متفرق امور
انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۶۳
متفرق امور
دفاتر بھی بنیں گے ، کارکنوں کی رہائش کے لئے مکان بھی بنیں گے پھر دوست خود بھی
یہاں مکان بنائیں گے اس کے علاوہ میں نے مسجد امریکہ اور مسجد ہالینڈ کی بھی تحریک کی
ہوئی ہے۔ امریکہ میں ہمارا ڈیڑھ لاکھ روپیہ خرچ ہوا ہے ۔ اس مکان پر مسجد کی طرح
مینارے تو ابھی نہیں بنے۔ یہ جگہ ابھی تک مکان کی ہی صورت میں ہے لیکن یہ مکان نہایت
اہم جگہ پر واقع ہے۔ اس کے قریب غیر ملکی سفارت خانے ہیں۔ پاکستان کا سفارت
خانہ بھی قریب ہی ہے ۔ پھر پریذیڈنٹ کا گھر بھی اس جگہ کے قریب واقع ہے۔ ایسی
عمارت ڈیڑھ لاکھ روپیہ میں ملنی بہت سستا سودا ہے ۔ پھر یہ معمولی مکان نہیں ۔ دو منزلہ
عمارت ہے ۔ بہر حال یہ مکان خرید لیا گیا ہے لیکن اس کے لئے چندہ صرف ۲۲ ہزار روپیہ
آیا ہے۔ باقی کچھ روپیہ اشاعتِ قرآن کی مد سے بطور قرض لیا گیا ہے اور کچھ دوسری
مدات سے بطور قرض حاصل کیا گیا ہے ۔ اگر یہ روپیہ جمع نہ ہو ا تو آئندہ بہت سی مشکلات
پیدا ہو جائیں گی ۔ جب لندن میں مسجد بنانے کی تحریک ہوئی تو عورتوں نے ساٹھ ستر ہزار
روپے جمع کر دیئے تھے۔ اس وقت جماعت کی تعداد موجودہ تعداد سے دسواں حصہ تھی ۔
پھر عورت کی آمد مرد کی آمد سے آدھی تو ضرور سمجھنی چاہئے بلکہ اس سے بھی کم ہوتی ہے۔
اب جبکہ ہماری تعداد اُس وقت کی تعداد سے دس گنا زیادہ ہے اور مسجد ایک اہم ملک اور
پھر اس کے مرکز میں بنائی جا رہی ہے تو ہم اس میں سُستی کیوں کریں ۔ لوگ وہاں اپنے
کاموں کے لئے آئیں گے تو ہم سے بھی شناسا ہو جائیں گے ۔ موجودہ وقت میں ہماری
جماعت کا دو اڑھائی سو آدمی ایسا ہے جن کی آمد ایک ہزار روپیہ سے زائد ہے ان میں
سے آدھے دھے لو لوگ بھی اپنی ایک ایک ماہ کی آمد اس مسجد کے لئے دے دیں تو یہ رقم پوری ہو
جائے گی لیکن جماعت نے اس کی اہمیت کو سمجھا نہیں ۔ پس میں ایک دفعہ پھر جماعت کو توجہ
دلاتا ہوں ۔ ہمیں سب ملکوں میں مسجدیں بنانی پڑیں گی ۔ اگر سب ممالک میں مساجد بن
جائیں تو جو د نیا ہمارے متعلق یہ کہتی ہے کہ ہم مسلمان نہیں ، کافر ہیں ہم اُسے بتا سکتے ہیں
کہ کیا کافر ہی سب ملکوں میں مساجد بنارہے ہیں ۔ پس مسجد ہماری تبلیغ کا بہت بڑا ذریعہ
ہے ۔ جن لوگوں کی آمد نیں زیادہ ہیں وہ اس طرف توجہ کریں ۔ اگر ایک سال تکالیف اُٹھا
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۶۴
متفرق امور
کر وہ اپنی ماہوار آمد کا پچاس فیصدی بھی دے دیں تو یہ کام آسانی سے ہو سکتا ہے ۔ ہم
نے حفاظت مرکز کے لئے ایک فیصدی کے حساب سے جماعت کی جگہ کی قیمت کا اندازہ
لگایا تو ۱۵ لاکھ کی رقم بن گئی تھی لیکن بعض ناہندہ اور مقروض بھی ہوتے ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا
ہے کہ بعض لوگوں تک میری آواز نہ پہنچے اس لئے جن کی حیثیتیں زیادہ ہیں وہ اپنے او پر
بوجھ ڈال کر اگر ایک ایک ماہ کی نصف آمد اس مد میں دے دیں تو ہمارا بوجھ ہلکا ہو جائے گا
اور کچھ لوگ ایسے کھڑے ہو جائیں جن کی ماہوار آمد ہزار ہزار روپیہ ہو اور وہ ہزار ہزار
روپیہ اس مد میں لکھا دیں ۔
چندہ نہ آنے کی وجہ سے بہت سی اہم مدات کا روپیہ اس مد میں پھنس گیا ہے اور
لوگ اب وہ قرض مانگ رہے ہیں ۔ ایک قرضہ کا تو اتنا تقاضا ہو ا کہ میں نے کہہ دیا مکان
رہن رکھ کر یہ رو پید ادا کر دو ۔ آج میں نے عورتوں کو بھی توجہ دلائی ہے اور مردوں کو بھی
توجہ دلاتا ہوں کہ ہزار روپیہ ماہوار یا اس سے زیادہ او پر آمد والے ایک ایک ہزار لکھا
دیں اور جن کی آمد میں اس سے کم ہیں وہ پچاس فیصدی یا ۲۵ فیصدی ماہوار آمد کا دیں
اور جو سو روپیہ ماہوار سے کم آمد والے ہیں وہ اپنی آمد کا ۵ فیصدی دے دیں یا پانچ پانچ
ہے۔
دس دس روپے دے دیں تو یہ کوئی زیادہ بوجھ نہیں ۔ اتنا چندہ بآسانی دیا جا سکتا
اس موقع پر حضور نے اعلان فرمایا کہ ڈاکٹر فرزند علی صاحب نے لکھا ہے میری امانت
تحریک جدید میں سے کالج کے لئے پانچ صد روپیہ لے لیا جائے اور چیک لکھ کے دے دیا
ہے ۔ اسی طرح بابو سراجدین صاحب لاہور والے بھی اس مد میں ایک سو روپیہ کا وعدہ
کرتے ہیں ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ ۔ اس کے بعد فرمایا )
اب میں ایک ایسے اہم معاملہ کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں جو ان دنوں
بہت اہم ہو گیا ہے اور وہ ہماری مخالفت کی عام رو ہے جو مختلف جماعتوں اور فرقوں میں
پیدا ہوگئی ہے۔ جب ہم قادیان سے آئے اُس وقت چونکہ صرف قادیان ہی سکھوں سے
مقابلہ کر رہا تھا اس لئے کیا زمیندار اور کیا دوسرے مخالف اخبار سب ہی یہ لکھ رہے تھے کہ
قادیان والے خوب مقابلہ کر رہے ہیں لیکن وہی اخبار جو اُس وقت ہماری تعریفیں کر رہے
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۶۵
متفرق امور
تھے اب ہماری مخالفت میں پیش پیش ہیں ۔ اُس وقت میں نے جماعت سے کہا تھا کہ یہ
وقت بہت اچھا ہے تم تبلیغ کر ولیکن کئی لوگ ایسے تھے جنہوں نے مجھے کہا کہ آپ کچھ دن
ٹھہر جائیں ۔ اس وقت لوگ ہم پر بہت خوش ہیں ایسا نہ ہو کہ وہ ناراض ہو جائیں لیکن میں
سمجھتا تھا اگر تم نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو کچھ عرصہ کے بعد انہی لوگوں کا رویہ
تمہارے خلاف ہو جائے گا اور یہی لوگ تمہارا گلا کاٹنے کو دوڑیں گے لیکن جماعت نے
اس طرف توجہ نہ کی ۔ اور اب جب شورش پیدا ہو گئی ہے تو کہتے ہیں ذرا ٹھہر جانا چاہئے ۔
ابھی ان لوگوں کو تبلیغ نہیں کرنی چاہئے کیونکہ ہمارے خلاف ہیں ۔ گو یا تبلیغ نہ تو امن میں ہو
سکتی ہیں اور نہ فساد میں ۔ پھر تبلیغ ہو گی کس وقت ؟ بہر حال جماعت نے پہلے غلطی کی ہے
اور اب اس کی اصلاح اسی طرح ہو سکتی ہے کہ وہ موجودہ شورش کی پرواہ نہ کریں اور زیادہ
سے زیادہ وقت تبلیغ میں صرف کریں ۔
جو جماعتیں ہماری مخالفت میں زیادہ سرگرم ہیں وہ احرار ، اسلامی جماعت اور علامہ
عنایت اللہ مشرقی کی اسلام لیگ ہیں ۔ مجلس احرار نے متواتر تقاریر میں احمدیوں کے قتل کی
تحریک کی ہے۔ جہاں جہاں مجلس احرار کے لیڈروں کی تقاریر ہوئی ہیں جماعت کے
لوگوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے کھلے بندوں یہ کہا کہ احمدیوں کو قتل کر دو ۔ منٹگمری میں
انہوں نے یہاں تک کہا کہ احمدیوں کے مکانوں پر پہلے نشان لگا دو اور پھر ایک رات سب
کو قتل کر دو۔ یہ نشان لگانے کی ترکیب نرالی ہے نئی نہیں ۔ پرانے زمانہ میں بھی جب ڈاکو ۔
حملہ کرنے والے ہوتے تھے تو وہ جس مکان پر اُنہوں نے حملہ کرنا ہوتا تھا اُس پر پہلے
نشان لگا دیتے تھے۔ کہتے ہیں ایک دفعہ ایک گھر پر حملہ کرنے کے لئے دو ڈاکوؤں نے
نشان لگایا۔ اُس گھر میں ایک ہوشیار لونڈی تھی وہ باہر آئی اتفاقاً اُس کی نظر اُس نشان پر پڑ
گئی ۔ وہ گھبرا گئی لیکن کچھ دیر سوچنے کے بعد اُس نے اپنے مکان کے ارد گرد کچھ اور
مکانوں پر بھی وہی نشان لگا دیا۔ ڈاکو آئے تو اُنہیں اس مکان کا پتہ نہ لگ سکا۔ میں
جماعت کے دوستوں سے بھی کہتا ہوں کہ ایسی ذہانت سے کام لینا چاہئے ۔ تم اگر اپنے
مکانوں پر کوئی نشان لگا ہوا دیکھو تو ویسا ہی نشان تم اپنے ارد گرد کے اور مکانوں پر بھی لگا
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۶۶
متفرق امور
دو۔ پھر جو ہو گا دیکھا جائے گا ۔ خواہ وہ تمہارے گھر کے افراد کو مار دیں یا سب گھروں پر
حملہ کر کے ان کے بسنے والوں کو قتل کر دیں ۔ بہر حال یہ تحریک ہوئی اور کئی شکلوں میں ہوئی
ہے۔ بعض دفعہ گورنمنٹ کو توجہ دلاتے ہیں کہ احمدیوں کو اقلیت قرار دے دیا جائے اور
انہیں مسلمانوں سے الگ سمجھا جائے ۔ ان کا یہ توجہ دلانا بالکل ویسا ہی ہے جیسے ایک مشہور
واقعہ ہے کہ کوئی ظالم خاوند تھا وہ ہمیشہ مال دار عورتوں سے شادی کر کے اُن کی دولت پر
قبضہ کر لیتا اور اس کے بعد کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر انہیں طلاق دے دیتا۔ ایک دفعہ اس نے
ایک عورت سے شادی کی وہ عورت نہایت ہوشیار تھی ۔ اسے پتہ لگا کہ اس کا خاوند ظالم
ہے اور کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر مال و دولت پر قبضہ کرنے کے بعد وہ اُسے طلاق دے دے
گا ۔ اس نے بڑی عمدگی سے کام کیا اور خاوند کو اعتراض کا کوئی موقع نہ ملا ۔ جب اُس نے
دیکھا کہ یہ عورت تو الگ ہوتی نظر نہیں آتی بلکہ ہو سکتا ہے کہ میں مر جاؤں اور یہ میرے
مال و دولت پر قبضہ کر لے تو اُسے طلاق دینے کا کوئی بہانہ سوچنے لگا۔ ایک دن اُس نے
اپنی بیوی سے کہا میں باورچی خانہ میں بیٹھ کر کھانا کھاؤں گا ۔ بیوی نے بہتیرا کہا کہ وہاں
دھواں ہوگا اور تکلیف ہو گی مگر وہ نہ مانا اور اپنی اس بات پر اصرار کرتا رہا۔ چنانچہ وہ
باورچی خانہ میں بیٹھ گیا۔ اس کی بیوی روٹیاں پکا رہی تھی وہ جھٹ غصہ سے اُٹھا اور اپنی
بیوی کے سر پر جوتی مار کر کہنے لگا کمبخت ! روٹیاں تو تو ہاتھ سے پکاتی ہے تیری گہنیاں کیوں
ہلتی ہیں؟ عورت بڑی ہوشیار تھی وہ کہنے لگی ۔ آپ غصہ میں آ گئے ہیں اور غصہ میں کھانا
ہضم نہیں ہوتا ۔ آپ مجھے مارنا ہی چاہتے ہیں تو کھانا کھا کر مار لیں ۔ چنانچہ بیوی نے کھانا
اُس کے سامنے رکھ دیا ۔ جب وہ کھانا کھا رہا تھا تو اُس نے خاوند کی داڑھی پکڑ لی اور اُسے
جوتا مار کر کہا۔ کمبخت ! کھانا تو تو منہ سے کھاتا ہے تیری داڑھی کیوں ہلتی ہے؟ اسی طرح
ہماری مخالفت کرنے والے کر رہے ہیں ۔ ایک جگہ انہوں نے ہمارے خلاف بہت شور
مچایا کہ کیا اسلامی حکومت کو اتنا بھی اختیار نہیں کہ وہ احمدیوں کو ان کے تبلیغی کام سے روک
دے اور بات صرف اتنی تھی کہ غیر احمدیوں کا کوئی جلسہ ہوا تھا اور ایک احمدی لڑکا
باہر اشتہار بانٹ رہا تھا ۔ اتنی سی بات پر انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ کیا احمدیوں کو
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۶۷
متفرق امور
اسلامی حکومت میں رہتے ہوئے اتنی جرات ہو سکتی ہے حالانکہ یہ ویسی ہی بات ہے کہ کھانا
تو تم منہ سے کھاتے ہو تمہاری داڑھی کیوں ہلتی ہے ۔ گویا ہم پر جو چاہے اعتراض کرے اور
جتنے اعتراض چاہے کرے ہمیں جواب دینے کی بھی اجازت نہیں ۔ ہمارے مخالف جو
چاہیں ہمارے خلاف کہتے پھریں لیکن چونکہ پاکستان کی حکومت اسلامی حکومت ہے اس
لئے ہمیں یہ حق حاصل نہیں کہ ہم اتنا بھی کہہ سکیں کہ تم جو کچھ کہہ رہے ہو یہ غلط کہہ رہے ہو۔
گویا احمدی یہ سمجھیں کہ جو گالیاں اُنہیں دی جا رہی ہیں وہ گالیاں نہیں بلکہ اُن کی عزت
افزائی ہو رہی ہے۔ ایک جگہ کے متعلق مجھے رپورٹ ملی کہ ایک پیراپنے مریدوں کو اکٹھا کر
کے انہیں کہہ رہا ہے کہ تم بندوق چلانے کی مشق کر لو اس کے بعد ہم ربوہ پر حملہ کریں گے
اور اُسے تباہ کر دیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر کے پاس جب اُس کی رپورٹ کی گئی تو اُس نے یہ کہہ
کر ٹال دیا کہ وہ شخص پاگل ہے حالانکہ یہ رپورٹ ایسی نہیں تھی کہ کہنے والے کو پاگل کہہ کر
ٹال دیا جاتا۔ اگر وہ پیر فی الواقعہ پاگل ہے تو پھر تو بہت زیادہ خطرناک ہے کیونکہ ایسا
اقدام عموماً پاگل ہی کیا کرتے ہیں ۔
اسی طرح ایک جگہ پر کہا گیا کہ ڈپٹی احمدی ہے اسے مار دو۔ اسی طرح میرے متعلق
بھی کہا گیا کہ اسے مار دیا جائے ۔ مجسٹریٹ علاقہ اس جلسہ میں موجود تھا۔ اُس نے اپنی
رپورٹ میں اس امر کا ذکر ذکر کیا کیا لیکن پولیس کی رپورٹ میں میں اس اس کا کا ذکر نہیں تھا۔ جب پولیس
کو ڈی سی نے اس طرف توجہ دلائی تو یہ کہہ دیا گیا کہ جس شخص نے یہ بات کہی ہے وہ توجہ دلائی تو دیا گیا کہ جس شخص
پاگل ہے حالانکہ کھلے بندوں احمدیوں کے قتل کی تحریک کی گئی اور ایک آدمی کھڑا ہوا اور
اُس نے کہا میں یہ کام کروں گا لیکن جب سپر نٹنڈنٹ پولیس سے اس کا ذکر کیا گیا تو اُس
نے کہہ دیا کہ وہ پاگل تھا گویا یہ کام بڑے بڑے عقل مند کیا کرتے ہیں ۔
پھر ہم پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتے ہیں
حالانکہ اگر کوئی جماعت ایسی ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں گداز ہے اور
آپ کے نام کو دنیا میں عزت کے ساتھ قائم کرنے والی ہے تو وہ صرف ہماری ہی جماعت
ہے ۔ جب ہمارے سلسلہ کی بنیاد ہی اسی امر پر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نور
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۶۸
متفرق امور
ہمیشہ قائم رہے گا اور جب ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ اسلام کے تنزل کے دور میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ایک غلام اسے دوبارہ دنیا میں قائم کرے گا اس کے احیاء کیلئے باہر
سے کوئی نبی نہیں آئے گا تو کوئی شخص یہ کس طرح کہہ سکتا ہے کہ یہ فرقہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی ہتک کرنے والا ہے یہ تو واقعاتی لحاظ سے محال ہے لیکن دوسری طرف یہ
عقلی طور پر بھی محال ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے آپ کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شاگرد اور غلام بھی کہتے ہوں اور پھر وہ آپ کی ہتک بھی
کرتے ہوں ۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک شخص یہ کہے کہ میں افلاطون کا شاگر د ہوں اور پھر
کہے کہ افلاطون بڑا جاہل ہے ۔ اگر وہ واقعی افلاطون کا شاگرد ہے تو وہ اُسکی تعریف کرے
گا مذمت نہیں کرے گا ۔ اسی طرح اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے آپ کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شاگرد اور غلام کہتے ہیں تو وہ آپ کی تعریف ہی کریں گے
مذمت نہیں کریں گے ورنہ وہ اپنے آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شاگرد کیسے کہہ
سکتے ہیں ۔
پھر کسی جگہ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم انگریزوں کے خوشامدی ہیں چنانچہ راولپنڈی
میں تقریر کرتے ہوئے بڑے فخر سے اس چیز کو پیش کیا گیا کہ میں نے فلاں کمشنر کو بہکایا اور
بعض حوالجات بھی دکھائے جس پر وہ احمدیوں کے خلاف ہو گئے ۔ میں نے تحقیقات کی تو
معلوم ہوا کہ یہ درست ہے ۔ اُس کے خیالات ہمارے متعلق پہلے ہمدردانہ تھے لیکن اب
وہ مخالف ہے ۔ اسی طرح ایک ریلوے افیسر کو بھی یہ بات کہی گئی وہ ایک احمدی کے پاس
آیا اور اُس نے کہا میں پہلے آپ لوگوں کے خلاف نہیں تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ آپ
لوگ تو انگریزوں کے ایجنٹ ہیں ۔ غرض افسروں کا ایک طبقہ ایسا ہے جو اس مخالفت سے
متاثر ہو گیا ہے۔ میں نے درد صاحب کو ایک ضروری کام کیلئے کراچی بھیجا ۔ وہاں انہیں
پاکستان سیکریٹریٹ کے ایک انڈرسیکرٹری ملے وہ احمدیوں کے ممنونِ احسان تھے ۔ ایک
احمدی دوست نے اُنہیں تعلیم دلوائی تھی ۔ انہوں نے درد صاحب سے کہا کہ لوگوں میں
آپ کی مخالفت عام ہو رہی ہے اور یہ میں صرف آپ کے فائدہ کیلئے کہتا ہوں کہ آپ اس
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۶۹
متفرق امور
طرف توجہ کریں ۔ ایک صوبہ کے گورنر نے ایک بڑے شہر میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ
احمدی بھائی مجھے معاف کریں اگر میں یہ کہوں کہ انگریزوں کی عادت تفرقہ ڈال کر حکومت
کرنا تھی اور اپنی اسی عادت کے مطابق انہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں میں تفرقہ
ڈالنے کے لئے احمدیوں کو کھڑا کیا اور بہائیوں کو روس نے کھڑا کیا۔ وہ گورنر احمدیوں کا
ملنے والا ہے لیکن مخالفت سے وہ بھی متاثر ہو گیا ۔ اگر افسروں پر یہ اثر غالب ہو کہ ہم
انگریزوں کے ایجنٹ ہیں تو ان سے انصاف کی بہت کم امید ہو سکتی ہے۔ مجھے تعجب آتا ہے
که تعلیم یافتہ آدمی بلا تحقیق کس طرح ایک رائے قائم کر سکتا ہے۔ آخر جو لوگ بڑے
مہدوں پر پہنچے ہیں وہ بڑے تجربہ کے بعد پہنچے ہیں لیکن عجیب بات یہ کہ جب ہمارا معاملہ
آتا ہے تو وہ ایک فریق کی بات سُن کر متاثر ہو جاتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ہماری
مخالفت کا ان کے دماغ پر اتنا اثر پڑا ہے کہ اب وہ کسی تحقیقات کی ضرورت ہی نہ رورت ہی نہیں سمجھتے
حالانکہ اگر وہ سوچتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ یہی مولوی پہلے کہا کرتے تھے کہ ہم انگریزوں
کے خلاف ہیں ۔ علماء کی کتابیں موجود ہیں ۔ ان میں صاف لکھا ہے کہ انگریزی حکومت کو
فکر کرنی چاہئے ۔ مرزا صاحب حکومت کے باغی ہیں اگر ابھی اس کی اصلاح نہ کی گئی تو کسی
وقت حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ حضرت مسیح موعود کے دعوی کے پانچ سات
سال بعد کی کتب میں جو مخالف علماء کی طرف سے لکھی گئی تھیں یہ نظر نہیں آتا کہ
مرزا صاحب انگریزوں کے ایجنٹ ہیں ۔ بلکہ ساری کتب میں یہ لکھا ہے کہ مرزا صاحب
حکومت کے مخالف اور اس کے باغی ہیں۔ لیکن اب احراری علماء یہ کہہ رہے ہیں کہ احمدی
انگریزوں کے ایجنٹ ہیں ۔ اگر یہ لوگ علم کی بناء پر ہماری مخالفت کرتے تو انہیں معلوم ہو
جاتا کہ یا تو اس وقت کے علماء جھوٹے تھے یا موجودہ علماء جھوٹ بول رہے ہیں ۔ مولوی
محمد حسین صاحب اور لدھیانے والے مولویوں کی کتابیں موجود ہیں اُن میں صاف لکھا
ہے کہ مرزا صاحب حکومت کے باغی ہیں ۔ ان باتوں کے ہوتے ہوئے ایک عقل مند
دیانت دار اور تجربہ کار افسر دھوکا میں کس طرح آسکتا ہے ۔ یہی لوگ جو اب کہتے ہیں کہ
احمدی انگریزوں کے ایجنٹ ہیں انہوں نے دعوی کے پہلے آٹھ دس سال میں یہ کہہ کر
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۷۰
متفرق امور
جماعت احمدیہ کی مخالفت کیوں کی تھی کہ مرزا صاحب انگریزوں کے خلاف ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام تھا جو غالباً ۱۸۹۳ء میں ہوا اُس کے
الفاظ یہ ہیں ۔ ”سلطنت برطانیہ تا هشت سال ۔ بعد ازاں ایام ضعف واختلال سے بعض
روایات میں ایام ضعف و اختلال“ کے الفاظ بھی آتے ہیں لیکن مجھے یہ الہام اسی طرح
یاد ہے۔ جب یہ الہام ہوا تو بعض مصلحتوں کی بناء پر اِسے شائع نہ کیا گیا لیکن مولوی
محمد حسین صاحب بٹالوی جو ہر وقت اس ٹوہ میں رہتے تھے کہ کوئی قابلِ اعتراض بات مل
جائے ۔ انہوں نے یہ الہام کسی احمدی سے سُن لیا اور فوراً مضمون لکھا کہ کیا میں نے یہ نہیں
کہا تھا کہ یہ شخص ( حضرت مسیح موعود ( حکومت کا باغی ہے ۔ اب اِسے یہ الہام بھی ہونے
لگا ہے کہ حکومت برطانیہ صرف چند سال تک ہی ہے ۔ اگر حضرت مسیح موعود فی الواقعہ
انگریزوں کے ایجنٹ ہیں اور جماعت احمد یہ انگریزوں کی قائم کردہ ہے تو آپ کو
انگریزوں کے خلاف الہامات کیوں ہوئے؟ یہ تو کوئی کہہ سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کو
انگریزوں نے قائم کیا مگر کیا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ انہی کے خلاف اپنے الہامات شائع
کریں اور پھر وہ پورے بھی ہو جائیں ۔ آپ کو الہام ۱۸۹۳ ء میں ہوا اور ۱۹۰۰ء کے بعد
سے انگریزوں کی حکومت میں ضعف و اختلال شروع ہو گیا ۔ ملکہ وکٹوریہ فوت ہوئی اور
آہستہ آہستہ کینیڈا، آسٹریلیا اور ہندوستان میں بیداری پیدا ہوئی اور اُنہوں نے آزادی
حاصل کر لی ۔ پس یہ چیز عقلی طور پر محال ہے کہ حضرت مسیح موعود کو انگریزوں کا ایجنٹ قرار
دیا جائے ۔ اگر آپ کو انگریزوں نے قائم کیا تھا تو چاہیے تھا کہ وہ آپ کو ایسی باتیں
سکھاتے جو اُنکی تائید کرنے والی ہوتیں کیونکہ جہاں یہ لوگ سیاست میں بڑھے ہوئے ہیں
وہاں یہ مذہبی تعصب میں بھی بڑھے ہوئے ہیں۔ پرنس آف ویلز کا ایک عورت سے تعلق
تھا وہ با قاعدہ سب مجلسوں میں آتی تھی وہ بادشاہ کے گھر میں ٹھہرتی تھی ۔ دعوتوں اور
ناچ گانوں میں شامل ہوتی تھی اور ان محفلوں میں سب وزراء بھی شامل ہوتے تھے لیکن
کسی وزیر نے میل جول پر اعتراض نہیں کیا۔ مسٹر بالڈونہ جس نے بعد میں اعتراض کیا وہ
کئی دفعہ ان ناچ گانوں میں شامل ہو چکا تھا جس میں یہ عورت پرنس آف ویلز کے ساتھ
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۷۱
متفرق امور
شریک تھی ۔ بد قسمتی سے ایڈورڈ ہشتم نے ایک دفعہ آرچ بشپ آف کنڑ بری کی دعوت کی
اور اُس عورت کو بھی بلا لیا ۔ آرچ بشپ آف کنٹر بری ناراض ہو گیا اور اس نے بادشاہ سے
فوراً استعفیٰ دلوا دیا۔ یہ دلیل ہے اس بات کی کہ انگریز مذہب کے بارہ میں نہایت متعصب
واقع ہوئے ہیں اور بڑے سے بڑا بادشاہ بھی اس کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتا ۔
برطانیہ کے وزیر اعظم مسٹرائیلی کی بہن سخت کر پادری تھی جو ابھی فوت ہوئی ہے ۔
ہمارے مشن میں بھی وہ آیا کرتی تھی ۔ وہ ساؤتھ افریقہ میں بطور مشنری کام کرتی تھی ۔ پس
انگریز خواہ چھوٹے ہوں یا بڑے ان میں اسلام کے خلاف اور عیسائیت کی تائید میں شدید
جذبہ پایا جاتا ہے۔ میں جب انگلستان گیا تو ایک دہر یہ ڈاکٹر سے میرا تبادلہ خیالات
ہؤا۔ اس سے جب میری گفتگو ہوئی تو اُس نے دو چار فقرات کے بعد ہی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کر دیا۔ میں نے کہا آپ تو دہر یہ ہیں ۔ اُس نے پھر اعتراض کیا تو
میں نے کہا آپ تو دہر یہ ہیں لیکن جب اُس نے پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
اعتراض کیا تو میں نے حضرت مسیح علیہ السلام پر اعتراض کر دیا۔ اس پر وہ کہنے لگا میں مسیح
کے متعلق کوئی بات سننے کیلئے تیار نہیں ۔ میں نے کہا اگر تم مسیح کے متعلق کوئی بات سننے کیلئے
تیار نہیں تو کیا میں ہی ایسا بے غیرت ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے
متعلق اعتراضات سنتا چلا جاؤں اور خاموش رہوں ۔ غرض برطانیہ کے ایک دہریہ کو بھی
عیسائیت سے محبت ہے ۔ عیسائیت کی محبت میں برطانیہ اور امریکہ سب سے زیادہ بڑھے
ہوئے ہیں اور یہ دونوں ملک جتنا روپیہ مشنوں پر خرچ کر رہے ہیں ہندوستان اور
پاکستان کی مشتر کہ آمد اس کا چوتھا حصہ نہیں ۔ ہندوستان اور پاکستان کی مشتر کہ آمد چھ
ارب روپیه یعنی ۶۵ کروڑ پاؤنڈ ہے لیکن برطانیہ اور امریکہ دونوں مشنوں پر جو خرچ کر
رہے ہیں وہ ایک ارب پاؤنڈ سالانہ سے زیادہ ہے۔ گویا عیسائی مشنوں کے اخراجات
ہندوستان اور پاکستان کی مشترکہ آمد سے بھی زیادہ ہیں اور یہ روپیہ برطانیہ اور امریکہ
دیتے ہیں ۔ چھوٹے حکام سے لے کر وائسرائے اور بادشاہ تک گرجا میں جاتے ہیں ۔
پھر عجیب بات یہ ہے کہ احراریوں کے خیال کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۷۲
متفرق امور
کو کھڑا انگریزوں نے کیا مگر اسے کہا یہ کہ تم کہو عیسی مر گیا ہے ۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جس
طرح ہم احمق ہیں انگریز بھی ویسے ہی احمق ہیں جو حکومت اربوں روپیہ عیسائیت کی
اشاعت کیلئے خرچ کر رہی ہے ۔ جس کی بنیاد ہی مسیح کی الوہیت پر ہے، جس کے پادریوں
میں اتنی طاقت ہے کہ انکی مخالفت کی وجہ سے ایک بادشاہ بھی استعفیٰ دینے پر مجبور ہو جاتا
ہے کیا اُس نے مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے یہی کہلوانا تھا کہ عیسی مر گیا ہے ۔ جس وقت
ہم کچھ بھی نہ تھے اُس وقت انگریز اتنا خطر ناک حربہ چلا کر پہلے کیا فائدہ اُٹھا سکتا تھا ۔ آج
تو اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ہم اتنی قلیل تعداد میں ہیں کہ تم خیال کرتے ہو کہ چاہیں
تو ہم سب کو ایک رات میں ہلاک کر دیں ۔ پھر وہ کون سی طاقت تھی جس سے انگریز اُس
وقت فائدہ حاصل کرنا چاہتا تھا جب ہم موجودہ حالات سے کئی گنا کمزور تھے ۔
مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جب سیالکوٹ میں تقریر ہوئی تو علماء نے
آپ پر کفر کے فتوئے لگائے اور ان میں سب سے پیش پیش پیر جماعت علی صاحب تھے ۔
ڈھنڈورے پیٹے گئے اور اشتہاروں اور اعلانوں کے ذریعہ یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ جو شخص
مرزا صاحب کی تقریر سننے جائے گا اُس کا نکاح ٹوٹ جائے گا ۔ آپ کی تقریر ایک سرائے
میں ہوئی تھی ۔ لوگ باوجود ان فتوؤں کے تقریر سننے کیلئے گئے ۔ مولوی اشتہار بانٹتے تھے
اور لوگوں کو پکڑ پکڑ کر کہتے تھے کہ دیکھو اس میں کیا لکھا ہے تو لوگ یہ کہہ کر آگے چلے جاتے
کہ نکاح کا کیا ہے نکاح تو پھر دوبارہ کسی مولوی کو سوا روپیہ دے کر پڑھا لیں گے لیکن
مرزا صاحب شاید دوبارہ یہاں نہ آئیں ۔ جب تقریر شروع ہوئی تو بعض لوگوں نے شور
مچا دیا۔ اُن دنوں سیالکوٹ میں ایک انگریز لیفٹینٹ سپر نٹنڈنٹ پولیس تھا جس کا نام
Belti تھا وہ دیوار پر چڑھ گیا اور اُس نے کہا مسلمانو ! تم بہت بے وقوف ہو یہ ہمارے
خدا کو مار رہا ہے لیکن میں خاموش کھڑا تقریر سن رہا ہوں اور تمہارے مذہب کو چلا رہا ہوں
اور تم شور مچا رہے ہو۔ مثل مشہور ہے کہ میں نے کیا تیری ماں ماری ہے، ہم نے عیسائیوں
کا خدا مار دیا لیکن پھر ہم انگریزوں کے ایجنٹ ہیں اور یہ لوگ ان کے خدا کو زندہ آسمان پر
بٹھائے ہوئے ہیں اور پھر بھی انکے مخالف ہیں مَا شَاءَ اللہ کتنی عقل کی بات ہے ۔
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۷۳
متفرق امور
میں بتا چکا ہوں کہ یہ بات عقلی طور پر محال ہے کہ ہمیں انگریزوں کا ایجنٹ کہا
جا سکے ۔ اب میں واقعاتی مثالیں لیتا ہوں ۔ اگر احمدیوں کو فی الواقعہ انگریزوں نے قائم
کیا ہوتا تو ضروری تھا کہ پادری لوگ جو واقعہ میں عیسائیت کے ایجنٹ ہیں اور جن کی وجہ
سے عیسائیت ہرم ہر ملک میں پھیل رہی ہے وہ ان کے دوست ہوتے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ایسا
نہیں ہوا۔ سب سے پہلے جن لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت
کی وہ پادری ہی تھے ۔ امرتسر میں پادری رلیا رام کا ایک مشہور پر لیس تھا۔ حضرت مسیح موعود
جب بھی کوئی مضمون چھپوایا کرتے تو اسی پریس سے چھپوایا کرتے ۔ ایک دفعہ آپ نے
ایک مسودہ چھپنے کیلئے بھجوایا اور مسودہ کے ساتھ ایک خط بھی بھیج دیا جس میں طباعت کے
متعلق ہدایات درج تھیں ۔ اُس وقت مسودہ میں کوئی دوسرا کاغذ بھیجنا سرکاری مجرم تھا۔
اب تو صرف اتنا قانون ہے کہ وہ پیٹھی بیرنگ ہو جاتی ہے لیکن اُن دنوں یہ بڑا جرم
سمجھا جاتا تھا ۔ آپ رلیا رام کے کسٹومر CUSTUMER) تھے اور دُکاندار اپنے گاہک
سے کوئی بُرا سلوک نہیں کرتا لیکن رلیا رام نے ایک انگریز سپرنٹنڈنٹ ڈاک خانہ جات
کی مدد سے آپ پر مقدمہ چلا دیا ۔ مقدمہ میں خود سپر نٹنڈنٹ پیش ہوا ۔ وکیل نے آپ
سے دریافت کیا کہ آپ نے مسودہ میں ایک دوسرا رقعہ ڈالا ہے یا نہیں؟ آپ نے کہا
ہاں میں نے مسودہ کے ساتھ ایک اور رقعہ بھی بھیجا تھا۔ آپ کی اس سچائی کا مجسٹریٹ پر
نہایت گہرا اثر ہوا۔ سپرنٹنڈنٹ ڈاک خانہ جات نے بہتیرا زور لگایا کہ آپ کو کسی طرح
سزا ہو جائے لیکن مجسٹریٹ نے کہا نہیں ۔ سچ بولنے والے کو سزا نہیں دے سکتا اور اُس
نے آپ کو بری کر دیا ۔ غرض حضرت مسیح موعود کی سب سے پہلے عیسائی پادریوں نے ہی
مخالفت کی ۔
و
6
،،
پھر حضرت مسیح موعود کا مشہور مخالف پادری ٹھاکر داس تھا ۔ اس نے اسلام اور
احمدیت کے خلاف ریویو براہین احمدیہ ازالة المزار قادیانی ” ذنوب محمد یہ اور ،
انجیل یا قرآن چار کتابیں لکھی ہیں ۔ پھر پادری ایس پی جیکب (S۔P۔ Jacob) تھا
اُس نے آپ کے خلاف ایک کتاب لکھی جس کا نام مسیح موعود‘ تھا۔ ڈاکٹر گرس وولڈ
انوار العلوم جلد ۲۲
۱۷۴
متفرق امور
وو
نے ” مرزا غلام احمد قادیانی کے )THE REV۔ H۔D۔ GRISWOLD, PH۔D(
تھ
نام سے آپ کے خلاف ایک کتاب لکھی۔ پھر مشہور پادریوں فتح مسیح ، وارث مسیح محی الدین ،
سراج الدین، عبداللہ اعظم اور ہنری مارٹن کلارک نے آپ کی مخالفت کی ۔ عجیب بات یہ ہے
کہ عبد اللہ آتھم سرکاری ملازم تھا اور ڈپٹی کے عہدہ پر فائز تھا۔ اگر انگریزوں نے ہی حضرت
مسیح موعود کو کھڑا کیا تھا تو کیا اُنہوں نے اپنے ایک اعلیٰ افسر سے کہنا تھا کہ وہ آپکی مخالفت
کرے پھر ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک نے آپؐ پر مقدمہ چلایا ۔ امرتسر کے ڈی سی اے ای مارٹینو
نے آپ کے نام خلاف قاعدہ وارنٹ گرفتاری جاری کیا یہ ایجنٹوں والا سلوک تھا جو آپ آ،
سے کیا گیا ؟ پھر قادیان جانے والے ہر احمدی کا نام نوٹ کیا جاتا تھا۔ کیا یہ اس بات کی
علامت ہے کہ احمدیت انگریزوں کی قائم کی ہوئی ہے؟ ہمارے بڑے بھائی مرزا سلطان احمد
صاحب بیان کیا کرتے تھے کہ ابھی وہ احمدی نہیں ہوئے تھے کہ وہ ڈی سی جالندھر کو کسی
کام کے سلسلہ میں ملنے کیلئے گئے ۔ اُس نے کہا مجھے یہ معلوم کر کے بڑی خوشی ہوئی ہے
کہ آپ اپنے باپ والا عقیدہ نہیں رکھتے ۔ مرزا صاحب گو احمدی نہیں تھے لیکن ان میں
غیرت پائی جاتی تھی ۔ انہوں نے ڈی سی کو کہا ۔ کون حرام زادہ ہے جس نے مجھے
حرامزادہ قرار دیا ہے؟ اُس نے کہا آپ کو حرامزادہ کس نے کہا ہے؟ مرزا صاحب
نے جواب دیا جو شخص اپنے اپنے باپ کا مخالف ہوتا ہے وہ حرام زادہ ہوتا ہے اِس پر اُس
نے معذرت کی کہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہے ۔
عیسائیوں میں حضرت مسیح موعود کی اتنی مخالفت پائی جاتی تھی کہ ایک عیسائی ڈی سی
مرزا سلطان احمد صاحب کو اپنے باپ کی جماعت میں شامل نہ ہونے پر مبارک باد دیتا
ہے۔ قادیان جانے والوں پر پہرہ اُس وقت تک قائم رہا جب تک آپ کی وفات سے
دو سال قبل پیش نہ آیا ۔ اُس نے یہ سوال اُٹھایا کہ یہ پہرہ کیوں ہے؟ جب اس بات کا
کوئی ثبوت نہیں ہے کہ مرزا صاحب نے حکومت کے خلاف کوئی اقدام کیا ہو۔ وہ ایک
مذہبی آدمی ہیں پھر یونہی اتنے آدمی رستوں پر کیوں بٹھائے گئے ہیں اور اتنا روپیہ کیوں
خرچ کیا جا رہا ہے؟ چنانچہ اس کے آنے پر خفیہ پولیس کی ڈائریوں کا سلسلہ ختم ہوا ۔ اگر ہم