اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلو

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
۳۲۹
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
( فرموده ۱۴ رجون ۱۹۵۱ء بر موقع افتتاح جامعہ نصرت ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
زمانہ کے حالات بدلتے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ انسان بھی بدلتا چلا جاتا ہے یہ
ایک عام قانون ہے جو دنیا میں جاری ہے ۔ دریا چلتے ہیں اور پہاڑوں اور میدانوں کے
نشیب وفراز کی وجہ سے ان کے بعض حصوں پر دباؤ پڑتا ہے اور اس کے نتیجہ میں کچھ دور
جا کر دریا کا رُخ بدل جاتا ہے ۔ بعض دفعہ دس دس پندرہ پندرہ ، ہیں ہیں ، تیس تیس میل
تک در یا رُخ بدلتے چلے جاتے ہیں ۔ اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ انسان بدلتے ہیں اور ان
کے ساتھ زمانہ بدل جاتا ہے ۔ یہ دونوں قسم کے نظارے ہمیں دُنیا میں نظر آتے ہیں ۔ کبھی
زمانہ کے بدلنے سے انسان بدلتے ہیں اور کبھی انسانوں کے بدلنے سے زمانہ بدلتا ہے ۔
انسان کمزور ہوتا ہے تو زمانہ کے بدلنے سے وہ بدل جاتا ہے اور جب طاقتور ہوتا
ہے تو اُس کے بدلنے سے زمانہ بدل جاتا ہے ۔ کمزور قو میں اپنی حاصل شدہ عظمت اور
قت کو زمانہ کے حالات کے مطابق بدلتی چلی جاتی ہیں ۔ وہ ا وہ اپنے ہمسایوں سے بد رسوم کو
لیتی ہیں ، ا ، اپنے ہمسایوں سے بداخلاق کو لیتی ہیں ،ا۔ ہیں ، اپنے ہمسایوں سے ے سستی اور جہالت کو
لیتی ہیں ، اپنے ہمسایوں سے جھوٹ اور فریب کو لیتی ہیں ، اپنے ہمسایوں سے ظلم اور تعدی
کو لیتی ہیں اور وہی قوم جو کسی وقت آسمان پر چاند اور ستاروں کی طرح چمک رہی ہوتی
ہے نہایت ذلیل اور حقیر ہو کر رہ جاتی ہے۔ تم اپنے ہی اسلاف کو دیکھوا گر تمہیں اپنے بناؤ
اور سنگار سے فرصت ہو کہ تمہارے اسلاف کیا تھے اور اب تم کیا ہو ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ
طاقة

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۳۰
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
کالج کی طالبات نے جب مضمونوں کا انتخاب کیا تو ان میں سے اکثر نے تاریخ سے بچنے
کی کوشش کی ۔ یہ بالکل ایسی ہی بات ہے جیسے ہم کسی بچہ سے کہیں کہ آؤ ہم تمہیں تمہارے
ماں باپ کا نام بتائیں اور وہ بھاگے ۔
تاریخ کیا ہے؟ تاریخ تمہیں بتاتی ہے کہ تمہار باپ کون تھا، تمہارا دادا کون تھا،
تمہاری ماں کون تھی ، تمہاری نانی کون تھی ۔ تاریخ تمہیں بتاتی ہے کہ تمہارے آبا ؤ اجداد
کیا تھے اور اب تم کیا ہو ۔ تاریخ سے کسی شخص کا بھا گنا یا اس مضمون کو بوجھل سمجھنا ایسا ہی
ہے جیسے کوئی شخص اپنے آباؤ اجداد کی بات سننے کے لئے تیار نہ ہو۔ حالانکہ اگر دُنیوی لحاظ
سے کوئی مضمون ایسا ہے جس کے حصول کے لئے ہمیں لڑنا چاہئے تو وہ تاریخ ہی ہے۔
تاریخ سے بھاگنے کے معنی ہوتے ہیں طبیعت میں مردہ دلی ہے ۔ جیسے کمزور آدمی کو زخم لگ
جاتا ہے تو وہ کہتا ہے مجھے نہ دکھاؤ میں نہیں دیکھتا میرا دل ڈرتا ہے۔ تاریخ سے بھاگنے
والی قوم وہی ہوتی ہے جو ڈرپوک ہوتی ہے اور ڈرتی ہے کہ اگر میرے ماں باپ کی تاریخ
میرے سامنے آئی اور اس میں میرا بھیانک چہرہ مجھے نظر آیا اور مجھے پتہ لگا کہ میں کون
ہوں تو میرا دل برداشت نہیں کرے ۔ گا چونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اس آئینہ میں میری شکل مجھے
نظر آئے گی اس لئے وہ اپنی شکل کے خیال سے اور تصور سے کہ وہ کتنی بدصورت ہوگی
اسے دیکھنے سے اجتناب کرنے کی کوشش کرتا ہے یہ بات فطرت انسانی میں داخل ہے کہ
وہ اپنے آباؤ واجداد اور اپنی اولاد اور اپنے رشتہ داروں کو اپنی شکل کا دیکھنا چاہتا ہے ۔ کئی
ماں باپ جن کے ہاں کسی حادثہ یا بیماری کی وجہ سے بدصورت بچے پیدا ہو جاتے ہیں اُن
سے اُن کی مائیں بھی نفرت کرنے لگتی ہیں اور وہ بدصورت بچے اپنے دوسرے بھائیوں
سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں اس خیال سے کہ یہ ہم سے اچھے ہیں ۔ اسی طرح جب
تاریخ میں انسان اپنے آباء کو دیکھتا ہے کہ اُنہوں نے یہ یہ کارنامے سرانجام دیئے ہیں اور
اُن کی یہ شان تھی اور اس کے مقابلہ میں وہ یہ دیکھتا ہے کہ ہم کیا ہیں اور پھر وہ اس چلن اور
طریق کو دیکھتا ہے جو اُس نے اور اُس کے ساتھیوں نے اختیار کیا ہوا ہے تو دیانتداری
کے ساتھ وہ یہ سمجھنے پر مجبور ہوتا ہے کہ میری غفلت اور میری سحر انگاری اور میری اپنے

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۳۱
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
فرائض سے کوتاہی اور میری عیش و آرام کی زندگی مجھ کو مجرم بنانے کے لئے کافی ہے۔
اسے تاریخ کے اس آئینے میں اپنا گھناؤنا چہرہ نظر آجاتا ہے اور وہ خیال کرتا ہے کہ جب
میں پُرانے حالات پڑھوں گا اور دیکھوں گا کہ وہ لوگ جو میرے آباء تھے ان کاموں سے
نفرت کیا کرتے تھے تو مجھے اپنے اندر تغیر پیدا کرنا پڑے گا ۔ پس وہ اپنے بدصورت چہرہ کو
ان کے خوبصورت چہرہ سے ملانے سے گھبراتا ہے اور اس لئے تاریخ سے دُور بھاگتا
ہے ۔ جب آج کل کا مسلمان تاریخ کے آئینہ میں یہ دیکھتا ہے کہ اس کے ماں اور باپ
ہمالیہ سے بھی اونچے قدوں والے تھے ، آسمان بھی ان کے دبد بہ سے کانپتا تھا اور اس
کے مقابلہ میں وہ اپنی تصویر کا خیال کرتا ہے کہ بالکل ایک بالشتیہ نظر آتا ہے اور اس کی
مثال ایک کا رک جتنی بھی نہیں جو دریا میں بہتا چلا جاتا ہے۔ سمندر کی لہریں اُٹھتی ہیں اور
اُس کے آباؤ اجداد کی مضبوط چٹان سے ٹکراتی ہیں اور وہ بلند و بالا ہونے والی لہریں جن کو
دیکھ کر بسا اوقات انسان یہ خیال کرتا ہے کہ وہ دنیا کو بہا کر لے جائیں گی وہ اُس کے
آباؤ اجداد کی چٹانوں سے ٹکرا کر پاش پاش ہو جاتی ہیں ان کا پانی جھاگ بن کر رہ جاتا
ہے اور اس چٹان کے قدموں میں وہ جھاگ پھیل رہی ہوتی ہے، ہوا میں بلبلے پھٹ پھٹ
۔
کر غائب ہوتے چلے جاتے ہیں اور اس کو نظر آتا ہے کہ اس کے آباؤ اجداد کی کیا شان تھی ۔
پھر وہ اپنی طرف دیکھتا ہے کہ ایک چھوٹی سی ندی جس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ایک کارک
کی طرح ادھر اُدھر پھر رہا ہے کبھی وہ کسی چٹان سے ٹکراتا ہے اور کبھی کسی سے وہ دائیں
طرف چلا جاتا ہے اور کبھی بائیں طرف کبھی وہ خش و خاشاک کے ڈھیروں میں چھپ
جاتا ہے اور کبھی گندی جھاگ میں اور ہر شخص اس کی لرزتی اور کپکپاتی ہوئی حالت کو دیکھ کر
اس سے اپنا منہ پھیر لیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ کیا ہی ذلیل چیز ہے ۔ تاریخ سے بھاگنے والا
بز دل ہوتا ہے جس میں یہ جرات نہیں ہوتی کہ وہ حقائق کے آئینہ میں اپنے باپ دادا کی
شکل کے سامنے اپنی شکل رکھ سکے ۔ بہادر اور ہمت والا انسان خود جاتا ہے اور اس آئینہ کو
اُٹھاتا ہے وہ اس آئینہ میں اپنی شکل کو دیکھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے اور کہتا ہے ہاں
میرے آباء اجداد اگر چٹان تھے تو میں بھی چٹان بن کر رہوں گا وہ اگر طوفان تھے تو میں

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۳۲
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
ان سے بھی اونچا طوفان بنوں گا ۔ وہ اگر سمندر کی لہروں کی طرح اُٹھتے تھے تو میں ان
سے بھی اونچا اٹھوں گا ۔ تم جانتی ہو کہ وہ لڑکی جس کے نمبر کلاس میں زیادہ ہوتے ہیں وہ
اپنے نمبروں کو چھپاتی نہیں بلکہ ہر ایک کو بتاتی ہے ۔ نمبروں کا بتانا ایسا ہی ہوتا ہے جیسے
انسان کا اپنا منہ دکھانا ۔ وہ اپنا اندرونہ دکھلاتی ہے اور جس کے نمبر کم ہوتے ہیں وہ ان کو
چھپایا کرتی ہے ۔ پس تاریخ کے پڑھنے سے گریز در حقیقت بزدلی کی علامت ہے۔
در حقیقت یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس شخص کو اپنے مکر وہ چہرے کا پتہ ہے اور اس شخص
کو اپنے آباء و اجداد کے حسین چہرے کا بھی پتہ ہے مگر ان دونوں باتوں کے معلوم ہونے
کے بعد وہ یہ جرات نہیں رکھتا کہ ایک آئینہ میں دونوں کی اکھٹی شکل دیکھ سکے ۔
یہاں تک تو میں نے صرف عام پیرا یہ میں اِس مضمون کی اہمیت بیان کی ہے اگر
مذہبی پہلو لے لو تو تاریخ ہی ایک مسلمان کو بتا سکتی ہے کہ کس طرح ایک ریگستان سے ایک
انسان اُٹھا اور اس نے اپنی مقناطیسی قوت سے اپنے ارد گرد کے فولادی ذروں کو جمع کرنا
شروع کیا۔ پھر تھوڑے ہی عرصہ میں وہ ایک علاقہ میں پھیل گیا پھر ملک میں پھیل گیا پھر
زمین کے تمام گوشوں میں بچے بچے پر اُس کی جماعت پھیل گئی ۔ قرآن کریم میں مسلمانوں
کا ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ ان کا نام بَرَرَہ اور سَفَرَة " رکھا ہے ۔ یعنی ان کے قدم
گھر میں لکتے ہی نہیں تھے دُنیا کے گوشوں گوشوں میں پھیلتے جاتے تھے اور جہاں جاتے
تھے اپنی خوش اخلاقی اور اعلیٰ درجہ کے چلن کی خوشبو پھیلاتے جاتے تھے۔ لیکن گجا وہ پھیلنے
والا مسلمان اور گجا آج کا سمٹنے والا مسلمان ، گجا وہ زمانہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
مدینہ میں فرمایا کہ مردم شماری کرو اور دیکھو کہ اب کتنے مسلمان ہو چکے ہیں ۔ مردم شماری کی
گئی اور گنتی کی گئی اور مسلمان مردوں عورتوں اور بچوں کی تعداد سات سو نکلی ۔ تم جانتی ہو کہ
بوہ کی آبادی اس وقت اڑھائی ہزار کے قریب ہے گویا وہ تمہاری ربوہ کی آبادی کا ۱/۴
حصہ تھے۔ اور یہ وہ مردم شماری تھی جو ساری دنیا کے مسلمانوں کی تھی کیونکہ اُس وقت مدینہ
سے باہر مسلمان بہت تھوڑے تھے سوائے حبشہ کے کہ وہاں کوئی پچاس کے قریب مسلمان
ہوں گے یا مکہ میں کچھ مسلمان تھے جو ڈر کے مارے اپنے ایمان کا اظہار نہیں کرتے تھے

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۳۳
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
اور کھلے بندوں اسلام میں شامل نہیں تھے ۔ غرض مردم شماری کی گئی اور سات سو کی آبادی
نکلی ۔ وہ صحابہ جن کے سپرد یہ کام تھا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور
انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! مسلمانوں کی آبادی سات سو نکلی ہے پھر انہوں نے کہا
یا رَسُول اللہ ! آپ نے مردم شماری کا حکم کیوں دیا تھا ؟ کیا آپ کو یہ خیال آیا کہ مسلمان و
تھوڑے ہیں؟ یا رسول اللہ ! اب تو ہم سات سو ہو گئے ہیں اب نہیں دُنیا سے کون مٹا سکتا
ہے۔ سے
آج کہا جاتا ہے کہ مسلمان ساٹھ کروڑ ہیں لیکن ان ساٹھ کروڑ کا دل اتنا مضبوط نہیں
جتنا اُن سات سو کا دل مضبوط تھا ۔ آخر یہ تفاوت جو دلوں کے اندر ہے تمہیں اس کا کس
طرح پتہ لگ سکتا ہے بغیر تاریخ کے مطالعہ کے۔ ایک ایک مسلمان نکلتا تھا اور دُنیا کی
طاقتیں اُس کے سامنے جھک جاتی تھی ۔ وہ نقال نہیں تھا بلکہ خود اپنی ذات میں اپنے آپ
کو آدم سمجھتا تھا ۔ وہ یقین رکھتا تھا کہ دُنیا میری نقل کرے گی میرا کام نہیں کہ میں اس کی نقل
کروں ۔ تم اگر تاریخ پڑھو تو تمہیں پتہ لگے گا آج تم ہر بات میں یورپ کی نقل کر رہی ہو ۔
تم بعض دفعہ کہہ دیتی ہو فلاں تصویر میں میں نے ایسے باغ دیکھے تھے اُف جب تک میں
بھی ایسے بال نہ بنالوں مجھے چین نہیں آئے گا ۔ فلاں پاؤڈر نکلا ہے جب تک اُسے خرید نہ
نہ گا۔ نکلا ہے اُسے
مجھے قرار نہیں آئے گا۔ اس کے معنی یہ ہیںکہ تم سمجھتی ہو کہ تمہارا دشمن بڑا ہے اور تم
چھوٹی ہو ۔ اگر تم بڑی ہو تو اُس کا کام ہے کہ وہ تمہاری نقل کرے اور اگر وہ بڑا ہے تو پھر
تمہارا کام ہے کہ تم اُس کی نقل کرو۔
حضرت عمرؓ کے زمانہ میں اسلامی لشکر ایران کے ساتھ ٹکر لے رہا تھا کہ بادشاہ کو خیال
آیا کہ یہ عرب ایک غریب ملک کے رہنے والے بھوکے ننگے لوگ ہیں اگر ان کو انعام کے
طور پر کچھ روپیہ دے دیا جائے تو ممکن ہے کہ یہ لوگ واپس چلے جائیں اور لڑائی کا خیال
ترک کر دیں چنانچہ اس نے مسلمانوں کے کمانڈر انچیف کو کہلا بھیجا کہ اپنے چند آدمی
میرے پاس بھیجوا دیئے جائیں میں اُن سے گفتگو کرنا چاہتا ہوں ۔ جب وہ ملنے کے لئے
آئے تو اُس وقت بادشاہ بھی اپنے دارالخلافہ سے نکل کر کچھ دور آگے آیا ہو ا تھا اور عیش

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۳۴
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
اور تنعم کا ہر قسم کا سامان اس کے ساتھ تھا ، نہایت قیمتی قالین بچھے ہوئے تھے ، نہایت
اعلیٰ درجے کے کاؤچ اور گرمیاں بچھی ہوئی تھیں اور بادشاہ تخت پر بیٹھا تھا کہ مسلمان
سپاہی آپہنچے۔ سپاہیوں کے پاؤں میں آدھے چھلے ہوئے چمڑے کی جوتیاں تھیں جو مٹی
سے آئی ہوئی تھیں اور ان کے ہاتھوں میں نیزے تھے ۔ جس وقت وہ دروازے پر پہنچے
چو بدار نے آواز دی کہ بادشاہ سلامت کی حضوری میں تم حاضر ہوتے ہوا اپنے آپ کو ٹھیک
کرو۔ پھر اس نے مسلمان افسر سے کہا کہ تمہیں معلوم نہیں کہ کس قسم کے قیمتی قالین بچھے
وئے ہیں تم نے اپنے ہاتھوں میں نیزے اُٹھائے ہوئے ہیں اِن نیزوں سم
پر سے گز رو گے تو ان کو نقصان پہنچے گا ۔ اُس مسلمان افسر نے کہا تمہارے بادشاہ نے ہم
کو بلایا ہے ہم اپنی مرضی سے اس سے ملنے کے لئے نہیں آئے ہیں ۔ اگر ملنے کی احتیاج
ہے تو اُس کو ہے ہمیں نہیں ۔ اسے اگر اپنے قالینوں کا خیال ہے تو اسے کہہ دو کہ وہ اپنے
قالین اٹھا لے۔ ہم جو تیاں اُتارنے یا نیزے اپنے ہاتھ سے رکھنے کے لئے تیار نہیں ۔
اس نے بہتیرا پروٹسٹ کیا اور کہا کہ اندر نہایت قیمتی فرش ہے جو تیاں اُتار دوا اور نیزے رکھ
دو مگر انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا۔ اس نے ہمیں بلایا ہے ہم اپنی مرضی سے اس سے
ملنے نہیں آئے ۔ غرض اسی حالت میں وہ اندر پہنچے۔ وہاں تو بڑے سے بڑا جرنیل اور وزیر
بھی زمین بوس ہوتا اور بادشاہ کے سامنے سجدہ کرتا تھا مگر یہ تنی ہوئی چھاتیوں اور اُٹھی ہوئی
گردنوں کے ساتھ وہاں پہنچے۔ بادشاہ کو سلام کیا اور پھر اُس سے پوچھا کہ بادشاہ تم نے
ہمیں کیوں بلایا ہے؟ بادشاہ نے کہا کہ تمہارا ملک نہایت جاہل پست ، در ماندہ اور مالی تنگی
کا شکار ہے اور پھر عرب وہ قوم ہے کہ جو گوہ تک ایک ادنی جانور ہے ) کھاتی ہے وہ عمدہ
کھانوں سے نا آشنا ہے، عمدہ لباس سے نا آشنا ہے اور بھوک اور افلاس نے اسے
پریشان کر رکھا ہے۔ معلوم ہوتا ہے اس تنگی اور قحط کی وجہ سے تمہارے دل میں یہ خیال پیدا
ہوا ہے کہ ہم دوسرے ملکوں میں جائیں اور ان کو لوٹیں ۔ میں تمہارے سامنے تمہاری اس
تکلیف کو دیکھتے ہوئے یہ تجویز پیش کرتا ہوں کہ تمہارا جتنا لشکر ہے اس میں سے ہر سپاہی کو
میں ایک ایک اشرفی اور ہر افسر کو دو دو اشرفیاں دے دوں گا۔ تم یہ روپیہ لو اور اپنے ملک

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۳۵
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
میں واپس چلے جاؤ ۔ مسلمان کمانڈر نے کہا اے بادشاہ! یہ جو تم کہتے ہو کہ ہماری قوم گوہ
تک کھانے والی تھی اور ہم غربت اور ناداری میں اپنے ایام بسر کر رہے تھے یہ بالکل
درست ہے ۔ ایسا ہی تھا مگر اب وہ زمانہ نہیں رہا۔ خدا تعالیٰ نے ہم میں اپنا ایک رسول بھیجا
اور اُس نے ہم کو خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچایا اور ہم نے اُسے قبول کر لیا۔ تمہارا یہ خیال ہے کہ
ہم روپوؤں کے لئے نکلے ہیں ؟ مگر ہم روپوؤں کے لئے نہیں نکلے تمہاری قوم نے ہم سے
جنگ شروع کی ہے اور اب ہماری تلواریں تبھی نیام میں جائیں گی جب یا تو کلمہ شہادت
پڑھ کر مسلمان ہو جاؤ گے اور یا پھر مسلمانوں کے باجگزار ہو جاؤ گے اور ہمیں جزیہ ادا
کرو گے ۔ ایران کا بادشاہ جو اپنے آپ کو نصف دُنیا کا بادشاہ سمجھتا تھا وہ اس جواب کو
برداشت نہ کر سکا اُسے غصہ آیا اُس نے چوبدار سے کہا جاؤ اور ایک بورے میں مٹی ڈال
کر لے آؤ۔ وہ بوری میں مٹی ڈال کر لے آیا تو اس نے کہا کہ یہ بوری اس مسلمان سردار
کے سر پر رکھ دو اور اسے کہہ دو کہ میں تمہارے سروں پر خاک ڈالتا ہوں اور سوائے اس
مٹی کے تمہیں کچھ اور دینے کے لئے تیار نہیں ۔ وہ مسلمان افسر جس کی گردن ایران کے
بادشاہ کے سامنے نہیں جھکی تھی اس موقع پر اُس نے فوراً اپنی گردن جھکا دی ، پیٹھ پر بوری
رکھی اور اپنے ساتھیوں سے کہا کہ آجاؤ ۔ بادشاہ نے خود ایران کی زمین ہمارے سپرد کر
دی ہے ۔ مشرک تو وہمی ہوتا ہے بادشاہ نے یہ سنا تو اس کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی
اور اُس نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ ان لوگوں کو جلدی پکڑ ومگر وہ اُس وقت تک دُور نکل
چکے تھے۔ ہے اُنہوں نے کہا اب یہ پکڑی جانے والی مخلوق نہیں ہے ۔ پھر وہی بادشاہ جس
نے یہ کہا تھا کہ میں تمہارے سروں پر خاک ڈالتا ہوں وہ میدان چھوڑ کر بھاگا ، پھر ملک
چھوڑ کر بھاگا اور شمالی پہاڑوں میں جا کر پناہ گزین ہو گیا اور اس کے قلعے اور محلات اور
خزانے سارے کے سارے مسلمانوں کے قبضہ میں آ گئے ۔
ابو ہریرہ وہ غریب ابو ہریرہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں سارا دن بیٹھے
رہنے کے خیال سے کوئی گزارہ کی صورت پیدا نہیں کرتا تھا اور جسے بعض دفعہ کئی کئی دن
کے فاقے ہو جایا کرتے تھے۔ ایک دن وہ مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ انہیں کھانسی اُٹھی

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۳۶
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
انہوں نے اپنی جیب میں سے رومال نکالا اور اُس میں بلغم تھو کا اور پھر کہا نخ بخ ابو ہریرہ !
یعنی واہ واہ ابو ہریرہ ! کبھی تو فاقوں سے بے ہوش ہو جایا کرتا تھا اور آج تو کسری کے اس
رومال میں تھوک رہا ہے جسے بادشاہ تخت پر بیٹھتے وقت اپنی شان دکھانے کے لئے خاص
طور پر اپنے ہاتھ میں رکھا کرتا تھا۔ لوگوں نے کہا یہ کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا میں آخری
زمانہ میں مسلمان ہو اتھا میں نے اس خیال سے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں
لوگوں نے بہت کچھ سن لی ہیں اور اب میرے لئے بہت تھوڑا زمانہ باقی ہے یہ عہد کر لیا
کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازہ سے نہیں ہلوں گا سارا دن مسجد میں ہی
رہوں گا تا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی باہر تشریف لائیں میں آپ کی باتیں
سُن سکوں ۔ کچھ دن تو میرا بھائی مجھے روٹی پہنچاتا رہا آخر اس نے روٹی پہنچانی چھوڑ دی
اور مجھے فاقے آنے لگے اور بعض دفعہ سات سات وقت کا فاقہ ہو جاتا تھا اور بھوک کی
شدت کی وجہ سے میں بے ہوش ہو کر گر جاتا تھا لوگ یہ سمجھتے کہ مجھے مرگی کا دورہ ہو گیا ہے
اور عربوں میں یہ رواج تھا کہ جب کسی کو مرگی کا دورہ ہوتا تو اُس کے سر پر جوتیاں مارا
کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ یہ مرگی کا علاج ہے ۔ جب میں بے ہوش ہوتا تو میرے سر پر
بھی وہ جوتیاں مارنا شروع کر دیتے حالانکہ میں بھوک کی شدت کی وجہ سے بے ہوش ہوتا
تھا ۔ اب گجا وہ حالت اور گجا یہ حالت کہ ایران کا خزانہ مسلمانوں کے قبضہ میں آیا اور کہ نے تھا ۔ اس کجا وہ حالت اور
اموال تقسیم ہوئے تو وہ رومال جو شاہ ایران تخت پر بیٹھتے وقت اپنے ہاتھ میں رکھا کرتا تھا
وہ میرے حصہ میں آیا ۔ مگر ایران کا بادشاہ تو آرائش کے لئے اس رو مال کو اپنے ہاتھ میں
رکھا کرتا تھا اور میرے نزدیک اس رومال کی صرف اتنی قیمت ہے کہ میں اس میں اپنا بلغم
ٹھوک رہا ہوں ھے
سوائے تاریخ کے کون سی چیز ہے جو تمہیں اپنے آباء کے ان حالات سے واقف کر
سکتی ہے اور تمہیں بتا سکتی ہے کہ تم کیا تھے اور اب کیا ہو ۔ کسی ملک میں مسلمان عورت نکل
جاتی تھی تو لوگوں کی مجال تک نہیں ہوتی تھی کہ وہ اُس کی طرف اپنی آنکھ اُٹھا سکیں ۔ آجکل
ربوہ کی گلیوں میں احمدی عورتیں پھرتی ہیں تو ہمیں ڈر ہوتا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ باہر کا کوئی

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۳۷
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
او باش آدمی یہاں آیا ہو ا ہوا اور وہ کوئی شرارت کر جائے ۔ لیکن ایک وہ زمانہ گزرا ہے کہ
مسلمان عورتیں دُنیا کے گوشے گوشے میں جاتیں ، اکیلے اور تن تنہا جاتیں اور کسی کو جرات
نہیں ہوتی تھی کہ وہ ان کی طرف ترچھی نگاہ سے دیکھ سکے اور اگر کبھی کوئی ایسی غلطی کر بیٹھتا
تو وہ اُس کا ایسا خمیازہ بھگتا کہ نسلوں نسل تک اُس کی اولاد ناک رگڑتی چلی جاتی ۔
مسلمان اپنے ابتدائی دور میں ہی دنیا میں پھیل گئے تھے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات پر ابھی اسی نوے سال ہی گزرے تھے کہ وہ چین اور ملایا اور سیلون اور ہندوستان
کے مختلف گوشوں میں پھیل گئے ادھر وہ افریقہ کے مغربی ساحلوں تک چلے گئے تھے اور ان
کی لہریں یورپ کے پہاڑوں سے ٹکرا رہی تھیں ۔ اس ابتدائی دور میں مسلمانوں کا ایک
قافلہ جس کو سیلون کے بدھ بادشاہ نے خلیفہ وقت کے لئے کچھ تحائف بھی دیئے تھے سیلون
سے روانہ ہوا اور اسے سندھ میں لوٹ لیا گیا ۔ سندھ میں اُن دنوں راجہ داہر کی حکومت تھی
جب اس قافلہ کے لوٹے جانے کی خبر مشہور ہوئی تو گورنر عراق کا والی مکر ان کو حکم پہنچا کہ
ہمارے پاس یہ خبر پہنچی ہے کہ مسلمانوں کا ایک قافلہ جو سیلون سے چلا تھا وہ سندھ میں ٹوٹا
گیا ہے اور مسلمان مرد اور عورتیں قید ہیں تم اس واقعہ کی تحقیق کر کے ہمیں اطلاع دو۔
والی مکران نے راجہ داہر سے دریافت کیا تو اُس نے اِس واقعہ کا انکار کر دیا ۔ مسلمان
چونکہ خود راست باز تھے اس لئے وہ سمجھتے تھے کہ دوسرے لوگ بھی سچ بولتے ہیں جب
راجہ داہر نے انکار کر دیا تو انہوں نے بھی مان لیا کہ یہ بات سچ ہو گی ۔ کچھ عرصہ کے بعد
ایک اور قافلہ انہوں نے اسی طرح ٹوٹا اور ان میں سے بھی کچھ عورتیں انہوں نے قید
کیں ۔ ان عورتوں میں سے ایک عورت نے کسی طرح ایک مسلمان کو جو قید نہیں ہوا تھا
یا قید ہونے کے بعد کسی طرح رہا ہو گیا تھا کہا کہ میرا پیغام مسلمان قوم کو پہنچا دو کہ ہم یہاں
قید ہیں اور مسلمان حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہم کو بچائے ۔ اُس وقت خلیفہ بنوامیہ افریقہ پر
چڑھائی کی تجویزیں کر رہا تھا اور سپین فتح کرنے کی سکیم بن رہی تھی اور تمام علاقوں میں یہ
احکام جاری ہو چکے تھے کہ جتنی فوج میسر آسکے وہ افریقہ کے لئے بھیجوا دی جائے ۔ اُس
وقت وہ پیغامبر پہنچا اور اُس نے عراق کے گورنر کو جو حجاج نامی تھا اور جو سخت بد نام تھا یہ

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۳۸
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
رہے
پیغام پہنچایا۔ اس میں بدنامی کی بھی باتیں ہوں گی مگر اس جیسا نڈر، بہادر اور اسلام کے
لئے قربانی کرنے والا آدمی بھی اُس زمانہ میں ہمیں شاذ و نادر ہی نظر آتا ہے ۔ آنے والے
نے حجاج سے کہا کہ میں سندھ سے آیا ہوں ۔ وہاں یکے بعد دیگرے دومسلمان قافلے
لوٹے گئے ہیں اور کئی مسلمان قید ہیں ۔ راجہ داہر نے گورنر مکر ان سے کہا یہ بالکل جھوٹ کہا ۔ کہا
ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ۔ حجاج نے کہا کہ میں کس طرح مان لوں کہ تم جو کچھ کہہ ر۔
ہو درست کہہ رہے ہو۔ ہر بات کی دلیل ہونی چاہئے بغیر کسی دلیل کے میں تمہاری بات
نہیں مان سکتا ۔ اُس نے کہا کہ آپ مانیں یا نہ مانیں واقعہ یہی ہے کہ وہ لوگ جھوٹ بول
رہے ہیں ۔ حجاج نے کہا کہ اول تو تمہاری بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہم نے گورنر
مکر ان کو لکھا اور اُس نے جو جواب دیا وہ تمہارے اس بیان کے خلاف ہے دوسرے تمہیں
یہ بات یاد رکھنی چاہئے ۔ خلیفہ وقت کا حکم ہے کہ جتنی فوج میسر ہو افریقہ بھیج دو پس اس
وقت ہم اپنی فوجوں کو کسی اور طرف نہیں بھیج سکتے ۔ غرض اس نے ہر طرح سمجھایا مگر حجاج پر
کوئی اثر نہیں ہوا اور اُس نے کہا کہ میرے حالات اس قسم کے نہیں کہ میں اس طرف توجہ
کر سکوں ۔ جب وہ ہر طرح دلائل دے کر تھک گیا تو اُس نے کہا میرے پاس آپ کے
لئے اور خلیفہ وقت کے لئے ایک پیغام بھی ہے ۔ حجاج نے کہا کے وہ کیا ہے؟ اُس نے کہا
کہ جب میں چلا ہوں تو ایک مسلمان عورت جو قید ہونے کے خطرہ میں تھی اور اس وقت
تک قید ہو چکی ہوگی اُس نے مجھے یہ پیغام دیا تھا کہ اسلامی خلیفہ اور عراق کے گورنر کو
ہماری طرف سے یہ پیغام دے دیں کہ مسلمان عورتیں ظالم ہندوؤں کے ہاتھ میں قید ہیں
اور ان کی عزت اور ان کا ناموس محفوظ نہیں ہے ہم مسلمان قوم سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ
اپنے فرض کو ادا کرے اور ہمیں یہاں سے بچانے کی کوشش کرے۔ کوئی ملک نہیں ، کوئی
قوم نہیں دو یا تین عورتیں ہیں اور بیس یا پچیس مرد ہیں جن کے بچانے کے لئے بعض دفعہ
ضلع کا ڈپٹی کمشنر بھی یہ کہہ دیتا ہے کہ میرے پاس سپا ہی موجود نہیں یہ ایک معمولی واقعہ ہے
اس کا حجاج پر یہ اثر ہوتا ہے کہ وہی حجاج جو یہ کہہ رہا تھا کہ ہمارے پاس فوج نہیں ہم
یورپ پر حملہ کی تیاری کر رہے ہیں وہ اس پیغام کو سُن کر گھبرا کر کھڑا ہو گیا اور جب اُس

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۳۹
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
آنے والے آدمی نے پوچھا کہ اب آپ مجھے کیا جواب دیتے ہیں؟ تو حجاج نے کہا کہ
اب کہنے اور سننے کا کوئی وقت نہیں اب میرے لئے کوئی اور فیصلہ کرنے کا سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا اب اس کا جواب ہندوستان کی فوج کو ہی دیا جائے گا ۔ چنانچہ اُس نے بادشاہ کو
لکھا اُس نے بھی یہی کہا کہ ٹھیک فیصلہ ہے اب ہمارے پاس غور کرنے کا کوئی موقع باقی
نہیں ۔ اور اس فیصلے کے مطابق مسلمان فوج سندھ کے لئے روانہ کر دی گئی ۔ درمیان میں
کوئی ہزار میل کا فاصلہ ہے یا اس سے بھی زیادہ اور اس زمانے میں موٹروں کے ساتھ بھی
اس فاصلے کو آسانی سے طے نہیں کیا جا سکتا لیکن بادشاہ نے حکم دیا کہ اب مسلمانوں کی
عزت اور ناموس کا سوال ہے بغیر کسی التوا کے جلد سے جلد منزلِ مقصود پر مسلمانوں کا پہنچنا
ضروی ہے چنانچہ مسلمان درمیان میں کہیں ٹھہرے نہیں اُنہوں نے اونٹوں اور گھوڑوں پر
رات دن سفر کیا اور بارھویں دن اس فاصلے کو جو آج ریلوں اور موٹروں کے ذریعہ بھی
اتنے قلیل عرصہ میں طے نہیں کیا جا سکتا اپنی ان تھک محنت اور کوشش کے ساتھ طے کرتے
ہوئے وہ ہندوستان کی سرحد پر پہنچ گئے ۔ اب تو تمہارا اپنا وجو د ہی بتا رہا ہے کہ اس مہم کا
نتیجہ کیا ہوا ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ آٹھ ہزار سپاہی جو بصرہ سے چلا تھا ۔ اس آٹھ ہزار سپاہی نے
دو مہینہ کے اندر اندر سندھ، ملتان اور اس کے گرد و نواح تک کو فتح کر لیا اور وہ قیدی
بچائے گئے ، عورتیں بچائی گئیں اور سندھ کا ملک جس میں راجہ داہر کی حکومت تھی اسے
بچائی اور جس میں راجہ داہر کی قدیمی
سارا کا سارا فتح کر لیا گیا اور پھر مسلمانوں کا لشکر ملتان کی طرف بڑھا مگر بد قسمتی سے
بادشاہ کی وفات کے بعد اُس کا بھائی تخت نشین ہوا اُسے ان لڑائیوں میں بادشاہ سے بھی
اختلاف تھا اور افسروں سے بھی اختلاف تھا ۔ جب وہ اپنے بھائی کی وفات کے بعد
حکومت کے تخت پر بیٹھا تو اُس نے محمد بن قاسم کو جو ایک فاتح جرنیل تھا اور جو ارادہ رکھتا
تھا کہ حملہ کر کے بنگال تک چلا جائے معزول کر کے واپس آنے کا حکم دے دیا اور جب وہ
واپس آیا تو اسے قتل کروا دیا ور نہ ہندوستان کا نقشہ آج بالکل اور ہوتا ۔ آج صرف یہاں
پاکستان نہ ہوتا بلکہ سارا ہندوستان ہی پاکستان ہوتا ۔
جن ملکوں کو عربوں نے فتح کیا ہے اُن میں اسلام اس طرح داخل ہوا ہے کہ کوئی

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۴۰
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
شخص اسے قبول کرنے سے بچا نہیں ۔ غیر قو میں جو ہندوستان میں آئی ہیں ان کے اندر
تبلیغی جوش نہیں تھا اس لئے انہوں نے چند علاقوں کو فتح کیا ہے۔ وہاں کے رہنے والوں
میں اسلام کی دشمنی بھی تھی ، اسلامی تعلیم سے منافرت بھی تھی اور پھر ان فاتح اقوام کا
سلوک بھی اچھا نہیں تھا لیکن عرب تو اس طرح بچھ جاتا تھا کہ وہ جس ملک میں جاتا اپنے
آپ کو حاکم نہیں سمجھتا تھا بلکہ لوگوں کا خادم سمجھتا تھا نتیجہ یہ ہوتا کہ تھوڑے عرصہ میں ہی
سارے کا سارا ملک مسلمان ہو جاتا ۔ پس اگر اُس زمانہ میں ہندوستان کو فتح کر لیا جاتا تو
یقیناً آج ہندوستان ، ایران اور مصر کی طرح ایک مسلمان ملک ہوتا کیونکہ وہ لوگ
عربوں کا نمونہ دیکھتے تھے ۔ اُن کی خدمت اور حسن سلوک کو دیکھتے تھے ، اُن کی دیانت اور
راست بازی کو دیکھتے تھے اور ان اخلاق سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے تھے۔ ان کے
سامنے عرب یا غیر عرب کا سوال نہیں ہوتا تھا بلکہ صرف سچائی کا سوال ہوتا تھا جس کے بعد
بغض اور کینے آپ ہی آپ مٹ جاتے ہیں ۔ تمہارے باپ دادا کے یہ حالات سوائے
تاریخ کے تمہیں اور کس ذریعہ سے معلوم ہو سکتے ہیں ۔ یہی چیز ہے جو تمہیں فائدہ پہنچا سکتی
ہے ورنہ محض دو دو نے چار سے یعنی دو کو دو سے ضرب دی جائے تو چار حاصل ہوتے ہیں
تمہیں کیا نفع حاصل ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر تم تاریخ پڑھو اور تم ذرا بھی عقل رکھتی ہو ذرا بھی
جستجو کا مادہ اپنے اندر رکھتی ہو تو تمہاری زندگی ضائع نہیں ہو سکتی ۔
مضمون تو میں نے اور شروع کیا تھا مگر میں رو میں بہہ کر کہیں کا کہیں چلا گیا اور میں
کہہ یہ رہا تھا کہ کبھی زمانہ بدلتا ہے اور لوگ اس کے ساتھ بدلتے چلے جاتے ہیں اور بعض
لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے ساتھ زمانوں کو بدل دیتے ہیں ۔ مسلمان وہ قوم تھی
جو
زمانے کے ساتھ نہیں بدلی بلکہ زمانے کو اس نے اپنے ساتھ بدل دیا اور وہ جہاں جہاں
گئے انہوں نے لوگوں کو اپنے اخلاق کی نقل پر مجبور کر دیا ۔ اپنے لباس کی نقل پر مجبور کر دیا ،
اپنے تمدن کی نقل پر مجبور کر دیا اور وہ دنیا کے اُستاد اور راہنما تسلیم کئے گئے ۔ آج مسلمان
عورت یورپ کی بے پردگی کی نقل کر رہی ہے حالانکہ کبھی وہ زمانہ تھا کہ مسلمان عورتوں
کے پردہ کو دیکھ کر یورپ کی عورتوں نے پردہ کیا۔ چنانچہ نوں (NUNS) کو دیکھ لو ۔

آج 10 میں سے 10 باقی