اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۱۳
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
گویا جو فیل ہو جاتا ہے وہ کوشش کرتا ہے تا دوبارہ کامیاب ہو جائے لیکن جو کامیاب ہو
جاتا ہے وہ ساکن ہو جاتا ہے۔ اس لئے کہ اس کے سامنے تگ و دو کا میدان نہیں رہتا۔
اسلام اسے جائز قرار نہیں دیتا۔ اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے
غیر متناہی ترقیات کا سلسلہ کھلا رکھا ہے اور جب اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے غیر متناہی
ترقیات کا سلسلہ کھلا رکھا ہے تو کوئی ترقی ایسی نہیں ہو سکتی جس کے آگے ترقی کرنے کا
مقام نہ ہو۔ انسان کو ہمیشہ اپنا پروگرام بدلتے رہنا چاہئے ۔ جو ہر کے پانی کی طرح ساکن
ہو جانا قوم کے لئے مفید نہیں ہوتا ۔ کھڑا پانی سڑ جاتا ہے اور اُس میں بدبو پیدا ہو جاتی
ہے۔ اسی طرح اگر کسی قوم کے افراد ایک جگہ پر پہنچ کر ساکن ہو جاتے ہیں تو وہ قوم ترقی کے
۔
نہیں کر سکتی ۔
پس مطمح نظر کا اونچا کرتے چلے جانا قومی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے۔ حضرت عمر
فرماتے ہیں نِيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِّنْ عَمَلِهِ کے مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہوتی
ہے ۔ یہ ایک چھوٹا سا فقرہ ہے لیکن اپنے اندر ایک بہت بڑا مد عا لئے ہوئے ہے ۔ مومن
کی نیت ہمیشہ اُس کے عمل سے بہتر ہوگی ۔ اس کے دو معنے ہو سکتے ہیں ایک یہ کہ انسان کی
نیت بھی اچھی ہو اور اُس کے اعمال بھی اچھے ہوں لیکن اُس کا ارادہ یہ ہو کہ وہ پہلے سے
بڑھ کر نیک اعمال کرے گا ۔ دوسرے یہ کہ اُس کی نیت اچھی ہو لیکن اعمال بُرے ہوں اور
ارادہ یہ ہو کہ وہ اپنی اصلاح کرے گا اور پھر جوں جوں وہ کام کرتا جائے اپنی نیت کو بھی بلند
کرتا جائے ۔ جب وہ ایک روزہ رکھتا ہے تو اس کے بعد دوسرا روزہ رکھتا ہے، پھر تیسرا روزہ
رکھتا ہے ۔ جب وہ ایک دن روزہ رکھتا ہے اور اُس کی شام قریب آتی ہے تو وہ دوسرے
روزے کی نیت کرتا ہے اور جب تیسرے روزے کی شام قریب آتی ہے تو وہ چوتھا روزہ رکھتا
ہے اور یہ ارادہ رکھتا ہے کہ کوئی دوسری نیکی کروں ۔ مثلاً صدقہ دوں اور جب وہ صدقہ کرتا
ہے تو کسی اور نیکی کی نیت کر لیتا ہے اس طرح اُس کی نیت عمل پر سبقت لے جاتی ہے۔
غرض انسان کا ارتقائی پروگرام ہونا چاہئے جو اونچے سے اونچا ہوتا چلا جائے۔
خدا تعالیٰ کی قدرت دیکھو کہ پہلے ایک چھوٹا پہاڑ ہوتا ہے پھر اُس سے بڑا پہاڑ ہوتا ہے،
-

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۱۴
اپنے اندر سچائی ، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو
پھر اُس سے بڑا پہاڑ ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ انسان اُس کی چوٹی پر چلا جاتا ہے ۔ تم کبھی
یہ نہیں دیکھو گے کہ انسان ایک ہی دفعہ کسی پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ جائے ۔ یہی وہ انسان سے
امید رکھتا ہے کہ جب وہ ایک نیکی کرے تو پھر اس سے بڑی نیکی کرے، پھر اس سے بڑی
نیکی کرے۔ اور کامیاب وہی انسان ہوتا ہے جو ایک جگہ پر ساکن نہ ہو جائے بلکہ جب وہ
ایک مقصد کو حاصل کرلے تو اُس سے بڑے مقصد کے حصول کے لئے کوشش کرنے لگ
جائے ۔ وہ ایک چھوٹی نیکی کر کے ٹھہر نہیں جاتا بلکہ وہ ہر روز ایک نیا پروگرام تیار کرتا ہے
اور کوشش کرتا ہے کہ پہلے سے آگے نکل جاؤں ۔ اور جب کوئی انسان اس قسم کا پروگرام
تیار کرتا ہے تو یقیناً اُس کا فکر ترقی کرتا ہے ، اُس کا عمل وسیع ہوتا ہے اور ہر کامیابی پر اُس کا
حوصلہ بھی وسیع ہوتا ہے ۔ اس وقت میں ان چار نصائح پر تقریر ختم کرتا ہوں ۔ نصائح تو اور
بھی ہیں لیکن بہر حال میں نے اپنی تقریر ختم کرنی ہے۔ چاہئے کہ تم یہ چاروں باتیں ہمیشہ
اپنے مد نظر رکھو۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ تم سچ بولو بلکہ میں نے کہا ہے کہ تم ایسے دوست بناؤ
جو ہمیشہ سچ بولیں ۔ میں نے کہا ہے کہ تم محنت کی عادت ڈالو۔ اپنے اندر قربانی اور ایثار کا
مادہ پیدا کرو۔ اپنے مطمح نظر کو اونچا رکھو۔ یہاں تک کہ مطمح نظر ہمیشہ بلند سے بلند تر ہوتا
( روزنامه الفضل ربوہ مورخہ ۲۷ ، ۲۸ ، ۲۹ را پریل ۱۹۶۱ء )
چلا جائے ۔“
آل عمران : ۵۴
المعجم الكبير جلد ٦ صفحه ۶۰ مكتبة العلوم و الحكم الطبعة الثانية ١٩٨٣ء
۳ تاریخ ابن اثیر جلد ۴ صفحه ۱۳۰ - مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
المعجم الكبير جلد ۶ صفحہ ۲۲۸ مطبوعہ بغداد ۱۹۷۹ء کے مطابق یہ حدیث ضعیف ہے ۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۱۵
اصلاح اور تربیت کے لئے اپنا نیک نمونہ پیش کرو
اصلاح اور تربیت کے لئے
اپنا نیک نمونہ پیش کرو
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی