اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
۲۸۹
اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ہے۔
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ سے خطاب
فرموده ۱۲ فروری ۱۹۵۱ء بمقام ربوه )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
وو
سال دو قسم کے ہوتے ہیں ایک تو وہ سال ہوتا ہے جو کسی جماعت کی ابتداء یا کسی
کام کے جاری ہونے کے وقت سے بارہ مہینے گزرنے کے بعد شروع ہوتا ہے اور ایک وہ
سال ہوتا ہے جو شمسی یا قمری سالوں کے اصول پر شروع ہوتا ہے۔ قمری سال تو بدلتا رہتا
ہے لیکن شمسی سال ہمیشہ یکم جنوری کو شروع ہوتا ہے ۔ آج جب مجھ سے خواہش کی گئی کہ
میں خدام الاحمدیہ کو سالِ رواں کے متعلق بعض ہدایات دوں تو میں نے یہ بات مان تو
لی لیکن میری سمجھ میں یہ بات نہ آئی کہ یہ کونسا سالِ رواں ہے جس کے متعلق مجھ سے
بعض نصائح اور ہدایات حاصل کرنے کی خواہش کی گئی ہے اس پر مجھے بتایا گیا کہ مجلس
خدام الاحمدیہ کا قیام چونکہ ۴ فروری کو ہوا تھا اس لئے اس مہینہ سے مجلس خدام الاحمد یہ ما الاحمدیہ
کے نئے سال کی ابتدا ہوتی ہے۔ ورنہ شمسی یا قمری اصول کے مطابق یہ کوئی نیا سال شروع
نہیں ہوا۔
نصیحت ہمیشہ اس شخص کے لئے مفید اور کارآمد ہوتی ہے جو اُسے قبول کرتا اور اُس پر
عمل کرتا ہے ۔ باقی لوگوں کے لئے اس کا عدم اور وجود برابر ہوتا ہے۔ چند ماہ ہوئے
خدام الاحمدیہ کا سالانہ اجتماع ہوا تھا اور اُس موقع پر میں نے جماعت کے نوجوانوں کو

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۹۰
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
بہت سی مفید باتوں کی طرف توجہ دلائی تھی چونکہ میرے پاس امتحان کا کوئی ذریعہ موجود
نہیں اس لئے میں نہیں جانتا کہ میری نصائح کا کیا اثر ہوا اور عمل میں کیا تبدیلی پیدا ہوئی
اور جب تک یہ معلوم نہ ہو کہ پہلی نصائح کا کیا اثر ہوا اور ان کے نتیجہ میں اعمال میں کیا
تبدیلی پیدا ہوئی ۔ اُس وقت تک مزید نصائح کی طرف انسان کی توجہ کم ہوتی ہے اور مزید
نصائح چنداں مفید بھی نہیں ہوتیں بلکہ بسا اوقات نصائح کی زیادتی قوم کی سستی اور
غفلت کا موجب ہو جاتی ہے۔ کیونکہ جو چیز بار بار سامنے آتی ہے، جہاں وہ بار بار
بیداری پیدا کرنے کا موجب ہو جاتی ہے وہاں بعض دفعہ وہ اپنی کثرت کی وجہ سے غفلت
کا موجب بھی ہو جاتی ہے۔ پس میں نہیں سمجھتا کہ نو جوانوں میں نئی نصائح کے متعلق کیا
کیفیت پیدا ہوئی ہے ۔ کیونکہ میں اس حقیقت سے ناواقف ہوں کہ میری پہلی نصائح نے
کیا اثر کیا تھا۔
بہر حال نتیجہ کا پیدا نہ ہونا جہاں ایک صحیح رائے قائم کرنے سے انسان کو محروم کر دیتا
ہے وہاں اس بات کا کافی موجب نہیں ہوتا کہ نصائح کے سلسلہ کو ترک کر دیا جائے ۔ اس
لئے میں نئے سال کے لئے جماعت کے نوجوانوں کو اختصار کے ساتھ چند امور کی طرف
توجہ دلا دیتا ہوں ۔
جو نصائح کی جاسکتی ہیں وہ تو سینکڑوں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ہوں گی اور پھر وہ ہیں وہ تو ہزاروں کی تعداد ہو گی اور و
مختلف حالات میں بدلتی بھی رہتی ہیں مگر اس زمانہ میں سب سے بڑی ضرورت سچائی کی
ہے۔ انبیاء نے اس پر خاص زور دیا ہے اور انسانی اخلاق کا یہ ایک بنیادی حصہ ہے۔
سچائی اور راستی پر کوئی ایسا وقت نہیں آیا جب اس کی ضرورت نہ سمجھی گئی ہو بلکہ کفار کے
نزدیک بھی یہ چیز بڑی قیمتی سمجھی جاتی تھی اور شاید ہی کسی زمانہ میں اسے ترک کرنا جماعتی
اور سیاسی طور پر تسلیم کیا گیا ہو۔ مگر اس زمانہ میں سیاسی اور قومی مفاد کے لئے جھوٹ کو
جھوٹ سمجھا ہی نہیں جاتا بلکہ اسے ایک نہایت ضروری چیز قرار دیا جاتا ہے ۔ اور یہ مرض
اس قدر پھیل گیا ہے کہ ہمارے ملک میں لوگ بڑے اطمینان کے ساتھ قسمیں کھا کھا کر
جھوٹ بولتے ہیں اور ساتھ ہی اس بات پر ناراض بھی ہوتے ہیں کہ ہمارے اس جھوٹ کو

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۹۱
اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
سچ تسلیم کیوں نہیں کیا جاتا ۔ عدالتوں میں پہلے یہ رواج تھا کہ گواہ کے ہاتھ میں قرآن کریم
دے کر اُس سے قسم لیتے تھے اور اس کا مطلب یہ ہوتا تھا کہ قرآن کریم میں جو وعید نازل
ہوئے ہیں اُنہیں مد نظر رکھتے ہوئے میں قسم کھاتا ہوں اور اگر میری قسم جھوٹی ہو تو مذکورہ
وعید اور سزائیں مجھے ملیں لیکن ان گواہوں میں سے کئی ایسے ہوتے تھے جو قسم کھا کر بھی
جھوٹ بولتے تھے ۔
ا
مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم جو ہمارے بڑے بھائی تھے اور ای۔ اے سی تھے وہ
اپنا تجربہ سُنایا کرتے تھے کہ جتنا کوئی قرآن کریم ہاتھ میں لے کر جوش سے گواہی دیتا تھا
میرے تجربہ میں اُتنا ہی وہ جھوٹا ہوتا تھا۔ وہ ایک لطیفہ سنایا کرتے تھے کہ ایک شخص جو میرا
اچھا واقف تھا اُس کا مقدمہ میرے سامنے پیش ہوا۔ وہ کہنے لگا مجھے کوئی اور تاریخ دی
جاہے کیونکہ جو گواہ میں نے پیش کرنے تھے ، وہ فلاں فلاں وجہ سے حاضر نہیں ہو سکتے ۔
میں نے ہنس کر کہا میں تو تمہیں عقل مند اور ہوشیار آدمی خیال کرتا تھا لیکن اب میری
طبیعت پر یہ اثر ہوا ہے کہ تم بے وقوف ہو ۔ وہ کہنے لگا کیوں؟ میں نے کہا گواہوں کے
لئے جگہ اور وقت کی کیا ضرورت ہے ۔ اگر تمہاری جیب میں کچھ ہے تو رو پیدا ٹھنی دے کر
بعض آدمی گواہی کے لئے لے آؤ۔ چنانچہ وہ باہر چلا گیا اور عملی طور پر تھوڑی دیر میں ہی
کچھ گواہ لے آیا ۔ گواہی لیتے ہوئے میں ہنستا بھی جاؤں اور مذاق بھی کرتا جاؤں ۔ وہ
لوگ قرآن کریم سر پر رکھ کر اور قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ واقعہ یوں ہوا ہے ۔ حالانکہ
تھوڑی دیر ہوئی میں نے خود مدعی کو اس غرض کے لئے باہر بھیجا تھا کہ وہ کچھ دے دلا کر
چند گواہ لے آئے ۔ جب وہ گواہی دے چکے تو میں نے اُنہیں پکڑا اور کہا تم بڑے کذاب
ہو، تمہیں واقعہ کا علم ہی نہیں لیکن محض چند ٹکوں کی وجہ سے تم اتنا جھوٹ بول رہے ہو کہ
قرآن کریم کی بھی پرواہ نہیں کرتے ۔ اب جس قوم کی یہ حالت ہو اُس کا یہ کہنا کہ ہم
کامیاب کیوں نہیں ہوتے بالکل غلط بات ہے ۔ دُنیا میں وہی قو میں جیتا کرتی ہیں جن میں
صداقت ہوتی ہے۔ میں عیسائی دنیا کو دیکھتا ہوں کہ اُنہوں نے مشق کے ساتھ اپنے اندر
سچائی کی اتنی عادت پیدا کر لی ہے کہ جہاں حکومت کی خاطر وہ ہر قسم کا جھوٹ بول لیتے

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۹۲
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
ہیں وہاں جب ذاتیات کا سوال آتا ہے تو وہ جھوٹ نہیں بولتے ۔ امریکہ کا کیریکٹر زیادہ
اچھا ثابت نہیں ہوا ۔ امریکہ کا کیریکٹر کمزور ہے۔ کیونکہ اُنہوں نے جلد ترقی کی ہے اس
لئے وہ اپنا کیریکٹر نہیں بنا سکا لیکن یورپ نے آہستہ آہستہ ترقی کی ہے اور اس نے اپنا
کیریکٹر بنالیا ہے ۔ اسی طرح کسی زمانہ میں ایک مسلمان کا کیریکٹر ایسا تھا کہ وہ جو بات
کہتا تھا ٹھیک ہوتی تھی اور جب تک ہماری جماعت بڑھی نہیں تھی اُس وقت تک اس کا بھی
یہی حال تھا ۔ احمدی کوئی بات کہہ دے لوگ اسے صحیح تسلیم کر لیتے تھے اور کہتے تھے احمدی
جھوٹ نہیں بولتے تھے ۔
جھنگ کا ہی ایک واقعہ ہے یہاں ایک دوست احمدی ہوئے تھے جن کا نام مغلہ تھا۔
ان کے تمام رشتہ دار ان کے سخت مخالف ہو گئے ۔ اس علاقہ کے لوگ چوری کو ایک فن
سمجھتے ہیں اور پھر اس پر فخر کرتے ہیں۔ چنانچہ جتنا بڑا کوئی چور ہوگا اُتنا ہی وہ چوروں
میں
معزز ہوگا ۔ مثلاً کہا جائے گا فلاں آدمی بڑا معزز ہے اس لئے کہ فلاں موقع پر اس نے
اتنی بھینسیں نکال لیں یا فلاں آدمی بہت معزز ہے اس لئے کہ اُس نے اتنی گائیں نکال لیں
اور پھر چوروں میں اس حد تک نظام قائم ہوتا ہے کہ ہر علاقہ میں جو چند ضلعوں یا
تحصیلوں پہ
ہوتا ہے ، علان
، علاقہ کے سب چور اُس کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں اور
مال مسروقہ میں سے اُس کا حصہ نکالتے ہیں ۔ مغلہ ایسے ہی بالا دستوں میں سے ایک تھے
جو بعد میں احمدی ہو گئے اور چوری سے اُنہوں نے توبہ کر لی۔ اُنہوں نے بتایا کہ علاقہ
کے چور مال مسروقہ کا پانچواں دسواں یا بارہواں حصہ میرے گھر پر لاتے تھے اور وہ سُنایا
کرتے تھے کہ چوروں کے اندر ایسا نظام موجود ہے کہ بعض چوری کی ہوئی چیزوں کو دو دو
تین تین سو میل تک پہنچا دیا جاتا ہے ۔ ہر ایک جگہ کا اڈہ مقرر ہوتا ہے اور پہلے سے ہی یہ
طے ہوتا ہے کہ اگر کوئی مسروقہ چیز مشرق کے کسی علاقہ کی طرف نکالنی ہے تو اتنے میل پر
فلاں آدمی کو دے آؤ اور اگر مغرب کو مال نکالنا ہے تو چھ سات میل پر ایک دوسرے آدمی
کو دے آؤ۔ اسی طرح شمال اور جنوب میں ایک ایک آدمی مقرر ہوتا ہے ۔ چور مخصوص
حالات کے مطابق یہ فیصلہ کرتا ہے کہ مال فلاں طرف نکالا جائے ۔ مثلاً اگر وہ دیکھتا ہے

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۹۳
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
کہ جس کے ہاں چوری کی ہے اُس کی رشتہ داریاں مشرق میں ہیں تو وہ مسروقہ مال
مغرب کی طرف بھیج دے گا اور اگر رشتہ داریاں مغرب میں ہیں تو وہ اسے مشرق کی طرف
بھیج دیتا ہے ۔ اسی طرح اگر اس کی رشتہ داریاں شمال کی طرف ہیں تو وہ مال جنوب کی
طرف بھیج دے گا اور اگر رشتہ داریاں جنوب کی طرف ہیں تو وہ مال شمال کی طرف بھیج
دے گا مثلاً بیکا نیر گورداسپور سے کتنی دور تھا لیکن ہمارے علاقہ کا مسروقہ مال بیکا نیر تک
جاتا تھا۔
پھر چوروں میں اس قسم کا نظام ہوتا ہے کہ مثلاً ایک شخص اگر کوئی جانور چوری کرتا ہے
تو وہ حالات کے مطابق اُسے ) مطابق اُسے دس بارہ میل پر کسی مقررہ اڈے پر ررہ اڈے پر پہنچا دے گا اور اُسے مثلاً
دسواں حصہ قیمت کامل جائے گا ۔ پھر دوسرا آدمی اُسے دوسرے اڈے تک پہنچادے گا اور
اُسے دسواں حصہ قیمت کا مل جائے گا ۔ اس طرح وہ ایک عام اندازہ لگا کر قیمت کے
حصے کرتے جائیں گے اور آخری وقت اُسے بیچ کر اپنا حصہ پورا کرے گا ۔
ایک دفعہ سکھوں نے میری کچھ گھوڑیاں چرا لیں اور پولیس نے میرے خیال میں
انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن چونکہ پولیس والے ایسے معاملات میں مجرموں سے
کچھ لے کر کھا پی بھی لیتے ہیں اس لئے وہ سفارش لے آئے کہ اُنہیں معاف کر دیں اور
اپنی رپورٹ واپس لے لیں یہ لوگ گھوڑیاں واپس دے دیں گے۔ ان کا خیال تھا کہ اگر
انہوں نے معاف کر دیا اور پولیس سے اپنی رپورٹ واپس لے لی تو بعد میں گھوڑیاں
غائب کر دی جائیں گی ۔ میں نے کہا میں ایسا نہیں کروں گا۔ ہمارے وہ دوست میرے
پاس پہنچے اور اُنہوں نے کہا میں نے سنا ہے کہ سکھوں نے آپ کی گھوڑیاں چھرالی ہیں ۔ یہ
لوگ سیدھی طرح تو گھوڑیاں واپس نہیں کریں گے آپ اجازت دیں کہ میں ان کی
گھوڑیاں چوری کروا دوں اس طرح وہ آپ کی گھوڑیاں واپس کر دیں گے۔ میں نے کہا
آپ نے تو بہ کی ہوئی ہے آپ اپنی توبہ پر قائم رہیں گھوڑیوں کی خیر ہے ۔ اتفاقاً وہی چور
جنہوں نے میری گھوڑیاں چرائی تھیں ایک اور مقدمہ میں گورداسپور عدالت میں پیش
ہوئے ۔ مسٹر اوگلی ڈی سی کی عدالت میں وہ چور پیش ہوئے ۔ وہ احمدیوں کے اخلاق کے

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۹۴
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
بہت مداح تھے۔ کسی شخص نے انہیں بتایا کہ یہ لوگ بہت سخت ہیں ۔ اُنہوں نے قادیان
کے مرزا صاحب کی گھوڑیاں بھی پھرالی تھیں ۔ جس مقدمہ میں وہ چور عدالت میں پیش ہوا
تھا اُس کی سزا دو سال سے سات سال تک ہو سکتی تھی لیکن ڈی سی نے مجرم کو مخاطب کر
کے کہا تمہارے مجرم اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں تمہیں دو سال کی سزا دیتا ہوں
اور پانچ سال مرزا صاحب کی گھوڑیاں پچرانے کی سزا دیتا ہوں لیکن خدا تعالیٰ کی نظر میں
یہ سزا بھی کم تھی ۔ سات سال کی قید کے بعد جب وہ چور رہا ہو کر گھر آیا تو اُس کی
غیر حاضری میں اُس کی بیوی آوارہ ہو چکی تھی ۔ اُس نے اُسے قتل کر دیا اور خود پھانسی پر
چڑھ گیا۔
غرض جب کوئی شخص سچائی کے ساتھ کام کرتا ہے تو خدا تعالیٰ خود اُس کا بدلہ لیتا ہے ۔
مغلہ جب احمدی ہوئے تو اُنہوں نے قومی عادت یعنی چوری کو ترک کر دیا اور جھوٹ بولنا
بھی چھوڑ دیا کیونکہ یہ ابتدائی مجرم ہوتا ہے ۔ اُن کے ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں
نے ان کا بائیکاٹ کر دیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ مغلہ کافر ہو گیا ہے لیکن بعد میں پتہ لگا کہ اُن
کا لڑکا کا فر ہو کر سچ بولنے لگ گیا ہے اور چوری بھی اُس نے چھوڑ دی ہے۔ چور چوریاں
کرتے تھے اور پولیس اور دوسرے لوگ ان کا تعاقب کرتے تھے۔ عدالتوں میں بات
اور ہوتی ہے اور انسان وہاں جھوٹ بول کر گزارہ کر لیتا ہے لیکن برادری یا پنچائت میں تا ہے اور انسان وہاں چھوٹا
یہ بات مشکل ہوتی ہے کہ کوئی اپنا قصور چُھپالے ۔ عدالتوں میں بتانے والے لوگ
نہیں ہوتے اس لئے مجرم جو چاہے بیان دے دے۔ لیکن برادری اور پنچایت میں وہ
اگر جھوٹ بولے گا تو فوراً بعض واقف لوگ کھڑے ہو جائیں گے جو اُس کا جھوٹ
ظاہر کر دیں گے ۔
غرض جب چور چوریاں کر کے گھروں میں واپس آتے تو تعاقب کرنے والے
بھی پہنچ جاتے اور کہتے تم نے تے اور کہتے تم نے ہمارا مال پھر آیا ہے لیکن وہ کہتے نہیں اور اکثر قرآن کریم
بھی اُٹھا لیتے ۔ لوگ چوٹی اٹھنی پر قسمیں کھا لیتے ہیں پھر بھینس یا گائے پر وہ قرآن کریم
کیوں نہ اُٹھاتے ۔ تعاقب کرنے والے چوروں کی قسم پر اعتبار نہ کرتے اور کہتے لاؤ مغلے

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۹۵
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
کو ۔ اگر وہ کہہ دے کہ تم نے مال چوری نہیں کیا تو ہم مان لیں گے ۔ وہ وہاں پہنچتے اور مغلے
سے کہتے تم گواہی دو کہ ہم نے ان کا مال نہیں چرایا ۔ وہ کہتے ہیں کیسے کہوں کہ تم نے مال
نہیں پھر ایا کیا تم فلاں مال چرا کر نہیں لائے ؟ اُن کے بھائی کہتے ۔ کیا تم ہمارے بھائی ہو
یا ان کے بھائی وہ کہتے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تم میرے بھائی ہو لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے
کہ میں جھوٹی گواہی دوں ۔ وہ انہیں مارتے ، پیٹتے اور سمجھتے کہ اب مارکھا کر اسے عقل
آگئی ہو گی لیکن وہ دوبارہ یہی کہہ دیتے کہ تم نے چوری کی ہے۔
میاں مغلہ سنایا کرتے تھے کہ جب کوئی چوری کا معاملہ میرے سامنے آتا تو میں
خیال کرتا کہ اگر سچ بولا تو میرے بھائی اور دوسرے رشتہ دار مجھے ماریں گے اور اگر جھوٹ
بولا تو گناہ گار ہو جاؤں گا اس لئے میں کہہ دیتا میں تو آپ کے نزدیک کافر ہوں پھر آپ
میری گواہی کیوں لیتے ہیں؟ وہ کہتے تم کافر تو ہو لیکن بولتے سچ ہو ۔ پھر میں کہتا میرا اِس
معاملہ میں کیا واسطہ ہے؟ لیکن وہ میرا پیچھا نہ چھوڑتے ۔ میرے بھائی اور رشتہ دار مجھے
پھٹکیاں کاٹتے اور مجبور کرتے کہ میں جھوٹ بول دوں لیکن میں کہتا تم لائے تو تھے فلاں
بھینس پھر میں جھوٹ کیسے بولوں ۔ نتیجہ یہ ہوتا کہ وہ مجھے خوب مارتے ۔ وہ دوست تنگ
آ کر قادیان آگئے اور ایک احمدی انجینئر خان بہادر نعمت اللہ خاں صاحب مرحوم نے
جنہوں نے ربوہ کے قریب دریائے چناب پر پل بنایا تھا انہیں ملازم کرا دیا۔
غرض بعض ایسی عادات ہوتی ہیں جن کا ترک کرنا آسان نہیں ہوتا ۔ جس طرح
جھنگ کے لوگوں میں چوری کی عادت ہے تو جو ان بعض دفعہ جھوٹ کی پرواہ نہیں کرتے ۔
وہ سمجھتے ہیں کہ اگر جھوٹ بول لیا تو کیا ہوا ۔ حالانکہ جھوٹ فطرت کے خلاف ہے ۔ جھوٹ
اس چیز کا نام ہے کہ کان سے جو کچھ سنا ہو اس کے متعلق کہہ دیا جائے کہ میں نے نہیں سنا ۔
آنکھ نے جو کچھ دیکھا ہو اس کے متعلق کہہ دیا جا ہے کہ میں نے نہیں دیکھا۔ ہاتھ نے ایک
چیز اُٹھائی ہو لیکن انسان کہہ دے کہ میرے ہاتھ نے فلاں چیز نہیں اُٹھائی ۔ ایک شخص کے
پاؤں ایک طرف چلیں لیکن وہ کہہ دے کہ میرے پاؤں اِس طرف نہیں چلے ۔ گویا انسان
کسی غیر کی نہیں بلکہ اپنی تر دید آپ کرتا ہے۔ جو چیز اس نے خود دیکھی ہے اُس کے متعلق

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۹۶
اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
کہہ دیتا ہے کہ میں نے نہیں دیکھی ۔ جو چیز اس نے خود سُنی ہے اس کے متعلق کہہ دیتا ہے
-
کہ میں نے نہیں سنی ۔ جو چیز وہ خود چکھتا ہے اس کے متعلق وہ کہہ دیتا ہے کہ فلاں چیز میں
نے نہیں چکھی ۔ اُس کے ہاتھوں نے ایک چیز اُٹھائی ہوتی ہے لیکن وہ کہہ دیتا ہے کہ میں
نے فلاں چیز نہیں اُٹھائی ۔ گویا وہ اپنی تردید آپ کرتا ہے اور اس سے زیادہ فطرت کے
خلاف اور کیا چیز ہو گی ۔ مشبہ ایسی چیز پر ہو سکتا ہے جس میں قیاس کا دخل ہو حواس خمسہ کے
افعال پر شبہ نہیں کیا جا سکتا اور حواس خمسہ کے افعال کے خلاف بات کہنے کو جھوٹ کہتے
ہیں ۔ جو شخص حواس خمسہ کی تردید کرتا ہے وہ گویا اپنی زبان ، ہاتھ ، ناک اور کان کی تردید
کرتا ہے اور پھر وہ اس میں سب سے زیادہ لذت محسوس کرتا ہے کہ وہ اپنے خلاف آپ
گواہی دے رہا ہے ۔ ایک انسان کے ہاتھ ایک چیز پکڑتے ہیں اور وہ کہتا ہے میں نے
فلاں چیز نہیں پکڑی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو کہتا ہے کہ تم نے فلاں چیز
نہیں پکڑی ۔ ایک چیز اُس کی زبان چکھتی ہے لیکن وہ کہتا ہے میں نے فلاں چیز نہیں چکھی تو
اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی زبان سے کہتا ہے کہ تم نے فلاں چیز نہیں چکھی ۔ یا اُس کے
کان ایک بات سنتے ہیں اور وہ اس کا انکار کر دیتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ
اپنے کانوں سے کہتا ہے کہ تم نے فلاں بات نہیں سنی ۔ اب یہ کتنی مضحکہ خیز اور عجیب بات
ہے مگر لوگ اس کی پرواہ نہیں کرتے اور واقعہ آنے پر جھوٹ بول دیتے ہیں ۔ اب اگر میں
یہ کہوں کہ تم جھوٹ بولتے ہو یا نہیں؟ تو تم یہ بات نہیں سمجھ سکو گے ۔ لیکن میں یہ سوال اور
طرح کرتا ہوں ۔
اس موقع پر حضور نے خدام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ خادم کھڑے
ہو جائیں جو یہ سمجھتے ہوں کہ میرے سارے دوست سچ بولتے ہیں ۔ مگر اس پر کوئی نوجوان
کھڑا نہ ہوا۔ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا : - )
دیکھو یہ مرض اتنا پھیل چکا ہے کہ تم میں سے ایک خادم بھی ایسا کھڑا نہیں ہوا جو کہہ
سکے کہ میرے سارے دوست سچ بولتے ہیں حالانکہ اس کا علاج آسان تھا کہ جب تمہارا
کوئی دوست جھوٹ بولتا تو اُسے کہتے کہ آج سے میں تمہارا دوست نہیں اور آج سے میں

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۹۷
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
تمہارے ساتھ کلام نہیں کروں گا ۔ نتیجہ یہ ہوتا کہ آج تم بڑی دلیری سے کھڑے ہو جاتے
اور کہتے میرے سب دوست سچ بولتے ہیں کیونکہ جب تمہارے کسی دوست نے جھوٹ
بولا تھا اُس وقت سے وہ تمہارا دوست نہیں رہا تھا ۔ اگر تم ایسا کرتے تو تم خود بھی اور تمہارا
وہ دوست بھی سچ بولنے لگ جاتا ۔ اگر تمہاری دوستی کی اُس کے نزدیک کوئی قیمت ہوتی تو
وہ کہتا میں اس کا دوست رہنا چاہتا ہوں اس لئے میں آئندہ ہمیشہ سچ بولوں گا اس کا نتیجہ
یہ نکلتا کہ تم بھی سچ بولنے لگ جاتے کیونکہ جب تم اپنے دوست سے سچ بلواتے تو پھر وہ
دوست بھی تمہیں مجبور کرتا کہ تم سچ بولو اور اس طرح تمہیں وہ قیمت مل جاتی جس کا ہیرے
جواہرات بھی مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ بہر حال اگر تم نے پہلے اس طریق پر عمل نہیں کیا تو اب
اس پر عمل کرنا شروع کر دو ۔ یہ کہنا فضول ہو گا کہ تم جھوٹ نہ بولو کیونکہ اگر میں ایسا کہوں تو
تمہارے لئے آگے قدم اُٹھانا مشکل ہو جائے گا ۔ میں کہتا ہوں جھوٹ بولنے والا تمہارا
دوست نہ ہو اس طرح تم خود سچ بولنے لگ جاؤ گے۔ تم اگر ایک دوست کو یہ کہو گے کہ اگر
تم نے جھوٹ بولا تو میری تمہاری دوستی ٹوٹ جائے گی تو لازماً تمہارا دوست بھی یہ فیصلہ
کر لے گا کہ اگر تم نے جھوٹ بولا تو اُس کی دوستی بھی ٹوٹ جائے گی اور جب بھی تم
جھوٹ بولو گے تو وہ کہے گا میاں ! تم کیا کر رہے ہو؟
غرض سچ ایک قیمتی چیز ہے اور پھر کوئی مشکل بھی نہیں آسان ترین ہے جو کام ہاتھ نے
کیا ہے اس کے متعلق یہ کہہ دینا کہ ہاتھ سے یہ کام کیا ہے اس میں بوجھ کیا ہے ۔ آنکھ نے ۔ آنکھ۔
جو کچھ دیکھا اُس کے متعلق یہ کہہ دینا کہ آنکھ نے فلاں چیز دیکھی ہے اس میں کونسی مشکل
ہے۔ کانوں نے ایک بات سنی ہے ۔ اب اس کے متعلق یہ کہہ دینا کہ کانوں نے فلاں
بات سُنی ہے اور اس کو دُہرا دینا کون سی مشکل بات ہے۔ یہاں کوئی فقرہ نہیں بنانا صرف
ایک بات کو دہرا دینا ہے مثلاً عربی زبان ہے آپ لوگ اسے بڑی مشکل سے سیکھ سکتے ہیں
لیکن ایک دو سال کے بچے کو بھی کہو ذَهَبْتُ تو وہ اِسے دُہرا دے گا ۔ گویا جو فقرہ بنانا تم
ساتویں، آٹھویں جماعت میں سیکھو گے وہ تم ایک سال کے بچہ سے بھی بن سکتے ہو ۔ تم کہو
گے ذَهَبْتُ تو وہ فوراً د ہرا دے گا ۔ اسی طرح سچ نقل کرنے کو کہتے ہیں یعنی جب تم سچ

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۹۸
اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
بولتے ہو تو ایک بات کو دہرا دیتے ہو۔ ہاتھ سے ایک کام کرتے ہو تو تم کہتے ہو ہاتھ فلاں
کام کرتے ہیں ۔ آنکھیں دیکھتی ہیں تو تم کہتے ہو آنکھیں دیکھتی ہیں ۔ کان سُنتے ہیں تو تم
کہتے ہو کان سنتے ہیں ۔ زبان چکھتی ہے تو تم کہتے ہو زبان چکھتی ہے اور اسی کو سچ کہتے ہیں
لیکن یا درکھو بیچ کے یہ معنے نہیں کہ آنکھ نے جو کچھ دیکھا ہے وہ تم ضرور کہہ دو۔ قرآن کریم
بعض باتوں کے بیان کرنے سے منع کرتا ہے ۔ پس اگر کوئی شخص ان کو بیان کرتا ہے تو وہ
سچ نہیں بولتا بلکہ فتنہ و فساد پھیلاتا ہے۔ سچ کے معنی صرف یہ ہیں کہ اگر تم کوئی بات کہو تو
ضرور سچ کہو یہ نہیں کہ تم وہ بات ضرور کہو ۔ فرض کرو تم نے ایک لڑکے کو کسی دوسرے لڑکے کو
مارتے دیکھا ۔ اب اگر ہیڈ ماسٹر تمہیں بلا کر پوچھتا ہے کہ کیا اس لڑکے نے فلاں لڑکے کو
مارا تھا ؟ تو تم سچی بات بتا دو خواہ مارنے والا تمہارا گہرا دوست ہی ہو۔ لیکن اگر تم خود
ہیڈ ماسٹر کے پاس چلے جاتے ہو اور اُسے کہتے ہو کہ میں نے فلاں لڑکے کو مارتے ہوئے
دیکھا ہے تو یہ سچ نہیں بلکہ فتنہ اور شرارت ہے ۔ جب ہیڈ ماسٹر خود بلا کر پوچھے اور تم کہو
میں نے فلاں لڑکے کو مارتے ہوئے دیکھا ہے تو یہ سچ ہو گا لیکن اگر تم خود ہیڈ ماسٹر کے
پاس چلے جاتے ہو اور کہتے ہو میں نے فلاں لڑکے کو مارتے ہوئے دیکھا ہے تو یہ فتنہ ہوگا
اور اسلام اس سے منع کرتا ہے۔ ہر نیکی کسی عمل پر گناہ بن جاتی ہے اور ہر بدی کسی عمل پر
نیکی بن جاتی ہے ۔ مثلاً عفو کرنا بھی اسلام نے جائز رکھا ہے ۔ فرض کرو اس لڑکے نے واقعی ض
طور پر کسی لڑکے کو مارا تھا لیکن بعد میں مار کھانے والا مار نے والے کو معاف کر دیتا ہے اور
اپنے والدین یا بہن بھائیوں کو نہیں بتاتا تو یہ بہت بڑی نیکی ہے ۔ اب اگر تم اس کے
والدین کے پاس چلے جاتے ہو اور کہتے ہو فلاں لڑکے نے تمہارے لڑکے کو مارا ہے تو گو
اس طرح تم ایک حقیقت بیان کرتے ہو لیکن تمہارا یہ حقیقت بیان کرنا فتنہ کا موجب بن
جائے گا ۔ وہ لڑکا مارنے والے کو معاف کر آیا تھا لیکن اس کے والدین یا اُستاد اگر تم ان
کے پاس رپورٹ کرتے ہو تو اُسے سزا دیں گے ۔
پس سچ اس چیز کا نام نہیں کہ تم جو کچھ دیکھو وہ بیان کر دو ۔ سچ اس چیز کا نام ہے کہ
جب تم سے گواہی لی جائے تو تم وہی بیان کرو جو واقع ہوا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت نے

انوار العلوم جلد ۲۲
۲۹۹
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
-
حکم دیا ہے کہ گواہی صرف قاضی لے کیونکہ بعض جگہیں ایسی ہوتی ہیں جہاں شریعت کہتی
ہے کہ گواہی نہ لو ۔ اب اگر گواہی لینے والا قاضی نہ ہو تو ہو سکتا ہے وہ کوئی ایسی بات
پوچھ لے جس کے پوچھنے کی شریعت نے اجازت نہیں دی اور اس طرح فتنہ پھیل جائے ۔
مثلاً ایک شخص کسی دوسرے شخص پر الزام لگاتا ہے کہ اس نے چوری کی تو اب چوری کرنا
بے شک مجرم ہے لیکن قاضی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اس کی بات مان لے اور فیصلہ کر دے کہ
اس نے فی الواقعہ چوری کی ہے ۔ قاضی کو فیصلہ کرنے کا اُسی وقت اختیار ہے جب الزام
لگانے والا الزام کو گواہیوں لزام کو گواہیوں سے ثابت کر دے ۔ شریعت نے توبہ کا دروازہ دروازہ کھلا رکھا ہے
ٹھا
اور توبہ کا دروازہ اُسی وقت گھلا رہ سکتا ہے جب اخفاء کا دروازہ کھلا رہے ۔ جب کسی مجرم
کو چھپانے کی اجازت نہیں تو پھر توبہ کا دروازہ بھی گھلا نہیں ۔ مثلاً اگر کسی نے دوسرے
شخص کا کھانا اُٹھا لیا تو ہوسکتا ہے وہ ایسا کرنے میں معذور ہو اور خدا تعالیٰ نے اس پر پردہ
ڈال دیا ہو یا ہو سکتا ہے خدا تعالیٰ مالک کو اپنے پاس سے بدلہ دے دے یا ہو سکتا ہے کہ
کھانا کھا لینے کے بعد اسے یہ خیال آئے کہ میں نے بڑی غلطی کی ہے۔ اگر دو وقت کا پہلے
فاقہ تھا تو ایک وقت کا فاقہ اور برداشت کر لیتا۔ وہ خدا تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑائے اور
کہے خدایا ! میں نے غلطی کی ہے تو مجھے معاف کر دے اور خدا تعالیٰ نے اُسے معاف کر دیا
ہو اور جس شخص کا کھانا اُس نے کھایا ہے وہ بھی صبر کر لے ۔ لیکن اگر اسے کھانا کھاتے
ہوئے کوئی دیکھ لیتا ہے اور وہ مالک کو کہہ دیتا ہے کہ فلاں نے تمہاری چوری کی ہے تو یہ سچ
نہیں بلکہ فتنہ اور شرارت ہے ۔ اس قسم کی شکایت اگر قاضی کے پاس جائے تو چونکہ وہ
شریعت کا واقف ہوگا ۔ وہ کہے گا دو گواہ لاؤ۔ اور اگر دو گواہ مل جاتے ہیں تو پتہ لگا کہ
خدا تعالیٰ نے اس کی پردہ پوشی نہیں کی لیکن اگر وہ بغیر گواہوں کے اس کی بات کو مان لیتا
ہے تو وہ خدا تعالیٰ کی پردہ پوشی کو توڑتا ہے ۔ پس سچ کے یہ معنے نہیں کہ جو کچھ تم دیکھو اُ سے
ضرور بیان کرو اور نہ سچ کے یہ معنے ہیں کہ تم جو کچھ دیکھو اُ سے ہر ایک کے سامنے بیان
کرو۔ اگر غیر قاضی تم سے سوال کرتا ہے تو تم کہہ دو میں نہیں بتاتا ۔ اسی طرح اگر تم کسی
شخص کو کوئی مجرم کرتے دیکھتے ہو تو تمہارا اُس پر پردہ ڈال دینا سچ کے خلاف نہیں ۔ تمہارا

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۰۰
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
سچ کے خلاف فعل اُس وقت متصور ہو گا جب قاضی یا قائمقام قاضی جسے شریعت نے اپنے
دائرہ میں گواہی لینے کا حق دیا ہے ، تم سے دریافت کرے اور تم سچ نہ بولو ۔ مثلاً تم سکول
کے ساتھ تعلق رکھتے ہو تو اگر کسی لڑکے نے دوسرے لڑکے کو مارا یا اُس نے گالی دی
یا سکول کی کوئی چیز اٹھا لی تو مجسٹریٹ ہیڈ ماسٹر ہے۔ اگر وہ تمہیں بلائے اور تم سے
دریافت کرے کہ فلاں بات کیسے ہوئی تو تم ٹھیک ٹھیک واقعہ بیان کر دو لیکن اگر وہ تمہیں
گواہی کے لئے نہ بلائے تو خواہ وہ بات درست ہی ہو اس کا چھپانا سچ کے خلاف نہیں بلکہ
اس طرح تم صلح پسند بنتے ہو اور فتنہ سے دور رہتے ہو۔
دوسری چیز محنت ہے یہ خُلق بھی ہمارے ملک میں بہت کم پایا جاتا ہے اور مسلمانوں
کی تباہی کا زیادہ تر موجب یہی تھا کہ اُن میں محنت کی عادت جاتی رہی تھی ۔ جتنے وقت
میں ہمارے نوجوان ایک چھوٹا اور ادنی علم سیکھ سکتے ہیں وہ در حقیقت دنیا میں چوٹی پر پہنچنے
کا زمانہ ہوتا ہے۔ ہمارے نوجوان ۲۵ ، ۲۶ سال کی عمر میں کالج سے فارغ ہوتے ہیں
لیکن دُنیا کے دوسرے ممالک کے لوگ اس عمر میں چوٹی تک پہنچ جاتے ہیں ۔ ہیں ۔ جس وقت
ہمارے نوجوان کالجوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہوتے ہیں دوسرے ممالک کے لوگ اس
وقت تک ملک میں کافی شہرت حاصل کر لیتے ہیں ۔ اُن کے کام کا زمانہ پندرہ سولہ سال
کی عمر سے شروع ہوتا ہے لیکن ہمارے نو جوان ۲۵ ،۲۵ سال کی عمر تک ماں باپ کی کمائی
پر پلتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے اندر محنت کی عادت نہیں پائی جاتی ۔ انہیں یہ
احساس ہوتا ہے کہ بزرگوں کا فرض ہے کہ وہ ہمیں کھلا ئیں ۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ ہمارا بھی
کوئی فرض ہے ۔
کہتے ہیں ایک بوڑھا شخص کوئی ایسا درخت لگا رہا تھا جو دیر سے پھل دیا کرتا ہے۔
ایران کا بادشاہ اس بوڑھے کے پاس سے گزرا اور اس سے دریافت کیا۔ بوڑھے تم
۸۰۰۷۰ سال کے ہو چکے ہو اور یہ درخت جب پھل دے گا اُس وقت تک تم مر چکے
ہو گے تم یہ درخت کیوں لگا رہے ہو ؟ بوڑھے نے جواب دیا۔ بادشاہ سلامت ! آپ کیا
کہہ رہے ہیں اگر یہی خیال ہمارے بزرگوں کے دلوں میں پیدا ہوتا اور وہ یہ درخت نہ

آج 10 میں سے 10 باقی