمون کو بیان نہیں
کر سکتے ۔
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ربوہ میں زمینوں کے ایک بڑے حصہ پر
حکومت کی ہدایات کے ماتحت نشاندہی ہو چکی ہے ۔ اِس لئے جن دوستوں نے زمین
خریدی ہوئی ہے اُنہیں چاہئے کہ وہ جلد سے جلد مکان بنانا شروع کر دیں ۔ اگر مکان بن
جائیں تو ہمیں جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی سہولت ہو سکتی ہے ۔ ۳۰ ہزار روپیہ خرچ کر کے
بیر کس بنوائی گئی ہیں اور وہ بھی یونہی اینٹوں کو کھڑا کر دیا گیا ہے اور پھر اینٹیں بھی سوکھی
نہیں ۔ بیرکوں کی یہ حالت ہے کہ اُن میں آدمی سو بھی نہیں سکتے ۔ اگر لوگوں نے مکان
بنائے ہوتے تو بہت سے لوگ ان مکانوں میں رہ سکتے تھے ۔ بہر حال جن لوگوں نے زمین
خریدی ہوئی ہے اُنہیں چاہئے کہ وہ جلد سے جلد مکان بنائیں ۔ نظامت جائداد کا کام ہے
کہ وہ جلد اینٹیں تیار کروائے۔ بعض لوگوں کی خواہش بھی ہے کہ وہ جلدی مکان بنوائیں
لیکن انہیں اینٹیں نہیں مل رہیں۔ میرے نزدیک اس دقت کو دیکھتے ہوئے شروع شروع
میں مکان بنانے والوں کو بھی چاہئے کہ وہ صرف باہر کی دیواریں پکی بنالیں اور اندر کی
دیوار کچھی رکھیں اس طرح پکی اینٹوں کا بوجھ ہلکا ہو جائے گا۔ بڑے بڑے شہروں میں بھی
پکی اینٹ میٹر نہیں آ رہی ۔ یہاں تو صرف ایک سال ہو ا کہ ہم آ کر بسے ہیں ۔ ایک وجہ
اینٹ تیار نہ ہونے کی یہ بھی ہے کہ جن لوگوں کے سپر د بھٹہ کا کام کیا گیا تھا وہ نا تجربہ کار
تھے اُنہوں نے سال میں صرف دو بھٹے نکالے ہیں اور میں نے تجربہ کاروں سے سُنا ہے
کہ کوشش کی جائے تو سال میں گیارہ بھٹے نکل سکتے ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۵۷
متفرق امور
اس سال پانی کی بھی دقت ہے ۔ کل تو روٹی بھی تیار نہیں ہو سکتی تھی اگر خدا تعالیٰ
اپنے خاص فضل سے کوئی صورت پیدا نہ کرتا ۔ جماعت کی مخالفت آجکل زیادہ ہے۔
واٹر ٹینکس water tank) کے لئے ہم جس محکمہ میں بھی گئے وہاں کوئی نہ کوئی
احراری ٹائپ کا آدمی تھا جس نے اس میں رکاوٹ پیدا کر دی ۔ اگر حالات یہی رہتے تو
آج میرا مضمون یہ بھی ہوتا کہ ۱۳۰۰ سالوں تک مسلمانوں نے بغیر پانی اور بغیر لنگر کے حج
کیا ہے ۔ اگر ہم بغیر پانی اور بغیر لنگر کے ایک جلسہ پر گزارہ کر لیں تو کون سی بڑی بات ہے
لیکن چونکہ روٹی پک گئی اور پانی کا ایک حد تک انتظام ہو گیا اس لئے میں نے یہ مضمون
بیان نہیں کیا۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہم جس محکمہ میں بھی گئے وہاں کوئی نہ کوئی احراری ٹائپ
آدمی موجود تھا اور اُس نے ہمارے کام میں کوئی نہ کوئی روک پیدا کر دی ۔ جب چاروں
طرف سے انکار ہو گیا اور جب آٹا گوندھنے کے لئے بھی لنگر خانہ میں پانی موجود نہیں تھا
اُس وقت آدمی پھر لاہور بھیجے گئے وہاں جا کر معلوم ہوا کہ ملتان کی میونسپلٹی نے اپنی
ضرورتوں کے لئے ایک ٹرک بنوایا ہے جس میں ۹۰۰ گیلن پانی کی گنجائش ہے ۔ وہ ٹرک
ابھی بنا ہے اور ملتان جانے والا ہے ۔ ملتان میونسپلٹی کے پریزیڈنٹ کو فون کیا گیا کہ وہ و
جلسہ سالانہ کے موقع پر یہ ٹرک ہمیں دے دیں چنانچہ اُس نے اجازت دے دی اور وہ
ٹرک یہاں پہنچ گیا اور ہماری تکلیف رفع ہو گئی ۔ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ یہ خدمت ملتان نے
کی ہے۔ پنجاب میں اسلام کی پہلی مدد بھی ملتان سے ہوئی کہ اس علاقہ کے رہنے والوں
نے اسلام کو پہلے قبول کیا اور ہمارے جلسہ میں بھی مدد کی توفیق ملتان کو ہی ملی ۔ اگر چہ
پریذیڈنٹ ملتان میونسپلٹی نے گوٹرک ہمیں کرایہ پر دیا تھا لیکن جب کرایہ کی ضرورت نہ ہو
اُس وقت کسی چیز کا کرایہ پر دے دینا بھی دینے والے کی شرافت کا ثبوت ہے ۔
بہر حال ابھی تک ہمارا انتظام ایسا نہیں کہ اسے مکمل کیا جاسکے یا جس کے ہوتے
ہوئے ہر تکلیف رفع ہو سکے اور سردی بھی ایسی شدید پڑ رہی ہے کہ پارہ انجماد کے درجہ
کے قریب پہنچا ہو ا ہے اس لئے دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور سردی
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۵۸
متفرق امور
میں باہر زیادہ نہ پھریں کیونکہ مومن کی جان قیمتی ہوتی ہے۔ دیکھو کتنی دیر کے بعد ایک
احمدی ہوتا ہے ۔ خدا تعالیٰ کا پیدا کیا ہوا بچہ ۹ ماہ کے بعد پیدا ہو جاتا ہے لیکن بعض جگہوں پر
دس دس سال متواتر تبلیغ کرنے کے بعد ایک احمدی ہوتا ہے۔ اگر دوست اس حقیقت کو
مد نظر رکھیں تو انہیں محسوس ہو کہ مومن کی جان کتنی قیمتی ہوتی ہے۔
ایک بات میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انگریزی ترجمۃ القرآن اور تفسیر کبیر کی ایک ایک
اور جلد شائع ہو چکی ہے۔ تفسیر کبیر کی جو جلد پچھلے سال شائع ہوئی ہے۔ اُس کے ایک ہزار
نسخے ابھی قابلِ فروخت ہیں اور اس سے پچھلی جلد کے بھی کچھ نسخے پڑے ہیں ۔ دوست
کچھ تو گزشتہ مصائب کی وجہ سے مہاجر بن گئے اور کچھ یہ وجہ ہو گئی کہ ہندوستان اب کوئی
چیز نہیں جاسکتی اور کچھ وجہ یہ بھی ہوگئی ہے کہ بعض لوگ ہمیشہ یہ کہتے رہتے ہیں اچھالے لیں
گے، اچھا لے لیں گے ۔ سورۃ یونس کے بغیر کھف والی تفسیر پچاس پچاس روپیہ پر لوگوں
نے خریدی ہے اور بعض لوگوں نے تو سو سو روپیہ میں ایک ایک جلد خریدی ہے ۔ بیرونی
ممالک کی لائبریریوں میں رکھنے کے لئے ہم نے کچھ کا پیاں ریزرو کی ہوئی ہیں لیکن سال
میں پندرہ میں ایسی چٹھیاں ضرور آ جاتی ہیں کہ ہمیں ریز رو کتابوں میں سے ہی ایک جلد
دے دی جائے بے شک ہم سے قیمت زیادہ لے لی جائے ۔ لیکن میرا جواب یہی ہوتا ہے
کہ یہاں قیمت کا سوال نہیں ایک پبلک کی قیمت ایک فرد سے بہر حال زیادہ ہے اس لئے
دوستوں کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے یہ نہ ہو کہ یہ کا پیاں بھی ختم ہو جائیں اور بعد میں
انہیں اس سے کئی گنا زیادہ قیمت پر بھی یہ تفسیر نہ مل سکے ۔ سورۃ کھف والی جلد اور پارہ
عم يَتَسَاءلُونَ کا پہلا حصہ بالکل ختم ہو چکا ہے اور دوسرا حصہ بھی تھوڑی تعداد میں
اور اب تیسرا حصہ شائع ہو گیا ہے ۔ قرآن کریم تو ایسی چیز ہے کہ اس کی تفسیر کا ہر جگہ پر ہونا
ضروری ہے لوگ پڑھیں گے اور اس پر عمل کریں گے تو فائدہ اُٹھائیں گے۔ ہمارا یہی
ہتھیار ہے جس سے ہم نے دنیا فتح کرنی ہے ۔ اگر ہم نے اس ہتھیار کو استعمال نہ کیا تو پھر
فتح مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔ اس تفسیر کے چھپنے کے بعد بڑے بڑے شدید دشمنوں کے
خیالات بدل گئے ہیں ۔ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے مجھے بتایا کہ میرے امرتسر کے
ہے
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۵۹
متفرق امور
ایک دوست تھے میں نے انہیں کہا آپ کو تفسیر کبیر ضرور خرید نی چاہئے لیکن اس نے کہا
اگر چہ تم میرے دوست ہو لیکن پھر بھی میں احمدیوں کا لٹریچر نہیں خریدتا ۔ میں نے اُسے کہا
تم میری خاطر تفسیر خرید لو چنانچہ اُس نے تفسیر خرید لی ۔ چوہدری صاحب نے بتایا کہ
دوسری دفعہ جب وہ قادیان آیا تو اُس نے کہا ظفر اللہ ! تم قیمت پہلے لے لو اور آئندہ جو
جلد شائع ہو وہ مجھے بھیج دو۔ میں نے اُسے کہا تم تو کہتے تھے کہ میں یہ تفسیر ہر گز نہیں
خریدوں گا مگر اب قیمت پیشگی جمع کرا رہے ہو ۔ اُس نے کہا میں پہلے کہتا تھا کہ میں نہیں
خریدوں گا لیکن اب جب آپ کی وجہ سے میں نے یہ کتاب خرید لی اور اسے پڑھا تو
معلوم ہوا کہ اس کا ہر مسلمان کے پاس ہونا ضروری ہے۔ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ بعض
دوستوں نے اپنے غیر احمدی دوستوں کو پڑھنے کے لئے تفسیر دی اور ایک عرصہ کے بعد
اُنہوں نے بجائے کتاب واپس کرنے کے قیمت دے دی ۔ ایک دوست نے مجھے بتایا
کہ میں نے ایک دوست کو پڑھنے کے لئے تفسیر دی لیکن کچھ دنوں کے بعد انہوں نے
قیمت مجھے دے دی اور کہا کہ میں یہ کتاب نہیں دوں گا ۔ آخر بڑی مشکل سے میں نے وہ
کتاب اُن سے واپس لی ۔ لاہور کے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ ایک ہندو نے تفسیر کبیر
خریدی ہمیں اس کتاب کی ضرورت پڑی تو ہم نے کہا چلو اس ہندو سے لے لیتے ہیں ۔
چنانچہ ہم اُس ہندو کے پاس گئے اور اُسے کہا کہ یہ کتاب تمہارے کام کی تو ہے نہیں ہمیں
اس کی ضرورت ہے تم قیمت لے لو اور ہمیں یہ کتاب دے دو ۔ مگر اُس نے کہا میں کسی
قیمت پر بھی یہ کتاب نہیں دیتا ۔ ہم نے کہا اچھا زیادہ قیمت لے لو اور کتاب دے دولہ اور لیکن
وہ پھر بھی نہ مانا ۔ پس اس کتاب کا ہر گھر میں موجود ہونا ضروری ہے اور اسے ابھی سے
خرید لینا چاہئے دیر نہیں کرنی چاہئے ۔ پیچھے جا کر جو پچھتانا پڑتا ہے تو تم پہلے ہی لے لو۔
میں نے بعض جلدیں اپنے چھوٹے بچوں کے لئے بھی خرید رکھی ہیں تا کہ وہ بڑے ہو کر یہ
نہ کہیں کہ ہمارے پاس یہ تفسیر نہیں ۔
آخری پارہ کی چوتھی جلد بھی جلد شروع ہو جائے گی اور ا ۱۹۵ء میں انشاء اللہ شائع
ہو جائے گی ۔ اسی طرح انگریزی ترجمۃ القرآن کی تیسری جلد بھی ۱۹۵۱ء میں شائع
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۶۰
متفرق امور
ہو جائے گی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اہم کتب کی اشاعت کا انتظام بھی ہو گیا ہے ۔ ہمارا
سارا سٹاک قادیان رہ گیا تھا۔ پہلے تو قادیان والے کتابیں بھجواتے رہے لیکن اب وہ
نہیں بھیجتے وہ کہتے ہیں ہمارے پاس تو پریس نہیں کہ دوبارہ شائع کر لیں ۔ آپ کے پاس تو
پریس ہے اس لئے یہ کتابیں ہمارے پاس ہی رہنے دیں ۔ سو اب یہاں اہم کتب کی
اشاعت کا انتظام ہو گیا ہے ۔ حقیقۃ الوحی چھپ گئی ہے ۔ ابھی نظارت تالیف و تصنیف نے
میرے ہاتھ میں ایک کاپی دی ہے۔ ہلکے کا غذ والی کتاب کی قیمت ۶ روپے اور اعلیٰ کاغذ
والی کتاب کی قیمت ۸ روپے ہے ۔ ابھی اور کتابیں بھی شائع ہو رہی ہیں اور اگلے سال
سے انشاء اللہ برابر چھنی شروع ہو جائیں گی اور کتب کا ذخیرہ یہاں قائم ہو جائے گا ۔
ایک بات میں اور کہنا چاہتا ہوں ۔ گزشتہ خطبات جمعہ میں بھی میں نے اس طرف
توجہ دلائی تھی اور اتنی توجہ دلائی ہے کہ بعض دُشمنانِ احمدیت نے مجھے لکھا ۔ دیکھا اب لگا
ہے سلسلہ ختم ہو نے لیکن یہ ان کی حماقت ہے ۔ آخر جماعتوں پر کوئی وقت ایسا بھی آیا کرتا
ہے جب ان میں جوش پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیکھ لو جنگ حنین کے موقع پر اسلامی لشکر پیچھے ہٹ گیا اور رسول کریم کو ان مسلمانوں میں
جوش پیدا کرنے کے لئے کہنا پڑا کہ اے انصار ! خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے۔ کے یہ فقرہ مخفی
طور پر مہاجرین پر ایک چوٹ تھی چنانچہ اُس نے ایک طرف تو انصار کے اندر ایک جوش
پیدا کر دیا کہ اب ہمیں بلایا جاتا ہے مہاجرین کو نہیں بلایا جاتا اور دوسری طرف مہاجرین
یہ سن کر کٹ گئے کہ ہمیں نہیں بلایا گیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ مہاجرین وانصار نے آگے بڑھ کر
قربانی کا ایک بے مثال نمونہ دکھایا اور جنگ کا نقشہ پلٹ گیا۔ پس ایسی جماعتیں مرتی
نہیں ہاں بعض اوقات وہ سو جاتی ہیں اور اُن کو بیدار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ چنانچہ
میری اس تحریک سے پہلے دفتر اول کے دولاکھ ۷۵ ہزار کے وعدے تھے ان میں سے
صرف ایک لاکھ چھتیس ہزار کی وصولی ہوئی تھی۔ نومبر کے شروع میں میں نے تحریک کی اور
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہندوستان کو ملا کر دو لاکھ چودہ ہزار پانچ سو چار کی وصولی ہو گئی ۔
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۶۱
متفرق امور
گویا اس تحریک کے بعد جماعت احمد یہ پاکستان نے ۵۱ ہزار روپیہ ادا کیا اور دس بارہ
ہزار روپیہ قادیان میں وصول ہوا اور اب موجودہ رقم میں سے صرف ۶۳ ہزار روپیہ باقی
ہے اور چونکہ دوستوں نے دوبارہ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ بقایا اپریل ۱۹۵۱ء تک ادا کر دیں
گے اس لئے یہ ۶۳ ہزار روپیہ بھی جلد ادا ہو جائے گا۔ اب ہم دیکھیں گے کہ دشمن کیا کہتا
ہے۔ پہلے اس نے کہا جماعت مر گئی ۔ اب وہ یہ کہے گا کہ جماعت دوبارہ زندہ ہو گئی ۔
انصاف تو یہ ہے کہ وہ کہے اس ا اس اعلان پر احمدی دوبارہ زندہ ہو گئے ہیں ۔ بہر حال جماعت
نے اخلاص کا نہایت اچھا نمونہ دکھایا ہے ۔ اس سال پنجاب میں سیلابوں کی وجہ سے بڑی
خطرناک تباہی آئی اور سندھ میں بیماری کی وجہ سے ۲۵ سے چالیس فیصدی تک فصلیں مر
گئیں ۔ اتنی تباہی کے ایام میں اگر جماعت نے اتنی سستی دکھائی تو یہ ختم ہونے کی
علامت نہیں ۔ کچھ تو سیلاب کی وجہ سے چندہ ادا نہ کیا جا سکا اور کچھ اس خیال سے سستی ہو
گئی کہ میں نے چندہ نہیں دیا تو کیا ہے میرا دوسرا بھائی دے دے گا لیکن میری تحریک کا یہ
اثر ہوا کہ یا تو ۵۰ فیصدی سے بھی کم چندہ آیا تھا اور یا اب ۸۵ فیصدی چندہ آچکا ہے اور
میں اُمید کرتا ہوں بر کرتا ہوں کہ احباب اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے باقی رقم کو بھی جلد پورا
کریں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ
تحریک جدید دفتر دوم کے وعدے ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے کے تھے اور ابھی ان
میں سے ۷۹ ہزار روپیہ وصول ہوا ہے گویا نصف کے قریب آمد ہوئی ہے۔ یہ چیز مجھے
خطر ناک نظر آتی ہے ۔ کیونکہ اس میں زیادہ تر ہمارے نو جوان شامل ہیں اور ہم یہ چاہتے
ہیں کہ نو جوان، بوڑھوں سے زیادہ قربانی کریں کیونکہ ایک تو نو جوان بوڑھوں سے زیادہ
کھاتے پیتے ہیں دوسرے ان پر بیوی بچوں کی پرورش ، نو جوان بچوں کی تعلیم اور شادی کا
اتنا بوجھ نہیں ہوتا جتنا بوڑھوں پر ہوتا ہے۔ پس نو جوانوں کو چاہئے کہ جس طرح بھی ہو وہ
زور لگا کر اس کمی کو پورا کریں خصوصاً خدام الاحمدیہ کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے اور دفتر
دوم میں دفتر اول سے زیادہ چندے آنے چاہئیں ۔ نو جوانوں کو چاہئے کہ وہ دفتر دوم کے
لئے وعدہ کریں اور اگر پہلے وعدہ کم ہوا ہے تو اس میں زیادتی کریں اور پھر اسے جلد سے
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۶۲
متفرق امور
جلد پورا کریں ۔ اب تو میں نے شرائط اتنی ہلکی کر دی ہیں کہ سوائے کنگال کے ہر ایک شخص
اس میں حصہ لے سکتا ہے ۔ ہماری جماعت لاکھوں کی ہے ۔ اگر اس میں سے ۶۰-۷۰
ہزار افراد بھی تحریک جدید میں حصہ لیں تو چھ لاکھ روپیہ جمع ہوسکتا ہے ۔ اس وقت وعدوں
کی میزان ۷۲۷، ۲۷ روپے کی ہے۔ پہلے ۲۰ ہزار تھی ۔ نو جوانوں کو فکر کرنی چاہئے اور
انہیں اپنی کوششوں کو زیادہ تیز کرنا چاہئے ۔
اب میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آنے والے ایام بہت
نازک ہیں ۔ بہت سے کام ہمارے ذمہ ہیں ۔ ہم نے سکول بنانا ہے، عورتوں کا کار بنانا
ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ کالج اسی سال یعنی ۱۹۵۱ء میں ہی ی کھل جائے ۔ اس کالج کے
ساتھ بورڈنگ ہاؤس بھی ہوگا ۔ پھر مردانہ کالج بھی یہاں لانے کی ضرورت ہے۔
ہمارے مخالف حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ جس عمارت میں آجکل ہمارا کالج ہے اس
سے ہمیں نکال دیا جائے لیکن بجائے اس کے کہ کوئی ہمیں وہاں سے نکالے بہتر یہی ہے کہ
ہم خود اُس کو چھوڑ کر یہاں آ جائیں ۔ مومن غیرت مند ہوتا ہے۔ اگر پاکستان کے بعض
لوگ تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے اور دوسرے مسلمانوں کے درمیان امتیاز پیدا
کرتے ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی اُنہیں کہہ دیں کہ مُلکِ خدا تنگ نیست پائے گدا
لنگ نیست۔ ہمارے اور دوسرے مسلمانوں کے درمیان خدا تعالیٰ کا ملک وسیع ہے اور
فقیر کے بھی پاؤں ہیں ۔ اگر کسی خاص جگہ پر لوگ اُسے رہنے نہیں دیتے تو وہ دوسری جگہ
پر چلا جاتا ہے اور اگر ایک فقیر اور سائل کا بھی اتنا حوصلہ ہوتا ہے کہ جب اسے ایک گھر
سے دھتکارا جائے تو وہ کہتا ہے میں خدا تعالیٰ کے ملک میں رہتا ہوں اور اس کا ملک
تمہارے گھر سے وسیع ہے اور پھر میرے پاؤں بھی لنگڑے نہیں ۔ تو الہی جماعت میں کیوں
غیرت نہ ہوا سے بھی ان لوگوں کے جواب میں یہ کہنا چاہئے کہ ” مُلکِ خدا تنگ نیست
پائے گدا لنگ نیست ۔ اگر لوگ ہمیں اس عمارت میں جہاں آجکل ہمارا کالج ہے نہیں
رہنے دیتے تو ہم بھی اپنا کالج بنائیں گے اور کسی دوسرے کا احسان نہیں لیں گے۔
یہ مالی قربانیاں ہمیں آئندہ چند سال میں کرنی پڑیں گی ۔ علاوہ ان عمارتوں کے