ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لے

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
۳۵۷
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لے
فرموده ۲ رستمبر ۱۹۵۱ء بر موقع جلسه یوم تحریک جدید بمقام بیت مبارک ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا پیغام حضرت آدم علیہ السلام سے لے
کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک ایک ہی رہا ہے ۔ بے شک اس میں تبدیلیاں
ہوتی رہی ہیں ، اس میں ترقی ہوتی رہی ہے لیکن مغز اور جڑ ایک ہی رہی ہے ۔ مثلاً مذہب
کی جڑ ہے خدا تعالیٰ پر ایمان لانا اور پھر خدائے واحد پر ایمان لانا۔ زمانے کی ضرورتوں
اور لوگوں کی عقل کے معیار کے مطابق توحید کی شرح پہلے موٹی تھی پھر درمیانے درجہ کی
ہوئی اور پھر فلسفی اور باریک رنگ کی ہو گئی۔ لیکن کہا ہر نبی نے یہی ہے کہ خدا ایک ہے
اس کا کوئی شریک نہیں ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک ہر نبی نے یہی کہا ہے کہ ہمیشہ
ایک خدا کی عبادت کرنی چاہئے ۔ ہاں عبادت میں آگے فرق ہو گیا ہے۔ زمانہ کے
حالات ، لوگوں کی عقل کے معیار اور اُن کے کام کاج اور اخلاص کے معیار کے مطابق کسی
مذہب میں ہفتہ میں ایک نماز فرض کر دی گئی اور باقی کو نفل قرار دے دیا گیا۔ کسی مذہب
میں صبح و شام دو نمازوں کو فرض قرار دے دیا گیا اور باقی نمازوں کو نفل قرار دیا گیا اور
اسلام میں آ کر خدا تعالیٰ نے پانچ نمازیں ایک دن رات میں فرض قرار دے دیں اور
باقی نمازوں کو نفل قرار دے دیا لیکن عبادت در حقیقت ایک ہی رہی ہاں اس کی شکلیں بدلتی
رہتی ہیں ۔
۔
پھر روزے ہیں ۔ ہر مذہب میں روزے کی تعلیم پائی جاتی ہے۔ روزوں کی شکل میں

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۵۸
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
فرق ہے۔ ہندوؤں میں اُس زمانہ کے حالات اور مشکلات کو دیکھ کر یہ روزہ قرار دیا گیا
کہ چولھے کی پکی ہوئی چیز نہیں کھانی ، کوئی مادی اور ٹھوس چیز نہیں کھانی ۔ ہاں اگر کوئی
ہلکی پھلکی چیز ہو اور وہ کھالی جائے تو کوئی حرج نہیں ۔ اُس زمانہ میں لوگ جنگلات میں
رہتے تھے اور غیر محفوظ تھے ۔ دشمن اور جانوروں کے اچانک حملہ کا انہیں مقابلہ کرنا پڑتا تھا
اس لئے روزوں میں کھانا بالکل بند نہ کیا گیا تا کہ ان کی طاقت بحال رہے اور انسان
کمزور نہ ہونے پائے ۔ اُس وقت شہر نہیں تھے اور نہ ہی مقرر شدہ راستے تھے ۔ دشمن
چوری چوری حملہ آور ہوتا تھا۔ مہذب ملکوں میں تو راستے مقرر ہوتے ہیں اور خواہ دشمن
ہوں یا دوست اُن ہی راستوں کے ذریعہ آتے جاتے ہیں اس لئے حفاظتی تدابیر اختیار
کرنے میں سہولتیں پیدا ہوگئی ہیں لیکن پہلے زمانہ میں یہ سہولتیں نہیں تھیں ۔ جس طرح جنگل
میں ایک شکاری اچانک بندوق ہاتھ میں لے کر جانور کے سر پر پہنچ جاتا ہے اسی طرح
لوگ جنگلوں میں رہتے تھے تو دشمن اُن پر اچانک حملہ آور ہو جاتا تھا اِس لئے روزوں میں
یہ رعایت دی گئی کہ وہ ہلکی پھلکی چیزیں کھا سکتے ہیں ۔ گویا روزہ اُس وقت بھی موجود تھا
ہاں اس کی شکل بدلی ہوئی تھی ۔ البتہ ہندوؤں میں کچھ روزے ایسے بھی تھے جن میں ہماری
طرح کھانا پینا بالکل منع ہوتا تھا۔
پھر عیسائیوں میں بھی روزے پائے جاتے ہیں۔ کچھ روزے ایسے ہیں جن میں
آدھے دن کا فاقہ ہوتا ہے یا ویسے بعض پابندیاں لگا دی جاتی ہیں ۔ مثلاً کہا جاتا ہے کہ
گوشت نہیں کھانا۔ اسی طرح دوسرے مذاہب میں روزے پائے جاتے ہیں۔ اسلام نے ان
روزوں کی شکل بدل دی ہے ورنہ روزہ اپنی ذات میں وہی ہے جو پہلے زمانوں میں تھا۔
پھر زکوۃ اور صدقہ ہے۔ یہ بھی ہر مذہب میں پایا جاتا ہے۔ زمانہ کے حالات کے
لحاظ سے بعض پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں لیکن اصول ایک ہی رہے ہیں ۔ عیسائیوں ،
زرتشتیوں ، یہودیوں ، ہندوؤں اور دیگر سب مذاہب میں صدقہ اور زکوۃ پائے جاتے
ہیں ہاں شکل اور تفصیل میں فرق آ گیا ہے ۔
پھر حج ہے یہ بھی قریباً ہر مذہب میں پایا جاتا ہے۔ عرب میں حج کرنے کا رواج تھا

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۵۹
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
یہودی بھی بیت المقدس جاتے تھے۔ زرتشتی بھی ایسے مقدس مقامات پر جمع ہوتے تھے ۔
ہندو بھی گنگا جمنا اور ہر دوار جاتے تھے ۔ گویا حج ہر مذہب میں تھا لیکن اس کی شکل مختلف
تھی۔
غرض توحید ہر زمانہ میں ایک تھی ۔ عبادت بھی وہی تھی صرف تفصیل میں کچھ فرق نظر
آتا ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک کسی نہ کسی
رنگ میں اس کا وجود پایا جاتا تھا۔ حضرت آدم علیہ السلام کے وقت میں یہ موٹے رنگ
میں تھی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں باریکی اور فلسفہ پیدا کر دیا۔
پھر چوری ہے ۔ یہ بھی ہر مذہب میں بری سمجھی جاتی ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے
لے کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک سب نبیوں نے اس سے روکا ہے ۔ پھر ہر نبی نے
جھوٹ سے منع کیا ہے ہر نبی نے یہ کہا ہے کہ قتل مت کرو ۔ قرآن کریم میں ہابیل اور قابیل
کا قصہ موجود ہے ۔ اِن میں سے ایک نے دوسرے کو کہا کہ تم مجھے قتل نہ کرو کہ اس
اللہ تعالیٰ ناراض ہوگا ۔
اس سے
غرض محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی تعلیم پیش کی ہے۔ گو یا اخلاقی تعلیم بھی
اصولی لحاظ سے ہر زمانہ میں ایک سی تھی ۔ پھر لین دین میں انصاف کے متعلق ہر نبی نے
تعلیم دی ہے ۔ پھر اسلام میں یا اسلام کے بعد جدید کیا چیز ہے کہ اس کا نام جدید رکھا
جائے ۔ جہاں تک اصول کا تعلق ہے وہ ایک ہی ہیں ۔ اسلام نے کوئی نیا اصل پیش نہیں کیا
بلکہ بعض لوگوں نے یہاں تک دھوکا کھایا ہے کہ اسلام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
پہلے بھی موجود تھا ۔ حالانکہ اس کا صرف یہ مطلب ہے کہ پہلے زمانہ میں بھی خدا تعالیٰ کی
فرمانبرداری کا حکم تھا۔ اس لئے وہ مذہب اسلام کہلانے کے مستحق تھے لیکن اسلام کے
عقائد اور مسائل کی تفصیل پہلے نہیں پائی جاتی تھی ۔ یوں اصولی لحاظ سے اسلام نے بھی
کوئی نئی چیز پیش نہیں کی ۔ جدید چیز جو ہے وہ در حقیقت کام کی روح ہوتی ہے۔ اس کی
شکل ہوتی ہے ۔ کچھ عرصہ کے بعد لوگ تعلیم کو بھول جاتے ہیں اور اُن ذمہ داریوں سے جو
اُن پر عائد ہوتی ہیں فاضل ہو جاتے ہیں ۔ ان ذمہ داریوں کی طرف لوگوں کو توجہ پھرانے

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۶۰
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
کے لئے خدا تعالیٰ کے برگزیدہ لوگ تحریکیں کرتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا
میں تشریف لائے تو آپ نے فرمایا خدائے واحد سے محبت کے تعلقات پیدا کرو اور اس
سے ملنے کی کوشش کرو ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام دنیا میں آئے تو اُنہوں نے بھی یہی کہا کہ
خدا تعالیٰ سے محبت کرو اور اُس سے ملنے کی کوشش کرو۔ حضرت عیسی علیہ السلام آئے تو
اُنہوں نے بھی یہی کہا کہ خدا تعالیٰ سے محبت کرو اور اُس سے ملنے کی کوشش کرو۔ حضرت
عیسی علیہ السلام کی تعلیم میں کوئی حدت نہیں پائی جاتی ۔ جدت صرف یہ تھی کہ یہودی
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی لائی ہوئی تعلیم کو بھول چکے تھے ۔ گو یا موسوی تعلیم ان کے قلوب
سے مٹ چکی تھی ۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے کہا چلو ہم کوئی نئی بات کریں تا لوگ اس
طرف متوجہ ہوں ۔ كُلُّ جَدِيدٍ لَذِيذ کے مطابق لوگ نئی آواز کی طرف زیادہ توجہ دیتے
ہیں اس لئے یہودیوں میں پھر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ پیدا ہو گئی ۔ اُنہوں نے اپنے اندر
محبت الہی کو پیدا کیا ۔ خدا تعالیٰ کی عزت کو دوبارہ قائم کیا اور وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کی لائی ہوئی تعلیم پر دوبارہ عمل پیرا ہوئے ۔ لیکن جب عیسائی بھی خدا تعالیٰ کی محبت کو
بھول گئے حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیم کو اُنہوں نے پسِ پشت ڈال دیا تو خدا تعالیٰ نے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا ۔ آپ نے محبت الہی کو دوبارہ قائم کیا لیکن
مسلمان بھی چند صدیوں کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے پیغام کو
بھول گئے اور اُنہوں نے خدا تعالیٰ سے تعلقات منقطع کر لئے ۔ اس پر خدا تعالیٰ نے ان
کی سستی دور کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھڑا کر دیا۔ گویا
خدا تعالیٰ کے لحاظ سے تو مذہب ایک ہی ہے لیکن بندوں کے لحاظ سے اس کی شکل بدلتی
رہتی ہے کیونکہ وہ کچھ عرصہ کے بعد اس کو بھول جاتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ نے حضرت آدم
علیہ السلام سے بھی یہی کہا تھا کہ جاؤ اور میرے بندوں کو میری طرف لاؤ۔ حضرت نوح
علیہ السلام کو بھی یہی کہا تھا کہ جاؤ اور میرے بندو کو میری طرف لاؤ ۔ حضرت ابراہیم
علیہ السلام کو بھی یہی کہا تھا کہ جاؤ اور میرے بندوں کو میری طرف لاؤ۔ حضرت موسیٰ اور
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھی یہی کہا تھا کہ جاؤ اور میرے بندوں کو میری طرف لاؤ۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۶۱
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی یہی کہا تھا کہ جاؤ اور میری بندوں کو میری طرف لاؤ اور
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی یہی کہا ہے کہ جاؤ اور میرے بندوں کو میری
طرف لاؤ۔ در حقیقت بات ایک ہی تھی لیکن وہ نئی تھی اُن لوگوں کے لئے جو خدا تعالیٰ سے
غافل ہو گئے تھے اور اُس کی تعلیم کو بھول گئے تھے ۔ جیسے کسی نے اگر کوئی شہر بچپن میں دیکھا
ہو پھر وہ بڑھاپے کے وقت اُس میں دوبارہ جائے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ شہر پہلے کبھی
دیکھا ہی نہیں تھا اور وہ اُسے بالکل نیا معلوم ہوتا ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو ایک خاص غرض کے لئے پیدا کیا ہے اور یہ
غرض قیامت تک مقدم رہے گی اور باقی ہر چیز اس سے مؤخر ر ہے گی ۔ جو لوگ اس غرض کو ے خور ہے ۔ جولوگ
بھول جاتے ہیں وہ اس دنیا میں بھی ذلیل ہوتے ہیں اور اگلی زندگی میں بھی ذلیل ہوتے
ہیں ۔ اِس دُنیا میں انسانوں کے دو گروہ ہوتے ہیں ۔ ایک گروہ وہ ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ
کے برگزیدہ کو نہیں مانتا اور ایک وہ گروہ ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کے برگزیدہ کو مانتا ہے ۔اب
جو شخص اپنی غرض پیدائش کو بھول جاتا ہے وہ دُنیا میں اس طبقہ کے لوگوں میں ذلیل ہوتا
ہے جو خدا تعالیٰ کے برگزیدہ کو مانتے ہیں اور جو نہیں مانتے ان میں ان کی ایک حد تک قدر
ہوتی ہے لیکن اگلی زندگی میں وہ سب لوگوں کے سامنے ذلیل ہوتا ہے۔ اِسی طرح
خدا تعالیٰ اور اس کے فرشتوں کے سامنے بھی وہ ذلیل ہوتا ہے ۔ بسا اوقات دُنیا میں
خدا تعالیٰ کے برگزیدہ کو نہ ماننے والے زیادہ ہوتے ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کے برگزیدہ
کا مخالف یہ سمجھتا ہے کہ اس کی عزت زیادہ ہوگئی ہے کیونکہ اسے اکثریت کی تائید حاصل
ہوتی ہے ۔
مولوی ثناء اللہ صاحب ایک دفعہ قادیان آئے اور ایک بڑے جلسہ میں نعر ہائے تکبیر
میں اُنہوں نے کہا میں ایک نکتہ بیان کرتا ہوں ۔ مرزا صاحب اور میرے درمیان آسان
طریق فیصلہ یہ ہے کہ مرزا صاحب میرے ساتھ کلکتہ تک ٹرین میں چلیں ۔ کلکتہ تک
سینکڑوں اسٹیشن ہیں ہم دیکھیں گے کہ راستہ میں اُنہیں پتھر پڑتے ہیں یا مجھے، اور پھول
مجھ پر برسائے جاتے ہیں یا اُن پر ۔ کلکتہ تک جاتے ہوئے اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا کہ

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۶۲
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
مسلمان کس کی تائید میں ہیں ۔ جماعت کے دوست گھبرائے۔ ، دوست بھبرائے ہوئے میرے پاس آئے اور
اُنہوں نے کہا لوگوں پر بڑا اثر ہوا ہے اور وہ اُس وقت سخت جوش میں ہیں ۔ شام کو میری
تقریر تھی ۔ میں نے کہا مولوی ثناء اللہ صاحب نے خود فیصلہ کر دیا ہے کہ سچا کون ہے صرف
فرق یہ ہے کہ اُنہوں نے نتیجہ از خود نکال لیا ہے ۔ اگر نتیجہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نکلا
ہوا ہے تو اچھا ہے ۔ میں نے کہا مولوی ثناء اللہ صاحب نے کہا ہے کہ مرزا محمود احمد میرے
ساتھ کلکتہ چلیں ہم دیکھیں گے کہ راستہ میں پھول کس پر برستے ہیں اور پتھر کس پر پھینکے
جاتے ہیں ۔ میں نے کہا مولوی صاحب نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ جس پر پھول پڑیں گے وہ
سچا ہوگا ۔ حالانکہ نتیجہ نکالنا ان کا کام نہیں تھا۔ ہم سے پہلے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اور ابو جہل گزر چکے ہیں ۔ مولوی صاحب خود بتادیں کہ مکہ میں پتھر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو پڑا کرتے تھے یا ابو جہل کو؟ اور پھول ابو جہل کو پڑا کرتے تھے یا رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو ؟ اور اگر پتھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑا کرتے تھے اور پھول ابو جہل پر
برسائے جاتے تھے تو نتیجہ ظاہر ہے کہ جس پر پتھر پڑیں گے وہ سچا ہے اور جس پر پھول
برسائے جائیں گے وہ جھوٹا ہے ۔ غرض کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ گندی حالت کی وجہ سے
اکثریت اُن لوگوں کی ہو جاتی ہے جو دین سے بے بہرہ ہوتے ہیں ۔ بداخلاقی اور بے دینی
کی ایک رو چل پڑتی ہے۔ جس طرح اس زمانہ میں احراری ہیں ۔ انہیں ہزاروں آدمی
میٹر ہیں جن میں وہ کھڑے ہو کر نعرے لگاتے ہیں ، جلوس نکالنے کے لئے انہیں ہزاروں
لوگ مل جاتے ہیں ۔ ہماری طرف سے اگر کوئی دھتکارا جاتا ہے تو وہ اسے سٹیج پر کھڑا
کر کے زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی عزت اسی جھوٹ میں ہی
ہے اور بظاہر وہ معزز نظر آتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے نزدیک عزت اُس کو ملتی ہے جو
صداقت شعار ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کی تعلیم کا پیرو ہوتا ہے اور راستبازوں کے نزدیک بھی
وہی سچا ہوتا ہے لیکن اِس دُنیا میں بظاہر جھوٹ بولنے والے مؤیدین کی اکثریت کی وجہ
سے اپنے آپ کو معزز سمجھتے ہیں ۔
ایک دفعہ میرے پاس دیو بند کے دو طالب علم آئے ۔ اُنہوں نے کہیں سے یہ سُن لیا

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۶۳
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
تھا کہ میں نے کسی مدرسہ میں تعلیم حاصل نہیں کی ۔ میرے پاس کچھ اور دوست بھی بیٹھے
ہوئے تھے ۔ وہ دونوں طالب علم بھی آ کر بیٹھ گئے اور ان میں سے ایک جو زیادہ تیز معلوم
ہوتا تھا اُس نے کہا آپ کہاں تک پڑھے ہوئے ہیں ؟ میں سمجھ گیا کہ وہ گستاخ ہے ۔ میں
نے کہا میں نے کچھ نہیں پڑھا۔ اُس نے کہا پھر بھی آپ کسی مدرسے میں پڑھے ہیں؟
میں نے کہا اگر میں پڑھا ہوتا تو میں پہلے ہی بتا دیتا ۔ وہ کہنے لگا کیا آپ ہندوستان یا
پنجاب کے کسی سکول کے فارغ التحصیل نہیں ہیں؟ میں نے کہا میں نے ایک دفعہ واضح کر
دیا ہے کہ جس چیز کو آپ پڑھائی خیال کرتے ہیں وہ میں نے کہیں سے بھی حاصل نہیں
کی ۔ جس وقت میں نے یہ کہا تو اس کے دوسرے ساتھی نے جو ذرا ہوشیار معلوم ہوتا تھا
اُس کے گھٹنے کو چھو کر چپ کرانے کی کوشش کی لیکن چونکہ وہ جوش میں تھا چُپ نہ ہوا ۔ اُس
نے کہا اس کا مطلب تو یہ ہے کہ آپ بالکل ان پڑھ ہیں ۔ میں نے کہا آپ کی گفتگو کی
بنیاد اس بات پر تھی کہ میں کسی مدرسہ میں پڑھا ہوں اور کس نصاب کو میں نے پاس کیا
ہے؟ سومیں نے کوئی سکول یا نصاب پاس نہیں کیا۔ میں نے وہی تعلیم حاصل کی ہے جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حاصل کی تھی اور آگے اپنے متبعین کو دی اور وہ قرآن
ہے۔ اب آپ فیصلہ کر لیں کہ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ( نعوذ باللہ ) جاہل تھے
یا عالم ۔ بے شک جو درجہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے وہ بہت بلند ہے ۔ ہم
دونوں ایک ہی کتاب پڑھنے والے ہیں۔ چنانچہ میرے اس جواب پر وہ خاموش ہو گیا۔
غرض بعض دفعہ انسان جھوٹی خوشی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ان کے نزدیک جب
تک کسی نے سلم ، الشمس البازغہ، شروح کا فیہ و شروح شافیہ اور سیبویہ اور ہدایہ اور شافی
وغیرہ کتب نہ پڑھی ہوں وہ عالم نہیں کہلا سکتا ۔ علماء سب تفاسیر تو نہیں پڑھے ہوتے ہاں
اُنہوں نے بیضاوی کے چند سیپارے پڑھے ہوتے ہیں اور اس کا نام وہ علم رکھتے ہیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں نہ منطق تھی نہ فلسفہ صرف قرآن ہی قرآن
تھا۔ پھر آپ نے کیا پڑھا تھا ؟ صرف قرآن کریم اور قرآن کریم اخلاق علم النفس ، فلسفہ
اور منطق سب کچھ پیش کرتا ہے لیکن لوگ چاہتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ سے ہٹ کر بندوں کی

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۶۴
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
طرف مائل ہو جائیں ۔ اگر یہ کہیں کہ میں فلاں کتاب پڑھا ہوں جو مصنفہ خدا تعالیٰ ہے تو یہ
بات انہیں تسلی نہیں دیتی ۔ اُنہیں یہ بات تسلی دیتی ہے کہ کس نے وہ کتاب جو مصنفہ بیضادی
ہے پڑھی ہو مصنفہ خدا تعالیٰ ان کے نزدیک کوئی چیز نہیں ۔ اور جب انہیں ایسی باتوں کا
پتہ لگتا ہے یعنی انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ہم بیضا دی پڑھے ہوئے ہیں اور فلاں نے بیضا دی
نہیں پڑھی تو بہت خوش ہوتے ہیں ۔ عیسائی بھی یہ شور مچاتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم بائکیل اور عبرانی نہیں جانتے تھے اس لئے جو قصے جھوٹے تھے وہ اُنہوں نے
قرآن کریم میں درج کر دیئے ہیں سچے قصے اُنہوں نے درج نہیں کئے ۔ حالانکہ ہمارے
نزدیک جو قصے قرآن میں بیان نہیں ہوئے وہ اس قابل نہیں تھے کہ قرآن کریم میں بیان
ہوتے۔ لیکن بعد میں آنے والے مسلمانوں نے ان قصوں کو بھی نہ چھوڑا جن کو قرآن کریم
نے چھوڑ دیا تھا اور اُنہوں نے وہ سب قصے تفسیروں میں بھر دیئے اور لکھ دیا کہ فلاں
روایت یوں آتی ہے اور فلاں روایت یوں آتی ہے ۔ یہ باتیں بالکل ایسی ہی ہیں جیسے
کوئی نجاست پھینکے تو دوسرا شخص اُسے قبول کرے۔ غرض یہ چیزیں کمزوروں کے لئے تو
کچھ اثر رکھتی ہیں لیکن طاقتور کے لئے یہ کوئی چیز نہیں ۔ ہماری جماعت میں بھی جو کمزور تھے
اُن کے دل خائف تھے۔ جب ہم قادیان سے نکلے تو اُنہوں نے خیال کر لیا کہ اب سلسلہ
کمزور ہو جائے گا لیکن ہمارے دل میں قادیان سے نکلنے کے بعد اور زیادہ ایمان پیدا ہوا
اور اگر ہمیں خدانخواستہ یہاں سے بھی نکلنا پڑے تو اس سے ہمارے ایمان میں اور بھی
زیادتی ہو گی کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم جتنا نیچے گریں گے اُنتا ہی زیادہ اُبھریں گے اور
-
اس کے
اگر ہمیں دشمن مٹا ڈالے گا تو پھر خدا تعالیٰ کوئی بہت بڑا معجزہ دکھائے گا اور ہمیں اس
نتیجہ میں پہلے سے زیادہ طاقت عطا کرے گا ۔ غرض یہ ابتلاء اور مصائب ایماندار کے لئے
کوئی چیز نہیں ۔ ہاں کمزور اس سے خائف ہو جاتا ہے۔ حدیث یث میں آتا ہے ہے کہ کہ د دشمن دین سے
لڑائی کی کبھی خواہش نہ کرو جس کے معنے یہ ہیں کہ ابتلاؤں اور مصائب کی دُعا نہ
کرو۔ ہمیشہ دعا ئیں کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں ان سے محفوظ رکھے لیکن باوجود اس کے مومن کا
حوصلہ اتنا بلند ہونا چاہئے کہ ساری دنیا بھی مقابلہ پر آئے تو جسم میں لرزہ پیدا نہ ہو۔ جب

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۶۵
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
تک یہ چیز انسان اپنے اندر پیدا نہیں کر لیتا اُس کا یہ خیال کر لینا کہ وہ ما مور کی جماعت
میں داخل ہے اُسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتا۔ ہمارے رستہ میں کانٹے ہی کانٹے اور
قربانیاں ہی قربانیاں ہیں ۔ اگر ہم یہ خیال کر لیں کہ ہم پر کوئی مصیبت اور ابتلاء نہیں آئے
گا تو یہ ہماری کمزوری ہوگی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے میری جماعت میں
شامل ہونا پھولوں کی سیج پر چلنا نہیں بلکہ کانٹوں پر چلنا ہے۔ اگر تم نازک بدن ہو اور
کانٹوں پر چلنا برداشت نہیں کر سکتے تو کہیں اور چلے جاؤ ۔ ہم احراریوں سے جو ہمیں ہر
وقت مارنے کے لئے تدابیر کرتے رہتے ہیں نہیں ڈرتے ۔ ہم تم سے ڈرتے ہیں ۔ ہم
اُس شخص سے ڈرنے سے ڈرتے ہیں جو ہمارے سا مارے ساتھ چل پڑتا ہے اور پھر تلواروں سے ڈرتا ہے۔
ایسا شخص ہمیں کمزور کر سکتا ہے۔ احراریوں کے مقابلہ میں تو ہمارا ایک ایک احمدی ان کے
دس دس ہزار آدمی سے زیادہ طاقتور ہے ۔
-
لے ہیں
غرض منافقت سب سے زیادہ خطرناک چیز ہے مگر لوگوں کو یہ غلطی لگی ہوئی ہے کہ وہ
سمجھتے ہیں کہ منافق خود بھی اپنے آپ کو منافق سمجھتا ہے حالانکہ یہ درست نہیں ۔ منافق
اپنے آپ کو پ کو مومن ہی سمجھتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آیا اُس کے کام بھی مومنوں والے
یا نہیں؟ صرف اپنے آپ کو مومن کہہ دینا مومن بننے کے لئے کافی نہیں مومن قربانی میں
ہمیشہ آگے بڑھتا ہے اور پھر افسوس کرتا ہے میں نے اس قدر قربانی نہیں کی جس قدر کرنی
چاہئے تھی ۔ حضرت عمرؓ فرماتے ہیں نِيَّةُ الْمُؤْ مِن خَيْرٌ مِّنْ عَمَلِهِ ل شراحِ حدیث نے تو
اس کی عجیب و غریب تفسیر کی ہے لیکن اس کی سیدھی سادھی تفسیر یہی ہے کہ مومن کا نیک کام
کرنے کا ارادہ اُس کے عمل سے ہمیشہ زیادہ ہوتا ہے۔ وہ اگر چھ نمازیں یعنی پانچ فرض
اور چھٹی تہجد کی نماز پڑھتا ہے تو ساتھ ہی یہ ارادہ کرتا ہے کہ میں ان سے زیادہ نمازیں
پڑھوں ۔ وہ جس قدر نیک عمل کرتا ہے اُس سے بڑھ کر نیک عمل کرنے کی نیت کرتا ہے ۔
وہ اگر ایک روپیہ چندہ دیتا ہے اور خواہش یہ رکھتا ہے کہ ہو سکے تو وہ دو روپیہ چندہ دے
اور اگر دور و پیه چندہ دیتا ہے تو وہ خواہش رکھتا ہے کہ وہ اڑھائی روپے چندہ دے۔ غرض
مومن کی نیت اُس کے عمل سے زیادہ ہوتی ہے لیکن تم میں سے بعض کی یہ حالت ہے کہ وہ

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۶۶
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
قربانی کرتے وقت سوچنے لگ جاتے ہیں کہ ہم نے یہ قربانی کی تو فلاں خرچ کہاں سے
پورا کریں گے ۔ جب تمہارا بچہ بیمار ہو جاتا ہے اُسے ٹائیفائڈ یا ہیضہ ہو جاتا ہے تو کیا
تمہاری اُس وقت کی قربانی اور دین پر حملہ کے وقت کی تمہاری قربانیاں ایک سی ہیں ؟
اگر دونوں مواقع پر تمہاری قربانیاں ایک سی ہیں تب تو کوئی بات ہے لیکن تم اگر اپنے بچہ کی
بیماری کے وقت تو اپنا لحاف اور پگڑی بھی بیچنے پر تیار ہو جاتے ہو اور اُس سے علاج کے
اخراجات پورے کرتے ہو اور جب دین کی خاطر قربانی کرنے کا وقت آتا ہے تو تم
بہانے بنانے لگ جاتے ہو تو تم کیسے مومن ہو ۔ تمہارا یہ کہہ دینا کہ تم مومن ہو تمہیں مومن
نہیں بنا سکتا اور تمہاری یہ دلیل درست نہیں ہو سکتی کہ تم اپنے آپ کو منافق خیال نہیں
کرتے بلکہ مومن خیال کرتے ہو۔ تم مومن ہو یا منافق اس کا فیصلہ خدا تعالیٰ نے کرنا
ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں نہیں فرمایا کہ منافق یہ کہتا ہے کہ میں منافق
ہوں مومن نہیں ہوں ۔ وہ کہتا یہی ہے کہ میں مومن ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ منافق کی یہ علامت ہے کہ وہ موقع پر جھوٹ بولتا ہے ۔ غصہ آئے تو گالیاں
دینے لگ جاتا ہے اور جب وعدہ کرتا ہے جھوٹا کرتا ہے اور جب اُس کے پاس امانت
رکھوائی جائے تو اُس میں خیانت کرتا ہے۔ ہے اب دیکھ لو ان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہ کہیں نہیں کہا کہ منافق اپنے آپ کو منافق سمجھتا ہے وہ اپنے آپ کو مومن سمجھتا ہے
لیکن موقع پر جھوٹ بولتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو مومن سمجھتا ہے لیکن غصہ آنے پر گالیاں
دینے لگ جاتا ہے۔ اور وعدہ کرتا ہے تو پورا نہیں کرتا (جیسے کہ کمزور وعدہ کرنے والے
تحریک کے دفتر سے معاملہ کر رہے ہیں ) اور جب اُس کے پاس امانت رکھی جاتی ہے تو
اُس میں خیانت کرتا ہے ۔ یہ وہ فیصلہ ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منافق کے
متعلق فرمایا ہے اب جو شخص اس کے خلاف منافق کی تعریف یہ کرتا ہے کہ منافق وہ ہے جو
اپنے آپ کو منافق کہتا ہے یا سمجھتا ہے اُس کی مثال در حقیقت اُس پٹھان کی سی ہے جس
نے فقہ کی کتاب ” قدوری یا کنز “ پڑھی ( پٹھان فقہ بہت پڑھتے ہیں ) اور فقہ میں
پڑھا کہ حرکت قلیلہ بھی نماز کو توڑ دیتی ہے ۔ پھر اُس نے ایک دن حدیث میں پڑھا کہ

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۶۷
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روتے ہوئے بچہ کو گود میں اُٹھا لیا تو کہنے لگا ۔ خو !
محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔ کسی دوسرے شخص نے کہا نماز تمہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے بتائی ہے پھر تم کون ہو یہ کہنے والے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حرکت سے
نماز ٹوٹ گئی ۔ پس فیصلہ تو خدا اور اُس کے رسول نے کرنا ہے تم خود اپنے آپ کو مومن سمجھ
لو تو یہ درست نہیں ہو سکتا ۔ مومن اور منافق میں یہ فرق ہے کہ مومن ہر ضرورت کے وقت
قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے اور اُس کی نیت عمل سے بڑھتی جاتی ہے۔ یعنی وہ
قربانی کرتا ہے لیکن اُس کا نفس کہتا ہے کہ یہ قربانی تھوڑی ہے میں اور قربانی کروں ۔ اور
پھر وہ ان بوجھوں کو برداشت کرتا ہے جو اس کے لئے ضروری ہوتے ہیں ۔ جو وعدہ کرتا
ہے اسے ضرور پورا کرتا ہے۔
میں نے کئی دفعہ سنایا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی وفات کے بعد
منشی اروڑے خان صاحب ایک دفعہ قادیان آئے ۔ آپ پہلے منشی تھے بعد میں ترقی کر
کے تحصیلدار ہو گئے تھے۔ اُس زمانہ میں منشی کی تنخواہ سات آٹھ روپیہ ہوتی تھی ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی محبت کی وجہ سے وہ ہر اتوار قادیان آتے ۔ منشی صاحب کپور تھلے صاحب کپورتھے
کے تھے اور اُن کا گاؤں قادیان سے پچیس چھبیس میل کے فاصلے پر تھا۔ وہ پیدل چل
پڑتے اور رستہ میں کہیں دو پیسے یا آ نہ دے کرتا نگہ پر بیٹھ جاتے اور پھر پیدل چل پڑتے ۔
آٹھ دس روپے تنخواہ کے لحاظ سے جو وہ جمع کر سکتے جمع کرتے اور جب قادیان آتے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بطور نذرانہ پیش کر دیتے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات سے کچھ دیر قبل یا وفات کے کچھ دیر بعد وہ تحصیلدار ہو گئے
اور اُن کی تنخواہ بھی بڑھ گئی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے چھ سات ماہ بعد وہ
قادیان تشریف لائے اور حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل سے کہنے لگے مجھے ایک رقعہ لکھ دیں
میں نے میاں صاحب سے ملنا ہے۔ اُس وقت خلیفہ تو آپ ہی تھے لیکن آپ نے پھر بھی
ایک رقعہ بطور سفارش مجھے لکھ دیا اور وہ رقعہ اُنہوں نے اندر بھیجا اور میں باہر آ گیا۔
اُنہوں نے مجھ سے مصافحہ کیا اور مصافحہ تک اُنہوں نے اپنے جذبات پر قابو رکھا۔ اُن
لمسية

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۶۸
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
کے ہاتھ میں کچھ نقدی تھی ۔ اُنہوں نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں دیا اور رونے لگ گئے ۔
اُن کی حالت ایسی تھی جس طرح کسی بکرے کو ذبح کیا جاتا ہے۔ میری عمر چھوٹی تھی اور میں
حیران تھا کہ انہیں کیا ہو گیا ہے کہ یہ رورہے ہیں ۔ آٹھ دس منٹ کے بعد اُ نہوں نے بولنا
شروع کیا لیکن پھر بھی وہ متواتر نہیں بول سکتے تھے ۔ آدھا فقرہ کہتے اور رونے لگ
جاتے ۔ پھر ایسا کرتے ۔ آٹھ دس منٹ میں جو فقرہ اُنہوں نے مکمل کیا وہ یہ تھا کہ میں
ہمیشہ خیال کرتا تھا کہ کتنی دیر کے بعد خدا تعالیٰ نے اُمت کی التجاؤں کو سُنا ہے اور اُس نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا ہے۔ میں دیکھتا تھا کہ لوگ اپنے
پیروں کو سونا پیش کرتے ہیں اور آپ کی شان تو اُن سے بہت زیادہ ہے۔ میری خواہش
تھی کہ میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں سونا پیش کروں لیکن عليه الصلوة والسلام
زیادہ دیر انتظار نہیں کیا جا سکتا تھا ۔ جو رقم جمع ہوتی میں وہ یہاں آ کر پیش کر جاتا ۔ آخر وہ
وقت بھی آ گیا کہ خدا تعالیٰ نے میری تنخواہ بڑھا دی اور اُس نے توفیق دی کہ سونا جمع کر
کے میں اپنی خواہش کو پورا کر سکوں لیکن جب یہ وقت آیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فوت ہو گئے ۔ یہ فقرہ کہا ہی تھا کہ ان کی چیخ نکل گئی ۔ پھر وہ کچھ سنبھلے اور کہا جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس دنیا میں تھے تو مجھے سونا میسر نہیں تھا اور جب سونا
میسر آیا تو آپ اس دنیا سے رُخصت ہو گئے ۔ اُن کے ہاتھ میں اُس وقت پانچ یا سات
اشرفیاں تھیں وہ اُنہوں نے مجھے دیں اور کہا یہ اب حضرت (خلیفہ اسیح ) کو دے دی جائیں ۔
وہ لوگ بھی انسان تھے جنات نہیں تھے وہ بھی تمہارے جیسے مرد تھے فرشتے نہیں تھے،
اُن کو بھی کھانے پینے کی ضرورت تھی ، اُن کے ساتھ بھی دُنیاوی حوائج لگی ہوئی تھیں لیکن
ان کے اندر ایمان کا شعلہ بھڑک رہا تھا اور وہ قربانی کو ہر چیز پر مقدم رکھتے تھے ۔ وہ کہتے
تھے کہ خواہ ہم ننگے رہیں لیکن خدا تعالیٰ کا بلند کیا ہو ا جھنڈا اونچا رہے لیکن تم ان سے کئی گنا
زیادہ ہو چکے ہو۔ تم احمدیت سے جو لذت حاصل کر رہے ہو یہ لذت وہ حاصل نہیں کرتے
تھے ۔ اُس وقت احمدیوں کی تعریف کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ اُس وقت ابھی مرکز کی بنیاد
رکھی جا رہی تھی ۔ جیسے مکڑی اپنا جالا بنتی ہے لیکن یہ کہ وہ ڈور ڈور ممالک میں نکل جائیں ،

آج 10 میں سے 10 باقی