ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لے

انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۶۹
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
-
تبلیغ کریں اور عیسائیوں اور ادنی اقوام کو مسلمان بنا ئیں اور اس طرح اسلام کا جھنڈا بلند
کریں یہ چیز انہیں حاصل نہیں تھی ۔ یہ چیز اب تمہیں نصیب ہوئی ہے۔ اس لئے کہ تم نے
تحریک جدید میں دو دو، چار چار سو سو ، دو دو سو روپے دیئے ہیں اور اس خرچ سے باہرمہ با هر مبلغ
بھیجے جاتے ہیں اور وہ دوسری اقوام میں تبلیغ کرتے ہیں ۔ جب تمہیں احراری یا اس قسم
کے دوسرے لوگ گالیاں دے رہے ہوتے ہیں تو اُن میں سے ایک آدمی کھڑا ہو جاتا ہے
اور کہتا ہے چاہے تم انہیں گالیاں دو لیکن اسلام کی صحیح خدمت یہی لوگ کر رہے ہیں ۔
پس چاہئے تو یہ تھا کہ ہر احمدی اس تحریک میں شامل ہوتا اور پھر ہر سال آگے نکلنے کی
کوشش کرتا اور اپنے وعدہ کو پورا کرتا لیکن حالت یہ ہے کہ بجٹ وہی ہے ۔ بجٹ میں جو اپنے وعدہ کو کرتا یہ کہ بجبا
۱۲ لاکھ روپیہ کی رقم دکھائی گئی ہے اس میں بیرونی ممالک کی رقوم بھی شامل ہیں جو پہلے گئی میں
بجٹ میں شامل نہیں کی جاتی تھیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اصلی بجٹ بھی پہلے سے
۲۰،۵۰ ہزار زیادہ ہے لیکن ہر سال پانچ سات ہزار کا خرچ بڑھ جانا معمولی چیز ہے۔
اعتراض تب تھا جب مقامی اخراجات زیادہ بڑھ جاتے لیکن صورت یہ ہے کہ بجٹ بڑھا
نہیں لیکن باوجود اس کے کہ بجٹ وہی ہے ساری آمد پہلے تین ماہ میں خرچ ہو جاتی ہے ۔
یہ اس لئے نہیں کہ اخراجات کا بجٹ زیادہ ہو گیا ہے بلکہ یہ اس لئے ہے کہ جماعت میں
سے ایک حصہ سُست ہو گیا ہے ۔ پچھلے سال بھی مجھے بار بار توجہ دلانی پڑی اور میرے بار
بار توجہ دلانے پر جماعت سنبھل گئی لیکن یہ سال پچھلے سال سے بھی بدتر ہے ۔ پچھلے سال
اس وقت تک ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپیہ وصول ہو چکا تھا اور وہ سال اتنا خراب تھا کہ کئی
دن بغیر کسی آمد کے گزر جاتے تھے ۔ اس سال با وجود اس کے کہ احباب نے وعدہ کیا تھا
کہ وہ وقت پر وعدہ ادا کریں گے اور قربانی پیش کریں گے صرف ایک لاکھ ۱۲ ہزار پانسو
روپیہ کی آمد ہوئی ہے۔ گویا تحریک جدید کے لحاظ سے جو سال تاریک اور بُرا تھا ، یہ سال
اُس سے بھی زیادہ تاریک اور بُرا ہے ۔ ان حالات میں جو لوگ وعدہ پورا کرنے میں
سستی کر رہے ہیں اُن کا کیا حق ہے کہ وہ کہیں کہ ہم وہ جماعت ہیں جس نے اسلام کو
تمام دنیا پر غالب کرنا ہے ۔ اگر وعدے نہ کرتے تو اس سے بہتر تھا کہ وہ وعدے کر کے

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۷۰
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
انہیں پورا نہیں کر رہے۔ اصل بات تو یہی تھی کہ وہ بھی وعدے کرتے اور دوسرے احمدی
بھی وعدے کرتے اور پھر ان کو جلد سے جلد ادا کرتے۔ تحریک جدید کے قواعد کے ماتحت
اپنے ماحول کو اور اپنے اخراجات کو ایسا بناتے کہ وہ قربانی کر سکتے ۔ مگر اس سے اُتر کر یہ
مقام تھا کہ وہ کہہ دیتے کہ ہم اس بوجھ کو نہیں اُٹھا سکتے ۔ تم ہنستے ہو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
قوم پر کہ اُنہوں نے وقت پر حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہہ دیا فَاذْهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّكَ
فَقَاتِلَّا إِنَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ ہے کہ جاؤ تو اور تیرا رب لڑتے پھر وہم یہاں بیٹھے ہیں ۔
مگر وہ لوگ ان سے اچھے تھے جنہوں نے تحریک کے وعدے کر دیئے اور وقت پر پورا
کرنے کی کوشش نہ کی کیونکہ اُنہوں نے اپنے نبی سے سچ سچ کہہ دیا کہ ہم تمہارے ساتھ مل
کر دشمن سے نہیں لڑ سکتے ۔ اُنہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دھوکا نہیں دیا ۔ اگر پچاس
ساٹھ ہزار آدمی اُن کے ساتھ مل جاتا اور پھر دشمن کے مقابل پر آ کر بھاگ جاتا تو یہ
زیادہ خطر ناک تھا۔ میں اگر اکیلا باہر نکلوں گا تو میں اپنی طاقت کے مطابق سکیم تیار کروں
گا لیکن اگر پچاس ساٹھ آدمی کا جتھا میرے ساتھ دُشمن کے ساتھ لڑنے کے لئے نکل کھڑا
ہو اور جب دشمن سامنے آ جائے تو وہ بھاگ کھڑا ہو تو اس سے وہ کام جس کے لئے ہم باہر
نکلے تھے پورا نہیں ہو سکتا بلکہ خود امام کی جان خطرہ میں پڑ جاتی ہے۔ پس اگر ان لوگوں
میں روحانیت ہوتی ، اگر ان میں ایمان ہوتا ، اگر شرافت ہوتی تو وہ اپنے وعدوں کو جلد ادا
کر دیتے ۔ اس سال سے پہلے دو لاکھ اسی ہزار تک بھی وعدے ہوتے رہے ہیں اور وہ
پورے رے ہوتے رہے ہیں لیکن اس سال دو لاکھ سینتالیس ہزار روپے میں سے صرف ایک
لاکھ بارہ ہزار پانچ صد روپے وصول ہوئے ہیں ۔ یہ کیا کمال ہے جس کا دعوی کرتے
ہوئے تم میں سے بعض کے مُنہ سے جھاگ آنے لگتی ہے ۔ ان لوگوں نے اپنے اندر
کافروں والی دلیری ہی کیوں پیدا نہ کر لی کہ یہ کہہ دیتے کہ جاؤ ہم تمہارے ساتھ مل کر کام
نہیں کرتے جس سے کم سے کم یہ پتہ تو لگ سکتا کہ میرے ساتھ کتنے آدمی ہیں ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس سے سویں حصّہ سے کام لے لیا تھا۔ اگر پہلے دن ہی
یہ معلوم ہو جاتا کہ ہمارے ساتھ کام کرنے والے تھوڑے ہیں تو ہم کام کی نوعیت بدل

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۷۱
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
دیتے اور بجائے مرکز قائم کرنے کے ہم خود ہی باہر نکل جاتے اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا
کرتے رہتے۔ لیکن اب شروع سال میں تو اُنہوں نے وعدے کئے کہ ہم قربانی کریں
گے پیچھے نہیں ہٹیں گے مگر موقع پر آ کر دھوکا دے دیا۔ اوّل تو وعدے بھی بعض کے اپنی
شان سے کم ہوتے ہیں اور بعد میں عین وقت پر ایسے لوگ بھاگ جاتے ہیں ۔ اگر وعدہ
پورا نہیں کرنا تھا تو پھر وعدہ ہی کیوں کیا تھا۔ اُنہوں نے کیوں اپنا ایسا ماحول پیدا نہ کر لیا
کہ جس سے وعدہ ادا کرنے میں سہولت ہوتی ۔
آج سے پندرہ سال پہلے جب تحریک جدید شروع ہوئی تو اس وقت کے لوگ زیادہ
چستی کے ساتھ ادائیگی کرتے تھے۔ اُس وقت ایک چپڑاسی کی تنخواہ ۱۲ ۱۳ روپے تھی اور کی
اب چالیس روپے کے قریب ہے۔ اگر آج سے۱۰، ۱۵ سال قبل وہ ۱۳ روپے میں سے ۱۵
پانچ روپے سالانہ دے سکتا تھا تو وہ آج کیوں پانچ روپے نہیں دے سکتا۔ یہ صرف اس لئے
ہے کہ آج سے دس پندرہ سال پہلے تحریک جدید میں حصہ لینے والا یہ سمجھتا تھا کہ ان پانچ
روپوں پر میری آئندہ روحانی زندگی کا دارو مدار ہے اور وہ شروع سال سے ہی ان کی
ادائیگی کی فکر کر لیتا تھا۔ اب چالیس روپے تنخواہ والا آدمی بیٹھا رہتا ہے اور خیال کر لیتا
ہے کہ پانچ روپے میں کونسی جلدی ہے جلد ادا کر لوں گا۔
میں نے پہلے بھی کئی دفعہ ذکر کیا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنگ تبوک
کے لئے باہر تشریف لے گئے اُس وقت تین صحابہؓ سے سستی ہو گئی تھی اور وہ اس جنگ
میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ اُنہوں نے خیال کر لیا تھا کہ ہمیں کونسی جلدی ہے ۔ روپیہ
پاس ہے جب چاہیں گے تیاری کر لیں گے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل
جائیں گے۔ وہ اسی طرح کرتے رہے حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بہت دور دُورن نکل
گئے اور وہ صحابہ آپ کے ساتھ نہ مل سکے ۔ اگر تم پہلے دن سے اپنے وعدے کی ادائیگی کی
فکر کرتے تو اپریل مئی تک اپنے وعدے ادا کر لیتے ۔ جو قربانی تم نے اب کمزور بن کر کرنی
ہے تو تم نے اعلیٰ مومن بن کر ہی کیوں نہ کر لی ۔ اب تم قربانی بھی کرو گے اور کمزور کے
کمزور بھی رہو گے لیکن اس سے پہلے یہی قربانی کرتے تو تم اعلیٰ مومن کہلاتے اور پھر وہ

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۷۲
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
-
قربانی موجودہ قربانی سے کم ہوتی ۔ قربانی کا کا اصل وقت وعدہ کے بعد کے پہلے چھ ماہ
ہوتے ہیں ۔ اگر تم اُس وقت وعدہ پورا کر لیتے تو اب چھاتی تان کر پھرتے کہ ہم نے تبلیغ
کے لئے جس رقم کا وعدہ کیا تھا وہ ہم ادا کر چکے ہیں ۔ اب سردیوں کا موسم آنے والا ہے
کسی نے لحاف بنانا ہے، کسی نے سردیوں کے لئے کپڑوں کی مرمت کروانی ہے، جس پر
کافی خرچ آئے گا اور پھر بچوں کے لئے اور اپنے لئے گرم کپڑے بنوانے ہیں ۔ گرمیوں
میں بستروں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ بستروں اور زیادہ کپڑوں کے بغیر بھی کام چل سکتا
ہے ۔ میں اس دفعہ بعض وجوہات کی بنا پر کسی پہاڑ پر نہیں جا سکا۔ ساری گرمیاں یہیں رہا
ہوں ۔ میں نے مہینہ بھر مہ بھر قمیض نہیں پہنی ۔ رات کو صرف تہہ بند باندھ کر سوتا کر سوتا رہا ہوں ۔
کیونکہ سر سے پیر تک گرمی کے دانوں کی وجہ سے زخم پڑے ہوئے تھے۔ کھانا کھانا چاہتا تھا
تو بھوک محسوس نہیں ہوتی تھی لیکن سردیوں میں زیادہ کپڑوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اور کھایا پیا
اچھا جاتا ہے ۔ پس اس وقت تو آپ لوگوں کے سامنے سردیوں کے اخراجات آچکے ہیں جو
عام طور پر نومبر دسمبر تک ہوتے ہیں اس کے بعد انسان اس بوجھ سے فارغ ہو جاتا ہے ۔
پس قربانی کا بہترین وقت جنوری سے لے کر جون جولائی تک ہوتا ہے ۔ خرچ کم
ہوتا ہے اور زمینداروں کی دونوں فصلوں کی آمد اس عرصہ میں آ جاتی ہے اور پھر تازہ
وعدہ کی وجہ سے دلوں میں جوش ہوتا ہے ۔ جو اس وقت کو گزار دیتا ہے وہ اپنے آپ کو
وعدہ خلافی کے خطرہ میں ڈال لیتا ہے ۔ میں اِس بات کا اقرار کروں گا کہ یہ پہلا سال ہے
جس میں میرا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہو اتھا لیکن اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ میں سمجھتا تھا کہ
میں وعدہ پورا کر چکا ہوں ۔ قریباً ایک ماہ ہوا کہ دفتر والوں نے مجھے یاد دہانی کرائی ۔ اس
پر میں نے انہیں کہا کہ تم نے اس سے پہلے مجھے کیوں یاد نہ کرایا لیکن میں نے دفتر میں
چیک دے دیا ہے کہ وہ تحریک جدید کو ادا کر دیں ۔ معلوم نہیں کہ اُنہوں نے وہ چیک دے
دیا ہے یا نہیں ( بعد میں معلوم ہوا کہ یہ چیک خزانہ میں پہنچ چکا ہے ) میری ہمیشہ ہی یہ
کوشش رہی ہے کہ میں مارچ اپریل تک اپنا وعدہ ادا کر دوں ۔ مارچ اپریل میں وعدہ کا
پورا کرنا آسان ہوتا ہے اور انسان فارغ ہو کر اگلے سال کے متعلق سوچ بچار کرتا ہے اور

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۷۳
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
اس کے لئے سکیمیں بنانا شروع کر دیتا ہے ۔ اگر نئے سال کے وعدہ تک بوجھ سر پر رہے تو
وقت آنے پر انسان بزدل ہو جاتا ہے ۔ ایک طرف بھوک نہ لگنے کی وجہ سے طبیعت
پریشان ہوتی ہے تو دوسری طرف شدت گرمی اور تپ وغیرہ کے ساتھ جان نکل رہی ہوتی
ہے ۔ پھر سردی کے اخراجات کا فکر شروع ہو جاتا ہے اس طرح نئے وعدے تک انسان کی
جان نکل جاتی ہے اور اُس کے لئے وعدے میں اضافہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اگر جنوری
سے اگست تک وعدہ ادا کیا جاتا تو نئے وعدہ سے دس ماہ قبل وہ اکڑ کر چلتا اور نیا وعدہ بڑھ
چڑھ کر کرتا ۔ پہلے وعدہ ادا کرنے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ایک لمبا عرصہ بوجھ سے فا فارغ
رہنے کی وجہ سے قربانی میں بڑھنے کا موقع ملتا ہے ۔
وعدے
پس تم اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو۔ جماعت کے پاس روپیہ ہے ۔ ہم نے تقسیم ملک
سے قبل جماعت کی ماہوار آمد کا اندازہ لگایا تھا تو وہ ۱۳ لاکھ روپیہ کی تھی اور ابھی کئی و
وصول نہیں ہوئے تھے۔ اندازہ تھا کہ پندرہ سولہ لاکھ روپیہ ماہوار جماعت کی آمد ہے۔
اگر پندرہ سولہ لاکھ جماعت کی ایک ماہ کی آمد ہے تو اس کا اگر ۳۳ فیصد بھی دیا جائے تو
ہمیں چھ لاکھ روپیہ مل سکتا ہے لیکن واقعہ یہ ہے کہ وصولی بہت کم ہے۔ تین لاکھ پچاس ہزار
روپیہ کے گل وعدے ہیں لیکن وصولی صرف ایک لاکھ بارہ ہزار کی دفتر اول میں ہوئی ہے اور
دفتر دوم میں صرف ۳۰ ، ۴۰ ہزار روپیہ وصول ہوا ہے۔ اس کی کام سے کوئی نسبت ہی نہیں ۔
تمام دنیا میں تبلیغ کرنا کوئی معمولی کام نہیں ۔ تم پہاڑ کو خلالوں سے کھو نہیں سکتے ۔ تم
پھونکوں سے ہنڈیا پکا نہیں سکتے ۔ تم تنکے پر بیٹھ کر دریا پار نہیں کر سکتے ۔ تم نے جو کام کرنا ہے
وہ نہایت عظیم الشان ہے۔ اتنے قریب وقت میں اتنے وسیع پیمانہ پر دُنیا کی کسی اور قوم
نے کام نہیں کیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں معلومہ دُنیا شام، فلسطین،
عراق ، مصر اور عرب تک محدود تھی ۔ اب ہمارے مخاطب لوگوں کی تعداد بہت بڑھ گئی
ہے ۔ تمام دنیا معلوم ہو چکی ہے اور سائنس کی ترقی کی وجہ سے ذرائع آمد ورفت میں
سہولت پیدا ہو گئی ہے۔ پہلی قوموں کے اگر دس پندرہ لاکھ انسان مخاطب ہوتے تھے تو
ہمارے اڑھائی ارب انسان مخاطب ہوتے تھے تو ہمارے اڑھائی ارب انسان مخاطب

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۷۴
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
ہیں۔ اب تمہیں پہلوں سے بہت بڑھ کر قربانی کرنا پڑے گی لیکن واقعہ یہ ہے کہ ہم پہلوں
والی قربانی بھی نہیں کرتے ۔ جب تک تم اپنی روح کو بدلو گے نہیں ، جب تک تم اس طرح
غسل نہیں لے لیتے جس طرح حضرت مسیح علیہ السلام نے جاری کیا تھا۔ آپ نے بپتسمہ
جاری کیا۔ آپ جسم پر پانی کا چھینٹا دیتے اور کہتے ”لو اب تو پاک ہو گیا ہے، بپتسمہ کا
مطلب یہی تھا کہ جس طرح تمہیں ظاہری غسل دیا گیا ہے اور اس سے تم پاک ہو گئے ہو
اسی طرح تم اپنی روح کو بھی غسل دو اور اُ سے صاف کرو۔
پس جب تک تم اپنی روح میں تبدیلی پیدا نہیں کرتے تم اس بوجھ کو اُٹھا نہیں سکتے ۔
اگر تم نے وعدہ کر کے اُسے ادا نہیں کرنا تو تم پہلے سے ہی کیوں نہیں کہہ دیتے کہ ہم یہ کام
نہیں کر سکتے ۔ تم اس کام میں شامل ہو کر اور وعدوں کی عدم ادائیگی سے جماعت کو نقصان
پہنچا رہے ہو۔ آج سے سترہ سال قبل بھی تو کام ہورہا تھا ۔ اگر چہ وہ محدود تھا لیکن اُس
وقت جماعت کا چندہ کہاں تھا ۔ ہر زمانے کے مطابق انسان اپنی سکیم بناتا اور اس کے
مطابق کام کرتا ہے لیکن اب سکیم بعض وعدہ کرنے والوں کے جھوٹے وعدوں کے مطابق
بنائی جاتی ہے اس لئے درمیان میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔ کل ہی ایک مبلغ کی شکایت
آئی ہے کہ مجھے چھ ماہ تک کوئی خرچ نہیں ملا ۔ وہ مبلغ جھوٹ نہیں بولتا۔ محکمہ بہانے بنائے گا
گو واقعہ کا انکار نہیں کرے گا لیکن حقیقت یہی نکلے گی کہ روپیہ نہیں تھا۔ ویسے وہ بہانے
بنائے گا اور دوسرے محکمہ کو لکھے گا کہ رپورٹ کرو۔ اس پر دس پندرہ دن لگ جائیں گے ۔
پھر تیسرے محکمہ کو لکھا جائے گا کہ ایسا کیوں ہوا؟ اور اس کی رپورٹ آنے تک دس بارہ
دن اور گزر جائیں گے۔ پھر اوپر کے محکمہ کو لکھا جائے گا کہ اب کیا کریں لیکن مبلغ وہاں
اکیلا بیٹھا ذلیل اور رُسوا ہو رہا ہے۔ لوگ دیکھتے ہیں کہ اُس کے پاس کھانے کو کچھ نہیں
کپڑے ڈھلانے کے لئے پیسے نہیں ، سفر کے لئے اس کے پاس پیسے نہیں اور اُس کا دل
بیٹھا جاتا ہے ۔ پس تم اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور اگر تم نے اپنے اندر تبدیلی پیدا نہیں
کرنی تو صاف کہہ دو کہ ہم کام نہیں کریں گے تا کہ ہم اس کے مطابق اپنی سکیم بدل دیں ۔
خدا تعالیٰ نے انسان پر اتنی ذمہ داریاں ہی ڈالی ہیں ۔ جتنے سامان اُسے مہیا کئے گئے

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۷۵
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
ہیں ۔ خدا تعالیٰ جو سامان مہیا کر دیگا اُس کے مطابق ہم کام کرتے جائیں گے ۔ میں سمجھتا
ہوں کہ مخلصین کی جماعت اُس وقت آگے نکل آئے گی ۔ میں نے اس تحریک کا آغاز
کرتے ہوئے ہی بتا دیا تھا کہ اس تحریک کی بنیاد روپے پر نہیں ۔ اس کی بنیاد قربانی پر
ہے ۔ اُس وقت کئی لوگ ہزاروں میل پیدل یا جہاز کے ڈیک پر یاریل کا تھرڈ کا ٹکٹ لے
کے باہر نکل گئے تھے ۔
میرے نزدیک اس سستی کی ذمہ داری صرف جماعت پر نہیں دفتر پر بھی ہے۔
نوجوان دفتروں میں آگئے ہیں اور اُنہیں ہوئی جہاز کے سفر کے سوا کوئی بات سُوجھتی ہی
نہیں ۔ اس کا بجٹ پر اثر پڑتا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ جو کام اس سے پہلے ایک وکیل
اپنے ہاتھ سے کرتا تھا اُس کے لئے اب وہ ایک ایک دو دو کلرک مانگتا ہے ۔ ان چیزوں
سے نقصان ہوتا ہے ۔ دس بارہ سال تک جب تک کام میرے سپر در ہا اگر کوئی وکیل کہتا کہ
مجھے ایک آدمی کی ضرورت ہے تو میں کہتا کہ تم بھی آدمی ہو ، تم خود کام کرو۔ پہلے صرف دو
آدمی تھے جن کے سپرد تحریک جدید کا کام تھا۔ مولوی عبدالرحمن صاحب انور عام کاموں
کے سیکرٹری تھے اور چوہدری برکت علی خاں صاحب مال کے سیکرٹری تھے۔ پھر قریشی
عبدالرشید صاحب آ گئے اور یہ تینوں کام چلاتے رہے ۔ اگر چہ بعد میں انہوں نے ایک
ایک دو دو کلرک لے لئے تھے لیکن کام بہت سادہ تھا لیکن اب وہی محکمہ صدر انجمن احمد یہ کو
چیلنج کر رہا ہے حالانکہ صدر انجمن احمدیہ کی آمد تحریک جدید کی آمد سے پانچ گنے زیادہ
ہے۔ نوجوان آئے اور اُنہوں نے مرکز کی اس روح کو بدل ڈالا ۔ عملہ بڑھایا جا رہا ہے
پھر بھی کام میں دیر ہو جاتی ہے۔ پہلے سیدھے سادھے طور پر وہ کاغذات میرے پاس
لاتے تھے۔ اب ہر جگہ شکایت ہے کہ کام کو لمبا کیا جاتا ہے۔ کئی دفعہ خود مجھے تین تین
چار چار دفعہ کا غذ بھجوانے پڑتے ہیں پھر کہیں جواب آتا ہے۔ پہلی دفعہ کا غذ بھیجتا ہوں ۔
چند دن کے بعد وہ سمجھتے ہیں شاید میں بھول گیا ہوں گا ۔ آخر میں بھی انسان ہوں ۔
بعض دفعہ میں بھی بھول جاتا ہوں ۔ پھر دوبارہ کاغذ بھیجتا ہوں اور وہ کہتے ہیں ہم اس کا
جواب بھیجتے ہیں۔ پہلے سستی ہو گئی تھی اب نہیں ہو گی لیکن وہ کاغذ بھی پاس رکھ لیتے ہیں

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۷۶
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
اور چند دن کے بعد یہ سمجھ کر کہ میں بھول گیا ہوں گا بے فکر ہو جاتے ہیں ۔ غرض مرکز میں
بھی اب نقص پیدا ہو رہا ہے۔ وکلاء اُس معیار پر قائم نہیں جس معیار پر انہیں قائم ہونا
چاہئے تھا ۔ وہ ذاتی طور پر بہت کم کام کرتے ہیں اور دوسروں سے کام لینے کی خواہش
رکھتے ہیں ۔ ساری عمر ہم نے خود کام کیا اور دفتر سے پتہ کیا جا سکتا ہے کہ میرے ہاتھ کا لکھا
ہوا روزانہ کتنا ہوتا ہے۔ بے شک اب نقرس کی وجہ سے مجھ سے لکھا کم جاتا ہے اور اکثر
اوقات میں کسی دوسرے شخص سے لکھواتا ہوں لیکن یہ بیماری کی وجہ سے ہے۔ پہلے میں
کتابیں بھی تصنیف کرتا تھا اور اپنے ہاتھ سے لکھتا تھا۔ ڈاک پر نوٹ بھی میں خود لکھتا تھا۔
مسلوں پر نوٹ بھی میں خود لکھتا تھا اور یہ کبھی نہیں ہو اتھا کہ میں نے اس کام کے لئے کوئی
آدمی رکھا ہو ۔ اب بھی شوق ہے کہ میں اُنگلیوں کو کام کی عادت ڈالوں اور پھر خود کام کرنا
شروع کر دوں لیکن نقرس کی وجہ سے اُنگلیاں چلتی نہیں پھر بھی ہر ناظر اور وکیل سے زیادہ
تحریر میری ہوتی ہے۔ بہر حال دفتر میں یہ نقص بھی ہے کہ وکلاء خود کام کم کرتے ہیں
اور عملہ کو بڑھاتے جارہے ہیں لیکن اس کا تعلق آمد سے نہیں صرف تحریک کی روح کی
خلاف ورزی ہے ۔ آمد سے تعلق تب ہوتا اگر وعدوں سے بجٹ کو بڑھا کر پیش کیا جاتا ۔ مگر
ایسا نہیں۔ خرچ کے بجٹ میں زیادتی ہوتی تو مرکزی انجمن ذمہ دار تھی لیکن واقعہ یہ ہے کہ
آمد کم ہو رہی ہے۔ چھ ماہ میں جہاں تین لاکھ روپیہ وصول ہو جاتا تھا وہاں اب 9 ماہ میں
صرف ڈیڑھ لاکھ روپیہ وصول ہوا ہے ۔ حالانکہ ملک میں آمد نہیں بڑھ رہی ہیں ۔ جب
سے پاکستان بنا ہے ملک آزاد ہو جانے کی وجہ سے تجارت اور صنعت بڑھ گئی ہے جس کا
ماہوار آمدنوں پر اثر پڑا ہے۔ سنٹرل گورنمنٹ نے اب جو گریڈ بنائے ہیں اُس پر دو کروڑ
روپیہ زائد خرچ آئے گا اور جن لوگوں کے گریڈ بڑھے ہیں اُن میں احمدی بھی ہیں ۔ پھر
صوبائی حکومت نے بھی تنخواہوں میں زیادتی کی ہے اور ملکی آزادی کی وجہ سے لوگوں کی
آمد میں بڑھ گئی ہیں ۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہونا چاہئے تھا کہ چندے بڑھ جائیں ۔ وصیت کا
محکمہ ہے وہاں یہ اجازت ہے کہ جب کوئی چاہے اپنی وصیت منسوخ کرا دے لیکن پھر بھی
لوگ وصیت منسوخ نہیں کراتے اور چندہ بھی نہیں دیتے ۔ جب اخراج از جماعت کی سزا

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۷۷
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
ہوتی ہے تو چندہ ادا کرتے ہیں ۔ حالانکہ سیدھا سادھا طریق یہ تھا کہ آمد کم ہو گئی ہے تو
وصیت منسوخ کرالو اور جب حالات درست ہو جائیں تو پھر وصیت کر دو لیکن جماعت
کے دوست اس اصول پر عمل پیرا نہیں ہوتے ۔ وہ ناجائز طریق اختیار کرتے ہیں ۔ میں
جماعت سے کہوں گا کہ جو لوگ کام کرنا نہیں چاہتے بہتر ہے کہ وہ الگ ہو جائیں ۔ جن
لوگوں کا اس تحریک میں حصہ لینے کو جی نہیں چاہتا ہم ان کو بُرا سمجھتے ہیں لیکن وہ لوگ ان
لوگوں سے اچھے ہیں جنہوں نے وعدہ کیا اور پورا نہ کیا ۔ کم سے کم وقت پر انہوں نے ہمیں
ہوشیار تو کر دیا۔
یہودیوں نے جب حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا فَاذْهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا
إِنَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ تو حضرت موسیٰ اور حضرت رت ہارون ہارون علی علیھما السلام ہوشیار ہو گئے اور
انہوں نے ایک سکیم بنائی ۔ اگر یہودی ان کے ساتھ ہو جاتے لیکن وقت پر بھاگ جاتے تو
بوجہ نبی ہونے کے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون علیہا السلام بھاگ تو نہیں سکتے تھے لازمی
بات تھی کہ وہ کم سے کم مارے جانے کے خطرہ میں پڑ جاتے لیکن جب یہودیوں نے کہا کہ
ہم آپ کے ساتھ نہیں جائیں گے تو اُنہوں نے ایک نئی سکیم بنالی جس سے اُن کی جانیں
بھی بچ گئیں اور کام بھی ہو گیا ۔ لیکن اگر قوم انہیں عین وقت پر دھوکا دیتی تو اُن کی جانیں
خطرہ میں پڑے پڑ جاتیں ۔ مسلمان جنگ حنین میں اپنی غلطی کی وجہ سے بھاگے اور ایک وقت ایسا
آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف ایک شخص رہ گیا یہ خدا تعالیٰ کا خاص
فضل تھا جس نے مدد کی اور آپ کو دشمن کے نرغہ سے بچا لیا لیکن جہاں تک ظاہری تدبیر کا
سوال ہے اُس وقت جو صورت پیدا ہو گئی تھی اُس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
شہادت یقینی تھی ۔ خدا تعالیٰ نے ہی معجزہ دکھلا یا ور نہ بھاگنے والوں نے تو آپ کو دشمن کے
سپرد کر دیا تھا ۔ اگر وہ ساتھ نہ جاتے تو خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی اور
تدبیر بتا دیتا جس سے آپ کی جان محفوظ رہتی اور طائف بھی فتح ہو جاتا ۔ آخر مد بینہ بھی تو
بغیر لشکروں کے فتح ہو ا تھا۔
پس تمہارے سامنے دونوں طریق موجود ہیں ۔ زیادہ صحیح یہی ہے کہ ہر احمدی تحریک

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۷۸
ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے
جدید میں حصّہ لے اور بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔ زندگی کو اتنا سادہ بنالے کہ اس پر یہ قربانی
دو بھر نہ ہو اور تمام وعدے پہلے تین چار ماہ میں ہی ادا ہو جائیں ۔ دوسرا مقام یہ ہے کہ تم
بالکل انکار کر دو کہ ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے لیکن یہ سب سے خطر ناک ہے کہ تم وعدہ
کرو اور اُسے وقت کے اندر پورا نہ کرو۔ تم پہلے یہ چیز پوری طرح سمجھ لو اور پھر کام کرو۔
چاہئے کہ تم سب اس میں شامل ہو جاؤ ۔ اپنی زندگی کو سادہ بناؤ اور وعدے کو وقت کے
اندر پورا کرو یا تم میں سے ایک حصہ یہ کہہ دے کہ ہم آپ کے ساتھ اسلام کی جنگ میں
شریک نہیں ہو سکتے لیکن اگر تم وعدہ کرو اور پورا نہ کرو تو یہ منافق کا کام ہے تم اس صورت اہے کم
میں خدا تعالیٰ کے سامنے کبھی بھی اپنی براءت نہیں کر سکتے ۔ تم خود سمجھ لو کہ ان تینوں ۔ لوک
فریقوں میں سے تم کون سے فریق میں شامل ہو ۔ جب تم وعدہ لکھاتے ہو تو کہتے ہو کہ
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم نے وعدہ لکھوا دیا ہے لیکن دل میں یہ کہتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے
غضب کے ماتحت ہم نے اس وعدہ کو پورا نہیں کرنا۔ یہ کتنی خطرناک چیز ہے کہ ایک
دوست کے سامنے جس کا تم پر کوئی تصرف نہیں وہ تمہیں اگلی زندگی میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا
سکتا۔ تم خوش ہونا چاہتے ہو لیکن خدا تعالیٰ کے سامنے تم اپنا منہ کالا کرتے ہو جس سے تمہارا
ہر وقت کا واسطہ ہے۔ اس سے بہتر تھا کہ تم ادنیٰ درجہ کے مومن بن جاتے اور منافقوں
میں تمہارا شمار نہ ہوتا ۔
( الفضل ربوه ۱۸ رستمبر ۱۹۵۱ء )
المعجم الكبير جلد 4 صفحہ ۲۲۸ مطبوعہ عراق ۱۹۷۹ء
بخاری کتاب الايمان باب علامات المنافق
المائده: ۲۵

انوار العلوم جلد ۲۲
۳۷۹
خدام ہر جگہ مجالس قائم کریں اور چندہ کو منظم کریں
خدام ہر جگہ مجالس قائم کریں
اور چندہ کو منظم کریں
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی