اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ سے خطاب
انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۰۱
اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
لگاتے تو ہم پھل کہاں سے کھاتے ؟ اُنہوں نے درخت لگائے اور ہم نے پھل کھایا اب
ہم یہ درخت لگائیں گے تو آنے والی نسل اس کا پھل کھائے گی ۔ اس بادشاہ کی عادت تھی
کہ جب اسے کوئی بات پسند آتی تو وہ کہتا زہ اور خزانچی کو حکم تھا کہ جب وہ کسی کام
پر
زہ کہے تو وہ تین ہزار دینار کی تھیلی بطور انعام اسے دے دے۔ بادشاہ نے اس
بوڑھے کے جواب پر کہا ”زہ اور خزانچی نے تین ہزار دینار کی تھیلی فوراً بوڑھے کے
سامنے رکھ دی اور کہا بادشاہ سلامت کو آپ کی بات بہت پسند آئی ہے اور اُنہوں نے
آپ کو یہ رقم بطور انعام دی ہے ۔ بوڑھے نے ہنس کر کہا۔ بادشاہ سلامت ! آپ نے تو کہا
تھا۔ بوڑھے تم کیا کر رہے ہو اس کا تمہیں کیا فائدہ؟ لوگ جلدی جلدی پھل دینے والے
درختوں کا پھل بھی ایک عرصہ کے بعد کھاتے ہیں لیکن میں نے تو اس درخت کا پھل اسے
لگاتے ہی کھالیا۔ بادشاہ کو یہ بات پھر پسند آئی اور اس نے کہا ”’زہ اور خزانچی نے
تین ہزار دینار کی ایک اور تھیلی اس بوڑھے کے سامنے رکھ دی ۔ بوڑھا ہنسا اور اس نے کہا
بادشاہ سلامت ! اور لوگ تو جلد سے جلد پھل دینے والے درخت کا پھل سال میں ایک
دفعہ کھاتے ہیں اور میں نے اس درخت کا پھل چند منٹوں میں دو دفعہ کھا لیا۔ بادشاہ نے
کہا ”زہ اور خزانچی نے تین ہزار دینار کی ایک اور تھیلی اس بوڑھے کے سامنے رکھ دی ۔
پھر بادشاہ نے خزانچی سے کہا یہاں سے جلدی چلو ورنہ یہ بوڑھا تو ہمارا سارا خزانہ ٹوٹ سے
وا
لے گا۔
وو
دُنیا میں یہی طریق ہوتا ہے کہ اگلا شخص نیچے کی طرف حرکت کرتا ہے لیکن ہمارے
ہاں ایسا نہیں ہوتا ۔ نوجوان جونکوں کی طرح والدین کے ساتھ چمٹے رہتے ہیں۔ انہیں یہ
احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ خود کمائیں ۔ اپنے والدین کو کھلا ئیں اور اپنی اگلی نسل کا خیال
رکھیں ۔ اس کے بالمقابل یورپ کے لوگ پندرہ پندرہ سولہ سولہ سال کی عمر میں اپنی
زندگیاں بدل لیتے ہیں ۔
-
ایک دفعہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے مجھے سُنایا کہ میں امریکہ گیا ۔ اُن دنوں
صوفی مطیع الرحمن صاحب بنگالی مرحوم وہاں تھے ۔ اُنہوں نے ایک لڑکے کو میرے ساتھ لگا
انوار العلوم جلد ۲۲
٣٠٢
اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
دیا کہ وہ میرے ساتھ ساتھ رہے۔ اِس لڑکے کی عمر ۱۳ ، ۱۴ سال کی تھی ۔ ایک دن جب
میں سیر کے لئے باہر گیا تو میں نے اس لڑکے سے اس کے والد کا نام پوچھا ۔ اس نے
ایک بڑے بنکر (Banker) کا نام لیا جو بہت مالدار تھا ۔ تعلیم کے متعلق میں پہلے پوچھ
چکا تھا کہ وہ مڈل یا انٹرنس جو وہاں کی ابتدائی تعلیم ہوتی ہے پاس ہے۔ میں نے اس
لڑکے سے کہا۔ تمہارا باپ بہت امیر ہے تم کالج میں کیوں تعلیم حاصل نہیں کرتے جب
سامان میسر ہیں تو تم نے اپنی تعلیم بیچ میں کیوں چھوڑ دی ؟ وہ لڑکا غصہ سے کہنے لگا میں اتنا
بے غیرت نہیں کہ اپنے ماں باپ سے خرچ لے کر مزید تعلیم حاصل کروں ۔ میرا والد مزید
تعلیم کے لئے مجھے اخراجات دیتا تھا لیکن میں نے کہا میں نے پڑھنا ہوگا تو خو د محنت کر
کے پڑھوں گا باپ کا احسان نہیں اُٹھاؤں گا لیکن ہمارے ملک میں لڑکے کئی سال تک فیل
ہوتے چلے جاتے ہیں اور انہیں اس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہم اپنے والدین پر
بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ فیل ہونے پر وہ کہہ دیتے ہیں ہم نے تو بڑی محنت کی تھی اور اپنی
کلاس میں ہوشیار تھے لیکن فلاں اُستاد کی جوتی کو ایک دفعہ ہم نے ٹیڑھی نظر سے دیکھ لیا تھا
اس لئے اُستاد کی ہم سے دشمنی ہو گئی اور اُس نے ہمیں فیل کر دیا ۔
ایک دفعہ ایک احمدی دوست نے مجھے خط لکھا کہ میرا لڑکا قادیان میں پڑھتا ہے ۔
وہ کر دیا ہے۔ اگر وہ کمزور ہوتا تو ہے عربی میں وہ اچھا ہو شیار تھا لیکن اُستاد نے اسے فیل کر دیا ہے ۔ اگر وہ کمزور ہوتا تو مجھے ہوشیار تھا فیل ہے۔ اگر وہ تو
کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن وہ عربی میں اچھا ہوشیار تھا مگر اُستاد نے پھر بھی اسے فیل کر دیا
یہ بڑے ظلم کی بات ہے اور پھر اس قسم کی حرکتیں قادیان میں کی جاتی ہیں آپ اس طرف
توجہ کریں ۔ میں نے اس لڑکے کے پرچے منگوائے تو یہ دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی کہ اس
نے ۵۰ یا سو نمبروں میں سے صرف دو یا اڑھائی نمبر حاصل کئے تھے اور یہ نمبر بھی اُستاد کے
رحم و کرم کی وجہ سے اُس نے حاصل کر لئے تھے ورنہ میرے نزدیک وہ صفر کا مستحق تھا۔
میں نے اس دوست کو لکھا۔ افسوس ہے کہ آپ نے اس بارہ میں تقویٰ سے کام نہیں لیا۔
آپ کہتے ہیں میرا لڑکا اچھا ہو شیار تھا میں نے اس کے پرچے منگوائے ہیں اور خود دیکھے
ہیں اس کو زیرو (0) ملنا چاہئے تھا لیکن پتہ نہیں کہ اُستاد کے اس کے ساتھ کیسے تعلقات
انوار العلوم جلد ۲۲
٣٠٣
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
تھے کہ اس نے اُسے دو یا اڑھائی نمبر دے دیئے۔
غرض ہمارے ملک کے لڑکے خود محنت نہیں کرتے اور جب فیل ہو جاتے ہیں تو کہہ
دیتے ہیں کہ ہم تو کلاس میں ہوشیار تھے اور محنت بھی خوب کی لیکن اُستاد کو ہم سے دُشمنی تھی
اس لئے اس نے ہمیں فیل کر دیا ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی زندگی کا وہ حصہ جو انہوں نے
عملی رنگ میں گزارنا تھا حصول تعلیم میں گزر جاتا ہے ۔ ہمارے ملک میں اوسط عمر ۳۵
سال ہے۔ یورپ میں اوسط عمر ۴۵ سال ہے ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سے بڑی عمر
نہیں ہو سکتی ۔ بعض ۷۰ ۸۰ سال کی عمر کو بھی پہنچ جاتے ہیں لیکن جب اوسط نکالی جائے تو
وہ یہی ۳۵ سال بنتی ہے اور اگر ۲۵ ، ۲۶ سال پڑھنے میں ہی لگا رہے تو باقی کیا رہ گیا۔
حالانکہ ہر نو جوان کے اندر یہ احساس ہونا چاہئے کہ وہ جلد سے جلد تیاری کو ختم کرے اور
پھر اپنی قوم اور ملک کی خاطر کوئی کام کرے۔
پس تم زیادہ سے زیادہ محنت کی عادت ڈالو۔ جب تک تم محنت کی عادت نہیں ڈالو
گے اس وقت تک یہ امید کرنا کہ تم کوئی مفید کام کر سکو گے، غلط ہے ۔ کوئی مفید کام کرنے
کے لئے ضروری ہے کہ زندگی کے عملی حصے کو کام میں لگایا جائے ۔ طاقت کا زمانہ یہی ہوتا
ہے جس کو ہمارے نوجوان حصول تعلیم میں ضائع کر دیتے ہیں۔ عورتوں کے متعلق مشہور
ہے۔ بیسی کھیسی یعنی عورت ہیں سال کی ہوئی تو بوڑھی ہوئی ۔ مرد کے کام کا وقت بھی ہیں ۔
سے چالیس سال تک کا ہوتا ہے اور اگر اس میں سے ۲۵ ، ۲۶ سال تیاری پر لگا دیئے ،
جائیں تو پھر آدھا کام ہوگا ۔ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ پڑھائی میں یا سکول میں اتنا وقت
خرچ کر دیتے ہیں اُن کے ذہن گند ہو جاتے ہیں اور کسی بڑے کام کرنے کی اُن میں
طاقت ہی نہیں رہتی ۔ جب کسی بڑے کام کے کرنے کا وقت آتا ہے تو ان کی طاقت کمزور
ہو جاتی ہے ۔ جن لوگوں نے کام کرنا ہوتا ہے وہ علم سے کام لیتے ہیں اور تھوڑے سے
سرمایہ سے زیادہ کام کرنا جانتے ہیں ۔ انہیں محنت کی عادت ہوتی ہے وہ جب کوئی بڑا کام
کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں تو پھر علم اور دولت کا خیال نہیں کرتے کہ وہ کس قدر ہیں بلکہ وہ
کام پر لگ جاتے ہیں اور دُنیا میں اپنا نام پیدا کر لیتے ہیں ۔
-
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۰۴
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
جہاں تک مدرسہ کی تعلیم کا سوال ہے میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ میں پرائمری کے
امتحان میں بھی فیل ہوا۔ مڈل کے امتحان میں بھی فیل ہوا۔ پھر انٹرنس کا امتحان دیا تو اس
میں بھی فیل ہوا لیکن میری عمر ابھی ۱۷ سال کی تھی جب میں نے تشحید الاذہان جاری کیا
اُس وقت یہ رسالہ سہ ماہی نکلتا تھا ۔ بعد میں ماہوار کر دیا گیا یعنی ایک سال تک رسالہ سہ ماہی
رہا اگلے سال ماہوار کر دیا گیا ۔ لیکن تم میں کتنے خدام ہیں جن کو ۱۷ سال کی عمر میں
کام کا احساس ہو چکا ہو اور اُنہوں نے کوئی کام شروع کر دیا ہو ۔ اگر کوئی ایسا نو جوان
ہے جس نے ۱۷ سال کی عمر میں کام شروع کر دیا تھا تو کم از کم اسے اتنی تسلی ضرور ہو گی کہ
وہ اگر ۳۰ سال کی عمر میں بھی فوت ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے سامنے وہ یہ کہہ سکے گا کہ میں
نے ۱۳ سال تو کام کر لیا لیکن اگر تم پڑھتے چلے جاتے ہو اور کام کرنے کا احساس تمہارے
اندر پیدا نہیں ہوتا تو خدا تعالیٰ کے سامنے کیا کہو گے ۔ اگر ۳۰ سال کی عمر میں تم میں سے
کوئی خادم فوت ہو جائے تو وہ خدا تعالیٰ کے سامنے کیا کہے گا کہ اس کی قوم نے اس سے کیا
فائدہ اُٹھایا۔ ماں باپ نے اس سے کیا فائدہ اُٹھایا۔ مذہب نے اس سے کیا فائدہ
اُٹھایا۔ ملک نے اس سے کیا فائدہ اُٹھایا ۔ کیا وہ خدا تعالیٰ کے سامنے یہ کہے گا کہ میں
ساری عمر ڈی او جی ۔ ڈاگ (Dog) ڈاگ معنے گتا“‘ کا سبق دہراتا رہا۔ خدا تعالیٰ
سوال کرے گا کہ تم نے دنیا میں کیا کام کیا ؟ تو کیا تم یہ کہو گئے ڈی او جی ڈاگ (Dog)
ڈاگ معنے گتا ۔ یہ کوئی زندگی ہے۔ تم دُنیا میں پیدا ہوئے اور پھر مر گئے اور خدا تعالیٰ
کے سامنے یہ کہنے لگے کہ میں ساری عمر یہی سبق دہراتا رہا۔ خدا تعالیٰ کہے گا کہ تم بھی گتے
ہی ہو اور کتے سے بھی بدتر ہو ۔
یا درکھو جلدی جلدی پڑھنا ہتھیار کا کام دیتا ہے لیکن ہمارے ملک کے نوجوانوں کی
مثال اُس شخص کی سی ہے جس کے گھر پر ڈا کو آئے اور اُنہوں نے گھر کی عورتوں پر ہاتھ
ڈالا لیکن وہ ابھی چُھری تیار کر رہا تھا ۔ بعد میں وہ چُھری تیار کر کے لے بھی آیا تو اُسے کیا
فائدہ ہوگا ۔
غرض تھوڑی سے تھوڑی مدت میں علم کو ختم کرنا اور اس سے فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔ ہمارا
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۰۵
اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
ایک انٹرنس پاس لڑکا یا مولوی فاضل تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد اس قابل نہیں ہوتا کہ
وہ انگریزی یا عربی بول سکے حالانکہ اُسے بہت سے ایسے مواقع میسر آتے ہیں جن سے
اگر وہ چاہے تو فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔ کسی زمانہ میں عربی کے بڑے سے بڑے عالم بھی عربی
نہیں بول سکتے تھے کیونکہ انہیں عربی بولنے کے مواقع میسر نہیں آتے تھے۔ لیکن اب تو
ہمارے پانچ سات آدمی ایسے ہوں گے جو عرب ممالک سے ہو آئے ہیں اور پھر عربی
بولنے والے طالب علم بھی آتے رہتے ہیں انہیں ان سے گفتگو کرنے کا موقع مل سکتا ہے ۔
انگریزی دانوں کو تو انگریزی بولنے کے مواقع کثرت سے ملتے ہیں لیکن عربی دانوں کو اگر
عربی زبان میں کچھ بولنے کا موقع ملے تو ان کی حالت اُس شخص کی سی ہوگی جو ایک وزنی
ٹرنک سر پر اٹھائے جا رہا ہو۔ وہ اُس وقت پسینہ پسینہ ہور ہے ہوتے ہیں کیونکہ انہیں عربی
بولنے کی عادت نہیں ہوتی ۔ پس تمہیں علم سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ مثلاً
عربی دانوں کو لے لو۔ جتنے طلباء ہمارے جامعۃ المبشرین میں پڑھتے ہیں ۔ جہاں تک
کورس کی تعلیم کا سوال ہے ان میں سے ایک بھی نہیں جس کی تعلیم مجھ سے دس گنا زیادہ نہ
ہو لیکن جتنا قرآن کریم کو میں سمجھتا ہوں اور اس کے معانی اور معارف بیان کر سکتا ہوں
وہ اس کا + فیصدی بھی بیان نہیں کر سکتے ۔ گویا ان کی تعلیم مجھ سے دس گنا زیادہ ہے لیکن علم
سے بھی کم ہے کیونکہ وہ پڑھنے کے لئے علم سیکھتے ہیں استعمال کے لئے نہیں کتاب کا
علم علم نہیں علم کتابیں پڑھنے کے بعد آتا ہے ۔ ہم کتابیں پڑھتے ہیں اور بعد میں ان پر غور
کرتے ہیں اور نتائج نکالتے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کتاب کے باغیچہ یا وادی میں گھاس یا
پھول نکلا ہے وہ گھاس یا پھول اپنی جگہ پر قیمتی نہیں بلکہ ان کی قیمت اُس وقت بڑھتی ہے
جب مالی ان سے ہار تیار کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم مالی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم
وادی کے کنارے بیٹھے رہتے ہیں ۔ ہم پڑھتے رہتے ہیں لیکن علم کا انیلسز اور استعمال
نہیں سیکھتے ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہماری معلومات خراب ہوتی ہیں ، ہماری دلیل ناقص ہوتی
ہے ۔ جو بات ہم دس بار بھی پڑھ چکے ہوں اُسے موقع پر چسپاں کرنا نہیں آتا اور وقت پر
پتہ نہیں لگتا کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں ۔
ہو۔
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۰۶
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ ۱۷ ، ۱۸ سال
ہو گئے کہ ہم وفات مسیح پر زور دے رہے ہیں لیکن ابھی تک جماعت کے بعض لوگ یہ نہیں
سمجھے کہ یہ کیا مسئلہ ہے ۔ وہ وفات مسیح کی ایک آیت لے لیں گے لیکن بیان کرتے وقت
اُلٹ دلیل دے دیں گے مثلاً آپ فرماتے ہیں کہ یعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ
إِلَيَّ وَ مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا
إلَى يَوْمِ الْقِيمة کی آیت سے لوگ اس بحث میں پڑے رہتے ہیں کہ توفی کے کیا
معنے ہیں حالانکہ یہاں توفی کے معنوں کا سوال نہیں ۔ سوال مقام کا ہے ۔ کوئی مقام سمجھ لو
سوائے وفات کے معنوں کے اور کوئی معنے لگ نہیں سکتے ۔ اور معنے کرنے میں ہمیں آیت
کے الفاظ کو آگے پیچھے کرنا پڑے گا ۔ ہمارے دعوی کی بنیاد ایک تو یہ آیت ہے اور ایک
آیت سورہ مائدہ کے آخر میں آتی ہے لیکن جو لوگ علم سے فائدہ نہیں اُٹھاتے ۔ وہ لفظی
معنوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ۔
ہمارے ایک عالم تھے جو غیر احمدیوں میں بھی بڑے عالم سمجھے جاتے تھے لیکن
انہیں علم کو استعمال کرنا نہیں آتا تھا۔ ایک جگہ وفات مسیح پر بحث ہو گئی ۔ دوست انہیں
لے گئے دوسرے عالم نے کہا قرآن کریم سے وفات مسیح ثابت نہیں ہوتی تو اُنہوں
نے کہا قرآن کریم میں تمیں آیات ہیں جن سے وفات مسیح ثابت ہوتی ہے ۔ اُس نے
کہا پھر ثابت کرو ۔ اُنہوں نے ایک آیت پڑھی ۔ مخالف نے اس پر اعتراض کیا
بجائے اس کے کہ وہ اس اعتراض کا جواب دیتے اُنہوں نے کہا اچھا اسے
چھوڑ و دوسری آیت لو ۔ پھر دوسری آیت پڑھی ۔ مخالف مولوی نے اس پر بھی
اعتراض کیا تو اُنہوں نے کہا اچھا اسے بھی چھوڑ دو یہاں تک کہ ۳۰ کی ۳۰ آیات ختم
ہو گئیں ۔
حکیم محمد حسین صاحب مرہم عیسیٰ جو لاہور کے ایک پرانے احمدی خاندان کے فرد
ہیں جن کے گھروں کے پاس اب ہماری جامع مسجد بنی ہوئی ہے شروع شروع میں
غیر مبائع ہو گئے۔ ان کے والد بہت پرانے احمدی تھے ۔ میری عقیقے پر بھی وہ قادیان
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۰۷
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
آئے تھے ۔ گو بارش کی وجہ سے وہ قادیان پہنچ نہ سکے ۔ گویا اُس وقت سے ان کے والد
کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تعلقات تھے ۔ مرہم عیسی صاحب پیغامی تو
ہو گئے لیکن اُن کو مجھ سے ہمیشہ اُنس رہا۔ اعتراضات بھی کرتے تھے لیکن پرانی محبت کی
وجہ سے انہوں نے تعلقات میں فرق نہیں آنے دیا۔ میں سفر پر کہیں جاتا تو عموماً یہ میرے
ساتھ ساتھ رہتے تھے۔ ایک دفعہ فیروز پور میں میری تقریر ہوئی ۔ مرہم عیسی صاحب بھی
وہاں آپہنچے ۔ وہ مولوی صاحب جن کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں وہ بھی وہیں تھے ۔ میری
طبیعت خراب تھی ۔ جو نظارہ مجھے یاد ہے وہ یہ ہے کہ میں لیٹا ہوا تھا کہ مرہم عیسی صاحب
نے اعتراضات کرنے شروع کر دیئے۔ میں نے اُنہیں کہا مولوی صاحب سے بات
کریں ۔ مرہم عیسی صاحب نے اعتراض کیا۔ مولوی صاحب نے جواب دیا۔ انہوں نے
پھر اعتراض کیا جس کا مولوی صاحب نے کچھ جواب دیا لیکن مرہم عیسی صاحب نے پھر
اعتراض کیا۔ اس کا جواب دینے پر وہ مولوی صاحب کہنے لگے تو بڑا چالاک ہے تینوں
گلاں بڑیاں آندیاں ہیں ۔ آخر اس کام کو مجھے خود سنبھالنا پڑا اور میں نے مرہم عیسی
صاحب سے کہا کہ آپ ادھر آئیں اور مجھ سے بات کریں ۔ پس اگر علم آتا ہے تو اس
کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے اور استعمال کا وقت ۱۵ ، ۱۶ سال کی عمر میں شروع ہو جاتا
ہے لیکن جو طریق اب جاری ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تم ۲۵ ، ۳۰ سال کی عمر میں
میدانِ عمل میں گو دے۔ جنگ میں ۱۵، ۱۶ سال کا ایک ریکروٹ لیا جاتا ہے لیکن ہمارا
66
نو جوان ۲۵ ،۳۰ سال کی عمر میں جا کر اگر سپاہی بنے گا تو اس نے لڑنا کیا ہے ۔ بنے گا تو لڑنا کیا ہے۔
تیسری چیز ایثار ہے۔ پہلی وہ چیزیں ایسی تھیں جو ذاتی خوبیاں تھیں لیکن جب قومی
طور پر کام کرنا پڑتا ہے اُس وقت اگر وہ ایسا نہ بنے کہ ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ مل کر
کام کر سکے تو اس کے لئے دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ناممکن ہو جاتا ہے اور وہ قوم
کے لئے مفید وجود نہیں بن سکتا ۔ اگر گاڑی کے دو گھوڑے اکٹھا زور نہ لگائیں بلکہ ان میں
سے ایک ایک طرف زور لگائے اور دوسرا دوسری طرف تو گاڑی چل نہیں سکتی بلکہ گاڑی
ٹوٹ جائے گی۔ گاڑی کو چلانے کے لئے ضروری ہے کہ دونوں جانور ایک ساتھ زور
انوار العلوم جلد ۲۲
٣٠٨
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
لگائیں اور پر ایک ہی سمت کو چلیں ۔ اسی طرح وہی افراد قومی حصہ بن سکتے ہیں جن کے
اندر قومی کیریکٹر پایا جائے اور بہترین قومی کیریکٹر ایثار ہے ۔ ایثار کے معنی ہیں دوسروں کو
اپنے اوپر مقدم کرنا ۔ جب کسی قوم کے افراد دوسروں کو اپنے اوپر مقدم کرنے لگ جاتے
ہیں تو وہ قوم کے لئے مفید وجود بن جاتے ہیں ۔ اور جب کوئی فرد صرف اپنے حق کے
حصول میں لگا ر ہے اور دوسرے ۔ ے کے لئے اپنے حق کو چھوڑنے کے لئے تیار نہ ہونے تیار نہ ہو تو وہ قوم
کے لئے مفید وجود نہیں بن سکتا ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لفظ ایثار استعمال کر کے مسلمانوں کو ایک غیر متناہی
جھگڑے ے سے بچالیا ہے۔ ہے ۔ اگر آپ یہ فرماتے کہ تم دوسروں کا حق نہ ماروہاں اپنے اپنے حق کو
حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ کوشش کرو تو بہت سے لوگ لوٹ کھسوٹ کا نام ہی حق سمجھ لیتے
اور کہتے کہ یہ ہمارا حق ہے اس لئے ہم اسے حاصل کر کے رہیں گے اور ہو سکتا ہے کہ وہ
اپنی ہوشیاری سے دوسرے کا حق مار لیتے ۔ ایک جلسہ پر میں نماز پڑھانے لگا۔ عموماً لوگوں
کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ نماز میں میرے ساتھ کھڑے ہوں ۔ سیٹھ غلام غوث صاحب
مرحوم جو حیدر آباد دکن کے رہنے والے تھے نہایت مخلص احمدی تھے۔ ان کے بیٹے سیٹھ
محمد اعظم صاحب بھی نہایت مخلص نو جوان ہیں اور جماعت حیدر آباد دکن کے سیکرٹری مال
ہیں ۔ سارا خاندان ہی مخلص ہے ۔ ان کا وطن قادیان سے ہزار بارہ سو میل کے فیصلہ پر
ہے۔ وہ جب جلسہ پر آتے تو نماز میں میرے ساتھ کھڑے ہوتے تا کہ انہیں دعائیں
کرنے کا زیادہ موقع مل سکے ۔ اس جلسہ کے موقع پر بھی وہ میرے ساتھ کھڑے تھے کہ
گجرات کے ایک احمدی آگے بڑھے اور اُنہیں پیچھے دھکیل کر کہنے لگے آپ لوگوں کو تو یہ
موقع روز ملتا ہے ہم لوگ دور سے آتے ہیں ہمیں بھی حضور کے ساتھ کھڑا ہونے کا موقع
دیں ۔ اب گجرات قادیان سے ۷۰ ۸۰ میل پر واقع ہے اور حیدرآباد (دکن ) اور قادیان
کے درمیان ہزار بارہ سو میل کا فاصلہ ہے لیکن اُنہوں نے بغیر تحقیقات کے اسے اپنا حق
سمجھ لیا۔
پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے کہ اپنا حق لو، دوسرے کا حق نہ لو تو
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۰۹
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
سارے لوگ یہ کہتے کہ یہی حق ہمارا ہے ۔ اس لئے آپ نے فرمایا دوسرے کے لئے اپنا
حق قربان کر دیا کرو اور جب اکثر لوگ ایثار کریں گے تو وہ ظلم سے بچے رہیں گے ۔ سو میں
سے ایک آدھ آدمی ایسا ہو گا جس کو اپنا حق دوسرے کے لئے چھوڑنا پڑے۔ باقی سب
ایسے ہی ہوں گے جن کا حق نہیں ہوگا اور وہ دوسرے کا حق غصب کرنے سے بچ جائیں
گے۔
قوم کا مفید وجود بننے کے لئے یہ روح نہایت ضروی ہے اور جو شخص قوم کا مفید وجود
بننا چاہتا ہے ضروری ہے کہ وہ ایثار سے کام لے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
آخری زمانہ میں ایک عظیم الشان فتنہ برپا ہوگا جو سب لوگوں پر چھا جائے گا۔ اُس وقت
مومن وہی ہو گا جو ایثار کرے گا اور سمجھے گا کہ قوم کی اصلاح کے لئے ضروی ہے کہ میں اپنا
حق چھوڑ دوں اور خلوت اختیار کرلوں کے اصل بات یہ ہے کہ جب انسانی اخلاق میں
تنزل پیدا ہو جاتا ہے تو عام طور پر انسان خواہ مخواہ ہر چیز کو اپنا حق تصور کر لیتا ہے اور ایثار کا
لفظ کہہ کر اُسے اِس قسم کی حرکات سے روکا گیا ہے۔ اگر کسی قوم کے افراد میں ایثار کا مادہ
نہیں پایا جاتا تو وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی ۔ جب حضرت معاویہؓ سے یہ غلطی ہوئی کہ
اُنہوں نے اپنے بیٹے یزید کی خلافت کا اعلان کیا تو اُنہوں نے لوگوں کو مدینہ میں اکٹھا کیا
اور یزید کے متعلق کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے بعد میرا بیٹا میرا جانشین ہو کیونکہ ایک
ایسے خاندان کا فرد ہے جو عرب میں معزز سمجھا جاتا ہے اور پھر اسے خدمت کا موقع ملا
ہے۔ اس لئے ان کا حق ہے کہ خلافت انہی کو ملے ۔ تمہاری کیا رائے ہے؟ آپ کا یہ
مطلب تھا کہ یہ لوگ میری تائید کر دیں گے تردید نہیں کریں گے اور میں یزید کی خلافت کا
اعلان کر دوں گا ۔ حضرت عبداللہ بن عمر جو اُس وقت ایمان لائے تھے جب حضرت معاویہؓ
کا باپ ابوسفیان کفر کی سرداری کر رہا تھا بلکہ حضرت عمر بھی ابھی ایمان نہیں لائے تھے
آپ اُس مجلس میں موجود تھے ۔ آپ فرماتے ہیں میں پڑکا باندھے بیٹھا تھا جب معاویہ
نے کہا ہمارے خاندان کا حق ہے کہ اسے خلافت ملے اور میرا بیٹا مستحق ہے کہ وہ میرے
بعد خلیفہ ہو تو میں نے چاہا کہ پڑکا کھولوں اور کھڑا ہو کر کہوں کہ بادشاہت کا حق دار وہ ہے
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۱۰
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
جو اسلام کی تائید میں اُس وقت تلوار چلا رہا تھا جب تمہارا باپ کفر کی سرداری کر رہا تھا
لیکن مجھے خیال آیا کہ اس طرح فتنہ کا دروازہ کھل جائے گا اِس لئے میں نے دوبارہ پڑکا
باندھ لیا اور خاموش رہنا ہی بہتر خیال کیا۔
یہ ایثار ہے جو حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے یزید کے مقابلہ میں دکھایا۔ آپ کے مقابلہ
میں یزید تو کوئی نسبت ہی نہیں رکھتا تھا۔ وہ تو ایک خبیث انسان تھا۔ آپ کے مقابلہ میں
ابوسفیان اور حضرت معاویہ کی بھی کوئی حیثیت نہیں تھی ۔ وہ ابتدائی ایمان لانے والوں
میں سے تھے اور اُس وقت ایمان لائے تھے جب حضرت عمر بھی ابھی مسلمان نہیں ہوئے
تھے۔ آپ جب ایمان لائے تو آپ کی عمر ۱۵ سال کی تھی اور اپنے باپ سے کئی سال قبل
آپ ایمان لے آئے تھے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کو اس قدر عشق تھا کہ
بعض اوقات حضرت عمررؓ فرماتے تھے فلاں بات عبداللہ سے پوچھ لو۔ کیونکہ وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کو زیادہ جانتا ہے ۔ یعنی آپ کی فضیلت کو حضرت عمر بھی تسلیم
کرتے تھے۔ یزید کے مقابلہ میں ان کا حق تو مسلم تھا لیکن انہوں نے اپنا حق چھوڑ دیا اور
کہا میں لوگوں کو فتنہ میں نہیں ڈالنا چاہتا ۔ یزید خلیفہ بنتا ہے تو بننے دو میں کیوں فتنہ کا
موجب بنوں ۔ لیکن میں کہتا ہوں کاش ! حضرت عبداللہ بن عمرؓ اس موقع پر خاموش نہ
رہتے بلکہ بول پڑتے ۔ وہ حکومت کے یقیناً حقدار تھے۔ اگر وہ حکومت حاصل کر لیتے تو
یقیناً اسلامی حکومت میں جو فوراً تنزل شروع ہو گیا تھا وہ نہ آتا اور اسلام کی ترقی کا دور لمبا
ہو جاتا ۔ ہم حضرت معاویہ کی خلافت کے قائل نہیں ۔ وہ ایک بادشاہ تھے اور بادشاہ
ہونے کے لحاظ سے ایک اچھے بادشاہ تھے ۔ اُخروی لحاظ سے وہ صحابی اور نیک آدمی تھے
لیکن خلیفہ نہیں تھے۔ اُن کے پاس خلافت آئی نہیں ۔ خلافت دو ہی صورتوں میں اُن کے
پاس آ سکتی تھی یا تو خدا تعالیٰ انہیں خلیفہ مقرر کر دیتا یا مسلمان جمہور اُنہیں خلیفہ منتخب کر
لیتے ۔ اگر انہیں خلیفہ سمجھا جائے تو سوال پیدا ہو گا کہ ان کے پاس خلافت کہاں سے آئی؟
ظاہر ہے کہ نہ انہیں خدا تعالیٰ نے خلیفہ مقرر کیا تھا اور نہ جمہور مسلمانوں نے اُنہیں خلیفہ
منتخب کیا۔ اس لئے وہ خلیفہ نہیں کہلا سکتے ۔ غرض حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے سوچا کہ بنیادی
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۱۱
اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
بادشاہت تو ایک جسمانی چیز ہے روحانی چیز نہیں ۔ خدا تعالیٰ نے مجھے روحانی مرتبہ دیا ہے
وہ چھوڑ کر میں ایک جسمانی چیز کے پیچھے کیوں پڑوں ؟ اگر حضرت عبداللہ بن عمر خلافت کی
بجائے اس چیز کو دیکھتے کہ مسلمانوں کی گردنیں کس ہاتھ میں جا رہی ہیں تو وہ اس بارہ میں
ایثار نہ دکھاتے اور یہ امر مسلمانوں کے لئے یقیناً خوش قسمتی کا موجب ہوتا ۔
دنیا میں یزید کو سب کچھ کہا گیا ہے اور شیعوں نے تو اسے اتنی گالیاں دی ہیں کہ زمین
اور آسمان ہلا دیا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سب سے بڑی گالی وہ تھی جو خود اس کے بیٹے
سے اسے ملی اور وہ اس کا وہ فعل تھا جو اس نے یزید کی وفات کے بعد خلافت قبول نہ کرنے
کے بارہ میں کیا۔ میرے نزدیک اس کا خلافت کو قبول نہ کرنا ایک بہترین گواہی تھی اس
امر پر کہ معاویہ کا یہ فیصلہ غلط تھا کہ یزید بادشاہت کا مستحق ہے۔ میں حیران ہوں کہ
مسلمانوں نے یزید کے بیٹے کی وہ قدر کیوں نہیں کی جس کا وہ حقدار تھا۔ وہ اسلامی شعار کو
قائم رکھنے والی اہم ہستیوں میں سے ایک تھا۔ یزید کے بعد شاہی خاندان کے افراد نے
اُسے بادشاہ بنا دیا اور اعلان کر دیا کہ یزید کے بعد اُس کا بیٹا خلیفہ ہو گا ۔ یہ لوگ اگر چہ
بادشاہ ہوتے تھے لیکن کہلاتے خلیفہ ہی تھے ۔ بادشاہ بنانے کے بعد وہ اُسے ایک خاص جگہ
لے گئے تا وہ اپنی خلافت کا اعلان کرے اور یہ اعلان کر دیا کہ تمام رؤسا اور خاندان کے
لوگ اُس کی بیعت کریں ۔ وہ اُسے پبلک میں لے آئے اور اُسے اعلان کرنے کے لئے
کہا۔ اُس نے ممبر پر کھڑے ہو کر جو اعلان جو اعلان کیا وہ یہ تھا کہ اے ھا کہ اے لوگو ! خدا تعالیٰ نے
بادشاہت کا حق تمہیں دیا ہے اور اسلام نے بھی تمہیں اختیار دیا ہے کہ جسے چاہو بادشاہ بنا
لو لیکن اِن لوگوں نے مجھ سے پوچھے بغیر یہ رسی میرے گلے ڈال دی ہے اور جن کا حق تھا
اُنہیں پوچھا ہی نہیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس مجلس میں وہ لوگ موجود ہیں جو اپنی ذات
میں مجھ سے اچھے ہیں، جن کے باپ میرے باپ سے اچھے ہیں اور جن کے دادے
میرے دادا سے اچھے ہیں اُن کی موجودگی میں میرا بادشاہت کو قبول کرنا مشکل امر ہے
اس لئے میں یہ رسی گلے سے اُتار کر پھینکتا ہوں ۔ تمہارا حق ہے جن کو چاہو بادشاہ بنا لو۔ سے
اُس کی ماں کو جب یہ اطلاع ملی تو اس نے منہ پر تھپڑ مار کر کہا کہ کم بخت ! آج تو نے اپنے
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۱۲
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
باپ دادا کی ناک کاٹ دی ہے۔ اُس نے اپنی ماں کی طرف دیکھا اور کہا ماں ! میں نے اپنے
باپ دادا کی ناک کاٹی نہیں بلکہ کٹی ہوئی ناک جوڑ دی ہے۔ یہ کہہ کر وہ وہاں سے چلا گیا اور
ایک کمرہ میں داخل ہو گیا اور اُس کا دروازہ بند کر دیا ۔ سارا خاندان اُس کا دشمن ہو گیا ۔ وہ
اُس کمرہ سے باہر نہ نکلا یہاں تک کہ ۴۰ دن بعد اُسی کمرہ میں وہ فوت ہو گیا ۔ وہ اسلامی گیا۔
تاریخ کا ایک شاہکار تھا۔ وہ اسلامی تأثیر کا ایک جو ہر تھا جو لوگوں کے دلوں میں گھر کر
گیا ۔ لوگ بادشاہت کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ذلیل ہوتے ہیں لیکن اُس
نے بادشاہت کو چھوڑا اور ذلیل ہوا۔ وہ اِس لئے ذلیل ہوا کہ جو مال اُس کے باپ نے
چرا یا ہوا تھا اُسے پھینکنے کے لئے اُس نے لڑائی کی ۔
غرض ایثار بہت بڑی چیز ہے اور اس کے بغیر قو میں نہیں بنتیں ۔ جن لوگوں میں ایثار
نہیں پایا جاتا اور وہ ہمیشہ یہ کہتے رہتے ہیں کہ یہ میرا حق تھا، یہ میرا حق تھا وہ اکثر جھوٹے
ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگ قوم نہیں بناتے ۔ قوم وہ لوگ بناتے ہیں جنہیں یقین ہو جاتا ہے کہ
یہ ہمارا حق ہے لیکن پھر بھی اپنا حق دوسرے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں ۔ مگر یا درکھو عزت نفس
بھی ضروری چیز ہے ۔ دوسرے کے سمانے لجاجت کرنا اور اُس کی منت خوشامد کرنا نیکی پیدا
نہیں کرتا ۔ نیکی اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب دشمن دیکھتا ہے کہ ہم میں غیرت موجود ہے
اور غیرت کی وجہ سے ہم اُس کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں لیکن پھر بھی ہم اپنا حق چھوڑ دیتے اپنا حق
ہیں اس سے وہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ لیکن اگر تم اصرار کرتے ہو تو وہ سمجھے گا یہ ایثار
نہیں بلکہ اس میں اس کا کوئی فائدہ مخفی ہے ۔ کا مخفی ہے۔
چوتھی چیز اخلاق میں مطمح نظر کا اونچا کرنا اور اسے اونچا کرتے چلے جانا ہے۔ جب
کبھی انسان کسی کام کے لئے اُٹھتا ہے تو اُس کی دو حالتیں ہوتی ہیں ۔ یا تو وہ کامیاب ہوتا
ہے یا نا کام ہوتا ہے ۔ جب وہ نا کام ہوتا ہے تو اس کا کام باقی ہوتا ہے اور وہ اس کو پورا
کرنے کے لئے دوبارہ کوشش کرتا ہے۔ اگر وہ پھر نا کام ہوتا ہے تو وہ سہ بارہ کوشش کرتا
ہے۔ لیکن اگر وہ کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ اپنی جگہ پر پہنچ جاتا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے
کہ وہ ساکن ہو جاتا ہے اور جب وہ ساکن ہو جاتا ہے تو تنزل کی طرف چلا جاتا ہے۔