اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلو
انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۴۱
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
-
یورپ ایک بے پر د ملک تھا اور بے پردگی ان میں فیشن سمجھا جاتا تھا لیکن جب انہوں نے
دیکھا کہ مسلمان عورت پردہ کرتی ہے تو بہت حد تک انہوں نے بھی پردہ لے لیا۔ چنانچہ
ننز (NUNS) میں گو پورا پردہ نہ ہو لیکن ان کی نقاب بھی ہوتی ہے ، ان کی پیشانی بھی ڈھکی
ہوئی ہوتی ہے اور ان کے جسم پر کوٹ بھی ہوتا ہے جس سے ان کے تمام اعضاء ڈھکے
ہوئے ہوتے ہیں اور گو ہم اسے پورا اسلامی پردہ نہ کہہ سکیں مگر نوے فیصدی پر دہ ان میں
ضرور پایا جاتا ہے ۔ حالانکہ یہ وہ عورت تھی جو اسلام کے یورپ میں جانے سے پہلے تنگی
پھرتی تھی اور جیسے بندریا کو ایک گھگھری پہنا دی جاتی ہے اسی طرح انہوں نے ایک
کھکھری پہنی ہوئی ہوتی بھی چنانچہ یورپ کی پُرانی تصویریں دیکھ لو عورتوں کے باز وٹانیں
اور سینہ وغیرہ سب ننگا ہوتا تھا مگر جب مسلمان عورتوں کو انہوں نے پردہ کرتے ہوئے
دیکھا تو انہوں نے بھی پردہ کے بہت سے حصوں کو لے لیا۔ مگر اب یورپ پھر اُسی پہلے
زمانہ کی طرف جا رہا ہے اور مسلمان عورت بھی پردہ اُتار کر خوش ہوتی ہے کہ وہ یورپ کی
نقل کر رہی ہے۔ آج کی مسلمان عورت یہ کہتی ہے کہ ہم زمانہ کے ساتھ چلیں اور پرانی
مسلمان عورت یہ کہتی تھی کہ زمانہ میرے ساتھ ہے۔ یہ اپنی غلامی کا اقرار کرتی ہے اور وہ
اپنی بادشاہی کا اعلان کرتی تھی کہ مجھے کیا ضرورت ہے کہ میں دوسروں کی نقل کروں ہے
لوگوں کا کام ہے کہ وہ میری نقل کریں ۔ غرض میں کہہ یہ رہا تھا کہ ایک زمانہ تھا کہ ہمارے ا کا کام ہے کہ وہ میری ملک
لئے تعلیم میں مشکلات تھیں ۔ تعلیم یں
ایک عیسائی قوم ہم پر حاکم تھی اور مغربی تعلیم دلوانے میں ہمارے لئے مشکلات تھیں ۔
پس میں اس بات پر زور دیتا تھا کہ ہماری لڑکیاں دینیات کلاس میں پڑھیں اور اپنا سارا
زور مذہبی اور دینی تعلیم کے حصول میں صرف کریں اور شاید جماعت میں میں اکیلا ہی
تھا جو اس بات پر زور دیتا تھا ورنہ جماعت کے افسر کیا اور افراد کیا ان سب کی مختلف
وقتوں میں یہی کوشش رہی کہ ہائی سکول کے ساتھ ایک بورڈ نگ بنانے کی اجازت دے
دی جائے تا کہ بیرون جات سے لڑکیاں آئیں اور وہ قادیان میں رہ کر انگریزی تعلیم
حاصل کریں ۔ اسی طرح اس بات پر بھی زور دیا جاتا رہا کہ لڑکیوں کے لئے کالج کھولنے
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۴۲
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
کی اجازت دی جائے ۔ مگر میں نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی لیکن آج میں ہی زنانہ کالج کا
افتتاح کر رہا ہوں ۔ یہ تیسری قسم کی چیز ہے نہ میں زمانہ کے ساتھ بدلا نہ زمانہ میرے
ساتھ بدلا بلکہ خدا تعالیٰ نے زمانہ میں ایسی خوشگوار تبدیلی پیدا کر دی کہ اب تعلیم کو اسلامی
طریق کے ماتحت ہم کالج میں رائج کر سکتے ہیں ۔ یہ کہ اس تعلیم کی آئندہ کیا تفصیلات ہوں
گی اس کو جانے دو لیکن یہ کتنا خوش گوار احساس ہے کہ پاکستان بننے کے بعد یونیورسٹی کے
مضامین میں ایک مضمون اسلامیات کا بھی رکھا گیا ہے جس میں اسلامی تاریخ پر خاص طور
پر زور دیا جائے گا۔ پس ہم زمانہ کے ساتھ نہیں بدلے ۔ زمانہ بھی ہمارے ساتھ نہیں بدلا
کیونکہ جو زور ہمارے نزدیک اسلامی تعلیم پر ہونا چاہئے وہ ابھی نہیں ہے لیکن خدا تعالیٰ
نے زمانہ کو سمو دیا ہے اور اسے کچھ ہمارے مطابق کر دیا ہے اور کچھ ابھی ہمارے مطابق
نہیں ۔ پس ان بدلے ہوئے حالات کے مطابق جبکہ ہم سہولت کے ساتھ کالج میں بھی
دینیات کی تعلیم دے سکتے ہیں میں نے فیصلہ کیا کہ دینیات کلاسز کو اُڑا دیا جائے اور اسی
کالج میں لڑکیوں کو زائد دینی تعلیم دی جائے تا کہ وہ کالج کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی لحاظ
سے بھی اعلیٰ درجہ کی معلومات حاصل کر لیں اور اسلام پر ان کی نظر وسیع ہو جائے ۔ عیسائی
حکومت جو تعلیم میں پہلے دخل دیا کرتی تھی وہ اب باقی نہیں رہی ۔ پس میں نے فیصلہ کیا
کہ اب ہمیں کالج قائم کر دینا چاہئے تا کہ ہماری لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے پاکستان
میں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ عورتیں ہیں اُن کی برابری کر سکیں اور ایک مقام پر ان کے ساتھ بیٹھ
سکیں ۔ گو ہونا تو یہ چاہئے کہ اس تعلیم کو حاصل کرنے کے بعد تمہاری دماغی کیفیت اور تمہاری
قلبی کیفیت اور تمہاری ذہانت دوسروں سے بہت بالا اور بلند ہو اور جب بھی تم اُن کے
پاس بیٹھو وہ محسوس کریں کہ تمارا علم اور ہے اور اُن کا علم اور تمہارا علم آ اعلم آسمانی ہے اور اُن کا
زمینی ۔ اور اگر تم قرآن کریم کو سمجھنے کی کوشش کرو اور اس پر غور کرنے کی عادت ڈالو تو یہ
کوئی بڑی بات نہیں ۔ تم انونس پاس ہو لیکن میں انٹرنس میں فیل ہوا تھا بلکہ واقعہ تو یہ ہے
کہ میں مڈل پاس بھی نہیں کیونکہ میں مڈل میں بھی فیل ہوا تھا۔ درحقیقت قانون کے
مطابق میری تعلیم پرائمری تک ختم ہو جانی چاہئے تھی کیونکہ جہاں تک مجھے یاد ہے میں نے
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۴۳
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
پرائمری کا امتحان بھی پاس نہ کیا تھا مگر چونکہ گھر کا سکول تھا اِس لئے اساتذہ مجھے اگلی
کلاسوں میں بٹھاتے چلے گئے ۔ پس میں پرائمری پاس بھی نہیں اور تم تو میٹرک کا امتحان
پاس کر چکی ہو ۔ پھر ایف اے بنو گی اس کے بعد بی اے بنو گی اور پھر انشاء اللہ ایم اے
کی کلاسز کھل جائیں گی اور تم ایم اے ہو جاؤ گی ۔ اگر تم یہ سمجھو کہ قرآن کریم کے علوم کے
مقابلہ میں دُنیا کے علوم بالکل بیچ ہیں تو یقیناً تم تلاش کرو گی کہ قرآن کریم میں وہ علوم کیوں
پائے جاتے ہیں۔ پہلے ہمیشہ ایمان پیدا ہوتا ہے اور پھر عمل پیدا ہوتا ہے اگر تمہیں یقین ہو
که قرآن کریم میں وہ علم بھرا ہوا ہے جو دُنیا میں نہیں تو یقیناً تم تلاش کرو گی کہ وہ ہے
کہاں؟ اور جب تم تلاش کرو گی تو وہ تمہیں مل جائے گا۔
قرآن کریم خود بتاتا ہے کہ وہ ایک بند خزانہ ہے اس کے الفاظ ہر ایک کے لئے گھلے
ہیں ، اس کی سورتیں ہر ایک کے لئے کھلی ہیں مگر اُس کے لئے کھلی ہیں جو پہلے ایمان لاتا
ہے وہ فرماتا ہے لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ " وہ لوگ جو ہماری برکت اور رحمت سے
ممسوح کئے جاتے ہیں وہی سمجھ سکتے ہیں کہ قرآن کریم میں کیا کچھ بیان ہوا ہے ۔ باقی
عربی کتابیں عربی جاننے سے سمجھی جاسکتی ہیں لیکن قرآن ایمان سے سمجھا جا سکتا ہے ۔ اگر
تمہیں کامل ایمان حاصل ہو اور پھر تم اس کو دیکھو تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا کی کسی مجلس
ہیں ، دُنیا میں ، دُنیا کی کسی یونیورسٹی کی ڈگری یافتہ عورت سے تم نیچی نہیں ہو سکتی ۔ وہ تمہیں اس طرح
دیکھیں گی جس طرح شاگرد اپنے اسا تذہ اور معلمین کو دیکھتے ہیں کیونکہ تمہارے پاس وہ
چیز ہو گی جو اُن کے پاس نہیں ہو گی ۔ مگر مصیبت یہ ہے کہ احمدی نو جوان بھی ابھی اس بات
پر تو ایمان لے آیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنا ماً مور بھیجا وہ اس بات پر بھی ایمان لے آیا
ہے کہ احمدیت سچی ہے مگر ابھی اس بات پر اُسے پختہ ایمان حاصل نہیں ہوا کہ قرآن کریم
میں ہر چیز موجود ہے ۔ اگر یہ بات حاصل ہو جاتی تو آج ہماری جماعت کہیں سے کہیں پہنچ
جاتی ۔ اگر تمہاری جیب میں روپیہ موجود ہو تو کیا ضروت ہے کہ تم صندوق کھولنے جاتی ہو تم
اپنی جیب میں ہاتھ ڈالتی ہو اور روپیہ نکال لیتی ہو ۔ اگر واقعہ میں ایک احمدی مرد اور
عورت کے دل میں یہ ایمان ہو کہ قرآن کریم میں ہر چیز موجود ہے تو وہ کسی اور طرف
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۴۴
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
جائے گا کیوں؟ وہ قرآن پر غور کرے گا اور اُسے وہ کچھ ملے گا جو اُسے دوسری کتابوں
میں مل سکتا ہی نہیں ۔ تب اُس کی زندگی دوسروں سے زیادہ اعلیٰ ہو گی اور وہ ان میں ایک
ممتاز حیثیت کا حامل ہوگا ۔ بے شک بعض مجبوریوں کی وجہ سے اسے بھی یونیورسٹیوں میں
پڑھنا پڑے گا مگر اس کو آخری ڈگری دینے والا کوئی چانسلر نہیں ہوگا ، کوئی گورنر نہیں ہوگا ،
کوئی وزیر نہیں ہوگا بلکہ اسے آخری ڈگری دینے والا خدا ہو گا ۔ اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ
کی ڈگری کے مقابلہ میں انسانوں کی ڈگری کوئی حقیقت نہیں رکھتی ۔
غرض یہ کالج میں نے اس لئے کھولا ہے کہ اب دین اور دُنیا کی تعلیم چونکہ مشترک ہو
سکتی ہے اس لئے اسے مشترک کر دیا جائے ۔ اس کالج میں پڑھنے والی دو قسم کی لڑکیاں
ہو سکتی ہیں۔ کچھ تو وہ ہوں گی جن کا مقصد یہ ہوگا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دُنیاوی
کام کریں اور کچھ وہ ہوں گی جن کا مقصد یہ ہو گا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دین کی
خدمت کریں ۔ میں دونوں سے کہتا ہوں کہ دینی خدمت بھی دُنیا سے الگ نہیں ہو سکتی اور
دنیا کے کام بھی دین سے الگ نہیں ہو سکتے ۔ اسلام نام ہے خدا تعالیٰ کی محبت اور بنی نوع
انسان کی خدمت کا ۔ اور بنی نوع انسان کی خدمت ایک دنیوی چیز ہے جس طرح
خدا تعالیٰ کی محبت ایک دینی چیز ہے ۔ پس جب اسلام دونوں چیزوں کا نام ہے اور جب
وہ لڑکی جو اس لئے پڑھتی ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دُنیا کا کام کرے اور وہ لڑکی جو
اس لئے پڑھتی ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دین کا کام کرے اور دونوں اپنے آپ کو
مسلمان کہتی ہیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ جو لڑ کی اس لئے پڑھتی ہے کہ وہ دُنیا کا کام کرے
اُسے معلوم ہے کہ خدا تعالیٰ سے محبت کرنا بھی دین کا حصہ ہے اور جولڑ کی اس لئے پڑھتی
ہے کہ وہ دین کا کام کرے اُسے معلوم ہے کہ بنی نوع انسان کی خدمت کرنا بھی دین کا
حصہ ہے پس دونوں کا مقصد مشترک ہو گیا۔ جو دینی خدمت کی طرف جانے والی ہیں
اُنہیں یا درکھنا چاہئے کہ بنی نوع انسان کی خدمت کرنا بھی دین کا حصہ ہے ۔ دین کے معنی
صرف سُبْحَانَ اللهِ ، سُبْحَانَ اللہ کرنے کے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنے
اور ان کے دکھ درد کو دور کرنے میں حصہ لینے کے بھی ہیں ۔ اور جو لڑ کیاں دُنیا کا کام کرنا
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۴۵
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
چاہتی ہیں انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام نے خدا تعالیٰ کی محبت پر بھی زور دیا ہے پس
اُنہیں دُنیوی کاموں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی محبت کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے بلکہ ہمیشہ
اس کی محبت اپنے دلوں میں زیادہ سے زیادہ پیدا کرتے چلے جانا چاہئے ۔ اور چونکہ
دونوں قسم کی لڑکیاں در حقیقت ایک ہی مقصد اپنے سامنے رکھتی ہیں اس لئے جو اختلاف
تمہیں اپنے اندر نظر آسکتا تھا وہ نہ رہا اور تم سب کا ایک ہی مقصد اور ایک ہی مدعا ہو گیا۔
پس یہ مقصد ہے جو تمہارے سامنے ہوگا اور اس مقصد کے لئے تمہیں دینی روح بھی اپنے
اندر پیدا کرنی چاہئے اور بنی نوع انسان کی خدمت کا جذ بہ بھی اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے
تا کہ وہ مقصد پورا ہو جس کے لئے تم اس کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آئی ہو۔
دوسرے کالجوں میں پڑھنے والی لڑکیاں ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو بھلا کر دنیوی کاموں میں
ہی منہمک ہو جائیں مگر چونکہ یہ کالج احمد یہ کالج ہے اس لئے تمہارا فرض ہے کہ تم دونوں
دامنوں کو مضبوطی سے پکڑے رہو۔ اگر ایک دامن بھی تمہارے ہاتھ سے چُھوٹ جاتا ہے
تو تم اُس مقصد کو پورا نہیں کر سکتیں جو تمہارے سامنے رکھا گیا ہے اور جس کے پورا کرنے
کا تم نے اقرار کیا ہے ۔ پس ان ہدایات کے ساتھ میں احمد یہ زنانہ کالج کے افتتاح کا
اعلان کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جو اس کالج میں پڑھانے والی ہوں گی وہ بھی اس
بات کو مد نظر رکھ کر پڑھائیں گی کہ طالبات کے اندر ایسی آگ پیدا کی جائے کہ ان کو پارہ
کی طرح ہر وقت بے قرار اور مضطرب رکھے ۔ جس طرح پارہ ایک جگہ پر نہیں ٹکتا بلکہ وہ
ہر آن اپنے اندر ایک اضطرابی کیفیت رکھتا ہے اسی طرح تمہارے اندر وہ سیماب کی طرح
تڑپنے والا دل ہونا چاہئے جو اُس وقت تک تمہیں چین نہ لینے دے جب تک تم احمدیت
اور اسلام کو اور احمدیت اور اسلام کی حقیقی روح کو دُنیا میں قائم نہ کر دو ۔ اسی طرح
پروفیسروں کے اندر بھی یہ جذبہ ہونا چاہئے کہ وہ صحیح طور پر تعلیم دیں، اخلاق فاضلہ
سکھائیں اور سچائی کی اہمیت تم پر روشن کریں ۔
تمہیں برا تو لگے گا مگر واقعہ یہی ہے کہ عورت سچ بہت کم بولتی ہے اس کے نزدیک
اپنے خاوند کو خوش کرنے کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے اور سچائی کی کم ۔ جب اسے پتہ لگتا ہے
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۴۶
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
کہ فلاں بات کے معلوم ہونے پر میرا خاوند ناراض ہوگا تو بھی اس معاملہ میں جھوٹ ہی
بولتی ہے سچائی سے کام نہیں لیتی کیونکہ وہ ڈرتی ہے کہ اگر میں نے سچ بولا تو میرا خاوند
ناراض ہو گا ۔ وہ ایک طرف تو یہ دعوی کرتی ہے کہ میں محکوم نہیں مجھے مرد کے برابر حقوق
حاصل ہیں اور دوسری طرف وہ مرد سے ڈرتی ہے۔ اگر اس کا مرد سے ڈرنا ٹھیک ہے تو
پھر وہ محکوم ہے اسے دُنیا کے کسی فلسفہ اور قانون نے آزاد نہیں کیا ۔ اور اگر وہ مرد کے برابر
قومی رکھتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ جھوٹ بولے اور اسی طرح صداقت پر قائم نہ رہے
جس طرح آزاد مرد صداقت پر قائم رہتے ہیں ۔ یہ ایک چھوٹا مسئلہ ہے لیکن تمہاری اصلاح
کے ساتھ نہایت گہرا تعلق رکھتا ہے۔ تمہیں اپنے دل میں یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ تم آزاد ہو یا
نہیں۔ اگر تم آزاد نہیں ہو تو کہو کہ خدا نے ہمیں غلام بنا دیا ہے اور چھوڑ واس بات کو کہ
تمہیں مردوں کے برابر حقوق حاصل ہونے چاہئیں اور اگر تم آزاد ہو تو خاوند کے ڈر کے
مارے جھوٹ بولنا اور راستی کو چھپانا ایک لغو بات ہے ۔
اسی طرح میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے ملک کی عورت میں کام کرنے کی عادت بہت
کم ہے ۔ لجنہ بنی ہوئی ہے اور کئی دفعہ میں اِسے اس طرف توجہ بھی دلا چکا ہوں مگر ہنوز
روز اول والا معاملہ ہے۔ تمہیں اپنے کالج کے زمانہ میں اس بات پر بھی غور کرنا چاہئے
کہ عورت کی زندگی زیادہ سے زیادہ کس طرح مفید بنائی جاسکتی ہے۔ یہ پرانا دستور جو
ہمیشہ سے چلا آیا ہے اور اب بھی ہے کہ کھانا پکانا عورت کے ذمہ ہے اس میں اب تبدیلی
کی ضروت ہے کیونکہ اس کے نتیجہ میں عورت صرف کھانے پینے کے کام کے لئے ہی رہ گئی
ہے اس کے پاس کوئی وقت ہی نہیں بچتا جس میں وہ دینی یا مذہبی یا قومی کام کر سکے ۔
یورپ کے مدبرین نے مل کر اس کا کچھ حل سوچا ہے اور اس وجہ سے اُن کی عورتوں کو بہت
سا وقت بچ جاتا ہے مثلاً یورپ نے ایک قسم کی روٹی ایجاد کر لی ہے جسے ہمارے ہاں ڈبل
روٹی کہتے ہیں ۔ یہ روٹی عورتیں گھر میں نہیں پکاتیں بلکہ بازار سے آتی ہے اور مرد عورتیں
اور بچے سب اسے استعمال کرتے ہیں ۔ مجھے یہ تو معلوم نہیں کہ بادشاہ کے ہاں کیا دستور
ہے کہ آیا اُس کی روٹی بازار سے آتی ہے یا نہیں لیکن یورپ میں ایک لاکھ میں سے
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۴۷
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
ننانوے ہزار نو سو ننانوے یقیناً بازار کی روٹی ہی کھاتے ہیں اور اس طرح وہ اپنا بہت سا
وقت بچا لیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس قسم کے کھانا پکانے کے برتن
(Cooke) نکالے ہوئے ہیں جن سے بہت کم وقت میں سبزی اور گوشت وغیرہ تیار ہو
جاتا ہے ۔ پھر انہوں نے اپنی زندگیاں اس طرح ڈھال لی ہیں کہ عام طور پر وہ ہوٹلوں
میں کھانا کھاتے ہیں ۔ یورپ میں بالعموم چار کھانے ہوتے ہیں صبح کا ناشتہ ، دو پہر کا کھانا ،
شام کا ناشتہ اور رات کا کھانا ۔ عام طور پر درمیانے طبقہ کے لوگ صبح کی چائے گھر پر تیار کر
لیتے ہیں ۔ باقی دو پہر کے کھانے اور شام کی چائے وہ ہوٹل میں کھا لیتے ہیں اور شام کا
کھانا گھر پر کھاتے ہیں ۔ پھر سرد ملک ہونے کی وجہ سے ایک وقت کا کھانا کئی کئی وقت چلا
جاتا ہے اور پھر کھانے انہوں نے اس قسم کے ایجاد کر لئے ہیں جن کا ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔
مثلاً کولڈ میٹا (Cold mea ہے۔ روٹی بازار سے منگوالی اور کولڈ میٹ کے ٹکڑے
کاٹ کر اس سے روٹی کھالی لیکن ہمارے ہاں ہر وقت چولہا جلتا رہتا ہے ۔ جب جب؟ تم کالج
میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتی ہو تو تمہیں یہ بھی سوچنا پڑے گا کہ تم اپنی زندگی کس
طرح گزارو گی ۔ اگر چولہے کا کام تمہارے ساتھ رہا تو پھر پڑھائی بالکل بے کار چلی
جائے گی۔ تمہیں غور کر کے اپنے ملک میں ایسے تغیرات پیدا کرنے پڑیں گے کہ چولہے
جھونکنے کا شغل بہت کم ہو جائے ۔ اگر یہ شغل جاری رہا تو پڑھائی سب خواب و خیال ہو کر
رہ جائے گی ۔ یہی چولہا پھونکنے کا شغل اگر کم سے کم وقت میں محدود کر دیا جائے مثلاً اس
کے لئے ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ شام رکھ لیا جائے تب بھی اور کاموں کے لئے تمہارے
پاس بہت سا وقت بچ سکتا ہے ۔ یہ مت خیال کرو کہ تم نوکر رکھ لو گی نوکر رکھنے کا زمانہ اب
جا رہا ہے اب ہر شخص نو کر نہیں رکھ سکے گا بلکہ بہت بڑے بڑے لوگ ہی نو کر رکھ سکیں گے۔
کیونکہ نوکروں کی تنخواہیں بڑھ رہی ہیں اور ان تنخواہوں کے ادا کرنے کی متوسط طبقہ کے
لوگوں میں بھی استطاعت نہیں ہو سکتی ۔
جب میں یورپ میں گیا ہوں تو اُس وقت ابھی نوکروں کی تنخواہیں اتنی زیادہ
نہیں ہوتی تھیں تب بھی ہم نے جو عورت رکھی ہوئی تھی اُسے ہم ۲۱ شلنگ ہفتہ وار یا
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۴۸
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
ساٹھ روپے ماہوار دیا کرتے تھے اور ساتھ ہی کھانا بھی دیتے تھے پھر ان کی یہ شرط ہوا
کرتی تھی کہ ہفتہ میں ایک دن کی پوری اور ایک دن کی آدھی چھٹی ہوگی ۔ ڈیڑھ دن تو اس
طرح نکل گیا جس میں گھر والوں کو خود کام کرنا پڑتا تھا ۔ آقا بہتیری شور مچاتی رہے کہ کام
بہت ہے وہ کہے گی کہ میں نہیں آسکتی کیوں کہ میری چھٹی کا دن ہے۔ پھر جتنا وقت مقرر ہو
اس سے زیادہ وہ کام نہیں کرے گی کتنا بھی کام پڑا ہو وہ فوراً چھوڑ کر چلی جائے گی اور کہے
گی کہ وقت ہو چکا ہے۔ دراصل اس میں ان کا کوئی قصور نہیں بلکہ واقعہ یہ ہے کہ ان کے
اختیار میں ہی نہیں ہوتا کہ زیادہ کام کریں کیونکہ وہاں ہر طبقہ کے لوگوں کی الگ الگ
انجمنیں بنی ہوئی ہیں۔ کوئی گھر کے نوکروں کی انجمن ہے، کوئی قلیوں کی انجمن ہے، کوئی
انجنوں میں کوئلہ ڈالنے والوں کی انجمن ہے ، کوئی اُستادوں کی انجمن ہے ان انجمنوں کی
سفارش کے بغیر کسی کو نوکری نہیں ملتی ۔ اگر وہ زائد کام کریں تو انجمن کی ممبری سے ان کا نام
کٹ جاتا ہے اور پھر انہیں کہیں ملازمت نہیں ملتی ۔ ہمیں وہاں مضمون لکھنے کے لئے ایک
ٹائپسٹ کی ضرورت تھی ۔ دفتر نے ایک عورت اس غرض سے رکھی جو زیکوسلواکیہ کی رہنے
والی تھی اُسے ہمارے مضامین پڑھنے کے بعد سلسلہ سے دلچسپی ہو گئی مگر مشکل یہ تھی کہ اُس کا
وقت ختم ہو جاتا اور ہمارا کام ابھی پڑا ہوا ہوتا ۔ بعض دفعہ ہمیں دوسرے ہی دن مضمون کی
ضرورت ہوتی اور وہ کہتی کہ اب میں جا رہی ہوں کیونکہ وقت ہو گیا ہے۔ مگر چونکہ اسے کیونکہ وقت ہو گیا ہے۔ مگر چونکہ اسے
ہمارے سلسلہ میں دلچسپی ہوگئی تھی اس لئے وہ کہتی کہ میں زائد وقت کی ملازمت تو نہیں کر تو
سکتی لیکن میں یہ کر سکتی ہوں کہ مضمون ساتھ لے جاؤں اور گھر پر اسے ٹائپ کروں ۔ انجمن
والے مجھے گھر کے کام سے نہیں روک سکتے اُس وقت میرا اختیار ہے کہ میں جو چاہوں
کروں آپ مجھے اس وقت کی تنخواہ نہ دیں میں آپ کا کام مُفت کر دوں گی ۔ اگر آپ
۔
مجھے کچھ دینا چاہیں تو بعد میں انعام کے طور پر دے دیں اس طرح وہ مشن کا کام کیا کرتی
تھی ۔ کیونکہ وہ ڈرتی تھی کہ اگر انہیں پتہ لگا کہ میں چھ گھنٹہ سے زیادہ کہیں کام کرتی ہوں تو
وہ مجھے نکال دیں گے اور پھر مجھے کہیں بھی نوکری نہیں ملے گی۔ یہ چیزیں ابھی ہمارے
ملک میں نہیں آئیں لیکن جب آئیں تو پھر لوگوں کے لئے بہت کچھ مشکلات پیدا ہو جائیں
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۴۹
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
گی ۔ اب تو وہ پانچ سات روپے میں نو کر رکھ سکتے ہیں لیکن جس دن نوکر کی پچاس روپیہ
تنخواہ ہو گئی اور سو روپیہ تمہیں ملا تو تم نوکر کہاں رکھو گی ۔ آجکل یورپ میں نوکر کی تنخواہ تین
پونڈ ہفتہ وار ہے جس کے معنی آجکل کے پاکستانی روپیہ کی قیمت کے لحاظ سے ۱۲۰ روپیہ
ماہوار کے ہیں اور کھانا بھی الگ ہی دینا پڑتا ہے اس زمانہ میں اوپر کے طبقہ کی تنخواہیں گر
رہی ہیں اور نچلے طبقہ کی تنخواہیں بڑھتی جا رہی ہیں اس کے معنی یہ ہیں جو شخص سات آٹھ سو
روپے ماہوار لیتا ہے وہ بھی ملازم نہیں رکھ سکتا صرف ہزاروں روپیہ ماہوار کمانے والا
ملازم رکھ سکتا ہے ایسی صورت میں یہی ہو سکتا ہے کہ ایک وقت کا کھانا دو تین وقتوں میں
کھا لیا یا ایک وقت ہوٹل میں جا کر کھا لیا اور دوسرے وقت کے کھانے میں کولڈ میٹ
استعمال کر لیا اس طرح بہت سا وقت اور کاموں کے لئے بھی بیچ سکتا ہے۔
پھر ہمارے ہاں ایک یہ بھی نقص ہے کہ بچوں کو کام کرنے کی عادت نہیں ڈالی جاتی ۔
بچے دستر خوان پر بیٹھتے ہیں اور شور مچاتے ہیں کہ امی نو کر پانی نہیں لاتی کہ ہم ہاتھ دھوئیں،
اتی نوکر نے برتن صاف نہیں کئے ۔ امریکہ میں ہر بچہ اس بات کا پابند ہوتا ہے کہ وہ اپنے
کھانے کے برتن کو خود دھو کر رکھے اور اگر نہ دھوئے تو اسے سزا ملتی ہے کیونکہ ماں اکیلی
تمام کام نہیں کر سکتی ۔ اگر وہ کرے تو اس کے پاس کوئی وقت ہی نہ بچے وہ اسی طرح کرتی
ہے کہ کچھ کام خود کرتی ہے اور کچھ کاموں میں بچوں سے مدد لیتی ہے۔ ہ بچوں سے مدد
غرض یورپ میں اوّل تو روٹی بازار سے منگوائی جاتی ہے پھر انہوں نے کولڈ میٹ اور
اسی قسم کی چیزیں ایسی بنائی ہیں جن کا ذخیرہ کیا جا سکتا ہے اور بجائے اس کے کہ ہر وقت گرم
کھانا کھایا جائے وہ اسی سے روٹی کھا لیتے ہیں پھر ایک وقت کا پکا ہوا اکھانا دو وقتوں میں کھا
لیتے ہیں اور پھر کام میں بچوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے اور اس طرح بہت سا وقت بچا لیا
جاتا ہے۔ تھوڑے ہی دن ہوئے میں نے ایک لطیفہ پڑھا جو امریکہ کے مشہور رسالہ میں
شائع ہو اتھا اور جس سے ان لوگوں کے کریکٹر پر خاص طور پر روشنی پڑتی ہے ۔ ایک باپ
کہتا ہے کہ میری سمجھ میں یہ بات کبھی نہیں آئی کہ میرے بچوں کو کبھی کبھی یہ تو بھول جاتا ہے
کہ آج ہم نے سکول جانا ہے ، کبھی یہ بھی بھول جاتا ہے کہ ہم نے اپنے کپڑے بدلنے
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۵۰
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
ہیں ، کبھی یہ بھی بھول جاتا ہے کہ ہم نے اتنے بجے سونا ہے لیکن اگر کبھی ہنسی میں میں نے
اپنے بچوں سے کوئی وعدہ کیا ہوا ہوتا ہے اور اُس پر پانچ سال بھی گزر چکے ہوں تو وہ ان کو
نہیں بھولتا۔ اس مثال سے اُن کے کریکٹر کا پتہ لگتا ہے کہ وقت پر سونا ، وقت پر سکول جانا ،
وقت پر کپڑے بدلنا اور کھانے کے برتن دھونا یہ سب بچوں کو سکھایا جاتا ہے اور یہ باتیں
ان کے فرائض میں شامل کی جاتی ہیں ۔ اس رنگ میں انہوں نے ایسا انتظام کیا ہوا ہے کہ
ان کا ا بہت سا وقت بچ جاتا ہے ۔ ۔
پھر بچوں کے پالنے کا کام ایسا ہے جس میں بہت کچھ تبدیلی کی ضروت ہے ۔ یورپ
میں تو عورتیں بچے کو پنگھوڑے میں ڈالتی ہیں چوسنی تیار کر کے اُس کے پاس رکھ دیتی ہیں
اور مکان کو تالا لگا کر دفتر میں چلی جاتی ہیں ۔ جب بچے کو بھوک لگتی ہے تو وہ خود چُوسنی اُٹھا
کر منہ میں لگا لیتا ہے لیکن ہمارے ہاں اگر ماں دو منٹ کے لئے بھی بچے سے الگ ہو تو وہ
اتنا شور مچاتا ہے کہ آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ماں بچے کو الگ نہیں
کرتی اسے ہر وقت اپنے ساتھ چمٹائے پھرتی ہے۔ بچہ پیدا ہوا اور اسے گود میں ڈال لیا
اور پھر تین چار سال تک اسے گود میں اُٹھائے پھرتی ہے بلکہ ہمارے ملک میں تو پانچ پانچ میں
سال تک لاڈلے بچوں کو اُٹھائے پھرتی ہیں ۔ یہ سارے رواج اس قابل ہیں کہ ان کو بدلا ہیں ان کو
جائے ۔ جب تم ہمت کر کے ان رسوم کو بدلو گی تو آہستہ آہستہ باقی عورتوں میں بھی ۔
تمہارے پیچھے چلنے کا شوق پیدا ہو جائے گا ۔
میں نے بتایا ہے کہ سب سے پہلے روٹی پکانے کے طریق میں تبدیلی کی ضروت ہے
عربوں میں بھی بازار سے روٹی منگوانے کا طریق ہے مگر وہان تنور کی خمیری روٹی ہوتی
ہے۔ انگریزی روٹی کا رواج نہیں ۔ جتنے ملکوں میں بازار سے روٹی منگوانے کا طریق
رائج ہے اُن سب میں خمیری روٹی کھائی جاتی ہے۔ خمیری روٹی ہمیشہ تازہ ہی پکا کر کھانی
پڑتی ہے ۔ بہر حال بغیر اس کے روٹی کا سوال حل ہو ہماری عورتیں فارغ نہیں ہوسکتیں اور
بغیر اس کے کہ بچہ پالنے کے طریق میں تبدیلی ہو ہماری عورتیں فارغ نہیں ہوسکتیں ۔
جب تک بچہ گود میں رہے گا ماں بے کار رہنے پر مجبور ہو گی یا بیٹی مجبور رہے گی ۔ کام کے
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۵۱
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
لئے اُسے فراغت اُسی وقت ہو سکتی ہے جب بچہ کو پیدا ہوتے ہی پنگھوڑے میں ڈال دیا
جائے اور پھر وقت پر اسے دودھ پلا دیا جائے گود میں اسے نہ اُٹھایا جائے ۔ غرض جب
تک یہ سوال حل نہیں ہوتا ماں کی زندگی بیکار رہے گی ۔ اور جب تک کھانے کا سوال حل
نہیں ہوتا عورت کی زندگی بیکار رہے گی ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ روزانہ چار وقت کے کھانے
کی بجائے صرف دو وقت کا کھانا رکھ لیا جائے اور ناشتے کا کوئی سادہ دستور نکالا جائے اور
کھانے ایسے تیار کئے جائیں جو کئی کئی وقت کام آسکیں اور روٹی بازار سے منگوالی جائے
لیکن اگر صبح شام کھانا پکانے اور برتن مانجنے کا کام اگر عورت کے ہی سپر د رہے گا تو وہ
بالکل بے کار ہو کر رہ جائے گی اور کسی کام کے لئے وقت صرف نہیں کرے گی ۔ پس جہاں
دینی مسائل کو مد نظر رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے وہاں ان عائلی مشکلات کو حل کرنا تمہارے
لئے ضروری ہے۔
ہندوستان میں مسلمانوں کے تنزل اور ان کے انحطاط کی بڑی وجہ یہی ہوئی کہ
جب ان کے پاس دولت آگئی تو انہوں نے اس قسم کے مشاغل ۔ بے کاری کو اختیار کر لیا۔
گھروں میں مرد بیٹھے چھالیہ کاٹ رہے ہیں ، گلوریاں بنا رہے ہیں اور عورت بھی
کھانے پکانے میں مصروف ہے کبھی یہ چیز لی جا رہی ہے، کبھی وہ چیز تکی جارہی ہے، کبھی
کہتی ہے اب میں چٹنی بنالوں ، کبھی کہتی ہے اب میں میٹھا بنارہی ہوں ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ تو ۔
کھانے تیار کرنے میں مشغول ہو گئے اور حکومت انگریزوں نے سنبھال لی ۔ یہ مصیبت
جتنی ہندوستان میں ہے باہر نہیں ۔ عرب میں جا کر دیکھ لو سارا عرب بازار سے روٹی
منگواتا ہے ۔ مصر میں جا کر دیکھ لو سارا مصر بازار سے روٹی منگواتا ہے اور سالن بھی وہ گھر
تیار نہیں کرتے بازار سے ہی منگوا لیتے ہیں ۔ وہاں لوبیا کی پھلیاں بڑی کثرت سے
ہوتی ہیں صبح کے وقت مکہ میں چلے جاؤ ، قاہرہ میں چلے جاؤ بازاروں میں لوبیا کی دیگیں
تیار ہوں گی اور ہر شخص اپنا برتن لے جائے گا اور تندور کی روٹیاں اور لوبیا کی پھلیاں لے
آئے گا ۔ غریب اسے یونہی کھا لیتے ہیں اور امیر آدمی گھی کا تڑکہ لگا لیتے ہیں ۔ اسی طرح
دو پہر کے وقت روٹی بازار سے آتی ہے اور سالن کے طور پر وہ کوئی بھی سستی سی چیز لے
انوار العلوم جلد ۲۲
۳۵۲
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو
لیتے ہیں اور گزارہ کر لیتے ہیں۔مگر ہمارے ہاں یہ حالت ہے کہ لوگ بڑے فخر سے کہتے
۔
ہیں کہ ہم وہ ماما رکھنا چاہتے ہیں جو ایک سیر آٹے میں ۸۰ پھلکے پکا سکتی ہو۔ بازار والوں
نے اپنے کام کو اس طرح ہلکا کر لیا کہ سیر آٹے میں چھ روٹیاں تیار کر لیں اور انگریزوں
نے سیر میں چار اور بعض دفعہ دو اور انہوں نے اپنے کام کو اس طرح بوجھل بنا لیا کہ
۸۰،۸۰ پھلکے بنانے لگے ۔ یہ سب شغل بے کاری ہیں ۔ جن کو دور کرنا پڑے گا اور جن کو
دور کر کے ہم اپنا وقت بچا سکتے ہیں ۔ آخر علم کے استعمال کے لئے تمہارے پاس وقت
چاہئے ۔ اگر تم نے اپنے آپ کو ایسا بنا لیا کہ تمہارے پاس کچھ بھی وقت نہ بچا تو تم نے کرنا
کیا ہے۔
پس پہلا سوال وقت کا ہے تم کو اپنی زندگی ایسی بنانی پڑے گی کہ تم ان کاموں کے
لئے اپنے اوقات کو فارغ کر سکو پھر تمہارے لئے آسانی ہی آسانی ہے اور تم اس وقت
ردیا
یہ
سے فائدہ اُٹھا کر بیسیوں ایسے کام کر سکتی ہو جو تمہاری ترقی کے لئے ضروری ہیں ۔ پس یہ
مسئلہ بھی تمہیں ہی حل کرنا پڑے گا پس اگر تم یہ مسئلہ حل کر لو تو تمہاری مائیں آپ ہی آپ
تمہاری نقل کرنے پر مجبور ہوں گی ۔ ہم نے دیکھا ہے کہ لڑکی پرائمری پاس ہوتی ہے تو
اہل مائیں اپنی لڑکی کے آگے پیچھے پھرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہماری یہ بیٹی پرائمری پاس
ہے بڑی عقل مند اور ہوشیار ہے ۔ اگر مائیں اپنی پرائمری پاس لڑکیوں کی بات رد نہیں کر مند اور ہوشیار ہے۔ اگر مائیں اپنی پرائمری پاس لڑکیوں کی بات کر نہیں کر
ہے بڑی عقل مند اور ہوشیار ہے۔ اگر مائیں
سکتیں تو تم تو بی ۔ اے ہو گی تمہاری بات وہ کیوں ماننے کے لئے تیار نہیں ہوں گی ۔ یہ کام
جو میں نے بتایا ہے اِسے معمولی نہ سمجھو یہی وہ چیز ہے جس نے ہمارے ملک کی عورت کو
بے کار بنا دیا ہے ۔ دوسری قوموں نے تو اس مسئلہ کو حل کر لیا اور چھ سات گھنٹے بچا لئے لیکن
تمہیں کھانے پکانے کے دھندوں سے ہی فرصت نہیں ملتی اگر تم بھی چھ سات گھنٹے بچا لو تو
یقینا تم ان اقوام سے بہت زیادہ ترقی کر سکتی ہو۔ کیونکہ وہ اگر چھ گھنٹے بچاتی ہیں تو دو گھنٹے
قومی کاموں میں صرف کرتی ہیں اور چار گھنٹے ناچ گانے میں صرف کرتی ہیں ۔ لیکن تم اپنا
سارا وقت قومی اور مذہبی کاموں میں صرف کر دو گی ۔ اِس لئے یورپ کی عورت کے
مقابلے میں تمہیں اپنے کاموں کے لئے تین گنا وقت مل جائے گا اور جب وہ چھ گھنٹوں